مسلسل غم میں رہنے والا انسان کسی اور کے غم کو غم سمجھتا ہی نہیں اگر کوئی اسے اپنا غم سنا ئے اپنی تکلیف کہے تو آپ کو ہمیشہ یہی لگتا ہے کہ اس سے زیادہ بڑا غم تو میرا ہے لیکن دیکھو میں پھر بھی کیسے مضبوط کھڑا ہوں میں کیسے سروائیو کر رہا ہوں یہ تو ڈرامہ کر رہاہے یہ تو کمزور انسان ہے کسی انسان کا غم جب آپ کو غم ہی نہ لگے اسکے آنسو اداکاری لگیں اسکا درد بے کار لگے تو آپ کیسے انسان ہوئے ؟ جس انسان کو دوسرے انسان کا غم اداکاری لگے تو ایسا انسان انسان نہیں مٹی کا بجتا ٹھیکرا ہی ہوتا ہے اور اس دنیا میں مٹی کے بجتے ٹھیکرے بہت ہیں انسان بہت کم ہیں
تم عمر تم انسان ہو اور میں تمھیں اس جنون میں ا انسانیت کھونے نہیں دے سکتا تم میرے بھائی ہو یار آخر میں اس نے جیسے منت کی تھی
غم کو کیسے پروسیس کرتے ہیں . . . ؟ کافی دیر کی خاموشی کے بعد عمر نے خود کو کہتے سنا
سردار آگے کو ہوا عمر کے جھکے ہوئے چہرے کو دیکھا پھر کہنا شروع کیا
غم کبھی ختم نہیں ہوتا یہ بات یاد رکھنا آپ کے دل میں غم ہے تو وہ رہے گا ہمیشہ رہے گا
مجھے سب . . . عمر اسکی بات کاٹ کر کچھ بولنے لگا تھا جب سردار نے اسکو گھورا عمر نے دونوں ہاتھ سرینڈر کرنے والے انداز میں اٹھا لئے تھے
اپنے دوستوں سے کوئی سیریس یا سبق آموز بات کرنا دنیا کا سب سے مشکل کام ہوتا ہے آج سردار کو اندازہ ہوگیا تھا
غم کو ختم نہیں پروسیس کیا جاتا ہے سب سے پہلے اپنے غم کو رو رونے سے اچھی چیز بنی ہی نہیں جب آپ روتے نہیں ہیں تو آپ کے دل پہ بوجھ پڑتا جاتا ہے دل ہمارے جسم کا سب سے اہم پرزہ ہے جب تک وہ اداس رہے گا سارا جسم اداس ہوگا وہ تھک جائے گا تو سارا جسم تھک جائے گا وہ بھاری ہوگا تو جیسے ساری دنیا سے جی اچاٹ ہو جائے گا دل سارے جسم کو آپریٹ کرتا ہے اور جب وہ خود ہی ایک جگہ اٹک جائے گا تو جسم کو کیا خاک چلائے گا؟
دل کیسے ہلکا ہوتا ہے؟ کسی سے غم کہہ دینے سے یا پھر رو لینے سے اور جب دل ہلکا ہوتا جاتا ہے تو جسم ایسے کھل جاتا ہے جیسے کوئی نئی کونپل اور جب دل کھلتا ہے تو جسم کے باقی سارے پرزوں کو ایک تحکم سے اپنے کام سنمبھال لینے کو کہتا ہے پھر چاہے کوئی عضو کام کرنا چاہے یا نہیں اسے کام کرنا ہوتا ہلکے دل والے جسم کا دماغ زیادہ تیز کام کرتا ہے
دوسرا اپنے غم کو وقت دیں ایک دن یا ایک گھنٹہ میں غم پروسیس نہیں کرتا اسے جتنا وقت دیں گے وہ اتنی جلدی پروسیس کرے گا یہ مت سوچیں کہ آپ کمزور ہیں آپ کا غم زیادہ وقت کیوں لے رہا ہے اسے اب بس کر دینی چاہیے نہیں غم کو تب تک وقت دیں جب تک وہ آپ کی آنکھیں نم کرتا رہتا ہے جس دن کسی غم پہ آپ کی آنکھیں نم ہونا بند ہوگئیں اس دن غم کی کوئی اوقات نہیں رہتی اور غم غیرت مندی سے آپ کے دل سے ڈیرہ اٹھا کر کہیں اور نکل جائے گا
وہ سنجیدگی سے کہہ رہا تھا اور عمر آنکھیں سکیڑے اسکو سنے گیا
تیسرا اس نے انگلی پہ گیا آپ کے قریبی لوگ آپ کے دوست آپ کے عزیز آپ کے بہن بھائی جس کے ساتھ بھی آپ کمقرٹیبل ہوں اس سے" کہیں "کہنا بہت اچھا ہوتا ہے یہ دل پہ لگے زخم کے لئے دوا کا کام کرتا ہے جیسے جیسے آپ کہتے جائیں گے دل کے زخم ٹھیک ہوتے جائیں گے کہنے سے ڈریں مت جب آپ پہلی بار کہیں گے تو آواز بھرا جائے گی آنکھیں آنسو بہائیں گی دوسری بار کہیں گے تو آپ کی آواز بھرائے گی نہیں آپ بس دکھی ہوں گے رفتہ رفتہ دکھ بھی لیحلتہوتا جائے گا جیسے جیسے آپ کہیں گے آپ کا دل تندرست ہوتا جائے گا یہ مت سوچیں کہ میں کیوں کہوں میں تو مضبوط ہوں اگر ایسا ہوتا تو اللہ تمھیں خاندان دوست رشتے یہ سب کیوں دیتا ؟
