Chapter 64: باب 64

یہ ایک خستہ حال عمارت تھی جسکا اصل رنگ تو اب شاید اسکے مستری کو بھی یاد نہ ہوگا زمانے کی دھول اور بننے کے بعد پینٹ نہ کروانے کی زحمت نے اس عمارت کو ایسا پیلا زرد رنگ بخشا تھا کہ دیکھ کر جی خراب ہونے لگے عمر حیات معراج سلطان کی معیت میں اس بلڈنگ کی ٹوٹی پھوٹی سیڑھیاں اور میل سے چکنی ہو چکی ریلنگ کے ساتھ چلتا ہوا اوپری منزل کی طرف جا رہا تھا

دیواریں سیلن زدہ اورپلستر جگہ جگہ سے اکھڑا ہوا تھا دوسری منزل پہ جا کر وہ دائیں طرف راہداری میں مڑ گئے چند قدم چلنے کے بعد اب انکے سامنے ایک فلیٹ کا دروازہ تھا

سفید ٹی شرٹ والے لڑکے نے جونہی بیل پہ ہاتھ رکھا کرنٹ کھا کر پیچھے ہوا

معراج سلطان نے طنزیہ نظروں سے اسکو دیکھا پھر مٹی سے بھری میل والی بیل کو دیکھا

کرائے بےبی ہنہہ

اب انہوں نے ایک مغرور انداز میں اپنی شہادت کی انگلی بیل پہ رکھی اور اگلے ہی سیکنڈ کرنٹ کھا کر دور ہوئے پس ثابت ہوا کہ اس گھنٹی میں واقعی کرنٹ تھا

کرائے انکل

وہ ان سے زیادہ طنزیہ لہجے میں بولا

معراج کلستے رہ گئے اسی وقت دروازہ کھلا اور ایک بنیان میں ملبوس چھوٹے قد کا موٹا آدمی باہر آیا

اپنے سامنے کھڑے سوٹڈ بوٹڈ آدمی کو دیکھ ذرا خفت زدہ ہوا

معراج نے اس سے اندر آنے کی اجازت مانگی کچھ تذبذب کے بعد وہ انہیں اندر لے ہی آیا

آپ کس سے ملنا چاہتے ہیں؟

وہ موٹا آدمی انکو اندر لے جاتے ہوئے پوچھ رہا تھا

تمہاری بیوی حبیبہ سے وہ جو کسی زمانے میں نرس ہوا کرتی تھی

معراج اسکے پیچھے چلتے ہوئے بولے

دفتعا وہ آدمی رکا

وہ کسی سے ملتی نہیں ہے کمبخت کو جب سے اس فالج کے مرض نے گھیرا ہے سارا سارا دن کمرے میں پڑی رہتی ہے گھر کا کام باہر کا کام سب میں خود ہی دیکھتا ہوں آپ کس سلسلے میں اس سے ملنا چاہتے ہیں

وہ بولتے ہوئے ان کو ایک کمرے میں لے آیا جہاں قدیم طرز کے تین پرانے صوفے رکھے تھے

معراج سلطان اور عمر ان میں سے ایک لمبے صوفے پہ بیٹھ گئے

اچھا ہاں اب میں سمجھا ضرور آپ کو اپنے گھر کی کسی بزرگ کے لئے نرس چاہیے ہوگی لیکن دیکھیں میں بتا رہا ہوں ناں میری عورت کام نہیں کر سکتی اسکے ہاتھ اب کانپتے ہیں ان دونوں کو کچھ نہ بولتے دیکھ اس نے خود ہی اندازہ لگا لیا

کیا ہی بہتر ہو کہ تم اندازے لگانا چھوڑ دو اور اپنی بیوی کو بلا لاؤ ؟

معراج سارے وقت میں پہلی بار بولے تھے

آدمی بغیر سوال کئے ساتھ والے کمرے کی جانب بڑھ گیا تھوڑی دیر بعد جب وہ واپس آیا تو اسکے ساتھ کوئی چالیس پینتا لیس سالہ عورت تھی جس نے اپنا چہرہ مکمل ڈھانپ رکھا تھا ایسے کہ بس آنکھیں نظر آ رہی تھیں وہ انکے سامنے والے صوفے پہ آ کر بیٹھی عمر اور معراج بغور اسے دیکھتے رہے

آپ کو مجھ سے کیا کام ہے؟ معراج کو اسکا بولنا ذرا عجیب لگا پھر اندازہ ہوا کہ شاید ایسا فالج کی وجہ سے ہے معراج نے بغیر کچھ کہے اپنے جیب سے نفیسہ کی ایک درمیانے سائز کی تصویر نکالی اور اسکے سامنے رکھ دی اس عورت کو جانتی ہو؟

عورت نے دو انگلیوں سے تصویر کا کونہ پکڑا تصویر کو چہرے کے قریب لے گئی

اسکی آنکھوں میں شناسائی کی رمک آئی جسے وہ اگلے ہی پل چھپا گئی

،میں نہیں جانتی وہ فورا اپنی گھبراہٹ پہ قابو پاتے ہوئے بولی تھی

اسی وقت اسکا شوہر ٹرے میں دو کپ چائے رکھے اندر آیا وہ سادہ سا تھا پر خلوص سا

یہ عورت آپ سے تین بار ملی ہے اور ایک انسان کا حافظہ اتنا اچھا ہوتا ہی ہے کہ تین بار ملنے وا لا انسان اسے یاد رہے اب کے عمر ذرا تلخی سے بولا

