عمر نے محض اثبات میں سر ہلادیا
پھر رکا قدرے جھکا اور آواز ہلکی کر لی
کل اسکے گھر تقریب ہے اور تقاریب میں گھر کے قیمتی سامان کسی محفوظ جگہ چھپا دے جاتے ہیں مجھے انکی کمزوری چاہیے اس لئے میں کل سے پہلے "آج "انکے گھر جاؤں گا
وہ سیدھا ہوگیا
ہارون بس اسکو دیکھتا رہا پھر وہ اسکی تقولید میں اٹھ کھڑا ہوا
میر کی ایک طرف سے گھوم کر آیا اور عمر کے سامنے آ کر کھڑا ہوا
تمھیں اگر انکے گھر کا راز چاہیے تو انکا سب سے پرانا ملازم خریدو امیروں کے گھر وں کے ملازمین کے سینوں میں کئی راز دفن ہوتے ہیں
سب سے پرانا ملازم سب سے زیادہ وفادار ہوتا ہے وہ کیوں بکے گا؟ عمر کی ابرو استہقامیہ انداز میں اٹھیں ہارون دل کھول کر مسکرایا
وفادار ہی تو بکتا ہے خریدنے کی چیز تو وفاداری ہی ہوتی ہے جو دھوکے باز ہوگا اس سے کیا خریدو گے
Yدھوکہ ؟
تمھیں کیسے پتہ ؟ عمر متعجب ہوا
میں عمر حیات نہیں ہوں لیکن کافی کچھ ہے جو مجھے بھی پتہ ہوتا ہے
اصل میں ہم امیر ہیں ناں ساری زندگی آگے پیچھے ملازم دیکھے ہیں اتنا تو ہمیں پتہ ہی ہوتا ہے تم اپنی جگہ سہی ہو تمھیں کیا پتہ ملازم کیا ہوتے ہیں ہے ناں ؟
آخر میں وہ ایسی معصومیت سے بولا کہ کلس کر رہ گیا
میں اپنے محلے کا سب سے امیر بچہ تھا وہ جل کر بولا
ہارون ہاتھ جھلاتا آگے بڑھ گیا
عمر نے
ڈھیر سارا غصہ اندر دبآیا
سرمئی بلا نہ ہو تو
***
لیل کے فلیٹ کے باہر کوئی بیل پہ ہاتھ رکھ کر جیسے بھول ہی گیا تھا
الفا آج تو میں تمھیں جان سے مار دوں گی پاگل کر . دروازہ کھولتی لیل کے باقی الفاظ اسکے منہ میں ہی رہ گئے دروازے پہ عمر اکیلا نہیں تھا اسکے ساتھ سرمئی آنکھوں والا لڑکا بھی تھا
لیل نے عمر کو یہ کون ہے والی نظروں سے دیکھا
لیکن اسکے پیچھے کھڑی ہا لے نے "یہ کیوں ؟"والی نظروں سے اسے دیکھا تھا
عمر دونوں سے نظر چراتا اندر آگیا ہارون اب بھی متذبذب سا کھڑا رہا
تمھارے لئے گاڑی بلو اؤں ؟ لیل کی جتا تی آواز سن کر وہ گڑبڑ اتا ہوا اندر آیا
ہا لے کی آنکھوں میں اسکو دیکھ کر زخمی سا تاثر ابھرا تھا دانت پہ دانت جما کر جذبات کو روکے رکھا دل کا کرب بڑھتا جا رہا تھا
وہ واپس صوفے تک آئی اپنا بیگ اٹھایا پھر موبائل کی تلاش میں ادھر ادھر دیکھا
اسکے ہاتھ کانپ رہے تھے آنکھیں نم ہوتی جا رہی تھیں لیل خاموشی سے اسکو دیکھتی رہی ہارون شرمندہ سا کھڑا رہا
صوفے کے کونے میں پھنسا اسے اپنا موبائل بھی نظر آ ہی گیا اس نے ایک جھٹکے سے کھینچ کر موبائل باہر نکالا گاڑی کی چابی اٹھائی لیکن جیسے ہی مڑی یکدم رکنا پڑا
عمر اسکے سامنے دیوار بنا کھڑا تھا ہا لے نے شیرنی کی طرح زخمی نظروں سے اسےدیکھا
ہارون ہمارے ساتھ کام کرے گا جب مجھے برداشت کر رہی ہیں تو اسے بھی کر لیں
آپ سلطان ہیں آپ کو بھرم رکھنا آنا چاہیے اسکا لہجہ ہلکا تھا جیسے صرف ہا لے ہی سن سکے
کل کے لئے ہمیں لوگ چاہیے اور بھروسہ مند لوگ ہارون ان میں سے ایک ہے بس کچھ وقت کے لئے صرف کچھ وقت کے لئے دل بڑا کریں گردن سیدھی رکھیں آنکھیں خشک رکھیں آپ سمجھ رہی ہیں؟ اسکا لہجہ جتا تا ہوا تھا
ہا لے کے تنے اعصاب ڈھیلے پڑنے لگے وہ مڑی اور بے دلی سے صوفے پہ بیٹھ گئی
البت مٹھی اب بھی بھینچ رکھی تھی
تھوڑی دیر بعد وہ چاروں ایک دائرے کی صورت نیچے بیٹھے ہوئے تھے کافی کے مگر ہر ایک کے آگے رکھے ہوئے تھے
