وہ متذبذب تھی
عمر کے ساتھ کھڑے ہارون کی آنکھیں زخمی ہوئی تھیں
H وہ کسی کے عقیدے سے کھیل رہے تھے اس سے بڑا گناہ کیا کوئی ہو سکتا ہے؟
عمر نے پلکیں جھٹکا کر اس عورت کو تسلی دی تھی
ملگجا سا اندھیرا اور اس اندھیرے میں بیلچا اور کدال لئے کھڑے دو مرد
حبس اور گرمی کی وجہ سے دونوں کے جسم پسینے سے شرابور تھے
انکے پیچھے ذرا سے فاصلے پہ دو لڑکیاں بھی تھیں ایک گوری رنگت والی ہا لے اور سانولے چہرے والی لیل ان دونوں کے ہاتھ میں کچھ تھا
ہتھیلی جتنی لمبی اور چوڑی ڈیوائس جس سے وہ لوہا یا پیتل ٹریس کر سکتے تھے
اگر ہم پکڑے گئے تو شاہ تاج اسی لان میں ہماری قبر بنائے گی
کمر جھکائے مٹی کھودتے ہوئے ہارون شاہد بولا تھا
دفتعا وہ سیدھا ہوا ہلکی داڑھی والے چہرے پہ پسینہ تھا تھکن تھی
اگر میں آج رات مارا جاؤں تو میرے پیچھے میری پینٹنگ مکمل کر لینا یہ میری آخری خواہش ہے
آہ کیا کیا خواب دیکھے تھے امپورٹڈ کلرز خرید کر لایا تھا میں
وہ صدمے سے کہہ کر
دوبارہ جھک گیا
اور اگر میں پکڑی جاؤں تو تمھیں میری قسم لگے الفا مجھے اپنی گولی سے مار دینا لیکن شاہ تاج کے حوالے نہ کرنا کمبخت میرے جسم کا ایک ایک پرزہ نکال لے گی
ااسے کیا پتہ دن میں سولہ گلاس پانی پیٹی ہوں تاکہ میرے گردے صحت مند رہیں لیل نے بول کے جھرجھری لی تھی
عمر سیدھا ہوا موبائل پہ کچھ دیکھتی ہا لے کو دیکھا
آپ کی کوئی فرمائش نہیں ہے؟
میں جانتی ہوں تم مجھے مرنے نہیں دو گے ہا لے نے سر نہیں اٹھایا تھا
اور آپ کو یہ خوش فہمی کیوں ہے؟
کیونکہ میں نے تمہاری ادھار دینی ہے کیا تم اپنے تیس لاکھ بھول گئے ہو؟
ہا لے نے گردن اٹھا کر اسکو دیکھا تھا
میں جانتی ہوں جب تک تم اپنے پیسے نہیں لے لیتے تم مجھے مرنے نہیں دو گے وہ کہہ کر دوبارہ موبائل پہ جھک گئی
عمر کی آنکھیں چمک اٹھیں اسکے سارے جسم میں سر شا ری دوڑ گئی
بس پیسوں کا ذکر ہو اور اس آدمی کا چہرہ دیکھنے والا ہوجاتا ہے لیل جل کر بڑبڑائی تھی
اور پھر یکدم ان دونوں مردوں کے کدال کسی چیز سے ٹکرائے تھے
"ٹھک "کی ایک زور دار آواز گونجی تھی
ان چاروں کا سانس ایک ساتھ رکا تھا
کدال پکڑے انکے ہاتھ رکے تھے موبائل تھامے انکے ہاتھ سن ہوئے تھے
کافی دیر تک وہ سب اسی طرح اپنی جگہ جمے رہے کافی دیر بعد عمر کے جمے ہوئے وجود میں جنبش ہوئی تھی اس نے کدال ایک طرف پھینکی اور نیچے جھکا یہ کوئی گہرا گڑھا نہیں تھا اسکی گہرائی زیادہ سے زیادہ دو فٹ ہوگی جس جگہ سے آواز آئی تھی وہ ایک لمبی ٹرنک تھی
چھ فٹ لمبی تین فٹ چوڑی لوہے کی ٹرنک بالکل ایسی جیسی عیسائیوں میں لاش کا تابوت ہو تا ہے بس فرق یہ تھا کہ تابوت لکڑی کا ہوتا ہے اور یہ ٹرنک لوہے کا تھا
کافی دیر کی جدوجہد کے بعد ان دونوں نے بلاخر ٹرنک باہر نکال لیا تھا
اس پہ ایک تالا لگا تھا جسے عمر نے کدال سے توڑ دیا تھا
شور مت کرو کہیں شاہ تاج اٹھ نہ جائے ہارون کا ایک ہی غم تھا
نہیں اٹھتی تمہاری شاہ تاج میں نے اسکے دودھ میں پانچ سو ایم جی کی نشہ آور دوا ملائی ہے لیل نے اسکو تسلی دی تھی
اور سی سی ٹی وی انکا کیا ہوگا؟ ہماری شکلیں تو آگئی ہیں ناں
ہاں آگئی تھیں لیکن میں نے قصر کبیر کا پورا سسٹم ہیک کروا لیا ہے سب کچھ ڈیلیٹ ہوجائے گا فکر مت کرو ہم نہیں پھنسیں گے
اسی وقت عمر نے ٹرنک کا دروازہ کھولا تھا
اؤ مائی گاڈ
ان تینوں کے منہ سے بے اختیار یہی نکلا تھا
