Chapter 54: باب 54

شمس کے چہرے پہ جیسے کسی نے کھولتا ہوا تیل پھینک دیا ہو

کیا وہ جانتا تھا؟

خدا آپ پہ وہ دن لائے جب آپ بھی میری طرح مجبور ہوں میرے پاس اس وقت میرا خدا ہے خدا کرے کہ آپ کے پاس ااپکا خدا بھی نہ ہو میں وہ دن دیکھوں گا چچا خدا آپ پہ وہ دن لائے وہ بے بسی غم اور درد سے پھٹے ہوئے لہجے میں کہتا دروازہ کھول کر باہر نکل گیا

پیچھے شمس ہوائیاں اڑتے چہرے کے ساتھ ساکت بیٹھے رہ گئے

اب کے سیڑھیاں اترتے ہوئے اسکی قدموں میں شکستگی تھی آنکھوں کے آنسو خشک ہو چکے تھے لیکن آنکھوں میں بے تحاشا تکلیف تھی ہر بار آنسوؤں کا خشک ہوجانا نعمت نہیں ہو تی کئی بار یہ سب سے بڑا عذاب بن جاتا ہے

کب راہداری طے ہوئی کب گھر کا لان طے ہوا کی اس نے سرونٹ کوارٹر کا جنگلہ پار کیا اسے کچھ پتہ نہیں چلا وہ بس من من بھر کے قدم اٹھاتا چل رہا تھا آج سے پہلے کوئی سفر اتنا لمبا نہیں لگا تھا آج سے پہلے اسے کبھی اتنی بے بسی محسوس نہیں ہوئی تھی

لیکن کیا آج سے پہلے حسن سلطان کبھی اتنا اکیلا ہوا تھا؟

گھاس پہ پڑا برونو کا وجود ساکت ہو چکا تھا خون بہنا بند ہو چکا تھا ساری تکالیف ختم ہو گئی تھیں حسن اسکے قریب کھڑا اسکو دیکھتا رہا دیکھتا رہا

پھر دھیرے سے نیچے بیٹھا نرمی سے اسکے بال سہلائے ایک آنسو ٹوٹ کر گرا تھا

آئی ایم سوری برونو وہ ہلکی آواز میں بڑبڑایا

میں نے تمھیں مرنے دیا آئی ایم سوری اسکی آواز میں ایسا دکھ تھا کہ الامان

لیکن میں کیا کرتا تم میرے بیٹے ہو میں تمھیں ذلت کی زندگی نہیں دے سکتا تھا تم عزت کی موت مرے ہو تم اعلیٰ نسل اور ایک ویلیوایبل جانور تھے میں تمھیں ذلت کی زندگی نہیں دے سکتا تھا میں یہ نہیں کر سکا آئی ایم سوری

یکدم اسکی آنکھیں ایک بار پھر برسنے لگیں برونو کا وجود دھندلا ہونے لگا

اس نے بے دردی سے آنکھیں رگڑیں

لیکن کیا آنسو صاف کر لینے سے غم ختم ہوا کرتا ہے؟

***

یوسف سلطان کے کمرے میں اس وقت چائے کا دور چل رہا تھا وہ اپنے بیڈ کراؤن سے ٹیک لگائے بیٹھے تھے چہرہ غمزدہ سا تھا

سادہ جامنی رنگ کے سوٹ میں اسکا رنگ مزید کھل رہا تھا بھورے بال شانوں پہ بکھرے ہوئے تھے ہاتھوں میں نفیس سے سونے کے کنگن تھے جو کہ فروا نے دیے تھے انگلیوں میں ڈائمنڈ رنگز وہ ہر لحاظ سے نوبیاہتا لگ رہی تھی لیکن اسکے چہرے پہ ڈھیروں اداسی تھی

آپ چائے کیوں نہیں پی رہے ابا ؟ اپنی چائے کا گھونٹ لیتے ہوئے مہر نے سوال کیا

یوسف سلطان نے اداس آنکھیں اٹھا کر اس کو دیکھا

اس دن اس ہوٹل میں ہا لے آئی تھی ناں ؟ انہوں نے مہر کے چہرے پہ نظریں جمائے پوچھا

مہر کے چہرے پہ کوئی تاثر نہیں آیا اچھا مجھے تو نہیں دکھی اس نے عام سے لہجے میں جواب دیا

مجھے اسکی موجودگی محسوس ہوجاتی ہے مہر وہ وہاں تھی مجھے اسکی خوشبو آئی تھی اور تم جانتی ہو کہ وہ وہاں تھی تم مجھے اس سے ملوا سکتی تھی میں اسے دیکھ ہی لیتا انکے لہجے میں یاسین تھی

مہر چند لمحہ انکو دیکھتی رہی

آپ کو مجھ سے کبھی محبت نہیں ہوتی ابا ؟ اس کے لہجے میں کچھ تھا کچھ حسرت سی کچھ دکھ سا

اگر تمھیں ہا لے جیسی محبت چاہیے تو نہیں وہ محبت میں کسی سے نہیں کر سکتا وہ میرے لئے نگین ہے وہ میرے لئے معراج کی پہلی اولاد ہے وہ میرے لئے میری ہا لے ہے اصل سے سود پیارا ہوتا ہے مہر مجھے معراج سے زیادہ محبت ہا لے سے ہے تم اسکی جگا کیوں آنا چاہتی ہو تم ایک الگ انسان ہو اپنا الگ مقام بناؤ