عمر انہیں کل کا پلان سمجھا رہا تھا ہا لے خاموشی سے سن رہی تھی جبکہ لیل ہر دو منٹ بعد کوئی نہ کوئی سوال کرتی تھی
جسکا جواب عمر بغیر کسی کوفت کے دے دیتا تھال
انکا کوئی ملازم خریدنا ہوگا لیکیا تم مجھے انکے کسی ایسے ملازم کی ڈینیل دے سکتی ہو جسے خرید سکیں ؟ آخر میں عمر نے اسکو دیکھتے ہوئے کہا تھا
شیور لیل مسکرا کر پیچھے کو ہوئی
میں پیسے نہیں دے رہا عمر نے وارن کیا تھا
لیل برا ہی تو مان گئی
میں نے پیسے مانگے بھی نہیں ہیں میں جانتی ہوں الفا عمر میرے گھر کی کھڑکی سے کود کر مرنا پسند کرے گا لیکن مجھے پیسے نہیں دے گا
وہ رکی معصومیت سے آنکھیں پٹپٹائیں
تمھیں بس میرے گھر کا اسٹور روم میرے ساتھ صاف کروانا ہوگا وہی اسٹور جس کے لئے میں تین مہینوں سے تمہاری منت کر رہی ہوں
میں نہیں کر رہا
میں نہیں ڈھو نڈ رہی
وہ دونوں ترکی با ترکی بولے
ہارون انکو دیکھتا رہا جبکہ ہا لے بے مقصد اپنے موبائل پہ انگلیاں چلاتی رہی
ان دونوں کو دیکھ کر کچھ یاد آیا تھا اور جو یاد آیا تھا وہ دل دکھا تا تھا
اچھا ٹھیک ہے میں کل نہیں پرسوں آجاؤں گا مل کے کرلیں گے ابھی تم میرا کام تو کر دو
اسی وقت لیل کے موبائل نے زوں زوں کی آواز نکالی اس نے موبائل اٹھایا آنے والا میسج پڑھا پھر ہا لے کو دیکھا ہا لے نے سر نہیں اٹھایا وہ اسی طرح بیٹھی رہی
آپ کے اکاؤنٹ میں پیسے بھیج دئیے ہیں مجھے انکے ملازمین کی لسٹ بھیج دیں آدھے گھنٹے تک اس نے بے تاثر لہجے میں کہا
عمر جان گیا کہ وہ اپنا کام خود کرنا چاہتی ہے ل
چلو تمہارا اسٹور دیکھ لیں پھر مجھے ہارون کے ساتھ نکلنا ہے عمر کہتے ہوئے اٹھ کھڑا ہوا لیا سکے ساتھ اٹھی تھی وہ دونوں چلے گئے تو ایک گمبھیر سی خاموشی چھا گئی
تم نے دیکھا جو کچھ سفیر کے ساتھ ہوا ہے؟ کافی دیر بعد ہارون نے خاموشی کو توڑا
ہا لے نے کچھ نہیں کہا بس سر کو اثبات میں ہلا دیا
اسکے چہرے سے ظاہر نہیں ہوا کہ وہ خوش تھی یا اداس ہارون کو بے اختیار ملال ہوا
کیا پینٹ کر رہے ہو؟
ہا لے نے اسکو دیکھ کر عام سے لہجے میں پوچھا
ہارون نے کندھے اچکائے
فلحال کچھ نہیں ایک دو دن سے آرٹ بلاک چل رہا ہے ایسے لگ رہا ہے جیسے میں جو بنا رہا ہوں اسکے ساتھ خوش نہیں ہوں جیسے میرے ہاتھوں کو کچھ اور بنانا چاہیے لیکن سمجھ نہیں آ رہا کیا
ہا لے نے نظریں اٹھائیں
ایک دو لمحہ اسکو دیکھتی رہی
فیٹیسی پینٹ کرو آرٹ بلاک ختم ہو جائے گا تمھارے رنگ حقیقت کا زہر سہتے سہتے تھک گئے ہیں انکو آرام دو کوئی اچھی فیریٹیل رنگوں کو دکھاؤ امید تھماو
ہارون جیسے سن ہو گیا ہو
وہ ٹھہر گیا دل بھی ٹھہر سا گیا
کیا اس سے سب ٹھیک ہوجائے گا؟
ہا لے نے نفی میں سر ہلایا
سب کچھ کبھی ٹھیک نہیں ہوتا کچھ نہ کچھ خراب رہ ہی جاتا ہے یہ دنیا ہے یہاں کچھ بھی مکمل نہیں ملتا ادھورا پن ہر چیز کا حصہ ہے "سب کچھ "صرف جنت میں ٹھیک ہو سکتا ہے یہاں "بہت کچھ "ٹھیک ہو سکتا ہے اور تم اسی پہ دھیان دو
تم آج بھی حقیقت میں اپنے رنگ بھرتے رہتے ہو لیکن تم حقیقت میں جتنے چاہے رنگ بھر دو وہ رہے گی "تلخ ""دل دکھانے والی
اور رنگوں کو دلوں کے درد کم کرنے بھیجا گیا ہے تم لوگوں کو انکے تکلیف دہ لمحات یاد دلاتے رہو گے تو تمھارے رنگ تمھارے ہاتھ سے چھوٹ جائیں گی
کبھی کبھی فیٹیسی فرضی کہانی ضروری ہوتی ہے تاکہ ہیپی اینڈنگ کی تمنا دل میں باقی رہے یہ دنیا اور یہاں کے لوگ امیدوں پہ زندہ ہیں
امید . .
