ریستوران کی زرد بتیوں نے سارے میں اپنی دھاک بٹھا رکھی تھی عمر حیات سفید ڈریس شرٹ میں ملبوس نسبتا ایک کونے والی میر پہ بیٹھا تھا بور ہوتا بالوں میں ہاتھ پھیر تا
یسدفتعا اس نے نظر اٹھا کر دیکھا سامنے سے آج اسکی ملاقات چل کر آ رہی تھی سیاہ فییسی ڈر میں ملبوس گوری رنگت اور پکی عمر والی
جانان سکندر
سکندر شاہ کی بیوی اور انکے ہسپتال کی زبردستی کی ما لک
وہ عمر کو دیکھتی ہوئی آئی اور سامنے سے کرسی کھینچ کر اسکے روبرو بیٹھی
سو مسٹر عمر حیات کیا میں پوچھ سکتی ہوں کہ اسطرح مجھے یہاں بلانے کا مقصد کیا ہے؟ آپ جا نتے ہیں میں کس آرگنائیزیشن کے لئے کام کرتی ہوں اور اس وقت اپنے کتنے ہی ضروری کام چھوڑ کر آئی ہوں ؟
وہ بیٹھتے ہی پھٹ پڑی تھیں
مسز شاہ مجھے آپ کو زحمت دینی پڑی لیکن آپ بھی تو دیکھیں ناں کتنے ہی میرے کاموں میں آح پ ناگن کی طر پھن پھیلائے کھڑی ہیں
وہ ذرا آگے کو ہو کر معصومیت سے کہہ رہا تھا
جانان کے مانو پتنگے ہی لگ گئے
How dare you?
تم ہوتے کون ہو مجھ سے اس طرح بات کرنے والے تم جانتے بھی ہو میں کون ہوں ؟ تمہاری نسلیں غرق کروا سکتی ہوں
وہ سرخ چہرے کے ساتھ کہہ رہی تھی
عمر نے محضوض ہونے والے انداز میں اسکو دیکھا
ایک تو ہر کسی کو میری نسل سے بڑا مسئلہ ہے آپ مجھے چھوڑیں مسز شاہ میں آپ سے ایک ڈیل کرنے آیا ہوں اگر آپ اپنا غصہ تھوڑی دیر کے لئے کم کر لیں تو ہم بات کر سکتے ہیں
جانان اسی طرح ضبط کرتی بیٹھی رہی
دیکھیں مسز شاہ میری کچھ چیزیں ہیں جو آپ کے ہسپتال سے کم ہوئی ہیں اب ظاہر ہے وہ مجھے واپس چاہیے سہی کہہ رہا ہوں ناں ؟
اس نے رک کر تائید چاہی جانان نے کوئی جواب نہیں دیا
اب آپ تو میری چیزیں مجھے واپس نہیں لا کر دے سکتیں ناں آپ اسٹاف کو ٹھیک سے جانتی بھی نہیں ہیں نہ ہی کوئی آپ کی مانتا ہے سوری ٹو سے
جانان بل کھا کر رہ گئی
تو مجھے جو آدمی میری چیزیں لا کر دے سکتا ہے وہ آپ کے شوہر ہیں اس لئے میں آپ سے التجا کرتا ہوں کہ آپ ہسپتال میں انکا داخلہ ایک بار پھر الاو کریں تاکہ میرا کام ہو سکے اسکے بعد چاہے آپ انکو با لوں سے پکڑ کر باہر نکال دیجئے گا ایک منٹ بال تو انکے ہیں ہی نہیں اچھا ٹھیک ہے ہاتھ سے پکڑ کر باہر نکال دیجئے گا اس نے فورا تصیح کی
اور آپ کو یہ خوش فہمی کیوں ہے کے میں آپ کا کوئی کام کروں گی
میں اتنا ہینڈسم ہوں بھلا کوئی مجھے انکار کر سکتا ہے؟
می)آہ یہ سیلف آبسیسڈ آد
میں مذاق کے موڈ میں ہر گز نہیں ہوں
اسکا لہجہ سخت ہوگیا
میں اس گھٹیا آدمی کو اپنا شوہر نہیں مانتی میں نے تو اپنے بچے بھی اس سے دور کر دیے تھے لیکن نہ جانے انکے سروں پہ باپ کی محبت کا بھوت کیسے سوار ہوگیا وہ نخوت سے کہہ رہی تھی
وہ ہسپتال میرا ہے اور وہاں اس گھٹیا آدمی کا داخلہ ممنوع ہے
اور اب ہمارے پاس بات کرنے کو مزید کچھ نہیں ہے مجھے چلنا چاہیے وہ اپنا بیگ کہنی پہ لٹکائے اٹھ کھڑی ہوئی عمر نے ایک نظر اسکو دیکھا اور پیچھے کو ہو کر ٹیک لگا لی
میں جانتا ہوں آپ پرانے کراچی کیوں جاتی ہیں
جانان تھم گئی
اگر آپ چاہتی ہیں کہ اس ریستوران میں موجود سارے لوگ اور آپ کے دونوں بچے اس بارے میں نہ جائیں تو واپس بیٹھ جائیں
وہ ریت کی مانند پھسلتی ہوئی کرسی پہ واپس بیٹھ گئی اب کے اسکا چہرہ وہ نہیں تھا جس کے سا تھ وہ آئی تھی آپ پرانی کراچی جاتی ہیں اپنے شوہر کو یہ بتا کر کہ آپ اپنے پرانے رشتے داروں سے ملنے جا رہی ہیں لیکن دراصل بات کچھ اور ہے
