Chapter 60: باب 60

ہا لے نے سر جھٹکا

آدھی زندگی ان میک اپ کی دکانوں اور فتنہ بوڑھیوں کو دیکھتے ہوئے گزاری ہے سمجھتے کیا ہیں یہ لوگ مجھے شاید انکو پتہ نہیں ہا لے کے پاسدائمنڈز کے علاوہ بھی ایک چیز ہے جس میں وہ اچھی ہے

عمر جانتا تھا وہ کس کام میں اچھی ہے

وہ ہا لے تھی وہ مسکرا مسکرا کر ایسی باتیں کر جاتی تھی کہ اگلے کو رونا آجائے

میری اماں جب مجھے کسی تقریب میں لے کر جاتی تھیں تو وہ بس ایک ہی بات کہتی تھیں "ہا لے اپنی زبان بند "رکھنا

میں جانتی ہوں مجھے ایسے جملے اور معنی خیر نظریں ایک عرصے تک برداشت کرنی ہیں لیکن جو مجھے طعنہ دے گریبان اسکا بھی تو صاف ہو ناں

نالی کے کیڑے گلی کی صفائی کی بات کریں گے تو برا تو لگے گا

اس نے ایک ادا سے بالوں کو پیچھے کیا تھا

ایلیٹ کلاس کی مغرور لڑکی عمر ہولے سے بڑبڑایا

یہ لڑکی یہ یہاں کیا کر رہی ہے تاج اسحاق کبیر دبا دبا غرائے تھے

شاہ تاج نے انکا بازو دبایا

میں دیکھ لوں گی آپ اندر جائیں اور اپنی دوا لیں

اپنی بیٹی کی موت کے بعد وہ ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہو گئے تھے

لیکن اسکو بلایا کس نے ؟ وہ اب سخت ہوتے جا رہے تھے

بھائی میں کہہ رہی ہوں ناں آپ اندر جائیں شاہ تاج دیکھ لے گی شاہ تاج نے ایک مان سے کہا

اسحاق ایک دو لمحہ اسکو دیکھتے رہے پھر پلٹ گئے

شاہ تاج کبیر ایک چالیس بیا لیس سال کی فٹ خوبصورت عورت تھی گورا رنگ لمبے سیاہ بال اٹھی ہوئی ناک اور سب سے زیادہ خوبصورت اسکی آنکھیں تھیں بھوری حسین آنکھیں

کیا تمھیں بھوری آنکھوں سے کچھ یاد آیا ؟

آج اس نے سبز ساڑھی پہن رکھی تھی ہاف بلاوز بازو ندارد سرخ لپسٹک سے سجے اسکے ہونٹ گر دن انگلیوں میں پہنے قیمتی یونیک ڈائمنڈز وہ خوبصورت لگ رہی تھی

قدم قدم چلتی وہ ہا لے اور عمر کی میر کے قریب آ کر رکی

ہا لے معراج سلطان میرا نہیں خیال کہ میری انوائٹ لسٹ میں آپ کا یا آپ کے شوہر کا نام شامل تھا وہ مسکرا کر کہہ رہی تھی

اطراف میں کھڑے لوگ انکو دیکھ رہے تھے

یہ وہی لڑکی تھی جس کے باپ نے اسحاق کبیر کی اکلوتی اولاد کو سزائے موت سنا ئی تھی

یہ میرے ساتھ ہیں میں تو انوائٹڈ ہوں ناں ؟

یکدم ایک شناسا آواز پہ شاہ تاج مڑی تھیں سرمئی ڈنر سوٹ میں ملبوس ہارون شاہد انکے عین عقب میں کھڑا تھا اسکے ساتھ ایک سانولے چہرے والی لڑکی بھی تھی

سرخ پلین ساڑھی جس کے بازو کہنیوں تک آتے تھے کانوں میں ڈآئمنڈ ایئر رنگز چھوٹے بالوں کا جوڑا بنائے ہلکے سے میک اپ میں آج وہ حسین سے زیادہ حسین لگ رہی تھی

شاہ تاج جبرا مسکرائیں

آپ نے میرے کارڈ پہ بمع اہل و عیال لکھا تھا ہا لے سلطان میری کزن ہیں اور عمر حیات انکے شوہر یہ میری فیملی ہوئے کیا میں اپنی فیملی کو ساتھ نہیں لا سکتا ؟

وہ شاہ تاج کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے ایسی سنجیدگی سے کہہ رہا تھا کہ ان دونوں نے رک کر ہارون کو دیکھا ٹھیک ہے اگر آپ کو پرانی دشمنی نبھانی ہے تو پھر نئی دوستی کو بھی بھول جائیں میں اپنے پیا سے بات کر لیتا ہوں چلو عمر ہا لے ہم جا رہے ہیں

شاہ تاج کو کچھ نہ بولتے دیکھ ہارون بول پڑا

ہارون بیٹے کالم ڈاؤن تمھارے ڈیڈ آوٹ آف سٹی ہے ہیں انکو کیوں ڈسٹرب کر رہے ہو یہ تمہارا گھر ہے چاہے تم سارا شہر لے آؤ شاہ تاج آنٹی کچھ نہیں کہیں گی اوکے ؟

وہ نرمی اور محبت سے کہتی آگے آئی

ہارون شاہد کے باپ کے ساتھ اسکے ایک ہزار کام تھے وہ اس تعلق کو خراب نہیں کر سکتی تھی

