Chapter 35: باب 35

سو میرے حساب سے ا للّ بہت پیارا ہے

وہ بول کر خاموش ہوگیا تھا

ہا لے نے چہرہ آگے کیا تھا آواز سر گو شی جتنی مدھم کر لی تھی سمندر کی لہروں کے شور میں . . . اسکی آواز عمر کے کانوں تک پہنچی تھی

کیا . . خدا واقعی eristکرتا ہے؟ . . اسکی آنکھوں میں بے چینی تھی . . . خوف تھا . .

عمر کے منہ پہ جیسے کسی نے اینٹ دے ماری ہو

)(معراج سلطان کی بیٹی کو خدا کے ہونے پہ شک ہے؟

کّک . کیا . کیا . مطلب ؟ اس سے بولا بھی نہیں جا رہا تھا اسکا چہرہ یکدم پیلا پڑنے لگا تھا

میں جس دن سے اغوا ہوئی ہوں . . . میں نے نمازیں پڑھنا چھوڑ دی ہیں . . . . میں دعا نہیں مانگ سکتی . . . کیونکہ مجھے دل سے یہ یقین نہیں ہے کہ وہ کبھی قبول ہوں گی . . شروع کے کچھ دنوں میں میں نے اسے بہت یاد کیا بہت پکارا . . . لیکن جیسے بے سد کوئی فائدہ ہی نہیں ہوا اس نے تو میری ایک بار بھی نہیں سنی . . وہ ہوتا تو میں اغوا نہ ہوتی میری عزت نہ خراب ہوتی . وہ ہوتا تو میرا چچا میرے باپ کو قتل نہ کرتا میں اتنی اچھی مسلمان نہیں ہوں لیکن میرا باپ . . میرے باپ کو تو خدا سے بہت محبت تھی انہوں نے تو اللہ کی محبت میں کتنا کچھ کیا تھا کتنے سالوں سے انکی کوئی نماز قضا نہیں ہو ئی تھی لیکن اللہ نے انکو قتل ہونے دیا کیوں؟

عمر کے پاس کوئی جواب نہیں تھا وہ بس دم سادھے اسکو سنے گیا

بابا کے بعد مرے پاس میرا بھائی تھا میرا دوست تھا مجھ سے وہ دونوں بھی چھن گئے . . اور سب سے آخر میں میرے دادا اللہ نے انکو مفلوج کر دیا . . . . کیا اسے مجھ پہ رحم نہیں آتا ؟ . . . وہ ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے میں نے سنا ہے اگر وہ ہوتا اور واقعی اتنا پیار کرتا تو مجھے اس طرح اکیلا نہ چھوڑتا . . . نہ جانے کیوں مجھے لگتا ہے اگر خدا ہوتا تو میرا خاندان نہ ٹوٹنے دیتا . . . وہ ہوتا تو مجھ سمنبھال لیتا جو صفات خدا کی تم نے سنائی ہے میری باری پہ تو ایسا کچھ نہیں ہوا . . . یا تو پھر وہ ہے نہیں . . . . یا پھر وہ میرے" لئے" نہیں ہے تم بتاؤ نہ عمر . . . میں کیا کروں ؟ کیا تم مجھے ملحد ہونے سے بچا سکتے ہو؟ . . .ذرا دیر کو نفرت اور انتقام کو ایک طرف رکھ کر بتاؤ کیا میری واپسی ممکن ہے؟ . . . میں ملحد نہیں بننا چاہتی . . . . . میرا دل یہ نہیں چاہتا . . . میری روح کو اس لفظ سے کرا ہیت آتی ہے لیکن میں کیا کروں . . . کہ مجھے خدا کے ہونے پہ یقین آجائے . . . . میں بڑی مشکل میں ہوں . . . میں بڑی بے بس ہوگئی ہوں . . میں بہت شرمندہ ہوں مجھے بتاؤ میری واپسی کیسے ہوگی؟ ؟

عمر بغیر کچھ کہے اٹھ کھڑا ہوا تھا اسکی رنگت متغیر ہو چکی تھی . . . . وہ پینٹنگ کو ادھورا چھوڑ کر آرٹسٹ کے آرٹ کی تذلیل سی کرتا وہاں سے جا چکا تھا

پیچھے ہا لے سلطان اس پتھر پہ تنہا بیٹھی رہ گئی

اس سے تھوڑا دور ذرا فاصلے پہ کھڑا عمر حیات موبائل کان سے لگائے کسی کو بار بار کال کر رہا تھا اسکے چہرے کے تاثرات نارمل نہیں تھے وہ شدید ڈسٹرب تھا

اسی وقت اس نے ایک بار پھر کال ملائی جو کہ پک کر لی گئی

ہیلو کہاں تھیں آپ ؟ میں کب سے ٹرائی کر رہا ہوں وہ چھوٹتے ہی بولا تھا

اسکی آواز ساحل سمندر سے سفر کرتی چھوٹے باغیچے والے گھر میں کرسی پہ بیٹھی نفیسہ حیات کے کانوں تک گئی تھی

