ہارون نے بگڑے بچے کی طرح نفی میں سر ہلایا
اوںہوں
لیکن کیا تم لوگ جاننا چاہو گے؟
(قصر کبیر کا سیکورٹی چیف بک چکا تھا اور جب سپاہی بک جائیں تو ملک کی سرحدیں غیر محفوظ ہوجاتی ہیں انہوں نے سارے پیسے بیگز میں ڈالے
بوریوں میں ڈالے
غرض وہ جس جس طرح سے پیسہ منتقل کر سکتے تھے انہوں نے کیا فجر کے قریب انکا کام ختم ہو گیا تھا
پچھلے دو دنوں کی سی سی ٹی وی ڈیلیٹ کروانے کے بعد اور آگے اسکا منہ اپنے طریقے سے بند کروانے کے بعد وہ چاروں سارا پیسہ ہارون کے فارم ہاؤس منتقل کر چکے تھے
اب مسئلہ تھا پیسوں کو ٹھکانے لگانا
وہ چار لوگ فارم ہاؤس کے لان میں کرسیاں ڈالے بیٹھے تھے انکے پاس ایک ہفتہ تھا پارٹی کے اگلے ہی دن شاہ تاج اس پیسے کو کہیں اور منتقل کرنے والی تھی اور وہ لوگ اس پیسے کو کہیں اور لے آئے تھے
ان پیسوں کا کرنا کیا ہے؟ لیل کوئی دسویں بار یہ سوال کر چکی تھی
یہ سیاہ ہے سب سے پہلے اسکو سفید کرنا ہے عمر سوچتے ہوئے کہہ رہا تھا
اور اسے سفید کون کرے گا؟
میری بیوی اور اسکا کزن عمر مسکرایا تھا
ہم دونوں ہم کیسے ؟ وہ دونوں متعجب تھے
عمر آگے کو ہوا
دیکھیں ہا لے آپ اور ہارون امیر ہیں آپ کا سرکل آپ کی سوسائٹی سب امیر ہیں اور امیر لوگ کیا کرتے ہیں؟ امیر ڈو نیشنز دیتے ہیں ہم یہ سیاہ پیسہ ان امیروں کو دیں گے اور وہ لوگ اپنا سفید اپنا پیپر ورک کیا ہوا پیسہ ڈونیٹ کریں گے لیکن اس طرح کہ ہمارا نام نہ آئے
بات اب کچھ کچھ انکی سمجھ میں آنے لگی تھی
بلکہ آپ رہنے دو میں خود کر سکتا ہوں میں ہیون کا مینیجر ہوں میرے پاس سب ڈونیٹرز کے نمبرز ہیں اور وہ لوگ وفا دار ہیں وہ عمر اور جج صاحب کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں آپ بس بیگز تیار کریں
وہ کہتے ہوئے موبائل اٹھا کر باہر چلا گیا
اگلے دو دن انہوں نے کتنے بیگز بنائے کتنے لوگوں کو دئیے انکے پاس کوئی حساب نہیں تھا لیل بری طرح ان ڈونرز کا کوئی "راز "ڈھونڈنے میں غرق رہی اسکے پاس منہ تک دھونے کا وقت نہیں تھا
ہارون اور ہا لے پیسوں کا حساب کرنے میں مصروف رہے وہ دونوں بات کر رہے تھے لیکن خشک لیا دیا انداز جیسے ان دونوں کے درمیان کبھی کوئی تعلق رہا ہی نہ ہو جیسے لفظ دوستی کبھی انکی آنکھوں کے آگے آیا ہی نہ ہو آخری ڈونیشن ہارون نے اپنے باپ کے نام سے کی تھی
یہ پارٹی کا دن تھا اور آج ایک آخری بیگ میں چند آخری نوٹوں کی گڈ یاں ڈالی جا رہی تھیں
غلط کام سے بنایا ہوا غلط پیسہ سہی طریقے سے سہی جگہ پہنچ چکا تھا
کچھ ڈونیشن ہسپتال کو ہونے والی تھیں کچھ یتیم خانوں کو کچھ اولڈ ہومز کو اور کچھ دوسرے ضرورت مند محتاج لوگوں کو
)پیسہ اور طریقہ دونوں غلط تھے لیکن بھیجنے کی جگہ درست تھیں
شاہ تاج اب بھی گھاس پہ بیٹھی رو رہی تھی چیخ رہی تھی سینے پہ ہاتھ مار مار کر دہائی دے رہی تھی پھر یکدم اسکے سینے میں بے تحاشا درد اٹھا تھا
شاید ہارٹ اٹیک شاید
Anriety attack
وہ گھاس پہ گری درد سے دہری ہو رہی تھی لیکن کوئی اسے اٹھا نہیں رہا تھا
پھر یکدم مجمعے میں سے ایک آدمی آیا حمزہ شاہ نواز آیا وہ اسکے قریب گھاس پہ بیٹھا اسکی آنکھوں میں فکرمندی تھی
وہ اسکے ہاتھ شہلا رہا تھا اسکا چہرہ تھپتھپا رہا تھا لیکن درد تھا کہ کم نہیں ہوتا تھا
آج کراچی شہر نے دیکھا تھا بربادی کیا ہوتی ہے
انتقام کیا ہوتا ہے رسوائی کیا ہوتی ہے