،میں اسے نہیں جانتی مجھے کچھ یاد نہیں ہے آپ لوگ آپ پلیز یہاں سے چلے جائیں وہ یکدم ہڑ بڑا نے لگی تھی معراج سلطان نے پر سکون نظر وں سے اسے دیکھا پیچھے کو ٹیک لگائی اور اپنا کپ اٹھا یا اور ایک گھونٹ بھرا لیکن پھر ایک کڑوا سا منہ بنا کر کپ واپس رکھا

عمر نے نا گواری سے انکو دیکھا

امیروں کے چونچلے ہہںنہ

وہ کہتے ہوئے اٹھا

دیکھیں بی بی میں بھی جانتا ہوں اور آپ بھی جانتی ہیں کہ سچ کیا ہے وہ بچہ جسے آپ اس دن کوڑے میں پھینک رہی تھیں وہ کہتے ہوئے اسکے قریب آیا ہسپتال کے رجسٹر کی لسٹ اسکے سامنے رکھی

ان چھ ناموں میں سے وہ بچہ کس کا تھا؟ عمر کا لہجہ حد درجہ سنجیدہ تھا آنکھیں بے تاثر سپاٹ

وہ عورت اب گھبرانے لگی لگی تھی

بیبہ اگر کچھ جانتی ہو تو بتا دو کیوں شریف لوگوں کو تنگ کرتی ہو اب کے اسکا شوہر بولا تھا

میں نے کہا ہے ناں میں کچھ نہیں جانتی سمجھ نہیں آتی تمھیں ایک بات ابھی کے ابھی میرے گھر سے نکل جاؤ یکدم وہ حلق کے بل چیخی تھی

دور اندر کہیں عمر کا دل زور سے دھڑک رہا تھا ہاتھ کانپ رہے تھے وہ کبھی ایسی صورتحال میں نہیں پھنسا تھا لیکن وہ اچھا اداکار تھا بہت اچھا وہ اسی طرح سنجیدہ کھڑا رہا

آپ میری مدد نہیں کریں گی؟

میں کچھ نہیں جانتی وہ ایک بار پھر نم آنکھوں سے چلائی

اس نے اپنے جیب سے ایک کاغذ نکالا

اور اسے اس عورت کے آگے لہرایا

یہ فلیٹ میں آج اسے مکان مالک سے خرید چکا ہوں لہٰذا اپنا بوریا بستر سمیٹو اور ابھی کے ابھی میرے گھر سے نکل جاؤ ورنہ میں اپنے لڑکے بلو اؤں گا اور وہ لوگ آپ کا سامان اٹھا اٹھا کر باہر پھینکیں گے

وہ آنکھوں میں سختی لئے ایک ایک لفظ پہ زور دیتا کہہ رہا تھا

حبیبہ کا خون خشک ہونے لگا تھا عمر کہے گیا

اور تمہارا شوہر جس ورکشاپ پہ کام کرتا ہے وہ میرے باپ کے دوست کی ورکشاپ ہے کل تک تمہارا شو ہر کام سے فارغ ہوگا سوچو تمہارا کیا ہوگا حبیبہ ؟ تمہارا علاج ہاسٹل میں پڑھنے والی تمہاری بیٹی کا خر چہ تمھارے گھر کا راشن کہاں سے لاؤ گی یہ سب ؟ تم بھوکی مر جاؤ گی اور اگر بھوک سے نہ مری تو تمہاری بیماری تمھیں مار دے گی اب فیصلہ تمہارا ہے

حقیقت یا پھر در بدری ؟

وہ ایسے ٹھنڈے ٹھار لہجے میں بولا کہ حبیبہ کے ساتھ اس کے شوہر کی ریڑھ کی ہڈی میں سنسنی دوڑ گئی

حبیبہ دھپ سے صوفے پہ گری چہرے کا رنگ اتر گیا تھا

)(معراج کو سو فیصد یقین تھا کہ یہ مکان کی مالکی سب ڈرامہ تھا بلیک میلر کی اولاد نہ ہو تو

عمر واپس اپنی جگہ پہ بیٹھا چائے کا کپ اٹھایا اور اسکے بولنے کا منتظر رہا پھر چائے کا کپ ہونٹوں تک لے گیا لیکن اگلے ہی لمحے ایک انتہائی بری شکل بناتے ہوئے اس نے کپ نیچے رکھا

معراج جو اسی کو دیکھ رہے تھے اسکے کان کے پاس جھکے

ہم امیروں کے چوںحللے تو سمجھ آتے ہیں لیکن تم غریبوں کے اتنے نخرے کیوں ہیں؟

وہ معصومیت سے پوچھ رہے تھے

میں اس عورت کے علاوہ دو اور عورتوں کو بھی جانتی ہوں حبیبہ نے مری مری آواز میں کہنا شروع کیا

عمر اور معراج پورے کے پورے اسکی جانب متوجہ ہو گئے

میں اس عورت کو کیسے بھول سکتی ہوں یہ میری نوکری کھا گئی

اس نے کہنا شروع کیا

. . . . . . اس دن

فروا اور حسینہ مینٹر نٹی روم کے باہر بینچ پہ بیٹھی تھیں گو کہ ایسے امرا کے لئے اس طرح کے بڑے بڑے ہسپتالوں میں شاہانہ ویٹنگ رومز بنے تھے لیکن اس وقت وہ دونوں سخت پریشان تھیں

