سو اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ اسی طرح کٹھ پتلی بن کر ہی سہی لیکن راج کرتے رہیں تو مجھے یہاں سے نکالیں شمس چند انیے اسکو گھورتے رہے پھر بغیر کچھ کہے واپس پلٹ گئے
اب وہ اسے اپنے لفظوں کی مار نہیں مار سکتے تھے اب وہ انکی جان کو آنے لگا تھا
***
گاڑی جہاں رکی وہ جگہ ایک سفید" محل "سے کم نہیں تھی
حسن اور عمر اپنی طرف سے اتر کر نیچے آئے حسن کی آنکھیں جیسے چندھیا سی گئیں
وہ ایک تین منزلا لمبے رقبے پہ پھیلی سفید عمارت تھی جیسے کوئی ہاسٹل ہوتا ہو یا جیسے کوئی رہائشی بلڈنگ لیکن یہ نہ کسی ہاسٹل کی طرح شور کرتی تھی نہ کسی رہائشی عمارت کی طرح گندی یہ ایک صاف ستھری خاموش سی عمارت تھی لیکن اسکی ایک شان تھی یہ لوگوں کو مجبور کرتی تھی کہ اسے رک کرد یکھا جائے اس عمارت کے چاروں طرف مختلف بیلیں لگی تھیں سو اس لحاظ سے اس عمارت میں لگا دوسرا رنگ سبز تھا اس عمارت کے بیچ و بیچ ایک بڑی سی تختی لگی تھی جس پہ جلی حروف میںheaven (جنت)لکھا تھا گاڑی وہیں باہر کھڑی کر کے وہ دونوں اندر کی جانب جانے لگے بڑا سا سیاہ دروازہ پار کر کے اندر آؤ تو ایک عمارت تک جانے کے لئے ایک پتھریلیروش بنی تھی جس کے دونوں اطراف میں سبز گھاس اگی تھی تا حد نگاہ پھیلی گھاس کیاریوں میں مختلف قسم کے پھول اور پودے ذرا ذرا سے فاصلے پہ بچوں کے لئے جھولے لگے تھے لیکن اس وقت وہاں کوئی ذی روح نظر نہیں آتا تھا ذرا فاصلے پہ کھڑی عمارت سے آتی آوازیں اس بات کی گواہ تھیں کہ اس وقت بچوں کا اسکول ٹا ئم تھا یہ کیسی جگہ ہے؟ حسن نے کھوئے کھوئے انداز میں پوچھا
عمر چلتا رہا
کیا تم یہاں نہیں آئے ؟
اؤنہوں میں کبھی نہیں آیا مجھے نہیں پتہ تھا بابا اتناorphanage چلاتے ہیں مجھے لگا تھا کوئی چھوٹا سا گھر ٹائپ کوئی جگہ ہوگی وہ اب بھی چاروں طرف گھوم گھوم کر ایک ایک جگہ کا جائزہ لے رہا تھا
یہ جگہ اب کس کی ہے؟ اس نے ایک مناسب فاصلے پہ بنے ہیون ہسپتال کو اپنی چھوٹی کی ہوئی آنکھوں سے دیکھتے ہوئے پوچھا
. . تمہاری
حسن نے مڑ کر تعجب سے اسکو دیکھا
عمر نے اثبات میں سر ہلایا
ہاں تمہاری یہ جگہ تمہاری اور تمہاری بہن کی ہے تمھارے بابا کے بعد تم دونوں لیگل وارث ہو یہ تمہا رے باپ کا ایمپائر تھا لیکن اب یہ تمہارا ہے یہ بچے تمہارے باپ کی اولاد تھے لیکن اب تما نسب کے باپ ہو انکے مسیحا انکے گارحیں
حسن اب تک حق دق سا کھڑا تھا
میں . . میں کیسے میں ابھی بہت چھوٹا ہوں . میں کیسے وہ جیسے اب تک اسکے الفاظ جذب نہیں کر پا رہا تھا
ذمہ داریوں کے تاج عمر نہیں دیکھا کرتےجب تم اپنے باپ کے گھر پہ حق جمانے کے لئے چھوٹے نہیں ہو جب تم انکے اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کے لئے چھوٹے نہیں ہو تو تم انکے چھوڑے ہوئے ادھو رے کاموں یا پھر انکے شروع کئے ہوئے نیک کاموں کے لئے چھوٹے کیسے ہو سکتے ہو؟
تم پہ یہ ذمہ داری تھوپی نہیں جائے گی تم وقت لو سوچو اور پھر بتانا اگر تم دل سے یہ کام کرنا چاہتے ہو تو ٹھیک ہے ورنہ ابھی عمر حیات زندہ ہے
وہ نرمی سے کہہ کر پتھریلیروش پہ آگے بڑھنے لگا حسن گم سم سا اسکے پیچھے پیچھے چلنے لگا
اب عمر کا رخ معراج سلطان کے آفس کی طرف تھا
یہ آفس پہلی منزل میں بنا تھا لکڑی کا بڑا سا دروازہ پار کر کے وہ دونوں اندر آئے یہ آفس وہ نہیں تھا جہاں دس سال پہلے عمر حیات نے اپنی ساری سیونگز دان کی تھیں
یہ مختلف تھا بہت مختلف کمرے کے وسط میں رکھی اعلی سی میر اسکے پیچھے جھانکتی پا ور چیئر اور اسکے پیچھے دیوار پہ لگی ایک بڑی سی تصویر جس میں دو لوگ مسکرا رہے تھے
دونوں کی آنکھیں سیاہ تھیں چمک دار بے ریا معصوم خوبصورت دل میں گھر کرنے والی ان دونوں مر دوں کے نقوش مختلف تھے لیکن انکی آنکھیں ایک تھیں
