Chapter 37: باب 37

میوزک کا بے ھنگم شور نا زیبا لباس پہنے . . . . رقص کرتے لڑکے لڑکیاں . . . . کچھ نشے میں جھولتے . . . اور کچھ اسی نشے طرح جھومنے کو بے قرار نوجوان لڑکے لڑکیاں یہ منظر تھا شہر کے بہت بڑے اور مہنگے کلب کا تم اگر زرا اپنی نظر گھماؤ تو سامنے ہی بار ٹینڈر کے سامنے اسٹول پہ تمھیں یاقوت مرزا بیٹھا ہوا نظر آجائے گا ناک سے سفید پاؤڈر کو اپنے اندر اتارتا اور پھر گردن پیچھے پھینک کر جیسے اندر تک سکون اترتا محسوس کرتا پھر سیدھا ہوتا ایک دو گھونٹ مہنگی وائن حلق میں انڈیلتا اسکی آنکھیں گلابی ہو رہی تھیں . . ناک سرخ چہرے پہ پھیلا رنج آج اسکے قریب کوئی لڑکی نہیں تھی تھوڑی تھوڑی دیر بعد اگر کوئی لڑکی قریب آتی بھی تو وہ اسکو بری طرح جھڑک کر دور کرتا آج اسکا غم بہت بڑا تھا

دقعیعا ایک ڈھیلی شرٹ اور پینٹ پہنے ہوئے لڑکا اسکے قریب دوسرے اسٹول پہ آ کر بیٹھا اس نے غور سے یاقوت کو دیکھا اور پھر اسکے ہاتھ سے وائن کا گلاس لے کر اپنے ہاتھ میں پکڑا اور دوسرے ہاتھ سے اسکا ہاتھ پکڑ کر اٹھ کھڑا ہوا یاقوت نے کوئی مزاحمت نہیں کی وہ اسکے ساتھ کھنچتا چلا گیا اسکے قدم لڑکھڑا رہے تھے نسبتا ایک سنسان گوشے میں آ کر قیس نے اسکا ہاتھ چھوڑا تھا یہاں میوزک کا شور قدرے کم تھا

اب بتاؤ کس بات کا سوگ منا رہے ہو . . . ؟ وہ صباء اتنی بھی خوب صورت نہیں ہے جو تم اسکے درد میں خود کو ہی ختم کر دو . . . چلی گئی ہے ناں دس اور لے آتے ہیں مر کیوں رہا ہے؟ . . وہ اب بہت غصے سے اسکو جھڑک رہا تھا قیس آفندی یاقوت کا بیسٹ فرینڈ تھا دونوں ہر وقت حساتھ ہی نظر آتے تھے تو کے بعد وہ اپنی سب باتیں قیس سے کہہ سکتا تھا اس وقت بھی کلب میں بیٹھے اسکے کچھ جاننے والوں نے قیس کو کال کر کے بلایا تھا

بات یہ نہیں ہے . . . یاقوت نے شکستگی سے سر جھکایا تھا اور پھر آہستہ آہستہ سا ری بات اسے کہہ سنائی

کیا نوح اس لڑکی میں انوالوڈ ہے؟ ساری کہانی سننے کے بعد اس نے بس یہی تبصرہ کیا تھا

نہیں . ایسا کچھ نہیں ہے

اچھا تو پھر کیا نوح کی کوئی گرل فرینڈ یا منگیتر ہے؟ وہ سوچتے ہوئے کہہ رہا تھا

کیا بکواس کر رہے ہو تم وہ ان سب کاموں میں نہیں پڑتا اور ان سب باتوں کا مقصد کیا ہے وہ جھنجھلا یا تھا بدلہ . . . ہم اس سے بدلہ لیں گے . . اس نے تمھیں ایک غیر لڑکی کی عزت بچانے کے لئے استمعال کیا ہے ناں اب تم اسکی کسی بہت عزیز . . اور محبوب لڑکی پہ قبضہ کر لو اسکے ساتھ وہی کرو جو تمھیں اس ہا لے کے ساتھ کرنا تھا اور وہ اسے بچا نہیں سکے گا پھر دیکھو کیسے تڑپتا ہے نوح اسکی ہمت کیسے ہوئی تمھیں استمعال کرنے کی تم یاقوت مرزا ہو . . . . کوئی عام آدمی نہیں ہو یہاں بیٹھ کر رونے سے بہتر ہے اپنا بدلہ لو نوح کو بتاؤ کہ تم استمعال ہوئے بغیر بھی اپنا انتقام لے سکتے ہو مرد بنو یاقوت مرد وہ اپنے حساب سے ایک سچا دوست ہو نے کا ثبوت دے رہا تھا

اسکی کوئی گرل فرینڈ نہیں ہے اسکی زندگی میں کوئی لڑکی نہیں ہے وہ . . . یاقوت بولتے بولتے رکا تھا سماعتوں میں دور کہیں نوح مرزا کی آواز سنائی دی تھی

میری زندگی میں ایک ہی عورت ہے نیرو

مجھے ہر لڑکی میں نیرو نظر آتی ہے .