مہر ماہ بس ایک گہری سانس لے کر رہ گئی ہر کوئی اس سے کہتا تھا وہ اپنی جگہ بنائے لیکن کیا پانی سے لبا لب بھرے ہوئے گلاس میں دوسرا پانی ڈالا جا سکتا تھا؟ اوںہوں پانی بہہ جائےگا فرش خراب ہوجائے گا اسی حطر سلطان منزل کے مکین اور مہر کے عزیز لوگوں کے دلوں میں ہا لے کی محبت بھری ہوئی تھی جس طرح اس گلاس میں ایک گھونٹ بھی مزید پانی کی گنجائش نہیں ہوتی اسی طرح سفیر اور یوسف سلطان کے دل میں ہا لے کے علاوہ کسی مہر وہاج کی محبت کی گنجائش نہیں تھی انکے دل ایک ہی محبت سے بھرے ہوئے تھاا نکے دل "سیر "تھے اور سیر ہوئے دلوں میں کچھ بھی ڈالو گے تو قے کی صورت واپس نکلے گا

کیا تم ہا لے سے میری بات کروا سکتی ہو؟ وہ کافی دیر بعد بولے تھے

وہ آپ سے بات نہیں کرے گی ابا وہ بہت ضدی ہے

مہر نے تکان سے جواب دیا

ہا لے ضدی نہیں ہے مہر اس نے کبھی ضد کی ہی نہیں وہ غیرت مند ہے وہ نکالی ہوئی جگا پہ دوبارہ نہیں آتی غیرت مند باپ کی غیرت مند بیٹی انہوں نے جیسے فخر سے کہا تھا

اس میں ایسا کیا ہے ابا ؟ اسکے چہرے پہ تجسس تھا آخر کچھ تو ایسا ہوگا جو مجھ میں نہیں ہے اسکے پاس کچھ تو ایسا ہوگا جس سے وہ ہر ایک کے دلوں میں گھر کر لیتی ہے اور وہ جس دل میں گھر کرتی ہے وہاں کسی اور کی جگا ہی نہیں بچتی اس کے پاس آخر کیا ہے ایسا ؟ وہ بس جاننا چاہتی تھی

بخت . . . اسکے پاس بخت ہے دل اللہ کا گھر ہوتا ہے اس میں کون آئے گا کون جائے گا یہ وہی طے کرتا ہے وہ کس انسان کو کس کے دل میں ڈالے گا اور کس انسان سے کس کے دل پہ حکومت کروائے گا یہ اسکے ہاتھ میں ہے اور اس نے ہا لے کو حکومت کرنے بھیجا ہے مہر کچھ لوگ ہوتے ہیں جو خاص ہوتے ہیں جنہیں اللہ قائدانہ صلاحیتیں دے کر بھیجتا ہے جنکی زبان جنکی باتوں میں تاثیر رکھتا ہے ہا لے ان میں سے ایک ہے

مہر یک ٹک انکو بولتے سنے گئی

اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ تم بے کار ہو یا اسکے دوسرے قریبی لوگ بے کار ہیں ہر انسان بزات خود اسپیشل ہوتا ہے ہر انسان کے اندر اپنا ایک ٹیلنٹ ہوتا ہے اب تم خود کو دیکھو تم ایک وقت پہ کتنے کام کر سکتی ہو سلائی کوکنگ کھیل کیا ہے جو تمھیں نہیں آتا تم ہمیشہ سے فرسٹ پرائز لیتی رہی ہو اور ہا لے وہ تو ٹاپ ٹین میں بھی نہیں آتی تھی وہ اسکول میں اپنی باتوں کی وجہ سے مشہور تھی اور تم اپنی زہانت کی وجہ سے نہ وہ اعلی ہے نہ تم کمتر بس سب کا ٹیلنٹ مختلف ہے تم نے کیوں ہا لے کو سر پہ سوار کر لیا ہے؟ آخر میں انکا لہجہ نرم تھا مہر کو ذرا ڈھارس ہوئی اسکے پاس یوسف سلطان تھے

چلیں میں آپ کی بات کرواتی ہوں وہ تیار ہوگئی یوسف سلطان فورا سیدھے ہو گئے چہرے پہ بچوں جیسا اشتیاق تھا اور ذرا زرا خوف بھی

وہ مجھ سے بات نہیں کرے گی تم بس بولنا میں اسکی آواز سن لوں گا

اس نے سر ہلادیا

مہر ماہ نے کال ملائی بیل جا رہی تھی اور پھر اگلے لمحے کال پک کر لی گئی

ہیلو . . ؟؟ اسکی نیند میں بوجھل آواز سنائی دی

اسکی آواز سن کر یوسف سلطان کی جیسے روح تک شانت ہوگئی

ہیلو کیسی ہو تم ؟

ٹھیک ہوں آپ بتائیں اتنی صبح صبح . . . وہ جمائی روکنے کی کوشش کرتی ہوئی اٹھ بیٹھی

کیوں میں صبح صبح کال نہیں کرسکتی ؟

آپ صبح صبح ہی تو کال کرتی ہیں یہ آپ کا فیورٹ کام ہے لوگوں کی نیندیں حرام کرنا اس نے لہجے کو ہلکا پھلکا بنانا چاہا لیکن اسکی آواز کا کھوکھلا پن یوسف سلطان کو بخوبی محسوس ہو رہا تھا