حسینہ کے ہاتھ میں چھوٹی تسبیح تھی جس کے دانے ہر سیکنڈ گرتے جا رہے تھے

ہلکے بھورے رنگ کے لان کے قمیض شلوار میں ملبوس چہرے کے گرد بھوراد وپٹہ اوڑھے وہ با وقار لگ رہی تھیں

دفتعا انکا ہاتھ رکا

فییسی لان کے سلیو لیس ڈریس اور چہرے پہ پر فیکٹ میک اپ کئے فروا کے چہرے کو دیکھا

وہ اس دور میں کئی خوبصورت عورتوں کے حسن کو مات دیتی تھیں

. . . . فروا

انکی پکار پہ وہ مڑی

مجھے تم سے یہ امیدنہیں تھی کیا ہوتا اگر تم مجھے فریحہ کی حالت کے بارے میں بتا دیتیں ؟

انکے لہجے میں شکوہ تھا

فروا کے چہرے کے تاثرات سپاٹ ہو گئے

میری بھابی میرا خاندان ہیں انکے اچھے برے کی خبر بس مجھے ہونی چاہیے انکی خوشی اور غم سے بس میرا تعلق ہونا چاہیے سلطان منزل کے لوگوں کی پہلے بھی ہم پہ بہت مہربانیاں ہیں مزید نہیں چاہتی میں انکے ہر ہر لفظ میں تلخی تھی

لیکن فروا پھر بھی

***

حسینہ نے کچھ کہنا چاہا

بس بھابی پلیز میں اس وقت بہت پریشان ہوں اور خوش بھی میرے بھائی کی نسل آنے والی ہے کا فی عرصہ بعد ہمارے خاندان میں بھی کوئی خوشی آ رہی ہے اسے سپوآئل مت کریں

انکا انداز قطعی تھا

دفتعا وہ چونکیں

ہسپتال کے جس کمرے میں فریحہ تھیں انکی ڈاکٹر ہاتھ سے دستانے اتار تی باہر آ رہی تھیں انکا چہرہ ستا ہوا تھا فروا کو بے اختیار کچھ غلط ہونے کا احساس ہوا وہ آنکھوں کی ساکت پتلیوں کے ساتھ انکو اپنے قریب آتے دیکھتی رہیں

ڈاکٹر انکے قریب آ کر رکی ایک ہاتھ فروا کے برہنہ بازو پہ رکھا

بیٹی ہوئی ہے انہوں نے فروا کے چہرے کو دیکھتے ہوئے کہا

وہ فروا کی بیسٹ فرینڈ تھیں

میری بھابی ؟ فروا نے بس دو لفظ پوچھے

فروا دیکھو وہ بہت ویک تھیں اور بلیڈ نگ بہت زیادہ ہو گئی تھی

وہ عادت کے بر خلاف لمبی تمہید باندھ رہی تھیں

ہم نے پوری کوشش کی لیکن وہ سروائیو نہیں کر سکیں

hunny i am sorry for you loss

فروا ٹھنڈے سفید چہرے کے ساتھ پیچھے ہوئی تھیں حسینہ نے آگے بڑھ کر انکو تھامنا چاہا لیکن انہوں نے ہاتھ یے جھٹک د

وہ دھندلی ہوتی آنکھوں سے چند قدم چلیں اور پھر بینچ پہ بیٹھ گئیں

ایک پل کو جیسے ساری دنیا تھم گئی ہو

چند موٹے موٹے آنسو انکی آنکھوں سے نکلے اور ماربل کے فرش پہ گر کر نے تو قیر ہوئے

یہ یقینا نگین کا منحوس سایہ تھا جو انکی بھابی کو کھا گیا جو انکے بھائی کو کھا گیا اور اب بہت جلد یہاں سے چند قدم دور اس کمرے میں پڑی بچی کو کھا جائے گا

حسینہ انکے قریب بیٹھی کچھ کہہ رہی تھیں کوئی تسلی کوئی دلا سا

یکدم وہ اٹھیں

مجھے میرے خاندان کے اس آخری اضافے کو دیکھنا ہے

انکی آنکھیں خشک تھیں چہرہ سپاٹ

اس چند منٹ کی بچی کو اٹھاتے وقت فروا کو ایسے لگا تھا جیسے یہ بہت بڑا بوجھ ہو جیسے کسی نے ان پہ اپنی اولاد سے زیادہ بڑی ذمہ داری ڈال دی ہو

انہوں نے جھک کر بچی کا ماتھا چوما

فروا تمھارے لئے جان دے بھی سکتی ہے اور لے بھی سکتی ہے

مہر ماہ

انہوں نے بچی کو نام دیا

ایک وثوق ایک مان سے کہا گیا

اس نے جیسے اس کمزور نحیف بچی کے کانوں میں مثر دہ سنایا ہو

اب تم کیا کرو گی فروا کیا تم اسے اپنے ساتھ رکھنے والی ہو؟

ڈاکٹر زیبش پوچھ رہی تھیں حسینہ کسی سے کال پہ بات کرتے ہوئے باہر چلی گئیں تھیں

میں اسے پالوں گی یہ میری بیٹی ہے میرا خاندان وہ اب تک اس بچی کو ہی دیکھ رہی تھی

دیکھو فروا تم اسکی پھپو ہو تم اسکے لئے بہترین فیصلہ لے سکتی ہو لیکن پھر بھی میں تم سے کہوں گی کہ جو بھی فیصلہ لو پہلے بہت سوچ سمجھ لینا سلطان منزل میں تمہارے بھائی کی بیٹی کی کیا اوقات ہوگی؟