لیل بوکھلا کر پیچھے ہٹی تھی ہارون ششدر سا کھڑا تھا
ہا لے نے اپنا سانس تک روک لیا تھا اور عمر عمر بس پھٹی پھٹی آنکھوں سے ٹرنک کو دیکھ رہا تھا
ٹرنک میں پیسہ تھا بہت پیسہ تھا نوٹوں کی گڈ یاں تھیں اور ان گنت تھیں
اتنا پیسہ اتنا پیسہ تو انہوں نے اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھا تھا
وہ چاروں بے دھم ہو کر ٹرنک کے چاروں طرف گر پڑے
وہ اس پیسے کا جلوہ برداشت نہیں کر سکے تھے
یہ پیسہ ایمان خراب کر رہا تھا
اتنا پیسہ ؟
کافی دیر تک وہ چاروں اسی طرح شل بیٹھے رہے خاموش گمصم ان چاروں میں سے کسی ایک نے بھی اتنی جرات نہیں کی تھی کہ ایک بار اٹھ کر ایک دوسری نظر اس ٹرنک پہ ڈال سکے
یہ کتنا پیسہ ہے؟ کافی دیر بعد لیل کی آواز آئی تھی
تمہاری سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟ سوال کے بدلے سوال کرنے والا عمر تھا
ایک محل جیسا گھر وہ خواب کی سی کیفیت میں بولی
ان پیسوں سے تم ایک ہزار گھر خرید سکتی ہو
لیل کا سانس رک گیا
یہ پیسہ کتنا ہے؟ اب کے سوال کرنے والی ہا لے سلطان تھی
اسکے سوال کرنے میں بھی ایک شان بے نیازی سی تھی گردنکڑا رکھی تھی
)(ایلیٹ کلاس کی مغرور لڑکی
تمہاری سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟ ۔
سوال کرنے والی لیل تھی
ہیروں کی سب سے بڑی سب سے منفرد کلیکشن
اس نے آنکھیں بند کر کے ایک جزب سے کہا
یہ اتنا پیسہ ہے کہ تمہاری خواہش پوری نہ سہی لیکن ایک اچھی خاصی کلیکشن بن سکتی ہے جواب دینے والا ہارون تھا
کافی دیر تک ایک بار پھر خاموشی چھا گئی
یہ پیسہ کتنا ہے؟
اب کے سوال کرنے والا ہارون تھا
تمہاری سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟
سوال کرنے والا عمر تھا
ہارون چند لمحہ سوچتا رہا
Unlimited cash
ایسا پیسہ جو ساری زندگی چلتا رہے اور مجھے کام نہ کرنا پڑے میں بس پینٹ کروں لیکن پیسے کے لئے نہیں اپنے لئے یہ پیسہ اتنا ہے کہ اس سے تمھیں پوری دو زندگیاں کمانے کی ضرورت نہیں پڑے گی
خاموشی ایک بار پھر خاموشی حسد بھری خاموشی شر بھری خاموشی شیطان کے ورغلانے اور ضمیر کے سو جانے والی خاموشی
تمہاری سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟
ان تینوں نے بیک وقت پوچھا تھا
عمر رک سا گیا پھر نظر موڑ لی
میری سب سے بڑی خواہش ؟
دنیا کی سب سے اچھی اور مہنگی کار کلیکشن
یہ پیسہ ہم سب کی ساری خواہشات پوری کر سکتا ہے
ہا لے کی ہلکی سی آواز آئی تھی
یہ پیسہ ہماری زندگی بنا سکتا ہے
اب کے لیل بولی تھی
یہ پیسہ ہمیں ساری دنیا میں ممتاز کرے گا ہم حکومت کریں گے
ہارون آسمان کو دیکھتے ہوئے بولا تھا
تم سہی کہتے ہو یہ پیسہ دنیا بنا دے گا
عمر نے تائید کی تھی
شیطان کے ورغلانے کی آواز بند ہوگئی
)ہر طرف حسد کا سکوت پھیل گیا
یہ سب تمہاری چچی فروا سلطان کے کہنے پہ ہوا ہے
لاؤنج کے فرش پہ بیٹھی شاہ تاج خشک آنکھوں سے بتا رہی تھی
ہا لے نے بے اختیار دیوار کا سہارا لیا تھا
)(تم نے مجھے تنہائی میں ذلیل کیا تھا میں تمھیں محفل میں رسوا کروں گی
وہ تم سے نفرت کرتی ہے اور کبھی بھی نہیں چاہتی تھی کہ تم اسکی بہو بنو وہ تمہاری شادی کے لئے راضی ہوئی تھی لیکن اپنی شرطوں پہ اس نے تمہاری شادی کے لئے راضی ہونے کا بدلہ تمھارے دادا سے اٹارنی کی صورت لیا تھا وہ تمھیں اور معراج سلطان کو ساری دنیا کے سامنے ذلیل ہوتے دیکھنا چاہتی تھی
