اس نے با مشکل اپنا لہجہ نارمل رکھا ہوا تھا جی تو چاہ رہا تھا اس عمر حیات کے ساتھ ساتھ ہارون کا گلہ بھی دبا دے ہاہ مس شاہ تاج صاحبہ میرے پاس آپ کی اداکاری کا کوئی وقت نہیں ہے معدے پہ آئیں ؟
عمر آگے آیا شاہ تاج کی آنکھوں میں دیکھا اسکی آنکھیں بے تاثر تھیں ان میں سفاکی تھی بے رحمی تھی
ہا لے خاموش کھڑی رہی
ہا لے کے اغوا میں آپ شامل تھیں مجھے صرف یہ بتائیں کہ آپ کو حکم دینے والا کون تھا؟
عمر وقت ضائع کئے بغیر معدے پہ آیا تھا
شاہ تاج کے چہرے پہ کوئی تاثر نہیں آیا
کیا بکواس ہے یہ میں اس لڑ کی کو جانتی بھی نہیں کجا کہ اسکا اغوا میں ایسا کیوں کروں گی؟
جواب تو مجھے تم لوگوں سے لینا چاہیے میری معصوم بچی کو پھانسی چڑھا دیا رحم نہیں آیا اسکے باپ کو ہاں ؟
آپ کی بچی معصوم نہیں قا تلہ تھی شاہ تاج اس مسئلے کو وہیں چھوڑ دیں ہم وہاں نہیں جا رہے میں ایک سیدھی سیدھی بات پوچھ رہا ہوں آپ کے اوپر کون ہے؟
عمر کا لہجہ نارمل تھا لیکن شاہ تاج تو جیسے بھڑک اٹھی
کیوں چھوڑ دوں ہاں ہمارا خون خون نہیں ہے کیا ہماری بچی معصوم نہیں تھی کیا اور ایک اور بات اسنے قتل نہیں کیا تھا اسے ٹریپ کیا گیا تھا وو معصوم تھی میری بچی معصوم تھی تمھارے باپ نے تمھارے باپ نے ایک غلط فیصلہ کیا اسے تحقیق کرنی چاہیے تھی اسے کوئی حق نہیں تھاکہ وہ تین پیشیوں کے اندر اندر ہماری بچی کو سزا دے دے میری بچی معصوم تھی اس نے قتل نہیں کیا تھا تمھارے باپ نے ایک غلط فیصلہ کیا تھا
وہ ہزیانی انداز میں چلا رہی تھی
ہا لے چند انیے اسکو دیکھتی رہی پھر آگے آئی شاہ تاج کے بالکل سامنے کھڑی ہوئی اسکی آ نکھوں میں دیکھا تمہارا باپ اچھا آدمی نہیں تھا اس نے غلط فیصلہ سنایا تھا ہا لے وہ ایک اچھا جج نہیں تھا میری بچی معصوم تھی اس نے قتل نہیں کیا تھا
اسکی آواز ہلکی تھی بالکل ہلکی یہ بکواس کر رہی ہے ہا لے اسکی بات مت سنیں عمر نے پیچھے سے پکارا تھا
تمہارا باپ اچھا آدمی نہیں تھا اس نے غلط فیصلہ دیا تھا میری بچی معصوم تھی تم سن رہی ہو ناں میری بچی معصوم تھی میری ماہی معصوم تھی
وہ کسی ہپناٹآئز کر دینے والے عامل کی طرح ہلکی آواز میں کہہ رہی تھی یوں جیسے کوئی جادو کر رہی ہو یوں جیسے کوئی منیر پڑھ رہی ہو
ہا لے آپ اسکی بات کیوں سن رہی ہیں ساری دنیا جانتی ہے ماہی نے قتل کیا تھا سارے ثبوت ساری گواہیاں اسکے خلاف تھیں آپ مجھے بات کرنے دیں اس عورت کو میں خود ڈیل کر سکتا ہوں اب کے عمر چڑ گیا تھا ہارون خاموش تھا کیونکہ ہا لے خاموش تھی وہ جانتا تھا ہا لے اگر خاموش ہے تو اندر بہت سارا شور چھپا رکھا ہے لیل کی پہلو میں گری مٹھی بھینچتی جا رہی تھی ان لوگوں نے اسکے معراج بابا کو اس سے دور کر دیا
. . تمھارے باپ نے غلط فیصلہ
اسکو مت سنیں
. . . میری بچی معصوم
میں اسے ہینڈل کر سکتا ہوں
آوازیں گڈمڈ ہونے لگی تھی شور بڑھتا جا رہا تھا
بابا نے غلط فیصلہ لیا تھا ہا لے ہلکی آواز میں بولی
شاہ تاج رک گئی
ہا لے نے آنکھیں اسکے چہرے پہ گاڑ دیں
ماہی قاتل نہیں تھی آپ سہی کہہ رہی ہیں وہ فیصلہ غلط تھا آپ سہی کہہ رہی ہیں
ہا لے آپ عمر آگے آیا ہا لے نے اسکو روک دیا
قاتل ماہی نہیں تھی ماہی معصوم تھی فیصلہ غلط تھا کیونکہ قتل آپ نے کیا تھا
الفاظ تھے کہ سیسہ
شاہ تاج کو اپنے کان جلتے محسوس ہوئے عمر اپنی جگہ سن ہوگیا ہارون شل تھا لیل کی بھینچی ہوئی مٹھی کھل گئی ہ ایک لمحے کو ساری دنیا خاموش ہوگئی ساری دنیا میں بس ایک ہی آواز تھی ہا لے سلطان کی آواز
