اگر وہ لوگ اپنے حسد اپنے سر پہ قابو پا لیتے تو آپ قتل نہ ہوتے
وہ رکا تھا پھر بے زاری سے ہاتھ جھلایا
اب یہ مت کہے گا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے بے شک اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے میں مانتا ہوں لیکن قتل انسان کے ہاتھ میں ہوتا ہے
موت طے ہوتی ہے لیکن قتل نہیں قتل آخری وقت تک طے نہیں ہوتا اسے ہم طے کرتے ہیں ہمارے اندر کا سر اور حسد ہم سے قتل کرواتا ہے
لوگ کہتے ہیں قتل کی تین وجوہات ہوتی ہیں
زن! . زر!! . . مین
اس نے انگلیوں پہ گنوایا تھا
وہ رکا تھا
. . میں کہتا ہوں قتل کی ایک ہی وجہ ہوتی ہے حسد
کسی کے زر کسی کی زن تو کسی کی زمین سے
شر ہر انسان کے اندر ہوتا ہے کسی کے اندر تھوڑا کسی کے اندر زیادہ جو کہتا ہے نہیں ہوتا دنیا کا سب سے بڑا جھوٹا ہوتا ہے شر مومن میں بھی ہوتا ہے اور گناہگار میں بھی
اصل مومن وہ نہیں ہوتا جس کے اندر گناہ کا خیال ہی نہ آئے جس نے کبھی گناہ کے بارے میں سوچا بھی نہ ہو جو کبھی برا رہا ہی نہ ہو
سہی کہہ رہا ہوں ناں ؟ اس نے جیسے تائید چاہی تھی
پھر جواب نہ ملنے پہ خود ہی بولنے لگ گیا
مومن وہ ہوتا ہے جس کو گناہ کا خیال آئے تو جھٹک دے اور اگر غلطی سے گناہ ہوگیا تو دوبارہ توبہ کرح کے اصلا کر لے جو اپنے گناہ کو اون کرے ہمیں تو مومن بننے کا حکم تھا ہم کیسے گناہگار بن گئے؟
کیا کسی کو حق پہنچتا تھا کہ آپ کو مجھ سے چھین لے کیا کسی کو حق پہنچتا تھا کہ اس طرح بے بس کر کے آپ کو مار دے ۔؟ کیا کسی کو حق تھا کہ مجھ سے میرا واحد خاندان چھین لے ؟
اسکی آواز میں نمی گھل گئی
میں اب بھی انتظار کرتا ہوں کہ آپ کبھی مجھے کال کریں گے جانتا ہوں نہ ممکن ہے
اب بھی لگتا ہے آپ مجھے جواب دیں گے نہیں دے سکتے لیکن میں کیا کروں آپ بتائیں کیا میرے جیسا بے بس انسان کوئی ہو سکتا ہے؟
اسکی آنکھوں میں پانی بھر گیا لیکن مجال ہے جو اس نے ایک قطرہ بھی کرنے دیا ہو
مجھے لگتا ہے میں وہ بچا ہوں جسے اسکے والدین بیچ چوراہے پہ چھوڑ کر چلے گئے ہوں اور وہ بچہ اب تک اسی چوراہے پہ کھڑا ہے اپنے ماں باپ کی واپسی کا منتظر یا پھر کسی ایسے انسان کا منتظر جو اسکا ہاتھ پکڑ کر اسے گھر لے جائے گا وہ شدید اذیت میں لگتا تھا
کبھی کبھی لگتا ہے
یہ انتقام یہ بدلہ یہ سب کر کے بھی مجھے کیا حاصل ہوگا؟
آپ تو واپس نہیں آئیں گے
میں تو اکیلا ہی رہ جاؤں گا یہ لوگ مر جائیں کھپ جائیں لیکن میں معراج سلطان کو تو واپس نہیں لا سکتا میرا دل دوبارہ جڑ نہیں سکتا
ہا لے کو اسکا خاندان ملے گا اسکا بھائی اسکی ماں اسکی بہن لیکن عمر کے لئے کون ہوگا؟
وہ ذرا دیر کو پھر سے خاموش ہو گیا
لیکن میں پھر بھی کسی کو معاف نہیں کروں گا
میں ایک ایک کو مار دوں گا
میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا جنہوں نے آپ کو مجھ سے دور کیا میں ان سے انکا خاندان دور کر دوں گا . . .
