Chapter 33: باب 33

وہ شل سے بیٹھے رہ گئے

برہان اب بھی ان سے کچھ کہہ رہا تھا لیکن وہ نہیں سن رہے تھے

وہ خوش تھا بے حد خوش اسکا چہرہ خوشی سے تمتما رہا تھا

عمر نے اسکے بالوں پہ ہاتھ پھیرا تھا اور جانے کو مڑا تھا جب اپنے پیچھے سے اسکو ڈاکٹر کی سرسرآتی آواز سنائی دی اسکے قدم زنجیر ہوئے تھے لیکن وہ مڑا نہیں تھا

. .معراج سلطان کو . . دوسرا ہارٹ اٹیک کبھی ہوا ہی نہیں تھا . . . انکی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی تھی عمر حیات وہ سرد سی آواز میں کہہ رہے تھے

عمر پورے کا پورا انکی طرف گھوما تھا اسکی آنکھوں سے چنگاریاں پھوٹ رہی تھیں اسکا چہرہ غصے سے سرخ ہو گیا تھا کیا . . . بکواس ہے . . میرے ساتھ گیم کھیل رہے ہو؟ وہ دبی دبی آواز میں غرایا تھا

برہان سہم کر پیچھے ہٹا تھا

عمر نے بے اختیار خود کو ملامت کی تھی وہ چند قدم آگے برہان کے پاس آیا تھا

بیٹا مجھے تھوڑا پانی چاہئے مل سکتا ہے اسکے نرمی سے پوچھنے پہ برہان کی مسکراہٹ واپس آئی تھی

وہ اسی طرح مسکراتے ہوئے باہر چلا گیا تھا جبکہ عبدلحفیظ اب بھی نفرت بھری نظروں سے عمر کو دیکھ رہے تھے خدا تمھیں غرق کرے گا عمر . . . . تم نے جو کچھ بھی کیا ہے یہ تمھیں سکون نہیں دے گا

اپنی بکواس بند کرو ورنہ میں تمہاری جان لے لوں گا وہ چلایا تھا

. . . . تمھیں لگتا ہے میرے ساتھ یہ سب کر کے تم سکون کی نیند سو جاؤ گے نہیں عمر آج سے تمہاری نیندیں ایک بار پھر حرام ہوں گی

بس . . بس اب اگر ایک لفظ بھی کہا تو میں نہیں اسی جگہ تمھیں زندہ گاڑ دوں گا . . وہ سرخ ہوتی آنکھوں سے انگلی اٹھا کر کہہ رہا تھا

تم سوتے نہیں ہو عمر . . . تمھیں نیند نہیں آتی . . . تم نے کچھ کیا ہے کچھ ایسا جس نے تمہاری نیند چھین لی ہے

(اسکی آنکھوں کے آگے ایک اور منظر ابھرا تھا گاڑی میں نظیر کے ساتھ بیٹھا اور اس سے کہتا عمر اسکی بیوی اور) بیٹی کو ویڈیو بھیج دو

تم بے چین ہو تمہاری آنکھوں کے نیچے کے حلقے سب بتا رہے ہیں . . تم ایک بار پھر بے چین ہونے والے ہو . . . . کیونکہ تم ہم جیسے نہیں ہو تم برے نہیں ہو . . . . تم انسان ہو تم بھیڑیے نہیں ہو . . اگر ہوتے تو آج ابھی میرے بیٹے کو باہر نہ بھیجتے . . . . .

عمر قہر آلود نظروں سے سکو دیکھ رہا تھا دل میں جیسے کوئی زور سے جکڑ رہا ہو

تم آج کے بعد پھر بے سکون ہو گے میں تمھیں بتاتا ہوں کیوں معراج سلطان کو دوسرا ہارٹ اٹیک ہوا ہی نہیں تھا . . . . میں نے بتایا تھا جھوٹ بولا تھا میں نے انکی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی تھی گلا گھونٹ کر مارا تھا کسی نے انکو سنا تم نے عمر سن رہے ہو ناں تمہارے عزیز کو کسی نے گلا گھونٹ کر ما را ہے اب جاؤ اسکا گریبان پکڑو جیسے میرا پکڑا ہے اسکو برباد کرو جیسے مجھے کیا ہے انکی آنکھوں میں تمسخر تھا

