وہ چلا چلا کر تھک گیا تھاتب ہی بالکنی کی گرل کے ساتھ ٹیک لگائے بیٹھتا چلا گیا
دکھتے جسم میں اب دکھتے دل کا درد بھی شامل ہو گیا تھا
اگر معراج سلطان کے جانے سے کسی کا سب سے زیادہ نقصان ہوا تھا تو وہ حسن سلطان تھا
***
ہسپتال کی راہداری میں چلتی ہا لے کا دل رک رک کر چل رہا تھا وہ اپنی گاڑی میں آئی تھی عمر اسکے پیچھے ہی آیا تھا ہا لے نے نوٹ نہیں کیا تھا یا شاید کرنا نہیں چاہتی تھی تھوڑی دور چلنے کے بعد اسکو سامنے سے ہی مہر ماہ کھڑی نظر آئی ہا لے نے آج اسکو اتنے دن بعد دیکھا تھا
وہ اسکی ماں جائی نہیں تھی لیکن پھر بھی ان دونوں بہنوں کی محبت مثالی تھی مہر کو سامنے دیکھ کر اسے اپنے دل میں سکون سا پڑتا محسوس کیا
اسی وقت مہر کی نظر بھی اس پہ پڑی تھی اسکی آنکھیں سپاٹ تھی ہا لے قدم قدم چلتی اسکے قر یب جا رہی تھی ایک ایک قدم جیسے بھاری تھا ایسا لگتا تھا جیسے صدیوں بعد اسکو دیکھا ہو
مہر کے قریب پہنچ کر وہ سیدھا اسکے گلے لگ گئی تھی ایک سکون سا تھا جو اسکو نصیب ہوا تھا جبکہ مہر بت بنی کھڑی تھی اسکے وجود میں کوئی جنبش نہیں ہوئی تھی . . . چند لمحوں بعد وہ جیسے بولنے کے قابل ہوئی تھی
مجھے . . مجبور . . کیا گیا تھا . . ہا لے . . اس رات اس نکاح کے لئے . . . مجھے مجبور کیا گیا . . . تھا مجھے معاف کرنا . . وہ اٹک اٹک کر کہہ رہی تھی
ہا لے نرمی سے اس سے الگ ہوئی تھی . . اسکے دونوں ہاتھ اوپر کر کے لبوں سے لگائے تھے
محبت سے عقیدت سے اور پھر بولنا شروع کیا تھا
میں نے بابا کے بعد اگر کسی کو سب سے زیادہ مس کیا تو وہ آپ ہیں . .
مجھے بابا سے بچھڑنے کے بعد اگر کسی کے جدا ہونے کا دکھ ہے تو سب سے زیادہ آپ کا ہے
میں بابا کے بعد اگر کسی سے محبت کرتی ہوں تو وہ آپ ہیں . آپ کو ہا لے کا قتل بھی معاف ہے آپی میں ایسے ہزار سفیر سلطان آپ کے سر سے وار کر پھینک سکتی ہوں
ہا لے اسکے ہاتھوں کو تھامے نرمی محبت اور جتا تے لہجے میں کہہ رہی تھی
لیکن پھر بھی وہ تمہاری محبت ہے ہا لے . . . میں وہ ابھی کچھ اور بھی کہتی جب ہا لے نے اسکی بات کاٹ دی "تھا ". . کبھی کسی دور میں وہ میری محبت تھا . . اب نہیں جس لمحے اس نے مجھ پہ ہاتھ اٹھایا تھا میں نے اسی لمحے اپنے دل سے اسکی محبت اٹھا دی تھی . . . میرے دل کے تخت سے میں نے انکو بازو پکڑ کر اٹھایا تھا . میں نے انکی محبت اپنے دل سے نوچ کر پھینک دی تھی . . . اب وہ میرے لئے صرف میری بہن کا شوہر ہے آپ کو پتہ ہے میں اتنے دنوں میں کئی رشتوں کے لئے روئی ہوں یہاں تک کہ چچی کے لئے بھی یہاں تک کہ برونو (حسن کا پالتو کتا)کے لئے بھی . . . لیکن ایک بار بھی میری آنکھوں سے سفیر کے نام کا آنسو نہیں گرا گرتا ہی نہیں ہے میں کھری بندی ہوں . . . دوغلوں اور بزدلوں کو دل میں جگہ نہیں دیتی میں اس مرد کو اپنے دل میں جگہ نہیں دے سکتی جو بھری محفل میں مجھ سے میرے کردار کی پاکیزگی مانگے . . . اس وقت اس دن اسکو چاہیے تھا کہ میرے لئے اسٹینڈ لے وہ اگر لے لیتا تو آج حالات مختلف ہوتے لیکن مجھے اسبا ت کا دکھ بھی نہیں ہے اسکی اپنی مجبوری ہوگی . . میں بس آپ کو ایک بات بتا دینا چاہتی ہوں کہ میں اسکی زندگی سے gracefully erit کر چکی ہوں اب وہ آپ کے ساتھ ہو یا کسی اور کے ساتھ مجھے فرق نہیں پڑتا اور آپ آئندہ مجھ سے اس بارے میں بات مت کیجئے گا مجھے یہ بتائیں دادا جان کہاں ہیں اب کیسے ہیں؟ . . وہ بول کر خاموش ہوئی تھی اب اسے یہ یاد آگیا تھا کہ وہ یہاں آئی کیوں تھی
