جاسم نے بے اختیار اثبات میں سر ہلایا
ااس لڑکی نے تمہارے دل سے "تمہارے اپنے لئے "محبت ختم کروا دی اور تم نے اسے یہ کرنے دیا اس نے تم سے کہا اسکی پسند اچھی تم نے مان لیا اس نے تمھاری ذات کی غلطیاں تمھیں گنوائیں تم نے مان لیا تم غلط ہو تم نے کبھی خود کو چیک ہی نہیں کیا تم کبھی خود سے ملے ہی نہیں اگر اس نے کہا تم جھوٹے ہو تو تم نے مان کیا حلانکہ تمھیں خود سے پوچھنا چاہیے تھا خود کو "چیک کرنا چاہیے تھا تم نے اسکی محبت میں خود کو کھو دیا اس سے زیا دہ تم اسکے لئے کیا کر سکتے ہو؟ وہ اب تم سے تمہاری صحت چھین رہی ہے کیا تم اب بھی چپ رہو گے اور سہتے جاؤ گے کیا اب تمھیں نہیں لگتا کہ اب بس کر دینا چاہیے اسکی محبت اب تمھیں سیر نہیں کرتی اب وہ خون چوسنے والا کیڑا بنتی جا رہی ہے ایک دن وہ تمھارے جسم کا سارا خون۔ خون چوس لے گی اور تم ایک کھوکھلے جسم کے ساتھ کسی کچرے کے ڈھیر پہ پڑے رہو گے کیا تمہاری زندگی کا یہ مقصد تھا؟ ہارون کے لہجے میں ہلکی سی فکرمندی تھی یہ لڑکا اسی کاlesser version تھا
میں اسے چھوڑ نہیں سکتا آخر کار وہ بے بسی سے بولا تھا میں جانتا ہوں وہ ٹاکسک ہے میں جانتا ہوں وہ ہمیشہ مجھے ڈی گریڈ کرتی ہی میں جانتا ہوں اسکے آگے میری اوقات اسکی دوست کے کتے سے بھی زیادہ نہیں ہے لیکن میں مجبور ہوں میں اسے نہیں چھوڑ سکتا میں اسے چھوڑ دوں گا تو میرے پاس کچھ نہیں ہوگا کوئی نہیں ہوگا وہ میرے hardest time میں میرے لئے ایک سہارا تھی میں نے اسکے اندر اپنی روشنی ڈھونڈی ہے وہ میری گرل فرینڈ محبت یا منگیتر نہیں ہے وہ میرا "سہارا "ہے وہ میری بیساکھی ہے وہ میری آنکھ ہے میرا بازو ہے اسکے بغیر میرا جسم مفلوج ہے تم نہیں سمجھو گے کوئی نہیں سمجھے گا اس نے چہرہ جھکا لیا تھا آنکھیں گلابی پڑ نے لگی تھیں ڈرگز کی زیادتی سے نہیں رکے ہوئے آنسوؤں کو نہ بہنے دینے کی وجہ سے
ہارون چند انیے اسکو دیکھتا رہا ذہن میں باتیں جوڑتا رہا وہ ہا لے نہیں تھا جس کے پاس باتوں کے جواب ہوتے تھے جس کو بولنے کا ہنر آتا تھا جو لوگوں کو لاجواب کر سکتی تھی
کیا تم "بلاؤں "سے ڈرتے ہو؟
کافی دیر بعد ہارون نے سوال کیا تھا
کیا تمھیں اب بھی لگتا ہے کہ کوئی "اللہ بابا "آئے گا اور تمھیں تمہاری غلطی کی سزا دے گا یا پھر کوئی چھوٹا سا کیڑا کوئی "بھیو "تمھیں کھا جائے گا؟ بتاؤ کیا اب بھی ایسا لگتا ہے؟
جاسم چند لمحے حیران نظروں سے اسکو دیکھتا رہا پھر یکدم ہنس پڑا
کیسی باتیں کر رہے ہو کیا میں کوئی بچہ ہوں ؟ وہ کوئی اور زمانہ تھا کوئی اور وقت تھا جب میں یا ہر بچہ ان سب چیزوں سے ڈرتا تھا
up nowI am all grown
اب بھلا اس بکواس بات سے کون ڈرے گا؟ وہ ایک بار پھر ہنس دیا ساتھ بڑبڑآیا
بلا واٹ نان سینس
اسوہ بھی وہی بلا ہے وہی بھیو ہے وہی چھوٹا سا کیڑا ہے جس سے ہمیں بچپن میں خوف آتا تھا اور ابا بہم ان سے بڑی بلا ہیں ایک بار بس ایک بار اگر تم دل کو مضبوط کرکے اپنے لئے کھڑے ہوجاؤ تو کوئی بلا کوئی بھوت کوئی کیڑا تمھیں ڈرا نہیں سکتا ایک بار جب تم خود کے کھڑے ہوجاؤ گے تب تم اس انسان کے جانے پہ اسی طرح ہنسو گے جس طرح اب ہنس رہے تھے
جاسم ششدررہ گیا