عمر ان پہ جھپٹا تھا اور ان پہ مکوں کی بارش کر دی تھی

بکواس کر رہے ہو تم جھوٹے ہو تم میرے پاس ویڈیو ہے اس میں خود دیکھا ہے میں نے انکو ہارٹ اٹیک ہوا ہے تم میرے ساتھ گیم کھیل رہے ہو وہ بری طرح انکو مارتے ہوئے چیخ چیخ کر جا رہا تھا

میں نے دیکھا ہے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے تم مجھے بے وقوف بنا رہے ہو مجھے ڈسٹریکٹ کر رہے ہو؟ بکتے ہو تم سب جھوٹ . . . سب جھوٹ ہے انکو ہارٹ اٹیک ہوا تھا وہ مارتے مارتے انکو دور دھکیل کر اٹھ کھڑا ہوا تھا جب ڈاکٹر عبدلحفیظ ایک بار پھر بولے تھے

وہ . . anriety attackتھا . . . . anriety attackتھا وہ بری طرح کھانستے ہوئے با مشکل بولے تھا ہارٹ اٹیک اورanriety attack

کی علامت ایک ہی ہوتی ہیں تمھیں لگا ہوگا . . . . لگتا یہی ہے کہ . . کہ ہارٹ اٹیک ہے لیکن وہ نہیں تھا . . . انکو میں نے ٹریٹمنٹ دی تھی عمر . . . . میں نے تب انکو بچا لیا تھا لیکن دوسری بار نہیں بچا سکا

تمہارے جج صاحب کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے . . . . اب جاؤ عمر ڈھونڈو قاتل . . . تم نے مجھ سے میرا سب کچھ چھین لیا ہے

عمر کی آنکھوں میں خون اتر آیا تھا اسکو یکدم اپنا دم گھٹتا محسوس ہوا تھا وہ انکو اسی طرح فرش پہ بکتا جھکتا چھوڑ کر خود باہر نکل گیا تھا پیچھے سے ڈاکٹر عبدالحفیظ زمین پہ ہاتھ مار مار کر بری طرح چیخ رہے تھے انکے آنسو بہہ رہے تھے خدا تمھیں غرق کرے گا دیکھنا . . . . پیر زادے کی بددعا ہے تمھیں . . اللہ تمھیں . . چین کی موت نہ نصیب کرے . . . تم نے مجھے کہیں کا نہیں چھوڑا . . . . . . مجھ سے میرا سب کچھ چھین لیا میں تباہ ہوگیا . . . . میری عزت خراب کر دی میرے سر میں خاک ڈال دی خدا تمھیں غرق کرے گا

آج کی رات ان پہ بھاری تھی

وہ اسکوائر ون پہ آ کر کھڑے ہو گئے تھے ساری عزت دو کوڑی کی ہوگئی تھی عمر بھر کی کمائی جیسے ہوا میں اڑ گئی تھی

آج کی رات عمر حیات پہ بھی بھاری تھی

اسے لگا تھا وہ آدھا مسئلہ فکس کر چکا ہے لیکن آج اسے علم ہوا تھا کہ وہ تو اصل مسلے سے واقف ہی نہیں تھا ان دونوں میں سب سے بڑا دکھ کس کا تھا؟

Aاگلی صبح اپنے ساتھ نئی سازشیں نئی چالیں اور نئے انکشافات لے کر آئی تھی عمر کیا سٹڈی میں چھوٹے ٹیبل پہ سامان بکھرا پڑا تھا کہیں پیپر تھے تو کہیں اسٹیک نوٹس موبائل اور لیپ ٹاپ ہا لے کی گود میں تھے اور وہ خود اسی طرح بیٹھی اپنا سر ٹیبل پہ رکھے سو رہی تھی اسکے بال اسکے چہرے پہ گرے تھے کھڑکی سے آتی ہلکی روشنی اسکے چہرے پہ پڑ رہی تھی دروازے پہ کھڑا عمر سینے پہ ہاتھ باندھے سکون

سے اسکو دیکھے گیا

اس نے کف والی سفید شرٹ کے ساتھ سیاہ خیبر پہن رکھی تھی بازو فولڈ کر رکھے تھے وہ ہمیشہ کی طرح وجیہہ لگ رہا تھا اسکے گال کا گڑھا اداس سا تھا