میری زندگی میں ایک ہی عورت ہے

مجھے ہر لڑکی . . میری بہن سے دور رہو یاقوت

میری زندگی . . . ایک عورت . . . ہر عورت میں نیرو

میری بہن

اسکے ذہن میں اوازیں گڈمڈ ہونے لگی تھیں

اسکی ایک بہن ہے بس بلاخر وہ بول پڑا تھا

قیس کھل کر مسکرایا تھا

گریٹ یہ تو بہت اچھا ہو گیا اب پتہ چلے گا نوح کو میرے دوست کے ساتھ غداری کرنے کا کیا نتیجہ ہوتا ہے جبکہ یاقوت کی آنکھوں میں بے چینی ابھری تھی

وہ معصوم ہے اسکا کیا قصور . . . وہ بہت چھوٹی ہے ہم کچھ اور سوچ لیتے ہیں لیکن وہ نہیں . . . . اسی ہا لے کو کڈنیپ کر لیتے ہیں یا پھر . . .

قیس نے اسکی بات بیچ میں کاٹ دی تھی

بس یاقوت اب اور کچھ نہیں . . . وہ لڑکی اے ایس پی کے گھر میں ہے اور وہ اب تجھے اسکے سائے کو بھی چھونے نہیں دے گا تو نے اگر واقعی مرد بننا ہے اور اپنا بدلہ لینا ہے تو چل میرے ساتھ ورنہ باہر جا وہ آسٹو ل اب بھی فارغ ہے جا کر غم منا جس لڑکی کو تو معصوم کہہ رہا ہے ناں وہی اس سارے فساد کی جڑ ہے کیا نوح نے اسکی وجہ سے تمھیں دھوکہ نہیں دیا کیا اسکو پروٹیکٹ کرنے کے لئے اس نے اس لڑکی کو پر وٹیکٹ نہیں کیا؟ پھر بھی اگر تو نا مردوں کی طرح بیٹھے رہنا چاہتا ہے تو ٹھیک ہے بیٹھا رہ یہاں میں جا رہا ہوں وہ غصے سے بولتا آگے بڑھا جب یاقوت نے گلابی پڑتی آنکھوں اور کانپتے ہاتھوں سے اسکا ہاتھ پکڑ لیا

نوح کی بربادی یاقوت مرزا کے ہاتھوں ہی لکھی ہے آج میں اسے بتاؤں گا اصل مرد کیسا ہوتا ہے اسکی آنکھوں سے شعلے نکل رہے تھے . . . . وہ انتقام کے لئے تیار تھا یہ جانے بغیر کہ اس کے بعد وہ ساری زندگی اس ایک رات کے ہونے کو روئے گا

کچھ دیر بعد وہ دونوں اس بلڈنگ کے پارکنگ ایریا میں کھڑے تھے یاقوت گاڑی سے باہر نکلا تھا قیس اسکے ساتھ ہی دروازہ بند کرتا باہر آیا تھا

. .کیا میں بھی ساتھ آؤں ؟ . وہ آنکھ دباتے ہوئے پوچھ رہا تھا

جواب میں یاقوت نے اسکو گھور کر دیکھا تھا اور آگے بڑھ گیا تھوڑی دیر بعد وہ نوح کے اپارٹمنٹ کے دروازے کے سامنے کھڑا تھا اس نے کی کارڈ لگایا لیکن شاید یاقوت لاک تبدیل کروا چکا تھا

ڈرگز اور شراب کی زیادتی کی وجہ سے اس سے کھڑا ہونا بھی مشکل لگ رہا تھا . . . . اس نے اپنی جیبیں ٹوٹل کر اپنا موبائل باہر نکالا اور نر مین کو کال ملائی

ایک دو بار بیل بجنے کے بعد کال اٹینڈ ہوگئی تھی

کیسی ہو پیاری کزن ؟ . . . میں تمھارے گھر کے دروازے پہ کھڑا ہوں پلیز کھول دو یار . . . مجھ سے کھڑا نہیں ہوا جا رہا وہ چھوٹتے ہی بولا تھا

اندر نر مین کی جان پہ بن گئی اسکی سبز آنکھوں میں یکدم خوشی اور خوف کے تاثرات امڈ آئے تھے

یاقوت کے آنے کی خوشی . . . . نوح کو پتہ لگنے کا خوف

میں نہیں آ سکتی . . . بھائی نے کہا ہے آپ اب کبھی میرے لئے نہیں آئیں گے . . . . اور میں آپ کا انتظار نہ کروں آپ پلیز چلے جائیں . . میں دروازہ نہیں کھولوں گی وہ یاسین سے کہہ رہی تھی

