میں نے میٹرک میں فرسٹ پوزیشن لی تم مبارک دینے نہیں آئی
برونو مر گیا تم پرسا دینے نہیں آئیں ؟
بہن بھائیوں کے بیچ جتنی بھی ناراضگی ہو
موت کے بعد تو سب ختم ہوجاتا ہے تم کون ہو ہا لے ؟
تمھیں میرے عزیزوں کی موت بھی میرے قریب نہیں لا سکی ؟
وہ ہلکی مغموم آواز میں کہہ رہا تھا
ہا لے کچھ کہے بغیر وہاں سے جانے لگی
حسن نے آگے بڑھ کر اسکا ہاتھ پکڑ کر اپنے سامنے کییا
اسکے چہرے پہ اب برھمی تھی
تم ہر دفع اس طرح نہیں جا سکتیں آج میں تمھیں جانے نہیں دوں گا تم میری بہن ہو تم میرے ساتھ جاؤ گی بس بہت ہو گئی تمہاری ضد اور انا اب اور نہیں
وہ حتمی فیصلہ کن لہجے میں کہہ رہا تھا
ہا لے نے ایک جھٹکے سے اپنا بازو چھڑوایا
اب کے اسکی آنکھوں میں سرخی تھی چہرے پہ عجیب سختی تھی
تم ہوتے کون ہو مجھ پہ اپنا حکم مسلط کرنے والے ؟
وہ غرآئی تھی
حسن ٹھہر گیا اسکی آنکھیں بے یقینی سے کھلی کی کھلی رہ گئیں
کیا ہا لے اس سے اس لہجے میں بات کر سکتی تھی؟
تم لوگوں کے کوی بھی قربانی کیوں دوں میں ؟
کیا لگتے کیا ہو تم میرے ؟ باپ مر گیا ہے ناں بہن کے لئے بھی فاتحہ پڑھ لو
حسن بے اختیار پیچھے ہٹا دل کو جیسے گھونس لگا تھا
میری جان چھوڑ دو حسن سلطان میرے پیچھے مت آؤ تم سے اور تمھارے خاندان سے اب میرا کوئی تعلق نہیں اسکی بلند آواز کا نپی تھی
وہ آگے آئی حسن کے بالکل سامنے آ کر کھڑی ہوئی
اسکی بے یقین مردہ آنکھوں میں دیکھا
میں تمہاری بہن آج تم سے اپنے تمام تعلقات ختم کرتی ہوں
حسن پاس رکھی کرسی پہ ڈھے گیا
اسے ہا لے کی آواز بری لگ رہی تھی بہت بری اسکا دل جیسے کسی نے مٹھی میں لے لیا ہو
آج کے بعد میرے پیچھے مت آنا اور مجھے اپنے ساتھ لے جانے کی بات تو ہر گز مت کرنا
وہ سخت بلند لہجے میں کہہ رہی تھی حسن کا دل رک رک کر چل رہا تھا
تمھارے پاس ہے ہی کیا یہ چند ٹکوں کی جاب اس سے کرو گے میرے خرچے پورے اس کے آسرے پالو گے مجھے ؟
وہ حسن کے ساکت ہوئے وجود کی طرف جھکی
آج کے بعد تمہارا اور میرا ہر تعلق ختم نہ تم میرے بھائی اور نہ میں تمہاری بہن باپ مر گیا سمجھو ہم دونوں بھی ایک دوسرے کے لئے مر گئے
وہ پھیکاتے ہوئے باہر نکل گئی
حسن کے ساکت ہوئے وجودمیں کوئی جنبش نہیں ہوئی
اسکی آنکھ سے ایک آنسو نکلا اور چہرے پہ بہہ گیا
مرے ہوؤں پہ صبر آجاتا ہے وہ زندہ چلتی پھرتی لاش پہ صبر کیسے کرے گا؟
وہ اپنی جگہ پہ بیٹھا رہا
ساکن شل
وہ لآئیبرری سے نکل کر سڑک پہ چلنے لگی یہ لائیبرری اسکے گھر سے نزدیک تھی سو وہ پیدل ہی آئی تھی
سڑک پہ ایک طرف چلتے ہوئے اسکی آنکھیں بری طرح برس رہی تھی وہ بس سر جھکائے سڑک پہ نظر یں جمائے چلتی جا رہی تھی
تھوڑی تھوڑی دیر بعد سڑک دھندلی ہوجاتی اور وہ آنکھیں صاف کر لیتی منظر ایک بار پھر صاف ہو جاتا دفتعا ایک گاڑی اسکے قریب رکی
