Chapter 49: باب 49

اسی خوشگوار صبح میں جب شاہد حسین اور ہارون کو اپنے گھر کے جم خانہ میں چھوڑ کر اگر ہم ایک چھو ٹے سے پارک میں جائیں تو وہاں ہمیں کچھ لوگ ٹریک پہ بھاگتے ورزش کرتے دکھائی دیں گے کچھ لمبی سی واک کر رہے ہوں گے اور کچھ گھاس یا بنچ پہ بیٹھے صبح کو خوش آمدید کہہ رہے ہوں گے ایسے میں پارک کے داخلی دروازے سے ایک سولہ سالہ لڑکا اپنے ہاتھ میں ایک اعلی نسل بھورے رنگ کے کتے کا پٹا تھامے آہستہ آہستہ چلتا ہوا اندر آ رہا تھا کتا بار بار اچھل اچھل کر اسکے قد کے برابر آنے کی کوشش کرتا اور وہ لڑکاکھلکھلا کر ہنسنے لگتا جیسے کوئی ماں اپنے بچے کی شرارت دیکھ کر ہنستی ہو ذرا ذرا فاصلہ طے کرنے کے بعد وہ رک جاتا اور اپنے ہاتھ میں پکڑی سرخ بال کو دور اچھال دیتا پھر اپنے کتے کے پٹے کو ذرا سا ڈھیلا چھوڑ دیتا وہ فورا اچھلتا ہوا جاتا اور بال اپنے منہ میں لئے واپس آجاتا بدلے میں اسکا مالک اسکے سر پہ ہاتھ پھیر دیتا اور وہ اعلی نسل کتا جیسے اندر تک شانت ہوجاتا بہت ٹیلنٹڈ کتا ہے تمہارا

اپنے عقب سے آتی آواز پہ وہ بری طرح ٹھٹھکا تھا اس نے مڑ کر دیکھا تو سامنے ہی سر مئی ٹر یک سوٹ میں ملبوس پسینے میں نہایا ہوا عمر حیات کھڑا تھا وہ شاید جاگنگ کر رہا تھا اسکی سیاہ آنکھیں چمک رہی تھیں اور لب ہلکی سی مسکراہٹ میں ڈھلے تھے اسکو اس طرح مسکراتے اور اپنے قریب دیکھ حسن کے جسم کے سا رے اعصاب تن گئے

پہلی بات تمہاری ہمت کیسے ہوئی میرے سامنے آنے کی اور دوسری بات یہ کیا نہیں بر ونو ہے میرا بیٹا آئندہ اس کو کیا کہنے کی جرات نہ کرنا اس نے انگلی اٹھا کر تنبیہ کی تھی

عمر نے اوہ کے انداز میں ابرو سکیڑے تھے

برونو تو اسکا نام ہے ناں رہے گا تو کیا ہی اب میرا نام عمر حیات ہے تو کیا میری جنس بدل جائے گی میں انسان نہیں رہوں گا؟

وہ مسکراہٹ دبائے پوچھ رہا تھا

ہلکی ہلکی ہوا سے اب اسکا پسینہ خشک ہونے لگا تھا

حسن نے دانت پہ دانت جما کر ضبط کیا تھا

مجھے تمہاری شکل دیکھنے کا کوئی شوق نہیں ہے میرے سامنے مت آیا کرو . . . وہ بول کر آگے بڑھنے لگا عمر نے اپنے قدم اسکے ساتھ جوڑ لئے

تو مت دیکھو میری شکل بس آواز سن لینا تمھارے بابا میری آواز کے مداح تھے . . . اور یقین کرو میری آواز بڑی دلکش ہے اسکا لہجہ اب بھی غیر سنجیدہ تھا

حسن رک گیا تھا بھورے بالوں والا کتا بھی ساتھ رکا تھا لیکن اب کے اسکے اند از میں بے زاری تھی وہ بار بار دم ہلا رہا تھا قدم آگے بڑھا رہا تھا جیسے یہاں سے جانے کی جلدی ہو وہ اپنے مالک کے ساتھ جس کھیل سے محضوض ہو رہا تھا اس نوارد نے اسکا سارا مزہ خراب کر دیا تھا

آخر تم چاہتے کیا ہو؟ اکیلا کیوں نہیں چھوڑ دیتے مجھے میرا باپ اور بہن تو چھین لئے تم نے اب کیا چاہتے ہو؟ اسکا لہجے میں غصے کے ساتھ ساتھ رنج بھی تھا

عمر کی آنکھیں سپاٹ ہو گئیں

بات کرنا چاہتا ہوں تم سے اور تمھارے کچھ سوالات کے جواب ہیں جو میں تمھیں دینا چاہتا ہوں تمہاری بہن میری بات نہیں سن رہی کیونکہ وہ وکٹم ہے مجھے یقین ہے تم ضرور سننا چاہو گے

میں تمہاری کسی بات کا اعتبار نہیں کروں گا پھر میرے ساتھ اپنا وقت ضائع کرنے کا کیا فائدہ ؟

میرے پاس ثبوت ہیں حسن میں بے قصور ہوں اور میں یہ ثابت کرنا چاہتا ہوں بغیرثبو ت کے تو دنیا کی کوئی عدالت سزا نہیں دیتی میں تم سے وعدہ کرتا ہوں صرف پانچ منٹ میری بات سن لو اسکے بعد اگر تم میری شکل نہیں دیکھنا چاہو گے تو عمر حیات کبھی تمھیں اپنی شکل نہیں دکھائے گا