سب کچھ ہوتے ہوئے بھی خالی ہاتھ رہ جانا کیا ہوتا ہے
آج کراچی شہر نے دیکھا تھا ذلت کیا ہوتی ہے
وہ چاروں ایک دوسرے کے کندھے کے ساتھ چلتے ہوئے باہر آئے تھے ایک ٹیم کی طرح ان سب کے چہرے پر سکون تھے سوائے ہا لے کے
اسککے چہرے پہ گلٹ تھا اضطراب تھا انا کو چوٹ پہنچی تھی دل بے طرح دکھا تھا
وہ کسی کی طرف دیکھے بغیر آگے چلتی گئی اس کے قدم شکستہ تھے آنکھیں نم دل دکھ رہا ح تھا اور بہت بری طر دکھ رہا تھا
ہارون نے اسکے پیچھے جانے کو قدم بڑھائے پھر رک گیا
یہ حق اب کسی اور کا تھا اور جسکا تھا وہ اسکے پیچھے جا چکا تھا
لیل نے تاسف سے ہارون کو دیکھا
تم سے کہا تو تھا خود غرض بن جاؤ
ہارون نے سر جھٹکا منظر بدلہ
(اب وہ لیل کے چھوٹے فلیٹ کے ٹی وی لاؤنج میں بیٹھا تھا عمر اور ہا لے ان سے کافی فاصلے پہ تھے وہ اب بھی کسی بات پہ جھگڑ رہے تھے بلکہ جھگڑ کیا رہے تھے ہا لے بول رہی تھی اور عمر سن رہا تھا
تم کیوں کر رہے ہو یہ سب خود غرض کیوں نہیں بن جاتے ؟ ہارون کے ساتھ ذرا سے فاصلے پہ بیٹھتی لیل اسکی نظروں کے ارتکاز میں دیکھتی بولی تھی
تم کیوں نہیں بنی خود غرض ؟ اس نے لیل کو نہیں دیکھا تھا
لیل نے کندھے اچکائے
کوئی فائدہ نہیں تھا یا پھر یوں کہہ لو کہ موقع نہیں ملا واٹ ایور اس نے بے نیازی سے کہا
میں ساری زندگی خود غرض رہا ہوں لیکن میرے ہاتھ کچھ بھی نہیں آیا
وہ اب بھی سامنے دیکھ رہا تھا
ساری زندگی نہ عزت ملی نہ محبت بس جو بھی ملا بھیک کی طرح ملا اور بھیک نے کبھی کسی کا پیٹ نہیں بھرا اب کونسا کچھ مل گیا تکلیف میں تو اب بھی ہو
ہارون نے اثبات میں سر ہلایا
واقعی ملا تو اب بھی کچھ نہیں لیکن میرا دل مطمئین ہے میں جب شیشہ دیکھتا ہوں تو اپنی آنکھوں میں دیکھ سکتا ہوں اب کسی کے آگے پیچھے گھومنے کی یا کسی کی ناراضگی کے ڈر سے ناپ تول کر بولنے کی ضرورت نہیں پڑتی محبت گلے کا پھندا بنتی جارہی تھی سانس بند ہونے لگا تھا میں خود غرض نہیں بنا با وقار بن گیا اور میرے دل کو سکون اور عزت نصیب ہوئی ہے مجھے خود سے محبت نصیب ہوئی ہے اور اس سے زیادہ کسی کو کیا چاہیے ہوگا؟
اس نے لیل کو مسکرا کا دیکھا
تم آسانی سے ہا لے کو الفا کے خلاف کر سکتے تھے تمھیں کرنا چاہیے تھا اتنی قربانیاں دینے کی کیا ضرورت تھی الفا لگتا کیا ہے تمہارا وہ اب بھی نہ خوش تھی
تمھیں لگتا ہے میں نے یہ سب عمر کے لئے کیا ہے؟ نہیں لیل یہ سب ہا لے کےلئے ہے عمر سے بد گمان ہو کر وہ خود بھی خوش نہیں ہی اسکا دل زخمی ہے ہا لے کوئی اتنی نیک نہیں رہی کہ سڑک پہ پڑے ہر آدمی کی مدد کرنے لگ جائے یہ معراج انکل کر سکتے ہیں یہ حسن کر سکتا ہے لیکن ہا لے نہیں
اسے تکلیف میں دیکھ کر ہا لے کو بھی تکلیف ہوئی تھی میں اسکو جانتا ہوں بچپن سے جانتا ہوں وہ تکلیف میں ہے)اور جب تک میں اسکی تکلیف ختم نہیں کرتا میں خود بھی تکلیف میں رہوں گا
منظر تبدیل ہوا اب وہ دونوں رات کے اس پہر شاہ تاج کے گھر کے باہر کھڑے تھے اندر بربادی کا ما تم تھا باہر ہر طرف سکوت پھیلا تھا
آؤ تمھیں گھر چھوڑ آؤں ہارون نے ان دونوں کی طرف سے رخ پھیر لیا تھا
با وقار ہونے سے دل مطمین ہوجاتا ہے لیکن جڑتا نہیں دل ٹوٹنے میں ایک سیکنڈ لگتا ہے لیکن اسے جوڑنے میں کئی صدیاں لگ جاتی ہیں ہارون کو اپنے دل کے جڑنے کا انتظار کرنا تھا