ہا لے رک گئی
وہ مہر ماہ کی گاڑی تھی جسے ڈرائیور چلا رہا تھا پچھلی سیٹ پہ مہر آنکھوں پہ گلاسز لگائے بیٹھی تھی
ہا لے کو دیکھ کر ذرا فکر مند ہوئی
پھر گاڑی کا دروازہ اسکے لئے کھولا ہا لے بغیر کچھ کہے اندر آ کر بیٹھ گئی
وہ اس لڑکی سے کچھ نہیں چھپا سکتی تھی اس سے کوئی پردہ نہیں تھا
ڈرائیور گاڑی چلا رہا تھا
ہا لے اور مہر پچھلی سیٹ پہ بیٹھی تھیں
کیا تم معراج بابا کے لئے رو رہی تھی؟
کیا تم انہیں بہت مس کر رہی تھیں ؟
میں انہیں بھولی ہی کی ہوں وہ کھوئی کھوئی سی بولی
وہ ہر و قت یاد آتے ہیں ہر پل ہر سیکنڈ ہر منٹ
کبھی لگتا ہے مجھے انکی کال آجائے گی اور وہ کہیں گے ہا لے سلطان تمہارا بینک اکاؤنٹ آج سے بند
وہ زخمی سا مسکرائی
کبھی لگتا ہے اتوار کا دن ہوگا سلطان منزل میں عدالت سجی ہوگی میری سیلی آئی ہوئی ہوگی
اور وہ کہیں گے ہا لے سلطان تمہاری سزا ہے تم پورے گھر کے کپڑے ایک ہفتے تک دھوتی رہو گی
انکی فیورٹ سزا یو نو
وہ ہنس دی زخمی سی ہنسی مہر ماہ بس اسکو دیکھتی رہی
گریف کے پانچ اسٹیج ہوتے ہیں
شاک . انکار . بارگنگ . . ڈپریشن قبولیت یا تو انسان ریکور کر جاتا ہے یا پھر کہیں ایک اسٹیج میں اٹک جاتا ہے وہ رکی سرخ ہوتی آنکھوں سے مہر کو دیکھا
میں ان پانچ اسٹیجز میں ہر اسٹیج میں پھنسی ہوئی ہوں
کبھی کبھی لگتا ہے بابا مجھے چھوڑ کر کیسے جا سکتے ہیں؟
شاک
کبھی مجھے یقین ہی نہیں آیا
میں مانتی ہی نہیں کہ وہ مر بھی سکتے ہیں میں سب کچھ جانتے ہوئے بھی انکار کرتی رہتی ہوں
انکار
پھر بارگنگ پھر ڈپریشن پھر قبولیت ہر دن ایک نیا اسٹیج اور ہر اگلے دن اس اسٹیج سے نہ نکل پانا
اسکی سرخ آنکھوں سے پانی بہنے لگا
میں بہت اذیت میں ہوں آپی بہت زیادہ میرا غم ریکور نہیں کر رہا یہ ٹھہر گیا ہے رک گیا ہے یہ ایک ایسے غار میں پھنس گیا ہے جہاں سے میں نہ خود کو نکال سکتی ہوں نہ اس غم کو
مہر نے اسکا سر اپنے کندھے پہ رکھ لیا
وہ بے آواز روئے گئی
کافی دیر بعد مہر نے دوبا رہ سوال کیا تھا
تم نے آگے کے لئے کیا سوچا ہے؟
کیا تم عمر کے ساتھ رہنے والی ہو؟
ہا لے نے سر اٹھایا آنکھیں خشک کیں
ظاہر ہے جو بھی کروں گی آپ سے مشورہ کر کر پھر کروں گی
وہ اس ملک کے ان نوے فیصد بچوں میں تھی حبکو اپنے کسی بھی کام کے لئے اپنے کسی بڑے بھائی بہن یا ماں باپ یا دوست غرض کہ کوئی بھی جسے وہ آئیڈیلائز کرتے ہوں اسکا اپروول اپنے کام کے لئے ضروری سمجھتے ہیں میں بغیر پلان کے چل رہی ہوں فلحال تو کوئی پلان نہیں ہے اس نے نارمل انداز میں کہا
میں عمر کے حوالے سے پوچھ رہی ہوں
ہا لے نے گہری سانس لی
ہم الگ ہو جائیں گے اس نے بھاری دل کے ساتھ کہا
لیکن کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ اسے بابا نے مجھے انعام کے طور پہ دیا ہے شاید وہ میرے لئے اچھا ہی ہو
