Chapter 53: باب 53

وہ پورے قد کے ساتھ سڑک پہ بیٹھ گیا

اسکے آنسو بہے چلے جا رہے تھے

عمر آگے آیا اسکے ساتھ سڑک پہ بیٹھ گیا

تم غلط نہیں ہو بچے نہ تمہاری بہن غلط تھی بس ایک برا وقت تھا جو ہم سب پہ آیا تھا اور اب وہ ختم ہو جائے گے میرا یقین کرو وہ نرم لہجے میں کہہ رہا تھا

یہ اس تھانے والے آدمی سے بالکل مختلف تھا

کیا تم مجھے معاف کر دو گے؟ کیا تم میری بہن کو معاف کر دو گے؟ اس نے آنسو روک کر کسی خوف کے تحت پوچھا تمھیں سب معاف ہے میں نے کہا ناں بس وقت غلط تھا تمہارا کوئی قصور نہیں ہے

حسن بے یقین نظروں سے اسکو دیکھتا رہا

اور میری بہن ؟ کیا تم اسے ہرٹ کرو گے؟

عمر اٹھ کھڑا ہوا

تمہاری بہن کو تو میرا قتل بھی معاف ہے وہ بے بسی سے بڑبڑایا

عمر نے آسمان کو دیکھتے ایک گہری سانس بھری

پھر حسن کو دیکھا

وہ بچا اب اسے سے ناراض نہیں تھا

بلاخر آج ذرا سکون نصیب ہوا تھا

رات کا نہ جانے کونسا پہر تھا جب عمر کی اسٹڈی کے دروازے پہ دستک ہوئی وہ حسن کو چھوڑ کر گھر آیا تو سیدھا اسٹڈی میں چلا گیا تھا اور یہاں بیٹھے بیٹھے ہی سو گیا ہلکی سی دستک کے بعد دروازہ کھلا او رہا لے اندر آئی عمر آہٹ سن کر جاگ گیا تھا

کچھ دیر تک اسی طرح پڑا رہا

اس وقت ہا لے کو اسٹڈی میں آتے دیکھ ذرا حیران ہوا پھر سنبھل کر بیٹھ گیا اسکے سیاہ بال ماتھے پہ بکھرے ہوئے تھے آنکھیں سرخ تھیں جیسے کچی نیند سے جاگا ہو

وہ چھوٹے چھوٹے قدم لیتی اسکے پاس رکھے صوفے پہ آ کر بیٹھی عمر نیند بھری آنکھوں سے اسکو دیکھتا رہا کیا تمھیں کچھ ملا؟ اس نے عمر کو دیکھتے ہوئے پوچھا البتہ دور کہیں دل زور سے دھڑکا تھا

اگر وہ بے گناہ نکل آیا تو ؟

عمر نے بغیر کچھ کہے ندیم کی ویڈیو چلا کر سامنے رکھ دی لیکن بس آخری کے کچھ منٹ جس میں وہ اعتراف کر رہا تھا

ہا لے کو اپنی سماعتوں پہ یقین نہ آیا

اس کو لگا اب وہ کبھی سانس نہیں لے سکے گی اسکی گردن میں گلٹی سی ابھر کر معدوم ہوئی اس نے سانس تک روک لیا

ندیم بولتا رہا بولتا رہا

اور پھر

اعتراف ختم ہوگیا تھا لیکن وہ اسی طرح بیٹھی رہی

ساکت شل

عمر اسکے چہرے کو دیکھتا رہا

وہ جس شخص کو اتنا عرصہ اذیت دی جس کو اتنا عرصہ الزام دیا وہ بے قصور تھا وہ بالکل بے قصور تھا

اس نے رونا چاہا لیکن آنسو کہیں پھنس گئے تھے اس نے آنکھیں اٹھا کر عمر کو دیکھنا چا ہا لیکن وہ نہیں کر سکی میں نے کہا تھا ناں میں آپ سے اتنا مخلص ہوں جتنی آپ خود بھی نہیں ہوں گی اسکی آواز ہا لے کی سماعتوں سے ٹکرائی تھی

وہ آنکھیں زمین پہ مرکوز کئے بیٹھی رہی اور وہ مہربان آدمی بولتا رہا

میں نے کہا تھا ناں جس جس نے آپ کو تکلیف دی ہے میں اسے چوراہے پہ کھڑا کر کر کے درے ماروں گا آج آپ کو آدھا سچ معلوم ہوگیا ہے کل پورا بھی پتہ چل جائے گا لیکن اگر اگلی بار کبھی بھی کسی بھی دور میں آپ کو لگے کہ عمر نے آپ کے ساتھ کچھ غلط کیا ہے تو بس ایک بات یاد رکھیے گا کہ عمر اگر چاہے بھی تو ہا لے کا برا نہیں سوچ سکتا عمر اگر چاہے بھی تو آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتا اس لئے نہیں کہ آپ معراج سلطان کی بیٹی ہیں اس . . . لئے بھی بھی نہیں کہ آپ نے میری جان بچائی اور اس لئے بھی نہیں کہ

وہ ایک لمحے کو رکا آپ کا چہرہ میرے کسی عزیز سے ملتا ہے بلکہ اس لئے کہ میں آپ کے معاملے میں بے بس ہوں آپ کا اچھا سوچنے پہ بے بس آپ کو نقصان نہ پہنچانے پہ بے بس آپ کی حفاظت کرنے کے لئے بے بس میں اگر چاہوں بھی تو آپ کا برا نہیں سوچ سکتا یہ میرے اختیار میں نہیں ہے

