Chapter 59: باب 59

چرچ کے بینچ پہ بیٹھی میڈونا اپنی نم آنکھوں کو پونچھتی ہوئی کہہ رہی تھی

اس نے لمبی سفید سکرٹ کے ساتھ سیاہ منی کوٹ پہن رکھا تھا بالوں کو چھوٹے سے سیاہ اسکارف میں لپیٹے اسکا سانولا چہرہ رویا رویا سا تھا

خداوند ہر ایک کے لئے مہربان ہے میڈی وہ تم پہ بھیMmرحم کرے گا بلکہ کیا پتہ اس نے تمھارے گناہ کا کفارہ کرنے کا انتظام کر دیا ہو کیا پتہ وہ تمہارے گناہوں کو معاف کر نے کو تیار ہو گیا ہو وہ نرم لہجے میں کہہ رہے تھے میڈونا نے سرخ ہوتی آنکھوں سے انہیں دیکھا

کیا ایسا ممکن ہے؟

خداوند کے لئے کچھ بھی نہ ممکن نہیں ہے میڈی خدا نے تمہارا کفارہ بھیجا ہے وہ چار لوگوں کی صو رت ہے دو انتہائی حسین عورتیں

عمر نے مسکرا کر ہا لے کو دیکھا

لیل کلس کر رہ گئی

(عورت ؟ میں تمھیں چھوڑوں گی نہیں)الفا

ایک خوبرو وجیہ مرد

عمر کی گردن فخریہ انداز میں تن گئی

فادر جوزف عمر کے بتائے گئے الفاظ دہراتا گیا

اور چوتھا ایک عام شکل لڑکا

معصوم سادہ

ہارون نے صدمے سے عمر کو دیکھا اسکی آنکھوں سے چنگاریاں نکل رہی تھیں

میں تمھیں عام شکل لگتا ہوں ؟ وہ دبا دبا غر آیا

عمر نے کندھے اچکائے

اب میں کیا کہہ سکتا ہوں تم اگر کسی کو وجیہ نہیں لگتے تو میں کیا کروں

وہ معصومیت سے بولا

ہا لے نہ چاہتے ہوئے بھی مسکرا دی

یہ اسی کے الفاظ تھے اتنا تو وہ عمر کو جانتی تھی

فادر جوزف اب بھی کہہ رہے تھے

چار لوگ آج خدا وند نے چار لوگوں کو تمہارے لئے اینجل بنا کر بھیجا ہے وہ چاروں آئیں گے اور تم سے اس محل میں رسائی مانگیں گے جہاں تم خداوند کے کرم سے داخل ہوئی تھی وہ تمہارا کفارہ ہوں گے میری بچی

انہوں نے میڈونا کے سر پہ ہاتھ رکھا

وہ رونا بھول کر انکو دیکھے گئی ح

کسی مرید کی طرح کسی ضعیف العقائد انسان کی طر اگر خداوند مجھ سے ناراض نہ ہو تو میں ایک بات جاننا چاہوں گی اس نے ڈرے ڈرے انداز میں اجازت چاہی کھل کر کہو مائے چائلڈ خداوند بس رحم کرنا جانتا ہے انہوں نے تسلی دی

کیا یہ میرے مالکوں سے غداری نہیں ہوگی؟ اسکا لہجہ خوف زدہ تھا

یہ خداوند سے وفاداری ہوگی تمھیں چن لیا گیا ہے خداوند نے اپنے چار فرشتے تمھارے لئے بھیجے ہیں اب یہ تم پہ ہے کہ تم اسکے مہمانوں کا خیال کس طرح رکھتی ہو

وہ کچھ اور بھی کہہ رہے تھے لیکن لیل اور عمر استغفار پڑھتے ہوئے وہاں سے نکل گئے

یقینا یہ ہماری بات نہیں ہو رہی

وہ دونوں ایک ساتھ بڑبڑائے تھے

اپنی گاڑی کی طرف جاتے ہوئے عمر حیات کا چہرہ دمک رہا تھا

آج مجھے انسا نیت پہ یقین آگیا ہے مطلب آج بھی اس دور میں بھی اچھے لوگ ہیں مجھے تو یقین می نہیں آ رہا وہ آد کس طرح ہیون کے بچوں کے لئے اتنا سب کر گیا

سچ ہے انسانیت ہمیشہ سب سے پہلے آتی ہے

وہ مرعوبیت سے کہتے ہوئے گاڑی کا دروازہ کھول کر اندر بیٹھ گیا

ہا لے اسکے ساتھ آ کر بیٹھی تھی اور لیل ہارون کے ساتھ پچھلی سیٹ پہ

ویسے مجھے بھی یقین نہیں آ رہا وہ آدمی انسانیت کا علمبردار ہے لیل نے تائید کی تھی

ہا لے نے ایک نظر ان دونوں کو دیکھا پھر فخر سے گردن تان کر بیٹھے ہارون کو دیکھا جو اپنے بو لے گئے سچ کی جیت پہ مغرور سا بیٹھا تھا

آپ لوگوں کو لگتا ہے یہ سچ کی جیت ہے؟ یا پھر انسانیت کی؟ آپ لوگوں کو لگتا ہے وہ آدمی ہیون کے بچوں کی خاطر ہماری مدد کرنے کو مان گیا؟