میں نماز پڑھ رہی تھی بیٹے کیا کوئی کام ہے؟ انہوں نے نرمی سے جواب دیا تھا

میں بہت پریشان ہوں بہت زیادہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ مجھے کچھ پتہ نہیں ہے میرے پاس کوئی جواب نہیں ہے میں کیا کروں ؟ اسکی آواز میں بے قراری تھی

کیا ہا لے کے حوالے سے پریشان ہو؟

آپ کو ایسا کیوں لگتا ہے؟ اس نے جیسے ہار کر سوال کیا تھا

کیونکہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ تمھیں کچھ پتہ نہیں ہے اور تمھارے پاس کوئی جواب نہیں ہے . . یہ اس رات بھی ہوا تھا جس رات معراج سلطان کا قتل ہوا تھا دو لوگ ہیں جو تمھیں بھی لا جواب کر سکتے ہیںا یک معراج سلطان دوسرا انکی بیٹی اب بتاؤ انکی بیٹی نے کیا کہا ہے؟ وہ سہو لت سے پوچھ رہی تھیں

عمر نے کنپٹی سہلائی تھی اور جواب دینے کو الفاظ متجمع کئے کچھ دیر بعد وہ بولا تو اسکے لہجے میں دل کو چیر دینے والا دکھ تھا وہ . . وہ کہتی ہے کہ . . . اسکو خدا کے ہونے پہ شک ہے . . معراج سلطان کی بیٹی . . . نفیسہ حیات کی بہو . . عمر حیات کی بیوی کو خدا کے ہونے پہ شک ہے . . . یہ غم یہ دکھ میرے لئے بڑا ہے معراج سلطان کے قتل سے بھی بڑا . . . . . میں اسکو ایسے نہیں دیکھ سکتا . . . آپ سمجھیں وہ صرف میری بیوی نہیں ہے اس سے میرے کئی تعلق ہیں اسکا چہرہ میری ماں سے ملتا ہے . . . اسکا خون . . میرے سب سے عزیز میرے محسن سے ملتا ہے . . . وہ میرے لئے کیا ہے . کوئی نہیں سمجھ سکتا . . . وہ تکلیف میں ہے اور اسکی تکلیف سے مجھے تکلیف ہوتی ہے . . . . یہ خدا نے مجھے کیسا بے بس کر دیا ہے . . وہ موبائل کان سے لگائے چہرہ اوپر کئے دکھ سے کہہ رہا تھا

نفیسہ البتہ اب بھی پر سکون تھیں

کیا وہ کسی اور کو خدا مانتی ہے؟ وہ اپنے ازلی پر سکون لہجے میں پوچھ رہی تھی

نہیں ہر گز نہیں وہ ترنت بولا تھا

کیا وہ . . . خدا کو نہ ماننے پہ شرمندہ ہے؟ کیا وہ اپنے گناہ کو ownکرتی ہے یا پھر کسی اور کو اپنی گمراہی کا الزام دیتی ہے؟

وہ بہت شرمندہ ہے . بہت زیادہ . . . وہ یہ سب نہیں چاہتی . . خود کو بدلنا چاہتی ہے . . . اور وہ کسی کو بھی الزام نہیں دیتی وہ اپنے گناہ کو ownکرتی ہے . . وہ کسی پہ بھی الزام نہیں لگا رہی لیکن آپ یہ سب کیوں پوچھ رہی ہیں مجھے یہ بتائیں اسکی واپسی ممکن ہے یا نہیں وہ جھنجھلا سا گیا تھا

نفیسہ کے چہرے کا اطمینان اب مزید بڑھا تھا

اسکی واپسی ممکن ہے بیٹے . . ہر ایک کی واپسی ممکن ہوتی ہے جب تک نبض چلتی ہے ہر گناہ کی معافی ممکن ہے خدا کو نہ ماننا اتنا بڑا گناہ نہیں ہوتا جتنا کسی اور کو کسی اور ذات کو خدا مان لینا گناہ ہوتا ہے . . . تمہاری بیوی بس خدا سے ناراض ہے یہ بھی کوئی اچھی بات نہیں ہے لیکن واپسی ممکن ہے

دوسری بات وہ اپنا گناہ ownکرتی ہے اور اس سے زیادہ اچھی بات کوئی ہو ہی نہیں سکتی ایسے سمجھو کہ اسے واپسی کے کے سفر کے لئے سواری مل گئی ہے اپنا گناہ نہ ماننا اللہ کی طرف جا نے والی سب سے بڑی رکاوٹ ہوتا ہے

عمر فون سے ابھرتی آواز کو غور سے سن رہا تھا نفیسہ کہہ رہی تھیں . . . .