وہ سانس لینے کو رکا تھا پھر کہنا جاری رکھا
اگر ایسا ہوتا تو خاندان اور رشتے یہ سب کچھ صرف کمزور لوگوں کو ملتا مضبوط لوگوں کو کیا دیواروں سے سر پٹخ نے کے لئے بھیجا گیا ہے؟ ہر انسان کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی جگہ کمزور ہے اسے لوگ چاہیے ہوتے ہیں اور جس دن وہ لوگوں سے کہنا شروع کرتا ہے غم نرو ٹھی محبوبہ کی طرح ناراض ہوجاتا ہے میں نے کہا نہ غم پوزیسو ہے وہ آپ کے ساتھ کسی کو برداشت نہیں کرتا اور جب وہ آپ کے ساتھ کسی کو دیکھ لے تو سب سے پہلےa آپ کو اذیت دیتا ہے آپ کے ذہن میں بار بار تکلیف دہ باتیں تازہ کر دیتا ہے اگلی بار وہ آپ کو ڈراتا ہے آپ کے رازوں کے کھلنے کے خوف سے وہ آپ کو آپ کے لوگوں سے بد زن کرتا ہے آپ سے بار بار یہی کہتا ہے "کیا ہو کہ اگر اس آدمی نے تمھارے غم کے اشتہار سارے شہر میں لگا دیے کیا ہو کہ تمہارا رازدار تمہیں بے پردہ کر دے ؟"اگر آپ نے یہاں غم کو ہرا کر ایک بار پھر اپنی بات کہہ سنائی تو وہ غصہ ہوجاتا ہے وہ آپ کے اندر سے روٹھ جاتا ہے اسکی پوزیسونس یہ بات برداشت ہی نہیں کر سکتی کہ آپ اسے شیئر کرو وہ آپ کے ساتھ کسی ساتھی کو نہیں دیکھ سکتا وہ آپ کو گرا ہوا مایوس ٹوٹا ہوا دیکھنا چاہتا ہے اور جس دن ایسا نہیں ہوا وہ آپ کو ہانٹ کرنا بند کر دے گا اور اسکا پروسیس پورا ہو جائے گا مجھے امید ہے عمر تم میری بات کو سمجھو گے
وہ اپنی بات ختم کر چکا تھا
لیکن ہم کیسے اپنی بات ہر کسی سے کہہ دیں ؟ راز کھلنے کا ڈر تو رہتا ہے ناں عمر نے سوال کیا تھا
کس نے کہا ہے کہ ہر کسی سے کہو اپنا غم صرف اسی سے کہو جو سننے کے لائق ہو جہاں آپ کو راز کے کھلنے کا خوف نہ ہو جو با وقار ہو
اور ہمیں کیسے پتہ چلے گا کہ کوئی شخص با وقار ہے یا نہیں؟
سمپل . . . آپ اپنے سرکل میں ایسا آدمی ڈھونڈو جس نے کبھی آپ کے ساتھ کسی دوسرے کی ذاتی بات شیئر نہ کی ہو وہ بھی یہ کہہ کر کہ "یار دیکھو اس نے مجھے منع کیا ہے لیکن میں پھر بھی تمھیں بتا ر "ہا ہوں
ایسے لوگ بہت برے رازدار ہوتے ہیں بلکہ ایسے لوگ راز دار ہوتے ہی نہیں یاد رکھو جو کسی دوسرے کی ذاتی بات اسکے منع کرنے کے باوجود آپ کو بتا سکتا ہے
وہ آپ کی باتیں بھی چھپائے گا نہیں
اور اگر اس کی نیت بری نہ ہو میرا مطلب ہے اسے اس تیسرے انسان کو کوئی مشورہ دینا ہو اسی لئے وہ آپ سے شیئر کر رہا ہو تو ؟ وہ ایسے محو ہو کر پوچھ رہا تھا کہ سردار اسے دیکھے گیا
اس صورت میں اسے دو کام کرنے چاہیے پہلا وہ بہت کوشش کرے کہ اپنی طرف سے کوئی معقول مشو رہ دے اور دوم اگر بہت مجبوری میں وہ آپ سے بات کر بھی رہا ہے تو اس تیسرے انسان کا نام مخفی رکھے اور کسی بھی صورت آپ کو اس تیسرے انسان کا نام پتہ نہ بتائے وہ آپ سے اس حطر مشورہ مانگے کہ "میرا ایک جاننے والا ہے اسکے ساتھ یہ مسئلہ ہے تم اپنے ذہانت کے مطابق کوئی مشورہ دو "وہ بول کر خاموش ہوا تو عمر نے بس سر ہلا دیا
. . . وہ بس خاموش بیٹھا رہا