کوئی بھی چیز کوئی بھی انسان کوئی بھی واقعہ ہمیں تب تک ہانٹ کرتاہے جب تک ہم اس سے چھپتے ہیں اس سے بھاگتے ہیں ایک بار صرف ایک بار اگر اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑے ہوجاؤ تو تمھیں پتہ چل جائے گا اصل بلا تم خود ہو تم سے زیادہ مضبوط کوئی اور نہیں ہے ساری بلائیں سارے کیڑے یکدم غائب ہو جائیں گے اور باقی رہو گے تم کیونکہ تم اپنے لئے خود کھڑے تھے
جاسم پھٹی پھٹی آنکھوں سے اسکو دیکھتا رہا
ہارون اٹھ کھڑا ہوا وہ تمہارےhard time میں تمہاری بے ساکھی تھی لیکن بےساکھی لی لکڑی کو اب دیمک کھا گئی ہے وہ کھوکھلی ہوگئی ہے اب تمھیں اپنے پیروں پہ کھڑا ہونا پڑے گا وہ تمہاری آنکھیں تھی لیکن اس آنکھ میں اب موتیا کا پانی اتر چکا ہے علاج کرواؤ ورنہ اندھے ہوجاؤ گے وہ تمہارا بازو تھی لیکن اس بازو میں اب ناسور پھیل گیا ہے اسے کاٹنا ہوگا ورنہ سارا جسم گل سڑ جائے گا اور ایک بار اور وہ جھکا اسکے کندھے پہ اپنا ہاتھ رکھا کسی محبت کو یہ حق نہیں ہےکہ وہ آپ کی صحت کھا جائے کسی محبت کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ آپ کو شراب پہ لگا دے کسی محبت کو آپ کو ڈرگ ایڈیکٹ بنانے کا حق نہیں ہے محبت کو صرف ایک حق حاصل ہے "ہیل "کرنے کا اور اگر وہ اپنا ایک کام بھی نہیں کر پا رہی تو اسے عزت سے رخصت کر دو سادہ لہجے میں کہہ کراس نے کندھے سے ہاتھ ہٹا یا
جاسم اب بھی اسی طرح بیٹھا تھا شل ساکت اسکا چہرہ ایسا تھا جیسے کسی نے ٹرک سے کچل دیا ہو اسکے ہاتھ کانپ رہے تھے آنکھوں سے قطرہ قطرہ آنسو پھسل رہے تھے
میں جا رہا ہوں دو منٹ تک تھوڑے سے فاصلے پہ کھڑا رہوں گا اگر تم نے
کن اکھیوں سے شیشے کی چھوٹی میر کی طرف اشارہ کیا
اگر تم نے اس پہ پڑا سفید پاؤڈر لے لیا تو میں دوبارہ کسی جاسم کو نصیحت نہیں کروں گا اور اگر دو منٹ بعد مجھے اس میر کے کانچ کے ٹوٹنے کی آواز باہر تک آئی تو میں دس اور جاسم کو اسکے اصل سے ملواؤں گا فیصلہ تمہارا ہوگا ہارون بول کر لمبے لمبےڈگ بھرتا ہال سے نکلتا چلا گیا
باہر جا کر اس نے ایک دیوار سے ٹیک لگائی اور نظریں گھڑی پہ جما لیں
ایک سیکنڈ . . دس سیکنڈ . . . تیس سیکنڈ . . . ایک منٹ . . . ایک منٹ چالیس سیکنڈ . . . ایک . . . منٹ انسٹھ سیکنڈ اور اگلے ہی لمحے ایک زوردار چھناکے کے ساتھ کانچ کے ٹوٹنے کی آواز آئی تھی
ہارون کی رکی ہوئی سانس بحال ہوئی
اندر جاؤ تو جاسم فرش پہ بیٹھا بری طرح رو رہا تھا سفید پاؤڈر سیاہ فرش پہ بکھرا اپنی بے قدری پہ ماتم کناں تھا میں تم سے نہیں ڈرتا اسوہ میں نہیں ڈرتا میںخود بلا ہوں . . . میں خود ہوں بلا میں تم سے نہیں ڈرتا . . . مجھ پہ میرا حق ہے مجھے خود سے محبت ہے میں خود کو تمہارے لئے ضائع نہیں کر سکتا میں نہیں کر سکتا وہ زور زور سے چلا رہا تھا
فرش پہ پڑے سفید پاؤڈر کو زور زور سے بوٹ سے ٹھوکر مارتے ہوئے اپنی . وہ بس چلا رہا تھا اور بس رو رہا تھا عمر حیات اپنی گاڑی میں بیٹھا سلطان منزل کے باہر کھڑا تھا اسی وقت حسن نیند بھری آنکھیں لئے باہر آیا وہ شاید سو کر اٹھا تھا اسکے پیچھے ہی برونو بھی باہر آیا عمر کو دیکھ کر وہ اسکی طرف لپک نے لگا
عمر نے حسن کو اشارے سے پاس بلایا عمر نے حسن کو اشارے سے پاس بلایا وہ متعجب سا اسکی گاڑی کے قریب اگیا
کیا تم کل کی بجائے آج ثبوت دیکھنا چاہو گے؟ عمر نے مسکراتی نظروں سے پو چھا تھا