پیرلائیز ہو چکے ہیں تمھارے دادا جان مزید تمہاری بد کر داری کا بوجھ اپنی نحیف ٹانگوں پہ نہیں اٹھا سکے مہر کے بجائے پلر کو اوٹ سے نکلتا سفیر کہہ رہا تھا
ہا لے کے دل کو دھکا سا لگا تھا اسکی آنکھیں بے یقینی سے پھیلی تھیں
کیا بکواس ہے یہ . . . ایسا کیا ہوا ہے کیسے ہو سکتا ہے یہ وہ تو . . وہ تو بالکل ٹھیک تھے . . یہ سب کیسے ہوا کیا ہوا؟ وہ بوکھلا ہی تو گئی تھی
وہ جن قدموں نے اسے قدم قدم چلنا سکھایا تھا . . اب وہ حرکت نہیں کر سکتے یہ خیاح ل ہی اسکے لئے سوہان رو تھا
دیکھو تو ذرا کہہ کون رہا ہے . . . جب سارے شہر میں ہماری عزت کو نیلام کیا تھا کیا تب تمہیں پتہ نہیں تھا کہ ایک دن یہ بھی ہوگا . . . اپنے اس عاشق کے ساتھ گھومتے ہوئے اور رات گزارتے ہوئےا س سب کے بارے میں نہیں سوچا تھا ہاں ؟ وہ پھنکار رہا تھا
ہا لے نے افسوس سے اسکو دیکھا تھا
وہ کہیں سے بھی foreign qualified
بہترین اکیڈمک ریکارڈ رکھنے والا مختلف دعوتوں اور سیمینار پہ مدعو ہونے والے ملکی اور غیر ملکی بزنس منیر کے ساتھ ڈیلز کرنے والا سفیر سلطان نہیں لگ رہا تھا وہ ایک سطحی اور جاہل مرد لگ رہا تھا بلکہ ہا لے نے اسکے جیسا پڑھا لکھا جاہل کہیں نہیں دیکھا تھا
اسی وقت اسکے عین عقب میں عمر حیات آ کر کھڑا ہوا تھا وہ ہا لے کے ساتھ ہی آیا تھا لیکن اوپر آنے کی بجائے وہ کہیں اور چلا گیا تھا
میں آپ سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتی سفیر مجھے بس دادا جان کی کنڈیشن معلوم کرنی ہے اور پھر میں یہاں سے چلی جاؤں گی اور اگلی بار میرے کردار کے بارے میں بات مت کیجئے گا آپ کے لئے بہتر ہوگا اسکا لہجہ اجنبی تھا مہر ماہ نے کچھ کہنا چاہا جب سفیر نے اسکو ہاتھ کے اشارے سے روک دیا وہ دو قدم آ کے آیا تھا اب وہ ہا لے کے بالکل سامنے کھڑا تھا
ہا لے نے بے اختیار اپنا دل ٹٹولا تھا کیا اب بھی اس شخص کے لئے کوئی جذبہ کوئی احساسات موجود تھے کیا اسکا دل اب بھی سامنے کھڑے شخص کے لئے دھڑکتا ہے؟
جواب ایک بہت بڑی "ناں "میں آیا تھاآج اسکو یقین ہوگیا تھا دل سے نوچ کر نکالی گئی محبت کی پھر کوئی اوقات نہیں رہتی
کیا اب تم جیسی بد کردار لڑکیاں . . رات رات گھر سے باہر رہنے والی لڑکیاں مجھے سفیر سلطان کو بات کرنا سکھائیں گی تم نے تو اپنے باپ کی قبر کی مٹی بھی نہیں سوکھنے دی اور آگئی اپنا حصہ لینے تم جیسی لالچی خود غرض اور گھٹیا لڑکی کو میں اپنے قریب بھی برداشت نہیں کر سکتا تم دادا جان سے ملے بغیر یہاں سے دفع ہو رہی ہو سمجھی وہ ہا لے کی آنکھوں میں دیکھتا چبا چبا کر کہہ رہا تھا
عمر خاموش مگر بے چین نظروں سے انکو دیکھے گیا
ہا لے اسے جواب دئیے بغیر آگے بڑھنے لگی جب سفیر نے اسکا ہاتھ پکڑ کر اسے اپنے سامنے کیا اور اسی ہاتھ سے ہا لے کو مارنا چاہا
لیکن اسکا ہاتھ ہوا میں ہی معلق رہ گیا ہا لے نے اپنے دونوں ہاتھوں سے اسکے بھاری ہاتھ کو روک لیا تھا اور پھر ایک جھٹکے سے اسکے ہاتھ کو جھٹکا تھا اسکی آنکھیں اس وقت کسی زخمی شیرنی کی جیسی تھیں
