Chapter 39: باب 39

نہیں یہ بس مرے دماغ کا فتور ہے وہ نہیں آ سکتا

بلاخر وہ تھک کر بیٹھ گئی تھیں

اس بات سے انجان کہ جس آدمی کے لئے وہ خود کو برا وقت کہہ رہی ہیں وہ اصل میں انکا برا وقت ہے عمر کے بنگلے پہ دن چڑھ آیا تھا صبح کی مقدس سفیدی دم توڑ گئی تھی اب اسکی جگہ جھلساتی دھوپ نے لے لی تھی البتہ گھروں کے اندر اب بھی کسی حد تک سکون تھا پنکھے کی ہوا بھلی معلوم ہوتی تھی

ہا لے اس وقت اپنے کمرے سے نکل کر کچن میں آ کر بیٹھی تھی آنکھیں اب بھی سوجھی ہو ئی تھیں آواز زکام زدہ سی وہ رات بھر روتی رہی تھی

کچن میں آ کر اسکا ارادہ تھا کہ اب اپنے لئے کافی بنائے جب اسکی نظر پاس رکھے ہاٹ پاٹ پہ پڑی ساتھ ایک پلیٹ رکھی تھی جس کو دوسری پلیٹ سے ڈھکا گیا تھا ہا لے نے ڈھکن اٹھایا پلیٹ میں آملیٹ تھا ہا لے نے ہاٹ پاٹ کھولا اس میں تازہ پراٹھے رکھے تھے اسکا دل ذرا سا خوش ہوا تھا کتنے ہی دنوں سے وہ سوکھی بریڈ اور جیم سے ناشتہ کر رہی تھی چلو آج کچھ اچھا کھانے کو نصیب ہوا تھینکس ٹو شانو

اس نے پاس پڑی کرسی کھینچ لی اور اس پہ بیٹھ گئی

پراٹھا پلیٹ میں نکال کر رکھا آملیٹ سامنے کیا پراٹھے کا چھوٹا سا نوالہ بنایا اور آملیٹ کے ساتھ لگا کر منہ میں رکھا پہلا نوالا لیتے ہی اسکو ایسا لگا جیسے وہ آج پہلی بار آملیٹ اور پراٹھا کھا رہی ہو ایسا مکمل ذائقہ ہا لے نے آنکھیں بند کر لی تھیں جیسے ذائقے کو محسوس کر رہی ہو

آہ من و سلوا . . . . بے اختیار اسکی زبان سے یہ الفاظ ادا ہوئے تھے

پھر اگلے ہی لمحے پٹ سے آنکھیں کھولی تھیں ایک اور نوالا پھر دوسرا پھر تیسرا تقریبا دس منٹ بعد وہ دونوں پراٹھے کھا چکی تھی اور آملیٹ والی پلیٹ ایسے صاف تھی کہ اسکو دھونے کی ضرورت نہیں تھی

اس نے آدھے کراچی کے ریستورانز کے کھانے کھائے تھے وہ جس شہر جس ملک بھی جاتی تھی وہاں کے ریستورانز ضرور وزٹ کرتی تھی . . . لیکن ایسا مکمل زائقہ اس نے آج تک نہیں چکھا تھا وہ اتنے سالوں سے جس ذائقے کی تلاش میں تھی وہ اسے آج ملا تھا

یقینا شانو بہترین کھانا بناتی ہے کرسی سے اٹھتے ہوئے اس نے اعتراف کیا تھا

اسی وقت شانو ہاتھ میں جھاڑو لئے اسے کچن میں آتی دکھائی دی اس نے دوپٹہ کندھے سے گزار کر کمر سے باندھ رکھا تھا ہا لے کو دیکھ کر اس نے سلام کیا تھا

ہا لے نے سر کی اشارے سے جواب دیا تھا ساتھ مسکرائی تھی اداس سی مسکراہٹ

آپ نے آج جو ناشتہ بنایا تھا بہت لزیذ تھا . . . اللہ آپ کے ہاتھوں کو سلامت رکھے اللہ انکا ذائقہ برقرار رکھے (ترک ڈراموں کا اثر تھا وہ انکی دعائیں سیکھ گئی تھی) . پراٹھے بہت اچھے بنے تھے اور آملیٹ بھی . . . یہ اٹالین ری

سیپی ہے آپ نے کہاں سے سیکھی ؟ . . . وہ اپنی عادت کے بر خلاف لمبی بات کر رہی تھی

جبکہ شانو ہونقوں کی طرح اسکو دیکھے گئی

باجی میں نے تو کوئی ناشتہ نہیں بنایا . . . . اور پراٹھاے تو مجھ سے کبھی اچھے بنے ہی نہیں

ہا لے نے چونک کر اسے دیکھا تھا

. . عمر صاحب کہتے ہیں میرے ہاتھ کے پرآٹھوں سے بہتر ہے بندہ ربڑ چبا لے . . . اور اٹالین آملیٹ . . .؟ . . . . ؟ میں تو پاکستانی انڈا مشکل سے بناتی ہوں کیا باتیں کرتی ہیں بی بی . . . . اصل میں کیا ہے ناں . . . . . . وہ اب بھی بول رہی تھی جب ہا لے واپس پلٹی تھی لپک کر آملیٹ والی پلیٹ اٹھائی اسکے نیچے اسٹیک نوٹ لگا تھا ہا لے کی نظر اس پہ پڑی تھی لیکن وہ نظر انداز کر گئی تھی