حسن متذبذب کھڑا رہا
تم میری محبوبہ نہیں ہو جس کے انتظار میں ٹھہرا رہوں جلدی بولو وہ جل کر بولا تھا
ہم کہاں جائیں گے؟
وہ الگ بات ہے کہ تمہاری بہن نے مجھے ایک اغوا کار مشہور کر رکھا ہے لیکن یقین جانو میں انتہا ئی معصوم انسان ہوں اب مجھے روٹھی محبوبہ والے لک دینا بند کرو اور اندر آ کر بیٹھو آخر میں اسکا لہجہ سنجیدہ ہو گیا تھا
حسن نے جواب دئیے بغیر گاڑی کا آگے والا دروازہ کھولا اور اندر بیٹھ گیا پھر مڑ کر دیکھا برونو اسے ہی دیکھ رہا تھا حسن نے مسکرا کر اسے قریب آنے کا اشارہ کیا وہ فورا گاڑی کے پاس آگیا
تھوڑی دیر بعد گاڑی اپنی منزل کی طرف رواں دواں تھی عمر کے چہرے پہ سخت بے زاری تھی وجہ وہ بھو رے بالوں والا کتا تھا جسے حسن نے پچھلی سیٹ پہ بٹھا رکھا تھا
اس کتے کو ساتھ لانے کی کیا ضرورت تھی اس سے اچھا تھا تم خود بھی نہ آتے آخری الفاظ زیر لب کہے تھے میرا بیٹا ہر جگہ میرے ساتھ جاتا ہے اگر تمھیں کوئی مسئلہ ہے تو مجھے یہاں اتار دو اور خود آگے چلے جاؤ حسن نے بھی بغیر کسی لگی لپٹی کے جواب دیا
عمر کلس کر رہ گیا
میں تمھیں تھانے لے کر جا رہا ہوں حسن اب کے اسکی آواز سنجیدہ تھی
حسن چونکا تھا عمر کہے گیا
میں ایک بچے کو کبھی اس طرح نہیں لے کر جاتا لیکن اب . معاملہ الگ ہے تم یتیم ہو چکے ہوا ور یتیم بچوں کو چاہیے کہ وقت سے پہلے بڑے ہو جائیں میں جانتا ہوں آج کے بعد تم معصوم نہیں رہو گے لیکن میں چاہتا بھی نہیں کہ تم معصوم رہو تمھیں اندازہ ہونا چاہیے کہ تمھارے خاندان کے دشمن کیسے لوگ ہیں تم اپنے خاندان کے سربراہ مرد ہو میں آج کے دن کے لئے خود کو کبھی معاف نہیں کرو گا لیکن تم آچکے دن کے لئے میرا شکریہ ادا کرو گے اسکا لہجہ بے لچک اور سنجیدہ تھا یہ کوئی اور ہی عمر تھا
کیا تم نے ہا لے کو بتایا ہے؟ کہ تم مجھے کہاں لے جا رہے ہو؟ حسن نے اسکی ساری بات سن کر بس یہی پوچھا تھا عمر نے استغفراللّ کہہ کر سر جھٹکا
میرا دماغ خراب ہوگیا ہے جو میں انکو بتاؤں گا
حسن خاموش ھوگیا شاید اسکا دل اداس ہوگیا تھا
تقریبا پندرہ منٹ کی مزید ڈرائیو کے بعد گاڑی اپنی منزل پہ پہنچ چکی تھی تھانے کی عمارت اپنے پورے جلال کے ساتھ کھڑی تھی
عمر اور حسن ایک ساتھ گاڑی سے باہر نکلے اندر کی طرف جاتے ہوئے ہر ایک نے عمر کو سلام کیا سیلوٹ کیا کچھ کے چہرے بوکھلائے ہوئے تھے کچھ کے خوفزدہ انکے چہروں سے صاف اندازہ ہوتا تھا کہ آج تھا نے پہ "چھاپہ "لگا ہے
وہ دبنگ سی چال چلتا اندر کی جانب بڑھتا چلا گیا حسن نئی نئی نظروں سے یہاں وہاں دیکھتا جار ہا تھا تھانے کا ماحول ویسا ہی تھا تناو اور شور سے بھرا تھا اور کچھ کچھ گھبرایا ہوا بھی وہ چلتا ہوا سیدھا ایک کمرے میں داخل ہوا اب اسکی نظروں کے عین سامنے ایس ایچ اؤ کی میر اور کرسی رکھی تھی میر پہ سامنے سے لائے گئے ہوٹل کا کھانا رکھا تھا عمر کو اندر آتے دیکھ وہ بوکھلا کر اپنی کرسی سے اٹھا تھا پہلے سلام کیا پھر سیلوٹ پیش کیا آگے آ کر اسکے لئے کرسی رکھی
سر آپ . .اطلاع دے دیتے . . میں حاضر ہوجاتا سر . . . آپ آپ نے زحمت کی . . وہ بوکھلا یا ہوا لگتا تھا ماتھے پہ پسینے کے ننھے ننھے قطرے تھے
عمر بیٹھا نہیں کھڑا رہا اسکی تقولید میں حسن بھی کھڑا رہا