وہ کہہ رہی تھی اور فروا اب کے سر اٹھا کر اسکو سن رہی تھیں

اس بچی کو وہاں سے بس نفرت ہی ملی گی اور اگر نفرت نہ ملی تو محرومیاں ملیں گی سوچو فروا کون قبول کرے گا اسے کیا تم اسے نگین کے ہونے والے بچے اور سفیر جیسا لائف سٹائل دے سکو گی

میں دے سکتی ہوں یہ میری بھتیجی ہہے اس گھر پہ میرا حق ہے میں انکی بہو ہوں

یہی تو بات ہے کہ تم بہو ہو اور نگین بیٹی

اسکا بچا ایک سلطان ہوگا اور تمہاری بھتیجی ؟ کیا وہ ساری زندگی کسی کے ٹکڑوں پہ پلے گی؟ کیا ساری زندگی بھیک کا کھائے گی؟ تم اسے ایک بہت گندی زندگی دینے جا رہی ہو میں تم سے پھر کہوں گی سوچ لو ویسے اگر میں نگین کی ڈاکٹر ہوتی تو کہہ دیتی یہ نگین کی بیٹی ہے اسکے یہاں جڑوا بچے ہوئے ہیں

فروا سن سی اسکو سنے جا رہی تھی

یہ میں کیا بکواس کر رہی ہوں زیبش نے خود کو ہی ٹوک دیا

ایک بار پھر سے فروا ک بازو پھیکا اور باہر نکل گئی

وہ بچی کو وہیں نرس کے چھوڑ کر وہ باہر چلی آئی

انکے دماغ کو ایک سراغ مل گیا تھا اب بس اس پہ کام کرنا تھا

باہر حسینہ اسی طرح دوپٹہ چہرے کے گرد لپیٹے اپنی تسبیح میں مشغول تھیں

فروا چھوٹے چھوٹے قدم لیتی ان کے پاس آ کر بیٹھ گئیں

باڈی کب تک مل جائے گی فروا ؟ انہوں نے نارمل انداز میں پوچھا

پتہ نہیں مجھے کچھ نہیں پتہ وہ تکان سے کہہ رہی تھیں

وہ باڈی کو غسل کے لئے لے کر گئے ہیں اور میری بھابی کے پاس انکے آخری غسل میاں نکے خاندان کا کوئی فرد نہیں ہوگا کیا یہ ظلم نہیں ہے؟

انہوں نے گیلی آنکھوں سے حسینہ کا چہرہ دیکھا اس رحم دل عورت کا دل فورا پسیجا

ایسی باتیں کیوں کر رہی ہو فروا تم اسکے پاس جا سکتی ہو خاندان کا کوئی ایک فرد جا سکتا ہے تم اپنی بھابی کے آخری وقت میں اسکے سا تھ رہ سکتی ہو

میں نہیں جا سکتی میں نہیں جا سکتی وہ آواز کے ساتھ رونے لگیں

میں انکو دیکھوں گی تو مجھے ابا یاد آئیں گے میں انکو دیکھوں گی تو اماں یاد آئیں گی

آنسو انکی آنکھوں سے گرتے جا رہے تھے

میں انکو دیکھوں گی تو مجھے میرا بھائی یاد آئے گا میں اپنے خاندان کی لاشیں دیکھ دیکھ کر تھک چکی ہوں بھابی میں انکو نہیں دیکھ سکتی میں انکے آخری وقت میں انکے ساتھ نہیں رہ سکتی

اب یہ ہسپتال کا انتظامیہ چاہے انکی لاش کے ساتھ بے حرمتی کرے چاہے انکے جسم سے آرگن نکال لے میں کچھ نہیں کر سکوں گی میں قیامت کے دن اپنے بھائی کو کیا منہ دکھاؤں گی میں کیا کروں گی

وہ بلند آواز سے روتے ہوئے کہے جا رہی تھیں

حسینہ ان کو دیکھ کر رونے لگی تھیں

وہ ایسی ہی تھیں معصوم ہمدرد

تم فکر مت کرو فروا میں ہوں ناں میں اسکے پاس چلی جاؤں گی بلکہ میں جا رہی ہوں تم میری بہنوں جیسی ہو میں تمھارے لئے کچھ بھی کر سکتی ہوں فکر مت کرو میں جاتی ہوں

وہ انکے جال میں پھنس چکی تھیں

فروا نے گیلی ممنون آنکھیں اٹھا کر انکو دیکھا

میں آپ کا یہ احسان سا ری زندگی نہیں بھولوں گی بھابی

حسینہ نے انکا ہاتھ دبا کر انکو تسلی دی تھی

فروا نے پاس کھڑی حبیبہ (نرس)کو بلایا تھا

انہیں لے جاؤ وہ انکو لے جاتی جب ایک اور موٹی مسیح نرس وہاں آگئی حبیبہ نے اسکو راستہ سمجھا یا اور حسینہ کو انکے ساتھ روانہ کر دیا