اس پہ بڑے بڑے الفاظ میں لکھا تھا

ناشتے کے لئے شکریہ کی کوئی ضرورت نہیں

امید ہے یہ آپ کی زندگی کا سب سے بہترین ذائقہ ہوگا

بس دو لائن . . . . صرف دو لائن اور ہا لے کا خون کھول اٹھا تھا اسکے اختیار میں ہوتا تو وہ ابھی حلق میں انگلی ڈال کر قے کر دیتی

آج عمر حیات سے نفرت کا گراف ذرا اور اوپر گیا تھا

***

ہسپتال کے بینچ پہ بیٹھا نوح اس وقت اپنی ساری کائنات لٹا کر بیٹھا تھا اسکی آنکھیں سرخ تھیں گردن جھکی ہوئی دل ٹوٹا ہوا اس نے رات سے لے کر بس ایک سطر بولی تھی

کیا وہ بچ جائے گی؟ . . . . . امید بے بسی . . ڈر خوف . . . ذلت . . ازیب ڈاکٹر سے سوال کرتے ح نو کے لہجے میں کیا کچھ نہیں تھا

جواب کوئی تسلی بخش نہیں تھا

نر مین کومہ میں جا چکی تھی . . . . اسکی نارمل زندگی میں واپسی کے بارے میں ڈاکٹر نے بس یہی کہا تھا

ایک منٹ ایک دن ایک گھنٹہ ایک سال . . دس سال بیس سال یا پھر ساری زندگی . . . بھی لگ سکتی ہے . . .یا پھر وہ اسی طرح مر بھی سکتی ہیں . . . . ہم کچھ نہیں کر سکتے وہ تب ٹھیک ہو سکتی ہیں جب وہ ریکور ہونا چاہیں

وہ تب سے لے کر اب تک اسی بینچ پہ بیٹھا تھا اسکی زندگی کی ساری جمع پونجی لٹ گئی تھی اور وہ کچھ نہیں کر سکا تھا یہ سب کس نے کیا فلحال اسے یہ بھی نہیں پتہ تھا رات سے لے کر اب تک پولیس اور میڈیا کو ح اس نے کس طر سنمبھالا تھا یہ تو بس وہی جانتا تھا

اسی وقت فہیم مرزا سفید پڑتی رنگت کے ساتھ اسے اپنے قریب آتے دکھائی دئیے

نوح کو دیکھ کر انکا دل اچھل کر حلق میں آیا تھا وہ اسکے قریب آ کر بیٹھ گئے تھے ایک ہاتھ اسکے کندھے پہ رکھا اور جب بولے تو انکی آواز میں افسوس تھا

یہ کس نے کیا ہے بیٹے کیا تمھیں پتہ چلا ؟

نوح نے شکستگی سے نفی میں سر ہلایا تھا

بات میڈیا میں نہیں جائے گی تم فکر مت کرو میں نے پولیس کو بھی سمجھا دیا ہے . . . کسی کو کچھ پتہ نہیں چلے گا . . . . . ہماری عزت پہ کوئی حرف نہیں آئے گا . . . . تم

بکواس بند کریں اپنی . . . . . نوح کھڑے ہوتے ہوئے دھاڑا تھا . . . اسکی آنکھیں ضبط کے مارے خون چھلکا رہی تھیں میری بہن میری زندگی مر رہی ہے اور آپ کو اپنی عزت کی پڑی ہے . . . .

فہیم سہم کر بینچ کے ساتھ جا کر لگے تھے

میں لعنت بھیجتا ہوں آپ کی عزت پہ خداکی قسم مجھے اس وقت کسی چیز کی پرواہ نہیں ہے کسی بھی چیز کی نہیں . . . . میری بہن میری بہن کو کچھ ہوگیا تو میں ساری دنیا کو آگ لگا دوں گا جو جو اس کام میں ملوث ہے میں اسے کتے کی موت ماروں گا . . . . . میں اسکی نسل ختم کر دوں گا . . . میں انکے بچوں کو چوک پہ بٹھا کر بھیک منگواوں گا . . . . . میں انکی بیویاں بیوہ کروں گا انکی . . . . بیٹیاں گھروں سے اٹھواوں گا . . . . میں ذلیل ہوا ہوں تو سب ذلیل ہوں گے میری بہن کو ازیت ہوئی ہے ساری دنیا کو ایذا دوں گا وہ انگلی اٹھا کر بول رہا تھا

میں نوح مغل آج قسم کھاتا ہوں کہ میں اپنی بہن کا بدلہ لوں گا میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا خدا کی قسم نہیں چھوڑوں گا اسکے منہ سے جھاگ نکل رہا تھا اسکی آنکھیں سرخ انگآرا ہو رہی تھیں اسکا سارا جسم کا نپ رہا تھا فہیم اپنی جگہ سے اٹھے تھے اسکے قریب آئے اپنے دونوں ہاتھ اسکے کندھے پہ رکھےا ور کہنا شروع کیا

تمھیں جو کرنا ہے میں تمھارے ساتھ ہوں . . . . نوح مرزا . . . . انہوں نے مرزا پہ زور دیا . . . انکی آنکھیں کچھ جتا رہی تھیں ح. . . . میں نے تمھیں پالا نو . . . . تمہاری بہن کو پالا تمھارے مرتے ہوئے باپ کو میں نے بچایا . . . اگر اس وقت میں اسکا علاج نہ کرواتا تو تم کئی سال پہلے یتیم ہو چکے ہوتے . . . . اس حادثے کے بعد وہ معذور ہوگیا تھا میں نے اسے پھر بھی نہیں چھوڑا . . . . اس وقت تمہاری بہن اس دنیا میں آنے والی تھی میں نے تمہاری ماں کی ایک ایک ضرورت کا خیال رکھا اگر میں پر وقت تمہاری ماں کو ہسپتال نہ لے جاتا تو تمہاری بہن اس دنیا میں ہی نہ آتی آخری وقت پہ اگر میں تمھارے ماں باپ کی تدفین نہ کرتا تو انکی لاش گل سڑ جاتی . . . . میں نے تمھیں اپنا نام دیا میں نے تمھارے نام سے مغل ہٹا کر تمھیں مرزا بنایا اور تم . . . تم آج میرے سامنے چیخو گے . . . . مجھے باتیں سناؤ گے . . . . کیا اسلئے کے تھے میں نے تم پہ اتنے احسان ؟ انکے لہجے میں تپش تھی