میں اگر اطلاع دے کر آیا تو تمہارا یہ شاہی انداز کیسے دیکھ پاتا ؟ باہر مجرم بیٹھے ہیں تھانے میں ایک حشر برپا ہے اور تم یہاں بیٹھ کر
کن اکھیوں سے میر پہ رکھے کھانے کی جانب اشارہ کیا کھانا کھا رہے ہو؟ باہر ایک عورت کی ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی تمھارے اے ایس آئی نے اسکو کتنی دیر سے بٹھا رکھا ہے وہ ایک ہزار بار تمھیں بلانے کا کہہ چکی ہے اور تم یہاں کھانا کھا رہے ہو؟ اسکا لہجہ بے لچک اور سخت تھا
حسن نے اسے عجیب نظروں سے دیکھا
کیا یہ وہی عمر حیات تھا جو آج صبح اس سے ملنے آیا تھا؟ حسن کو یکدم اسکی ذات سے ایک رعب سا محسوس ہوا سر میں معذرت چاہتا ہوں . . . . اصل میں میری طبیعت کچھ نا ساز ہے
طبیعت نا ساز ہے تو چھٹیاں لے کر گھر پہ آرام کرو یہ یہ کوئی ہسپتال کا بیڈ نہیں ہے تھانہ ہے ویسے اگر زیادہ بیمار ہو تو لمبی چھٹی دلوا دوں اسکا لہجہ معنی خیز تھا
ایس ایچ اؤ گڑبڑا گیا
سر آئندہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا آپ بتائیں تو سہی ہوا کیا ہے میں کیسے آپ کی خدمت کروں پلیز سر آپ بیٹھ جائیں وہ چاپلوسی کی آخری حدوں کو چھو رہا تھا
عمر نے ہاتھ جھلایا
ندیم علی کس کوٹھڑی میں ہے کھولو اسے ابھی وہ رعب سے کہتا ہوا آگے بڑھ گیا
ایس ایچ اؤ حق دق سا اسکے پیچھے گیا
یہ سب کیا ہے تم اس بیچارے پہ اتنا غصہ کیوں ہو رہے تھے؟ باہر جاتے ہی حسن اسکے قریب جھکا تھا
جب بادشاہ کسی لمبے سفر سے واپس محل آتا ہے تو کچھ نئے احکام جاری کرتا ہے کچھ چیزیں محل سے بدلواتا ہےاس لئے نہیں کہ لوگ سہی کام نہیں کر رہے ہوتے اس لئے بھی نہیں کہ محل کو نئے احکامات کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے کہ لوگوں کو معلوم ہوجائے کہ بادشاہ واپس آگیا ہے دوسرا اس سے پہلے لوگ تمھیں "دبا ئیں "تم انکو انکے قصور گنوا و فائدے میں رہو گے وہ بے نیازی سے کہتا آگے بڑھتا گیا ہر کو ئی اسی کو دیکھ رہا تھا ہر کوئی اسی کی بات کر رہا تھا
ایک کوٹھڑی کے سامنے آ کر وہ رکے تھے
عظیم (ایس ایچ اؤ)نے خود لاک کھولا عمر اندر داخل ہوا اندر کا منظر ایک قیدی ایک مجرم کے کمرے کا بالکل نہیں تھا
کونے میں رکھا نرم میٹرس پانی کا صاف ستھرا کولر مچھر وں سے بچنے کے مچھر دانی اور باہر سے منگوائے ہوئے کھانے کے ڈبے چھوٹے قد والا ندیم اس وقت کرسی پہ بیٹھا تھا اسکے ہا تھ میں موبائل تھا عمر کو دیکھ کر وہ اچھل کر کھڑا ہوا تھا
عمر نے زخمی اور غصے بھری نظروں سے عظیم کو دیکھا
یہ تمہاری ماں کا گمشدہ بیٹا ہے جو اسکے اتنے لاڈ اٹھا رہے تھے تم وہ پوری قوت سے دہاڑا تھا
عظیم اچھل کر دور ہٹا حسن کو بھی اب اس سے ذرا ذرا خوف محسوس ہونے لگا تھا یہ ماحول اسکے لئے نیا تھا اور عمر کا یہ چہرہ اسکے لئے انجانا
سر آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے ہم . . ہم نے اسکو تھرڈ ڈگری ٹارچر دیا ہے ہم نے اسکو برف کی سل پہ لٹا یا ہے اسکے ہاتھ پاؤں باندھ کر مارا ہے اسکے تلوے کوٹے ہیں (تلوے کوٹنا پولیس کی تفشیش کا ایک اہم رکن ہوتا ہے اس طریقہ کار میں ملزم کو ایک پھٹے پہ الٹا لٹایا جاتا ہے اوراسکے تلووؤں پہ سرسوں کا تیل لگا کر ڈنڈے مارے جاتے ہیں ایسے میں ملزم کے سر کی رگیں تک ہل جاتی ہیں؟ یہاں تک کہ چھتر بھی استمعال کیا ہے (چھتر پولیس کے ایاز رسانی کے اؤزار میں سے ایک ہے یہ چمڑے کا بنا ہوتا ہے جب یہ ملزم کے جسم پہ لگتا ہے تو اسکے بارے میں مشہور ہے کہ اسکے لگنے کے بعد ہاتھی بھی خود کو ہرن کہنے لگتا ہے یہ جسم کی کھال تک ادھیڑ دیتا ہے) لیکن یہ کچھ نہیں بتا رہا سر میرا یقین کریں میں آپ کا وفادار ہوں وہ اپنی صفائی دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہا تھا