ہا لے بغیر کسی کی طرف دیکھے میکانکی انداز میں آگے دیکھتی جا رہی تھی
آنکھیں خشک تھیں چہرہ بے رونک بے تاثر چال شکستہ اس کے ذہن میں بس عمر کی باتیں گو نج رہی تھی آپ کے دشمن کوئی اور ہیں ہا لے مجھ سے زیادہ برے مجھ سے زیادہ بڑے
اس نے بے دردی سے اپنے ایک کان سے ٹاپس نکال کر سڑک پہ پھینکا
اسکے پیچھے چلتے عمر نے فورا جھک کر اسے اٹھا لیا
جس جس نے آپ کے ساتھ برا کیا ہے میں اسکو چوک پہ کھڑا کر کے درے ماروں گا
یکدم ہلکی ہلکی بوچھاڑ شروع ہوئی
ہا لے نے دوسرا ٹاپس نکال کر کہیں دور پھینکا اور خشک آنکھوں ستے ہوئے چہرے کے ساتھ آگے چلتی گئی اسکی زرد ہیل کی ٹک ٹک سارے میں گونج رہی تھی
. .میرا قصور بس یہ ہے کہ اس رات میں سو گیا تھا
میں آپ کے ساتھ اتنا مخلص ہوں جتنی آپ خود بھی نہیں۔۔۔۔۔۔۔ ۔
اسے مت پھینکیں یہ مجھے میری اماں نے دیا ہے ۔۔۔۔۔ ۔
بارش تیز ہو رہی تھی آوازوں کا شور بھی بڑھتا جا رہا تھا
اسکے بھورے بال بھیگ رہے تھے انکے کرل خراب ہو رہے تھے اب اس نے اپنے گلے میں موجود موٹی چین ایک جھٹکے سے نوچ کر نیچے پھینک دی
سیاہ آنکھوں والے مرد نے اسے بھی اٹھا لیا
یکدم بارش اتنی زور سے برسنے لگی کہ وہ دونوں چند پلوں میں ہی بھیگ گئے لیکن ہا لے کو جیسے فرق ہی نہ پڑتا ہو ایسی ہی ایک بارش ایک بار پہلے بھی آئی تھی اور ان دونوں کے درمیان بد گمانی کے شیشے کود ھندلا کر گئی تھی یہ بارش اور اس کے قطرے شفاف تھے انہوں نے ساری بد گمانیاں دھو دی تھیں
بارش تڑ تڑ برس رہی تھی یکدم اسکی ہیل کے چٹخنے کی آواز آئی وہ لڑکھڑاتے ہوئے گرتے گرتے بچی عمر فورا آگے آیا تھا
کیا کر رہی ہیں دیکھ کر چلیں وہ فکر مندی سے کہہ رہا تھا
وہ دونوں ایک دوسرے کے آمنے سامنے کھڑے تھے
ہا لے کو اسکی آنکھوں میں دیکھنے کے لئے گردن اونچی کرنی پڑی
وہ شاید رو رہی یا شاید نہیں رو رہی تھی اسکے چہرے پہ گرے بارش کے قطروں نے بھرم رکھ لیا تھا
چند پل خاموشی کی نظر ہوئے وہ دونوں اسی طرح بھیگتے کھڑے رہے
فائنلی تم بے گناہ نکل آئے ؟ ہا لے کی کھوکھلی آواز اسکی سماعتوں سے ٹکرائی
اتنا عرصہ میں تمھیں تکلیف دیتی رہی تم پہ شک کرتی رہی تمھیں ہر طرح سے ہرٹ کرتی رہی اور آخر میں کیا ہوا
وہ ذرا رکی
تم بے گناہ نکل آئے میں اب بھی تم سے نفرت کرنا چاہتی ہوں لیکن نہیں ہو رہی ہم سلطانز کے دل میں ایک بار نفرت آجائے تو پھر نکلتی نہیں لیکن مجھے اب لگ رہا ہے کہ میں تم سے اب کبھی نفرت نہیں کر سکوں گی اسکی آنکھیں سرخ پڑ رہی تھیں عمر یک ٹک اسکو دیکھتا رہا
مجھے لگ رہا ہے جیسے یہ ڈیڑھ مہینہ ہمارے درمیان آیا ہی نہیں تم آج پھر سے وہی سڑک والے زخمی لگ رہے ہو تم وہی مال والے ہمدرد لگ رہے ہو تم آج پھر قریبی لگ رہے ہو لیکن ایک ایسا قریبی جو بہت انجان ہے ہم دونوں کے درمیان ایک کنیکشن ہے لیکن مجھے اسکا سرا نہیں مل رہا وہ اسی طرح گردن اونچی کئے اسکی آنکھوں میں دیکھ کر کہہ رہی تھی
ہا لے سلطان نے اپنی زندگی میں کبھی اپنی غلطی کا اعتراف نہیں کیا کبھی کیا ہوگا مجبورا ضرورت کے تحت لیکن کبھی بھی دل سے نہیں
عمر کو اسکی آواز گیلی لگی
میں آج تمھارے سامنے اعتراف کرتی ہوں
تم سچے تھے عمر اور ہا لے بد گمان
میرے باپ نے سہی کہا تھا
عمر ایسا نہیں کر سکتا میں نے انکی بات نہیں مانی میں نے اپنے باپ کے فیورٹ انسان کوا تنی تکلیف دی میں کیا کروں کہاں جاؤں ؟