وہ آگے کو ہوا پر تپش آنکھیں جانان کے چہرے پہ جمائیں
آپ کچی شراب پینے کی عادی ہیں آپ نشئی ہیں کچے شراب کا کا نشہ کرتی ہیں
جانان شل ساکت سی اسکو سن رہی تھی
کیا ہو کہ آپ کے بچے یہ بات جان لیں ؟
کیا ہو کہ آپ کی آرگناآئزیشن یہ بات جان لے کیا ہو کہ آپ کے شوہر یہ بات جان لیں ؟
آپ کے شوہر اگر شیطان ہیں تو عزاذیل آپ بھی نہیں آپ دونوں ایک دوسرے کو چاہے جان سے مار دیں مجھے فرق نہیں پڑتا لیکن جب تک میرا کام نہیں ہوجاتا ایک اچھے کپل کی طرح کاپریٹ کریں ورنہ امیروں کے راز فاش کرنا میرا پسندیدہ کام ہے
وہ وارننگ دینے کے انداز میں کہہ کر کھڑا ہوا
وہ اٹھا اور جانے کو مڑا جانان مردہ آنکھوں سے اسکو دیکھتی رہی
دفتعا رکا
آنکھوں میں شیطانی چمک در آئی
ویسے امپورٹڈ شراب میں ایسی کیا خرابی ہے کہ آپ کو پرانے کراچی سے سستی گندی شراب لینی پڑتی ہے؟
جانان نے پھاڑ کھانے والی نظروں سے اسکو دیکھا تھا
عمر نے اوکے اوکے کہہ کر ہاتھ اٹھا دے
اچھا بھی نہیں پوچھتا وہ سر جھٹکتا آگے بڑھ گیا
اپنے کمرے میں بیٹھا ہارون شاہد چھوٹے اسٹول پہ بیٹھا تھا ہاتھ میں برش تھا دوسرے ہاتھ میں کلر پلیٹ تھی جس میں وہ وہ تھوڑی تھوڑی دیر بعد برش کے سر کو ڈبوتا برش کے بال سارا رنگ اپنے اوپر لے لیتے اور پھر اسکو پینٹنگ میں بھر دیتے وہ آج معمول سے ہٹ کر پینٹ کر رہا تھا سفید رف سی ٹی شرٹ پہ جگہ جگہ پینٹ لگا تھا اسکے بال بکھرے ہوئے تھے وہ اپنے کام میں محو تھا
پینٹنگ چار چوکور ڈبوں پہ مشتمل تھی
ایک ڈبے میں ایک شہزادی اکڑ وں بیٹھی تھی سر ہاتھوں میں دئیے پریشان غمزدہ
وہ نیلے رنگ کے خانہ تھا
اگلے ڈبے میں شہزادی ایک مرد کے ساتھ کھڑی تھی لیکن اس مرد کے تاثرات سخت تھے یوں جیسے وہ اسے ڈپٹ رہا ہو
شہزادی کی آنکھیں نم ہوتی جا رہی تھی
یہ ڈبہ سیاہ رنگ کا تھا
تیسرے ڈبے میں شہزادی ایک ہجوم میں کھڑی تھی کچھ لڑکے کچھ لڑکیاں اسکے پاس کھڑے تھے وہ ان سے کچھ کہہ رہی تھی اپنا غم اپنا دکھڑا
آنسو برابر بہہ رہے تھے
کوئی ہنس رہا تھا کوئی اپنے ساتھ کھڑے لوگوں سے بات کر رہا تھا کوئی شہزادی کو نہیں سن رہا تھا
وہ سبز رنگ کا خانہ تھا
اگلے خانے میں
اسٹول پہ بیٹھی شہزادی آئینے کے سامنے بیٹھی تھی اسکی آنکھیں اب بھی نم تھیں لیکن گردنکڑا رکھی تھی وہ اپنے ہاتھ سے اپنے آنسو پونچھ رہی تھی
اپنے سب سے بڑےhealer آپ خود ہوتے ہیں
پینٹنگ کا عنوان یہی تھی
یہ خانہ پیلے رنگ کا تھا امید کا چمک کا رنگ
دفتعا اسکا موبائل بجنے لگا ہارون بری طرح بے مزہ ہوا بس کوئی اسکے عشق کے بیچ میں نہ آ ئے
اس نے ذرا کی ذرا نظر اٹھا کر موبائل کو دیکھا وہ ایک انسٹاگرام کا سٹوری نوٹیفکیشن تھا
دوسرا نوٹیفکیشن کسی آی میل کا رپلائے تھا
نہ ای میل خاص تھی نہ سٹوری لیکن جس نے رپلائے کیا تھا وہ آدمی خاص تھا اور جس نے مینشن می کیا تھا وہ آد خاص تھا
گھنشام داس گپتا
پاکستان کا سب سے مشہور آرٹسٹ پینٹنگ کی دنیا میں اسکا ایک نام تھا ایک مقام تھا کئی غیر ملکی ایوارڈ یافتہ جانا پہچانا اور ساری دنیا میں مانا جانے وال گھنشام داس
ہارون کے کانپتے ہاتھوں سے موبائل اٹھایا
سب سے پہلے اس نے انسٹاگرام کھولا
ہارون نے اسکا اکاؤنٹ کھولا
چھ ملین فالوورز
اوہ خدایا یہ اسکا اصل اکاؤنٹ تھا
یہ وہی تھا
ہارون شل سا موبائل کو دیکھے گیا
