Chapter 51: باب 51

ہارون اب سنگھار میر کے اوپر بیٹھا تھا پستول اب بھی اسکےہاتھ میں تھی وہ اسے گھما رہا تھا کیا وہ واقعی اسے گھما رہا تھا یااپنے ہاتھوں کی لرزش پہ قابو پانے کی کوشش کر رہا تھا؟

وہ بس مجھ سے ہیون کی بات کرنا چاہتا تھا اسے لگا تھا میں معراج بھائی سے بات کر سکتی ہوں اس نے مجھ سے کہا کہ میں معراج بھائی سے کہوں کہ ہم ہا لے کا رشتہ اس صورت میں قبول کریں گے کہ وہ ہیون کے کاغذات ہا لے کو "جہیز "کی صورت دے دیں ظاہر ہے میں نے منع کر دیا وہ تیز تیز بولتی جا رہی تھی آنسو تھم گئے تھے

ہارون انکے قریب جھکا

رفاقت وں کے نئے خواب خوشنما ہیں مگر

گزر چکا اب تیرے اعتبار کا موسم

وہ سرد مسکراہٹ کے ساتھ گنگنایا تھا اور پھر اگلے ہی لمحے اس نے پستول فر وا کے ماتھے پہ رکھ دی اور انگلی ٹرگر پہ فروا کا سانس جہاں تھا وہیں تھم گیا آنکھوں کی پتلیاں ساکت ہوگئیں

سچ بتائیں آنٹی . . . . . . بالکل سچ آپ فہیم مرزا سے کیوں ملیں ؟ اسکے لہجے میں چٹانوں جیسی سختی تھی

فروا نے بے اختیار تھوک نگلا تھا اسی لمحے عین اسی لمحے کمرے کا دروازہ کھلا اور حسن سلطان اندر داخل ہوا ہارون نے برق رفتاری سے اپنا پستول والا ہاتھ پیچھے کیا تھا

فروا کا سانس اب تک اٹکا ہوا تھا

آپ یہاں ہیں مجھے ملازم نے آپ کے آنے کا بتایا پورے گھر میں ڈھونڈ رہا ہوں آپ کو وہ چوکھٹ سے ذرا آگے کھڑا اچھنبے سے کہہ رہا تھا

لمحے کے ہزارویں حصے میں ہارون خود کو سنمبھال چکا تھا

میں آنٹی سے تمہارا ہی پوچھنے آیا تھا اور پھر رک گیا انکو میری کچھ ہیلپ چاہیے تھی ہے ناں آنٹی ؟

اس نے شل بیٹھی فروا کو دیکھ کر تائید چاہی تھی

فروا نے سن ہوتے جسم کے ساتھ اثبات میں سر ہلایا تھا

حسن کو یہاں سے اسکا چہرہ نہیں نظر آ رہا تھا لیکن وہ اب بھی متذبذب تھا

تم چلو میں آتا ہوں . . . ہارون نے اس سے کہا تو وہ بے دھیانی میں سر ہلاتا باہر نکل گیا ہارون بھی ایک آخری نظر فروا کے بے جان ہوتے وجود پہ ڈال کر باہر نکل گیا

کافی دیر . .تک وہ اسی طرح بیٹھی رہی ساکت شل

تمہارا پسندیدہ رنگ سرخ ہے ناں ؟ وہ بہت دیر بعد آئینے کو دیکھ کر بڑبڑائی تھی

تمھیں آخری بار نظر آنے والا رنگ بھی سرخ ہوگا اس نے جیسے کوئی فیصلہ کر لیا تھا

اسکا جسم اب بھی کانپ رہا تھا کان اب بھی سائیں سائیں کر رہے تھے پستول کی ٹھنڈی نال اب بھی پیشانی پہ چبھتی محسوس ہو رہی تھی

موت کیسی ہوتی ہے اسے آج اندازہ ہوگیا تھا

گاڑی میں غیر معمولی خاموشی تھی ہا لے اپنے موبائل پہ شاہ تاج کبیر کی بھیجی ہوئی ڈیٹیلز دیکھ رہی تھی عمر گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے گاہے بگاہے اس پہ نظر ڈال لیتا تھا

آپ سے ایک بات پوچھوں ؟ بلاخر اس نے خاموشی کو توڑا

ہا لے نے محض سر ہلایا

اگر میں بے قصور نکلا تو آپ خود کو کیا سزا دیں گی؟

تم بے قصور نہیں نکلو گے مجھے یقین ہے ہا لے نے نظریں اٹھائے بغیر جواب دیا

فرض تو کر لیں ایک بار اگر میں بے قصور نکلا تو ؟ وہ مصر ہوا

عمر میں اس وقت کام کر رہی ہوں اور مجھے تمہاری آواز سخت ڈسٹرب کر رہی ہے اب اگر تم کچھ بولے تو میں گا ڑی سے اتر جاؤں گی . . . اب کے اسکا لہجہ سخت تھا بے زار

لیکن کیا عمر ہار مان سکتا تھا؟ اچھا میرے پاس ایک اور آئیڈیا ہے آپ نے جب مجھے سزا دی تب مجھ سے پوچھا نہیں تھا ناں ؟ اب میں آپ سے کیوں پوچھوں میرے پاس بھی ایک سزا ہے وہ جیسے سوچ کر ہی محضوض ہوا

