Chapter 41: باب 41

میرا شوہر ہے . . . . . پولیس میں ہے یہ آپ کی مدد کر دے گا آپ اسے بتائیں

اب کے بوڑھے کی آنکھیں خوشی سے پھیلی تھیں

ارے شوہر ہے تمہارا . . . . رک جاؤ میں ابھی اسے اپنے ہاتھوں کی بریانی کھلاتا ہوں . . . . تمہارا شوہر ہے تو میرا داماد ہوا ناں وہ خوشی سے کہتے ہوئے دوبارہ آسٹال کی جانب بڑھ گئے تھے

مجھے ایک فیور چاہئے . . . . . دو گے؟ ہا لے اسکی طرف دیکھے بغیر پوچھ رہی تھی

کس حیثیت سے بیوی کی یا پھر پارٹنر کی؟ وہ مکمل اسکی طرف متوجہ تھا

اسکے منہ سے اپنے لئے بیوی سننا ہا لے کے لئے ایک الگ ہی ازیت تھی

پارٹنر کی حیثیت سے . . . . تم مجھے فیور دو وقت آنے پہ میں تمھیں فیور دوں گی

اوکے کیا کرنا ہوگا؟

می یہ آد . . . بابا کے دوست ہیں . . . . اچھے وقتوں کے . . . . اچھے دوست . . . وہ رک رک کر بات کرنے لگی تھی اسکی باتوں میں اب پہلے کی طرح روانگی نہیں ہوتی تھی . . . .

اس آدمی کے بیٹے کو باہر نکالو . . . . اسکے یہاں بچہ ہونے والا ہے . . . . یہ آدمی بابا کے پاس آیا تھا . . . . وہ رکی تھی الفاظ تلاشے . . . لیکن نہ ملے

جب میری شادی ہو رہی تھی . . . اس سے دو دن پہلے . . . بابا نے اس سے کہا تھا وہ حیات صاحب سے بات کریں گے . . . . . شاید وہ تمہاری بات کر رہے تھے . . . . لیکن میری وجہ سے وہ بات نہیں کر سکے . . . . اور پھر میری ہی وجہ سے مر گئے . . . . وہ بول کر ساکت ہوگئی تھی

بہتی ہوا بھی ساکت ہوگئی تھی . . . یکدم گھٹن بڑھ سی گئی تھی

عمر اسے دیکھے گیا . . . بغیر کچھ کہے خاموشی سے

میں بابا کے لئے کبھی کچھ نہیں کر سکی . . . . . نہ میں حسن کی طرح اچھے گریڈز لاتی تھی ح . . . نہ مجھے سفیر کی طر کامیابیاں ملتی تھیں . . . نہ بجو کی طرح ٹیلنٹڈ تھی . . . میں بالکل عام تھی سوائے خوبصورتی کے میرے پاس کچھ نہیں تھا

))وہ ان سے ذرا دور بیٹھی ایک فیملی کو دیکھ رہی تھی ماں باپ اور ایک بیٹی

میں بابا کے لئے انعام تھی . . . لیکن پرائز بانڈ نہیں . . جسے آپ خوشی یا غم میں خرچ کر سکیں میں ایک ٹرافی تھی . . جسے ہمیشہ شیلف پہ سجا کر رکھا جائے . . . . . جو کبھی کوئی فائدہ نہیں دیتی . . . .

(بچی کسی بات پہ ضد کر رہی تھی اسکی ماں اسے جھڑک رہی تھی . . . جبکہ اسکا باپ اسے اب بھی پیار سے منا رہا)تھا

بس پڑی رہتی ہے . . . . پڑی رہتی ہے اور بس پڑی ہی رہتی ہے . . . پھر ایک دن وقت کی دھول کے ساتھ کہیں کھو جاتی ہے . . . . میں انکی زندگی میں انکے لئے کچھ نہیں کر سکی انکے جانے کے بعد انکے ادھورے کام پورے کرنا چاہتی ہوں . . . . .تم مجھے فیور دے دو میں بدلے میں تمھیں فیور دوں گی . . . . وقت آنے پر . . . . کام پڑنے پر (باپ نے کوئی بات کہی تھی بچی پیٹ پکڑے گردن پیچھے پھینکے کھلکھلا کر ہنس دی تھی اسکی ماں کے چہرے کے)سخت تاثرات زائل ہوئے تھے وہ ہولے سے ہنس دی تھی