کہ ایک دن وہ بہت امیر ہو جائیں گے اور انکے سارے مسائل حل ہو جائیں گی
ایک دن انکو ایک بہترین پارٹنر ملے گا جس کے زریعے وہ ٹاکسک پارٹنر سے ملنے والا غم اور تکلیف بھول جائیں گے
ایک دن انکو جاب لگ جائے گی ایک دن وہ بغیر پڑھے پاس ہو جائیں گی ایک دن انکی طویل مدت سے چلتی بیماری ختم ہو جائے گی ایک دن سب ٹھیک ہو جائے گا
وہ کہہ رہی تھی اور ہارون دم سادھے سنے جا رہاتھا
امیدیں بعض دفع اچھی ہوتی ہیں اور بعض دفع بری لیکن وہ "ہوتی "ہیں اور اگر انکو ختم کر دیا تو دنیا میں انسان می نہیں روبوٹ رہ جائیں گی تم کیوں لوگوں کو روبوٹ بنانے میں لگ گئے ہو؟ آخر میں اس نے پر سے پوچھا وہ چاہے ساتھ ہوں یا دور ہارون کو کیا چاہیے ہا لے جانتی تھی
ہارون نے نفی میں سر ہلایا اوںہوں ہارون لوگوں سے امیدیں نہیں چھینے گا
پھر رکا ممنو نیت سے ہا لے کا چہرہ دیکھا
تھینکیو ہا لے تھینکیو سو مچ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ جو کچھ اس وقت ہمارے درمیان ہو رہا ہے تما سکے باوجود بھی مجھے مشورہ دو گی
ہا لے نے خالی خالی نظروں سے اسکو دیکھا
شاید تم بھول رہے ہو میں ہا لے سلطان ہوں میں سڑک پہ چلتے راہگیروں کو بھی درست مشورے دیتی رہتی ہوں کیونکہ مجھے یہی آتا ہے اور تم اس وقت میرے لئے کسی راہگیر سے زیادہ ہرگز نہیں ہو وہ اجنبی لہجے میں کہتی اٹھی تھی
کیا تم جانتی ہو برونو مر گیا ہے ہارون پیچھے سے پکارا
ہا لے جہاں تھی وہیں رک گئی آس پاس کی ساری آوازیں رک گئی
وہ بے یقینی سے پیچھے مڑی
آنکھوں میں تحیر لب ہلکے سے وا چہرہ مردہ سا
کل حسن اور سفیر کا جھگڑا ہو گیا تھا سفیر نے اسے عمر سے ملنے سے منع کر دیا اور حسن نے آگے سے جواب دے دیا پھر اگلی صبح برونو اپنے گھر میں آخری سانسیں لیتا پایا گیا
حسن نے شمس انکل سے پیسے مانگے انہوں نے حسن سے کہا کہ اگر وہ بھیک مانگے گا تب وہ اسے رقم دیں گے اور حسن نے نہیں مانگی ہے ناں ہا لے نے یکدم اسکی بات کاٹی
پھر تلخی سے سر جھٹکا
ظاہر ہے معراج سلطان کا بیٹا ہے ان پہ ہی جائے گا ناں پتہ نہیں کیوں بابا نے اسے اپنے جیسا بنا دیا بے خوف نڈر کیا تھا جو جھک جاتا لیکن نہیں اسکی گردن کا سریا نہیں نکلے گا
وہ بے زاری سے بڑبڑائی
کیا تم ان دونوں سے الگ ہو؟
ہاں میں ان دونوں سے الگ ہوں بہت الگ وہ دونوں سفید ہیں میں نہیں ہوں میں سرمئی ہوں مجھے ان دونوں جیسا نہیں بننا
اگر اس دن بابا شمس چچا آگے جھک جاتے تو وہ مرتے نہیں لیکن نہیں انکو تو آخرت کا خوف تھا انکو تو بس خدا کا خوف تھا انکو زندگی نہیں چاہیے تھی اگر چاہیے بھی تھی تو یہ خیرات میں ملی ہوئی جھکی ہوئی زندگی نہیں حلانکہ انکو سوچنا چاہیے تھا کہ زندہ رہنا اہم ہے چاہے جھک کر رہو چاہے سر اٹھا کر میں ان جیسی نہیں ہوں
وہ رندھے ہوئے لہجے میں اور بلند آواز میں کہے جا رہی تھی
مجھے زندگی چاہیے مجھے میرے قریبی لوگ چاہیے مجھ سے اگر ہیون کے سائن مانگے جاتے تو میں دے دیتی کیونکہ میرے لئے میرا خاندان قیمتی ہے
مجھ سے اگر چچا ہیون سے ملحقہ زمین مانگتے تو مرنا پسند نہیں کرتی میں زمین دے دیتی کیو نکہ میرے لئے میرا باپ قیمتی تھا میری ماں قیمتی ہے میرا بھائی قیمتی ہے
اسکے آنسو بھل بھل بہہ رہے تھے
اگر مجھ سے برونو کے بدلے بھیک مانگنے کو کہا جاتا تو میں مانگ لیتی کیونکہ میرے لئے اس نے سینے پہ انگلی سے دستک دی
میرے لئے میرا خاندان قیمتی ہے میرے لئے میرا کیا بھی قیمتی ہے خاندان کے لئے جھکنا پڑے تو جھک جانا چاہیے کیونکہ اگر آپ نہیں جھکوگے تو سارا خاندان ڈھے جائے گا جس طرح ہمارا خاندان ڈھے گیا