ہا لے نےسراٹھایا خالی خالی نظروں سے اسکو دیکھا جیسے کہہ رہی ہو "کونسی سزا "؟

عمر گہرا مسکرایا گال کا گڑھا واضح ہوا

میں آپ کے پیر جلاؤں گا وہ مسکرا کر بولا تھا ہا لے دھک سے رہ گئی

کچھ پل کے لئے وہ کچھ بول ہی نہ سکی

تم میرے . . . . تم میرے پیر جلاؤ گے مارے حیرت کے با مشکل بول سکی

اسکے چہرے پہ بے یقینی تھی

ہاں جلاؤں گا جیسے آپ نے میرے پیر جلائے تھے میں برابری کا قائل ہوں عورتیں مردوں کے بر ابر ہیں اگر میں وہ جلن سہ سکتا ہوں تو آپ بھی سہ سکتی ہیں سہ سکتی ہیں ناں ؟ اس نے ہا لے کو دیکھ کر تا ئید چاہی تھی تم نےکہا تھا میرا چہرہ تمہارے کسی عزیز سے ملتا ہے تم میرے ساتھ یہ کرو گے؟ وہ اب بھی شاکڈ تھی

عمر نے کندھے اچکائے

چہرہ ملتا ہے پیر تو نہیں وہ عام سے انداز میں بولا

. . . . تھوڑی دیر تک وہ کچھ نہ بولی تو اچھا اگر نہیں سہ سکتیں تو

نہیں میں سہ سکتی ہوں وہ گردنکڑا کر بولی تھی چہرے پہ ایک بار پھر مضبوط ہونے کا زعم آگیا لیکن مجھے یقین ہے تم بے قصور نہیں نکلو گے وہ بول کر دوبارہ کھڑکی سے باہر دیکھنے لگی

میں آج حسن سے ملا تھا بہت دیر بعد اس نے ایک بار پھر کہنا شروع کیا

ہا لے ہنوز باہر دیکھتی رہی

کیسا ہے وہ ؟ خلاف توقع وہ غصہ نہ ہوئی اسکے لہجے میں اداسی در آئی

اکیلا . . وہ اکیلا ہے وہ روڈ پہ نظر جمائے ہوئے بولا

ہا لے نے گردن موڑ کر اسکو تعجب سے دیکھا

کیا مطلب ؟

اسکے پاس بات کرنے کو کوئی نہیں ہے وہ بہت بری طرح ڈسٹرب ہے اسے آپ کی ضرورت ہے پتہ ہے مجھے اب تک لگ رہا تھا معراج سلطان کے جانے سے سب سے زیادہ نقصان میرا ہوا ہے لیکن اب لگتا ہے انکے جانے سے سارا خصآرہ حسن کا ہوا ہے وہ بچہ بہت کچھ جھیل رہا ہے یہاں تک کہ اس کے پاس کوئی رقم بھی نہیں تھی تمھیں کیسے پتہ ؟

میں عمر حیات ہوں مجھے سب پتہ ہوتا ہے میری آنکھیں ایکسرے کرتی ہیں میں سب سمجھ جاتا ہوں میں اسے فالو کر رہا تھا وہ ہر صبح جس شاپ سے کافی لیتا ہے کئی دن سے وہ اس شاپ میں بھی نہیں گیا صرف اس لئے کیونکہ وہ ایک مہنگی شاپ ہے وہ اب گھر سے کافی ساتھ لاتا ہے یا پھر کسی سستی سی شاپ سے کافی پیتا ہے وہ بول رہا تھا اور ہا لے دم سادھے سن رہی تھی

. . . . اسکا وہ کیا

کیا نہیں ہے وہ اسکا نام برونو ہے حسن کا بیٹا ہے وہ ہا لے نے نا گواری سے ٹوکا

وہ اپنے" کیے"(اس نے کتے پہ زور دیا)کے لئے جہاں سے بسکٹ لیتا تھا اب وہاں کافی وقت سے نہیں جا رہا وجہ صاف ہے اسکی جیب خالی ہے وہ اپنے دوستوں سے نہیں مل رہا کیونکہ اسکے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ وہ انکے کھانے یا کافی کا بل بھر سکے مختصر یہ کہ اسکے پاس کوئی رقم نہیں بچی

نے مجھ سے کیوں کچھ نہیں کہا وہ بدقت بولی

وہ سلطان ہے اسے بھرم رکھنے آتے ہیں

ہا لے خاموش ہوگئی وہ جانتی تھی حسن صرف ہا لے سے پیسے لے سکتا ہے اور اب اسکے پاس ہا لے نہیں تھی عمر نے یہاں وہاں دیکھا گاڑی کے ڈیش بورڈ پہ رکھا اپنا موبائل اٹھایا اور پینٹ کی جیب میں اڑسا

