وہ دونوں گول چکر دار ذینے پہ چڑھتے ریسیوران کی بالائی منزل کی طرف جا رہے تھے جیسے ہی ان دونوں نے روف ٹاپ پہ قدم رکھا بے اختیار ان دونوں کی نگاہ سیڑھیوں کے ساتھ ختم ہوتی دیوار پہ گئیں . . . جہاں چھوٹی بڑی سائز کی بے شمار تصاویر لگی تھیں دو لڑکیاں اپنی تصویر ہاتھ میں پکڑے بے تاب کھڑی تھیں کہ کب انکی تصویر اس دیوار کی زینت بنے گی اور کب وہ اس تصویر کی تصویر بنائیں گی ایک ویٹر ہاتھ میں گلو اسٹک پکڑے کھڑا تھا ان سب تصویروں میں سب سے نمایاں ایک تصویر تھی سب سے بڑی اور سب سے خوبصورت تصویر اس تصویر میں تین لوگ تھے بیچ میں پندرہ سالہ حسن سلطان اسکی دائیں جانب مسکراتے چہرے والی ہا لے سلطان اور بائیں جانب گرے آنکھوں والا ہارون شاہد
ہا لے اس تصویر کو دیکھتی آگے بڑھ گئی تھی جبکہ عمر وہیں کھڑا رہ گیا آنکھوں کی پتلیاں سکیڑے اس تصویر کو دیکھے گیا جب اسے اپنے عقب سے ان دونوں لڑکیوں میں سے ایک کی حسرت بھری آواز آئی
یار یہ گرے آنکھوں والا لڑکا کتنا ہینڈسم ہے ناں ؟ . . . اس کے لہجے میں اشتیاق تھا
ہاں بہت ہینڈسم ہے . . . یہ فوڈ بلاگر بھی ہے میں نے اسکو انسٹا گرام پہ دیکھا تھا . . . گرے بیوٹی
ساتھ کھڑی لڑکی نے اسکی تائید کی تھی
عمر کو نہ جانے کیوں یہ تعریف بری لگی تھی
I don’t find him handsome
وہ منہ کے زاویے بگاڑ کر بڑ بڑایا تھا
پھر ایک قدم آگے بڑھا لیکن پھر رک گیا واپس مڑ کر تصویر کو ایک بار پھر دیکھا بھنویں سوچنے والے انداز میں اکھٹی کیں
سرمئی بلا . . . وہ ہارون کو ایک نک نیم سے نواز گیا تھا
ہاں بالکل یہی سہی رہے گا سرمئی بلا . . وہ خود کو داد دیتا آگے بڑھ گیا تھاا لبتہ دل کو جیسے قرار آگیا تھا
وہ دونوں کافی دیر سے اس چھوٹی گول میر پہ بیٹھے خواجہ سرور کے آنے کا انتظار کر رہے تھےا سی وقت سردار کے ساتھ ایک پینتیس چھتیس سالہ آدمی انھیں اپنے سامنے والی ٹیبل پہ بیٹھتا دکھائی دیا ہا لے نے اسے پہچان لیا تھا وہ خواجہ سرور تھا لیکن سردار کے ساتھ کیوں؟
یہ سردار یہاں کیا کر رہا ہے؟ . . وہ عمر کے کان کے پاس جھکی تھی
میرا دوست میری مرضی . . . .
ہا لے نے میر پہ پڑا عمر کا موبائل اپنی دو انگلیوں میں اٹھا لیا تھا اور میر کی دوسری طرف لے جا کر ہوا میں بلند کیا میرا ہاتھ میری مر ضی وہ جتا تے ہوئے بولی تھی
بتاتا ہوں رکھیں اسکو واپس . . . پلیز رکھ دیں یہ بہت مہنگا ہے اس نے جیسے منت کی تھی
ہا لے نے موبائل واپس رکھ دیا عمر کو "بتاؤ جلدی "والی نظروں سے دیکھا تھا
اس نے گہری سانس لے کر کہنا شروع کیا
خواجہ سرور کا کلاس فیلو خرم مالک سردار کا کزن ہے سردار نے خرم سے بات کی ہے اور اس نے ان دونوں کا میٹ اپ رکھوا دیا ہے سردار اب خواجہ سے کہے گا کہ اسے ایک الیگل گاڑی چاہئے جس کے لئے وہ فو را حامی بھر لے گا
کیوں؟ ہا لے نے بیچ میں ٹوکا تھا
مجھے بات کے درمیان میں نہ ٹوکا کریں میں ناراض ہوجاتا ہوں . عمر جس سنجید گی سے بولا تھا
ہا لے کا خون تک جل گیا
وہ دوبارہ سے کہنے لگا
ہاں تو خواجہ حامی بھر لے گا کیونکہ کل اسکی بیوی کی سالگرہ ہے اسکی بیوی نے اس سے ڈائمنڈ نیکلس کی فرمائش کی ہے اور ہر نیک شوہر کی طرح وہ اپنی بیوی کی خواھش پوری کرے گا لیکن ظاہر ہے اسکے پاس اس وقت ایک دھیلا بھی نہیں ہے ساری رقم اس نے خود کو چھڑوانے میں لگا دی اب اسے چاہے اصلی جہنم میں بھی جانا پڑے وہ جائے گا لیکن اپنی بیوی کے طعنوں کی جہنم میں نہیں چلے گا اسکے گھر میں ایک گاڑی ہے وہ لالیگ ہے قوی امکان ہے کہ وہ اسی گاڑی کو بیچنا چاہے گا اور میرے بندے اسے دھر لیں گے پھر دیکھتے ہیں چائے پانی دینا ہے یا پھر خاطر تواضع کرنی ہے
