عمر نے سنجیدہ نظروں سے اس کو دیکھا
ہارون شاہد . . . جس طرح پہلا تاثر آخری تاثر ہوتا ہے اسی طرح دل میں آیا پہلا خیال آخری خیال ہوتا ہے وہ اللہ کی طرف سے ملا ہوا جواب ہوتا ہے کیونکہ دل اللہ کا گھر ہے لیکن ہم ایسے لوگ ہیں جو دل کی گو اہیوں کو مانتے ہی نہیں جس لمحے مجھے یہ معلوم ہوا ہا لے اغوا ہوئی ہیں میرے دل میں فروا کا خیال آیا اور فروا یہ کام کسی طاقتور آدمی کو ساتھ ملائے بغیر نہیں کر سکتی اور ظاہر ہے اسکے لئے ایسا کوئی بھی کام وہی آ دمی کرے گا جسکی جج صاحب سے یا ہا لے سے کوئی دشمنی ہو اور جج صاحب کی حالیہ دشمنی فہیم مرزا سے ہے کڑی سے کڑی ملی اور میرے دل نے اس شک پہ مہر لگا دی اب جب تک میں ان دونوں کو مکمل چیک نہ کر لوں مجھے سکون نہیں آئے گا
اب کیا کرنا ہے آگے ؟
کرنا کیا ہے میں ہا لے کی وجہ سے اس معاملے میں سستی نہیں دکھا سکتا انکا کام کرنے کا طر یقہ سست ہے اور میرے پاس اب زیادہ وقت نہیں ہے ڈیڑھ مہینہ ہونے کو آگیا ہے لیکن ہمارے ہاتھ اب بھی خالی ہیں . لیکن اب بس اب عمر اپنے طریقے سے کام کرے گا مجھے وہ ڈرائیور چاہیے مجھے لگتا ہے اب مجھے اسکا منہ کھول انا ہوگا وہ کچھ سوچتے ہوئے کہہ رہا تھا
لیکن تم کیسے کر سکتے ہو؟ تم سسپنڈڈ ہو
عمر مسکرایا تھا
پولیس میں سسپنڈ اور ریٹائرڈ کچھ نہیں ہوتا پولیس والا ساری زندگی پولیس والا ہی رہتا ہے تھانہ ہمیشہ ہمارے باپ کا گھر رہتا ہے
. ہارون پر سوچ نظروں سے اسکو دیکھتا رہا
تم نے اب تک کچھ کیوں نہیں کیا؟ تم خود کو چھپا رہے ہو ہا لے کے مجرمڈ ھونڈنا ایک بہانہ ہے تم دور کہیں کچھ اور کر رہے ہو ہیں ناں ؟ تم اصل میں کچھ اور ڈھونڈ رہے ہو؟
عمر نے چند لمحہ اسکو دیکھا پھر بولنا شروع کیا
ہاں میں کچھ اور کر رہا ہوں میں کچھ اور ڈھونڈ رہا ہوں اس نے مان لیا تھا میرے پاس اس سے زیادہ بڑے مسا ئل ہیں میں نے اتنے دن اس ڈرائیور کو اسلیئے وزٹ نہیں کیا کیونکہ میرے پاس کرنے کو اور بہت کام تھے ہا لے اپنے "حال "پہ کام کر رہی ہیں میں مستقبل کی تیاری کر رہا تھا میری تیاری مکمل ہے اور اب سے میرا ایک ایک دشمن تڑپے گا تم دیکھنا
اس سے کیا ہوگا؟ جو رشتے ٹوٹ چکے ہیں دور چلے گئے ہیں وہ واپس تو نہیں آ سکتے جو تکلیف جو اذیت ہمیں ہوئی اسکی بھرپائی تو نہیں ہو سکتی قاتل مر کھپ جائیں گے لیکن مقتول تو واپس نہیں آئیں گے ناں ؟ ہارون نہ جانے کیا سننا چاہتا تھا
عمر گردن موڑ کر باہر دیکھنے لگا
کچھ لوگ مر جاتے ہیں اور کبھی واپس نہیں آتے یہ طے ہوتا ہے ہم انکے جانے کا دکھ انکے اکیلا چھوڑ جانے کی تکلیف سہتے ہیں یہ بھی طے ہوتا ہے مرے ہوئے لوگ کبھی واپس نہیں آتے انتقام اسٹریٹحی کچھ بھی کر لیں انہیں واپس نہیں لا سکیں گے لیکن . . . وہ رکا گردن ہارون کی جانب موڑ لی
اگر ہم نے ایک بار انکو چھوڑ دیا تو وہ لوگ ہمارے خاندان کے اور لوگوں کو مار دیں گے وہ لوگ ہمیں دوبارہ اذیت دیں گے ہمارے اپنے لوگوں کے بغیر ہمیں ایک بار پھر رہنا ہوگا اور فرض کرو اگر ایسا نہ بھی ہوا تو وہ لوگ ہمارے اندر ایک "خوف "چھوڑ جائیں گے ہم ہر وقت اپنے قریبی لوگوں کو کھونے کے خوف میں جیتیں گے مائیں بیٹوں کو باہر بھیجتے ہوئے ڈریں گی بہنیں بھائیوں کی چھوٹی چھوٹی لڑائیوں سے ڈریں گی نیند میں خوف جاگتے ہوئے خوف اٹھتے بیٹھتے کھاتے پیتے ہر وقت خوف اور ی"قتل "سے بھی بڑا جرم ہے خوف یہ آپ کو اندر سے کھوکھلا کر دے گا یہ آپ کے گھر کے بچوں کوgrow کرنے نہیں دے گا یہ آپ کی بہنوں کو گھر سے نکل کر جاب کرنے نہیں دے گا یہ آپ کو زندگی میں بڑے بڑے فیصلے لینے نہیں دے گا اور آخر میں پتہ ہے کیا ہوگا؟ عمر بولتا رہا ہارون نے جیسے سانس تک روک لی