اسکے لہجے میں دل چیر دینے والا دکھ شامل ہو گیا
بابا اگر سفید نہ رہتے اگر وہ میری طرح سرمئی بن جاتے تو ہمارا خاندان بچ جاتا بابا بچ جا نے میں گلٹ میں نہ رہتی حسن اکیلا نہ رہتا عمر غمزدہ نہ رہتا
وہ تھک کر صوفے پہ بیٹھ گئی
بابا کو سرمئی بننا چاہیے تھا حسن کو بھی سرمئی بننا چاہیے تھا انکو میری طرح بننا چاہیے تھا وہ تھکی تھکی سی بڑبڑارہی تھی
انکو میری طرح بننا چاہیے تھا ہر اس انسان کو سرمئی بننا چاہیے حبکو اپنا خاندان بچانا ہی حبکو اپنا باپ قتل نہیں کروانا حبکو اپنے بچے یتیم اپنی بیوی بیوہ نہیں کروانی ان کو سر مئی بننا چاہیے اسکی آواز ہلکی ہوتی گئی اور پھر وہ خاموش ہوگئی
ہارون . اسی طرح بیٹھا رہا سن ششدر . ساکت
معراج انکل کو شمس انکل نے مار دیا ؟ وہ اتنی ہلکی آواز میں بڑبڑایا کہ ہا لے کرنٹ کھا کر سیدھی ہوئی
وہ اسکے سامنے نہیں بولتی تھی کیونکہ وہ جانتی تھی ہارون سے بات کی تو جذبات میں سب کہہ دے گی وہ دوست تھا اور دوستوں سے باتیں چھپی نہیں رہتیں چاہ کر بھی نہیں
وہ شل رہ گئی اور ہارون ساکن
کیا کوئی راہگیروں کو اپنے باپ کے قتل کا راز بتاتا ہے؟
***
سلطان منزل کی طرف جانے والی گاڑی میں اس وقت خاموشی تھی
سفیر کو ریلیز کر دیا گیا تھا سارا الزام اس کے ڈرائیور نے قبول کر لیا تھا
اس نے قبول کر لیا تھا کہ سفیر کی گاڑی میں منشیات رکھنے والا وہی تھا اور وہ یہ کام کافی عر صے سے کرتا آ رہا تھا لیکن اسکے مہربان مالک اسکے ان کرتوتوں سے واقف نہیں تھے
ساری دنیا جانتی تھی یہ جھوٹ ہی لیکن قانون کو ثبوت اور ملزم کا اقرار چاہیے ہوتا ہی ایک ٹھوس ثبوت اور ایک اقرار ملزم کو مجرم بنا دیتا ہے
شمس سلطان کو زیادہ کچھ نہیں کرنا پڑا انہوں نے بس ایک منشیات کی ترسیل کرنے والا کرائے کا غنڈہ خریدا اور اس نے اقرار کر لیا کہ سفیر سلطان کا ڈرائیور اس سے بھاری مقدار میں منشیات خریدتا رہا ہے
بس چند مزید جھوٹ اورا ایچ او کا چائے پانی نکال کر بلاخر سفیر سلطان آزاد تھا لیکن کیا واقعی ؟
وہ بس تھانے کی اس کو ٹھڑی سے آزاد ہوا تھا لوگوں کی معنی خیز نظروں دبی دبی مسکراہٹوں جملے سکتی زبانوں سے تو اب وہ شاید کئی سال تک آزاد نہیں ہو سکتا تھا
سفیر پچھلی سیٹ پہ فروا کے سینے پہ سر رکھے ہوئے تھا وہ سفیر کو لینے آئی تھیں اور وہ چپ چاپ گاڑی میں آ کر بیٹھ گیا تھا
اسکی ماں گاڑی سے اتر کر نیچے نہیں آئی تھیں وہ کیمروں کی زینت نہیں بننا چاہتی تھیں
سفیر بیٹے گردن سیدھی رکھو تم سفیر سلطان ہو فاتح نا قابل تسخیر یہ چھوٹے چھوٹے مسائل تو ہو تے رہتے ہیں تمھیں کوئی ہرا نہیں سکتا کوئی تمھیں گرا نہیں سکتا تم ایک عظیم انسان ہو
وہ ہلکی آواز میں اس کے کان کے قریب کہہ رہی تھیں
سفیر اسی طرح انکے سینے میں سر رکھے بیٹھا رہا
کیا میں کچھ وقت کے لئے عام انسان نہیں بن سکتا ؟ اسکی آواز تھکی تھکی تھی جیسے کئی برسوں کا سفر کر کے آیا ہو کیا میں تھوڑی دیر کے لئے صرف سفیر بن سکتا ہوں ؟ قابل تسخیر ایک عام ایک معمولی انسان میں اپنے نام کے ساتھ یہ سلطان کا بوجھ لگاتے لگاتے تھک گیا ہوں ممی
میں فاتح نہیں بننا چاہتا میں ہارنا چاہتا ہوں فاتح کو آرام نہیں ملتا اسے سکون نہیں نصیب ہوتا اسے ایک کے بعد ایک جنگ کی تیاری کرنی ہوتی ہے
میں ہارنا چاہتا ہوں تاکہ کچھ وقت مل سکے اپنے ساتھ تاکہ میں کچھ آرام کر سکوں میری تھکاوٹ اب دل تک اترنے لگی ہے مجھے سکون چاہیے
پلیز میرے نام کے ساتھ یہ سلطان . . عظیم . نا قابل تسخیر انسان کا ٹیگ ہٹا دیں میرا جسم اب مزید ان الفاظوں کا بوجھ نہیں سہہ سکتا