کبھی کبھی میرا دل چاہتا ہے میں اسکے ساتھ اپنے تعلق کو چانس دوں
لیکن میں فلحال کچھ کہہ نہیں سکتی
اس نے کہہ کر مہر ماہ کو دیکھا
وہ مضیحکہ خیز نظروں سے اسکو دیکھتی رہی ہا لے کو اسکی نظروں میں حقارت محسوس ہوئی
تم اب بھی فیری ٹیلر میں رہتی ہو ہا لے ؟
آئی کانٹ بلیو یو
وہ بے یقینی سے کہہ رہی تھی
تم ایک مشکوک کردار کی عورت ہو
ہا لے کے دل پہ جیسے کسی نے چھری سی پھیر دی خون ہی خون رسنے لگاe
ایک رات ایک پوری رات تم گھر سے غائب رہی ہو وہ بھی تمہاری شادی کی رات تمہارا باپ تمہارا غم لے کر وقت سے پہلے مرا ہے تمھارے خاندان نے تمھیں ڈساون کر دیا
دل میں جس جگہ چھری لگی تھی وہاں اب زخم بننے لگا مہر ماہ کہے گئی
تمہاری وجہ سے تمہارا پورا خاندان ذلیل رسوا ہو گیا خبروں میں ہمارا نام آنے لگا تمھیں لگتا ہے ایسی عورت کسی مرد کے قابل رہتی ہے وہ بھی ایک شاندار بے داغ مرد ؟
تمھیں اپنی باقی کی ساری زندگی ایک محبت والے مرد کے بغیر گزارنی ہوگی کیا یہ بات اب تک تم سمجھ نہیں سکی ہیپی آیند نگز . . . یہ بھی تو کوئی چیز ہوتی ہے اسکے لب ہلکے سے پھڑپھڑائے
شہزادہ کسی دیو کی قید میں رہ کر آنے والی شہزادی کو قبول کر لیتا ہے
محبت بھی کوئی چیز ہوتی ہے جو شہزادے کو پورا گاؤں بھٹکا کر کانچ کا جوتا شہزادی کے گھر لانے پہ مجبور کر دیتی ہے قربانی اور آیثار بھی کوئی چیز ہوتی ہے جو شہزادے کو مجبور کرتی ہے کہ وہ کسی شہزادی کو ایک ؤنچے لمبے محل کیا قید سے آزاد کروا کر لائے
ہیپی اینڈ نگز بھی کوئی چیز ہوتی ہے بجو
ہیپی اینڈنگ ہوتی نہیں ہے ہا لے دکھائی جاتی ہے اور اگر ہوتی بھی ہے تو فیری ٹیلر میں اصل زند گی میں بس اینڈنگ ہوتی ہے اور اس حقیقت کو جتنا جلدی قبول کرو گی اتنا اچھا ہے وہ تلخی سے کہہ رہی تھی
فیریٹیل میں کیا ہوتا ہے؟
شہزادہ شہزادی کو کسی ظالم دیو کی قید سے چھڑا لاتا ہے اور کہانی ختم
شہزادہ کانچ کا جوتا لے آتا ہے شہزادی کو اسکی سوتیلی ماں سے بچا لیتا ہے اور کہانی ختم
شہزادہ کسی اؤنچے ظالم محل سے کسی چڑیل کی قید سے شہزادی کو بچا لیتا ہے اور وہ ہنسی خوشی رہنے لگتے ہیں کہانی ختم
اس نے ہا لے کی آنکھوں میں دیکھا اور کہنا جاری رکھا
اصل میں کہانی یہاں سے شروع ہوتی ہہے وہ ھیپی اینڈ نگز بس آنکھ کا دھوکہ ہوتی ہے
کہانی کے باہر پردے کے پیچھے شہزادی ظالم دیو کی قید نہیں بھولتی
شہزادہ اسے رام کرنے کی ہر کوشش کرتا ہے لیکن شہزادی اپنے اندر اندھیرے کو بسا لیتی ہے شہز ادہ اس سے بے زار ہوجاتا ہے اور انکی کہانی کا اینڈ ٹریجڈک ہوتا ہے
ہا لے نے سانس روک لیا
وہ آج تک جن کہانیوں میں جیتی رہی تھی مہر ماہ نے انکا کیسا خوفناک نقشہ کھینچا تھا
ان سب سے بے نیاز وہ محروم اور حریص عورت کہے گئی