ہا لے نے نظروں کا زاویہ بدل لیا تھا وہ اب نیچے مٹی کو گھور رہی تھی عمر نے اسکی بات کا کوئی جواب نہیں دیا تھا وہ اب بھی اسکے کندھے کے پیچھے سے اس فیملی کو دیکھ رہا تھا ہا لے نے نظر اٹھا کر عمر کو دیکھا تھا اور پھر اسکی نظروں کا ارتکاز دیکھا

وہاں مت دیکھو عمر . . . وہ یکدم خوف سے بولی تھی

عمر نے جیسے اسکی بات نہیں سنی تھی وہ اب بھی ہلکے سے مسکراتے ہوئے انہیں دیکھے گیا

میں کہہ رہی ہوں وہاں مت دیکھو عمر اب کے اسکی آواز رندھی ہوئی تھی

وہ دیکھیں کس طرح ہنس رہی ہے کتنی پیاری بچی ہے وہ . . . .

میں نے کہا ناں وہاں مت دیکھو . . . . . وہ میر پہ ہاتھ مارتے غرآئی تھی

آس پاس گزرتے لوگوں نے اسکو دیکھا تھا بچی کی ہنسی تھم گئی تھی . . . وہ رک کر ہا لے کو دیکھے گئی

چند لمحوں بس چند لمحوں کا کھیل تھا لوگ واپس اپنے کھانوں کی طرف متوجہ ہوگئے . . . بچی اپنے باپ سے کچھ کہنے لگی . . . .

ہا لے عمر کے قریب جھکی تھی آواز آہستہ کر لی سرگوشی جتنی آہستہ

انہیں مت دیکھو . . . . کیونکہ تم میرے ساتھ ہوں . . . . میں کر سڈ ہوں جو لوگ بھی میرے ساتھ ہوتے ہیں وہ کر سڈ ہوجاتے ہیں . . . . تم انہیں دیکھو گے . . . . تو میری منحوسیت ہر جگہ پھیل جائے گی . . . . اس خاندان کو نظر لگ جائے گی عمر انہیں مت دیکھو پلیز وہ بے بسی سے اور خوف سے کہہ رہی تھی عمر کے دل کو کچھ ہوا تھا

وہ کچھ کہنے لگا تھا کہ

اسی وقت وہ بوڑھا آدمی ٹرے میں بریانی کی دو پلیٹس رکھے انکے قریب آیا ساتھ ایک چھوٹا لڑکا بھی تھا جس کے ہاتھ میں پانی کا جگ اور گلاس تھے

تھوڑی دیر بعد

وہ عمر کو جلدی جلدی ساری تفصیل بتا رہا تھا عمر آنکھیں سکیڑے سنے جا رہا تھا . . . . بریانی ان چھوئی رکھی تھی پانی گرم ہو گیا تھا وہ فیملی اٹھ کر جا چکی تھی ہا لے اب بھی وہیں دیکھ رہی تھی

میں سارا معاملہ دیکھ لوں گا . . . آپ فکر نہ کریں کچھ دیر بعد وہ اٹھتے ہوئے کہہ رہا تھا

ہا لے اسکے ساتھ اٹھی تھی . . . .