گناہ سے زیادہ بڑا گناہ پتہ ہی کیا ہوتا ہے؟ . . . وہ چند لمحے رکی تھیں پھر بولنا جاری رکھا

گناہ سے بڑا گناہ ہوتا ہے "جشٹیفکیسں "اپنے گناہ کی جشٹیفیکیسں . . . جو شخص یہ کہتا رہتا ہے کہ جی مجھ سے تو فلاں آدمی کی باتوں نے یہ کروا دیا میں نے تو فلاں مجبوری میں یہ کیا . . میں تو یہ کبھی نہیں کرتا اگر میرا محبوب کہتا شخص مجھ سے یہ نہیں . . . یہ غلط ہے یہ غلط سے بھی زیادہ غلط ہے

آپ سے گناہ ہو گیا اسکوown کرو اللہ کے سامنے معافی شرمندگی اور ندامت سے . . . میں یہ نہیں کہہ رہی کہ فخریہ ساری دنیا کے سامنے کہتے پھرو کہ ہم نے تو بھائی جھوٹ بولے ہم نے کیا زنا . . ہم نے پی ہے شراب . . . ہم نے کھیلا ہے جوا نہیں . . یہ غلط طریقہ ہے گناہ کو ownکرنے کا مطلب ہے کہ بس اللہ کے سامنے صرف اللہ کے سامنے اسکی معافی مانگو آئندہ وہ گناہ نہ کرنے کا عہد کرو . . . . اللہ سے کہو

میں نے یہ کیا اللہ یہ مجھ سے ہوگیا میں شرمندہ ہوں آئندہ نہ کرنے کے لئے . . . کوشاں ہوں لیکن یہ بس میں نے کیا ہے کسی نے میرا ہاتھ پکڑ کر نہیں کروایا اور اگر ہاتھ پکڑ کر کروایا تب بھی میں اسے نہیں خود کو الزام دوں گا اپنے کمزور ایمان اور بے لگام نفس کو الزام دوں گا جو کچھ بھی ہوا ہے اللہ وہ میں نے کیا میں کم عمر تھا نادان تھا گمراہ تھا یا پھر میرے دل پہ مہر تھی کچھ بھی تھا یہ مجھ سے ہو گیا اور اب میں اس پہ شرمندہ ہوں مجھے معاف کردیں کیونکہ آپ کر سکتے ہیں مجھے بھٹکنے سے بچا لیں کیونکہ آپ بچا سکتےh ہیں میرے دل کو ہیل کر دیں کیونکہ یہ آپ کے اختیار میں ہے مختصر یہ کہ تمہاری بیوی شرمندہ بھی ہے اور اپنا گناہ own بھی کرتی ہے وہ واپس آجائے گی مبارک ہو اسکی واپسی ممکن ہے

عمر نے بے اختیار گہری سانس بھری تھی

میں اسکے لئے کیا کر سکتا ہوں ؟ وہ تکان سے پوچھ رہا تھا

نفیسہ . . کے لہجےمیں تعجب در آیا تھا

تم ؟ . . تم کیا کر سکتے ہو؟ وہ کوئی اسکول یا کالج سے کھوئی ہوئی لڑکی نہیں ہے بیٹے یہ اسکا اللہ تک جانے کا سفر ہے اس میں تم کچھ نہیں کر سکتے جو کرنا ہے اسکے دل کو اور اسے خود کرنا ہے کوئی انسان کسی دوسرے انسان کو اللہ سے نہیں ملا سکتا اللہ اور بندے کا تعلق بہت پرسنل ہوتا ہے اس میں کوئی تیسرا نہیں آتا کو کسی انسان کوئی "کہہ "کر دین سے قریب نہیں کر سکتا کسی کا غم کسی کی دی ہوئی خوشی آپ کو اللہ کے قریب نہیں کر سکتی اگر کر بھی دے تو یہ وقتی ہوگا جیسے جیسے غم کم ہوگا . . . آپ کی نمازوں سے خشوع ختم ہوجائے گا جیسے جیسے خوشی ماند پڑے گی . . دل دوبارہ دنیا میں لگ جائے گا لوگ کہتے ہیں نمازوں میں سکون نہیں ہے سکون کیسے آئے ؟

کیا کبھی نماز کو اطاعت کے لئے پڑھا ؟ کیا کبھی اسے بس اللہ کے لئے پڑھا ؟

تم لوگوں نے اپنی نمازیں ایک انسان سے جوڑ لیں تم لوگوں نے اپنی عبادت کو ایک شخص کے لئے مخصوص کر دیا تم رکوع میں سجود میں دعا میں بس ایک شخص کو مانگتے ہو اسکی خوشی اسکی ناراضگی اسکا ملنا یہ سب تمھارے لئے خدا سے بڑا ہوتا گیا اگر اسے نہیں مانگتے تو اپنی کوئی ضرورت مانگتے ہو اپنا کوئی رکا ہوا کام کہتے ہو جب تک تم لوگ اپنی عبادت صرف اللہ کے لئے مخصوص نہیں کرو گے سکون نہیں آئے گا

الل بہت پوزیسو ہے وہ دوسروں کی بھیجے گئے لوگوں کو قبول نہیں کرتا وہا پے بندے کو خود بلاتا ہے وہ کھوٹے لوگوں سے ہمارا دل تڑوا کر ہمیں اپنے پاس بلاتا ہے طوعا یا کرہا ہمیں اسکے پاس جانا ہی ہوتا ہے

وہ ھدایت انکو دیتا ہے جو چاہتے ہیں وہ مہریں انکے دل سے ہٹایا ہے جو اپنے دل کو توبہ سے پاک کرنا چاہتے ہوں اللہ پاک ہے وہ پاک دلوں میں بستا ہے اللہ رحم دل ہے وہ بے حس دلوں میں نہیں رہتا ایسے دلوں کو یا تو پاک کرتا ہے یا پھر کرواتا ہے تمہاری بیوی کے دل پہ بھی میل لگی ہے وہ جب چاہے گی اللہ اسکے دل سے یہ میل ہٹا دے گا وہ بول کر چپ ہوئیں تو عمر جیسے ایک ٹرانس سے نکلا