اس نے چہرہ ہاتھوں میں چھپا لیا تھا
بارش تیز سے تیز تر ہوتی جا رہی تھی اسکا لباس اور بال مکمل بھیگ چکے تھے
میں روز آخرت اپنے باپ کو کیا منہ دکھاؤں گی میں ان سے کیا کہوں گی میں تمہارے حساب میں کیا جواب دوں گی اللہ اللہ یہ کیسا عذاب ہے اللہ اللہ
وہ پھوٹ پھوٹ کر رو رہی تھی وہ سخت تکلیف میں تھی
عمر نے آہستگی سے اسکے دونوں ہاتھ اسکے چہرے سے ہٹائے لیکن انکو اپنی نرم گرفت میں تھامے رکھا ہا لے انہی رنجیدہ نظروں سے اسکو دیکھتی رہی
برستی بارش اور تیز ہواؤں کے درمیان سڑک پہ کھڑے ان دونوں کے پاس بارش میں بھیگنے سے زیادہ بڑے مسائل تھے
میں عمر حیات اپنے باپ کو بھی معاف نہیں کرتا
اس نے اپنے ازلی مدھم لہجے میں کہنا شروع کیا
لیکن آج میں ہا لے سلطان سے کہتا ہوں کہ اسکو میرا قتل بھی معاف ہے
وقت رک گیا دل رک گئے اور وہ کہے گیا
جج صاحب نے اگر روز حشر آپ سے کچھ پوچھا تو میں انکو جواب دوں گا عمر حیات اپنی بیوی کے لئے ہر دفع جواب دے گا جو کچھ بھی ہوا اسے برا خواب سمجھ کر بھول جائیں
میں آپ کو معاف کرتا ہوں میں آپ کو اپنا قتل بھی معاف کرتا ہوں
وہ ایسے یقین ایسے مان سے کہہ رہا تھا کہ ہا لے کو اپنا دل رک رکتا محسوس ہوا
آپ کا قصور نہیں ہے آپ کے سامنے ایسے ثبوت تھے جن کی وجہ سے میں مجرم لگتا تھا
آپ کا قصور نہیں ہے کہ آپ نے فروا پہ شک نہیں کیا وہ آپ کا خاندان تھی خاندان پہ کوئی شک نہیں کرتا چاہے وہ آپ کو جان سے مارنے کی دھمکی دیں چاہے جان سے مار دیں لیکن خاندان پہ کوئی شک نہیں کرتا اب آپ خود کو قصور نہیں دیں گی اور گھر جائیں گی
اس نے جس نرمی سے اسکےیے ہاتھ تھام رکھے تھے اسی نرمی سے چھوڑ بھید
میں نے عثمان کو کال کی ہے وہ آنے والا ہے وہ آئے گا اور آپ اسکے ساتھ گھر جائیں گی میں دوبا رہ کہہ رہا ہوں آپ گھر جائیں گی اور اگر آپ یہاں سے سیدھا گھر نہیں گئیں تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا
وہ آج بالکل مختلف لگ رہا تھا سنجیدہ فکر مند کہیں جانے کے لئے جلد باز
کیا تم میرے ساتھ نہیں آؤ گے؟
اسکا لہجہ اب نارمل تھا
عمر نے نفی میں سر ہلایا
آج کی رات نہیں کم از کم آج تو نہیں میں آج اپنے
One and only
کے پاس جاؤں گا مجھے ہر ناکامی ہر کامیابی انکے ساتھ شیئر کرنے کی عا دت ہے
اسی وقت عثمان گاڑی میں بیٹھا انکو اپنے قریب آتا دکھائی دیا
کیا تمھیں کبھی میرا رویہ برا نہیں لگا اس سارے وقت میں کبھی بھی ؟
عمر کے چہرے پہ ایک زخمی تاثر آیا
ہر منٹ ہر سیکنڈ ہر لمحہ
مجھے ہر بات آپ کی باتیں دل کو چیر تی ہوئی محسوس ہوتی تھیں
آپ وہ واحد ہستی ہیں جسکی آنکھوں میں اپنے لئے نہ اعتباری . . . . نفرت . . . . . غیر محفوظ پن میں برداشت نہیں کر سکتا
لیکن میں نے کیا اور جنکی وجہ سے کیا میں انکو خون کے آنسو رلاؤں گا
اسی وقت گاڑی انکے پاس آ کر رکی
عثمان گاڑی سے باہر آیا عمر نے اس سے کچھ کہا
پھر ہا لے کو گاڑی میں لا کر بٹھایا
دروازہ بند کرنے سے پہلے وہ رکا گاڑی کے اوپری حصے پہ ہاتھ رکھے نیچے جھکا
ہا لے کی آنکھوں میں دیکھا
عمر حیات آپ کو اپنا قتل بھی معاف کر سکتا ہے
یقین دھانی کروائی گئی
مقابل نے نم آنکھیں جھٹکا ئیں گیلے چہرے پہ آ سود گی پھیلی
عمر حیات نے اسکا اعتبار کمایا تھا اب ہا لے کو اسکی باتوں پہ اعتبار کرنا چاہیے تھا