اس جیسے نفیس انسان کی اسٹڈی کی یہ حالت عام حالات میں اسکو کبھی قبول نہ ہوتی لیکن آج ،آج وہ پریشان تھا وہ متوازن چال چلتا ہا لے کے قریب آ کر رکا تھا ہا لے کی نیند بہت گہری ہوتی تھی وہ ساری رات کام کر تے کرتے نہ جانے کی سو گئی تھی عمر نے اسکو اٹھانا مناسب نہیں سمجھا اگر وہ اسکو اٹھاتا تو ہا لے کا سارا بھرم ختم ہو جاتا یا وہ شرمندہ ہوجاتی وہ جن قدموں سے آیا تھا ان ہی سے واپس چلا گیا اور نیچے جا کر

شانو کو بھیج دیا تھا وہ اب ہا لے کے سر پہ کھڑی تھی اس نے ادب سے نرمی سے ہا لے کے کندھے کو ہلکا سا ہلایا تھا وہ ایک چیخ کے ساتھ اٹھ بیٹھی تھی اور ہراساں نظروں سے یہاں سے وہاں دیکھ رہی تھی اسکی آنکھوں میں خوف تھا

شانو ڈر کے دور ہٹی تھی ہا لے کی آنکھیں اب بھی بند تھیں وہ بری طرح چیخ رہی تھی

گاڑی سے . . نکالو مجھے . . . . کوئی کھولو اسکو باہر نکالو . . . کوئی ہے . . . کوئی نکالو . . . دم گھٹ رہا ہے میرا کوئی نکالو . . . وہ اپنی آنکھوں پہ ہاتھ رکھے چیخ رہی تھی

شانو نے آگے بڑھ کر اسکو اپنے سینے سے لگا لیا تھا

وہ اب بھی سہمی ہوئی تھی خوف سے کانپ رہی تھی

شانو اسکے بالوں پہ ہاتھ پھیر تی اسکو تسلی دیتی جا رہی تھی

باجی سب ٹھیک ہے . . . . آپ سمنبھالو خود کو . . . باجی . . . آپ ٹھیک ہو . . . کچھ نہیں ہوگا . . . کچھ نہیں ہوگا . . میں ابھی عمر صاحب کو بلا کر لاتی ہوں

وہ خوف سے کانپتی ہا لے کو خود سے الگ کرتی اٹھی تھی جب ہا لے نے مظبوطی سے اسکے ہاتھ پکڑ لئے تھے اسکو آنکھیں خوف سے پھیل گئی تھیں

نہیں . . نہیں عمر کو مت . . بلانا . . . . مت بلانا وہ مجھے گاڑی میں بند کر دے گا . . . . اسکو مت بلانا . . . . پلیز اسکو مت بلانا . . . . میرا دم گھٹ جائے گا . . . . میرا دم گھٹ جائے گا . . . . عمر کو مت بلاؤ . . . وہ مجھے گاڑی میں بند کر دے گا . . . وہ بند کر دے گا . . وہ شانو کے سینے سے لگی حواس با ختہ سی کہے جا رہی تھی

شانو اب بھی اسکو کوئی تسلی دے رہی تھی اسکے بال تھیک رہی تھی اسکا ڈر ختم کرنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن یہ حادثہ شاید اسکے ذہن سے چپک گیا تھا

دروازے کی اوٹ میں کھڑے عمر نے پھٹتے ہوئے دل کے ساتھ یہ منظر دیکھا تھا

اسے آج یقین آگیا تھا کہ کوئی بھی طوفان جب جاتا ہے تو اپنے نشان چھوڑ جاتا ہے وہ ہا لے کو دیکھے بغیر مڑ گیا تھا اس لڑکی کو ازیت میں دیکھنا اسکے لئے سب سے بڑی ازیت تھی

سلطان منزل میں ناشتے کی میر سج چکی تھی یوسف سلطان بے دلی سے بیٹھے تھا سفیر ہمیشہ کی طرح نکسک سے تیار انکے ساتھ والی کرسی پہ بیٹھا تھا ہا لے کے جانے کے بعد اسکے اور یوسف سلطان کے درمیان خود با خود دوریاں پیدا ہوگئی تھیں

اسی وقت شمس سربراہی کرسی کھینچتے ہوئے بیٹھے تھے انکے ساتھ والی کرسی پہ حسن بیٹھا تھا اسکے ساتھ فروا اور مہر حسینہ اپنے کمرے میں کھانا کھاتی تھیں حسن بے دلی سے توس پہ جیم لگا رہا تھا