(میں اپنے بیرون ملک مقیم رشتے داروں کو بھی بلاؤں گیمیں چاہتی ہوں یہ د)ن یاد گار ہو بے حد یاد گار شاہ تاج کہہ رہی تھی اور ہا لے سن رہی تھی اس نے ایک بار بھی نظر اٹھا کر کسی کو دیکھا تک نہیں تھا عمر کو بھی نہیں اسے لگا تھا اب وہ کبھی عمر سے نظر نہیں ملا سکے گی
فروا نے فہیم مرزا سے ڈیل کر لی کہ اگر وہ تمھیں تمہاری شادی کی رات گھر پہنچ نے نہ دے تو فروا ہیون اسکے حوالے کر دے گی کیسے؟ یہ اسکا کام تھا تم لوگوں کو لگا تھا میں مہرہ ہوں یا پھر میرے اوپر کوئی اور ہے؟ ۔
غلط لگا تھا
نہ میں مہرہ ہوں نہ میرے اوپر کوئی اور ہے اور نہ ہی میں نے یہ سب اپنے ذہنی عارضے کی وجہ سے کیا
اس نے اپنے سامنے کھڑے عمر کی پر تپش آنکھوں میں دیکھا
میں شریک دار تھی فہیم میرا پیسہ سفید کرتا تھا اور اس دفع ہیون کو خریدنے کی صورت میں بھی میرا پیسہ سفید ہونا تھا ہیون فہیم کو نہیں مجھے چاہیے تھا
وہ روبوٹک مشینی انداز میں بتا رہی تھی ہا لے کا دل کیا تھا اسکے منہ پہ ہاتھ رکھ دے یا پھر کم از کم اس سے وقفے سے بولنے کا کہے لیکن وہ بس سنتی رہی کھڑی رہی
ساکن ششدر
ندیم ایک ڈسٹریکشن تھا ہمارا پلان بالکل پر فیکٹ تھا ہمارا پلان ہماری ناکا رہ پولیس کے لئے تھا عمر اس سب میں کیسے شامل ہوگیا ہم سب کو پتہ بھی نہیں چلا
عمر کو کس نے ٹریپ کیا؟ ہا لے کی پھنسی پھنسی سی آواز باہر نکلی
یاقوت اور نوح نے اصل میں یاقوت تم سے بدلہ لینا چاہتا تھا تم نے مال میں اسکے ساتھ جو کچھ کیا وہ اسکے لئے آنا کا مسئلہ بن گیا تھا
یاقوت اور نوح ؟ اسکے لب نہ سمجھی سے پھڑپھڑائے
ہارون آگے آیا اپنے موبائل پہ ایک تصویر اسکے آگے کی
ہا لے نے اپنا کانپتا ہاتھ ان دونوں کے تصویر میں نظر آتے چہرے پہ رکھ دیا ایسے کہ بس اسکی آنکھیں نظر آئیں اور پھر اس نے کرب سے آنکھیں بند کر لیں
یہ وہی آنکھیں تھیں بالکل وہی اسے یہ آنکھیں یاد تھیں وہ شاید ساری زندگی ان آنکھوں کو نہیں بھول سکتی تھی شاہ تاج نے کہنا جاری رکھا
عمر کی گاڑی انکو کسی گروسری اسٹور کے باہر ملی تھی گاڑی عمر کا ڈرائیور ڈرائیو کر رہا تھا لیکن نوح اس گاڑی کو جانتا تھا انہوں نے یہ سب کچھ عمر پہ پلانٹ کیا کیونکہ وہ دونوں عمر سے بھی بدلہ لینا چاہتے تھے
معراج سلطان کے قتل میں میں ہر گز مدد گار نہیں ہوں مجھسے بس سی سی ٹی وی ڈیلیٹ کروانے کو کہا گیا تھا میں بس اتنا جانتی ہوں اور بس
میں کیوں آپ کا یقین کر لوں ثبوت دیں عمر کی چبھتی آواز پہ
وہ اٹھ کھڑی ہوئی
اپنا موبائل اٹھایا چند بٹن دبائے موبائل کو دیوار گیر ایل سی ڈی کے ساتھ کنیکٹ کیا
اب اس پہ ایک ہوٹل سویٹ کا منظر تھا صوفے پہ بیٹھی فروا سلطان اور اسکے سامنے بیٹھا فہیم مرزا
ہا لے نم آنکھوں سے سکرین کو دیکھے گئی اسے لگا تھا بصارت عذاب ہے اسے لگا تھا سماعت عذاب ہے آج اسے لگا تھا زندگی عذاب ہے
آدھا مرا مرد کاروبار کے معملات نہیں سنبھال سکتا الفاظ تھے کہ زہر ہا لے کو اپنا سارا جسم سبز پڑتا محسوس ہوا لیل نے ہا لے کو تاسف سے دیکھا
ہارون سر جھکائے کھڑا رہا
مناظر ختم ہو گئے آوازیں بند ہو گئیں سکرین تاریک ہوگئی لیکن ہا لے اب بھی مردہ چہرے کے سا تھ سکرین کو تک رہی تھی اسکی آنکھیں ساکت ہو گئیں تھیں پلکوں پہ ٹھہری نمی کو اس نے اندر دھکیل دیا تھا