ہم مر جائیں گے ہارون ہم ایک گندی زندگی گزار کر مر جائیں گے ہمارے بچے ایک گندی زندگی گزاریں گے ہماری نسلیں تباہ ہو جائیں گی ایک قتل صرف ایک قتل خاندان توڑ دیتا ہے اور اس قتل کے خلاف ہماری خاموشی ہماری نسلیں توڑ دیتی ہے ہم بزدل بنیں گے تو ہماری نسل بزدل بنے گی ہم خاندان ٹوٹنے پہ خاموش بیٹھیں گے تو ہماری نسل یہ چپ ورثے میں لے گی مقتول واپس نہیں آتے لیکن اپنی نسل کا دل مار دینا کہاں کی سمجھ داری ہے؟ وہ سرمئی آنکھوں والے لڑکے کو دیکھتے ہوئے پوچھ رہا تھا اسکی آنکھوں میں ہلکی سی تکلیف تھی ہارون نے جواب نہیں دیا اس نے بس ایک گہری سانس ہوا کے سپرد کی
کیا مجھے تمہا ری گن مل سکتی ہے؟ کافی دیر بعد ہارون نے اس سے پوچھا تھا
عمر نہیں چونکا وہ اسی طرح بیٹھا رہا
میری گن کا کیا کرو گے؟ کیا دوسرے قتل کا ارادہ ہے؟
عمر مسکرا کر پوچھ رہا تھا ہارون مسکرا بھی نہ سکا
تمھیں کیسے پتہ ؟ . . . وہ بدقت بول سکا
میں عمر حیات ہوں مجھے سب پتہ ہوتا ہے اچھا بتاؤ کیا کرو گے گن کا ؟ اسنے بات بدل دی
میرے ساتھ جن لوگوں نے غلط کیا جن لوگوں نے مجھے استمعال کیا میری معصومیت کا فائدہ اٹھا یا انکو چاہیے کہ حساب دیں اگر میں اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پہ سب کو معاف کرتا رہا تو میری نسل بزدل ہوجائے گی اور میں یہ نہیں چاہتا جو تعلقات ٹوٹ گئے دور چلے گئے (اسکی آنکھوں کے سامنے بے اختیار ہا لے کا چہرہ آیا)میں انہیں واپس لا سکوں یا نہیں انہیں جوڑ سکوں یا نہیں لیکن میں اپنے ساتھ زیادتی کرنے والے لوگوں کو معاف کر کے مزید عزیز لوگوں کو نہیں کھو سکتا انہیں حساب دینا ہوگا وہ ایک عزم سے کہہ رہا تھا
عمر نے کندھے اچکائے
یہ تمھارے بقا کی جنگ ہے تم اس میں ہتھیار مجھ سے لے کر جاؤ گے؟ اور میں تمھیں اتنی فیورز کیوں دوں گا؟ کیونکہ تم مجھے پسند کرتے ہو ہارون نے وثوق سے کہا تھا
عمر نے ایک زوردار قہقہہ لگایا
گردن پیچھے پھینکے وہ ہنستا گیا یہاں تک کہ اسکی آنکھوں میں پانی بھر گیا
تم . . . تم بالکل بچے ہو ہارون . . . آہ تمھیں واقعی لگتا ہے میں تمھیں پسند کرتا ہوں وہ ہنستے ہوئے کہہ رہا تھا میں نے سنا تھا بلی کے خواب میں چھچھڑے آج بلے کے خواب میں بھی دیکھ لئے وہ اپنی آنکھیں صاف کرتا ہوا کہہ رہا تھا
تم بہت فنی ہو خیر اس نے اپنی گاڑی کے ڈیش بورڈ سے اپنی پستول نکالی اور ہارون کی ہتھیلی کھول کر اس میں تھما دی
ہارون خاموش نظروں سے اسکو دیکھتا رہا عمر کہے گیا
حکومت کی طرف سے ملی ہے یہ کسی مسائلے میں نہ پھنسا دینا مجھے ویسے ہی زندگی عذاب ہو رکھی ہے آخر میں اس نے کڑوا سا منہ بنایا
جب کوئی پینٹر کسی کا چہرہ پینٹ کرتا ہے ناں تو وہ چہرہ کے ہر زاویے کو دیکھتا ہے
ہارون عمر کو دیکھتے ہوئے کہنے لگا