کس دنیا میں رہتے ہیں آپ

ہا لے اپنے موبائل پہ جھک گئی اور پھر ان تینوں کے موبائل نے ایک ساتھ ایک واٹس ایپ نوٹیفکیشن کی نوید سنائی تھی

ہا لے نے انکو میسج کھولو کا اشارہ کیا

وہ تینوں نا سمجھی سے اپنا موبائل اٹھا کر دیکھنے لگے

اس میں فادر جوزف کے خلاف تین ایف آئی آر دائر تھیں جن میں صاف صاف لکھا تھا کہ چرچ سے ملحقہ زمین پہ فادر جوزف نے نا جائز قبضہ کر رکھا ہے

اگلی تصویر میں چرچ سے غائب ہونے والی ایک بھاری بھرکم رقم کی ایف آئی آر تھی جس میں لکھا تھا کہ یہ ساری رقم فادر جوزف نے چوری کی ہے اور الزام اپنے ساتھی فادر پیٹر پہ لگا دیا ہے

اگلی کچھ تصاویر میں انکے ان دونوں کارناموں کے ثبوت تھے

ان تینوں نے بے دھم ہو کر موبائل والا ہاتھ گرا دیا

آج میرا انسانیت پر سے اعتبار اٹھ گیا

وہ تینوں کھوئے کھوئے انداز میں یک زبان ہو کر بولے تھے

انکا غم بہت بڑا تھا

***

قصر کبیر کو اگر اس صدی کا محل کہا جائے تو یہ کوئی مبالغہ آرائی نہیں ہوگی

تین منزلا شیشوں سے ڈھکی مغرور عمارت اگر تمھیں اس شیشوں کے محل میں جانے کا موقع ملے تو تم ایک بھاری قدم بھی نہ اٹھاؤ یہ محل اتنا نازک لگتا تھا

لیکن در حقیقت یہ نازک نہیں تھا قصر کبیر گولائی میں بنی عمارت تھی اور اسکے گرد گولائی میں ہی ایک سخت شیشوں والی دیو ار بنی تھی خسیے سارے قصر کے گرد پہرا بٹھا رکھا تھا

چاروں اطراف میں کھڑے بارودی ملازم اور ایک جانب بنا سیکورٹی آفیسر کا اونچا کیبن جہاں وہ قصر کر چاروں اطراف میں پھڑپھڑاتے پرندے اور چھوٹے سے چھوٹے جانور کو بھی اپنے جدید سی سی ٹی وی میں دیکھ سکتا تھا واااو . . . . ووو

قصر کبیر کے باہر کھڑے ان چاروں کے منہ سے بے اختیار ایک ہی لفظ نکلا تھا

پھر چاروں گڑبڑا کر سیدھے ہوئے خفت سے ایک دوسرے کو دیکھا

انکے چہروں پہ ماسک لگا تھا

اسی وقت میڈونا باہر آئی سیکورٹی افسر انکو دیکھتے نیچے اتر آیا بارودی ملازم انکے آس پاس کھڑے مشکوک نظروں سے انھیں دیکھ رہے تھے

تم نے سی سی ٹی وی ڈس ایبل کروا دیا تھا ناں ؟

مجھے پورے ملک میں اشتہاری مشہور نہیں ہونا تھا اس لئے کر دیے ہیں

لیل عمر کے کان کے پاس جھکی تھی

عمر نے اثبات میں سر ہلا یا

تب تک میڈونا انکے قریب آ کر رکی تھی

اسکی نظروں میں عقیدت تھی اعتقاد تھا

وہ چاروں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے تھے

میڈونا انہی عقیدت بھری نظروں سے انکو دیکھتی رہی

تم چاروں خداوند کی طرف سے بھیجے گئے اینجل ہو ہے ناں وہ کھوئے کھوئے انداز میں کہنے لگی

تم دونوں اس نے ہا لے اور لیل کی جانب اشارہ کیا

دو انتہائی حسین عورتیں

ہا لے نے اثبات میں سر ہلایا لیل خود کو عورت کہے جانے پہ اعتراض کرنا چاہتی تھی لیکن ہا لے نے اسکا ہاتھ دبا کر کچھ بھی کہنے سے روک دیا

اب وہ آگے آئی عمر اور ہارون کے سامنے کھڑی ہوئی

ان دونوں نے اپنے ماسک ذرا سا سرک ائے

تم وہی ہو ناں خوبرو وجیہ مرد اس نے ہارون کی سر مئی آنکھوں کو دیکھتے ہوئے کہا

ہارون بے اختیار مسکرایا

اور تم وہ عام شکل لڑکے تم چاروں میرے پیچھے آؤ

. . آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے وہ خوبرو مرد

خداوند نے تمہاری چالیں تم پہ الٹ دیں ہارون نے اسکی بات کاٹی

اور میڈونا کے پیچھے گیا

عمر جل کر رہ گیا

مجھے عورت کہلوانے کا انجام دیکھ لیا ؟

لیل جتا تے ہوئے کہتی اسکے سامنے سے نکل گئی

ہا لے دو قدم آگے آئی

اپنے ہا تھ میں پکڑا ٹشو پیپر عمر کے آگے کیا

اپنے آنسو پونچھ لینا عام شکل مرد

وہ سنجیدگی سے کہتی آگے بڑھ گئی

عمر نے ضبط سے ان تینوں کو دیکھا

چلتے ہیں میرے حسن سے ہنیہ

ایک منٹ میڈونا تم انہیں اس طرح اندر لے کر نہیں جا سکتی مجھے انکی سیکورٹی کلیرنس چاہیے

