نفیسہ غرائی تھیں
ابھی کے ابھی چلو میرے ساتھ اور اس بچے کو اسکی ماں کے حوالے کرو خدا جانے کس تکلیف میں ہو گی وہ عورت تم لوگوں پہ خدا کی لعنت ہو کسی کا بچہ کسی سے الگ کرتے ہو تمھیں شرم نہیں آتی
وہ بلند آواز میں سختی سے کہہ رہی تھی
خدا کی قسم لے لو بی بی میں اس معاملے میں شامل نہیں ہوں اسکے خاندان والوں نے خود اسکو یہیں پھینکنے کو بولا ہے وہ اب رونے لگی تھی
آپ خود سوچو یہ ہسپتال کتنا بڑا ہے یہاں کے ڈاکٹر یہاں کا انتظامیہ کیا مجھ جیسی معمولی نرس ان سب کو ڈاج دے سکتی ہے؟
خدا کا واسطہ ہے آپ اسکو لے جاؤ اسے لے جاؤ ورنہ وہ عورت اسکو مار دے گی
نفیسہ کو اسکی بات میں وزن معلوم ہوا وہ کچھ کہنا چاہتی تھیں
پھر یکدم رکیں
بچا نیلا پڑ رہا تھا شاید اس گندی شاپر کی وجہ سے شاید اتنا رونے کی وجہ سے
اسے ہسپتال لے کر جانا ہوگا لیکن کم از کم اس ہسپتال نہیں
جلدی جلدی مجھے اپنا نمبر لکھ واو اور اپنا ادریس میں ابھی اس بچے کو ہسپتال لے جاؤں گی لیکن میں تم سے ملنے آؤں گی کچھ دن بعد
وہ اب بچے کو فکر مندی سے دیکھ رہی تھیں دل جیسے ڈوبتا جا رہا تھا یہ اس بچے کا وجود نہیں تھا جو نیلا پڑ رہا تھا یہ نفیسہ کا وجود بھی تھا جو سبز پڑ رہا تھا
اس عورت نے جلدی جلدی اپنا نمبر لکھوایا
نفیسہ مشکوک ہوئی
اے یہ تو تمھارے ماموں کا نمبر ہے ناں ؟
نہیں جی خدا کی قسم یہ میرے پچھلے پڑوسیوں کا نمبر ہے
وہ بے دھیانی میں کیا بول گئی اسے اب اندازہ ہوا
نفیسہ اسکے بالکل قریب آ کر رکیں اپنی شیرنی جیسی آنکھوں سے اس کی آنکھوں میں دیکھا
میں نفیسہ حیات ہوں میں دنیا کو ڈاج دیتی ہوں دنیا مجھے ڈاج نہیں دے سکتی وکیلو ں سے بڑا فراڈیا کسی ماں نے آج تک جنا ہی نہیں تم میرے ساتھ فراڈ کرو گی؟
نہ انکا لہجہ بلند تھا نہ سخت پھر بھی حبیبہ کو اپنے روںگٹے کھڑے ہوتے محسوس ہوئے
بچے کی دل کی دھڑکن اب رک رک کر چل رہی تھی لیکن وہ چل رہی تھی وہ کچرے کی نظر نہیں ہوا تھا اس نے خود کو بچا لیا تھا وہ اپنے بقا کی جنگ لڑا تھا
اور دور ہوسپٹل کے کمرے میں موجود فروا کو لگا تھا کہ اس نے درخت اکھاڑ پھینکا ہے اس بات سے بے خبر کہ وہ درخت اپنی جڑیں مضبوط کرنے والی زمین پہ جا لگا ہے
وہ اس بات سے انجان تھی کہ کسی کا بخت وہ واحد چیز ہے جو آپ نہیں چھین سکتے
نفیسہ نے وہیں کھڑے کھڑے اس بچے کو "عمر حیات" نام دے دیا تھا
کئی سالوں بعد اس چھوٹے ڈربے نما فلیٹ میں واپس آؤ تو عمر حیات اور معراج سلطان سنجیدگی سے اسکی بات سن رہے تھے
عمر کے چہرے پہ کوئی تاثر نہیں تھا جبکہ معراج کو لگا تھا جیسے ان کا دل رک گیا تھا
وہ فروا نام سے واقف تھا وہ نگین کے نام سے واقف تھے لیکن وہ اپنی بیوی کی اس قدر بے وقوفا نہ حرکت سے واقف نہیں تھے