اونچے محل والی شہزادی قید کی عادی ہوگئی ہوتی ہے وہ شہزادے کے ساتھ کبھی بھی ایک نارمل زندگی نہیں گزار سکتی
یا تو وہ اپنے لئے دوبارہ قید چن لیتی ہے یا پھر شہزادہ اپنے لئے نئی شہزادی
اس کہانی کی اینڈنگ بھی ٹریجکڈک ہوتی ہے
کانچ کا جوتا لانے والا شہزادہ اپنے ساتھ شہزادی کو لے جاتا ہے لیکن وہ خوش نہیں رہ پا تے سوتیلی ماں کی سازشیں ختم نہیں ہوئی ہوتیں وہ ایک نہ ایک دن ان دونوں کو الگ کروا ہی لیتی ہے وہ ہا لے کے بالکل قریب جھکی کہہ رہی تھی
ہا لے لٹھے کی مانند سفید چہرے کے ساتھ سنے گئی
اس کہانی کاا ینڈ بھی ٹریجڈکہوتا ہے فیریٹیل نظر کا دھوکہ ہے ہیپی اینڈنگ صرف دکھائی جاتی ہے
دل کا زخم اب کے ناسور بن گیا
مہر ماہ سر جھٹک کر بڑبڑائی
ہیپی اینڈنگ مائے فٹ
پھر وہ رکی فکر مندی سے ہا لے کا سفید چہرہ دیکھا
برا مت مناؤ ہا لے یہ تلخ ہے لیکن حقیقت ہے تم میری بہن کم بیٹی زیادہ ہو تمھیں مجھ پہ یقین ہے ناں ؟
ہا لے نے مردہ آنکھوں کے ساتھ اثبات میں سر ہلایا
ماؤں پہ کوئی شک نہیں کرتا
اس نے سر ایک بار پھر مہر کے کندھے پہ ٹکا دیا
اس کے لب بغیر آواز کے ایک ہی بات دہرا رہے تھے
ہیپی اینڈنگ بس فیری ٹیلر میں ہوتی ہے زندگی میں بس اینڈ نگز ہوتی ہیں
مہر ماہ فیریٹیل کی کسی بوڑھی جادوگرنی کی طرح اسکے بالوں میں انگلیاں پھیر تی رہی
***
یہ مہر ماہ سے ہونے والی ملاقات سے چند دن بعد کا ذکر ہے ہارون نے ہا لے کو کال کر کے اسکے گھر کے قریب ایک پارک میں ملنے بلوایا تھا عمر بھی اس وقت واک کرنے آیا ہوا تھا وہ اپنے راؤنڈ لگا رہا تھا
صبح ابھی ترو تازہ تھی
پارک میں چند گنے چنے لوگ تھے ہا لے نے سفید گھٹنوں تک آتی فراک اور ٹر اؤزر کے ساتھ سفید دوپٹہ لے رکھا تھا جو کہ گردن میں جھول رہا تھا
وہ پارک میں رکھے ایک بینچ کے اوپر بیٹھی تھی دفتعا اسے ایک آہٹ سنا ئی دی
وہ رک سی گئی دل بھی رک گیا وہ آج اس امر کو یقینی بنانے گئی تھی کہ یہ آہٹ ہا لے کے لئے آ خری بار ہو وہ خاموشی سے آیا اسکے قریب ذرا سے فاصلے پہ بیٹھا ہا لے نے نظر موڑ کر اسکو دیکھا
سفید ٹی شرٹ نیلی خیبر سرمئی آنکھیں اور ہلکی بڑھی شیو
وہ صاف ستھرا اور وجیہ لگ رہا تھا
اس نے اپنی بند مٹھی ہا لے کی جانب بڑھائی
ہا لے نے مٹھی بھینچ لی لیکن بڑھائی نہیں
یار اس طرح مت کیا کرو کیا پتہ یہ آخری بار ہو
وہ نارمل انداز میں کہہ رہا تھا
بات کرو ہارون جو بات کرنی ہے جلدی کرو ہا لے نے بے زاری ظاہر کرنی چاہی
کیا ہمارا تعلق دوبارہ نہیں جڑ سکتا ؟
. . ہم کبھی بھی پہلے جیسے نہیں ہو سکتے ہارون تم
ہارون نے اسکی بات کاٹی
پہلے جیسا ہونا کون چاہتا ہے؟ اسکا لہجہ عجیب تھا ہا لے ٹھہر سی گئی