تو کیا ہم اپنے عزیز اور محبوب لوگوں کو اس طرح گمراہی کے سمندر میں غرق ہونے کے لئے چھوڑ دیں ہم ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے رہیں ؟ انکو ازیت اور تکلیف میں دیکھ کر بھی خاموش رہیں ؟ وہ پوچھ رہا تھا

تم ایک کام کر سکتے ہو بس ایک "دعا "یہ عرش ہلا دیتی ہے تم سچے دل سے دعا کرو عمر جس طرح ہمارے نبی سائیں نے کی تھی جب کفر کا زور بڑھ گیا تھا جب مسلمانوں کو نمازیں تک نہیں پڑھانے دی جا تی تھی تب حضرت محمدّ صَلَّی اللُّٰ عَلَیِ وَسلمََّ نے اللہ سے دعا کی تھی کہ عمر بن حشام یا پھر عمر بن خطاب کے دل کو کفر سے پھیر دے ان دونوں میں سے ایک کو اسلام کی طاقت بنا دے تب اللہ نے انکی دعا کے نتیجے عمر بن خطاب کا دل کفر سے پھیر دیا انکو اسلام کی طاقت بنایا جو اللہ عمر بن خطاب کا دل پھیر سکتا ہے وہ ہا لے سلطان کا دل بھی پھیر سکتا ہے وہ کسی کافر کسی مسیح کا دل بھی پھیر سکتا ہے وہ یہودی اور بت پرستوں کے دل بھی پھیر سکتا ہم انبیاء جتنے نوبل نہیں ہیں ہم انکے جیسی دعائیں نہیں کر سکتے ہم انکے جیسے پاک دل نہیں لا سکتے ہم اللہ سے انکے جیسی بے غرض محبت نہیں کر سکتے لیکن ہم کو شش کر سکتے ہیں دعاؤں نے کئی دل پھیرے ہیں بیٹے تم اپنے دل کو ہر غرض سے پاک کر کے دعا کرو وہ تمہاری سنے گا وہ ملائمت سے کہہ رہی تھیں

عمر حیات کو اپنی سماعتوں میں سکون اترتا محسوس ہوا تھا

آپ اتنی بڑی بڑی باتوں پہ بھی اتنی ریلیکس کیسے رہ لیتی ہیں؟

سفید دوپٹے کے حالے میں مقید وہ بوڑھی ہوتی عورت مسکرائی تھیں

اگر کوئی تمھارے سامنے پہلی بار قتل کا اعتراف کرے تو پہلے تم ڈرو گے پھر غصہ کرو گے پھر تمھیں غم ہوگا لیکن اگر چار الگ الگ لوگ آ کر تم سے یہی اعتراف کریں تو تم آہستہ آہستہ اس سب کے used to

ہوجاؤ گے میں اب ان گناہوں کے اعترافوں کی عادی ہوگئی ہوں میرے سامنے کئی لوگوں نے قتل . . . زنا . . چوری ڈاکے . . . ہر قسم کے اعتراف کئے ہیں مجھ سے کئی لوگوں نے قتل کے بعد کی بے چینی ریپ کی بعد کا گلٹ ڈاکے کے بعد کی شرمندگی گھر توڑنے کے بعد کا پچھتاوؤں کا اسکے علاوہ بھی کئی گناہ کئی جرائم کا اعتراف کیا ہے اب میں اس سب کی used to

ہوگئی ہوں سو مجھے فرق نہیں پڑتا میں لوگوں کو جج نہیں کرتی . . . جہاں تک مجھے یاد ہے عمر میں نے تمھیں بھی ایسا ہی بنایا تھا تمھارے دل پہ بڑی بڑی باتیں اثر نہیں کرتی تھیں تم چھوٹی چھوٹی باتوں پہ پر یشان نہیں ہوتے تھے تم بڑے بڑے گناہوں پہ لوگوں کو جج نہیں کرتے تھے تمھیں کیا ہوتا جا رہا ہے؟ اور ایسا صرف تب ہوتا ہے جب سامنے ہا لے سلطان ہوتی ہے کیا تم واقعی اس لڑکی کے معاملے میں بے بس ہوگئے ہو؟ وہ ہلکی سی تشویش سے پوچھ رہی تھیں

عمر نے آنکھیں موند لی تھیں اسکی آواز دھیمی ہوگئی تھی

وہ ساحرہ ہے اس نے مجھ پہ سحر کر دیا ہے اور مجھے اسکا کوئی توڑ نہیں ملتا میں اسکے معاملے میں دنیا کا سب سے بے بس انسان ہوں . . . .

اس نے دوسری طرف سے کچھ سنے بغیر کال کاٹ دی تھی

عجیب بے بسی تھی جس نے اسکو اپنی جکڑ میں لے رکھا تھا

***

دوپہر کے تقریبا دو بجے کا وقت تھا

یوسف سلطان کو ہسپتال چھوڑ کر شمس سلطان متغیر ہوتی رنگت کے ساتھ فہیم مرزا کے آفس آئے تھا ریشیپسں ڈیسک پہ بیٹھی لڑکی نے انکو روکنے کی کوشش کی تھی جسے وہ بہت بری طرح جھڑک آئے تھے صبح سے ہر نیوز چینل پہ ایک ہی ویڈ یو چل رہی تھی

میں ڈاکٹر عبدالحفیظ پیرزادہ ہوں . . . . . .