کیا تم بابا کے بیٹے ہو؟ حسن تصویر پہ نظر جمائے بے دھیانی میں بول گیا
گدھے میں تمہارا بہنو ئی ہوں عمر نے ضبط سے جواب دیا حسن گڑ بڑا سا گیا چہرہ خفت زدہ ہو گیا میرا یہ مطلب نہیں تھا . . تم انکے اتنے قریب کیسے تھے؟
اس وقت اسے سفیر سلطان منزل برونو ہا لے سب بھولا ہوا تھا وہ جیسے ایک الگ ہی دنیا میں آگیا تھا
پہلے مجھے آپ کہو پھر بتاؤں گا وہ ایک طرف رکھے صوفے پہ بیٹھتا ہوا مزے سے بولا
حسن نے ناک بھنویں چڑھا لیں
مر کر بھی نہیں بولوں گا وہ جل کر بولا
عمر نے کندھے اچکا دئیے
میں وہ پہلا آدمی ہوں گا جو اپنی بیوی سے تعلقات درست کرنے کی بجائے دو ماہ ہوں سسےاسکے بھائی کو منا رہا ہوں وہ ہلکا سا بڑبڑایا
میں سن رہا ہوں حسن بلند آواز میں بولا
اوہ عالی جاہ آپ نے سن لیا اب میرا کیا ہوگا دیکھیں میری زبان مت کاٹنے گا خدا کے لئے میری جان بخش دیجئے میں سر رگڑ رگڑ کر آپ سے معافی کا طلبگار ہوں وہ اس انداز سے بولا کہ حسن بے اختیار ہنس پڑا
اسکو ہنستے دیکھ عمر بھی مسکرایا
میں یہاں دس سال پہلے آیا تھا عمر نے تصویر پہ نظریں جمائے بولنا شروع کیا جج صاحب میری ماں کے سینئر تھے کچھ وجوہات تھیں جن کی وجہ سے مجھے یہاں آنا پڑا اسکے بعد سے یہ جگا میرا گھر ہے جج صاحب اور میں بہت اچھے دوست تھے ہم دونوں کو دس سال کسی اور کی ضرورت نہیں پڑی ہم ایک دوسرے کے لئے کافی ہوتے تھے وہ خاموش ہوگیا جب تک آپ نہیں بولے گا تب تک اتنا تعارف کافی تھا
تمہارا پورا نام کیا ہے؟ حسن جیسے کچھ یاد آنے پہ پوچھ بیٹھا
عمر حیات خان
کیا تم نفیسہ حیات کے بیٹے ہو؟ وہ یکدم پر جوش ہوگیا تھا
عمر چونک گیا
ہاں لیکن تمھیں کیسے پتہ ؟
بابا نے بتایا تھا انکے بارے میں اوہ ہ تم نفیسہ حیات کے بیٹے ہو تم نے پہلے کیوں نہیں بتایا وہ جیسے خوشگوار حیرت سے کہہ رہا تھا
تمھیں تمھارے آسٹاف سے ملواؤں ؟ عمر نے اسکی بات کا جواب نہیں دیا ح
کیا میرا اسٹاف ؟ وہ ہر بات پہ بچو کی طر خوش ہو رہا تھا
عمر اپنی جگہ سے اٹھا حسن کو کہنی سے تھاما
حسن خاموشی سے اسکو دیکھے گیا
عمر اسی طرح اسکا بازو پکڑے اسکو میر کی دوسری جانب سے لے کر گیا اور پاور چیئر کے سامنے کھڑ ہو کرے اشارہ کیا
حسن نے گھبرائی آنکھوں سے اسکو دیکھا
عمر نے پلکیں جھٹکا کر جیسے اسکو تسلی دی
وہ کرسی کے ہتھے پہ اپنی انگلیاں پھیر تا رہا جیسے اپنے باپ کا لمس محسوس کر رہا ہو اسے یکی وقت اس کرسی سے محبت اور رعب دونوں محسوس ہوئے یہ کرسی اسکے اسکول کی کوئی عام کرسی نہیں تھی یہ ذمہ داری تھی کیا حسن اس کے قابل تھا؟
وہ مڑا عمر کی آنکھوں میں دیکھا
میں ابھی اس کے لئے تیار نہیں ہوں یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے میں یہاں صرف اپنے آپ کو بڑا اور طاقتور سمجھنے کے لئے یا پھر اپنی چند منٹ کی خوشی کے لئے نہیں بیٹھ سکتا میں یہاں ایک سنیپ یا پھر کسی انسٹاگرام کی سٹوری کے لئے بھی نہیں بیٹھوں گا
میں یہاں آسٹاف کو اپنے سامنے جی حضوری کروانے کے لئے یا پھر چائے کافی کے آرڈر دینے کے لئے بھی نہیں بیٹھوں گا
اس نے ہتھیلی سے نم ہوتی آنکھیں رگڑیں
میں یہاں تب بیٹھوں گا جب میرا دل ریا کاری سے پاک ہوگا جب میرا دل خوش آمد سے آزاد ہوگا جب میرے دل میں برتری کی خواھشنہیں ہوگی جب میں یہاں رہنے والی بچے اور لوگوں کو سمجھوں گا میں اپنے باپ کی جاگیر پہ بیٹھنے والوں میں سے نہیں ہوں میں اپنا کما سکتا ہوں مجھے اپنے باپ کی وراثت سے فرق بہنیں پڑتا نہ مجھے اس کا لالچ ہے یہ تاج میرے سر پہ میری مرضی کے بغیر آیا ہے لیکن اسے پہنے رکھنا یا اتار کر کسی حقدار کو پہنانا یہ مرا فیصلہ ہوگا میں یہ کام بابا کے لئے نہیں کروں گے نہ میں یہ کام اپنے لئے کروں گا میں اگر یہ کام کروں گا تو صرف اللہ کے لئے کروں گا اور مجھے اس سب کے لئے وقت چاہیے