میں آج ہمارے تعلق کو ریسائیکل کرنے آیا ہوں پرانے ہارون کی کوئی عزت نہیں تھی اسکی باتوں کی کوئی وقعت نہیں تھے اسکے مشورے بے وقوفانہ سمجھے جاتے تھے اسکو بھری محفل میں اصلاح کے نام پہ آکورڈ فیل کروایا جاتا تھا مذاق کے نام پہ اسکا مذاق اڑایا جاتا تھا وہ تعلق ٹاکسک تھا ہم آج سے نئی شروعات کریں گے اگر تم چاہو ہا لے کا رکا ہوا سانس جیسے بحال ہوا
. . . . ہمارا تعلق ایسا نہیں تھا ہارون میں
اس نے کچھ کہنا چاہا لیکن نہیں کہہ سکی اپنی صفائی میں کہنے کو کچھ تھا ہی نہیں
میں ٹاکسک نہیں ہوں وہ مارے شاک کے بس یہی کہہ سکی آنکھیں بے یقین تھیں
برا ہونا برا نہیں ہوتا برا رہنا برا ہوتا ہے
ہمارے تعلق میں تم نے ہمیشہ اصلاح کے نام پہ مجھے ذلیل کیا ہا لے
اسکے لہجے میں شکوہ نہیں تھا نہ طنز تھا وہ عام سے عام لہجے میں بتا رہا تھا
میرے فیصلوں کو بے وقوفانہ اور بچکانہ کہہ کر ہمیشہ مجھے دباتی رہیں قصور تمہا را نہیں ہے قصور میرا ہے میں دبتا رہا ہماری دوستی میں میں ہمیشہ دبتا رہا
ہا لے کا شاک بڑھتا جا رہا تھا وہ با بار گردن نفی میں ہلا رہی تھی
وہ ٹاکسک نہیں تھی
امپاسییل
تم نے کہا بولو تو ہارون بولا تم نے کہا چپ رہو ہارون چپ رہا تم نے کہا لڑو میں لڑا تم نے کہا ہنسو میں ہنسا
میں کٹھ پتلی بنتے بنتے تھک گیا ہوں ہا لے
اب مجھے اس تعلق میں عزت چاہیے مقام چاہیے تم میرے لئے قیمتی ہو ہر ایک سے زیادہ تمہاری دوستی قیمتی ہے میں تمہارا دوست ہوں میں تمہاری اصلاح کرنا چاہتا ہوں میری باتوں پہ غور کرو ہا لے کیا تم ایسی نہیں ہو؟
ہا لے کو آنکھوں میں آنسو جمع ہونے لگے اسکی آنکھوں کے آگے کچھ منظر ابھرے
کچھ میں وہ ہارون کو بری طرح جھڑک رہی تھی
کسی منظر میں وہ ہارون کی کسی بات کا بھری محفل میں مذاق اڑا رہی تھی
کسی منظر میں وہ ہارون کے کسی مشورے کو بہت بری طرح رد کر رہی تھی اسے کم عقلی کا طعنہ دے رہی تھی کسی منظر میں وہ ہارون سے معافی منگوا رہی تھی حلانکہ اسکا کوئی قصور نہیں تھا
اب ایک منظر میں اسے ہارون کی ایک کامیابی بہت بری لگ رہی تھی کیونکہ اس نے یہ کام ہا لے کے خلاف جا کر کیا تھا
سب مناظر میں ایک چیز کامن تھی
ہارون کا تاریک ہوتا چہرہ
مجھے یقین نہیں آتا میں ٹاکسک تھی میں ایسی نہیں تھی ہارون میں بسossyb تھی روڈ تھی لیکن میں ٹاکسک نہیں تھی میں ایسی کیسے ہو سکتی ہوں
شاک کا اگر کوئی پہاڑ تھا تو وہ آج ہا لے کے سر پہ آ کر گرا تھا
عمر نے ذرا دور کھڑے ہو کر انکو دیکھا تھا
اب اگر ایک بندے نے بے غیرت بن کر اپنی بیوی سے بات کرنے کی اجازت دے دی ہے تو اگلے کو بھی ذرا شرم آنی چاہیے بات مختصر کرو یار
وہ اپنی جگہ پہ کھڑا بری طرح جلبھن رہا تھا
ہارون کہہ رہا تھا
اس دن جو کچھ بھی ہوا وہ کوئی انتقام نہیں تھا میں نے کچھ بھی جان بوجھ کر نہیں کیا تھا ہا لے
ہا لے کی آنکھوں میں زخمی پن دوڑ گیا
تم سچ بتا سکتے تھے ہارون تمھیں سچ بولنا چاہیے تھا تم نے میرے ساتھ بہت غلط کیا بہت غلط میں چاہ کر بھی تمھیں معاف نہیں کر سکتی