بوڑھا ممنون نظر آ رہا تھا بار بار گیلی آنکھوں کو پونچھتا ان دونوں کو ساتھ رہنے کی دعائیں دے رہا تھا

آپ نے کھانا تو چکھا بھی نہیں بیٹا . . . اچانک سے انہیں یاد آیا

عمر نے ایک نظر بریانی کی پلیٹ کو دیکھا اس میں رکھا چکن لیگ پیس دیکھا پھر رخ موڑ لیا

میں یہ سب نہیں کھاتا شکریہ . . . . وہ شائستگی سے کہتا جانے کو مڑا ہا لے کھڑی رہی

آپ پیک کر دیں . . . ہم گھر جا کر کھا لیں گے

بوڑھا آدمی کے چہرے پہ لمحے بھر کو آئی اداسی اب ایک بار پھر خوشی میں بدل گئی تھی

عمر کو یہ بات اچھی نہیں لگی لیکن ظاہر نہیں ہونے دیا

اس نے چھوٹے بچے کو آواز دی تھی وہ فورا بھاگتا ہوا آیا تھا دونوں پلیٹیں اٹھائی اور واپس دوڑ گیا

آپ یہ سب کیسے کھا سکتی ہیں؟ آپ کو پتہ بھی ہے یہ چکن کیسا ہے کیا اس نے ہاتھ دھوکر بھی بنایا ہوگا؟ یہ ان ہائیجینک ہے میرا نہیں خیال آپ کو یہ سب کھانا چاہیے گاڑی ڈرائیو کرتا عمر سخت غیر آرام دہ تھاا سکے چہرے کے تاثرات صاف بتا رہے تھے کہ تھوڑی دیر قبل ہا لے کا پیک کروایا ہوا کھانا وہ اپنے ساتھ لے جانے پہ راضی نہیں ہے

تم مت کھانا . . . میں عادی ہوں کھا لوں گی . . . . مجھے لوگوں کے دل توڑنا پسند نہیں اور میرے معملات میں مت بولا کرو میںun hygienic کھانا کھاؤں یا زہر تمھیں اس بات سے مطلب نہیں ہونا چاہئے وہ رکھائی سے کہہ کر رخ موڑ گئی تھی

آپ مجھے کہہ دیں میں سب کچھ بنا سکتا ہوں لیکن پلیز یہ نہ کھائیں . . . . وہ جیسے منت کر رہا تھا

یکدم اسکے ذہن میں کچھ کلک ہوا تھا آنکھوں میں تپش سی بھر گئی

تم نے صبح کس کی اجازت سے میرے لئے ناشتہ بنایا . . . تم مجھے دھوکہ دینا کب چھوڑو گے عمر آخر تمھیں میری ذات کا مذاق اڑا کر کیا سکون ملے گا ?تم کیوں کرتے ہو ایسا ؟ اسکے لہجےمیں جیسے تکان سی تھی

ہا لے وہ کوئی عام ناشتہ نہیں تھا آملیٹ کے لئے اٹالین ریسیپی ٹرائے کی تھی میں نے اور پر اٹھے وہ کشمیری پراٹھے تھے . . . . بیوی بن کر نہ سہی پارٹنر بن کر کھا لیا کریں . . . . آپ کی صحت کے لئے بہت اچھا رہے گا وہ عام سے لہجے میں کہہ رہا تھا

تمھیں پتہ ہے عمر میں آج تک بابا کی قبر پہ کیوں نہیں گئی ؟ اس نے گویا اسکی بات پہ لعنت ڈال کر اپنی بات شروع کر دی تھی

میں . . . صرف ایک دن کے انتظار میں ہوں صرف ایک دن عمر کے بولنے سے پہلے ہی وہ خود بول پڑی جس دن میں کوئی ایسا ثبوت لاؤں گی کہ تمہاری گر دن شرمندگی سے جھک جائے . . . تم میرے سامنے آنکھ اٹھانے جسے نہ رہو . . . میں تمھیں شرمندہ دیکھنا چاہتی ہوں تمہاری ذات کا یہ جو غرور ہے ناں یہ ٹوٹتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہوں . . . . . تب میں تمھیں تمہارا ہاتھ پکڑ کر اپنے ساتھ لے جاؤں گی بابا کی قبر پہ میں انکو بتاؤں گی انکی بیٹی سچی تھی اور عمر حیات جھوٹا . . . . تمہاری جھکی ہوئی گردن اور شرمندہ آنکھیں سب بتائیں گی . . . اس دن تمہاری اکڑ ٹوٹ جائے گی . . . تم نے کہا تھا وہ تمہارا خاندان ہیں . . . . میں تم سے تمہارا خاندان چھین لوں گی جس حطر تم نے چھینا . . اسکے حلق میں آنسوؤں کا گولہ سا اٹکا تھا آواز رندھ گئی تھی لیکن وہ کہے جا رہی تھی