وہ سادگی سے کہہ کر سامنے والے صوفے پہ جا بیٹھا
عمر نے فخریہ نظروں سے اسے دیکھا تھا
وہ صرف اپنے باپ کی طرح دکھتا نہیں تھا وہ اپنے باپ جیسا خوبصورت دل بھی رکھتا تھا
تھوڑی دیر بعد ان دونوں کو بے تحاشا شور و غل کی آواز آئی یہ اشارہ تھا کہ ساتھ والی بلڈنگ کے اسکول کی چھٹی ہوگئی تھی اور اب بچے شور مچا تےدوڑتے بھاگتے اپنے گھر ہیون آ رہے تھے ان دونوں عمارتوں میں فاصلہ نہ ہونے کے برابر تھا البتہ ہیون ہسپتال یہاں سے کافی فاصلے پہ تھا
اسی وقت آفس کے دروازے پہ دستک ہوئی کئی چھوٹے چھوٹے یونیفارم میں ملبوس بچے بچیاں عمر کو دیکھ کر ہنستے مسکراتے خوشی سے اچھلتے ہوئے اسکے پاس آنے لگے
عمر انکو دیکھ کر مسکراتے ہوئے گھٹنوں کے بل بیٹھ گیا وہ باری باری سب کے گال چومتا اور کسی کو ماتھے پہ پیار کرتا کسی کا لٹکا ہوا بیگ واپس اسکے کندھے کے برابر کرتا تو کسی کی پونی ٹائٹ کرتا بچے اسے دیکھ کر چہک رہے تھے کسی بچے کے کان میں وہ کوئی بات کہہ دیتا اور پھر وہ گردن پیچھے پھینک کر کھل کھلانے لگتے
اب عمر بچوں سے حسن کا تعارف کر وا رہا تھا
یہ حسن سلطان ہے معراج . . بابا کا بیٹا
وہ ایک ایک بچے کو بتاتا جاتا
بچوں کے چہرے کا اشتیاق مزید بڑھتا جاتا
بچے اس سے سوال کر رہے تھے لیکن حسن بس خاموشی سے انکے بڑھے ہوئے ہاتھ تھامتا جاتا
معراج بابا کب آئیں گے؟
آپ اگلی بار ہمیں وزٹ کرنے کب آئیں گے؟
آپ پہلے کیوں نہیں آئے ؟
آپ اگلی بار معراج بابا کو ساتھ لانا
مختلف بچے مختلف سوال اور مختلف فرمائشیں
حسن کو یکدم اپنے باپ پہ رشک آنے لگا ا
سی وقت ایک سبز یونیفارم میں ملبوس فربہ سی عورت دستک دیتی اندر داخل ہوئی
اور سب بچوں کو قطار کی صورت باہر لے کر جانے لگی
عمر گہری سانس بھرتا انکو جاتے ہوئے دیکھتا رہا
تھوڑی دیر بعد وہ دونوں بھی باہر نکل آئے اسی لمبی بچھی ہوئی گھاس پہ
کیا اب ہم دوست ہیں؟ حسن کو کافی کا مگ تھماتے ہوئے اس نے سوال کیا تھا
میں تمہاری طرف سے اپنا دل صاف کر چکا ہوں مجھے تمھارے دکھائے ثبوتوں پہ یقین ہے اور آج یہاں آ کر مجھے تم پہ بھروسہ بھی ہوگیا ہے بابا تم پہ اعتبار کرتے تھے مطلب تم اس قابل ہو وہ دور کھیلتے ہوئے بچوں کو دیکھتے ہوئے کہہ رہا تھا
مطلب اب تم اپنی بہن سے ناراض نہیں ہو؟
حسن کا چہرہ بے تاثر ہوگیا عمر نے غور سے اسکو دیکھا
میں اسے معاف نہیں کروں گااس نے جس وقت مجھے چھوڑا مجھے اسکی سب سے زیادہ ضرورت تھی میں نے تمھیں بابا کے قابل اعتبار دوست کی حیثیت سے قبول کیا ہے اپنی بہن کے شوہر کی حیثیت سے نہیں آئندہ ہم اس بارے میں بات نہیں کریں گے اسکا لہجہ سادہ اور دو ٹوک تھا
عمر خاموش ہوگیا وہ اس پہ زبردستی نہیں کر سکتا تھا
ان دونوں کے درمیان خاموشی کا لمبا وقفہ آیا عمر نے گھڑی کو دیکھا اسے کہیں جانا تھا اسے اہم تر ین کام تھے لیکن اگر وہ اس بچے کو آج اکیلا چھوڑ دیتا تو شاید پھر کبھی اسکے قریب نہ جا پاتا
اگر سفیر اتنا ہی برا ہے تو تمہاری بڑی بہن اسکے ساتھ گزارا کیسے کرتی ہے؟ کافی دیر بعد عمر نے پوچھا تھا
حسن نے اسکو نہیں دیکھا وہ اب بھی ان چھوٹے بچوں کو دیکھ رہا تھا جنہیں آیا اندر لے کر جا رہی تھیں شاید انکے سونے کا وقت تھا
آپیneedy اورdesperate ہیں انکو ہر حال میں محبت چاہیے چاہے اسکے لئے اپنی بے عزتی کروانی پڑے چاہے ذلیل ہونا پڑے وہ با وقار نہیں ہیں
اور بابا کہتے تھے جو انسان اپنا وقار کھا جاتا ہے اسکا پیٹ پھر دنیا کی کوئی محبت نہیں بھر سکتی