گلہ کھنکھارا اب وہ بات کرنے کو تیار تھا

میں ہارون سے بھی ملتا ہوں عمر نے ہلکی آواز میں کہا

کب سے ؟ ہا لے کا لہجہ نارمل رہا

)(یہ آج اتنی ریلیکس کیسے ہیں؟ کہیں نشہ تو نہیں کر لیا ؟

کچھ دن پہلے سے

وہ کیسا ہے؟ اس کے لہجہ سادہ تھا

عمر نے گہری سانس بھری

. . . . باوقار

وہ بے اختیار بولا تھا

لیکن اسکے اندر کچھ ٹوٹ سا گیا ہے اسکو کافی وقت پہلے سے جانتا ہوں مطلب ہم ملے نہیں تھے لیکن میں جانتا ہوں وہ جب پہلے ہنستا تھا تو اسکی آنکھیں بھی ہنستی تھیں اب بس وہ خود ہی ہنستا ہے اسکی آ نکھوں میں اداسی ہے وہ دکھاتا نہیں ہے لیکن مجھے دکھ جاتی ہے اور سب سے بڑی بات اسکا دل ٹوٹا ہوا ہے جسے وہ خود ہی جوڑ رہا ہے اس سے بھی اہم بات وہ دوبارہ پینٹ کرنے لگا ہے وہ ایسے بتا رہا تھا جیسے کوئی خبر نامہ

اسکی آخری بات پہ ہا لے کو خوشگوار حیرت ہوئی تھی چند لمحوں کے لئے وہ مارے خوشی کے کچھ بول ہی نہ سکی اس نے کیا پینٹ کیا ہے؟ کافی دیر بعد وہ بولی تو اسکے لہجے میں بس خوشیا ور مخلصی تھی

ہارون شاہد عمر نے موڑ کاٹتے ہوئے جواب دیا

ہارون شاہد ؟ ہا لے نے دہرایا

آپ نہیں سمجھیں گی خیر میں آپ کو گھر چھوڑ کر تھانے جاؤں گا اس ڈرائیور سے ملنے جس نے آپ کو اغوا کیا تھا وہ اب اپنے گھر والی گلی میں تھا

میں ساتھ آؤں گی

ہرگز نہیں وہ ترکی با ترکی بولا تھا میں ہرگز بھی آپ کو ایسی جگہ لے کر نہیں جاؤں گا جہاں ہر قسم کے غنڈے موالی آتے ہوں جہاں ہر قسم کی نظریں اٹھتی ہوں ایسی جگہ آپ کے قابل نہیں میں خود جاؤں گا وہ دو ٹوک لہجے میں بولا تھا

ساتھ گاڑی کو بریک لگا کر روکا وہ اب اپنے گھرکے دروازے کے آگے تھے

تم مجھ پہ حکم نہیں چلا سکتے میں ہا لے سلطان ہوں وہاں جاؤں گی جہاں میرا دل کرے گا کوئی اگر میری طرف بری نظر سے دیکھے گا تو میں انکی آنکھیں نکالنا جانتی ہوں اور تم تمھیں میں نے بتایا ہے اجازت نہیں مانگی عمر نے سینے پہ ہاتھ باندھے سکون سے اسکی ساری تقریر سنی پھر سراہنے والے انداز میں ابرو اچکائے

براوو میں آپ کی اس تقریر سے خاصا متاثر ہوا ہوں لیکن "میں آپ کو اپنے ساتھ نہیں لے کر جاؤں "گا ہا لے نے اسکو کلس کر دیکھا تھا پھر یکدم اسکے ذہن میں کچھ کلک ہوا

کاغذی ہی سہی میں تمہاری بیوی ہوں کیا تم اتنے گئے گزرے ہو کہ کوئی بھی ایرا غیرا تمہارے سامنے تمہاری بیوی کو دیکھنے کی جرات کر سکتا ہے؟ وہ جتا تی نظروں سے پوچھ رہی تھی

عمر کے تاثرات سخت ہوگئے پھر یکدم وہ مسکرایا

میری غیرت کو جگانے کے لئے یہ ایک اچھی کوشش تھی لیکن اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں آپ کی بات سن کر غیرت کی چوٹیاں پھلانگ کر آپ کو اپنے ساتھ لے جاؤں گا تو آپ غلط ہیں آپ گھر جا رہی ہیں مسز ہا لے حیات وہ تپا نے والے لہجے میں بولا تھا

ہا لے چند لمحہ اسکو دیکھتی رہی ڈھیر سارا غصہ اور اشتعال اپنے اندر دبائے اور پھر دروازہ کھول کرا یک زور دار آواز کے ساتھ گو یا اسکے منہ پہ مارتی باہر نکل گئی

خود کو جانے کی اجازت مل نہیں رہی ان بی بی کو لے جاؤں ہنہہ وہ بڑبڑا تے ہوئے گاڑی آگے بڑھا لے گیا صبح سے دوپہر اور دوپہر سے رات ہونے کو آئی تھی لیکن عمر کے کام تھے کہ ختم ہونے کو نہیں آتے تھے اس وقت وہ ڈی آئی جی کے آفس کے باہر تھا ایک سیاہ وردی والا پولیس والا اسکے اندر جانے کی اجازت طلب کرنے گیا تھا اسی لمحے وہ واپس آتا دکھائی دیا واپس آ کر اس نے عمر کو سیلوٹ پیش کیا اور اندر جانے کا اشارہ کیا

عمر سر کے خم سے جواب دیتا اندر بڑھ گیا

ایک شاہانہ قسم کا ایئر کنڈیشنڈ دفتر اسکا منتظر تھا اس آفس کے عین وسط میں ایک لکڑی کی میر رکھی تھی جس کے پیچھے ایک سیاہ وردی اور ڈھیر سارے میڈلز والا کوئی پچاس سالہ آدمی بیٹھا تھا آفس کی دیوار کے ایک کونے میں کتابوں کا ریک اور اسکے ساتھ ایک الماری میں تربیت سے مختلف فائلز سجی تھیں