""عمر ایسا نہیں کر سکتا

یہ الفاظ نہیں تھے نشتر تھے جو میرے دل میں کھب گئے ہیں . . .اور میں انکو اسی طرح اپنے دل میں پیوست رہنے دینا چاہتی ہوں تب تک جب تک مجھے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملتا پتہ ہے میں ایسا کیوں کر رہی ہوں میں . .کیوں اس نشتر کی تکلیف برداشت کر رہی ہوں ؟ . وہ چند لمحہ خاموش رہی پھر بولنا شروع کیا

عمر بھنچی ہوئی مٹھی اور تنے ہوئے تاثرات کے ساتھ اسے سنے گیا

اسلئے کیونکہ میں ہر وقت اسکی چبھن محسوس کرنا چاہتی ہوں . . . .تاکہ مجھے میرا مقصد نہ بھولے

کیونکہ میں خود کو یاد دلائے رکھنا چاہتی ہوں کہ بابا نے تمہاری وجہ سے میرا یقین نہیں کیا . . . ایک دن آئے گا عمر جب میرے پاس ثبوت ہوں گے میرے پاس گواہ ہوں گے اور تمہارا جھکا ہوا سر . . . . تم میرے ساتھ چلو گے میرے باپ کی قبر پہ . . . . وہاں اعتراف کرو گے اور . . . . جس طرح بابا کے سامنے مجھے مجبور کر کے تم نے مجھ سے نکاح کیا تھا . . . . اسی طرح مجھے انکے سامنے طلاق دو گے

اس دن یہ نشتر میں اپنے دل سے نکال پھینکوں گی تم دیکھنا عمر . . . ایک دن آئے گا ایسا ضرور آئے گا وہ اپنی چبھتی نظریں عمر کے چہرے پہ گاڑے ہوئے کہہ رہی تھی

عمر نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلایا تھا اور ایک جھٹکے سے گاڑی روکی تھی

ہا لے کا سر ڈیش بورڈ سے لگتے لگتے بچا تھا

طلاق چاہئے ناں ؟ وہ سرخ ہوتی آنکھوں سے پوچھ رہا تھا

جائیں فیملی کورٹ سے لے کر ہائی کورٹ سپریم کورٹ جائیں . . . پریس کا نفرنس سے لے کر ٹی وی شوز میں جا کر بیٹھیں . . . ابھی تو میں زندہ ہوں

میں اگر مر گیا ناں تو میری لاش بھی آپ کو طلاق نہیں دے گی . . . . لکھ کر رکھ لیں میری بات . . . .مسز ہا لے سلطان عمر حیات . . . . کبھی بھی آپ کو طلاق نہیں دے گا جو کرنا ہے کر لیں کہا تھا دوں گا جھوٹ کہا تھا جھک ماری تھی آئی بات دماغ میں یا نہیں؟ وہ سرد لہجے میں کہہ کر گاڑی دوبارہ سٹارٹ کر چکا تھا

ہا لے سپاٹ آنکھوں سے بس اسکو دیکھتی رہی

ڈوبتی شام اور آتی رات نے چپکے سے یہ منظر اپنی آنکھوں میں حفظ کر لیا تھا

سلطان منزل کے پر تعیش ڈرائنگ روم میں شمس سلطان اور شاہد حسین شاہانہ صوفوں پہ آمنے سامنے بیٹھے تھے دائیں طرف والے صوفے پہ حسن اور حسینہ بیگم بیٹھی تھیں انکی آنکھیں گیلی تھیں وہ بار بار ٹشو سے اپنی آنکھوں کو پونچھ رہی تھیں حسن خاموش سا بیٹھا تھا جب شاہد حسین نے بات کا آغاز کیا