وہ چمک دار آنکھوں اور بکھرے بالوں والا شخص اپنے خوبصورت لہجے میں کہہ رہا تھا اور ہا لے سن رہی تھی اس نے اتنے دن ایک بار بھی اسکی نہیں سنی اب اسے سننا چاہیے تھا

میں تمہاری گاڑی میں کیسے آئی اگر تم میرے اغوا میں شامل نہیں بھی ہو تو کہیں نہ کہیں میں تمہا ری کسی دشمنی کی زد میں آئی ہوں کیا ایسا نہیں ہے؟ یکدم اس نے آنکھیں اٹھائی تھیں

عمر کی بات کا اثر وہ شاید اسی طرح زائل کر سکتی تھی

عمر نے ایک لمحہ اسکی آنکھوں میں دیکھا

یہ جواب بھی آپ کو دو دن بعد مل جائے گا شاہ تاج کبیر دے گی جواب تب تک آپ مجھے چاہے گناہگار مانتی رہیں دل کو اچھا لگے گا

ہم شاہ تاج کے پاس کب جائیں گے؟

جب وہ چاہے گی وہ سادگی سے بولا

ہا لے تب ہی تو گئی

ہم کیا اس کے حکم کے غلام ہیں جو وہ چاہے گی وہ کریں گے؟ جب وہ چاہے گی تب اس سے ملیں گے وہ بلند آواز میں بولی تھی

عمر بس اسکو دیکھتا رہا

وہ کوئی عام عورت نہیں ہے اس کے آگے پیچھے گارڈز گھومتے ہیں اسکا گھرا یک سیف ہاؤس کی طرح ہے ہم اسکے پاس تب جا سکتے ہیں جب وہ چاہے اور لوگ کب چاہتے ہیں کہ کوئی انکے گھر آئے ؟

جب انکے گھر کوئی تقریب ہو ہا لے ترنت بولی

بالکل ایک ہفتے بعد انکے گھر ایک تقریب ہے اور ہم اس تقریب میں جا رہے ہیں

کیا تمہارے پاس پاس انویٹیشن ہے؟

عمر مسکرایا اس کے گال کا گڑھا واضح ہوا عمر حیات کو دعوت ناموں اور اجازت ناموں کی ضرورت نہیں ہوتی بغیر اجازت دے کسی کی جگہ پہ گھسنا میرا پسندیدہ کام ہے لیکن چونکہ اس بار آپ میرے ساتھ ہیں تو ظاہر ہے کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا وہ اسکے چہرے کو دیکھتا کہہ رہا تھا

ہا لے چند لمحہ سوچتی رہی پھر یکدم اسکے ذہن میں ایک جھماکہ ہوا

کیا تم مجھے انکے مہمانوں کی لسٹ لا کر دے سکتے ہو؟

آپ کیا کریں گی اس لسٹ کا ؟ وہ متعجب ہوا

وہ ایک ایلیٹ کلاس لوگوں کی پارٹی ہے میں اس سوسائٹی میں موو کرتی رہی ہوں ان کے مہمانوں کی لسٹ میں ضرور کوئی ایسا ہوگا جس کو میں جانتی ہوں گی اور حبکو میں جانتی ہوں وہ مجھے کبھی کسی بات کے لئے منع نہیں کر سکتے وہ مسکرا کر بتا رہی تھی اسکی آنکھیں چمک رہی تھیں

لیکن عین اسی لمحے اسکی آنکھوں کی چمک بجھ گئی مسکراہٹ غائب ہوگئی اور یہاں وہاں گھومتی آنکھیں ایک نکتے پہ ساکت ہوگئیں

کیا تم لوگ اسکی نظروں کے ارتکاز میں دیکھنا چاہو گے؟ ۔

اسکی نظریں صوفے کے ساتھ رکھے کوڑا دان میں پڑی سفیر کی ادھ کٹی تصاویر پہجمی تھیں

عمر نے اسکی نظروں کا ارتکاز نوٹ کیا تھا پھر ہلکے سے کندھے اچکائے

اور اپنے ہاتھ میں پکڑی تصاویر کے ٹکڑے ہا لے کے سامنے رکھے یوں لگتا تھا جیسے ہا لے اور سفیر کی تصاویر کے دو ٹکڑے کئے گئے تھے یقینا یہ عمر کا کام تھا

وہ تصاویر اصلی تھیں لیکن انکے پیچھے کے مناظر الامان

اپنی بیوی کی کسی غیر مرد کے ساتھ ایسی جگہ کی تصاویر کسی بھی غیرت مند مرد کا خون کھو لا سکتی تھیں

ہا لے نے اسکی آنکھوں میں دیکھا اسکے حلق میں کچھ اٹکا تھا شاید آنسو شاید صدمہ یا شاید غصہ یا پھر شاید تینوں یہ سچ نہیں ہے . . . کافی دیر بعد بدقت بول پائی