عمر نے ہلکی مسکراہٹ کے ساتھ تو مہر نے حیرت سے ہا لے کو دیکھا تھا
ہمت کیسے ہوئی سفیر سلطان ؟ . . وہ شیرنی کی طرح غرآئی تھی . . تمہارے باپ کی نوکر نہیں ہوں جس پہ ہاتھ اٹھاؤ گے مارو گے ڈراؤ گے . . اگلی بار یہ ہاتھ کاٹ کر پھینک دوں گی . . . اپنی اوقات میں رہنا سیکھ لو اور اپنے ہاتھ پیر قابو میں رکھو . . . . . آئندہ اگر مجھ پہ ہاتھ اٹھانے کا سوچا بھی تو میں تمہارے ساتھ وہ کروں گی کہ ساری دنیا دیکھے گی . . اور اگر آئندہ تم نے میرے کردار پہ بات کی تو میں زبان سے جواب نہیں دوں گی میں سیدھا تھانے جاؤں گی وہاں تم پہ ہراسمنٹ کا کیس کروں گی ٹویٹر پہ می ٹو کا ٹرینڈ چلاؤں گی انسٹاگرام پہ سٹوریز لگاؤں گی دو منٹ سفیر دو منٹ میں ،میں تمہاری عزت کو دو کوڑی کا کر سکتی ہوں کیونکہ بقول تمھارے میں اپنی عزت کھو چکی ہوں اب مجھے کچھ کھونے کا خوف نہیں ہے لیکن تم تمھارے پاس ابھی کھونے کو نام بھی ہے اور مقام بھی سو اگلی بار . . . . اپنے ہاتھوں . . اور اپنی زبان کو مجھ سے دور . . . . رکھنا میں تم سے پٹنے کے لئے پیدا نہیں ہوئی ہوں . وہ سرخ آنکھوں سے بول کر آگے بڑھ گئی تھی
مہر ماہ اسکے پیچھے گئی تھی
عمر نے سفیر کو چہ چہ چہ والی نظروں سے دیکھا تھا
سفیر اسکو آنکھوں سے سالم نگل لینا چاہتا تھا
عمر چند قدم آگے آیا تھا جس ہاتھ سے سفیر نے ہا لے کا ہاتھ پکڑا تھا اس نے وہی ہاتھ پکڑ کرا سکو زور سے ایک جھٹکا دیا تھا اسے اپنا بازو ٹوٹتا محسوس اس کے کے لئے یہ غیر متو نیچے قع تھا وہ بے اختیار درد کی شدت سے جھکا تھا لیکن عمر کو سامنے کھڑے دیکھ پھر سے گردن تان لی تھی . . . اسکا قد عمر کے قد سے ایک دو انچ چھوٹا ہی تھا عمر اسکے کان کے پاس جھکا تھا اور چباتے ہوئے لہجے میں کہنا شروع کیا
آئندہ میری . . . عورت سے اس لہجے میں بات کی یا اسے ہاتھ لگانے کی کوشش کی . . . تو خدا کی قسم تمہاری ساری زندگی جیل میں گزرے میں اس عمل کو یقینی بناؤں گا . . . . . اس سے دور رہو . . . میری بیوی سے دور رہو . . . اسے دھمکی مت سمجھنا تمھیں چاہئے کہ مجھ سے خوف کھاؤ . . . . نا مرد کہیں کا وہ اسکے قریب کھڑا حقارت بھرے لہجے میں کہہ رہا تھا
تمھیں پتہ بھی ہے تمہاری بیوی نے میرے ساتھ کیسا وقت گزارا ہے؟ کتنا وقت گزارا ہے؟ جاننا چاہو گے؟ . سفیر زہر چند لہجے میں معنی خیز سی مسکراہٹ کے ساتھ بولا تھا
عمر کے جبڑے کی رگیں تک تن گئی اس نے مٹھی بھینچ لی تھی . . . وہ ایک قدم مزید آگے آیا تھا اب وہ سفیر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے کھڑا تھا
میری بیوی نے اپنے بچپن سے لے کر اب تک . . . کئی کتے پالے ہیں . . مختلف قد مختلف نسلوں کے . . . کون سے کتے کو . . کتنا وقت ساتھ رکھا اس کا حساب مجھے نہیں جانتا . . . لیکن ایک بات ہے جو میں جانتا ہوں . . . . تم ان سب کیوں میں سب سے زیادہ بد نسل کتے ہو . . اور ایسے کتے پتہ ہے کیا کر تے ہیں جب دو دن مالک اسکو کھانا نہ ڈالے . . . تو وہ تیسرے دن اسی پہ بھونکنا شروع کر دیتے ہیں . . اس وقت تم اس کتے سے زیادہ کچھ نہیں ہو سفیر
وہ منہ پہ جوتا مارنے والے لہجے میں کہہ کر آگے بڑھ گیا تھا پیچھے سفیر کا چہرہ اہانت سے سرخ ہوگیا تھا