حبیبہ گیلی آنکھوں اور رندھے ہوئے لہجے میں کہے جا رہی تھی
اس دن مجھے نوکری سے نکال دیا گیا اور میرا لائیسنس کینسل ہوگیا
یہ سب اس نفیسہ نے کیا تھا اس نے مجھ سے کہا کہ
“ جو انسان اپنے کام کے ساتھ وفادار نہ ہو اسے اس کام کے کرنے کا حق نہیں ہے
اس دن کے بعد نفیسہ دو بار مجھ سے ملنے آئی تھی مجھ سے فروا کا پتہ پوچھا میں جتنا جانتی تھی بتا دیا
اس نے چہرہ اٹھا کر معراج کو دیکھا
انکا چہرہ لٹھے کی مانند سفید تھا وہ بے جان قدموں سے اٹھ کر اسکے قریب آئے
اپنا موبائل نکال کر فروا کی ایک تصویر اسکے آگے کی
کیا یہ وہ عورت ہے؟ جس نے تم سے بچے کو پھینکنے کو کہا؟
انکی آواز کانپ رہی تھی آنکھیں گیلی ہوتی جا رہی تھیں
حبیبہ نے نفرت سے منہ پھیر لیا
اور گردن کو اثبات میں ہلایا
معراج کے دل میں پھندہ سا لگا تھا اب کے انکے ہاتھ بھی کانپے تھے
انہوں نے دوسری تصویر اسکے آگے کی یہ نگین تھیں
کیا وہ بچہ اس عورت کا تھا کیا تم اسے پہچان سکتی ہو؟
کاش وہ نہ کہہ دے
یہ وہی ہے یہ بالکل وہی ہے اس نے روتے ہوئے اقرار کیا تھا
میں سب کچھ بھول سکتی ہوں لیکن ان عورتوں کو نہیں یہ وہی ہے
معراج کو یکدم گھٹن کا احساس ہوا
انکا موبائل ہاتھ سے نیچے گرا وہ متغیر ہوتی رنگت کے ساتھ باہر نکلے تھے انکا سانس بند ہو رہا تھا
عمر کی آنکھیں اپنی جانب اس لئے کھینچتی تھیں کیونکہ وہ انکی اپنی آنکھیں تھیں
اس پہ اس لئے پیار آیا تھا کیونکہ وہ انکا خون تھا
عمر موبائل اٹھائے انکے پیچھے بھاگا تھا
وہ بغیر کسی کو دیکھے اندھا دھند سیڑھیاں اتر رہے تتھے
سیڑھیوں کی پھسلن میل زدہ گرل گھٹتا ہوا سانس کچھ بھی اتنا تکلیف دہ نہیں تھا جتنا یہ کہ انکا بھا نجا اتنا عرصہ ایک الگ پہچان کے ساتھ کسی معمولی محلے میں رہتا رہا ہے
باہر سڑک پہ آ کر وہ نیچے بیٹھتے چلے گئے
آنکھوں سے بے نام آنسو نکل رہے تھے
وہ عمر کو نہیں دیکھ رہے تھے وہ دیکھ ہی نہیں سکتے تھے
آپ ٹھیک ہیں؟ جج صاحب آپ ٹھیک ہیں؟
آپ کو کیا ہو رہا ہے مجھے بتائیں وہ انکے پاس جھکا فکر مند سا کہہ رہا تھا
یہ عورت کون ہے کیا آپ اس کو جانتے ہیں۔ ؟
کچھ بتائیں آپ اس طرح ری ایکٹ کیوں کر رہے ہیں؟
یہ عورت کون ہے؟
وہ انکے پاس بیٹھا پوچھ رہا تھا
یہ تمہاری ماں ہے عمر تم عمر حیات نہیں ہو تم عمر وہاج ہو یہ تمہاری ماں ہے اور میری بہن تم میرے بھانجے ہو تم میرا خون ہو وہ آنکھیں جھکائے ہلکی آواز میں کہہ رہے تھے
آنکھوں سے آنسو برابر بہہ رہے تھے
عمر چپ گمصم سا انکو دیکھے گیا
اگر وہ اس عورت کا بیٹا تھا تو ایک ملکہ گدھ اسکی دشمن تھی وہ جس نے اسکے پیدا ہونے کے پہلے گھنٹے میں اسے کچرے پہ پھکوا دیا تھا وہ اب اسکے ساتھ کیا کرے گی؟