وہ کہے جا رہی تھی
بابا نے ثبوتوں کی بنا پہ فیصلہ سنایا اور ثبوت ماہی کے خلاف تھے لیکن در حقیقت اس قتل کے پیچھے آپ تھیں ماہی کا تعلق کوئی ٹاکسک تعلق نہیں تھا
ہا لے بول رہی تھی اور شاہ تاج سانس لئے بغیر سن رہی تھی اسکی زبان تالو سے چپک گئی تھی
ان دونوں کا تعلق گرو کر رہا تھا وہ دونوں شادی کرنے والے تھے لیکن آپ سےیہ برداشت نہ ہو سکا
آپ نے اس سے بدلہ لیا اپنی محرومیوں کا بدلہ آپ کو ساری زندگی باپ کا پیار نہیں ملا اور وہی پیار جب ماہی کو ملا تو آپ جیلس ہونے لگیں
شاہ تاج بے دھم ہو کر صوفے پہ گر گئی
وہ دونوں شادی کرنے والے تھے اور آپ سہ نہیں سکیں آپ نے اسکے بوائے فرینڈ کو گھر بلوایا اور اسے بند کر دیا پھر اگلے کئی دن آپ اسے ٹارچر کرتی رہیں اپنی محروم بچپن اور جوانی کا بدلہ لیتی رہیں لیکن آپ کو سکون نہیں ملا اور آخر کار آپ نے اسے مار دیا آپ نےایک معصوم لڑکے کی جان لے لی
اپنے حسد کی وجہ سے اپنے سر کی وجہ سے
آپ نہیں چاہتی تھیں کہ ماہی کی شادی ہو بلکہ آپ کو ہر اس لڑکی سے نفرت ہوجاتی ہے جسکی شادی اسکی پسند سے ہو رہی ہو آپ کو اپنی محرومیاں یاد آ جاتی ہیں آپ کسی لڑکی کو خوش نہیں دیکھ سکتی کیونکہ آپ نے ایک اچھی جوانی نہیں دیکھی آپ کی محبت آپ سے چھن گئی کیونکہ وہ آدمی کم مایا اور بدنام زمانہ تھا آپ کے بھائی اس رشتے پہ راضی نہیں ہوئے کیونکہ انہیں آپ سے زیادہ عزیز اپنا نام تھا آپ نے اپنی محبت کھود یاور اسی کا بدلہ آپ نے ماہی سے لیا آپ نے اسکی قبر بیک یارڈ میں اس لئے نہیں بنوائی کہ آپ کو اس سے محبت تھی
وہ آگے آئی شاہ تاج کی آنکھوں میں دیکھا
آپ نے ایسا اس لئے کیا تاکہ آپ کے بھائی اس اذیت کو بھول نہ سکیں انکو یاد رہے کہ انکی بیٹی مر چکی ہے وہ پل پل مرتے رہیں میرا باپ برا آدمی نہیں تھا آپ بری عورت تھیں
میرے باپ نے غلط فیصلہ نہیں دیا آپ نے انکے سامنے ایسے ثبوت رکھے کہ ان کو یہی فیصلہ لینا پڑا آپ بری عورت ہیں شاہ تاج بہت بری وہ صور پھونک کر پیچھے ہٹی
شاہ تاج کا رنگ نچڑ چکا تھا اسکا چہرہ ایسا تھا جیسے کسی نے کھولتا ہوا تیل ڈال دیا ہو
اسکی آنکھیں بے رمک تھیں جیسے کسی مردار جانور کی آنکھیں
چند لمحوں کے لئے سارے میں خاموشی چھا گئی
ہارون اور عمر سامنے رکھے صوفوں پہ بیٹھ گئے
لیل ایک کونے میں کھڑی رہی
ہا لے بھی کھڑی رہی شاہ تاج کے بالکل سامنے اسکا زوال بن کر کھڑی رہی
تمھیں یہ سب کس نے بتایا ؟
کافی دیر بعد شاہ تاج کی آواز انہیں سنائی دی
ہیروں نے
ہا لے مسکرا کر بولی تھی
ہیرے ؟ ان تینوں نے ایک ساتھ پوچھا
ہا لے نے سر ہلایا
. . ہاں ہیرے میں ہیروں کو جانتی ہوں انکی اچھائی برائی پیار غصہ
وہ شاہ تاج کے قریب جھکی آواز بلند ہی رکھی
میں ہیروں کی ضرب بھی جانتی ہوں شاہ تاج
وہی ضرب جو اس لڑکے کے چہرے پہ تھیں جو اسکی گردن پہ تھی
ہا لے نے اسکے ہیرے کی انگوٹھیوں سے مزین ہاتھ کی طرف اشارہ کیا
یہ درمیان والی انگوٹھی اس نے نیلے ہیرے کی جانب اشارہ کیا
اسکے چہرے اور گردن پہ لگی ضرب اسی ہیرے کی تھیں میں جانتی ہوں
وہ بول کر سیدھی ہوئی
ہر ڈائمنڈ لوور کے پاس ڈائمنڈز کی ایک بہت اچھی کلیکشن ہوتی ہے
اس پارٹی میں آنے والی کئی عورتیں ڈائمنڈ لوورز ہیں
لیکن اس پارٹی میں موجود دو عورتیں ایسی ہیں جوdaimond lovers
نہیں ہیں
ڈائمنڈز انکیobsession ہیں
وہ رکی شاہ تاج کی ساکت ہوئی آنکھوں میں دیکھا