لڑکیوں کی کچی عمر کی غلطیاں انکے لئے پکا عذاب بن جاتی ہیں

آج ہا لے کو احساس ہوا تھا

کچھ لڑکیاں اپنی ان ہی غلطیوں کی وجہ سے صلیب چڑھا دی جاتی ہیں اور کچھ معاف کر دی جاتی ہیں صلیب چڑھائی جانے والی لڑکیوں کے گھروں میں "انسان "ہوتے ہیں اور معاف کر دی جانے والی لڑکیوں کے گھروں میں "مرد "ہوتے ہیں

یہ جھوٹ ہے وہ با مشکل بول سکی اسکی آواز لرز رہی تھی

اسکا سارا جسم کانپ رہا تھا

عمر نے گویا ناک سے مکھی اڑائی

آپ کو لگتا ہے مجھے فرق پڑتا ہے؟ اگر یہ اصلی ہوتیں تب بھی مجھے فرق نہیں پڑتا وہ اسے کہہ نہیں سکا کہ دل کی جس اونچی مسند پہ وہ اسے بٹھا چکا ہے وہاں سے کم از کم کوئی کوئی انسان اسے اتار نہیں سکتا خود عمر بھی نہیں ہا لے بھیگی آنکھوں سے اسے دیکھتی رہی

وہ کیوں تھا ایسا کیوں اسے غصہ نہیں آتا تھا کیوں وہ بڑی بڑی باتیں پی جاتا تھا؟ ۔

تمھیں غیرت نہیں آتی ؟ ہا لے نے عجیب لہجے میں سوال کیا تھا

عمر زور سے ہنسا تھا پھر ہا لے کو دیکھا

وہ بولتی گئی

تم کیسے انسان ہو چاہے کاغذی ہی سہی چاہے یہ رشتہ وقتی ہی سہی لیکن میں تمہا ری بیوی ہوں تمھیں اپنی بیوی کی ایسی تصاویر دیکھ کر غصہ نہیں آیا غیرت نہیں آئی ؟

عمر نے سر ہلا یا

جب میں نے پہلے ان تصاویر کو دیکھا تو غصہ آیا پھر غیرت آئی پھر میں نے ان ج تصاویر کو غصے میں پھاڑ دیا اور پھر ایک بار دوبارہ ان تصاویر کو دیکھا آپ کو پتہ ہے پھر کیا ہوا؟

ہا لے نے نفی میں سر ہلایا

سفیر ان تصاویر سے نکل گیا اور یکدم تمام تصویریں اچھی لگنے لگیں بہت اچھی کیونکہ ان سب میں آپ تھیں ہا لے کا دل رک سا گیا عمر کہے گیا

کیا عمر حیات آپ پہ غصہ کر سکتا ہے؟ کیا اسے آپ بری لگ سکتی ہیں؟ اوںہوں کم از کم اس زند گی میں نہیں میں آپ کو بس اچھی نظر سے دیکھنے کا پابند ہوں اور میں اس معاملے میں بے بس ہوں

یہ تصاویر جھوٹ ہیں لیکن اگر سچ بھی ہوتیں تو میں آپ کو معاف کر دیتا کیونکہ ہمارا نکاح آپ کے لئے جھوٹ انتقام ہوگا میرے لئے نہیں

میں نے جب تین بار قبول ہے کہا تھا تب میں نے آپ کا ماضی . . حال اور مستقبل تینوں قبول کر لئے تھے مجھے آپ کے ماضی سے فرق نہیں پڑتا

اگر میری بیوی آپ کے علاوہ کوئی اور عورت ہوتی مجھے تب بھی فرق نہیں پڑتا وہ اسکا ماضی ہوتا

میرے لئے میری بیوی کا ماضی اہم نہیں ہے اگر وہ مرے حال میں میرے ساتھ ایمان دار ہے مرے ساتھ وفادار ہے تو میں اسے اسکے ماضی کے لئے معاف کر سکتا ہوں

وہ اس سے اس قسم کی کسی بات کی توقع نہیں کر رہی تھی سو اپنی جگہ جم سی گئی

منظر کافی دیر تک دونوں کے درمیان خاموشی رہی گھڑی کی ٹک ٹک اور گھر کی سے آتی ہوا بس یہی آواز میں شامل رہی

آپ بتائیں کیا آپ کو سفیر پہ غصہ نہیں آتا ؟ اس دن اس نے مال میں آپ سے بدتمیزی کی ہسپتال میں بھی وہی سب کیا پھر آج یہ تصاویر کیا آپ اب بھی اسے پسند کرتی ہیں؟ اس نے اتنا ڈائریکٹ سوال کیا ہا لے ٹھہر سی گئی میں نے اس ہسپتال میں سنائی تو تھی انکو اس نے سادگی سے آنکھیں رگڑ یں اور گردنکڑا لی

عمر نے نفی میں سر ہلایا

اوںہوں وہ آپ نے سنائی نہیں بس اپنا دفاع کیا میں نے آپ کو ایک دو بار کال پہ اپنے دوستوں سے بات کرتے ہوئے سنا ہے اگر وہ سفیر کی کوئی بات کریں اسکو برا بھلا کہیں تو آپ کہہ دیتی ہیں کہ آپ اس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی وہ سامنے آ کر آپ سے کچھ بھی کہتا ہے آپ جواب نہیں دیتیں آخر ایسا کیوں ہے یا تو آپ اس سے خوف زدہ ہیں یا پھر آپ اسے . . وہ رکا الفاظ تلاش کئے