تمھیں یہ سب کیسے پتہ ؟
مجھے سب پتہ ہوتا ہے وہ فورا بولا تھا
پھر میں یہاں کیوں ہوں ؟ . کیا میں اسے اغوا کرنا میں تمہارا ساتھ دینے والی ہوں ؟
اب اپنی بیوی سے یہ کام تھوڑی کرواؤں گا آپ کو تو کسی اور کام کے لئے لایا ہوں بتاتا ہوں تھو ڑی دیر میں وہ سامنے دیکھتے ہوئے کہہ رہا تھا
پھر کچھ یاد آنے پہ ہا لے کو دیکھا
ہا لے یہ سب کر کے ہم وقت ضیاء کر رہے ہیں میری گٹ فیلنگ کہتی ہے یہ آدمی جو چاہے دنیا جہاں کا بے غیرت انسان ہے یہ آپ کے اغوا میں شامل نہیں ہے
ہا لے بغور اسے سنے گئی
کیا آپ ایک بار میرا اعتبار کر سکتی ہیں؟ اسکا انداز جیسے بے بس تھا
میں جانتا ہوں آپ مجھ سے نفرت کرتی ہیں لیکن ہا لے آپ سوچیں اگر مجھے آپ سے شا دی کرنے کا جنون ہوتا تو جج صاحب کو منانا کیا میرے لئے مشکل تھا؟ ہر گز نہیں میں انہیں منا سکتا تھا وہ خود کئی بار ڈھکے چھپے لفظوں میں مجھ سے آپ کی بات کر چکے تھے میں مرد ہوں اشارہ سمجھ گیا تھا لیکن میرے لئے آپ کی مرضی زیادہ ضروری تھی میں نے پوچھی آپ نے انکار کر دیا اور بات ختم ہوگئی میں نے دس دن آپ کا سوگ منایا تھا وہ میری زندگی کے بد ترین دن تھے لیکن میں آپ پہ بس ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کو پانا میرے لئے کسی بھی دور میں مشکل نہیں رہا لیکن اگر آپ کو اب بھی مجھ پہ شک ہے تو کسی ایسی جگہ ثبوت ڈھونڈیں جہاں سے کچھ مل جائے یہاں ہم بس وقت ضائع کر رہے ہیں میرے پاس وہ می آد ہے جس نے یہ سب کچھ کیا ہے میرا دل گواہی دیتا ہے ایک بار بس ایک بار میرے دل کی گواہی سن لیں آپ کے بابا آنکھیں بند کر کے اس سڑک پہ چل سکتے تھے جس پہ عمر انکا ہاتھ تھام کر چلتا ہو انکی خاطر میرے ساتھ چلیں تاکہ ہم اس آدمی تک پہنچیں جس نے واقعی یہ سب کیا ہے
اور اگر تم نے مجھے دھوکا دیا ؟
جان سے مار دیجئے گا آپ کو میرا قتل معاف ہے وہ اسکی آنکھوں میں دیکھ کر بولا تھا
میں تم پہ اعتبار نہیں کرتی عمر لیکن بابا کی چوائس پہ کرتی ہوں اگر تم نے مجھے دھوکہ دیا تو خدا کی قسم میں تمھیں جان سے مار دوں گی
جو آپ کا حکم اس نے سینے پہ ہاتھ رکھ لیا تھا
عمر نے سردار کو میٹنگ ختم ہونے کا اشارہ کیا تھا سردار نا سمجھی سے اسے دیکھے گیا
خیر تھو ڑی دیر میں اس نے خواجہ کے ساتھ میٹنگ ختم کر لی اور عمر کے میر کی طرف آگیا
اسی وقت انکے میر کے دائیں طرف ایک جینز شرٹ میں ملبوس سترہ اٹھارہ سالہ لڑکی کہنی پہ بیگ ٹنگا ئے انکی بالکل سیدھ میں بیٹھتی دکھائی دی عمر کی اسکی طرف پشت تھی لیکن اس نے گردن موڑ کر اسکو دیکھا تھا پھر رخ پھیر لیا
اسکے لئے لایا ہوں آپ کو عمر نے ہا لے کو دیکھتے ہوئے کہا تھا
کیا مطلب ہے؟ میں اس لڑکی کو نہیں جانتی وہ حیران ہوئی تھی
یہ جج صاحب کے کیس کے متعلق ہے کچھ ثبوت ہیں جو اب بھی غائب ہیں اس لڑکی کا باپ مجھے وہ ثبوت دے سکتا ہے لیکن اسے بدلے میں اپنا خاندان چاہئے یہ بچی اپنے باپ سے نفرت کرنے لگی ہے کیونکہ اسکے والد کی ایک متناذع ویڈیو وائرل ہوئی ہے
اس سب میں . . میں کیا کر سکتی ہوں ؟ وہ بری طرح بے زار ہوئی تھی
میں نہیں جانتا . . . . لیکن آپ کو کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا تاکہ وہ اپنے باپ کو قبول کر لے کسی بھی طرح کچھ بھی کر کے اٹھیں ہا لے جائیں . . .
