ہا لے سنے گئی . . . . دیکھے گئی
مجھے ہر بار میڈلزکے ساتھ ساتھ انعامی رقم بھی ملتی تھی . . . لیکن اب یاد ہی نہیں آتا کہ کہاں خرچ کی اور کتنی کی . . لیکن یہ ٹرافیز یہ مجھے یاد ہیں یہ میڈلز مجھے ازبر ہیں . . .
ہا لے سانس روکے اسے سنے گئی اسے لگا تھا اس نے شام اس آسٹال کے سامنے کرسیوں پہ بیٹھے اسکی بات نہیں سنی لیکن وہ اتنا بے خبر نہیں تھا جتنا وہ سمجھ رہی تھی
وہ اب بھی اسکے کندھے کے پیچھے کھڑا کہے جا رہا تھا
شیلف میں لگی ٹرافی بس سجانے کے لئے نہیں ملتی وہ اسلئے ملتی ہے تاکہ اسے دیکھ دیکھ کر خوشی ملا کرے . . . . ہونٹوں پہ مسکراہٹ اور دل میں فخر آیا کرے . .اپنی ذات پہ محبت آئے یہ ٹر افیز ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ کبھی کسی دور میں ہم نے کتنی محنت کی تھی ہم کتنی راتیں جاگے تھے ہم نے کتنی بار خود کو پس پشت ڈالا تھا یہ ہمارا حوصلہ بڑھاتی ہیں جب ہمیں ہارنے کا ڈر ہوتا ہے یہ ہمیں تسلی دیتی ہیں جب ہم ہار کر آتے ہیں یہ کہتی ہیں "کیا ہوا کو ایک اور ٹرافی نہ ملی ہم تو ہیں ناں چلو اگلی بار سہی " . . . یہ گھر میں آنے والے لوگوں کے سامنے ہمارا تذکرہ کرتی ہیں انکو مجبور کرتی ہیں کہ وہ ٹھہر کر انکو دیکھیں انکو لانے والے کی بات کریں . . . . پیسہ کیا ہے ہا لے ؟ پرائز بانڈ کیا ہے؟ یہ ختم ہوجاتا ہے کھپ جاتا ہے ٹرافیز زندہ رہتی ہیں ساتھ دیتی ہیں . . . . دل جوڑتی ہیں . . . دلاسا دیتی ہیں خوشی دیتی ہیں . . سو اگر آپ کسی کی ٹرافی ہیں تو اس سے بڑی خوش قسمتی کیا ہے ؟؟ چند لمحوں کی خوشی دینے والے پرائز بانڈ بننے سے بہتر ہے ساری زندگی ساتھ دینے والی ٹرافی بن جائیں . . خوش رہیں گی می وہ پر سے کہہ کر واپس اپنے بیڈ پہ جا بیٹھا تھا
اسکی باتیں ایسی ہی ہوتی تھی . . سادہ دل کو چھونے والی . . . وہ لمبی لمبی تقر یر نہیں کرتا تھا اسکی ایک لائن تقریروں پہ بھاری ہوتی تھی
تم کون ہو عمر ؟ . . . . . چند لمحے بعد اس نے خود کو کہتے سنا . . . ان تصاویر پہ ساری تاریخیں اور سال لکھے ہیں . . تمہاری گریجوئیسں والے دن میری برتھ ڈے تھی . . . . ہم سب اسلام آباد میں تھے . . . گھومنے گئے تھے . . . بابا نے کہا انکو ایک کام آ گیا ہے وہ کراچی جائیں گے میں نے انکو روکا وہ نہیں رکے
وہ ٹھہر ٹھہر کر بول رہی تھی
. . .وہ چلے گئے تم انکا کام تھے عمر . . . اسی رات تیز بارش کی وجہ سے فلائٹس کینسل ہوگئیں اور وہ اسلام آباد نہیں آ سکے . . . انہوں نے میری برتھ ڈے مس کر دی . . اور وجہ تم تھے . . . وہ کسی ایرے غیرے کے لئے ایسا نہیں کر سکتے . . . مجھے بتاؤ تم کون ہو؟ وہ اسکی طرف دیکھتی ازردگی سے پوچھ رہی تھی