ویسے میں اکیلی ان بورنگ مہمانوں سے ملتے ملتے تھک گئی ہوں کیا تم کچھ دیر کے لئے مجھے کمپنی دو گے؟ یقین مانو میں تمھیں بور نہیں کروں گی

وہ آگے آئی ہارون کے بازو میں اپنا بازو ڈالا مسکا رے لدی آنکھوں سے اسے دیکھا

ہارون شیور کہتے ہوئے اسکے ساتھ آگے بڑھ گیا

ہا لے کچھ کہنے لگی تھی جب اسے اپنے پیر پہ کچھ محسوس ہوا اس نے بدک کر دور ہٹنا چاہا

لیکن پھر رک گئی وہ گھاس تھی

کیا ہوا کیا پھر سے آگیا وہ ؟ عمر ہا لے کے کان کے پاس جھکا

عمر مسکرا رہا تھا جبکہ ہا لے کلس کر رہ گئی

***

منظر تبدیل ہوگیا وہ دونوں پھر سے ایک ہفتہ پہلے کی شام میں داخل ہو گئے

(کیا تم دونوں کو کچھ ملا؟

ہارون نے عمر کو دیکھتے ہوئے پوچھا

اوںہوں پورا گھر چھان مار لیا مجال ہے جو کوئی ثبوت ملا ہو لیل کوفت سے کہہ رہی تھی

. مس لیل وہ اوپر والا کمرہ رہ گیا ہی ہمیں وہاں چیک کرنا چاہیے تھا آپ سے

یہ آپ آپ کیا لگا رکھی ہے تم سے ایک دو سال تو چھوٹی ہی ہوں میں عمر کیا ہے تمہاری ؟ وہ تب ہی تو گئی تھی میں چوبیس سال کا ہوں اور آپ ؟

لیل نے خفت سے گردن موڑ لی

میں پچیس کی ہوں اس نے جیسے خود کو یقین دلایا

لیل . . عمر نے تنبیہ انداز میں اسے پکارا

اچھا ٹھیک ہی چھبیس سال کی ہوں مان لیا

لیلللل . . . . عمر نے ایک بار پھر پکارا

اچھا اچھا ستائیس بس ستائیس کی ہوں میں

لیللل . . . اب کے عمر نے ذرا زورسے پکارا

کیا لیل لیل ہاں کیا ہے؟ ہاں ٹھیک ہے اٹھائیس سال کی ہوں میں اب اس سے ایک دن بھی آگے نہیں بڑھاؤں گی ہنیہ

وہ لٹھ مار انداز میں کہتی اآگے بڑھ گئی ہارون مسکرا تے ہوئے اسکے پیچھے گیا تھا

اسی وقت شاہ تاج کی گاڑی اندر آئی ہارون اور لیل نے دیکھ لیا تھا میڈونا انکے قریب تھی سو اس نے انکو اشارے سے اندر بلا لیا

عمر کو ایک طرف ہو جانے کا اشارہ کیا عمر نے نہ یہاں دیکھا نہ وہاں اس نے فورا ہا لے کی کلائی پکڑی اور بیک یارڈ کی طرف جانے والے دروازے سے اندر چلا گیا

یہ چھوٹا سا کوٹھڑی نما کمرہ تھا یہ گھر کی پچھلی طرف بنا تھا شاید مالی یہاں اپنا سامان رکھا کرتا تھا

یہاں بس ایک واحد روشنی وہی تھی جو اس پیلے زرد بلب کی تھی

شاہ تاج اندر جانے کی بجائے اسی طرف آ رہی تھی عمر کو اسکے قدموں کی چاپ قریب آتی سنائی دے رہی تھی

وہ اس کوٹھڑی میں چھپنے کی جگہ ڈھونڈ رہا تھا جبکہ ہا لے شل کھڑی تھی

وہ کبھی بھیquick reaction نہیں دیتی تھی یہ اسکی عادت تھی

شاہ تاج کے قدم دروازے کے باہر آ کر رکے اسی وقت ہا لے کو اپنے پیروں کے قریب ایک سرخ بلا نظر آئی اور وہ سرخ بلا کون تھی؟

کاکروچ وہ ایک موٹا تازہ کا کروچ تھا

ہا لے نے زوردار چیخ مارنی چاہی لیکن اسکی آواز حلق میں گھٹ کر رہ گئی عمر نے اپنا بھاری ہاتھا سکے منہ پہ رکھ لیا تھا ہا لے بے دھم سی ہو گئی وہ کاکروچ چلتے ہوئے آیا اور ہا لے کے پیر پہ بیٹھ گیا

اسے لگا تھا وہ مر جائے گی کم از کم آج کے بعد وہ زندہ نہیں رہ سکے گی اس نے اپنا پیر ہلانا چاہا لیکن عمر نے اسکی کوشش ناکام کر دی نیچے

اس نے ہا لے کے جوتوں والے پیر پہ اپنا جوگر رکھا اور کاکروچ کو نیچے گرایا وہ جسے ہی گرا عمر نے اپنے جوگر سے اسکو پوری طرح مسل دیا

