Chapter 38: باب 38

میں انسپیکٹر انس جاوید بات کر رہا ہوں . . . آج آپ کے اپارٹمنٹ کے ساتھ والے اپارٹمنٹ سے ہمیں ایک شکایت موصول ہوئی تھی

نوح کا سانس رک گیا تھا

. . . نر مین . .

وہ بغیر آواز کے بڑبڑایا تھا

. انسپیکٹر اب بھی بول رہا تھا

جب ہم وہاں پہنچے تو ہمیں آپ کی بہن کافی تشویش ناک حالت میں ملیں . . . . ہمیں بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ آپ کی بہن کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے

نوح کو لگا تھا جیسے وہ مر گیا ہو . . . ایسی تکلیف کسی مرنے والے کو ہی ہوتی ہوگا اسکا سر بے اختیار نفی میں ہلا تھا ہم انہیں ہسپتال لے کر آئے ہیں . . . میں آپ کو باقی ڈیٹیلز بھیج دیتا ہوں آپ جلد از جلد پہنچ جائیں آپ کی بہن کی حالت بہت خراب ہے اس نے پروفیشنل انداز میں کہہ کر کال کاٹ دی تھی

جبکہ وہ اب تک نفی میں سر ہلا رہا تھا آنکھیں گلابی پڑ رہی تھیں گلہ خشک ہو رہا تھا . دل رک رک کر چل رہا تھا . . . . . آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھانے لگا تھا اس نے با مشکل کانپتی انگلیوں سے نمبر ملا یا اور فون کان سے لگایا ہی . ہیل . . ہیلو . . . جواد . . . . . نیرو کہاں ہے . . . یہ پولیس والا ک . کیا . کیا بب بکواس کرر ہا ہے؟ اس نے کہلاتے ہوئے با مشکل سوال کیا تھا

مقابل رونے لگا تھا وہ اس بلڈنگ کا چوکیدار تھا

نوح بھائی وہ سچ کہہ رہے ہیں میں شرمندگی کے مارے آپ کو فون نہیں کر سکا . . . باجی کی حالت بہت خراب ہے . . آپ ہسپتال چلے جاؤ بس وہ روتے ہوئے کہہ رہا تھا

نوح کے لئے اگلا سانس لینا بھی مشکل تھا

اس نے دھیرے دھیرے اپنی ٹانگوں سے جان نکلتی محسوس کی . . . . . . بلکہ اسکے سارے جسم سے جان نکل گئی تھی . . . . ایسی ازیت اور ذلت اس نے آج تک محسوس نہیں کی تھی . . . . اس کا دل کیا تھا زمین پھٹے اور وہ اس میں سما جائے . . . .

اسکی آنکھ سے ایک آنسو نکلا تھا اور اس کے ہلکی داڑھی والے چہرے پہ پھیل گیا اسکے بعد تو جیسے آنسوؤں کا ایک سیلاب امڈ آیا تھا

اسکی آنکھیں اب بھی بے یقینی سے پھیلی تھیں دل جیسے پھٹ رہا ہو . . . آنکھوں سے خون رسنے کو تیار ہو . . . . وہ زمین پہ بیٹھ گیا تھا . . . .

اس نے دونوں ہاتھ زمین پہ مار کر دھاڑیں مار مار کر رونا شروع کر دیا تھا

الفاظوں کی بازگشت اب بھی اسکے کانوں میں ہو رہی تھی

آنسو ایسے نکل رہے تھے جیسے آج کے بعد انکو نکلنے کا موقع نہیں ملے گا

آپ کی بہن کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے . . . آپ کی بہن آپ کی بہن

اسکا دل چاہا تھا وہ اپنی کانوں پہ ہتھوڑے مار کر خود کو سینے سے محروم کر لے

اسکا دل چاہ رہا تھا وہ خود کو شوٹ کر لے یہ کیسے ہو سکتا تھا یہ نہیں ہو سکتا تھا

اسے لگا تھا وہ آج کے بعد کبھی اٹھ نہیں سکے گا . . . . اسکا دل مر گیا تھا . . . . . اسکا جسم مر گیا تھا

نوح مرزا کی زندگی میں سب سے بڑا غم اسے آج ملا تھا

اس نے اٹھنے کی کوشش کی لیکن ٹانگوں میں سکت نہیں تھی آج اسے پتہ چلا تھا مرنا کیسا ہوتا ہے