عمر کہاں ہے؟ ایک دو غیر ضروری باتوں کے بعد مہر نے یوسف سلطان کے اشارے پہ عمر کا پوچھا تھا

ہا لے رک گئی

وہ اصل میں مجھے نہیں پتہ شاید جوگنگ کرنے گیا ہوگا شاید کہیں اور اس نے لا پروائی سے جواب دیا

خیال رکھا کرو اسکے آنے جانے پہ نظر رکھو جوگنگ وغیرہ بہانہ ہی ہوگا اصل میں کچھ اور مصر و فیا ت ہونگی وہ ایسا نہیں ہے ہا لے بے اختیار کہہ گئی

پھر جیسے خود پہ حیران ہوئی میرا مطلب ہے وقت کا پابند آدمی ہے فضول کے شوق نہیں پالتا اس نے بات سنبھال لی

ہا لے تم ایک بار یہاں آ کیوں نہیں جاتی ؟ اماں ابا میں ہم سب تمھیں یاد کرتے ہیں ہم سے مل ہی لو آ کر اب کے یوسف سلطان کا سارا دھیان موبائل سے ابھرتی آواز پہ لگ گیا

میں نہیں آنا چاہتی یوسف سلطان سے کہہ دیں جب میرے پاس انکی بیٹی جیسا کردار نہیں ہے تو پھر مجھے کیا ایک ٹرافی کی طرح سجا کر رکھیں گے؟ اور میری اماں سے کہہ دیں کہ جب بیٹی کو ایک انجان آدمی کے ساتھ بھیجتے وقت نہیں سوچا تو اب کیوں یاد کر رہی ہیں؟ کیا شوہر خواب میں ناراض نظر آنے لگا ہے اسکا لہجہ نہ چاہتے ہوئے بھی سخت ہوگیا تھا

یوسف سلطان کی آنکھوں سے دو موٹے موٹے آنسو نکلے اور ان کے بوڑھے چہرے پہ پھسل گئے

اولاد کا دکھ انسان کو آدھا مار دیتا ہے لیکن اولاد کی اولاد کا دکھ نہ مارتا ہے نہ زندہ چھوڑتا ہے بس بے رحم دشمن کی طرح دل کو خنجر سے چیر تا رہتا ہے

کیا وہ عمر کے ساتھ خوش ہے انہوں نے مہر سے پوچھنے کو کہا

اب کے انہوں نے یہ بات پاس رکھے نوٹپیڈ پہ لکھ کر پوچھی تھی

کیا تم عمر کے ساتھ خوش ہو؟ مہر نے یوسف سلطان کو دیکھ کر سوال پوچھا تھا

ہا لے ایک پل کو رکی پھر جیسے تمسخرانہ مسکرائی

یہ بات دادا جان خود کیوں نہیں پوچھ لیتے ؟ اس نے جیسے ان دونوں نفوس کے سروں پہ دھماکا کیا تھا

ایک پل کو تو مہر ماہ گنگ رہ گئی دادا جان کو چہرے کا رنگ بھی فق ہوگیا

تمھیں . . کیسے پتہ ؟ کافی دیر بعد مہر ماہ خود کو نارمل کرتی پوچھ سکی

آپ مجھ سے ہر روز دن میں تین دفع بات کرتی ہیں اور آج تک آپ نے کبھی مجھ سے عمر کے بارے میں سوال نہیں کیا

دوسرا کیا سلطان منزل میں صبح صبح کسی کو نیوز چینل لگانے کی عادت ہے؟ سفیر اس وقت اپنی جم میں ہوں گے اور چچا سو رہے ہوں گے سوائے دادا جان کے اس وقت ملکی ہنگاموں پہ غور کرنے کا وقت کسی کا نہیں ملک میرا بھی ہے نیوز چینل میں بھی لگا سکتی ہوں مہر نے جیسے انکا دفاع کرنا چاہا

یوسف سلطان نے ہاتھ جھلایا جیسے کہہ " رہے ہوں "اب پردے ڈالنا بے کار ہے

سپیکر سے ایک بار پھر ہا لے کی آواز ابھری

میری بات ابھی پوری نہیں ہوئی

دادا جان سے کہیں جب مجھے گھر سے نکال دیا ہے تو بیلا (ہا لے کی بلی جسے وہ برونو کے خوف سے دادا جان کے کمرے میں رکھتی تھی اور اب اسے انکے کمرے کی ہی عا)دت ہوگئی تھی

کو بھی نکال دیں مجھے اسکی آواز یہاں تک آ رہی ہے نارمل لہجے میں بول کر اس نے بغیر کچھ سنے کال کاٹ دی جس ہاتھ میں موبائل پکڑ رکھا تھا وہ سن سا ہوگیا تھا

اس نے ایک نظر یوسف سلطان کو دیکھا

یہ وہ شخص تھا جو ہا لے کی موجودگی نوٹ کر لیتا تھا وہ اسے اسکی خوشبو سے پہچان لیتا تھا