وہ تو اپنے ماں باپ سے مل کر انکو الزام دینا چاہتا تھا لیکن اس کہانی میں تو عمر سے زیادہ بڑے وکٹمز تھے
معراج رو رہے تھے عمر کا خاموش تھا زیادہ بڑا دکھ کس کا تھا؟
قبرستان میں گیلی مٹی کی خوشبو مزید گہری ہوگئی تھی
عمر نے آنکھیں کھولیں تو منظر بدل گئے
میں پھر آوں گا تب تک کے لئے بائے
اس نے جیسے اگلی بار آنے کی یقین دھانی کروائی
دور کہیں سے فجر کی اذانیں بلند ہو رہی تھیں وہ سرخ آنکھوں کے ساتھ اس ملگجے سے اندھیرے میں یہاں سے دور جاتا گیا
***
فجر کی اذان سلطان منزل میں بھی گونج رہی تھی سیڑھیاں چڑھ کر دائیں طرف مڑ کر اگر حسینہ معراج کے کمرے میں جاؤ تو وہ اپنے بیڈ کراؤن سے ٹیک لگائے پیر لمبے کئے بیٹھی تھیں مہر ماہ انکی گود میں لیٹی ہوئی تھی کل رات سفیر نے اسے کمرے سے نکال دیا تھا شاید ان دونوں کے درمیان کوئی بحث بھی ہوئی تھی اور اس بحث میں سفیر کو غصہ بھی آیا تھا جسکا نشان مہر کے چہرے پہ ثبت تھا
اس نے پھر ہاتھ اٹھایا ؟ وہ اسکے گال کو انگلیوں کے پوروں سے چھوتے ہوئے کہہ رہی تھیں
وہ غصے میں تھے پریشان تھے بس اسی لئے اسکا لہجہ دفاعی تھا
غصہ دکھ پریشانی ڈپریشن ان میں سے کوئی بھی چیز کوئی بھی کیفیت بد زبان بیوی اور تشدد کرنے والے شوہر کو جسٹیقائی نہیں کر سکتی
وہ اسکے بالوں میں انگلیاں چلاتے ہوئے کہہ رہی تھیں
اگر پارٹنر کو غصہ ہے تو قابو کرنا سیکھے
پریشانی ہے تو حل نکالے
ڈپریشن ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کرے
اگر پہلی بارکا غصہ بیوی پہ نکلے گا تو وہ ہر بار اپنا غصہ بیوی پہ ہی نکالے گا
اگر اپنی پریشانی میں شوہر کو کھری کھری سنا دی اور اس نے مروتا یا محبتا سن لی تو بیوی ہر بار یہی کرے گی پہلی گالی پہلی تھپڑ پہلی بد تمیزی پہ بولنا ہوتا ہے باؤنڈری بنانی ہوتی ہے ورنہ تعلقات بوجھ بن جاتے ہیں اور کوئی بھی انسان کسی بھی بوجھ کو زیادہ وقت اٹھا نہیں سکتا
انکا لہجہ نرم تھا پر خلوص
اور کیسے بنائی جائے باؤنڈری کیا شوہر سے لڑنے لگجاؤ یا بیوی کو گھر سے نکال دو ؟
یا پھر طلاق لے لو یہ زندگی ہے مما اس میں سمجھوتے کرنے پڑتے ہیں
اسکا لہجہ تھکا تھکا تھا
کس نے کہا لڑنے لگو ؟ کس نے کہا بیوی کو گھر سے نکال دو ؟
ان سے بات کرو انکو بتاؤ کہ آپ کو انکا یہ عمل پسند نہیں ہے آپ ایک آزاد انسان ہیں نہ آپ پٹنے کے لئے پیدا ہوئی ہیں نہ آپ گالیاں کھانے کے لئے پیدا ہوئے ہیں
انکو اپنا رویہ آپ کے ساتھ درست رکھنا ہوگا ورنہ وہ آپ کو کھو دیں گے
جو کھونے سے ڈرتا ہوگا یا جسکو پروا ہوگی وہ رویہ بدلے گا
اور جسے نہ پروہ ہوگی نہ آپ کا کوئی خیال وہ ویسا ہی رہے گا ایسے تعلق میں پھر کچھ وقت کی دوری ضروری ہوتی ہے تاکہ اگلے فریق کو اندازہ ہو جائے کہ اسکی زندگی میں آپ کی کتنی اہمیت ہے