حسن چند لمحے مشکوک نظروں سے اسکو دیکھتا رہا تنے اعصاب ذرا ڈھیلے ہو ئے پانچ منٹ اور اسکے بعد وہ کبھی اسکے سامنے نہیں آئے گا آفر بری نہیں تھی

پانچ منٹ سے ایک سیکنڈ کم نہ ایک سیکنڈ زیادہ ثابت کرو عمر وہ روکھے لہجے میں کہتا برونو کا پٹا تھامے سامنے رکھی بینچ کی طرف بڑھ گیا

چند لمحہ بعد وہ دونوں ایک درخت کے سائے میں رکھی بینچ پہ بیٹھے ہوئے تھے برونو پاس ہی سرخ بال سے کھیل رہا تھا

عمر کے ہاتھ میں اسکا موبائل تھا اور اس پہ چلتی پچیس اپریل کی رات والی فوٹیج

حسن آنکھیں سکیڑے سکرین پہ چلتے مناظر دیکھ رہا تھا

گاڑی میں سامان رکھو اتا عمر اور پھر کال کرتا ہوا عمر حسن نے وقت دیکھا یہ وہی وقت تھا جب ہا لے اغوا ہو چکی تھی تھوڑی دیر بعد وہ اندر چلا گیا تھا اور اسکا ڈرائیور گاڑی نکال کر لے گیا

حسن کا سانس تک رک گیا

کیا وہ سچا تھا؟

اب سکرین پہ تھوڑی دیر بعد کا منظر دوڑ رہا تھا

عثمان گاڑی لے کر اندر آیا تھا اور واپس اپنے کوارٹر کی جانب بڑھ گیا عمر نے سکپ کر کر کے اسکو ساری رات کی فوٹیج دکھائی تھی

حسن کے چہرے پہ ایک رنگ آ رہا تھا ایک جا رہا تھا

اب اسکرین پہ صبح سویر کا منظر تھا مندی مندی آنکھوں سے گاڑی کی طرف آتا عمر حیات تھوڑی دیر بعد گاڑی کھلی اور اس سے باہر نکلتی ہا لے سلطان اسکا حلیہ بکھرا ہوا تھا وہ بہت بری طرح عمر کے سینے پہ تھپڑ مارے جا رہی تھی

حسن کے دل کو کچھ ہوا تھا

وہ اسکی بہن تھی اور کیا کیا جھیل چکی تھی

اور بس یہاں عمر کے موبائل کی سکرین تاریک ہوگئی ایک فلم تھی جو انٹرول میں ہی ختم ہوگئی تھی

اب کیا کہنا چاہو گے؟ عمر نے سنجیدگی سے پوچھا تھا

یہ کوئی پختہ ثبوت نہیں ہے اس نے کہنا شروع کیا تم اغوا کے وقت جس آدمی سے بات کر رہے تھے مجھے کیا پتہ وہ کون تھا کیا پتہ تم نے اپنے لوگ بھیج کر ہا لے کو اغوا کروایا ہو اور کیا پتہ تمہارا ڈرائیور بھی اس سب میں شامل ہو میں جانتا ہوں ہا لے نے ویڈیو دیکھنے کے بعد تم سے یہ سب نہیں کہا ہوگا کیونکہ وہ وکٹم ہے اور وکٹم تصویر کا دوسرا رخ نہیں دیکھتے لیکن میں اس نے انگلی سے سینے پہ دستک دی

میں وکٹم کی فیملی ہوں اور وکٹم کی فیملی وہ سب کچھ دیکھ سکتی ہے جو کوئی اور نہیں دیکھتا سو تم عمر حیات تم مجھے بے وقوف مت بناؤ اگر تم واقعی بے قصور ہو تو ثابت کرو کوئی ایسا ثبوت لاؤ جس پہ یقین آ سکے مجھے بچہ مت سمجھو بلکہ تم مجھے کوئی عام بچہ مت سمجھو میرا باپ جج تھا انکی عدالت میں ہزار ایسے کیسز آتے تھےا ور وہ جن جن مقدموں کے فیصلے سناتے تھے میں گھر میں ان قصوں کی روداد بڑے شوق سے سنتا تھا

وہ سنجیدگی سے بول رہا تھا اور عمر خاموشی سے اسے سنے گیا

میں نے اپنی آنکھوں سے اپنے سامنے کئی کئی قتل کرنے والے مجرم دیکھ رکھے ہیں میں نے کئی اشتہاری کئی غنڈے موالی دیکھ رکھے ہیں میں نے تمھارے لائے ہوئے ثبوتوں جیسے بے بنیاد اور فضول ثبوتوں کے ساتھ ساتھ ایسے ٹھوس ثبوت بھی دیکھے ہیں جن سے آٹھ قتل کرنے والا مجرم بھی رہا ہو جائے

میرے لئے یہ صورتحال نئی نہیں ہے اور نہ میں کوئی دودھ پیتا بچا ہوں جو ان فضول ثبوتوں پہ یقین کر لوں گا یا تو مجرم لاؤ یا پھر ثبوت . . . اب اسکے پہلے ممیرے سامنے مت آنا اسکا لہجہ بے نیاز تھا

عمر نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلایا

اوکے میں سمجھ گیا لیکن تمھیں مجھ سے ملتے رہنا ہوگا ایک ہفتے کے لئے میں ہر دن ایک نیا ثبوت لاؤں گا تم یقین کرو یا نہ کرو بس دیکھ لیا کرنا اور جب تمہارا دل چاہے میرے حق میں فیصلہ سنا دینا