Let me live mummy let me live
وہ ہارے ہوئے انداز میں کہہ رہا تھا آنکھیں بالکل خشک بے تاثر تھیں
فروا اسکا سر اپنے سینے سے ہٹایا سفیر دوبارہ بے دھم ہو کر لڑھکنا چاہتا تھا لیکن فر وا نے اپنے دونوں ہاتھوں سے اسکی گردن کو سیدھا کیا
میری بات سنو سفیر وہ ہلکی سخت آواز میں کہنے لگیں
تم سفیر نہیں بن سکتے تمھارے نام کے ساتھ لگا سلطان یہ کوئی بوجھ نہیںcC ہے
ممی میں . . اس نے کچھ کہنا چاہا جب فروا نے اسکی بات سختی سے کاٹ دی
صرف مجھے سنو صرف مجھے تمھارے نام کے ساتھ لگا سلطان بوجھ نہیں ہے انعام ہے غرور ہے مقام ہے تم اپنے نام کے ساتھ سلطان ہٹا دو گے تو پھر کیا کرو گے کیا کیڑے مکوڑوں جیسی بے نام زندگی گزارو گے؟
تم اگر قابل تسخیر بن گئے تو ہر کوئی تمھیں ہرا دے گا ہر آتا جاتا ایرا غیرا ہر کوئی
تم اگر عظیم نہیں بنو گے تو کوئی تمہارا ذکر تک نہیں کرے گا کوئی تمہاری بات نہیں کرے گا
تم چاہتے ہو تم ہار جاؤ تم فاتح نہیں بننا چاہتے کیونکہ تمہیں لگتا ہے ایک فاتح انسان پہ ذمہ داریاں ہوتی ہیں لیکن کیا تم نے کبھی یہ سوچا ہے کہ فاتح کا مقام کیا ہوتا ہے؟
فاتح عظیم ہوتا ہے سفیر اس پہ جتنی زمہ داریاں ہوتی ہیں وہ اتنا عظیم ہوتا ہے ہارنے والے کا کوئی نام نہیں ہوتا اسے کوئی یاد نہیں رکھتا اسکی کوئی بات نہیں کرتا تم ایک ہارے ہوئے انسان کی طرح آرام کرنا چاہتے ہو اس انسان کی زندگی میں بس آرام ہی رہ جاتا ہے سفیر
تم ایک عظیم انسان ہو ایک اعلی خاندان کے اعلی انسان تم سلطان ہو تم فاتح ہو تم . . . وہ اور بھی بہت کچھ کہہ رہی تھیں
لیکن سفیر نہیں سن رہا تھا اس نے تھک کر سیٹ کی پشت پہ اپنا سر ٹکا دیا گر دن ڈھلکا دی اور آنکھیں موند لیں یہ الفاظ اسکے لئے نئے نہیں تھے
وہ اس وقت میں واپس گیا جہاں سے ان الفاظوں کی شروعات ہوئی تھی
دس سالہ سفیر بری طرح رو رہا تھا اسکی آنکھیں رو رو کر سوجھ گئی تھیں گالوں پہ آنسوؤں کے خشک نشان رہ گئے تھے
اسکی ماں اپنی کسی دوست کے ساتھ لنچ کرنے گئی تھی اب جب وہ واپس آئی تھی تب سے اپنے اکلوتے بیٹے کو روتے ہوئے دیکھ رہی تھی اسکی بھوری آنکھوں میں نا پسندیدگی تھی
وہ آج سے کئی سال پہلے بہت خوبصورت ہوا کرتی تھی لمبے بال بے داغ چہرہ خوبصورت بھوری آنکھیں اور ہاں اب تک اس نے کوئی سرجری کوئی بوٹوکس بھی نہیں کروایا تھا
تم آخر کب تک لوزرز کی طرح روتے رہو گے سفیر سلطان ؟ اس نے اپنے سامنے بیڈ پہ بیٹھے ہو نے اپنے دس سالہ بیٹے کو مخاطب کیا
ڈیڈ نے مجھ پہ شاوٹ کیا میری سائیکل توڑ دی اس نعیم نے اور ڈیڈ نے مجھ پہ شاوٹ کیا انہوں نے آپ کے بارے میں برا کہا انہوں نے کہا میں انکا بیٹا نہیں ہوں مجھے بہت ہرٹ ہو رہا ہے
اس نے روتے ہوئے بتایا تھا
فروا نے نخوت سے ہاتھ جھلایا
تمھارے ڈیڈ نے تم پہ اس لئے شاوٹ کیا کیونکہ تم بزدل ہو کیونکہ تم رو رہے تھے کیونکہ تم اپنا بدلہ لینا نہیں جانتے اگر اس بچے نے تمہاری سائیکل توڑی تھی تو تمھیں چاہیے تھا وہی موٹے بڑے پتھر اسکے سر پہ مارتے اسکی سائیکل پہ مارتے تمھیں معاف کرنے کے بجائے بدلہ لینا چاہیے تھا
سفیر رونا بھول کر انکو دیکھے گیا
تمھیں رونے کے بجائے اسے رلانا چاہیے تھا مجھ سے وعدہ کرو سفیر کہ آج کے بعد تمہاری آنکھوں سے ایک آنسو نہیں کرے گا وعدہ کرو
اس نے سفیر کا نرم چھوٹا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے لیا
وعدہ کرو سفیر تم آئندہ رو گے نہیں تم آئندہ معاف نہیں کرو گے تم اب سے بدلہ لو گے
بھوری آنکھوں والے بچے نے میکانکی انداز میں اپنا سر اثبات میں ہلا دیا
