شاہد ولا میں ناشتے کی میر سجی تھی گھمبیر خاموشی نے سارے میں اپنا جال بچھا رکھا تھا ڈائیییگ میں گونجنے والی واحد آواز چمچوں اور کانٹوں کی تھی میر سے کچھ فاصلے پہ دو ملازم ہاتھ باندھے مودب سے کھڑے تھے سر براہی کرسی پہ شاہد حسین بیٹھے تھے سنجیدہ . . . سپاٹ
انکی دائیں طرف نوال بیگم اور بائیں طرف ہارون شاہد بیٹھا تھا اس نے سیاہ ٹی شرٹ کے ساتھ سیاہ پینٹ پہن رکھی تھی سانولے چہرے پہ اداسی سی تھی لیکن یہ چہرہ مایوس نہیں تھا کچھ ماہ قبل والے ہارون شاہد کے چہرے کیح طر
. . . تم یونیورسٹی کیوں نہیں جا رہے ؟
چمچوں اور کانٹوں کے درمیان شاہد حسین کی بھاری آواز گونجی تھی
ہارون نے دانتوں سے سلائس کا کونہ کترا . . . چبایا جوس کا گھونٹ بھرا اور اپنی سر مئی آنکھوں سے اپنے باپ کو دیکھا
دل نہیں ہے . . . .تین لفظی لاپرواہ . . . جواب
شاہد کے چہرے پہ کوئی تاثر نہیں آیا وہ اسی طرح ناشتے سے ہاتھ روکے بیٹھے رہے
ٹھیک ہے پھر میرے ساتھ سیاست میں آجاؤ میں تمھیں اپنی جگہ پہ لے آؤں گا تمہیں لوگوں سے انٹرڈیوس کرواؤں گا
اونہوں . . . موڈ نہیں ہے . . . . ہارون نے منہ بگاڑ کر جواب دیا تھا
نوال غیر آرام دہ نظروں سے ان دونوں کو دیکھتی رہیں
یہ بھی سہی ہے . . پھر ایسا کرتے ہیں تمہاری پینٹنگز کی ایگزیبیشن کروا لیتے ہیں . . . تم لے لو جتنا وقت چاہیے جب تم اتنی پینٹنگز بنا لو جتنی ایگزیبشن کے لئے ضروری ہوتی ہیں . . تو میں آگے بات کر لیتا ہوں کیا خیال ہے؟ . . وہ سنجیدگی سے پوچھ رہے تھے
ابھی وقت نہیں ہے . . . . وہ سلائس پہ جیم لگاتے ہوئے بولا تھا
کب تک میرے پیسوں پہ زندگی گزارنے کا ارادہ ہے؟ . . انکے لہجے میں واضح طنز تھا
ہارون کا رنگ سرخ ہوا تھا
آخر کب تک ہارون تم میرے پیسوں سے ناشتہ کرو گے میرے پیسوں سے لنچ کرو گے اور میرے ہی پیسوں سے ڈنر . . کب تک تم میرے پیسوں سے لی گئی گاڑیوں پہ گھومو گے کب تک اپنے گارڈز کو میری دی ہوئی رقم دیتے رہو گے؟ اگر میں تم سے کارڈ لے لوں تمھارے اکاؤنٹس فریز کر دوں . . . تو تمھارے پاس اپنا کیا ہوگا؟ مرد کے پاس ہر عمر میں اپنا کچھ نہ کچھ ہونا چاہئے اوراگر نہ بھی ہو تو کوئی پلان ہونا چاہئے . . . کوئی اسٹریٹجی ہونی چاہیے . . اگر وہ بھی نہ ہو تو کوئی ہنر ہونا چاہئے . . . تمہارے پاس کیا ہے ہارون ؟
وہ ہارون کی سرمئی آنکھوں پہ اپنی سرمئی آنکھیں جمائے پوچھ رہے تھے . . . ان آنکھوں میں بس ذرا سا فرق تھا بس ذرا سا
اس جوان لڑکے کی آنکھوں نے ابھی دنیا نہیں دیکھی تھی اور وہ بوڑھی آنکھیں جہاں دیدہ تھیں
تمھارے پاس کیا پلان ہے؟ کچھ بھی نہیں
تمھارے پاس میرا پیسہ ہے لیکن تم کوئی کاروبار نہیں کرنا چاہتے تمھارے پاس ہنر ہے لیکن تم اسے دنیا کے سامنے نہیں لانا چاہتے کیونکہ تم جج ہونے سے ڈرتے ہو . . . تم پڑھنا نہیں چاہتے کیونکہ تم نے کبھی پڑھنا چاہا ہی نہیں تم یونیورسٹی بس ہا لے کے لئے جاتے رہے ہو
ہارون کے چہرے کا رنگ بدلہ تھا شاہد کہے جا رہے تھے
کیوں آخر کیوں ہے ایسا ہارون ؟
کیوں کوئی انسان تم سے پینٹنگ چھڑوا سکتا ہے . .