وہ گیلی آواز میں کہہ رہی تھی
ہارون نے چند لمحہ اسکو دیکھا پھر کہنا شروع کیا
میں نے جھوٹ بولا کیونکہ تم نے مجھے جھوٹ بولنا سکھایا
تم میری گارجین تھی میں نے ہمیشہ وہی کیا تم نے کہا سچ بولو ہارون نے سچ بولا تم نے کہا جھوٹ بولو ہارون نے جھوٹ بولا
ہا لے گمصم سی اسکو دیکھے گئی اس نے چاہا تھا کہ آج اسکی سماعت دھوکہ دے جائے لیکن ایسا نہیں ہو سکا اسے سنناتھااسے سننا ا پڑا
تمھیں یاد ہےتم جب اسکول میں تھی ایک بچے نے تمہاری کاپی چرا لی تم نے بریک ٹائم میں اسکا سر پھاڑ دیا بات پرنسپل تک گئی پیا اور معراج انکل کو بلایا گیا
ہارون سچا اور نیوٹرل مشہور تھا تمہاری گواہی کے لئے مجھے بلایا گیا
وہ رکا لہجہ ذرا زخمی ہوا
تم نے کہا ہارون جھوٹ بولو ہارون کہہ دو میری غلطی نہیں تھی
میرے دل نے ملامت کی میرا سر جھک گیا لیکن سچے اور نیوٹرل ہارون نے جھوٹ بولا
اس دن کے بعد جب بھی کوئی مجھے سچا بولتا تھا میرا دل مجھے ملامت کرتا تھا میں تمھارے لئے کئی سال سے ملامت سہ رہا ہوں
ہا لے کچھ کہہ نہیں سکی زبان جیسے مفلوج ہوگئی دل نے جیسے دھڑکنا بند کر دیا
ہارون آنکھیں اسکے چہرے پہ جمائے رںدھی ہوئی آواز میں کہہ رہا تھا
میں قاتل تھا اپنے بھائی کا قاتل تھا لیکن جھوٹا نہیں تھا میں نے قتل کر کے بھی جھوٹ نہیں کہا مجھ سے جب پوچھا گیا تو میں نے واو یلا کیا چیخا چلایا لیکن میں نے جھوٹ نہیں بولا
میں کہہ سکتا تھا کہ رستم نے خود کو خود ہرٹ کیا ہے لیکن میں نے نہیں کہہا کیونکہ ہارون قاتل تھا لیکن جھوٹا نہیں
ہم کالج میں تھے میڈم نے کسی بات پہ ہم دونوں کو جھڑک دیا تم نے رات کے بارہ بجے گاڑی نکا لی ہم پرنسپل کے گھر کے باہر گئے اورتم پورے ایک گھنٹے تک اسکے گھر کے باہر ہارن بجا تی رہی سی سی ٹی وی میں ہمارا چہرہ تک آ گیا معراج بابا نے مجھے بلایا کیونکہ ہارون سچا تھا اسکی کریڈیبلٹی تھی مجھ سے پوچھا گیا کہ یہ سچ ہے یا نہیں
تم نے کہا ہارون جھوٹ بولو میری کریڈ یبلٹی کا سوال تھا ہا لے لیکن میں نے پھر بھی جھوٹ بولا اس دن سے ہارون نیوٹرل نہیں رہا ہارون کی کریڈیبلٹی ختم ہو گئی پورے خاندان میں ہارون کی بات کا کوئی اعتبار نہیں رہا لیکن میں میرے لئے پھر بھی تم عزیز رہی
بھری محفل میں کٹہرے میں کھڑا کر کے جسٹس معراج کے سامنے تم کہتی تھی ہارون سچ بولو اور ہارون کو جھوٹ بو لنا ہوتا تھا
وہ رکا حلق میں کچھ اٹکا ہا لے پتھرائی آنکھوں سے اسکو دیکھتی رہی اسکی آنکھیں ساکت تھیں جسم ساکن تم نے اس دن بھی کہا ہارون سچ بولو اور میں نے جھوٹ بولا کیونکہ مجھے یہی سکھایا گیا تھا کیو نکہ تم نے ہمیشہ مجھ سے جھوٹ بلوائے تھے میں دور تھا مجھے حالات کا اندازہ نہیں تھا کیا میں تمہاری شادی کی پہلی صبح کسی کو یہ بتا سکتا تھا کہ تم ایک ماہ قبل کسی زخمی کو رات کے تین بجے ہسپتال لے گئی ہو؟