دروازے پہ کھڑا بارودی ملازم اور سیکورٹی افسر ایک ساتھ کھڑے تھے

میڈونا رکی

یہ چاروں لوگ میرے ساتھ ہیں اور میں کون ہوں ؟ میں تم سب کی ملکہ ہوں

تم سب میرے انڈر کام کرتے ہو کیا انکی سیکورٹی کلیئرنس کے لئے یہ کافی نہیں ہے کہ یہ لوگ میرے ساتھ ہیں وہ ایسے قطعی ایسے رعبدار انداز سے بولی کہ سیکورٹی افسر خود بخود دور ہٹ گیا

تمھیں اپنی ہیڈ سے بات کرنے کی تمیز سیکھ لینی چاہیے معیز ورنہ میں تمھیں یہاں سے نکلو انے کا اختیار رکھتی ہوں

وہ نخوت سے کہتی آگے بڑھ گئی شاہی محل کا دروازہ کھلا اور وہ چاروں اندر داخل ہوئے

عمر نے اپنی عقاب جیسی آنکھوں سے اطراف کا جائزہ لینا شروع کیا

لان میں سامان یہاں سے وہاں بکھرا پڑا تھا یقینا یہ ایک ہفتہ بعد ہونے والی پارٹی کی تیاری ہور ہی تھی

لوگوں کا ایک ہجوم تھا جو یہاں سے وہاں بھاگ بھاگ کر کام نمٹا رہا تھا

یہ اتنا نازک گھر بنانے کی کیا ضرورت تھی بندہ سخت قدم بھی نہیں رکھ سکتا کہیں ٹوٹ ہی نہ جائے

عمر سامنے دیکھتے ہوئے نا پسندیدگی سے بولا

لیل نے تائید کی تھی

اصل میں تمہارا مسئلہ سمجھ سکتا ہوں میں تمھارے لئے سب کچھ نیا نیا ہے یہ گھر یہ نوکر چاکریہ ٹھاٹھ غریب جو رہے ہو تم وہ افسوس سے کہہ رہا تھا

عمر نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلایا

تم نے تھانہ دیکھا ہے؟

اس نے گھر پہ نظر جمائے سوال کیا

نہیں دیکھا ہوگا اور اگر دیکھا بھی ہوگا تو بس باہر سے کبھی اندر جا کر دیکھو تو پتہ لگے کس طرح پولیس والوں کے ہاتھ اور منہ چلتے ہیں وہ یہ نہیں دیکھتے کہ سامنے ایم این اے کا بیٹا ہے یا ایم پی کا انکے ہاتھ بس چلتے جاتے ہیں اور جسم پہ نشان پڑتے جاتے ہیں جب تک بندے کا کوئی وارث پہنچتا ہے تب تک وہ یا تو گالیاں کھا کھا کر غیرت سے ادھ موا ہو جاتا ہے یا پھر مار کھا کھا کر ادھ موا ہو جاتا ہے ویسے تمہارا باپ شہرسے باہر ہے ناں ؟ اس نے سادگی سے پوچھا

ہارون لا حول پڑھ کر رہ گیا

خیر ہمیں اتنا تو ہمیں پتہ ہی ہے کہ انکا پیسہ اسی گھر میں ہے ہا لے نے کہنا شروع کیا

لیل آپ اور ہارون اوپر سارے کمرے چیک کریں گے

میں اور عمر یہاں نیچے سنبھال لیں گے ایک گھنٹے ہے ہمارے پاس شاہ تاج اور اسکا بھائی ایک گھنٹے میں آ جائیں گے ایم آئی کلیئر ؟ اس نے تینوں کو دیکھ کر تا ئید چاہی

ایک گھنٹہ اور محل نما گھر اور ایک گھنٹہ یہ تو کھلا تضاد تھا

***

یہ پانچ جون کی گرم حبس زدہ رات تھی آج کی رات ہا لے سلطان اور عمر حیات کے لئے قیمتی تھی آج رات شاہ تاج کبیر کے گھر تقریب تھی ندیم کا بیان سننے کے بعد گو کہ ہا لے کے دل میں اب ویسی بد گمانی نہیں رہی تھی لیکن اب بھی دور کہیں دل کو ایک پختہ ثبوت چاہیے تھا وہ جج کی بیٹی تھی کچے ثبوتوں کو کہاں مان سکتی تھی آپ تیار ہیں ہم لیٹ ہو رہے ہیں

وہ اپنے موبائل پہ بٹن دباتا ہوا ہا لے کے کمرے کی چوکھٹ پہ آ کر رکا

اس نے سیاہ ڈنر سوٹ پہن رکھا تھا ماتھے پہ بکھرے بال آج جیل سے پیچھے کو جما رکھے تھے کلائی میں قیمتی گھڑی اور محسور کن خوشبو میں بسا ہوا

وہ سنگھار میر کے سامنے بیٹھی بال برش کر رہی تھی بھورے بال آج نیچے سے کرل کر رکھے تھے