چند غیر ضروری باتوں کے بعد وہ معدے پہ آئے تھے

شمس . . . میں یہاں ایک بہت ضروری بات کرنے آیا ہوں . . . دراصل بات کرنے نہیں میں یہاں اپنی بہن اور بھانجے کو لینے آیا ہوں . . . . . میں تمہاری غیر موجودگی میں بھی یہ کام کر سکتا تھا لیکن میں نے تمہارا یہاں موجود ہونا بہتر سمجھا . . . اب تم آ ہی گئے ہو تو میں تمھیں بتا دوں کہ آیا اور حسن کو میں اپنے سا تھ لے جا رہا ہوں وہ رسا نیت سے کہہ رہے تھے

اور میں پوچھ سکتا ہوں تم میرے مرحوم بھائی کی بیوہ اور میرے بھتیجے کو کس حق سے لے کر جاؤ گے؟ کیا تم یہ نہیں جانتے کہ ان دونوں کا وارث میں ہوں . . . . حسن میرے بھائی کی نشانی ہے میں اسے تمھارے ساتھ نہیں جانے دوں گا . . . . . اگر بھابی جانا چاہتی ہیں تو انکی مرضی . . . شمس کی بھاری آواز سارے میں گونجی تھی شاہد حسین کے چہرے کے تاثرات یکدم بگڑے تھے

اچھا . . . وارثی مل گئی ہے تو تم مارو گے میرے بچوں کو؟ . . . . انکا باپ مرا ہے ماموں ابھی زندہ ہے حسن اور ہا لے مجھے ہارون کی طرح عزیز ہیں . . . . تم میرے بچوں پہ اس طرح ہاتھ نہیں اٹھا سکتے . . . . میں تمھیں اسکی اجازت نہیں دوں گا . . . اور ایک بات اور . .تم مجھے ڈرا دھمکا کر اپنی بات بھی نہیں منوا سکتے نہ میں کمزور ہوں نہ میں بچا حسن کو اپنے ساتھ لے جاؤں گا میں بہت دیکھ لی تمہاری وارثی . . . برھمی سے کہتے ہوئے وہ شمس کو سخت زہر لگے لیکن یہ وقت مصلحت کا تھا اگر وہ حسن اور حسینہ کو جانے دے دیتے تو آگے جا کر ان سے کئی سوالات ہوتے . . . . . یہ دو لوگ ایسے تھے جیسے جنگ میں تیروں سے حفاظتی ڈھال

جو کچھ بھی ہوا میں اسکے لئے شرمندہ ہوں . . . بھابی آپ سے بھی حسینہ کو دیکھ کر کہا

اور حسن تم سے بھی . . . تم میرے بیٹے ہو میرے سفیر جیسے اس دن جو کچھ ہوا وہ ایک غلطی تھی میں اپنی غلطی مانتا ہوں اور تم سے معافی بھی مانگتا ہوں لیکن اگر پھر بھی تم شاہد کے ساتھ جانا چاہو تو میں کیا کہہ سکتا ہوں شاہد نے پہلو بدلا تھا حسن مطمئین سا بیٹھا رہا

پر سکون . . . . سا

حسن جاؤ اپنا ضروری سامان لے آؤ آپا چلیں آپ میرے ساتھ ہم یہاں سے جا رہے ہیں . . میرے گھر میں ابھی اپنی جگہ ہے کہ میری بہن کے بچوں کو مار کھانی نہ پڑے اور میرے بازوؤں میں اتنا دم ہے کہ اپنی بہن اور اسکے بچوں کو کھلا سکوں شاہد اٹھ کھڑے ہوئے تھے