وہ سفیر کو چھوڑ نہیں سکتیں کیونکہ انکو لگتا ہے اگر وہ اسے چھوڑ دیں گی تو اکیلی رہ جائیں گی اگر ایسا ہوگیا تو وہ دادا جان کو کھو دیں گی حالانکہ انکو سمجھنا چاہیے محبتیں بخت ہوتی ہیں جسکو مل گئیں سو مل گئیں اور جسے نہ ملی وہ دوبارہ پیدا ہو کر آ جائے تب بھی نہیں ملیں گی محبت کے پیچھے بھاگنا محبت کو آپ سے بے زار کر دیتا ہے کسی کی محبت میں خود کو اتنا ہی گراو کہ جب اٹھنا چاہو تو بے ساکھیوں کی ضرورت نہ پڑے
وہ ایسی کیوں ہے؟ عمر نے کافی کا گھونٹ بھرنے کے بعد سوال کیا
حسن نے کندھے اچکائے
انکا قصور نہیں ہے ان کو باپ کا پیار چاہیے تھا جو کہ انکو کبھی نہیں ملا اگر انکا گھٹیا باپ وہ وہاج خان ان کو چھوڑ کر نہ جاتا تو ایسا نہیں ہوتا حسن کے لہجے میں خود بخود تنفر بھر گیا
عمر کے چہرے کا رنگ یکدم متغیر ہوا تھا
. . . کسی کے باپ کو ایسا نہیں کہتے عمر نے ہلکی آواز میں اسکو ٹوکا تھا
حسن اس سے بے نیاز کہے گیا
میں کہتا ہوں دنیا میں ہر قسم کے گھٹیا لوگ ہوں گے لیکن کوئی بھی وہاج خان جیسا نہیں ہوگا
کسی کے باپ کو ایسا نہیں کہتے عمر گھاس پہ نظریں جمائے با مشکل بول سکا اسکی آواز اتنی ہلکی تھی کہ وہ با مشکل خود سن سکے اسکا چہرہ سفید پڑتا جا رہا تھا مٹھی بھنچتی جا رہی تھی
پہلے پسند کی شادی کی پھر بچی ہوگئی اسکے ساتھ کچھ وقت اچھا گزارا بیوی کے سارے پیسے اڑا دے اور پھر پھرر کیا کیا اس گھٹیا انسان نے
کسی کے باپ کو ایسا نہیں کہتے وہ اب بھی ہلکی آواز میں بولا ماتھے پہ ہلکا ہلکا پسینہ چمکا تھا دل جیسے زور سے کسی نے جکڑ لیا ہو
اس انسان کے اندر ذرا شرم اور لحاظ نہیں تھا اس نے پھپھو کو تو چھوڑو اپنی بیٹی کا بھی نہیں سو چا لالچی گھٹیا انسان میں نے کہا ناں کسی کے باپ کو ایسا نہیں کہتے وہ یکدم اتنی شدت سے دھاڑا کہ خود بھی حیران رہ گیا
حسن سہم گیا وہ ایک بار پھر کل رات والا عمر حیات لگا تھا
اسکی آنکھیں سرخ تھیں جیسے ابھی خون چھلک جائے گا چہرہ تاریک ہوتا جا رہا تھا اسکا پورا جسم کانپ رہا تھا وہ دو قدم آگے آیا حسن بے اختیار پیچھے کو ہوا
کسی کے باپ کو ایسا نہیں کہتے اب کے وہ بے بسی سے بولا
کسی کے باپ کو ایسا نہیں کہتے وہ ایک بار پھر خود سے بڑبڑایا
پھربے دھم ہ کر گھاس پہ بیٹھ گیا
حسن فکرمندی سے اسکے پاس بیٹھ گیا
کیا تم ٹھیک ہو
. . . . کسی کے باپ کو ایسا نہیں کہتے
وہ بڑبڑا رہا تھا
. . کسی کے باپ کو ایسا نہیں کہتے پلیز
اس نے بہت ساری نمی اندر دھکیلتے بدقت کہا تھا
میں سمجھ گیا ہوں اچھا میں آئندہ ایسا نہیں کہوں گا
عمر نے نظریں اٹھا کر حسن کو دیکھا ان میں التجا تھی
کسی کے باپ کو ایسا نہیں کہتے حسن کوئی اپنی مرضی سے اپنے پیرنٹس چوز نہیں کرتا دنیا کا ہر باپ اچھا نہیں ہوتا چاہے وہ برا ہو لیکن ہوتا تو ہے ناں کسی کے باپ کو ایسا نہیں کہتے پلیز
اسکے لہجے میں منت تھی
یہ چہرہ وہ نہیں تھا جس کے ساتھ وہ یہاں آیا تھا اسکی رنگت نچڑ چکی تھی وہ شدید ڈسٹرب لگ رہا تھا
حسن کے دل کو کچھ ہوا تھا
گھاس سے اٹھنے سے لے کر گاڑی تک پہنچنے تک اور پھر گاڑی سے گھر پہنچنے تک ان دونوں کے درمیان کوئی بات نہیں ہوئی حسن کو اس سے رعب سا محسوس ہو رہا تھا
جب گاڑی سلطان منزل کے سامنے رکی تو عمر نے حسن کو جانے کا اشارہ کیا وہ بیٹھا رہا
. . ایک منٹ دو منٹ
جاتے کیوں نہیں ہو؟ اب کے اسکی آواز میں غصہ نہیں تھا وہ بس پوچھ رہا تھا
تم اپنے پیرنٹس سے کیوں نہیں ملتے ؟ حسن نے اسکی بات کا جواب نہیں دیا تھا
عمر کافی دیر تک خاموش رہا
ہمارے درمیان بہت سارے مسئلے ہیں کافی دیر بعد وہ بولا تو اسکی آواز ہلکی تھی
عمر ہمارے پیرنٹس زندگی کا ایک بڑا حصہ ہمارے ساتھ گزارتے ہیں اور پھر ایک دن وہ چلے جاتے ہیں وہ رکا حلق میں کچھ اٹکا تھا