اسکا دل شدت سے چاہ رہا تھا کہ وہ نہیں بیٹھ کر دھاڑیں مار مار کر روئے اسے لگ رہا تھا جیسے ٹانگوں سے جان نکل رہی ہو لیکن وہ کھڑی تھی نہ جانے کیوں کھڑی تھی اپنے پیروں پہ کھڑی تھی گردن اونچی کئے آنکھیں سیدھ میں رکھے
شاہ تاج اپنی جگہ سے آگے آئی
قدم قدم چلتی عمر کے سامنے آ کر کھڑی ہوئی
میں یہی جانتی تھی عمر میرا تم سے اور تمہاری بیوی سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ رسان سے کہہ رہی تھی
بہتر ہوگا اب تم یہاں سے جاؤ اور میرے بیک یارڈ کو بھول جاؤ ماہی کے منگیتر کا قتل ماہی کا قتل میری بیماری اب ان سب سے تمہارا کوئی واسطہ نہیں ہونا چاہیے
وہ عمر کے بالکل سامنے آ کر ٹھہری بہت قریب عام طور پہ عورتوں کا مردوں کے اتنے قریب کھڑے ہونا ہمارے معاشرے میں معیوب سمجھا جاتا ہے لیکن نہ جانے کیوں شاہ تاج کو اس طرح کسی مرد کے قر یب کھڑے دیکھ کچھ عجیب کچھ نیا نہیں لگتا تھا
اگر تم نے واسطہ رکھا عمر اس نے آواز سرگوشی جتنی ہلکی کر لی چبھتی ہوئی خشک آواز
تو میں کسی نہ کسی دن اس میس سے نکل ہی آؤں گی لیکن یہاں سے نکلنے کے بعد میں تمھیں قبر تک چھوڑ کر آؤں گی یاد رکھنا
وہ سرد سا کہہ کر دور ہٹی
عمر نے ہا لے کو دیکھا نظر سے نظر ملی
آج اسے یہ آنکھیں دنیا کی سب سے حسین آنکھیں لگی تھیں بد گمانی کی پٹی ہٹ چکی تھی
بے اعتباری کی دیوار گر کر چکناچور ہوئی تھی
نفرت کا دھندلا شیشہ جیسے صاف ہوگیا تھا چمکتا ہوا بے داغ
وہ اسے ہی دیکھ رہی تھی
ہا لے کو آج ایک بار پھر یہ آنکھیں اپنی لگی تھی بہت اپنی بہت قریبی جیسے اس رات اس سڑک پہ لگی تھیں اسے یہ چہرہ ہمدرد لگا تھا جیسے اس دن اس مال میں لگا تھا
اس نے نگاہیں پھیر لیں وہ اسے نہیں دیکھ سکتی تھی ظاہر ہے اب وہ اس سے نفرت کرے گا
اب ہمیں چلنا چاہیے میرے مہمان میرا انتظار کرتے ہوئے تھک گئے ہوں گے شاہ تاج کی آواز انکو ہوش میں لائی تھی
وہ چاروں جن قدموں کے ساتھ آئے تھے انہی سے واپس مڑ گئے لیکن کیا واقعی وہ چاروں انہی قدموں کے ساتھ واپس گئے تھے؟
باہر آ کر اس وسیع لان میں وچاروں ایک ہی ٹیبل کے گرد کھڑے ہو گئے
ہا لے عمر کے برابر کھڑی تھی سب کچھ پہلے جیسا ہو کر بھی پہلے جیسا نہیں تھا
اسکے آنسو گرنے کو بے تاب تھے دل جیسے پھٹ رہا ہو روح اندر ہی اندر زخم ہو رہی تھی
اسے بابا یاد آ رہے تھے عمر ایسا نہیں کر سکتا
اس نے آنکھیں بند کیں ایک آنسو گال پہ لڑھک گیا
جس جس نے آپ کے ساتھ برا کیا ہے میں اسے چوک پہ کھڑا کر کے درے ماروں گا
اس نے آنکھیں کھولیں دونوں آنکھوں سے دو موٹے موٹے آنسو نکلے تھے اس نے گردن جھکا لی اور روتی گئی بے آواز
رونا بند کریں ہا لے آپ کے آنسو مجھے تکلیف دیتے ہیں اور آپ کے دشمنوں کو خوشی آپ کس کی سائیڈ ہیں؟ وہ اتنی ہلکی آواز میں ہا لے کے قریب جھک کر بولا تھا کہ وہ خود بھی با مشکل سن سکی
ہتھیلی کی پشت سے آنسو صاف کئے پھر گردنکڑا کر سیدھی کھڑی ہوئی
آنکھیں اب بھی سرخ تھیں
عمر نے ایک پل کو ان آنکھوں میں دیکھا پھر رخ موڑ لیا
کیا تم مجھے روتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے ؟ کیا تمھیں مجھ پہ غصہ نہیں آ رہا یا مجھ پہ ہنسی نہیں آ رہی ؟ وہ نہ جانے کیا سننا چاہتی تھی
آپ سے بس ایک ہی چیز محسوس ہوتی ہے "عقیدت "اسکے علاوہ نہ کچھ محسوس کرنے کی کوشش کی اور نہ کرنا چاہتا ہوں اپنی عورت کو رلانا یااسے ٹوٹا ہوا دیکھنا مردانگی کا سب سے نچلا لیول ہےا ور عمر حیات وہاں کبھی نہیںح جائے گا سو سیدھی کھڑی رہیں ایلیٹ کلاس کی مغرور لڑکی کی طر