سمجھوتے اور بے عزتی میں فرق ہوتا ہے بچے
اور اگر اسے اندازہ نہ ہوا وہ مڑ کر واپس آیا ہی نہیں تو ؟
اسکے لہجے میں ہزار وسوسے تھے
پھر یہ آپ کا "بخت "ہے پھر یا تو خود کو بے عزت کر کے اس تعلق میں دوبارہ پٹنے اور گالیاں کھانے کے لئے چلے جائیں یا پھر اپنی عزت کرتے ہوئے اس تعلق سے نکل جائیں دنیا میں روز ہزاروں دوستیاں ٹو ٹتی ہیں لاکھوں طلاقیں ہوتی ہیں ایک آپ بھی سہی لیکن کم از کم آپ بے توقیر نہیں ہوں گے
مہر بجھ سی گئی
وہ چاہے میرے ساتھ جیسا رویہ رکھے چاہے مجھے مارے ذلیل کرے میں اسکو چھوڑ نہیں سکتی میں اس سے محبت کرتی ہوں
وہ کافی دیر بعد ہلکی آواز میں بے بسی سے کہہ رہی تھی
چند انیے کے لئے حسینہ خاموش ہو گئیں
کچھ دیر بعد جب وہ بولیں تو انکی آواز مستحکم تھی
یہ پھر محبت نہیں ہے
مہر اٹھ کر بیٹھ گئی
یہ لالچ ہے حرص ہے تم محبت میں لالچی ہو گئی ہو محبت میں لالچی انسان ایک بد نسل کتے کی طرح ہوتا ہے جسکو جتنا کھلاؤ وہ اتنا بھوکا رہے گا
مہر بے تا ثر چہرے کے ساتھ بیٹھی رہی حسینہ کہہ رہی تھیں
معراج کہتے تھے
جو انسان اپنا وقار کھا جاتا ہے اسکا پیٹ پھر دنیا کی کوئی محبت نہیں بھر سکتی اپنے دل کا آیند ھن جلانے کے لئے وقار قائم رکھنا ہوتا ہے بجھے ہوئے ایندھن کا کھانا بے ذائقہ ہوجاتا ہے مہر
میرا بچا تم خود سے محبت کرو جب خود سے محبت کرنے لگو گی تو ایسے ہزار سفیر خود پہ قربان کر دو گی ہر وقت ہر دور ہر زمانے میں انسان کو خود سے زیادہ اہم کوئی نہیں لگنا چاہیے
وہ بول کر اسکا سر تھپکتے ہوئے اٹھیں
فجر کی اذان بیت چکی تھی اب صلاح کا وقت تھا
نکھری ہوئی تازہ دم اور بد گمانیوں سے پاک ایک ایسی ہی صبح عمر حیات کے بنگلے پہ اتری تھی
یہ صبح باقی صبحوں سے مختلف تھی
اس میں سازش کی تو نہیں تھی اس میں بد گمانیوں کی دھند نہیں تھی اس میں نفرت کی دھوپ بھی نہیں تھی یہ نرم اور پاک تھی
دروازہ پار کر کر لان میں آؤ تو ہا لے سلطان سرخ رنگ کے سادہ جوڑے میں ملبوس بھورے بالوں کو پشت پہ پھیلائے لان میں رکھے صوفے پہ بیٹھی تھی
سامنے پڑی میر پہ اسکا کافی کا مگ دھرا تھا
وہ رات والی ہا لے سے مختلف تھی
کمپوزڈ اور کالم
یکدم جیسے عمر بدل گیا تھا وہ اس رات والا عمر بن گیا تھا جس پہ نہ چاہتے ہوئے بھی یقین آتا تھا
دفتعا وہ چونکی کسی کے قدموں کی آہٹ سن کر اس نے گردن موڑی وہ سامنے سے ہی آ رہا تھا
اسکے ہاتھ میں پانی کو بوتل تھی اور وہ خود سرمئی ٹریکنگ سوٹ میں ملبوس تھا وہ اندر جانے کی بجائے ہا لے کی طرف آنے لگا
مسکرا تے ہوئے
ہا لے مسکرا بھی نہ سکی
وہ اسکے قریب آیا
میر پہ رکھا اسکا مگ اچکا اور اسکے ساتھ ہی لمبے صوفے پہ ذرا فاصلے پہ بیٹھ گیا