آنکھ کے بدلے آنکھ خون کے بدلے خون اپنا بدلہ لینا سیکھو سفیر تم ایک عظیم انسان ہو تم . . . فاتح ہو تم تیرہ سالہ سفیر کو آج ایک بار پھر اپنے باپ کا سخت رویہ برداشت کرنا پڑا تھا لیکن آج حالات مختلف تھے وہ رو نہیں رہا تھا اسکی آنکھیں بس ہلکی گلابی تھیں چہرہ سرخ
اسکی ماں ایک بار پھر اسکے پاس بیٹھی تھیں
میں نے بس ڈیڈ سے اتنا کہا تھا کہ مجھے بھی ویسی گھڑی چاہیے میں نے کچھ غلط تو نہیں کہا تھا لیکن ڈیڈ نے اس بچے کے سامنے مجھے اتنا بے عزت کیا آخر کیوں کیوں وہ مجھ سے اتنی نفرت کرتے ہیں کیوں وہ بڑے پاپا کی طرح مجھ سے پیار نہیں کرتے ؟
وہ رنج سے کہہ رہا تھا
فروا نے افسوس سے اسکو دیکھا
وہ تم سے پیار اس لئے نہیں کرتے کیونکہ تم کم عقل ہو
سفیر نے متعجب نظروں سے انکو دیکھا
وہ گھڑی اس برانڈ کی ریئر کلیکشن ہے جسکا سارا اسٹاک ہاتھوں ہاتھ بک چکا ہے تمہارا باپ سہی تھا کیونکہ وہ گھڑی تمھیں نہیں مل سکتی تھی تمھیں وہ گھڑی چھین لینی چاہیے تھی
سفیر ٹھہر سا گیا
دنیا کی ہر اچھی چیز پہ سفیر سلطان کا حق ہے تمھیں جو چیز پسند آئے اسے چھین لو اسے حاصل کر لو کیونکہ یہ تمہارا حق ہے تمھیں ان سب چیزوں کے لئے اپنے باپ یا میرے پاس آنے کی ضرورت نہیں ہو نی چاہیے تمھیں اپنا حق لینا آنا چاہیے
ممی لیکن وہ گھڑی میری نہیں تھی
تو ہو جاتی جو چیز تمھیں پسند ہو وہ تمہاری ہے اسکے لئے کسی کے آگے جھکنے کسی کے آگے گڑگڑانے کی ضرورت نہیں ہے وعدہ کرو اب سے جو کچھ تمھیں پسند ہوگا تم اسے مانگو گے نہیں وعدہ کرو سفیر
بھوری آنکھوں والے بچے نے ایک بار پھر اپنا ہاتھ اس عورت کے ہاتھ پہ رکھ دیا تھا
وہ عورت اب بھی بول رہی تھی
. . . دنیا کی ہر اچھی چیز پہ تمہارا حق ہے تم سفیر سلطان ہو تم عظیم ہو تم فاتح ہو . تم
سولہ سالہ سفیر سلطان اپنے کمرے کی بالکنی میں اداس بیٹھا تھا اسکے چہرے پہ ملال تھا سحر ت تھی
فروا نزاکت سے اپنی فراک کا کونا پکڑے وہ اس کے قریب آ بیٹھی
سفیر نے تھکی تھکی نظریں اٹھا کر انکو دیکھا یہ آنکھیں آج کے سفیر کی آنکھوں سے مختلف تھیں
ان میں حسرت تھی ان میں چاہ تھی ان میں محرومی بھی تھی
ڈیڈ میرے ساتھ نہیں جا رہے ممی سب بچوں کے ڈیڈ آئیں گے سب کے ڈیڈ اپنے بچوں کو اپنے ہاتھوں سے پر ائز دیں گے اور میں میرے ڈیڈ تو مجھے اپنا بیٹا کہلوانا بھی پسند نہیں کرتے
وہ دکھ سے کہہ رہا تھا
I love him mummy i really really love him
وہ مجھ سے پیار کیوں نہیں کرتے ؟
فروا آگے کو ہوئی اپنی بھوری شاطر آنکھوں کو اپنے بیٹے کی آنکھوں میں گاڑ دیا
وہ تم سے پیار اس لئے نہیں کرتے کیونکہ تم بار بار انہیں بتاتے ہو کہ تم ان سے پیار کرتے ہو
سفیر رک گیا اسکی آنکھوں میں اچھنبا تھا
تم سفیر سلطان ہو اگر تم ان سے محبت کرتے بھی ہو تو تمھیں یہ سب بتانے کی کیا ضرورت ہی تمھیں کیا ضرورت ہی کہ تم جھک جاؤ ؟ تمھیں جس انسان جس چیز سے محبت ہے وہ تمہاری ہے پھر تم اپنے الفاظ کیوں ضائع کرو ؟
لیکن انکو میرے ساتھ آیا تو چاہیے تھا اسے ایک ہی غم تھا
وہ تمھارے ساتھ نہیں آئیں گے کیونکہ تم ان بچوں کی طرح عام نہیں ہو سفیر کو سہا روں کی ضرورت نہیں ہے تمertra ordinary ہو تم اکیلے کافی ہو کسی بھی جگہ کسی بھی تقریب میں جانے کے لئے تم کافی ہو تمھیں ضرورت نہیں ہے کسی کی تمہارا کیرزما تمہارا چارم تمھیں ہر محفل میں معتبر ثابت کرنے کے لئے کافی ہے تمھیں اپنے باپ کی ضرورت نہیں ہے تمھیں اپنی ماں کی ضرورت نہیں ہے تم اکیلے کافی ہو