وہ سیدھا ہوا
گاڑی آگے بڑھ گئی وہ تب تک کھڑا رہا جب تک گاڑی اسکی نظروں سے ااوجھل نہیں ہوگئی
وہ اب مزید ان آنکھوں میں بے اعتباری نہیں دیکھے گا اسے یقین تھا
لیکن شاید یقین ٹوٹنے کے لئے ہوتے ہیں
***
بارش نے آج گویا نہ تھمنے کی قسم کھا رکھی تھی وہ برسے ہی جا رہی تھی برسے ہی جا رہی تھی
عمر حیات کی سیاہ آنکھیں اس وقت سپاٹ تھیں ان میں کوئی جذبہ نہیں تھا
جیسے اسے شاہ تاج کی بربادی سے فرق نہ پڑا ہو جیسے اسے کسی بھی چیز سے کوئی فرق نہ پڑا ہو یا پھر شاید وہ کسی اور کی تباہی دیکھنا چاہتاتھا
قبرستان کی ساری قبریں گیلی ہو گئی تھیں عام دنوں میں جو ذرا سی روشنی دور سے کسی گھر یا عما رت سے قبرستان میں پڑتی تھی آج بارش اور لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے وہ روشنی بھی ندارد تھی
بارش کی وجہ سے مٹی گیلی ہو کر کیچڑ میں بدل چکی تھی وہ اپنے مہنگے برانڈڈ سوٹ کی پرو اہ کئے بغیر اس کیچڑ والی زمین پہ بیٹھ گیا ماتھے پہ بکھرے بال گیلے ہو گئے تھے ہلکی بڑھی شیو میں پانی کے قطرے نمایاں تھے اسنے اپنا کوٹ بازو پہ ڈالا ہوا تھا اس وقت وہ بس سفید شرٹ میں ملبوس تھا قبرستان کی کیچڑ والی گیلی زمین پہ بیٹھے ہوئے اسے کافی وقت ہو گیا تھا بہت دیر بعد اسکی زبان سے چند الفاظ ادا ہوئے
آئی مس یو
ساتھ بہت سارا نمکین پانی اندر دھکیلا
آپ کو پتہ ہے آج میں آپ کی بیٹی کی نظروں میں سر خروہو کر آیا ہوں
وہ آہستہ آہستہ کہہ رہا تھا
میں آپ کو بہت یاد کرتا ہوں بہت زیادہ دس سال آپ کے علاوہ کوئی تعلق بنایا ہی نہیں کوئی ایسا تعلق جس سے سب کہہ سکوں لیل سردار باقی سب دوست وہ لوگ مجھ سے سب کچھ کہہ دیتے ہیں لیکن عمر نہیں کہہ سکتا عمر تو سب کچھ آپ سے کہتا تھا ناں
وہ رک گیا جیسے انکی جانب سے جواب کی توقع تھی
پھر زخمی مسکراہٹ کے ساتھ سر جھٹکا
میں وہاج خان سے ملنے بھی گیا تھا
وہ ایک بار پھر رکا
ہاتھ سرینڈر کرنے کے انداز میں اوپر اٹھا لئے
اوکے اوکے اب آپ کہیں گے اپنے باپ کو نام سے مت بلاؤ
لیکن میں آپ سے پوچھتا ہوں میرا باپ کہاں تھا جب مجھے اسکی ضرورت تھی جب میں بچا تھا جب میں جواب تھا وہ کیوں کبھی میرے لئے نہیں آیا ؟ اسکی آواز بلند ہوئی تھی
آنکھوں کا گلابی پن بڑھنے لگا تھا چہرے پہ پھیلا اضطراب مزید بڑھ گیا
میں بچہ تھا ماموں مجھے ضرورت تھی میرے باپ کی ہر بچے کو ضرورت ہوتی ہے میں کہتا نہیں تھا بھرم رکھ لیتا تھا تھوڑا بہت سلطان تو میں بھی ہوں بھرم رکھنے مجھے بھی آتے تھے
وہ ہنس پڑا لیکن اگر تم اسکی یہ ہنسی دیکھ لو تو رو پڑو
جب کسی بچے کا باپ اسکو اسکول سے لینے آیا تھا مجھے میرا باپ یاد آیا تھا
وہ یاسین سے کہہ رہا تھا
جب کسی بچے کا باپ اسکو اپنے کندھے پہ اٹھاتا تھا تب مجھے میرا باپ یاد آیا تھا مجھے انکی ضرورت تھی یار ہمیشہ تھی وہ بے بسی سے کہہ رہا تھا
برستی بارش نے اسے ترحم سے دیکھا تھا
شام میں سارے بچوں کے باپ انکے لئے شہر سے پکوڑے لاتے تھے کسی کا باپ فروٹ لاتا تھا میں محلے کا سب سے امیر بچا تھا لیکن میں کبھی ویسے پکوڑے نہیں کھا سکا میں کبھی ویسے پھل نہیں کھا سکا وہ بہت مہنگے پکوڑے تھے ماموں وہ بہت مہنگے پھل تھے ایسے پھل کھانے کے لئے باپ چاہیے ہوتا ہے اور عمر اس معاملے میں بہت غریب تھا
یکدم با رش ہلکی ہوتی گئی لیکن عمر کی محروماں بڑھتی گئیں