رخ اسکی طرف موڑے اسکی کافی کے گھونٹ پیتا وہ بالکل "نارمل "لگ رہا تھا
اسکا اتنا نارمل ہونا یہی تو ہا لے کو اچھا نہیں لگا تھا
عمر نے ہا لے کو سنجیدگی سے اپنی جانب دیکھتے ہوئے نوٹ کیا پھر مگ کو دیکھا
اب کے اسے حیرت ہوئی
نہیں کیا مطلب اب میں آپ کی کافی بھی نہیں پی سکتا ؟
یار اب تو ہم دوست ہیں وہ رکا ہا لے کے تاثرات مزید سنجیدہ ہوئے
کیا نہیں ہیں؟ اچھا اوکے کول یہ لیں نہیں پیتا
اس نے خفگی سے کہتے ہوئے کافی کا مگ واپس رکھ دیا
تم اتنے نارمل کیوں ہو؟
آپ کیا چاہتی ہیں میں کیا کروں ؟
کسی جنونی ناول یا فلم کے ہیرو کی طرح ڈآیلوگ جھاڑوں ؟ یا پاگل خبطیوں کی طرح آپ کے ساتھ بد تمیزی کروں؟
ایک غلط فہمی تھی دور ہوگئی اور بس میری مانیں آپ بھی بھول جائیں
اس نے جیسے اپنے تئیں ایک پتے کی بات بتائی تھی
ہا لے خاموش ہو گئی اسکے پاس کہنے کو کچھ نہیں تھا
میں آپ سے ایک اور بات بھی کہنا چاہتا ہوں
تھوڑی دیر بعد وہ بولا اب کے اسکی آواز سنجیدہ تھی
ہا لے نے چہرہ اسکی جانب موڑ لیا
کیا اب ہم اس تعلق کو چانس دے سکتے ہیں؟
ہا لے کا دل بہت زور سے دھڑکا اتنی زور سے کہ اسے لگا اب یہ پسلیاں توڑ کر باہر آئے گا
میرے لئے یہ تعلق قیمتی ہے میں چاہتا ہوں یہ نہ ٹوٹے کوئی انتقام کوئی نفرت کوئی بد گام نی اس تعلق کو نہ توڑے کیا ہم اسے چانس دے سکتے ہیں؟
وہ اپنی سیاہ آنکھیں اسکے چہرے پہ مرکوز کئے پوچھ رہا تھا
کیوں؟ ہا لے نے یک لفظی سوال کیا
کیوں عمر یہ تعلق تمھارے لئے اتنا ضروری کیوں ہے میں تمھارے لئے اتنی قابل احترام کیوں ہوں تم کیوں مجھے ہر دفع معاف کر دیتے ہو؟
کیونکہ آپ جج صاحب کی بیٹی ہیں
کوئی بڑا ہی بے تکا سا جواب تھا جو اس وقت عمر نے دیا تھا
میں انکے بہت قریب رہا ہوں انہوں نے کافی بار مجھ سے آپ کے حوالے سے بات کی تھی لیکن میں کسی وجہ سے جواب نہیں دے پایا اور پھر آپ کی شادی ہوگئی میں گلٹی ہوگیا مجھے جج صاحب کی پروا ہونے لگی لیکن بہت دیر ہو چکی تھی میں سب کچھ فکس کرنا چاہتا تھا لیکن نہیں کر سکا اب میں چاہتا ہوں کہ ہم اس تعلق کو چانس دیں شاید یہ گرو کر جائے شاید نہ کرے لیکن میں کسی قسم کے پچھتاوں کا شکار نہیں ہوں گا لیکن آپ کی رضا مندی میرے لئے اہم ہے اور میں عورت کے "ناں "کو سمجھتا ہوں آپ کا فیصلہ مجھے قبول ہوگا
وہ نرم لہجے میں کہہ رہا تھا
ہا لے چند لمحہ خاموش رہی جیسے کوئی الفاظ ڈھونڈے ہوں
میں اس تعلق کو چانس نہیں دے سکتی کافی دیر بعد وہ مستحکم آواز میں بولی
وجہ میں نہیں جانتی لیکن شادی جیسا تعلق اب میں نہیں نبھانا چاہتی تمہارے ساتھ تو بالکل نہیں
عمر بس اسکو بولتے سنتا رہا