حسینہ خاموشی سے بیٹھی رہیں آزردہ سی یہ انکے شوہر کا گھر تھا اسے چھوڑنا مشکل تھا بہت مشکل . . . وہ جب تک زندہ تھے ایسا لگتا تھا کہ وہ تخت پہ بیٹھی ہیں . . . آج انہیں اندازہ ہوا تھا انہوں نے کیا کھویا ہے . . . . لیکن کیا واقعی انہوں نے معراج کو انکی موت کے بعد کھویا تھا یا پھر بیس سال پہلے ؟

لا تعداد سوچیں تھیں اور لا تعداد پچھتاوے

میں آپ کے ساتھ نہیں جاؤں گا ماموں . . . حسن کی پر سکون آواز نے وہاں بیٹھے تمام نفوس کو حیرت میں ڈالا تھا آپ تب کہاں تھے ماموں جب انہوں نے ملازمین کے سامنے میری بہن پہ ہاتھ اٹھایا . . . اسے گھر سے نکالا . . . وہ بدتمیزی نہیں کر رہا تھا نہ اسکی آواز اؤنچی تھی وہ اپنے باپ کی طرح بات کر رہا تھا سیدھی اور کھری آپ تب ہمارے ساتھ نہیں تھے اب ہمیں ضرورت نہیں رہی میں اپنی ماں کو آپ کے ساتھ نہیں جانے دوں گا نہ میں خود آپ کے ساتھ جاؤں گا یہ میرے باپ کا بھی گھر ہے میں کیوں جاؤں ؟ وہ انکو دیکھتے ہوئے کہہ رہا تھا دھیما سنجیدہ لہجہ

اگر کوئی ہارون بھائی کو مارتا یا گھر سے نکالتا کیا آپ تب بھی خاموش بیٹھ جاتے ؟

شاہد حسین کا سر جھکا تھا

میری بہن بس ایک رات گھر نہیں آئی تھی آپ نے اسے ڈساون کر دیا آپ کے بیٹے نے تو اپنے ہی بھائی کو قتل کیا تھا آپ نے اسے تو گھر سے نہیں نکالا

شاہد حسین نے زخمی نظروں سے اپنی بہن کو دیکھا تھا حسینہ نے نظریں چرائی تھیں شمس دلچسپی سے سارا نظارہ دیکھے گئے

میں آپ سے اپنی بہن کے لئے ٹھیک نہیں مانگ رہا نہ اآپکو بلیم کر رہا ہوں میں بس آپ کو یہ بتا رہا ہوں کہ آپ اگر ایک مشکل میں ہمارے ساتھ نہیں تھے تو میں آگے آپ پہ کس طرح بھروس کروں ؟

وہ اب اٹھ کھڑا ہوا تھا

میں اپنی اماں کا خیال خود رکھ سکتا ہوں . . . . اور اپنا بھی میں اپنے باپ کا گھر چھوڑ کر نہیں جاؤں گا

وہ رکا تھا پھر شمس کو دیکھا

نہ میں آپ کے سفیر سلطان جیسا ہوں

گردن موڑ کر شاہد حسین کو دیکھا

اور نہ آپ کے ہارون شاہد جیسا

میں معراج سلطان کا بیٹا ہوں حسن سلطان . . . . مجھے کسی کاlesser version نہیں بننا میرے نام کے ساتھ میرے باپ کا نام کافی ہے وہ نرمی سے کہہ رہا تھا پھر آگے آیا شل بیٹھے شاہد حسین کے سامنے انکے گھٹنوں کے قریب نیچے بیٹھا انکا ٹھنڈا ہاتھ تھاما اور کہنا شروع کیا

آپ مجھے بہت عزیز ہیں . . . میں آپ کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن آپ میرے باپ نہیں ہیں . . . . میرا باپ مر گیا ہے اور اب میں اپنا باپ خود ہوں اپنی اماں اور بہن کے لئے میں گھر کا سربراہ مرد ہوں . . . . میں انکے لئے فیصلے لے سکتا ہوں چاہے غلط ہوں چاہے سہی لیکن وہ فیصلے میرے ہوں گے میرے باپ نے مجھے فیصلے لینا سکھایا ہے . . . . آپ آئے میری اور اماں کی فکر کی آپ کا شکریہ لیکن میں وو وقت نہیں بھول سکتا جب آپ ہمارے ساتھ نہیں تھے جب کوئی بھی ہمارے ساتھ نہیں تھا آپ میرے بڑے ہیں . . ہمیشہ رہیں گے لیکن ہم آپ کے ساتھ نہیں جائیں گے سادہ نرم دو ٹوک لہجہ