وو عورتیں آپ اور میں ہیں ہمارے لئے ہیرے محبت نہیں آبشیسن ہیں
اور آپdaimond lovers اورdaimond obsessed
انسان کا فرق جانتی ہیں؟
شاہ تاج کا سر نفی میں ہلا تھا اسکی آنکھوں میں نا سمجھی تھی ایسی ہی نہ سمجھی ہارون شاہد اور لیل کی آنکھوں میں بھی تھی ان سب میں سب سے زیادہ پر سکون عمر حیات تھا
ڈائمنڈ لوورز ڈائمنڈز کو
As it is
قبول کر لیتے ہیں چاہے وہ کوئی نیکلس ہو کوئی انگوٹھی ہو کوئی بریسلیٹ ہو چین یا پھر کف لنکس
وہ بس خرید لیتے ہیں جس ڈیزائن میں بنا ہو جیسا بھی ہو انکو بس ڈائمنڈ چاہیے ہو تا ہے
Obsessed انسان الگ ہوتا ہے اسے صرف ہیرا نہیں چاہیے ہوتا اسے منفرد نظر آیا ہوتا ہے وہ اپنے جنون میں یکتا رہنا چاہتا ہے اسے سراہے جانے کی خواہش ہوتی وہ پزیرائی چاہتا ہے وہ چاہتا ہے لوگ اسکے ہیروں کو یاد رکھیں لوگ "انکو "یاد رکھیں
وہ کہہ رہی تھی اور شاہ تاج دم سادھے سنے جا رہی تھی
اور یاد رکھنے کے لئے کیا کیا جاتا ہے؟ یاد آنے کے لئے منفرد بنا جاتا ہے الگ بنا جاتا ہے
جس طرح آپ اور میں الگ بنتے تھے ہم اپنے ہیروں کو منفرد بنواتے تھے
سادہ ہیرے پسند تھے 'مجھے معصوم
میرے نیکلس انگوٹھی یا بریسلٹ میں اگر تکون ہیرے جڑے ہوتے تھے تو میں انھیں گول کرواتی تھی اگر گول ہوتے تھے تو میں انہیں چوکور بنواتی تھی
کیونکہ میںobsessed تھی میں لوور نہیں تھی اسی طرح آپ کو شاطر ہیرے پسند تھے نوک دار چبھنے والے ہیرے درد دینے والے ہیرے
آپ اپنے ہیروں کو اپنے تراشے ہوئے ہیروں کو ایک بار پھر تراش کر انکی نوک نکالتی تھیں کیونکہ آپ بھی میری طرح ڈ ائمنڈobsessed تھیں
لوگ مجھے میرے ڈائمنڈز کے "منفرد "ہونے کی وجہ سے یاد رکھتے تھے
اور آپ کو آپ کے چبھن اور درد دینے والے ہیروں کی وجہ سے آپ جب بھی کسی سے ہاتھ ملاتی تھیں تو آپ کی انگوٹھی کے ہیرے انکو تکلیف دیتے تھے اور وہ لوگ لازما آپ سے ان ہیروں کے متلعق سو ال کرتے تھے اور آپ کے ہیرے یاد گار بن جاتے تھے آپ یاد گار بن جاتی تھیں
سرمد کے چہرے پہ اسکی گردن اور جسم کے باقی کئی حصوں پہ ایسے نشان تھے جیسے اسکو تھپڑ یا مکا مارا گیا ہو اور انگلی میں موجود ہیرا اسکے چہرے اور گردن میں کھب گیا ہو
آپ نے اسکی گردن بھی انہی نو کد ار ہیروں سے کاٹی تھی یہ ثابت ہو چکا ہے لیکن جو ثابت نہ ہوا وہ یہ تھا کہ ماہی کو ہیروں سے چڑ تھی اسے جیولری کے نام سے نفرت تھی اسکا سٹائل ہمیشہ بوائے کٹ رہا تھا اس میں لڑکیوں والی کوئی عادت تھی ہی نہیں
لیکن آپ نے اسکا علاج بھی ڈھونڈ لیا تھا آپ نے قتل سے پہلے ماہی کی انگلی میں یہی نیلے ہیرے والی انگوٹھی پہنا دی تھی اسکی سالگرہ کے گفٹ کے طور پہ آپ ماہی سے بہت محبت کرتی تھیں لیکن آپ نہیں چاہتی تھیں کہ اسکی شادی ہوجائے آپ نہیں چاہتیں کہ کسی بھی لڑکی کی شادی ہو اسکی پسند سے اسکی مرضی سے کیونکہ آپ کی شادی نہیں ہو سکی
اسی لئے آپ شادیوں میں نہیں جائیں آپ ایک سائیکو پیتھ ہیں کسی بھی لڑکی کی پسند کی شادی آپ کو "ٹریگر "کرتی ہے جس طرح ماہی کی شادی نے کیا جس طرح وہ رکی صوفے کے ہتھے پہ ہاتھ رکھے اسکی جا نب جھکی جس طرح میری شادی نے آپ کو ٹریگر کیا
وہ پیچھے ہٹی
میں آپ کے پرسنل مسلے میں نہیں پڑنا چاہتی آپ اپنی بھتیجی کو قتل کریں یا اپنے بھائی کو لیکن آئندہ میرے بابا کا نام اس سب میں مت لیجئے گا ہا لے نے انگلی اٹھا کر وارن کیا تھا
کافی دیر خاموشی کی نظر ہوئے شاہ تاج کا رکا ہوا سانس اب بحال ہوا