وہ تب تک اس بینچ پہ بیٹھی رہیں جب تک حسینہ انکی نظروں سے ااوجھل نہیں ہو گئیں

انکے جانے کے بعد وہ اٹھی تھیں پورے کروفر پورے شان کے ساتھ

یہ فروا کوئی مختلف عورت تھی

اسی وقت نگین کے کمرے سے ڈاکٹر باہر آئیں

انکا چہرہ خوشی سے تمتما رہا تھا نگین کا کیس ایک کریٹکل کیس تھا اس میں کامیابی کے بعد اتنی خوشی تو لازم تھی مبارک ہو بیٹا ہوا ہے صحت مند اور تندرست ماں اور بچہ دونوں بالکل ٹھیک ہیں آپ کو بہت بہت مبا رک ہو یوسف صاحب یقینا بہت خوش ہوں گے

فروا بغیر کچھ کہے اسکے بالکل قریب آ کر کھڑی ہوئیں اپنی بھوری آنکھیں اسکے چہرے پہ گاڑ دیں

بیٹا ہوا ہے ھمم

یہ الفاظ زیادہ اچھے نہیں ہیں

بیٹا ہوا ہے لیکن مرا ہوا

اس نے زہر اگلا

یہ الفاظ کتنے خوبصورت اور

Un erpected ہیں ناں ؟

تم اپنے الفاظ بدلنے کا کیا لوگی ڈاکٹر ؟

ڈاکٹر زیبش جیسے اس راہداری میں کھڑے کھڑے پتھر کا مجسم بن گئی تھی

فر وا اسکے کان کے پاس مدھم آواز میں کہے جا رہی تھی

تمھارے پاس انکار کی گنجائش نہیں ہے اس ہسپتال میں تمہاری کوئی اوقات نہیں ہے آج تمہاری سینئر ڈاکٹرز چھٹی پہ ہیں اس لئے آج تمھیں دو کیسز ملے ہیں لیکن سوچو جب وہ دونوں واپس آجائیں گی تب کیا ہوگا تم ایک بار پھر زیرو ہوجاؤ گی ایک بار پھر اپنے کیبن میں بیٹھی کڑ ھتی رہو گی تمھیں یہا آئے ہوئے دو سال ہوں گئے ہیں لیکن تمھیں یہاں با مشکل کوئی پچاس کیس ملے ہوں گے تم کب تک اپنے سینیئرز سے اس طرح دبئی رہو گی کب تک تم زیرو رہو گی

آس پاس گزرتی نرسز لوگ اور اوٹ میں کھڑی حبیبہ وہ ان سب سے بے نیاز کہے جار ہی تھیں ہر محل میں ایک راجہ گدھ اور ایک ملکہ گدھ ہوتی ہے جس طرح اس محل میں ہے راجہ گدھ اور ملکہ گدھ ہر جسم پہ ٹوٹ پڑتے ہیں اور اسکا سارا ماس نوچ لیتے ہیں ایک ایک بوٹی کھا جاتے ہیں اور آخر میں بچتا ہے کیا چھیچھڑے سڑا ہوا گندا ماس

وہ تم جیسوں کو ملتا ہے محکوم گدھ وہ شروع سے ایسا بچا ہوا سڑا ہوا گندہ ماس کھانے کے عادی ہو جاتے ہیں اور پھر ساری زندگی وہ اسی طرح سڑی ہوئی گندے بدبو دار ماس جیسی زندگی گزارتے ہیں کیا تم ایسی زندگی گزارنا چاہو گی کیا تم محکوم گدھ رہو گی یا پھر ملکہ گدھ بننا چاہو گی؟

زیبش سانس روکے اسکو سنتی رہی فروا خاموش ہوئیں تو جیسے ایک طلسم ٹوٹا

میرے سینیئرز ہسپتال کا عملہ کیا آپ سنبھال لیں گی؟

وہ مان گئی تھی بخدا وہ مان گئی تھی لیکن گناہ سے پہلے ہر انسان خود کو ایک تسلی دیتا ہے اپنے بچاؤ کا سامان پیدا کرتا ہے

فروا مسکرائیں

کیا تمھیں پتہ ہے راجہ گدھ اور ملکہ گدھ کے اوپر کون ہوتا ہے؟ وہ کون ہوتا ہے جو انہیں لا شیں فراہم کرتا ہے؟ وہ کون ہوتا ہے جو گدھوں کو بھوکا مرنے نہیں دیتا اور ایک انسان کو مار کے اسکی لا وارث لاش گد ھوں کے آگے پھینک دیتا ہے؟ کون ہوتا ہے جو گدھوں کا بھی حاکم ہوتا ہے؟ جو گدھوں سے بھی زیا دہ چالاک زیادہ طاقت ور ہوتا ہے؟

وہ اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سرگوشی میں پوچھ رہی تھیں

زیبیش بس اسکو دیکھتی رہی اسکی گردن بے اختیار نفی میں ہلی تھی

وہ "انسان "ہوتا ہے زیبیش اور میں انسان ہوں گدھوں سے زیادہ طاقت ور؛ شریر ؛اور ان سے زیادہ حاکم اس ہسپتال کا انتظامیہ ہم جیسے انسانوں کی پھینکی ہوئی لاشوں پہ پلتا ہے تم انکی فکر نہ کر و میں ان کو دیکھ لوں گی تم مجھے یہ بتاؤ تم کیا چاہتی ہو؟