ناشتے اور کھانے کا مزہ تو ہا لے کے ساتھ آتا تھا جب وہ اسے کوئی چیز پاس کرنے کا کہتی تھی اور حسن جان بوجھ کر نظر انداز کرتا کبھی ہا لے کی جگہ پہ بیٹھ جاتا تو کبھی اسکی پلیٹ سے کھانے لگتا وہ ہر بار تپ جاتی تھی

اسے معراج سلطان بھی یاد آتے تھے وہ ہر دفع خود کھانا یا ناشتہ شروع کرنے سے پہلے اپنے دونوں بچوں کی پلیٹ میں کھانا ڈالتے تھے کبھی ان کے کپ میں چائے ڈالتے تھے تو کبھی انکو توس پہ جیم یا مکھن لگا کر دیتے تھے اسے اپنی ماں سے ان سب کی امید نہیں تھی وہ اگر یہ سب کرتیں بھی تو بس مہر ماہ کے لئے اسے کسی سے بھی اب نخرے اٹھوانے کی خواہش نہیں رہی تھی

یتیم بچوں کو کھانا "کھلایا "جاتا ہے انکے "نخرے نہیں اٹھائے جاتے وہ سمجھ گیا تھا

اسی وقت شمس سلطان کی بھاری آواز سارے میں گونجی تھی

کل میں نے نیوز میں دیکھا تھا . . . تم نے پھر سے ٹاپ کیا ہے؟ وہ حسن کی طرف دیکھے بغیر پوچھ رہے تھے "جی" اس نے یک لفظی جواب دیا تھا

سفیر نے خوشگوار حیرت سے اسکو دیکھا تھا

تم نے مجھے بتایا کیوں نہیں حسن ؟ بہت بہت مبارک ہو یار مجھے تو پتہ ہی نہیں تھا تمھیں بتا نا چاہیے تھا میں تمھیں ٹریٹ دیتا سفیر دل سے کہہ رہا تھا

ہا لے سے لاکھ نفرت سہی حسن اسے عزیز تھا

حسن نے چبھتی نظروں سے اسکو دیکھا تھا

میں . . . آپ کے ساتھ یہاں بیٹھا ہوں اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں . . . اسر ات ہال میں ہونے والی آپ کی حرکت بھولا ہوں . . نہ اسکا یہ مطلب ہے کہ . . . میں اپنی بہن کا ملازمین کے سامنے پٹنا بھولا ہوں . . . آپ سے لی ہوئی ٹریٹ میرے گلے کا پھندہ ہو سکتی ہے اور کچھ نہیں . . . اور دوسری بات ہم دونوں کا ایسا کوئی تعلق رہا نہیں ہے . . . کہ میں آپ کو اپنے بارے میں کچھ بھی بتاؤں آئندہ مجھ سے بات کرنے کی کوشش بھی مت کیجئے گا وہ سرد آواز میں بولا تھا

سفیر کے چہرے پہ سا یہ لہرا یا تھا شمس رک کر اسکو دیکھنے لگے تھے (ایک اور معراج سلطا)ن ؟

فروا چبھتی نظروں سے اسکو دیکھے گئی

جبکہ مہر ماہ وہ سرخ چہرے کے ساتھ اٹھ کھڑی ہوئی تھی

معافی مانگو حسن . . . ابھی کے ابھی سفیر سے معافی مانگو . . کیا یہی سب کچھ سکھایا گیا ہے تمھیں ؟ یہ ادا ب ہیں تمھارے ؟ معافی مانگو . . وہ غراتے ہوئے کہہ رہی تھی

حسن اپنی جگہ سے اٹھ کھڑا ہوا تھا اسکی آنکھیں سرخ ہوگئی تھیں

میں ایک ایسے . . شخص سے معافی ہرگز نہیں مانگوں گا جس نے میری بہن پہ ہاتھ اٹھایا ہو . . . اس وقت کہاں تھے آپ سب لوگوں کے آداب جب جانوروں کی طرح میری بہن کو مار رہے تھے کبھی چچی جان تو کبھی سفیر بھائی اور کبھی چچا جان . . اس وقت کہاں تھی سب کی تربیت ہاں وہ تندہی سے بول رہا تھا

