Chapter 40: باب 40

ہا لے کی نظروں کے سامنے ایک اور منظر آیا تھا

ہسپتال کے بیڈ پہ لیٹا اسکا باپ

وعدہ کرو ہا لے تم عمر کو نہیں چھوڑو گی . . . . .

اس نے سر جھٹکا تھا

میں آپ کو جواب دہ نہیں ہوں اور آئندہ میرے معملات سے دور رہا کریں . . . . میں آپ کو آپ کے کام کا پے کرتی ہوں میری پرسنل لائف میں گھسنے کا نہیں نرمی سے کہہ کر وہ اٹھ کھڑی ہوئی تھی

لیل ہنوز مسکراتی رہی اس نے کوئی جواب نہیں دیا

ہمیں کام کرنا ہے عمر کیا تم آنا چاہو گے؟ وہ عمر کو دیکھے بغیر بولی تھی

عمر اٹھ کھڑا ہوا تھا دونوں گھر سے باہر نکل آئے تھے

آپ کی لسٹ میں سب سے پہلا نام کونسا ہے؟ وہ گاڑی کا دروازہ کھولتے ہوئے پوچھ رہا تھا

ہا لے گاڑی میں بیٹھ چکی تھی گاڑی ذرا آگے گئی جب اس نے بولنا شروع کیا

زرنگار بیگم . . . . وومن ہوسٹل چلاتی ہیں مجبور اور گھر سے بھاگی ہوئی عورتوں کو پناہ دیتی ہیں . . . . لیکن دراصل . . . . انکے ہوسٹل میں ہیومن ٹریفکنگ اور ہیومن آر گنز ٹریفکنگ ہوتی ہے . . . چھ ماہ پہلے شیر علی ہیومن ٹریفکنگ کے کیس میں پھنس گیا تھا اسی عورت نے اسکی بیل کروائی تھی ہمیں اسکو چیک کرنا ہوگا

لیکن اسکا آپ سے یا آپ کو فیملی سے کیا تعلق ہو سکتا ہے؟ مجھے سمجھ نہیں آئی ؟

ہا لے نے روڈ پہ دیکھتے ہوئے سرسری اند از میں بولنا شروع کیا

زرنگار بیگم . . . کا بیٹا یونیورسٹی میں میرا سینئیر تھا . . . چھ ماہ پہلے وہ اپنی ماں کو میرے رشتے کے لئے لایا تھا . . . . عمر کا چہرہ سرخ ہوا تھا بازو کی پھولی ہوئی رگیں مزید پھول گئیں ہا لے کہے جا رہی تھی

بابا نے انکار کر دیا تھا جس طرح میں نے تمھیں کیا تھا . . . . . اب مجھے یہ جا ننا ہے کہ وہ گریس فیل موو آن کر گیا تھا یا پھر تمہاری طرح "ناں "کو "انا "کا مسئلہ بنا گیا اس نے بھگو کر مارا تھا

عمر کافی دیر تک جواب دئیے بغیر گاڑی ڈرائیو کرتا رہا

پلان کیا ہے؟ ڈرانا ہے یا . . . آپ کے پاس اسکی کوئی کمزوری ہے؟ تھوڑی دیر بعد اس نے پوچھا تھا

میں عام لڑکی ہوں میرے پاس کوئی پلان نہیں ہے نہ ڈرانا ہے نہ اسکی کوئی کمزوری ہے میرے پاس . . . . . میں عام لوگوں کی طرح اس سے پوچھوں گی صاف صاف اور بس . . . . اس نے سادگی سے جو اب دیا تھا

عمر نے سر جھٹکا تھا

ظاہر ہے وہ اسے نہیں بتائے گی

اس لڑکی کے اندر جانے کیوں اتنا زہر بھرا تھا وہ بس سوچ ہی سکا

سفیر لنچ ٹائم پہ گھر آیا تھا کھانا کھا کر یوسف سلطان سے ملنے کے بعد وہ اپنے کمرے میں آیا تھا اسکی متلاشی نظریں کچھ ڈھونڈ رہی تھیں الماری کا ایک پٹ کھو لے کھڑا وہ بے چین سا تھا

کیا یہ ہے جسے ڈھونڈ رہے ہیں؟ . . . مہر کے ہاتھ میں بوتل دیکھ کر وہ اسکی جانب مڑا تھا

چہرے پہ کوئی شرمندگی کوئی ندامت نہیں تھی

تم میری چیزوں کو ہاتھ مت لگایا کرو مہر اور خاص طور پہ اسے . . . اس نے کن اکھیوں سے بوتل کی جانب اشا رہ کیا تھا

مہر کی بھوری آنکھوں میں کرب اترا تھا

سفیر اسکے ہاتھ سے بوتل لے کر بیڈ پہ جا کر بیٹھ گیا تھا پاس پڑے گلاس میں شرط کی آ واز کے ساتھ ڈالتا گیا گلاس منہ تک بھر گیا تھا