ایسا کبھی نہیں ہوگا حسن نے اسکی بات کاٹی

عمر نے کہنا جاری رکھا

اور اگر میرے لائے ہوئے کسی بھی ثبوت پہ یقین نہ آیا تو میں آئندہ کبھی تمھارے سامنے نہیں آؤں گا ڈیل ؟ اس نے بول کر اپنا ہاتھ آگے بڑھایا تھا

حسن نے ایک نظر اسکے چہرے کو دیکھا اور پھر اسکے بڑھے ہوئے ہاتھ کو اور پھر اگلی نظر اسکے پیروں پہ گئی یہاں اسکی آنکھوں کی پتلیاں ٹھہر گئیں

اسکے پیروں میں سفید جوگرز تھے انکی چمک اس بات کی گواہ تھی کہ آج انکا "فرسٹ ویئر" ہے

یہ جوتے یہ برالرو کی نئی کلیکشن ہے ناں ؟ اس فروری میں ریلیز ہوئی تھی یہ کلیکشن ہے ناں ؟ وہ اسکے جوتوں کو ستائش سے دیکھتے ہوئے کہہ رہا تھا البتہ انداز میں یا چہرے پہ کوئی حسد نہیں تھا اگر کچھ تھا تو بس ستائش

عمر نے ایک نظر اپنے بے داغ سفید جوگرز کو دیکھا پھر نظر اٹھا کر حسن کی جانب دیکھا

ہاں یہ وہی ہے

آٹھ لاکھ یہی قیمت ہے ناں انکی ؟ وہ اب بھی اسکے جوتوں کو دیکھ رہا تھا

عمر نے اثبات میں سر ہلایا

اتنے مہنگے ہیں کہ انکو پہنتے ہوئے بھی ڈرتا ہوں کہیں سے کوئی ٹانکہ نہ ادھڑ جائے وہ مسکرا کر بولا تھا

حسن مسکرا بھی نہ سکا اسکی نظر اب عمر کے ہاتھ پہ بندھی رسٹ واچ پہ تھی

تمہاری تنخواہ اتنی تو نہیں کہ تم اتنے مہنگے جوتے افورڈ کر سکو اور تمہارے ہاتھ میں جو گھڑی ہے یہ چھ لاکھ کی ہے تم انہیں اپنی تنخوا سے نہیں لے سکتے کیا تم رشوت لیتے ہو؟ وہ اسکی آنکھوں میں دیکھتا سنجیدگی سے پوچھ رہا تھا عمر کے کان سرخ ہوگئے تھے چہرے کا رنگ بدلہ تھا

بچے میں تم سے پیار سے بات کر رہا ہوں اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ تم مجھ پہ اتنے پرسنل اٹیک کرو میری جاب میرا کام ہے میری محبت تمھیں مجھ سے بات کرتے ہوئے یہ حق بالکل بھی نہیں ہے کہ تم میرے کام کے متلعق مجھے کرپٹ کہو آئندہ خیال رکھنا میں برداشت نہیں کروں گا اسکا لہجہ سخت نہیں تھا تو نرم بھی نہیں تھا حسن بے اختیار گڑبڑایا

میرا یہ مطلب نہیں تھا

اوںہوں زبان سے نکلی پہلی بات دل سے نکلی ہوتی ہے وہ جھوٹ نہیں ہوتی "میرا یہ مطلب نہیں تھا "یہ دل سے نکلی بات کو کور اپ کرنے کے لئے کہا جاتا ہے اور یہ آپ کی کہی ہوئی بات سے زیادہ برا لگتا ہے تمہارا یہی مطلب تھا ہر وہ انسان جسکو بات کے آخر میں کہنا پڑے میرا یہ مطلب نہیں تھا یا میں مجھے یہ کہنا نہیں چاہیے تھا وہ بہت برا صلاح کار یا بہت برا نصیحت کرنے والا ہوتا ہے آپ کے منہ سے جو بات نکلی آپ وہی کہنا چاہتے تھے اور جب آپ وہی کہنا چاہتے تھے تو اپنے الفاظوں کوown کریں وہ بول کر خاموش ہوا تو ان دونوں کے درمیان خاموشی چھا گئی پانچ منٹ پچیس منٹ میں بدل چکے تھے لیکن ان دونوں کو احساس ہی نہیں ہوا

تھوڑی دیر بعد عمر نے خود ہی بولنا شروع کر دیا

کیا تمھارے پاس بھی ایسے جوتے ہیں؟ اسکے لہجے میں چند منٹ پہلے ہونے والی بات کا کوئی عنصر نہیں تھا اس نے سلسلا کلام وہیں سے جوڑ لیا تھا

حسن نے نفی میں سر ہلایا اسکے چہرے پہ اداسی دوڑ گئی

بابا نے کہا تھا اگر میرے گریڈز اس بار بھی اچھے آئے تو وہ مجھے یہی جوتے گفٹ کریں گے وہ رک گیا . . . . گریڈ اچھے آئے بہت اچھے لیکن بابا نہیں رہے

تو تم نے اتنا انتظار کیوں کیا خود خرید لیتے اچھی خاصی پاکٹ منی ہوگی تمہاری نہیں؟

یہ وقت سوگ منانے کا نہیں تھا سو اس نے بات پلٹ دی

میری پاکٹ منی بین ہوگئی تھی تین ماہ پہلے میں تو خود ہا لے کے خرچے پہ چل رہا ہوں . بلکہ چل رہا تھا اس نے جیسے تصیح کی اب تو میرے پاس میری بہن بھی نہیں ہے تھینکس ٹو یو اسکا لہجے میں بے بسی بھرا طنز تھا

عمر نے جیسے اثر ہی نہ لیا ہو

تمہاری بہن کیا انکی پاکٹ منی بین نہیں ہوتی تھی؟ وہ اس سے چند ہلکی پھلکی باتیں کرنا چاہتا تھا وہ بچا تھا آخر بہل ہی جاتا