بد صو'خوبصورتیجھریاں ہم سب دیکھتے ہیں ہم سب پہچانتے ہیں اداسی غم 'داغ دھبہ' دانہ'رتی تکلیف خوشی مسرت ہم ہر جذبہ آنکھوں سے اسکین کر لیتے ہیں تم چہروں کے رنگ جانتے ہو عمر لیکن تم صرف سازش کا دانہ . دیکھتے ہو فراڈ کی جھریاں دیکھتے ہو جھوٹ کا دھبہ دیکھتے ہو لیکن میں. میں اعتبار کی جلد دیکھتا ہوں پسندیدگی کی لکیریں دیکھتا ہوں خوشی کی چمک دیکھتا ہوں صرف میں نہیں ہر آرٹسٹ دیکھتا ہی بتاؤں کیوں کیسے ؟
عمر نے جواب نہیں دیا ہارون خود کہے گیا
کیونکہ ہم آرٹسٹ ہوتے ہیں ہم لوگوں کو چہرے کی "آنکھوں "سے نہیں دل کی آنکھوں سے دیکھتے ہیں ہمارے پاس کام کی چیز صرف دل ہوتی ہے اور دل کی گواہی جھوٹی نہیں ہوتی تم مجھ پہ اعتبار کرتے ہو یہ تمہاری آنکھیں کہہ رہی ہیں تم مجھے پسند کرتے ہو یہ تمہارا چہرہ کہہ رہا ہے اس میں تمہارا کوئی کمال نہیں ہے یہ مجھے اللہ کی طرف سے ملا انعام ہے ہارون شاہد کو دلوں میں جگہ بنانی آتی ہے گن کے لئے تھی کہتا نکیو . . . . وہ نرم لہجے میں گاڑی کا دروازہ کھولتا باہر نکل گیا
پیچھے عمر نے گہری سانس بھری تھی ساتھ بڑبڑآیا
سرمئی بلا نہ ہو تو
لیل کے فلیٹ کے دروازے پہ کھڑا عمر بری طرح کوفت زدہ تھا ہارون سے ملنے کے بعد اسکا ارادہ اپنے گھر جا کر ہا لے سے بات کرنے کا تھا جب لیل نے اس کو کال کر کے اپنے گھر بلا لیا اور اب وہ پچھلے پا نچ منٹ سے نہیں کھڑا بیل بجا رہا تھا لیکن مجال ہے جو دروازہ کھل جائے اب کی بار اس نے ڈور بیل پہ ہاتھ رکھا تو جیسے ہٹانا بھول گیا اسی وقت دروازے کا لاک کھلا اور لیل کا چہرہ نمودار ہوا
ایک دروازہ کھولنے میں اتنا وقت کون لگاتا ہے گرمی میں مرنے والا ہوگیا تھا میں وہ اندر آتے ہی لیل پہ گرجا تھا جبکہ وہ نوٹس لئے بغیر دروازہ بند کرتی اسکے پیچھے ہی اندر آئی
میں کام کر رہی تھی اور تمہاری زوجہ تمہاری دستک پہچانتی ہے لیکن چونکہ اسے تم سے سخت نفرت ہے تو اس نے دروازہ نہیں کھولا وہ عام سے لہجے میں بولی تھی جبکہ صوفے پہ بیٹھی ہا لے نے کوئی رد عمل نہیں دیا
عمر نے ہا لے کو دیکھا تو جیسے رک سا گیا
وہ صبح صبح اسے دیکھنے کا عادی ہوگیا تھا آج صرف ایک دن اسے جلدی گھر سے جانا پڑا اور آج ہی اسکا دل بری طرح بے چین ہو گیا یہ تو چند گھنٹوں کی بات تھی ایک دن وہ ہمیشہ کے لئے اسے نہیں دیکھ سکے گا پھر وہ اس بے چینی کا کیا کرے گا؟
اس لڑکی کا زندگی سے چلے جانے کا خیال ہی دل کو خالی کر دیتا تھا
وہ چند سیکنڈ مزید اسکو دیکھتا رہا اور پھر نظر پھیر لی اسکی اگلی نظر میر پہ پڑے کافی کے خالی مگر اور آدھے ادھورے کھائے ہوئے سینڈوچ کی پلیٹ پہ پڑی تھی
وہ خاموشی سے آگے آیا مگر اور پلیٹ اٹھا لئے اور کچن کی طرف بڑھ گیا
اب یہ بھی میں دھوؤں صاف کیوں نہیں رکھتی تم اپنا گھر وہ جاتے جاتے بڑبڑ آیا تھا
لیل ہا لے کے ساتھ صوفے پہ جا کر بیٹھ گئی
جس دن تم میرے گھر آنا چھوڑ دو گے اس دن میں اپنے گھر کے کام خود کرنے لگ جاؤں گی
میں نے تمھارے جیسی پھو ہڑ لڑکی نہیں دیکھی یہ سنک دیکھو کتنا خراب ہوگیا ہے چکنائی جم گئی ہے وہ برتن سنک میں رکھتے نا پسندیدگی سے کہہ رہا تھا
ہاں تو تم صاف کر دو ناں کیا میرا کوئی حق نہیں تم پہ ؟ پرسوں آجانا مل کر صفائی کریں گے کیا کہتے ہو؟ وہ لیپ ٹاپ پہ کھٹ کھٹ ٹائپ کرتی بولی تھی