ذلت سے بڑی کوئی موت نہیں آج اس نے اعتراف کیا تھا

***

صبح کی پو پھوٹی تو سارے میں اجالا سا پھیل گیا مرد اپنے کاموں کو جانے لگے عورتیں گھر کے کاموں میں جت گئیں بچے اسکولز کو جانے لگے عمر فجر کے بعد سو کر اٹھا سب سے پہلے معراج سلطان کی قبر پہ گیا اسکے بعد واپس گھر آیا ناشتہ کیا ہا لے کے لئے ناشتہ بنایا وہ ابھی کافی پی رہا تھا جب اسے ہارون کی کال موصول ہوئی وہ اسے لینے آ چکا تھا عمر گھر سے باہر نکل آیا اس نے بٹنوں والی سیاہ شرٹ کے ساتھ سیاہ ہی پینٹ پہن رکھی تھی ہلکی بڑھی ہوئی شیو میں وہ کافی اچھا اور فریش لگ رہا تھا اسکے برعکس ہارون رف سے حلیے میں تھا اور وہ شدید پر یشان لگتا تھا تھوڑی دیر بعد وہ دونوں ایک چھوٹے سے کیفے میں نسبتا ایک کونے والی میر پہ ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے تھے ہارون کی آنکھوں میں نا پسندیدگی تھی جبکہ عمر ریلکسڈ تھا اسے کوئی مسئلہ نہیں تھا

ہاں تو ہارون کل تم ہسپتال میں مجھے ملے تم نے کہا کہ تمھیں مجھ سے بات کرنی ہے . . . ہم دونوں دس منٹ سے یہاں بیٹھے ہیں کرو بات . . . وہ اسکے چہرے کو غور سے دیکھتا عام لہجے میں کہہ رہا تھا

ہا لے کیسی ہے؟ ہارون نے یاسین سے سوال کیا تھا

عمر نے کندھے اچکائے تھے

میں کسی غیر مرد سے اپنی بیوی کی بات کرنا پسند نہیں کرتا ہارون اسکا لہجہ دو ٹوک تھا

میں اسکا دوست ہوں کزن ہوں کوئی باہر کا آدمی نہیں ہوں . . . وہ حیران ہوا تھا پھر ذرا دھیما ہوا

تم مجھ پہ اعتبار نہیں کرتے ہیں ناں ؟

عمر نے جیسے ناک سے مکھی اڑائی تھی

میں اپنے باپ پہ بھی اعتبار نہیں کرتا . . یہ اعتبار بھروسہ تو تم رہنے ہی دو مجھ سے کام کی بات کرو تم مجھ سے ملنا کیوں چاہتے تھے؟

میں جانتا ہوں تم کچھ ڈھونڈ رہے ہو . . . کیا میں نہیں جانتا لیکن وہ تمھیں سلطان منزل سے ہی چاہیے تم نے فروا آنٹی اور سفیر کے ڈرائیور سے بھی کئی سوال کئے ہیں لیکن تمھیں کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملا . . . میں مدد کر سکتا ہوں اگر چاہو تو . . وہ نارمل لہجے میں اسے آفر کر رہا تھا

عمر اپنی آنکھیں چھوٹی کئے اسے دیکھے گیا

مجھے جو چاہئے ہوگا میں خود لے لوں گا عمر کو کسی کی ضرورت نہیں ہے تمہاری تو بالکل نہیں تم نے میری بیوی کے ساتھ جو کچھ کیا میں بھولا نہیں ہوں مجھے لگتا ہے ہماری ملاقات ختم ہو چکی ہے میں چلتا ہوں . . عمر اٹھ کھڑا ہوا تھا کیا تم نے واقعی ہا لے کو اغوا کیا تھا؟ ہارون نے تیزی سے سوال کیا تھا عمر رک گیا

اگر میں کہوں نہیں تو کیا تم یقین کر لو گے؟ اسکا انداز چیلنجگ تھا

ہاں میں کر لوں گا . . . .

عمر نے سر جھٹکا تھا جسے اسکی بات کو مذاق میں اڑا دیا ہو

میں اس دن ہسپتال واپس آیا تھا عمر . . . . ہارون اسکی طرف دیکھ کر بولا تھا

عمر کی آنکھوں میں تعجب ابھرا تھا

ہارون کہے گیا

اس دن جب ہا لے اور میں تم سے مل کر واپس گئے تھے میں تھوڑی دیر بعد پھر سے ہسپتال آیا تھا . . .

میں وہاں آیا تھا عمر . تم وہاں نہیں تھے . . . تم جا چکے تھے . . . میں نے تمہارا بل نہیں دیا تھا تمھارے پاس تمہارا والٹ نہیں تھا تم نے بل کیسے دیا ؟ . . . تم نے ڈاکٹر کو دھمکایا تھا میں یہ بات اسی دن جان گیا تھا میں نے ہا لے سے کچھ نہیں کہا لیکن میں یہ جان گیا تھا کہ تم کوئی عام آدمی نہیں ہو . . .