ہا لے نے کرا ہیت سے آنکھیں بند کر لیں

کیا اس سے برا کچھ ہو سکتا تھا نہیں اس سے برا کچھ نہیں ہو سکتا تھا

شاہ تاج کے قدموں کی چاپ اب دور جاتی گئی یہاں تک کہ وہ معدوم ہی گئی عمر نے ہا لے کے چہرے سے ہاتھ ہٹا لیا وہ اب بھی شل تھی

مجھے نہیں پتہ تھا آپ کاکروچ سے ڈرتی ہوں گی عمر افسوس سے کہہ رہا تھا

ہا لے نے ساکت نظروں سے اسکو دیکھا اور گردنکڑا لی

میں ڈرتی نہیں ہوں مجھے بس اس سے کرا ہیت آتی ہے کیا تمھیں نہیں آتی ؟

وہ چہرے پہ ہاتھ پھیر تی با مشکل بول سکی

نہیں مجھے کیوں کرا ہیت آئے گی ہم دونوں تو بچپن کے دوست ہیں اسکول میں لنچ شیئر کرتے رہے ہیں ون ڈش پارٹی کرتے رہے ہیں سارے کاکروچ میرے جگری دوست ہی تو ہیں وہ جل کر بولا تھا

پھر یکدم رکا اسکی نظر ایک کدال پہ پڑی تھی اس پہ گھاس اور گیلی مٹی لگی تھی

لیکن گھر کا لان تو وہ پورا کا پورا چھان مار کر آیا تھا وہاں تو کھدائی کے کوئی اثار نہیں تھے

اور یہ کمرہ گھر کے لان سے کافی دور تھا کیا مالی روز اتنی دور یہ کدال لینے آتا ہوگا؟

شاید وہ یہ کدال پچھلے لان میں استمعال کرتا ہو لیکن ایک منٹ پچھلے لان میں تو ماہی کی قبر بنی تھی وہاں ان سب چیزوں کی کیا ضرورت ؟

اس کے ذہن میں یکدم کچھ کلک ہوا تھا

عمر مسکرایا تھا وہی مخصوص مسکراہٹ جو کسی کو تباہ کرتے وقت وہ اپنے لبوں پہ سجا)لیتا تھا

عمر حیات کتنے عرصے بعد نظر آئے ہو تم کیسے ہو؟

عمر اس آواز پہ واپس حال میں آیا تھا

اسکے سامنے کوئی ستا ئیس اٹھائیس سالہ مرد کھڑا تھا بھورے ڈنر سوٹ میں ملبوس مناسب ںقو ش والا مرد عمر نے ہاتھ کا پنجہ اس سے ملایا

عمر چند منٹ اس سے بات کرتا رہا ہا لے کا تعارف کروایا بلاخر وہ مرد معدے پہ آیا

یار میں نئی گاڑی خریدنا چاہ رہا ہوں لیکن ظاہر ہے تم سے مشورہ کئے بغیر کیسے خرید سکتا ہوں تم بتاؤ کیا خریدوں ؟ ویسے میری پچھلی گاڑی کو میں چار بار ٹھیک کروا چکا ہوں سمجھ نہیں آ رہی اسکے لاک کے ساتھ مسئلہ کیا ہے تم ایک بار دیکھ لو گے پلیز ؟

وہ عمر کا کالج فیلو تھا ہا لے نے اسکی تصاویر عمر کے گھر پہ دیکھ رکھی تھیں

لیکن وہ ایک جگہ اٹک کر رہ گئی

""گاڑی کا لاک

عمر اب اس آدمی سے کچھ کہہ رہا تھا لیکن ہا لے نہیں سن رہی تھی وہ کچھ اور سن رہی تھی

(شاہ تاج اندر اپنے کمرے میں جا چکی تھی میڈونا نے ان چاروں کو ایونٹ آرگنائزر کے طور پہ سارے اسٹاف سے متعارف کروایا تھا

چونکہ انکے چہروں پہ ماسک تھے سو کوئی انہیں پہچان نہ سکا

اب وہ ان چاروں کو باہر تک چھوڑنے آئی تھی اسکے انداز میں اگر کچھ تھا تو بس عقیدت تھی

وہ چاروں گاڑی میں بیٹھ کر ابھی ذرا آگے گئے ہی تھے کہ

دفتعا عمر کو کچھ یاد آیا

میں اپنا موبائل وہیں بھول آیا ہوں شٹ وہ جھنجھلاہٹ سے بولا تھا

گاڑی ایک طرف روک دی وہ ابھی گھر سے زیادہ دور نہیں گئے تھے

میں واپس جا رہا ہوں دس منٹ تک واپس آجاؤں گا ہارون تم میرے ساتھ آؤ

وہ گاڑی سے نکلتے ہوئے بولا ہارون اسکے ساتھ باہر آیا تھا ہا لے اپنے موبائل پہ ٹائپنگ کر رہی تھی اس نے سر نہیں اٹھایا

عمر گاڑی کے شیشے پہ جھکا

ہا لے میں تھوڑی دیر تک آجاؤں گا اوکے ؟

ہا لے اسکو

As if i care

والی نظروں سے دیکھا تھا

لیل کو کوئی کال آگئی تھی وہ باہر نکل آئی اور سڑک پہ یہاں سے وہاں چکر لگاتے ہوئے کال پہ بات کرنے لگی تھی عمر نے جاتے جاتے بے دھیانی میں گاڑی لاک کر کر دی ہا لے اندر بیٹھی رہ گئی