تھوڑی دیر بعد اس نے اپنا موبائل اٹھایا تھا اور ایک نمبر پہ کال کرنے لگا پھر رک گیا نمبر ایڈ ٹکے خانے میں گیا انگلی سے کاٹنے کا بٹن دبا کر ہارون شاہد کا نام کاٹا اب اسکی انگلیوں نے ایک نیا نام لکھا
سرمئی بلا . . نمبر سیو کیا اور کال کرنے کے لئے اٹھ گیا
کال جا رہی تھی . . . تھوڑی دیر بعد پک بھی کر لی گئی
ہیلو . . ہارون کی آواز بوجھل تھی
ہاں ہارون ایک کام ہے تم سے کر لو گے؟ وہ بات کرتے ہوئے میر سے اٹھ گیا تھا ایسے کہ اسرا اسکو دیکھ نہ سکے کیا کام ہے؟ . . اور میں تمہارا کام کیوں کرنے لگا ؟ اسکی آواز میں برہمی نہیں تھی بس تکان تھی
عمر نے فون کان سے ہٹا کر فون کو گھورا تھا جیسے اپنی نظروں سے اسے سالم نگل لینا چاہتا ہو
یہ میرے لئے ہے اور میں تمھیں اسکے بدلے فیور دوں گا اب جلدی بولو کر سکتے ہو؟
ہارون نے گہری سانس لی تھی
بولو . . . ؟
کسی کو سمجھانا ہےکہ اپنی عاشقی کے چکر میں اپنی زندگی برباد نہ کرے میرے سمجھا نے کا سٹائل ذرا الگ ہے اسی لئے تم جاؤ میں تمھیں اسکی تصویر اور باقی ڈیٹیلز بھیج دیتا ہوں کل شام تک اس سے مل لینا اوکے ؟ وہ یقین دھانی چاہ رہا تھا
ہا لے سے کیوں نہیں کہتے وہ مجھ سے زیادہ اچھے طریقےسے بات کر سکتی ہے اسکی ٹاکنگ پاور سے واقف نہیں ہو کیا؟ وہ اب بھی نیم رضا مند تھا
عمر نے دانت کچکچائے تھے
جس سے بات کرنی ہے وہ تیئیس سال کا لڑکا ہے ڈرگ ایڈکٹ اور شرابی کل شام تم اس سے نائٹ کلب میں ملنے والے ہو کیا اب بھی تم اپنی پہلے والی بات پہ قائم ہو؟ عمر کے سنجیدہ انداز پہ ہارون کے جبڑے کی رگیں تک تن گئیں موبائل پہ اسکی گرفت سخت ہوگئی
میں . . کل وقت پہ .. . پہنچ جاؤں گا چبا چبا کر الفاظ ادا کئے اور فون بند کر دیا
راشی پولیس والا ہنہہ
بڑبڑاہٹ واضح تھی
***
وہ تینوں گول چکر دار ذینوں سے اترتے ہوئے نیچے جا رہے تھے ایسے کہ ہا لے درمیان میں تھی عمر آگے اور سردار انکے پیچھے دفتعا ہا لے ٹھٹھک کر رکی تھی عمر آگے تھا سو اس نے نوٹ نہیں کیا سردار اسکی نظروں کے ارتکاز میں دیکھے گیا سامنے ایک شاہانہ طرز کی میر سجی تھی آس پاس کھڑے مودب بیرے انواع ا قاسم کے کھانوں سے سجی میر دو پروفیشنل قسم کے فوٹوگرافرز لیکن کیا ہا لے یہ سب دیکھ کر رکی تھی؟
اونہوں وہ اس میر کے گرد بیٹھے اپنے خاندان کو دیکھ کر رکی تھی
کیمرے کی فلیش میں چمکتا سفیر اور مہر ماہ کا پر فیکٹ کپل
حسن کی پلیٹ میں کھانا ڈالتے شمس سلطان فروا کی کسی بات پہ اداس سی مسکرا ہٹ والی حسینہ سلطان
اور سربراہی کرسی پہ اداس سے بیٹھے ہوئے یوسف سلطان ہا لے کے دل کو جیسے دھکا لگا تھا وہ سب اسکا خاندان تھے جھوٹے کرپٹ قاتل جیسے بھی تھے لیکن اس نے اپنی آدھی زندگی انہی لوگوں کے سا تھ گزاری تھی ہر ایک سے اسے محبت ملی تھی مان ملا تھا سوائے فروا کے اور ان سب لوگوں کے درمیان اسے کبھی فروا کی نا پسندیدگی کھلی ہی نہیں
بھابی چل کر سلام دعا کر لیتے ہیں آپ کی فیملی ہے ایسے اچھا نہیں لگتا
سردار کی نظریں اب بھی میر پہجمی تھیں
وہ حقیقت سے بے خبر تھا اسی وقت عمر نے مڑ کر دیکھا تو ہا لے کو اپنی جگہ منجمند پایا اس نے ایک نظر اسکی نظروں کی سیدھ میں دیکھا اور پھر گہری سانس بھرتا سیڑھیاں چڑھتا اسکے قریب آنے لگا
یہ سارے تھوڑی دیر پہلے تک ایک دوسرے کی شکل تک نہیں دیکھ رہے تھے
اس نے ہا لے کے پاس کھڑے ہو کر بولنا شروع کیا