اسکے دل میں اب ہا لے سے بدلہ لینے کی خواہش مذیدجڑ پکڑ گئی تھی
***
ہسپتال کا کیفے ٹیریا کھچا کھچ لوگوں سے بھرا ہوا تھا وہ یہاں ہا لے کے لئے کچھ کھانے کو لینے کے لئے آیا تھا کچھ کے ہاتھ میں کھانے پینے کی چیزیں تھی تو کچھ اپنے خالی ہاتھوں میں یہی چیزیں لینے کے لئے لائن میں کھڑے تھے کچھ کے چہرے جھنجھلائے ہوئے تھے شاید انکے مریضوں کی حالت اچھی نہیں تھی کچھ کے چہرے مطمئن تھے شاید انکے مریض شفا یاب ہوئے تھے عمر حیات کے لئے یہ منظر نیا نہیں تھا وہ ایسے چہروں کو پہلے بھی کئی بار دیکھ چکا منظر تھا ان چہروں کو دیکھتے ہوئے یکایک بدلا تھا وہ اب ہیون ہسپتال کے کیفے ٹیریا میں کھڑا تھا
آس پاس لوگوں کا رش بھانت بھانت کی بولیاں جھنجھلای پریشان آوازیں . . . بے زار چہرے کچھ روئی متورم آنکھیں کچھ دھوپ چھاؤں سے چہرے جنکی آنکھیں سرخ تھیں لیکن لب مسکراتے تھے ان سب کے بیچ کھڑا . . . دبے دبے غصے والا چہرہ لئے کھڑا عمر حیات اسے یہاں کام کرتے ہوئے ایک ہفتہ ہو نے کو آیا تھا لیکن وہ اب بھی اس ماحول کا عادی نہیں ہوا تھا اس نے ویٹرز والا لباس پہن رکھا تھا بال ماتھے پہ بکھرے تھے آنکھوں میں دبہ دبہ غصہ اور چہرے پہ ڈھیر بے زاری آج لوگوں کا رش زیادہ تھا وہ ایک ایک ٹیبل پہ جا جا کر تھک کوفت زدہ سا ہو گیا تھا خاص طور پہ اسے تب غصہ آیا تھا جب نوجوان لڑکیاں اسے بار بار بلا تی تھیں اب انکا بھی کوئی قصور نہیں تھا اتنا مغرور اور ہینڈسم ویٹر شاید انہوں نے پہلی بار دیکھا تھا اسی وقت اسکے ساتھی ویٹر نے اسکے ہاتھ میں دو کافی تھمائی اور اسکو ایک ٹیبل پہ بھیج دیا اس ٹیبل پہ ایک ہی آدمی بیٹھا تھا اسکی عمر کی جانب پشت تھی عمر نے سامنے سے آ کر کافی کے دونوں مگ انکے سامنے رکھے اور ذرا کی ذرا نظر اٹھا کر دیکھا تو ٹیبل پہ بیٹھا آدمی مسکرایا عمر مسکرا بھی نہ سکا
انہوں نے ابرو کے اشارے سے اسکو بیٹھنے کا کہا وہ بادل نخواستہ بیٹھ گیا صاف ظاہر تھا کہ وہ ناراض ہے
معراج سلطان نے اسکو افسوس سے دیکھا تھا
نام اور شکل سے تو مسلمان لگتے ہو . . سلام کرنا نہیں سیکھا ؟ وہ میٹھا سا طنز کر رہے تھے
عمر کے تو مانو آگ ہی لگ گئی
ایک ہفتے سے آپ کے بچے سنبھال سنبھال کر آدھا پاگل ہوگیا ہوں اتنا روتے ہیں میں آپ کو بتا نہیں سکتا گلہ پھاڑ پھاڑ کر روتے ہیں جیسے آج اگر نہ روئے تو پھر کبھی . رونا نصیب نہ ہوگا اور کھانا . . کھانا تو اتنا کھاتے ہیں جسکی کوئی حد نہیں . . . ہر گھنٹے میں کچھ نہ کچھ چاہیے ہوتا ہے . . انسان میں کوئی ادب ہوتا ہے کوئی تمیز ہوتی ہے . . . میں سمجھ گیا تمھیں کھانے کو کچھ چاہیے لیکن میں کوئی جادوگر تو نہیں ہوں دودھ یا پھر . . . دلیہ لانے کے لئے کچن میں جانا پڑتا ہے . . لیکن ان بدتمیز بچوں کو یہ بات سمجھ ہی نہیں آتی چیخ چیخ کر دماغ گھما دیتے ہیں وہ برہمی سے کہہ رہا تھا معراج مسکراہٹ دبائے اسکو سن رہے تھے
اور خاموش تو کبھی بیٹھتے ہی نہیں ہیں ہر وقت بولتے ہیں پہلے دن تو میرا دل کیا تھا ایک ایک کو اٹھا اٹھا کر ہیون کی چھت سے نیچے پھینکتا جاؤں لیکن پھر . . . . مجھے رحم آ گیا . . بہت غصہ دلاتے ہیں بہت زیادہ لیکن خیر میں مینج کر لیتا ہوں