حسن یکدم جیسے پر جوش ہوگیا

لواسے بھلا بابا کی پاکٹ منی سے فرق کب پڑتا تھا اسکے پاس دادا جان کے کارڈز تھے ماموں اسکے اکاؤنٹ میں ہر مہینے اتنے ہی پیسے ڈلواتے تھے جتنے ہارون بھائی کے اکاؤنٹ میں شمس چچا جتنے بھی سخت تھے غصیل تھے لیکن جب وہ ہر ہفتے ہا لے کے اکاؤنٹ میں لازمی رقم ڈلوا دیتے تھے اسے پیسوں کی کمی کبھی محسوس ہی نہیں ہوئی وہ شہزادی تھی اسکے پاس ہر چیز تھی وہ فخر سے بتا رہا تھا

عمر نے اسکے چہرے کو دیکھا وہاں معصومیت بھرا جوش تھا

کیا تمھیں کبھی ان سے حسد نہیں ہوا؟ یا کبھی برا نہیں لگا کہ اگر اسکے پاس اتنا پیسہ ہے تو تمھارے پاس کیوں نہیں؟ کبھی خیال نہیں آیا ؟

اس نے زور زور سے نفی میں سر ہلایا

بالکل نہیں بابا نے مجھ سے کہا تھا یہ اسکا بخت ہے جو اسکے لئے لکھا گیا ہےا سے مل کر رہے گا اسے شہزادی بنا کر بھیجا گیا ہے اور مجھے عام انسان نہ وہ خاص ہے نہ میں گرا پڑا بس اسکا بخت الگ تھا اور میرا الگ کسی کا بخت وہ واحد چیز ہے جسے آپ چاہ کر بھی چھین نہیں سکتے سو حسد کرنے سے بہتر ہے دعا کریں اور محنت کریں جو چیز آپ کو چاہیے اسے اللہ سے مانگ لیں اگر آپ کے لئے اچھی رہی تو اللہ دے دے گا اور اگر نہیں ہوئی تو وہ سبق دے گا . . میرا گزارا اسی رقم سے ہوجاتا تھا جو بابا مجھے دیتے تھے اور ہا لے کے لئے تین مردوں کے کا رڈز بھی کم ہوتے تھے

وہ مسکرایا

اسکے پاس زیادہ تھا بہت زیادہ لیکن وہ خوش نہیں تھی وہ ہر وقت پیسوں کا رونا روتی تھی اللہ نےا سکے بخت میں "زیادہ "لکھا اور میرے بخت میں "خوشی "جب جب میں اسے پیسوں کا رونا روتے دیکھتا تھا تب مجھے خود پہ رشک آتا تھا وہ سادہ لہجے میں بول کر خاموش ہوگیا

عمر چند انیے اسکو دیکھتا رہا پھر اٹھ کھڑا ہوا

حسن کو نہ جانے کیوں اسکا کھڑا ہونا برا لگا شاید اتنے دنوں بعد کوئی بات کرنے والا ملا تھا

کل میرے ساتھ ایک جگہ جانا چاہو گے؟ اس نے کھڑے ہوتے ہوئے پوچھا

میں تمھارے ساتھ کیوں جاؤں گا؟ تمھیں لگتا ہے اگر ہم نے ایک دو بار بیٹھ کر بات کر لی تو کیا ہم دوست بن گئے؟ ٹھیک ہے میں ہا لے کی طرح آنکھیں بند کر کے ایک ہی بات کو بلیم نہیں کرتا لیکن میں اب بھی تمھیں پسند نہیں کرتا اور نہ اعتبار کرتا ہوں

اسی وقت برونو عمر کے قریب آیا اور اپنا سر اسکے گھٹنے سے رگڑا عمر بدک کر دور ہٹا تھا

ہٹاؤ اسکو . . اس کتے کو دور ہٹاؤ مجھ سے مجھے کتے نہیں پسند وہ اس سے دور ہوتے ہوئے نا پسند دیگی سے کہہ رہا تھا سن نے اسکو نا گواری سے دیکھا

پہلی بات یہ کیا نہیں میرا بیٹا ہے اور دوسری بات یہ چاہتا ہے تم یہاں سے چلے جاؤ میری طرح یہ بھی تمھیں پسند نہیں کرتا نا گواری سے کہتا وہ آگے آیا اور برونو کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ گیا اور اسکی پیٹھ سہلانے لگا عمر نے اسکے خود سے دور ہونے پہ سکھ کی سانس لی

اپنے بیٹے سے کہہ دو مجھ سے دور رہا کرے اور ایک بات اور وہ گھڑی تمھارے بابا نے مجھے میرے سیسی ایسا کلیئر کرنے پہ دی تھی حسن کا برونو کی پیٹھ سھلاتا ہاتھ رک گیا تھا لیکن اس نے گردن نہیں اٹھائی

اور یہ جوتے تمھارے بابا نے مجھے میرے برتھ ڈے کا ایڈوانس گفٹ دئیے تھے

اب کے حسن نے گردن اٹھائی تھی آنکھوں میں بے یقینی ابھری عمر کہے گیا

کیا اب میں تمھارے لئے قابل اعتبار ہوں کیا اب میرے ساتھ جانا چاہو گے؟

حسن کا سر خودبخود اثبات میں ہلا تھا ہونٹ اب بھی ہلکے وا تھے

وہ جن جوتوں کے لئے اسکے باپ نی اسے تین ماہ انتظار کروایا وہی جوتے کسی کو ایڈوانس برتھیے دے گفٹ کرد کون تھا یہ شخص ؟