عمر جیسے ہی اندر داخل ہوا اسکے لبوں کو ایک آسودہ سی مسکراہٹ نے چھوا تھا اس سے ذرا کم پر تعیش لیکن اسکا آفس بھی ایسا تھا اسکے جسم پہ بھی سیاہ وردی ہوتی تھی اب اسکی نظر سامنے بیٹھے آدمی پہ گئی اس نے بوٹ کو زمین پہ مارا اور پھر ہاتھ ماتھے تک لے گیا

دوستی اپنی جگہ وردی کی عزت اپنی جگہ

سامنے بیٹھا آدمی جسکی وردی کے پہ لگی نیم پلیٹ پہ شمشیر لکھا تھا اسکی نظروں میں دبا دبا غصہ تھا

سو اے ایس پی عمر حیات آپ کو یاد آگیا کہ اس وردی اور اس سے جڑے لوگوں سے آپ کا کوئی تعلق ہے یا آپ کو یہ یاد آگیا کہ آپ کو کوئی نوکری بھی ہے؟ مجھے بتانا پسند کرو گے کہ تم پہ خرچ کئے ہوئے حکومت کے پیسے تم کیسے ویسٹ کر سکتے ہو؟ انکا لہجہ طنز سے بھرا ہوا تھا

عمر مسکراتا ہوا آیا اور انکے سامنے رکھی کرسی پہ بیٹھ گیا

میں نے تمھیں بیٹھنے کو نہیں کہا شمشیر نے گھرکا تھا

اچھا لیکن مجھے تو یہی سنائی دیا

بکو مت مجھے یہ بتاؤ تم کہاں تھے اور کیوں تھے؟ کیا تم نے واقعی اس لڑکی کو اغوا کیا ہے؟ اور اگر کیا تھا تو کسی کیا اسکو سنمبھال نہیں سکے

میں غیر مردوں سے اپنی بیوی کی بات نہیں کرتا اور نہ ہی یہ پسند کرتا ہوں کہ کوئی بھی مرد میری بیوی کی بات کرے آئندہ خیال رکھنا الفاظوں کے برعکس اسکا لہجہ نارمل تھا

شمشیر اسکے اس دو ٹوک انداز کا عادی تھا سو اس نے اثر نہیں لیا البت وہ اب اسکی بیوی کی بات نہیں کرے گا یہ طہ تھا

یہاں تشریف لانے کی وجہ جان سکتا ہوں یا اس پہ بھی کوئی پابندی ہے؟ اس نے جل کر پوچھا تھا

عمر آگے کو ہو بیٹھا اسکی آنکھوں کی چمک مزید بڑھ گئی

مجھے ندیم علی کے ساتھ پندرہ منٹ چاہیں

شمشیر کا دماغبھک سے اڑا تھا

اور کیوں چاہیے تمھیں یہ پندرہ منٹ ؟ تم نے اس سے تہجد کی رکعتیں پوچھنی ہیں؟ یا اسکے ہا تھ پہ بیعت کرنے جا رہے ہو؟ اس نے چبا چبا کر پوچھا تھا

نہیں میں نے اس سے جہنم کی آگ کے جسم جلانے کی کپیسٹی پوچھنی ہے اور اس سے یہ بھی پو چھوں گا کہ جب ابلیس آپ کو تیل کی کڑ آہی میں تلے گا تو برنال کہاں سے لینا ہے؟ وہ بھی اسی کے لہجے میں بولا تھا

شمشیر نے دانت پہ دانت جما کر ضبط کرنا چاہا

میری بات سنو عمر وہ میر پہ آگے کو ہوا تم اس شہر کے لوکل نہیں ہو تم کئی سال کسی اور شہر میں پو سٹڈ رہے ہو وہ چھوٹا شہر تھا وہاں برائی اور شر کم تھا یہ کراچی ہے جیتی جاگتی جہنم یہ بندہ کھا جاتی ہے نگل جاتی ہے اور پتہ بھی نہیں چلتا اس شہر کا پانی دل سے احساس ختم کر دیتا ہے تم چھوٹے شہر کے چھوٹے موٹے جرائم دیکھ کر یہاں آئے ہو یہاں کی دنیا الگ ہے یا واپس چلے جاؤ یا اس شہر کوas it is قبول کرو اسکے لہجے میں ہلکی سی فکر مندی تھی عمر چند لمحہ اسکو دیکھتا رہا پھر مسکرایا ایک سرد سی مسکراہٹ

میں جس شہر سے آیا ہوں ناں وہاں لوگ راتوں کو اٹھ اٹھ کر تہجد نہیں پڑھا کرتے تھے چوری ڈاکہ قتل ریپ یہ سب وہاں بھی ہوتا تھا وہ کوئی تیسری دنیا نہیں تھی وہاں بھی "لوگ "رہتے تھے اور لوگ جہاں بھی رہتے ہوں ناں وہ اس جگہ کو جہنم بنا ہی دیتے ہیں بات کراچی یا کوئٹہ کی نہیں ہے بات "لوگوں "کی ہے کو ئی بھی شہر برا یا اچھا نہیں ہوتا اسے اچھا یا برا وہاں رہنے والے لوگ بناتے ہیں برے لوگ ہر شہر میں ہیں تم مجھے ان لوگوں کا خوف نہ دلاؤ ڈرتے وہ لوگ ہیں جنہیں کچھ کھونے کا خوف ہو انگلی سے سینے پہ دستک دی