)(اسکی آنکھوں کے سامنے خون سے لت پت رستم کا چہرہ آیا تھا
کیوں کوئی انسان اتنا ضروری ہے کہ تم سے تمہاری پڑھائی چھڑوا سکتا ہے . . .
(اسکی آنکھوں کے آگے). . ہا لے کا چہرہ آیا تھا
کیوں کوئی انسان سالہا سال تمہارے دل دماغ پہ حکومت کر سکتا ہے کوئی انسان تمھیں قید کر لیتا ہے تم وہ بولتے ہو جو وہ چاہے وہ کرتے ہو جو اسے پسند ہو . . . وہاں جاتے ہو جہاں اسے جانا پسند ہو کبھی یہ انسان میں تھا اور کبھی ہا لے . . . . تم آزاد پیدا ہوئے ہو ہارون . . . اللہ نے ہر انسان کو آزاد پیدا کیا ہے میں ہرگز یہ نہیں کہہ رہا کہ ہمارے خلاف جاؤ . . . وہ کام کرو جو ہمیں نہ پسند ہوں نہیں
تم اگر دو کام ہمارے لئے کر رہے ہو تو ایک اپنی خوشی کے لئے کرو
کہیں اگر ہماری خوشی کے لئے چل رہے ہو تو اگلی بار اپنی خوشی کے لئے اپنی پسند کی جگہ کا پروگرام بناؤ
کبھی ہماری پسند سے کھا رہے ہو تو اگلی بار اپنی پسند کا آرڈر دو
کسی کو یہ حق مت دو کہ وہ تمہارے ذہن میں اپنی سوچ ڈالے خود کو اتنا مت جھکاو کہ تمھارے منہ سے نکلنے والے الفاظ کسی کی ناراضگی کے اندیشے سے خوف زدہ ہوں تم آزاد ہو تمہارے الفاظ تمہاری سوچ کو بھی آزاد ہونا چاہیے خود کو انڈرریٹ مت کرو جو ہنر تمھیں اللہ نے دیا ہے اسے دنیا کیوجہ سے کیوں چھپا نا ؟ لوگ برا بولیں گے لیکن کوئی اچھا بھی تو بولے گا ناں اور اگر نہ بھی بولے تمہارا دل راضی توسب راضی . . میں تمھیں تین دن کا وقت دیتا ہوں اپنے لیے فیصلہ لو . . .
وہ اپنی کرسی سے اٹھ کھڑے ہوئے تھے لہجے میں تپش باقی تھی نوال نے انکے ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر خاموش رہنے کا کہا تھا لیکن وہ نہیں سن رہے تھے
اپنا کیریئر چوز کر و
کاروبار . . پڑھائی . . سیاست . . پینٹنگ . . کسی ایک چیز کو منتخب کرو ورنہ میں کر لوں گا اگلے تین سال کا پلان بناؤ اور اس پلان میں شادی کو بھی رکھو تین سال بعد یا تین ماہ بعد مجھے نہیں پتہ لیکن میں اپنی نسل ختم ہونے نہیں دوں گا شادی کرو مجھے دو پوتے پیدا کر کے دو پھر چاہے جو مرضی کرو تم چاہے ساری زندگی یہ عشق کا روگ لئے بیٹھے رہو مجھے فرق نہیں پڑتا اور اگر تم نے شادی سے انکار کیا تو میں گن پائنٹ پہ تمہارا نکاح کرواؤں گا اور تم جانتے ہو میں ایسا کروں گا میں تمہارا باپ ہوں اور تم سے زیادہ پاگل ہوں . . . . وہ دبا دبا غرائے تھے
ہارون اپنی کرسی سے اٹھا تھا . . . اسکا چہرہ وہ نہیں تھا جس کے ساتھ وہ ناشتہ کرنے آیا تھا
آپ یہ سب اسلئے کہہ رہے ہیں کیونکہ میں ہارون ہوں . . اگر میں رستم ہوتا تو آپ یہ سب نہ کہتے . . . وہ پھٹی ہوئی آواز میں کہہ رہا تھا
نوال بس خاموشی سے ان دونوں کے ایک دوسرے کے روبرو کھڑے دیکھتی رہیں