عمر دھیرے سے کرسی پہ بیٹھ گیا تھا

ہارون بول رہا تھا

میں نے اس دن مال میں بھی تمھیں دیکھا تھا . . . تب نہیں جب تم ہا لے سے بات کر رہے تھے تب جب تم نے اس آدمی کو اریسٹ کروایا وہ ایک سیریل کلر تھا ہے ناں ؟ اس نے عمر کی جانب دیکھتے ہوئے پوچھا تھا

عمر نے کوئی جواب نہیں دیا

مرد اس عورت کا دل کبھی خود سے خراب نہیں ہونے دیتا جس سے

وہ محبت کرتا ہو

ان سب باتوں کا مقصد صرف یہ ہے کہ تم نے اگر ہا لے کو اغوا کیا ہوتا تو کم از کم ساری رات اسے اپنی گاڑی میں نہ رکھتے تم کچے کام نہیں کر سکتے تم کوئی اور ہی آدمی ہو پر فیکشن تمھارے کام کا حصہ ہے میں پہلے دن سے جانتا ہوں ہا لے کو اغوا تم نے نہیں کیا میرا دل گواہی دیتا ہے تم نے یہ نہیں کیا سو اب تم مجھے بتاؤ تمھیں کیا چاہئے میں مدد کروں گا کیونکہ میں کر سکتا ہوں اسکا لہجہ سادہ تھا

آج کے زمانے میں دل کی گواہی کون سنتا ہے عمر نے جیسے طنز کیا تھا

ہارون مسکرایا تھا اسکے سانولے چہرے پہ ہلکی دھوپ پڑ رہی تھی گرے آنکھیں چمک رہی تھیں

میں آرٹسٹ آدمی ہوں ہم لوگ دل کی گواہیاں مانتے ہیں جو فتویٰ دل نے دے دیا وہ ہمارے لئے آخری ہوتا ہے دماغ کا استمعال بہت کم ہوتا ہے ہمارے یہاں

عمر کی آنکھیں مشتبہ انداز میں سکڑی تھیں

اور تم میری مدد کیوں کرو گے؟ بدلے میں تمھیں کیا چاہیے ؟

میں تمھارے لئے کچھ نہیں کررہا میں ہا لے کے لئے کر رہا ہوں میں اسکو اداس نہیں دیکھ سکتا میں ہمیشہ اس سے کہتا تھا کہ اگر ساری دنیا بھی اسکو چھوڑ دے تو ہارون شاہد اسکے ساتھ ہوگا . . . . کچھ دن پہلے جب اس نے مجھے خود سے الگ کیا تو مجھے لگا اب ہارون شاہد کبھی اس کے ساتھ نہیں ہو سکتا . . . . . لیکن میں غلط تھا اب مجھے سمجھ آگئی ہے میرا مقصد ہا لے کی "خوشی" ہے ہا لے کی "مدد "ہے اور اسکے لئے ہارون شاہد کو ہا لے سلطان کے پہلو میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہے میں دنیا کے آخری کونے میں کھڑے ہو کر بھی اسکے لئے سب کر سکتا ہوں وہ مجھے اپنے ساتھ رکھے یا نہ رکھے میں تو اسکے ساتھ ہوں ہمیشہ . . . سا تھ "کھڑے "صرف جسم ہوتے ہیں جو دور رہ کر بھی آپ کا سوچے اسکا دل آپ سے جڑا ہوتا ہے ہم دوست ہیں کبھی نہ کبھی کسی نہ کسی اچھے وقت میں ہم ٹھیک ہو جائیں گے لیکن میں اسکی مصیبت اور غم میں اسکے ساتھ نہ رہا تو ساری زندگی اس سے نظر نہیں ملا سکوں گا مجھے اسکے سامنے نظر اٹھانے جیسا چھوڑ دو مجھے بتاؤ تم کیا ڈھونڈ رہے ہو آخر میں جیسے بے بسی سے بولا تھا عمر حیات نے کندھے اچکائے تھے میر پہ زرا آگے کو ہوا آواز مدھم کر لی اور کہنا شروع کیا

سلطان منزل سے کوئی ہا لے کے اغوا میں شامل ہے پہلے مجھے لگا یہ سب مسز شمس نے کیا ہے لیکن وہ پچھلے ایک مہینے سے ایسی کسی جگہ نہیں گئیں جو مشکوک ہو یا جہاں مجھے ان پہ شک ہو . . . انکی کال ریکارڈنگ انکی سم کا ڈیٹا سب نکلوایا ہے میں نے کوئی فائدہ نہیں ہوا وہ سوائے چند کٹی پارٹیز . . . اور ایک دو ریستورانز کے علاوہ کہیں نہیں گئیں اسکے علاوہ میں نے پورے ایک مہینے ان سے ملنے والوں لوگوں کو بھی چیک کیا ہے کوئی ایسا می آد نہیں ہے جس پہ شک کیا جا سکے میں نے سفیر کے ڈرائیور سے بھی اسی لئے پوچھ گچھ کی کہ شاید انہوں نے اپنی نہیں سفیر کی گاڑی استمعال کی ہو یا پھر شاید گھر کے کسی . .