تھوڑی دیر گزری

یکدم اسکو گھٹن کا احساس ہوا اندھیرا . . . خوف . . سانس نہ لے پانا . . . . گھبراہٹ

ہا لے کے چہرے کے تاثرات بدلے تھے یکدم اسکا چہرہ خوف سے سفید پڑنے لگ گیا تھا اسکے ہاتھ کانپنے لگ گئے تھے اسے سانس نہیں آ رہا تھا

دن کی روشنی میں گا ڑی میں بیٹھی ہا لے کو بس گھپ اندھیرا نظر آ رہا تھا

اس نے آنکھیں بند کر لیں خوف سے وحشت سے

اسکی آنکھوں کے آگے ایک بارہ سال کی بچی تھی جس کے گلابی چہرے پہ آنسوؤں کے نشان تھےح وہ بری طر اپنی کلاس روم کا دروازہ بجا رہی تھی رو رہی تھی کانپ رہی تھی

اسکے آگے ایک بائیس سالہ لڑکی تھی منظر ٹوٹ رہے تھے ایک لمحہ کو اسکے آگے بارہ سا لہ لڑکی کا چہرہ آجاتا اگلے لمحے گاڑی میں بند بائیس سالہ لڑکی کا چہرہ

منظر گڈمڈ ہو رہے تھے خوف بڑھتا جا رہا تھا پسینے سے اسکا سارا جسم بھیگتا جا رہا تھا

.دروازہ کھولو میم دروازہ کھولیں . وہ پسینے سے شرابور متوحش انداز میں چلائی

میم دروازہ کھولیں پلیز دروازہ کھولیں . . میں آئندہ ایسا نہیں کروں گی یہاں اندھیرا ہے دروازہ کھولیں میم پلیز وہ بری طرح رو رہی تھی چیخ رہی تھی

میم دروازہ کھولیں یہاں اندھیرا ہے میم پلیز میں آئندہ ایسا نہیں کروں گی دروازہ کھولیں میم

وہ آنکھیں بند کئے چلا رہی تھی

لیل نے گاڑی کے شیشے سے اسکو دیکھا وہ گاڑی کی کھڑکی کے قریب کھڑی فکر مندی سے کچھ کہہ رہی تھی ہا لے کی آنکھیں اب بھی بند تھیں وہ اس منظر میں نہیں تھی

اسے بس اندھیرا دکھ رہا تھا بس گھبراہٹ ہو رہی تھی بس سانس نہیں آ رہا تھا

کھولو مجھے کوئی کھولو پلیز دروازہ کھولو ہارون عمر دروازہ کھولو پلیز کوئی کھولو بابا دروازہ کھولیں

اب کے وہ بلند انداز میں چیخ رہی تھی اپنے بال نوچ رہی تھی

وہ انہی بند آنکھوں سے گاڑی کے شیشے بجانے لگی تھی

اسی وقت لیل نے عمر اور ہارون کو سامنے سے آتے دیکھا

انہوں نے لیل کا فکر مند چہرہ دیکھا تو جلدی جلدی اسکے قریب آ کر رکے

میم دروازہ کھولیں عمر کھولو پلیز کھولو میرا سانس بند ہو رہا ہے مجھے کچھ دکھ نہیں رہا کھولو

اسکے آنسو بہہ نے لگے تھے وہ بہت بری طرح خوف زدہ تھی

اسکا انداز ایسا تھا جیسے کسی پاگل انسان کو دورہ پڑا ہو

عمر سخت پریشان ہو گیا تھا

اس نے گاڑی کا لاک کھولا ہا لے کی طرف سے آ کر گاڑی کا دروازہ کھولا

ہا لے یہاں دیکھیں یہ کھل گیا ہے دیکھیں ادھر وہ اسکے کندھے کو ہلاتے ہوئے کہہ رہا تھا

ہارون شل اور ساکت کھڑا رہا اسکے لب ہلکے سے پھڑپھڑآئے تھے

یہ دوبارہ نہیں ہو سکتا

ہا لے یہاں دیکھیں کچھ نہیں ہوا آپ بالکل ٹھیک ہیں یہاں دیکھیں پلیز آنکھیں کھولیں وہ اسکی بند آنکھیں کھلوانے کی کوشش کر رہا تھا

ہا لے نے خوف زدہ سی آنکھیں کھولیں اپنے سامنے عمر کو دیکھا پھر اسکے پیچھے کھڑے ہارون کو وہ عمر کو سامنے سے ہٹائی ہوئی نیچے آئی اور ہارون کی طرف بڑھی

ہارون خاموش نظروں سے اسے اپنی طرف آتے دیکھتا رہا ہا لے کے پیر کے نیچے کچھ آیا تھا کوئی پتھر کوئی ٹھوکر وہ گھٹنوں کے بل نیچے سڑک پہ گری

ہارون اور عمر لپک کر اسکے قریب پہنچے

اسی لمحہ ہا لے نے ہارون کے دونوں ہاتھ تھام لئے

عمر کا دل جیسے ایک ہزار بار ٹوٹا تھا

لیکن وہ رک گیا آگے نہیں بڑھا عمر غیر تھا وہ غیر رہ گیا ہارون چاہے ناراض تھا تعلق ٹوٹا ہوا تھا لیکن وہ ہا لے کا دوست تھا وہ ہا لے کا کمقر ٹ زون تھا