میں یہ نہیں کر سکتی عمر . . اس نے جیسے عمر کو یقین دلانا چاہا
کیا آپ چاہتی ہیں کہ اپنے باپ کے مر نے پہ وہ بھی وہی گلٹ محسوس کرے جو آپ انکی آخری بات نہ مان کر کر رہی ہیں
حملہ غیر متوقع تھا
عمررررر . . . ہا لے کی آنکھوں میں گلابی پن اترا تھا
کیا آپ یہ چاہتی ہیں کہ کوئی دوسرا انسان بھی بس اپنے باپ کے ایک گناہ کو نہ معاف کرنے کے غم میں ساری زندگی ایک ادھورے پن کے ساتھ گزارے ؟ جائیں ہا لے پلیز جائیں تاکہ کوئی اور آپ کی طرح گلٹ اور اذیت میں نہ ہو جو لوگ کسی کا دل ہلکا کرتے ہیں اللہ انکے دلوں سے بوجھ اتار دیتا ہے جو کسی اور کا غم سنتے ہیں اللہ انکی اور زیادہ سننے لگتا ہے اللہ کے سب سے قریب وہ لوگ ہوتے ہیں جو چھوٹی چھوٹی نیکاں کر تے رہتے ہیں اور یہ چھوٹی چھوٹی نیکیاں بڑی بڑی جدوجہد مانگتی ہیں ہوا
ہا لے بیگ ہاتھ میں پکڑے اٹھی تھی
میں تمھیں اسکے لئے قیامت تک معاف نہیں کروں گی وہ زخمی پن سے کہتی اٹھ گئی تھی
البتہ اسکا رخ باہر کی طرف تھا
وہ چلی گئی تو سردار اسکے سامنے آ کر بیٹھ گیا
. . . مجھے وہاں سے کیوں اٹھایا بھائی ؟
کیونکہ میری بیوی نے کہا تھا
اور بٹھایا کیوں تھا؟
کیونکہ میری بیوی نے کہا تھا . . قابل رشک اطمینان سے جواب دیتا وہ سردار کو زہر لگا تھا
اور اگر تمہاری بیوی تمھیں اس ریستوران کی چھت سے کودنے کا کہہ دے تو ؟
اونہوں وہ ایسا کبھی نہیں کہے گی بھلا اس نے بیوہ تھوڑی ہونا ہے
میں نے تمہا رے جیسا زن مرید کہیں نہیں دیکھا
دیکھو گے بھی کیسے میرے بعد وہ سانچہ ہی توڑ دیا گیا تھا میں ون اینڈ اونلی ہوں
کیسے تم بیوی کے اشاروں پہ ناچنے لگے ہو مجھے تو یقین ہی نہیں آیا
بس الحمداللہ کبھی غرور نہیں کیا .
.ویسے بھی شریف آدمی بیوی سے دب کر چلتا ہے اور کمینہ آدمی بیوی کو دبا کر چلتا ہے یہ حدیث ہے
سردار تو جل ہی گیا تھا
ماشاءاللہ ماشاءاللہ میری تو آنکھیں بھر آئیں آپ کی اس درجہ شرافت پہ . . . . بس اب میں کہیں رو نہ پڑوں وہ جل کر بولا تھا
عمر نے جواب نہیں دیا
ان دونوں کو اسی میر پہ چھوڑ کر ہم اس میر کی طرف چلتے ہیں جہاں ہا لے سلطان عمر کے میر سے اٹھنے کے بعد اس سترہ سالہ لڑکی کے ساتھ تقریبا پچیس منٹ بعد آ کر بیٹھی تھی
وہ جیسے ہی اس لڑکی کے سامنے والی کرسی پہ آ کر بیٹھی لڑکی غیر آرام دہ سی ہوئی
ایکچولی میں یہاں کسی سے ملنے آئی ہوں وہ آتے ہی ہوں گے مناسب نقوش اور باریک سی آواز والی لڑکی کہہ اٹھی تھی
میں جانتی ہوں تم عمر حیات سے ملنے آئی ہو میں اسکی بیوی ہوں ہا لے سلطان وہ بدقت چہرے پہ مسکراہٹ لاتے بول پائی تھی
عمر سر کہاں ہیں
He was supposed to come
اب کے وہ لڑکی بے چین ہوئی تھی
میں نے اپنا تعارف کروایا جوابا تمھیں اپنا تعارف کروانا چاہیے تھا نہیں؟
میں اسرا ہوں اسرا سکندر . .