ایک منٹ ایک منٹ . . . ہارون جو غور سے اسکی بات سن رہا تھا اچانک اسکی بات کاٹتے ہوئے بولا تھا

تم نے کہا . . . شاید انہوں نے کسی اور کی گاڑی استمعال کی ہو . . . یہی کہا ناں . . . . ہا لے کی شادی سے دس دن پہلے انہوں نے مجھ سے میری گاڑی مانگی تھی میرا ڈرائیور بھی

عمر ایک جھٹکے سے سیدھا ہوا تھا

تمہارا ڈرائیور . . . وہ کہاں ہے مجھے اس سے ملواو وہ ضرور مسز شمس کو کسی ایسی جگہ لے گیا ہوگا جہاں سے مجھے ثبوت مل سکیں . . . میرا شک درست تھا وہ بولتے بولتے رکا تھا

ہارون اب بھی بے چین سا تھا عمر نے اسکو غور سے دیکھا تھا

کیا کچھ اور بھی ہے؟ . . . . کچھ ایسا جو تم مجھ سے چھپا رہے ہو؟

ہارون نے تھوک نگلا تھا . . .

. . . . اسی دن انہوں نے مجھ سے میری ایک پرانی سم بھی مانگی تھی . . . . میں نے دے دی تھی . . . . . میں پریشان تھا کچھ سوچے سمجھے بغیر میں نے . . . بس دے دی . . . . مجھے لگتا ہے . . . تمھیں اسی سم سے کچھ مل جائے گا . . . . . میں نے یہ جان کر نہیں کیا مجھے نہیں پتہ تھا فروا انٹی اتنا کر سکتی ہیں وہ شرمندگی سے کہہ رہا تھا جبکہ عمر کو جیسے فرق ہی نہ پڑا ہو

مجھے اپنا . . . . نمبر دو اسی سم کا ابھی اسکی ساری ڈیٹیلز نکلو اتا ہوں . . . . کچھ اور بھی ہے تو مجھے بتاؤ . . .

ہارون متعجب ہوا تھا

تم مجھے جج نہیں کرو گے؟ . . کیا تم مجھے ملامت نہیں کرو گے؟ میری بے وقوفی کی وجہ سے اتنا سب ہو گیا . . کیا تم مجھے کچھ نہیں کہو گے؟

عمر نے گہری سانس لی تھی

میں لوگوں کو جج نہیں کیا کرتا . . . اس طرح لوگ آدھی بات کرتے ہیں اور آدھی دل میں رکھ لیتے ہیں دل میں رکھی باتیں سلوپوئزن ہوتی ہیں . . . آہستہ آہستہ انسان کا دل مار دیتی ہیں . . . . اور میں قاتل نہیں بننا چاہتا وہ بول کر خاموش ہوا تو ہارون نے عجیب نظروں سے اسکو دیکھا

کیا ہا لے اور تم الگ ہوجاؤ گے؟ اسکے لہجے میں کچھ تھا کہ عمر بے اختیار اسے دیکھے گیا

یہ لڑکا سفیر جیسا نہیں تھا . . . یہ الگ تھا بہت الگ اسکے لہجے میں مخلصی تھی

میں انہیں کبھی خود سے الگ نہیں ہونے دوں گا . . . . میں ہمیشہ یہی چاہوں گا کہ وہ میرے ساتھ رہیں . . . چاہے جن حالات میں سہی ہمارا نکاح ہو گیا ہے . . اور میں اسے نبھانے کی پوری کوشش کروں گا کہتا وہ ہلکے لہجے میں اٹھ کھڑا ہوا تھا

کیا تم مجھے اپنے ڈرائیورسے نہیں ملوا رہے ؟ ہارون کو بیٹھے دیکھ اس نے سوال کیا تھا

وہ فورا اٹھا تھا اب وہ دونوں باہر جا رہے تھے

سیاہ آنکھیں چمک رہی تھیں سرمئی آنکھوں میں اداسی سی تھی

***

سلطان منزل کی صبح اداس اور مغموم سی تھی یوسف سلطان کو گھر لایا جا چکا تھا مہر ساری رات انکے سا تھ رہی تھی اور وہ ساری رات ہا لے کو پکارتے رہے تھے شمس رات دیر سے گھر آئے تھے انکا ارادہ فروا سے بات کرنے کا تھا لیکن وہ سو چکی تھیں

اس وقت وہ اپنے کمرے کے باتھ روم سے فریش ہو کر باہر نکل رہی تھی بوٹوکس اور سرجریز کا مارا ہوا بوڑھا چہرہ بغیر میک اپ کے مکروہ سا لگ رہا تھا بھوری آنکھوں خوابیدہ سی تھیں جیسے نیند پوری نہ ہوئی ہو البت سامنے بیڈ پہ بیٹھے شمس کو دیکھ کر ایسا نہیں لگتا تھا وہ چاک و چو بند تھے بال نفاست سے پیچھے کو جمائے سوٹ میں ملبوس وہ آفس جانے کو تیار لگتے تھے فروا انکو نظر انداز کرتی ڈریسنگ ٹیبل کی جانب بڑھنے لگی جب شمس نے بیٹھے بیٹھے انکا ہاتھ پکڑ لیا تھا ساتھ خود کھڑے ہوئے تھے