سفیر آپ کیوں ایسا کر رہے ہیں مجھے اور خود کو کیوں ازیت دے رہے ہیں میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں . . . اس طرح آپ کو دیکھ کر مجھے تکلیف ہوتی ہے . . . . وہ بول رہی تھی سفیر اسکی طرف توجہ دئیے بغیر گلاس منہ سے لگا گیا

جانے مہر میں اتنی ہمت کہاں سے آئی کہ اس نے قریب جا کر سفیر کے ہاتھ سے گلاس لے کر دیو ار پہ دے مارا اسکی آنکھیں سرخ انگارا ہو رہی تھیں

سفیر نے غصے بھری نظروں سے اسکو دیکھا تھا لیکن بولا کچھ نہیں

کیوں آخر کیوں کرتے ہیں آپ ایسا ؟ وہ پھٹ پڑی تھی

سفیر نے سر بیڈ کراون سے ٹکا دیا تھا

مجھے کوئی شوق نہیں ہے اسکا مہر . . . . مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے جب جب میں ہوش میں ہوتا ہوں . . . . . ہا لے میرے دماغ سے چپک کر رہ گئی ہے اسکی بے وفائی کا غم مجھے سانس لینے نہیں دے رہا وہ ہارے ہو ئے لہجے میں بول رہا تھا

ایسے میں جب جب میں نشے میں ہوتا ہوں سکون میں ہوتا ہوں . . .

میں بہت بری طرح ٹوٹ گیا ہوں . . . . میں ہمیشہ سے فاتح رہا ہوں میں کبھی ہارا نہیں ہوں . . . میں اس ہار کو ڈائجسٹ نہیں کر پا رہا . . . . سفیر رول (حکومت)کرنے کے لئے پیدا ہوا تھا یہ ہار کیسے اسکے مقدر میں آگئی مجھے سمجھ نہیں آ رہی . . . . اسکول کالج یونیورسٹی بزنس میں ہر جگہ ہر میدان میں فاتح رہا ہوں مہر . . میں جینئیس تھا . . . . . میری پرسنالٹی میرا چارم . . . . . میرا بولنا . . . یہ سب تو لوگوں کو چپ کر دیتا تھا ہا لے کیسے مجھے چھوڑ کر اس عمر کے پاس جا سکتی ہے . . . . تم بتاؤ ناں مہر وہ مجھے کیسے چھوڑ سکتی ہے

مہر اسکے قریب بیٹھ گئی تھی ایک ہاتھ سے اسکا ہاتھ تھاما اور کہنا شروع کیا

سفیر . . . . کچھ لوگ ہمارے لئے نہیں ہوتے انکا جانا بخت میں لکھا ہوتا ہے وہ ہمیں مل کر بھی نہیں مل پاتے وہ شاید آزمائش ہوتے ہیں یا پھر سراب . . . . انکے پیچھے بھاگ کر ہم بس اپنے پاؤں اور دل زخمی کر لیتے ہیں . . . . آپ فاتح ہیں آپ آج بھی نہیں ہارے بس جو انعام طے ہوا تھا وہ آخری وقت پہ بدل گیا آپ کو انعام میں ہا لے نہیں مہر ماہ ملی . . . . . یقین جانئے میں آپ کے لئے بہترین ہوں آپ ایک بار ہا لے کو ایک طرف رکھ کر مہر ماہ کو تو دیکھیں آپ ہیل ہونے لگیں گے وہ نرمی اور محبت سے کہہ رہی تھی

سفیر نے جیسے سنا ہی نہ ہو

مجھ ہا لے چاہئے مہر . . . . . جب تک میں اسکو حاصل نہیں کر لوں گا مجھے سکون نصیب نہیں ہوگا . . . . وہ میری تھی اور میری رہے گی دنیا کی ہر خوب صورت چیز پہ بس سفیر سلطان کا حق ہے کیونکہ میں فاتح ہوں میرے بخت۔ میں تخت لکھا ہے اور تم دیکھنا میں ایک دن ہا لے کو حاصل کر کے ہی رہوں گا چاہے مجھے جو مرضی کرنا پڑے وہ اٹل لہجے میں بول رہا تھا

مہر یکدم غصے سے اٹھی تھی

وہ آپ کو کبھی نہیں مل سکتی آج اسکے غم

میں شراب پی رہے ہیں ناں کل سے منشیات لینا شروع کر دیں زیادہ سکون آئے گا لیکن وہ آپ کو مل جائے گی یہ بات آپ اپنے ذہن سے نکال دیں سفیر وہ پھٹی ہوئی آواز میں چلائی تھی . . . .