نوح کا سر شرمندگی سے جھکتا گیا

میں جا رہا ہوں نوح اب میرے پاس آیا تو "مرزا "بن کر آنا "مغل "بن کر نہیں وہ اسکا کندھا تھیلکیے ہوئے آگے بڑھ گئے تھے

پیچھے نوح تھا اور اسکے ان گنت دکھ اللہ نے اسکی نیکی بھی قبول نہیں کی اس نے تو ایک لڑکی کی عزت بچائی تھی .

***

آج اسے نیکی سے نفرت ہوگئی تھی یہ دکھ بہت بڑا تھا

***

گاڑی میں اے سی کی کولنگ کے باؤجود ہارون کے ڈرائیور کو ٹھنڈے پسینے آ رہے تھے عمر کی مشتبہ نظریں اسکے چہرے پہجمی تھیں ہارون پچھلی سیٹ پہ آرام دہ سا بیٹھا تھا

وہ کوئی تیس پینتیس سال کا فربہی مائل آدمی تھا نقوش پھنیے تھے اور وہ آدھے گھنٹے سے ایک ہی بات دہرا رہا تھا سر میں قسم کھا کر بتا رہا ہوں میں نے انکو یہیں اتارا تھا پھر دو گھنٹے بعد یہیں سے لینے آ گیا میں اپنے بچوں کی قسم کر اٹھا کر کہہ رہا ہوں مجھے میرے ماں باپ کی قسم ہے . . . وہ گگھیانے لگا تھا

اس نے پچھلے آدھے گھنٹے سے دہرائی جانے والی بات ایک بار پھر دہرا دی تھی

عمر نے بے زاری سے گردن پیچھے جھکائی تھی جبکہ ہارون بے نیاز بیٹھا موبائل پہ انگلیاں چلا رہ تھا جیسے کوئی فرق ہی نہ پڑتا ہو

عمر نے گاڑی سے نکل کر اس پاس نظر ڈورائی تھی یہاں بس قطار در قطار چھوٹے بڑے دکان بنے تھے کوئی آٹوز کا تو کوئی ورکشاپ . . . . کوئی بائیک اور گاڑیوں کے سپیئر پارٹس بیچ رہے تھے یہاں دور دور تک کوئی کیفے کو ئی ریسیوران نظر نہیں آ رہا تھا اگر فروا یہاں کسی سے ملنے آئی تھی تو ضرور کسی کیفے یا ریسیوران ہی گئی ہوگی عمر نے اس جگہ کی لوکیشن نکالی تھی یہاں تقریبا ڈیڑھ کلو میٹر تک کوئی ایسی معقول جگہ نہیں تھی جہاں فروا اور فہیم مرزا مل سکیں

وہ واپس گاڑی میں آ کر بیٹھ گیا تھا

اب اسے ایک اور طریقہ استمعال کرنا تھا اور وہ اسکے لئے تیار تھا وہ جھکا اور اس نے جھک کر اپنی پنڈلی سے بندھی چھوٹی سی پسٹل نکال لی تھی اب کے اسکے ہاتھ میں چھوٹی پسٹل دیکھ ہارون کے ڈرائیور کا خون خشک ہو گیا تھا

عمر نے پستول اسکی کنپٹی پہ رکھی تھی ہارون نے ذرا کی ذرا نظر اٹھا کر اسکو دیکھا تھا اور ایک بار پھر بڑبڑاتے ہوئے اپنے موبائل پہ جھک گیا تھا

(کھسک گیا ہے پولیس والا خیر مجھے کیا)

اب بتاؤ . . . . کہاں لے کر گئے تھے تم اس بوڑھی فتنہ کو؟ . . . اگر اب میرے ساتھ کوئی بھی چالاکی کرنے کی کوشش کی تو تمہارا گیم ختم سمجھو میں کھوپڑی کھول دوں گا تمہاری . . . . تو لو سب سچ بولو وہ اسکی آنکھوں میں دیکھتا غرا رہا تھا

ڈرائیور رونے لگ گیا تھا

اللہ کی قسم سائیں خدا کی قسم میں نے انکو یہیں اتارا تھا مجھے نہیں معلوم وہ یہاں سے کہاں گئیں کس سے ملیں میں کچھ نہیں جانتا . . . مجھے معاف کر دو سائیں ہارون بابا آپ ہی انکو سمجھاو میں آپ کا تو کر ہوں سائیں میرے ماں باپ آپ کے نوکر ہیں . . . . . نمک کھایا ہے ہم نے آپ کا . . . . وہ روتے ہوئے ہارون سے التجا کرنے لگا تھا ہارون نے نظر اٹھا کر اسکو دیکھا پھر عمر کے پستول والے ہاتھ کو نا پسندیدگی سے دیکھا تھا

دیکھو عمر میرے ڈرائیور پر پستول تان نے کی کوئی ضرورت نہیں ہے . . . .