لیکن دیکھو میں توآ گیا ہوں ناں ؟ تمھارے لئے ہمیشہ کے لئے . . . اگر تم نہیں آئیں تو میں ساری رات یہیں بیٹھا رہوں گا . . . اور ذرا آ کر دیکھو تو سہی میرے ساتھ ہوا کیا ہے میں کھڑا بھی نہیں ہو پا رہا وہ اپنے لہجے میں مصنوعی سا دکھ پیدا کرتا کہہ رہا تھا

وہ بچپن سے ساتھ تھے یا قوت اسکی کمزوری جانتا تھا

کیا آپ کو کہیں لگ گئی ہے؟ آپ ٹھیک تو ہیں؟ سبز آنکھوں والی لڑکی فکرمند ہو اٹھی تھی وہ صوفے سے اٹھ کر دروازے کے قریب آ گئی تھی اب ان دونوں کے بیچ میں بس یہ دروازہ ہی تھا

یاقوت اپنی چال کامیاب ہوتے دیکھ مسکرایا تھا ح

بہت بہت بری طر لگی ہے مجھے . . . . تم ایک بار آ کر تو دیکھو . . . نیرو . . . مجھے بہت تکلیف ہو رہی ہے میرا دل زخمی ہو گیا ہے

اور بس وہ مہربان لڑکی اب مزید نہیں رک سکتی تھی اس نے دروازہ کھول دیا تھا گھر کا نہیں اپنی اور یاقوت کی بربادی کا

دروازہ کھلتے ہی وہ فورا سےپہلے اندر آیا تھا اور لاک لگایا تھا یہ سب اتنی جلدی ہوا کہ نر مین کچھ سوچ سمجھ ہی نہ سکی اب یاقوت اپنی سرخ ہوتی آنکھوں کے ساتھ اسکے سامنے کھڑا تھا

نر مین کا دل ڈوب کر ابھرا تھا

ااپ . . اپ نے کہا آپ کو لگی ہے . . . لیکن آپ تو ٹھیک ہیں . . .

میرے دل پہ لگی ہے اور تمھارے بھائی نے ماری ہے . . . اب بدلہ تو تمھیں چکانا ہوح گا نہ نر مین جان بس تم نو سے ایک بات کہہ دینا اس سے کہنا کہ تم میری بہن نہیں ہو وہ دانت پہ دانت جمائے سرد سی سرگوشی کر رہا تھا اسکے منہ سے بدبو آ رہی تھی وہ کہیں سے بھی چند منٹ پہلے والا یاقوت نہیں لگ رہا تھا جس نے نر مین کو کال کی تھی

تمھارے بھائی کو مجھے استمعال کرنے کا بہت شوق ہے ناں آج میں اسے بتاؤں گا یاقوت اپنے ساتھ برا کرنے والوں کے ساتھ کیا کرتا ہے تم سوچ رہی ہوگی اس سب میں تمہارا کیا قصور تو میں تمھیں بتا دوں کہ ہر فساد کی جڑ تم ہو . . . سارے مسائل تمہاری ذات سے جڑے ہیں . . آج سب مسائل ختم ہو جائیں گے وہا سکے قریب آتے ہوئے کہہ رہا تھا

نر مین کے جسم سے جیسے کسی نے روح کھینچ لی ہو

اس نے پیچھے قدم موڑے تھے لیکن اب فرار کی ہر راہ ختم ہوگئی تھی . . . . آج کے بعد سے اسکی ساری زندگی اند ھیر ہونے والی تھی

زندگی تو یاقوت مرزا کی بھی تاریک ہونے والی تھی لیکن ابھی وہ اس بات سے واقف نہیں تھا

""تین گھنٹے بعد

وہ اسی گاڑی میں بیٹھا تھا .ریلکسڈ سا . . . تھکا ہوا . . . اور کچھ بے چین سا . . شرٹ کے اوپری دو بٹن کھلے ہوئے تھے

. اسکے ساتھ وا لی سیٹ پہ قیس بیٹھا تھا اس نے فون کان سے لگا رکھا تھا

جی جی . . . آفیسر . . . جی میں اسی بلڈنگ سے بات کر رہا ہوں . . یہاں اپارٹمنٹ نمبر 105

میں ایک لڑکی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے . . . . میں کچھ آوازیں سن کر یہاں آیا تھا . . . نہیں وہ آدمی بھاگ گیا ہے لیکن لڑکی کی حالت تشویش ناک ہے . . . . جی بالکل سر میں نہیں کھڑا ہوں آپ آجائیں میں آپ کو لوکیشن بھیجتا ہوں . . . میرا فلیٹ نمبر

106 ہے آپ پلیز جلدی آجائیں سر

اس نے بات کر کے کال کاٹ دی تھی

اب خوش ہے ناں ؟ اب تو دل خوش ہو گیا ہے ناں ؟ وہ چہک کر پوچھ رہا تھا

جبکہ یاقوت نے بے دلی سے سر سیٹ کے پشت سے ٹکا دیا تھا

اسے اپنی کیفیت سمجھ نہیں آ رہی تھی

***

ہال لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ایک میر پہ ہر چینل کے مائیک رکھے تھے ان مائیکس کے پیچھے شمس سلطان بیٹھے تھے انکے ساتھ والی کرسی پہ ایک طرف بے چین اور مضطرب سا سفیر اور دوسری طرف مغموم سے شاہد حسین ہارون بھی ایک طرف کھڑا تھا