ہمارے درمیان بد گمانی اور نفرت ختم ہو گئی ہے لیکن میری آنا میری انا کو تسکین نہیں ملی میں حسن سلطان نہیں ہوں نہ میں بابا جیسی ہوں انکے دل سے نفرت بد گمانی ختم ہوئی تو سمجھو مر گئی
میرے دل میں دور کہیں نفرت بد گمانی انتقام پڑا رہتا ہے میں انہیں ملک بدر نہیں کرتی پھر ایک کمزور لمحہ آتا ہے اور وہی کونے میں پڑی نفرت انتقام جاگ اٹھتے ہیں اور تعلق کو کھا جاتے ہیں
دھوپ عمر کے چہرے پہ پڑ رہی تھی لیکن وہ بس یک ٹک اسکو سن رہا تھا
میں اگر تمھارے ساتھ اس برابری کے تعلق میں جڑ گئی تو تمھیں جھکانا چاہوں گی تمھارے عیب تلاش کروں گی تمہاری کمزوری ڈھونڈوں گی میں تمھیں گراؤں گی تاکہ میری انا کو تسکین ملے آہستہ آہستہ یہ رشتہ گل سڑ جائے گا مرے اندر سے انسانیت نکل جائے گی میں عیب تلاشنے والی لوگوں کو اپنے آگے حھکانے والی گندی لڑکی بن جاؤں گی
اسکے لہجے میں دور کہیں بے بسی بھرا کرب تھا
میرے اندر سے انسانیت ختم ہو جائے گی میں انسان رہنا چاہتی ہوں عمر مجھے انسان رہنے دو میں یہ تعلق بوجھ کی طرح نہیں لوں گی ہم برے وقتوں کے اچھے ساتھی ہیں ایک دوسرے کے ساتھ ہمیشہ برے وقت میں کھڑے رہے ہیں
ہم دونوں کی ریاضتیں ضائع مت کرواؤ
وہ نرمی سے کہہ رہی تھی
عمر نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلایا
میں سمجھ گیا ہوں آپ کا دل پوری طرح صاف نہیں ہوا مجھ سے کوئی بات نہیں آئندہ میں اس بارے میں بات نہیں کروں گا وہ سنجیدگی سے ٹھہرے ہوئے لہجے میں کہہ رہا تھا
اس تعلق سے زیادہ اہم آپ ہیں آپ کا دل ہے فلحال آپ اپنے دل کو تندرست کر لیں باقی دیکھی جا ئے گی وہ اٹھ کھڑا ہوا
میں فریش ہوجاؤں پھر ہم آگے کے لئے کچھ پلان کریں گے
وہ بول کر آگے بڑھا جب ہا لے نے اسکو پیچھے سے آواز دی
ہم دوست بن سکتے ہیں پاٹنر اگر تم چاہو اسکی آواز بلند تھی وہ مسکرا رہی تھی
عمر پورے کا پورا گھوم گیا
مسکرا تی نظروں سے ہا لے کو دیکھا
ہا لے سلطان کی دوستی عمر حیات کے لئے اعزاز ہے
وہ اسی طرح بلند آواز میں بولا
چند لمحہ اسکو دیکھتا رہا پھر آگے بڑھ گیا
زندگی نے ایک سکھ کا سانس خارج کیا تھا
صبح سے شام ہو گئی تھی اور ان دونوں کا اب تک سامنا نہیں ہوا تھا وہ دوپہر میں کہیں چلا گیا تھا اور اب تھوڑی دیر پہلے واپس آیا تھا یہاں ہا لے کے ایگزامز کو ڈیٹ شیٹ آگئی تھی
کوئی وقت تھا جب وہ ڈیٹ شیٹ انے کے غم میں ہارون کے ساتھ "ڈنر سوگ "مناتی تھی تب اسکی زندگی میں سب سے بڑا مسئلہ آیگزام ہی تھے
اب اسکی زندگی ایک رولر کاسٹر بن چکی تھی اسکے چکر ختم ہی نہیں ہوتے تھے
اس وقت وہ اوپن کچن میں کھڑی اپنے لئے کافی بنا کر ہٹی تھی کہ سامنے چوکھٹ پہ عمر کھڑا نظر آیا
ہیلو پارٹنر وہ دلکشی سے کہتا آگے آیا
اس کے ہاتھ سے کافی کا بھاپ اڑاتا مگ لیا