ندیم اسی طرح کھڑا رہا بے نیاز بے پرواہ
عمر نے بلند آواز سے دو سپاہیوں کو آواز دے کر اندر بلایا تھا دونوں دوڑے چلے آئے عمر نے انکی طرف نہیں دیکھا وہ عظیم کو دیکھتا رہا
سیف اللہ . . اس نے ایک اہلکار کو دیکھتے ہوئے کہنا شروع کیا تم پہ کیس بن رہا ہے تم نے ندیم کو جو چھتر مارا ہے اسکی وجہ سے اسکے ساتھ کئی نجی مسائل ہو گئے ہیں تمھیں سسپنڈ کرنا ہوگا
اہلکار ہونقوں کی طرح اسے دیکھے گیا
سر چھتر تو دور کی بات ہے اسکو تو ایک چیپر بھی نہیں لگی یہ مجھ پہ کیس لگا رہا ہے آپ مجھے دو منٹ دے دیں اسکے ساتھ یہ مجھ پہ کیس تو دور کی بات اس تھانے کے سارے کیس اپنے سر لے لے گا وہ یکدم جذبا تی ہوگیا عمر نے عظیم کو "میں نے کچی گولیاں نہیں کھیلیں "والی نظروں سے دیکھا تھا وہ شرمندہ سا ہوگیا
عمر نے اسکو ہاتھ کے اشارے سے باہر بھیجا
سر اس بچے کو ساتھ لے جاؤں میں ؟ جاتے جاتے وہ مڑا اور حسن کو دیکھ کر پوچھا
عمر نے نفی میں سر ہلایا عظیم باہر نکل گیا
تھوڑی دیر بعد
اب اس سیل کا منظر کچھ یوں تھا کہ ندیم کو کرسی پہ باندھ کر بٹھا رکھا تھا دو اہلکار اسکے دائیں بائیں کھڑے تھے ایک بلب اس کے سر پہ لٹک رہا تھا حسن ایک کونے میں دیوار کے ساتھ لگا کھڑا تھا
اپنا موبائل نکالو حسن اور ویڈیو بناؤ عمر نے اسکو دیکھے بغیر حکم صادر کیا حسن نے بنا کسی بحث کے موبائل نکال لیا میں تم سے صرف ایک بات پوچھوں گا ندیم صرف ایک عمر اسکے سامنے کرسی پہ بیٹھا کہہ رہا تھا تم نے جج صاحب کی بیٹی کا اغوا کس کے کہنے پہ کیا تھا تم مجھے صرف پیا دوں کا بتا دو باقی میں خود دیکھ لوں گا چلو بتاؤ شاباش عمر نے جیسے اسکو پچکارہ تھا
حسن نے عمر کے بولتے وقت کیمرہ بند رکھا جیسے ہی وہ بول کر خاموش ہوا اس نے ویڈیو سٹارٹ کر دی
ندیم نے ایک دو لمحہ اسکو مسکراتی نظروں سے دیکھا پھر زبان تک انگلی لے جا کر ہاتھ سے نفی کا اشارہ کیا ہو جیسے کہہ رہا ہو
""میں بول نہیں سکتا
عمر کرسی سے اٹھ کھڑا ہوا ایک نظر دیوار کے ساتھ کھڑے حسن کو دیکھا پھر مڑا پستول جیب سے نکالی اور ندیم کی رات کا نشانہ لیا اگلے ہی لمحے فرش خون سے اور کوٹھڑی ندیم کی چیخوں سے گونج اٹھی وہ بری طرح چلارہا تھا حسن نے منہ پہ ہاتھ رکھ لیا اسکا دل بری طرح دھڑک رہا تھا
دونوں اہلکار بھی حق دق رہ گئے
میں نے کہا نہ ندیم میں ایک ہی بات پوچھوں گا اسکا جواب سہی سہی دینا وہ درد کی شدت سے بے ہوش ہوتے ندیم کی طرف جھکا تھا
اس وقت اسکی آنکھوں میں بس سفاکی تھی خون تھا
ندیم بری طرح کراہ رہا تھا اور عمر کو گالیاں دے رہا تھا
جج صاحب کی بیٹی کو کس کے کہنے پہ اغوا کیا؟ اس نے چبا چبا کر پوچھا تھا
نہیں بتاؤں گا کچھ بھی نہیں بتاؤں گا تم چاہے مجھے مار دو تب بھی نہیں بتاؤں گا وہ چلایا تھا
بلاخر وہ "بولا "تھا