وہ نرمی سے بول کر آگے بڑھ گیا اسے کسی دوست نے بلایا تھا وہ اس طرف چلا گیا
می ہا لے نے اپنے سامنے کھڑے ایک بوڑھے ہوتے آدکو دیکھا اس نے ہا لے کود یکھا یکدم دونوں کی آنکھیں چمکیں بوڑھی آدمی کی آنکھوں میں شناسائی جاگی ہا لے کی آنکھوں میں انتقام نے سر اٹھایا
وہ گردن سیدھی رکھے مغرورانہ چال چلتی انکے قریب گئی بوڑھے آدمی نے بے اختیار اسکو سینے سے لگایا پھر اسکا ماتھا چوما
میری بیٹی کیسی ہے؟ انہوں نے ہا لے کو ہنوز گلے سے لگا رکھا تھا
میں آپ سے خفا ہوں انکل آپ اتنا عرصہ مجھ سے ملنے ہی نہیں آئے وہ نروٹھے پن سے کہہ رہی تھی
بوڑھے آدمی نے نرمی سے اسے خود سے الگ کیا
میں معراج کی موت کے بعد کئی بار سلطان منزل آیا ہوں کوئی تمہارا پتہ بتانے کو ہی تیار نہیں اور وہ سفیر وہ تو بد تمیزی ہی کرنے لگ گیا
وہ اسے بتا رہے تھے ہا لے سنے جا رہی تھی
وہ سب چھوڑیں مجھے آپ کی فیور چاہیے ابھی اسی وقت ہا لے نے انکے دونوں ہاتھ تھام لئے
آدمی مسکرایا
کیا کوئی ہا لے کو انکار کر سکتا ہے؟ وہ محبت سے بولے
ان سے ذرا دور میر کے گرد کھڑے ہارون اور عمر نے اسے مشتبہ نظروں سے دیکھا تھا
یہ کیا کر رہی ہیں؟ عمر نے پوچھا تھا
M ہارون نے کندھے اچکائے
شاہ تاج کی بربادی کی تیاری
آہ شاہ تاج آہ
مجھے تم پہ ابھی سے ترس آ رہا ہے
وہ ترحم سے بولا پھر گردن اونچی کر کے روشنیوں سے سجے شیشے کی عمارت کو دیکھا
سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا
وہ ہولے سے بڑبڑا یا
یہ آدمی کرتا کیا ہے؟ لیل سامنے دیکھتے ہوئے بولی تھی
نیب میں اعلی عہدیدار ہے
اس نے سرد سی سرگوشی کی تھی
اب کے عمر اور لیل کی آنکھوں میں بھی ترحم آیا تھا
***
رات ہر گزرتے لمحے گہری اور تاریک ہو رہی تھی لیکن ایلیٹ کلاس کے رئیسوں کی پارٹی ختم ہو نے کا نام نہیں لے رہی تھی شاہ تاج گو کہ اچھی اداکارہ تھی لیکن اس وقت وہ سخت غیر آرام دہ تھی وجہ تھے وہ چار لوگ وہ جلد از جلد ان چاروں کو یہاں سےدفعان کرنا چاہتی تھی اسکا بس نہیں چلتا تھا کہ ان چاروں کو دھکے مار مار کر گھر سے نکال دیں
اسی لمحے باہر سے کچھ شور و غل کی آواز آئی گاڑیاں رکنے کی آواز بھاری بوٹوں سے زمین پہ قدم رکھتے لوگوں کی آواز اور پھر دروازے پہ جھگڑتے اندر آنے کی کوشش کرتے لوگوں کی آواز
شاہ تاج مہمانوں سے ایکسکیوز کرتی دروازے کی جانب گئی تھی لیکن اسے زیادہ دور جانے کی ضرورت نہیں پڑی دس لوگوں کو ایک ٹیم زبردستی اندر گھس آئی تھی انکا افسر انکے آگے تھا وہ سب اسکی معیت میں پیچھے پیچھے چل رہے تھے شاہ تاج کے عین سامنے آ کر وہ رکا اپنا کا رڈ اسکے آگے کیا
مہدی منیر فرام نیب ہمیں آپ کے گھر کی تلاشی لینی ہوگی ہمیں اطلاع ملی ہے کہ آپ کے گھر میں کرپشن سے کمائی گئی ایک خطیر رقم ہے امید ہے آپ ہمیں ہمارے کام میں ڈسٹرب نہیں کریں گی بڑے ہی کوئی پروفیشنل اندز میں کہہ کر اس نے اپنے بندوں کو اشارہ کیا
مہدی منیر یا اسکے بندوں میں سے کسی نے بھی کوئی خاص قسم کا یونیفارم نہیں پہن رکھا تھا وہ سیویلین ڈریس میں تھے
یہ شاہ تاج کے لوگ نہیں تھے وہ انہیں روک نہیں سکتی تھی ہر دفع چھاپہ مارنے والے لوگوں میں اسکے لوگ شامل ہوتے تھے شاہ تاج نے بے بسی بھرے کرب سے انکو اندر جانے دیا