تم کون ہو؟ اسکے لب ہلکے سے پھڑپھڑائے تھے

عمر کی آنکھوں میں شیطانی سی چمک در آئی

پہلے مجھے آپ کہنا سیکھو پھر بتاؤں گا اور ہاں کل اپنے کتے کو ساتھ مت لانا تپا نے والے لہجے میں کہا اور مڑ گیا مر کر بھی" آپ "نہیں کہوں گا سمجھے اور یہ کیا نہیں میرا بیٹا ہے وہ پیچھے سے چلایا تھا

عمر ہاتھ جھلاتا آگے بڑھ گیا

عمر کے بنگلے کے اوپن کچن میں اس وقت کافی کی خوشبو پھیلی ہوئی تھی ہا لے ہاتھ میں کا فی کے دو مگ تھامے کچن میں رکھی چھوٹی میر کی طرف آتی دکھائی دے رہی تھی اس نے سادہ سیاہ جوڑا پہن رکھا تھا بھورے بال جوڑے میں بندھے تھے آنکھیں سرخ ہو رہی تھیں شاید وہ ایک بار پھر رات کو سہی سے سو نہیں سکی تھی میر کے قریب آ کر دونوں مگ اسکے اوپر رکھے اپنے لئے کرسی کھینچی اور اس پہ بیٹھ گئی منظر ذرا سا واضح ہوا تو اس تازہ صبح میں چھوٹے کٹے بالوں والی لڑکی بھی شامل ہوگئی پیلی آنکھوں کو چبھنے جیسے رنگ والی شرٹ کے ساتھ سیاہ جینز پہنے چھوٹے کٹے بالوں کو ہاف باندھے میک اپ سے پاک بے داغ سانولے چہرے والی حسین لڑکی اسکی نظریں موبائل پہجمی تھیں کافی کی خوشبو ناک سے ٹکرائی تو اس نے موبائل پہ جھکی نظریں اٹھائیں اور پھر ہلکا سا مسکر ائی . . . تھینکیو زوجہ صاحب مسکرا تے ہوئے سر کو خم کیا

آپ مجھے ہا لے بھی کہہ سکتی ہیں میں جس رشتے کو مانتی ہی نہیں بار بار مجھے وہی رشتہ یاد دلانا ضروری ہے؟ اسکا لہجہ نارمل تھا

لیل نے کافی کا مگ اٹھایا ایک گھونٹ بھرا پھر گردن کو پیچھے پھینک کر جیسے مزہ لیا ہو

میں تمھیں اس ٹائٹل سے اس لئے نہیں پکارتی کہ تم اس رشتے کو یاد رکھو بلکہ اسلئے بلا تی ہوں تاکہ میں سینے پہ انگلی رکھ کر بتایا میں لیل سکندر اس رشتے کو یاد رکھ سکوں کیونکہ اگر میں بھول گئی تو تمھیں سوتن جیسا عذاب سہنا پڑے گا اور میں یہ نہیں چاہتی وہ سیدھی ہو بیٹھی

ہا لے کا چہرہ ویسا ہی رہا بے تاثر سپاٹ

آپ دونوں کب سے ایک ساتھ ہیں؟ ہا لے نے اسکے چہرے کو بغور دیکھتے ہوئے پوچھا

دس سال . . . وہ بے اختیار کہہ اٹھی

جب اس نے دس سال آپ کو نہیں دیکھا تو آگے کے دس سال بھی نہیں دیکھے گا میںیہ اسلئے نہیں کہہ رہی کیونکہ وہ میرا کاغذی شوہر ہے بلکہ میں یہ اسلئے کہہ رہی ہوں کیونکہ میں چاہتی ہوں آپ ایک اچھی زندگی گزار یں آپ بہت اچھی ہیں ٹیلنٹڈ ہیں خود کو ایک مرد کے پیچھے کیوں ضائع کر رہی ہیں؟ اسکے لہجے میں ہلکا سا تفکر تھا وہ پھر سے وہی سادہ اور فکر کرنے والی لڑکی بن گئی

لیل کی آنکھوں میں یکدم جیسے ایک اذیت سی در آئی تھی

اگر اس نے دس سال مجھے نہیں دیکھا تو کسی اور کو بھی نہیں دیکھا اب وہ تمھیں دیکھتا ہے اور جب تمھیں دیکھتا ہے تو دل دکھتا ہے اسکے چہرے پہ مسکراہٹ تھی لیکن اسکی آنکھیں اسکے چہرے کا سا تھ نہیں دے رہی تھیں تم نے الفا کو اب دیکھا ہے اب جان رہی ہو میں اسے تب سے جانتی ہوں جب وہ کچھ بھی نہیں تھا جب شاید وہ کہیں سے ٹوٹا ہوا دل لے کر آیا تھا شاید کہیں سے بہت زیادہ ہرٹ ہو کر آیا تھا میں اور وہ ہیون میں ہی رہے ہیں میں اسے اپنے کمرے کی کھڑکیوں سے دیکھتی رہی ہوں وہ راتوں کو گھبرا کر اٹھ جاتا تھا اور پھر ساری ساری رات جاگتا تھا میں اسکے برے وقتوں کی اچھی ساتھی ہوں اب سوچتی ہوں جب اسکے برے وقت میں میں اسکے ساتھ تھی تو وہ اپنے اچھے وقت میں کیسے کسی اور کو لے آیا