وہ بولتے ہوئے اٹھ کھڑا ہوا تھا اور وہاں بیٹھے تمام نفوس کی طرف دیکھے بغیر باہر نکل گیا تھا

ڈرائنگ روم کے دروازے کی اوٹ میں کھڑے ہو کر اس نے اپنے دھڑکتے دل پہ ہاتھ رکھا تھا اسکا چہرہ اندر بیٹھے پر اعتماد حسن سلطان جیسا نہیں تھا یہ کوئی اور ہی تھا کوئی معصوم گھبرایا ہوا بچہ

اس نے اپنے جیب سے ایک مڑا بڑا کاغذ نکالا . . .پھر اس پہ نظر دوڑائی . . . ایک بار . . دو بار

پھر سر جھٹک کر بڑبڑآیا

شٹ . . . یہ لائن تو رہ ہی گئی . . .

یہ وہ پرچہ تھا جو اس نے شاہد حسین کے آنے کا سن کر . . . . . صبح تیار کیا تھا البتہ کچھ لائنز تھیں جو وہ بھول گیا تھا اور کچھ لائنز اس نے موقع کی مناسبت سے اپنی طرف سے کہی تھیں

اسکا دل اب بھی بری طرح دھڑک رہا تھا

سارا خاندان کہتا تھا وہ معراج سلطان جیسا ہے بس وہی جانتا تھا معراج سلطان بننا کتنا مشکل ہے

شام آخری الوداع کہہ کر اپنے گھر کو چلی گئی تھی رات اپنی سیاہی لئے اپنی ذمہ داری پوری کرنے سارے میں پھیل گئی تھی ایسے میں عمر حیات کے گھر کے ایک کمرے میں ہا لے سلطان بیٹھی اپنے مو بائل پہ زر نگار کے آفس میں ہونے والی باتیں سن رہی تھی پھر بلاخر اس نے تھک کر کانوں سے ایر پوڈز نکالے تھے

کوئی بات اسکے مطلب کی نہیں تھی

وہ عورت اس سب میں شامل نہیں تھی

ایک لمحے کو بس ایک لمحے کو اسکے ذہن میں آیا تھا کہ شاید عمر بھی نے گناہ ہو . . . . . لیکن پھر سر جھٹک دیا اس خیال کے بعد الزام دینے کو کوئی نہیں تھا اور اس وقت اسے کوئی چاہیے تھا

اس نے دکھتے سر کو انگلیوں سے دبایا تھا پھر موبائل اٹھا کر مہر کو کال کر نے لگی جب اسے کنٹیکٹ لسٹ میں سارے نمبر غیر شناسا نظر آئے

بے اختیار کل کا واقعہ اسکی آنکھوں کے آگے گھوم گیا

عمر کی اماں کا گفٹ کیا ہوا پرفیوم توڑتی ہا لے

دل نے ایک بار پھر ملامت کی تھی

لیکن وہ اب دل کی باتوں پہ بہت کم دھیان دیتی تھی اس وقت بھی دل سے ہر خیال کو جھٹکتی وہ عمر کے کمرے کی طرف بڑھ گئی

کمرے کا دروازہ بند تھا . . ہا لے نے گہری سانس بھرتے دروازے کے ہینڈل پہ ہاتھ رکھا تو دروازہ کھلتا ہی چلا گیا . . .

عمر جائے نماز ایک کونے میں بچھائے نماز پڑھ رہا تھا

ہا لے بے اختیار اسے دیکھے گئی . . . . .