ڈرائیور کا سانس بحال ہوا تھا جبکہ عمر کا چہرہ بے تاثر تھا ہارون کہہ رہا تھا

ایسا کرو . . . اس نے سوچنے والے انداز میں بھنویں اکھٹی کی تھیں . . میرے پاس ایک بہت تیز دھار چاقو ہے وہ لے لو اور اسکے ٹکڑے ٹکڑے کر دو . . . . لاش ٹھکانے لگانا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے . . . . . ہاں یہ سہی ہے ایسا ہی کرو .وہ جیسے اپنے ہی آئیڈیا سے محظوض ہوا تھا . . بہت چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر نا تاکہ اسکی لاش پہچانی نہ جا سکے وہ نارمل لہجے میں کہہ کر دوبارہ موبائل پہ جھک گیا تھا

جبکہ ڈرائیور کے کاٹو تو لہو نہیں بدن میں والا حساب تھا (یہ تو اصلی والا پاگل نکلا)وہ بس سوچ ہی سکا

عمر نے اسکو "اب کیا کہتے ہو؟ "والی نظروں سے دیکھا تھا

ڈرائیور نے اپنی آنکھیں صاف کی تھیں

آپ میرے ٹکڑے کر دو یا پھر جان سے مار دو مالک سے غداری کا میں سوچ بھی نہیں سکتا . . . صاحب . . . یہ بات شاید میڈم بھی جانتی تھیں . . . میں نے انکو یہیں اتارا تھا وہ کہہ رہا تھا اور عمر بے زاری سے اسکو سن رہا تھا . . . لیکن ایک بات ہے جو میں جانتا ہوں . . . . وہ رکا تھا پھر کہنا شروع کیا

بی بی نے میرے موبائل سے ایک کال کی تھی اور کسی "نسیم "نامی جگہ پہ ملنے کی بات کی تھی

عمر سیدھا ہو کر بیٹھ گیا تھا ہارون بھی چونکا تھا

میرے موبائل میں ریکارڈنگ بھی ہے آپ کہو تو میں سنا دیتا ہوں . . . . . . اسکے علاوہ میں کچھ نہیں جانتا آپ مجھ سے قسم لے لو . . . . اس نے اپنا موبائل جیب سے نکال کر عمر کے آگے رکھ دیا تھا

اچھا بس بس سن چکا میں . . . . ہارون نے ہاتھ جھلایا تھا چلو اب نکلو یہاں سے اور بیا کو کچھ بھی بتایا تو میں اپنے ہاتھوں سے تمھیں مار ڈالوں گا . . . تنبیہ کرتے لہجے میں اسکو ڈپٹ دیا تھا

وہ بیچارہ اپنی جان خلاصی ہونے پہ فورا گاڑی کا دروازہ کھول کر نیچے اتر گیا تھا ہارون اپنی جگہ سے اٹھ کر وہیں سے ڈرائیونگ سیٹ پہ آ کر بیٹھا تھا

عمر اب بھی کچھ سوچ رہا تھا

"نسیم "یہ کونسی جگہ ہے؟ وہ باہر دیکھتے ہوئے پوچھ رہا تھا

بہت مہنگا کیفے ہے یہاں کا . . . . . یہاں سے دو کلو میٹر دور ہوگا . . . . اپنی سروسز کے لئے مشہور ہیں وہ لوگ . . . باقی ہا لے سے پوچھ لو وہ زیادہ جانتی ہوگی مجھے اتنا ہی معلوم ہے . . . ہا لے کی پچھلی برتھ ڈے پہ ہم لوگ وہیں گئے تھے ہارون نے تفصیلی جواب دیا تھا پھر عمر کی طرف دیکھا وہ اب بھی غیر آرام دہ تھا

اب کیا ہوا چلو اسی کیفے چلتے ہیں . . . . یا شاید تم اب بھی مطمئین نہیں ہو؟ . . . کیا کچھ اور ہے؟ جو ہمیں پتہ کرنا ہے؟ ہارون اسکو دیکھتے ہوئے پوچھ رہا تھا

عمر زرا سا بے چین تھا

کچھ نہ کچھ مسنگ ہے . . . . کچھ ہے جو اس سب میں مس فٹ ہے . . . وہ عورت نہیں ہے فتنہ ہے . . . جب وہ تمھارے ڈرائیور کو یہاں چھوڑ کر آگے خود گئی تھی تو وہ اس کے سامنے اسی جگہ کا نام کیوں لے گی . . . . جسے وہ چھپانا چاہ رہی ہے . . . . . کچھ ہے کچھ مسنگ ہے . . . تمہارا ڈرائیور بس ایک ڈسٹریکشن ہے . . . اصل بات کچھ اور ہے . . . وہ سوچ سوچ کر کہہ رہا تھا

ہارون نے نفی میں سر ہلایا تھا

اصل بات یہ نہیں ہے کہ میرا ڈرائیور ڈسٹریکشن ہے اصل بات تمہاری "جاب "ہےا سنے تمھیں ہر ایک پہ شک کرنا سکھا دیا ہے . . . تم تھانے میں نہیں ہو عمر حیات . . . . اور میرا ڈرائیور وہ کوئی عادی مجرم نہیں ہے جو پستول کے سامنے ہوتے ہوئے جھوٹ بولے گا وہ ایک عام سا آدمی ہے . . . . جب پستول سامنے آ گئی تو اسکے منہ سے نہ چاہتے ہوئے بھی سچ ہی نکلے گا . . . . . اپنے دماغ کو تھانے سے نکالو اور ہر آدمی کو شک کی نگاہ سے دیکھنا چھوڑ دو زندگی آسان ہونے لگے گی وہ کہہ کر خاموش ہو گیا تھا عمر نے کوئی جواب نہیں دیا وہ خاموش رہا اگر اسکا دماغ کہہ رہا تھا کچھ مسنگ ہے تو ہے