گھنشام داس نے ہارون کے اکاؤنٹ کو اپنی سٹوری پہ میںشن کیا تھا ساتھ ہارون کی چودہ سال بعد بنائی گئی پہلی پینٹنگ تھی
مسکراتا ہوا ہارون شاہد
تصویر کے اوپر بس تین الفاظ لکھے تھے
The TPA
ہارون نے لمحے کے ہزارویں حصے میں ان تین الفاظوں کو ڈی کوڈ کیا تھا
The toothpaste artist
وہ اپنے بچپن سے اس آدمی کا مداح تھا وہ اسکے ہر انداز سے واقف تھا ہارون کے لئےnspirationi
تھا وہ ہارون کے لئے رول ماڈل کوئی انٹرویو ایسا نہیں تھا جو ہارون نے دیکھ نہ رکھا ہو کوئی بات ایسی نہیں تھی جو ہارون نے سن نہ رکھی ہو
ہر بار وہ گھنشام داس کو میل کرتے کرتے رہ جاتا اسکے ہاتھ کانپنے لگتے دل ڈرنے لگتا
گھنشام داس ہر سال دس "آرٹسٹ اسکالر شپ "اناؤںس کرتا تھا تھا دنیا سے ہزاروں اور سینکڑوں لوگ اسے میل کرکے اپنی پینٹنگ کی تصاویر بھیجتے تھے یا پھر اپنی پینٹنگ بھیج دیتے تھے ان سینکڑوں لوگوں میں سے صرف دس لوگ ایسے تھے جو سلیکٹ کئے جاتے تھے
شاہ تاج کی پارٹی سے دو روز قبل ہا لے نے ہارون کو اپنی پینٹنگ کی تصویر بھیجتے پھر میل ڈیلیٹ کرتے دیکھا تھا اس نے کوئی دو سو دفع یہ عمل دہرایا تھا لیکن ہر بار وہ رک جاتا ڈر جاتا
ہا لے نے کسی طرح اسکا موبائل ااٹھایا اور میل کر دی
اور وہ چن لیا گیا تھا
اس وقت وہ فین موومنٹ کی بلندیوں پہ تھا
ابھی سٹوری کو پوسٹ ہوئے دو منٹ ہوئے تھے لیکن ہارون کا ڈی ایم بجنے لگ گیا تھا
اس نے اب اپنا میل کھولا وہاں بس ایک سطر تھی
میں تم سے متاثر ہوا ہوں آرٹسٹ آؤ رنگوں کی باتیں کریں
اور اسکی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے
یہ اعزاز تھا ہارون شاہد کے لئے یہ اعزاز ہی تھا
وہ کئی لمحہ کسی مجسمے کی طرح بیٹھا رہا بہتے آنسوؤں کے ساتھ پھر وہ اٹھا رنگ لگے ہاتھوں اور چہرے کے ساتھ اپنے کمرے کے فرش پہ سجدہ رنر ہو گیا
بلا شبہ خدا نے اسے ہارون شاہد کی عزت کرنے کا انعام دیا تھا
کئی لمحہ بعد وہ اٹھا دوبارہ موبائل تک آیا اور نم آنکھوں کے ساتھ ہا لے کا نمبر ڈائل کرنے لگا
بیل جا رہی تھی تھوڑی دیر بعد کال ریسیو کر لی گئی
کچھ دیر تک وہ بس ہیلو ہیلو کرتی رہی
یہ تم نے کیا ہے ناں ؟ وہ کافی دیر بعد بس یہی بول سکا
فون کے اس پار چند لمحوں کے لئے خاموشی چھا گئی
نہ اس نے "کیا ؟"پوچھا نہ ہارون نے "کیوں ؟"پوچھا
مجھے نہیں پتہ تم کس بارے میں بات کر رہے ہو آئندہ مجھے کال مت کرنا تمہارا اور میرا کوئی تعلق نہیں ہے اگلے ہی لمحے وہ خشک لہجے میں بولی تھی
ہارون دھیرے سے ہنس دیا
ہارون شاہد کے لئے اتنی قربانیاں بس ہا لے دے سکتی ہے
میں جانتا ہوں یہ تم نے کیا ہے
جس طرح ہارون کو گاڑی سے ٹیک لگا کر تمہارا انتظار کرنے کی عادت ہے اسی طرح مجھے بتائے بغیر میرے لئے قربانی دینا ہا لے سلطان کی عادت ہے
مجھے بہت کام ہیں میں فون رکھ رہی ہوں
بے زار خشک لہجہ
کچھ دیر تک ہارون کچھ نہ بولا دوسری جانب سے بھی خاموشی رہی
Lets sort out
کافی دیر بعد وہ ہلکی آواز میں بولا
جب جب ان دونوں کی لڑائی ہوتی تھی وہ بس یہی تین لفظ کہا کرتے تھے
نہ پچھلی بات پہ بحث ہوتی نہ کوئی شکایات نہ کسی کو اسکا قصور گنوایا جاتا یہ الفاظ جیسے امرت جل کا کام کرتے تھے ان دونوں میں سے کوئی سورٹ آوٹ کہتا اور ہوجاتا
ہم دونوں کے درمیان sort out کرنے کو
کچھ بچا ہی نہیں حل مسلوں کے نکالے جاتے ہیں اور مسلے تعلقات میں ہوتے ہیں جب تعلق ہی نہیں بچا تو حل کیسے ہارون ؟
اب کے اسکا لہجہ سنجیدہ تھا