مہر میری بات سنو . . . . . . سفیر نے اٹھ کر اسکے قریب آنا چاہا تھا مہر ماہ بدک کر دور ہٹی تھی ساتھ اپنے دونوں ہاتھ اوپر اٹھا لئے

ان نا پاک ہاتھوں سے مجھے چھونے کی کوشش بھی مت کیجئے گا . . . . میں آپ کے اس بٹے ہوئے دل کے ساتھ نہیں رہ سکتی آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا

ہا لے سلطان کا سراب یا مہر ماہ وہاج کی محبت

آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا سفیر وہ گلابی پڑتی آنکھوں سے بولتی باہر نکل گئی تھی

سفیر پچھتاوں میں گھرا کھڑا رہ گیا

***

زر نگار بیگم کا ہاسٹل دو منزلا تھا اوپر والی منزل پہ وہ عورتیں رہتی تھیں جو کماتی تھیں جاب کرتی تھیں یا پھر ہاسٹل میں ہی چھوٹی موٹی ذمہ داریاں سمبھالے ہوئے تھیں نچلے پورشن میں دنیا جہاں کی بد زبان لڑاکا اور ہڈ حرام عورتیں رہتی تھیں حبکو سیدھا کرنا زر نگار کو خوب آتا تھا ایک بات تھی جو ان سب خواتین میں مشترک تھی ان سب نے کوئی نہ کوئی آرگن ڈؤنیٹ کر رکھا تھا جو یہ اعضا بیچنے پہ راضی نہ ہوتی اسے جو بیچنا پڑتا تھا کیا یہ بتانے کی ضرورت ہے؟

وہ دونوں اس وقت زر نگار کے" آفس" میں بیٹھے تھے آفس کیا تھا ایک ڈربہ تھا چھو ٹے سے کمرے کے وسط میں ایک لکڑی کی میر رکھی تھی جس پہ دوپہر کے کھانے کے برتن اب بھی رکھے ہوئے تھے دیوا روں پہ جابجا مکڑیوں نے جال بن رکھے تھے میر کے دائیں طرف والی دیوار پہ کھڑکی تھی جہاں سے مئی کی تپتی ہوا آتی لیکن وہ اس وقت بند تھی ہا لے اور عمر اسی لکڑی کی میر کے سامنے رکھی پلاسٹک کی کر سیو ں پہ بیٹھے ہوئے تھے عمر پر سکون سا ہا لے غیر آرام دہ سی اسے بے چینی سی ہو رہی تھی وہ بار بار لمبے لمبے سانس لیتی تھی پھر یہاں وہاں دیکھتی جیسے کچھ ڈھونڈ رہی ہو اسی وقت دروازے سے ایک موٹی عورت آتی نظر آئی اس نے سرخ ساڑھی پہن رکھی تھی رنگت صاف بال اونچے جوڑے میں مقید تھے ہیل والی سینڈل سے ٹک ٹک چلتی وہ انکے سامنے میر کی دوسری جانب رکھی کرسی پہ ایک ادا سے آ کر بیٹھی تھی ہا لے اب مزید گہرے سانس لینے لگ گئی تھی عمر بے چینی سے اسکی جانب جھکا تھا

آپ کی طبیعت ٹھیک نہیں لگ رہی ہا لے ہم واپس چلتے ہیں . . . . وہ فکرمند تھا

میرا دم گھٹ رہا ہے بس . . . . . یہاں گھٹن ہے . . . . بہت بند بند ہے یہ جگہ . . . سانس نہیں آ رہا وہ ہلکی آواز میں کہہ رہی تھی اس شخص سے جس سے اسے نفرت تھی شاید وہ ذہنی طور پہ یہاں نہیں تھی

عمر خاموشی سے اٹھا تھا اور کمرے میں لگی واحد کھڑکی کھول دی تیز ہوا کا جسم کو جھلس اتا سا جھونکا آیا تھا . . . ہا لے کو اس وقت یہ گرم ہوا بھی نعمت لگی تھی

اس نے جیسے سکون سے آنکھیں موند لی تھیں

اے میںاں آپس میں طوطا مینا . . . کی طرح ٹیں ٹیں کرنی تھی تو میرے کو ادھر کاہے کو بلا یا . . . . لگے رہو میں ہی کھسک جاتی ہوں . . . وہ ٹھیٹھ مہاجروں والے لہجے میں بات کرتی تھیں انکے منہ میں اب بھی ایک طرف پان رکھا تھا

عمر واپس کرسی پہ آ کر بیٹھ گیا تھا

سوری اصل میں مجھے آپ سے بات کرنی ہے بہت ضروری اسی لئے آپ کو زحمت دی ہا لے نے شائستگی سے معذرت کرتے بات کا آغاز کیا تھا

جب زر نگار نے اسکی بات بیچ میں کاٹ دی تھی

نہ تم بات وات چھوڑو بھیا . . . . بس یہ بتلا دو کہ ہمیں کاہے کو نہیں بلایا شادی میں . . . . ارے رشتہ ہی تو ڈالا تھا ایسا کیا غضب ہوگیا . . . کہ جھوٹے منہ بھی نہ پوچھا تمہارے باپ نے . . . . . اے میرا اسد تو اب بھی باولا ہوا پھر رہا تیرے لئے . وہ لہک لہک کر بولتی عمر کو سخت زہر لگ رہی تھی جبکہ ہا لے ہنوذ مسکراتی رہی