ایک مائیک قریب کر کے بلیک ڈنر سوٹ میں ملبوس شمس سلطان نے بولنا شروع کیا تھا

آپ سب مجھے جانتے ہیں . . . میں شمس سلطان ہوں . . اس شہر کے ایک کامیاب بزنس میں آپ لوگ میرے مرحوم بھائی کو بھی جانتے ہوں گے . . . انسانیت کے مسیحا . . . نرم دل اور انصاف پسند معراج سلطان . . وہ بول رہے تھے مجمع دم سادھے انکو سن رہا تھا

کچھ دن پہلے میرے بھائی کو ہارٹ اٹیک ہوا ہم انہیں ہسپتال لے گئے لیکن وہ جان پر نہ ہو سکے میرے بھائی اس دنیا سے چلے گئے . . . . وہ لمحہ بھر کو رکے تھے آنکھوں میں آئے نا دیدہ آنسو صاف کئے گہری سانس لی خود کو کمپوزڈ کرنے کیا داکاری کی پھر کہنا شروع کیا

ہمیں موت کی وجہ . . . . ہارٹ اٹیک بتائی گئی لیکن یہ حقیقت نہیں تھی . . . حقیقت یہ ویڈیو ہے . . . . میں چاہوں گا آپ سب پہلے یہ ویڈیو دیکھ لیں . . انہوں نے اشارہ کیا تھا انکی دائیں طرف لگی بڑی سی سکرین پہ ویڈیو چلنے لگی سب نے صبح سے لے کر اب تک کئی بار دیکھی ہوئی ویڈیو پھر دیکھنی شروع کر دی کچھ لوگوں کی نظروں میں بے زاری ابھری کچھ نے بڑے غور سے ایک بار پھر سارے الفاظ پہ غور کرنا چاہا کچھ کی نظروں میں غصہ تھا کچھ دکھ میں تھے

تھوڑی دیر بعد ویڈیو ختم ہوئی معراج سلطان نے دوبارہ بولنا شروع کیا

آپ سب نے دیکھ لیا کیسے ان ڈاکٹرز کی لا پرواہی اور لالچ نے ہمارے گھر کے بڑے . . . . میرے عظیم بھائی کی . .جان لے لی ؟ . . کیا کوئی بھی انسان یہ ڈیزرو کرتا ہے کہ جس ہسپتال میں وہ اپنی جان بچا نے گیا ہے اس انسان کو آپ نہتا کر دو . . . اسکے دشمنوں کو اس کے کمرے میں جانے دو . . . . . کیا کو ئی یہ ڈیذرو کرتا ہے کہ کہ اسکا گلہ گھونٹ کر اسکو مار دیا جائے . . . . .

)(سفیر کے گلے میں گلٹی سی ابھری تھی

یہاں اگر کوئی غریب آدمی مرا ہوتا تو اب تک کئی تنظیمیں انصاف کے لئے موم بتی جلائے نکل چکی ہوتیں . . . . . لیکن ہمارے لئے کوئی نہیں آیا کیوں؟ کیونکہ ہم امیر ہیں انکو لگتا ہے قانون ہمارے ہاتھ میں ہے . . . . لیکن خدا می گواہ ہے ہم بھی اتنے مجبور ہیں جتنا کوئی غریب آد . . . .

کیا امیر ہونا ہمارا قصور ہے؟ کیا قانون امیروں کے ہاتھ میں ہے؟

ہال میں لگی سفید لائٹوں اور فلیش کی روشنی میں انکا چہرہ دمک رہا تھا جبکہ سفیر کی گردن میں پھندہ ہر گزرتے لمحے تنگ ہوتا جا رہا تھا

قانون اگر مرے ہاتھ میں ہوتا تو آج میں اس ہسپتال کو آگ لگا دیتا . . . میں اس ڈاکٹر کو اپنے ہاتھوں سے مارتا لیکن میں ایسا نہیں کروں گا . . . . کیونکہ میں خدا نہیں ہوں . . . . میں ایک عام آ دمی ہوں جان لینا اور دینا یہ بس اللہ کے اختیار میں ہے . . . اور میں اپنا فیصلہ اسی کے ہاتھ میں دیتا ہوں . . . . . میں اپنے عظیم بھائی کی موت کا غم نہیں بھلا سکتا میں انہیں واپس نہیں لا سکتا لیکن میں چاہتا ہوں کہ انہیں انصاف ملے ہمیں انصاف ملے میرے بھائی کے معصوم بچوں کو انصاف ملے . . . میں قانون کی بالا دستی کو مانتا ہوں اور میں اسی معزز قانون سے انصاف کی اپیل کرتا ہوں میں آپ کے کیمرے کی آنکھ سے اپنا مدعا ایک ایک آدمی تک پہنچانے کیا پیل کرتا ہوں آپ کی زبانوں سے سچ اور حق کی بات کہنے کی اپیل کرتا ہوں