اس نے اگلی نظر موبائل کی تاریک سکرین کو دیکھا

یہ وہ تھی جسے سوالوں کی نوعیت سے پتہ چل جاتا تھا کہ اسے کال کرنے والا کون ہے

اس نے ایک آخری نظر اس ٹھنڈی بے ذائقہ چائے پہ ڈالی

اسے لگا تھا ہا لے کا وصل اسکی اور یوسف سلطان کی چائے ٹھنڈی کر دیتا ہے آج اسے اندازہ ہوا تھا

کہ انکا ہجر چائے کو ٹھنڈی ہونے کے ساتھ ساتھ بد ذائقہ اور بے شکل بھی کر دیتا تھا

چاہے جدائی ہو یا وصل ان دونوں کے دل ایک ڈور سے جڑے تھے اور دلوں کی ڈوریں اللہ کے ہاتھ میں ہوتی ہیں

کیا مہر ماہ کو اب ان بے بختی محبتوں کے پیچھے بھاگنا چھوڑ نہیں دینا چاہیے ؟ اس نے خود سے سوال کیا جواب کیا ہو سکتا ہے بھلا ؟

***

صبح کا ملگجا اندھیرا دھوپ کی شدت کھا گئی تھی اب پیلی چلچلاتی دھوپ نے ہر طرف اپنا راج کر رکھا تھا ایسے میں ایک چھوٹے مگر فییسی سے کیفے میں بیٹھا عمر حیات بار بار گھڑی دیکھ رہا تھا

اس نے سیاہ کف شرٹ کے ساتھ سیاہ ہی جینز پہن رکھی تھی شرٹ کے کف موڑ رکھے تھے بال ما تھے پہ بکھرے ہوئے تھے اپنے سامنے رکھی کافی سے وقفے وقفے سے گھونٹ لیتا وہ کسی کا منتظر تھا

اس کیفے کی میزیں بڑے ہی خوبصورت انداز سے سجی تھیں ہر میر کے ساتھ ایک مصنوعی درخت کا لگا تھا جس کے سایہ اسکی میر پہ پڑتا تھا درخت کے تنے سے فیری لائٹس لپٹی تھیں ایسی ہی فیری لائٹس درخت کی شاخوں سے بھی لٹک رہی تھیں کیفے میں اور کوئی روشنی نہیں تھی سوائے ان لٹکتی اور لپٹی ہوئی فیری لائٹس کے علاوہ

یہ کیفے ہر آنے والے کو اپنے سحر میں جکڑ لیتا تھا وجہ تھا وہ خواب ناک سا میں ماحول جو اس وقت سارے میں اپنی دھاک بٹھائے ہوئے تھا

اسی وقت ہا لے سلطان اپنے موبائل پہ بٹن دباتی اسی کیفے کے داخلی دروازے سو اندر آتی دکھائی دی اس نے سرخ گھٹنوں تک آتی قمیض کے ساتھ سرخ ہی ٹراؤزر پہن رکھا تھا

سفید دوپٹہ گلے میں جھول رہا تھا بھورے بالوں کا جوڑا بنا رکھا تھا جس میں سے کچھ لٹیں نکل کر چہرے پہ جھول رہی تھیں

وہ اسی طرح ذرا کی زرا نظر اٹھاتی آگے بڑھتی آئی اور جس میر پہ عمر بیٹھا تھا اسی کے عین عقب میں عمر کی طرف پشت کر کے بیٹھ گئی اب ان دونوں کے درمیان مصنوعی درخت تھاوہ دونوں ایک دوسرے کی یہاں آمد سے قتعا بے خبر تھے وہ دونوں ایک دوسرے کے بے حد قریب تھے بس درمیان میں . . . . . درخت کا بنا نہ ہو تو لیکن کیا درمیان میں صرف ایک درخت تھا؟

اسی پل عمر کو اپنے سامنے سے سفیر سلطان آتا دکھائی دیا وہ دوسرے دروازے سے آیا تھا ہا لے کی اس کی جانب پشت تھی سو وہ نہیں دیکھ سکی عمر نے گھڑی سے نظر ہٹا لی تھی جیسے انتظار تمام ہو ہوا

وہ کیمل کلر کے بغیر ٹائی والے سوٹ میں ملبوس تھا پیروں میں چمکدار برانڈڈ بوٹ پہن رکھے تھا بال جیل سے پیچھے کو جما رکھے تھے بھوری آنکھیں تھکی تھکی سی تھیں ہلکی بڑھی ہوئی شیو میں وہ بے حد وجیہہ لگ رہا تھا چھوٹے چھوٹے قدم لیتا وہ عمر کے سامنے آ کر رکا پھر مصاقحے کے لئے ہاتھ بڑھایا جسے عمر نے تھام لیا

Have a seat

عمر کی آواز پہ جہاں سفیر سر ہلا کر کرسی کھینچ کر بیٹھا تھا وہیں ہا لے بری طرح ٹھٹھکی تھی اس نے مرنا چاہا لیکن کیا لینا چاہو گے؟