آپ اسے پسند کرتی ہیں

وہ جانتا تھا اس نے کس مشکل سے یہ الفاظ ادا کئے تھے

ہا لے خاموش بیٹھی رہی

چند لمحے سرکے چند پل اور گزرے پھر عمر کو اسکی آواز سنائی دی

اصل میں ایسا نہیں ہے تمہاری دونوں وجوہات غلط ہیں نہ میں ان سے ڈرتی ہوں اور نہ اب انکو پسند کرتی ہوں بہو ذرا سا رکی پھر کہنا جاری رکھا بات صرف یہ ہے کہ میں "گریسقل "ہوں

اسکی گردن میں جیسے سریا آگیا

عمر رک سا گیا

میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو اگر الگ ہو جائیں تو ایک دوسرے کو گالیاں دیں بے عزت کریں آپ کے سرکل میں آپ کے خلاف باتیں کریں میرا ماننا ہے کہ تعلق رہے نہ رہے احترام رہنا چاہیے اور یہا ھترام اس شخص کے لئے نہیں ہے یہ آپ کے لئے ہے کیونکہ کبھی کسی دور میں وہ آپ کی پسند آپ کا محبوب آپ کا دوست آپ کی چوائس رہا ہے آپ اپنی چوائس کی عزت کر رہے ہیں آپ اپنی عزت کر رہے ہیں ایک اچھا وقت جو آپ نے ساتھ گزارا آپ اس وقت کی عزت کر رہے ہیں کیا آپ لوگ جب ملے تھے ایک دوسرے کو گا لیا ں دی تھیں ؟ کیا آپ نے ایک دوسرے پہ ہاتھ اٹھایا تھا ؟۔ آپ ایک اچھے طریقے سے ملے ایک تعلق میں جڑے لیکن پھر کچھ درمیان میں آگیا اور وہ تعلقgrow نہیں کر سکا اور وہ ختم ہوگیا تکلیف ہوگی ہمارا کوئی پالتو جانور چلا جائے تب بھی تکلیف ہوتی ہے وہ تو پھر کوئی انسان ہے

چلیں یہ بھی مان لیا کہ اس تعلق میں وہ غلط تھا اس نے آپ کے ساتھ زیادتی کی ظلم کیا برا رویہ رکھا لیکن کبھی یہ سوچا کہ ایسا کیوں ہوا؟ اس انسان نے اس شخص نے آپ ہی کے ساتھ برا کیوں کیا؟ ایسے تو دنیا میں کروڑوں لوگ ہیں ان سب کو چھوڑ کر اس نے آپ ہی کا دل کیوں دکھایا ؟

عمر یک ٹک اسکو دیکھتا یکسوئی سے سن رہا تھا

جس طرح ٹریفک سگنلز ہوتے ہیں اسی طرح "ریلیشنشپ سگنلز بھی ہوتے ہیں

ایک سرخ بتی بار بار جلتی ہے کئی بار جلتی ہے اور پھر جل کر بجھ جاتی ہے یہ اشارہ ہوتا ہے کہ ٹھہر جاؤ

ذلیل ہونے پہ بول اٹھو کالز پک نہ کیے جانے پہ میچور گفتگو کرو اپنی اہمیت اسکی زندگی میں محسوس کرو یہ وہ وقت ہوتا ہے جب آپ کو ایک خواب سے جگایا جاتا ہے لیکن پھر اگلے ہی لمحے دوسری بتی جل جاتی ہے

اور آپ ایک بار پھر اسکے پیچھے جانے لگتے ہیں خود کو بے توقیر کرنے خود کو بے وقعت کرنے

آپ کہتے ہیں اس نے آپ کو ہرٹ کیا لیکن حقیقت یہ ہے کہ

آپ نے اسے موقع دیا کیونکہ آپ نے اس سے کہا کہ میں ایک ڈسٹ بن ہوں یوز می اگر پہلی تھپڑ پہلی گالی پہلی اگنورینس پہلی ذلت پہ بول اٹھتے تو کوئی انسان آپ کو ہرٹ نہ کرتا زندگی کوئی فلم نہیں ہوتی جس میں آپ اپنی مرضی مسلط کرنے والے پیرنٹس پر ٹاکسک پارٹنر بد زبان بیوی یا مار پیٹ کرنے والے شوہر کے خلاف بول اٹھیں گے یہ فلموں میں ہوتا ہے یہ ناول میں ہوتا ہے کہ ایک دن آپ ظلم سہتے سہتے تھک جاتے ہیں اور پھر غصے میں روتے ہوئے چند جذباتی ڈائلاگز بولتے ہیں اور آپ کا مقابل شرمندہ ہوجا تا ہے پیرنٹس آپ کو اپنی مرضی کرنے دیتے ہیں ٹاکسک پارٹنر سدھر جاتا ہے برا دوست صحیح ہوجاتا ہے اوںہوں وہ فلم ہوتی ہے حقیقت میں پہلی گالی پہ بولنا ہوتا ہے پہلی تھپڑ پہ ہاتھ روکنا ہوتا ہے پہلی ذلت پہ بات کرنی ہوتی ہے پہلی بار ہرٹ ہونے پہ سامنے والے کو بتایا جاتا کوئی بھی انسان دنیا کے کسی کونے سے اٹھ کر آپ کو ہرٹ کر نے نہیں آ جاتا آپ ہرٹ ہوئے کیونکہ آپ نے یہ ہونے دیا اب اس بات کا الزام اس اکیلے انسان پہ مت لگائیں اور نہ خود یہ روگ لے کر بیٹھ جائیں