عمر سر ہمارے کالج آئے تھے انہوں نے ایک تقریر کی تھی میں تب سے انکی فین ہوں میں انہیں آئیڈئلاآئز کرتی ہوں . . آج انہوں نے مجھے کال کی تھی وہ مجھ سے ملنا چاہتے تھے وہ کب تک آئیں گے؟ اسرا نے ساری تفصیل کہہ سنائی تھی
وہ تھوڑی دیر تک آجائے گا تب تک میں تمھیں کمپنی دے سکتی ہوں یقین کرو میں بڑی اچھی باتیں کرتی ہوں ہا لے اسکی آنکھوں میں دیکھتی پر اعتماد سی کہہ رہی تھی
ایسے جیسے شہزادیاں بات کرتی ہیں بغیر ڈرے بغیر جھحھکے بے خوف اور بااعتماد
کیا آپ دونوں ساتھ ہیں؟ میرا مطلب ہے
آپ . . . نے تو عمر سر پہ اغوا کا الزام لگایا تھا اسرا بولتے ہوئے جھجھکی تھی
ہا لے کے دل میں کوئی اسے زور سے جکڑ رہا تھا اس شخص کے ذکر سے جتنی نفرت تھی اتنی ہی اسکی اسکی باتیں اسے سننی پڑ رہی تھیں
ہم دونوں میاں بیوی ہیں کل ناراض تھے تو آج ٹھیک اور آج ٹھیک ہیں تو کل پھر ناراض ہو جائیں گے تم اپنی بات کرو تم اپنے باپ سے کیوں نہیں ملتیں ؟ ہا لے نے بظاہر عام سے لہجے میں سوال کیا تھا لیکن اس نے واضح طور پہ اسرا کا رنگ اڑتے دیکھا پھر اگلے ہی لمحے اسکا چہرہ سرخ ہوا غصے سے بے بسی سے
یہ میرا پرسنل معاملہ ہے میں آپ کو یہ حق ھرگز نہیں دوں گی کہ آپ میرے زاتیات میں انٹر فیئر کر یں اسی وقت ہا لے کے دائیں طرف ایک ویٹر مودب سا آ کر کھڑا ہوا تھا وہ آرڈر لینے آیا تھا ہا لے نے مسکراتے ہوئے آرڈر نوٹ کروایا تھا پھر نرم سی نظروں سے غصے سے بل کھاتی اسرا کو دیکھا
تم نے اپنے انسٹاگرام پہ اپنے نام کے ساتھ اپنے باپ کا نام ہٹا دیا ہے تم نے اپنے پرسنل معاملے کو خود پبلک کیا ہے اب ہر آتا جاتا بات تو کرے گا ناں ؟ ہا لے نے نرمی سے یاد دہانی کروائی توا سرا کے گلے میں گلٹی سی ابھر کا معدوم ہوئی
واٹ ایور میں پھر بھی اس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی میرا اس شخص سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ جس کو آپ میرا باپ کہتی ہیں
وہ کرسی سے اٹھ کھڑی ہوئی بیگ اٹھا کر کہنی پہ اٹکا یا اور بولنا جاری رکھا
وہ شخص اس قابل نہیں ہے کہ میں اسکا ذکر بھی کروں انہوں نے جو کچھ ہمارے ساتھ کیا ہے میں اسکے لئے انکو کبھی معاف نہیں کروں گی میرے لئے وہ مر گئے ہیں اسکی آواز آخر میں کا نپی تھی غصے سے طیش سے
وہ شخص جس سے تمہارا کوئی تعلق نہیں ہے تم اسکے لئے انسٹاگرام پہ لوگوں سے لڑ تی ہوopss سوری میں نے تمھارے کمنٹس پڑھے تھے
تمہارا س شخص سے کوئی تعلق نہیں لیکن تمھارے بیگ میں جو کارڈ ہے وہ اسی شخص کا دیا ہوا ہے اور آج تم اسی کارڈ سے پے کرنے والی ہو
وہ اس قابل نہیں ہیں کہ تم انکا ذکر کرو لیکن وہ اس قابل ہیں کہ تم انکا گفٹ کیا ہوا بیگ اپنے ایک اسپیشل ڈنر پہ لے جاؤ ؟
اسرا کی حالت ایسی تھی جیسے کسی نے یخ پانی اسکے سر پہ ڈال دیا ہو
تم انکو معاف نہیں کر سکتی لیکن جب تم سولہ سال کی عمر میں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی تھیں Just for the sake of a bloody adventure
اور تمہارے بوئے فرینڈ نے آدھے راستے میں ہی تمھیں بے ہوش کر کے تمہاری ساری جیولری اور کیش لوٹ لیا اور تمھیں ایک ویران سڑک پہ چھوڑ کر بھاگ گیاتب انہوں نے تو تمہاری واپسی پہ تمھیں معاف کر دیا تھا؟ اسرا آہستگی سے واپس بیٹھ گئی اسکا رنگ سفید پڑ گیا تھا وہ شل ہوگئی تھی
ہا لے نے میر پہ رکھا پانی کا گلاس اٹھا کر اسکے آگے کیا اسرا نے مردہ ہاتھوں سے گلاس تھام لیا اور ایک ہی سانس میں ساری پانی پی گئی . . .