سفیر کی آواز پہ وہ تھم سی گئی وہ گردن بھی نہ موڑ سکی بلکہ وہ ہل بھی نہ سکی

مجھے جو لینا تھا میں لے چکا ہوں میرے پاس وقت کم ہے کام کی بات کرو عمر ازلی بے زار لہجے میں بولا تھا سفیر ہنوز مسکراتا رہا

جیسے آج اپنا موڈ نہ خراب کرنے کا تہیہ کر رکھا ہو

عمر کے منع کرنے کے باوجود اس نے اشارے سے ویٹر کو بلایا اور ایک آرڈر نوٹ کر وایا

ویٹر چلا گیا تو سفیر نے مسکرا کر عمر کو دیکھا

ایسی بھی کیا کنجوسی یار ذرا شاہ خرچ بنو ہاتھ تنگ ہے تو مجھے بتاؤ میں تمھارے افسران سے بات کر لیتا ہوں دوبارہ بحال کروا دیتا ہوں کیا کہتے ہو؟ وہ ایسے عام سے لہجے میں کہہ رہا تھا جیسے وہ دونوں کو ئی بہت قریبی دوست رہ چکے ہوں

اصل میں کیا ہے ناں مجھے پیسہ جھونکنے کی عادت نہیں ہے کیونکہ میرا دادا کوئی زمیندار نہیں ہے نہ اسکے پاس کروڑوں کی جائیدادیں ہیں نہ میرا باپ شہر کے ٹاپ ٹین بزنس منیر کی لسٹ میں شامل ہے اس لئے میں اپنا پیسہ سوچ سمجھ کر استمعال کرتا ہوں کیونکہ مجھے یہ وراثت میں نہیں ملا میں نے اسے اپنے زور باز و پہ بنایا ہے میں اس مہنگے کیفے کی کافی دن میں ایک بار پینا افورڈ کر سکتا ہوں جب لگا کہ مجھے اس کیفے سے دن میں تین بار کافی پینی چاہیے تو میں مزید پیسے کماؤں اور عمر حیات کو پیسے کمانے آتے ہیں اس کے لئے مجھے اپنے اعلی افسران سے تمہاری سفارش کی ضرورت نہیں ہے اسکے لہجے میں طنز نہیں تھا نہ سختی لیکن اسکا لہجہ کچھ باور کرا رہا تھا اپنی قابلیت اپنی قیمت

سفیر کے ہونٹوں سے مسکراہٹ جیسے جدا ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی

درخت کے اس طرف بیٹھی ہا لے مسکرا دی نہ چاہتے ہوئے بھی

دیکھو عمر مجھے تم سے بہت اہم بات کرنی ہے

اس نے کہنیاں میر پہ پکائیں ہاتھوں کی انگلیوں کو باہم پھنسایا اور کہنا جاری رکھا اس میں تمہا را فائدہ بھی ہے اور میرا بھی میں ایک بزنس میں ہوں مجھے لڑائی جھگڑا نہیں پسند مجھے "ٹیبل ٹاک "پسند ہے اور یہی مجھے آتا ہے میر پہ بیٹھ کر ڈیل کرنا کچھ فائدہ اگلے کا اور زیادہ میرا لیکن یہ واحد ڈیل ہوگی جس میں میرا فائدہ تم سے کم ہوگا اسکے سامنے بیٹھا عمر اور درخت کے تنے کے اس پار بیٹھی ہا لے غور سے اسکی بات سنے گئے

ہا لے میری کزن ہے بچپن سے ہم دونوں ساتھ ہیں

)ہا لے کا دل رک سا گیا (وہ اسکی بات کرنے آیا تھا

اوںہوں . . عمرنے اسکو بیچ میں ٹوکا

دو دن پہلے تم اکتیس سال کے ہوئے ہو وہ تم سے تقریبا دس سال چھوٹی ہے تم دونوں کا بچپن ساتھ نہیں تھاا سکا بچپن ہارون کے ساتھ گزرا ہے

سفیر ضبط سے اسے سن رہا تھا عمر نے ایک معذرتی نظر اسے دیکھا

اصل میں پولیس والا ہوں ناں باتوں کی ہیر پھیر نہیں پسند ہمارے سامنے کوئی جھوٹ بولے تو بر داشت نہیں ہوتا کیونکہ جس کام میں ہم اچھے ہوتے ہیں اس میں کسی اور کی تعریف ہم سے برداشت نہیں ہوتی وہ کس فخر سے خود کو جھوٹا کہہ رہا تھا

سفیر بل کھا کر رہ گیا

دیکھو عمر ہم دونوں کی بہت اچھی انڈر اسٹینڈنگ رہی ہے ہم بہت اچھے دوست رہے ہیں میں اسکو بہت اچھے طریقے سے جانتا ہوں

کیا تم آفیشل ڈیلز بھی اتنی بڑی تمہید کے بعد کرتے ہو؟ میں بور ہوگیا ہوں اب بول بھی چوک عمر نے بے زاری سے اسے ٹوک دیا

سفیر کھول کر رہ گیا جی میں آیا کہ اس دراز قد مرد کی گردن توڑ دے لیکن وہ ضبط کئے بیٹھا رہا