وہ کہہ رہی تھی اور ہا لے سنتی گئی کافی کی مہک دور کہیں کھو گئی تھی

میں اسکے پیچھے خود کو ضائع نہیں کر رہی وہ میرے لئے "مجھ "سے زیادہ اہم نہیں ہے میں اپنے لئے سب سے اہم ہوں عمر سے بھی زیادہ لیکن موو آن کرنے میں کچھ وقت تو لگتا ہے میں بس وہی وقت لے رہی ہوں میں تم دونوں کے بیچ میں کبھی نہیں آؤں گی پریشان نہ ہو آخر میں اس نے جیسے ہاتھ اٹھا کر تسلی دی تھی

ہا لے مسکرا دی

میں اسکے لئے پریشان نہیں ہوتی وہ میرے لئے کبھی بھی اتنا اہم نہیں ہوگا اگر آپ کو وہ چاہیے تو آپ انتظار کر لیں ہماری طلاق بہت جلد ہوجائے گی

تم ایسا اس لئے کہہ رہی ہو کیونکہ تم ابھی عمر کو جانتی نہیں ہو ابھی تمہاری آنکھوں پہ غم اور غلط فہمی کی پٹی بندھی ہے جس دن وہ اتر جائے گی تمھیں عمر کے ساتھ جینے کی خواہش ہوگی دیکھ لینا اس نے کہہ کر کا فی کا مگ اٹھایا لیکن جیسے ہی منہ سے لگایا کڑوا سا منہ بنا کر واپس رکھ دیا

مگ کے اندر کا مائع ٹھنڈہ ہوگیا تھا

ہا لے نے جواب نہیں دیا وہ خاموش بیٹھی رہی ٹھنڈی کافی کو حلق میں انڈیلتی رہی

لیل نے اسکو جانچتی نظروں سے دیکھا

ایک بات پوچھوں ؟

جیسے میں منع کر دوں گی توآپ نہیں پوچھیں گی ہا لے نے اسکو دیکھے بغیر جواب دیا

میں لوگ ہر طرح کے لوگوں سے ملتی ہوں مرد عورتیں بوڑھے جوان میرا کام لوگوں کو انویسٹی گیٹ کرنا ہے ایسے میں مجھے ہر طرح کے لوگ ملتے ہیں اچھے برے گھٹیا ہر طرح کے سو اس لحاظ سے میں لوگوں کو ایک نظر میں پہچان لیتی ہوں میں نے وہ عورتیں دیکھ رکھی ہیں حبکو اپنے شوہروں پہ شک ہوتا ہے اور وہ انکی مشکوک حرکات پہ نظر رکھواتی ہیں میں نے وہ مرد بھی دیکھے ہیں حبکو اپنی عورتوں کے کردار پہ شک ہو تا ہے وہ لڑکیاں دیکھی ہیں جو اپنے بوئے فرینڈز کا صرف انسٹاگرام یا فیس بک ہیک کرنے کے لئے ہزاروں روپے دے دیتی ہیں اب میری آنکھیں صرف آنکھیں نہیں ہیں یہ ایکسرے ہے لوگوں کی آنکھوں سے انکے دل کا حال اور انکی شخصیت پہچان لیتی ہوں

آپ یہ سب مجھے کیوں بتا رہی ہیں؟ وہ متعجب تھی

لیل نے دھیان نہیں دیا وہ اپنی رو میں بولے گئی

تمھیں پتہ ہے ان اچھے برے گھٹیا اور سینٹ لوگوں میں کیا چیز مشترک ہوتی ہے؟

وہ رکی ہا لے نے جواب نہیں دیا وہ خود ہی کہنے لگی

نفرت . . . . شک . .بے اعتباری

ہا لے دھک سے رہ گئی وہ جانتی تھی اب لیل کیا کہے گی

سو مختصر یہ کہ میں نے لوگوں کی آنکھوں میں نفرت دیکھ رکھی ہے بے اعتباری دیکھ رکھی ہے شک دیکھ رکھا ہے اور وہ مکمل ہوتا ہے انکی آنکھوں میں مکمل شک ہوتا ہے مکمل نفرت نہ جانے کیوں مجھے تمہا ری آنکھوں میں الفا کے لئے وہ سب کچھ نظر نہیں آتا تم اسکے ساتھ ایک گھر میں رہ رہی ہو تم اسکے ساتھ کام کر رہی ہو تم اس سے فیروز لے رہی ہو کیا جن سے نفرت کی جائے انکے ساتھ ایسا تعلق ہوتا ہے؟

ہا لے کے چہرہ تاریک ہوگیا تھا

کبھی جو میں تمھیں وہ مرد دکھا دوں حبکو اپنی عورت پہ شک ہوتا ہے تو تم دیکھو وہ کس طرح اسکے ہاتھ کا کھانا تک پسند نہیں کرتے وہ کس طرح اس کے ساتھ ایک گھر میں رہنا عذاب سمجھتے ہیں کس طرح انکو ہر جگہ ذلیل کرتے ہیں انکو حقا رت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

میں تمھیں وہ عورتیں دکھاؤں حبکو اپنے پارٹنر کے ماضی یا حال کا سراغ لگانا ہوتا ہے تو تم دیکھو کہ اسکی آنکھوں سے کس طرح اپنے شوہر یا اپنے بوائے فرینڈ کے نام پہ انکی آنکھوں سے شعلے نکلتے ہیں کس طرح انکے چہرہ نفرت سے دہکتا ہے کس طرح انکی زبانیں زہر اگلتی ہیں ہا لے سلطان میں لیل سکندر ہوں میں لوگوں کو ایک نظر میں پہچان لیتی ہوں سو اب تم مجھے بتاؤ تمہاری آنکھوں میں عمر کے لئے مکمل نفرت نہیں ہے کیوں تمہاری آنکھوں میں دور کہیں اسے بے گناہ دیکھنے کی تمنا ہے تم" ہرٹ" ہو غصے میں ہو لیکن مجھے نہیں لگتا کہ تم اس سے . نفرت کرتی ہو