اس نے کہنا جاری رکھا
. اسکے بعد یہاں کیفے میں خوار ہو رہا ہوں . . . کسی کی بیوی بیمار ہے تو کسی کا بیٹا کسی کا باپ زخمی ہے تو کسی کی ماں کا شوگر ہائی ہے لیکن ان سب کو بھی اپنا غصہ اور ناراضگی یہیں نکالنی ہے مجھ پہ . . . . اور ایک آخری بات اسکے چہرے پہ جھینپ جانے کا تاثر آیا تھا
یہ . . یہاں جو . . . . لڑکیاں آتی ہیں . . . میں انکے آرڈر نہیں لوں گا . . . . عجیب انداز سے دیکھتی ہیں اور میرے بارے میں بات کرتی ہیں . . . مجھے اچھا نہیں لگتا . . . عورت سمجھ کر عزت کرتا ہوں . . . لیکن مجھے اپنی ذات کا موضوع گفتگو ہونا پسند نہیں ہے . . . . سو میں بزرگ عورتوں اور مردوں کے آرڈر لوں گا لیکن لڑکیوں کے لئے آپ کسی اور سے کہہ دیں وہ انکے چہرے کو دیکھتا دھیمے لہجے میں کہہ رہا تھا
معراج سلطان نے دلچسپی سے یہ منظر دیکھا تھا انہوں نے پہلی دفع کسی مرد کی آنکھوں میں ایسی حیا دیکھی تھی ٹھیک ہے میں بات کر لوں گا آئندہ سے یہ کام منیب دیکھ لے گا خیر یہاں پر میں ایک عزیز کو دیکھنے آیا تھا لیکن پھر یاد آیا تمہارا داخلہ بھی تو کروانا ہے تو بتاؤ کتنی رقم ہے تمھارے پاس داخلے کے لئے ؟ انکا لہجہ سادہ تھا عمر اس سارے وقت میں پہلی بار ذرا خوش ہوا تھا وہ بھی دل میں پڑھائی سے اسے عشق تھا
مجھے ایگزٹ اماؤنٹ تو نہیں پتہ لیکن میرے اکاؤنٹ میں کافی پیسے ہیں ایڈمشن . . بکس . . اور میری ہیوی بائیک سب ہوجائے گا لیکن میں ایک بات آپ کو بتا دوں میرا ایڈمشن کسی اچھے کالج میں کروائیے گا میری بیس بنے گی تو آگے جا کر css کرنا ہے مجھے وہ خوشی سے کہہ رہا تھا
معراج سلطان نے جانچتی نظروں سے اسکو دیکھا تھا
تمہارا سورس آف انکم کیا ہے؟ انہوں نے اسکو دیکھتے ہوئے سوال داغا تھا
عمر . ذرا حیران ہوا تھا
کیا میرا ؟ . . میرا تو کوئی سورس آف انکم نہیں ہے
تو پھر وہ پیسے کس کے ہیں کہاں سے آئے ؟
اماں نے میرے اکاؤنٹ میں ڈلوائے تھے ہر مہینے ڈلواتی ہیں . . . آپ یہ سب کیوں پوچھ رہے ہیں؟ وہ اب بھی حیران تھا
تمہاری اماں ؟ ھممم وہی اماں جسکو چھوڑ کر سارے تعلق ختم کر کے آئے ہو؟ لیکن اسکے پیسوں پہ اب بھی تمہارا حق ہے؟ جب تمہارا اس سےکوئی تعلق نہیں ہے تو تم اسکے پیسے کیوں لے رہے ہو؟ یا پھر یہ کہو کہ تم ان پیسوں کے بغیر سروائیو نہیں کر سکتے ؟ کیا تم . . . اب بھی نفیسہ کے آسرے زندگی گزارو گے تم اپنے لئے خود کے لئے کیا کروگے ؟ . . . اگر تم عمر تمھیں اگر نفیسہ کے پیسوں سے داخلہ کروانا ہے تو میں یہ کام نہیں کروں گا لیکن اگر تم اپنے ہاتھوں سے اپنی محنت کے دو ہزار روپے بھی مجھ لا کر دو گے تو میں . . . تمھارے لئے سب کچھ کروں گا . . . اب فیصلہ تمہارے ہاتھ میں ہے مجھے جانا ہے کل پھر آؤں گا مجھے اپنا فیصلہ سنا دینا اوکے ؟ وہ نرمی سے کہتے ہوئے اٹھ کھڑے ہوئے تھے
عمر جو سانس روکے انکو سن رہا تھا انکو اٹھتے دیکھ جلدی سے بول اٹھا
لیکن وہ میری ماں ہے . . . میں انکے پیسے استمال کر سکتا ہوں اگر میں کام کرنے لگا تو میری پڑھائی ڈسٹرب ہوگی میں جلد از جلد کچھ نہ کچھ بننا چاہتا ہوں تاکہ اماں کو یہاں لے آؤں اپنے پاس . . . ان چھوٹی موٹی نوکریوں کے سارے میں انکو اپنے ساتھ نہیں رکھ سکتا وہ اماں ہیں میری . . . .