سلطان منزل سے الگ الگ گاڑیوں میں آئے ہیں یہاں یہ کھوکھلی مسکراہٹ بس ان کیمروں کو دکھا نے کے لئے ہے
انسٹا گرام کی آئیڈیل فیملی بننے کے لئے ہے شمس چاہتا ہے کہ لوگ معراج سلطان کی موت کو چھوڑ انکی ہیپی فیملی کے تذ کرے کریں وہ دکھانا چاہ رہا ہے کہ کتنا عظیم انسان ہے وہ اور کیسے اسکے مرحوم بھائی کی بیوہ اور اسکا بیٹا شمس کے گھر میں ایک بہترین زندگی گزار رہے ہیں آج انکا ٹویٹر اور انسٹا گر ام دیکھئے گا کچھ اس قسم کے ہیش بیگز ہوں گے
ylimafyppaH#
Miss you meraj sultan#
Better together #
Unbreakable bound#
وہ طنزیہ سا کہہ رہا تھا اور ہا لے سن رہی تھی بلکہ شاید نہیں سن رہی تھی وہ بغیر پلک جھیلکے سامنے والی میر کو دیکھ رہی تھی
اسکی ماں اور اسکا بھائی دونوں حقیقت سے بے خبر تھے اور کتنے خوش تھے کیوں اللہ نے اسے خبر دے کر اسکا سکون چھین لیا تھا؟
اسکا جی چاہ رہا تھا شمس کا منہ نوچ لے یا پھر کم از کم ان چھری کانٹوں سے کھانا کھاتے اسکے ہاتھ کاٹ دے یا پھر یہی چھری ابھی کے ابھی اسکی گر دن پہ پھیر دے لیکن وہ ان سب میں سے کچھ نہیں کر سکتی تھی
کیسی بے بسی تھی؟
کیسا دکھ تھا
اسکی ماں اپنے شوہر کے قاتل کے ساتھ اور اسکا بھائی اپنے باپ کے قاتل کے ساتھ کھانا کھا رہے تھے اور وہ کچھ نہیں کر سکتی تھی
ویسے آپ کی اماں عدت میں نہیں ہیں؟
وہ یقینا انکی یہاں موجودگی کی بات کر رہا تھا
ہا لے چند لمحہ انکو دیکھتی رہی پھر ہلکی آواز میں بولنے لگی
امیر ہونے کا ایک ہی نقصان ہوتا ہے ہم لبرر ہونے کے چکر میں بے حیا ہوتے جاتے ہیں اسکے لہجے میں یاسین سی تھی
خیر
آپ نے اب مزید انکو دیکھتے رہنا ہے یا ہم چلیں دیر ہو رہی ہے
عمر کی کوفت زدہ آواز پہ اس نے مڑ کر دیکھا تھا وہ سخت بے زار اور عجلت میں لگتا تھا ہا لے ایک آخری بے بسی اور نفرت بھری نظر ان پہ ڈال کر آگے بڑھ گئی تھی
سردار ہونقوں کی طرح عمر کو دیکھ رہا تھا
بھائی یہ سب کیا ہے؟ ۔
بعد میں بتاؤں گا ابھی وقت نہیں ہے وہ بیزار سا کہتا آگے بڑھ گیا
گاڑی گھر کی جانب رواں تھی ہا لے کھڑکی سے باہر دیکھ رہی تھی
آپ کہتی ہیں آپ کو یقین نہیں ہے کہ کوئی خدا ہے بھی یا نہیں اور آج آپ نے اسرا سے جو باتیں کیں وہ سب کیا تھیں ؟ آپ نے اللہ کے بارے میں کتنی پیاری باتیں کہیں میں تو سن کر حیر ان تھا
وہ گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے بول رہا تھا
ہا لے ایک پل کو جیسے ٹھہر گئی
جس ذات کو ماننے سے وہ انکاری تھی وہ اسکے بارے میں اچھی باتیں کیسے کر سکتی ہے؟ ۔
تمہیں کیسے پتہ میں نے کیا باتیں کیں ؟
عمر مسکرایا تھا
امیر بیوی ہونے کا ایک فائدہ ہوتا ہے اسکے پاس مہنگے گیجٹس ہوتے ہیں اور ان مہنگے گیجیس کا ایک فائدہ ہوتا ہے کہ آپ انہیں چوری کر کے اپنے کام میں استمعال کر سکتے ہو
وہ مسکراہٹ دبائے محضوض سا کہہ رہا تھا
ہا لے نے مڑ کر اسکو دیکھا تھا
کیا تم مجھ سے یہ نہیں پوچھو گےکہ میں نے اس لڑکی کی ڈیٹیلز کہاں سے حاصل کیں اسکے دوست اور فیملی کے بارے میں مجھے کیسے پتہ چلا ؟۔۔۔۔۔ وہ اسکے چہرے کو دیکھتے ہوئے پوچھ رہی تھی
عمر نے کندھے اچکائے تھے ظاہر ہے آپ جب پچیس منٹ کے لئے باہر گئی تھیں تو آپ اسکے پچیس سالوں کی ڈیٹیلز لے آئی ہوں گی ! لیل نے آپ کو ہیلپ آوٹ کیا ہوگا