شمس نے کچھ دیر قبل ہی وہ ویڈیو دیکھی تھی جو کہ انکے حواس معطل کرنے کو کافی ٹھہری تھی فہیم مرزا کے آفس کا دروازہ ایک دھاڑ سے کھولتے وہ اندر داخل ہوئے تھے سامنے ہی پاور سیٹ پہ فہیم بیٹھے تھے دیوار کے ساتھ رکھے صوفے پہ نوح بیٹھا تھا ح

اس شاہانہ طرز کے آفس میں اے سی کی کولنگ کے باوجود عجیب حبس اور گھٹن تھی تو غیر آرام دہ تھا جبکہ فہیم کی رنگت بے طرح اڑی ہوئی تھی وہ سخت پریشان تھے شمس کو اس طرح آتے دیکھ انکے چہرے پہ ذرا دیر کو سکون سا آیا تھا وو اپنی کر سی سے اٹھ کھڑے ہوئے تھے کونسی سلامتی کونسا مصافحہ اس وقت انکو جان کے لالے پڑے ہوئے تھے

وہ اپنی کرسی سے اٹھ کر شمس کے بالکل سامنے آ کر کھڑے ہوگئے تھے

یہ سب کیا ہے شمس ؟ . . تمھارے بھائی کو کسی نے قتل کر دیا ہے اور تم اسکی پراپرٹی آج مجھے . . . بیچنے والے تھے؟ ل تم مجھے ان سب میں پھنسانا چاہتے ہو؟ . . میں تمھیں پاگل لگتا ہوں یا کرمیمی . . . میں ایک انتہائی شریف آد ہوں میں . . . قتل غنڈا گردی ان سب چیزوں میں کبھی نہیں پڑا . . . . مجھے اس سارے میس سے نکالو . . . سمجھ آئی تمھیں . . . وہ انکی آنکھوں میں دیکھتے چبا چبا کر کہہ رہے تھے

شمس نے ایک ناپسندیدہ نظر ان پہ ڈالی تھی

تمھیں کیا لگتا ہے یہ ویڈیو میں نے بنائی ہے؟ . . تم اپنے پھنسنے کی بات کرتے ہو تم صرف خریدار ہو اس پراپرٹی کو میں بیچ رہا ہوں . . کیا میں نہیں پھنسوں گا کیا میں آزاد رہوں گا؟ تم پہ شک جانے سے پہلے مجھ پہ شک جائے گا اگر میں شمس سلطان نہ ہوتا تو اب تک پولیس مجھے میرے گھر سے اٹھا کر لے کر جا چکی ہوتی جب سے ویڈیو وائرل ہوئی ہے یسا پی نے میرا دماغ خراب کر دیا ہے فون کر کر کہ وہ کہتا ہے یا تو آ کر ایف آئی آر کٹواؤں یا پھر مجبورا وہ لوگ مجھے تھانے لے جائیں گے کیو نکہ سب سے پہلا شک مجھ پہ آتا ہے

اب میں تمھیں یہ بتانے آیا ہوں کہ تم جلد بازی میں آ کر کوئی ایسا قدم نہیں اٹھاؤ گے کم از کم تین ماہ تین ماہ تک جیون کا نام بھی اپنی زبان پہ مت لانا تب تک میں یہ سب کچھ فکس کر لوں گا وہ انکے قریب کھڑے دبا دبا غرا رہے تھے

فہیم کے کندھے ڈھیلے پڑے تھے

تم کیا کرنے والے ہو؟ وہ سخت مضطرب تھے

نوح خاموشی سے ان دونوں کو دیکھ رہا تھا

کیا ان فرعونوں کے لئے کوئی موسیٰ نہیں آئے گا؟

شمس نے گہری سانس لی تھی

سب سے پہلے میں پریس کانفرنس بلاؤں گا اور اپنی پوزیشن کلیئر کروں گا اسکے بعد میں ہسپتال اور اسکے عملے پہ ایف آئی آر کٹوواؤں گا اس ڈاکٹر عبدالحفیظ کو گرفتار کرواؤں گا اور اپنے بھائی کے قاتل کو ڈھونڈ نے کی ناکام کوشش کروں تقریبا ایک ماہ بعد میں کوئی ایسا آدمی لے آؤں گے جو میرے بھائی کے قتل کا اعتراف کر لے گا ہاں وہ آدمی پاگل ہوگا ناں کیوں کرے گا وہ ایسا یہ بھی بتا دو ذرا فہیم نے انکو بیچ میں ٹوکا تھا