اب کے شاہ تاج سیدھی ہو کر مسکرائی ٹانگ پہ ٹانگ چڑھا لی اور مسکرا کر ان تینوں کو دیکھا
اور تمھیں لگتا ہے تمہاری اس تھیوری پہ کوئی یقین کر لے گا؟ آہ ہا لے آہ
تم ایک انتہائی بے وقوف عورت ہو
مجھے لگا تھا مجھے تم سے خوف زدہ ہونا چاہیے لیکن اب لگتا ہے تم سے خوف زدہ ہونا بے کار ہے تم اپنی فیریٹیل تھیوریز سے کچھ ثابت نہیں کر سکتیں
ہیروں نے بتایا واٹ نان سینس
اس نے نخوت سے ہاتھ جھلایا تھا
اسکا ڈر ختم ہو چکا تھا اب وہ پر سکون تھی
ہا لے بھی پر سکون تھی
میں نے ابھی بات ختم نہیں کی شاہ تاج میں نے کہا میرے بابا کا نام ان سب میں مت لیجئے گا ورنہ میں ساری دنیا کو بتا دوں گی کہ اس رات جیل کر اس کمرے میں ماہی کو مارنے والی بھی آپ خود تھیں
شاہ تاج کی جھلاتی ٹانگ رک گئی دل بھی رک گیا ہوا بھی رک گئی سب کچھ ساکن ہوگیا
کیا بکواس کر رہی ہو دماغ خراب تو نہیں ہو گیا ماہی نے خود کشی کی تھی وہ پھنکاری تھی البت اسکا چہرہ اسکا ساتھ نہیں دے رہا تھا
آپ اس رات جیل گئی تھیں شاہ تاج
ہا لے نے اسکی آنکھوں میں دیکھ کر اتنے وثوق سے کہا کہ پل بھر کو شاہ تاج گنگ ہو گئی
عمر لیل اور ہارون ان دونوں کو ایسے دیکھ رہے تھے جیسے کوئی فلم چل رہی ہو
آپ نے سرمد کا قتل ماہی پہ پلانٹ کیا پھر آپ نے ماہی سے اقرار کر لینے کو کہا آپ نے اس سے کہا کہ آپ اسے بچا لیں گی اور اس بچی نے آپ پہ یقین کر لیا لیکن پھانسی سے ایک رات قبلا سنے جب ساری حقیقت سرمد کے بھائی کو بتا دینے کا فیصلہ کر لیا تب آپ وہاں گئی تھیں آپ جیل گئیں اور سرمد سے ملنے سے پہلے آپ نے اسے مار دیا
آپ نے اپنی محرومیوں کا بدلہ اس سے لیا
تمھیں . تم . . تمھیں کس نے بتایا ؟
اس نے سفید پڑتے چہرے کے ساتھ پوچھا
ہیر وں نے وہ مسکرا کر بولی
ماہی کے چہرے پہ جو زخم تھا وہ آپ کی انگوٹھی کے ہیرے کا تھا باقی کام ماہی کی واٹس ایپ چیب . . . .
میں نے ماہی کی واٹس ایپ چیٹ ڈیلیٹ کر دی تھی وہ یکدم دھاڑی ہا لے ایک بار پھر مسکرائی
آپ نے چیٹ ماہی کے موبائل سے ماہی کے واٹس ایپ سے ڈیلیٹ کی تھی لیکن وہ رکی
سرمد کے موبائل کی چیٹ آپ کس طرح ڈیلیٹ کر سکتی تھیں ؟ ماہی نے اسے ایک کنفیشں میسج بھیجا تھا یہ انجام ہوتا ہے اپنے بچوں کو جیل میں بھی شاہی انداز دینے کا کیا ضرورت تھی اسے موبائل دینے کی؟
ہارون افسوس سے کہہ رہا تھا عمر نے بھی تائید کی تھی
یہ امیر لوگوں کے اتنے چونچلے کیوں ہوتے ہیں؟ لیل نے تبصرہ کیا تھا
تم لوگ مر کر بھی پیدا ہوجاؤ تو مجھ پہ کچھ بھی ثابت نہیں کر سکو گے میں اس شہر کی سب سے بڑی کرمنل لائیر ہوں میرا بھائی ایمبیسڈر رہ چکا ہے میرے تعلقات ہیں سسٹم میں میرے لوگ ہیںا یک ہفتہ اس نے انگلیوں پہ گن کر بتایا
اس میس سے نکلنے کے لئے ایک ہفتہ بھی بہت بڑی چیز ہے میں نکل آؤں گی لیکن باہر آنے کے بعد میں تمھارے ساتھ جو کچھ کروں گی وہ پھر دنیا دیکھے گی اسی لئے بہتر ہے یہاں سے دفع ہوجاؤ باہر میرے مہمان میرا انتظار کر رہے ہیں
وہ صوفے سے اٹھتے ہوئے بولی
اب کے عمر آگے آیا ہا لے صوفے پہ آ کر بیٹھ گئی یہ اشارہ تھا کہ اب تم سنبھالو
میں جانتا ہوں شاہ تاج کہ ہم آپ کو ماہی کے قتل کیس میں دھمکا نہیں سکتے اور اگر ہم نے ایسی کوشش کی یا پھر ہم کامیاب بھی ہو گئے اور آپ کو جیل بھی بھیج دیا تو یہ سب بے کار ہوگا آپ ایک ہفتے سے پہلے پہلے اپنے گھر پہ ہوں گی
شاہ تاج مسکرا ئی
اپنے شوہر سے کچھ سیکھو ہا لے سلطان یہ تو جینئیس ہے