ویٹر آیا کافی کے دو مگ رکھے اور واپس مڑ گیا

سفیر نے ایک دو لمحہ اسکی آنکھوں میں دیکھا قدرے آگے کو ہوا آواز دھیمی کر لی

تم ہا لے کو طلاق دے دو اس نے سنجیدگی سے مدعا سامنے رکھا

عمر کے مانو پورے جسم پہ کسی نے تیزاب پھینک دیا ہو اسکے جسم کے سارے اعصاب تن گئے کنپٹی کی رگ بری طرح پھڑکنے لگی یہی حالت درخت کے اس پار بیٹھی ہا لے کی بھی تھی اسکا چہرہ سرخ ہوگیا تھا گال آہانت سے دہکنے لگے تھے دل کو جیسے دھکا سا لگا تھا

کیا وہ اتنی بے مول تھی کہ دو مرد اسے کافی کے درمیان ڈسکس کر رہے تھے اسے زندگی میں اس سے پہلے کبھی اتنی بے عزتی محسوس نہیں ہوئی تھی

عمر جب کچھ نہ بولا تو سفیر نے اضافہ کیا

دیکھو عمر میں تمھیں ایک بلائنڈ چیک دوں گا میں تمھیں اپنی کمپنی کے آدھے شیئرز تک دینے کو تیار ہوں تمہاری نسلیں بیٹھ کر کھائیں گی عمر سوچو وہ عورت وہ بانجھ ہے

ہا لے کو لگا تھا جیسے کسی نے اسکا دل آری سے چیر دیا ہو اسکی آنکھیں بے اختیار ڈبڈبائیں عمر بس اسے دیکھے گیا اسکی آنکھوں میں خون اترتا جا رہا تھا

اسکی ماں کو دیکھ لو شادی کے دس سال تک کوئی اولاد نہیں ہوئی اسکے ماموں کے یہاں چار سال اولاد نہیں ہوئی انکے خاندان کی آدھی فیملیز نے بچے گود لے رکھے ہیں اور اگر کسی کے یہاں اولاد ہوتی بھی ہے تو دس بارہ سال بعد تم کتنا انتظار کرو گے عمر تمھارے آگے پیچھے کوئی نہیں ہے تم اپنی نسل ہی نہ بڑ ھا سکے تو کیا کرو گے ایسی عورت کا ؟ وہ ہلکی سی فکرمندی سے کہہ رہا تھا

ہا لے کی آنکھوں سے آنسو نکل کر ٹپ ٹپ میر پہ گرتے جا رہے تھے دل کی تکلیف بڑھتی جا رہی تھی

کتنے پیسے دے سکتے ہو تم ؟ اسکی بات پوری ہونے پہ عمر نے بس یہی سوال کیا

سفیر کی بھوری آنکھیں چمک اٹھیں

جتنے تم مانگو گے میرے پاس بہت پیسہ ہے میں اپنے گھر کا سب سے امیر مرد ہوں وہ فخر سے بتا رہا تھا

اگر میں اسے چھوڑ دوں تو کیا وہ تمھارے ساتھ خوش رہے گی؟

ہا لے کی آنکھوں میں بے بسی بھرا غصہ ابھرا تھا اسکا جی چاہا تھا اٹھے اور سفیر کا منہ تھپڑوں سے لال کر دے لیکن وہ بیٹھی رہی ایلیٹ کلاس کی بگڑی ہوئی امیر زادی کو گریسقل رہنا تھا

سفیر کی آنکھوں میں سرد سا تاثر اگیا

میں اسے کبھی معاف نہیں کروں گا تمھیں لگتا ہے میں اسے اس لئے پانا چاہتا ہوں تاکہ اسے معاف کر کے اسکے ساتھ ایک آئیڈیل زندگی گزاروں ؟ اوںہوں

وہ آگے جھکا آواز مزید سرد ہوگئی

میں اسکی زندگی جہنم بنا دوں گا میں اسے پل پل مرتے دیکھنا چاہتا ہوں میں اسکے ساتھ وہ کر وں گا کہ اگلی بار کوئی بھی لڑکی کسی مرد کو دھوکہ دینے کا سوچ بھی نہ سکے وہ ہمیشہ سے شہزادی رہی ہے میں اسے کنی زوں سے بدتر زندگی دوں گا اسے خود سے نفرت ہوجائے گی وہ مرنا چاہے گی لیکن میں اسے موت نہیں دوں گا

وہ ایسی سفاکیت سے کہہ رہا تھا کسی کا بھی دل ڈوب جائے لیکن ہا لے اسی طرح بیٹھی رہی گردن سیدھی اور بہتے ہوئے آنسو

عمر سارے وقت میں پہلی بار مسکرایا

عمر نے بغیر کچھ کہے میر پہ رکھے اپنے موبائل کی جانب دیکھا پھر سفیر کو دیکھا

جسے کہہ رہا ہو

میں ایک کال کر لوں ؟

سفیر نے گردن کے خم سے شیور کہہ کر پیچھے کو ٹیک لگا لی

کافی کا مگ اٹھا کر منہ سے لگایا

عمر نمبر ڈائل کر کے فون کان سے لگا چکا تھا

ہا لے نہ چاہتے ہوئے بھی عمر کے جواب کی منتظر رہی

کال مل گئی تھی عمر نے ہیلو کہتے ہوئے بات کا آغاز کیا

ہاں عدیل یار ایک بات پوچھنی تھی

آگے سے کچھ کہا گیا

ہاں یار خیریت ہے بس یہ پوچھنا تھا کہ کیوں کے پاگل ہونے کا موسم آگیا ہے کیا؟ اسکا کچھ جتا رہا تھا اسکی نظر یں سفیر کے چہرے پہ گری ہوئی تھیں