تو پھر کیا کریں بے دھیانی میں عمر کے منہ سے نکل گیا

موو آن کریں گریس فیل آگے بڑھ جائیں اپنی چوائس پہ شرمندہ مت ہوں آپ نے ایک غلط انسان چنا یہ آپ کو غلطی نہیں ہے آپ کم عمر تھے کم عقل تھے وقت اچھا تھا یا پھر برا تھا یا آپ اکیلے تھے کچھ بھی تھا آپ سے یہ فیصلہ ہوگیا اور یہ غلط نکلا اٹس اوکے آگے بڑھیں

عمر نے اسکو سراہتی نظروں سے دیکھا

بابا کہتے تھے جب کسی سے تعلق ٹوٹ جائے تو اسکے لئے اپنی آنکھیں اندھی اور زبان گو نگی کر لو میں نےاس وقت اس بات پہ دھیان نہیں دیا لیکن اب لگتا ہے یہ دنیا کا سب سے مشکل کام ہی جب سفیر نے مجھے تھپڑ مارا میرادل کیا تھا میں ویسا تھپڑ انکو دے ماروں جب انہوں نے مجھے گالی دی میرا دل کیا تھا میں بھی انکو گالی دوں لیکن اس سے کیق ہوتا؟

ہم ایک جیسے بن جاتے میں سفیر جیسی ہوجاتی

گریس لیس

میں گریس فل رہنا چاہتی ہوں میں اپنے دوستوں سے اس بارے میں بات نہیں کرتی کیونکہ میں جانتی ہوں یہ بے کار ہے وہ لوگ چاہیں گے کہ میں اس کو گالیاں دوں برا بھلا کہوں اور اگر نہیں کہوں گی تو سب کو لگے گا میں آج بھی اسکی محبت میں گرفتار ہوں کوئی نہیں سمجھے گا کہ ایلیٹ کلاس کی اس امیر زادی کو گر یس فل رہنا ہے عمر میرا یقین کرو کسی کو فرق نہیں پڑ تا کہ آپ کے پارٹنر نے آپ کے ساتھ کیا کیا کوئی اسکا ظلم جاننا نہیں چاہتا لوگ آپ کے بریک اپ آپ کو طلاق کے قصے بھری محفل میں اس لئے چھیڑتے ہیں تاکہ انکو بات کرنے کا ٹانک مل سکے تاکہ آج کی گوپس مزید شاندار ہو سکے کوئی آپ کا درد نہیں سمجھے گا کیونکہ کنارے سے کھڑے ہو کر سمندر کی گہرائی نہیں ناپی جاتی جب تک آپ کو خود ویسی ہی اذیت ویسی تکلیف نہیں ہوئی آپ اس کا غم سمجھ نہیں سکتے لوگ آپ کا غم سنیں گے آپ کے تعلق کا ڈارک فیز جاننا چاہیں گے کیونکہ وہ "لوگ "ہیں لیکن آپ میں اتنی انا اتنی غیرت ہونی چاہیے کہ ایک کے ایف سی کے برگر یا پھر گلی کے نکڑ پہ دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر اپنا درد نہ سنائیں لوگوں کے سامنے مظلوم بننے یا وکٹم کارڈ کھیلنے سے بس آپ کیا نا اور غیرت ختم ہوگی اپنے غم کی عزت کرنی چاہئے وہ ہر ایک کو سنانے کے لئے نہیں ہوتا اپنے ایکس کی عزت کریں اسکے قصے سر بازار اچھالنے کے لئے نہیں ہوتے اپنی عزت کریں آپ کسی کی گوپس کا ٹانک بننے کے لئے پیدا نہیں یس ہوئے اور آپ گر لیس نہیں ہیں آپ گریس فل بننے کے لئے پیدا ہوئے ہیں

وہ بول کر خاموش ہوئی تو یکدم جیسے خاموشی چھا گئی

اسی وقت عمر کا موبائل زور زور سے بجنے لگا

شمشیر سر کالنگ کے الفاظ جگمگا ئے

عمر نے ایک نظر موبائل کو دیکھا پھر ہا لے کو اسنے کال کاٹ دی اور سیدھا ہو بیٹھا

ویسے میں سوچ رہا ہوں چائے کو رہنے دیتے ہیں میں آپ کے پیر کافی سے جلاؤں گا کیا خیال ہے؟ وہ صوفے پہ بازو پھیلائے آخر میں بولا بھی تو کیسی بے تکی بات ہا لے چند لمحوں کے لئے کچھ سمجھ ہی نہ سکی پھر جب بات سمجھ میں آئی تو پیر پٹختی اٹھ کھڑی ہوئی

عمر کو "بھاڑ میں جاؤ "والی نظروں سے دیکھا اور باہر نکل گئی جاتے جاتے دروازہ ٹھا کی آواز سے دے مارا عمر پیچھے سے بڑبڑایا

میرے حسین پیر جلا دئیے اب اپنی باری پہ غصہ آرہا ہے ہم جیسے غریبوں کے لئے انصاف تو رہا ہی نہیں ہنیہ ساتھ موبائل اٹھا کر شمشیر کو کال ملائی