تمہید وہ کبھی باندھتے نہیں تھے سو سیدھا معدے پہ آئے

تم نے فہیم مرزا کے ساتھ مل کر ہا لے کو اغوا کروایا ؟ میں صرف ہاں یا ناں میں جواب پوچھوں گا بولو ہاں یا ناں وہ سنجیدہ لہجے میں پوچھ رہے تھے

فروا نے اطمینان سے انکو دیکھا تھا

میں نے کہا تھا ناں اب کسی اور کا حسن اور کسی اور کی جوانی استمعال کروں گی میں نے کہا تھا ناں میں سلطانز کی کمر توڑوں گی تمہارے بھرم توڑوں گی . . . میں نے تمھیں پہلے ہی بتا دیا تھا شمس اب تمھیں مجھ سے کوئی گلہ نہیں ہونے چاہیے وہ کہہ کر جانے لگیں جب شمس کا بھاری ہاتھ اٹھا تھا اور چٹاخ کی آواز پورے کمرے میں گونجی تھی فروا منہ کے بل بیڈ پہ جا گری تھیں

ذلیل عورت تمہاری جرات کیسے ہوئی کہ تم میری پاک دامن بھتیجی پہ بہتان لگاؤ . . . . تم انتقام کے چکر میں اتنی جنونی بن گئی . . تمھیں شرم نہیں آئی تم کیسے کر سکتی ہو ایسا . . . . لعنت ہو تم پہ ملعون عورت لعنت ہو . . . . تم پہ خدا کی لعنت ہو سارے جہاں کی لعنت ہو تم پہ وہ بلند آواز میں انکو گالیاں بکتے ہوئے چلا رہے تھے

فروا چند لمحے تو اسی طرح شاک کے عالم میں چہرے پہ ہاتھ رکھے پڑی رہیں اور پھر اگلے ہی لمحے وہ ایک زخمی ناگن کی طرح پھنکارتی ہوئی اٹھی تھیں

شمس جو انکے سامنے ہی کھڑے تھے فروا نے پوری قوت سے شمس کے چہرے پہ ویسا ہی تھپڑ دے مارا تھا جیسا تھوڑی ہی دیر پہلے انکو پڑا تھا

مارے شاک کے شمس کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں چند لمحہ قبل گالیاں بکتی انکی زبان مفلوج ہوگئی تھی گو کہ انکے تھپڑ میں شمس کے ہاتھ جیسا بھاری پن اور شدت نہیں تھی لیکن مرد کے چار تھپڑ کے مقابلے عورت کی طرف سے پڑنے والا ایک تھپڑ زیادہ زور سے لگتا ہے

تمھیں کیا لگتا ہے میں کوئی اٹھائی گیر ہوں کوئی گری پڑی ہوں جس پہ تم ہاتھ اٹھاؤ گے چیخو گے چلاو گے وہ زخمی شیرنی کی طرح سرخ ہوتی آنکھوں سے غرائی تھیں میں'. . . فروا بیگ ہوں میں ملکہ ہوں تم مجھ پہ ہاتھ اٹھاو گے . . . مجھے گالیاں دو گے میں ہاتھ کاٹ دوں گی زبان کھینچ لوں گی انکی آواز بلند ہوتی جا رہی تھی میں ذلیل ہوں تو تم کیا ہو کیا تم وہی نہیں ہو جس نے اپنے بھائی کو قتل کیا

شمس کے چہرے کا رنگ بدلہ تھا

تمہاری اوقات کیا ہے شمس اگر آج میں نہ ہوتی اگر میرے بنائے ہوئے جھول نہ ہوتے تو کیا آج ہیون تمھیں مل پاتا ؟ اگر اس دن میں تمھیں ہسپتال نہ بھیجتی تو کیا آج تم سلطان ہوتے ؟ . . . . تمھیں سلطان میں نے بنایا ہے شمس اور تم مجھ پہ ہاتھ اٹھاو گے

شمس کا چہرہ سفید پڑ رہا تھا فروا اب بھی انکے گرد چکر کاٹتی غرا رہی تھیں

میں نے شمس میرے عظیم دماغ نے ہمیشہ کی طرح تمھیں بچایا تمھیں ایک سلطنت دی تمہارا ایمپائر دیا اور تم مجھ پہ ہاتھ اٹھاو گے بھولو مت کہ ہیون کے اصلی کاغذات اب بھی میرے پاس ہیں تمھارے پاس جعلی سائن ہیں شمس تمھیں چاہیے کہ میرے قہر سے ڈرو اگر میں تمھیں عرش پہ بیٹھا سکتی ہوں تو اگلے ہی لمحے تمھیں فرش پہ بھی پھینک سکتی ہوں