اچھا ابھی نہیں شروع ہوا؟ لیکن میرے سامنے تو ایک بل ڈوگ بیٹھا ہے کب سے بھونکے ہی جا رہا ہے بھونکے ہی جا رہا ہے

اسکی آواز اب کے ذرا سخت ہوئی تھی سفیر کے چہرے کا رنگ بدلہ تھا

ہا لے نے درخت کے تنے سے ٹیک لگا لی گرم گرم آنسو گالوں پہ بہتے جا رہے تھے

اچھا ویسے حکومت کی طرف سے کیا حکم ہے گولی مار دیں یا چھوڑ دیں ؟ اس نے آگے کو ہو کر اپنی سیاہ آنکھیں جیسے سفیر کی آنکھوں پہ گاڑ دیں

آگے سے مزید کچھ کہا گیا

عمر کے چہرے پہ مایوسی سی پھیل گئی

. . اچھا ؟

کاٹنے پہ گولی کا حکم ہے؟ ارے نہیں کاٹ نہیں رہا بس بھونک رہا ہے بھونکنے پہ گولی نہیں مار سکتے ؟ یار یہ کیسا اصول ہے وہ جیسے بد مزہ ہوا

سفیر کا چہرہ آہانت سے سرخ ہونے لگا آنکھیں لہو چھلک انے لگی تھیں

ہا لے بس اس مرد کی آواز سنے گئی جسے اسکے باپ نے اسکے لئے چنا تھا

عمر میر پہ کہنی رکھے مزید آگے کو ہوا چہرہ سفیر کی طرف جھکایا آواز سرگوشی کی مانند ہلکی کر لی آنکھوں میں جیسے خون سوار ہوگیا وہ فون پہ مخاطب آدمی سے کہے گیا

اور اگر کوئی کتا کسی آدمی کے گھر میں گھس کر اسکی عورت کے آگے بھونکنے لگے اور آدمی سر پھر ااور غیرت مند نکلے اور گولی سیدھی اسکے ماتھے پہ مار کر ایک منٹ کے اندر اندر اس کتے کو کتے کی موت مار دے تو حکومت کیا کرے گی اسکی آنکھیں سفیر کے چہرے پہجمی تھیں ایک ایک لفظ توڑ توڑ کر ادا کرتا وہ سفیر کو جھرجھری لینے پہ مجبور کر گیا

یکدم عمر سیدھا ہوا چہرے کی مسکراہٹ لوٹ آئی

اچھا بس دس ہزار جرمانہ ؟ اچھا میں ابھی دس ہزار بھیجتا ہوں تم میری طرف سے جرم انا بھر دو میں نے ایک "کتے "کو کتے کی موت مارنا ہے نہیں نہیں ابھی نہیں اسکے بھونکنے پہ میں نے اسے کچھ اور سزا دینی ہے جب کاٹے گا تب گولی مارو گا اس نے بول کر کال کاٹ دیں

ہا لے سیدھی ہو کر بیٹھ گئی سفیر کے کان تک سرخ ہوگئے تھا ذلت سے چہرہ بھٹی کی مانند سلگ رہا تھا

اب کے وہ پھر سے نارمل ہوگیا تھا

تو تم کہہ رہے ہو اگر میں نے اس سے شادی برقرار رکھی تو میرے یہاں اولاد نہیں ہوگی؟ اور اگر ہوئی بھی تو یہی کوئی دس بارہ سال بعد ہے ناں ؟

سفیر نے جھٹ اثبات میں سر ہلایا

عمر آگے ہوا اسکی خوبصورت مسکراہٹ ایک تمسخرانہ مسکراہٹ میں بدل گئی

ہا لے سانس روکے اسکے بولنے کی منتظر رہی

اگر جلدی پیدا ہونے والی اولاد یں تمہاری طرح بے وقار ہوتی ہیں تو میں بے اولاد اچھا ہوں

ہا لے نے بے اختیار اپنے دل پہ ہاتھ رکھا

اگر اپنی بیوی اپنی غیرت کو طلاق دینے پہ تم مجھے اپنی آدھی کمپنی دے رہے ہو تو میں تمھیں اایسی تین کمپنیز خرید کر دے دوں گا تم ایسا کرو اپنی ماں کو گھر سے نکال دو اپنی بیوی کو طلاق دے کر کسی سڑک پہ چھوڑ آؤ خدا کی قسم سفیر میں تمھیں ابھی اسی وقت یہاں زندہ گاڑ دینے کی صلاحیت رکھتا ہوں لیکن میں مجبور ہوں میں مرد ہوں اور مجھے اچھا لگتا کہ میرا دشمن بھی ایک مرد ہوتا نہ کہ اپنے خاندان کی عو رتوں کی عزت پہ بات کرنے والا ایک نا مرد اسکے لہجے میں دبی دبی غراہٹ تھی