حسن نے مردہ آنکھوں اور کانپتے جسم سے اس کو دیکھا خون اسکی ٹانگ سے بھل بھل بہہ رہا تھا فرش سرخ ہونے لگا تھا
عمر ایک بار پھر اس کے قریب آیا پنجوں کے بل اسکے پاس بیٹھا درد سے دوہرے ہوتے ندیم کی آنکھوں میں دیکھا
اصل میں کیا ہے ناں میں تمہارا باپ نہیں نہیں ہوں جو تمھارے نخرے اٹھائے گا یا جسے تمہاری تکلیف سے فرق پڑے گا اسلئے
اس نے اپنا انگوٹھا اس کے زخم والی جگہ پہ رکھا آنکھوں میں جیسے بے رحمی اتر آئی اسی وقت عمر کا انگوٹھا اس کے پھٹے ہوئے گوشت کے اندر تک گھستا چلا گیا
ندیم درد سے تڑپنے لگا پاس کھڑے اہلکار بے حسی سے جبکہ حسن سفید پڑتے چہرے کے سا تھ سارا منظر دیکھے گیا اسے عمر سے خوف آیا تھا اسے خون سے خوف آیا تھا آج اسے درد سے خوف آیا تھا
اس سے پہلے کی درد کی شدت سے ندیم بے ہوش ہوجاتا عمر نے اپنا ہاتھ ہٹا لیا اسکی پوری ہتھیلی خون آلود ہوگئی تھی اب وہ سر کو پیچھے پھینکے نیم مردہ سا ہوگیا تھا
جج صاحب کی بیٹی کو کس کے کہنے پہ اغوا کیا؟ عمر نے ایک بار پھر پوچھا
یہ درد . . . یہ درد . . میرے لئے . . . . وہ درد کی شدت سے با مشکل بول رہا تھا . درد . . میرے لئے کچھ . . . . . حیثیت . نہیں . . . رکھتا . میرے لئے . . . درد وہ ہوگا . . . جب میں تمھیں . سچ بتا . . . . دوں گا اور . . . اپنی محبت کی آنکھوں میں اپنے لئے نفرت دیکھوں گا . . . وہ اٹک اٹک کر کہہ رہا تھا بھول جاؤ عمر حیات بھول جاؤ کہ میں کچھ بتاؤں گا میری لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دو تب بھی نہیں بتاؤں گا اسکی آنکھیں بند ہونے لگی تھیں جب عمر کی آنکھ کے اشارے پہ اسکے سر پہ ٹھنڈہ یخ پانی ڈالا گیا
وہ ہڑ بڑا کر اٹھ بیٹھا
Just leave him he don't know anything he is bleeding leave him please حسن کی معصوم آواز پہ عمر نے مڑ کر دیکھا اسکی آنکھوں میں اپنے دشمن کے لئے ترحم تھا وہ ایک بچہ تھاا ور عمر اسے کہاں لے آیا تھا اسے بے اختیار خود سے نفرت ہوئی لیکن اگلے ہی پل اسکے تاثرات سخت ہو گئے
تم جانا چاہتے ہو تو چلے جاؤ لیکن ایک بات یاد رکھنا اگر یہ اس رات وہ سب کچھ نہ کرتا تو تمہارا باپ مرتا نہیں کیا تم اپنے باپ کی لاش بھول گئے ہو؟ وہ جانتا تھا اسکے باپ کی لاش کا منظر اسکا سب سے بڑا غم اور سب سے بڑا صدمہ تھا
حسن خاموش ہوگیا اب کے اسکی آنکھوں میں ترحم ختم ہوگیا
عمر ایک بار پھر ندیم کی طرف مڑا پھر یکدم اسکے ذہن میں کچھ کلک ہوا
وہ واپس آ کر اپنی کرسی پہ بیٹھا اپنا موبائل اٹھایا اور اس پہ کچھ تصاویر چلا کر ندیم کے چہرے کے آگے کیں یہ شاہ تاج ہے ناں تمہاری محبوبہ عمر نے کہنا شروع کیا ندیم بے بسی سے ان تصاویر کو دیکھنے لگا یہ دیکھو اس نے ایک تصویر ندیم کے آگے کی جس میں شاہ تاج کے ساتھ ایک مرد کھڑا تھا وہ تصو یر کسی نیوز چینل سے لی گئی تھی جس کے نیچے اردو میں بڑا بڑا واضح سا کچھ لکھا ہوا تھا
مشہور کرمنل لائیر شاہ تاج کبیر جلد ہی رشتہ ازدواج میں بندھنے والی ہیں دو دن بعد انکی لافرم کے لئے دی جانے والی ایک پارٹی میں شاہ تاج کبیر مشہور بزنس ٹائکون حمزہ شاہ نواز سے اپنی منگنی کی خبر کی تصدیق کرنے والی ہیں ذرائع کے زریعے معلوم ہوا ہے کہ . . . ابھی ندیم کی بے قرار نظریں کچھ اور پڑھتی جب عمر نے موبائل اسکی آنکھوں کے آگے سے ہٹا لیا یہ حملہ مختلف تھا ندیم کی آنکھوں میں بے پناہ تکلیف ابھر آئی گولی کی تکلیف سے بھی زیادہ تکلیف