میں نے ساری زندگی اپنے باپ کی محبت چاہی مجھ نہیں ملی لیکن مجھے تب اتنا غصہ نہیں آتا تھا مجھے اب غصہ آتا ہے مجھے بہت غصہ آتا ہے جب میں اپنے دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر اپنے باپ کو دیکھنے جاتا ہوں اس وقت عمر بے بس ہوتا ہے اس وقت بے بسی کی کوئی حد نہیں ہوتی
میں اتنا بے بس نہیں بننا چاہتا میں ان سے نفرت کرنا چاہتا ہوں اتنی کہ انکا چہرہ دیکھ کرا ہیت آئے
لیکن ہر بار وہ چہرہ دیکھ کرمجھے بس اپنی محرومیاں یاد آتی ہیں وہ چہرہ مجھے میرا چہرہ لگتا ہے
ہر بار جب وہ میرے سامنے کھڑے ہوتے ہیں تو میں چاہتا ہوں انکو اپنے سامنے سے دور کر دوں لیکن ہر بار میرا دل چاہتا ہے
وہ رکا آنکھوں میں سرخی دوڑ گئی لب بھینخلیے لگے
ہر بار میرا دل چاہتا ہے کہ میں انکے گلے لگ جاؤں
بلاخر اس نے ہارے ہوئے لہجے میں کہہ دیا
ساتھ سر جھکا لیا شکستگی سے بے بسی سے
لوگ کہتے ہیں لڑکوں کے لئے پڑھائی مشکل ہے نوکری مشکل ہے گھر چلانا مشکل ہے شادی مشکل ہے لیکن وہ رکا
لڑکوں کے اپنے باپ کے گلے لگنا سب سے زیادہ مشکل ہے اور میں چاہتا ہوں یہ مشکل مجھ پہ آ نے میں ساری زندگی یہی چاہتا تھا اب بھی چاہتا ہوں اور اب جب چاہتا ہوں تو خود پہ غصہ آتا ہے
وہ بول کر خاموش ہو گیا شاید تھک چکا تھا شاید الفاظ ختم ہو گئے تھے
بارش تھم چکی تھی فضا میں ہلکی ہلکی خنکی پیدا ہو گئی تھی
گیلی مٹی کی خوشبو سارے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیلتی گئی
وہ بیٹھا رہا اسی طرح ٹانگیں سمیٹ کر سر جھکائے بیٹھا رہا
دفتعا اس نے سر اٹھایا
معراج سلطان کی قبر سے ذرا فاصلے والی قبر کو دیکھا
چہرے پہ ایک بار پھر ملال تھا وہ اپنی جگہ سے اٹھا چند قدم آگے آیا اور گھٹنوں کے بل اس قبر کے قبر بیٹھ گیا قبر کے کتبے پہ نگین سلطان لکھا تھا
عمر نے اس گیلی قبر یا اپنا ہاتھ پھیرا
گلے میں کچھ اٹکا
میں . . آپ کو بھی . . مس کرتا ہوں ذرا رکا
امی . . اس کے لبوں سے ایک لفظ نکلا
سارے قبرستان میں بھٹکتی روحیں بھی شانت ہو گئیں
آپ کو کبھی دیکھا نہیں ہے لیکن پھر بھی آپ کا چہرہ یاد آتا ہے
کبھی آپ سے ملا نہیں لیکن لگتا ہے کوئی ملاقات آدھ وری ہے
کبھی بات ہی نہیں کی لیکن آپ کی آواز سننا چاہتا ہوں
میں آپ سے بھی محبت کرتا ہوں جتنی اس وہاج خان سے نفرت ہے اتنی محبت آپ سے کرتا ہوں کاش آپ میرے ساتھ ہوتیں کاش آپ نے اپنے بچے کو بچایا ہوتا
سب ختم ہو گیا امی سب ختم
وہ پیچھے ہو کر بیٹھ گیا آنکھیں موندے کسی اور جہاں میں چلا گیا
معراج سلطان کی سیاہ کار ایک بہت بڑے نجی ہسپتال کے باہر ٹھہری تھی
راہداری سے چلتے ہوئے اندر ہیڈ ڈاکٹر کے آفس میں آؤ تو وہاں دو بڑے بڑے صوفے رکھے تھے ایک طرف ڈاکٹر کی میر اور اسکے پیچھے جھانکتی کرسی
معراج سلطان اور اٹھارہ سالہ عمر حیات ان لمبے صوفوں میں سے ایک صوفے پہ بیٹھے تھے
انکے سامنے ہسپتال کا ڈائریکٹر قیصر بلوچ اور ایک سینئر ڈاکٹر بیٹھا تھا سامنے چھوٹی میر پہ مختلف کاغذات رجسٹرز اور فائلز رکھی تھیں
میر کے قریب نیچے تین لوگ بیٹھے تھے ان تین لوگوں کے پاس ایک ہی کام تھاا ٹھارہ سال پہلے اگست کے مہینے کے سارے رجسٹرز فائل ڈھونڈنا
بلاخر ان تین لوگوں نے کوفت زدہ اور تھکے ہوئے سر اٹھا کر اپنے سامنے موجود لوگوں کو دیکھا تھا
انکے ہاتھ میں ایک رجسٹر تھا