جیسے بہت تکلیف میں ہو
عمر چند لمحے اسے دیکھتا رہا پھر بولا
ہر راز کھلنے کا ایک وقت ہوتا ہے اگر انکو وقت سے پہلے کھول دو گے تو تھرل ختم ہوجائے گا . . . . ہر بات بتائی نہیں جاتی . . . ورنہ باتیں اپنی وقعت کھو دیتی ہیں . . . میں کون ہوں ؟ . . یہ بات بتانے کی نہیں کھوجنے کی ہے . . . کبھی آپ نے فلم کی سٹوری "سن "کر وہ لطف حاصل کیا ہے جو فلم کو سرچ کر کے ڈاؤنلوڈ کر کے یا پھر سنیما جا کر دیکھنے سے ملتا ہے؟ ۔
ہر راز کو پانے کی ایک اسٹرگل ہوتی ہے . . . آپ بغیر اسٹرگل کے راز پانا چاہتی ہیں؟
ہا لے سلطان
راز بتائے نہیں جا تے کھو جے جاتے ہیں . . . کھوج لگائیں اور پتہ کر لیں
ہا لے کو اس سے ایسی ہی کسی بات کی امید تھی وہ غصے اور رنج کے ملے جلے تاثرات سے چند لمحہ اسکو دیکھتی رہی پھر آگے بڑھ کر دروازہ ایک دھاڑ سے مارتی باہر نکل گئی پیچھے عمر کی بڑبڑاہٹ واضح تھی
اگر یہ جج صاحب کی بیٹی نہ ہوتیں تو دیکھ لیتا انہیں ہننہہ
اسی وقت اسکا موبائل بجا تھا
عمر کے تاثرات لمحے کے ہزارویں حصے میں بدلے تھے
وہ ہا لے کے سامنے کھڑا نرم تاثرات والا آدمی نہیں تھا
یہ سنجیدہ سا آدمی کوئی اور ہی تھا
ہیلو کہتے اس نے موبائل کان سے لگایا تھا
عمر بھائی آپ نے نے کہا تھا ناں فہیم مرزا کے ہر کام پہ نظر رکھوں میرے پاس ایک خبر ہے سپیکر سے مردانہ آوازئی تھی
ہاں بتاؤ کیا خبر ہے؟
سر اسکے بیٹے نے اپنی کزن کے ساتھ زیادتی کی ہے
خبر ملی ہے کہ کوئی ذاتی عناد تھا فہیم یہ خبر میڈیا اور پولیس سے چھپا رہا ہے
لیکن میں چوںکہ اسکا پیچھا کر رہا تھا سو مجھے معلوم ہوگیا آپ کہیں تو
بات میڈیا میں اچھال دوں ؟
ہرگز نہیں عمر نے ناگواری سے ٹوکا تھا
عورت سے بدلہ لینا مردوں کا شیوہ نہیں ہوتا
اگروہ ایف آئی آر کروائے تو ٹھیک ورنہ تم کسی کو اس بات کی بھیک بھی نہ لگنے دینا
وہ سختی سے کہہ کر فون بند کر چکا تھا
ایسی خبریں اسکے لئے نئی نہیں تھیں لیکن ہر بار درندگی کے ایسے واقعات سن کر
اسکا دل دکھتا تھا
تھوڑی دیر اس بارے میں سوچنے کے بعد
وہ سر جھٹک کر پاس پڑے لیپ ٹاپ کو کھول کر کام کرنے لگ گیا تھا
دیوار پہ لگا بک شیلف اسکو کام کرتے دیکھے گیا