میری بات پوری تو سن لیں عمر مزید آگے آیا
میں آپکو ماہی کے قتل میں نہیں گھسیٹ سکتا لیکن میں آپ کو معراج سلطان کے قتل میں "مدد گار "کے طور پہ ضرور گھسیٹ سکتا ہوں اور اس کیس سے نکالنے کے لئے اگر آپ کا مرا ہوا باپ بھی آجائے تو نکال نہیں سکے گا کیونکہ ہر کوئی ماہی یا سرمد نہیں ہوتا کچھ لوگ عمر حیات بھی ہوتے ہیں جو اپنے دشمن کو قبر تک چھوڑ کر آتے ہیں
میں جسٹس معراج کے قتل میں مددگار ہاہ کیا بکواس ہی کیا تم لوگ آج نیٹ فلیکس دیکھ کر آ ئے ہو کونسی سیریز دیکھی بلکہ ویٹ لیٹمی گیس ؟
وہ سوچنے کی اداکاری کرتے ہوئے بولی
جب عمر نے بغیر کچھ کہے اپنے موبائل پہ ایک ویڈیو چلا کر اسکے آگے کر دی
شاہ تاج نے اچھنبے سے سکرین پہ چلتے مناظر دیکھے
(وہ ایئر پورٹ پہ کے باہر اپنی گاڑی میں بیٹھا تھا عقاب جیسی آنکھیں ہر باہر آتے ہوئے انسان پہ جمائے عمر حیات کسی کو تلاش کر رہا تھا
دفتعا اسکی آنکھیں چمک اٹھیں اسے بلاخر وہ آدمی نظر آ گیا تھا
لمبا تڑنگا صاف رنگت اور مناسب نقوش والا عبدل (جس ہسپتال میں معراج سلطان کا قتل ہوا اسی ہسپتال کا سی)سی ٹی وی انچارج
اس نے چہرہ آدھا چھپا رکھا تھا یہ دبئی سے پاکستان آنے والی فلائٹ تھی
عمر گاڑی سے اتر کر اسکے سامنے آیا تھا
عبدل نے اسکا چہرہ دیکھا تو بے اختیار پیچھے ہٹا چہرہ لٹھے کی مانند سفید پڑنے لگا وہ اس آدمی کو کیسے بھول سکتا تھا؟ تقریبا آدھے گھنٹے بعد عبدل ایک ٹوٹی ہوئی کرسی پہ نیم بے ہوش پڑا تھا اسکے سر سے خون بہہ رہا تھا ہونٹ پھٹ چکا تھا چہرے پہ تھپڑ اور مکوں کے واضح نشان تھے اسکی گردن ایک طرف کو ڈھل کی ہوئی تھی
عمر اسکے سامنے کرسی پہ بیٹھا تھا چہرے پہ سختی اور سفاکی لئے
بتاؤ تم۔ سے فوٹیج ڈیلیٹ کرنے کا اور دبئی بھیجنے کا پلان کس کا تھا؟ پہلی اور آخری بار پو چھ رہا ہوں اگر جواب میری مرضی کا نہ ہوا تو بہت برا ہوگا
عبدل نے چند لمبے لمبے سانس لئے
شاہ . . تاج . . اس عورت کا نام شاہ تاج تھا
وہ با مشکل بول رہا تھا عمر کے ہاتھ کے مکے اسکے لئے عذاب ثابت ہوئے تھے
وہ میرے پاس آئی تھی وکیل تھی اس نے کہا فوٹیج ڈیلیٹ کر دو۔ ں ورنہ وہ مجھے مار دے گی میں نے فوٹیج ڈیلیٹ کر دی اور اسنے مجھے دبئی بھیج دیا لیکن کل مجھے پتہ چلا کہ میری بیٹی بہت بیمار ہی اور مجھے واپس آنا پڑا خدا کے لئے اب مجھے چھوڑ دو
وہ اٹک اٹک کر نقاہت سے کہہ رہا تھا گردن اب بھی ڈھل کی ہوئی تھی
عمر آنکھیں چھوٹی کئے اسکو دیکھ رہا تھا
شاہ تاج نے فوٹیج کیوں ڈیلیٹ کروائی ؟ کیا وہ معراج سلطان کے کمرے میں گئی تھی؟
نہیں . . . وہ بس کسی کی مدد کر رہی تھی وہ بس قاتل کی مدد کر رہی تھی میں نے اسکی باتیں سنی تھی وہ محرہ نہیں ہے وہ مددگار ہے
میرے جانے کے بعد جج صاحب کے کمرے میں کون آیا تھا؟
شمس . سلطان اور اسکے بعد سفیر سلطان اور کوئی نہیں آیا فوٹیج میں بس یہی لوگ تھے
عمر اٹھ کھڑا ہوا
یہ آدمی اور کچھ نہیں جانتا تھا
ہارون نے موبائل نیچے کر لیا
اب مجھے . . مجھے میرے . . . گھر جانے دو . . میری بیٹی بیمار ہے . . . . . جانے دو مجھے
وہ بے ہوش ہونے کے قریب تھا
عمر اپنے موبائل پہ ایک نمبر ڈائل کر رہا تھا کال ملی تو اس نے موبائل کان سے لگایا
عظیم ایک لوکیشن بھیج رہا ہوں بندے بھیجو
یہاں ایک بندا ہے مجھے یہ اگلے دس سال تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے نظر آنا چاہیے تم کیا کرو گے کیسے کرو گے میں نہیں جانتا لیکن اگر یہ بندہ باہر آیا تو میں تمھیں چھوڑوں گا نہیں