معراج نے اپنے دونوں ہاتھ میر پہ رکھے تھے اور اسکی جانب جھکے تھے
. وہ . . . تمہاری . . . ماں . . . نہیں . . . ہے تم . . . یتیم ہو . . یہاں اپنے . . . ماں باپ کو ڈھونڈنے آئے ہو . . . سو تمھارے لئے بہتر ہے کہ اپنی سستی اور کاہلی کو ایک طرف رکھو اور کام کرنا شروع کرو . . . .تم اب مزید اس عورت سے ایک روپیہ بھی نہیں لو گے . . . . . . کیونکہ نفیسہ حیات تمہاری ماں نہیں ہے . . . وہ اسکی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے چبا چبا کر بولتے سیدھے ہوئے تھے
عمر نے ٹھہر کر انکو دیکھا تھا . . معراج کو لگا شاید اب وہ کچھ اور بھی کہے گا . . اپنے حق . . . میں اپنی صفائی میں . . لیکن وہ مدھم آواز میں بس اتنا ہی کہہ سکا
میں . . . یہاں میں اپنا خاندان ڈھونڈنے ضرور آیا ہوں . . لیکن . . . میں انکے ساتھ نہیں جاؤں گا . . . میں ایک دن اپنے اصل کی طرف لوٹوں گا اپنی اماں کی طرف . . . . . . انکے علاوہ میرا کوئی خا ندان نہیں ہے کوئی ماں باپ نہیں ہیں . . میں کام سے نہیں بھاگتا . . میں محنت سے نہیں بھاگتا . . میں وہی ہوں جس نے اپنی ماں کے کوکنگ سینٹر میں چولہے کے سامنے کھڑے ہو کر سخت گرمی میں کاہل سے کاہل پھو ہڑ سے پھو ہڑ لڑکی کو کھانا بنانا سکھایا ہے میں اپنی اماں کی جم میں سیلف ڈیفنس کلاسز دیتا رہا ہوں میں نے چھ سال کی عمر سے نئی زبانیں سیکھنی شروع کی تھیں آج مجھے اپنے ملک کی زبانوں کے علاوہ گیارہ اور زبانیں آتی ہیں میں اپنی اسکول اور کالج کی چھٹیوں میں کبھی گھر نہیں بیٹھا میں نے مختلف کورسز کئے ہیں . . . میں نے قرآن کورسز کئے ہیں تفسیر تجوید . . . کے تمام کورسز . .
وہ اپنی سیاہ زہین آنکھوں کو معراج سلطان کے چہرے پہ جمائے کہے جا رہا تھا
میں فجر میں کئی لوگوں کے گھر جا جا کر انکے بوڑھوں کو قرآن پڑھاتا تھا . .بلکہ پڑھاتا کم تھا سناتا زیادہ تھا یہاں میں قرآن شروع کرتا وہاں وہ بوڑھے لوگ رونے لگتے شاید انکو آخرت یاد آتی تھی . . کبھی کبھی مجھے بھی رونا آتا کبھی ان لوگوں سے کوفت ہوتی آپ بچوں کو سنبھال لیتے ہو یہ سوچ کر کہ وہ بچے ہیں لیکن توڑ ھے لوگوں سے آپ وہی طاقت وہی صبر وہی آسٹمینا وہی سب کچھ ایکسپیکٹ کرتے ہیں جیسے کہ آپ خود ہیں حلانکہ بچوں سے زیادہ بڑے بچے "بوڑھے "ہوتے ہیں میں نے ان نحیف اور مجبور عورتوں کے گھر جا کر کھانے بنائے ہیں جنکی بہو بیٹیاں جاب کرتی ہیں یا پھر ہٹ دھرم اور بدتمیز تھیں لیکن ان سب جگہ جانے کے لئے میرے پاس میری ہیوی بائیک ہوتی تھی میرا والٹ پیسوں سے بھرا ہوتا میرے پاس" وقت "ہوتا تھا میں کاہل اور سست نہ پہلے تھا نہ اب ہوں فرق صرف یہ ہے کہ میری اماں نے مجھ سے ذہنی مشقت کروائی تھی آپ مجھ سے جسمانی مشقت کروا رہے ہیں
بات یہ نہیں ہے کہ میں یہ نہیں کر سکتا بات یہ بھی نہیں ہے کہ مجھے دوبا رہ ویسے کمقرٹس چاہئیں بات صرف یہ ہے کہ میں صرف اور صرف "جلدی "میں ہوں . . . مجھے جلد از جلد کچھ کرنا ہے کچھ کمانا ہے . . . تاکہ میں اپنی اماں کے ساتھ رہوں .. . . سازشی لوگوں سے دور جھوٹے لوگوں سے پرے . کچھ بن جاؤں تاکہ اماں کو کھلا سکوں انکے خرچے اٹھا سکوں آئندہ آپ مجھے یہ مت کہئے گا کہ میں انکا بیٹا نہیں ہوں . . . اگر کبھی بھولے سے بھی یہ خیال ذہن میں آجائے تو میری ایک بات یاد رکھیے گا