اگر آج میرے بھائی کو انصاف نہیں ملا . . . . تو یہ صرف میرے بھائی کے ساتھ نہ انصافی نہیں ہوگی . . . . یہ انسانیت کی موت ہوگی اس قوم نے ایک عظیم آدمی کھویا ہے . . . . ایک انسانیت کے رہنما کو کھویا ہے وہ تو دشمنوں کو بھی گلے سے لگانے والوں میں سے تھا . . . . آج جب میں گھر جاؤں گا تو میں اپنے بھائی کی بیوی کو کیا جواب دوں گا؟ میں اپنے بھتیجے اور اپنی بھتیجی سے کیا کہوں گا؟ . . . . انکا غم بڑا ہے میں اسے ختم نہیں کر سکتا لیکن انصاف انکے زخموں پہ مرہم بن سکتا ہے

میں قانون سے درخواست کرتا ہوں کہ میرے بھائی کے قاتلوں کو انکے انجام تک پہنچایا جائے

ہمیں انصاف چاہیے تاکہ جب میں اپنے بھائی کی قبر پہ جاؤں تو میرے کندھے جھکے ہوئے نہ ہوں . . . میں اپنے بھائی کے لئے ہر حد تک جاؤں گا مجھے آپ سب کا ساتھ چاہئے آپ کی مدد چاہئے امید کرتا ہوں آپ سب اور اس ملک کا طاقت ور قانون مجھے اور میرے بھائی کے خاندان کو ناامید نہیں ہونے دے گا وہ بول کر خاموش ہوئے تھے

اب سامنے بیٹھے نمائندے ان سے کچھ سوال کر رہے تھے

ان نمائیندوں اور فلیش کی چمکتی روشنیوں کو یہاں چھوڑ کر ہم عمر حیات کے سرمئی سفید کمرے میں چلتے ہیں جہاں ہا لے سلطان ایک دھاڑ سے دروازہ کھولتی اندر آئی تھی بیڈ پہ بیٹھے عمر نے اسکی طرف نہیں دیکھا تھا وہ اب بھی شمس کی پریس کانفرنس دیکھ رہا تھا آنکھیں چھوٹی کئے . . . گردن جھکائے ہوئے

اگر اس وقت آپ کا موڈ مجھے کسی قسم کے . . . کوئی القابات سے نوازنے کا ہے تو پلیز میں مصروف ہوں . . . اور اداس بھی میرے کاروبار میں تین لاکھ کا نقصان ہو گیا ہے وہ ہا لے کے تنے ہوئے تاثرات اور شعلے بارساتی آنکھوں کو دیکھے بغیر بول رہا تھا

ہا لے کے تو سر پہ لگی تلوؤں پہ بچھی

وہ بپھر کر اسکے سامنے آ کر کھڑی ہوئی تھی . . . . عمر نے اب بھی سر نہیں اٹھایا ہا لے نے جھپٹ کر موبائل اسکے ہاتھ سے لے لیا تھا

عمر اس اچانک آفتاد پہ بوکھلا یا تھا اسکی آنکھوں میں خوف سا پھیلا تھا

نہیں نہیں نہیں نہیں . . . . توڑنا مت توڑنا مت . . . . توڑنا مت وہ بوکھلا سا گیا تھا

اور اگلے ہی لمحے ہا لے نے اسکا موبائل دیوار پہ دے مارا تھا سپیکر سے ابھرتی شمس کی مکروہ آ واز اب بند ہوگئی تھی

عمر نے بے یقینی سے دیوار پہ لگتے پھر پرزا پرزا ہوتے اپنے موبائل کو دیکھا تھا

(تین لاکھ کا تھا . . . اوہ میرے خدا چھ لاکھ کا نقصان ہو گیا)

وہ اٹھ کھڑا ہوا تھا آنکھوں میں دبا دبا غصہ تھا

مل گئی خوشی توڑ دیا ؟ جانتی بھی ہیں اس میں کتنا ڈیٹا تھا میرا ؟ ایک تو پہلے ہی میرا اتنا بڑا نقصان ہو گیا تھا وہ جل کے کہہ رہا تھا

میں نے تم سے کیا کہا تھا؟ . . . . میں نے تم سے کہا تھا ناں ابھی کوئی ایسا قدم مت اٹھانا . . . . کہا تھا یا نہیں . . . وہ بلند آواز میں غرآئی تھی لیکن نہیں تم پہ تو جنوں سوار تھا حسن کو بتاؤں گا اسکو مرد بناؤں گا بنا لیا مرد؟ . . تم نے مرے خاندان کو مجھسے مزید دور کر دیا عمر . . . . میں نے تم سے کہا تھا . . . میں نے کہا تھا مرے معملات میں مت آؤ لیکن تم . تمھیں تو اس وقت تک سکون نہیں آتا جب تک میری زندگی میں مسائل نہ کھڑے کر دو وہ سرخ آنکھوں سے اسکو دیکھتے ہوئے بول رہی تھی عمر بس سنجیدگی سے اسکو سنے گیا

یہ لو میرا موبائل اور دیکھو اس میں صبح سے لے کر اب تک کتنے لوگ مجھے میسجز کر چکے ہیں کتنے رشتے داروں کی کالز آئی ہیں . . . کتنے نیوز چینلز مجھے انٹرویو کے لئے پوچھ رہے ہیں مارننگ شو پہ اپنے دکھڑے سنانے کی آفر آ رہی ہیں . . .