اگلے ہی سیکنڈ کال اٹینڈ ہوگئی عمر نے سپیکر کھولا کر موبائل چھوٹی میزپہ رکھ دیا

میں تمھیں جان سے مار دوں گا عمر موبائل سے ابھرنے والی پہلی آواز یہی تھی

. تمیم نے اسے گولی مار دی؟ تم پاگل ہو گئے ہو تمہارا دماغ خراب ہوگیا ہے؟ عقل نام کی کوئی چیز ہے یا نہیں مجھے تو یقین نہیں آتا کہ تم پولیس میں رہے ہو یقینا تم تین سال تک جھک مارتے رہے ہو

اب یہ پرسنل ہو رہا ہے عمر نے برا سا منہ بنا کر ٹوکا تھا

جواب میں شمشیر نے دو چار موٹی موٹی گالیاں دیں تھیں عمر کے کانوں پہ جوں تک نہ رییگی

اور وہ بچہ وہ بچہ کون تھا تم تھانے گئے تھے یا ڈزنی لینڈ اس بچے کو وہاں لے کر جانے کی کیا ضرورت تھی ہاں ؟

ڈزنی لینڈ کی ٹکٹ مہنگی تھیں سو فلحال اسی سے کام چلا لیا وہ ڈھٹائی سے بولا

تم نے مجھ سے پندرہ منٹ مانگے تھے عمر اور تم آدھے گھنٹے سے زیادہ وقت وہاں رہے ہو تم نے مجھ سے جھوٹ بولا

شمشیر کو ایک اور صدمہ لگا تھا

عمر کے پندرہ منٹ کا مطلب آدھا گھنٹہ ہی ہوتا ہے اور جھوٹ کا واویلا تو تم ایسے مچا رہے ہو جیسے میں کوئی مسجد کا پیش امام ہوں پولیس والا ہوں صبح اٹھنے سے لے کر رات سونے تک جھوٹ ہی تو بولنا ہوتا ہے اور اب پلیز مجھے سونے دو دماغ خراب کر دیا ہے اس نے کھٹاک سے فون بند کر دیا

ساری دنیا ہاتھ دھو کر مجھ معصوم کے پیچھے پڑ گئی ہے ہنہہ

فجر کی صدئیں بلند ہوئیں تو لوگ مسجدوں کو جانے لگے کچھ غفلت کی نیند سوتے رہے کچھ نے جاگ کر بھی کچھ نہیں پایا اور کچھ اس وقت اپنے "دنیاوی محبوب "سے فارغ ہو کر اپنے "اصل محبوب "کی صدا پہ کان لپیٹے بستروں کو چلے گئے ایسے میں سلطان منزل میں حسن سلطان کے کمرے میں جاؤ تو وآدھا بھی گا وضو کئے کھڑا تھا سر پہ جا لی دار ٹوپی وہ مسجد جانے کو تیار تھا پہلے اسے جگانے کے لئے معراج سلطان ہوتے تھے اب اسکی آنکھ خود ہی کھل جاتی تھی

یتیم بچوں کی ضرورت پوری کرنے والے لوگ بہت ہوتے ہیں لیکن انکے ناز اٹھانے والے کوئی نہیں ہوتے اپنے کمرے سے نکل کر سیڑھیاں اترتا وہ نیچے کی جانب جا رہا تھا سیڑھیوں کی دائیں طرف ہا لے کا کمرہ تھا وہ کمرے کے دروازے کو دیکھ کر رک گیا یاسین سے اس دروازے کو دیکھا جب کبھی معراج سلطان اسے نماز کے لئے اٹھاتے تھے وہ اپنی نیند پوری نہ ہونے کا بدلہ ہا لے سے لیتا تھا اسکے کمرے کا دروازہ تب تک بجاتا رہتا جب تک وہ بے زار ہو کر اٹھ نہ جاتی جیسے ہی حسن کو اسکے قدموں کی چاپ دروازے کے قریب محسوس ہوتی وہ چھپاک سے بھاگ جاتا

اس نے آنکھیں بند کر کے ایک اداس سی سانس ہوا کے سپرد کی وہ ہا لے کو مس کرتا تھا اور بہت زیادہ کرتا تھا۔ لیکن اس نے حسن کو کسی تیسرے کی وجہ سے چھوڑ دیا

اس نے آنکھیں کھولیں نہ اب معراج سلطان تھے نہ ہا لے سلطان اب بس حسن سلطان تھا اوروہ "اکیلا "تھا ہا لے کے کمرے کے بند دروازے کو دیکھتا وہ واپس مڑ گیا صبح مسجد جانے سے پہلے وہ برونو کو کھانا ڈال کر جاتا تھا برونو کے لئے سرونٹ کوارٹر کے قریب ایک ڈاگ ہاؤس بنا رکھا تھا اسے گھر کے اندر آنے کی اجازت نہیں تھی کہ معراج سلطان کو کتے گھر میں لانا پسند نہیں تھا انہوں نے حسن اور ہا لے کو صاف صاف کہہ رکھا تھا "اگر تم "لوگ کسی بھی کتے کو میرے گھر لائے تو میں تم دونوں کو جائیداد سے عاق کر دوں گا