میں تمہارے گھر کا ملازم نہیں ہوں اے ایس پی عمر حیات ہوں میں تمہاری گھر پہ تمہاری مرضی سے صفائی کرنے آؤں گا؟ میں پرسوں نہیں سنڈے کو آؤں گا سمجھی وہ برتن دھوتے ہوئے جل کر بولا تھا
لیل مسکرا دی تھی
سسپنڈڈ اے ایس پی (اس نے سسپنڈڈ پہ زور دیا تھا)وہی جس پہ انکوائری بیٹھی ہوئی ہے اور وہ دو بار اپنی انکوائری کال پہ نہیں گیا کل تو تمہاری فوٹو اخبار میں بھی چھپ چکی ہے اور کتنا جھیلو گے اپنی زوجہ کا کیا کارنامہ ؟ وہ ہلکے پھلکے لہجے میں بول رہی تھی
عمر کے برتن دھوتے ہاتھ رکے تھے
ویسے ایک بات ہے اتنی بری فوٹو کون لگاتا ہے؟ میرا ڈمپل بھی نظر نہیں آ رہا اسے ایک اور صدمہ لگا تھا ہا لے نے ایک خاموش نظر ان دونوں پہ ڈالی تھی
اب اگر آپ دونوں کو نوک جھوک اور مذاق مستی ختم ہوگئی ہو تو ہم کام کر لیں ؟ ہا لے کی سنجیدہ آواز پہ عمر نے مڑ کر اسکو دیکھا تھا
اسے کئی لوگوں نے کہا تھا کہ اسکی آواز ایسی ہے جسے گھنٹوں سنا جا سکتا ہے لیکن اگر ہا لے بولتی رہے تو عمر اسے ساری زندگی سن سکتا ہے آج اس نے اعتراف کیا تھا
زوجہ صاحب تمھیں اگر میرے ہاتھ میں لیپ ٹاپ دکھ رہا ہے تو یہ بھی دیکھو کہ میں اس پہ کام کر رہی ہوں اور الفا برتن نہیں دھو رہا اپنی انزائٹی دور کر رہا ہے برتن دھونا اسکے لئے تھیراپی ہے اصل میں ابھی تم اسے جانتی نہیں ناں اس نے جانتی پہ زور دیاتھا
خیر یہاں آؤ اس نے لیپ ٹاپ سامنے رکھی چھوٹی میر پہ رکھا اور خود نیچے فرش پہ بیٹھ گئی عمر اپنے ہاتھ خشک کرتا ہوا انکی طرف آیا اور لیل کے ساتھ نیچے بیٹھ گیا
یہ ہے تمہاری لسٹ کا وہ تیسرا آدمی جسکی ڈیٹیلز نکالنے میں مجھے سب سے زیادہ وقت لگا
لیل سکرین کو دیکھتے ہوئے کہنے لگی سکرین پہ ایک وجہیہ صورت کم و بیش پچپن سال کے آدمی کی تصاویر گردش کر رہی تھیں
اسکا نام ہے اسحاق کبیر ریٹائر ایمبیسڈر تین سال قبل اس نے ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور اب اپنی ایک لا فرم چلاتا ہے اصل میں اسکا کاروبار یہ نہیں ہے اسکا اصل کاروبار گیر کی سمگلنگ ہے جسکی بنا پہ یہ شیر علی اور ندیم علی کو بھی جانتا ہی اور انکے ساتھ اسکے کافی اچھے ورکنگ ریلیشن شپ ہے
اسکا بابا سے کیا تعلق ہے؟ ہا لے نے بیچ میں سوال کیا تھا
بہت برا تعلق ہے اسکی بیٹی نے ایک سال قبل اپنے بوائے فرینڈ کو گھر پہ بلایا اور اسے با بدھ کر ٹارچر کر کے جان سے مار دیا اس نے دو دن تک اسے ایک کمرے میں قید کر کے رکھا اور اسے مختلف طر یقوں سے ایذا پہنچاتی رہی کبھی بلیڈز سے کٹس لگائے تو کبھی سیگرٹ سے جلایا اور آخر میں اسکا گلہ کاٹ کر مار دیا وہ ایک ذہنی مریضہ تھی اسے شروع سے اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ یہی سب کچھ کرنے کی عادت تھی
لیل عام سے لہجے میں بتا رہی تھی اور ہا لے کے رونگٹے کھڑے ہو رہے تھے عمر خاموشی سے سن رہا تھا ان دونوں کے لئے یہ صورتحال نئی نہیں تھی