یہ اسٹال والے واقعے کے دو تین دن بعد کا ذکر ہے مئی کا آخر چل رہا تھا دھوپ ایسی تھی کہ جسم کو جھلسا رہی تھی ایسے میں ہسپتال کے پرائیویٹ روم میں بیٹھا نوح ہر احساس سے عاری لگ رہا تھا نر مین کے پاس بیڈ پہ بیٹھے ہوئے اس نے نر مین کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں پکڑ رکھا تھا آنکھوں میں تکلیف تھی چہرہ بے تاثر آنکھیں دل کا آئینہ ہوتی ہیں جب تکلیف آنکھوں سے ظاہر ہونے لگے تو چہرے کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہوتی سب سے بڑے اندھے وہی لوگ ہوتے ہیں جو آنکھوں سے کسی انسان کا دکھ نہ سمجھ پائیں
تم اٹھ جاؤ نیرو . . . ایک بار بس . . . بس ایک بار اس آدمی کا نام بتا دو . . . میں اسکی نسلیں ختم کر دوں گا . . . تم ایک بار اٹھ جاؤ . . . پلیز وہ اسکے ہاتھ پہ چہرہ گرآئے آزردگی سے کہہ رہا تھا
اسی وقت اس کمرےکا دروازہ کھول کر فہیم مرزا اندر داخل ہوئے نوح نے انکی طرف نہیں دیکھا تھا
فہیم چھوٹے چھوٹے قدم لیتے آئے اور اسکے سامنے رکھے سنگل صوفے پہ بیٹھ گئے تھے
وہ دونوں کافی دیر تک اسی طرح بیٹھے رہے . . . کوئی کچھ نہ بولا . . . بس نر مین کے وجود سے لگی مشییںنیں آپس میں سر گوش یاں کرتی رہیں . . . . بولتی رہیں . . . .
کیا کچھ پتہ چلا ؟ . . . . تھوڑی دیر بعد جب فہیم نے سوال کیا تو مشینوں کی ساری سرگوشیاں بند ہوگئیں . . . . باتیں دم توڑ گئیں
کچھ نہیں پتہ چل رہا . . . کچھ بھی نہیں . . . وہ ہار کر بول رہا تھا . . . . سی سی ٹی وی خراب تھے بلڈ نگ میں کسی نے کسی کو آتے نہیں دیکھا . . .گھر کا لاک ٹوٹا نہیں ہے . . . . . کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوئی یہ جس سے لگے کہ ڈکیتی کی واردات تھی . . . چوکیدار کہتا ہے کہ اسے بھی کچھ نہیں پتہ نہ اس نے کسی کو آتے دیکھا ہے پارکنگ میں کھڑی ساری گاڑیوں کا ڈیٹا چیک کیا ہے . . کہیں بھی کچھ بھی نہیں ملا . . میرے پاس صرف ایک گواہ ہے . . . . اور وہ اس وقت خاموش ہے . . . جب وہ بولے گی تب میں اس آدمی کو پاتال سے بھی لے آؤں گا . . . وہ نر مین کے چہرے کو دیکھتا ہوا کہہ رہا تھا
فہیم مرزا کی رکی ہوئی سانس بحال ہوئی تھی
یاقوت بھی بہت ہرٹ ہوا یہ سب سن کر فورا واپس آنا چاہتا تھا لیکن میں نے ہی منع کر دیا جانتے تو ہو ناں کتنا جذباتی سا ہے . . . کہیں کچھ کر ہی نہ دے . . .آخر نر مین اسکی بھی بہن ہے وہ سرسری سا کہہ رہے تھے البتہ انکا چہرہ انکا ساتھ نہیں دے رہا تھا
نوح نے چہرہ اٹھا کر انکو دیکھا تھا
کہاں ہے یاقوت ؟
امریکا گیا تھا ناں . . . بیس مئی کو . . . اسکے دوست کی شادی جو تھی . . کیا تمھیں نہیں پتہ ؟ آخر میں ذرا حیرت سے پوچھا تھا