اس نے سختی سے کہہ کر کال کاٹ دی
ہارون نے اسکو "سب کچھ بتا دیا ہی اب اسے بخش دو والی نظروں سے دیکھا تھا
)اور پھر عمر نے بھی اسکو "اسکی جگہ تمھیں بھیج دوں والی نظروں سے دیکھا تھا
)ہارون لا حول پڑھ کہ رہ گیا
اب کیا کہیں گی آپ شاہ تاج صاحبہ ؟
عمر اس کے قریب کھڑا طنزیہ سا کہہ رہا تھا
شاہ تاج نے بدقت تھوک نگلا تھا
سانس دور کہیں سینے میں اٹکا تھا لیکن اس نے گردن کرائے رکھی
اسکی مردہ ہوتی آنکھوں میں اب بھی رعوںت تھی نہ قابل تسخیر ہونے کا زعم تھا اس نے گردن جھکا نی سیکھی ہی نہیں تھی یا پھر اب تک گردن توڑ دینے والا وار ہوا ہی نہیں تھا
اس نے آنکھیں اٹھائیں انکو عمر کی آ نکھوں میں گاڑا
میں تم سے نہیں ڈرتی عمر میں ان چھوٹے موٹے کیڑوں سے نہیں ڈرتی میں سمندر کی سب سے بڑی بلا ہوں میں اس زمین کی سب سے بڑی بلا ہوں مجھے مت ڈراو عمر میں خوف زدہ نہیں ہوتی میں سب کچھ نگل جاتی ہوں دکھ بیماری بدنامی خوف میرے مہمان میرا انتظار کر رہے ہیں
وہ ایک بار پھر کہہ کر جانے لگی
وہ لاؤنج کے دہانے پہ تھی جب ایک آخری اور کاری وار ہوا شاہ تاج کے موبائل نے ایک یب بجائی
اس نے موبائل اٹھایا میسج کھولا
سکرین پہ نظر پڑتے ہی اسکا پورا چہرہ سفید ہو گیا لٹھے کی مانند سفید
آنکھوں کی جوت بجھ گئی دل رک گیا سانس بھی رک گئی
وہ اسکی میڈیکل رپورٹس تھیں جن میں صاف صاف لکھا تھا کہ شاہ تاج کو ایک ذہنی عارضہ ہے
وہ ایک محروم بچپن گزارنے والی عورت ہے اور اب وہ کسی بھی بچی یا بچے کو باپ کا پیار ملتے نہیں دیکھ سکتی وہ ایک بے تکی محبت کرنے والی عورت ہے اس نے ایک ادھوری جوانی گزاری اسکی شادی کسی وجہ کے باعث نہ ہو سکی اور اب وہ کسی بھی لڑکی کی شادی اسکی پسند سے ہوتے نہیں دیکھ سکتی سرخ جوڑا اور پیلا زیور اسے ٹر یگر کرتا ہے وہ عموما شادیوں میں نہیں جاتی اور اگر کبھی چلی جائے تو کئی کئی دن ڈپریشن میں رہتی ہے اور خود کو نقصان پہنچاتی رہتی ہے
کچھ عرصے سے اسکا ڈپریشن حد سے تجاوز کرنے لگ گیا تھا اور اسی وجہ سے اس نے اپنی بھتیجی کا قتل کیا اور اسی وجہ سے اس نے ہا لے سلطان کے اغوا میں مدد گار بننے کی حامی بھر لی یہ تمام باتیں اس نے اپنے ڈاکٹر کے سامنے قبول کی تھیں
نیچے ڈاکٹر کا ایک معذرتی نوٹ تھا جس میں لکھا تھا کہ
وہ اپنی کلائنٹ کی پرسنل باتیں یا انکے سیشن کے دوران ہونے والی باتیں کلائنٹ پریولیج کے تحت نہیں بتا سکتے لیکن کچھ عرصے سے انکی پیشنٹ کی سرگرمیاں مشکوک اور نقصان دہ ہونے لگی تھیں اور اپنے پیشنٹ کی جان اور انکی حفاظت انکا فرض ہے اسی لئے وہ یہ باتیں بتانے پہ مجبور ہو گئے
اب کے ہارون کی باری تھی اس نے کہنا شروع کیا
شاہ تاج صاحبہ سوچیں اگریہ تمام رپورٹس میڈیا کے سامنے آ گئیں تو آپ کا کیا ہوگا آپ کا کیرح یئر بری طر متاثر ہوگا آپ کی ساکھ تباہ ہو جائے گی
لوگ آپ کو کیس دینا تو دور آپ کی شکل دیکھنا بھی پسند نہیں کریں گے کوئی آپ کی بیما ری کو بیماری نہیں سمجھے گا سب کو لگے گا یہ آپ کا حسد ہے یہ آپ کی جلن ہے کوئی آپ کو اپنی شادی میں نہیں بلائے گا کو ئی آپ کو اپنے گھر کسی تقریب میں نہیں بلائے گا آپ کا سوشل سرکل تباہ ہو جائے گا آپ برباد ہو جائیں گی شاہ تاج آپ سے ملنے بات کرنے والا کوئی نہیں رہے گا اور پھر ڈپریشن بڑھے گا