آپ نے بدلہ بھی تو لے لیا زر نگار صاحبہ میری شادی کی رات مجھے اغوا کروایا . . . . زدو کوب کیا مجھے حبس بے جا میں رکھا اور تو اور . . . . . آپ نے میرا گردہ بیچا . . . . . کیا آپ کو یہ سب زیب دیتا تھا؟ . . . بتائیں کیا میں یہ سب ڈیذرو کرتی تھی؟ وہ مصنوعی دکھ سے کہہ رہی تھی

عمر ہونقوں کی طرح اسکو دیکھے گیا یہی حال زر نگار کا بھی تھا جبکہ ہا لے ان دونوں سے بے نیاز کہے جا رہی تھی میرا باپ اس صدمے سے چلا گیا . . . . . میرا خاندان ٹوٹ گیا . . . . . میں اب بس آپ سے ایک ہی التجا کرنے آئی ہوں صرف ایک خدا کے لئے اپنی بددعا واپس لے لیں . . . . . میرا گھر بسنے دیں مجھے میرے شوہر سے بڑا ہی پیار ہے میں اسے کھونا نہیں چاہتی

عمر نے اتنی زور سے مڑ کر اسے دیکھا کہ گردن چٹخنے کی آواز آئی

جو کچھ بھی ہوا وہ بخت میں لکھا تھا اب میرا بخت اگر انکے ساتھ جڑا تھا تو بھلا میں کیا کر سکتی تھی . . . . لیکن آپ آپ نے میرے ساتھ جو کچھ بھی کیا . . . . . شاید وہی میرے لیے سزا تھی مجھے لگتاہے میں نے آپ کا دل دکھایا ہے اور مجھے آپ کی بددعا لگ گئی ہے

. . . . . خدا کے لئے مجھے بخش دیں پلیز . . . آخر میں آنکھوں میں آنے والے نا دیدہ آنسو صاف کے تھے زر نگار بیگم اپنی کرسی سے اٹھ کر اسکے پاس آئی تھیں اسکے سر کو ہولے ہولے پھیکا تھا

دیکھ ہا لے . . . . میں دنیا جہاں کی بے غیرت عورت ہوں . . . .میں سارے غلط کام کرتی ہوں میں لوگوں کے جسموں سے پرزے نکال نکال کر بیچتی ہوں . . . . میں لڑکیوں سے" کیسے کیسے کام کرواتی ہوں سب جانتے ہیں میں کیا کرتی ہوں جانتی ہے سب کیسے جانتے ہیں؟ کیونکہ میں جھوٹ نہیں بو لتی جو کرتی ہوں ڈنکے کی چوٹ پہ کرتی ہوں . . . . اور سب سے بڑی بات میں اپنوں پہ وار نہیں کرتی

وہ سنجیدگی سے کہہ رہی تھیں

میں نے تجھے بیٹی بولا ہے . . . میں کبھی پیٹھ پیچھے وار نہیں کرتی . . . سارا کیراچی (کراچی)جانتا ہے . . . میں نے اپنے لڑکے کا رشتہ ڈالا تیری طرف سے انکار ہوگیا . . . . میں نے بات پہ مٹی ڈال دی . . . .

وہ ہاتھ ہلا ہلا کر کہہ رہی تھی . . . . .

میرے باپ دادا لکھنؤ کے رئیس تھے . . . . . جائیدادیں چھوڑ کر سب کچھ لٹا کر جب یہاں پہنچے تو خالی ہاتھ تھے . . . . . لیکن اپنا وقار . . . . . اپنا وقار ہم ساتھ لائے تھے . . . ہمارے ورثے میں ہمیں بس وقار ملا ہے اگر تیرے کو اغوا کیا ہوتا تو سینہ ٹھوک کر کہتی ہاں کیا ہے . . . . . . اس نے زور سے اپنے سینے پہ ہاتھ مارا تھا یہاں رہنے والی ایک ایک لڑکی کو بلا کر پوچھ لے کسی سے زبردستی نہیں کرتی میں . . . جس کو باہر نوکری کرنی ہوتی ہے اسے نوکری کرواتی ہوں جس اپنے لئے پیسہ چاہئے ہوتا ہے وہ اعضا بیچتی ہیں . . . جسکو جسم بیچنا ہوتا ہے وہ جسم بیچتی ہے زر نگار نے کبھی زبردستی نہیں کی تو اپنی بچی ہے . . . . چاہے تو ابھی اپنے کھسم کی پستول اٹھا لے اور ڈال دے اسکے اندر کا سارا لوہا میرے جسم میں اگر تیرے دل میں رتی برابر بھی شک ہے بچی ہے تو اپنی . . . . میں مرنا پسند کروں گی لیکن معیار سے کرنا نہیں وہ جذباتی سی کہہ رہی تھی اسکا ہر لفظ گواہی دیتا تھا کہ وہ سچ کہہ رہی ہے عمر تو ہا لے کی اداکاری پہ عش عش کر اٹھا (شوہر .. . . پیار . . . . اللہ کی پناہ کہیں میں مر ہی نہ جاؤں)