بلکہ آپ کو ضرورت ہی نہ پڑتی کیونکہ وہ تو جینئیس تھا ناں . . وہ تو حل ڈھو نڈ لیتا تھا کام کر لیتا تھا آپ کا فیورٹ بیٹا اصل میں اس دن مجھے مارنا چاہئے تھا
ہارررووون . . شاہد چلائے تھے
نہیں پپا چیخیں مت میں سہی تو کہہ رہا ہوں . . . اس دن مجھے مرنا چاہئے تھا تاکہ آپ کا فیورٹ بیٹا بچ جاتا اس دن اگر میں مرتا تو آپ کو اتنا دکھ نہیں ہوتا جتنا اب ہے . . . آپ کو اپنے کاروبار کی اتنی فکر نہ ہوتی جتنی اب ہے کیونکہ وہ سب سنمبھال لیتا ہمیشہ کی طرح میں نہیں کر سکتا کیونکہ میں اسکے جیسا نہیں ہوں میں نے آپ کے فیورٹ بیٹے کو آپ سے دور کر دیا . . . اسی لئے میں کبھی آپ کی نظروں میں آ ہی نہیں سکا میری اس حالت کے ذمہ دار آپ ہیں اگر شروع سے آپ مجھے ویسی توجہ دیتے تو آج میں ہا لے یا کسی اور کی توجہ کے لئے نہ ترستا اگر آپ میری پینٹنگ کی ویسے تعریف کرتے جتنی رستم کے گریڈز کی کرتے تھے تو آج میں بھی کانفیڈینٹ ہوتا دنیا چاہے جو مرضی کہے اگر ہمارے والدین ہمیں "بہت اچھا ہے "بس اتنا بس اتنا بھی کہہ دیں تو ہم ساتو یں آسمان پہ پہنچ جاتے ہیں
وہ سرخ پڑتی آنکھیں لئے درد سے کہہ رہا تھا
میں اپنے لئے فیصلہ لوں یہ کہہ رہے ہیں آپ کیا آپ نے کبھی لینے دیا فیصلہ ؟
میں نے ٹینتھ میں آرٹس لینا چاہا آپ نے زبردستی سائینس لے دیا مجھے ایف اے سی کے بعد باہر جانا تھا آپ نے نہیں جانے دیا کیونکہ میں رستم جیسا نہیں ہوں میں نے یونیورسٹی میں اپنی مرضی کے سبجیکٹس لینے چاہے آپ نے منع کر دیا میری گاڑی میرے گارڈز تک آپ کی مرضی کے ہیں پیا . . . میں کیا بہنوں گا یہ بھی آپ بتاتے ہیں آپ نے نوٹ نہیں کیا لیکن میں نے کیا ہے جو کپڑے میرے لئے ہا لے لاتی ہے وہ آپ کو پسند آتے ہیں جو میں اپنی پسند سے لاتا ہوں آپ کو اس میں گریس نظر نہیں آتا جس انسان کو اپنی مرضی کے کپڑے نہیں پہننے دیے جاتے وہ اپنی زندگی کا فیصلہ کیسے لے گا؟
اسکی گلے میں آنسوؤں کا پھندہ سا اٹکا تھا
کیا کبھی آپ لوگوں کو میری پسند کا کھانا پسند آیا ؟ جو چیز میں آرڈر دیتا ہوں آپ اسے ایک طرف کر دیتے ہیں کیو نکہ وہ کھانا ہیلدی نہیں ہوتا
کیا ہوگا اگر ایک دن آپ نے ڈائٹ فوڈ نہیں کھایا ؟
میں جہاں جانے کا کہتا تھا وہ جگہ آپ کو کبھی اچھی ہی نہیں لگی آپ نے پیا آپ نے ہمیشہ مجھ پہ اپنے فیصلے تھوپے ہیں آپ نے مجھے grow کرنے ہی نہیں دیا میں آپ کی توجہ کے لئے ساری زندگی تر سا ہوں مجھے وہ کام کرنے پڑے جو مجھے نہیں پسند تھے لیکن آپ کو پسند تھے مجھے شروع سے سائنس نہیں پسند تھی لیکن آپ نے زبردستی میرے سبجیکٹس سلیکٹ کیے آپ کو پتہ بھی ہے میں کس طرح پڑھتا تھا میں ساری ساری رات جاگتا تھا میری آنکھیں سرخ ہوجاتی تھیں مجھے رونا آتا تھا مجھ سے پڑھا نہیں جاتا تھا لیکن آپ کے لیے صرف