اسکے ہتھیلیاں بری طرح چھل گئی تھیں گھٹنے میں جلن ہو رہی تھی لیکن وہ بس گلابی آنکھوں بکھرے بالوں اور خوف زدہ زرد چہرے کے ساتھ ہارون کے ہاتھ پکڑ کر بیٹھی رہی

اس نے اور میم نے ان دونوں نے مل کر مجھے کلاس روم میں بند کر دیا تھا ہاری

اس نے ڈرے ہوئے خوف زدہ انداز میں کہنا شروع کیا اسکے ہاتھ بری طرح کانپ رہے تھے

اس نے اس عمر نے مجھے کمرے میں بند کر دیا میں نے ٹیسٹ یاد نہیں کیا تھا اس نے مجھے بند کر دیا ہاری

وہ اٹک اٹک کر کہہ رہی تھی اسکے الفاظ بے ربط تھے

اس نے روتے ہوئے ہچکی لی تھی

تم نے دیکھا ناں ہارون تم نے دیکھا ناں ؟ اس نے مجھے کلاس میں بند کر دیا عمر نے میم کے سا تھ مل کر مجھے کلاس روم میں بند کر دیا

وہ واقعات مکس اپ کر رہی تھی ہارون جانتا تھا لیکن وہ بس شل تھا

یہ دوبارہ نہیں ہو سکتا اسکا دل بار بار ایک ہی گواہی دے رہا تھا

میں نے گاڑی جان بوجھ کر بند نہیں کی وہ ایک غلطی تھی بس ایک عادت تھی

سارے وقت میں عمر پہلی بار بولا تھا

اسکی آواز زخمی تھی اس میں گلہ تھا شکوہ تھا

یہ جھوٹ کہہ رہا ہے اس نے میم کے ساتھ مجھے بند کر دیا یہ جھوٹا ہے اس نے مجھے گاڑی میں بند کر دیا

یکدم وہ تیز تیز بولنے لگی تھی اپنا دفاع کرنے لگی تھی

میں نے دیکھا ہے ہا لے میں نے سب دیکھا ہے اسی نے تمھیں بند کیا میں نے دیکھا تھا

وہ ہا لے کو نارمل کر رہا تھا

اسکی حالت ایسی نہیں تھی کہ اسکی تصیح کی جاتی

تم گاڑی کھول بھی تو سکتی تھی اتنا واویلا کرنے کی کیا ضرورت تھی اور عمر نے تمھیں بند نہیں کیا یہ بس ایک غلطی تھی اب کے لیل ذرا غصے سے بولی تھی

ہا لے پہ گویا جنون سوار ہوگیا

اس نے ہارون کے ہاتھ مزید سختی سے تھام لئے اسکی آنکھوں میں مزید خوف بھر گیا

میں سچی ہوں میں اس نے مجھے بند کیا تھا اس نے بند کیا میم کے ساتھ مل کر اس نے بند کر دیا مجھے

وہ ہذیانی انداز میں چلائی تھی

دروازہ نہیں کھلا میں نے بجایا تھا میں نے کھولنے کی کوشش کی تھی وہ نہیں کھلا تم جانتے ہو ناں ہارون تم نے دیکھا تھا ناں تم کہاں تھے تم کہیں نہیں تھے اس نے مجھے گاڑی میں بند کر دیا تم نہیں تھے ہا لے کے ساتھ ہارون نہ ہو تو وہ اکیلی ہوتی ہے میں اکیلی تھی ہاری تم نہیں تھے اس نے مجھے بند کر دیا میم کے ساتھ مل کر بند کر دیا تم نے دیکھا تھا ناں ؟

وہ زور زور سے چلانے لگی تھی آس پاس گزرتے لوگ رک گئے تھے

عمر نے زخمی نظروں سے ہا لے کو دیکھا تھا

وہ ایک بار پھر بھرے مجمعے میں اس پہ الزام لگا رہی تھی لیکن وہ ایک بار پھر اس بھرے مجمعے میں اسے چھوڑ کر نہیں جا سکتا تھا

ہا لے کے اپنے مسلے تھے عمر کی اپنی مجبوریاں تھیں

لیکن آج اسکا دل ٹوٹا تھا بہت بری طرح ٹوٹا تھا

ہا لے اب بھی چلا رہی تھی ہارون اسے تسلی دے رہا تھا بہلا رہا تھا

انکے درمیان فاصلے وقتی تھے ہارون کو ہا لے اور ہا لے کو ہارون سے بہتر کوئی نہیں جان سکتا تھا آج عمر نے دیکھ لیا تھا

تم کہاں تھے ہاری تم نے دیکھا ناں اس نے مجھے گاڑی میں بند کیا تم کہاں تھے میم نے اس کے ساتھ مل کر ابھی وہاں اس جگہ مجھے بند کر دیا تھا ہاری میرا دم گھٹ رہا تھا تم نے دیکھا ناں

ہاں ہا لے میں نے دیکھا تھا میں نے سب دیکھا چلو اب تم اٹھو ہم یہاں سے جا رہے ہیں اٹھو میں نے دیکھا تھا سب دیکھا تھا