قریب آدھے گھنٹے بعد زر نگار ان دونوں گاڑی تک چھوڑ آئی تھی ساتھ ساتھ عمر کو ہا لے کے حوالے سے کئی تاکیدیں اور دھمکیاں بھی دیں تھی جسے عمر سر جھکا کر کلس کر سنتا رہا تھا

عمر حیات کی گاڑی جیسے ہی وومن ہاسٹل سے باہر نکلی اس نے با مشکل دبآیا ہوا اشتعال باہر نکالا

یہ کرنے گئی تھیں آپ وہاں . . . . آپ کو کیا لگتا ہے وہ دنیا جہاں کی فراڈ عورت . . . . آپ کے چند نقلی آنسوؤں سے امپریس ہوجائے گی اور سب کچھ سچ سچ بتا دے گی . . . . . . والل میں نے آپ جیسی بے وقوف لڑکی کہیں نہیں دیکھی . . . . کوئی پلان نہیں کوئی اسٹریٹجی نہیں . . . . کوئی ثبوت کوئی کمزوری آپ کے پاس کچھ بھی نہیں تھا ہا لے سلطان . . . . میں سوچ بھی نہیں سکتا . . . مجھے یقین نہیں آ رہا آپ اتنی بے وقوف کیسے ہو سکتی ہیں . . . . وہ دبے دبے غصے سے بول رہا تھا

جبکہ ہا لے خاموشی سے اس کی باتوں سے بے نیاز اپنے موبائل پہ انگلیاں چلا رہی تھی . . . . اگلے لمحے اس نے گاڑی کے سیسٹم سے اپنا موبائل کنیکٹ کیا . . . اب گاڑی میں زر نگار کی آواز گونج رہی تھی می . . وہ شاید کسی آد سے بات کر رہی تھی

عمر رک سا گیا تھا

میں ہر گز اس شیر علی کو نہیں چھوڑوں گی . . . . . وہ بلند آواز میں غرا رہی تھی . . . . اس نے میرے خلاف اس بچی کو بھڑکایا ہے . . . . ارے اب کیا اپنے ہی بیٹے کی پسند کو اغوا کرواؤں گی . . . . . ارے میرے اسد کی تو جان بستی تھی اس میں . . . اب کیا اسکے گردے بیچے گی زر نگار

)(عمر نے دانت پہ دانت جما کر ضبط کیا تھا

. . . . اس شیر علی کو کتے کی موت نہ مارا تو میرا نام زر نگار سے ہٹا کر کسی کتیا پہ رکھ دینا . . . . . . اسکی ہمت کیسے ہوئی میرے بارے میں جھوٹ باندھنے کی . . . جرات کیسے کر لی اس نے . . . . . . بہتان باندھا ہے اس نے مجھ پہ . . . . اللہ رے میں کیا منہ دکھاؤں گی . . اسد کے ابا کو . . . . . اے کچھ پتہ بھی ہے تم لوگوں کی میرے اسد کے ابا . . . . کی آخری وقت تک امداد کی تھی اس معراج میاں نے بڑا بھلامانس تھا

ہائے ہائے . . . . میری عمر بھر کی کمائی لٹ گئی . . شیر علی تجھے خدا پوچھے وہ سینے پہ دوہتڑے مار مار کر کہہ رہی تھی ہا لے سیٹ سے سر ٹکا ئے اسکی گاڑی میں بجتی آواز سنے گئی

نگار بیگم کیا پتہ وہ لڑکی جھوٹ بول رہی ہو شیر علی نے اسے یہ سب نہ بتایا ہو . . . . مانا اسکے ساتھ ہمارے تعلقات خراب ہوگئے ہیں . . . . لیکن وہ اس طرح ہماری بد نامی نہیں کر وائے گا وہ ہم پہ اس طرح جھوٹے دعوے نہیں کرے گا . . . . .وہ لڑکی وہ آدمی اور بھی کچھ کہہ رہا تھا جب نگار نے اسکی بات کاٹی

معراج سلطان کی بیٹی ہے وہ . . . . . پانچ وقت کانمازی پرہیز گار آدمی تھا وہ . . . . تمھیں لگتا ہے اسکی بیٹی جھوٹ بولے گی . . . . آنسو نہیں دیکھے اسکے وہ اب اس آدمی پہ چڑھ دوڑی تھی

ہا لے نے موبائل میں ایک دو بٹن دبا کر اسکی آواز بند کر دی تھی اب مکمل خاموشی چھا گئی

یہ گیجٹ آپ نے کہاں سے خریدا . . . . اور کی اور کہاں لگایا مقدس خاموشی کو عمر کی آواز نے توڑا تھا

لیل سکندر نے مجھے یہ بیچا . . . . جب تم کھڑکی کھولنے گئے تھے تب میں نے اسکو میر کے کونے میں فٹ کر دیا . .