آپ کی محبت کے لئے میں خاموش رہا آپ کے ڈائٹ فوڈ سے میری بھوک نہیں مرتی تھی میں آدھا سیر اور آدھا بھوکا سو تا تھا لیکن کہتا نہیں تھا جو کپڑے آپ لاتے تھے یا ہا لے لاتی تھی میں ان میں کمقرٹیبل نہیں ہوتا تھا میرا جسم جلتا تھا ان کپڑوں سے کبھی کبھی میرے جسم پہ ریسر ہوجاتے تھے لیکن میں کچھ نہیں کہتا تھا آپ کے لائے جوتے کبھی کبھی میرے پیروں میں درد دیتے تھے کیونکہ انکا سائز چھوٹا ہوتا تھا آپ کو میرے جوتے کا سائز تک نہیں پتہ ہوتا تھا لیکن میں وہ چھوٹے جوتے پہن لیتا تھا میں پھر بھی چپ رہتا تھا کیونکہ میں ہارون شاہد تھا . . . آپ کی توجہ کے لئے ترسنے والا بچہ . . . .
شاہد حسین لب بھینچے کھڑے رہے
آپ گن پائنٹ پہ میری شادی کروائیں گے ناں کروائیں . . آپ کو اپنی نسل چلانی ہے ناں لائیں بہو لیکن بچے تو دور میں اس لڑکی کو آنکھ اٹھا کر دیکھوں گا بھی نہیں . . .
وہ کہتے ہوئے انکے بالکل سامنے کھڑا ہوا تھا
اب بس پیا اب بس بہت سہ لیا میں نے ہر بار میں ہی کیوں . . . میں شادی کی کر وں گا یہ میرا فیصلہ ہوگا میں بچے کب پیدا کروں گا یہ بھی میرا فیصلہ ہوگا میں کیا پڑھوں گا کیا کروں گا یہ سارے فیصلے آج کے بعد میں لوں گا ہارون شاہد لے گا کب لے گا یہ طے نہیں ہوا آپ میرے باپ ہیں مجھے رائے دیں لیکن اپنے فیصلے مجھ پہ مسلط نہ کریں اللہ نے مجھے دماغ دیا ہے میں اپنے لئے فیصلے لے سکتا ہوں آج کے بعد میں اپنی مر ضی کے کپڑے بہنوں گا اپنی پسند سے کھاؤں گا اور اپنی مرضی کی جگہ جاؤں گا آج کے بعد میرے ساتھ کوئی گارڈ نہیں جائے گا کیونکہح مجھے موت کا کوئی خوف نہیں ہے ہارون شاہد آج کے بعد آزاد ہے جس طر . . . . رستم آزاد ہوتا اگر وہ زندہ ہوتا وہ بول کر تھک گیا تھا تب ہی خاموش ہوگیا
اسکا دل زور سے دھڑک رہا تھا آنکھیں سرخ پڑ گئی تھیں جسم کانپ رہا تھا . . . . لیکن وہ کھڑا تھا اپنے لئے کھڑا تھا شاہد چند لمحے اسی طرح کھڑے رہے پھر آگے آئے ہارون کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں . . . اور کہنا شروع کیا شادی کے چار سال ہمارے یہاں اولاد نہیں ہوئی تھی ہارون . . انکا لہجہ دھیما تھا . . . پر سوزتھا
چار سال بعد اللہ نے مجھے دو بیٹے دیے یہ وہ وقت تھا جب آپا اولاد نہ ہونے کی وجہ سے صدمے میں رہتی تھیں پریشان . . . . مایوس
ہارون نہ چاہتے ہوئے بھی سنے گیا
جب میری گود میں دو بیٹے آئے تو میرے سب دوست عزیز رشتے داروں نے کہاکہ میں ایک بیٹا اپنی بہن کو دے دوں . . . ورنہ کہیں میری بہن کو طلاق ہی نہ ہوجائے
ہارون نے سر اٹھا کر شاکی نظروں سے انہیں دیکھا تھا
مجھے ایسا لگا تھا جیسے کسی نے میرا دل نکال لیا ہو