میں . . . عمر حیات ہوں . . . میں . . اپنی اماں کا بیٹا ہوں . . اور میں کرائی بے بی نہیں ہوں میرے باز و کام کر سکتے ہیں میری آنکھیں جاگ سکتی ہیں میرا ذہن بیدار رہ سکتا ہے اور آپ نے جو کروانا ہے کروائیں میں تیار ہوں میرے پاس وقت ہے وہ بول کر رکا نہیں تھا کرسی سے اٹھ کر تیز تیز چلتا وہاں سے نکل گیا تھا
پیچھے معراج سلطان کے قریب ایک ہیون میں آیا کے طور پہ کام کرنے والی عو رت آ کر کھڑی ہوئی تھی انکی آنکھوں میں افسوس تھا
. .. اس بچے کے ساتھ کیوں کر رہے ہیں ایسا ؟ . آپ کو لگتا ہے یہ سہہ لے گا؟ انکی آواز میں رنج تھا
معراج ہلکے سے مسکرائے تھے
میں اسے اسکے پیروں پہ کھڑا کر رہا ہوں . . آپا . . اسی لڑکے کی اماں کہتی ہے
اگر عورت کو . . آزمانا ہو تو اس سے زیور چھین لو . . اگر اسکے بعد بھی ڈٹی رہی تو اصلی ہوگی
اور اگر مرد کو آزمانا ہو تو پیسہ کھینچ لو . . . اگر اصلی ہوا تو پھر سے اٹھ کھڑا ہوگا و رنہ بھربھری دیوار کی طرح ڈھے جائے گا میں بس دیکھنا چاہتا ہوں وہ بھربھری دیوار ہے یا اصلی مرد
اسکی آنکھوں کے سامنے یہ منظر مزید چلتا اگر کوئی اسکے پیچھے سے آ کر اسکے کندھے پہ ہاتھ نہ رکھتا عمر نے چونک کر پیچھے دیکھا تھا اب اسکے سامنے سانولی رنگت اور گرے آنکھوں والا نو جوان کھڑا تھا اسکی آنکھوں میں سرد سا تاثر تھا عمر نے کندھے ڈھیلے چھوڑ دئیے تھے
اب نہ جانے ہارون شاہد اسکے پاس کیوں آیا تھا
وہ سمندر کنارے ایک بڑے سے پتھر پہ بیٹھی ہوئی تھی بال ہوا سے اڑ اڑ کر چہرے پہ آ رہے تھے جنہیں ہٹانے کی زحمت وہ فلحال نہیں کر رہی تھی وہ کسی آرٹسٹ کی بنائی گئی سب سے محبوب پینٹنگ لگ رہی تھی لیکن ادھوری اسکی اداس آنکھیں کسی غیر مرئی نکتے پہجمی تھیں آس پاس سے گزرتے لوگ اسکو دیکھ رہے تھے کچھ کی نگاہوں میں ستائیس تھی تو کچھ کی نگاہوں میں نا پسندیدگی ان سب کے برعکس اسکے عقب میں کھڑے ایک سیاہ آنکھوں والے شخص کی نظروں میں بس فکر تھی یہ لڑکی اسکے لئے اتنی ضروری ہوجائے گی یہ اس نے کبھی نہیں سوچا تھا وہ ہسپتال میں یوسف سلطان سے ملے بغیر واپس آگئی تھی مہر نے لاکھ کہا کہ اندر چل کر دیکھ لو لیکن وہ ٹس سے مس نہ ہوئی تھوڑی دیر دور سے دادا جان کو دیکھنے کے بعد وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر یہاں آگئی تھی عمر اس کے پیچھے آیا تھا
وہ جینز کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے اسکے قریب رکھے ایک پتھر پہ بیٹھ گیا تھا اب کے گزرتے لوگوں کی نگاہوں میں "رشک "بھی شامل ہوگیا تھا پینٹنگ مکمل ہوگئی تھی آرٹسٹ کی جیسے محنت وصول ہوگئی ہو
آپ کے دادا . . انکو ضرورت تھی آپ کی انہوں نے کئی بار آپ کا پوچھا ہے آپ کو پتہ ہے؟
ہا لے کے چہرے کو دیکھتے ہوئے اس نے بولنا شروع کیا تھا
ہا لے نے گردن موڑ کر اسکو دیکھا تھا اسکی آنکھوں میں آج نفرت بے زاری کچھ بھی نہیں تھی . . . . بس ایک بے بسی بھری الجھن تھی
اللہ . . .کیسا ہوتا ہے عمر ؟ . وہ اسکے چہرے پہ نظریں جمائے عجیب سے لہجے میں پوچھ رہی تھی
کون سی نفرت کہاں کا انتقام اس وقت اسے کچھ یاد نہیں تھا وہ بہت بری طرح ڈسٹرب تھی
عمر چند انیے اسکو دیکھتا رہا اور پھر کہنا شروع کیا
الل بہت پیارا ہوتا ہے اللہ وہ ہوتا ہے
جو آپ کو پیدا کرتا ہے
یہ مت کہئے گا کہ یہ کوئی عام سی بات ہے اگر ہم ایک پودا بھی اگاتے ہیں تو اس میں کتنا وقت محنت اور محبت لگتی ہے . . اور یہ عام بات نہیں ہوتی . . . . وہی جو آپ کو کھلاتا ہے پلاتا ہے . . .