خیر اس بار وہ پکڑی گئی اور اسے جیل لے جایا گیا اس لڑکے کی فیملی میں اسکے بھائی نے قتل کا کیس دائر کر دیا اور فیصلہ تمھارے با با کی عدالت میں آیا انہوں نے تین پیشیوں کے اندر اندر اس لڑکی کو سز ائے موت سنا دی اسکا باپ اور اسکی پھپھو بہت جھٹپٹآئے اپنی بیٹی کو بے گناہ ثابت کرنے کے لئے ہر قسم کی کوشش کر کے دیکھ لی جج صاحب کو ڈرایا دھمکایا پیسے اافر کئے لیکن کچھ نہ ہو سکا بلا خر اسنے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی جس دن اس لڑکی کی سماعت تھی اسی صبح وہ اپنے جیل کے کمرے میں مردہ پائی گئی اس نے خودکشی کر لی تھی اس لڑکی کی پھپھو شاہ تاج کبیر جو کہ ایک کرمنل لائر ہے اس نے ایک حشر برپا کر دیا قصہ مختصر یہ کہ اس نے اپنی بھتیجی کی قبر تک قصر کبیر کے پچھلے لان میں بنوائی تاکہ وہ کبھی بھی اپنی بچی کی لاش کو بھول نہ سکیں قوی امکان ہے کہ وہ لوگ تمھارے اغوا میں شامل ہو سکتے ہیں اور شاہ تاج نے دو بار جج صاحب کو جان سے مارنے کی کوشش بھی کی تھی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکی اور اب جب اسے موقع ملا تو وہ کھیل کھیل گئی
لیل بول کر خاموش ہوئی اور دونوں کو "میرے بغیر تمہارا کیا ہوتا "والی نظروں سے دیکھا
ہا لے نے ایک گہری سانس بھری وہ ان سب کی عادی نہیں تھی کچھ عرصہ پہلے تک اسکی زندگی بس فیشن کھانا گھومنا اور پارٹیز تھی اب اسکی زندگی اچانک سے بقا کی جنگ نفرت انتقام اور جھوٹ میں بدل گئی تھی وہ ظاہر کرتی تھی کہ وہ ان حالات میں "فٹ "ہے لیکن وہ "مس فٹ "تھی یہ اسکا دل کہتا تھا
کیا مجھے انکے خلاف کچھ ایسا مل سکتا ہی جس سے وہ میرے سامنے اپنا گناہ مان لیں کوئی دھمکی کوئی خوف کچھ بھی ؟ اس نے لیل کو دیکھ کر پوچھا تھا عمر اٹھ کھڑا ہوا تھا
سینٹر ٹیبل پہ اب بھی سامان بکھرے پڑے تھے کیا وہ انہیں جگہ پہ رکھے بغیر سکون سے بیٹھ سکتا تھا؟
لیل نے کندھے اچکائے تھے
یہ میرا ورک ٹائم ہے زوجہ صاحبہ میں اس وقت اتنا ہی بولوں گی جتنے مجھے پیسے ملیں گے
ہا لے نے اپنا بیگ کھول کر پانچ پانچ ہزار کے چار نوٹ نکالے تھے اور سامنے رکھ دئیے
لیل نے سر کے خم سے شکریہ ادا کیا
تم انہیں دھمکا نہیں سکتی کیونکہ وہ ان سب چیزوں سے بہت آگے آگئے ہیں تم انہیں خوف زد بھی نہیں کر سکتی کیونکہ اگر انکو خوف ہوتا تو وہ ایسے کاموں میں نہ پڑتے تم صرف ایک کام کر سکتی ہو ان کے "راز "تم انکے راز لا کر ان سے کچھ بھی کروا سکتی ہو انکی کمزوری انکا پیسہ ہے انکا راز انکا پیسہ ہے نیب کی طرف سے ان پہ ڈھیروں کرپشن چارجز ہیں انکے گھر پہ تین بار ریڈ لگا ہے لیکن کچھ نہیں ملا ایک رپورٹ کے مطابق انکا سارا پیسہ انکے گھر میں ہے لیکن کسی بھی ریڈ میں انکے گھر سے ایک پھوٹی کوڑی بھی بر آمد نہیں ہوئی اب تم دیکھ لو تمھیں کیا کرنا ہے وہ کہتے ہوئے اوپن کچن کی جانب بڑھ گئی
عمر سینٹر ٹیبل کو چمکا چکا تھا اب وہ کسی فالتو کپڑے سے دیواروں پہ لگی پینٹنگز پہجمی دھول صاف کر رہا تھا دفتعا ہا لے کے ذہن میں ایک جھماکہ ہوا
شاہ تاج اور ندیم کا صرف ورکنگ ریلیشن شپ ہے کیا آپ کو یقین ہے؟ اس نے لیل کی طرف چہرہ موڑ کر پوچھا تھا
تمھیں کیا لگتا ہے؟
مجھے لگتا ہے ان دونوں کے درمیان وہ رشتہ ہے جس میں انسان سر دھڑ کی بازی لگا سکتا ہے جس میں اسے نفع نقصان کی پرواہ نہیں ہوتی جس میں ایک انسان کے کہنے پہ آپ دنیا ادھر کی ادھر کر سکتے ہیں جس میں ایک شخص کی بات آپ کے لئے حرف آخر ہوتی ہے جس میں آپ بنا سوچے سمجھے ایک اندھے کنویں میں بھی ڈوب سکتے ہیں
اور وہ جذبہ کونسا ہے؟ عمر نے پیچھے سے پکارا تھا