دونوں کے درمیان خاموشی کا ایک ملبہ وقفا آیا تھوڑی دیر بعد وہ بولی تو اسکی آواز میں رنج تھا
میری ایج میں غلطیاں ہو جاتی ہیں وہ بڑے تھے انکو احتیاط سے کام لینا چاہیے تھا انکو ہمارا سوچنا چاہیے تھا انہوں نے ہمارے ساتھ بہت غلط کیا
اسکی آنکھیں بھرنے لگی تھی
انہوں نے اپنے ساتھ غلط کیا ساری دنیا ہم پہ تھو تھو کر رہی ہے میری فرینڈز میرا سرکل سب نے مجھے ڈساون کر دیا ہے میری مما ڈیپرس ہو گئی ہیں میرا بھائی ڈرگز لینے لگا ہے ہم برباد ہو گئے ہیں اور یہ سب بابا کی وجہ سے ہوا ہے
غلطیاں ہر عمر میں ہوتی ہیں اصل چیز اپنی غلطی کو اون کر کے اسے فکس کرنا یا آئندہ اسے نہ کرنا ہے دنیا کا کیا ہے اسرا یہ ایک مہینہ پہلے تک مجھ پہ تھو تھو کر رہی تھی پھر عمر پہ اور اب تم پہ یہ دنیا تمھارے سا تھ نہیں رہے گی اگر تمہارا باپ مر گیا تو یہ دنیا تمھارے سر پہ ہاتھ نہیں رکھے گی
ایسے تو نہ کہیں . . اسرا ہول ہی تو گئی تھی ہا لے بولے گئی
تمہارا باپ تمہارے لئے جو کچھ کر سکتا ہے وہ کوئی دنیا نہیں کرے گی کوئی تمھیں پچیس لا کھ کا بیگ گفٹ نہیں کرے گا کوئی تمھیں لاکھوں روپے اڑانے کے لئے نہیں دے گا کوئی تمہاری غلطیوں پہ تمھیں معاف نہیں کرے گا غلطیوں پہ سزا ہر کوئی دیتا ہے ٹوکتا ہر
کوئی ہے بلیم ہر کوئی کرتا ہے معاف بہت کم لوگ کرتے ہیں وہ تمہارا باپ ہے اسرا اس سے غلطی ہوئی ہر انسان سے ہوتی ہے ہم اپنے پیرنٹس کی غلطیوں کو لے کر ٹچی ہو جاتے ہیں کیونکہ ہر انسان کے لئے اسکے پیرنٹس پر فیکشن کی مثال ہیں جیسے وہ تو بالکل saint ہیں وہ تو فرشتے ہیں ایسا نہیں ہوتا اسرا
ہمارے پیرنٹس بھی گوشت پوست کے انسان ہیں انکے ساتھ بھی شیطان ہوتا ہے انکے دل میں بھی نیکی اور بدی کا خیال ہوتا ہے غلطی ان سے بھی ہو سکتی ہے سب کے پیرنٹس اچھے نہیں ہو سکتے جس طرح ساری اولادیں اچھی نہیں ہوتیں اسی طرح کچھ پیرنٹس بھی اچھے نہیں ہوتے
اسرا کی آنکھوں سے آنسو بھل بھل بہنے لگے تھے وہ سر جھکائے روتی گئی ہا لے کہے جا رہی تھی
کچھ کے پیرنٹس نشہ کرتے ہیں کچھ کے جوا کھیلتے ہیں کوئی بدزبان ہے تو کوئی ناکام نکھٹو لیکن وہ ہمارے پیرنٹس ہیں وہ "ہیں "اور یقین کرو انکا ہونا نعمت ہے جنت ہے اپنے پیرنٹس کھونا آپ کادل مار دیتا ہے میرا دل مر گیا ہے تم اپنا دل نہ مرنے دو میرے سر پہ ہاتھ رکھنے والا نہیں رہا تم ان ہاتھوں سے محروم نہ ہو میری غلطیوں پہ کوئی مجھے معاف کرنے والا نہیں ہے
میرے گرنے پہ کوئی مجھے اٹھانے والا نہیں ہے تمھارے پاس ہے اور اسے لوگوں کی وجہ سے مت چھوڑو وہ اپنے ازلی قائل کرنے والے لہجے میں کہہ رہی تھی
انہوں نے مجھے بہت ہرٹ کیا ہے میں انکو معاف نہیں کر سکتی . وہ روتے ہوئے کہہ رہی تھی
تم سولہ سال کی عمر میں گھر سے بھاگ گئیں کیا وہ ہرٹ نہیں ہوئے ہوں گے؟
میری مما وہ انکو معاف نہیں کریں گی وہ انکو چھوڑ دیں گی ہماری فیملی ٹوٹ جائے گی کچھ باقی نہیں رہے گا سب ختم ہو جائے گا اب کے اس بچی کی آنکھوں میں خوف تھا اسکا لہجہ اداس تھا
میاں بیوی ایک دن اپنا معاملہ درست کر ہی لیتے ہیں وہ آج لڑے ہیں کل ٹھیک ہو جائیں گے جس طرح میں اور عمر جس طرح دنیا کے سارے کیلر تم انکی ٹینشن مت لو تم یہ سوچو کہ تم کیا چاہتی ہو تمہارا دل کیا چاہتا ہے کیا تم اپنے باپ کو کھونا افورڈ کر سکتی ہو کیا تم انکی ایک غلطی پہ انکو معاف کرنے کے بجائے ان سے ہر تعلق توڑ کر انکو وقت سے پہلے مرنے دینا چاہتی ہو؟