کیا ہم ایک آخری بار مل سکتے ہیں؟
سپیکر سے سرمئی آنکھوں والے لڑکے کی آواز ابھری
مجھے جگہ میسج کر دینا لیکن یہ آخری بار ہوگا ہارون اس کے بعد ہم الگ ہو جائیں گے
جیسا تم چاہو ہارون نے بدقت کہا تھا
ای میل کا رپلائے کر دینا چاہے ہاتھ کانپیں یا دل دھڑکے
یہ گولڈن چانس ہے مس کیا تو اپنے خوابوں سے جاؤ گے
نرم سی تنبیہ کے بعد اس نے فون کاٹ دیا
ہارون گہری سانس بھرتا کانپتے ہاتھوں سے آی میل کر رپلائے کرنے لگا
وہ ہا لے کی ریاضت رائیگاں نہیں جانے دے سکتا تھا
مغرب کو قضا ہوئے کئی ساعتیں بیت چکی تھیں عمر دوپہر کا گیا ابھی تک واپس نہیں آیا تھا
ہا لے لاونج میں بیٹھی لیپ ٹاپ گود میں رکھے پڑھ رہی تھی یہ وہ وقت نہیں تھا جب وہ سپلیاں لے کر آئی اور اسکا باپ اسے چھپا لیتا
جب باپ مر جاتا ہے تو خاندان کے گونگے بھی آپ پہ بو لنے لگتے ہیں
اندھی دنیا کو آپ کے ان دیکھے اعمال نظر آنے لگتے ہیں
جب باپ آپ کے حق میں بولنے کے لئے نہیں ہوتا تو ساری دنیا آپ کے خلاف بولنے لگتی ہے
اسے دنیا کو موقع نہیں دینا تھا معراج کے جانے کے بعد اسے اندازہ ہوا تھا اس نے کیا کھویا ہے کبھی کبھی وہ ساری ساری رات انکو یاد کر کے روتی تھی اور کبھی ساری رات خشک آنکھوں سے ان کو یاد کرتی رہتی
وہ یاد آتے تھے اور بہت شدت سے یاد آتے تھے
سکرین کو دیکھتے دیکھتے اسکی آنکھیں دکھنے لگی تھیں اس نے ہاتھ بڑھا کر لیپ ٹاپ بند کر دیا
اپنا موبائل اٹھا کر دیکھا کئی دوستوں کے میسج تھے
“ڈنر سوگ کی تفصیلات سب کو جانتی تھیں لیکن اس بار نہیں وہ اس بار امیروں والے چوںحللے بر داشت نہیں کر سکتی تھی
بات سنو دفتعا اس نے شانو کو آواز دی
وہ جو کپڑوں کی ٹوکری لے کر جا رہی تھی رک گئی
کیا اس گھر میں کبھی سبزیوں کے علاوہ کچھ نہیں بنتا ؟
مٹن' بیف' چکن
کچھ بھی ؟
بی بی اس گھر میں گوشت صرف تب بنتا ہے جب عمر صاحب باہر سے بنوا کر لائیں پھر وہ پکاتے بھی خود ہیں کسی کی مجال جو اس گھر میں انکی مرضی کے بغیر کچھ لے آئے ؟
اور وہ بھی گوشت صاحب قیامت مچا دیں گے
وہ کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے کہہ رہی تھی
ہا لے کو یہ اسکا بہانہ ہی لگا
اس نے بیگ سے کچھ رقم نکالی
جاؤ بخش سے کہو چکن لے آئے پھر تم کچھ اچھا سا تیار کر دینا اوکے ؟
وہ نپے تلے انداز سے کہہ رہی تھی
شانو نے افسوس سے سر ہلایا
لیکن بی بی مجھ سے تو گوشت لگتا ہی نہیں عمر صاحب کہتے ہیں میرے بنائے گوشت سے ذائقہ آئے نہ آئے ایک دن وہ کچا گوشت کھاتے کھاتے آدم خور ضرور بن جائیں گے
ہا لے نے تکان سے اسکو دیکھا
تم یہاں کرتی کیا ہو؟ کافی تم سے نہیں بنتی پراٹھے تمھیں بنانے نہیں آتے گو شت تم سے لگتا نہیں ہے پھر تم یہاں کرنے کیا آتی ہو آج بتا ہی دو ؟
اسکے لہجے میں سختی نہیں تھی نہ طنز وہ بس متوازن لہجے میں پوچھ رہی تھی
شانو کی باچھیں کھل گئیں
میں نفیس ہوں گھر کا کونہ کونہ ایسے صاف کرتی ہوں جیسے کبھی یہاں گند آ یا ہی نہ ہو وہ بڑے فخر سے بتا رہی تھی اور سبزیاں سبیزیاں بنانا تو کوئی مجھ سے سیکھے عمر صاحب نے تو مجھے صفائی اور سبزیوں کے لئے رکھا ہے گوشت تو گھر میں تب بنتا ہی جب عمر صاحب بناتے ہیں
اچھا چھوڑو یہ سب تم بخش سے کہو چکن لے آئے اور بنا دے اسکو آتا ہے کھانا بنا نا
میں تھوڑی دیر کے لئے سونے جا رہی ہوں کھانا بن جائے تو اٹھا دینا
وہ بولتے ہوئے اٹھ کر اندر چلی گئی
تقریبا دو گھنٹے بعد شانو اسے اٹھا کر باہر لے آئی