محبت . . . ہا لے ہہلکی آواز میں بولی تھی مجھے اب تک لگتا تھا ندیم نے شاید یہ کام کسی نفرت کے تحت کیا ہوگا لیکن میں بھول گئی تھی ایسے بے خوف فیصلے محبت کرواتی ہے وہ بولتے ہو ئے اٹھ کھڑی ہوئی
لیل یک ٹک اسکو دیکھ رہی تھی
اب تم کیا کرو گی؟
ہا لے سادگی سے مسکرائی
میرے دوستوں میں مجھے ریلشن شپ ایڈوائز کے لئے ملکہ سمجھا جاتا ہے ان دونوں کی محبت قائم ہے کیونکہ اس میں اب تک دور دور تک رقابت نہیں ہی میں محبت کو رقابت کا خوف دلاؤں گی اور محبت خوف زدہ ہو جائے گی یہ ایک کمزور لمحہ ہوگا اور اس کمزور لمحے میں میں کسی بھی انسان کے دل کی بات جان سکتی ہوں
لیل اور عمر بس اسکو دیکھے گئے وہ اپنا بیگ اٹھائے باہر نکل گئی
***
سلطان منزل کا لان اس وقت ویران تھا کوئی وقت تھا جب یہاں بیٹھ کر چائے پی جاتی تھی باتیں کی جاتی تھیں لیکن اب نہ باتیں رہیں نہ باتیں کرنے والے لوگ محل نما گھر میں رہ گئی تو بس ایک نحوست اسی نحوست بھرے گھر کے لان میں اس وقت حسن سلطان اکیلا بیٹھا تھا جب مہر ماہ اور سفیر اسے اپنی جانب اتے دکھائی دئیے سفیر کے چہرے پہ غصہ تھا
تم اس دو ٹکے کے پولیس والے سے ملنے کیوں گئے تھے؟ سفیر اسکے سر پہ کھڑا دھاڑا
حسن نے پر سکون نظروں سے اسکو دیکھا
میں اس سے ملنے نہیں گیا تھا میں برونو کو واک پہ لے کر گیا تھا وہ مجھے وہاں مل گیا اور ہم نے بات کر لی اس میں کیا بڑی بات ہے؟
. . بکو مت
وہ پہلے سے زیادہ تیز آواز میں دھاڑا تھا
جھوٹ بول رہے ہو تم اصل میں پتہ ہے کیا اصل میں تمہاری غیرت ختم ہوگئی ہے تم بے غیرت ہو گئے ہو حسن سلطان وہ آدمی جس کے ساتھ تمہاری بہن بھاگ گئی وہ آدمی جس کے صدمے سے تمہارا باپ مر گیا تم اس آدمی کے ساتھ ملاقاتیں کرتے پھر رہے ہو شرم آنی چاہیے تمھیں لعنت ہو تم پہ
اس کے منہ سے کف نکل رہا تھا اسکا بس نہیں چلتا تھا کہ حسن کا گلہ دبا دے
حسن کے چہرے کا رنگ بدلا تھا
وہ دو قدم آگے آیا سفیر کی آنکھوں میں دیکھا اور کہنا شروع کیا
میرے باپ کو تو دل کا دورہ آپ کی وجہ سے پڑا تھا آپ ہیں اصل قاتل اگر آپ اس دن اپنی دو ٹکے کی عزت بچانے کی خاطر آپی سے نکاح نہ کرتے تو وہ ہسپتال نہیں پہنچتے
اور اگر تمہاری بہن نہیں بھاگتی تو مجھے یہ سب کچھ کہنے کی ضرورت ہی نہ پیش آتی تمھیں شرم آنی چاہیے حسن کیسے انسان ہو تم اس آدمی کی وجہ سے ہمارا خاندان تباہ ہوگیا اور اب تم اسی کے پیچھے پیچھے پھر رہے ہو؟
اور آپ خود کیا ہیں سفیر بھائی جس لڑکی سے شادی سے انکار کر دیا تھا آج اسی کو اپنے پہلو میں لئے پھر رہے ہیں اور جس لڑکی کے لئے آپ سارے خاندان سے لڑنے کو تیار تھے آج اسی لڑکی کے بارے میں ایسی باتیں کر رہے ہیں غیرت میری نہیں آپ کی ختم ہوگئی ہے آپ اپنے ہی خاندان کی لڑکی کے لئے اتنی گندی زبان کیسے رکھ سکتے ہیں؟ اتنے گھٹیا کیسے ہو سکتے ہیں آپ اسکی آواز میں افسوس تھا
اسی لمحہ سفیر کا ہاتھ اٹھا تھا لیکن پھر وہ ہوا میں ہی معلق رہ گیا
حسن نے اسکا اٹھتا ہاتھ اپنے ہاتھ سے روکا تھا اسکی آنکھیں اس وقت سرخ ہو رہی تھیں
نہ سفیر سلطان ہر بار نہیں میں کوئی بے غیرت نہیں ہوں جو آپ سے پٹتا رہوں
وہ غرآیا تھا
مہر ماہ دھک سے رہ گئی سفیر