شمس سلطان محضوض سے اسکو دیکھ رہے تھے

تم مجھے . . . . مجھے منع کرو گے حسن ؟ تم میری بات نہیں مانو گے؟ میں بہن ہوں تمہا ری کیا تم میری خاطر معافی نہیں مانگ سکتے ؟

نہیں بجو . . آپ کو مجھ سے شکایت نہیں ہونی چاہیے . . . اس دن جب میری بہن کے ساتھ ظلم ہوا تھا تب آپ آگے نہیں آئیں تھیں . . . تب میں نے آپ سے شکایت نہیں کی تھی . . . تب میں نے آپ کو مدد کے لئے نہیں بلایا تھا . . . آپ تب نیوٹرل تھیں اب بھی وہی رہیں . . . میں کسی . . . سے . . معافی نہیں . . مانگوں گا وہ چبا چبا کر کہہ رہا تھا

سفیر نے چمچ میر پہ پٹخا تھا اسکی آنکھوں میں غصہ آ گیا تھا

تمہاری وہ بہن . . . اسکے ساتھ یہ سب بھی کم تھا حسن . . . اگر آج وہ میرے پاس ہوتی تب تم دیکھتے میں اسکے ساتھ کیا کرتا . . . اس بھاگی ہوئی اس بد کردار لڑکی کو میں . . . .

بس بہت ہو گیا اب اگر کسی نے میری بہن کو بد کردار کہا تو میں چھوڑوں گا نہیں اسکا باپ مر گیا ہے بھائی نہیں وہ انگلی اٹھا کر وارن کرتے ہوئے بول رہا تھا پہلی بات میری بہن بھاگی نہیں تھی دوسری بات اگر بھاگی بھی تھی تو اپنے شوہر کے ساتھ ان دونوں کے نکاح کو تو آپ سب مانتے ہیں ناں ؟. . . آپ لوگوں کو کو ئی حق نہیں پہنچتا کہ میری بہن کے کردار کی بات کریں اور اگر کر رہے ہیں تو باقی لوگوں کو کیوں ڈھیل دی جائے انکے کردار کی بات بھی تو کریں ناں وہ تمسخرانہ نظروں سے فروا کو دیکھتے ہوئے کہہ رہا تھا

سفیر نے نہ سمجھنے والے انداز میں اسکو دیکھا تھا

میری ماں نے تمہاری بہن کو نہیں بھگایا انکو اس طرح مت دیکھو . .

جبکہ شمس کی بس ہوگئی تھی وہ اپنی جگہ سے اٹھے تھے اور پوری قوت کے ساتھ حسن کے منہ پہ تھپڑ دے مارا تھا وہ مضبوط مرد تھے حسن کمزور بچہ وہ تیورا کر نیچے گرا تھا

فروا اب تک شل تھی (کیا اسکو بھی پتہ ہے؟ وہ نہیں جانتی تھیں کہ اس رات انکے کمرے میں ہو نے والی ہا لے)اور انکی گفتگو حسن سن چکا ہے

حسن فرش پہ گرا تھا لیکن گرنے والا وہ اکیلا نہیں تھا یوسف سلطان جو کہ خاموش تماشائی تھے وہ بھی اپنے پورے وجود کے ساتھ زمین بوس ہوئے تھے

مہر ماہ سفیر اور فروا انکے اوپر جھکے تھے کوئی انکے ہاتھ مسل رہا تھا کوئی پیر تو کوئی انکا چہرہ تھپتھپا رہا تھا

جبکہ شمس نے انکی آوازوں پہ توجہ نہیں دی تھی وہ اب بھی نیچے گرے حسن کو مارے جا رہے تھے کبھی ٹھڈے تو کبھی لاتیں ساتھ ہی کچھ بکتے جھکتے جاتے سلطان منزل میں گویا کہرام مچ گیا تھا

حسن نے اٹھنے کی کوشش کی جب شمس نے اپنے بوٹ والے پیر سے اسکے سینے پہ لات مار کر دوبارہ گر ایا تھا وہ اب بھی اسکو مار رہے تھے

حسن بلند آواز میں چلا رہا تھا

ماریں . . جتنا مارنا ہے ماریں . . یہ آخری بار ہوگا چچا آخری بار . .اگلی بار پولیس کو بتاؤں گا میں . . کیس کرواؤں گا آپ پہ . . . یتیم سمجھ کے مارتے ہو . . . . ہمیں . . . میرا باپ زندہ ہوتا تو ہاتھ لگا کے دکھاتے تم لوگ . . . . یتیموں کو مارتے ہو . . . . چپ نہیں کروا سکتے تم لوگ مجھے . . . . میری بہن کے بارے میں کوئی بولے گا تو . . . چھوڑوں گا نہیں . . . . یتیموں کو مارتے ہو . . . .

