Chapter 57: باب 57

الفا کون ہا لے غائب دماغی سے بولی

میرا نہ ہونے والا شوہر لیل نے مسکرا کر بتایا

ہا لے نہ چاہتے ہوئے بھی مسکرا دی

پھر کاغذات پہ جھک گئی

ٹو ٹی ہوئی دوستی کھوئی ہوئی یاداشت کی طرح ہوتی ہیں

کبھی ایک منظر یاد آتا ہے تو کبھی دوسرا

ہارون شاہد اسے یاد آیا تھا اور بہت بری طرح یاد آیا تھا اسکے بغیر زندگی میں کوئی رنگ نہیں تھا

لیکن وہ اس تعلق کو نہیں جوڑے گی یہ طے تھا

وہ بلا مقصد گاڑی کو سڑکوں پہ دوڑ آتا پھر رہا تھا دل میں جیسے آگ سی لگ گئی تھی کسی پل چین نہیں آ رہا تھا گاڑی میں اے سی کے باوجود اسے گرمی لگ رہی تھی گھٹن ہو رہی تھی اسکی آنکھیں بری طرح بے قرار تھیں لب سختی سے آپس میں پیوست کر رکھے تھے بازو کی نسیں معمول سے زیادہ ابھری ہوئی تھیں آنکھیں سرخی مائل ہو رکھی تھیں

وہ بہت بری طرح ڈسٹرب تھا

بلاخر ایک نسبتا سنسان سڑک پہ اس نے گاڑی روک دی اور تھک کر سر کو سٹیئر نگ پہ گرا دیا اسکا دل چاہا تھا کہ دھاڑیں مار مار کر روئے لیکن چاہنے کے باوجود اسکی آنکھوں سے ایک قطرہ بھی نہ نکلا

تم وہاں نہیں جاؤ گے عمر وہ ہلکے سے بڑبڑایا

تم نے ساری زندگی اسی طرح گزاری ہے اب باقی کی زندگی بھی گزار لو گے

اسکی آواز سرگوشی جیسی تھی لیکن اس سرگوشی میں بے بسی تھی

پلیز مت جاؤ عمر پلیز . وہ اپنی منت کر رہا تھا

وہ بے بسی کی انتہا کو پہنچا ہوا تھا

میں نے کہا ناں تم نہیں جاؤ گے اب کے وہ سیدھا ہو کر بری طرح دھاڑا

دس سالوں میں وہ غصہ کرنا بھول چکا تھا اسے اب اگر غصہ آتا بھی تھا تو وہ کنٹر ول کرنا جانتا تھا لیکن آج اسے خود پہ بے طرح غصہ آ رہا تھا بے بسی محسوس ہو رہی تھی

اسے ایک طلب سی محسوس ہو رہی تھی جیسے اگر اس کی آنکھوں نے ذرا دیر اور اپنا پسندیدہ منظر نہیں دیکھا تو ابل کر باہر گر پڑیں گی غصے سے اسکی کنپٹی کی رگ پھڑکنے لگ گئی تھی

اسکی سماعتوں میں دور کہیں نفیسہ حیات کی آواز گونجنے لگی بارہ سالہ عمر انکے سامنے بیٹھا تھا پھولے ہوئے گال غصے سے سرخ ہو رہے تھے

آنکھیں بند کرو عمر وہ اسے کہہ رہی تھیں اور عمر نے نہ چاہتے ہوئے بھی آنکھیں بند کر لیں

ہونٹ ابھی تک بھینچ رکھے تھے

پڑھو

اعوذبااللّ من شیطان الرحیم

وہ زیر لب بڑبڑایا جلتی آنکھوں کو جیسے سکون ملا

دوبارہ پڑھو وہ عورت دہرا رہی تھی اور وہ بچہ کسی معتقد مرید کی طرح دہرا رہا تھا

اعوذبااللّ من شیطان الرحیم

اس عورت نے ایک بار پھر دہرایا گاڑی کی نشست سے ٹیک لگائے عمر نے بھی بے اختیاری کی کیفیت میں دہرایا اعوذبااللّ من شیطان الرحیم

اب کے بھینچی ہوئی مٹھی خود با خود کھل گئی تنے اعصاب ڈھیلے پڑنے لگے

اعوذبااللّ من شیطان الرحیم

سیاہ آنکھوں والی معتبر عورت پڑھتی جا رہی تھی گاڑی میں بیٹھا عمر حیات اسکے پیچھے پیچھے دہرا رہا تھا جیسے وہ اسکے سامنے بیٹھی ہو

اعوذبااللّ من شیطان الرحیم

اب کے جلتے ہوئے دل پہ جیسے پھوار پڑ گئی عمر کو لگا جیسے اسکی روح تک پر سکون ہوگئی ہو اس نے کندھے ڈھیلے چھوڑ دئیے سختی سے پیوست لبوں کو آزاد کیا کنپٹی کی پھڑکتی رگ اب تھم چکی تھی عمر کا رواں رواں پر سکون ہوگیا تھا

اللہ نے اسے شیطان مردود کے دلائے غصے سے پناہ دے دی تھی غصہ حرام ہے اور ہم سے حرام کام کون کرواتا ہے؟

شیطان اور جس دن ہمارا ایمان اس ایک سطر پہ ہوگیا ہمیں کسی پیر بابا کے تعو یذ یا لمبی لمبی آیات رٹنے کی ضرورت نہیں ہوگی دنیا میں غصے کی وجہ سے سے ہونے والے شر اور فساد ختم ہو جائیں گے