ہا لے آگے کو ہو کر بیٹھی فکر مندی سے کہہ رہی تھی
اسرا اب بھی متذبذب لگتی تھی اسکے آنسو گرنا بند ہو گئے تھے اب وہ سخت کوفت زدہ تھی سخت غمزدہ تھی اور کچھ کچھ خوف زدہ بھی
میرا فرینڈ سرکل میرا سوشل سرکل سب میرا مذاق اڑائیں گے سب مجھے چھوڑ دیں گے میں ان سب کے گوپس کا ٹانک بن جاؤں گی وہ سب مجھ پہ جملے سکیں گے باتیں کریں گے میری مینٹل ہیلتھ ڈبمح ہو جائے گی وہ بے بسی کی آخری حد پہ تھی
ہا لے چند لمحہ اسے عجیب سی نظروں سے دیکھتی رہی
اسرا اسکے بولنے کی منتظر رہی اسی وقت ویٹر نے آ کر آرڈر سرو کیا کھانے کی اشتہا انگیز خو شبو سارے میں پھیل گئی تھی پھیلی ہوئی خوشبو اسرا کے ناک کے نتھنوں سے ٹکرائی ساتھ اسکے کانوں سے ہا لے کی آواز
بھی ٹکرائی تھی
تم کن لوگوں کی بات کر رہی ہو اسرا ؟ . . یہ لوگ کیا یہ لوگ واقعی تمھارے دوست ہیں؟ ان لوگوں کو تم دوست کہتی ہو
وہ تعجب سے کہہ رہی تھی اسرا یک ٹک اسے سنے گئی
یہ کیسے دوست ہیں جو تمہارا فیملی بیک گراؤنڈ تمہارا سٹیٹس تمھارے ماں باپ کے آپسی جھگڑے اور تمہارے ویک پائنٹ پہ نظر رکھے ہوئے ہیں؟
یہ کون لوگ ہیں جو تمھیں
As it is
قبول نہیں کر رہے انہوں نے دوستی تم سے کی تھی تمہارے پیرنٹس سے نہیں تمہارے بڑے چھوٹے گھر سے نہیں تمھارے فیملی بیک گراؤنڈ تمھارے سٹیٹس سے نہیں دوست تو آپ کے عیوب ظاہر نہیں کر نے یہ کون لوگ ہیں جو تمھیں اپنی گوپس کا ٹانک بنا رہے ہیں؟
تمہاری مینٹل ہیلتھ اگر ان لوگوں کے کچھ کہنےs سے متاثر ہو رہی ہے تو تم پہلے ہی ڈیمج ہو چکی ہو
اسرا سانس روکے اسکو سنے گئی
دوست کون ہوتا ہے اسرا ؟
اسرا کی آنکھوں میں بے اختیار "کون ؟ والا تاثر آیا تھا
ہا لے کے گئی
جو آپ کی خوشی میں خوش ہو جو آپ کے دکھ میں دکھی ہو جس سے بات کرتے ہوئے یہ نہ لگے کہ وہ وہ آپ کے بارے میں کیا سوچے گا جس کے لئے آپ کو خود کو بدلنا نہ پڑے دوستوں کو ایز اٹ از قبول کیا جا تا ہے انکے عیوب انکی اچھائی انکا گناہ انکا ثواب سب قبول کیا جاتا ہے قبول کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے آپ اسے ہمیشہ اندھیرے میں رہنے دیں اگر آپ کو اسکا کوئی کام غلط اسکی کوئی حرکت مشکوک لگے تو اسکی اصلاح کریں محفل میں نہیں اکیلے میں سختی یا رعب سے نہیں نرمی اور محبت سے جو دوست آپ کو آپ کی فیملی کے گناہوں کی وجہ سے چھوڑ رہے ہیں آپ کا مذاق بنا رہے ہیں
کھانا کی خوشبو ہوا میں تحلیل ہو کر ختم ہونے لگی تھی وہ بغیر تاج والی شہز ادی بولے گئی
آپ کو چاہئے انکے چھوڑ نے سے پہلے آپ انہیں چھوڑ دو یہ مت سوچو کہ اگر یہ چلا گیا تو میرا کیا ہوگا دنیا لوگوں سے بھری پڑی ہے آپ ایک انسان کو اپنی ذات کی بہتری کے لئے چھوڑیں گے اللہ آپ کو کسی اور سے نواز دے گا جو لوگ اپنی عزت کرتے ہیں اللہ ان سے محبت کرتا ہے اللہ تب تک آپ کی مدد نہیں کرتا جب تک آپ نہ چاہیں آپ کا جسم دل سب اللہ کی امانت ہے کسی انسان کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ آپ کا دل دکھائے آپ کو تکلیف دے اللہ نہیں چاہتا کہ آپ ٹاکسک لوگوں کے ہاتھوں ذلیل ہوتے رہیں لیکن جب تک آپ اللہ کی امانت میں خیانت کرتے رہیں گے اپنے جسم کسی کے ہاتھوں اپنے دل کو کسی باتوں سے زخمی کر واتے رہیں گے اللہ آپ کے لئے کچھ نہیں کرے جس دن آپ کے دل دماغ میں ایک ذرا سی بھی محبت اپنی ذات کے لئے آگئی جس دن آپ نے خود کو اذیت سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا اللہ آپ کے لئے ایسے ایسے در کھول دے گا کہ آپ کو اندازہ بھی نہیں ہوگا کن دوستوں کی بات کر رہی ہو تم ؟