)(بیس مئی وہی دن ہے جب نر مین کے ساتھ زیادتی ہوئی
نوح نہ سمجھی سے انہیں دیکھے گیا
اس نے مجھ سے ایسا کچھ نہیں کہا . . . . . جونس کی شادی اٹھائیس کو ہے . . . اسے میرے ساتھ جانا تھا . . . وہ کیسے چلا گیا؟
فہیم . . کے چہرے پہ پسینہ آیا تھا . . . سانس ایک بار پھر حلق میں اٹکی تھی
یہ تو مجھے تم سے پوچھنا چاہیے . . . نوح اسکے باڈی گارڈ اسکے کیپر تم ہو . . . . مجھے تو خود اس نے وہاں جا کر فون کیا تھا . . کیا تم اسی طرح اس سے غافل رہتے ہو؟ انہوں نے سارا ملبہ نوح کے سر ڈالا تھا
میں اس بارے میں شرمندہ ہوں انکل میں چیک کرتا ہوں اسے . . . مجھے یقین ہے وہ جونس کی شادی کے کے لئے نہیں . . مارتھا کے چکر میں وہاں واپس گیا ہے . . . بس ایک بار نیرو ہوش میں آجائے میں سب فکس کر لوں گا
نہیں نہیں . . . اسے چیک مت کرنا . . وہ یکدم بوکھلائے تھے
نوح نے عجیب نظروں سے انکو دیکھا تھا فہیم جلد ہی سنبھل گئے
میرا مطلب ہے کہ . . . اسے فلحال ڈسٹرب مت کرو . . . ابھی گیا ہے تو اپنے کالج اور یونیورسٹی کے دوستوں سے ملے گا . . . وہاں زیادہ خوش رہتا ہے کوئی مشکل بھی نہیں پیدا کرتا . . . اسے و ہیں رہنے دو تم فلحال نر مین بیٹی کا سوچو . .
نوح کے چہرے پہ ایک بار پھر ازیت تھی
کچھ ملتا ہی نہیں کوئی ثبوت کوئی نشانی کچھ بھی نہیں . . . . لیکن ایک بات طے ہے وہ جو کوئی بھی ہے اسکی پہنچ بہت آگے تک ہے . . . شاید مجھ سے کہیں زیادہ . .. . . وہ جینئیس ہے
Evil genius
وہ سوچتے ہوئے کہہ رہا تھا
اس اے ایس پی کے بارے میں کیا خیال ہے؟ . . . فہیم نے سوچوں کو ایک رخ دیا تھا
نوح چونک گیا تھا
اسکا اس سب سے کیا تعلق ؟ وہ تعجب سے پوچھ رہا تھا
فہیم ذرا آگے کو ہوئے تھے
اسی کا تو تعلق ہے . . . تم نے اس لڑکی کو اس اے ایس پی کی گاڑی کی ڈگی میں ڈال دیا . . . اسکی نوکری چلی گئی اس پہ انکوائری بیٹھی ہے . . . اسکی ساکھ تباہ ہوگئی . . . اس لڑکی نے میڈیا کے سامنے بیان دے کر اسکی پوزیشن مسخ کر دی ظاہر ہے وہ اپنا بدلہ تو لے گا ناں . . . اور یہ کسی عام آدمی کا کام نہیں ہے تم اسکی پر فیکشن دیکھو اپنے پیچھے کوئی ثبوت نہیں چھوڑا . . . اور اگر کوئی ثبوت ہوگا بھی تو پولیس والوں نے مٹا دیا ہوگا یہ کالی وردی والے . . .ایک دوسرے کے جتنے سگے ہوتے ہیں اپنے اپنے گھر والوں کے بھی نہیں ہوتے . . . تم اسے چیک کرو نوح مجھے لگتا ہے وہ ان سب میں انوالو ہوگا . . . میں وثوق سے کہہ رہا ہوں . . .