میں حسن معراج سلطان ہوں اور مجھے اپنی اوپر اٹھتے ہوئے ہاتھ روکنے آتے ہیںا ور اگر میرے ہاتھ کسی کا اٹھتا ہاتھ روک سکتے ہیں تو یہ کسی پہ اٹھ بھی سکتے ہیں اگلی بار آپ کا ہاتھ روکوں گا نہیں اپنا ہاتھ اٹھاؤں گا میرا تو کچھ نہیں ہوگا آپ کی رہی سہی عزت بھی ختم ہوجائے گی
اس نے چبا چبا کر لفظ ادا کیے اور آگے بڑھ گیا پھر رکا مڑ کر سفیر کود یکھا
ویسے میری بہن کے شوہر نے آپ کا سہی نام رکھا ہے
نا مرد کہیں کے
وہ حقارت سے کہتا آگے بڑھ گیا
اس لان میں حق دق کھڑے سفیر اور مہر ماہ کو چھوڑ کر ہم فروا سلطان کے کمرے میں چلتے ہیں
اس پر تعیش کمرے کا دروازہ کھول کر اندر آؤ تو سامنے ہی فروا سلطان سنگھار میر کے سامنے بیٹھی اپنے میک آپ کو آخری ٹچ دے رہی تھیں
اس نے سرخ لمبی میکسی نما فراک پہن رکھی تھی گہری اسمؤکی آئیز مزید گہرا کرتی اسکی انگلیاں ہارون کی آمد پہ یکدم جیسے تھمی تھیں
آج تم یہاں کا راستہ کیسے بھول گئے؟ وہ اگلے ہی لمحے پھر سے برش اپنی آنکھوں پہ چلاتے ہوئے ہارون سے پوچھنے لگیں
وہ بغیر جواب دیے آگے آیا ایک قدم دو قدم تین قدم یہاں تک کہ وہ انکے بالکل پاس آگیا
مے آئی ؟ اس نے برش کی جانب اشارہ کر پوچھا
فروا دل کھول کر مسکرائیں
شیور
ہارون نے نرمی سے انکے ہاتھ سے برش لے لیا
فروا نے کوئی مزا حمت نہیں کی وہ مسکراتی نظروں سے اسکو دیکھتی رہیں
ہارون نے برش کو آئی شیڈ کٹ میں لگایا ایک رنگ برش کے بالوں پہ لگ گیا
ہارون نے منہ سے پھونک مار کر ایکسٹرا رنگ نیچے فرش پہ جھاڑ دیا اب اسکی انگلیاں مہارت سے فروا کی آنکھوں پہ چل رہی تھیں
آپ کو پتہ ہے انٹی مجھے رنگوں سے کتنی محبت ہے؟ . اس نے کہنا شروع کیا
فروا نے جواب نہیں دیا وہ جانتی تھیں ہارون ان سے کم از کم یہ بات پوچھنے نہیں آیا وہ جواب تب دیں گی جب انہیں بات ضروری لگے گی
لیکن کچھ رنگ ایسے بھی ہیں جن سے مجھے نفرت ہے پتہ ہے وہ رنگ کون سے ہیں؟
وہ اب انکی دوسری بند آنکھ پہ برش چلا رہا تھا
وہ ذرا دیر کو رکا پھر بولا
مجھے آپ کے چہرے کے رنگوں سے نفرت ہے یکدم اسکے لہجے میں سختی آگئی تھی
فروا بے اختیار غیر آرام دہ ہوئی تھیں
یہ جو آپ کے چہرے پہ لگا بلش ہے ناں یہ مجھے سخت نہ پسند ہے آپ کی لپسٹک کا رنگ بھی مجھےb نہیں پسند اصل میں مجھے مسئلہ ان رنگوں سے نہیں ہے
وہ رکا تھا فروا نے سانس تک روک لی
مسئلہ آپ کے چہرے سے ہے آپ کے چہرے پہ جو بھی رنگ لگتا ہے نہ وہ قابل نفرت ہوجاتا ہے اسکے لہجے میں کچھ تھا کہ فروا کے گلے میں گلٹی سی ابھری
ہارون بولے گیا
ہر وہ رنگ جو آپ کے چہرے پہ لگتا ہے مکروہ ہوجاتا ہے گل سڑ جاتا ہے اسکی اصل رنگت ختم ہوجاتی ہے وہ بے کار ہوجاتا ہے یہ بلش کا گلابی رنگ یہ آپ کے چہرے پہ لگنے سے پہلے ماتم کر ہے اور یہ آئی شیڈز کے سارے رنگ یہ آپ کی آنکھوں پہ لگنے سے پہلے بین کرتے ہیں انکو خود سے کرا ہیت آتی ہے
ہارون تم . . . انہوں نے کچھ کہنا چاہا لیکن ہارون نے انکو روک دیا
ششش کچھ مت بولیں بس سنیں
آپ کو پتہ ہے میرا پسندیدہ رنگ کونسا ہے؟ اس نے برش کو میر پہ رکھ دیا تھا اور اب بازو سینے پہ باندھے سرد نظروں سے فروا کے چہرہ کو دیکھا تھا
مجھ . . میں . میں لیٹ ہو رہی ہوں کہیں جانا ہے مجھے وہ بے اختیار اٹھنے لگی تھیں
میرا پسندیدہ رنگ سرخ ہے پتہ ہے کیوں؟ وہ ان پہ دھیان دئیے بغیر بولے گا فروا واپس بیٹھ گئیں اٹھنا یا بھاگنا بے کار تھا