***

وہ عورت میرے سامنے جھوٹ بول سکتی ہے میرے پیٹھ پیچھے نہیں بولے گی . . . ہر انسان کو ڈرایا دھمکایا نہیں جاتا . . . . ہر انسان اپنے سیاہ عمال کے کھلنے سے خوف زدہ نہیں ہوتا کچھ انسان . . . .اپنے سیاہ اعمال کو own کرتے ہیں اور جس انسان نے اپنے گناہ کو ownکر لیا ہوتا ہے اسکی کوئی اور کمزوری نہیں ہوتی . . . . تم عمر حیات . . . . تم مجھے بے وقوف سمجھتے ہو . . . لیکن شاید تم جانتے نہیں امیر ہونے کا ایک فائدہ ہوتا ہے . . . . . ہمارے پاس بہت پیسہ ہوتا ہے اور اسی پیسے سے ہم مہنگے گیجٹس خرید سکتے ہیں . . . . جس طرح آج میں نے خریدا . . . . اگلی بار میرے سامنے اتنا بولنا جتنا سن سکو میری زبان بڑی گندی ہے بات کے آخر میں اسکا روکھا لہجہ ذرا سخت ہوا تھا

جبکہ عمر کی ساری کلفت دور ہوگئی تھی وہ کھل کر مسکرایا تھا گال کا گڑھا گہرا ہوا

براوو ہا لے سلطان براوو . . . آپ پہ میری صحبت کا اثر ہو گیا ہے . . .آپ نے تو آح ج کمال کی اداکاری کی میں مدا ہی ہوگیا وہ مزے سے کہہ رہا تھا جب اسکی نظر ہا لے کے چہرے پہ پڑی اسکے تاثرات سخت ہوتے جا رہے تھے وہ رکا . . . . کیا ہوا کیا میں نے کچھ غلط کہا؟

میں اداکاری نہیں کر رہی تھی . . . . میرا واقعی دم گھٹ رہا تھا . . . میرا سانس بند ہو رہا تھا وہ بول کر رخ موڑ گئی تھی اب وہ گاڑی کے کھلے شیشے سے باہر دیکھ رہی تھی جبکہ عمر سوچ میں پڑ گیا تھا

وہ گاڑی کے شیشے کھلے رکھتی تھی . . . . کمرے کا دروازہ بند نہیں کرنے دیتی تھی . . . . . ذرا ذرا سی بند جگہوں پہ اسکا دم گھٹتا تھا

اسکے ساتھ مسئلہ تھا کوئی بہت بڑا مسئلہ تھا

یہ منظر ایک چھوٹے سے کیفے کا ہے جہاں ایک کونے والی ٹیبل پہ فروا بیٹھی تھیں سامنے فرہاد غفار بیٹھا تھا فروا نے پیروں تک آتی لمبی سرخ قمیض پہن رکھی تھی سفید بڑے بڑے پائینچوں والا ٹراؤزر بھورے بال ڈھیلے جوڑے میں باندھ رکھے تھے آنکھوں میں غیر آرام دہ پن سا تھا

فرہاد مجھے ساری ڈیٹیلز بتاؤ . . . اس اے ایس پی کا معراج سلطان سے کیا تعلق تھا . . . . اور یہ تعلق اتنا گہرا کیسے ہوا کہ وہ اپنی پراپرٹی کی اٹارنی تک اسکے حوالے کر دیں . . . جو کچھ بھی تم نے سنا ہے یا جانتے ہو سب سچ بتاؤ مجھے . . . وہ وارننگ دیتے لہجے میں پوچھ رہی تھیں

میم مجھے زیادہ نہیں پتہ میں نے اپنے سارے تعلقات استمعال کر لئے ہیں لیکن عمر حیات کے بارے میں صرف یہی پتہ چلا ہے کہ وہ اٹھارہ سال کی عمر میں حیدر آباد سے کراچی آیا تھا معراج سر اسے اپنے یتیم خانے لے آئے کچھ عرصہ تک وہ یہیں کراچی میں رہا اسکے بعد وہ یہاں سے چلا گیا . . . . پہلے اسلام آباد اسکے بعد کوئٹہ . . . . . وہاں جا کر اس نے cssکلیئر کیا اور اے ایس پی تعینات ہوگیا . . . . . کچھ عرصہ پہلے ہی واپس آیا ہے وہ بول رہا تھا اور فروا آنکھیں چھوٹی کیے غور سے سن رہی تھیں