مجھے سچ نہیں بتاؤ گے میرا کچھ نہیں بگڑے گا کیونکہ جس عورت کی خواھش میں نے کی تھی وہ اب میری ہے (اس نے پہلی بار اظہار کیا تھا)لیکن تم کیا کرو گے ندیم ؟ پہلے اسکے بھائی نے تمہارے کم مایہ ہونے کی وجہ سے اپنی بہن کا رشتہ تم سے نہیں کیا لیکن تمہیں زیادہ فرق نہیں پڑا اگر وہ تمہاری نہ ہوئی تو وہ کسی کی نہیں تھی لیکن اب . . اب تمہارا رقیب انے والا ہے تمھیں اسکو آنے سے روکنا ہوگا اور اسکے لئے تمھیں باہر جانا ہوگا
عمر صور پھونکنے والے لہجے میں کہہ رہا تھا اور ندیم اپنی ہر تکلیف بھلا ئے بس اسے سن رہا تھا
شاہ تاج تمھیں یہاں سے نہیں نکالے گی تمھیں یہاں سے اگر کوئی نکال سکتا ہے
ہاتھ کی بند مٹھی سینے پہ ماری
تو وہ میں ہوں عمر حیات ہے جو تمہاری غیرت بچا سکتا ہے یا پھر تم اتنے بے غیرت ہو کہ جس عورت کو تم چاہتے ہو اسے کسی اور کا ہونے دو گے؟ جس عورت پہ تمہاری نظر پڑی اس پہ تم کسی اور کی نظر برداشت کر لو گے بتاؤ کیا تم اتنے بے غیرت ہو؟
عمر پیچھے کو ہوا کرسی کی پشت سے ٹیک لگا لی ٹانگ پہ ٹانگ چڑھائے اب وہ واقعی اس جگہ کا "بادشاہ "لگ رہا تھا ندیم چند لمحہ اسکو دیکھتا رہا
ذہن میں جمع تفریق کرتا رہا شیر علی اسکو نہیں نکالے گا وہ اپنے بھائی کے اس عمل سے پہلے بھی خوش نہیں تھا (ریستوران کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی وہ اس پہ اسی وجہ سے چلا رہا تھا وہ اپنے بھائی کو آ خری بار اس کام سے باز)رکھنے آیا تھا
اسکے تعلقات نہیں تھے وہ بس "کام "کرتا تھا ساری ڈیل سارے معاہدے اسکا بھائی کرتا تھا سو اسکے لئے کوئی نہیں آئے گا
شاہ تاج وہ جسکی محبت میں اس نے خود کو غیر محفوظ کر دیا وہ جس کے لئے اس نے اپنے بھائی کو چھوڑ دیا جس کے لئے اپنے قد سے بڑے دشمنوں سے دشمنی کر بیٹھا آج وہ اسکی محبت کا یہ صلہ دے رہی تھی؟
وہ ان مردوں میں تھا جو عورت سے محبت کا دعوا کر لیتے ہیں لیکن ان پہ اعتبار کو اپنی بے عزتی سمجھتے ہیں مرے یہاں سے نکلنے کی کیا قیمت ہے؟ اب کے اسکی آواز صاف تھی گولی لگنے کا درد کہیں دور جا سویا تھا دل ٹوٹنے کا درد زیادہ بڑا تھا
اس انسان کا نام جس نے تمھیں حکم دیا
شاہ تاج وہ بے لچک لہجے میں بولا
وجہ ؟
اسکے کسی کاروباری دوست نے اس سے مدد مانگی تھی لیکن جب اسے معلوم ہوا کہ لڑکی معراج سلطان کی بیٹی ہے تب اس نے یہ کام کرنے کی حامی بھر لی خوشی خوشی
لیکن تم اس واقعہ میں صرف تین منٹ کے لئے شامل ہو اسکے کیوں نہیں؟
کیونکہ میں بس ڈسٹریکشن تھا میں نے اپنا چہرہ جان بوجھ کر دکھایا تھا پولیس میرے پیچھے لگ جاتی اور میں کچھ بولتا ہی نہیں معراج سلطان ڈھونڈ ڈھونڈ کر مر جاتا لیکن اسے اپنی بیٹی کا مجرم ملتا ہی نہیں میں دو دن میں چھوٹ جاتا لیکن پھر پتہ نہیں کہاں سے تم بیچ میں آگئے اور ہم سب کی زندگی کا سب سے بڑا عذاب بن گئے
اسی وقت اسکے ساتھ کھڑے اہلکار نے اسکے منہ پہ زوردار چانٹہ رسید کیا تھا صاحب سے زبان لڑ . . اتا ہے ہاں اے چھوڑو اسکو بات کرنےج دو ابھی عمر نے اسکو نا گواری سے ٹوکا
وہ تابعداری سے ہٹ گیا
عمر اٹھ کھڑا ہوا اب اسے ندیم بے کار لگا حسن اسی طرح دیوار سے لگا کھڑا رہا