عمر ان بالوں کو دیکھے گیا وہ ان بالوں کو تب سے دیکھتا آ رہا تھا جب انکا اصل رنگ سیاہ تھا تب یہ بال بہت خوبصورت ہوا کرتے تھے ریشمی چمکدار کچھ عرصے سے یہ روکھے اور بے رنگ ہوتے جا رہے تھے لیکن عمر کو یہ آج بھی پسند تھے

اس نے اب ہا لے کی آنکھیں دیکھی یہ آنکھیں ایک مقناطیس کی طرح اسے اپنی جانب کھینچتی تھیں کبھی یہ آنکھیں ہنستی تھیں لیکن اب یہ رلا دیتی تھیں روتی تھیں اور جب ہا لے کی آنکھ روتی تھی عمر کے لئے سب سے بڑا عذاب یہی ہوتا تھا

میں تیار ہوں چلیں ؟ ہا لے اپنے بیگ میں سامان ڈالتے ہوئے کہہ رہی تھی

اس نے گہرے نیلے رنگ کا گھٹنوں تک آتا پارٹی گاؤن پہن رکھاتھا بال کھلے اور ہلکا میک اپ اس پہ صبح کی روئی روئی آنکھیں وہ خوبصورت لگ رہی تھی بہت زیادہ خوب صورت

عمر چند لمحہ مزید اس کو دیکھتا رہا پھر پلٹ گیا

گاڑی ایک بار پھر قصر کبیر کے سامنے آ کر رکی تھی

ہا لے زخمی آنکھوں سے اس شیشوں والے محل کو دیکھے گئی

اچھی لگ رہی ہیں وہ قصر کو دیکھ رہی تھی اور عمر اسکو

اگر تم بدلے میں اپنی تعریف سننا چاہتے ہو تو میں نہیں کروں گی وہ اب بھی قصر کو دیکھتی کہہ رہی تھی

عمر ہولے سے ہنس دیا گال کا گڑھا واضح ہوا

مجھے کسی کامپلیمینٹ کی ضرورت نہیں ہے میں اپنے حسن کے چرچے سنتا رہتا ہوں وہ شان بے نیازی سے بولا ہا لے نے اب بھی قصر سے نظر نہیں ہٹائی

کیا آپ اب بھی مجھ سے بد گمان ہیں؟

اب کے ہا لے نے گردن موڑی تھی

سچ کہوں یا جھوٹ ؟

آپ کو جھوٹ بولنا نہیں آتا آپ جب جھوٹ بولتی ہیں تو اپنی انگلیاں چٹخانے لگ جاتی ہیں سو مجھ سے جھوٹ بولنے کی کوشش مت کیجئے گا

ہا لے چند لمحہ اسکو دیکھتی رہی پھر ایک گہری سانس لی

مجھے تم پہ یقین کرنے کے لئے ایک پختہ ثبوت چاہیے ندیم کی گواہی میرے لئے کافی نہیں ہے میں جج کی بیٹی ہوں آدھے ادھورے ثبوت نہیں مان سکتی مجھے motive چاہیے جو کہ اب تک صرف تمھارے معاملے میں ملا ہے کوئی اور ایسا کیوں کرے گا؟

ہم چار بار ملے انتہائی مہذب انداز سے اچھے ماحول میں ان چار ملاقاتوں میں آپ کوotivem کہاں نظر آیا ؟

ہا لے چند انیے اسکو دیکھتی رہی

ہم پانچ بار ملے تھے عمر کیا ہماری پانچویں ملاقات تم بھول گئے ہو؟ ہماری پانچویں ملاقات میں motive تھا وہ زور دے کر کہہ رہی تھی

منظر بدلہ وقت ذرا سا پیچھے گیا

ہا لے کے نکاح کے روز انکی پانچویں ملاقات کی طرف

ہا لے سلطان کی گاڑی انکے خاندانی جیولیری کے شوروم کے باہر کھڑی تھی

اسکی ایک انگوٹھی ذرا ڈھیلی رہ گئی تھی اور اس نے اپنی شادی پہ یہی انگوٹھی پہننے کی ضد کر رکھی تھی

مہر ماہ اسکی ضد سے مجبور ہو کر یہاں آ گئی تھی اس وقت وہ ڈرائیور کے ساتھ اندر تھی اور ہا لے باہر اپنی گاڑی میں بیٹھی تھی

موبائل کو کان اور کندھے کے درمیان لگائے وہ کسی سے بات کر رہی تھی پھر مسکرا کر کال کاٹی دفتعا اسے اپنے چہرے پہ کسی کی شناسا نظروں کا ار تکا ز محسوس ہوا

اس نے آنکھیں اٹھا کر سامنے دیکھا اور پھر جیسے ٹھہر سی گئی

وہ اسے آج دس دن بعد دیکھ رہی تھی پندرہ اپریل کے بعد پچیس اپریل کو

وہ چند لمحے بغیر پلک جھٹکے اسکو دیکھتی رہی وہ بھی گاڑی کے شیشے کے پار سے اسکو دیکھتا رہا یک ٹک پلک جھٹکے بغیر وہ کبھی بھی اسکے سامنے نظر نہیں جھک اتا تھا وہ ہر دفع اسکی آنکھوں میں دیکھ کربا ت کرتا تھا لیکن نہ جانے کیوں کبھی اسکی نظر سے کوئی خوف آیا ہی نہیں تھا اسکی نظر شفاف تھی