کھانا تیار تھا
ملائی بوٹی تازہ نان اور یخنی پلاؤ
ہا لے کی بھوک چمک اٹھی
اچھا کھانا اسکی کمزوری تھا
وہ میر کے گرد رکھی کرسی پہ آ بیٹھی
ڈھکن اٹھایا
سارے میں کھانے کی خوشبو پھیل گئی
اس نے اپنی پلیٹ میں تھوڑا سا سالن ڈالا
نوالا بنایا ابھی وہ منہ تک لے کر جاتی جب عمر کی آواز پہ رک گئی
گھر میں میٹ بنانے کی جرات کس نے کی؟
وہ ڈائننگ ٹیبل کے عقب میں کھڑا بے یقینی سے کہہ رہا تھا
پھر فورا ہا لے کے قریب آیا
یہ . . یہ کس نے بنایا ہے آپ اسکو کیسے کھا سکتی ہیں؟ پلیز اسکو مت کھائیں
وہ بے یقینی شاک اور آخر میں منت سے کہہ رہا تھا
ایسا بھی کیا ہے میں کیوں نہیں کھا سکتی ؟
سب سے پہلے تو مجھے یہ بتائیں یہ کھانا بنایا کس نے ؟ اور میٹ آیا کہاں سے ؟
وہ اب تک سخت بے یقین تھا
ہا لے نے نوالا رکھ دیا
بازو سینے پہ باندھے تندہی سے اسکو گھورا
میٹ گلی والی دکان سے آیا ہے اور کھانا بخش نے بنایا ہے میرے کہنے پہ اب اگر تم اجازت دو تو میں کھا لوں؟
وہ تب ہی تو گئی تھی
عمر بے چینی سے آگے آیا
میرے خدا یہ گلی والی دکان اسے تو تکبیر دینی بھی نہیں آتی آپ یہ نہیں کھائیں گی میرے گھر میں میٹ صرف میں بنا سکتا ہوں وہ اب ڈونگا اٹھاتے ہوئے کہہ رہا تھا
اسکے لفظ "میرا گھر "یہاں ہا لے رک گئی ٹھہر گئی پھر خاموشی سے اٹھ کرا ندر چلی گئی
یہ اسکا گھر نہیں تھا جہاں وہ اپنی مرضی کرتی
عمر نے اسے آواز دے کر روکنا چاہا اس نے کہنا چاہا کہ اسکا یہ مطلب نہیں تھا لیکن رک گیا
بد گمانیاں باتوں سے نہیں اپنے عمل سے دور کی جاتی ہیں اور وہ یہی کرنے والا تھا
اپنے کمرے میں آ کر وہ بیڈ پہ بیٹھ گئی
پھر اسی طرح بیٹھے بیٹھے بیڈ پہ گر سی گئی
یہ اسکا گھر نہیں تھا یہ عمر کا گھر تھا
یہ بات ذہن سے چپک کر رہ گئی تھی
کافی دیر بعد دروازے پہ دستک ہوئی ہا لے نے جواب نہیں دیا اجازت کی ضرورت تھی کیا؟
چند لمحہ بعد دروازہ کھلا اور چھوٹے چھوٹے قدم لیتا عمر حیات اندر آیا
ہا لے نے آنکھیں بند کر لیں جیسے وہ سو رہی ہو
وہ چلتا ہوا آیا اور نیچے فرش پہ بیٹھ گیا
کافی دیر تک خاموش رہنے کے بعد ہا لے کو اسکی آواز سنائی دی
میں بارہ سال کا تھا
ہا لے کا رواں رواں سماعت بن گیا
محلے کی ایک عورت نے مجھ سے گوشت خرید کر لانے کو کہا سخت گرمی تھی لیکن میں گیا کافی دور ایک اچھی دکان سے گوشت لے آیا
وہ نرم آواز میں کہہ رہا تھا اور ہا لے سن رہی تھی میں گوشت لے کر اس عورت کے پاس گیا وہ ہانڈی بھون رہی تھی اس نے وہ خون سے بھرا ہوا بغیر دھلا گوشت پلیٹ میں نکالا اور اسی طرح بغیر دھوئے بغیر صاف کئے ہانڈی کے اندر ڈال دیا
وہ ایسے لہجے میں کہہ رہا تھا کہ ہا لے کو لگا وہ ابھی قے کر دے گا
میں اس دن پورا دن قے کرتا رہا وہ گندا خون سے بھرا گوشت میری آنکھوں کے سامنے سے ہٹا ہی نہیں ہا لے کو بے اختیار کرا ہیت آئی
پھر میں نے اگلے دن اماں کو گوشت بناتے دیکھا میں نے دیکھا انہوں نے کوئی دس منٹ تک گوح شت کو ہر طر سے صاف کیا اور پھر پکایا اس دن میں کچھ نارمل ہوا لیکن میں نے ایک عادت بنا لی میں اب کسی کے گھر ریستوران یا پھر اپنے گھر میں بھی کسی اور کا بنایا ہوا میٹ نہیں کھا سکتا یہ میری مجبو ری اور خوف ہے
وہ اٹھ کر بیٹھ گئی ساری بد گمانی سارا غصہ اڑن چھو ہوگیا
آج میں اوور ری ایکٹ کر گیا لیکن
وہ اٹھ کھڑا ہوا
میں آپ کو ایک بہترین کھانا کھلا سکتا ہوں اگر آپ مجھے یہ شرف بخشیں