یکدم ہا لے نے اسکے ہاتھ چھوڑ دئیے اب کے اسکی آنکھیں اجنبی ہو گئیں آنسو رک گئے

تم نے نہیں دیکھا ہارون اسکے لب ہلکے سے پھڑپھڑائے

اس نے اٹھنے کی کوشش کی لیکن گر پڑی

ہارون نے اسکے قریب آنا چاہا ہا لے نے ہاتھ کے اشارے سے روک دیا

تم جھوٹے ہو تم نہیں تھے تم نے کیسے دیکھا ہاری تم اس دن اسکول نہیں آئے تھے

وہ اسی شاکی نگاہوں سے اسکو دیکھتی پیچھے ہوتی جا رہی تھی

عمر اور ہا لے بس اسکو دیکھتے رہے

تم نہیں تھے کوئی نہیں تھا ہا لے اکیلی تھی ہر دفع اکیلی تھی تم نے نہیں دیکھا تم نہیں تھے وہاں وہ بڑبڑاتے ہوئے پیچھے جا رہی تھی

مجمع چھٹنے لگا تھا

ہارون وہیں کھڑا دکھ سے اسے دیکھتا رہا

وہ حال میں واپس آ چکی تھی

اور یہاں کوئی بھی اسکا اپنا نہیں تھا اور یہاں کوئی اسکا اپنا نہیں تھا

)ایسا ہا لے کو لگتا تھا

بھابی آپ اور عمر ہمارے گھر آئیں نہ کبھی ہمیں بہت خوشی ہوگی

عمر کے ساتھ کھڑا مرد اس سے کہہ رہا تھا

ہا لے نے خالی خا لی نگاہوں سے اسکو دیکھا تھا

پھر جی ضرور کہتے گردن موڑ لی

وہ آدمی مڑ گیا

ہا لے اب بھی کہیں دور کچھ دیکھ رہی تھی

آپ کو نہیں لگتا اس پارٹی کو اب ختم ہو جانا چاہیے ؟ میں بور ہو رہا ہوں

عمر اسکے کان کے پاس جھکا تھا

ہا لے نے غائب دماغی سے اثبات میں سر ہلا دیا تھا

اسی وقت ہارون اور لیل بھی انکے میر کے گرد آ کر کھڑے ہوئے

سنو میں کیسی لگ رہی ہوں لیل ہارون کے کان کے پاس جھکی

ہارون نے ایک سادہ سی نظر اس پہ ڈالی

اچھی لگ رہی ہو

لیل نے منہ کے زاویے بگاڑ لئے

بس ؟ صرف اچھی امیر نہیں لگ رہی کیا؟ میں بھی سوچوں وہ سرخ میکسی والی بڑھیا مجھے کیوں دیکھ رہی تھی ویسے آج تمہاری ضرورت نہیں تھی یہاں عمر نے اسکو دیکھتے ہوئے کہا تھا

لیل حسب توقع بھڑک گئی

ہاں تم تو چاہتے ہی نہیں ہو کہ میں بھی کبھی کسی "لڑکی "کی طرح تیار ہو کر میک اپ کر کے کسی شاہانہ پارٹی میں آؤں کتنا جلتے ہو تم مجھ سےوہ تو مجھے تو ہارون لے آیا ورنہ تم تو یہاں اکیلے انجوائے کرنے کا پلان لے کر آئے تھے

وہ جلے کٹے لہجے میں کہہ رہی تھی

میں تمھیں اس لئے نہیں لارہا تھا کیونکہ تم امیر نہیں لگتی تم چاہے کچھ بھی کر لو میک اپ لگا لو یا ڈائمنڈز پہن لو رہو گی غریب ہی اب بھی ایسا لگ رہا ہے جیسے شانو کو تیار کر کے ساتھ لے آئے ہم

لیل کے سرے بدن میں جیسے شرارے دوڑ گئے

خدا کی قسم الفا مجھے اگر ہا لے کے بیوہ ہونے کا خیال نہ ہوتا تو آج میں تمھیں اپنے ہاتھوں سے مار دیتی

وہ دبا دبا غرآئی تھی

ہارون اسکے چہرے کو دیکھتے ہوئے کسی اور منظر میں چلا گیا

کوئی ہفتہ بھر پہلے کسی اور شام میں

(تمھیں پتہ ہے زوجہ کو اس فادر کے بارے میں ساری معلومات کہاں سے ملیں ؟

لیل ہارون کے سامنے کافی رکھتے ہوئے کہہ رہی تھی

اس نے میرے ہی ایک ساتھی سے ساری معلومات نکلوائی اور تو اور اسکا نمبر بھی میرے ہی موبائل سے نکالا ٹھیک کہتا تھا الفا معصوم نہیں ہے وہ

لیل کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے کہہ رہی تھی

تو پھر آپ چھوڑ دیں اسکا کام نہ کریں وہ موبائل کو دیکھتے ہوئے کہہ رہا تھا

چھوڑ ہی نہ دوں وہ جل کر بولی

ہارون نے بٹن دبا کر موبائل کی سکرین تاریک کر دی

اب وہ سیدھا ہو کر بیٹھا غور سے لیل کا چہرہ دیکھا

آپ یہ سب کیوں کر رہی ہیں؟

کیونکہ یہ میرا کام ہے وہ مجھے پے کرتی ہے کیا چاہتے ہو کام چھوڑ دوں پھر کیا کروں گی؟