وہ نرمی سے پوچھ رہا تھا
ہم جتنے مرضی لبرل سہی کیا تمہارا سسرال اس بات کو مثبت انداز میں لیتا ؟
میں نے تمھارے لئے ہمیشہ جھوٹ بولے لیکن ان سب جھوٹوں سے تمھیں فائدہ ہوا تو ہارون اچھا تھا دوست تھا لیکن جب میرے ایک جھوٹ سے تمھیں نقصان پہنچا تو ہارون برا ہوگیا ؟
اس سے تعلق ختم ہوگیا ؟
ہا لے کی ساکت ہوئی آنکھوں سے ایک آنسو گرا
جھوٹ بلو انا اگر تمہارا قصور تھا تو جھوٹ بولنا میرا گناہ لیکن میں یہاں تمھیں الزام دینے نہیں آیا نہ خود کو شرمندا کرنے آیا ہوں میں یہاں تمہاری اور اپنی اسلاح کرنے اور اپنے تعلق کو ری سائیکل کرنے آ یا ہوں اور آج میں آخری بار آیا ہوں
یہاں ہا لے کا دل رک سا گیا تھا
میں تمہاری طرف مٹھی بڑھاؤں گا اگر تم نے بھی بڑھا لی تو ایک نیا تعلق بنائیں گے لیکن اگر نہیں بڑھانا چاہتی وہ اٹھ کھڑا ہوا ہا لے نے اسکو نہیں دیکھا وہ نیچے گھاس کے ٹکڑے کو دیکھتی رہی
میں تمہاری خواہش کا احترام کروں گا ہارون شاہد آج کے بعد تمھیں نظر نہیں آئے گا تم چاہو گی تب بھی نہیں کچھ ناراضگیوں کو موت سے پہلے ختم ہو جانا چاہیے مرنے کے بعد انکا ختم ہونا مجبوری ہو تی ہے زندگی میں انکا ختم ہونا محبت ہوتی ہے ہر تعلق میں اتنی محبت ہونی چاہیے کہ اس میں ناراضگی ختم کرنے کے لئے موت کا انتظار نہ کرناپڑے
اس نے ہاتھ کی بند مٹھی ہا لے کی طرف بڑھائی دل زور سے دھڑکا
اگر اس نے مٹھی نہ بڑھائی تو ؟
ہا لے نے نظر اٹھا کر اسے دیکھا وہ اسکے سامنے کھڑا تھا دھوپ اسکی پشت سے ٹکرا کر واپس پلٹ رہی تھی اسکی چوڑی پشت دھوپ کو ہا لے تک آنے نہیں دے رہی تھی
سفید لباس والی اپسرا نے اس سانولی رنگت والے لڑکے کو دیکھا پھر اسکی بند مٹھی کو
بینچ پہ رکھی اسکی مٹھی شدت سے اس مٹھی سے ٹکرانا چاہتی تھی
چند پل گزرے چند ساعتیں بیتیں
ہا لے نے رخ موڑ لیا
دونوں کے دلوں میں بے اختیار ٹیس سی اٹھی تھی
ہارون کا دل زخمی ہو گیا روح کو جیسے کسی نے چیر دیا ہو
اس نے مٹھی گرا دی
پارک کی فضاؤں نے نوحے بلند کئے
دھوپ نے بین کیا
پیڑ وں نے ماتم کیا
سانولے چہرے والا لڑکا مڑ گیا
زخمی دل اور بھری ہوئی آنکھوں کے ساتھ
پیچھے بینچ پہ بیٹھی لڑکی کی آنکھوں سے ایک سیل سا رواں ہوا
دل میں کوئی زور سے جکڑ رہا تھا
اس نے ہارون کو کھو دیا تھا اس سے بڑی اذیت کیا ہوگی لیکن اگر ہارون اسکے ساتھ رہے گا تو وہ خود کو کھو دے گا یہ اذیت زیادہ بڑی تھی؟
اس نے ایک سچے اور نیوٹرل انسان کو جھوٹا اور کرپٹ بنا دیا
وہ اس سے دور تھا لیکن خوش تھا ہا لے اسکی خوشی کے لئے سب کر سکتی تھی
عمر اسے دور جاتے دیکھتا رہا پھر اپنی جگہ سے ہٹا چھوٹے چھوٹے قدم لیتا وہ اسکے قریب آنے لگا