وعدہ کرو سفیر آج کے بعد اگر تمھیں ہماری ضرورت ہوئی تب بھی کسی کو نہیں پکارو گے وعدہ کرو تم کسی بھی محبت کا اظہار نہیں کرو گے تم اپنے لئے کافی رہو گے وعدہ کرو تم عام نہیں بنو گے وعدہ کرو سفیر وعدہ کرو بھوری آنکھوں والے بچے نے ایک بار پھر وعدہ کر لیا تھا
اسکی ماں اب پھر سے چند الفاظ دہرا رہی تھی
تم سفیر سلطان ہو تم عظیم ہو تم فاتح ہو دنیا کی ہر اچھی چیز پہ تمہارا حق ہے تمھیں جو پسند ہے . . چھین لو
اس نے آنکھیں کھولیں وہ اب سولہ سالہ سفیر نہیں تھا وہ اکتیس سال کا ہوگیا تھا لیکن وہ بچپن میں کئے ہوئے وعدے نہیں بھول سکا
میں سفیر سلطان ہوں اس کے لب ہلکے سے پھڑپھڑائے اسکی ماں نے فخریہ انداز میں اسے دیکھا وہ با مشکل اپنی گردن سیدھی کے دہرا رہا تھا
میں فاتح ہوں میں عظیم ہوں دنیا کی ہر اچھی چیز پہ میرا حق ہے
وہ کہہ رہا تھا لیکن اسکی آواز کھوکھلی تھی بے حد کھوکھلی
میںreyranidro art ہوں مجھے اپنے ساتھ جڑے کسی تعلق سے محبت کے اظہار کی ضرورت نہیں ہے مجھے جو چیز چاہیے میں اسے چھین لوں گا
میں سفیر سلطان ہوں میں فاتح ہوں میں عظیم ہوں میں نا قابل تسخیر ہوں
بولتے بولتے اسکی آنکھ کے کونے سے ایک بے نام آنسو نکلا تھا جسے وہ بری طرح رگڑ گیا
میں سفیر سلطان ہوں میں فاتح ہوں
وہ بے بسی سے دہرائے گیا
چرچ کی فضاؤں میں جل چکی خوشبو دار موم بتیوں کی باس اب پھیلی ہوئی تھی
ہال میں قطاروں۔ میں لگے لکڑی کے صاف ستھرے بینچ رکھے تھے
یہ بینچ سارے ہال میں بچھے ہوئے تھے بس درمیان میں گزرنے کا ایک لمبا اور چوڑا راستہ تھا
جہاں بینچ ختم ہوتے تھے وہیں سے ہال کی زمین سے ذرا اؤنچا اسٹیج نما منبر بنا تھا جس کے ایک کونے میں ڈائس رکھا تھا جس کے پیچھے سیاہ رنگت والا "فادر "کھڑا تھا اسٹیج پہ کھڑے کچھ بچے کواٹر (مذہبی نظم)پڑھ رہے تھے ہال کے بینچ اس وقت خالی تھے آج کی پریئر ہو چکی تھی یہ وہ بچے تھے جنہیں اگلے ہفتے کواٹر سنانی تھی اور اس وقت وہ اپنی مشق کر رہے تھے
ایسے میں ہال کے داخلی دروازے سے چار لوگ اندر داخل ہوئے جن میں ایک سیاہ آنکھوں والا مرد اور اسکی بیوی تھی اور دوسرا سرمئی آنکھو والا لڑکا اور ایک سانولی لڑکی بھی تھیں
فادر جوزف نے انکو اندر آتے دیکھا تو مسکرائے کواٹر پڑھتے بچے اب خاموش ہو گئے تھے شاید وہ مشق کر چکے تھے
فادر جوزف نے بچوں کو جانے کا اشارہ کیا
آج کی پریئر ختم ہو چکی ہے لیکن یسوع مسیح کا تذکرہ کرنے والے لوگ کبھی ختم نہیں ہوں گے آؤ میرے بچوں آؤ
ڈائس کے پیچھے کھڑا ڈھلتی عمر کا آدمی شفقت سے کہہ رہا تھا
ہم کسی کے عقیدے کے ساتھ مذاق کرنے جا رہے ہیں کیا دنیا میں اس سے بڑا گناہ کوئی ہوگا؟ سرمئی آنکھوں والا لڑکا دکھ سے کہہ رہا تھا
اگر تم اب ایک لفظ بھی بولے تو کل اسی چرچ سے تمہاری مسخ شدہ لاش ملے گی کیا اس سے بڑا گناہ کوئی ہوگا؟ اسکے ساتھ چلتا سیاہ آنکھوں والا نوجوان سختی سے کہہ رہا تھا
اتنے میں وہ چاروں بینچ کے آخری سروں تک پہنچ گئے تھے فادر انکو دیکھتے ہوئے نیچے اتر آئے
کہو آج تم سیو مسیح کے بارے میں کیا سننا چاہو گے؟ انکی عظمت کے قصے یا ان پہ ٹوٹی مشکلات کا حوالہ فادر جوزف نیچے آتے ہوئے نرمی سے پوچھ رہے تھے
یہ ہمیں convert کروا کر دم لے گا
لیل عمر کے کان کے پاس جھکی
ہم نے اپنی کتاب قرآن کریم میں حضرت عیسی علیہ اسلام کے بارے میں کافی کچھ پڑھ رکھا ہے یہاں ہم کچھ اور بات کرنے آئے ہیں عمر نے انکو بہت کچھ بتا دیا
فادر اب نیچے آ چکے تھے یہ جاننے کے بعد کہ وہ سب مسلمان ہیں انکی مسکراہٹ ہنوز برقرار تھی
بیٹھو میرے بچوں انہوں نے اسی شفقت سے انہیں بیٹھنے کو کہا