انکا جانا بر حق ہوتا ہے اور انکے جانے کے بعد کا غم بھی پر حق ہوتا ہے لیکن انکے جانے کے بعد کا "گلٹ "یہ بر حق نہیں ہوتا اسے ہم چنتے ہیں کبھی کسی لمبی ناراضگی کا گلٹ کبھی کسی جھگڑے کا گلٹ کبھی انکی کسی نہ مانی گئی بات کا گلٹ اور کبھی ان سے نہ چاہتے ہوئے بھی بس اپنی انا کی تسکین کے لئے دور رہنے کا گلٹ
عمر نے گردن موڑ کر اسکو دیکھا وہ چھو ٹا لڑکا کہے گیا
میرا باپ مر گیا ہے عمر اور اسکا غم ہر دن مجھے کھا رہا ہے لیکن مجھے گلٹ نہیں ہی میں انکا اچھا بیٹا تھا میں سوچتا ہوں اگر گلٹ ہوتا تو میرا کیا ہوتا؟
گلٹ غم سے برا ہوتا ہے یہ آپ کو اندر سے تباہ کر دیتا ہے پیرنٹس اچھے ہوں یا برے انکی موت کا غم ہر بچے کے لیے ایک جیسا ہوتا ہے تم اپنے لئے بس غم چنو عمر گلٹ نہیں یہ تمھیں مار دے گا یہ تمھیں جیتے جی مار دے گا یہ تمہارا سارا خون چوس لے گا یہ تمھارے اندر خوف بھر دے گا ہا لے کی طرح مت بنو کیا تم نے اسکی آ نکھوں میں گلٹ نہیں دیکھا ؟
کیا تم نے اسے راتیں جاگ کر گزارتے نہیں دیکھا ؟
تمھیں کیسے پتہ ؟ عمر با مشکل بول سکا
کیونکہ میرے گھر میں بھی ایک ایسی عورت ہے
)(اسکی آنکھوں کے آگے اپنی ماں کا چہرہ آگیا تھا
میں غم نہیں جھیل پا رہا تم گلٹ اور غم دونوں کیسے جھیلوگے ضروری نہیں ہے ہر ناراضگی ہر مسائلہ مرنے کے بعد ختم ہو تب اسکا ختم ہونا مجبوری ہوگا زندگی میں اسکا ختم ہوجانا محبت ہے ہر تعلق میں اتنی محبت ہونی چاہیے کہ انکو اپنی ناراضگی ختم کرنے کے لئے اگلے فریق کی موت کاانتظار نہ کرنا پڑے
کوئی مسئلہ اتنا بڑا نہیں ہوتا کہ اسکی خاطر اپنے پیرنٹس کو چھوڑ دیا جائے وہ سادہ اور نرم لہجے میں بول کر گاڑی سے اترا اور اندر چلا گیا
عمر کافی دیر تک وہیں بیٹھا سوچتا رہا
کیا واقعی کچھ ناراضگیوں کو موت سے پہلے ختم ہوجانا چاہیے ؟
***
لیل کے چھوٹے سے فلیٹ میں اس وقت کھانے کی اشتہا انگیز خوشبو پھیلی ہوئی تھی وہ خود صوفے پہ پیر اوپر کئے بیٹھی تھی
اسکے برابر ہا لے سلطان بیٹھی تھی صبح کے مقابلے اس وقت وہ کمپوزڈ تھی
اسکے آگے کئی سارے کاغذات بکھرے ہوئے تھے یہ سارے پرنٹ آوٹ ماہی اور سرمد (شاہ تاج کبیر کی بھتیجی)اور اسکے بوائے فرینڈ
کے واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی چیٹ کے تھے کچھ پرنٹ آؤٹ شاہ تاج کبیر کے بارے میں بھی تھے اور کچھ ماہی پہ لگے مقدمے کے بھی ہا لے بغور انکو پڑھے جا رہی تھی
موٹی لڑکی (نشا)کے ہاتھ میں ایک ٹرے تھا جس میں تین باؤل رکھے تھے
گرما گرم میکرونی
لیل بغیر نشا کی طرف دیکھے آنکھیں بند کر کے بڑ بڑائی ہا لے نے اب بھی سر نہیں اٹھایا
سب سے پہلے تو یہ منحوس کھڑکی بند کرو دھوپ سے آنکھیں ابلنے لگی ہیں لیل کوفت سے بولی تھی
ہا لے کا ٹائپ کرتا ہاتھ تھم گیا یکدم جیسے وہ ٹھہر سی گئی اسے کچھ یاد آیا تھا اور جو یاد آیا تھا
وہ ہارون شاہد تھا
دو سال پہلے والا ہارون شاہد اور دو سال پہلے والی ہا لے سلطان
آج ان دونوں کا پیپر تھا کل رات گئے تک وہ دونوں کسی کنسرٹ میں تھے معراج سلطان کے بار بار فون کرنے پہ ان دونوں کا ایک ہی جواب تھا
"ہم نے سارا "پڑھ لیا ہے اب ہمیں انجوائے کرنے دیں
آخر کار تھک کر معراج سلطان نے انکو انکے حال پہ چھوڑ دیا رات دیر تک کنسرٹ چلتا رہا اس کے بعد وہ دونوں ٹریفک میں ایسا پھنسے کہ صبح کے چار بجے تک انکی جان خلاصی نہ ہو سکی
گھر آنے پہ اماں کے فلائنگ چپل اور بابا کے میٹھے طنز لیکن وہ دونوں ایسے استقبال کے عادی تھے
سو ڈھیٹوں کی طرح کھڑے رہے
یہاں پانچ بج گئے نماز پڑھ کر ایک نظر کتابوں پہ ڈال کر جب دونوں فارغ ہوئے تو چھ بج چکے تھے