میں عمر حیات ہوں میرے پاس کھونے کو صرف یہ چلتی سانسیں ہیں اور ان کو روکنے پہ بس خدا کا اختیار ہے سو میں ہر قسم کے خوف سے آزاد ہوں اب تم مجھے بتاؤ میرا کام کر سکتے ہو یا نہیں

شمشیر نے ایک گہری سانس لی

عمر میری بات سمجھنے کی کوشش کرو تم پہ ایک لڑکی کے اغوا کا کیس ہے تم سسپنڈڈ ہو تم پہ انکوائری بیٹھی ہے اور سونے پہ سھاگا تم اپنی انکوائری کال پہ دو بار نہیں گئے تمہاری فوٹو اخبار میں لگی ہے تمھیں ایک آخری کال آئے گی اور اگر تم نہیں گئے تو تمہاری نوکری چلی جائے گی تم جانتے ہو مجھ پہ کتنا پریشر ہے میں نے کس طرح آئی جی کو سمبھالا ہوا ہے؟ کس طرح انکوائری ٹیم کے ہاتھ پیر جوڑے ہیں کس طرح تمہاری خاطر ذلیل ہو رہا ہوں آخر تم مجھے بتا کیوں نہیں دیتے کہ تم چاہتے کیا ہو؟ وہ جیسے عاجز آگیا تھا

میری انکوائری اس شہر میں نہیں ہے مجھے دوسرے شہر جانا پڑے گا میرے پیچھے میری بیوی اکیلی ہوگی اور میں ایک دن کے لئے بھی اسے اکیلا چھوڑنا افورڈ نہیں کر سکتا اب سن لیا ؟ اب بتاؤ پندرہ منٹ دے رہے ہو یا نہیں؟ عمر میری بات سنو تم . . . اس نے کچھ سمجھا چاہا جب عمر اٹھ کھڑا ہوا

ایک بار تم میرے پاس آئے تھے شمشیر تم سسپنڈڈ تھے جیسے کہ آج میں تمہارے بھائی پہ قتل کا الزام تھا ایف آئی آر کٹ چکی تھی اسی رات تمہاری ماں مر گئی تمہارا بھائی گرفتار ہو چکا تھا اگر اسکی بیل کے لئے بھی جانا جاتا تو کم از کم پورا دن لگ جاتا تم میرے پاس آئے تم نے مجھ سے پندرہ منٹ مانگے تاکہ تمہا را بھائی اپنی ماں کا آخری دیدار کر سکے کیا میں نے تمھیں کوئی مشورہ دیا کیا میں نے اپنے اوپر بیٹھے افسروں سے خوف کھایا ؟ کیا میں نے تمھیں شہر کے درندوں کا خوف دلایا ؟

عمر بول رہا تھا اور شمشیر شل سا اسے سنے گیا

وہ دونوں ہاتھ میر پہ رکھے آگے کو جھکا

میں نے تمہاری مدد کی کیونکہ میں تمہارا دوست ہوں مصیبت کے وقت دوست کو مشورہ نہیں دیا جاتا مدد کی جاتی ہے میں لیکن خیر وہ سیدھا ہوا عمر حیات کے پاس دوستوں کی کمی نہیں ہے وہ بول کر دروازے کی طرف بڑھ گیا اسکا ہاتھ ابھی ہینڈل پہ تھا جب پیچھے سے شمشیر کی آواز سنائی دی

تمہارے پاس صرف اور صرف دس منٹ ہیں دفع ہوجاؤ اور اگلے ایک مہینے تک مجھے اپنی شکل دکھائی تو میں اپنے ہاتھوں سے تمہاری جان لے لوں گا وہ بے بسی بھرے غصے سے بولا تھا

عمر پورا کا پورا گھوم گیا

بوٹ کو زمین پہ مار کر سیلوٹ پیش کیا اور

راجر باس کہتا باہر نکل گیا

گاڑی ایک بہت بڑی نجی بلڈنگ کے سامنے آ کر رکی تھی شیشوں سے ڈھکی یہ بلڈنگ یوں تو مختلف قسم کے کاروباری کاموں کے لئے استمعال ہوتی تھی لیکن اس عمارت کا بیسمنٹ "نائٹ کلب "کے طور پہ استمعال ہوتا تھا گاڑی سے نکلنے والا نوجوان ہارون شاہد تھا سیاہ جیکٹ شرٹ کے ساتھ سیاہ ہی جینز پہنے با لوں کو جیل سے پیچھے کو جمائے خوشبوؤں میں رچا بسا وہ جو عام حالات میں وجیہہ لگتا تھا آج اچھا خاصا وجیہہ لگ رہا تھا با ہر نکل کر ایک طائرانہ نظر سارے میں ڈال کر وہ متوازن چال چلتا داخلی دروازے کی طرف بڑھ گیا اندر آتے ہی اسے ایسا لگا جیسے یہ کوئی اور ہی جہاں ہے میوزک کا بے ھنگم شور بے ڈھنگے انداز سے ناچتے تھر کتے نو جوان نشے کی زیادتی سے یہاں سے وہاں لڑھکتے نوجوان لیکن نوارد ان تمام چیزوں سے بے نیاز تھا وہ سپاٹ نظروں سے اطراف میں نظریں گھماتا کسی غیر شناسا لیکن جلد ہی شناسا ہوجانے والے چہرے کو ڈھونڈ رہا تھا جس کے لئے اسے زیادہ تردد نہیں کرنا پڑا اسکی نظروں کے عین سامنے دائرے میں رکھے صوفوں میں ایک سنگل صوفے پہ اسے وہ لڑکا بیٹھا ہوا نظر آیا جاسم شاہ