ہا لے نے سفید پڑتے چہرے کے ساتھ اسکو دیکھا کیا اسکی آنکھیں اس طرح اسکے رازفاش کر رہی تھیں ؟ اسے لگا تھا جیسے اب وہ کبھی کسی کی آنکھوں میں دیکھ کر بات نہیں کر سکے گی

چند لمحہ وہ کچھ بول نہیں سکی

وہ بہت قریبی تھا لیل . . . کافی دیر بعد جب وہ بولی تو اسکی آواز جیسے کہیں دور سے آر ہی تھی جب میں نے اس رات اس سڑک پہ اسکو دیکھا تو میں اسے تکلیف میں نہیں دیکھ سکی اسکی آواز نے میرے قدم روک لئے جیسےل کسی بہت عزیز بے حد قریبی انسان کی آواز آپ کو مجبور کر دیتی ہے بلکا سی طرح اس نے مجھے مجبور کر دیا کہ میں رک جاؤں اور میں رک گئی لیل میں رک گئی

اس نے گردن موڑ کر لیل کو دیکھا وہ اسے ہی دیکھ رہی تھی

کیا کسی غیر کی آواز آپ کو اس طرح مجبور کر سکتی ہے؟ اسکی آواز ہلکی تھی

کوئی اکیس بائیس سال کی لڑکی اتنی بے وقوف نہیں ہو تی کہ وہ آدھی رات کو کسی غیر مرد کو اپنے کندھے کے سہارے ہسپتال لے جائے اور وہاں اسے اپنا شوہر بتائے کوئی لڑکی اتنی بے وقوف نہیں ہوتی کہ کسی غیر آدمی کا بل نہ دینے پہ اپنے بچپن کے دوست سے لڑنے لگ جائے کوئی لڑکی اتنی بے وقوف نہیں ہو تی کہ کسی بھی ایرے غیرے کو اپنا خون دے دے میں نے اسے خون دیا ہے کیونکہ وہ پہلی نظر میں ہی برا نہیں لگا

لیل اسے دیکھتی رہی ہا لے نے کہنا جاری رکھا

ہم جب بھی ملے میرا دل ہمیشہ یہی چاہتا تھا کہ وہ میرا دوست بن کر میرے ساتھ رہے اسکی آنکھیں کسی اپنے کی آنکھیں لگتی ہیں اسکی آواز مجھے مجبور کرتی تھی کہ میں اسکی بات سنوں وہ اتنا اچھا اور سادہ بولتا تھا کہ اسکا بولنا کبھی برا لگا ہی نہیں پہلے دن سے ایک حفاظت کا احساس تھا جو اسکے ساتھ نتھی ہوگیا تھا مجھے لگا تھا ساری دنیا بھی اگر میرا برا چاہے تو یہ شخص نہیں چاہ سکتا وہ ایسا لگا تھا لیکن پھر . . .

اسکی آنکھوں میں کرب اتر آیا

سارے احساس مٹ گئے ساری ہمدردیاں ختم ہوگئیں وہ مہربان آدمی یکدم بدل گیا اس نے مجھے ساری رات اپنی گاڑی کی ڈگی میں بند کر دیا حفاظت کا احساس ایک دم سے ختم ہوگیا اسکی آواز یکدم بری لگنے لگی اسکی آنکھوں سے خوف آنے لگا

اسکی سانس حلق میں اٹکی تھی . . . . وہ کسی عزیز کی یاد دلاتا تھا وہ اچانک بالکل غیر ہوگیا وہ جسکی باتوں پہ اعتبار آتا تھا یکدم ساری بے اعتباری اسی کے ساتھ جڑ گئی میں نے کبھی ایسا نہیں چاہا تھا میں نے تو . . . کبھی ایسا نہیں سوچا تھا وہ ذرا دیر کو خاموش ہوئی پھر دوبارہ کہنا شروع کیا

ہاں میں اس سے مکمل نفرت نہیں کرتی میں اسکے ساتھ ایک گھر میں رہ رہی ہوں اسکے ساتھ مل کر کام کر رہی ہوں کیونکہ میرے دل کا ایک کونہ گواہی دیتا ہے کہ وہ بے گناہ ہے . . اسکی آنکھیں چیخ چیخ کر کہتی ہیں میرا اعتبار کرواور مجھے اعتبار ہونے لگتا ہے میں دور کہیں چاہتی ہوں کہ وہ بے گناہ نکل آئے اس سے میری آنا کو ٹھیس پہنچے گی لیکن میں یہ چاہتی ہوں

عمر ایسا نہیں کر سکتا " میں چاہتی ہوں ان لفظوں کی لاج رہ جائے میں چاہتی ہوں وہ ویسا ہی نکلے جیسا پہلی نظر میں لگا تھا

سچا اور مہربان

اور قریبی

میں اس کے ساتھ کام کر رہی ہوں کیا آپ کو لگتا ہے کوئی لڑکی اتنی بے وقوف ہے کہ اپنے اصل اغوا کار کے ساتھ مل کر اپنے نقلی مجرم ڈھونڈے گی؟ میں نہ چاہتے ہوئے بھی دور کہیں اس پہ اعتبار کرتی ہوں میں اسکی آنکھوں میں دیکھ کر اس کو الزام نہیں دے سکتی کیونکہ اگر اس نے میری آنکھوں میں دیکھ کر کہہ دیا وہ بے گناہ ہے تو میں ایمان لے آؤں گی وہ سچا ہے میں مان لوں گی اگر مجھے اسکے خلاف ثبوت نہ ملتے تو میں کبھی بھی اسے بلیم نہ کرتی لیکن انسان کا ایک جھوٹ اسکے ہر سچ کو مشکوک کر دیتا