شمس ایسے حالات میں مسکرائے تھے

شاید تم بھول رہے ہو میرا بھائی جج تھا اس نے کئی ہزار فیصلے سنائے تھےا ن میں سے کوئی فیصلہ غلط بھی ہو سکتا ہے اور اسی غلط فیصلے سے کسی کی زندگی بھی تباہ ہو سکتی ہے . . . . . اور جسکی زند گی تباہ ہوتی ہے وہ کسی کی زندگی چھین بھی سکتا ہے بس یہی کرنا ہوگا مجھے ایک کرائے کا آدمی آئے گا اور وہ قبول کرے گا کہ اس نے میرے بھائی کو قتل کیا کیونکہ میرے بھائی نے اسکے کیس کا غلط فیصلہ سنایا تھا . . . .لیکن اس کام کے لئے وقت چاہیے . . مجھے انکے اس سال کے سارے کیسز دیکھنے ہوں گے اور ان سب میں سے ایک آدمی کا انتخاب کرنا ہوگا . . . . . بولتے بولتے وہ رکے تھے ایک نظر فہیم کے پریشان چہرے کو دیکھا تھا پھر انکے قریب جا کر اپنے دونوں ہاتھ انکے کندھے پہ رکھے تھے

میں . . . ہم دونوں کو اس میس سے نکال لوں گا . . . . میں سب کچھ فکس کر لوں گا . . . ہم دونوں . . . پارٹنرز ہیں . . . تمھارے مسائل میرے مسائل ہیں . . . . میرے مسائل تمھارے مسائل ہیں . . . . حل میں نکالوں یا تم فرق نہیں پڑتا بس تم . . نے پریشان نہیں ہونا . . . اوکے

فہیم اب بھی غیر آرام دہ تھے

تم ایسا کرو اپنی بھتیجی کو بھی ساتھ لے جاؤ کانفرنس میں . . .اس سے تمہاری پوزیشن کلیئر ہوگی تمھارے تعلقات اس سے اچھے تو ہیں ناں ؟ آخر میں انہوں نے سوالیہ نظروں سے شمس کو دیکھا تھا

شمس کی آنکھیں پر سوچ انداز میں چھوٹی ہوئی تھیں

میں اسے ساتھ لے جاؤں گا . . . . بلکہ میں ایسا کرتا ہوں اسکے اغوا کا مقدمہ بھی دائر کرتا ہوں . . . کیا پتہ وہ سچ ہی کہہ رہی ہو . . . . وہ سوچتے ہوئے کہہ رہے تھے

جبکہ انکی اس بات پہ فہیم مرزا کے چہرے کا رنگ یکدم بدلا تھا

نوح نے بے زاری سے پہلو بدلہ تھا

.یعنی تم . . مجھ پہ . . . مقدمہ کرو گے؟ وہ ایک ایک لفظ پہ زور دے کر بولے تھے

شمس نے اچھنبے سے انکو دیکھا تھا

جبکہ فہیم اسی ٹھنڈے لہجے میں کہے گئے

تم نے کہا ہم پارٹنرز ہیں میرے مسائل تمھارے مسائل ہیں . . . . لیکن میں اس ڈیل میں اضافہ کر دیتا ہوں اب سے میرے راز تمھارے راز ہیں . . . میرے جرائم تمھارے جرائم ہیں . . . . میرے گناہ تمھارے گناہ ہیں . . تمہاری بھتیجی کو اسکی شادی کی رات میرے بھانجے نے اغوا کیا تھا . . . میں نے اور تمہاری بیوی نے ڈیل کی تھی . . . مجھے بس اسکی شادی کی رات اسے گھر نہیں پہنچنے دینا تھا اور مجھے اسکے بدلے جیون مل جاتا . . . . میں نے مان لیا لیکن میرا ہاتھ بس یہیں تک تھا وہ اے ایس پی عمر حیات . . . اس سب میں کب اور کیسے شامل ہوا میں نہیں جانتا . . . اب میرا راز میرا گناہ اور میرا جرم تمہاری یادداشت میں محفوظ رہنا چاہئے شمس کیونکہ ہم دونوں پارٹنرز ہیں وہ شمس کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے ٹھنڈے لہجے میں کہہ رہے تھے

جبکہ شمس سلطان کے کاٹو تو لہو نہیں بدن میں انکے جسم کا سارا خون نچڑ گیا تھا انکی رنگت متغیر ہو گئی تھی

تم . . . نے . . میری . بھتیجی . . . کو . . . تم . . . تمہاری ہمت کیسے ہوئی وہ ما رے شاک کے کہلانے لگے تھے اور پھر اگلے ہی لمحے انہوں نے فہیم کا گریبان پکڑ لیا تھا شاک کی جگہ غصے نے لے لی تھی

تمہاری . . . جرات کیسے . . . ہوئی تم نے میرے گھر کی عزت پہ ہاتھ ڈالا . . . تم نے میری معصوم بھتیجی کی عزت خراب کر دی . . . . کیوں کیا تم نے ایسا ؟ . . وہ بری طرح غرا رہے تھے

نوح فورا اپنی جگہ سے اٹھا تھا اور ان دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرنے لگ گیا بڑی مشکل سے اس نے شمس کو فہیم سے دور کیا تھا