ھمم سہی کہہ رہے ہو لیل نے ہی کیا لیکن ہیلپ نہیں اس نے میرا کام کیا اور اس پچیس منٹ کے لئے اس نے مجھ سے پچیس ہزار چارج کیے میرا بینک اکاؤنٹ تو پتہ ہے ناں صبح تک پورے پچیس ہزار میرے اکاؤنٹ میں ڈلوا دینا ورنہ امیر بیوی ہونے کے مزید فوائد میں تمھارے گوش گزار کر دوں گی
وہ ٹھنڈے لہجے میں کہہ کر رخ موڑ گئی تھی
میں اسکو پچیس روپے بھی نہ دیتا اس فضول کام کے لئے اور آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ میں کوئی امیر آدمی نہیں ہوں میں ایک معمولی سا گورمنٹ ملازم ہوں آپ اگر میرا کام کر ہی رہی تھیں تو میری استطاعت تو دیکھ لیتیں اب کہاں سے لاؤں گا میں اتنے پیسے ؟
وہ سخت کبیدہ خاطر لگ رہا تھا
ہا لے نے کوئی جواب نہیں دیا اسی وقت اپنے گھر کے سامنے گاڑی روکتے ہوئے انکو سامنے ایک اور گاڑی کھڑی نظر آئی اور گاڑی کے ساتھ ٹیک لگائے ایک گرے آنکھوں والا لڑکا بھی نظر آیا
عمر کے تاثرات اسکو دیکھ کر سنجیدہ ہوگئے تھے
وہ گاڑی سے نیچے اتر آیا ہا لے بھی گہری سانس بھرتی اسکے پیچھے ہی اتری تھی
صبح سفیر پھر سلطان منزل کے مکین اور اب ہارون شاید انہوں نے قسم اٹھا رکھی تھی کہ آج ہا لے کو سکون سے نہیں رہنے دینا
ہارون انکو دیکھ کر چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتا انکے قریب آ کر رکا تھا
دیکھو ہارون مجھے یہ بات بالکل نہیں پسند کہ تم آئے دن اس طرح سڑک پہ کھڑے ہو کر میری بیوی سے بات کرو یہ سامنے میرا گھر ہے جو بھی بات کرنی ہے اندر جا کر کرو آئی سمجھ اگلی بار میں یہ سب برداشت نہیں کروں گا لوگ ہزار باتیں کرتے ہیں دھیان رکھنا
وہ سخت لہجے میں کہتا واپس اپنی گاڑی میں جا کر بیٹھ گیا تھا
ہا لے اور ہارون نے اسکی گاڑی کو اپنی نظروں کے سامنے سے اؤجھل ہوتے دیکھا
وہ چلا گیا تو ہارون نے ہتھیلی کی بند مٹھی ہا لے کی جانب بڑھائی جسے اس نے نظر انداز کر دیا
وہ بازو سینے پہ لپیٹے کھڑی رہی سٹریٹ پولز کی روشنی میں اسکا چہرہ دمک رہا تھا جبکہ ہارون کا چہرہ اندھیرے میں تھا بات کرنی ہے . . . وہ ہلکی آواز میں بولا تھا
ہا لے نے اسکو سامنے کھڑا دیکھ اپنے دل کوٹٹولا تھا جیسے آج صبح سفیر کے لئے
کیا وہ اس شخص سے نفرت کر سکتی تھی کیا وہ اس شخص کا زندگی سے چلے جانا افورڈ کر سکتی تھی کیا یہ شخص اسکو چھوڑ سکتا تھا کیا ہا لے اس شخص کو چھوڑ سکتی تھی؟
دل نے جو جواب دیا تھا اس پہ ہا لے کو بے اختیار ہارون شاہد سے خوف محسوس ہوا
وہ دل میں اپنی جگہ بنانا جانتا تھا
اسی وقت اسکی آنکھوں کے آگے ایک اور منظر ابھرا تھا
ایئر پورٹ پہ کھڑی ہا لے اور اسکی بند مٹھی سے اپنی بند مٹھی ٹکرا تا ہارون شاہد
مت جاؤ کہتی ہا لے اورسفری بیگ کندھے پہ ڈالے جاتا ہوا ہارون
اسکے بعد ٹوٹے پھوٹے منظر دو سیاہ نقاب پوش آنکھیں گاڑی کی ڈگی تھپڑ ذلت رسوائی
کون عمر حیات ؟ ؟
کیا تم کوئی مذاق کر رہی ہو اوربسسسس ۔۔۔۔ ۔
اس سے زیادہ وہ برداشت نہیں کر سکتی تھی
اسکے چہرے پہ زمانے بھر کی سختی چھا گئی
ہم دونوں کے درمیان کوئی ایسا تعلق نہیں ہے جو ہمیں بات کرنی پڑے وہ رکھائی سے کہہ کر آگے بڑھنے لگی جب ہارون۔ نے اسکو پکارا
ہا لے ہمیں بات کرنی چاہیے یہ بہت ضروری ہے تمھارے لئے بھی اور میرے لئے بھی
ہا لے پوری کی پوری اسکی جانب مڑی تھی
تیز نظروں سے اسکو گھورا