ہارون حسن کے کمرے میں جا کر سو گیا اور ہا لے اپنے کمرے میں فکس سات بجے معراج سلطان نے انکی نیند میں خلل ڈالا وہ دونوں سرخ سوجی آنکھوں سے اٹھ بیٹھے
ناشتہ کیا تیار ہوئے آٹھ بج گئے
اب وہ جلدی جلدی اپنی گاڑی میں سامان رکھ رہے تھے
ہا لے نے سفید شارٹ شرٹ کے ساتھ سفید ٹائٹس پہن رکھے تھے بال کھلے چھوڑ رکھے تھے وہ دو سال بعد "آج "کے مقابلے میں ذرا دبلی پتلی تھی
لیکن ہارون ویسا ہی تھا وہی سانولا رنگ وہی گرے آنکھیں اور وہی ہا لے کے حکم ماننے کی عادت
یہ شاہی طوطا مینا کی جوڑی کہاں جا رہی ہے؟ وہ دونوں گاڑی کے اندر بیٹھتے جب عقب سے آتی معراج سلطان کی آواز پہ رک گئی
بابا آپ کے طنز کا جواب میں بہت اچھے سے دیتی لیکن اس وقت میں لیٹ ہو رہی ہوں وہ اپنے بیگ میں کچھ ڈھونڈتی مصروف سی بولی
پھر سر اٹھایا اپنے پاس اسکول یونیفارم میں کھڑے حسن کو دیکھا
ویسے کیا ہی اچھا ہو اگر اپنے اس گینڈے بیٹے کو آپ اپنے ساتھ لے جائیں
ہارون گاڑی میں بیٹھ چکا تھا
معراج نے تنبیہ کرتی نظروں سے حالے کو دیکھا
اگر میں اسکو خود چھوڑ آؤں تو تم روٹ چینج کئے بغیر آرام سے اپنی یونیورسٹی پہنچ جاؤ گی اور پھر تم ان سیدھے راستوں کی عادی ہوجاؤ گی کمقرٹ تمھیں راس آجائے گا اور میں بھلا ایسا ہونے دے سکتا ہوں ؟ وہ لبوں پہ دل جلانے و الی مسکراہٹ لئے ہا لے کو تپا ہی تو گئے
ویسے یہ سچی خبر ہے ناں کہ میں آپ کی شادی کے دس سال بعد بڑی منت مرادوں سے پیدا ہوئی تھی نہیں بس کنفرم کر دیں کیونکہ اس وقت مجھے اس بات پہ یقین ہہونے لگا ہے کہ آپ مجھے کچرے سے اٹھا کر لائے تھے اللہ اللہ ایسا تو کوئی سوتیلا باپ بھی نہیں کرتا میں نے آپ کے جیسا باپ کہیں نہیں دیکھا وہ صدمے سے کہہ رہی تھی معراج سلطان پہ جیسے کوئی اثر ہی نہ ہوا
نہیں دیکھا تو مجھے دیکھ لو میں ہوں ناں اپنی ساری ادھوری خواہشات مجھے دیکھ کر پوری کر لوویسے ایک بات ہے یہ کچرے والی بات ایک راز تھی میں تمھیں بتانا نہیں چاہتا تھا لیکن اب رازوں سے پردہ اٹھ ہی گیا ہے تو ہم کیا کر سکتے ہیں
But i still love you
وہ اسے پچکار رہے تھے ہارون گاڑی میں بیٹھے مسکرادایا
ہا لے کلس کر رہ گئی
دفتعا وہ رکی آنکھیں چمک اٹھیں وہ دو قدم آگے آئی معراج سلطان کے کندھے سے لگ گئی
وہ بدک کر دور ہٹے ہا لے دانت پہ دانت جماتی ایک بار پھر انکے قریب ہوئی بازو ان کے گرد حائل کر دئیے میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں بابا اس نے لہجے میں محبت پروین چاہی لیکن وہ ابھی اتنی اچھی اداکار نہیں تھی میں تمھیں کوئی اضافی پیسے نہیں دے رہا ہا لے دور ہٹو وہ گہری سانس بھرتے ہوئے سنجیدگی سے بولے ہا لے مسکراتے ہوئے دور ہٹی ذرا سا پیروں کو اوپر اٹھایا اور انکے کان کے پاس جھکی
آپ کے والٹ کے پچپن ہزار آج میرے ہوئے وہ بول کر جلدی سے ہٹی اور پھرتی سے گاڑی میں جا کر بیٹھ گئی معراج سلطان نے اپنی دائیں جیب کوٹٹولا پھر بائیں
میں تمھیںsue کروں گا ہا لے وہ خفگی سے چلائے
تب تک ہارون گاڑی سٹارٹ کر چکا تھا وہ ایک بار پھر انکو چکما دے کر بھاگ گئی تھی لیکن کیا واقعی ؟
گاڑی آگے گزر گئی تو معراج دھیرے سے مسکرائے
تمھیں لگتا ہے مجھے نہیں پتہ تھا کہ تم نے میرا والٹ لے لیا آہ ہا لے تمھارے باپ کا سارا دن کرمنلز کے ساتھ گزرتا ہے میں ایسے ہزار گر جنتا ہوں لیکن اگر تم میرے گلے لگنے کے بدلے میری جان بھی مانگ لو تو میں انکار نہیں کروں گا
وہ گاڑی کی اڑتی ہوئی دھول کو دیکھتے ہوئے سوچتے رہے
ہارون ٹائم کیا ہوا ہے؟
ہا لے نے یو نیورسٹی کے پارکنگ ایریا میں گاڑی پارک کرتے ہارون سے پوچھا تھا
ساڑھے آٹھ بج رہے ہیں کیوں؟
یار ابھی تو بہت وقت ہے پیپر دس بجے شروع ہوگا میں ذرا آنکھیں موند لوں اندر شور ہوگا بہت تم مجھے ساڑھے نو بجے اٹھا دینا اوکے ؟ ہا لے نے سستی سے کہتے ہوئے سر سیٹ کی پشت سے ٹکا دیا