وہ مسکرا کر کہہ رہا تھا
ہا لے اسکے ساتھ مسکرائی
شیور
وہ کہتے ہوئے اٹھی
تھوڑی دیر بعد وہ دونوں کچن میں کھڑے تھے عمر چاول نکال رہا تھا ہا لے چھوٹی گول میر کے گرد رکھی کرسی پہ بیٹھی تھی
اللہ اللہ اتنے چاول کون کھائے گا کم کرو انہیں تم مردوں کے حوالے گھر کر دو ناں تو بیڑا غرق ہوجائے گھر کا وہ سگھڑاپے کے سارے ریکارڈ توڑتی ہوئی اٹھ کر آئی اور عمر کے ہاتھ سے چاولوں کی پیمآئیش و الا برتن لے لیا مادام میں شیف ہوں عمر نے جتایا تھا
اور میں لڑکی مجھے پتہ ہے کب کس وقت کتنی مقدار میں کھانا بننا ہے
عمر نے بحث نہیں کی اس نے کم چاول لئے اور ایک چھوٹی پتیلی لی اور اس میں چاول بھگو کر رکھے
اب وہ اپیرن پہنے چاپنگ بورڈ پہ پیاز کاٹ رہا تھا ہا لے اسکو کام کرتے ہوئے دیکھتی رہی وہ کسیح ماہر شیف کی طر سبزیاں کاٹ رہا تھا
ہم ہیون کے لئے کام کب کریں گے؟
ہا لے کی آواز پہ اسکے ہاتھ لمحہ بھر کو رکے پھر وہ دوبارہ اپنے کام میں مصر وف ہوگیا
ہم فلحال کچھ نہیں کر سکتے ورنہ لوگوں کی نظر میں آجائیں گے اس وقت شمس محتاط ہے ہمیں مز ید وقت چاہیے ہوگا آپ پیپر دے کر سیلی لے آئیں پھر آگے دیکھیں گے
سیلی کے نام پہ ہا لے کے اندر گویا شرارے دوڑ گئے
میں اگر سیلی لاتی ہوں تو تم کیا آئینسٹآئین کے جانشین ہو؟
بی بی میں نے سی ایس ایس کر رکھا ہے آپ نے مجھے کیا سمجھ رکھا ہے؟
وہ اب گرم تیل میں پیاز ڈال رہا تھا سارے میں سر سر کی آواز پھیل گئی
اب وہ ٹماٹر کاٹ رہا تھا
ہا لے اسے کوئی کرارا جواب دیتی لیکن نہ جانے کیوں بس چپ کر گئی
کچھ دیر تک دونوں کے درمیان ہلکی پھلکی باتیں ہوتی رہیں بریانی کا مصالحہ تیار ہو چکا تھا
اب وہ شامی کباب کا آمیزہ بنا کر چھوٹے ٹیبل پہ رکھ رہا تھا جب اسکی نظر ہا لے کے موبائل پہ پڑی
وہ اکاؤنٹ کی بائیو دیکھ رہی تھی یا پھر فرینڈ لسٹ کھولنے والی تھی
لیکن یہ دونوں چیزیں حیران کرنے والی نہیں تھیں حیران کرنے والی چیز اکاؤنٹ کا نام تھا "حسن معراج "وہ چونک گیا
اس نے کرسی کھینچی امیزے والا برتن میر پہ رکھا
آپ حسن کا اکاؤنٹ چیک کر رہی ہیں؟ ۔
لمحے کے ہزارویں حصے میں ہا لے کا چہرہ تاریک ہوا تھا اور پھر اگلے ہی لمحے سرخ بھی
وہ میرا چھوٹا بھائی ہے کیا کر رہا ہے کس سے بات کر رہا ہے مجھے پتہ ہونا چاہیے میں اسے غلط سوسائٹی میں پڑنے نہیں دے سکتی
اس کے پاس ٹھوس توجیہات تھیں
عمر نے شاکی انداز میں اسے دیکھا
آپ اپنی غلط حرکت کو جسٹیقائی کر رہی ہیں؟
نہیں تو تم کیا چاہتے ہو کھلے سانڈھ کی طرح اپنے بھائی کو چھوڑ دوں اسے غلط لوگوں کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے دوں یہ اسکے ڈرگز اور شراب پینے والے دوستوں کے ساتھ اسکی دوستی قائم رہنے دوں ؟
وہ حسب توقع بپھر ہی گئی
عمر نے ٹھنڈی ٹھار نظروں سے اسکو دیکھا
آپ کو کیا لگتا ہے اگر آپ یہاں اسکے فرینڈز کو ان فرینڈ یا بلاک کر دیں گی تو وہ ان سے ملنا چھوڑ دے گا؟
وہ ان سے ملے گا جب تک وہ چاہے گا وہ ان سے ملے گا اس صورت میں آپ صرف ایک چیز کر سکتی ہیں اپنے چھوٹے بہن بھائیوں یا پھر اپنی جوان اولاد کے لئے آپ ایک چیز کر سکتے ہیں
بات
آپ ان سے بات کر سکتے ہیں دلیل دے کر انکو سمجھائیں انکو سہی غلط کا فرق بتا کر انکو آزاد چھوڑ دیں آپ کو اپنے انداز اور اپنی بات کے سہی ہونے پہ اگر یقین ہے تو آپ کا بچا غلط سوسائٹی میں نہیں جائے گا وہ شرابی اور ڈرگ ایڈ کٹس کے ساتھ بیٹھ کر سینٹ رہے گا