وہ تھوڑی دیر تک بیٹھا لمبے لمبے سانس لیتا رہا اور پھر گاڑی کو ایک ایسی منزل کی جانب موڑ دیا جہاں وہ دس سالوں میں کئی بار جاتا رہا تھا

کبھی غصے سے تو کبھی بے بسی سے کبھی طلب کے ہاتھوں مجبور ہو کر تو کبھی فطری محبت کے ہاتھوں مجبور ہو کر وہ جس جگہ جا رہا تھا وہ واحد جگہ تھی جہاں اس انسان کے سارے جذبات جاگ جاتے تھے

غصہ ناراضگی بے بسی تلخی محرومی یہاں جا کر عمر ہر بار ایک نئے جذبے سے آشکار ہوتا تھا

تقریبا آدھا گھنٹہ ڈرائیو کرنے کے بعد وہ ایک فییسی مردانہ بوتیک کے سامنے کھڑا تھا گلاس وال سے اندر کا سارا منظر نظر آتا تھا

وہ اپنی گاڑی سے اتر آیا شیشے کے دروازے اسکے آتے ہی کھولے گئے وہ خامو شی سے اطراف میں دیکھتا ہوا آگے آیا

سر میں آپ کی کیا مدد کر سکتا ہوں ؟ سیلز مین نے شائستگی سے پوچھا

عمر نے فلحال کچھ نہیں کہہ کر اسے ایک طرف کر دیا

وہ کوئی نیا لڑکا تھا جس نے عمر سے یہ سوال کیا تھا اگر کوئی پرانہ ورکر ہوتا تو عمر کوا یک نظر دیکھ کر پھر اپنے کام میں مصروف ہوجاتا

وہ جانتے تھے یہ آدمی کبھی بھی یہاں سے کچھ خریدنے نہیں آتا وہ بس یہاں کے ہیڈ درزی کو تھو ڑی دیر تک دیکھتا رہتا اور جب اس آدمی کی نظر اس پہ پڑتی پھر یا تو عمر فورا وہاں سے نکل جاتا یا پھر ان دونوں کے درمیان ایک بہت بڑا جھگڑا ہوتا جس میں عمر بولتا رہتا اور وہ بوڑھا آدمی نم آنکھوں سے اسکو سنتا جاتا

وہ متلاشی نظروں سے یہاں وہاں دیکھ رہا تھا بلاخر اسے اپنی دائیں طرف ایک شیشے کے چھوٹے سے کیبن میں وہ آدمی نظر آ ہی گیا

اس کے ہاتھ میں درزیوں والا انچی ٹیپ تھا

وہ دراز قد تھا بالکل عمر کی طرح اسکی رنگت صاف تھی بالکل عمر کی طرح اسکی ناک کھڑی تھی ح بالکل عمر کی طر اس کے بال گھنے تھے اس عمر میں بھی اپنے ہی گھنے بالکل عمر کی طرح اسکے کندھے چو ڑے تھے لیکن جھکے ہوئے یہ آدمی عمر جیسا ہو کر بھی اسکے جیسا نہیں تھا

اسکے بال قلموں سے سفید ہو گئے تھے شیو ہلکی بڑھی ہوئی تھی اسکا صاف رنگ سرخ و سپیڈ رنگت میں بدل رہا تھا سارے روایتی پٹھانوں کی طرح اسے بھی ذرا ذرا سی باتوں پہ غصہ آجاتا تھا

عمر بے اختیار سا اسکو دیکھے گیا

اس آدمی کے سینے پہ ایک نیم پلیٹ لگی تھی

وہاج علی خان

عمر یہاں سے وہ نام نہیں دیکھ سکتا تھا اسکے حلق میں کچھ اٹکا تھا اسکی ٹانگیں لرزنے لگی تھیں

تم اسے دیکھ چکے ہو اب تمھیں جانا چاہیے جاؤ عمر اب جاؤ وہ خود سے کہہ رہا تھا خود کو جانے پہ مجبور کر رہا تھا بوڑھا وہاج محو سا اپنے سامنے کھڑے لڑکے کے کوٹ کا ناپ لے رہا تھا دفتعا وہ رکا اسے اپنے چہرے پہ کسی کی شناسا نظروں کا ارتکاز محسوس ہوا

اس نے ناپ چھوڑ کر مڑ کر دیکھا اس نے نظریں اٹھا کر دیکھا سامنے اسکا بیٹا کھڑا تھا وہ ااسی کی طرف دیکھ رہا تھا وہاج کی آنکھوں میں بے شمار پانی بھرنے لگا

وہ زخمی سا مسکرا یا

اسکے دونوں گالوں میں گڑھے پڑے تھے

عمر بے اختیار اسے دیکھتا رہا پلک جھیلکے بغیر سانس لئے بغیر

اسے لگا تھا وہ اپنا عکس دیکھ رہا ہے

وہاج بھی آنکھوں

میں ہزار حسرتیں لئے اسے دیکھتا رہا اسکی آنکھیں نم ہونے لگی تھیں

وہ منظر مکمل تھا

اے اندھا ہے کیا کب سے کھڑا کر رکھا ہے ناپ لینی ہے یا جاؤں اسی وقت سامنے کھڑے نوجوان نے ناراضگی سے اس بوڑھے آدمی کو دھکا سا دیا