ہا لے کی گود میں پڑا اسکا موبائل زوں زوں کرنے لگا تھا اس نے چونک کر نظریں پھیر یں گود میں پڑا اپنا موبائل دیکھا

پھر سامنے اپنے کان سے موبائل لگائے عمر حیات کو دیکھا نہ جانے کیوں آج اسکی آنکھوں میں شیشے کے پار سے بھی کرب ہی نظر آ رہا تھا

ہا لے نے موبائل اٹھایا کال اٹینڈ کر کے کان سے لگایا

ہیلو . . . وہ ایک محتاط سا ہیلو تھا

ہیپی برتھ ڈے

موبائل سپیکر میں اسکی گمبھیر آواز گونجی

وہ کسی کو بھی گھنٹوں خود کو سینے پہ مجبور کر سکتا ہا لے نے اعتراف کیا

تمھیں میرا فون نمبر کہاں سے ملا اور میری برتھ ڈے کے بارے میں کیسے معلوم ہوا؟ وہ حیران نہیں تھی نہ جانے کیوں وہ اسکی پرسراریت پہ حیران نہیں ہوا کرتی تھی

یےمجھے تو یہ بھی معلوم ہے کہ آج آپ کا نکاح ہے کسی کے پروپوزل کا جواب د بغیر کسی اور سے شادی کرنا یہ کہیں سے مہذب حرکت نہیں ہے

وہ بات کرتے ہوئے آگے آیا تھا اب وہ گاڑی کے سامنے والے شیشے کے سامنے نہیں تھا اب وہ ہا لے کی طرف کی کھڑکی کے پاس کھڑا تھا

شیشے کے پار بھی ہا لے کو اسکی آنکھوں کے نیچے حلقے ظاہر ہوئے تھے وہ کسی شاعر کا غمگین مثر دہ لگ رہا تھا میں نے اپنا جواب اسی دن دے دیا تھا

اور میں نے آپ سے خود کو وقت دینے کا کہا تھا آج اس واقعے کو دس دن ہو گئے ہیں میں دس سال مزید انتظار کر سکتا ہوں

وہ چند لمحوں کے لئے رکا ان دونوں کے درمیان بس گاڑی کا شیشہ تھا لیکن کیا واقعی اند ونوں کے درمیان گاڑی کا شیشہ تھا؟

آپ سفیر سے شادی مت کریں پلیز خود کو اور اس تعلق کو وقت دیں پھر بھی اگر آپ کو لگے کہ آپ اسی سے شادی کرنا چاہتی ہیں تو کر لیجئے گا لیکن اس وقت نہیں وہ آپ کو ہرٹ کرے گا اور آپ ہرٹ ہوں گی تو مجھے بھی ہرٹ ہوگا

نہ جانے کیوں ہا لے کو اسکی آواز بے بس لگی

تم میرے لئے اتنے فکر مند کیوں ہو میں کوئی دس سال کی بچی نہیں ہوں

آپ اس رات میرے لئے فکر مند کیوں تھیں ؟

وہ ترکی با ترکی بولا

چند پلوں کے لئے ہا لے کو کچھ سمجھ نہیں آیا

تم تکلیف میں تھے اور میں تمھیں اس طرح نہیں دیکھ سکی اور بھلا کیا و جہ ہو سکتی ہے

ہا لے نے اس سے زیادہ خود کو تسلی دی تھی

جس طرح آپ اس دن میری مدد کرنے سے خود کو روک نہیں سکیں اسی طرح میں آپ کی فکر کرنے سے خود کو روک نہیں سکتا

مہر ماہ اور ڈرائیور سامنے سے آ رہے تھے

تم آخر چاہتے کیا ہو؟ وہ بے بس ہوئی

عمر نے شیشے کے پار اسکا حسین چہرہ دیکھا

اس شادی کو روکنا کاش میں اس شادی کو روک سکتا میں نے اللہ سے کبھی کچھ نہیں مانگا لیکن آج مانگنا چاہ رہا ہوں آج میں اللہ سے اس شادی کا نہ ہونا مانگتا ہوں

وہ کہہ کر رکا نہیں

موبائل کان سے ہٹایا اور لمبے لمبےڈگ بھرتا چلا گیا

)ہا لے بس خالی خالی آنکھوں سے اسکو جاتا دیکھتی رہی

. لیکن میں اسی وقت وہاں سے چلا گیا تھا میں

اس نے کچھ کہنا چاہا جب ہا لے نے اسکی بات کاٹی

ہمیں بحث نہیں کرنی چاہیے اندر ہماری زیادہ ضرورت ہے وہ بول کر گاڑی کا دروازہ کھولنے لگی

عمر گہری سانس بھر کر رہ گیا

یہ پہن لیں عمر کی آواز پہ اسکا ہاتھ رک گیا

اس نے عمر کے ہاتھ کی طرف دیکھا اسکے پاس ایک انگلی جتنی موٹی ہیروں کی چین تھی اور اسی چین کے ساتھ دو چھوٹے چھوٹے ٹاپس

ہا لے کا دل دھک سے رہ گیا

یہ وہی سیٹ تھا جو اس نے مدحت کو دیا تھا نہیں یہ اس سیٹ کا ساتھی نہیں تھا یہ وہی تھا