***

کمرے میں ملگجا سااندھیرا تھا اے سی کی میٹھی سی کولنگ چاروں اور پھیلی ہوئی تھی ابھری ہوئی اینٹوں والی دیواروں پہ مختلف قسم کےمیوزیکل پوسٹرز لگے تھے ایک دیوار پہ چند گٹارز ینگے ہوئے تھے کمرے کی تیسری دیوار پہ اس کمرے کی مالک کی بچپن سے لے کر اب تک کی تمام تصاویر لگی تھیں بیڈ" کے عین اوپر اسکی بڑی سی حالیہ" تصویر لگی تھی جس میں وہ مسکرا رہا تھا اسکی مسکراہٹ میں ایک غرور تھا شان بے نیازی تھی

اسکی تصویر کے اوپر فرنچ میں جدید طرز کی لائٹوں سے ایک عبارت لکھی تھی جسکا مطلب یہ تھا

""حسن مجھ پہ تمام ہوا

اسکے بیڈ کی سائیڈ ٹیبل پہ بھی اسکی اپنی تصویر فریم ہوئی رکھی تھی شاید اسے خود کو دیکھتے رہنا پسند تھا یا شاید اسے خود سے عشق تھا اسی وقت اسکے کمرے کا دروازہ ایک دھاڑ سے کھلا تھا وہ جو لحاف اوڑھے سو رہا تھا بے اختیار کسمسایا تھا آنے والا اسکا باپ تھا انکے اندر آتے ہی سارے کمرے کی بنیا خود با خود جل اٹھی تھیں وہ ایک ہیں جست میں اس کے قریب پہنچا تھا اور ایک جھٹکے سے اسکا لحاف اتار کر دور پھینکا تھا اب کے یاقوت مرزا بری طرح جھنجھلا کر اٹھ بیٹھا تھا اسکی سوئی سوئی آنکھوں میں ہلکا سا غصہ تھا جبکہ اسکے باپ کی جاگی ہوئی آنکھوں میں بے تحاشا جلال تھا انکا بس نہیں چل رہا تھا کہ یاقوت کو شوٹ کر ڈالیں

وہ انکو دیکھتے ہوئے فورا بیڈ سے اتر آیا تھا وہ جیسے ہی انکے سامنے آ کر کھڑا ہوا فہیم مرزا نے اسکے چہرے پہ زور دار تھپڑ رسید کیا تھا . . . . وہ بے اختیار پیچھے ہٹا تھا

می ذلیل خبیث آد . . . . تمھارے پیدا ہونے پہ لعنت ہو . . . . وہ تمہاری بہنوں جیسی تھی . . . . وہ سرخ ہوتی آنکھوں سے غراتے ہوئے کہہ رہے تھے

ساتھ ہی آگے بڑھ کر ایک اور تھپڑ یاقوت کے چہرے پہ دے مارا تھا . . . . اب انہوں نے اس پہ بس نہیں کی وہ اسے پہ در پے تھپڑ مارتے ہی چلے گئے

ساتھ ساتھ بلند آواز میں اسکو گالیاں دیتے جاتے

یاقوت ہونقوں کی طرح انکو دیکھتے ہوئے مار کھاتا رہا

. . .وہ تمھیں مار ڈالے گا تمہارا جنازہ کتوں کے ساتھ اٹھو ائے گا . . تمہاری بوٹی بوٹی نوچ لے گا . . . .آخر ایسی کونسی ہوس تھی تمہاری جو پوری نہیں ہو رہی تھی . . . . . کونسی ایسی آگ تھی جو بجھ نہیں رہی تھی . . . . لڑکی چاہئے تھی ناں مجھے بولتے میں لائن لگا دیتا . . . . کوٹھے پہ چلے جاتے سا را کوٹھا اٹھا لاتے . لیکن نہیں نہیں یاقوت تمھیں تو کتے کی موت مرنا تھا اب وہ تمہارا کلیجہ چبائے گا . . . تم دیکھنا . . . وہ تمھارے ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا . . . . وہ منہ سے کف نکال رہے تھے . . . . تم نے غلط آدمی سے پنگا لے لیا ہے تم نے اپنے قد سے بڑا دشمن بنا لیا ہے . . . . وہ تمھیں مار دے گا . . . . بلکہ وہ نہیں آج تمھیں میں ماروں گا اپنے ہاتھوں سے ماروں گا تاکہ کوئی غم نہ رہے کم از کم یہ تسلی تو رہے گی ناں کہ میں نے تمھیں غیروں کے ہاتھ نہیں دیا ہاں میں اپنے ہاتھوں سے تمھیں ماروں گا

یاقوت اب بھی شل سا کھڑا مار کھا رہا تھا اسکے گال سرخ ہوگئے تھے . . . . اس پہ انگلیوں کے نشان بن گئے تھے انہوں نے خون آشام نظروں سے اسکو گھورتے ہوئے اسے بیڈ پہ دھکا دیا تھا اب وہ اسکے اوپر جھکے اسکی گردن پہ اپنے ہاتھ رکھے اسکا گلہ دبانے لگے تھے

یاقوت خوف سے انکو دیکھے گیا اسکی آواز حلق میں دم توڑ گئی تھی . . . . .