آپ مزید بیمار ہوں گی اور آپ کے پاس علاج کے پیسے بھی نہیں ہوں گی پھر آپ کا ڈپریشن اور بڑ ھے گا اور ایک دن آپ پاگل ہو جائیں گی آپ دیواروں سے سر پھوڑیں گی آپ ایک گھٹیا مری ہوئی گندی زندگی گزار کر مر جائیں گی اور کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی کہانی یہاں سے شروع ہوتی ہے
شاہ تاج کی آنکھیں نم ہونے لگی تھیں ہارون کہے گیا
آپ مر جائیں گی شاہ تاج اور کوئی آپ کیلاش کو کندھا تک نہیں دے گا کیونکہ کوئی ہوگا ہی نہیں نہ جانے کتنے دن آپ کی لاش کمرے میں سڑتی رہے گی لگتی رہے گی یا پھر شاید کسی سڑک پہ پڑی رہے گی گد ھ آپ کو نوچ کھائیں گے
بس . . . بسسس بکواس بند کرو وہ یکدم دھاڑی تھیں
شاہ تاج کی آنکھوں میں خون اتر آیا تھا وہ مڑی اور زخمی شیرنی کی طرح عمر پہ جھپٹی تھی
وہ اسکا کالر پکڑے بری طرح دھاڑ رہی تھی
میں تمھیں مار ڈالوں گی اگر تم نے ایسا کچھ کیا میں تمہیں زندہ نہیں چھوڑوں گی برباد کر دوں گی میں تمھیں اسکے منہ سے جھاگ نکل رہا تھا
عمر نے ایک جھٹکے سے خود کو آزاد کروایا تھا شاہ تاج کی کلائیاں اب اسکے ہاتھوں میں تھیں
کیا کر رہی ہیں بی بی خدا کا خوف کریں میں شادی شدہ آدمی ہوں
وہ اسکی آنکھوں میں دیکھ کر سرد سرگوشی کر رہا تھا
شاہ تاج پہ تو مانو جنون سوار ہو گیا تھا
وہ ایک بار پھر عمر پہ چھینٹا چاہتی تھی جب ہارون کی آواز نے اسکو جما دیا برف کر دیا سن کر دیا
آپ کے بیک یارڈ میں ماہی کی لاش کے ساتھ اور کیا کیا دفن ہے ہم جانتے ہیں
وہ یکدم فریز ہو گئی اسکی ساری دنیا فریز ہو گئی
عمر نے اسکی کلائی آزاد کی
وہ شاکی انداز میں پیچھے ہوتی گئی
اسکا سفید چہرہ اب مردوں سے بھی بدتر تھا
وہ اپنے قیمتی کپڑوں کی پرواہ کئے بغیر نیچے ٹھنڈے فرش پہ بیٹھ گئی
کیا چاہتے ہو؟ اس نے مردہ آنکھیں اٹھا کر تین لفظی سوال کیا
آپ کے اوپر کون ہے ہا لے کا اغوا اور جج صاحب کے قتل کے بارے میں آپ کتنا جانتی ہیں اور کتنی ملوث ہیں سب بتائیں عمر اسکے سامنے رکھے صوفے پہ ٹانگ پہ ٹانگ جمائے بیٹھ گیا
ہا لے نے سانس روک لیا
اگر اس نے عمر کا نام نہ لیا تو ؟
اسکا دل رک گیا
اگر اس نے عمر کا نام لے لیا تو ؟
دل اب بھی رکا تھا اور پہلے سے زیادہ شدت سے رکا تھا
شاہ تاج نے کچھ کہنا شروع کیا
لیکن ایک منٹ کیا تم یہ نہیں جاننا چاہتے کہ عمر حیات کے پاس شاہ تاج کا راز کیسے آیا ؟
(کدال پہ لگی گیلی مٹی اور گھاس دیکھ کر عمر ٹھٹھکا تھا لیکن وہ گھاس قدرتی گھاس نہیں تھی اس نے کدال پہ لگی گھاس کو انگلیوں کے پوروں سے اٹھایا
عمر حیات گھاس کو جانتا تھا اس نے اپنی ماں کے باغیچے میں لگی گھاس کو اپنی سائیکل سے روندا تھا اس نے اسکول کے گراؤنڈ میں لگی گھاس کو اپنی چھوٹی چھوٹی مٹھیوں سے توڑا تھا
اس نے کئی گھاس پہ بیٹھ کر پڑھا تھا گھاس پہ بیٹھ کر کھایا تھا
اسے گھاس سے دشمنی بھی تھی اور محبت تھی وہ اسکے ہر رنگ سے واقف تھا یہ گھاس نہیں تھی یہ "گراس کارپیٹ "تھا
اور قصر کے لان میں اصلی گھاس اگی تھی یہ گھاس قصر کے بیک یارڈ کی تھی
اسے بیک یارڈ چیک کرنا تھا اس نے ایک نظر اپنے پیچھے کھڑی ہا لے کو دیکھا اور اٹھ کھڑا ہوا
وہ کم از کم اپنی بیوی کے ساتھ ہوتے ہوئے کوئی رسک نہیں لے سکتا تھا
ہا لے اور لیل کو باہر سڑک پہ چھوڑ کر وہ ہارون کے ساتھ اندر آیا
قصر کا سیکورٹی سسٹم سخت اور چاک وچوبند تھا لیکن جب جڑیں کھوکھلی ہوں تو عمارت کو کرنے میں وقت نہیں لگا کرتا اور اس عمارت میں گھاک لگانے والی "میڈونا ایسٹن "تھی
وہ ہارون کے ساتھ واپس آیا لیکن داخلی دروازے سے نہیں اس نے اپنے لئے پچھلا دروازہ منتخب کیا