میں نے انکار کر دیا لوگ مجھ پہ دباؤ ڈالنے لگے مجھ سے کہنے لگے کہ رستم کو میں اپنے پاس رکھ لوں اور ہارون وہ ویسے بھی کمزور اعصاب کا بچہ ہے میں اسے اپنی بہن کو دے دوں انہوں نے تمہارا نام لیا تو جیسے میرے دل پہ الٹی چھری پھیر دی
میں نے اپنی بہن کی طلاق منظور کر لی لیکن میں نے اپنے بیٹوں کا سودا نہیں کیا گو کہ معراج بھائی نے انہیں نہیں چھوڑا لیکن پھر بھی ہارون میں نے تم پہ گو اپ نہیں کیا مجھے اگر صرف رستم عزیز ہوتا تو میں تمھیں انکے حوالے کر دیتا
نوال عجیب سی نظروں سے اپنے شوہر کو بولتے دیکھتی رہیں ہارون شرمندہ کھڑا تھا
تم دونوں میرے بیٹے تھے میرے بازو کیا کوئی ایسا انسان ہوگا جو ایک بازو کٹوانا منظور کر لے ؟ کوئی نہیں ہوگا ہارون اولاد سانجھی ہوتی ہے تم میرے لئے اتنے ہی قیمتی تھے جتنا رستم . . . . تمھارے لئے میرے فیصلے غلط ہو سکتے ہیں میں مانتا ہوں کیونکہ میں تمہارا باپ ہونے کے ساتھ ساتھ انسان بھی ہوں اور انسانوں سے غلط فیصلے ہوجاتے ہیں لیکن خیر تم آزاد ہو بیٹا اپنے فیصلوں میں آزاد میری نسل اگر تم سے نہ چلی تو دو سری شادی کروں گا دوسرے بچے پیدا کروں گا اور اگر یہ بھی نہ کیا تو سڑک سے کسی یتیم بچے کو اٹھا کر اسکے نام کے آگے شاہد حسین لگا دوں گا لیکن آئندہ تم سے کچھ نہیں کہوں گا تم آزاد ہو ہارون وہ آزردگی سے کہتے ہوئے وہاں سے چلے گئے تھے
پیچھے ہارون اسی طرح شل کھڑا رہ گیا
گاڑی کا دروازہ کھولتے شاہد حسین کے ہاتھ کو نوال نے اپنے ہاتھ سے روکا تھا وہ انکے سامنے تن کر کھڑی تھیں یہ سب کیا ہے؟ . . . وہ سرخ ہوتی آنکھوں سے غرائی تھیں
شاہد مسکرائے تھے
سیاست . . . یہ سیاست ہے نوال شاہد وہ میری جوان اولاد ہے غصہ کروں گا تو باغی ہوجائےگا پیار سے بات کروں گا تو سر پہ چڑھ جائے گا میں اسے ایموسیل کر رہا ہوں کیونکہ میں اس سے اپنا مطلب اسی حطر نکلوا سکتا ہوں میں ڈر گیا ہوں معراج بھائی کی موت کے بعد ڈر گیا ہوں انکے نارمل بچے رل گئے ہیں میرے کمزور بیٹے کا میرے بعد کیا ہوگا؟
میں اسے کسی مقام پہ لانا چاہتا ہوں . . . وہ اپنے غم کو دکھا نہیں رہا لیکن اندر ہی اندر وہ گھل رہا ہے ہا لے کا غم اسکو کھا رہا ہے اس سے پہلے وہ ختم ہوجائے مجھے اسکے لئے کچھ کرنا ہوگا
تم نے اس سے جھوٹ بولا شاہد . . . ہارون اور رستم کی پیدائش پہ ایسا کچھ نہیں ہوا تھا
کیونکہ مجھے یہی آتا ہے وہ ترنت بولے تھے
قصے گڑھنا جھوٹ بولنا یہ میرا کام ہے میں سیاست دان ہوں لفظوں کی ہیر پھیر میرا کام ہے لوگوں کے سامنے مظلوم بننا آتا ہے مجھے ہارون جانتا ہے رستم اس سے زیادہ میرا گلٹ ہے وہ اس سے زیادہ مجھے ہیٹ کر تا ہے وہ مجھے ڈرا رہا تھا اور میں نے بازی پلٹ دی کیونکہ میں اسکا باپ ہوں اور اس سے زیادہ پاگل ہوں وہ مسکرا تے ہوئے کہہ رہے تھے