. . .کیا وہ کسی لڑکی کو اغوا کرنے والا لگتا تھا؟ . . . کیا وہ اسکے باپ کو دھوکہ دے سکتا تھا؟ . اگر وہ ایسا ہوتا تو کیا اللہ اسے اسکی نمازوں میں اتنا سکون دیتا ؟ . . . اسکے چہرے پہ کتنا سکون تھا . . . .

اسکی نماز کتنی خوب صورت تھی

وہ اتنے دنوں سے اسکے ساتھ ایک گھر میں رہ رہی تھی . . . . . کیوں وہ ایسا تھا کہ . . . . اس سے خوف نہیں آتا تھا؟ کیوں اسکی نظر بری نہیں لگتی تھی . . . .

کچھ چاہئے آپ کو؟ وہ سلام پھیر چکا تھا اب اسکی طرف دیکھتا پوچھ رہا تھا

ہا لے اپنے خیالوں سے چونک کر باہر آئی تھی ساری ھمدردی ایک لمحے میں عنقا ہوگئی تھی

اسکے تاثرات سخت ہوگئے وو واپس اپنے خول میں سمٹ گئی وہ اسی طرح چوکھٹ میں کھڑی رہی

مجھے میری سم چاہئے . . . . چار لفظوں میں بات سمیٹ دی

آ کر لے جائیں . . . . کل جہاں رکھی تھی اب بھی وہیں ہے . . . وہ کہہ کر دعا کے لئے ہاتھ اٹھا چکا تھا

ہا لے ضبط کرتی اندر آ گئی تھی دراز کھولا سم نکالی اور جب جانے کو مڑی تو بے اختیار نظر دائیں طرف لگے بک شیلف پہ گئی

چوکور ڈبوں والا بڑا سا بک شیلف

جہاں مختلف میڈلز اور ٹرافیز بھی سجی تھیں . . . .

کسی کسی ڈبے میں کچھ فریم ہوئی تصاویر

وہ ان میڈلز اور ٹرافیز کو دیکھ کر نہیں رکی تھی . . . وہ بک شیلف میں رکھی ایک تصویر کو دیکھ کر رکی تھی . . . . معراج سلطان اور عمر حیات کی تصویر . . . وہ دونوں مسکرا رہے تھے . . . معراج نے اسکے کندھے پہ بازو پھیلا رکھا تھا عمر کے ایک ہاتھ میں ٹرافی تھی اور گلے میں میڈل . . . . وہ بھی مسکرا رہا تھا ہلکا سا

میری گریجویشن کی تصویر ہے . . . ٹاپ کیا تھا میں نے . . . وہ اپنے خیالوں میں گم تھی جب اسے اپنے عقب سے عمر کی آواز . . آئی وہ دعا مانگ چکا تھا جائے نماز بازو پہ ڈالے . . وہ اسکی نظروں کی سیدھ میں دیکھتا کہہ رہا تھا وہ جو دوسری ٹرافی ہے ناں وہ مجھے ایف ایس سی میں ٹاپ کرنے پہ ملی تھی . . . . وہ انگلی سے اشارہ کرتے ہوئے بتا رہا تھا

ہا لے کے قدم جیسے زنجیر ہوگئے ہوں وہ جا ہی نہیں سکی کھڑی رہی . . . سنے گئی

اور وہ جو میڈل ہے ناں وہ مجھے . . . . میری پولیس کی ٹریننگ کے اختتام پہ ملا تھا . . . بیسٹ شوٹر کا انعام . . . کچھ رقم بھی ملی تھی انعام کے طور پہ

اس نے ایک اور تصویر کی جانب اشارہ کیا تھا

یہ میڈل مجھے میری پی ایچ ڈی کی ڈگری لینے پہ ملا تھا . . . اس دن جج صاحب بہت خوش تھے بہت زیادہ

تصویر میں معراج سلطان نے عمر کا میڈل اپنے گلے میں پہن رکھا تھا . . . اور پورے دل سے مسکرا رہے تھے . .

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.