ہا لے نے اپنی جائیداد سے ہاتھ دھونے کے بجائے اپنے پالتو جانوروں کوڈ ونیٹ کرنا سہی سمجھا جبکہ حسن برونو کو چھوڑنے پہ راضی نہ ہوا اور اسکے لئے سرونٹ کوارٹر میں ایک بڑا سا ڈاگ ہاؤس بنایا لیکن اسکے لئے بھی اسے ملازمین کی اجازت لینی پڑی تھی اور وہ بھی معراج سلطان کے حکم پہ انکا کہنا تھا کہ وہ ہمارے ملا زم ضرور ہیں لیکن جس جگہ وہ رہ رہے ہیں اور جب تک رہ رہے ہیں تب تک وہ زمین انکی ہے اور وہ اپنی زمین پہ جس چیز کو الاو کریں گے وہی رکھی جائے گی خیر یہ ماضی کے قصے تھے

سرونٹ کوارٹر کا جنگلہ پار کرتا وہ اندر آیا برونو اسکے قدموں کی آہٹ پہ ہمیشہ اسکے پاس آجاتا تھا لیکن آج وہ شاید گہری نیند میں تھا حسن اسکے ہاؤس کے قریب پہنچا وہ پھر بھی باہر نہیں آیا اب کے حسن ذرا حیران ہوا اس نے جھک کر اندر دیکھا اور پھر کرنٹ کھا کر دور ہٹا

چہرہ یکدم سفید پڑنے لگا

اندر برونو خون سے لت پت آخری سانسیں لے رہا تھا حسن لڑکھڑاتے قدموں سے وہیں گھاس پہ گر گیا اسکی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں آنکھیں شاک سے باہر ابلنے کو تھیں لب اب تک ہلکے سے وا تھے

وہ دھیرے دھیرے خود کو گھاس پہ پیچھے ہوتا جا رہا تھا

چند لمحہ اسی طرح شاک رہنے کے بعد وہ مرے مرے قدموں سے دوبارہ اٹھ کھڑا ہوا کانپتے ہاتھوں سے ڈاگ ہاؤس کی چھت ہٹائی پھر پورا ڈاگ ہاؤس اٹھا کر دور ہٹایا

اسکا سارا جسم بری طرح لرز رہا تھا

اب کے اس کا دل پھٹنے کو آیا تھا برونو کے پیٹ پہ گولی لگی تھی اسکے پھٹے ہوئے گو شت سے خون نکل نکل کر زمین کو تر کرگیا تھا اس وقت اس خون پہ چیونٹیوں کی ایک لمبی قطار تھی

وہ گھٹنوں کے بل اسکے قریب بیٹھا اسکی آنکھوں سے کب آنسو نکلنے لگے اسے پتہ بھی نہیں چلا

برونو . . . مائے بوائے . . . کیا ہوا ہے تمھیں یہ کس نے کیا مجھے بتاؤ . . . برونو بتاؤ . . . وہ برونو کے سر کو گود میں رکھے بری طرح چلا رہا تھا

. . . میں میں تمھیں مرنے نہیں دوں گا اوکے تمھیں کچھ نہیں ہوگا کچھ نہیں ہونے دوں گا میں تمھیں یہاں دیکھو میری طرف میں تمھیں کچھ نہیں ہونے دوں گا

وہ ہذیانی انداز میں چلایا تھا

وہ رو رہا تھا تسلی دے رہا تھا امید تھام رہا تھا

یہ کس نے کیا برونو . . . . وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا تھا برونو نے اپنی آنکھیں با مشکل کھول کر اسکو دیکھا اور اپنا سر اس کے گھٹنے سے رگڑا

حسن کے آنسو مزید تیزی سے بہنے لگے

میں ابھی کے ابھی تمھیں ہسپتال لے جاؤں گا تم فکر مت کرو اوکے ہم ابھی ہسپتال جائیں گے میں ابھی آتا ہوں اس نے آنکھیں صاف کیں برونو کر سر گھاس پہ رکھا اور اندر کی طرف بھاگا اسے والٹ لے کر آ نا تھا ایک منٹ کیا اسکے والٹ میں پیسے تھے؟

وہ رک گیا آنسو بھی رک گئے اس کے پاس پیسے نہیں تھے اور کافی دنوں سے نہیں تھے وہ کیا کرے ؟ کیا برونو کو مرنے دے ؟

اس نے ایک نظر مڑ کر بھورے بالوں والے کتے کو دیکھا اسکی آنکھوں میں جینے کی آس تھی

اور بس اسکو ایک لمحہ لگا تھا فیصلہ کرنے میں

اس نے فیصلہ کر لیا وہ اسے مرنے نہیں دے سکتا تھا

وہ اندھا دھند اندر کی طرف بھاگا وہ اماں کو نہیں جگا سکتا تھا انکا بی پی کل رات سے ہائی تھا ابھی تھوڑی دیر پہلے وہ سوئی تھیں سفیر سے کسی اچھے کی امید اسے تھی نہیں نہ جانے کی اسکا رخ شمس سلطان کی کمرے کی جانب ہوا اسے پتہ نہیں چلا

انکے کمرے کے دروازے پہ پہنچ کے اس نے دھڑادھڑ دروازہ بجا ڈالا

ایک بار دو بار لیکن کوئی آواز نہیں آ ئی

اب کے اس نے اپنا پیر زور زور سے دروازے پہ مارنا شروع کردیا اگلے ہی لمحے دروازہ کھلا تھا نیند سے بھری ہوئی آنکھوں اور شب خوابی کے لباس میں کھڑی فروا کے چہرے پہ بے زاری تھی