مجھے لگا تھا تم با وقار ہوگئے ہو مجھے لگا تھا تم بدل گئے ہو لیکن تم وہیں ہو ہارون تم نہیں بدلے میرے ایک بار تمھیں اپنی زندگی سے نکالنے پہ تمھیں نکل جانا چاہیے تھا لیکن تم ہر روز آجاتے ہو کیا تم اپنی عزت نہیں کرتے ؟ ۔
اس نے وہاں وار کیا تھا جہاں سب سے زیادہ درد ہوتا ہے
بھلا کہاں ؟ کسی کی کمز وری پہ
ہارون کے چہرے پہ کوئی تاثر نہیں آیا وہ اسی طرح پر سکوں کھڑا رہا
میں با وقار ہوں ہا لے اسی لئے تمھیں منانے آیا ہوں اگر نہ ہوتا تو اپنی غلطی کو اون کرنے کے بجائے تمھیں تمھارے قصور گنوانے لگ جاتا
وہ دو قدم مزید آگے آیا
میں اگر با وقار نہ ہوتا تو تم سے تعلق جوڑنے کی بجائے تمھیں اکیلا چھوڑ دیتا اپنی غلطیوں کی معافی مانگنا اور انکو اون کرنا با وقار لوگوں کا کام ہوتا ہے اپنے دوستوں کو مشکل میں تنہا نہ چھوڑنا با وقار لوگوں کا کام ہوتا ہے ایک طرف کی کہانی سن کر سزا دینا کہاں کا انصاف ہے ہا لے تم مجھے بھی تو سنو میری حالت بھی تو سمجھو وہ نرمی سے کہہ رہا تھا
نہ مجھے کچھ سننا ہے نہ کہنا ہے تم نے جو بھی کیا سہی غلط مجھے نہیں پتہ بس مجھے تم سے کوئی تعلق نہیں رکھنا ہارون میری زندگی سے چلے جاؤ
ہارون نے اسکو تاسف سے دیکھا تھا
تم نہیں بدلی ہا لے مجھے لگا تھا تمھارے غم نے تمھیں بدلا ہوگا لیکن تم آج بھی ویسی ہی ہو جس نے تمھیں تکلیف دی جس نے تمھیں ہرٹ کیا اسے بغیر کچھ کہے اسے چھوڑ دینے والی تم آخر کب تک ایسی رہو گی آخر کب تک لوگوں کو انکے قصور بتائے بغیر ان سے الگ ہوتی رہو گی اور پھر یہ سوچو گی کہ وہ تمھیں سمجھیں ہا لے سانس روکے اسکو سنے گئی
کوئی تمھارے بولے بغیر نہیں سمجھے گا یہاں سب انسان ہیں کوئی خدا نہیں ہے اگر کسی نے تمھیں دکھ دیا ہے تو بولو یار اسکو بتاؤ کہ اس نے تمھارے ساتھ یہ کیا اور اب تم اسے چھوڑ رہی ہو لڑ کر چیخ کر چلا کر نہیں میچور طریقے سے بات کر کے دلیل اور ثبوت دے کر
اس طرح اپنے دل میں باتیں رکھتی رہو گی تو کبھی خوش نہیں رہ سکو گی
تم مجھے اپنی زندگی سے نکال دو گی میں چلا جاؤں گا لیکن صرف تمہاری ضد کی وجہ سے نہیں تمھارے پاس کوئی وجہ ہونی چاہیے لاؤ وہ وجہ اور میں چلا جاتا ہوں
وہ ہا لے کی آنکھوں میں دیکھتا کہہ رہا تھا
میں تمہارا دوست ہوں ہا لے مجھ سے بات کرو غلطی ہوئی ہے تو مجھے بتاؤ مجھ میں معافی مانگ رہا ہوں تو معاف کر دو یارمیں ہمیشہ تمھارے لئے آؤں گا میں تم پہ گو اپ نہیں کر سکتا ساری دنیا بھی اگر تمھیں چھوڑ دے تو ہارون شاہد وہ واحد آدمی ہوگا جو تھما رے ساتھ ہوگا میرا یقین کرو
تم نہیں تھے ہارون . . . وہ عجیب سے لہجے میں کہتی آگے آئی تھی
آنکھوں میں ہلکی سی نمی چمکی تھی
جب ہا لے کو تمہاری ضرورت تھی تب تم نہیں تھے
اسکی آواز بلند ہوئی
جب ساری دنیا نے مجھے چھوڑ دیا تم تب بھی نہیں تھے
وہ غرائی تھی آ نکھیں ضبط کے مارے سرخ ہوئی تھیں
جب اس رات میں اغوا ہوئی تم تب بھی نہیں تھے جب میں ساری رات اسکی گاڑی کی ڈگی میں پڑی رہی تم نہیں تھے
اسکے لہجے میں دل زخمی کرتا دکھ تھا
اس دن جب سفیر نے مجھ پہ ہاتھ اٹھایا تم نہیں تھے چچی نے مجھے گھر سے نکالا تم نہیں تھے میں نے تم سے کہا سب سچ بتاؤ
تم نے نہیں بتایا
آنسو نہ جانے کہاں سے آ کر اسکے گالوں پہ پھسلنے لگے
میں نے ہر لمحہ ہر منٹ تمھیں یاد کیا لیکن تم نہیں تھے