یہ کہاں سے ؟ . کیسے ملا؟ وہ مارے حیرت کے بس اتنا کہہ سکی

عمر حیات اتنا بے غیرت نہیں ہوا کہ اسکی بیوی کو اپنے کسی بھی کام کے لئے اپنا زیور بیچنا پڑے میں نے آپ کی بات سن لی تھی اور آپ کے موبائل سے مدحت کا نمبر بھی لے لیا تھا بس پھر کیا تھا ہم نے ڈیل کر لی

تمھیں شرم آنی چاہیے تم نے میرا موبائل میری اجازت کے بغیر کیسے کھولا ؟ وہ سخت صدمے میں تھی عمر نے کندھے اچکائے

اگر آپ کو لگتا ہے آپ مجھے شرمندہ کر سکتی ہیں تو آپ غلط ہیں میری اماں کہتی ہیں جس دن عمر اپنا قصور مان لے گا اس دن سورج مغرب سے نکلے گا آپ وہ سب چھوڑیں یہ پہن لیں

وہ اب کے نرمی سے بولا

مجھے یہ نہیں چاہیے میں ایسے ہی ٹھیک ہوں

ہا لے آپ کی پہچان ہیرے ہیں آپکی کلاس کے لوگ آپ کو انکی وجہ سے پہچانتے ہیں اور یہ کوئی غلط بات نہیں ہے ہر انسان کسی ایک بات کی وجہ سے جانا جاتا ہے جس طرح میں اپنے دوستوں میں گاڑیوں کی وجہ سے جانا جاتا ہوں یہ برا نہیں ہے یہ بس ہے

ہم لوگ کافی چیزوں میں اچھے یا برے ہوتے ہیں اور لوگوں کی ہم پہ نظر ہمیشہ رہتی ہے جب ہماری کوئی چیز انہیں اچھی لگتی ہے تو وہ بتا دیتے ہیں ہم سن لیتے ہیں لیکن اگر ایک ہی چیز کی تعریف ہما یک سے زائد لوگوں سے سن لیں تب ہم اس کام اس چیز پہ توجہ دیتے ہیں بہتر سے بہترین کرتے جاتے ہیں اور پھر ایک دن وہ ہماری پہچان بن جاتی ہے ضروری نہیں ہے یہ کوئی اچھی چیز ہو یہ کوئی بری چیز یا عادت بھی ہو سکتی ہے لیکن ہیرے برے تو نہیں ہیں پھر ان کو پہن لینے میں کیا قباحت ہے؟

ہا لے کی پہچان اسکی باتیں ہیں ہیرے نہیں اور میں تم سے یہ نہیں لوں گی

وہ قطعی لہجے میں کہتی باہر نکل گئی

کہنے کو میں شوہر ہوں لیکن میری ایک نہیں سنتی یہ وہ بڑبڑاتے ہوئے باہر آیا

عمر یار کہاں تھے تم ؟ وہ جیسے ہی باہر نکلا ایک شناسا آواز اسکے کانوں سے ٹکرائی

عمر کے ساتھ ہا لے بھی رکی آواز دینے والا ایک وجیہ مرد تھا پینتیس کے قریب عمر اور نکسک سے تیار وہ قریب آ کر عمر سے بغلگیر ہوا

پھر اسکی گاڑی کو دیکھا

واؤ نئی گاڑی لی ہے؟ تین چار ماہ پہلے تو تم ایک اور گاڑی استمعال کر رہے تھے وہ ستائیس سے عمر کی گاڑی کو دیکھتا ہوا کہہ رہا تھا

گاڑیوں کے معاملے میں تم سے کوئی نہیں جیت سکتا وہ دل سے کہہ رہا تھا

عمر بس مسکرا دیا ہا لے کلستی رہ گئی

وہ دونوں آگے بڑھ آئے دروازے پہ کارڈ دکھایا

عثمان (عمر کا ڈرائیور)دروازے پہ اپنے مالکین کا کارڈ دکھا رہا تھا

ہا لے کی آنکھوں کے آگے منظر بدلا تھا

(سیاہ کف شرٹ والا مرد اور ڈھیلے جوڑے والی لڑکی سارا گھر چھان چکے تھے لیکن انکو اپنے کام کی کوئی چیز نہ ملی دفتعا عمر رکا اسکی نظر ڈرائنگ روم میں میر پہ رکھے کارڈز پہ پڑی

اس نے مڑ کر ہا لے کو دیکھا

کیا آپ نے کبھی کسی دعوت میں خود کو خود انوائٹ کیا ہے؟

میں نے اپنی زندگی میں اس سے زیادہ تھرڈ کلاس حرکت کبھی نہیں کی وہ صدمے سےبو لی تھی

عمر چند قدم آگے گیا بغیر لکھے کارڈز میں سے ایک کارڈ اٹھایا

اس پہ کچھ لکھا اور واپس ہا لے تک آیا

آپ انوائٹڈ ہیں مسز حیات ایلیٹ کلاس کی مغرور لڑکی نے بے اختیار نزاکت سے جھجھری لیتے ہوئے کارڈ کا کونا پکڑ لیا