وہ تنو مند سا تھا ذرا سا لڑکھڑآیا لیکن گرا نہیں

اس نے نوجوان کو نہیں دیکھا اس نے بے قرار ہو کر ایک بار پھر عمر کی جانب دیکھا اسے ڈر تھا کہ منظر کہیں یہ کہیں کھو نہ جائے

عمر کی آنکھوں میں جیسے مرچیں بھر گئیں وہ بجلی کی سی تیزی سے اندر کی طرف بڑھا لڑکے کو کالر سے کھینچ کر اسکا رخ اپنی جانب موڑا اور اپنے فولادی ہاتھ کا ایک زوردار مکا اسکے جبڑے پہ دے مارا اس نوجوان کو لگا تھا جیسے اسکے جبڑے کی ساری رگیں تک ہل گئیں ہوں

عمر نے اگلے لمحے اسے سنبھلنے کا موقع دیے بغیر ایسا ہی ایک مکا اسکے پیٹ پہ دے مارا وہ درد سے دہرا ہو کر گر پڑا اور پھر سیدھا ہوتے ہوئے فورا اٹھ کر باہر کی طرف بھاگا عمر نے اسے پکڑنے کی کوشش نہیں کی

وہ باہر نکل کر بکتا جھکتا آگے وہاں سے نکلتا چلا گیا

آس پاس کھڑے دوسرے لوگ بھی جمع ہو گئے تھے

تم ٹھیک ہو ناں بیٹا ؟ اسکی آواز اپنے بیٹے سے زیادہ خوبصورت تھی فکر مند تھی

میری ماں پہ تو آپ کا ہاتھ بہت تیزی سے چلتا تھا یہاں کیا ہوگیا ؟ کیا ہاتھوں میں وہ جان نہیں رہی یا پھر نوکری کے چھوٹ جانے کا خوف تھا؟

وہ انکے قریب کھڑا تلخی سے کہہ رہا تھا البت اسکی آواز بلند نہیں تھی

جواب میں وہاج نے کچھ کہنا چاہا لیکن عمر مڑ گیا وہ اب مزید اس آدمی کو نہیں سن سکتا تھا

عمر میری بات سنو بیٹے رک جاؤ وہ اسکے پیچھے آیا تھا

تھوڑی دیر میرے پاس بیٹھ جاؤ بیٹا تھوڑی دیر رک جاؤ پلیز

وہ چاہے جتنا مرضی تیز قدم اٹھا لیں اپنے جوان بیٹے کا مقابلہ نہیں کر سکتے تھے

وہ تیز تیز قدم اٹھ باہر نکل گیا وہاج گرتا پڑتا اسکے پیچھے جا رہا تھا اسے بلا رہا تھا

عمر میری بات سنو بیٹے میری بات تو سن لو وہ رو رہے تھے اسے پکار رہے تھے لیکن عمر جانتا تھا وہ اگر رک گیا تو پتھر بن جائے گا سو وہ نہیں رکا وہ باہر کھڑی اپنی گاڑی میں بیٹھا اور ایک لمحہ ضائع کئے بغیر گاڑی زن سے بھاگتا آگے لے گیا

پیچھے کھڑا وہ شخص پچھتاووں میں گھرا کھڑا رہ گیا

یہ پچھتاوے اسکے لئے نئے نہیں تھے وہ انہیں اٹھائیس سالوں سے جھیل رہا تھا اور آج تک انکا used to نہیں ہو سکا تھا

اسکی روح آج بھی پہلے دن کی طرح زخمی تھی اسکی آنکھیں آج بھی پہلے دن کی طرح نم تھیں

امریکا کے شہر نیو یارک کے ایک نائٹ کلب میں اس وقت رنگینیاں عروج پہ تھیں

بار ٹینڈر کی کرسی پہ بیٹھا یاقوت مرزا بری طرح جھنجھلایا ہوا تھا

سیاہ شرٹ اور خیبر کے اوپر سیاہ جیکب پہنے بالوں کو جیل سے سیٹ کئے اور چہرے پہ بے زاری طاری کئے وہ اس وقت وحی لگ رہا تھا

دفتعا اسکا موبائل بجنے لگا

ڈیڈا کالنگ

اسکے چہرے پہ پھیلی بے زاری ایک لمحے میں غائب ہوئی اس نے لپک کر موبائل اٹھایا

کال اٹینڈ کی اور میوزک کے شور سے بچنے کے لئے یہاں سے نکل گیا چلتے ہوئے وہ کلب کے داخلی دروازے تک آگیا

موبائل جل بجھ کر بند ہوگیا تھااس نے خود کال ملائی

جو کہ فورا ریسیو ہو گئی

ہیلو ڈیڈ پلیز مجھے واپس بلا لیں وہ چھوٹتے ہی بولا

بکو مت یہ بتاؤ کیسے ہو؟

انہوں نے جھڑک دیا

میں کیسا ہو سکتا ہوں یار یہاں اکیلے رہ کر کیسا ہو سکتا ہوں میں کچھ نہیں جانتا مجھے بس واپسح بلا لیں وہ بری طر تپ گیا تھا