وہ سب تم سے زیادہ گلٹی ہیں انکے پیرنٹس تمھارے پیرنٹس سے زیادہ مسائل کھڑے کر چکے ہیں
کیا تمہارے دوست جواد کا باپ تین بار غبن کے کیس میں جیل نہیں جا چکا ؟
کیا فرح کی ماں کلب میں جوا کھیلتے ہوئے نہیں پکڑی گئیں ؟
کیا احسن کی ماں کے اپنے ہی گارڈ کے ساتھ غلط تعلقات نہیں تھے؟
آپ . . آپ کو کیسے پتہ . . . آپ کون ہیں؟ وہ پھٹی ہوئی آواز میں با مشکل بول پائی
یہ اہم نہیں ہے بچے اہم یہ ہے کہ جب وہ لوگ اپنے پیرنٹس کو معاف کر کے انکے ساتھ رہ سکتے ہیں تو تم کیوں نہیں؟ اور اگر وہ نہ بھی رہتے تو تم رہو کیونکہ تمھارے والد کو ضرورت ہے تمہاری وہ ساتھ کی دہائی کر اس کر چکے ہیں اب تم چلنے کے انکی لاٹھی ہو کھلانے کے لئے ہاتھ اور بات کر نے کے لئے انسان کبھی کسی دور میں جب تم بچی تھیں تب انہوں نے یہی سب تمھارے لئے کیا تھا اب تمھیں کرنا چاہیے ماں باپ کا اچھا یا برا ہونا اہم نہیں ہوتا انکا بس" ہونا" اہم ہوتا ہے
وہ بول کر خاموش ہوئی تو جیسے ایک طلسم سا ٹوٹا
وہ کتنا پیارا بولتی تھی سادہ اور نرم
میں انکو سوری نہیں بولوں گی . . . اسرا ہار گئی تھی
آپ کے خاندان کو آپ کے رشتوں کو سوری اور تھینک یوز کی ضرورت نہیں ہوتی تم بس ان سے nicely بات کر لو اور سب پہلے جیسا ہوجاتا ہے دلوں سے نفرت اور بغض نکال لئے جاتے ہیں بغیر مانگے معا فیاں مل جایا کرتی ہیں وہ سادگی سے بولی تو اسرا نے بس سر ہلا دیا
ہا لے اب مزید اس سے کچھ کہہ رہی تھی لیکن اب ہم یہاں سے اٹھ کر عمر اور سردار کی میر کی طرف جاتے ہیں سردار چند لمحہ اسکو دیکھتا رہا پھر آگے کو ہوا
عمر تم ٹھیک نہیں ہو . .
کیوں مجھے کیا ہوا؟ اس نے بے نیازی سے کندھے اچکائے تھے
تم ایک بار پھر اپنے غم کو پروسیس ہونے نہیں دے رہے مجھے یقین ہے تم نے معراج سلطان کی موت کا غم اپنے اندر پروسیس نہیں کیا تم آخر کب تک خود کو ایسی اذیت دیتے رہو گے؟ یہ سوال کرنے والا کوئی اور ہی تھا سنجیدہ می فکر مند سا آد
ریستوران کی زرد بتیاں انکو بولتے ہوئے سنتی گئیں
میں انکی موت پہ رویا تھا . . . میرا غم پروسیس ہوا ہے تمھیں کیا میں بے وقوف لگتا ہوں کب کہاں کیا کرنا ہے مجھے سب پتہ ہوتا ہے اس نے گویا ناک سے مکھی اڑائی تھی
تم نے اس غم سے کتنے عرصے میں ریکوور کیا؟
چند گھنٹے . . . وہ فورا بولا تھا
سردار نے اسے افسوس سے دیکھا
عمر کیا چند گھنٹے کسی بھی غم کے لئے کافی ہوتے ہیں؟ اللہ نے ہمارے دین میں تین روزہ سوگ کیوں رکھا ؟ تاکہ ہم اپنا غم پروسیس کریں چند گھنٹوں میں غم ختم ہو کر انتقام میں نہیں بدلتے تمہا را غم اب بھی غصے کے مرحلے میں ہے تم اب بھی اپنے زخم کو کھرچ رہے ہو تاکہ یہ تازہ رہے اور تمھیں معراج سلطان کی موت نہ بھولے کیا تمھیں یاد ہے فرانسک بیکن نے کیا کہا تھا
A man that studeith his revenge keeps his own wounds green
)(ایک آدمی جو اپنے انتقام کا مطالعہ کرتا ہے وہ اپنے ہی زخموں کو ہرا رکھتا ہے