میری ماں مجھے کالز کر رہی ہیں . . . . میرا بھائی مجھ سے لڑ کر گیا ہے . . . . اور یہ سب . . . کیوں ہو رہا ہے میں بتاؤں ؟ . . تمہاری وجہ سے تمہاری جلد بازی کی وجہ سے . . . . تم کیوں میری زندگی کو عذاب بنا رہو ہو آخر میں نے تمہارا بگاڑا کیا ہے؟ . . کیوں میرے پیچھے پڑ گئے ہو تم ؟ وہ جیسے پھٹ پڑی تھی

عمر نے اسکے ہاتھ سے موبائل لیا تھا نرمی سے اور پھر اپنے بیڈ کے سائیڈ ٹیبل کی طرف گیا تھا موبائل کا جیکب کھولا سم نکالی اور اسکی جگہ اپنے دراز سے ایک دوسری سم ڈال دی جیکب بند کیا ان ہی چھوٹے قد موں سے چلتا اسکے قریب آیا

اسکے بھینچے ہوئے ہونٹوں اور تنے ہوئے تاثرات کی پرواہ کئے بغیر اسکے ایک ہاتھ اوپر کیا موبائل اسکی ہتھیلی پہ رکھا اور اپنے ہاتھ سے اسکی مٹھی بند کر دی اسکی سرخ آنکھوں میں دیکھا اور کہنا شروع کیا

بس اتنا . . . بس اتنا کرنا تھا آپ نے اب کوئی لوگ آپ کو تنگ نہیں کریں گے کوئی آپ کو انٹرویو کے لئے کال نہیں کریں گے کوئی مارننگ شو آپ کی کہانی نہیں بیچے گا اپنے لئے آپ نے خود کھڑا ہونا ہو تا ہے ٹاکسک لوگوں کو انگور نہیں کرتے انکو اپنی زندگی سے کک آوٹ کر تے ہیں ہا لے یہ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو سانس کی نالی میں پھنس جانے والا نوالہ ہوتے ہیں پانی پی کے اس نوالے کو پیٹ کے دوزخ میں بھیج دیں ور نہ یہ رکتا ہوا سانس ہمیشہ کے لئے رک جائے گا . . . یہ جو لوگ آپ کو کالز کر رہے ہیں

مسیح

پہ

یسح کر رہے ہیں یہ آپ کے ساتھ مخلصی نہیں دکھا رہے انکو آپ کا زوال دیکھنا ہے ان کو معراج سلطان کے بچوں کو ٹوٹتے ہوئے دیکھنا ہے یہ وہ لوگ ہیں جو آپ کو رلا کر آپ کو دلاسا دینا چاہتے ہیں آپ پہ رحم کھانا چاہتے ہیں دیکھنا چاہتے ہیں کہ کیا ہے معراج سلطان کے بچوں کی کمزوری یہ آپ کے سگے نہیں ہیں یہ پھنسا ہوا نوالہ ہیں پانی پئیں اور انہیں نگل لیں انکی کڑوی کسیلی باتیں انکے ترحم بھرے جملے انکی معنی خیز مسکراہٹ طنزیہ جملے سب نگل لیں دنیا کا سب سے بڑا ڈریگن بن جائیں

یہ لوگ میری وجہ سے نہیں آئے انکو آنا تھا آج نہیں تو کل انہوں نے سوال کرنے تھے غلطی انکی نہیں ہے آپ کی ہے آپ نے خود کو تیار کرنا تھا جیسے کہ میں تیار ہوں

ہا لے نے تعجب سے اسکو دیکھا تھا

میں تیار ہوں ہا لے کیونکہ اب سب لوگ مجھ سے پوچھیں گے کہ جب میں نے آپ کو اغوا کیا ہے تو کیا پتہ میں آپ کے باپ کے قتل میں بھی شامل ہوں ؟ سوال مجھ سے بھی ہوں گے لیکن میں لوگوں کے منہ بند کرنا جانتا ہوں آپ بھی جان لیں لوگوں کو اپنی کمزوری . . . بتا رہی ہیں تو انکی کمزوری اپنی نظر میں رکھیں آپ کا بھائی آپ کی اماں وہ آپ کا خاندان ہیں کبھی نہ کبھی جڑ جائے گا اس وقت اپنی فکر کریں خود کو سمبھالیں وہ منیر سے کہہ رہا تھا