وہ خاموش ہوگیا اسکو خاموش دیکھ ہوائییں بھی خاموش ہوگئیں پھر اسکے کان کے قریب آ کر کچھ بولنے کی فرمائش کی
وہ ذرا سا مسکرایا
آپ کو پتہ ہے وہ سرمئی بلا ہر روز آجاتا ہے نہ وہ دل کا برا ہے نہ اسکی نظر بری ہے لیکن پھر بھی ل برا لگتا ہے بالک زہر جیسا
اس نے کڑوا سا منہ بنایا
پھر یکدم رک گیا یکدم کچھ یاد آیا
اسکی آواز میں سختی در آئی تھی
آپ کو پتہ ہے آپ نے میرے ساتھ کتنا برا کیا ہے . . . . . میں آپ کو کبھی بھی اسکے لئے معاف نہیں کروں گا آپ نے میرے دل میں رحم ڈال دیا اب مجھے اپنے دشمنوں پہ رحم آتا ہے انکے خاندان ان کے بچوں پہ رحم آتا ہے کیوں آتا ہے؟
وہ جیسے بے بس ہوگیا تھا
انتقام کے چکر میں بچے عورتیں بوڑھے سب پیلے جاتے لیکن مجھ سے یہ نہیں ہو پا رہا میں چاہتا ہوں کسی کا خاندان کسی کا بچہ بیچ میں نہ آئے سزا صرف مجرم کو ملے میں کیوں ایسا چاہتا ہوں کیوں ؟؟؟ ؟
میں کمزور نہیں پڑنا چاہتا میرے دل کا رحم مجھے کمزور کر رہا ہے آپ نے کیوں کیا ایسا آپ نے میرے دل میں رحم کیوں ڈالا ؟ میں انتقام کو جنون بنانا چاہتا ہوں بچے بوڑھے عورتیں خاندان جو بھی بیچ میں آئے سب کو ختم کر دینا چاہتا ہوں لیکن میں جیسے بے بس ہوگیا ہوں میں نہیں کر پا رہا آپ نے ظلم کیا ہے مجھے ظالم بھیڑیا رہنے دیتے لیکن آپ نے مجھے انسان بنا دیا مجھے انسان نہیں بننا تھا
وہ خاموش ہوا تو فضائیں بھی خاموش ہوگئیں عمر کے غم میں نوحہ پڑھتی خاموش بین کرنے لگیں
دس سال پہلے اس آدمی کو اینٹوں سے مارتے وقت میرے دل میں رحم نہیں تھا اس شیف کی ہڈی پسلی توڑتے وقت مجھے ترس نہیں آیا تھا اس ٹیوٹر کو مارتے وقت مجھے ذرا برابر ترحم نہیں محسوس ہوا تھا تو اب کیوں مجھے برہان کے آنسو نہیں دیکھے جاتے ؟
کیوں سکندر شاہ کا خاندان توڑنے کے بعد میرے دل سے سکون اٹھ گیا ہے میں ایسا نہیں تھا میں ایسا نہیں تھا اس نے کرب سے آنکھیں بند کر لی تھیں شاید وہ دس سال پیچھے جانا چاہتا تھا
جہاں سے عمر کے اندر کے انسانیت کا سفر شروع ہوا تھا لیکن در حقیقت وہ اس قبر میں لیٹے آد می کو اپنے سامنے دیکھنا چاہتا تھا
قبرستان کی ساکت فضاؤں نے بھی آنکھیں بند کر لی تھیں شاید وہ بھی عمر کے ساتھ ایک اچھے وقت میں جانا چاہتی تھیں جہاں اگر مسائل ہوتے تھے تو حل کرنے والا بھی ہوتا تھا
عمر حیات کو ہیون میں کام کرتے تین ماہ سے زیادہ ہوگئے تھے وہ بچوں سے مانوس نہ سہی انکو "بر داشت "کر سکتا تھا
اٹھارہ سالہ عمر حیات سوتے بچوں پہ ایک آخری نظر ڈالنے آیا تھا ترتیب سے رکھے بیڈز اور انپہ سوئے ہوئے بچے عمر کی نظروں نے اسکین کیا اور جانے کو مڑا جب اسے ایک آہٹ محسوس ہوئی اس نے مڑ کرد یکھا دیوار کے ساتھ رکھے ایک بیڈ پہ کوئی آٹھ سالہ بچی آنکھیں میچے ہوئے تھی شاید وہ دکھانا چاہ رہی تھی کہ وہ "سو "رہی ہے
نورے میں تمھیں دیکھ چکا ہوں خاموشی سے سوجاؤ . . عمر اپنی جگہ سے پکارا تھا پھر کیا تھا وہ جو سونے کی اداکاری کر رہی تھی پٹ سے آنکھیں کھولے اٹھ بیٹھی
وہ آٹھ سالہ نورے تھی سانولا بھرے بھرے گالوں والا چہرہ ہلکے گھنگھریالے بال بڑی بڑی سیاہ آنکھیں اور سب سے بڑی اسکی زبان جس سے عمر عاجز تھا وہ بولتی تھی اور بہت بولتی تھی باقی بچوں کی طرح نہ عمر سے ڈرتی نہ کتراتی بلکہ کمر پہ ہاتھ رکھے لڑاکا عورتوں کی طرح اس سے اپنی ہر بات منوا لیتی تھی نہ جا نے کیوں لیکن عمر کو اس پہ غصہ نہیں آتا تھا