تم اپنے انتقام کو پلان نہیں کر رہے رہے تم اپنا انتقام کو جنون بناتے جا رہے ہو اور جب انتقام جنون بن جائے تو سہی غلط نہیں دکھتا انتقام کے اس چکر میں آخر میں تم اپنی حرو مار دو گے تم بھی ان لوگوں جیسے ہو جاؤ گے اور یاد رکھو جسموں کے قتل کی سزا ہوتی ہے دبی ہوتی ہے اور کبھی کبھی معافی بھی لیکن روحوں کے قتل میں نہ دیت ہوتی ہے نہ معافی نہ سزا بس ایک لمبی نہ ختم ہونے والی ازیت ہوتی ہے تم خود کو اذیت کیوں دینا چاہتے ہو؟ وہ بے حد فکر مندی سے کہہ رہا تھا
عمر جھلا گیا تھا
تو کیا کروں ہاں بتاؤ مجھے عورتوں کی طرح روتا رہوں یا پھر نا مردوں کی طرح معاف کر دوں ؟ اللہ نے مجھے دو بازو دئیے ہیں میں ان ہی بازؤں سے انکا گلہ دباؤں گا میں ان ہی بازؤں سے انہیں قبروں میں اتاروں گا جیسے میں نے جج صاحب کو اتارا تھا میں اپنے زخم ہرے رہنے دینا چاہتا ہوں اگر میں غم کو رو دیا تو یہ ہلکا ہوجائے گا اگر میں نے دل پہ پڑی بھاری سل ہٹا دی تو بوجھ ختم ہو جائے گا اور عمر حیات معاف کر دے گا میں نرم نہیں پڑنا چاہتا جنکی آنکھیں جتنا روتی ہیں انکے دل اتنے ہی نرم ہوتے جاتے ہیں اور میں اپنا دل سخت رکھنا چاہتا ہوں اگر تم چاہتے ہو کہ میں انہیں معاف کر دوں تو یہ ہر گز نہیں ہوگا وہ آ نکھوں میں غصہ لئے دبے دبے لہجے میں بولا تھا
سردار نے چند لمحے اسکا چہرہ دیکھا پھر کہنا شروع کیا
میں نہیں جانتا وہ لوگ کون ہیں میں یہ بھی نہیں جاننا چاہتا کہ کہ انہوں نے کیا کیا کیسے کیا کیوں کیا مجھے اس بات سے بھی فرق نہیں پڑتا کہ تم انکے ساتھ کیا کروگے چاہے انہیں قبر میں اتارو انکے ٹکڑے کرو یا انکی لاشوں کو چوراہے پہ لٹکا دو مجھے فرق نہیں پڑتا
پھر آخر تم چاہتے کیا ہو . . . عمر جیسے بے زار ہوگیا تھا
عمر حیات . . . میں عمر حیات کی روح کو بچانا چاہتا ہوں
عمر کے اوپر جیسے کسی نے ٹھنڈہ پانی ڈال دیا تھا
وہ جم گیا
انتقام کے اس چکر میں کتنے لوگ مریں گے مجھے فرق نہیں پڑتا لیکن میں عمر حیات کی روح کو نہیں مرنے دے سکتا تمہارا جسم مر جائے میں تمہاری قبر پہ جا کر رو لوں گا لیکن تمہارا کھوکھلا وجود مجھے نہیں چاہئے میں صرف اتنا چاہتا ہوں کہ تم اپنے غم کو پروسیس کرو تاکہ تمہاری روح مرنے سے بچ جائے تاکہ اسے غم ہو اسے تکلیف ہو اسے خوشی وہ ہر احساس کو محسوس کرے اپنے دل سے اس بھاری سل کو ہٹاؤ تاکہ تم گرو کر سکو انتقام اگر تمھارے دشمن کو مارتا ہے تو انتقام کا جنون تمہاری حرو مار دیتا ہے وہ کہہ رہا تھا اور عمر سن رہا تھا
غم بہت پوذیسو ہوتا ہے اسے وقت چاہیے ہوتا ہے اسے سپیس چاہیے اسے تمہا را ساتھ چاہیے ہوتا ہے اسے تم سے بات کرنی ہوتی ہے اگر تم اسے وہ نہیں دو گے تو غم
Grace less er
بن جائے گا ڈرائے گا ہانٹ کرے گا ذلیل کرے گا تمہارے دل کو تکلیف دے گا باتیں سنائے گا لوگوں کے سامنے تمھیں ایکسپوز کرے گا تم نہیں جانتے یہ غم کیسے انسان کو نگل جاتا ہے یہ تمہاری ساری شخصیت مسخ کر دے گا یہ آہستہ آہستہ تمہاری روح سے انسانیت ختم کرے گا . . . . .
کوئی بھی غم کسی کی انسانیت کیسے ختم کر سکتا ہے واٹ نان سینس ؟ عمر نے اسکو ٹوکا تھا
سردار کو برا نہیں لگا وہ عمر کے ان رویوں کا عادی تھا
ہر وقت غم میں رہنے والا انسان مایوس ہوجاتا ہے اور مایوس انسان کسی دوسرے غمگین یا پریشان انسان کو اچھا مشورہ یا تسلی نہیں دے سکتا کیا یہ انسانیت کے ساتھ نا انصافی نہیں ہے؟