ایسے جیسے کوئی کچرے میں پھینکنے والا شا)پر پکڑتا ہے

منظر تحلیل ہوا وہ اب اس قصر کے دروازے پہ کھڑی تھی

عمر اسکے ساتھ کھڑا تھا ان دونوں کو اندر جانے کی اجازت تھی وہ عمر کے ساتھ چلتی اندر داخل ہوئی اسکے ساتھ ایک پچیس چھبیس سالہ لڑکی بھی اندر داخل ہوئی ہا لے کو دیکھ کر وہ بے اختیار مسکرائی

ہا لے سلطان وہاٹ آ پلزینٹ سرپرائز وہ دبے دبے جوش سے چلائی

ہا لے جوابا ہلکا سا مسکرائی

یہ امیروں کی پارٹی تھی یہاں اسے ایسے ہی لوگ ملیں گے جو اسکے باپ کو جانتے ہوں گے جوا سے جانتے ہوں گی جو اسکی فیملی کو جانتے ہوں گے وہ ایک عمر اس سوسائٹی میں موو کرتی رہی تھی اتنا تو بنتا تھا

وہ لڑکی آگے آئی نزاکت سے ہا لے کے گال سے گال ٹکرائے پھر اسی نزاکت سے پیچھے ہوئی

تمہیں اتنا عرصہ بعد دیکھا ہے یقین مانو میں بہت خوش ہوں وہ ہاتھ ہلا ہلا کر کہہ رہی تھی

بٹ ویٹ ہا لے سلطانwithout daimonds?

یہ میں کیا دیکھ رہی ہوں ڈونٹ ٹیل می تمہارا ڈیشنگ ہسبنڈ تمہارا لائف سٹائل افورڈ نہیں کر سکتا

وہ کہتے ہوئے ہنس پڑی ایک ادا سے ایک شان بے نیازی سے

عمر نے ہا لے کو "کروا لی میری بے عزتی ؟ والی نظروں سے دیکھا تھا

لڑکی کو کسی نے بلایا تھا وو آگے بڑھ گئی ہا لے اور عمر وہیں کھڑے رہ گئے

اب کے ہا لے کا چہرہ مختلف تھا وہ بری طرح جھنجھلائی تھی

عمر آگے آیا اپنے کوٹ کی جیب سے ٹاپس نکالے

اسی وقت آسمان میں آتش بازی ہونے لگی شاید کیک کاٹا جا رہا تھا

عمر دو قدم مزید آگے آیا ہا لے کے قریب رکا ایک ٹاپس ہاتھ میں لیا اور پھر ذرا سا قریب اور ذرا سا جھک کر ہا لے کے کان میں ڈال دیا

مجال ہے جو کبھی آپ میری بات سن لیں وہ بڑبڑا رہا تھا

وہ سانس روکے شل سی کھڑی رہی

عمر نے دوسرا ٹاپس ہاتھ میں لیا اور دوسرے کان میں ڈال دیا

آسمان میں آتش بازی ہو رہی تھی لمحے بھر کو سارا آسمان روشن ہوجاتا اور پھر اگلے ہی لمحے تاریک ہو جاتا کہا بھی تھا آپ کو پہن لیں پہن لیں لیکن نہیں عمر کی بات آپ سنتی کہاں ہیں

وہ اب اسکے ہاتھ کو اوپر کر کے اس کی کلائی میں نازک سا بریسلٹ پہنا رہا تھا

وہ اپنے کام میں اتنا مصروف تھا کہ ہا لے کی عجیب سی نظروں کو دیکھ بھی نہ سکا

ہا لے کا ہاتھ پکڑے کھڑا عمر حیات آسمان میں ہوتی آتش بازی

یہ منظر اتنا مکمل تھا کہ کئی لوگوں نے مڑ کر ان دونوں کو دیکھا تھا

کئی لوگوں نے آسمان پہ ہوتی آتش بازی کو چھوڑ کر ان دونوں کو دیکھا تھا

یکدم ہا لے نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا اسکا چہرہ دہک رہا تھا

مجھ سے دور رہا کرو عمر حیات وہ دبا دبا غرآئی

تمھیں کوئی حق نہیں ہے کہ تم میرے قریب رہو میری بات آئندہ یاد رکھنا مجھ سے دور رہنا وہ سختی سے کہہ کر آگے بڑھ گئی

لمحوں کی فسوں خیزی ٹوٹ گئی تھی عمر کو بے اختیار شرمندگی ہوئی اس نے کیا سوچ کر یہ حرکت کی؟

یہ کیا کر رہے تھے تم ؟ لعنت ہو تم پہ اس نے خود کو ڈیٹا

پھر سر جھٹکتا ہا لے کے پیچھے گیا اب کے اسکا چہرہ وہ نہیں تھا جس کے ساتھ وہ آیا تھا

قصر کبیر کا لان اس وقت کسی فلم کا سیٹ لگ رہا تھا

خوبصورت . شاہانہ . . آنکھوں کو خیرہ کر دینے والا

سارے لان میں ذرا ذرا سے فاصلے پہ شاہانہ میزیں سجی تھیں سیاہ مار بل کی لمبی میزیں جو لوگ ان میزوں کے گرد کھڑے تھے یہ میزیں انکے سینوں تک آتی تھیں