نوال کے تنے اعصاب ڈھیلے پڑے تھے نم آنکھوں کی خفگی کم ہوگئی تھی
اور تم نے کہا . . . تم دوسری شادی کرو گے . . . تم میرے ساتھ ایسا کیسے کر سکتے ہو؟ انکی آواز میں رنج تھا شاہد ہلکا سا انکے کان کے قریب جھکے تھے
جب چڑی لیں چمٹ جاتی ہیں تو انسے پیچھا چھڑانا مشکل ہوجاتا ہے تمھیں کیا لگتا ہے ایک چڑیل کے ہوتے ہوئے میں دوسری چڑیل لا سکتا ہوں ؟ وہ محضوض سا کہتے پیچھے ہٹے تھے اس سے پہلے کہ نوال کی جا نب سے کوئی جوابی کارروائی ہوتی وہ فورا سے دروازہ کھول کر گاڑی کے اندر بیٹھ گئے تھے
پیچھے نوال پیر پٹختی رہ گئی تھیں
جھوٹے سیاست دان میں دیکھ لوں گی تمھیں . . .
وہ پیچھے سے چلائی تھیں
***
گلی کے دونوں اطراف میں زمین کی طرف جھکے ہوئے درخت تھے یہ نسبتا ایک سنسان گلی تھی دور دور تک کوئی زی روح نظر نہیں آتا تھا مئی کی چلچلاتی دھوپ میں ایک بڑی سی گاڑی ان ہی درختوں کی اوٹ میں کھڑی تھی . . . جس میں سے تھوڑی تھوڑی دیر بعد سفید وردی والا ڈرائیور باہر نکلتا ایک نظر ساری گلی پہ ڈالتا اور پھر واپس گاڑی میں بیٹھ جاتا شاید اپنے مالک کی طرح یہ گرمی اس سے بھی برداشت نہیں ہو رہی تھی
امیروں کے امیر نوکر . . . .
ایسے میں اگر تم آنکھوں کو ذرا چھوٹا کر کے دیکھو تو گلی کے کونے میں ایک گاڑی رکتی نظر آئے گی تھوڑی دیر بعد اس گاڑی سے ایک دراز قد مرد باہر آیا تھا
نیلی بٹنوں والی شرٹ جس کے کف موڑ رکھے تھے بال ماتھے پہ بکھرے ہوئے تھے سیاہ آنکھوں نے ساری گلی کوآنکھوں سے اسکین کیا تھا پھر قدم درخت کے سائے میں کھڑی گاڑی کی طرف موڑے تھے
تھوڑی دیر چلنے کے بعد وہ گاڑی کے قریب پہنچ گیا تھا سفید وردی والا ڈرائیور باہر نکل آیا تھا اور گاڑی کا پچھلا دروازہ اسکے لئے کھولا تھا وہ گردن اندر کیے گاڑی میں بیٹھ گیا . . . اسکے ساتھ کوئی اور بھی تھا کون بھلا ؟
سکندر شاہ . . .
لانگ ٹائم شاہ صاحب . . . وہ مسکراتے ہوئے بولا تھا البت اسکی آنکھیں ان میں تپش تھی
سامنا بیٹھا آدمی ویسا بالکل نہیں تھا جیسا تم نے اسے معراج سلطان کے قتل کی رات دیکھا تھا یہ وہ آدمی تھا جس کی بیوی نے اسے گھر سے نکال رکھا تھا جسکی بیٹی اسکی شکل نہیں دیکھنا چاہتی تھی یہ وہ آ دمی تھا جس کے بیٹے کی منگنی می ٹوٹ چکی تھی صرف اس وجہ سے کہ اسکا باپ بد کردار ہے یہ وہ آد تھا جسکا بیٹا محبت چھوٹ جانے کے غم میں سارا سارا دن شراب پیتا یا منشییات کے زیر اثر رہتا تھا یہ آدمی وہ تھا جس کے ہسپتال کی ریپو ٹیشن مٹی میں مل چکی تھی اس آدمی کے بینک اکاؤنٹ اسکی بیوی نے فریز کروا رکھے تھے یہ آدمی کنگال تھا . . . یہ آدمی گھر بدر ہوا تھا یہ وہ آدمی تھا جو اپنا وقار کھو چکا تھا یہ وہ آدمی تھا جو اپنا خاندان کھو چکا تھا
جس طرح ایک ماہ قبل عمر حیات نے کھویا تھا . . .