وہ بس اسے برداشت کرتا تھا
اس وقت بھی وہ بغیر آواز کئے بیڈ سے اتر آئی پھول دار فراک کو دونوں انگلیوں کی نوک سے پکڑ رکھا تھا عمر چہرے پہ بے زاری طاری کئے اسکو اپنے پاس آتے دیکھے گیا اسکے قریب آ کر اس نے ایک اپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھوں سے عمر کا ہاتھ پکڑ لیا تھا اور آگے بڑھنے لگی یہ ایک اشا رہ تھا کہ یہاں سے چلو
وہ نہ چاہتے ہوئے بھی اسکے پیچھے پیچھے چلنے لگا وہ اس بچی پہ غصہ نہیں کرتا تھا آتا ہی نہیں تھا
راہداری سے گزر کر بڑے سے لان میں آ کر اس نے عمر کا ہاتھ چھوڑ دیا اور خود نیچے گھاس پہ آلتی پا لتی مار کر بیٹھ گئی عمر کو ہاتھ سے بیٹھنے کا اشارہ کیا
وہ خود کو بے زار ظاہر کرتا بیٹھ گیا
اب کیا مسئلہ ہے تمھیں کیوں لائی ہو مجھے ؟ اس نے لہجے کو بے زار بنانا چاہا
نورے نے تاسف سے سر ہلایا تھا
میں تمھیں کریکٹ کرنا چاہتی ہوں تم دن بہ دن بہت بگڑتے جا رہے ہو وہ راز داری سے کہنے لگی
عمر کے تو مانو پتنگے ہی لگ گئے
اب تم کریکٹ کروگی مجھے ؟ ہاں ؟ اور میں تم سے بڑا ہوں آپ کہو آئی سمجھ
ہوا کے دوش پہ سانولی بچی کے بال اڑنے لگے تھے اسکی آنکھوں میں نا پسندیدگی در آئی تھی
یہی یہی تمہاری . . . . وہ بولتے بولتے رکی عمر کی گھورتی نظروں کو دیکھا پھر دونوں ہاتھ سرینڈر کرنے کے انداز میں اٹھا لئے یہی آپ کی بری عادت ہے غصہ آپ غصہ بہت کرتے ہیں پتہ ہے ہمارے پیرنٹس نہیں ہیں جب کوئی ڈانٹے تو ہم کس کو بتائیں گے؟
اور وہ جو تم لوگ میری جان عذاب میں ڈال دیتے ہو اسکا کیا ہاں ؟
اللہ رے . . . کیا کروں آپکا ہم تو بچے ہیں ناں تنگ تو کریں گے آپ تو بڑے ہو آپ کو پتہ ہے جب آپ نے اس دن آنا کو ڈانٹا تو وہ کتنا روئی تھی وہ کہہ رہی تھی کہ اسکا دل کر رہا ہے وہ اپنے بابا کے ساتھ انکی گریو (قبر)میں جا کر سو جائے
عمر سن ہوگیا نورے کہے گئی
اور پتہ ہے جب تم نے علی کو ڈانٹا وہ کہہ رہا تھا جیسے اسکے پیرنٹس جل گئے وہ خود کو بھی اسی طرح جلا لے گا تاکہ آئندہ تمہاری ڈانٹ نہ کھانی پڑے میں نے کہا ناں ہمارے پیرنٹس نہیں ہیں ہمیں زیادہ ہرٹ ہوتا ہے وہ ہاتھ ہلا ہلا کر بات کرتی تھی اسکے لہجے میں گاڑھی انگریزی کا عنصر تھا
، میرا یہ مقصد نہیں تھا . . . اسکے حلق سے پھنسی ہوئی سی آواز نکلی
میں جانتی ہوں جانتی ہوں تمہارا یہ مقصد نہیں تھا تم اچھے ہو تم
Saint devil ہو
وہ رکی عمر کی سوالیہ نظروں میں دیکھا
یہ نام ہم نے تمھیں دیا ہے ہم سب نے ایک میٹنگ کی تھی اس میں ہم سب نے مل کر تمھیں یہ نام دیا تم برے نہیں ہو ہم جانتے ہیں
تم نے ہمارے کھانے کے لئے کس طرح شیف سے فائٹ کی تھی ہم سب کو کتنا اچھا لگا تھا
(ہیون میں شیف کے فرائض سر انجام دینے والا آدمی بچوں کے لئے لایا جانے والا سارا گوشت باہر سے ہی کہیں اور بھیج دیا کرتا تھا اور بچوں کو دال سبزی پہ ٹرخا دیتا تھا یہ بات جب عمر کو معلوم ہوئی تو کیا ہوا کیا مجھے یہ بتانا چاہیے)؟
نورے کہے جا رہی تھی اور عمر اسکے پاس بیٹھا اسکو سن رہا تھا
تم نے ہمارے چاکلیٹ سمری کےلئے بھی تو ووٹ دیا تھا اور سب سے بڑی بات تم نے اس ٹیوٹر کو بھی مار کر بھگا . . دیا وہی
وہ اسکے پاس جھکی آواز آہستہ کر لی
وہ جس کے بیڈ نحر ہم سب کو پسند نہیں تھے بس اسی دن ہم سب نے ایک میٹنگ رکھی اور اس میں تمہارا نام Saint devil
رکھ دیا اس نے گویا بات ختم کر دی