وہ شمس کے آہانت سے سرخ چہرے کو نظر انداز کیے بولے جا رہی تھیں

مجھ سے ڈرو شمس میں اگر محبت میں تمھیں تخت پہ بٹھا سکتی ہوں تو نفرت میں تمھارے ساتھ کیا کر سکتی ہوں یہ مجھے بتانے کی ضرورت نہیں ہے کیا تم نے نہیں دیکھا اس نگین کی کاربن کاپی کا انجام وہ خود کو شہزادی کہتی تھی . . . . میں نے اسے کنیز سے بھی بد تر بنا دیا وہ ڈیزائنر ویر پہنتی تھی آج مانگے ہوئے کپڑے پہنتی ہے . . . . بڑے بڑے ریستورانز میں کھانا کھاتی تھی آج اسکے پاس دو وقت کی روٹی کے لئے پیسے نہیں ہیں دنیا کے بہترین ڈائمنڈز اپنے گلے اور انگلیوں میں پہنتی تھی آج وہی ہیرے جواہرات بیچنے کی نوبت آگئی ہے اسے محبتوں پہ ناز تھا ناں میں نے کیسے اس سے ہر رشتہ چھین لیا آج وہ اکیلی ہے خالی ہاتھ ہے وہ لڑکا عمر بہت جلد وہ بھی اسے چھوڑ دے گا کیونکہ ہا لے سلطان کا بخت اب میرے ہاتھ میں ہے اسکی قسمت کی خدا میں ہوں تم دیکھنا شمس وہ ایک دن سڑکوں پہ بھیک مانگے گی اور اسے کوئی بھیک دینے والا بھی نہیں ہوگا اگر تم چاہتے ہو تمھارے ساتھ ووہ سب نہ ہو جو اسکے ساتھ ہوا ہے تو آئندہ . . . اپنی اوقات میں رہنا وہ نخوت سے کہتی الما ری کی جانب بڑھ گئی تھیں

پیچھے سے شمس نے خود کو کہتے سنا

اسکا بخت بلند ہے فروا . . . وہ پارس پتھر ہے مٹی کو سونا کرتی ہے . . . تم سب کچھ کر سکتی ہو اسکا بخت نہیں چھین سکتی تم نے اس سے جو محبتیں چھین لیں وہ عارضی تھیں تب ہی اسکے ساتھ نہیں ٹھہر سکیں جو محبت اسے اب مل رہی ہے وہ دائمی ہے وہ جب تک یہاں تھی شہزادی تھی اب ملکہ ہے . . . اگر وہ سمجھے تو . . . وہ رک رک کر کہہ رہے تھے

فروا بھنویں بھینچے انکو سنے گئیں

وہ لڑکا اسے کبھی نہیں چھوڑے گا . . . تم نے مجھے تو اپنے ہاتھ سے سلطان بنایا ہے ناں بھائی شروع سے سلطان رہے ہیں انہوں نے اپنی بیٹی کے لئے جس شخص کو چنا ہے سوچو وہ کیا ہوگا؟ . . . وہ شخص اسے تب یہاں سے لے گیا اس نے تب اسکی حفاظت کی جب ان دونوں کا کوئی تعلق بھی نہیں تھا اور اب وہ اسکی بیوی ہے تم سوچ سکتی ہو اب وہ اسکے لئے کیا کرے گا

تم کہتی ہو تم نے اس سے آسائشات چھین لی ہیں

نہیں فروا

وہ آدمی ہا لے کے قدموں میں ساری دنیا ڈھیر کرنے کو تیار ہے وہ ایک شاندار مرد ہے

آج مجھے تم پہ رحم آ رہا ہے تم نے جو کچھ کیا اسے اللہ نے تم پہ الٹ دیا سوچو فروا سوچو اس رات ہا لے کسی اور کی گاڑی میں بھی جا سکتی تھی وہ عمر کی گاڑی میں ہی کیوں گئی ؟ اسے وہاں اسکا بخت لے گیا سکند ری بخت وہ اگر یہاں سے گئی ہے تو اس محل سے زیادہ بڑے اور اونچے محل میں رہ رہی ہے تم نے اس سے سفیر اور ہار ون چھین لئے اللہ نے اسے ایسا شخص دیا ہے جو ان دونوں پہ بھاری ہے کبھی جو تم اسکی زہین آنکھیں دیکھو تو تمھیں پتہ لگے وہ کیسے آنکھوں سے بات کرتا ہے وہ کیسے اپنے لفظوں سے دل جیت لیتا ہے وہ اپنے لفظوں اور ذہانت سے کھڑے کھڑے تم سے کیا کچھ کروا لے اور تمھیں پتہ بھی نہ لگے

تم کہتی ہو وہ شہزادی نہیں رہی سہی کہتی ہو

وہ ملکہ ہے حکومت کرنے کے لئے پیدا ہوئی ہے وہ یہاں بھی حکومت کرتی تھی وہاں بھی کرے گی جسے تم اپنا بدلہ کہہ رہی ہو وہ اسکے لئے تخت کی آزمائش تھی تم اس سے کچھ نہیں چھین سکتی تم ناکام ہوگئی ہو آج مان لو یہ بات وہ سادگی سے کہہ کر خموش ہوئے تھے