عمر نے اسکی طرف دیکھا اسکی نظروں میں نرمی آگئی
آجاؤ بچے ادھر آؤ اس نے پیار سے حسن کو قریب بلایا حسن اسکے قریب نہیں آیا وہ وہیں کھڑا رہا لیکن دور کہیں اسے لگ رہا تھا اب وہ کبھی کھڑا نہیں ہو سکے گا آج کے بعد حسن ویسا نہیں رہے گا
اسے نہ آتے دیکھ عمر خود اس کے قریب گیا اور اسکا ہاتھ پکڑ نا چاہا حسن بدک کر دور ہٹا تھا جیسے کسی کرنٹ کو چھو لیا ہو اسکی نظریں عمر کے ہاتھ پہجمی تھیں وہ ہاتھ خون آلود تھا ح
ظاہر ہے وہ معراج سلطان کی اولاد تھا ان ہی کی طرsaint چاہے کسی نے کتنا بڑا گناہ کیا ہو لیکن انکے دل سے رحم نہیں جائے گا وہ اپنے بچوں میں اپنی عادت ڈال گئے تھے
عمر نے سر جھٹکا
تم مجھے یہاں سے نکالنے کب آؤ گے؟ عقب سے ندیم کی نیم مردہ سی آواز آئی تھی
عمر پورا کا پورا مڑا تھا
میں ضرور تمھیں یہاں سے نکالنے آتا اگر میں تمہارا باپ ہوتا اور تم میری نیک اولاد لیکن افسوس نہ میں تمہارا باپ ہوں نہ تم کوئی اچھی اولاد بھاڑ میں جاؤ اسکے منہ پہ جوتا مارنے والی لہجے میں بول کر وہ باہر نکل گیا
تھوڑی دیر بعد وہاپنی گاڑی کے ساتھ کھڑا عظیم کو ہدایات دے رہا تھا ساتھ اپنے خون آلود ہاتھوں پہ پانی ڈال رہا تھا
رپورٹ بناؤ اس میں لکھو کہ جب ہمارا ایک کانسٹیبل ندیم کو کھانا دینے گیا تو اس نے سر درد کا بہانہ بنا کر ہمارے اہلکار کو اندر بلا لیا جیسے ہی ہمارا آدمی اندر گیا ندیم نے اس پہ جان لیوا حملہ کر کے بھاگنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او عظیم خان نے بذات خود اسکی ٹانگ پہ گولی ماری تاکہ وہ اپنے جانباز سپا ہی کی جان بچا سکیں وہ سیدھا ہوا عظیم کے ہوائیاں اڑاتے چہرے کو دیکھا
تم مرے وفادار ہو ہے ناں ؟ ثابت کرو آج صبح تک اسکی آنکھیں سرد تھی اور لہجہ جذبات سے عاری ہد ایات دے کر وہ دوبارہ اپنی گاڑی میں آ بیٹھا
حسن پچھلی نشست پہ برونو کے ساتھ بیٹھا تھا
چپ گم سم
تھوڑی دیر بعد وہ دو نوں گھر جا رہے تھے
گاڑی روکو . . حسن عجیب سی آواز میں بولا
کیا ہوا؟
گاڑی روکو پلیز وہ اب کے بے بسی سے بولا عمر نے گاڑی روک دی حسن تیزی سے باہر آیا
عمر فکر مند سا اس کے پیچھے آیا
اسی وقت حسن نے چہرہ جھکا لیا اور صبح سے لے کر اب تک جو کچھ کھایا تھا وہ الٹ دیا
اسے ہر طرف خون دکھ رہا تھا
وہ گردن جھکائے بہتے آنسوؤں کے ساتھ قے کر رہا تھا
عمر نے خود پہ ایک ہزار بار لعنت بھیجی
پھر بغیر کچھ کہے اسکے کندھے دبانے لگا تاکہ اسے آسانی ہو
حسن بدک کر دور ہٹا
اسکے چہرے کا رنگ اڑا ہوا تھا آنکھیں گلابی پڑ رہی تھیں قے کر کر کے وہ نڈ ھال سا ہوگیا تھا
دیکھو بچے وہ یہ سب ڈیزرو کرتا تھا اگر میں یہ سب نہ کرتا تو وہ کبھی بھی اپنا گناہ نہ مانتا عمر اسے سمجھا رہا تھا حسن بہتے آنسوؤں کے ساتھ نفی میں سر ہلاتا رہا
یہ کیسے لوگ تھے عمر ؟ میری بہن میری بہن کن لوگوں میں پھنس گئی ہے؟ ہم کن لوگوں میں پھنس گئے ہیں یہ آخر ہو کیا رہا ہے؟ وہ پھٹی ہوئی آواز کے ساتھ چلا رہا تھا
میں نے تمھیں الزام دیا میں نے اپنی بہن کو الزام دیا لیکن ہمارے دشمن تو کوئی اور ہیں تم نےا تنے دن میری اتنی بکواس کیوں سنی کیوں عمر ؟
میں نے آج تمھیں دیکھا ہے تم اتنے بے رحم بے نیاز تھے تو تم میرے ساتھ اتنے اچھے کیوں تھے کیوں عمر ؟