کھلا نا پلا نا آسان نہیں ہوتا اسکے لئے . . . ظرف چاہیے ہوتا ہے آپ کسی کے گھر چلے جاؤ وہ اآپکو دو دن کھلائے گا تین دن کھلائے گا ایک مہینہ ایک سال کھلائے گا لیکن آخر وہ بے زار ہوجائے گا . . . . تھک جائے گا . . . اکتا جائے گا . خدا نہیں تھکتا . نہیں بے زار ہوتا . . نہیں اکتاتا کیونکہ خدا ظرف والا ہے
اللہ وہ ہے جو آپ کو بیماری اور صحت دیتا ہے . . .
اب آپ کہیں گی بیماری ؟ . . خدا بیماری دیتا ہے . . یہ کیسا خدا ہے جو ہمیں نقاہت زدہ کر دیتا ہے . . . جو ہمیں تکلیف دیتا ہے لیکن اگر سوچا جائے تو بیماری نعمت ہے . . ہم بیماری میں جتنا اللہ کے قریب ہوجاتے ہیں اتنا کبھی کسی فیز میں نہیں ہوتے . . . بیماری میں ہمیں لگتا ہے ہم مر جائیں گے . . . تب ہمیں خدا یاد آتا ہے . . . ہم مغفرت مانگتے ہیں . . . ہم درد سے راحت مانگتے ہیں آپ نے دیکھا ہوگا کوئی بھی بیمار انسان جب کراہتا ہے تو اسکے منہ سے ایک ہی آواز نکلتی ہے . ایک ہی نام نکلتا ہے
اللہ . . . . . . بس اللہ
تو بیماری ہمیں ہمارے اللہ سے قریب کرتی ہے
وہ بول رہا تھا اور ہا لے پلک جھپکائے بغیر اسکو سن رہی تھی
اللہ وہ ہے جو آپ کو کبھی جج نہیں کرتا . . . آپ چاہے اسکی جتنی مرضی نا فرما نی کریں جتنا مرضی اس سے دور رہیں ایک بار جب آپ سچے دل سے اسکے پاس جائیں گے وہ آپ سے ناراض نہیں ہوگا . . . . وہ سمیٹ لے گا . . . وہ نہیں کہے گا کہ اب کیوں آئے ہو . . وہ طعنہ نہیں دے گا . . . . وہ آپ سے صفائی نہیں مانگے گا . . . وہ آپ سے گواہی نہیں لے گا . . . وہ بس کہے گا . . آ گئے ہو؟ دنیا سے تھک گئے ہو؟ کیا اب میرے ہو؟ لو آؤ میں اب بھی تمہارا ہوں . . . میں اب بھی تم سے محبت کرتا ہوں . . . .
کوئی انسان ایسا نہیں کرتا . . . ہر انسان جج کرتا ہے کسی نہ کسی طریقے سے کبھی نہ کبھی کرتا ہے . . . . آپ اسکے ساتھ برا کرو وہ اس بات کو دل میں رکھتا ہے کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی کونے میں . . . جب آپ اس سے معافی مانگیں گے . . . وہ آپ کا پچھلا قصور پچھلی غلطی ضرور یاد دلائے گا . . . سب نہیں دلائیں گے لیکن سو میں سے ننانوے انسان . . . آپ کا قصور آپ کو یاد دلائیں گے . . . .
زرد رنگ کے لباس والی لڑکی اس خوبصورت لہجے والے آدمی کو سن رہی تھی محویت سے . .
آپ چاہے جتنے مرضی دوست بنا لو آپ کا سچا دوست اللہ ہی رہتا ہے . . . وہ ایسا دوست ہے جو رات کے تین بجے بھی آپ کو سنتا ہے جو تپتی دوپہر میں بھی سنتا ہے . . . جو سخت سردی میں بھی سنتا ہے وہ کبھی آنسوؤں کا کبھی آپ کے غم کا مذاق نہیں بناتا . . . وو کبھی آپ کی ماضی کی بے وقوفی پہ ہنستا نہیں ہے . . . وہ آپ کے راز فاش نہیں کرتا . . وہ آپ کو لوگوں کے سامنے ڈسکس نہیں کرتا . . . آپ کی ذات کا مذ اق نہیں بناتا اللہ بڑا ہی نوبل دوست ہے . . . وہ آپ کو کوئلے سے بچا کر آپ کے ہاتھ میں سونا تھما دیتا ہے مختصر یہ کہ جو ذات . . ظرف والا ہو جج مینٹل نہ ہو . . . سیکرٹ کیپر ہو . . ہمدرد ہو . . طعنے نہ دے . . . گلہ نہ کرے . . . ذرا ذرا سی بات پہ روٹھے نہ بڑی بڑی باتوں پہ معاف کر دے . . . ہر غم ہر مشکل میں آپ کے ساتھ ہو ایسی ذات تو بہت نوبل ہوئی ناں ؟