سر اگست کا رجسٹر یہی ہے زخمی مردہ انجرڈ اور سب لوگوں کی تفصیل اس میں موجود ہے ڈیلیو ری کے لئے لائی جانے والی تمام عورتوں کی ساری تقصیل اسکے اندر موجود ہے
ان تینوں میں سے ایک ادھیڑ عمر مسیح نرس بولی تھی
معراج نے اسکے ہاتھ سے رجسٹر لے لیا عمر خاموش آکورڈ بیٹھا رہا
انہوں نے سترہ اگست والے صفحات کھولے وہ سب کے سب نام پڑھتے گئے انگلی سے نیچے کرتے گئے ایک جگہ وہ ٹھہرے
نگین وہاج اس نام پہ وہ رک گئے
نظر ترچھی کر کے اپنے پاس بیٹھے تو عمر لڑکے کو دیکھا
پھر سر جھٹکا
ادھیڑ عمر نرس بتا رہی تھی
اس دن ہمارے یہاں صرف چھ ڈیلیوریز ہوئی تھیں وجہ یہ تھی کہ ہماری دونوں ڈاکٹر چھٹی پہ تھیں اور پیچھے صرف دو ڈاکٹر تھیں یہ سب میں نے ریکارڈ میں چیک کیا ہے
مسیح نرس کہے جا رہی تھی
معراج سلطان نے اگلا نام دیکھا
فریحہ غیاث الدین
وہ ٹھٹھک گئے
یہ تو فروا کی بھابی کا نام تھا
کسی شبے کے تحت انہوں نے اگلے خانے میں لکھا ادریس دیکھا
پھر مریض کے رشتے داروں کے خانے میں فروا کا نام دیکھا
وہ ششدر رہ گئے
کیا فریحہ کے یہاں اولاد ہونے والی تھی؟
لیکن اگر ایسا کچھ تھا تو فروا نے انہیں بتایا کیوں نہیں بلکہ کسی کو بھی کیوں نہیں بتایا ؟
نگین کے رشتے سے انکار کے بعد فروا کے خاندان سے سلطان خاندان کا میل جول بند ہو گیا تھا یہاں تک کہ فروا کے بھائی کو اپنی بہن سے ملنے کے لئے سلطان منزل آنے کی اجازت بھی نہیں تھی ہاں اگر فروا ملنا چاہیں تو اپنے بھائی کے گھر جا سکتی تھیں لیکن غیاث کی موت کے وقت سلطان خاندان کا ہر فرد انکے گھر گیا تھا پھر ایسا کیا ہوا کہ فروا نے اتنی بڑی خبر ان سب سے چھپا کر رکھی
فروا کا تو پھر بھی سمجھ میں آتا ہے لیکن انکی اپنی بیوی نے بھی ان سے یہ سب چھپایا ؟
فریحہ کے یہاں مرا ہوا بیٹا پیدا ہوا تھا
انہوں نے تمام نام چیک کئے لیکن انکا ذہن بار بار اپنی بہن کے نام پہ جا رہا تھا
انہوں نے اپنے ذہن سے ہر خیال جھٹکا اور اٹھ کھڑے ہوئے
انہوں نے اس دن ہونے والی تمام ڈیلیوریز کی تفصیلات لے لی تھیں عورتوں کے نام اور انکے گھر کے پتے اس روز جن جن نرسز کی ڈیوٹی تھی ان سب کے گھر کے پتے اور فون نمبرز لے کر وہ ہسپتال سے نکل آئے اب وہاں مزید کچھ بھی کام کاG نہیں تھا
کئی دن گزرے لیکن کوئی سرا ہاتھ نہ آیا معراج نے اس دن ہونے والے تمام کیسز دیکھ لئے تھے انکے گھر جا کر مہزب طریقے سے ساری چھان بین کر لی تھی وہ اگر تکون کا ایک سرا پکڑتے تھے تو دوسراغا ئب ہونے لگتا تھا اسی طرح کے ایک دن وہ نفیسہ سے ملنے پہنچے
وہ دونوں ایک چھوٹے کافی شاپ میں بیٹھے تھے نفیسہ کچھ بجھی بجھی تھیں
چکن کاری کے سفید سوٹ اور سفید ہی دوپٹے میں انکی رنگت دمک رہی تھی
وہ جب امریکا پڑھنے گئی تھیں تب بھی وہ اسی طرح کا بڑا سا دوپٹہ اؤڑھے رہتی تھیں کلاس کے کچھ منچلے اور شریر طلبا نے انکا نام
"اسکارف مافیہ "رکھ چھوڑا تھا لیکن انکا یہ نام وہ بس نفیسہ کی غیر موجودگی میں ہی لیتے تھے اگر کبھی کوئی انکی موجودگی میں انکو اس نام سے پکار لیتا تو اس کے ساتھ وہ ہوتا تھا کہ اسکی ماں اسکور وئے
نفیسہ مجھے کچھ تو بتاؤ تم اتنی بے وقوف تو نہیں لگتی کہ ہسپتال سا کسی کا بھی بچہ اٹھایا اور آگئی تم کیوں مجھے پاگل کر رہی ہو وہ عاجز آ گئے تھے