مناسب نقوش صاف رنگت لیکنمنجھی ہوئی آنکھیں اور ٹھکرایا ہوا چہرہ ہارون کو اس کے اندر اپنا کچھ ماہ قبل والا چہرہ دکھائی دیا خدا نے محبت کو ہیل کرنے کا اختیار دیا تھا یہ کیسی محبت تھی جو تکلیف کے علاوہ کچھ نہیں دے رہی ؟ یہ کیسی محبت ہے جو چہرے پہ چمک لانے کی بجائے چہرے کا نور ختم کر دیتی ہے؟ لیکن کیا یہ واقعی محبت ہے یا کوئی آبشیسن ؟

اس نے سر جھٹکا ایک گہری سانس لی اور ان صوفوں کی جانب قدم بڑھا دئیے انکے قریب پہنچ کر ہارون نے دیکھا کہ درمیان میں رکھی شیشے کی میر پہ کونوں میں اور بیچ میں ایک سفید پاؤڈر رکھا تھا وہاں بیٹھے نوجوانوں کے گروپ میں سے تھوڑی تھوڑی دیر بعد کوئی نوجوان نیچے کی طرف جھکتا ناک سے وہ سفید پاؤڈر اندر تک لے جاتا اور پھر اپنا پورا وجود صوفے کی پشت پہ پھینک سا دیتا یہ کیسا سرور تھا یہ کیسی راحت تھی؟

اس وقت بھی ایک نوجوان نے اپنا چہرہ میر کی جانب جھکا رکھا تھا ابھی وہ ناک کے زریعے اس پاؤڈر کو اندر تک لے جاتا کہ ہارون نے اپنے جوگر سے اس میر کو لڑھکا دیا سفید پاؤڈر فرش پہ بکھر گیا صوفوں پہ پڑے نیم بے جان وجودوں کو غصہ آیا لیکن اٹھ نہیں سکے کہ جسم میں سکت نہ تھی کچھ نے اٹھنا چاہا لیکن پھر ٹانگیں انکا بوجھ برداشت نہ کر سکیں اور وہ واپس گرے ایسے میں بس ایک وجود تھا جس کے چہرے پہ غصہ بھی تھا اور "ہوش "بھی

یہ کیا حرکت تھی؟ تم کون ہو؟ اور جرات کیسے ہوئی تمہاری اب کیا تمہارا باپ لے کر آئے گا یہ مال پتہ بھی ہے کتنا مہنگا تھا ہاں ؟ بائیس سالہ جاسم جارحانہ تیور لئے اسکےسامنے تن کر کھڑا ہوگیا

صوفوں پہ پڑے نیم بے ہوش اسکے دوست اب اسکے نام کی ہو ٹنگ کرنے لگے تھے

ہارون اثر لئے بغیر جاسم کے کان کے پاس جھکا

میرے پاس اس سے زیادہ مہنگی اور کام کی چیز ہے

Wanna try?

جاسم ٹھہر گیا آنکھوں کی پتلیاں مشکوک انداز میں سڑکیں

کیا تم پولیس والے ہو . . . ؟ دیکھو اگر ہو تو

دو لاکھ کا آوٹ فٹ تین لاکھ کے جوتے ایک لاکھ کی گھڑی یہ میری آج کی تیاری کی قیمت ہے تمھیں لگتا ہے چند ہزار کمانے والا پولیس والا اتنے پیسے ضائع کر سکتا ہے؟

ہارون کی گرے آنکھوں میں چیلنج تھا

جاسم کے کندھے ڈھیلے پڑے

پھر تم کون ہو؟

تمہاری طرح کا ایک پارٹی بوائے . . امیر باپ کی بگڑی اولاد بس اپنے باپ سے بنتی نہیں تو یہاں چلا آیا آج ایک نئی "چیز "؟ ملی تو سوچا سب کو ٹرائے کروادو کیا خیال ہے؟

وہ اپنے لہجے سے "پارٹی بوائے "ہی لگ رہا ہے

لیکن میرے فرینڈز بھی ساتھ آئیں گے تمھیں اعتراض تو نہیں ناں ؟

ایسے کلبز میں یہ ساری باتیں عام تھیں سو وہ جلد ہی مان گیا تھا

ہارون نے ایک نظر اسکے "فرینڈز "کو دیکھا پھر مسکراتی نظروں سے جاسم کو دیکھا

کیا تمھیں لگتا ہے یہ لوگ ساتھ آ سکتے ہیں؟ ہارون نے انکی حالت پہ چوٹ کی اگر تمھیں چاہیے تو میرے پیچھے آؤ وہ کہتا آگے بڑھ گیا

جاسم ہیئے

ہیئے کرتا اسکے پیچھے گیا تھوڑی دیر بعد وہ دونوں اس میوز کے شور والی جگہ سے کافی دور نسبتا ایک سنسان گوشے میں بیٹھے تھے چھوٹی سی میر پہ سفید پاؤڈر رکھا تھا اور وہ دونوں میر کے اطراف میں راکھے سنگل صوفوں پہ بیٹھے تھے