ہا لے کے آنسو یکدم تھم گئے

. . . عمر میں

سفیر نے کچھ کہنا چاہا

میں نے تم سے کہا تھا میری عورت سے دور رہو لیکن تم نے میری بات نہیں مانی تم نے بھرے با زار میں میری عورت کے ساتھ بد تمیزی کی تم نے میری عورت کی نا زیبا تصاویر مجھے بھیجیں تم نے آج یہاں اتنے لوگوں کے درمیان مجھ سے میری عورت کو طلاق دینے کی بات کی اب بتاؤ سفیر اب اپنے لئے سزا منتخب کر و کیونکہ اب میں تمھیں کھلے سانڈھ کی طرح چھوڑ دوں اب تم گھروں کو آنے لگے ہو یا تو تمھیں گو لی مارنی ہوگی یا پھر گھروں پہ پہرے لگانے ہوں گے

عمر کا لہجہ بے لچک تھا

کونسی تصویر میں نے کوئی تصاویر نہیں بھیجیں ؟ وہ کس ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہا تھا دیکھو جذ باتی ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے عمر اس عورت جیسی ہزار عورتیں تمھیں مل سکتی ہیں تم جوان ہو ہینڈ سم ہو اچھا خاصا کما لیتے ہو اور اگر تمہارا گزارا نہیں ہو رہا تو میں ہوں میں تمھیں اتنا دوں گا کہ تم پریشان ہوجاؤ گے اس پیسے کا کرنا کیا ہے بدلے میں مجھے بس وہ لڑکی دے دو عمر اسے دیکھ کر رہ گیا کیا اس انسان میں کوئی غیرت تھی؟ کوئی عزت نفس تھی؟

وہ بغیر کچھ کہے اٹھ کھڑا ہوا

تم یہیں بیٹھو میں آتا ہوں عمر بول کر اٹھ کھڑا ہوا

اب کے وہ کچھ سوچ رہا تھا

نہیں رہو میں آ رہا ہوں وہ پر سوچ انداز میں کہتا اٹھ کھڑا ہوا اور وہاں سے نکلتا چلا گیا

اسکے جاتے ہی ہا لے اپنی جگہ سے اٹھی ہتھیلی کی پشت سے آنکھیں رگڑیں اور بغیر یہاں وہاں دیکھے جس دروازے سے آئی تھی اسی کی طرف بڑھ گئی

ابھی وہ اپنی گاڑی کی جانب جاتی کہ اسے سامنے ہی اپنی گاڑی سے اتر کر اسکی طرف آتی مہر ماہ دکھائی دی وہ اسی سے ملنے آئی تھی لیکن اس وقت نہیں مل سکتی تھی کم از کم اس وقت نہیں

مہر ماہ نے اسکو دیکھ کر ہاتھ ہلایا

ہا لے جوابا پھیکا سا مسکرا دی

آئی ایم سوری مجھے ذرا دیر ہوگئی تمھیں انتظار تو نہیں کرنا پڑا ؟

وہ اس کے پاس آ کر فکر مندی سے پوچھ رہی تھی

ہا لے نے نفی میں میں سر ہلایا

ہم پھر کبھی ملیں گے ابھی مجھے کہیں جانا ہے ہا لے با مشکل نارمل لہجے میں کہتی آگےبڑ ھ گئی

لیکن اسکا چہرہ بالکل بھی نارمل نہیں تھا

مہر ماہ مارے حیرت کے کچھ بول ہی نہ سکی

جب تک وہ کچھ کہتی ہا لے اس سے دور جا چکی تھی

واپس کیفے کے ہال سے ہوتے ہوئے اس دروازے تک جاؤ جہاں سے عمر حیات باہر گیا تھا تو اس وقت وہ فون کان سے لگائے کسی سے بات کرنے میں مصروف تھا

عظیم مجھے یہ بتاؤ اس وقت تمھارے تھانے میں کون کون سے کیس پینڈنگ ہیں؟ کوئی ایسا کیس جسکا کوئی مجرم نہ مل رہا ہو؟

سر ایک ایس یو وی کی چوری کا کیس ہے

اؤنہوں یہ نہیں عمر بد مزہ ہوا

سر دو ریپ کیس ہیں انکے مجرم ملے تھے لیکن ڈی آئی جی صاحب کے کہنے پہ انکو چھوڑنا پڑا

نہیں یہ بھی نہیں کچھ اور وہ مطمئین ہو کے ہی نہیں دے رہا تھا

سر وہ کسٹم والے نوید کی بیوی کا بیس تولہ سونا اور ڈائمنڈ کے کڑے بھی چوری ہوگئے ہیں بڑا تنگ کر رکھا ہے انہوں نے

عمر نے بے زاری سے گردن پیچھے پھینک دی

عظیم تم مرنا چاہتے ہو؟ اس نے سنجیدگی سے پوچھا

اگر نہیں مرنا چاہتے تو تو مجھے اپنے تھانے میں پڑا سب سے گھٹیا سب سے بے کار عزت تار تار کرنے والا کیس بتاؤ اب اگر تمہارا جواب میری مرضی کے مطابق نہ ہوا تو تو کل رات میری صلاحیتیں تم دیکھ چکے ہو

عظیم نے ضبط سے فون کو گھورا تھا

(یہ)کیسا عذاب گلے پڑ گیا؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.