فہیم اب بھی بلند آواز میں غرا رہے تھے انکا چہرہ غصے سے سرخ ہو رہا تھا

میں تمھیں مار دوں گا یاقوت . . . . . کسی غیر کے ہاتھوں سے مرنے سے بہتر ہے میرے ہاتھوں سے مر جاؤ بے غیرت انسان . . . . خبیث انسان . . . . گالی . . . . گالی . . . گالی میرے تخم سے پید ہوئے ہو میں ہی آج تمھیں مارا دوں گا

یاقوت کی آنکھیں ابلنے کو تھیں جب اس نے اپنا پورا زور لگا کر اپنے باپ کے سینے پہ اپنے دونوں ہاتھوں سے زور دے کر انکو دور دھکیلا . . . فہیم جتنے بھی طاقت ور سہی یاقوت جوان تھا زیا دہ طاقتور تھا . . . وہ اسکے ایک ہی دھکے سے بیڈ سے نیچے گرے تھے انکا سانس غیر ہموار تھا چہرہ دہک رہا تھا

یہی حال یا قوت کا بھی تھا اسکی گردن بری طرح سرخ ہو چکی تھی وہ گردن جھکائے مسلسل کھانس رہا تھا اسکا چہرہ سفید پڑ گیا تھا آنکھیں باہر کو آ گئی تھیں کچھ دیر تک دونوں اسی طرح اپنی اپنی جگہ بیٹھے کھانستے رہے اور صورتحال کو سمجھتے رہے چند منٹ بعد فہیم اپنی جگہ سے اٹھے تھے یاقوت سانس روکے انہیں اپنے قریب آتے دیکھتا رہا اسکے بالکل قریب آ کر اپنا ہاتھ بلند کر کے ایک زوردار تھپڑ ایک بار پھر اسکے چہرے کی زینت بنایا تھا اب کی بار انکے چہرے اور لمس دونوں میں غصہ نہیں تھا یہ ایک بے بسی بھرا تھپڑ تھا

یاقوت نے چہرہ جھکا لیا تھا شاید اسے اندازہ ہو گیا تھا کہ وہ خود کو کس دلدل میں پھنسا چکا تھا

دس منٹ بعد

اسکے بیڈ پہ اسکے قریب بیٹھے وہ اسکی گردن پہ آئس پیک رکھ رہے تھے یاقوت کی سفید گردن پہ انکے ناخن بری طرح چبھے تھے چہرے پہ تھپڑوں کے واضح نشان تھے

تمھیں اگر وہ لڑکی پسند تھی تو بھونک دیتے . . . . میں کسی بھی طرح تمھیں وہ لا دیتا زیادہ سے زیادہ کیا کرنا پڑتا نکاح ؟ کروا دیتا میں . . . لیکن یہ جھک مارنے کی کیا ضرورت تھی تمھیں . . . انکی آواز اب بلند نہیں تھی لیکن اس میں غصہ تھا بے بسی تھی حقارت تھی

یاقوت نے سر جھٹکا تھا

کتنی بار تو بتایا تو تھا پسند ہے پسند ہے اب آپ کو سمجھ ہی نہیں آئی تو میں کیا کرتا . . . وہ بے زاری سے بولا تھا بات یہ نہیں تھی جو وہ بتا رہا تھا وہ لفظوں کی ہیر پھیر سے کام لے رہا تھا کیوں؟ یہ وہ خود بھی نہیں جانتا تھا فہیم مرزا نے دانت پہ دانت جما کر ضبط کیا

مجھے . . . لگا . . . بہن . . . کی طرح پسند ہے وہ چبا چبا کر بولے تھے

یاقوت مرزا نے کیا کبھی کسی لڑکی کو بہن کی نظر سے دیکھا ہے؟ . . . . اور ایسی بھی کیا بڑی بات ہوگئی . . . آپ نے بھی تو نوح کی ماں اربیل کے ساتھ یہی سب کیا تھا . . .

فہیم مر زا کا آئس پیک لگاتا ہاتھ تھم گیا تھا انکا سانس تک رک گیا تھا یاقوت بولے گیا

میں بچہ تھا لیکن اتنا بھی نہیں سب یاد ہے مجھے . . .نیرو تب چار سال کی تھی . . . میں نو سال کا تھا . . . ڈیڈ . . . وہ لڑکی مجھے پسند ہے جیسے آپ کو اربیل انٹی پسند تھیں . . . میں نے جو بھی کیا آپ سے سیکھ کر کیا ہے . . . . مجھے بلیم کرنے سے پہلے آپ اپنے گریبان میں جھانک لیں وہ اپنے باپ کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے بول رہا تھا فہیم مرزا کے لئے اگلی سانس لینا بھی مشکل ہو گیا تھا

کافی دیر بعد جب وہ بولے تو انکو اپنی آواز کسی کھائی سے آتی محسوس ہوئی

. .تم یہ .سب . . .کیسے . . .جانتے ہو انہوں نے کہلاتے ہوئے سوال کیا تھا

یاقوت نے انکی جانب دیکھا تھا

ڈیڈ . . . میں بچہ ضرور تھا لیکن میں "مرد "بھی تھا . . . . ہماری کلاس کے بچے بہت جلدی بڑے ہو جاتے ہیں ایسی باتیں سمجھنے میں ہمیں زیادہ وقت نہیں لگتا . . . . ہم نے کئی ملک گھوم رکھے ہوتے ہیں کئی کلچر دیکھ رکھے ہوتے ہیں . . . . ہم پہ پابندیاں نہیں ہوتیں ہمیں "سب "دکھایا جاتا ہے ہمیں سب سننے کی آزادی ہوتی ہے اور یہی آزاد ماحول ہمیں وقت سے پہلے بڑا کر دیتا ہے جیسے مجھے کر دیا شاید میں یہ نہیں سمجھ پاتا اگر آپ نے یہ ایک بار کیا ہوتا یاقوت رکا تھا اسکے باپ کا چہرہ شرمندگی سے جھکا تھا