بکواس مت کرو یاقوت اگر تم نے یہاں آنے کی بات دوبارہ کی تو میں اپنے ہاتھوں سے تمہارا گلہ دباؤں گا یہاں جو گند تم پھیلا کر گئے تھے اسکو سمیٹنے میں بہت وقت لگے گا اور ویسے بھی جو رنگیں یاں تمھیں چاہیے تھیں وہاں تو آسانی سے سب مل رہا ہوگا

آخر میں انکا لہجہ طنزیہ ہوا تھا

چند مزید باتوں اور دھمکیوں کے بعد بلاخر اس نے اپنے باپ کی بات مان لی تھی

نر مین کیسی ہے؟

آخر میں اس نے بڑے ہی کوئی سرسری لہجے میں پوچھا تھا

مر گئی ہے آگے سے انہوں نے اتنی سختی سے کہا کہ یاقوت ٹھہر سا گیا

کم از کم تمھارے لئے وہ مر گئی ہے اب فون رکھو اور آئندہ اس لڑکی کا نام اپنے منہ سے نہ نکالنا

وہ ایسے سرد ایسے دو ٹوک لہجے میں بولے تھے کہ یاقوت کو بے اختیار ان سے خوف محسوس ہوا

کال کٹ چکی تھی

لیکن یاقوت وہیں بے دھم کھڑا رہا

اپنا بدلہ لیتے ہوئے وہ اپنی آزادی کھو چکا تھا

کیا تم ٹھیک ہو؟ یہ وہ پہلا سوال تھا جو ہارون نے عمر کو دیکھتے ہوئے پوچھا تھا

اگر نہیں بھی ہوا تو کم از کم تمھیں نہیں بتاؤں گا وہ تلخی سے کہتا گرم گرم کافی کو اپنے اندر انڈنلیے لگا

وہ دونوں یہ چھوٹے سے کیفے میں بیٹھے تھے

سفیر کے ساتھ یہ تم نے کیا ہے ناں؟

کیا جب گھر کے اندر آنے لگے تو اسکو پٹا باندھ کر باہر باندھا جاتا ہے جاتا ہے تاکہ اسے یاد رہے کہ وہ کیا ہے لیکن تم نے اسے اتنے گھٹیا کیس میں کیوں پھنسایا ؟ وہ اپنی سرمئی آنکھیں اسکے چہرے پہ جمائے پوچھ رہا تھا میں بس اسے ذلیل کرنا چاہتا تھا جیسے اس نے مجھے کرنے کی کوشش کی وہ ہا لے کو ہرٹ کرنے لگا ہے اور اگر کوئی میری بیوی کو ہرٹ کرے گا تو میں اسے معاف نہیں کروں گا ہا لے کو ہرٹ کرنے کا حق کسی کو بھی نہیں خود عمر حیات کو بھی نہیں وہ حتمی لہجے میں بولا

پھر مجھے کیوں چھوڑ دیا میں نے بھی تو اسے ہرٹ کیا ہے ہارون نے ہلکی آواز میں پوچھا

عمر نے ہاتھ جھلایا

تم نے کچھ بھی غلط نہیں کیا تمھارے حساب سے یہی سہی تھا تم دور تھے تمھیں حالات کا اند ازہ نہیں تھا ظاہر ہے ایک لڑکی کی شادی کی صبح تم یہ تو نہیں کہو گے ناں کہ وہ لڑکی کسی مرد کو آدھی رات کے وقت ہسپتال لے گئی

تم اپنی جگہ درست تھے عمر رسان سے بولا

ہارون نے ممنون نظروں سے اسکو دیکھا

ہا لے یہ بات کیوں نہیں سمجھتی ؟ اسکا لہجہ زخمی تھا

وہ سب سمجھتی ہے وہ جانتی ہے ہارون کہ تم اسے ہرٹ نہیں کر سکتے وہ اب بھی تمہاری پینٹنگ کا سن کر خوش ہوتی ہیں وہ بس تم سے ناراض ہیں انکو لگتا ہے کہ اگر تم اس دن ایئر پورٹ پہ انکی بات مان لیتے تو یہ سب نہ ہوتا حلانکہ انکو اب مان لینا چاہیے کہ یہ "قسمت "تھی اگر تم ہوتے تب بھی کچھ بدل نہیں سکتا تھا

وہ بول چکا تو اپنی کافی اٹھا لی

ہارون خاموش رہا اس کے پاس کہنے کو کچھ نہیں تھا

اچھا چلو میرے پچاس ہزار نکالو آج کل ہاتھ تنگ ہے بہت وہ گردن کے کس بل نکالتا ہوا بولا

عمر کو کافی بے حد کڑوی لگی حد سے زیادہ کڑوی

بس کو ئی پولیس والے سے پیسے نہ مانگے

کس چیز کے پچاس ہزار عمر کے تو مانو پتنگے ہی لگ گئے

وہ اس امیر زادے کے لئے جو میں کلب گیا بیس ہزار کلب کی انٹری اور تیس ہزار کی شراب جو میں نے ایک "پارٹی بوا ئے "لگنے کے لئے منگوائی تھی دو ہزار کا پیٹرول بھی شامل ہے لیکن خیر چھو ڑو اب کیا ایک ایک روپے کا حساب رکھنا

عمر آگے کو ہوا ذرا سا مسکرایا

وہ جو میرے باپ کی شوگر مل ہے ناں وہاں سے جا کر لے لو میں کال کر دوں گا مینینجر کو وہ ایسی سنجید گی سے بولا کہ ہارون کو یقین انے لگا