فروا نے سینے پہ دونوں بازو باندھے تندہی سے انکو دیکھا تھا

بہت محبت جاگ رہی ہے آج تو کیا ہیون اسکے حوالے کرنے کا ارادہ کر لیا ہے؟ جاؤ انکے قدموں میں گر جاؤ اور ان سے کہو کہ تم نے انکے باپ کا قتل کیا لیکن اب تم شرمندہ ہو اور اب سب کچھ فکس کرنا چاہتے ہو تم انہیں یہ نقلی پیپرز دے رہے ہو یا میں اصلی پیپرز دے آؤں بتاؤ کیا کرنا ہے؟

شمس چند لمحے انکو دیکھتے رہے پھر بولنا شروع کیا

میں نے اپنے دل سے ہا لے کے لئے نفرت ختم کی ہے طاقت اور سلطنت کی لالچ نہیں ہیون کل بھی میرا تھا اور آج بھی اور ایک بات اور میں اپنے بھائی کو مار کر شرمندہ نہیں ہوں وہ یہی ڈیزرو کرتے تھے وہ کہتے ہوئے باہر نکل گئے تھے

پیچھے فروا پیچ و تاب کھاتی رہ گئی تھیں

اس عمر حیات کا کچھ کرنا ہوگا

باہر جاتے شمس اور الماری کے قریب کھڑی فروا کو نہیں چھوڑ کر کیا تم معراج سلطان کے قتل والے دن میں واپس جانا چاہو گے؟

یہ وہ وقت ہے جب عمر ہا لے کو اپنے ساتھ لے کر نکلا تھا شمس باہر ہونے والے سارے ہنگامے پہ لعنت بھیجتے اندر اپنے کمرے میں آئے تھے

فروا انکے پیچھے ہی آئی تھیں اب وہ دونوں ایک دوسرے کے بالکل سامنے کھڑے تھے

ان دونوں کی کافی دیر سے ایک ہی بحث چل رہی تھی اور اب شمس تنگ آ گئے تھے

فروا میں نے کہا ناں یہ وقت مناسب نہیں ہے میں اس وقت ہیون کی بات نہیں کر سکتا کیا تمہارا دماغ چل گیا ہے بھائی مر رہے ہیں اور میں وہاں جا کر کاروبار کی بات کروں تم سیدھا یہ کیوں نہیں کہتی کہ میں انکا گلہ دبا دوں وہ سخت جھنجھلائے ہوئے تھے

وہ نہیں مر رہے آدھے مرے ہوئے ہیں وہ یہی وقت ہے شمس یہی وقت اگر آج نہیں تو پھر کبھی نہیں تمھیں کیا لگتا ہے تم انکی زندگی میں انسے ہیون لے سکتے ہو؟ یہ تمہاری خام خیالی ہے اگر تمھیں اپنے لئے کچھ کرنا ہے تو آج کرنا ہے چاہے اسکے لئے معراج سلطان کو مرنا ہی کیوں نہ پڑے میرے پاس سارے کاغذات ہیں کل رات میں نے سارے کاغذات ہینڈ اوور کر لئے تھے تم سوچو شمس جب آدھا مرا ہوا مرد کاغذات دے سکتا ہے تو کیا وہ سائن نہیں دے سکتا ؟ وہ انہیں اکسا رہی تھیں اور دور کہیں کامیاب بھی ہو رہی تھیں

شمس نے رک کر انکو دیکھا تھا

کیا بکواس کر رہی ہو ہیون کے پیپرز تمھارے پاس ہیں؟

فروا مسکرائی تھیں پورے دل سے

ہاں وہ میرے پاس ہیں . . . . تمھارے بھائی رات وہ کاغذات ہا لے کے نکاح کے وقت اسکو دینے والے تھے لیکن میں نے کسی طرح وہ اٹھا لئے . . . . . اینڈ گیس واٹ ہیون ہا لے کے نام پہ ہے لیکن پاور آف اٹارنی عمر حیات کے نام ہے اور یہ بات عمر نہیں جانتا شاید معراج سلطان اسے سرپرائز دینا چاہتے تھے . . . .