شمس اسکو مار مار کر تھک گئے تھے تب ہی یوسف سلطان کی طرف متوجہ ہوئے جنہیں اب سفیر ایک ملازم کے ساتھ گاڑی کی طرف لے جا رہا تھا مہر ماہ اسکے پیچھے تھی شمس بھی اسی طرف لپکے تھے پیچھے سے حسن اب بھی بول رہا تھا

میں پولیس کو بتاؤں گا . . . . . . میں چھوڑوں گا نہیں کسی کو بھی . . . . یتیم سمجھ کر مارتے ہو ہمیں . . . میرا باپ . . ایک ایک کو دیکھ لیتا . . ایک ایک کو پوچھتا وہ . . . . . . یتیموں کو مارتے ہو . . . شرم کرو تم لوگ . . . اسکی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے جنہیں وہ بے دردی سے رگڑ رہا تھا

ڈائیننگ ہال خالی ہوگیا تھا سب باہر نکل گئے تھے وہ ہنوز فرش پہ پڑا نقاہت سے دہراتا جاتا تھا

یتیموں کو مار رہے ہو . . .

میرا باپ ہوتا تو سب کو دیکھ لیتا . . سب کو دیکھ لیتا میرا باپ

آج اسے اندازہ ہوا تھا یتیمی بڑا عذاب تھی

دن چڑھ آیا تھا دھوپ کی تمازت میں شدت آ گئی تھی جب ہا لے اپنے کمرے سے نکل کر اسٹڈی میں آئی صبح شانو نے اسکو بڑی مشکل سے سنبھالا تھا کافی دیر بعد وہ خود بھی نارمل ہوگئی تھی

آج اس نے لائم کلر کی لمبی قمیض کے ساتھ سفید ٹراؤزر پہن رکھا تھا رنگت زرد سی تھی روکھے بالوں کو ڈھیلے جوڑے میں باندھ رکھا تھا اسکی آنکھوں میں گہری اداسی تھی

اسٹڈی میں رکھے سنگل صوفے پہ بیٹھتے ہوئے اس نے اپنے موبائل پہ انگلیاں چلاتے ہو ئے انسٹاگرام کھولا تھا اسکی فیڈ میں سب سے پہلی ویڈیو ڈاکٹر عبدالحفیظ کی تھی نہ چاہتے ہوئے بھی وہ اس ویڈیو پہ رک گئی آواز کا بٹن دبا کر اس نے ویڈیو کو چل دیا

آواز اسٹڈی کی دیواروں سے ہوتی ہوئی اسکے کانوں سے ٹکرا رہی تھی ڈاکٹر عبدالحفیظ بول رہے تھے

میں ڈاکٹر عبدالحفیظ پیرزادہ ہوں . . . . .

ہا لے سانس روکے انکو سنے گئی

میرے پاس ایک مریض کو لایا گیا آپ سب انکو جانتے ہوں گے . . . معراج . معراج سلطان

ہا لے جہاں تھی وہیں تھم گئی . . .

ویڈیو چلتی گئی عبدالحفیظ بولتے گئے

میں چاہتا تو اپنے مریض کے لئے اسٹینڈ لے سکتا تھا لیکن میں نے نہیں لیا میں نے اپنے مریض کو ایسے لوگوں کے حوالے کر دیا جو انکے دشمن تھے

ہا لے کی آنکھوں میں زخمی سا تاثر ابھرا تھا

میں نے اپنے فرض کے ساتھ غداری کی میں نے ان سے کچھ رقم لی اور اپنا منہ بند کر لیا

ہا لے کے تاثرات میں اب کرب کا اضافہ ہوگیا تھا اس نے ویڈیو بند کر دی تھی اب مزید نہیں دیکھا جاتا تھا اسی وقت عمر ہاتھ میں موبائل لئے اندر آیا تھا ہا لے نے تکان سے اسکو دیکھا تھا