میں . . . تم . . سے . . نفرت . . کرتی ہوں . . . تم نے جو کچھ میرے ساتھ کیا ہے میں تمھیں کبھی بھی اس کے لئے معاف نہیں کروں گی عمر . . وہ اسکی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے بولی تھی پتہ ہے میرا دل کیا چاہتا ہے میرا دل چاہتا ہے میں تمہارا گلہ دبا دوں . . . میرا دل چاہتا ہے میں وقت میں پیچھے جاؤں وہاں اس رات اس سڑک پہ تمھیں مرنے دوں . . . وہ ہذیانی سی ہوگئی تھی . . . آس پاس متلاشی نظروں سے دیکھتی وہ اسکے ڈریسنگ ٹیبل کے قریب .رکی تھی

دل کرتا ہے تمھیں بھی وہی تکلیف دوں جس سے میں گزر رہی ہوں . . . . اب اس نے ڈریسنگ سے پرفیوم کی ایک شیشی اٹھائی تھی اور پوری طاقت سے زمین پہ دے ماری تھی

کاش میں نے آخری وقت پہ بابا کے ساتھ وعدہ نہ کیا ہوتا کاش میں نے ان سے تمھارے ساتھ رہنے کا وعدہ نہ کیا ہوتا . . . . .

دو شیشیاں اور اٹھا کر نیچے پھینکی تھیں

عمر لب بھینچے خامو شی سے اسکو دیکھتا رہا

حلق میں پھنسا ہوا نوالہ وہ لوگ نہیں تم ہو عمر تم . . . . کاش تم کبھی میری زندگی میں نہ آئے ہوتے کاش تم کبھی بابا سے نہ ملے ہوتے کاش میں نے اس دن تم سے نکاح نہ کیا ہوتا وہ بولتی جاتی اور ڈریسنگ پہ پڑا سامان زمین پہ پھینکتی جاتی

تم کہتے ہو میرا خاندان جڑ جائے گا . .

اس نے ایک اور شیشی اٹھائی تھی عمر کا سانس اٹک گیا وہ فورا تیزی سے اسکو پکار اٹھا تھا

اسے مت پھینکئے گا یہ مجھے میری اماں نے دیا ہے پلیز

اس سے پہلے وہ اس شیشی کو پھینکتی اسکا ہاتھ ہوا میں معلق رہ گیا

وہ چند لمحے . . . سخت نظروں سے اسکو دیکھتی رہی قدم بڑھائے اسکے قریب آ کر رکی . .اسکی آنکھوں میں دیکھا اور پھر اپنی پوری قوت سے اس شیشی کو عمر کے پیروں کے قریب زمین پہ دے مارا شیشی کرچی کرچی ہوگئی تھی کچھ کانچ ہا لے کے پیروں پہ لگا تھا کچھ عمر کے . . . کمرے میں یکدم خوشبو سی پھیل گئی پہلے والے سارے پرفیومز کی خوشبو اس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں تھی سارا کمرہ معطر ہو گیا

عمر کا دل اس شیشی کے ساتھ ہی ٹوٹا تھا

میرا خاندان اس طرح ٹوٹ گیا ہے جیسے یہ شیشی . . . تم اسکو نہیں جوڑ سکتے ناں ؟ . . کیونکہ اگر جوڑو گے تو ہاتھ زخمی ہوں گے لیکن ہاتھ میں کچھ آئے گا نہیں . . . . اس طرح میں اپنا خاندان جوڑوں گی تو میری روح زخمی ہوگی لیکن ہاتھ کچھ نہیں آئے گا

وہ گلابی ہوتی آنکھوں سے کہہ رہی تھی اسکے لہجے میں دکھ تھا تکلیف تھی

یہ خوشبو محسوس کر رہے ہو ناں . . . میرے اور میرے خاندان کے درمیان بد گمانی بھی اسی خوشبو کیح طر پھیل گئی ہے کیا تم اس خوشبو کو پھیلنے سے روک سکتے ہو نہیں ناں ؟ اسی طرح میں بد گمانی کو پھیلنے سے نہیں روک سکتی . . . اپنی محبوب چیزوں کو کھونے کا غم تم بھی محسوس کرو عمر تمھیں بھی پتہ چلے خاندان کیا ہے وہ ٹوٹے تو تکلیف کیسی ہوتی ہے وہ تنفر سے کہہ رہی تھی آنسو ابل ابل کر باہر نکل رہے تھے

وہ اسکے بولنے کی پرواہ کے بغیر نیچے بیٹھ گیا تھا ہا لے کے پیر کی اوپر والی جلد پہ ایک دو شیشے کے ٹکڑے لگے تھے اس نے ایک ٹکرا نکالنا چاہا

ہا لے نے اپنا پیر کھینچنا چاہا عمر حیات نے گر فت سخت کر دی

چھوڑو مجھے . . . وہ غرآئی تھی . . . مجھے تکلیف دے کر مرہم رکھو گے تو کیا میرا دل تم سے صاف ہوجائے گا ایسا نہیں ہوگا عمر وہ زور زور سے روتے ہوئے بول رہی تھی