ہا لے دم سادھے اسکو سن رہی تھی
کسی بھی بڑے بھائی یا بہن یا پھر ماں باپ کو بچوں کی سیکورٹی کے نام پہ انکا اکاؤ نٹ چیک کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے
باتوں سے کوئی نہیں سمجھتا بچوں کو انکے حصے کی غلطیاں کرنی ہوتی ہیں تاکہ وہ سیکھ سکیں
انکو دھوکے کھانے ہوتے ہیں تاکہ اگلی بار وہ اپنے جذبات اور وقت کسی سہی انسان پہ انویسٹ کر سکیں
وہ ہمارے بچے ہیں ہم انکو کیسے ہرٹ ہونے دے سکتے ہیں
وہ ہلکی آواز میں بولی
آپ نے اپنی کوشش کرنی ہے آپ نے سچے دل اور سچی نیت کے ساتھ ان سے "بات "کرنی ہے تین چار واقعات اٹھا کر انکو سمجھانا ہے سہی غلط کی پہچان کروانی ہے وہ اگر غلط انسان سے ملتا ہے تو اسکو روکنا ہے اسکی اصلاح کرنی ہے اور اگر آپ کی ان تمام کوششوں کے باوجود بچا ہرٹ ہو رہا ہے تو یہ اسکا بخت ہے اس نے اسی طرح گرو کرنا تھا اس نے اسی طرح خود کو ہیل کرنا تھا
یہ آپ کی غلطی نہیں ہے یہ بچے کی غلطی بھی نہیں ہے یہ بس طے تھا یادر کھیں ہا لے بچوں کی سیکورٹی کے نام پہ انکی پرائیویسی میں مخل ہونا کبھی بھی آپ کو جسٹیقائی ننہیں کرے گا
وہ نرمی سے کہہ کر اٹھ گیا بریانی کو دم پہ رکھنے لگا
تم خود بھی تو ایسے ہو عمر تم نے بھی تو یہی کیا ہے کئی بار میرے موبائل سے کئی لوگوں کے نمبر لئے ہیں کبھی حسن کا تو کبھی مدحت کا تم کبھی اپنا گریبان کیوں نہیں دیکھتے ؟
عمر نے مڑ کر اسکو دیکھا
بد گمانی کی دیوار بس دھندلی سے صاف ہوئی تھی یہ دیوار ابھی گری نہیں تھی وہ سہی کہہ رہی تھی عمر کو جھکانے کا کوئی موقع وہ جانے نہیں دے گی وہ یوسف سلطان کی پوتی تھی دلوں سے بغض نہیں نکالے گی
عمر نے جواب نہیں دیا ہا لے نے کچھ مزید کہا بھی نہیں
مہر کو کال ملاتی وہ باہر چلی گئی
عمر نے بریانی بنائی شامی کباب تلے اور اسکے بعد وہ ہا لے کو بلا کر لے آیا وہ بغیر کچھ کہے اسکے ساتھ آگئی
بریانی بن تو گئی تھی لیکن وہ با مشکل ہی دو پلیٹ بن سکی تھی اب کے ہا لے کو ذرا خفت ہوئی عمر نے اسکو مسکرا کر دیکھا جیسے کہہ رہا ہو
بی بی شیف سے بحث نہ کیا کریں
اس نے پہلا چمچ لیا منہ میں جیسے ذائقہ سا گھل گیا
ہا لے نے بے اختیار آنکھیں بند کر کے اس ذائقے کو محسوس کیا
یہ من و سلوی تھا
پرقیکب
اس نے نوالا چبا لینے کے بعد بس ایک ہی لفظ کہا
عمر نے سر کے خم سے داد وصولی
اس نے اب تک اپنی پلیٹ سے ایک چمچ بھی نہیں لیا تھا ہا لے بس سر جھکائے کھائے جا رہی تھی
ہا لے عمر نے اسکو نرمی سے پکارا
اس نے سر نہیں اٹھایا بس ہاتھ کے اشارے سے" کیا" پوچھا ؟
میں جانتا ہوں میری بعض باتیں آپ کو بری لگتی ہوں گی غصہ آتا ہوگا
ہا لے اب آہستہ آہستہ کھا رہی تھی
لیکن بس یہ سوچا کریں کہ میں انسان ہوں غلط بات بھی کر لیتا ہوں اس بات کو دل میں رکھ کر عنا د نہ پالا کریں دل ک بغض کوئی اچھی بات نہیں یہ ایک ہی طریقے سے نکل سکتا ہے
وہ کہہ رہا تھا اور ہا لے کھاتے ہوئے سن رہی تھی
اسکی پلیٹ خالی ہونے والی تھی عمر نے اپنی پلیٹ سے تھوڑے چاول اسکی پلیٹ میں ڈال دئیے
کانٹے اور
چھری کی مدد سے کباب کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کئے اور ایک ایک کرتا اسکی پلیٹ میں رکھتا گیا ساتھ ساتھ بول بھی رہا تھا
وہ طریقہ یہ ہے کہ آپ نہ چاہتے ہوئے بھی میری اچھی بات کو مان لیں کچھ بھی کوئی بھی چھوٹی یا بڑی اچھی عادت آہستہ آہستہ میری اچھی عادتیں آپ کے دل میں بھرتی جائیں گی اور جہاں اچھائی آ جاتی ہے بر ائی خود پہ خود نکل جاتی ہے نرم سنجیدہ لہجے میں وہ سحر طاری کرر ہا تھا