عمر اور ہا لے بھی ایسی ہی ایک میر کے گرد کھڑے آگے کا پلان ڈسکس کر رہے تھے تھوڑی تھوڑی دیر بعد کوئی نہ کوئی عورت یا مرد آتا ہا لے سے بات کرتا معراج سلطان کا افسوس کرتا شادی کی مبارک دیتا اور آگے بڑھ جاتا اس وقت بھی ایک خوبصورت سمارٹ سی عورت جسکی عمر یقینا کافی زیادہ تھی لیکن اس نے خود کو فٹ رکھا ہوا تھا ستھری لمبی میکسی سیاہ بالوں کا اونچا جوڑا اور لبوں پہ سرخ لپسٹک وہ کسی تر کش ڈرامے کی فتنہ عورت لگ رہی تھیں

وہ ہا لے کے قریب آئی گال اسکے گالوں سے ٹکرائے ہا لے جبرا مسکراتی رہی

وہ مل کر الگ ہہوئی تو اسکی نظر ہا لے کے گلے میں موجود چین پہ پڑی

ماننا پڑے گا ہا لے تم آج اس پارٹی کی سب سے حسین عورت لگ رہی ہو تمھارے دائمنڈز آہ ہا لے یہ کتنے خوبصورت ہیں

ہا لے بس مسکراتی رہی

اس عورت کو یہاں کھڑے دیکھ دو اور عورتیں اور تین مرد ادھر کی جانب لپکے تھے

ہا لے جانتی تھی وہ یہاں کیوں آ رہے ہیں ہر کوئی جانتا تھا زرین مالک جس کسی پارٹی میں جاتی ہیں وہاں کسی نہ کسی کا کوئی نہ کوئی عیب ضرور پکڑ لیتی ہے پھر یا تو اس بارے میں گوپس ہوتی ہے یا پھر مذاق اڑتا ہے اور آج اس محفل میں انہوں نے ہا لے کو چنا تھا

ویسے ایک بات تو کہنی پڑے گی آج تمھارے ہسبنڈ کو دیکھ کر یقین آ ہی گیا یہ واقعی ایسا مرد ہے جس کے لئے گھر سے بھاگا جائے

(بس میری قدر نہیں ہے وہ دل میں بو)لا

اس نے کچھ کہنا چاہا پھر چپ کر گیا وہ جانتا تھا اس عورت نے زخمی شیرنی کی کچھار میں ہاتھ ڈالا ہے اب انجام ضرور بھگتے گی

یو نو وہاٹ میں تمہاری شادی پہ آ نہیں سکی سنا ہے جسٹس معراج یہ غم سروائیو نہیں کر سکے اور وہ تمہا را کزن سفیر پورگائے مجھے کسی نے بتا یا تھا وہ بیچارہ تو بالکل تباہ ہوگیا تھا

پسند کی شادی ٹھیک ہے لیکن تمھیں اپنے خاندان کے بارے میں سوچنا چاہیے تھا بیٹا وہ اتنے افسوس سے کہہ رہی تھیں جیسے انکو واقعی افسوس ہو لیکن انکو افسوس نہیں تھا

آس پاس کھڑے لوگوں نے تائید کی تھی

دبے دبے تبصرے ملامتی نظریں

ہا لے یکدم کھل کر مسکرائی

مسز مالک آپ سہی کہہ رہی ہیں پسند کی شادی ضروری ہے لیکن خاندان کے بارے میں سوچ لینا چاہیے ویسے مدثر (زرین مالک کا بیٹا)نے امریکا میں کسی پچاس سالہAtheist (ملحد)عورت سے شادی کر لی اور ہاں آپ کے بھائی وہ کسی مذہبی جماعت کے رہنما ہیں انہوں نے آپ سے اسی وجہ سے تعلق توڑ دیا تھا ناں سہی کہہ رہی ہیں شادی سے پہلے خاندان کا سوچ لینا چاہیے بس مجھ سے بھی مدثر بھائی جیسی غلطی ہوگئی

مجمع میں دبی دبی سرگوشیاں گونجنے لگی تھیں

زرین کا رنگ بدلہ تھا

عمر کھل کر مسکرایا

اور آپ میری شادی میں نہیں آ سکیں میں جانتی ہوں آپ کے اپنے مسلے تھے

وہ رکی اٹھی ہوئی گردن سے مجمع کو دیکھا

اصل میں انگلینڈ میں جو انکی بیٹی پڑھتی ہے ناں اسے یونیورسٹی سے نکال دیا گیا تھا

them tell am i supposed to

اسے کیوں نکالا گیا؟ ہا لے نے معصومیت سے آنکھیں پٹپٹائیں

زرین مالک کے مانو چہرے کا سارا خون ہی نچڑ گیا تھا مجمع دبی دبی ہنسی ہنسنے لگا

زرین مالک الٹے قدم پلٹنے لگیں

جب انکو ہا لے کی آواز سنائی دی

آنٹی ویسے ہم اپنا ولیمہ پلان کر رہے ہیں لیکن آپ کے اور انکل کے بغیر یہ ایونٹ کیسے ممکن ہے جب انکل حیل سے نکل آئیں پلیز

Just let me know okay?

یہ آخری وار تھا کئی لوگوں نے اب کے مڑ کر دیکھا تھا ان لوگوں میں اسحاق کبیر اور شاہ تاج کبیر بھی شامل تھیں زرین ما لک نہیں مڑی وہ اسی مردہ چہرے اور مرے مرے قدموں سے مڑ گئیں

عمر ہا لے کو دیکھ کر مسکرایا

یہ کہاں سے سیکھا ؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.