آپ نے یہ ایک بار نہیں کیا ڈیڈ آپ نے یہ بار بار کیا . . . . آپ نے صرف خود ہی انکے حسن کا فائدہ نہیں اٹھایا آپ نے انکا حسن بیچا . . . . . یہ آپ کا بزنس یہ ایمپائر یہ سب آپ نے کیسے بنائی کیا میں نہیں جانتا ؟ . . . آپ نے اس عورت کو مجبور کیا کہ وہ خود کو بیچے تاکہ آپ کو فائدہ ہو . . .اسکا شوہر کمز ور تھا معذور تھا اور وہ عورت مجبور آپ انہیں بڑے بڑے امرا ورعوساء کی محفلوں میں لے کر جاتے تھے آپ انہیں ان لوگوں کے . . . . وہ ایک بار پھر رکا تھا لہجہ ذرا سا زخمی ہوا تھا

فہیم مرزا گردن جھکائے سرخ چہرے کے ساتھ اسکو سنے گئے

آپ انہیں ان لوگوں کے گیسٹ ہاؤس بھیجتے تھے آپ انہیں لوگوں کے فارم ہاؤس بھیجتے تھے آپ نے انہیں بیچ کر اپنے لئے دولت خریدی . . . . ہم امیر تھے شروع سے تھے آپ کا ایک ھوٹل تھا لیکن ہم کبھی بھی ملئینیرز نہیں تھے . . . آپ نے نوح کے باپ کا سارا پیسہ ضبط کر لیا . . . اور جہاں تک میں جانتا ہوں . . . انکا ایکسیڈنٹ بھی آپ نے کر وایا تھا . . . مجھے یہ سب ممی نے بتایا تھا . . . . لیکن آپ نے جو کچھ بھی اربیل آنٹی کے ساتھ کیا وہ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا تب نہیں سمجھا لیکن کچھ سال بعد سمجھ گیا تھا اسکا لہجہ ہلکا تھا دھیما سا

کیا تم مجھ سے نفرت کرتے ہو؟ . . . . انہوں نے گردن اٹھا کر پوچھا تھا

یاقوت نے نفی میں سر ہلایا یاقوت اب بھی بے تاثر لہجے میں بولے گیا

میں آپ سے محبت کرتا ہوں ڈیڈ آپ میرے واحد پرینٹ ہیں جو کچھ بھی آپ نے کیا جیسے بھی کیا کوئی نہ کوئی وجہ رہی ہوگی . . . . جب ممی نے مجھے یہ سب بتایا میں تب بھی آپ کو ہیٹ نہیں کر سکا

فہیم مرزا کی سانس بحال ہوئی تھی

. . . نہ اب کرتا ہوں . . . . ضرور آپ کے ساتھ کچھ ہوا ہوگا تب ہی تو آپ نے ایسا قدم اٹھایا میں آپ کو یہ سب اسلئے بتا رہا ہوں کیونکہ میں آپ پہ یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں آپ کا بیٹا ہوں جو کچھ آپ نے کیا وہی میں نے کیا آپ نوح سے مت ڈریں جب وہ اپنی ماں کے مجرم نہیں ڈھونڈ سکا تو بہن کے مجرم کیا ڈھونڈے گا

فہیم نے گہری سانس لی تھی جیسے اسکی ساری باتیں بھی سانس کے زریعے اندر داخل کی ہوں وہ اٹھ کر یاقوت کی الماری کے قریب گئے تھے اور ایک بیگ نکالا تھا اور یاقوت کے کپڑے نکال نکال کر اس بیگ میں ٹھونستے گئے تم نے جو کچھ بھی کیا وہ غلط تھا یاسہی میں نہیں جانتا لیکن تم اب یہاں نہیں رہو گے تم آج ہی امریکا جا رہے ہو . . . . اس وقت نوح بچہ تھا آج وہ بچہ نہیں ہے وہ جلد یا بدیر تمھیں ڈھونڈ لے گا اورپھر

انکی آواز میں سفاکی در آئی تھی

اب وہ دوسرے دراز سے اسکے ضروری ڈاکومینٹس نکال رہے تھے یاقوت خاموشی سے انکو دیکھے گیا

پھر وہ تمھیں کتے کی موت مارے گا میں اب بھی کہہ رہا ہوں وہ تمھارے ٹکڑے ٹکڑے کر کے کچرے کے ڈھیر پہ پھینکے گا اور میں یہ نہیں دیکھ سکتا اسلئے تم آج اور ابھی یہاں سے جا رہے ہو میں نے سب سنمبھال لیا ہے بلڈنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج ڈیلیٹ ہوگئی ہے جن لوگوں نے تمھیں وہاں آتے دیکھا انکے منہ بند کروا دئیے ہیں اور نر مین کے ڈاکٹرز میں خرید چکا ہوں

وہ اسکے بیگ کو اسکے قدموں کے قریب رکھ کر اسکا بازو پکڑ کر اسے کھڑا کر چکے تھے

تم جا رہے ہو . . . . جب تک سب کچھ فکس نہیں ہو جاتا تب تک تم جا رہے ہوا ور اگر تم واپس آئے تو میں اپنے ہاتھوں سے تمھیں مار دوں گا اور اسے میری دھمکی مت سمجھنا وہ اسکو وارن کرتے ہوئے بول رہے تھے یاقوت غیر آرام دہ تھا