سفید شرٹ والا لڑکا پارک کا جنگلہ پار کرتا روڈ پہ آگیا
وہ شکستہ قدموں سے اپنی گاڑی کی طرف جا رہا تھا آنکھیں برسنے کو بے تاب تھیں
اسکے اور ہا لے کے درمیان بس یہی جنگلہ تھا اس جنگلے کے پار سڑک تھی
وہ اپنی گاڑی کو دیکھتا باہر آیا
تب ہی اسی لمحے اس نے ایک تیز رفتار گاڑی کو اپنے بالکل قریب آتے دیکھا
وہ سڑک سے ہٹنا چاہتا تھا بھاگنا چاہتا تھا چلانا چاہتا تھا لیکن کچھ نہیں کر سکا
ایک اگلے لمحے اس نے اپنے وجود کو فضا میں بلند ہوتے دیکھا پھر خود کو نیچے تارکول کی سیاہ سڑک پہ منہ کے بل گرتے دیکھا
منہ چھل گیا سر پہ ایک گہری ضرب لگی لمحے کا بس ایک لمحے کا کھیل تھا
اس نے اپنے پورے جسم میں درد کی ایک لہر کو دوڑتا محسوس کیا اس نے اپنے چہرے گردن پہ خون کو بہتے محسوس کیا
اس سے ذرا دور کھڑے عمر حیات نے یہ منظر دیکھا ہارون نے اس سیاہ آنکھوں والے مرد کو اپنی طرف دیو انہ وار بھاگتے دیکھا
اس نے سفید لباس والی لڑکی کو ساکت ہوتے دیکھا وہ اپنی جگہ سے نہیں ہلی
وہquick reaction
نہیں دیا کرتی تھی یہ اسکی فطرت تھی
سڑک خون سے تر ہوتی جا رہی تھی جسم اور سر میں تکلیف بڑھتی جا رہی تھی اسے لگا تھا یہ موت ہے یہ واقعی موت تھی
سفید لباس والی لڑکی مرے مرے قدم اٹھاتی اسکے قریب جا رہی تھی
لوگوں کا رش بڑھنے لگا تھا عمر حیات اسکا زخم چیک کر رہا تھا اسکے خون کو روکنے کے لئے کچھ ڈھونڈ رہا تھا لڑکی اب بھی ان سے دور تھی بس ذرا سی دور وہ اسکے اتنے قریب تھا بس بیچ میں جنگلہ تھا
ہارون نے اپنی آنکھوں کو بند ہوتے دیکھا اس نے آخری بار کچھ محسوس کرنا چاہا
وہ درد تھا بس درد بے پناہ درد
اب سفید لباس والی لڑکی انکے قریب پہنچ گئی تھی ہارون کو دیکھتے ہوئے وہ نیچے سڑک پہ بیٹھی اس لڑکے کی سفید شرٹ سرخ ہو گئی تھی
عمر اب اسے اٹھا رہا تھا وہ اسے اپنے ہاتھوں میں اٹھا رہا تھا وہ ایمبولینس کا انتظار نہیں کر سکتا تھا
لوگ مدد نہیں کر رہے تھے لوگ ویڈ یو بنا رہے تھے
لڑکی اب بھی سڑک پہ بیٹھی اس خون کو تک رہی تھی ساکت سن
سیاہ آنکھوں والا مرد اس سفید شرٹ والے لڑکے کو اپنی گاڑی کی پچھلی سیٹ پہ لٹا رہا تھا
وہ بار بار اسکا زخم چیک کر رہا تھا خود تو تسلی دے رہا تھا اسکے ساکت ہوئے وجود کو تسلی دے رہا تھا
زخم گہرا نہیں ہے تم بچ جاؤ گے وہ دہرا رہا تھا
لڑکی اب بھی سڑک پہ بیٹھی تھی سیاہ آنکھوں والا مرد واپس آیا اسکے آگے ہاتھ پھیلایا وہ عجلت میں تھا وہ پریشان بھی تھا
لڑکی نے آنکھیں اٹھائیں اسکی آنکھوں میں گہرا کرب تھا
کیا وہ مر جائے گا؟
اس نے بے تاثر لہجے میں ایک سی سوال پوچھا
مرد جھکا اسے کندھے سے پکڑ کر اٹھایا
اسکی آنکھوں میں دیکھا
وہ بچ جائے گا
یقین دھانی کروائی گئی
سفید لباس والی لڑکی نے یقین کر لیا
اسے اب اس مرد کی باتوں پہ یقین آ جاتا تھا