کیونکہ یہ خون کا رنگ ہوتا ہے اسکا لہجہ خودبخود سرد ہو گیا تھا فروا کا رنگ سفید پڑنے لگا
اور پتہ ہے یہ رنگ مجھے کب سے پسند ہے؟
وہ رکا . . . ایک لمحہ اگلا لمحہ اور پھر وہ فروا کے کان کے پاس جھکا
"سرخ رنگ "مجھے تب سے پسند ہے جب سے میں نے اپنے بھائی کو قتل کیا
فروا دھک سے رہ گئی
وہ خون وہ سرخ مائع وہ خون کا تالاب آہ کیا منظر تھا . . . . وہ منظر وہ رنگ میں آج تک نہیں بھولا . . . وہ رنگ کتنا خوبصورت تھا وہ رنگ کتنا یادگار تھا پتہ ہے رستم کے جسم میں جو سوراخ ہوگیا تھا وہاں سے نظر آتا اسکا زخم وہ کتنا سرخ تھا
بس کر دو بس کر دو یہ تم یہ کیا کہہ رہے ہو فروا نے کانوں پہ ہاتھ رکھ لئے تھےا سکا رنگ سفید پڑنے لگ گیا تھا لیکن کیا ہے میں وہ منظر ذرا بھولنے لگ گیا ہوں
وہ افسوس سے کہہ رہا تھا
اصل میں تب بچا تھا ناں میں لیکن اب نہیں ہوں میں آرٹسٹ ہوں میں چیزیں ری سائیکل کرتا ہوں آج میں اس منظر کو ری کریٹ کروں گا
اس نے جھک کا اپنی پنڈلی سے لگی پستول نکالی تھی
فروا کا دل رک سا گیا
نہیں . . . . بچے . . ہارو . . ہارون میں . مجھے مجھ سے کیا . غلطی . ہوگئی ہے . . . . اسکی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے تھے ہارون نے پستول کی ٹھنڈی نال فروا کے ماتھے پہ رکھ دی فروا کو لگا تھا اب وہ کبھی سانس نہیں لے سکے گی آپ . . . کی جرات کیسے ہوئی کہ آپ مجھے استمعال کریں وہ غرآیا تھا
فروا کرسی پہ بیٹھی تھی اور ہارون اٹھ کر اسکی کرسی کے گرد چکر کاٹنے لگا
میرا ڈرائیور میری سم میری گاڑی آپ نے ہا لے کے اغوا میں مجھے فریم کرنا چاہا ہمت کیسے ہوئی؟ وہ بلند آواز میں دہاڑا تھا
میں نے رستم کو اس لئے مار دیا کیونکہ وہ مجھ سے میرے باپ کو چھین رہا تھا اور اب میں آپ کو ما روں گا کیونکہ آپ نے مجھ سے ہا لے کو چھینا ہے میں آپ کی جان لے لوں گا جس طرح رستم کی جان لے لی سوچیں جب میں دس سال کا ہو کر قتل کر سکتا ہوں تو چوبیس سال کا ہوکر مجھے کون روکے گا؟
وہ اب انکے سامنے آ کر کھڑا ہوگیا تھا اور پستول کو فروا کی گردن پہ رکھ دیا
وہ مردہ آنکھوں سے اسکو دیکھے گئیں ساکت سن
آپ کو سوچنا چاہیے تھا پاگلوں سے پنگا لیتے وقت سوچنا چاہیے تھا میرا کیا ہے آپ کو مار دوں گا اور مجھ سے کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ہوگا میرا باپ ایم این اے ہے اسکے تعلقات ہیں ہمارے پاس پیسہ ہے میں ثبوت مٹا دوں گا میرا باپ منہ بند کروا دے گا
وہ بول رہا تھا اور فروا بہتے آنسوؤں کے ساتھ سن رہی تھیں
اسکی گردن مسلسل نفی میں ہل رہی تھی
وہ یہاں سے بھاگنا چاہتی تھی لیکن ٹانگوں میں جان نہیں تھی وہ بولنا چاہتی تھی لیکن زبان مفلوج تھی
آپنے میرے ساتھ کتنا غلط کیا جانتی ہیں؟ میں کتنی تکلیف میں ہوں کس اذیت سے گزر رہا ہوں کچھ پتہ بھی ہے آپ کو؟ اسکی آواز سرد سے سرد ترین ہوتی جا رہی تھی
، . مجھے معاف کر دو . . . بدقت بول پائی تھیں آنسو بھل بھل اسکی آنکھوں سے نکل رہے تھے موت کا خوف سارے میں پھیلا ہوا تھا
ہاروں طنزیہ سا ہنسا تھا
معاف کر دوں وہ بھی آپ کو؟ لیکن میں ایسا کیوں کروں ؟ آپ کا اور میرا تعلق ہی کیا ہے؟ لگتی کیا ہیں آپ میری ؟ چلیں میں آپ کو ایک شرط پہ معاف کر سکتا ہوں آپ مجھے بتائیں کہ آپ اس فہیم مرزا سے کہاں اور کیوں ملی تھیں ؟