وہ چاروں مارے باندھے بیٹھ گئے فادر جوزف اسٹیج کی سیڑھیوں پہ بیٹھ گئے
تکہو میرے بچوں کیا چیز تمھیں خداوند کے اس غلام کے پاس لے آئی
عمر نے کچھ کہنا چاہا جب ہارون نے اس کے گھٹنے پہ ہاتھ رکھ کر اسے خاموش رہنے کو کہا
وہ سچ بولے گا عمر جانتا تھا وہ عمر حیات نہیں تھا جو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اتنے وثوق سے جھوٹ کہے کہ اگلے کو اپنا سچ مشکوک لگے
وہ ہارون شاہد تھا جسے جھوٹ بولنے نہیں آتے تھے جس کا سچ بھی ڈگمگاجاتا تھا وہ آرٹسٹ تھا دل کی سچائیوں پہ یقین رکھتا تھا
ان چاروں میں سے کوئی بھی چرچ میں بیٹھ کر جھوٹ بولنے کے حق میں نہیں تھا سو خاموش رہے
ہارون نے انکو ہا لے کی شادی سے لے کر اغوا اور پھر اسکے باپ کے قتل اور ہیون کے غیر قانونی قبضے تک کی ساری ڈیٹیلز بتائیں
فادر جوزف نم آنکھوں سے سب سنتے رہے ہارون بول کر خاموش ہوا
ہمیں صرف شاہ تاج کبیر کے گھر تک رسائی چاہیے انکی ہیڈ ملازمہ آپ کی سگی بھتیجی ہیں آپ کا حکم انکے لئے یسوع کے بعد سب سے اہم ہیں انکا عقیدہ ہے آپ پہ ہم انہیں خریدنا نہیں چاہتے ہم بس شرافت سے گھر کے اندر رسائی چاہتے ہیں تاکہ ہمیں کچھ ایسا مل سکے جس کے زریعے شاہ تاج کو سچ بولنے پہ مجبور کر سکیں
ہا لے کہہ رہی تھی
اگر آپ انہیں ہماری مدد کا کہہ دیں گے تو ہمارا کام آسانی سے ہو جائے گا لیکن اگر آپ نہیں کہیں گے
وہ رکی ذرا آگے کو ہوئی فادر جوزف کی آنکھوں میں دیکھا
کام تو ہمارا پھر بھی ہو ہی جائے گا لیکن آپ کی بھتیجی غیر محفوظ ہو جائیں گی شاہ تاج کی جانب سے بھی اور ہماری جانب سے بھی اصل میں کیا ہے ناں میرا شوہر زرا سر پھرا ہے بات بات پہ گن نکال لیتا ہے
عمر نے مسکراہٹ دبائی
)(انہوں نے مجھے میرا شوہر کہا
اور میرا . . کزن وہ دس سال کی عمر میں قتل کر چکا ہے اب تو خیر اسکے لئے یہ سب کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے اب آپ بتائیں آپ کیا چاہتے ہیں؟
وہ واپس پیچھے کو ہوئی
اگر آپ ہماری مدد کر دیں گے تو آپ کی بھتیجی کی ذمہ داری ہماری اور اگر نہیں کرتے تب بھی سوچ لیجئے اسکا لہجہ دھمکاتا ہوا ہرگز نہیں تھا
اسے واقعی بات کرنے کا فن آتا تھا
فادر جوزف نے ایک گہری سانس لی
ابھی وہ کچھ کہتے کہ
اگر آپ کو ہم پہ کوئی شک ہے تو پہلے یہ تصاویر دیکھ لیجئے آپ کو فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی
اس نے عمر سے ہیون اور وہاں کے بچوں کی تصاویر لی تھیں یقینا وہ یہی تصاویر انکو دکھا رہی تھی
فادر جوزف آگے کو ہوئے
جیسے جیسے وہ تصاویر دیکھتے گئے انکا چہرہ یہ بتانے کے لئے کافی ہوتا گیا کہ وہ یقینا انکی مدد کریں گے
چرچ میں ذرا دیر کو خاموشی چھا گئی
تھوڑی دیر بعد فادر جوزف نے اپنی مہربان آواز میں کہنا شروع کیا
تم چاروں خداوند کی طرف سے بھیجے گئے اینجلز ہو
(لیل اور عمر نے بیک وقت اپنے کانوں کو ہاتھ لگائے
)یقینا یہ انکی بات نہیں ہو رہی تھی
ہر دور میں خداوند کچھsaint لوگوں کو زمین پہ بھیجتا ہے تم وہی ہو میں جان گیا ہوں تم وہی ہو میں خداوند کی خاطر تمہاری مدد کروں گا
میڈونا (قصر کبیر کی ہیڈ ملازمہ)ابھی آتی ہی ہوگی وہ ہر روز اس وقت آتی ہے میں تم سب کو اسکے ساتھ بھیج دوں گا سچائی کی جیت ہوگی خداوند تمہارا مددگار ہو
میں آپ کو بتا دیتا ہوں آپ نے کیا کہنا ہے عمر بولتے ہوئے اٹھ کھڑا ہوا
تھوڑی دیر بعد وہ چاروں ہال کے دائیں طرف بنے دوسرے داخلی دروازے کی اوٹ میں کھڑے تھے کیا خداوند مجھے میرے گناہوں کے لئے معاف کر دے گا کیا وہ مجھ پہ بھی رحم کرے گا؟