عمر صاحب میں آ گیا ہوں . . . آپ نے کہا تھا میں ایک دن آؤں گا سہی کہا تھا میں واقعی مجبور ہوگیا ہوں مجھ پہ ہر طرف سے گھیرا تنگ ہو گیا ہے کچھ کیجئے . . . میرا خاندان تباہ ہوگیا ہے . . . میری بیٹی میری شکل تک نہیں دیکھنا چاہتی میرا بیٹا منشیات کا عادی ہونے لگا ہے . . میں آپ سے پوچھتا ہوں آپ کو کیا چاہئے خدا کے لئے مجھے بتائیں آپ کیا چاہتے ہیں . . . . وہ بے بسی کی آخری حد کو چھو رہے تھے
عمر نے ایک بے نیاز نظر ان پہ ڈالی تھی
آپ اپنے لیے آئے ہیں شاہ صاحب . . اسلئے پہلے آپ بتائیں آپ کیا چاہتے ہیں . . . میری چیزیں مجھے واپس کرنے کے بدلے آپ کیا چاہتے ہیں؟ وہ کاٹ دار لہجے میں پوچھ رہا تھا
سکندر شاہ نے بے اختیار تھوک نگلا تھا
صرف ایک گواہی . . . میں آپ سے صرف ایک گواہی چاہتا ہوں
. . کیسی گواہی ؟
میرے بیٹے کے سسر سے آپ کے بہت اچھے تعلقات ہیں . . . انکا بیٹا آپ کا کلاس فیلو اور دوست رہا ہے آپ بس ایک بار صرف ایک بار انکے سامنے میرے حق میں گواہی دے دیں کہ وہ ویڈیو جعلی تھی میرے بیٹے کی محبت اسے مل جائے گی میری بیٹی کے کالج میں آپ پچھلے ماہ آئے تھے وہ تب سے آپ کو آئیڈیلائیز کرتی ہے آپ کی گواہی میرا خاندان بچا سکتی ہے خدا کے لئے کچھ کریں عمر صاحب میں آپ سے اپنے خاندان کی بھیک مانگتا ہوں . . . میرا ہسپتال جائے بھاڑ میں میری ریپو ٹیشن کی مجھے پرواہ نہیں چاہے سارا شہر مجھ پہ لعنت بھیجے لیکن مجھے بس میرا خاندان واپس چاہیے . انہوں نے بقاعدہ ہاتھ جوڑ لئے تھے
عمر کا چہرہ اب بھی بے تاثر تھا
اور آپ کو کیوں لگتا ہے کہ کوئی میری گوآہی مانے گا؟
وہ انکے چہرے پہ نظریں جمائے پوچھ رہا تھا
کیونکہ آپ کی کریڈیبلٹی ہے . . آپ کا مقام ہے آپ کی بات کی عزت ہے میرا خاندان بچا لیں عمر صاحب . . . . انکے انداز میں منت تھی
یہ مقام اور عزت مجھے اللہ نے امانت دی ہے جھوٹی گواہی خیانت ہے اور میں یہ نہیں کروں گا میں عمر حیات ہوں میں جھوٹی گواہی نہیں دوں گا لیکن میں آپ کا مسئلہ حل کر دوں گا وہ سوچ سوچ کے بول رہا تھا . . . آپ نے میرے خاندان کے ساتھ کچھ غلط نہیں کیا میں آپ کے ساتھ نہیں کروں گا لیکن آپ نے میری کچھ چیزیں مجھ سے چھپائیں میں مانگنے آیا آپ نے نہیں دیں اس سب کے لئے آپ کو سبق مل گیا ہوگا خیر مجھے آپ کے بیٹے اور بیٹی کا نمبر اور باقی ساری ڈیٹیلز بھیج دیں میں دیکھ لوں گا
اور آپ کا سامان مجھے اسکی تفصیل بتائیں . . . میں کچھ بھی کر کے پہلے آپ کا سامان لاؤں گا چاہے اسکے لئے جو مرضی کرنا پڑے وہ تیز تیز بول رہے تھے مبادہ عمر اپنی بات سے مکر ہی نہ جائے