آپ کیا دے سکتی ہیں؟

اس کا ضمیر اسے آواز دے رہا تھا چپ رہنے کو کہہ رہا تھا یہاں سے چلے جانے کو کہہ رہا تھا لیکن زیییس کے قدم جم چکے تھا

حرص سے حسد سے اسکے اندر کا شر غالب آ چکا تھا

جب محکوم گدھ نے ملکہ بننے کا فیصلہ کر ہی لیا ہے تو اسے اپنا محل بھی تو چاہیے ہوگا ناں ؟

فروا ذرا پیچھے کو ہوئی دونوں ہاتھ کھول کر بازو پھیلا لئے

اس محل سے زیادہ بڑا زیادہ پر تعیش ملکہ کو اب آوارہ گدھ وں کی طرح نہیں رہنا چاہئے ہے ناں ؟

فروا نے اسکے چہرے کو دیکھتے ہوئے پوچھا

اسی وقت انہوں نے راہداری میں حسینہ کو آتے دیکھا بھورے جوڑے والی نفیس سی عورت انکے پاس آ کر رکی انکے چہرے پہ پریشانی تھی پر خلوص سی فکر مندی تھی

ڈاکٹر کیا ہوا؟ کیا نگین ٹھیک ہے؟ کیا اسکا بچہ ٹھیک ہے؟ وہ فکر مند سی پوچھ رہی تھیں

ڈاکٹر نے ایک نظر فروا کو دیکھا

پھر ٹھنڈی آنکھوں سے حسینہ کو دیکھا

ہم بچے کو نہیں بچا سکے وی آر سوری

اسکے لہجے میں نہ پروفیشنلزم تھا نہ انسانیت اسکی آواز ایک ماس نوچنے والی گدھ کی آواز تھی

حسینہ بے یقینی سے پیچھے ہٹیں انکی آنکھیں پتھرا گئیں

بات بچے کی نہیں تھی بات نگین کی بھی نہیں تھی بات "وہاج "کی تھی وہ وہاج جس نے صرف اس بچے کی خاطر اپنا تعلق نگین کے ساتھ درست رکھا تھا ورنہ اس کے پہلے نگین کے جسم پہ مار کے نشانوں سے کون نا واقف تھا؟ ڈاکٹر کسی طرح انکو سہارا دیتی اپنے کیبن میں لے گئیں پیچھے فروا کو کام مکمل کرنے کا اشارہ کیا

فروا اندر گئیں نگین نیم غنودگی میں تھیں کاٹ میں پڑا بچہ خاموش تھا اسکے پاس بس ایک نرس تھی حبیبہ فروا چھوٹے چھوٹے قدم لیتی کاٹ میں پڑے بچے کے قریب آئیں پھر جھک کر بچے کو اٹھا لیا

اسکی آنکھیں بند تھیں وہ ساتھ والے کمرے میں پڑی بچی سے زیادہ صحت مند تھا پورے ماہ کا تند رست بچہ تم اس دنیا میں آ گئے لیکن وقت غلط تھا

فروا نے اسکے چہرے کو دیکھتے ہوئے کہنا شروع کیا

مجھے تم سے کچھ زیادہ نہیں چاہیے مجھے تم سے بس تمہارا "بخت "چاہیے

وہ ایسے کہہ رہی تھیں جیسے وہ اسکی بات سن رہا ہو پاس کھڑی حبیبہ کو اس سے خوف آیا تھا

تم اگر آگئے تو تم وہاج کے گھر نہیں رہو گے یوسف سلطان تمھیں سلطان منزل لے آئے گا اور پھر بتاؤ کیا ہوگا؟ وہ ایک دو لمحہ رکیں

مہر ماہ دب جائے گی چھپ جائے گی جس طرح میں نگین کی موجودگی میں دبئی رہتی ہوں چھپتی رہتی ہوں ہماری دوستی میں وہ ہمیشہ غالب رہی حلانکہ میں زیادہ خوبصورت تھی دیکھو مجھے میں نگین سے زیادہ خو بصورت ہوں ناں ؟

اس نے حبیبہ کو دیکھ کر پوچھا

وہ چند لمحہ ٹکر ٹکر اسکا چہرہ دیکھتی رہی پھر نظر موڑ کر ذرا فاصلے پہ لیٹی عورت کو دیکھا

یقینا فروا زیادہ خوبصورت تھیں

لیکن بے حیائی حسن کھا جاتی ہے بے باکی حسن کو بے کشش کر دیتی ہے جس طرح اس وقت فر وا کے حسن کو دو ٹکے کا کر دیا تھا لیکن وہ اس عورت سے خوف زدہ تھی سو اثبات میں سر ہلا دیا

تم آجاؤ گے تو مہر ماہ کا بخت کھا جاؤ گے اسکی موجودگی کھا جاو گے اسکی کشش کھا جاؤ گے تم آسیب ہو اپنی ماں کی طرح میں تمھیں اپنی بچی کا بخت کھانے نہیں دوں گی تمھیں اپنی ماں کے گناہوں کی سزا بھگتنی ہوگی تمہاری ماں نے میرے بھائی سے شادی اس لئے نہیں تھی کیونکہ وہ میرا بھائی تھا اسے میرے سے جڑے ہر شخص سے نفرت تھی وہ کہتی ہے سانپوں کے بل سے سانپ ہی نکلتے ہیں کیا ہو کہ ایک ایسا ہی سانپ میں اسکی جھولی میں ڈال دوں ؟