تمھیں یہ سب کیسے پتہ ؟ شمس نے انکو بیچ میں ٹوکا تھا

میں نے فرہاد غفار کو خرید لیا ہے شمس . . . وہ میرے لئے کام کرتا ہے . . . . چند روز قبل اس آدمی عمر حیات نے معراج سلطان سے کہا تھا کہ وہ ہیون اسکے نام کر دیں معراج سلطان نے گو کہ اسے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا تھا لیکن انہوں نے یہ کام کر دیا تھا اس لڑکے کے تیور دیکھ کر آج تو میں ڈر ہی گئی لیکن شکر ہے کہ وہ اب تک ان کاغذات کے بارے میں نہیں جانتا

شمس اب بھی متذبذب تھے

لیکن میں کیا کر سکتا ہوں کیا پوری دنیا کو پاگل بنا سکتا ہوں ؟ سب لوگ مجھ سے پوچھیں گے کہ میرے بھائی نے مجھے ہیون کیوں دیا میں کیا کہوں گا؟ اور وہ عمر تمھیں لگتا ہے وہ مجھ سے سوال نہیں می کرے گا؟ وہ کوئی عام آد نہیں ہے اسے کنوینس کرنے کو مجھے ثبوت چاہیے ہوں گے میں فلحال یہ سب نہیں کر سکتا فروا تم اپنی سازش خود تک رکھو

فروا گھوم کر انکے سامنے آئی تھیں

تم ان سے کہہ دینا کہ تم نے ہیون خریدا ہے اپنی کمپنی کے پچیس فیصد کے بدلے خریدا ہے . . . . .

شمس نے اچھنبے سے انکو دیکھا تھا

کیا بکواس کر رہی ہو میں کچھ سمجھا نہیں

دیکھو شمس جب معراج بھائی نے تم سے شیئرز خریدنے کی بات کی تھی تب کیا ہوا تھا یاد کرو ؟ تم نے کوئی پیپر ورک نہیں کیا تھا

شمس کی آنکھیں چمک اٹھی تھیں وہ فروا کے مزید بولنے کو بے تاب ہو اٹھے تھے

انکے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے کہ انہوں نے تم سے وو پچیس فیصد خریدے ہیں . . . . . تم انکے اکاؤنٹ میں پیسے ٹرانسفر کروا دیتے تھے . . . . وہ کمپنی میں کام کرتے تھے لیکن ڈیل . . . ڈیل نہیں ہوئی پیپر ورک نہیں ہوا شمس . . . تمھارے پاس گولڈن چانس ہے اسے مت گنوا و جاؤ اپنی امپائیر بناؤ اپنے لئے کچھ کرو

وہ کچھ کچھ راضی ہوگئے تھے

لیکن میں نے ہیون کے کاغذات نہیں بنوائے میں نے اپنی کمپنی کے پچیس فیصد کے پیپرز بھی نہیں بنوائے میں اتنے کم وقت میں اتنا سب کچھ کیسے کر سکتا ہوں ؟

فروا نے انکے دونوں ہاتھ تھام لئے تھے نہ جانے کتنا عرصہ بعد

جو پیپرز فرہاد نے عمر اور ہا لے کے لئے بنوائے تھے میں نے ویسے ہی پیپرز تمھارے لئے بنوا لئے ہیں

تم میرا عشق ہو شمس . . . . میں نے تمھارے لئے سب کر لیا ہے سارے کاغذات بنوا لئے ہیں بس ایک دستخط اور تم سلطان بن جاؤ گے تمہاری سلطنت ہوگی تم حکومت کرو گے تمہارے پاس وہ سب ہوگا جس کا تم نے کبھی خواب دیکھا تھا جب تک تمہارے ساتھ فروا ہے تمھیں کسی چیز کا خوف نہیں ہونا چاہئے وہ ایسے مان سے کہہ رہی تھیں کہ لمحے بھر کو شمس وہ ہوٹل کا کمرہ اور اپنی نفرت بھول گئے تھے

کچھ دیر قبل جو نیم رضا مند تھے اب مکمل تیاری کے ساتھ جا رہے تھے

اپنے دل کو مارنے ہمیشہ کے لئے

موجودہ دن

فروا اپنے موبائل پہ کسی سے بات کر رہی تھیں چہرے پہ ہلکی سی فکر مندی تھی اور ہلکاسا حسد بھی

مجھے اسکی ساری ڈیٹیلز چاہئے مجھے بتاؤ وہ عمر حیات کون ہے کہاں سے آیا ہے اور اسکا فیملی بیک گراؤنڈ کیا ہے مجھے اسکے بارے میں ایک ایک بات بتاؤ فرہاد اسکی کمزوری اسکی طاقت سب اسکا برا وقت اب آ چکا ہے آگے سے کچھ کہا گیا تھا فروا نے بے دلی سے کال کاٹ دی تھی اب وہ یہاں سے وہاں چکر لگا رہی تھیں ساتھ بڑبڑآتی جاتی تھیں نہیں نہیں یہ وہ نہیں ہو سکتا . . . یہ نگین کا بیٹا نہیں ہو سکتا . . . میں نے اس دن اس عورت کو خالی ہاتھ بھیج دیا تھا . . . . میں نے اسے دکھا دیا تھا کہ یہاں نگین کے بیٹے کی کوئی جگہ نہیں پھر کیسے کیسے آ سکتا ہے وہ ؟ لیکن اسکی آنکھیں . . . اسکی آنکھیں کیوں ہیں ایسی ؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.