ہارون نے بھی کوئی تردد نہیں کیا اس نے اوکے کہتے ہوئے اپنی کتاب اٹھا لی
اسے ہا لے کو "ناں "کہنے کی عادت نہیں تھی
ہا لے کی ہر سال کسی نہ کسی سبجیکٹ میں سیلی ضرور آتی تھی البتہ ہارون مر مر کر ہی سہی لیکن پاس ہوجاتا تھا وہ سلطان منزل کی پہلی فرد تھی جو ٹاپر نہیں تھی یوسف سلطان سے لے کر معراج سلطان شمس سلطان پھر سفیر حسن اور مہر ماہ اس گھر میں جیسے سب نے کتابیں گھول کر پی رکھی تھیں
ایک ہا لے تھی جسے کتابوں کے نام سے کوفت ہوتی تھی اس سے باتیں کر والو بس یا پھر ہیروں کی معلو مات وہ ہیروں اور کھانے کے بارے
میں بات کرتے ہوئے جیسے کھو سی جاتی تھی وہ اس موضوع پہ گھنٹوں بات کر سکتی تھی
تقریبا دس منٹ تک پڑھتے رہنے کے بعد اب ہارون اوںگھنے لگا تھا کل رات کی جلتی آنکھیں اب سکون چاہتی تھیں اسکا شدت سے دل چاہا کہ وہ ذرا دیر کو آنکھیں موند لے اور پھر اس نے دل کے اس مشورے پہ عمل کرتے ہوئے آنکھیں بند کر لیں
ایک سکون سا تھا جو اس کے رگ و پے میں دوڑ گیا جلد ہی اسے ایک گہری نیند نے گھیر لیا
پارکنگلاٹ کے ایک روشن دان سے آتی چلچلاتی دھوپ گاڑی کے شیشے کو پار کرتی اسکے صبیح چہرے پہ پڑ رہی تھی گھنی پلکوں والی آنکھیں یکدم کسمسائی تھیں
اس نے نیند میں ڈوبی آنکھیں با مشکل کھولیں
ہارون ساتھ والی سیٹ پہ ہوش و خرد سے بے گانہ سو رہا تھا
کوئی اس منحوس کھڑکی کو تو بند کر دو
وہ ادھ کھلی آنکھوں سے بڑبڑائی
دھوپ سے میری آنکھیں ابل رہی ہیں کوئی بند کرو اسے وہ اب بھی سوئی جاگی کیفیت میں بڑبڑارہی تھی پھر یکدم وہ ہڑ بڑا کر سیدھی ہوئی
یہ دھوپ صبح کی نہیں تھی اوہ خدایا یہ دھوپ صبح کی نہیں تھی
ہا لے چند لمحہ شل سی بیٹھی رہی ششدر ساکت
اس نے اپنی رسٹ واچ کی گھڑی پہ ایک ڈری ڈری نظر ڈالی
یا اللہ پلیز لیٹ نہ ہوئی ہو پلیز
اور پھر اسکا دل دھک سے رہ گیا
یہ واقعی صبح کو دھوپ نہیں تھی
دوپہر کے دو بج رہے تھے
آج انکا آخری پیپر تھا اور اس پیپر کے بعد یونیورسٹی میں ایک مشہور شاعر کا مشاعرہ تھا یہ مشا عرہ طلبا کے ریلیف کے لئے رکھا گیا تھا اس لئے پارکنگلاٹ اب تک خالی تھا یقینا پیپر کے بعد اب مشاعرہ چل رہا ہوگا اسی لئے تو کوئی بھی پارکنگلاٹ کی طرف نہیں آیا اور وہ دونوں سوتے رہ گئے
ایک منٹ "وہ دونوں ؟
ہارون کو اب تک سوتے دیکھ ہا لے کے جسم کا سارا خون سمٹ کر چہرے پہ آگیا اس نے ایک زوردار تھپڑ ہارون کے بازو پہ دے مارا
اسد (ملازم) . . کھڑکی بند کر دو دھوپ سے آنکھیں نکل رہی ہیں وہ خماری ہوئی آواز میں کسمساتے ہوئے بولا اب کے ہا لے نے ایک زور دار مکا اسکے پیٹ پہ دے مارا ہارون بلبلا کر اٹھ بیٹھا
کیا . . کیا ہوا و ہے کیا ہوا . . ہے کون . .ہے وہ فورا آنکھیں کھولے یہاں وہاں دیکھنے لگا
چہرے پہ گھبراہٹ تھی
اسکی سر مئی آنکھیں اب بھی بری طرح سرخ تھیں چہرے پہ آدھی نیند سے اٹھنے کی بے زاری تھی
کیا تم پاگل ہو ایسے کسی کو نیند سے کون اٹھاتا ہے؟
ہا لے نے دانت پہ دانت جما کر ضبط کرنا چاہا
چلو اٹھو اب لیٹ ہو جائیں گے ہم
ہم لیٹ ہو چکے ہیں ہارون وہ بازو سینے پہ باندھے سکون سے بولی
پھر اپنا گھڑی والا بازو اسکے سامنے کیا
ہارون نے اچھنبے سے گھڑی کو دیکھا
اور پھر اسکی آنکھیں پوری کی پوری کھل گئیں
یہ کیسے . . ہم اتنی دیر سوتے کیسے رہ گئے . . . . تم نے مجھے جگایا کیوں نہیں
وہ سر پہ ہاتھ رکھے پریشانی سے بولا
ہا لے نے اسکو جتا تی نظروں سے دیکھا
اور پھر اپنا پرس اٹھایا
ایک دو لمحہ ہارون کو ان ہی پر سکون نظروں سے دیکھتی رہی
اور پھر یکدم اس پہ جھپٹ پڑی
وہ اپنا پرس زور زور سے اسکے کندھے پہ مارنے لگی