نوح سوچ میں پڑ گیا تھا
وہ ایسا آدمی نہیں ہے میں اسے جانتا ہوں لیکن میں اسے چیک کروں گا . . .
اس نے بات ختم کر دی تھی فہیم مرزا نے سکھ کا سانس لیا تھا
بلا بس انکے بیٹے کے سر سے ٹلے پھر چاہے کسی کے بھی سر پہ آئے
یہاں سے چند کلو میٹر دور عمر حیات کے بنگلے پہ صبح تازہ تھی وہ ہا لے سے بات کرتا ہوا گا ڑی کے قریب جا رہا تھا ہا لے بے تاثر چہرے کے ساتھ بس اسے سنے جا رہی تھی اس نے سفید لمبی قمیض کے ساتھ سفید ہی ٹراؤزر پہن رکھا تھا پیروں میں زرد ہیلز . . . بال آدھے کیچر میں بندھے تھے آدھے کمر پہ جھول رہے تھے چہرہ میک اپ سے پاک تھا اسکی آنکھیں سوجی ہوئی تھیں سوگوار سی
وہ دونوں گاڑی کے قریب پہنچ گئے تھے ابھی وہ دونوں اندر بیٹھتے جب چوکیدار نے دروازہ کھولا اور ایک گاڑی اندر آئی
عمر نے گاڑی پہچان لی تھی . . . وہ ذرا سا بس ذرا سا مسکرایا تھا . . . اس کے برعکس می گاڑی سے نکلنے والا آد . . . دل کھول کر مسکرارہا تھا آنے والی کی عمر کوئی تیس بتیس کے قریب تھی . . . صاف رنگت مناسب نقوش وہ اپنے بازو وا کیے عمر کے قریب آیا تھا . . . پہلا ہاتھ کا پنجہ ملایا پھر دونوں گلے لگے . . . . . چند لمحہ بعد دونوں الگ ہوئے وہ اب عمر سے معراج سلطان کی تعذیت کر رہا تھا عمر نے بس سر ہلایا تھا . . . اسی و قت نوارد کی نظر ہا لے کی جانب گئی تھی وہ اس سارے منظر نامے میں مس فٹ تھی . . . . . اس سے پہلے وہ کچھ پوچھتا
یہ میری بیوی ہیں ہا لے سلطان . . . . اور یہ میرا دوست اور بزنس پارٹنر ہے سردار خان . . .
عمر نے باری باری دونوں کا ایک دوسرے سے تعا رف کروایا تھا
سردار تو ہونقوں کی طرح انہیں دیکھے گیا
تمہاری شادی کی ہوئی؟ مجھے بتایا کیوں نہیں؟ وہ بدقت پوچھ سکا
ہم شام میں ملیں گے . . . اوکے ؟ عمر کا لہجہ نارمل تھا لیکن آنکھیں تنبیہ کر رہی تھیں
وہ اسے جلد از جلد یہاں سے بھیجنا چاہتا تھا لیکن کیا سردار اپنی نئی نویلی بھابی سے ملاقات کے بغیر جا سکتا تھا؟
السلام علیکم بھابی آپ کیسی ہیں . . . ؟ وہ عمر کو نظر انداز کر کے نہایت ادب اور شائستگی سے پوچھ رہا تھا
"ہا لے جو مارے باندھے کھڑی تھی "اس طرز تخاطب پہ جلبھن گئی
میں ٹھیک ہوں مسٹر سردار . . . اورمیرا نام بھابی نہیں ہا لے سلطان ہے . . . . آپ مجھے مس سلطان کہہ سکتے ہیں . . . خوامخوا کی رشتے داریاں گانٹھنے کی شوقین نہیں ہوں میں . . آئندہ دھیان رکھیے گا . . . الفاظ کے برعکس لہجہ نارمل تھا