مجھے سچ بتائیں لیل میں جانتا ہوں وجہ یہ نہیں ہے آپ اسکی خاطر خود کو غیر محفوظ نہیں کر سکتیں آپ اسکے کام کے لئے دن رات ایک نہیں کر سکتیں یہاں تک کہ اسکو اس کے ڈاج کے لئے بھی معاف کر دینا عمر نے مجھے آپ کے بارے میں جو کچھ بتایا ہے اس کے حساب سے آپ کا یہ روپ لبلکمختلف ہے

وہ بول کر خاموش ہوا لیل چند لمحہ اسکو دیکھتی رہی یکدم اسکی آنکھیں گلابی پڑنے لگیں ضبط سے آنسوؤں کے زور سے

میں اسکے لئے اس سے زیادہ کر سکتی ہوں کیونکہ وہ معراج بابا کی بیٹی ہے

وہ جیسے بہت تکلیف سے بولی تھی

وہ ہمیں نہیں جانتی لیکن ہم اسے جانتے ہیں جب بچے تھا تب سے جب سے ہوش سنبھا لا تب سے معراج بابا ہم سے ہر وقت اسکی بات کرتے تھے

ہا لے ہماری غائبانہ فیریٹیل کی شہزادی تھی

جن لوگوں نے معراج بابا کو ہم سے دور کیا انکی بربادی دیکھنے کے لئے اگر مجھے خود کو بھی برباد کرنا پڑا تو میں کر دوں گی

اسکے لہجے میں نفرت در آئی

اس نے اپنی بڑی بڑی نم آنکھیں اٹھا کر ہارون کو دیکھا

تمھیں پتہ ہے ہم سارے بچے جو ہیون میں رہتے تھے ہم سب آج بھی معراج بابا سے جڑے ہوئے تھے ہر سنڈے وو اپنی ڈائری اور اپنا موبائل لے کے بیٹھتے تھے اور ہیون سے چلے جانے والے سارے بچوں کو ایک "فائیو منٹ کال "کرتے تھے

وہ رکی آنسو بے اختیار اسکی آنکھوں سے بہہ نکلے

ہم سب بچے ہر ہفتے اس پانچ منٹ کا انتظار کرتے تھے پھر ہم ان پانچ منٹ میں انکو اپنا سارا احوال بتاتے تھے کوئی غم کوئی خوشی پھر اگر کوئی سیریس مسئلہ ہوتا تو معراج بابا ہمارے لئے وقت نکالتے تھے اور ہم سے ملنے آتے تھے وہ مسکرائی ایک اداس ایک زخمی ایک آنسوؤں کے درمیان والی مسکراہٹ

پانچ ہفتے ہو گئے ہارون اب انکی کال ہی نہیں آتی

آنسو اب روانی سے بہنے لگے تھے لیل کا دامن بھیگتا جا رہا تھا

کوئی ہم یتیموں سے ہمارے پانچ منٹ کیسے لے گیا کیا کسی کو ہمارے پانچ منٹ لینے کا حق تھا؟

یہ دنیا اتنی گندی اتنی بھوکی کیسے ہوسکتی ہے یتیموں کے پانچ منٹ کون لیتا ہے

کیا کسی کو حق تھا کہ جن بچوں نے ایک انسان میں اپنے سارے رشتے دیکھے ہوں ایک دن کوئی آئے اور ان سے انکے سارے رشتے چھین لے ؟

آنسو ٹپ ٹپ گرتے جا رہے تھے اسکی آواز کانپتی جا رہی تھی

ہارون رنجیدگی سے اسکو دیکھتا رہا

میں کسی کے لئے کچھ نہیں کر رہی نہ کر سکتی ہوں لیکن جن لوگوں نے ہم سے ہمارے پانچ منٹ لے لئے میں انکو ایسی سزا دوں گی کہ پچاس سال یاد رکھیں میں ایک ایک کو بتاؤں گی کہ ایک یتیم سے اسکا کچھ بھی چھین لینا کتنا برا ہوتا ہے میں ایک ایک کو بتاؤں گی کسی کے پانچ منٹ لینے کا عذاب کیا ہوتا ہے

اس نے اپنے آنسو صاف کئے تھے اب اسکی آنکھیں سپاٹ ہو گئیں

)ایک آدمی مر کر کتنے لوگ مار گیا تھا؟

وہ واپس حال میں آیا

اب یہ سانولے چہرے والی لڑکی رو نہیں رہی تھی

وہ بس نظر اٹھائے یہاں سے وہاں دیکھ رہی تھی

ہارون نے چہرہ موڑ لیا

کھانا لگ گیا تھا مودب ٹرینڈ ویٹرز مہمانوں کو شائستگی سے ڈنر ٹیبلز کی طرف لے کر جا رہے تھے

قصر کبیر کے لان میں تا حد نگاہ تین لمبی لمبی ٹیبلز لگائی گئی تھیں

شاہانہ میزیں لذیز کھانے چمچوں اور کانٹوں کی آوازیں مدھم موسیقی ہلکی پھلکی سرگوشیاں ہنستے مسکراتے لوگ ایسے میں ایک لمبی میر کی سربراہی کرسی پہ بیٹھی شاہ تاج کبیر اور اسکی دائیں طرف بیٹھا حمزہ شاہ نواز

وہ بار بار نظر اٹھا کر شاہ تاج کو دیکھتا تھا اور مسکرا دیتا تھا شاہ تاج کافی بار یہ نوٹ کر چکی تھیں اب مزید اس سے یہ برداشت نہ ہوا وہ مسکراتے ہوئے اسکے قریب جھکی