میری بس ایک ہی چیز رہ گئی تھی وہاں
""منی کیمرہ ریکاڈر
لیکن وہ تو میں نے آپ کو دے دیا تھا
اونہوں جو کیمرہ آپ نے دیا وہ میں نے دروازے کی اوٹ میں لگایا تھا تاکہ جب دروازہ بند ہو تو کیمرہ چھپ جائے . . میں نے ایک اور کیمرہ بھی لگایا تھا جج صاحب کے بیڈ کے عین سامنے وہ نہیں چھپ سکتا تھا وہ کیمرہ مجھے نہیں ملا . . . مجھے میرا سامان لا کر دے دیں اور وہ عبدل اسے چا ہے پاتال سے لائیں لیکن مجھے وہ چاہیے میں اسے خود بھی ڈھونڈ سکتا ہوں لیکن میں مصروف ہوں اور یہ آپ کا کام ہے آپ میرا کام کر دیں میں اسی دن آپ کا خاند ان جوڑ دوں گا عمر سہولت سے کہہ رہا تھا
سکندر شاہ اب متذبذب تھے
آپ پہلے میرا کام کر دیتے . . . تو آپ کی مہربانی ہوتی عمر صاحب میرا ہسپتال میری بیوی کے نام ہے وہ مجھے اندر گھسنے بھی نہیں دیتی گھر میں میرا داخلہ بند ہے ایک مہینے سے ہوٹلوں کے چکر لگا رہاہوں میں گھر جائے بغیر اور ہسپتال جائے بغیر آپ کا کام کیسے کر سکتا ہوں ؟ . . . .
عمر نے ہنکارہ بھرا تھا
ایک دو دن تک ہوجائے گا آپ کا کام . . . اور اگر اسکے بعد مجھے میرا سامان نہ ملا تو میں آپ کے ساتھ وہ کروں گا کہ ساری دنیا دیکھے گی میں کوئی عام می آد نہیں ہوں بندہ مار کر لاش ٹھکانے کیسے لگانی ہے یہ میں جانتا ہوں . . . میں پولیس والا ہوں قانون کے سارے جھول میری حیب میں ہیں میں آپ پہ اتنے کیس لگاؤں گا کہ آپ کی ساتھ پشوں کا بھی اس کیس کوئی تعلق نہیں ہوگا نہ آپ نے جواب میں ان جرائم کا سوچا بھی ہوگا . . . . میں آپ پہ ایسے ایسے کیس لگاؤں گا کہ کوئی آپ کی لاش کو کندھا دینا تو دور لعنت بھیجنا بھی پسند نہیں کرے گا . . . اسلئے . (انگلی اٹھا کر وارن کیا)مجھے ڈبل کراس مت کیجیے گا اسکے لہجے میں کچھ تھا کہ سکندر شاہ کو اپنی ریڑھ کی ہڈی میں سنسنی سی محسوس ہوئی
میں . . آپ سے وعدہ کرتا ہوں عمر صاحب میں ایسی کوئی حرکت نہیں کروں گا جس سے میں ایک بار پھر اپنے خاندان کی نظروں میں گر جاؤں وہ بدقت بول پائے تھے
عمر چند لمحے انکو سخت نظروں سے دیکھتا رہا پھر گاڑی کا دروازہ کھولتے باہر نکل آیا تھا
اچانک اسکے ذہن میں کچھ کلک ہوا وہ گاڑی کی شثسیے پہ جھکا تھا
آپ کی بیوی پرانے کراچی جاتی ہیں ناں اپنے رشتے داروں سے ملنے ؟
ہاں . . . لیکن یہ بات میرے بچے نہیں جانتے آپ کو کیسے پتہ ؟ وہ حیران تھے
میں عمر حیات ہوں مجھے سب پتہ ہوتا ہے . . وہ کہہ کر سیدھا ہوا اور ہونٹوں کو سیٹی کے انداز میں گول کرتا آگے بڑھ گیا . . .
کرنے کو ابھی کام بڑھ گیا تھا