عمر اسکو دیکھ کر نظریں پھیر گیا تھا کہ صبح والا واقعہ اب تک ذہن میں تھا

یہ تم . . نے کیا ہے۔ ناں ؟ وہ عمر کو دیکھتے ہوئے پوچھ رہی تھی

عمر نے نہیں پوچھا وہ کس بارے میں پوچھ رہی ہے اس نے بس اثبات میں سر ہلادیا تھا

تمھیں مجھ سے پوچھ کر کرنا چاہیے تھا وہ میرا باپ تھا تمہارا نہیں تم انکی موت انکی بے بسی کا مذاق نہیں اڑا سکتے تمھیں یہ حق نہیں ہے اپنے باپ کے لئے سارے فیصلے صرف میں لوں گی صرف ہا لے لے گی تم نے مجھ سے پوچھے بغیر مجھے بتائے بغیر یہ کیوں کیا عمر ؟ میں حسن کو کیا کہوں گی آج یا کل وہ یہ ویڈیو دیکھے گا وہ مجھ سے جواب مانگے گا . . شمس سلطان یہ ویڈیو دیکھیں گے ساری دنیا یہ ویڈیو دیکھے گی میں کس کو کیا جواب دوں گی عمر چند انیے اسکو دیکھتا رہا اور پھر بولنا شروع کیا

حسن سولہ سال کا ہے . . کوئی دودھ پیتا بچہ نہیں ہے اسے حق ہے وہ اپنے باپ کی موت کے بارے میں جانے آپ کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ آپ اسکے باپ کی موت کی وجہ اس سے چھپائیں اسے مرد بننے دیں ٹھیک ہے وہ آپ کے باپ تھے لیکن . . . میرے لئے سارا خاندان انکے لئے فیصلہ میں لوں گا . .انکے معاملے میں آپ کا پابند نہیں ہوں میں . . . آپ نے اپنا حق لینے کا فیصلہ کیا تھا اور میں نے انتقام . . . میرے فیصلوں میں . ،میں آزاد ہوں . . میں آپ کو یا کسی اور کو جواب دہ نہیں ہوں . . . وہ ٹھنڈے لہجے میں کہہ رہا تھا

ہا لے تپتی نظروں سے اسکو دیکھے گئی

تم نے جو کرنا تھا کرلیتے لیکن ابھی کچھ وقت آرام سے نہیں بیٹھ سکتے تھے کیا؟ اس طرح تو ہم انکی نظروں میں آجائیں گی میرے چچا کو اگر پتہ لگ گیا کہ ہم سب کچھ جانتے ہیں تو اندازہ ہے وہ کیا کریں گے؟

عمر نے سر جھٹکا تھا

میں کوئی گلی کا غنڈہ نہیں ہوں میں اے ایس پی . ہوں مجھے سب پتہ ہوتا ہے . . کب کہاں کیا کرنا ہے . . . . . پر فیکشن میرے کام کا حصہ ہے . . . آپ کے چچا جان نے اسی ہفتے ہیون کی ڈیل فائنل کرنی تھی . . لیکن اب اس واقعے کے بعد وہ کچھ نہیں کریں گے کیونکہ سارا الزام ان پہ آجائے گا سارا شک ان پہ ہی جائے گا کہ جائیداد کے لئے بھائی کو مار دیا . . تقریبا دو مہینے . . دو مہینے وہ خاموش بیٹھیں گے بلکہ اب وہ ڈاکٹر اور ہسپتال پہ کیس کریں گے . . انکو کرنا ہوگا . . اگر نہیں کیا تو لوگ انکو قاتل سمجھیں گے وہ جتنا عرصہ خاموش رہیں گے اس عرصے میں ہم پلان بنائیں گے میں نے جلد بازی نہیں کی میں نے خود کو وقت دیا ہے آیا کچھ دماغ میں یا نہیں؟ عمر حیات نے کچی گولیاں نہیں کھیلیں ہا لے صاحبہ وہ سادہ لہجے میں کہہ رہا تھا

نہ جانے کیوں اس آدمی کو طنز کرنے کی عادت نہیں تھی

اور اس ڈاکٹر نے جو بکواس کی ہے . . . گلہ گھونٹنے والی اسکے بارے میں کچھ کہنا چاہو گے؟ وہ تندہی سے پوچھ رہی تھی