لیکن عمر کے پا . . س ثبوت ہیں ہا لے تم ایک بار اسکی سن تو لو

آپ کو لگتا ہے میں نے نہیں سنا ؟ وہ آدھے ادھورے سچ میرے پاس لایا تھا مرضی کا سچ دکھا دیا اور جو چاہا چھپا دیا میں ہا لے سلطان ہوں میں انصاف پسند ہوں ہاں ٹھیک ہے جب تک میں شاکڈ تھی ٹراما میں تھی میں نے عمر کو الزام دیا لیکن میں نے پھر ہر پہلو پہ غور کیا ہر چیز اپنی نظروں سے دیکھی اور وہی ہوا عمر جھوٹا نکلا اس نے کہتے ہوئے میر سے اپنا موبائل اٹھایا ایک دو بٹن دبائے اور ایک ویڈیو پلے کر کے موبائل لیل کے چہرے کے آگے کیا

وہ سانولے چہرے پہ اچھنبا لئے سکرین کو دیکھنے لگی

یہ عمر کے گھر کے پچھلے دروازے کی سی سی ٹی وی فوٹیج تھی تھی تاریخ تھی چھبیس اپریل رات کے تین بجے کا وقت تھا وہ شاید کوئی آواز سن کر باہر آیا تھا نیند بھری آنکھوں سے پانچ منٹ تک ہر جگہ چیک کیا اور پھر واپس جاتا نظر آیا اور یہیں ویڈیو ختم گئی

لیل نے مردہ آنکھیں اٹھا کر ہا لے کو دیکھا وہ زخمی لہجے میں کہے گئی

اس نے مجھ سے کہا کہ اس رات وہ سو گیا تھا اور وہ صبح اٹھا تھااس نے جھوٹ کہا عمر حیات جھوٹا ہے

لیکن ہا لے وہ اسی وقت اندر چلا گیا تھا تم . . . . لیل نے اسکی صفائی میں کچھ کہنا چاہا جب ہا لے نے اسکو ٹوک دیا ایک جھوٹ باقی تمام سچ مشکوک کر دیتا ہے اگر عمر سچا تھا تو اسے یہ ویڈیو مجھے دکھانی چاہیے تھی لیکن اس نے چھپ الی کیونکہ وہ ڈر گیا تھا اور ڈرتا کون ہے جس نے کچھ غلط کیا ہو جس کے پاس ایک چور دروازہ ہو سکتا ہے اسکے پاس ایک ہزار بھی ہو سکتے ہیں سو آپ مس لیل سکندر آج کے بعد آپ مجھ سے عمر کے حق میں بات نہیں کریں گی ورنہ میں کوئی اور انویسٹیگیٹر ہائر کر لوں گی اب ہم کام کر لیں ؟ آخر میں لہجہ ہر قسم کے جذ بات سے عاری ہوگیا تھا

لیل نے بس سر ہلا دیا یکدم جیسے جی اچاٹ ہو گیا تھا

وہ اب بے دلی سے اپنے موبائل پہ ہا لے کو ایک آخری آدمی کی تفصیلات بتا رہی تھی اگر وہ مجرم نہیں نکلا تو عمر پہ لگے الزام سچ ہوجائیں گے یہ دن ان دونوں کے لئے بہت بڑا تھا

حسن سے ملنے کے بعد اس نے ہارون کو کال کر کے بلا لیا تھا اس وقت وہ دونوں عمر کی گاڑی میں بیٹھے تھے عمر اسے موبائل پہ ہارون کے سم کا کال ڈیٹا دکھا رہا تھا اس سم سے دس اپریل کو ایک نمبر پہ کال کی گئی تھی اس نمبر کی ڈینیل بھی اس وقت ان دونوں کے سامنے تھیں وہ نمبر فہیم مرزا کی سیکریٹری زرنش ملک کا تھا ہارون جیسے جیسے یہ سب دیکھتا جا رہا تھا اسکے چہرے پہ غیض و غضب طاری ہوتا جا رہا تھا

اب یہ دیکھو عمر نے سکرین پہ انگلی رکھی یہ اسی نسیم نامی کیفے کے داخلی دروازے کی فوٹیج تھی جہاں فروا اور مہر ماہ اندر جاتی دکھائی دے رہی تھیں ہارون آنکھیں چھوٹی کیئے سکرین کو دیکھے گیا وہ دونوں جس گاڑی پہ آئی تھیں وہ مہر ماہ کی گاڑی تھی عمر نے سکرین بند کر دی ہارون بھی سیدھا ہو بیٹھا

تو مسٹر ہارون شاہد اب کیا خیال ہے؟ عمر نے ابرو اچکا کر پوچھا تھا

تم نے رنگوں سے چہرے بنانے سیکھے ہیں مجھے چہروں کے رنگ پہچاننے سیکھے ہیں

میں نے کہا تھا ناں تمہارا ڈرائیور ڈسٹریکشن ہے یہ کیفے بھی ایک ڈسٹریکشن ہے اصل میں وہ کہیں اور گئی تھی ہارون اب بھی الجھا ہوا تھا

تم آخر اس فہیم مرزا کے پیچھے کیوں پڑے ہوئے ہو کیا پتہ فروا آنٹی کسی اور سلسلے میں اس سے ملی ہوں ؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.