آپ کو کیسے پتہ چلا ؟ . . . . کہ میں نے . . . اس نے بات آدھے میں چھوڑ دی تھی

مجھے اس انسپیکٹر انس جاوید نے کال کی تھی . . .اس نے فوٹیج میں تمہارا چہرہ دیکھ لیا تھا اور رہی سہی کسر اس چوکیدار نے پوری کر دی تھی خیر میں اس وقت تمہارے پاس آ کر مسئلہ بڑھانا نہیں چاہتا تھا مجھے سب کچھ فکس کرنا تھا

آپ یہ سب اکیلے نہیں کر سکتے . . . . مجھے بتائیں یہ سب کرنے میں آپ کو کس نے ہیلپ آوٹ کیا ہے وہ شکی انداز میں انکو دیکھتے ہوئے پوچھ رہا تھا

سلطان منزل سے کسی نے میری مدد کی ہے . . . وہ جینئیس ہے evil genius

اب تم جاؤ تمہاری فلائٹ ہے آدھے گھنٹے بعد تمھیں نکلنا ہے

وہ بے دلی سے باتھ روم میں گھس گیا تھا

پیچھے فہیم مرزا بے دھم ہو کر بیڈ پہ گرے تھے

اپنی اولاد سے اپنا داغ دار ماضی سننا الگ ہی ذلت تھی

صبح دوپہر میں بدلنے لگی تھی جب عمر اپنی اسٹڈی میں داخل ہوا ہا لے سامنے ہی فرش پہ بیٹھی چھوٹی میر پہ رکھے کاغذات کھنگال رہی تھی عمر کو دیکھ کر نظر انداز کیا تھا وہ بھی کسی قسم کی بد مزگی نہیں چاہتا تھا خاموشی سے آ کر اسکے قریب بیٹھ گیا

کیا آپ کو کچھ ملا؟ اس نے بیٹھتے ہی سوال کیا تھا

ہا لے نے ساری کوفت کو ایک طرف رکھتے ہوئے کچھ کاغذات اسکے آگے رکھے

یہ شیر علی کے پچھلے دو سال کے سارے کیسز کی ڈیٹیلز ہیں . . .دو سال سے اس پہ دس کیس ہوئے ہیں جن میں سے سات مقدموں میں وہ جیل جا چکا ہے میں نے ان سات مقدموں میں اسکو نکالنے والے آدمیوں کو چیک کیا ہے . . . . . خشک لہجے میں کہتے ہوئے وہ رکی تھی . . . . تمہارا نام کہیں نہیں ہے . . . . احسان کرنے والے انداز میں کہہ کر وہ دوبارہ کہنا شروع کر چکی تھی ان سات میں سے صرف تین کیس ایسے ہیں جن میں اسکو فیور دی گئی ہے اب ہمیں ان تین لوگوں کو چیک کرنا ہوگا

عمر غور سے سن رہا تھا دور کہیں اسکا دل کہہ رہا تھا تین لوگوں کو چیک کرنے کی ضرورت نہیں ہے بس فہیم مرزا کو چیک کرو لیکن خاموش رہا وہ چاہتا تھا ہا لے اپنا مسئلہ اپنے طریقے سے حل کرے

یہ سب آپ نے اکیلے کیسے کر لیا ؟ وہ متعجب ہوا

کس نے کہا اکیلے کیا ہے لیل سکندر نے تمہاری زوجہ کے ساتھ کام کیا ہے عمر پیچھے سے آ تی لیل کی آواز پہ وہ مڑا تھا

وہ سفید ٹی شرٹ اور جینز میں ملبوس تھی چھوٹے بال آدھے باندھ رکھے تھے سانولا چہرہ دھلا دھلا یا سا تھا اسکے ہاتھ میں دو کافی کے مگ تھے وہ چھوٹے چھوٹے قدم لیتی آئی اور انکے قر یب ہی بیٹھ گئی

عمر نے اب ہا لے کی جانب دیکھا تھا

اسکو کیسے بلا لیا آپ نے ؟ یہ تو اتنی مصروف ہوتی ہے کہ کال تک نہیں پک کرتی کجا کہ گھر پہ آ کر کام کر کے دے ؟ اسٹرینج وہ واقعی حیران ہوا تھا لیل نے آج تک کسی کے لئے ایسا نہیں کیا تھا خود عمر کے لئے بھی نہیں

ہا لے نے کاغذات پہ جھکی نظریں اٹھائی تھیں

امیر ہونے کا ایک فائدہ ہوتا ہے . . . . آپ کسی کو بھی ڈبل یا ٹرپل پے کر کے اپنا دنوں میں ہونے والا کام چند گھنٹوں میں کروا سکتے ہیں اپنی ٹائیمنگ اور اپنی جگہ پہ میں نے بھی وہی کیا ہے وہ بول کر ایک بار پھر کاغذات پہ جھک گئی تھی

عمر ہولے سے بڑبڑآیا تھا

)(ایلیٹ کلاس کی بگڑی ہوئی رئیس زادی

بات سنو زوجہ کیا تمھیں واقعی شک ہے کہ تمھیں الفا نے ہی کڈنیپ کیا ہے؟ لیل نے سوال کیا تھا

مجھے شک نہیں یقین ہے کہ یہ سب اسی نے کیا ہے ہا لے نے نظر اٹھائے بغیر جواب دیا تھا

پھر تم اسکے ساتھ ایک ہی گھر میں رہ کیوں رہی ہو؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.