پارٹی تماشے میں بدل گئی تھی جو لوگ یہاں کھانے پینے اور انجوئے کرنے آئے تھے اب انکو اگلے کئی دن کے لئے گوپس کا نیا ٹا پک مل گیا تھا
اسحٰق کبیر دبے دبے غصے سے شاہ تاج کبیر کو دیکھ رہے تھے
تم نے انہیں اندر کیسے جانے دے دیا اگر ان لوگوں نے ییکیارڈ میں جانے کی بات کر دی تو ؟ ہم کیا کریں گے تاج ہم برباد ہو جائیں گے
شاہ تاج نے ٹھنڈی پر سکون آنکھوں سے اسکو دیکھا
جب زہر گلے سے اتر کر جسم میں اتر جاتا ہے تو اسے تھوک تھوک کر نکالنے کا فائدہ نہیں ہوتا ایسے وقت میں تر یاق ضروری ہوتا ہے میں تریاق بنا چکی ہوں
کیا بکواس کر رہی ہو مجھے کھل کر بتاؤ ؟ وہ جھنجھلائے تھے
شاہ تاج نے انکو نہیں دیکھا وہ بس گردن اونچی کئے اپنے ہاتھوں سے بنائے گئے قصر کبیر کو دیکھ رہی تھی وہ لوگ یہاں سے پیسہ لے جانے آئے ہیں گھر کی تلاشی بہانہ ہے وہ جانتے ہیں پیسہ کہاں ہے ہم جنگ کو ہونے سے نہیں روک سکتے جنگ کو ہار جانے سے بھی نہیں بچ سکتے ہمیں ہار کر بھی مال غنیمت سمیٹنا ہے اس پہ ہمارا حق ہوگا یہ لوگ یہاں سے پیسہ لے جائیں گے میں انکو روک نہیں سکتی لیکن وو پیسہ میرے پاس واپس آئے گا یہ میں کر سکتی ہوں انکے راستے میں دس شارپ شوٹرز کھڑے ہوں گے آج کتنی لاشیں گریں گی میں نہیں جانتی لیکن میرا پیسہ نیب کے خزانے میں نہیں جائے گا اتنا ساری دنیا کو بتا دوں گی
اسکی آواز ہر قسم کے جذبات سے عاری تھی ٹھنڈی بے جان بے تاثر
اسحاق کبیر کے تنے اعصاب ڈھیلے پڑے
کچھ بھی کرو تاج بس پیسہ بچاؤ
شاہ تاج نے سر ہلا دیا
میر پہ کھڑے چاروں لوگ یہ تماشا دیکھ رہے تھے
دس لوگوں کی ٹیم اب بیک یارڈ کی طرف بڑھی تھی شاہ تاج کے دل پہ کسی نے پیر رکھا تھا روح جیسے قبض ہو رہی تھی
لیکن اس کا چہرہ ویسا ہی رہا اچھی اداکاروں جیسا
آوازیں ایک بار پھر آنے لگی تھی بیلچے کد الوں کی آواز
افسر کے حکم دینے کی آواز
اور پھر "ٹھک "کی آواز
اس آواز پہ شاہ تاج کا دل رک گیا تھا ساری دنیا برف ہوگئی تھی ساری دنیا راکھ ہو گئی تھی
اب آوازیں قریب آ رہی تھیں دس لوگوں میں سے کچھ لوگ اس ٹرنک کو اٹھائے چلے آ رہے تھے ٹر نک کو لا کر لان کے بیچ و بیچ رکھا گیا
بوڑھا آدمی چہرے پہ برہمی لئے شاہ تاج سے کچھ کہہ رہا تھا مجمعے میں دبی دبی سرگوشی ہونے لگی
ہا لے اپنی جگہ سے آگے آئی قدم قدم بڑھتی وہ شاہ تاج کے قریب آ رہی تھی عمر اسکے پیچھے تھا
یہ طے نہیں ہوا تھا پارٹنر وہ اسکے کندھے کے پیچھے سے بولا
ذلت آخری لمحے میں طے ہوجاتی ہے شاہ تاج کو پتہ چلنا چاہیے کہ ایلیٹ کلاس کی یہ مغرور لڑکی کیا کچھ کر سکتی ہے
وہ بالکل انکے پاس آ کر رکے تھے
ٹرنک کا ڈھکن اٹھایا گیا
شاہ تاج کا دل دھک سے رہ گیا اسحاق کبیر دل پہ ہاتھ رکھے پیچھے کو ہوئے
ٹرنک کی تہہ میں بس آخری کچھ رقم تھی
دس دس روپے کے نوٹوں کی گڈ یاں چند سکے اور ایک منہ چڑآتا ایموجی بال
شاہ تاج کا دماغبھک سے اڑا تھا چہرہ سفید پڑنے لگا دل رک گیا سانس رک گئی
یہ نہیں ہو سکتا اسکے لب ہلکے سے پھڑپھڑائے
وہ شاکی انداز میں پیچھے ہونے لگی پھر گھاس پہ گر گئی
میرا پیسہ میرا اثاثہ میری کمائی میں بار باد ہوگئی میں میرا پیسہ
وہ بڑ بڑا رہی تھی ہلکی شاکی آواز میں
وہ خود کو گھاس پہ گھسیٹتی پیچھے ہوتی جا رہی تھی
اسحاق کبیر چیخ رہے تھے رو رہے تھے دس لوگوں میں سے ایک آدمی کا گریبان پکڑے دھاڑ رہے تھے سارا مجمع انکی بربادی دیکھ رہا تھا