ہا لے کی پلیٹ ایک مرتبہ پھر خالی ہونے لگی عمر نے اپنی پلیٹ میں رکھے باقی چاول بھی اسکی پلیٹ میں ڈال دئیے وہ بڑے بڑے چمچ لیتی کھائے گئی ساتھ ساتھ کبا بکا ایک ایک ٹکرا بھی منہ میں ڈالتی جاتی
ہم دونوں نے ابھی بہت کام کرنا ہے کافی چیزیں ایک ساتھ کرنی ہیں پندرہ دن صرف یہ پندرہ دن ہم ایک دوسرے کو جانیں گے اور ایک دوسرے کی اچھائی دیکھیں گے تاکہ آگے کام کرتے ہوئے ہمیں مشکل نہ ہو ان پندرہ دنوں میں آپ کے آیگزام ختم ہو جائیں گے اور اسکے بعد ہم آگے کا کچھ پلان کریں گے اوکے ؟
اس نے بات ختم کی پانی کا گلاس بھر کر ہا لے کے سامنے کیا وہ سارا پانی پی گئی
دفتعا اس نے عمر کی پلیٹ دیکھی
کیا میں سب کچھ کھا گئی ؟
اسے شاک لگا
عمر نے مسکرا کر اثبات میں سرہلایا
کیا میں تمہارا کھانا بھی کھا گئی ؟
عمر ایک بار پھر مسکرایا ل
جی بالک
آئندہ کبھی شیف سے بحث نہیں کروں گی وہ صدمے سے کہتی اٹھ گئی
عمر ہنس پڑا
پھر اسکی پلیٹ کو دیکھا
تین چار کباب کے ٹکڑے اور ذرا سے چاول
وہ سر جھکائے اسکا بچایا ہوا کھانا کھانے لگا
بد گمانی کی دیوار ایک دن ضرور ٹوٹے گی وہ پر امید تھا
اگلی دوپہر وہ کچھ کتابیں لینے لائیبرری چلی آئی ایک لمبی میر کے گرد بیٹھے کئی لوگ کوئی نہ کوئی کتاب پڑھ رہے تھے
ہا لے نسبتا ایک خالی میر کی جانب بڑھ گئی تقریبا دو گھنٹے تک وہ لگاتار پڑھتی رہی
اب اسکی آنکھیں دکھنے لگی تھیں اس نے ذرا دیر کو اپنا سر میر پہ رکھ لیا سر بری طرح دکھ رہا تھا
یکدم اسے ایک شناسا سی آواز سنائی دی ہا لے کرنٹ کھا کر سیدھی ہوئی اس نے اپنے عقب میں دیکھا
ایک لڑکی لائیبررین سے کتاب ایشو کروا رہی تھی لیکن یہ کوئی اہم بات نہیں تھی اہم وہ لائیبر رین تھا
اسکے سینے پہ بیج لگا تھا
حسن سلطان
ہا لے کا دل دھک سے رہ گیا
وہ بغیر پلک جھیلکے یک ٹک اسکو دیکھے گئی
حسن نے بھی کسی کی نظروں کا ارتکاز محسوس کیا تھا وہ بھی ٹھہر سا گیا
ہا لے اٹھی اور اس کے قریب گئی اسے بازو سے پکڑا وہ بغیر مزاھمت کئے اسکے ساتھ کھینچتا چلا گیا
کتابوں کے دیوار گیر ریکس سے دور ایک خالی کونے میں لا کر ہا لے نے اسکا بازو چھو ڑا
اسکی آنکھیں سرخ تھیں چہرے پہ دبا دبا غصہ
یہاں کیا کر رہے ہو تم ؟ وہ غرآئی تھی
حسن نے اسکی آنکھوں میں دیکھا وہاں بس بغاوت تھی ناراضگی تھی
میں یہاں جاب کر رہا ہوں یہ میری ورک پلیس ہے تم یہاں ہمارے ذاتی مسائل لے کر مت آؤ
وہ خشک لہجے میں بولا تھا
ہا لے ذرا دھیمی ہوئی
یہ وہ بچہ نہیں تھا جسے اس نے ماں کی طرح پالا تھا یہ یہ ایک ناراض بچہ تھا جسے وہ ایک برے وقت میں بری ماں کی طرح چھوڑ گئی تھی
حسن تمہیں یہ سب کرنے کی ضرورت نہیں ہے تم گھر جاؤ اپنا کالج دیکھو اپنی پڑ ھائی دیکھو بابا نے تمھارے لئے . . . . خواب دیکھے تھے تمھیں انکو پورا کرنا ہے تم
حسن نے اسکی بات کاٹی
جن آنکھوں نے خواب دیکھے تھے وہ آنکھیں بند ہو گئیں ہیں میری آنکھیں کھلی ہیں اور اب میں ان سے حقیقت دیکھ رہا ہوں اس حقیقت میں میں یتیم ہوں اور میری ماں بیمار مجھے انکا علاج اور انکی ضرورتوں کے لئے کمانا ہے
تم ہمارے برے وقت میں ہمیں چھوڑنے کی عادی ہو اب بھی وہی کرو
اس کے لہجے میں تلخی تھی
ہا لے لب بھینچے کھڑی رہی
کیا تھا جو ان دونوں کے بیچ آگیا تھا؟