کیا واقعی تمہارے باپ کی شوگر ملز ہیں؟ ۔

عمر نے کندھے اچکائے ظاہر ہے ہوں گی تم نے دیکھ رکھی ہوں گی جب ہی تو تم مجھ سے اتنے پیسے ایک ساتھ مانگ رہے ہو یاد رکھنا ہارون پولیس والا اپنی جان دے دے گا پیسہ نہیں دے گا

ہارون نے با مشکل ضبط کیا دل تو چاہ رہا تھا یہ گرم گرم کافی اسکی اس چلتی زبان پہ پھینک دے (لیکن وہ سفیر کا)انجام دیکھ کر آیا تھا سو چپ رہا

اچھا خیر یہ بتاؤ وہ وائٹ پاؤڈر(ڈرگز) کہاں سے لائے تھے تم مجھے ان ڈیلرز کی ڈینیل دو وہ آگے کو ہو کر سنجیدگی سے پوچھ رہا تھا

ہارون مسکرایا

قدرے آگے کو جھکا

وہ ڈرگز نہیں تھیں

میرے گھر کا نمک تھا آئیوڈین ملا نمک شکر ہے اس نشئی نے چیک نہیں کیا ورنہ مجھے اسی نمک کی کان میں دفنا دیتا ہارون نے جھرجھری لی

عمر نے افسوس سے اسکو دیکھا

تم بھی پورے دنوں کے ہو میں تو تمھیں معصوم سمجھا تھا اچھا یہ بتاؤ وہ چرسی اپنے باپ سے کب ملے گا؟

ہارون پیچھے کو ہوا کافی کا گھونٹ بھرا

وہ کیوں ملے گا اپنے باپ سے ؟ اس نے سکون سے پوچھا

عمر کا دماغبھک سے اڑا

تمھیں وہاں کیوں بھیجا تھا تاکہ تم اسکے اور اسکے باپ کے درمیان تعلقات کو درست کرو تم کیا کر کے آئے ہو وہ سہی معنوں میں پریشان ہو گیا تھا

ہارون اسی طرح پر سکون بیٹھا رہا

میں پہلے اپنے باپ کے ساتھ تو تعلقات درست کر لوں وہ جل کر بولا

دیکھو عمر میں جس کام میں اچھا ہوں وہ کر آیا ہوں اب وہ لڑکا ڈرگز نہیں لے گا اور اب چاہے وہ لڑکی خود بھی اسکے پاس چل کر آئے تو وہ اسے قبول نہیں کرے گا آج سے وہ اپنی تلاش کے سفر میں نکل جا ئے گا

اچھا اپنی تلاش جی جی بالکل میں نے تو آپ سے یہی کہا تھا ناں کہ اس لڑکے کو ہمالیہ کی پہاڑ یوں پہ تبلیغ کرنے کے لئے چھوڑ آؤ عمر نے اسکی بات کاٹی وہ سخت بے زار لگتا تھا

ہارون نے دانت پہ دانت جما کر ایک بار پھر ضبط کیا

ماں باپ بچے کی بھلائی میں خوش ہوتے ہیں اسکا باپ بھی اسے موو آن کرتے دیکھ خوش ہوگا رہی بات اسکے تعلقات اپنے باپ کے ساتھ درست کرنے کی تو یہ کام مجھے نہیں آتا مجھے جو آتا تھا وہ کر آیا ہوں اور اسکا باپ کوئی مفتی نہیں تھا کالے کرتوتوں کے نتائج تو بھگتنے پڑیں گے ناں

سارے پاگلوں نے میرے ہی گلے پڑنا تھا کیا؟ . . اققف وہ سخت کبیدہ خاطر لگ رہا تھا

میرے پاس تمھارے لئے کچھ ہے

فروا اور فہیم کی ملاقات کا ثبوت

عمر کرنٹ کھا کر سیدھا ہوا

چہرے پہ بے یقینی پھیل گئی

ہارون موبائل پہ انگلیاں چلا رہا تھا

پھر ایک جگہ رک کر اس نے موبائل عمر کے سامنے کیا

عمر نے جھپٹ کر اس کے ہاتھ سے موبائل لے لیا

وہ ایک انسٹاگرام سے لی گئی تصویر کا سکرین شاٹ تھا

اس تصویر میں فروا اپنی کسی دوست کے ساتھ کھڑی تھیں

نہ وہ تصویر قابل غور تھی نہ فروا کی مسکراہٹ اور نہ انکی وہ غیر ملکی دوست اس تصویر میں قابل غور پندرہ اپریل کی تاریخ تھی اس تصویر میں قابل غور وہ ہوٹل کا نام تھا جہاں وہ دونوں کھڑی تھیں

The pearlstone

عمر ششدر رہ گیا یہ اس نسیمGنامی کیفے سے چند قدم ہی دور تھا اس نے چیک کیوں نہیں کیا؟