تم نے مجھے دھوکہ دیا ہے . . . تم نے اپنے بیٹے اور بھانجے کو بھیج کر میری بھتیجی کو اغوا کروایا . . . . جب میں تمھیں ایک بار کہہ چکا تھا . . . جب میں نے کہا تھا . . . ہیون تمھیں مل جائے گا . . . تم نے کیوں کیا ایسا . . . . وہ معصوم تھی اوہ خدایا اس نے اپنے حق میں کتنی صفائیاں دی تھیں . . . . .تمھارے بیٹے اور بھانجے نے مل کر اسکی زندگی خراب کر دی وہ بے بسی بھرے غصے سے بلند آواز میں چلا رہے تھے

فہیم مرزا نا پسندیدہ نظروں سے اسکو دیکھے گئے

میرے بیٹے کا نام مت لو وہ اس سب کا حصہ نہیں تھا . . . . . انہوں نے شمس کو ٹو کا تھا

بکواس بند کرو . . . وہ پوری قوت سے چلائے تھے

میں نے خود ہا لے کی شادی کی رات . . تمہارے بیٹے کو نوح کے ساتھ گاڑی میں دیکھا تھا . . . جب میں اپنی بھتیجی کو ڈھونڈ رہا تھا . . . تب تمہارا بیٹا . . . اور بھانجا . . . . دونوں ساتھ تھے وہ دونوں مجھ سے ملے تھے . . . . میری بھتیجی کے مل جانے . . . . . . کے لئے نیک تمانائیں دے رہے تھے . . . مجھے ڈاج دینے کی کوشش مت کرو . . . اپنے بیٹے کو مت ڈھکو . . . اسکے گھٹیا عمال مت چھپاؤ . . وہ اب چلا نہیں رہے تھے لیکن انکے لہجے میں غصہ واضح تھا فہیم نے شاکی نظروں سے نو "ح کو دیکھا تھا جیسے کہہ رہے ہوں "کہہ دو یہ جھوٹ ہے

نوح نے شکستگی سے سر جھکا دیا تھا اسکا سر جھکانا شمس کے تمام الزامات کی تائید کر گیا تھا

شمس ابھی کچھ اور کہتے کہ انکے جیب میں موبائل تھرتھرایا پاکٹ سے موبائل نکال کر دیکھا تو ڈی آئی جی کالنگ کے الفاظ جگمگائے ماتھے کو ہاتھ سے مسلتے ہوئے انہوں نے موبائل کان سے لگایا تھا اور باہر نکل گئے تھے جانے سے پہلے وہ نظروں ہی نظروں میں

"میں تمھیں دیکھ لوں گا "کہنا نہیں بھولے تھے انکے جاتے ہی فہیم جیسے حواس میں آئے تھے وہ نوح کی جانب مڑے تھے

جس دروازے سے شمس گئے تھے وہ ادھ کھلا تھا اس ادھ کھلے دروازے میں نیلی سلک شرٹ پہنے بال جیل سے جمائے ایک خوش شکل سا نوجوان آ کر کھڑا ہوا ابھی وہ اندر داخل ہوتا کہ اندر سے آتی آوازوں پہ ٹھٹھک کر رکا

تم نے یاقوت کو اپنے ساتھ شامل کیا؟ انکی آواز میں بے یقینی تھی تم میرے بیٹے کو . .تم اسے اس سب میں کیسے . . .گھسیٹ سکتے ہو؟ . . . تم جانتے ہو اسکا انجام کیا ہوگا؟ . تم نے مجھ سے پوچھے بغیر یہ قدم اٹھایا کیسے تم نے میرے بیٹے کو ایکسپلائٹ کیا؟ وہ نوح کے سر پہ کھڑے بری طرح چلا رہے تھے

میں ملازم ہوں اسکا وہ جو کہے گا مجھے کرنا ہوگا یہ آپ ہی نے کہا تھا اسکے راز میرے سینے کی قبر میں محفوظ رہنے چاہیے اسکی خواھش کا احترام میرے لئے ہر چیز سے زیادہ ضروری ہونا چاہیے یہ بھی آپ ہی نے کہا تھا مجھے اسکے ساتھ کتے سے زیادہ وفادار اسکے لئے شیر سے زیادہ طاقتور اور لومڑی سے زیادہ چالاک بننا ہوگا یہ بھی آپ ہی نہ کہا تھا میں نے بس اپنا فرض نبھایا ہے اس نے ضد کی اور مجھے اسکو ساتھ لے جانا پڑا انکل میں مجبور تھا

اسکا سر ہنوز جھکا ہوا تھا لہجہ مدھم تھا

وہ اپنے الفاظوں سے فہیم مرزا کے غصے کو جھاگ کی طرح بٹھا چکا تھا

اس لڑکی کو اے ایس پی کی گاڑی میں کس نے ڈالا نوح ؟ مجھے یہ بتاؤ . . . یہ مت کہنا کہ یہ اتفاق تھا یا تم لوگوں نے یہ سب نہیں کیا . . . مجھے سچ بتاؤ تاکہ میں حفاظت کے لئے کوئی اقدام کر سکوں وہ سخت جھنجھلائے ہوئے تھے دروازے کے پار کھڑا یاقوت ذرا سا مسکرایا تھا اسکی مسکراہٹ بہت دلکش تھی