عمر نے اسکو "مل گیا سکون ؟"والی نظروں سے دیکھا تھا لیکن سردار نے ہمت نہیں ہاری
اچھا آپ ایسا کریں ناں آج رات ڈنر ہمارے ساتھ کریں میں اور میری بیوی ہمیں بہت خوشی ہوگی . . . اور آپ دونوں کی ایک دوسرے کے ساتھ خوب بنے گی آپ نے جو ڈریس پہن رکھا ہے ناں میری بیوی نے بھی سیم ٹو سیم ایسا ڈریس لیا تھا آپ دونوں کی پسند بہت ملتی ہے . . . وہ ابھی کچھ اور بھی کہتا جب عمر نے اپنا بوٹ والا پاؤں اسکے پاؤں پہ رکھ کر زور دیا تھا
سردار خاموش ہوگیا تھا . . . ہا لے کی رنگت بدلی تھی
کیا میں نے کچھ غلط کہہ دیا ؟ . . . وہ حیران ہوا
ہا لے لمحے کے ہزارویں حصے میں سنمبھل گئی تھی
. . . I can pay for it
میں نے آپ کی بیوی کے کپڑے یوز کئے . . . آپ کی اجازت کے بغیر . . . یہ ایک نا زیبا حرکت تھی . . میں آپ کی بیوی سے بات کر لوں گی اس بارے میں . . .مجھے واقعی ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا اور میں کھانا زندہ رہنے کے لئے کھاتی ہوں خوش رہنے یا رکھنے کے لئے نہیں . . . وہ کہہ کر رکی نہیں تھی تیز تیز قدم چلتی اندر بڑھ گئی تھی اسکا چہرہ خفت سے سرخ ہوگیا تھا . . . .
یہ انہیں کیا ہوا ہے؟ . . سردار اب بھی متعجب تھا
یہ تمہاری بیوی کے کپڑے ہیں . . . . چلو میں تمھیں سب بتاتا ہوں . . وہ اندر کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے کہہ رہا تھا سردار اسکی تقلید میں چلتا گیا
تھوڑی دیر بعد وہ دونوں ڈرائینگ روم میں بیٹھے تھے
عمر اسے اپنے نکاح سے لے کر اب تک کی ساری بات بتا چکا تھا . . . سر دار اب بھی حیران تھا متحیر تھا شل تھا مطلب . . . یہ جو میں نے اور میری بیوی نے فلمی شادی کی . . . تمہاری شادی کے مقا بلے تو وہ کسی فلم کا ٹریلر بھی نہیں تھی ہم دونوں نے نواب شاہ میں منگنی کی بلوچستان میں قوالی رات رکھوائی . . .لاہور میں مہندی . . . برات . . . اسلام آباد میں . . ہنی مون کے لئے ہم پیرس گئے . . . اس سارےعر صے میں ہم نے اپنے موبائل فون آف رکھے . . . . تاکہ باہر کی دنیا سے ہمارا کوئی تعلق نہ ہو ہم نے سوچا تھا ہماری شادی فیریٹیل شادی ہوگی . . . سارے دوست سن کر رشک کریں گے لیکن یہاں آ کر کیا پتہ چلتا ہے کہ تم نے . . . . میرا سارا پلان خراب کر دیا . . . وہ صدمے میں تھا . . . .