کیا وہ اتنا بے کار ہوگیا ہے؟

کیا وہ اتنا اندھا اتنا کم عقل ہوگیا ہے؟

یہ پاکستان کی سب سے مشہور ہوٹل چین ہے

ہارون عمر کے سفید پڑتے چہرے کو دیکھتے ہوئے کہنے لگا

تم یہی سوچ راہے ہوگے کہ تم نے اس جگہ کو چیک کیوں نہیں کیا؟

عمر نے جواب نہیں دیا وہ بس شل سا بیٹھا رہا

کیونکہ تم نے عمر تم نے صرف اور صرف فہیم مرزا کے ہوٹلز چیک کیے تم نے فروا اور فہیم کی ملاقات کو بس فہیم کے ہی کسی ہوٹل میں ہی امیجن کر لیا تم نے اس شہر کا کوئی کیفے کوئی ریستوران کوئی ہوٹل جو فہیم کا نہیں تھا اسے چیک ہی نہیں کیا

عمر کو اسکی آواز نہیں آ رہی تھی اسکے کانوں میں کوئی اور آواز گونج رہی تھی

(عمر سر میں آپ کو بتا رہا ہوں میں نے فہیم مرزا کے ایک ایک ہوٹل کا سی سی ٹی وی چیک کروایا ہے لیکن اس)پورے مہینے یہ عورت یہاں آئی ہی نہیں

تم رنگوں کی زبان جانتے ہو؟ اس نے ہارون کو کہتے سنا عمر کچھ نہی بولا اس کے پاس کہنے کو بہت کچھ تھا وہ کہنا چاہتا تھا

رنگوں کی زبان واٹ نان سینس لیکن زبان جیسے تالو سے چپک گئی تھی

سبز رنگ creativityکا رنگ ہوتا ہے اسی طرح اگر سبز رنگ کو گہرا سبز کر دو تو یہ جلن اور حسد کا رنگ بن جاتا ہے

عمر کی آنکھوں کے آگے کوئی اور منظر تھا

وہ (وہ دونوں ایک ورکشاپس کی دکانوں سے بھرے ہوئے سڑک پہ گاڑی کے اندر بیٹھے تھا عمر نے اپنے موبائل پہ لوکیشن ڈالی اور اپنی لوکیشن کے آس پاس ایک بار پھر فہیم مرزا کا کوئی ہوٹل ڈھونڈنے لگا)

نیلا رنگ اداسی کا رنگ ہوتا ہے وہ اسکی زبان سے بس اداس باتیں نکلتی ہیں اگر نیلے رنگ کو زیادہ گہرا کر دو تو وہ مسلسل جاری رہنے والے غم کی بات کرتا ہے

اسکی آنکھوں کے سامنے اب ہسپتال کے بیڈ پہ لیٹے معراج سلطان تھا

) کیا تم جانتے ہو عمر یہ سب کس نے کیا ہے

(فہیم مرزا نے اور اس نے یہ سب مسز شمس کے کہنے پہ کیا ہے

)تم ایسا کیسے کہہ سکتے ہو کیا تمھارے پاس کوئی ثبوت ہے

سیاہ رنگ طاقت کا رنگ ہوتا ہے جنون کا رنگ ہوتا ہے پیشن ambition کا رنگ ہوتا ہے

(عمر انتقام کو جنون مت بناؤ

فکر مند سا سردار کہہ رہا تھا

میں تمھیں اس جنون کی بھینٹ چڑ)ھنے نہیں دے سکتا میرے لئے تم اہم ہو صرف تم

سرخ رنگ . . یہ انتقام کا رنگ ہوتا ہے خون کا رنگ بدلے کا رنگ یہ رنگ جب انکی آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے تو بہت عرصے تک کوئی دوسرا رنگ نظر نہیں آتا یہ رنگ اپنی بات کرواتا ہے یہ انسان کی آنکھوں کے آگے گھومتا رہتا ہے سرخ جوڑا ہو سرخ برتن ہو سرخ عمارت ہو یا پھر سرخ خون

سرمئی آنکھوں والا لڑکا کہہ رہا تھا اور عمر سانس روکے سن رہا تھا

تم نے عمر تم نے انتقام کو جنون بنا لیا تم نے آنکھوں کے آگے سرخ رنگ رکھ لیا تم نے صرف ایک رنگ کی سنی پھر باقی سارے رنگوں نے بولنا چھوڑ دیا انہوں نے منہ سی لئے رنگ بہت پوزیسو ہوتے ہیں اگر تم انکو وہ توجہ نہیں دو گے جو کہ وہ ڈیزرو کرتے ہیں تو پھر وہ روٹھ جاتے ہیں تم نے رنگوں کو خود سے ناراض کر دیا ہے اپنی آنکھوں کے آگے سے سرخ رنگ کی پٹی ہٹاؤ اپنے سامنے باقی رنگوں کو بولنے دو ورنہ سرخ رنگ تمہاری رگوں میں سرآیت کر جائے گا اور تمہاری رگوں میں پہلے سے ایک سرخ رنگ موجود ہے اگر دنیا میں ایک جیسی چیزیں دو دو ہو جائیں تو ایک کو ختم کر لینا چاہیے اب تم سوچو عمر تم خود کو ختم کرو گے یا پھر اس انتقام کے رنگ کو تمھیں یہ تصویر کہاں سے ملی ؟

کافی دیر بعد عمر نے سوال کیا تھا

جواب میں ہارون نے کل فروا کے ساتھ ہونے والی اپنی ملاقات کا سارا احوال سنا دیا

تم نے اس بوڑھی فتنہ کے ماتھے پہ گن رکھ دی براو و ہارون برا وو آج تو تم نے میرا دل جیت لیا کیا تھا جو ٹریگر بھی دبا دیتے ایک عذاب سے تو جان چھوٹ جاتی آخر میں وہ ذرا افسوس سے بولا تھا