تمہاری تو منگنی ہوگئی تھی ناں پچھلے مہینے کیا تمہاری پارٹنر ساتھ نہیں آتی ؟ جاسم چہرہ جھکا ئے ابھی پاؤڈر کو ناک کے زریعے اندر کھینچتا جب ہارون نے اسکے زخم ہرے کر دیے

وہ کرنٹ کھا کر سیدھا ہوا تھا

تمھیں میرے بارے میں کیسے پتہ ؟ ۔ . . ۔۔ ۔

کیونکہ میں تم سے بات کرنے آیا ہوں مجھے یہاں کسی نے بھیجا ہے وہ ابھی کہہ رہا تھا جب جاسم نے ہاتھ جھلایا اوہ تو تمھیں میرے باپ نے بھیجا ہے ہاہ میں پہلے کیوں نہیں سمجھا ایسی حرکت میرا باپ ہی تو کر سکتا ہے وہ تمسخر سے کہتے اٹھا تھا

اور تم تمہاری جرات کیسے ہوئی میرے پاس آنے کی؟ ہاں ؟ اور اگر تم نے یہ کہا کہ میر اباپ بے قصور ہے اسے معاف کر دوں تو آج میں تمھیں زندہ نہیں چھوڑوں گا دفع ہوجاؤ یہاں سے جاؤ

اس سے پہلے وہ آپا کھو دیتا ہارون نے بتا دینا سہی سمجھا

مجھے یہاں عمر حیات نے بھیجا ہے ہارون نے سینے پہ ہاتھ باندھے سکون سے جواب دیا

عمر حیات . . . وہ اے ایس پی ؟ اس نے کیوں؟ جاسم اب کے حیران ہوا

تمہاری منگیتر کے باپ سے عمر کی اچھی خاصی دوستی ہے اور تمہاری منگیتر کا بھائی اسکا اچھا دوست ہے وہ تمہاری اور اسوہ کی صلح کر وا سکتا ہے اگر تم چاہو

جاسم کی آنکھیں یکدم چمک اٹھی تھیں اسکا چہرہ کھل گیا

کیا واقعی . . ؟ کیا واقعی ایسا ہو سکتا ہے؟ اسوہ مان جائے گی اے ایس پی سر اسے منا سکتے ہیں؟ تم مجھے ان سے ملوا دو میں ایک بار ان سے خود بات کروں گا میں انہیں سب کچھ بتاؤں گا وہ اسوہ سے بات کریں گے اور مجھے یقین ہے وہ مجھے معاف کر دے گی

تمہاری غلطی ؟ لیکن تم نے کیا کیا ہے؟

جاسم کا سر شرمندگی سے جھک گیا

میں نے نہیں . . . میرے ڈیڈ نے اصل میں انکی ایک متنازع ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جسکی وجہ سے وہ مجھ سے ناراض ہوگئی اور بریک اپ کر لیا وہ مجھ سے بہت پیار کرتی ہے ایک دفع جب میں اسے ساری سچائی بتا دوں گا تم دیکھنا وہ میرے پاس واپس آجائے گی وہ اب پر جوش لگتا تھا

پھر کانٹریکٹ کب بنوا رہے ہو؟ ہارون نے سنجیدگی سے پوچھا

جاسم نے حیران نظروں سے اسکو دیکھا

کنٹریکٹ کیا مطلب ؟

ظاہر ہے کنٹریکٹ تو بنوانا ہوگا ناں اس میں لکھنا ہوگا کہ آج اگر وہ تمھارے باسو اپس آتی ہے تو آئندہ کبھی بھی اگر تمھیں تمہارے پرنٹس بہن بھائی یا رشتے داروں کی غلطیوں کی سزا نہیں دے گی تمہارا باپ چاہے کوٹھے پہ جائے یا جہنم میں وہ تمہارے باپ کی و جہ سے تمھیں نہیں چھوڑے گی

وہ بار بار ایسا کیوں کرے گی ظاہر ہے میری کوئی غلطی ہوتی ہے تب ہی .تو وہ .

تمہارا باپ ایک گندی جگہ گیا یہ تمہاری غلطی کیسے ہوئی؟ ہارون نے اسکی بات کاٹی تھی وہ تمھیں چھوڑنے کے بہانے ڈھونڈ رہی تھی محبت ساتھ رہنے سو مواقع ڈھونڈتی ہی چھوڑنے کا ایک بہانہ نہیں تمہارا باپ جو کچھ کرتا ہی اس میں تمہارا کوئی قصور نہیں ہے تمہاری ماں کیا کرتی ہے تمہارے پارٹنر کو اس سے فرق نہیں پڑنا چاہیے محبت کو ذات و مکان کے خوف سے آزاد ہونا چاہیے نہیں ہارون نے صوفے کے ہتھے پہ بازو پھیلاتے ہوئے پوچھا جاسم تذبذب میں پڑ گیا

ایسا ہ ہے ظاہر ہے میری فیملی اگر غلط کرے گی تو اس پہ بھی تو اثر پڑے گا ناں وہ بھی تو اب فیملی ہے اس نے جیسے اسکے حق میں صفائی دینی چاہی

that's the point

وہ آگے کو ہوا وہ "فیملی "ہے اور فیملی تو ساتھ رہتی ہے اچھے وقت میں بھی اور برے میں بھی یہ کیسی فیملی ہے جسے اگر خوشی دو تو ساتھ رہتی ہے لیکن اگر کبھی بھی غم کا کوئی جھونکا آجائے تو سوکھے پتوں کی طرح اڑ جاتی ہے . . . وہ ایسی نہیں ہے وہ مجھ سے بہت محبت کرتی ہے وہ