سینئر میں آپ کو بتا رہی ہوں میں ایک کیس کے سلسلے میںاس ہسپتال گئی تھی میرا کام ہو گیا تھا لیکن جب میں نکلنے لگی تب ہسپتال کی بیک سائیڈ کی جانب کچرے کے ڈرم رکھے تھے وہاں
وہ بتا رہی تھیں جب معراج نے نا گواری سے انکی بات کاٹی
یہ ؤغص تم مجھے ایک لاکھ بار سنا چکی ہو
وہ بری طرح جھنجھلائے تھے
نفیسہ نے کچھ نہیں کہا وہ بس خاموش بے زار بیٹھی رہیں
معراج نے ایک گہرا سانس لیا
نفیسہ اب بھی غائب دماغی سے کپ کے سرے پہ انگلی پھیر رہی تھیں
معراج چند لمحہ بغور انکو دیکھتے رہے پھر آگے کو ہوئے
نفیسہ عمر ٹھیک ہے وہ میرے پاس ہے وو ایک ہیرا ہے تم دیکھنا میں اسے تراش کر ایسا بنا ؤں گا کہ دنیا اس پہ فخر کرے گی تم میری بہن ہو میری دوست ہو تمہارا بیٹا میرا بیٹا ہے تم اسکی اتنی فکر کیوں کر رہی ہو
وہ انکے چہرے کو دیکھتے ہوئے فکر مندی سے کہہ رہے تھے
اگر کوئی آپ سے آپ کی ہا لے چھین لے کیا آپ تب بھی خود کو اسی طرح تسلی دیں گے؟
انکی آواز میں طنز نہیں تھا وہ بس پوچھ رہی تھیں
میں جانتی ہوں وہ ہیرا ہے اور آپ کو اپنا ہیرا کبھی بھی کسی دوسرے کے ہاتھ یا گلے میں اچھا نہیں لگتا وہ میرا ہیرا ہے اسے میرے پاس رہنا چاہیے تھا اٹھارہ سال سے میرے گھر کو اور مجھے عمر کے علاوہ کسی اور چیز کی عادت نہیں رہی اب میں اس گھر میں کیا کروں ؟
وہ معراج کو دیکھتے ہوئے ہلکی آواز میں کہہ رہی تھیں
میرے کام مرا دن تو عمر سے شروع ہو کر عمر ہی پہ ختم ہوتا تھا اب پتہ ہی نہیں چلتا دن شروع کی ہوا اور ختم کی وہ میرا بیٹا ہے اسے خدا نے میرے لئے بھیجا ہے پھر لے کیوں لیا ؟
انکی آواز میں رنج تھا
میں تمھیں سمجھ سکتا ہوں . . . . میں
آپ نہیں سمجھ سکتے سینئیر نفیسہ نے قطعی انداز میں انکی بات کاٹی
آپ کی اولاد آپکی محبت کو "ضد "کا نام دے کر چھوڑ کر نہیں گئی آپ کی اولاد آپ کے پاس ہے آگ کو دور سے دیکھ کر بس خوف آتا ہے جب تک جلو گے نہیں درد کا اندازہ نہیں ہوتا
میں نے بھی دس سال اولاد کے بغیر گزارے ہیں نفیسہ میں اولاد کا درد سمجھ سکتا ہوں
انہوں نے برا مانا تھا
نفیسہ آگے کو ہوئیں اپنی سیاہ زہین آنکھیں انکے چہرے پہ گاڑ دیں
آپ کو "دیا "ہی نہیں گیا سینئر آپ اس چیز کے ترسےہیں مجھ سے دے کر چھینا گیا ہے اور میں تڑپ رہی ہوں ہم دونوں کی تکالیف مختلف ہیں
وہ بول کر ایک بار پھر یہاں سے وہاں دیکھنے لگیں
معراج چند لمحہ سوچتے رہے پھر نفیسہ کو دیکھا
بیرسٹر نفیسہ حیات
انہوں نے ایک تحکم سے انکو پکارا
یہ کچھ دیر قبل والے معراج نہیں تھے
نفیسہ چوںک گئیں
میں جسٹس معراج آپ سے سوال کرتا ہوں کہ سترہ اگست کا واقعہ آپ مجھے ایک وکیل کی حیثیت سے سنائیں نہ ایک لفظ جھوٹ نہ کوئی اضافی سچ
نہ آپ کوئی بات چھپائیں اور نہ کوئی بات بڑھا چڑھا کر بتائیں میں آپ سے سوال کرتا ہوں اور آپ مجھے جواب دہ ہیں عمر حیات کی ماں کی حیثیت سے نہیں بیرسٹرنفیسہ حیات کی حیثیت سے
نفیسہ بغیر پلک جھیلکے سانس روکے انکو سن رہی تھیں
ایسا لگ رہا تھا کہ اس طرح کی پکار کو سنے ہوئے بھی ایک عرصہ گزر گیا ہو
عمر حیات کو اندازہ بھی نہیں تھا وہ جس عورت کو ضدی کہہ کر چھوڑ آیا تھاوہ عو رت اس کے لئے اپنا عشق چھوڑ چکی تھی
نفیسہ سیدھی ہو کر بیٹھ گئیں آنکھوں میں اٹھارہ سال پہلے کے سارے مناظر گھوم گئے اب وہ ایک غمزدہ ماں نہیں تھیں وہ ایک زیرک وکیل تھیں
اور وکیلوں نے بھلا کبھی جھول والا کام کیا تھا؟