اور ایک بات اور . . . . اسے پیسے سے پیار ہے اس معاملے میں وہ جنونی ہے . . . . اپنی تنخوا سے اسکا گزارا نہیں تھا . . . . نوکری کے اگلے ہی سال اس نے ایک گاڑیوں کے شوروم میں اپنے دوست کے ساتھ شراکت داری کر لی تھی جہاں سے وہ دونوں ہاتھوں سے پیسہ بٹورتا ہے . . . . . صدر بازار میں اسکی تین آٹوز کی دکانیں ہیں . . . . مختلف لوگ اسکے لئے کام کرتے ہیں . . . . .ہیون کو پچیس فیصد فنڈز اسکی جانب سے ملتے ہیں ایمان دار اصول پسند اور کھرا آدمی ہے . . . . . معراج صاحب اسکے بارے میں کہتے تھے کہ اللہ نے اسکا بخت بہت فر صت سے لکھا ہے اس پہ اللہ کا خاص کرم ہے وہ جس چیز میں ہاتھ ڈالتا ہے اسے سونا بنا دیتا ہے . . . . . . اسے کاروبار میں کبھی نقصان نہیں ہوتا شاہ خرچ ہے . . . . اور . . . . . کبھی بھی بے ایمانی یا رشوت کا پیسہ نہیں لیتا وہ کہتا ہے پیسہ اسکا عشق ہے . . . . اور اس عشق میں بے ایمانی کے پیسے کا شامل ہونا بے وفائی ہے اور وہ بے وفا نہیں ہے

فروا نے ہنکارہ بھرا تھا

اتنی ساری معلومات مل تو گئی ہیں اور رہ کیا گیا؟ وہ طنزیہ پوچھ رہی تھیں

فرہاد مسکرایا تھا

میم یہ ساری باتیں اسکی گلی کا کیا بھی جانتا ہے . . . . یہ سب وہ معلومات ہیں جو وہ خود دیتا ہے . . . . . وہ حیدر آباد سے کیوں آیا واپس کیوں نہیں گیا وہاں کس کے ساتھ رہتا تھا معراج سلطان سے اسکا کیا تعلق ہے . . . . یہ ساری دولت وہ کہاں سے لایا یہ سب کو ئی نہیں جانتا . . . . کم از کم میرے تعلقات . . . . اس معاملے میں خاموش ہیں . . . اب آگے کیا حکم ہے وہ تابیداری سے پوچھ رہا تھا

ھممم اسکی روٹین کیا ہے کیا کرتا ہے کہاں جاتا ہے پتہ کروایا ؟

زیادہ کچھ خاص نہیں پتہ . . . . صبح فجر کے بعد ہیون جاتا ہے ایک گھنٹہ بچوں کو قرآن پڑھاتا ہے . . . . اسکے بعد اپنی ڈیوٹی پہ جاتا ہے شام میں اپنا شوروم دیکھتا ہے . . . وہ زیادہ تر شوروم نہیں جا تا اسکا دوست سردار سب کچھ سمنبھال لیتا ہے . . . معراج صاحب کی موت کے بعد اسکی روٹین چینج ہوگئی ہے اب فجر کے بعد یا پھر رات گئے قبرستان جاتا ہے . . . . کافی دیر بیٹھا رہتا ہے پھر آ جاتا ہے اسکی نوکری چلی گئی ہے . . . لیکن وہ کچھ کر رہا ہے کیا یہ نہیں معلوم وہ معراج سلطان کو بہت کالز کرتا تھا بہت زیادہ دن میں تقریبا دس دفعہ اور وہ کبھی بھی اسکی کال نہیں کاٹتے تھے وہ اگر عدالت میں بیٹھے فیصلہ سنا رہے ہوتے تھے تب بھی نہیں اگر کسی میٹنگ میں ہوتے تھے تب بھی نہیں شاید وہ انہیں بہت عزیز تھا کیفے کی سرمئی دیواریں یاسین سے گزرے دنوں کے قصے سنے گئیں فروا بغیر کچھ کہے اٹھ کھڑی ہوئی تھیں فرہاد اسکی تقولید میں اٹھا تھا

مجھے انکی محبتوں کے قصے نہ سناؤ فرہاد . . . . مجھے عمر حیات کی کامیابی کے قصے بھی مت سناؤ . . . . مجھے اسکی طاقت بھی مت بتاؤ . . . اسکا عشق بھی مت سناؤ اگلی بار جب مجھے ملو تو اسکی کمزوری ساتھ لاؤ . . . . . . وہ جتنا مضبوط اور کامیاب ہے کبھی کسی دور میں اتنا ہی کمزور اور . . . . ناکام رہا ہوگا . . . . . مجھے اسکی بے خوفی کے قصے نہ سناؤ مجھے اسکا خوف لا کر دو وہ خوف جو اسے ہیٹ کرتا ہے ڈراتا ہے وہ جس کے بارے میں بات کرنے سے وہ خود بھی ڈرتا ہے . . . . کچھ نہ کچھ کوئی نہ کوئی چیز ضرور ہوگی . . . اسکا خوف لاؤ فرہاد میں اس خوف کو استمعال کروں گی میں اگلی ملاقات کا بے صبری سے انتظار کروں گی وہ بول کر پرس کہنی پہ اٹکائے باہر نکلتی چلی گئیں