اس نے ایک نظر نگین کو دیکھا

مجھے تم سے کوئی مسا ئہ نہیں ہے نہ تم سے کوئی نفرت ہے لیکن جس طرح والد ین کے ترکے پہ بچوں کا حق ہوتا ہے اسی طرح والدین کا بویا ہوا کاٹنا بچوں کا فرض ہوتا ہے تم اپنی ماں کا بویا کاٹو گے میں تمھیں غرق کروں گی میں وقت کی خدا ہوں میں تمہارا بخت دربدری لکھوں گی میں تمھارے بخت میں تڑپ لکھوں گی سسک سسک کر مرنا لکھوں کی تم شہنشاہ ہو کر غلاموں جیسی زندگی گزارو گے

اس نے ٹھنڈی سخت آواز میں کہتے ہوئے اس بچے کو حبیبہ کو تھمایا

جہنم رسید کر دو اسے

بی بی میں اسکا کیا کروں گی دیکھیں یہ کیسا اچھا بچا ہے اسکو کسی یتیم خانے میں دے دیں

فروا اسکی سنے بغیر کمرے میں موجود ڈسٹبن کی طرف گئی تھیں اور اسکے اوپر چڑ ھا ہوا سیاہ شاپر اتارا بچے کو جھپٹ کر اسکے ہاتھ سے لیا اور اس شاپر میں ڈال دیا

کچرے کے ڈھیر پہ پھینک آؤ جاؤ

ااس نے ایسی سرد ایسی سفاکی سے کہا کہ حبیبہ کا خون خشک ہونے لگا وہ فورا سر ہلاتی شاپر اٹھا ئے باہر نکل آئی یہاں سے چند قدم دور ڈاکٹر زیبیش کے کمرے میں بیٹھی حسینہ کو کچھ سجھائی نہیں دے رہا تھا وہ بس چپ گمصم بیٹھی تھیں

یوسف سلطان معراج شمس اور وہاج کو کرفیو کا سامنا کرنا پڑ گیا تھا اس وقت وہ ان کو کچھ بتا بھی نہیں سکتی تھیں مجھے آپ کے لئے پرسنلی دکھ ہو رہا ہے ایک کا بچا مر گیا اور ایک بیچاری بچے کو لا کر خود مر گئیں ڈاکٹر انکے ہاتھ پہ ہاتھ رکھے فکر مندی سے کہہ رہی تھیں

ایک تو آپ دونوں خاندانوں کے تعلقات بھی اچھے نہیں ہیں ناں ورنہ فریحہ کا بچہ نگین صاحبہ ا یڈاپٹ ہی کر لیتیں

حسینہ نے جھٹکے سے گردن اٹھائی تھی

اسی وقت فروا بھی اندر داخل ہوئیں

معافی چاہتی ہوں اگر آپ کو برا لگا ہو تو لیکن سوچیں وہ بچی اب یتیم ہے اور اس پریگننسی کے بعد نگین کا دوبارہ ماں بننا بہت مشکل ہے ایسے میں انکے سسرال پہ اثر پڑ سکتا ہے

اونہوں کوئی اثر نہیں پڑے گا فروا کہتی ہوئی آگے آئیں

حسینہ نے انکو امید سے دیکھا وہ طلاق جھیل چکی تھیں عورت کی مجبوری جانتی تھیں

وہاج کھڑے کھڑے نگین کو طلاق دے دے گا اور قصہ ختم وہ ایسے کہہ رہی تھیں جیسے کسی فلم کی کہانی ہو حسینہ کو ایسے لگا جیسے کسی نے انکا دل دبادیا ہو

ایسے تو نہ کہو فروا اس میں بھلا نگین کا کیا قصور

اسکا تب کیا قصور ہوتا تھا جب وہ اسے پاگلوں کی طرح مارتا تھا اسکا تب کیا قصور تھا جب اسکے جسم پہ نیلے نشان بن جاتے تھے؟ وہاج ایک کمینہ انسان ہے اس نے نگین کو صرف اس لئے قبول کر لیا تھا کہ وہ اسکے بچے کی ماں بننے والی ہے اور اب جب یہ قصہ رہا ہی نہیں تو وہ اسے طلاق دینے میں ایک منٹ بھی نہیں لگائے گا اگر نگین مجھ سے اتنی نفرت نہ کرتی ہوتی تو میں اپنی مہر ماہ کو اسکی جھولی میں ڈال دیتی کم از کم اسکی شادی تو بچ جاتی ناں آپ طلاق کا دکھ تو جانتی ہیں بھابی نگین ایک بار پھر بے آسرا ہوجائے گی کاش میں اسکے لئے کچھ کر پاتی کاش

اس نے اپنے لہجے میں دنیا جہاں کا دکھ سمو لیا وہ اچھی اداکارہ تھی

تم اب بھی اسکے لئے بہت کچھ کر سکتی ہو فروا یکدم حسینہ معراج کا لہجہ فیصلہ کن ہوگیا

فروا نے نا سمجھی سے اسکو دیکھا

نگین کا گھر بچا لو فروا پلیز طلاق بہت بڑی ازیت ہے بہت بڑا دھبہ ہے نگین ح میرے لئے میرے بچوں کی طر ہے میں اسے اچھی زندگی دینا چاہتی ہوں