عمر مسکرایا تھا
.ڈیول سینٹ نہیں ہوتے یا تو اچھائی ہوتی ہے یا برائی ان دونوں کے درمیان کچھ نہیں ہوتا پاگل اس نے نورے کے سر پہ ہلکی سی چیت لگائی تھی
نورے نے خفگی سے اسکو دیکھا تھا
بال نہ خراب کرو میرے اچھا
اب آپ مجھ سے وعدہ کریں آپ کسی بچے کو نہیں ڈانٹیں گے سب سے پیار محبت سے رہیں گے کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ کوئی میرے جانے کے بعد اگر کوئی میٹنگ ہو تو کوئی آپ کا نام صرف
liveD
رکھ دے اچھا نہیں لگے گا مجھے وہ مایوس ہوئی تھی
اور تم کہاں جا رہی ہو
نورے ایک پل کو رکی تھی
میں مرنے والی ہوں اس نے عمر کے سر پہ دھماکہ کیا تھا
کیا بکواس ہے یہ وہ غصہ ہوا تھا
آپ کو معراج بابا نے بتایا نہیں ہے جب کوئی بات کرتا ہے تو بیچ میں نہیں تو کتے اس نے خققگی سے ٹوکا تھا پھر کہنا جاری رکھا ہاں تو میں کہہ رہی تھی کہ میں مرنے والی ہوں مجھے کینسر ہے
عمر سانس روکے اسکو سنے گیا
آپ نے دیکھا نہیں ہے معراج بابا ہر ویک مجھے بڑے والے ہسپتال لے جاتے ہیں اور میں اسکول سے بھی کتنی ایبسنٹ رہنے لگی ہوں میرے سر میں کتنا درد رہنے لگا ہے ڈونٹ ٹیل می آپ نہیں جانتے ؟ . . وہ منہ پہ ہاتھ رکھے حیران ہوئی تھی
عمر نے سفید پڑتے چہرے کے ساتھ نفی میں سر ہلایا تھا
وہ مر نہیں سکتی نہیں وہ نہیں مر سکتی جس بچی پہ وہ چاہ کر بھی غصہ نہیں کر پاتا جس کی باتیں اسکو ہنسنے پہ مجبور کرتی تھیں جو اسکی ہر غلطی پہ اسکو کریکٹ کرنے آجاتی تھی وہ مر نہیں سکتی اور وہا پنے مرنے کی بات اتنی آسانی سے کر بھی کیسے سکتی ہے
تمھیں ڈر نہیں لگتا ؟ . . . مرنے سے ڈر نہیں لگتا ؟ . کافی دیر بعد وہ بدقت انگریزی میں بول پایا
It is the most scary thing ever
اس نے جھرجھری لی تھی
مجھے یہ سوچ کر نیند بھی نہیں آتی کہ جب میں قبر میں چلی جاؤں گی اور میرے اوپر مٹی ڈال دیں گے تو میرا دم نہیں گھٹے گا؟ . . .وہ معصومیت سے پوچھ رہی تھی عمر کے دل کو جیسے کسی نے مٹھی میں لیا تھا
وہ اسے کہہ نہیں سکا کہ موت دم گھٹنے کا ہی نام ہے وہ اسے نہیں کہہ سکا کہ ساری اذیت بس زندگی تک ہے موت کے بعد تو کوئی تکلیف نہیں ہے وہ نہیں کہہ سکا وہ کہہ ہی نہیں سکتا تھا
کچھ دیر دونوں کے درمیان خاموشی رہی
تمہارا علاج کیوں نہیں ہو رہا تم اب تک یہاں کیوں ہو؟
نورے نے کندھے اچکائے تھے
nd no money means no treatmentNo parents means no money a
وہ نارمل لہجے میں بول گئی عمر کو یکدم گھٹن کا احساس ہوا
ان دونوں کے درمیان ایک بار پھر خاموشی چھا گئی
کیا تم جینا چاہتی ہو؟ عمر نے اسکو دیکھے بغیر کافی دیر بعد پوچھا تھا
نورے بے اختیار رونے لگ گئی تھی عمر نے اسکو روکا نہیں اسکی آنکھوں سے آنسو پھسل پھسل کر اسکے چہرے کو بھگو رہے تھے
میں نہیں مرنا چاہتی . . . وہ ہچکیوں کے درمیان بولی تھی
کیوں؟ . . وہ نہ جانے کیا سننا چاہتا تھا
کیوں کہ میں ایک اچھی پائلٹ بننا چاہتی ہوں
کیا مطلب . . ؟ ؟
جس پلین میں میرے ماما اور بابا آ رہے تھے اس کے انجن میں ایشوز تھے لیکن پائلٹ اور اسکی ٹیم نے اپن منمانی کی وہ برا پائلٹ تھا اور اسکی ٹیم اس سے زیادہ بری تھی میں ایک اچھی پائلٹ بنوں گی تاکہ جب کوئی بچہ ایئر پورٹ پہ اپنے پیرنٹس کو ریسیو کرنے جائے تو اسکے پیرنٹس جلے ہوئے نہ ہوں اسکے پیرنٹس مرے ہوئے نہ ہوں اور کسی کو بھی یہاں ایسے یتیم خانوں میں نہ رہنا پڑے کیونکہ یہاں سب کچھ ہے بس پیر نٹس نہیں ہیں وہ بری طرح روتے ہوئے شستہ انگریزی میں کہہ رہی تھی عمر کو اپنا دل کٹتا ہوا محسوس ہوا