جبکہ ٹریگر کے نام پہ ہارون کو کچھ یاد آیا تھا

میں ضرور ٹریگر دبا دیتا عمر اگر اس پستول میں گولیاں ہوتیں تم نے مجھے خالی پستول دیا تھا تمھیں میرے ساتھ اس کام کرتے ہوئے شرم نہیں آئی

عمر نے ڈھٹائی سے سر کھجایا

ہاں تمھیں پستول میں گولیاں ڈال کر دیتا تاکہ تم اسکو مار دو اور مقدمہ مجھ پہ چلے تمہارا باپ تو تمھیں چھڑا لے گا مجھے چھڑوانے کون آئے گا؟ وہ جلے کٹے انداز میں بولا

تمہارا باپ . . ہارون نے فورا جواب دیا تمھیں بچانے تمہارا باپ آئے گا

عمر کے تاثرات بدل گئے مٹھی ایک بار پھر بھینچ گئی ماتھے پہ سلوٹوں کا جال سا بچھ گیا

تم نے بتایا نہیں تمھیں یہ تصویر کہاں سے ملی ؟ اس نے بات بدل دی

ہارون سمجھ گیا وہ اس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا

میں نے فروا آنٹی کا موبائل اٹھا لیا تھا پھر میں نے جب سارا موبائل چیک کیا تو مجھے یہ تصو یر ملی میں نے اس عورت کا انسٹا گرام چیک کیا اور وہاں سے مجھے فروا اور اس عورت کی باقی تصاویر مل گئیں

لیکن کیا ثبوت ہے کہ فروا فہیم سے ملنے گئی تھی وہ اپنی اسی غیر ملکی دوست سے ملنے بھی تو جا سکتی ہے عمر اب کے مشکوک ہوا

ہارون آگے کو ہوا

میں نے ہوٹل کی فوٹیج نکلوائی ہے جس سویٹ میں فروا گئی تھی اسی سو یٹ میں تھوڑی دیر بعد فہیم مرزا بھی گیا تھااس نے بولتے ہوئے موبائل پہ انگلیاں چلاتے ہوئے ایک فوٹیج عمر کے سامنے رکھی وہ بغور اس ویڈیو کو دیکھے گیا

ہارون نے کہنا جاری رکھا اسکے ساتھ وہ سنہری آنکھوں والا لڑکا بھی تھا کیا نام ہے اسکا

اس نے ذہن پہ زور دینا چاہا

ہاں نوح . یہی نام ہے اسکا میں جانتا ہوں اسکو ہا لے بھی جانتی ہے وہ فہیم کے بیٹے کا گار ہیں ہے اسکے بیٹے کا نام یاقوت مرزا ہے ہا لے اور یاقوت ایک بار شاپنگ مال میں الجھ پڑے تھے مجھے سب یاد ہے

(اگر تم میرے اغوا میں شامل نہیں بھی ہو تو میں تمہاری دشمنی کی زد میں آئی ہوں کیا ہو اگر وہ جان لے کہ وہ)اپنی دشمنی کی زد میں آئی ہے؟

وہ بتا رہا تھا اور عمر آنکھیں چھوٹی کئے سنے جا رہا تھا

نہ میرا ڈرائیور ڈسٹریکشن تھا نہ فروا نے میری سم کے زریعے مجھے استمعال کیا اس پہیلی کو سلجھا نے میں اتنا وقت صرف اس لئے لگا ہے کیونکہ تم اس پہیلی میں خود کو شامل کیے ہوئے تھے تم نے اپنے دماغ پہ زیادہ زور دے رکھا تھا

تم اس کیس کو عمر حیات بن کر چل کر رہے تھے حلانکہ فروا کے پلان میں تم تھے ہی نہیں تمھیں خود کو باہر نکال کر ایک سوچنا تھا فروا کسی کو بھی پھنسا نہیں رہی تھی وہ بس محتاط تھی اس لئے اس نے میری سم اور میرا ڈرائیور استمعال کیا

وہ اس کیفے میں ہی جانے والی تھی لیکن مہر سے ملنے ہوٹل اسے قریب پڑتا تھا وہاں جانا اسکے لئے کوئی دقت کی بات نہیں تھی

خیر اب یہ مسئلہ حل ہو چکا ہے عذاب ختم ہوا

ہارون نے ہاتھ جھاڑے

تمھیں یہ سب ہا لے کو دکھانا چاہیے وہ تمھیں معاف کر دے گی تم دونوں ایک اچھی زندگی گزار سکتے ہو آخر میں ہارون نے سادگی سے کہا تھا البت حلق میں بہت کچھ اٹکا تھا

وہ کسی اور کے ساتھ زندگی گزارے گی اس خیال سے ہی جان جاتی تھی

یاقوت مرزا کو میں بھی جانتا ہوں میں نے اسکی پارٹی پہ ریڈ ڈالا تھا اسکی ڈرگز اور سر اب ضبط کر لی تھی

پھر تو صاف ظاہر ہے کہ یاقوت اس سب میں شامل ہے ہارون فورا بولا تھا

اوںہوں یاقوت نہیں وہ دماغ سے نہیں سوچتا اسکا ریموٹ نوح کے ہاتھ میں ہے یاقوت بس ایک بد دماغ بگڑا ہوا رئیس زادہ ہے اسکے لئے سارے فیصلے نوح لیتا ہے اور فہیم مرزا کبھی بھی اپنے بیٹے کو اس سب میں نہیں گھسیٹے گا معاملہ کچھ اور ہے میں نوح مرزا سے ملنے جاؤں گا