بیک یارڈ تا حد نگاہ وسیع اراضی پہ پھیلا تھا
عمر سنجیدہ تھا اسکی نظریں ایکسرے کر رہی تھیں جبکہ ہارون متذبذب تھیں
ٹھیک ہے مان لیا تم غریب رہے ہو لیکن تم پولیس والے ہو اتنی عقل تو تم میں ہونی چاہیے کہ شاہ تاج اپنا پیسہ یہاں اپنے لان میں کبھی نہیں رکھے گی
وہ عمر کے پیچھے چلتے ہوئے کہہ رہا تھا
شاہ تاج کا سارا پیسہ گیر کی غیر قانونی سمگلنگ اور ہیومن ٹریفکنگ سے آتا ہے
اس نے کہنا شروع کیا
پچھلے کچھ عرصے تک شاہ تاج اور اسکے بھائی کا سارا پیسہ وہ دونوں بیر ؤن ملک منتقل کرتے رہے تھے کیونکہ اس حکومت میں انکے لوگ تھے اسکا بھائی ایمبیسڈر تھا پیسہ منتقل کرنے میں کوئی دقت نہیں ہوتی تھی
وہ چلتے ہوئے رکا ماہی کی قبر سے ذرا فاصلے پہ پنجوں کے بل بیٹھا
لیکن اس حکومت میں نئے لوگ ہیں نئی "رقمیں "ہیں نئے معاہدے ہیں
اس نے کہنا جاری رکھا
یہ حکومت ان سے زیادہ چارج کرے گی مختلف معاہدے کرے گی
یہاں تعلقات بنانے میں وقت لگے گا اور شاہ تاج اس وقت رسک افورڈ نہیں کر سکتی ماہی کے واقعے کے بعد وہ کافی محتاط ہو گئی ہے
اس نے پارٹی اسی لئے دی ہے تاکہ وہ اس نئی حکومت کے نئے لوگوں سے نئے معاہدے کر سکے کیا تم نے اسکی انوائٹ لسٹ نہیں دیکھی ؟
وہ بول رہا تھا اور ہارون غور سے سن رہا تھا
میں گھاس کو پہچانتا ہوں اور زمین کو بھی یہ زمین زر خیز ہے جس طرح گھر کا لان جب وہاں قدرتی گھاس ہے تو یہاں گھاس کارپیٹ بچھانے کی کیا ضرورت تھی؟
کیا ضرورت تھی؟ وہ میکانکی انداز میں پوچھ بیٹھا
قدرتی گھاس اکھآڑو گے تو وہ اجڑ جائے گی دوبارہ نہیں لگ سکتی لیکن گھاس کارپٹ اسے جتنی دفع اٹھاؤ بچھاو کوئی فرق نہیں پڑے گا اسے بار بار کھودا جاتا ہے شاید یہاں رقم رکھی جاتی ہے یا پھر یہاں سے رقم لی جاتی ہے جو بھی ہے ہمیں اس جگہ کو کھود کر چیک کرنا ہوگا
وہ سنجیدگی سے کہہ رہا تھا
ہارون خاموشی سے بس سنے گیا
وہ اپنی آنکھیں چھوٹی کئے گھاس کے اس حصے کو دیکھ رہا تھا
کافی دیر تک وہ اسی پوزیشن میں اسی جگہ بیٹھا رہا
اب کیا فاتح خوانی کرو گے؟ ہارون تلملا ہی گیا
فاتح خوانی کروں یا نہیں لیکن اب اگر تمھارے منہ سے ایک لفظ بھی نکلا تو میں تمہاری قبر بھی نہیں بناؤں گا یقین کرو ہارون کوئی فاتحہ پڑھنے والا بھی نہیں ہوگا رہی شاہ تاج تو شاہ تاج دین سے کتنی قریب ہے تم تو جانتے ہو گے اسکا لہجہ نارمل تھا
ہارون جل کر رہ گیا
تھوڑی دیر بعد عمر نے ہارون کو نیچے بیٹھنے کا اشارہ کیا وہ چار و نہ چار بیٹھ گیا
یہ دیکھو ہارون اس گھاس کو غور سے دیکھو اس جگہ کو کھودا جاتا ہے
اس نے انگلی سے اشارہ کر کے بتایا
وہاں گیلی مٹی نظر آ رہی تھی اور گھاس اکھڑ چکی تھی
عمر نے گھڑی دیکھی پھر اٹھ کھڑا ہوا
ہم آج رات یہاں کھدائی کریں گے
اب چلو کوئی آ سکتا ہے
دن ڈھل گیا رات آگئی وہ دونوں رات کی تاریکی میں ایک بار پھر اس بیک یارڈ میں تھے
میڈونا انکے قریب عقیدت سے ہاتھ باندھے کھڑی تھی
آپ شیور ہیں کوئی اٹھے گا نہیں؟ عمر نے کوئی دسویں بار یہ سوال دہرآیا تھا
میڈونا تسلی دینے والے انداز میں مسکرائی
میں نے گھر کے ملازمین کے کھانے میں نشہ آور دوا ملا دی تھی
شاہ تاج میڈم اور اسحٰق کبیر صاحب سکون کی دوا لے کر سوتے ہیں وہ صبح تک نہیں جاگیں گے
وہ رکی
یہ سب کچھ اپ بھلائی کے لئے کر رہے ہیں ناں میرا مطلب ہے میری قربانیاں رائیگاں تو نہیں جائیں گی ناں ؟ میرے مالکین کو کوئی نقصان تو نہیں ہوگا ناں ؟