دو سال پہلے ہم امریکا میں رہتے تھے ہم یہاں اپنے گرینڈفادر سے ملنے آئے تھے اور یہاں آتے وقت میرے بابا اور ماما جس پلین میں تھے وہ کریش ہوگیا میں چاچو کے ساتھ دوسرے پینل میں تھی ہم بچ گئے لیکن پھر چاچو اور انکی فیملی نے مجھے ڈساون کر دیا کیونکہ میں بیمار ہوں کیا میرے پیرنٹس مجھے ڈساون کرتے ؟
روتے روتے اسکی ناک اور چہرہ سرخ پڑ گیا تھا
میں سٹرونگ ہوں سہ لیتی ہوں لیکن پلیز تم دوسرے بچوں کو نہ ڈانٹا کرو ہمارے پیرنٹس نہیں ہیں ہمیں زیادہ ہرٹ ہوتا ہے
عمر بغیر کچھ کہے اٹھ کھڑا ہوا تھا اب اسکا دم گھٹنے لگا تھا
نورے اسکے ساتھ اٹھی تھی اپنی آنکھیں رگڑ کر صاف کیں
Saint devil
اگر میں مر جاؤں تو پلیز رات کو میری قبر پہ مجھے وزٹ کرنے ضرور آنا مجھے اندھیرے سے ڈر لگتا ہے تم آؤ گے ناں ؟۔ وہ اپنی بڑی بڑی آنکھوں کو اسکے چہرے پہ جمائے گردن اونچی کیے پوچھ رہی تھی
عمر نے جواب نہیں دیا اس نے بس خود سے سوال کیا کیا وہ اس بچی کو مرنے دے سکتا تھا جسکوdevils میں saintness دکھتی تھی؟
اور پھر وہ رکا نہیں لمبے لمبےڈگ بھرتا آگے بڑھ گیا اسکا رخ معراج سلطان کے آفس کی جانب تھا
لکڑی کا بڑا سا دروازہ پار کرتا وہ اندر داخل ہوا تو معراج سلطان اپنے آفس کی پاور سیٹ پہ بیٹھے کسی فائل کا مطا لعہ کر رہے تھے ساتھ ایک آدمی کھڑا تھا جو انگلی سے اشارہ کر کر کے فائل کے مین پوائنٹس انکو بتا رہا تھا
ویسے تو مجھے شک تھا لیکن آج یقین ہوگیا تم ضرور کسی جنگل سے بھاگے ہوئے بدتہزیب لومبڑ ہو تمھیں کسی نے دروازہ ناک کرنا نہیں سکھایا ؟ وہ نوارد کو دیکھ کر طنز یہ بولے تھے
البتہ اسکو دیکھ کر آنکھیں چمک اٹھی تھیں
انکے ساتھ کھڑے آدمی نے اپنی مسکراہٹ کا گلہ گھونٹہ تھا
عمر چہرے پہ ہاتھ پھیر تا مرے مرے قدموں سے چلتا انکے سامنے رکھی کرسی پہ دھم سے آ کر گر سا گیا تھا کافی دیر تک معراج سلطان اسکے کسی جوابی حملے کے منتظر رہے لیکن کو ئی جواب نہ پا کر جیسے بد مزہ ہوگئے اب کچھ بول بھی چوک تم میری بیوی نہیں ہو جس کے بولنے کا انتظار کرتا رہوں اور کوفت بھی نہ ہو ایک اور وار لیکن مقابل کی جانب سے ہنوز خاموشی
اسکا چہرہ سفید تھا جیسے جسم سے سارا خون نچڑ گیا ہو
بلیو بیلٹ کی نورے . . . . اسے . . اسکو کینسر ہے ناں ؟؟ ؟
آپ نے مجھے نہیں بتایا بلکہ آپ نے اسکا علاج کیوں نہیں کرو آیا ؟؟ اسے اپنی آواز کھائی سے آتی محسوس ہوئی اسکے ماتھے پہ پسینے کے ننھے ننھے قطرے واضح تھے
معراج سلطان نے سمخیے کے انداز میں سر ہلا یا ہاتھوں کی انگلیوں کو باہم پھنسایا اپنی سیاہ آنکھوں کو عمر کے پریشان اور گھبرائے ہوئے چہرے پہ مرکوز کیا اور کہنا شروع کیا
دس لاکھ . . دس لاکھ اسکی سرجری کا خرچہ ہے اسکے علاوہ اسکی دوائیاں ہسپتال کے بلز انکا تو کوئی حساب ہی نہیں اور اسکے بچنے کے چانسز صرف اور صرف پچیس فیصد ہیں میں پھر بھی اس پہ انویسب کروں گا کیونکہ وہ میری بچی ہے لیکن اب تم میری دوسری بات سنو
گرین بیلٹ کی الیشا کے جگر کا اپریشن کروانا ہے اور یلو بیلٹ کے فہد کا کڈنی ٹرانس پلا نٹ کروانا ہے وہ بھی اس ماہ کے آخر میں اور انکے بچنے کے چانسز بھی اسی سے نوے فیصد ہیں میرے پاس جو رقم جو ڈو نیشنز تھے وہ و ہسپتال کی مشینری پہ لگ گئے اور کچھ اسکول کی کنسٹرکشن پہ اب میرے ہاتھ خالی ہیں تم بتاؤ میں کیا کروں اور کیسے اس بچی کا علاج کرواؤں ؟