اندر تو کہہ رہا تھا

اس اے ایس پی نے یاقوت کی پارٹی پہ ریڈ ڈالا تھا جب ہم پارکنگ میں چھپے بیٹھے تھے تب وہاں عمر حیات کی گاڑی آگئی یاقوت نے اپنا بدلہ لینے کے لئے اس لڑکی کو اے ایس پی کی گاڑی میں ڈال دیا یہ سب اسکی اپنی مرضی تھی اس نے اپنے دم پہ اپنا بدلہ لیا

یاقوت کی اٹھی ہوئی گردن میں جیسے سریا سا فٹ ہو گیا ہو اسکا چہرہ جوش سے تمتما نے لگا تھا (اب ڈیڈا کریں گے)تعریف

اور پھر تھپڑ کی آواز سارے آفس میں گونجی تھی فہیم کا بھاری ہاتھ نوح کے چہرے پہ چھاپ چھوڑ گیا تھا . . . اسکی آنکھوں میں کوئی تاثر نہیں ابھرا تھا وہا سی طرح کھڑا رہا

مجھے بے وقوف سمجھ رکھا ہے تم نے ہاں . . . گدھا ہوں میں پاگل ہوں . . گالی . . . . گالی . . . . . تم نے میرے بیٹے کو استمعال کیا ہے . . . اسے اس اے ایس پی کے سامنے لے آئے ہو تم لعنت ہو تم پہ جھوٹ بولتے ہو تم . . . تمھیں لگتا ہے میں یاقوت ہوں جو تمہاری باتوں میں آجاؤں گا ہاں ؟ . . کس نے ڈالا یہ خیال اسکے ذہن میں کیا میں نہیں جانتا ؟ . . . بتاؤ نوح کیوں کیا تم نے ایسا وہ تمھارے بھائیوں جیسا ہے تم نے اسکو استمعال کیا کیوں دھوکہ دیا بولو . . . . . وہ غصے سے پاگل ہونے کو تھے دوسری طرف یاقوت کے کان سائیں سائیں کر رہے تھے

نوح اسکو دھوکہ نہیں دے سکتا اس نے بے اختیار نفی میں سر ہلایا تھا اپنے دل پہ ہاتھ رکھ کر اسکو تسلی دی تھی جیسے کہہ رہا ہو "دیکھنا اب نوح کہہ دے گا یہ سب الزام ہے وہ میرا بھائی ہے وہ مجھے استمعال نہیں کر " سکتا اب واپس اس ادھ کھلے دروازے سے اندر چلے چلتے ہیں

کیا تم اس لڑکی کے عشق میں گرفتار ہو اگر ایسا ہے تو بتاؤ مجھے اور اگر یہ وجہ نہیں ہے تو مجھے وہ وجہ بتاؤ جسکی بنا پہ تم نے اپنے ہی بھائی کو دھوکہ دے دیا بتانا پسند کرو گے نوح مرزا . . . . وہ غصے سے سرخ چہرہ لئے بڑے ہی ضبط سے پوچھ رہے تھے ح

تو نے کچھ کہنے کو لب کھولے

یاقوت نے اپنے دل پہ ہاتھ کی گرفت مضبوط کر دی

فہیم مرزا کی آنکھوں میں سرخیاں بھر گئیں

میں اس سے محبت نہیں کرتا . . . . میں نر مین کے علاوہ کسی لڑکی سے محبت نہیں کرتا . . وہ دھیمے لہجے میں کہہ رہا تھا . . .

یاقوت سانس روکے اسکو سنےg گیا

ہاں میں نے یاقوت کو استمعال کیا . . میں نے اسکو دھوکہ دیا . . . میں نے اسکے دماغ میں اپنی بات ڈالی اس نے دھیرے سے سر جھکا کر اقرار کیا تھا

دروازے کے پار ڈیزائنر وئیر پہنے . . . برانڈڈ جوتے . . اور مہنگی واچ پہنے کھڑے لڑ کے کا دل بری طرح ٹوٹا تھا اسکی آنکھوں میں زخمی پن اترا تھا

میں اس لڑکی کے ساتھ برا نہیں ہونے دے سکتا تھا کیونکہ . . . مجھے ہر لڑکی میں نیرو نظر آتی ہے . . . نوح اب بھی بول رہا تھا یاقوت اس کے ساتھ جو کچھ کرنا چاہتا تھا اسے روکنے کے لئے میرے پاس کوئی اور چارہ نہیں تھا مجھے یہ کرنا پڑا لیکن اس سے یاقوت کو کوئی نقصان نہیں ہوا . . . بلکہ وہ خوش ہے اسے لگتا ہے اس نے اپنے دم پہ اپنا بدلہ لیا ہے اور یہ کوئی اتنی بڑی بات نہیں ہے جس پہ پریشان ہوا جائے میں عمر کو دیکھ لوں گا وہ کچھ نہیں کر سکتا میں نے سارا کام بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے آپ پلیز اب اس بات کو یہیں دفن کر دیں میں یاقوت کو کچھ نہیں ہونے دوں گا . . آپ بے فکر رہئے

فہیم اب نوح سے کچھ کہہ رہے تھے لیکن یاقوت نہیں سن رہا تھا وہ زخمی نظروں لڑکھڑاتے قدموں اور ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ وہاں سے چلا گیا ان سب میں سب سے زیادہ تکلیف دہ کیا تھا

زخمی نگاہیں ؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.