ہارون بس اسکو دیکھے گی اسنے گیا
جب میں اس سڑک پہ بیٹھی رو رہی تھی ہنس رہی تھی میرا دل پھٹ رہا تھا تم تب بھی نہیں تھے
جب بابا نے میرا نکاح اس عمر سے کروا دیا تم تب بھی میرے پاس نہیں تھے
اور پھر جب . . . وہ رکی حلق میں کچھ اٹکا وہ ان الفاظ کو ادا نہیں کر سکتی تھی کوئی بھی اولاد نہیں کر سکتی
جب بابا . . مرگئے . . وہ تکلیف سے بولی
بابا مر گئے ہارون اور تم تب بھی نہیں تھے اس ہسپتال کے ٹھنڈے فرش پہ ہا لے سلطان اکیلی تھی کیونکہ اگر ہا لے کے ساتھ ہارون نہ ہو تو وہ اکیلی ہوتی ہے
تم نہیں تھے ہارون تم تب بھی نہیں تھے
وہ رندھی ہوئی آواز میں کہہ رہی تھی
اور اگر تم تب نہیں تھے تو اب مجھے ساری زندگی کے لئے نہیں چاہیے ہو
اچانک اسکے آنسو گرنا بند ہو گئے تھے اسکے لہجے میں سختی در آئی تھی
تم کہتے ہو میں شکایات نہیں کرتی میں خود کو تکلیف دینے والوں کو بغیر بات کیئے بغیر انکا قصور بتائے چھوڑ دیتی ہوں میں تمھیں بتا ؤں ہارون میں ایسا کیوں کرتی ہوں ؟
ہارون خاموش کھڑا رہا وہ بولنے نہیں آیا تھا وہ سننے آیا تھا
شکایتوں کی عزت ہوتی ہے مقام ہوتا ہے وقعت ہوتی ہے انہیں ہر جگہ ہر کسی سے نہیں کیا جاتا ورنہ انکا مقام ختم ہوجاتا ہے عزت دو کوڑی کی رہ جاتی ہے
تم کہتے ہو میں لوگوں کو انکا قصور بتائے بغیر ان سے الگ ہوجاتی ہوں میں بتاؤں میں ایسا کیوں کرتی ہوں ؟ وہ سرخ آنکھوں کے ساتھ اسکے قریب کھڑی پوچھ رہی تھی
ہارون کا سر بے اختیار اثبات میں ہلا تھا
میں ان لوگوں سے دور ہوجاتی ہوں جنہیں میں دل سے نکال دیتی ہوں اور کیا دل سے نکلے ہوئے لوگوں کو انکے قصور بتائے جاتے ہیں؟
اس نے سوال کیا تھا یا پھر نہیں کیا تھا وہ بولے گئی
نہیں ہارون دل سے نکلے ہوئے لوگ ایسے ہوتے ہیں جیسے چارپائی پہ پڑی ہوئی لاش کیا تم نے کبھی کسی لاش کو اسکا قصور بتایا ہے؟
جس طرح ہر چیز کی ایکسپائری ڈیٹ ہو تی ہے اسی طرح تعلقات کی بھی ایکسپائیری ڈیٹس ہوتی ہیں ایکسپائرڈ چیزوں کو اگر لگایا تو جسم خراب ہوگا کھایا تو گلہ اسی طرح ایکسپائرڈ تعلقات کے ساتھ رہو گے تو دل خراب ہوگا زندگی خراب ہوگی
ہمارا تعلق لاش بن گیا ہے ہارون اب شکوہ شکایات سننا بولنا ہنسنا رونا یہ سب ختم ہوگیا میں ہمارے تعلق کے جنازے پہ رو چکی اب تم بھی رو لو کیونکہ اب مجھے تمہاری ضرورت نہیں اب مجھے کسی کی ضرورت نہیں مجھے اکیلا چھوڑ دو
دو ٹوک فیصلہ کن لہجہ
ہارون نے سمجھنے کے انداز میں سر ہلایا سٹریٹ پولز کی روشنی میں دمکتا اسکا چہرہ دیکھا اور پھر کہنا شروع کیا لوگ الگ ہوجاتے ہیں مر جاتے ہیں بچھڑ جاتے ہیں کھو جاتے ہیں لیکن ان سے جڑا ہمارا تعلق وہ کبھی ختم نہیں ہوتا
کیا تم نے لاش کے ساتھ بیٹھے لوگوں کو دیکھا ہے وہ لاش کو ڈساون نہیں کرتے وہ لاش کے سا تھ بھی اپنا تعلق ختم نہیں کرتے انکو اس وقت بھی لاش کا بھائی بہن باپ دوست انہی قسم کے ٹائٹلز کے ساتھ پکارا جاتا ہے کبھی سنا ہے کہ مرنے کے بعد تعلق بھی مر گیا؟
نہیں ہا لے تعلق نہیں مرا کرتے نہ ایکسپائیرڈ ہوتے ہیں ان کے درمیان فاصلے آ جاتے ہیں بد گمانیاں آجاتی ہیں لیکن وہ ختم نہیں ہوتے میں بتاؤں کیوں؟
ہا لے لب بھینچے کھڑی رہی کچھ نہیں بولی ہارون خود ہی بولنے لگا