آپ کہیں بات کریں کسی سے مزید فنڈز لیں اپنی کمپنی سے کوئی فنڈز لائیں کچھ تو کریں یار وہ لوگ آپ کے بچے ہیں . . وہ مارے بے بسی کے چلایا تھا
یہاں ڈیڑھ ہزار بچے ہیں اور ان سب کی ولدیت میں میرا ہی نام آتا ہے ان ڈیڑھ ہزار بچوں میں اسی بچے بیمار ہیں مجھے بتاؤ عمر میں کون سے بچے کو عزیز رکھوں اور کس بچے کو مرنے دوں ؟
آپ آپ ایسا کیسے کر سکتے ہیں کچھ کریں کوئی راستہ تو ہوگا ناں آپ اپنی کمپنی سے کوئی فنڈ دے دیں کسی ڈونر کو اپروچ کریں وہ بچی مر جائے گی میں اسے مرنے نہیں دے سکتا
اور تم صرف اس ایک بچی کو کیوں مرنے نہیں دینا چاہتے ؟ ان کا لہجہ ٹھنڈہ تھا
عمر بے اختیار دھیما پڑا اس نے نظریں معراج کے چہرے سے ہٹا لی تھیں اب وہ سامنے دیوار پہ لگی عربی کیلیگرافی دیکھ رہا تھا
وہ بہت الگ ہے بہت زیادہ اسے مرنا نہیں چاہئے وہ مر گئی تو اس دنیا کا بہت نقصان ہوگا وہ ایسی بچی ہے جسکو devils
میںsaintness دکھتی ہے میں اسے مرنے نہیں دے سکتا اسکی آواز ہلکی تھی بے حد ہلکی
تو بچا لو اسے . . معراج نے فورا حل پیش کیا تھا
میں میں کیسے میں کیا کر سکتا ہوں ؟ اسکی آنکھوں میں نہ سمجھی اتری تھی
تمھارے بینک اکاؤنٹ میں بارہ لاکھ روپے ہیں عمر کیا تم بارہ لاکھ میں سے دس لاکھ اس بچی کے لئے نہیں دے سکتے جسکوdevils میںsaintness دکھتی ہے؟ کیا تمھارے لئے پیسا کسی انسانی جان سے زیادہ اہم ہے؟ انکے انداز میں چیلنج تھا
عمر اپنی جگہ جم گیا تھا
وہ رقم میرا فیوچر ہے میری پڑھائی میری سیکورٹی مجھے آگے جا کر بہت کچھ کرنا ہے مہنگا کالج بھاری فیسوں والے کوچنگز اپنیvehical میں یہ سب کچھ کیسے کروں گا میں نہیں دے سکتا یہ رقم آپ سمجھنے کی کوشش کریں تو پھر ٹھیک ہے اس بچی کو اسکے حال پہ چھوڑ دو میرے پاس جب رقم آئے گی میں اسکا علاج کروا لوں گا تم جاؤ کل تمھارے کالج کا پہلا دن ہے آرام کرو یہ سب میرےبچے ہیں میں انکو دیکھ لوں گا وہ مر بھی گئی تو کیا ہوگا یہاں ایک اور یتیم آجائے گا وہ کہہ کر دوبارہ اپنی فائل پہ جھک گئے تھے
عمر نے ایک لمحہ کو سوچا اگر وہ یہ رقم رکھ لیتا تو اسکی زندگی "بن "جاتی اور اگر وہ یہ رقم دے دیتا تو کسی کی زندگی "بچ "جاتی زندگی بنانا زیادہ اہم تھا یا زندہ رہنا ؟ اس نے دل سے پوچھا تھا اور دلوں میں رہنے والے خدا نے اس سے فیصلہ کروا لیا تھا
مجھے اس بچی کی سرجری اسی ہفتے چاہیے . . . میں رقم دینے کو تیار ہوں وہ فیصلہ کن لہجے میں بولا ان لوگوں کو زندہ رہنا چاہیے جو میٹنگز میں آپ کے نام کے ساتھ صرفlived لگانے سے ڈرتے ہوں . آخری بات اس نے دل میں کہی تھی
ایک اور بات وہ انکو دیکھ کر بولا تھا
آج آپ نے میرے دل میں رحم ڈالا ہے اور میں آپ کو اسکے لئے ساری زندگی معاف نہیں کروں گا وہ کہہ کر جانے لگا جب معراج کی آواز نے اسکے قدم روکے تھے
کل شام چلیں گے تمھارے مسلے کا سد باب کریں گے آخر کب تک یہ بغیر پہچان والی زندگی گز اروگے وقت پہ کورٹ آجانا اوکے ؟
عمر تیزی سے مڑا تھا
ہم کیا کرنا والے ہیں؟ . کیا آپ نے کچھ پتہ لگایا ہے؟ کیا کوئی پلان ہے؟ کل کیوں ابھی بات کرتے ہیں ناں کیا کریں گے ہم کچھ بتا ئیں وہ انکی میر کے قریب کھڑ ابے قراری سے پوچھ رہا تھا
معراج نے ایک جتا تی نظر اپنی گھڑی پہ ڈالی تھی اور دوسری اسکے چہرے پہ