اچھا واقعی ہارون نے اسکی بات کاٹی وہ تم سے محبت کرتی ہے؟ کیا ثبوت ہے تمہارے پاس ؟

محبت کا کیا ثبوت ہوتا ہے بھلا یہ تو محسوس کی جاتی ہے تم نے کبھی محبت کی ہو تو پتہ چلے وہ بپھر ہی تو گیا تھا ہارون نے اسکی آنکھوں میں دیکھا اور اپنا موبائل ہوا میں بلند کیا

وہ لیلا مجنو ہیر رانجھا کا زمانہ تھا جب محبت محسوس کی جاتی تھی اب اس نے موبائل اسکے آ کے رکھا اب محبت "انسٹاگرام "کی جاتی ہے یہ اسوہ کا انسٹا ہے تم اسکی پوسٹس دیکھو بلکہ میں دکھاتا ہوا

وہ آگے کو ہوا اور موبائل اٹھا کر اسوہ کے اکاؤنٹ کی ایک ایک تصویر آگے کرتا گیا

یہ دیکھو یہ دو ماہ پہلے کی تصاویر ہیں تمہارے بریک اپ سے پہلے وہ دن میں دس پوسٹ ڈالتی ہے لیکن تم کہاں ہو ان سب میں ؟

جاسم شل سا موبائل پہ چلتی اسوہ کی تصاویر دیکھے گا

یہ دیکھو یہ تین ماہ پہلے تمہارے برتھ ڈے والے دن کی پوسٹس ہیں یہاں تم کہاں ہو؟ تمہارے لئے کوئی پیغام کہاں ہے اسی دن اسکی دوست کے بلے کا برتھ ڈے تھا اس نے بلے کے لئے بھی پو سٹ ڈالی ہی لیکن تمہارے لئے نہیں کیوں جاسم ؟ کیا تم اتنے بے مول ہو؟ میں جانتا ہوں محبت کو اظہار کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن محبت کو ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہوتی ہے یہ محبت کا فرض ہوتا ہے اسکا انسٹاگرام اسکا ٹویٹر اسکا فیس بک تم وہاں کہیں نہیں ہو وہ تم سے پیچھا چھڑا نا چاہتی تھی اور بس اسے ایک وجہ مل گئی سوچو اگر آج تمہاری شادی ہوجاتی ہے اور کل تمہارا باپ پھر کوئی غلطی کرتا ہے تو کیا ہوگا؟ ۔

کیا ہوگا؟ جاسم نے خوف زدہ آنکھیں اٹھا کر سوال کیا

وہ تمھیں پھر چھوڑ دے گی جاسم تم پھر کسی دوسرے بار کسی دوسرے کلب میں پڑے رہو گے تمہارے چہرے کی چمک ایک بار پھر ختم ہوجائے گی ڈرگز ایک بار پھر تمہارا خون چوسے گی یہ کیسی محبت ہے جس کے چھن جانے کا خوف تمھیں کھل کر سانس لینے نہیں دے رہا یہ کیسی محبت ہے جو خوشی دے ہی نہیں رہی جو ہیل کرنے کے بجائے تمہارا دل اور جسم کھا رہی ہے

وہ ایسی نہیں ہے . . . جاسم نے ہلکی آواز میں ایک بار پھر اسکے حق میں کچھ کہنا چاہا

وہ ایسی ہی ہے وہ ایک بہت بری پارٹنر ہے وہ اپنے بیسٹ فرینڈ شہرام کو کیوں نہیں چھوڑتی اس کا باپ بھی تو چار بار جیل جا چکا ہے؟ وہ اگر اپنے دوست کے باپ کی غلطیاں معاف کر سکتی ہے تو تمہارے باپ کی کیوں نہیں میں بتاؤں کیوں؟ ہارون نے اسکا چہرہ اوپر کیا آنکھیں اسکی آنکھوں میں گاڑ دیں

جاسم شاہ وہ لڑکی تم سے محبت نہیں کرتی الفاظ تھے کہ سیسہ جاسم کو اپنا دل ٹوٹتا محسوس ہوا

وہ آج تمھیں تمہارے باپ کی وجہ سے چھوڑ رہی ہے کل ماں کی وجہ سے چھوڑے گی پرسوں بہن کی وجہ سے وہ آخر کب تک تمہارے خاندان کی غلطیوں کی سزا تمھیں دے گی کیا اسکی محبت اتنی کچی ہے کہ تم سے یا تمھارے خاندان سے ذرا سی غلطی ہوئی اور وہ لڑکی تمھیں چھوڑ گئی

وہ ایسی نہیں ہے . . . . اب کے جاسم کو اپنی آواز غیر لگی کھوکھلی لگی

تم کہتے ہو تمھیں اس سے محبت ہے لیکن تمھیں تو خود سے بھی محبت نہیں ہے جو انسان خود سے محبت نہیں کرتا وہ کسی اور سے بھی نہیں کر سکتا وہ چلی گئی تو تم نے خود کو نشے اور ڈرگز میں ضائع کرنا شروع کر دیا کیوں؟ تم خود سے محبت کیوں نہیں کرتے جاسم میں بتاؤں کیوں؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.