شاہ تاج بس پھٹی پھٹی آنکھیں لئے بند ہوتے دل کے ساتھ گھاس پہ نیم مردہ سی بیٹھی تھی
یہ نہیں ہو سکتا میرا پیسہ میرا اثاثہ
وہ ہلکی شاکی صدمے سے چور آواز میں بڑبڑا رہی تھی
دفتعا شاہ تاج اٹھی زخمی شیرنی کی طرح عمر کی طرف بڑھی
میرے پیسے کا کیا کیا ہے عمر ؟ وہ اس کے گریبان سے پکڑے سرخ چہرے کے ساتھ غرآئی تھی حلق کے بل چیخی تھی
میں مار ڈالوں گی تمھیں تمہارا خاندان تباہ کر دوں گی میرا پیسہ کہاں ہے وہ اربوں روپے تھے تم نے کہاں کیا میرا پیسہ بتاؤ میں تمہاری جان لے لوں گی زندہ نہیں چھوڑوں گی تمھیں مار ڈالوں گی تم نے میرا پیسہ لیا ہے تم نے میرا پیسہ لیا ہے میں جانتی ہوں تم نے لیا ہے تم ایسا کیسے کرسکتے ہو تم کہاں کے سچے ہو تم جھوٹے ہو تم سب ہمارے جیسے ہو تم غاصب ہو تم حاسد ہو حریص ہو تم میرا پیسہ لے لیا تم حاسد ہو تمھارے اندر ہمارے جیسا شر ہے وہ عمر کے گریبان کو بری طرح جھنجھوڑ تے ہوئے کہ رہی تھی وہ ہا لے اور عمر کے قریب کھڑی چیخ رہی تھی ہم تمھارے جیسے نہیں ہیں شاہ تاج ہمارے اندر شر ہے ہا لے نے اسکو دیکھتے ہوئے کہنا شروع کیا
ہمیں اس پہ قابو ہے ہمارے اندر حسد ہے تو اسکا بھوکا پیٹ بھوکا رکھتے ہیں ہم حریص ہیں تو اپنے حرص کی جڑوں کو مضبوط نہیں ہونے دیتے ہم برے ہیں لیکن ہمیں اپنی برائی پہ قابو پانا آتا ہے وہ ایک مان ایک شان سے کہہ رہی تھی اسکی گردن اٹھی ہوئی تھی اور گردنیں انکی اٹھتی ہیں جن کے گلے میں سیاہ عمالوں کے پٹے نہیں ہوتے شاہ تاج چیخ رہی تھی بری طرح چیخ رہی تھی اسکی حالت پہ کسی پاگل کا گمان ہوتا تھا
لیکن ہا لے کو اسکی آواز نہیں آتی تھی وہ کسی اور منظر میں تھی کہیں اور
(سر اور حسد اپنا فیصلہ کروا چکا تھا
وہ چاروں سر جھکائے "دنیا بنانے "کا فیصلہ کر چکےتھے
اس بات سے انجان کہ جن فیصلوں پہ دنیا میں سر جھکانے پڑ جائیں وہ فیصلے آخرت میں نیک عمال کا پلڑا جھکا دیتے ہیں
عمر کا دل کچھ کہہ رہا تھا لیکن وہ نہیں سن رہا تھا لیکن ایک آواز تھی جو اسکے کانوں میں چپکے سے آ کر گونجی تھی سیاہ آنکھوں والی مہربان عورت کی آواز
پڑھو
اعوز باللہ من شیطان الرحیم
عمر اس آواز سے رخ نہیں موڑ سکتا تھا اس نے بند آنکھوں کے ساتھ دہرایا
اعوز باللہ من شیطان الرحیم
پڑھو
اعوز باللہ من شیطان الرحیم
اس نے میکانکی انداز میں بند آنکھوں کے ساتھ دہرایا
اعوز باللہ من شیطان الرحیم
یکدم اس نے آنکھیں کھولیں
وہ تینوں اب بھی جھکے ہوئے سر کے ساتھ بیٹھے تھے ٹرنک سے ٹیک لگائے ایک دوسرے سے نظر چرائے وہ ان تینوں کے سامنے کھڑا ہوا ایک لیڈر کی طرح ایک الفا کی طر
اپنی آنکھیں بند کرو اس کی آواز میں تحکم تھا
ان تینوں نے جھکی نظریں اٹھائیں اچھنبے سے اسکو دیکھا
کیوں؟ ان تینوں کے لب بیک وقت پھڑپھڑائے تھے
میں تم سب کا الفا ہوں کیا تم لوگ میرے حکم پہ سوال کرو گے؟
اسکی آواز میں رعب تھا
آنکھیں بند کرو یہ میرا حکم ہے یہ تمہاری ٹیم کے الفا کا حکم ہے
رعب تھا کہ کیا ان تینوں نے بیک وقت آنکھیں بند کیں
پڑھو
اعوز باللہ من شیطان الرحیم
ان تینوں کے دماغ نے کئی ساری توجیح پیش کی تھیں وہ اسکی بات کو جھٹلانا چاہتے تھے انکار کرنا چاہتے تھے لیکن نہ جانے کیوں نہ جانے کیوں وہ انکار نہیں کر سکے لیکن کیا کوئی خدا کے کلام کو انکار کر سکا ہے؟
ان تینوں نے بیک وقت دہرآیا تھا