کیونکہ چیزیں لوگ بناتے ہیں وہ ختم ہو سکتی ہیں ایکسپائیرڈ ہو سکتی ہیں لیکن تعلقات ہمیں اللہ نے دئیے ہیں وہ ختم نہیں ہوتے بس ان میں فاصلہ آجاتا ہے
میں تمہارا دوست ہوں ہمیشہ تمھارے ساتھ رہوں گا
ہاں ایک وقت تھا جب میں تمھارے پاس نہیں تھا کیونکہ وہ میرا وقت تھا اس وقت ہارون کو ہارون کی زیادہ ضرورت تھی
دوستوں کو مشکل میں ساتھ ہونا چاہیے یہ اصل دوست کی پہچان ہے لیکن ایک دوست آپ کی ہر مشکل میں ہر وقت آپ کے ساتھ نہیں ہو سکتا کوئی سفر کوئی موت کوئی مجبوری ہوتی ہے جو اڑے آجاتی ہے
وہ مدھم لہجے میں کہتا ہا لے کو کوئی اور ہی ہارون شاہد لگا
جب ہمارے یہاں کوئی شادی کوئی موت واقع ہوجاتی ہے تو ہمارے بیرون ملک مقیم رشتے دار یا دوست نہیں آپاتے وہ کبھی ہفتہ بعد کبھی مہینہ تو کبھی سال بعد آتے ہیں مبارک باد دیتے ہیں پرساد یتے ہیں کیا ہم قبول نہیں کرتے ؟ . . کیا ہم انہیں دھکا مار کر نکال دیتے ہیں؟ نہیں ہا لے ہم ایسا نہیں کرتے کیونکہ ہم جا نتے ہیں کہ وہ صرف انسان ہیں اور انسان اللہ کی زمین پہ کب کہاں ہوں گے یہ خدا طے کرتا ہے انسان اس معاملے میں بے بس ہوتا ہے جس طرح میں تھا یہ بخت تھا ہا لے تمھیں یہ سب اکیلے جھیلنا تھا اللہ تمھیں آ زما رہا تھا یہ تمہارے بقا کی جنگ تھی میں کسی اور شہر کسی اور جگہ پہ اپنے بقا کے لئے لڑ رہا تھا ہم دوست ہیں ہمیں ایک دو سرے کو سمجھنا چاہیے اگر تمھیں لگتا ہے کہ میں تمہیں اکیلا چھوڑ دوں گا تو تم غلط ہو دوست کے اکیلا چھوڑ دو کہنے پہ اسے چھوڑ نہیں دیتے بلکہ اسکے پاس بیٹھ کر اسکے ؛"سمجھ نہیں آ رہا کیا کروں "تک بیٹھنا ہوتا ہے میں تمھارے ساتھ ہوں تم چاہو یا نہ چاہو میں ہر دفع تمھارے لئے آؤں گا کیونکہ ہارون شاہد کو گاڑی سے ٹیک لگا کر تمہارا انتظار کرنے کی عادت ہے خیال رکھنا میں پھر آؤں گا و
وہ بول کر اپنی گاڑی کی طرف بڑھ گیا تھا
ہا لے خاموش نظروں سے اسکو جاتا دیکھتی رہی
کیا یہ وہی ہارون شاہد تھا؟
ان سٹریٹ پولز کی روشنیوں سے دور ملگجے سے اندھیرے والے قبرستان میں چلتےہیں جہاں عمر حیات ٹانگوں کو سمیٹے اداس آنکھیں معراج سلطان کی قبر پہ جمائے بیٹھا تھا
وہ کچھ دیر قبل والا عمر حیات نہیں تھا اسکی آنکھوں میں زمانے بھر کا دکھ تھا
چہرے پہ اذیت کےتاثرات رقم تھے
آئی مس یو . . . . کافی دیر بعد وہ ہ ہلکی آواز سے بولا
آپ کو کم وزٹ کرنے کے لئے سوری
میں سارا دن یہاں آنے کا انتظار کرتا ہوں کتنا ظلم ہے ناں ؟ اپنے کسی عزیز سے ملنے کے لئے قبرستان آنا جہاں آپ کو پتہ ہے کہ صرف آپ بولیں گے کوئی جواب نہیں آئے گا
بہت یاد کرتا ہوں آپ کو بہت زیادہ میرے لئے آپ سب سے اہم تھے کبھی پتہ ہی نہیں چلا میرے لئے آپ . . . . اتنے ضروری تھے کبھی اندازہ ہی نہیں ہوا
بہت یاد کرتا ہوں آپ کو بہت زیادہ وہ رک رک کر بول رہا تھا
ساری دنیا کے پاس بات کرنے کو کئی لوگ ہوں گے انکو ایک کے جانے سے فرق نہیں پڑتا ہوگالیکن میں میرے لئے تو سارا خاندان مر گیا . . . بات کرنے کو کوئی رہا ہی نہیں
بہت اکیلا ہوگیا ہوں میں
وہ بول کر خاموش ہوگیا جیسے بولنے کو کچھ رہا ہی نہ ہو کافی دیر کی خاموشی کے بعد پھر بے بسی سے کہنا شروع کیا جن لوگوں نے آپ کو قتل کیا انکو میرا سوچنا چاہیے تھا انکو دیکھنا چاہئے تھا کہ میرا کیا ہوگا
. . مجھ سے بات کون کرے گا مجھے کالز کون کرے گا میری کالز پک کون کرے گا؟