پیچھے سرمئی دیواروں نے جیسے بے دلی سے سر جھٹکا تھا اب انہوں نے اپنے کان کسی اور میر کی جانب لگا لئے تھے کوئی نئی سازش کوئی نیا انتقام

دوپہر باسی ہو کر شام میں بدلنے لگی تھی عمر حیات کی گاڑی میں چھائی خاموشی طویل تر ہوتی جا رہی تھی ایسے میں ایک مصروف سی شاہراہ سے گزرتے ہوئے ہا لے نے چونک کر گردن گھمائی تھی

گاڑی روکو . . . . گاڑی روکو . . . وہ جلدی جلدی بول رہی تھی

عمر نے بغیر کچھ کہے گاڑی روک دی تھی

کیا ہوا کچھ چاہئے آپ کو؟ وہ نرمی سے پوچھ رہا تھا

ہا لے جواب دئیے بغیر گاڑی سے اتر گئی

یہاں قطار در قطار بس دکانیں تھیں چھوٹی بڑی دکانیں . . . . لوگوں کا بے تحاشا رش . . . . مختلف بولیاں . . . مختلف لوگ

جہاں ہا لے می نے گاڑی رکوائی تھی وہ ایک چھوٹا سا اسٹال تھا جہاں کوئی ادھیڑ عمر آد ایک بڑی سی دیگ سے بریانی نکال نکال کر لوگوں کو پلیٹ میں ڈال کر دے رہا تھا کوئی شاپر میں ڈلوا کر اپنے گھر لے جا رہا تھا کہ بیوی بچوں کے ساتھ کھائیں گے کراچی کی تقریبا ہر سڑک پہ آپ کو اس طرح کے چھوٹے ڈھابے آسٹال اور ریڑھی پہ رکھی کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرتے لوگ نظر آئیں گے وجہ کراچی کے لوگوں کی چٹخا رے دار کھانے سے محبت ہے

ہا لے چھوٹے چھوٹے قدم لیتی اس اسٹال کے پاس آگئی تھی می. . . بوڑھے آد نے ہا لے کو دیکھا تو آنکھیں چمک اٹھیں اس کے چاول نکالتے ہاتھ تھمے تھے وہ اب اسٹال سے نکل کر ہا لے کے سامنے آ گیا تھا

ہا لے بیٹی تم ؟ . . . بڑے دنوں بعد چکر لگایا . . . . . مان لیا کہ تمہاری مکمل زائقے کی تلاش ختم نہیں ہوگی . . . . لیکن پھر بھی بیٹا چکر لگا لیتا ہے بندہ . . . . . وہ اداسی سے کہہ رہے تھے

بات کرتے ہوئے وہ چلتے ہوئے سامنے رکھی پلاسٹک کی کرسیوں پہ آ کر بیٹھ گئے تھے عمر بھی اسکے ساتھ بیٹھا تھا معراج صاحب کی وفات کے بارے میں بھی سنا . . . . میں آیا بھی تھا شمس صاحب نے اندر نہیں آنے دیا . . . میں تو بس تمھیں دیکھنے آیا تھا بچے وہ فکرمندی سے کہہ رہے تھے

وہ ایسے شفیق بوڑھے لوگوں میں سے تھے حبکو سارے جوان لڑکے لڑکیاں اپنی اولاد جیسے لگتے تھے

بس چچا مصروف رہی اتنا وقت . . . . خیر آپ بتائیں جواد باہر آیا کہ نہیں (انکے بڑے بیٹے کو چھ ماہ قبل پولیس کسی جھوٹے کیس میں پکڑ کر لے گئی تھی . . . .)اس نے معراج سلطان کی بات ہذف کر لی تھی

یکدم بوڑھے کی آنکھوں کی جوت بجھ گئی

کہاں بیٹی . . . . وہ لوگ کہتے ہیں رشوت دو . . . . میں ایک پھوٹی کوڑی بھی نہ دوں ارے خدا کو بھی منہ دکھانا ہے میں نے بیٹے کی زندگی کی خاطر اپنی آخرت نہیں خراب کر سکتا میں . . . اللہ ان پولیس والوں کو پوچھے . . . . جھولیاں بھر بھر کر رشوت لیتے ہیں لیکن انکے پیٹ کا دوزخ ہے کہ بھرتا ہی نہیں

کس کیس میں لے گئے ہیں آپ کے بیٹے کو؟ اور کس تھانے میں ہے؟ ہا لے کے بولنے سے قبل ہی عمر بول پڑا بوڑھے نے ناسمجھی سے اسکو دیکھا پھر ہا لے کو . . . . وہ انکا سوال سمجھ گئی تھی لیکن خاموش رہی

یہ تمھارے ساتھ ہے بیٹا ؟ کون ہے یہ ؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.