یہ میری کافی ہے میں اسے شیئر نہیں کر رہی وہ اٹل لہجے میں بولی
عمر مسکرا کر اسکے کان کے پاس جھکا
میں اسے آپ کے پیروں پہ ہی اچھالنے والا ہوں وہ محضوض سا کہہ کر ہٹا
ہا لے نے نا محسوس انداز میں اپنے پیر پیچھے کئے
خشک ہونٹوں پہ زبان پھیری اور گردن کرائے رکھی
آپ تیار ہیں؟
تم تم نے کہا تھا اب ہم دوست ہیں
اس نے اپنے پیڈیکیور شدہ پیروں کو دیکھتے ہوئے کہا
)(اللہ یہ داغ تو کمبخت جائے گا ہی نہیں
ہاں تو دوستی برابری سے چلتی ہے لیکن اگر آپ ڈر رہی ہیں تو کوئی بات نہیں
نہیں بالکل نہیں ہا لے کسی سے نہیں ڈرتی اس نے گردن مزید کڑا لی
تم گراو کافی
اسکا چہرہ مارے اضطراب کے سفید پڑ رہا تھا لیکن وہ خود کو کمپوز کئے کھڑی رہی
آنکھیں بند کریں اپنی عمر نے تحکم سے کہا
وہ ویسے بھی خود کو اس طرح جلتے نہیں دیکھ سکتی تھی سو آنکھیں بند کر لیں
عمر آگے آیا پھر یکدم ٹھہر گیا
وہ یک ٹک اسکو دیکھے گیا بنا پلک جھیلکے بغیر سانس لئے
کوئی اتنا حسین کیسے ہوسکتا ہے؟
چند پل بیتے چند ساعتیں گزریں
اس نے ہا لے کو دیکھتے ہوئے کافی والا ہاتھ لمبا کیا اور ساری کافی ایک دھار کی صورت سنک میں گرتی گئی عمر اسی طرح محو سا اسکو دیکھے گیا
پل بھر کو ساری آوازیں بند ہو گئی تھیں سارے منظر دھندلے ہو گئے تھے
اگر کچھ دکھ رہا تھا تو ہا لے کا چہرہ
اگر کچھ سنائی دے رہا تھا تو اپنے دل کی دھڑکن
اغیں اسی لمحے ہا لے نے آنکھیں کھولیں
لمحے کے ہزارویں حصے میں عمر خود کو کمپوز کر گیا تھا
کافی کا مگ خالی ہو چکا تھا
ہا لے نے تعجب سے اسکو دیکھا
تم نے کافی گرائی کیوں نہیں؟
وہ حیران تھی
عمر نے ایک گہری سانس لی
میں نے نوٹ کیا ہے . . . . آپ کے پیر بھی میری عزیز سے ملتے ہیں
اس نے یہ جملہ بس بھرم رکھنے کو کہا تھا ورنہ وہ کبھی بھی اسکو تکلیف نہیں دے سکتا تھا
چند پل خاموشی کی نذر ہو گئے
آئی ایم سوری فار دس
اس نے عمر کے پیروں کو دیکھتے ہوئے کہا وہاں جلے کے نشان تھے
عمر اپنی ٹون میں واپس آ گیا تھا
مجھے سوری نہیں چاہیے ایک بہت اچھی مہنگی اور برانڈڈ
داغ ہٹانے والی کریم چاہیے میرے پیروں کے حسن کو گہنا دیا آپ نے اتنی آسانی سے معاف نہیں کروں گا ہا لے یکدم ہنس پڑی
پیٹ پکڑے نیچے جھکی وہ ہنستی گئی
اللہ اللہ عمر اللہ اللہ تم کتنےself obsessed
ہو وہ اسی طرح ہنستے ہوئے با مشکل بول سکی
ہنس ہنس کر اسکی آنکھوں میں پانی بھرنے لگا تھا
عمر نے خفگی سے اسکو دیکھا
تو کیا نہیں ہونا چاہیے ؟
میں اپنے محلے کا سب سے حسین بچہ تھا
وہ ایک بار پھر ہنس پڑی
اسی وقت عمر کا موبائل بجنے لگا
وہ فون کان سے لگائے باہر نکل گیا
اپنی مصروفیت میں وہ ایک کام بھول گیا تھا اب اسے مکمل ہونے کی ضرورت تھی