لیکن میں کیا کر سکتی ہوں بھابی ؟

حسینہ اپنی جگہ سے اٹھیں فروا کے دونوں ہاتھ تھام لئے

تم وہ بچی نگین کو دے دو

فروا نے ہاتھ چھڑانے چاہے

وہ میرے خاندان کی بچی کو کبھی قبول نہیں کرے گی بھابی

اسکا ایک حل ہے پیچھے سے ڈاکٹر زیبیش نے پکارا

اگر آپ میرے ساتھ موجود آسٹاف کا منہ بند کروا دیں تو میں نگین اور انکے شوہر سے یہی کہوں گی کہ انکے ہاں بیٹی ہوئی ہے اور آپ سب کو فریحہ کی موت کی وجہ بھی بتانے کی ضرورت نہیں ہے آپ جیسے لوگوں کے لئے ہسپتال کی رپورٹس بدلوانا کوئی مشکل بات تو نہیں

حسینہ نے ایک مان ایک التجا سے فروا کو دیکھا

فروا نے گیلی آنکھوں سے اثبات میں سر ہلا دیا تھا

شیطان نے ان سے گناہ کر والیا تھا اور اس طرح کہ وہ شیطان کو بھی الزام نہ دے سکیں

کاش ابلیس کو سزا کے طور پہ ٹھوکر نہ ملتی کاش اسے عرش پہ زندہ جلا دیا گیا ہوتا

یہاں سے ذرا سا فاصلہ طے کر کے ہسپتال کی پچھلی طرف رکھے کچرے کے بڑے بڑے ڈرمز کی طرف جاؤ تو حبیبہ اس روتے بلکتے بچے کو شاپر سے نکال رہی تھی

وہ بچہ ایسے گلہ پھاڑ پھاڑ کر رو رہا تھا کہ ایک پل کو حبیبہ ٹھہر سی گئی اس نے آج ح تک کسی نو زائیدہ بچے کو اس طر روتے نہیں دیکھا تھا

وہ اسکے منہ پہ ہاتھ رکھ کر اسے چپ کروانا چاہتی تھی یا اسکا گلہ گھونٹ کر اسکو یہیں کچرے میں پھینک کر چلے جانا چاہتی تھی جب ایک آواز پہ وہ بری طرح ڈر کر اچھلی

اے کیا کر رہی ہو ۔؟ یہ پکار جانی پہچانی تھی یہ کوئی با وقار دبنگ سی عورت تھی سیاہ آنکھوں میں چبھن لئے وہ اسکے قریب چلی آئی

بچے نے شاید اپنا مسیحا پہچان لیا تھا وہ اور تیز آواز میں رونے لگا

ک . . کک . کچھ نہیں بی بی کوڑا پھینکنے آئی ہوں وہ جلد از جلد اپنی جان چھڑانا چاہتی تھی

کوڑا اتنی آوازیں کب سے کرنے لگا ؟ اسکے لہجے میں کاٹ تھی وہ اب حبیبہ کے بالکل سامنے کھڑی تھی

دفتعا حبیبہ نے پینترہ بدلہ

بی بی اسکے قریب نہ جانا یہ شیطان کا بچا ہے اسکی ماں خود اسکو پھینکا چاہتی ہے

اس نے لہجے میں پرسراریت پیدا کرنی چاہی

خدا کی قسم بی بی اسکا سر الٹا ہے پیر ٹیڑھے اور ہاتھ وہ تو سرے سے ہیں ہی نہیں نرا شیطان ہے بی بی نرا شیطان اسیب ہے یہ روتا ہے تو ایسے لگتا ہے جیسے ابلیس ہنس رہا ہو میں تو ثواب کا کام کر رہی ہوں اس جیسے شیطان کو زندہ د رگور کر دوں گی آپ جاؤ بی بی خدا کے لئے

وہ آنکھیں بڑی کے آواز ہلکی کر کے بڑی ہی کوئی پرسرار سی بات بتا رہی تھی

نفیسہ نے ابرو اچکا کر اسکو دیکھا

اچھا سر الٹا پیر ٹیڑھے اور ہاتھ سرے سے ہیں ہی نہیں؟

اس نے فورا زور زور سے اثبات میں سرہلایا تھا

شیطان کا بچہ ؟

Sounds intresting

یہ شیطان ہے تو پھر میں وکیل ہوں اس جیسے ہزار شیطان اگل اور نگل چکی ہوں ذرا میں بھی تو دیکھوں اس شیطان کو

اس نے جھک کر شاپر سے اس بچے کو باہر نکالا یکدم وہ روتا بلکتا بچہ چپ ہوگیا خاموش

نفیسہ ٹھہر گئیں بالکل ساکت

اس بچے نے اپنی پوری آنکھیں کھول کر نفیسہ کو دیکھا اور اسے اب لگا تھا کہ وہ ان آنکھوں کو دیکھے بغیر مر جائے گی

نفیسہ نے اسکے ہاتھ دیکھے اسکے پیر دیکھے وہ سلامت تھا صحت مند تندرست تھا

حبیبہ اب تک اسکے "چپ "ہوجانے کے شاک میں تھی وہ نہیں جانتی تھی کہ یہ بچہ رو نہیں رہا تھا اس نے پیدا ہونے کے اگلے ہو گھنٹے اپنے بقا کی جنگ لڑی تھی

یہ تمھیں شیطان کا بچا لگتا ہے؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.