میں ساتھ آؤں گا وہ ترکی با ترکی بولا

عمر چند انیے اسکو دیکھتا رہا

تم یہ سب کیوں کر رہے ہو؟

ہارون نے سادگی سے کندھے اچکائے

کیا کر رہا ہوں ؟

عمر نے اسکے چہرے کو دیکھتے ہوئے اسکا موبائل اسکے سامنے کیا

یہ فوٹیج تمھیں رات کے تین بجے موصول ہوئی ہے مطلب تم ساری رات خوار رہے ہو

یہ ہوٹل کوئی عام ہوٹل نہیں ہے تمھیں اس فوٹیج کے کے عوض ایک خطیر رقم بھرنی پڑی ہوگی ہاں وہ الگ بات ہے کہ اگر تم مجھے لے جاتے تو میں تمہارا کام مفت میں کروا دیتا

ہارون دھیرے سے ہنس دیا پھر عمر کو دیکھا

مجھے اسکے لئے اپنی نیندیں اڑانے کی عادت ہے

(اسے رات کے تین بجے کی وہ فون کال یاد آئی جب ہا لے عمر کو ہسپتال لے گئی تھی اور پھر ہارون کو کال کی تھی)وہ گہری نیند سے جاگا تھا اور منہ تک دھو ئے بغیر باہر بھاگا تھا

مجھے اس کے لئے اور اس پہ اپنا پیسہ خرچ کرنے کی عادت ہے

(اسے یاد آیا کہ کس طرح وہ اکثر ایکدوسرے کے کھانے کا بل دیا کرتے تھے کس طرح وہ ہر سالگرہ پہ ہا لے کو ڈائمنڈ گفٹ کیا کرتا تھا کس طرح وہ اس کے لئے مہنگے مہنگے ہینڈ بیگز لایا کرتا تھا اور کس طرح ہا لے کی تیز)ڈرائیونگ کی وجہ سے اپنی گاڑی کی آئے دن لاکھوں روپے کی مرمت کرایا کرتا تھا

میں اس سے کہا کرتا تھا کہ "ساری دنیا بھی اگر تمھیں چھوڑ دے تو ہارون شاہد وہ واحد آدمی ہوگا جو تمھارے ساتھ کھڑا ہوگا "مجھے ہمیشہ لگتا تھا کہ ساتھ کھڑے ہونے کا مطلب ہوتا ہے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونا اور دوست کی ہر مشکل کو آنے سے پہلے روک لینا

اس نے زور زور سے نفی میں سر ہلایا

عمر بغور اسکو سنتا رہا

مشکلات اللہ کی طرف سے ہوتی ہیں آزمائش اللہ کی طرف سے ہوتی ہیں انسان مشکل کو آنے سے روک نہیں سکتا لیکن اس مشکل کے بعد درست فیصلے لے سکتا ہے خود کو زیادہ نقصان سے بچا سکتا ہے اپنے عزیز اپنے دوستوں کو سہی مشورہ یا مدد دے سکتا ہے میں وہی کر رہا ہوں وو میرے مشورے نہیں سنے گی لیکن میں اسکی مدد کر سکتا ہوں اور میں کر رہا ہوں جتنا مجھ سے ہو سکتا ہے میں اس کے لئے سب کروں گا کیونکہ اگر ساری دنیا بھی اسے چھوڑ دے تو ہارون شاہد اسکے ساتھ کھڑا ہوگا

انہیں بتا تو دو کریڈٹ لو تم نے اسکے لئے اتنا سب کیا ہے اپنا وقت پیسہ توانا ئی خرچ کی ہے اور سب سے زیادہ تم اس بوڑھی فتی کی نظر میں آ گئے ہو تم نے انکے لئے خود کو غیر محفوظ کر لیا ہے ہا لے کو یہ سب پتہ ہونا چاہیے انکو پتہ ہونا چاہیے کہ تم انکے لئے کتنی قربانی دے رہے ہو

ہارون مسکرایا تھا

دوستوں کے لئے کی جانے والی کوشش اور دی جانے والی قربانیاں ہر قسم کی خوش آمد یا ستائش یا پھر سرآہے جانے کی خواہش سے آزاد ہونی چاہیے قربانیوں کا فخریہ ذکر انکو بے توقیر کر دیتا ہے محفل میں سنائی جانے والی قربانی پھر برہنہ ہو جاتی ہے اسکی کوئی عزت نہیں رہتی آپنے اپنے دوست کے لئے جو کچھ بھی کیا وہ آپ کا فرض اور دوست کا حق تھا دوست جانتا ہے تو ٹھک ہے اور اگر نہیں جانتا تو بھی ٹھیک ہے آپ نے دوست کی مدد "دوستی "کی خاطر کی تھی "سراہے" جانے کے لئے نہیں

وہ بول کر خاموش ہوگیا

عمر اٹھ کھڑا ہوا

والٹ سے چند نوٹ نکال کر میر پہ رکھے

ہارون اسکو دیکھتا رہا

کل شاہ تاج کبیر کے گھر جانا ہے تیار ہو ناں ؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.