رات کےنو بجنے والے ہیں اور اس وقت میں ایک تابعدار شوہر کی طرح گھر جانے کی بجائے تم سے بات کرنا کیوں پسند کروں گا ذرا روشنی ڈالو گے؟ انکے لہجے میں واضح طنز تھا
عمر کلس کر رہ گیا
پھر یکدم جیسے ذہن میں کچھ کلک ہوا
ویسے آپس کی بات ہے جیسے جیسے آپ کی عمر بڑھتی جا رہی ہے زبان کی کڑ واہٹ میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے اپنی بیوی سے کہیں آپ کی چائے میں چینی کی مقدار ذرا بڑھا لیں دن بہ دن کریلے کی طرح زہریلے ہوتے جا رہے ہیں بوڑھے جج صاحب . . . بوڑھے پہ زور دے کر
وہ بول کر محضوض سا مڑ گیا تھا معراج کے ساتھ کھڑے آدمی نے ایک زوردار قھق ھہ لگایا تھا جبکہ معراج عمر کے پیچھے سے چلائے تھے
. . . میں تمھیں دیکھ لوں گا جنگلی لو مڑ
عمر ہاتھ جھلاتا باہر نکل گیا
سر آپ نے اس سے جھوٹ کیوں کہا نورے بیٹی اور باقی بچوں کے علاج کے لئے تو آپ کے دوست نے فنڈز دے دے ہیں اور کل تو وہ ڈاکٹر نورے کی سرجری کی تاریخ دینے والا ہے نہیں؟
معراج نے سر دوبارہ فائل پہ جھکا لیا تھا
اسکے اندر انسانیت کی خاطر کچھ بھی کر گزرنے کا جذبہ ہونا چاہیے پیسے سے محبت ایک طرف لیکن دھیان رہے کہ وہ پلڑا اتنا بھاری نہ ہوجائے کہ تمہاری انسانیت کا پلڑا نیچے جھک جائے انسانی جان ہر چیز سے زیادہ اہم ہونی چاہیے ہر تعلق ہر رشتے ہر چیز سے بڑی وہ کہتا ہے میں نے اسکے دل میں رحم ڈالا ہے میری اتنی اوقات کہاں دلوں کے فیصلے اللہ کرتا ہے میں نے بس اسکو قربانی دینا سکھایا ہے یہ بھی اللہ کی طرف سے ہے اس نے مجھے تو بس وسیلہ بنایاہے میں نہیں چاہتا تھا کہ وہ اپنی ضد اور اپنی عیاشی کے چکر میں انسانیت کھو دے اور مٹی کا بجتا ٹھیکرا بن جائے میں یہ افورڈ نہیں کر سکتا وہ سنجیدگی سے کہہ کر سیدھے ہوئے تھے
تو کیا آپ اسکے پیسے واقعی لے لیں گے؟
معراج نے ہاتھ جھلایا تھا
ہنیہ لے ہی نہ لوں اسکی بلیک میلر ماں کو پتہ لگ گیا ناں تو میری ساری عمر پیشیاں بھگتا تے گزر جائے گی نہ بھئی میں بار آیا ایسے پیسوں سے واپس کر دوں گا کچھ وقت بعد
وہ کچھ اور بھی کہہ رہے تھے . لیکن آفس کے دروازے کے باہر کھڑے عمر حیات کے کان جیسے سن ہوگئے تھے اسکے دل میں رحم تھا ؟؟ کیا واقعی تھا؟
دس سال بعد والے عمر حیات نے آنکھیں کھولیں تو سارے منظر پانی کے بلبلے کی طرح ہوا میں تحلیل ہوگئے قبرستان کی ساکت ہوئی ہوا ایک بار پھر چلنے لگ گئی
انکے پاس ابھی اور بھی غم تھے
موزن فجر کی اذان دے کر سوئے ہوؤں کو جگا کر روئی آنکھوں کو شفاف پانی سے دھلا کر بھٹکے ہوئے کانوں تک حق کی آواز پہنچا کر اپنے گھر کو لوٹ گیا تھا ایسے میں سلطان منزل کے ایک کمرے میں اے سی کی کولنگ سے یخ پڑتے کمرے میں وہ بھوری آنکھوں والی لڑکی جائے نماز پہ بیٹھی دعا مانگ رہی تھی ملگجے سے اندھیرے میں اسکی صاف رنگت دمک رہی تھی وہ دعا مانگ کر جیسے ہی اٹھی اسکی آنکھوں کی پتلی ان یکدم ساکت ہوگئیں زبان جیسے مفلوج ہوگئی
سامنے ہی بیڈ پہ اسکا بھوری آنکھوں والا شوہر نرم سی نظروں سے اسے دیکھ رہا تھا اسکی آنکھوں میں کچی نیند سے اٹھنے کی داستان رقم تھی بال بکھرے ہوئے تھے
، . . میں نے . . میں نے آج نماز پڑھی ہے . . . میں روز نہیں پڑھتی . . میں وہ کہلانے لگی تھی
اچھی لگ رہی ہو . . . سفیر کی نرم آواز پہ اسکو اپنے حواس زائل ہوتے محسوس ہوئے