ہاں تو تم سے کس نے کہا تھا یہ سارے چونچلے کرو . . میں بتا رہا ہوں اگر اپنی اس فضول فیریٹیل شادی کے لیر شوروم سے ایک روپیہ بھی لیا ہوگا تم نے تو میں تمہیں زندہ نہیں چھوڑوں گا . . . اور میری بیوی کے سامنے اپنا منہ کم کھولا کرو وہ شو ہر کو شوہر نہیں مانتی دیور چلے ہیں دعوتیں کرنے . . . وہ سخت تپا ہوا تھا
یہاں سے باہر نکل کر کچن میں آؤ تو ہا لے کچن میں کھڑی شانو کو ٹرالی سیٹ کرتے دیکھ رہی تھی
ایک بات بتائیں یہ سردار کی بیوی کے کپڑے یہاں اس گھر میں کیا کر رہے تھے؟ بلاخر اس نے پوچھ ہی لیا البتہ انداز سرسری رکھا
شانو اب ڈرائے فروٹ کیک کاٹ کر پلیٹ میں رکھ رہی تھی
ارے باجی کیا بتاؤں . . . سردار بھائی بیوی نے اتنی شاپنگ کی اپنی شادی پہ اتنی شاپنگ کی کہ انکی دو کاریں سامان سے بھر گئیں ایک ٹرک . . . میں سامان گیا تھا نواب شاہ یہ جو کپڑے یہاں رہ گئے تھے ناں کپڑے جس دن اس مہنگے درزی (ڈیزائنر)نے دینے تھے ناں اس سے ایک دن پہلے سردار بھائی اور باجی کو . .نواب شاہ کے لئے نکلنا پڑا . . .
اب وہ تلے ہوئے کباب پلیٹ میں سجا رہی تھی
پھر کیا ہوا باجی نے شور مچا دیا کہ انکو آج ہی کپڑے چاہئے بات صرف کپڑوں کی ہوتی تو خیر تھی باجی نے تو دوسرے ملک سے اتنا سارا سامان منگوایا تھا وہ بھی لے جانا تھا . . . اسکو بھی آنے میں وقت لگتا تھا یہاں باجی کا رونا نہیں ختم ہو رہا تھا پھر بڑی مشکل سے عمر صاحب نے انکو یہ کہہ کر بھیج دیا کہ وہ انکا سارا سامان لے آئیں گے باجی اور انکی بڑی دوستی ہے ایک ہی کالج میں پڑھے ہیں ناں خیر جس صبح انکو نواب شاہ جانا تھا اسی صبح . . . انکا اور آپ کا اپنا نکاح ہوگیا
اب وہ کیتلی میں چائے ڈال رہی تھی
باقی کیا سامان تھا؟ ہا لے اس سارے وقت میں پہلی بار بولی تھی
برتن تھے . . . . سجاوٹ کے سامان تھے . . . پینٹنگز تھیں . . وہ نہیں ہوتا واس وہ تھا . . . اللہ جانے کیا گند منگوا لیا تھا اپنی دوست سے . . . عمر صاحب کی گاڑی کتنی بڑی ہے دیکھی ہے ناں ؟ . . . ساری منہ تک بھر گئی تھی پھر بھی سامان پورا نہیں آتا تھا آپ کو پتہ ہے . . وہ ابھی کچھ اور کہتی جب ہا لے نے بیچ میں اسے ٹوک دیا
مہمان کو انتظار نہیں کراتے جاؤ پہلے سرو کر آؤ . . . پھر میرے ساتھ مال چلنا کچھ کپڑے چاہیے مجھے
شانو سر ہلاتی ٹرالی گھسیٹتی آگے بڑھ گئی تھی
ہا لے کو اپنی باتیں منوانی آتی تھیں اسے حکم دینا آتا تھا . . . وہ نہ ملامی زمین کو جھڑکتی تھی نہ حد سے زیادہ نر دکھاتی تھی . . . اس کا لہجہ متوازن ہوتا تھا حتمی لہجہ . . . جو برا بھی نہ لگے . . . . جس سے انکار بھی نہ کیا جا سکے اس کے لہجے میں ایک رعب تھا وہ کبھی بھی اپنی عمر اور اپنی کلاس کی لڑکیوں کی طرح ضدی اور مغرور نہیں رہی تھی وہ ریزرو رہتی اور دو ٹوک بات کرتی
وہ شہزادی تھی اور اسے حکومت کرنا آتا تھا