میں جگاتی تمھیں ہاں میں جگاتی ؟ . . تم سو کیوں گئے کیوں سوئے تم ہاں
وہ اسکو مارے جاتی اور کہے جاتی
آہ چھوڑو ہا لے پاگل ہوگئی ہو کیا چھوڑو مجھے
کیوں چھوڑ وں ہاں کیوں چھوڑوں دو سال سے سیلی آ رہی ہے میری اس بار مجھے لگا تھا میں پاس ہوجاؤں گی لیکن نہیں تم جیسا دوست جس کے پاس ہو گا وہ پاس کیا ہوں گی تم کیوں سوئے ہاں بتاؤ مجھے
وہ اب بھی اسکو پرس سے مارے جا رہی تھی
ہارون اپنے دفاع میں اپنے بازو آگے کرتا کبھی ہاتھ سے پرس کو پکڑنے لگتا
یار ہا لے مجھے کیا پتا تھا . . میں . . میں بھی تو کل رات کا جاگا ہوا ہوں
آہ چھوڑو ہا لے درد ہو رہا ہے وہ چلا رہا تھا
دو منٹ کا میرا سکون تم سے برداشت نہیں ہوا ہاں دو منٹ میں سو کیا گئی تمھارے ڈیلے بھی نیند کے لئے ترس گئے ہاں فیل ہوگئے اب ہم دونوں اب خوش ہو تم ہاں اب تو مل گیا ناں سکون اب سو
وہ اسکو مارتے مارتے ھانپ گئی تھی پرس نیچے پھینک کر اب وہ سیدھی ہو بیٹھی
آہ ظالم . . کتنی زور سے مارا ہے کتنا دکھ رہا ہے وہ کراہ رہا تھا
ماموں کے اکلوتے بیٹے نہ ہوتے تو میں آج تمھیں جان سے مار دیتی وہ غرآئی تھی
چہرہ غصے سے دھک رہا تھا
ہارون نے مصالحت جو انداز میں اسکو دیکھا
یار میں پڑھتے پڑھتے کب سویا پتہ ہی نہیں چلا
چپ رہو ہارون اس وقت میرا دماغ گھوما ہوا ہے وہ چیخ کر بولی
ہا لے غلطی تمہاری بھی ہے دیکھو اگر تم رات اس زہریلے سنگر کے کنسرٹ میں نہ چلتی تو یہ سب نہ ہوتا غضب خدا کا اتنا بے سرا تھا کہ اب تک میرے کانوں سے خون رس رہا ہے
وہ بقاعدہ کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے کہہ رہا تھا
اتنا ہی خون نکل رہا ہے تو چلو ڈونیٹ کر آتے ہیں لیکن خبردار جو مرے فیورٹ سنگر کو کچھ کہا ہو ہارون اس نے انگلی اٹھا کر تنبیہ کی تھی
خدا کا خوف کرو ہا لے اسکی آواز اسکی اپنی ماں کو نہیں پسند محلے والے اسکی آواز سن کر کانوں میں روئی ٹھونس لیتے ہیں اور تم اسے اپنا فیورٹ کہہ رہی ہو ہارون کو صدمہ ہی تو لگا تھا
اللہ اللہ ہارون کتنا جلتے ہو تم اس سے اتنے عرصے سے تم نے کتنا بغض پال رکھا ہے اسکے خلاف مجھے تو یقین نہیں آ رہا
وہ دونوں اس امتحان میں فیل ہو گئے تھے لیکن یہ سنگر زیادہ اہم تھا
ہاں ہاں بالکل جلتا ہی تو ہوں میں اس سے یہ رنگ دیکھو میرا دیکھو زرا
اس نے اپنا ہاتھ آگے کیا
یہ رنگ پہلے سانولا نہیں تھا میں تو اس سنگر سے جل جل کر سانولا ہو گیا ہے ورنہ تو گورے بھی مجھے گورا گورا کہہ . . . کر چڑاتے تھے
لجوں گا اس سے ہنہہ
ہا لے بس چبھتی نظروں سے اسکو دیکھتی رہی
اب کے ہارون دھیما پڑ گیا
اچھا ناں . . فیل تو میں بھی ہوا ہوں ناں اگر انکل یا پیا کو بتایا تو وہ دونوں ہمارا ناردرن ایریاز کا ٹور بین کر دیں گے اب فیل ہوگئے تو ہو گئے اور ویسے بھی شاعر نے کیا خوب کہا ہے
کرتے ہیں گھڑسوار ہی میدان میں اسکے اتنے قلسقانہ انداز میں کہنے پہ ہا لے ہنس پڑی
گھڑسوار نہیں شہسوار ہوتا ہے
وہ ہنستے ہوئے بولی
اسکو ہنستے دیکھ ہارون بھی مسکرا دیا
اب کیا کرنا ہے؟ ہارون اب قدرے ریلکس ھوگیا تھا ہا لے بھی پر سکون سی تھی
ویسے بھی فیل ہونا اسکے لئے کوئی نئی بات نہیں تھی ہر دفع لکھنے کے بعد فیل ہوتی تھی اس بار بغیر لکھے فیل ہو گئی کرنا کیا ہے چلو کھانا کھاتے ہیں
اس نے ریلکس ہو کر سر سیٹ کی پشت سے ٹکا دیا
بل نہیں دے رہا میں اچھا وہ گاڑی سٹارٹ کرتے ہوئے بولا تھا
بل تو میرے ماموں بھی دیں گے وہ مسکراہٹ دبا کر بولی
صاف صاف کہو ناں بل تو تمہارا باپ بھی دے گا وہ جل کر بولا
سمجھدار کے لئے اشارہ کافی ہوتا ہے ہا لے نے اسے مزید تپا یا
زوجہ بات سنو . . لیل کی آواز پہ وہ چونک سی گئی
کیا الفا کے خیالوں میں گم ہو؟