حمزہ شاہ نواز اگر آپ کو لگتا ہے کہ نیوز چینلز پہ چلتی وہ خبریں سچ ہو سکتی ہیں تو آپ غلط ہیں بہتر ہوگا کہ اپنی نظروں کا زاویہ بدل لیجئے

اسکے ہونٹوں کی مسکراہٹ قائم تھی البت انداز ذرا سخت تھا

حمزہ مسکرایا

امید پہ تو دنیا قائم ہے شاہ تاج آپ مجھ سے امید نہیں چھین سکتیں اور رہی بات نظروں کی تو ان نظر وں کو خوبصورت چیزیں دیکھنے کی عادت ہے اس میں بھلا میرا کیا قصور

وہ اسی دلکشی سے بولا تھا

شاہ تاج نے ضبط کرنا چاہا وہ دنیا جہاں کی فراڈ اور کرپٹ عورت محبت میں سچی اور کھڑی تھی

ندیم کے علاوہ اس نے کسی اور کا سوچا تک نہیں تھا

اسی وقت شاہ تاج نے عمر حیات کو اپنی جانب آتے دیکھا شاہ تاج نے نظریں موڑ کر دیکھنا چاہا ہار ون شاہد اور ہا لے اور لیل ایک میز پہ بیٹھے تھے یہ اس طرف کیوں آ رہا تھا؟

کئی لوگوں نے مڑ مڑ کر اسکو دیکھا تھا اسکی بیوی کا خاندان آج کل خبروں کی زد میں رہتا تھا

یہ آدمی خود بھی کئی دن ٹاپ ٹرینڈ رہا تھا گو کہ ان میں سے کوئی بھیtsain نہیں تھا لیکن اپنا پھیلایا ہوا کچرا کسی کو نہیں دکھتا

شاہ تاج عمر کو دیکھتے ہوئے اٹھ کھڑی ہوئیں

وہ انکے قریب آ کر رکا

میں نے آپ کے گھر کی بہت تعریف سن رکھی ہے کیا آپ مجھے اندر سے اسکی خوبصورتی نہیں دکھائیں گی؟ قریب سے . . وہ مسکرا کر کہہ رہا تھا

شاہ تاج کو کچھ نہ بولتے دیکھ وہ ایک پل کو رکا

میں آپکے بیک یارڈ کی خوبصورتی کے بارے میں بھی کچھ کہنا چاہتا ہوں آپ یہ تعریف اندر چل کر سننا چاہیں گی یا پھر

وہ رکا تین میزوں پہ بیٹھے لوگوں کے جم غفیر کو دیکھا یا پھر میں نہیں ان سب کے سامنے تعر یف شروع کروں ؟ اب کے اسکا لہجہ جتا تا ہوا تھا

بیک یارڈ کے ذکر پہ شاہ تاج کا سانس تک رک گیا لیکن وہ اچھی اداکار تھی سو مسکراتی رہی

اب ہا لے اور ہارون بھی انکے قریب آ چکے تھے

شاہ تاج گردن کرائے ہوئے لوگوں کی جانب مڑی

توجہ دیجئے گا پلیز

شاہ تاج نے بلند آواز میں سب کو اپنی جانب متوجہ کیا

لوگ جو انکو نہ دیکھنے کی اداکاری کر رہے تھے اب گردن اٹھائے دلچسپی سے انکو دیکھنے لگے

ہارون شاہد یہ میرے بچوں کی طرح ہے وو ہارون کے بازو میں بازو ڈالے لوگوں سے مخاطب تھی

اور عمر حیات اس نے آگے بڑھ کر دوسرا بازو عمر کے بازو میں ڈال لیا

(خدا کا خوف کرو بی)بی میں شادی شدہ آدمی ہوں عمر دل میں بڑبڑایا

عمر حیات ہارون کی فیملی ہے مطلب میری بھی فیملی ہے ہارون اور عمر میرے دماغ کا بنایا ہوا قصر کبیر اندر سے دیکھنا چاہتے ہیں اور میں نے اپنی زندگی میں ایک بات سیکھی ہے ہینڈسم مردوں کو کسی بات کے لئے انکار نہیں کرتے

وہ بولتے ہوئے ہنس پڑی تھی

میر کے گرد بیٹھے لوگ بھی مسکرائے تھے

میں تھوڑی دیر میں آپ سب کو جوائن کرتی ہوں تب تک مجھے مس کیجئے گا

وہ اپنے سحر پھونکنے والے لہجے میں بولتی ہارون اور عمر کے بازو میں بازو ڈالے آگے بڑھتی گئی ہا لے اور لیل انکے ساتھ ساتھ چل رہی تھیں

اب کے اسکا چہرہ مختلف تھا اس پہ دبا دبا غصہ تھا

لاؤنج میں آ کر اس نے ایک جھٹکے سے انکا بازو چھوڑا تھا

ہارون بچے یہ سب کیا ہے؟ تم پہلے ان لوگوں کو بغیر انویٹیشن کے میری پارٹی میں لے آئے اور اب یہ مجھے تھریٹ کر رہا ہے تمھیں لگتا ہے تمہاری آنٹی یہ سلوک ڈیزرو کرتی ہیں؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.