ساتھ ایک بار پھر پیر پرے کرنا چاہا

خاموشی سے کھڑی رہیں ورنہ بہت برا پیش آؤں گا اس نے بیٹھے بیٹھے دھمکی دی تھی

ایک ٹکرا نکلا تھا اسکے ساتھ ذرا سا خون نکلا تھا

میں نے تمھیں خون دیا تھا . . میں نے تمہاری جان بچائی لیکن تم نے میرے ساتھ کیا کیا؟ وہ مغموم سی کہے جا رہی تھی

وہ اب بھی جھکا ہوا اسکے پیر سے شیشے کا آخری ٹکرا نکال رہا تھا . . اس بار زیادہ خون نکلا تھا

ہا لے کے لبوں سے بے اختیار" سس "کی آواز نکلی تھی

وہ اٹھ کھڑا ہوا تھا ہا لے کے عین سامنے اسکی آنکھیں سپاٹ تھیں

میری اماں اور میرے درمیان بہت فاصلے ہیں . . .وہ ٹھہر ٹھہر کر لفظ جوڑ جوڑ کر بول رہا تھا

ایسے فاصلے جنہیں ہم چاہ کر بھی ختم نہیں کر سکتے . . ہم دونوں کو جوڑنے کے لئے ایک آدمی تھا اور چند چیزیں وہ رکا تھا . . پھر بولنا شروع کیا

آدمی مر گیا . . میں نے اسکو مارنے والوں کے ساتھ کیا کیا آپ آج دیکھ چکی ہوں گی . . . . میں چیز یں توڑنے والوں کے ساتھ کیا کروں گا یہ مجھے بتانے کی ضرورت نہیں ہے . . . آپ کیح اس حرکت نے میرا دماغ بری طر گھما دیا ہے اس سے پہلے کہ میں آپ کو کوئی سخت لفظ کہوں یہاں سے چلی جائیں . . . . . وہ چبا چبا کر سرد سی سرگوشی میں کہہ رہا تھا

ہا لے کو پہلی دفع اس سے خوف محسوس ہوا لیکن بظاہر گردن کرائے رکھی

میں ڈرتی نہیں ہوں تم سے دھمکیاں انہیں دینا حبکو تم سے خوف آتا ہو وہ لٹھ مار انداز میں بولی تھی

عمر نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلا یا تھا

نہیں آپ نہیں ڈرتیں میں ڈرتا ہوں اپنے قہر سے اپنے الٹے دماغ سے ڈرتا ہوں . . . . . آپ کی جگہ کوئی اور ہوتا تو تو میں اسے اس وقت تک بتا چکا ہوتا کہ میری محبوب چیزیں توڑنے کا انجام کیا ہوتا اصل میں مسئلہ ہی یہی ہے میں آپ کو کچھ کہہ نہیں سکتا اسلئے بہتر ہوگا اس وقت یہاں سے جائیں اور ہاں بات اگر خون دینے کی ہے تو کبھی کسی زمانے کسی وقت میں ؛میں نے بھی آپ کو خون دیا ہے کب کہاں کیوں یہ پتہ لگا لیں

اس نے ہا لے کا ہاتھ پکڑا تھا اس کے لمس میں سختی نہیں تھی آگے جا کر اسکو دروازے کے باہر کیا

اب کم از کم صبح تک میرے سامنے مت آئیے گا میرا دماغ گھوما ہوا ہے کہہ کر دروازہ اسکے منہ پہ بند کر دیا ہا لے پیر پٹخ کر رہ گئی تھی اسکے کان تک سرخ ہوگئے تھے دور کہیں اسکا دل اسے ملامت کر رہا تھا جس کو اس نے ٹھیک کر سلا دیا تھا

اندر عمر اسی کانچ لگے پیر کے ساتھ نیچے بیٹھا شیشے کے ٹکڑے اٹھانے لگا اسکے بعد موبائل کے پرزے جوڑنے تھے

اگر اس لڑکی کا چہرہ میری ماں سے نہ ملتا ہوتا تو دیکھ لیتا میں اسے

وہ بڑبڑا کر اپنے کام میں مصروف ہو گیا تھا

اسٹڈی ٹیبل پہ بیٹھا نوح بری طرح کام میں غرق نظر آ رہا تھا وہ با مشکل اپنی آنکھیں کھولے ہوئے تھا آج اسکو ایکسٹرا کام کرنا تھا یہ فہیم کی طرف سے سزا تھی وہ کام کر رہا تھا جب اسکا موبائل تھرتھرایا اس نے بے دلی سے موبائل اٹھایا

انجان نمبر تھا اس نے ہیلو کہتے موبائل کان سے لگایا

دوسری طرف سے کسی مرد کی آواز آئی تھی اس نے شاید کچھ پوچھا تھا

جی میں نوح مرزا بات کر رہا ہوں ؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.