اعوز باللہ من شیطان الرحیم
دوبارہ پڑھو
اعوز باللہ من شیطان الرحیم
وہ انکے سروں پہ کھڑا دہرا رہا تھا اور وہ تینوں آنکھیں بند کئے اسکی تقلید میں دہرا رہے تھے
اعوز باللہ من شیطان الرحیم
نہ جانے کتنی دیر نہ جانے کتنی دفع وہ پڑھتا رہا اور وہ تینوں اسکے پیچھے دہراتے رہے
کافی دیر بعد وہ تھک گیا تھا اسکا گلہ خشک ہوگیا تھا وہ نیچے بیٹھا ان تینوں کے سر اب تک جھکے ہوئے تھے چلو اب ہمیں چلنا چاہیے تم سب اپنا اپنا حصہ لے لو عمر انکو دیکھتے ہوئے کہہ رہا تھا
کیا تم نہیں لو گے؟ ہارون نے سوال کیا
عمر نے گردن اٹھائی وہ گردن اٹھ سکتی تھی اس سے حرص اور سر کا بھاری پٹا اتر گیا تھا وہ گردن آزاد تھی پیسہ میرا عشق ہے اور بے ایمانی کا پیسہ عشق میں بے وفائی عمر حیات بے وفا نہیں ہے
اس نے گردن اونچی رکھے جواب دیا
سب خاموش رہے عمر بھی کچھ نہیں بولا وہ ان کلمات کا اثر دیکھنا چاہتا تھا جو اس نے پڑھائے تھے وہ کوئی عام کلمات نہیں تھے
میں کسی کی عزت کی قبر پہ اپنے خوابوں کا محل نہیں بناؤں گی لیل کی گردن اٹھی تھی
میں کسی کا گلہ دبا کر کسی کا غصب کیا ہوا مال لے کر کئی کٹی ہوئی گردنوں کے خون سے تر پیسوں سے اپنی گردن کے لئے ہیرے نہیں خریدوں گی
ہا لے کی گردن بھی اٹھی تھی
میں ساری زندگی اپنے باپ سے مانگ کر کھا سکتا ہوں لیکن وہ گیر جنہوں نے مجھ سے میرا بھا ئی چھینا جنہوں نے کئی گھر والوں سے انکے رستم چھینے میں ان گیر کی نہ جائز ترسیل کا پیسہ نہیں کھاؤں گا
میں اپنے رنگوں کے ساتھ خوش رہ سکتا ہوں
مجھے یہ خون سے سرخ پیسہ نہیں چاہیے
اس نے زور زور سے نفی میں گردن ہلائی تھی
بلاخر وہ چاروں اپنے سر پہ قابو پا چکے تھے
)ہوا میں ایمان کی تازگی کی خوشبو پھیل گئی
تم لوگ شامل ہو اس سب میں یہ تمہارا کام ہے میں تمہاری نسل برباد کر دوں گی میں تمہارا خون چوس لوں گی مجھے بتاؤ میرا پیسہ کہاں ہے وہ میرا اثاثہ تھا وہ میرا پیسہ تھا میری رقم تھی میرا عشق تھا میرا پیسہ کہاں ہے بتاؤ مجھے وہ حلق پھاڑ پھاڑ کر پھٹی ہوئی آواز میں چلا رہی تھی
عمر نے سرد آنکھوں سے اسکو دیکھا ان میں سفا کی تھی زخمی پن تھا تپش تھی
اس نے ایک جھٹکے سے شاہ تاج کے ہاتھ اپنی گریبان سے ہٹائے
وہ چیخ رہی تھی رو رہی تھی کوسنے دے رہی تھی
خدا کا خوف کرو بی بی میں شادی شدہ آدمی ہوں اس نے ایک ایک لفظ چبا چبا کر ادا کیا اور اسے خود سے دور جھٹکا وہ لڑکھڑا کر دور ہٹی پھر گھاس پہ بے دھم ہو کر گری
ہا لے گھٹنوں پہ ہاتھ رکھے اسکے قریب جھکی
تم نے کہا تھا تم مجھے قبر تک چھوڑ کر آؤ گی لو میں نے تمھیں دفنا دیا تف ہو تم پہ شاہ تاج
وہ حقارت سے کہہ کر سیدھی ہوئی
اور پھر معصوم نم آنکھوں سے مجمع کو دیکھا
میں یہاں انکی دعوت پہ آئی تھی پچھلی دشمنی ختم کر کے سب کچھ بھلا کر نئے سرے سے تعلقات جوڑنے لیکن یہاں آ کر پتہ چل گیا کہ زبان سے کہنے سے کچھ نہیں ہوتا دلوں سے نفرت نکالنا زیادہ اہم ہوتا ہے میں مزید اپنی بے عزتی کروانے یہاں نہیں رک سکتی
وہ اپنے مصنوعی آنسو صاف کرتی سارے مجمعے کی ہمدردی سمیٹے
داخلی دروازے کی طرف بڑھ گئی
خدا کے لئے مجھے بتاؤ میرا پیسہ کہاں ہے خدا کے لئے مجھے بتاؤ تم کیوں نہیں بتا نے مجھے بتاؤ وہ میری عمر بھر کی کمائی تھی تم نے اسے کہاں غرق کیا مجھے بتاؤ
وہ چلا رہی تھی رو رہی تھی
ہارون اور عمر نے ایک دوسرے کو دیکھا
بتا دیں کیا؟ ؟