کیا تمھارے لیجنڈری باپ نے تمہیں میٹرز نہیں سکھائے ؟ آدھی رات کو کیا کسی کا دروازہ اس طرح بجاتے ہیں؟ انکے لہجے میں طنز تھا

حسن انکو پیچھے ہٹاتے ہوئے اندر آیا تھا

فروا ارے ارے کرتی رہ گئیں

آوازیں سن کر جاگنے والے شمس سلطان بیڈ سے ٹیک لگائے بیٹھے تھے انکے چہرے پہ نہ سمجھی کا تاثر تھا چچا جان باہر . . . میرا . میرے برونو کو گولی لگی ہے . . ، میرے پاس پیسے نہیں ہیں کچھ پیسے دے دیں میں میں آپ کو واپس کر دوں گا . . . وہ حواس باختہ بوکھلا یا ہوا سا کہہ رہا تھا اسکے کپڑے دامن کی جگا سے خون آ لود تھے اسکا چہرہ ستا ہوا تھا

کتنے پیسے ؟ شمس نے بغیر کسی تاثر کے بس دو لفظ پوچھے

حسن کے چہرے پہ ذرا سا اطمینان پھیلا

اپنا کارڈ دے دیں . . . مجھے بہنیں پتہ کتنے خرچ ہوں گے جلدی کریں پلیز وہ جلدی جلدی کہہ رہا تھا

ٹھیک ہے یہ لو انہوں نے جھک کر دراز سے اپنا کارڈ نکالا اور ہوا میں بلند کیا

حسن نے لپک کر کارڈ تھامنا چاہا لیکن شمس نے گرفت سخت کر دی

حسن نے رک کر انکو دیکھا

پہلے کہو پلیز . . چچا جان میں آپ سے بھیک مانگتا ہوں میرے کتے کو بچا لیں وہ چہرے پہ مکر وہ مسکراہٹ طاری کئے نخوت سے کہہ رہے تھےاس وقت حسن انکو حسن سلطان نہیں بلکہ معراج سلطان لگ رہا تھا وہ جب جب اسے اپنے آگے جھکاتے تھے ان کو لگتا تھا جیسے معراج سلطان کو جھکا یا ہو اس وقت بھی حسن کو اپنے سامنے اس طرح گھگھیاتا دیکھ انکو ایک کمینی سی خوشی محسوس ہوئی تھی

چچا جان میں آپ سے قرض لے رہا ہوں ٹھیک نہیں مجھے کارڈ دے دیں برونو مر جائے گا آخر میں اسکی آواز کا نپی تھی خوف سے بے بسی سے

شمس نے نا پسندیدگی سے اسے دیکھا میں نے منع کب کیا ہے

All i want is just say i am begging you please give me your card

انہوں نے دہرایا کارڈ اب ابھی انکی دو انگلیوں اور حسن کی دو انگلیوں کے درمیان پھنسا ہوا تھا

اور کچھ بھی بولنے سے پہلے سوچ لینا کیونکہ وہ کیا تمھارے پاس تمہارا آخری رشتہ ہے باپ تمہا را مر گیا ہے بہن تمھیں منہ نہیں لگاتی اور تمہاری ماں تو ایک زندہ لاش ہے اور باقی رہا کون؟ تمہارا کیا کیا تم اسے مرنے دو گے؟ کیا حسن سلطان بس اپنی انا کی وجہ سے ایک معصوم انسان کی جان لے گا چہ چہ چہ آخر میں انکے لہجے میں مصنوعی افسوس در آیا تھا

فروا بازو سینے پہ لپیٹے سارا نظارہ دیکھے گئی کھیل دلچسپ ہوتا جا رہا تھا

حسن اسی طرح کھڑا رہا ایک لمحہ دو لمحہ پھر اس نے بولنے کو لب کھولے وہ کم از کم اپنی انا کی و جہ سے برونو کو مر نے نہیں دے سکتا تھا

میں . . . آپ سے . . .وہ ایک پل کو رکا شمس کی فاتح آنکھوں میں دیکھا

ٹھیک نہیں مانگوں گا اس نے دو انگلیوں سے پکڑا ہوا کارڈ چھوڑ دیا

اب کے اسکی گردن تنی ہوئی تھی اور آنکھیں بالکل معراج سلطان کی آنکھوں کی طرح چمک رہی تھیں شمس کے چہرے کے تاثرات بدلے تھے فروا کو بھی شاک ہی لگا

برونو مر رہا ہے مر جائے گا وہ تو میرا کیا ہے ناں اگر میں خود بھی مر جاؤں میری ماں میری بہن بھی میرے سامنے پڑی مر رہی ہوں اس نے شمس کی آنکھوں میں دیکھا

میں تب بھی ٹھیک نہیں مانگوں گا اس نے ایک ایک لفظ پہ زور دیا

شمس دانت پہ دانت جمائے ضبط سے اسکو دیکھے گئے

میں نے آج آپ کے کمرے کا رخ کیا کیونکہ مجھے لگا تھا آپ میرے چچا ہیں میرے بابا کے بھا ئی لیکن اب لگتا ہے کہ آپ صرف اور صرف ایک طاقت کے نشے میں چور ایک محروم بچپن گزارنے والے انسان ہیں میرے باپ کا بدلہ مجھ سے لیں گے؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.