یہ جو دوپٹہ تم نے لے رکھا ہے ناں یہ مجھے بہت پسند ہے . . تم نماز پڑھا کرو اور ایسے ہی دوپٹہ لیا کرو سوٹ کرتا ہے تم پہ وہ اسکے چہرے پہ نظر جمائے بول رہا تھا
آپ کو . . آپ کو میرے نماز پڑھنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے؟ مہرماہ کو لگا تھا جیسے وہ اپنے پیر وں پہ نہیں کھڑی رہ سکے گی
سفیر کی آنکھوں میں حیرت ابھری تھی
مجھے نماز سے کیا مسئلہ ہو سکتا ہے وہ بھی تمہاری دین ہر انسان کا ذاتی مسئلہ ہے بلکہ مجھے تو نماز پڑھنے والی لڑکیاں اچھی لگتی ہیں تم آج مجھے زندگی میں پہلی بار سب سے اچھی لگی ہو میں کافی دیر سے تمھیں دیکھ رہا ہوں وہ مسکراتے ہوئے کہہ رہا تھا
مہر ماہ نےاپنے دل پہ ہاتھ رکھا تھا وہ کتنے دنوں بعد پہلے والا سفیر لگا تھا . . وہی نرم لہجہ و ہی مسکراہٹ
تم آئندہ ایسا کرنا میرے سامنے نماز پڑھا کرنا میں تمھیں دیکھتا رہوں گا اچھا لگتا ہے مجھے
اور ایسے دوستانہ انداز میں اس نے آخری بار کی بات کی تھی مہر ماہ نے یاد کرنا چاہا اسکی آنکھیں بے اختیار بھیگنے لگیں یہ شخص اسکے لئے کیا تھا یہ تو کوئی اس سے پوچھتا
آپ کو تو نماز پڑھنے والی لڑکیاں نہیں پسند تھیں
اے سی کی کولنگ اور ٹھنڈے فرش پہ اسکے ننگے پیر اسکی ریڑھ کی ہڈی تک جمنے لگی تھی
سفیر کو اس ٹمپریچر کی عادت تھی لیکن اسے نہیں
اسکی سماعتوں میں فروا کی آواز گونج رہی تھی وہ چار عورتوں کے درمیان ایک پارٹی میں کھڑی فخر سے کہہ رہی تھیں
میرے سفیر کو تو یہ پانچ وقت کی نماز اور قرآن بس ایک پابندی لگتی ہے بس وضو کر کے ایک نماز سے دوسری کے انتظار میں بیٹھے رہو اپنی کوئی زندگی ہے یا نہیں؟ ویسے دین میں انسان کے لئے اپنے لئے بھی کوئی اسپیس ہونی چاہیےwhat's say?
نہیں تو مجھے کیوں ایسا لگے گا سفیر کی آواز اسکو ہوش میں لائی تھی آر یو سیریس ؟ میں ایسا کیوں کہوں گا ٹھیک ہے نماز نہیں پڑھتا لیکن جو پڑھتا ہے اسے کیوں برا سمجھوں گا؟
وہ سخت متعجب تھا
مہر ماہ کے سینے میں جیسے کسی نے گھونسہ دے مارا ہو
)(اس نے اس شخص کے لئے خدا کو چھوڑ دیا
مجھے بس دو طرح کی عورتیں نہیں پسند ایک بد کردار دوسری بزدل دونوں ہی نسل خراب کرتی ہیں بد کردار عورت اپنے سارے خاندان کو ذلیل کرواتی ہے اور بزدل عورت اپنے سارے خاندان کو بزدل بناتی ہے وہ اپنے لئے اسٹینڈ نہیں لیتی اور اسکی دیکھا دیکھی اسکے بچے اسکے ساتھی بھی اسی کی طرح بنتے جاتے ہیں اور یہ سائیکل چلتا رہتا ہے
اس نے کہنا جاری رکھا
تم سے شادی نہ کرنے کی وجہ بھی یہی تھی تم بزدل تھیں میں نے کبھی تمھیں اپنے لئے اسٹینڈ لیتے نہیں دیکھا اور ہا لے وہ تمھارے بالکل برعکس وہ مجھے پسند کرتی تھی لیکن پھر بھی میری غلط بات کو غلط کہنے کا حوصلہ رکھتی تھی وہ اپنے سے جڑے رشتوں کے لئے بھی اسٹینڈ لیتی تھی بزدل عورت سے مرد محبت کر سکتا ہے لیکن بہادر عورت سے عشق ہوجاتا ہے مرد کبھی بھی اس عورت کا نہیں ہوتا جو اس سے ڈرتی ہو جھجھکتی ہو اسکی باتیں بلا چوں چرا مان لیتی ہو مرد اس عورت کا ہوتا ہے جو اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنی بات منوانا جانتی ہو جو مرد کی غلط بات کو غلط کہنے کا حوصلہ رکھتی ہو . . . . جس کی زبان نہیں آنکھیں بات کرتی ہوں ایسی عورت مرد کو پاگل کر دیتی ہے مہر چند انیے اسکو دیکھتی رہی پھر جب بولی تو اسکی آواز میں اندیشے تھے
کیا ہا لے ایسی تھی؟ . . . وہ رکی تھی
جو کسی مرد کو پاگل کر دے ؟