اب کے عمر کی گردن میں گلٹی سی ابھری تھی چہرے پہ سایہ لہرایا تھا لیکن وہ بظاہر نارمل رہا

وہ کوئی ایسی بڑی بات نہیں ہے جس کے لئے پریشان ہوا جائے ہمارے پاس اس سے زیادہ بڑے مسلے ہیں آپ یہ بتائیں" کام "ہوا ؟ میرے کنٹیکٹ کسی کام آئے یا نہیں؟ اس نے بات بدل لی تھی ہا لے طنزیہ سی مسکرائی تھی تین قدم آگے آ کر وہ اب بالکل اسکے سامنے کھڑی تھی

تم نے کیا کہا تھا؟ میں ایلیٹ کلاس کی بگڑی ہوئی رئیس زادی ہوں جسے فیشن اور کھانوں کے علا . وہ کچھ نہیں پتہ ؟ . . وہ اسکی آنکھوں میں دیکھتی پوچھ رہی تھی تم سہی کہتے ہو میں ہوں امیر لیکن کیا تمھیں پتہ ہے امیر ہونے کا کیا . . فائدہ ہوتا ہے؟

عمر خاموش رہا ہا لے نے کہنا جاری رکھا

امیر ہونے کا ایک ہی فائدہ ہوتا ہے آپ کے دوست بھی "امیر "ہوتے ہیں اور امیر دوستوں کا ایک ہی فائدہ ہوتا ہے" فیروز "وہ آپ کو فیروز دیتے ہیں جیسے کل رات میرے امیر دوستوں نے دیں انکی فیورز غیر مشروط ہوتی ہیں نڈر ہوتی ہیں کیونکہ انکو یقین ہوتا ہے کہ اگر وہ کسی مشکل میں پھنس بھی گئے تو انکے امیر والدین انہیں اس سب سے نکال لیں گے . . . . .

عمر کے چہرے پہ کوئی تاثر نہیں آیا وہ بس اسکو اپنے قریب کھڑے بولتے ہوئے سنتا گیا

عمر حیات میں نے . . انگلی سے سینے پہ دستک دی میں نے امیر باپ کی بگڑی اولاد نے اپنا کام کر لیا ہے . . . کیونکہ میں سست نہیں ہوں . . . میں نے تمہارے کنٹیکٹ استعمال نہیں کئے بلکہ انکو اپنے لئے خرید لیا کیونکہ میرے پاس دماغ ہے . . . میں نے تمہارا ایک پیسہ نہیں خرچ کیا . . . . کیونکہ اب میرے پاس پیسہ بھی ہے تم نے کہا تھا ناں کہ مجھے بس کھانوں اور فیشن کا پتہ ہے؟ . . . تمھیں لگا تھا میں نے اپنا پیسہ بس ان دو چیز وں میں جھونکا ہے؟ تمھیں لگتا ہے کہ میرے پاس بس دو ہی شوق ہیں؟ اونہوں

میرا ایک تیسرا شوق بھی ہے عمر حیات . . .

ڈائمنڈز . . الماس . . ہیرے . .

. . میں ہا لے سلطان ہوں . . میں نے کبھی اپنا پیسہ ضائع نہیں کیا . . میں نے کبھی بے کار تعلقات نہیں بنائے میرے دوست کم ہیں لیکن جو ہیں وہ میرے لئے جان بھی دے سکتے ہیں میرے بابا کہتے تھے . . . تعداد پہ سمجھوتہ کر لینا لیکن معیار پہ نہیں اور میں نے کبھی معیار پہ سمجھوتہ کیا بھی نہیں میں اپنا کام کر چکی ہوں میرے پاس اب شیر علی اور اسکے بھائی کے سارے کیسز کی تفصیلات ہیں میرے پاس انکو فیور دینے والے لوگوں کی تفصیل ہے . سو اب تم عمر حیات تم . . تمھیں چاہیےکہ تم کلر ات اپنے بولے گئے الفاظ واپس لو وہ اسکی آنکھوں میں دیکھتی چبا چبا کر کہہ رہی تھی

عمر نے کندھے ڈھیلے چھوڑ دئیے تھے ہا لے اس سے قد میں چھوٹی تھی اسکی آنکھوں میں دیکھنے کے لئے اسے گردن ذرا جھک انی پڑی تھی

اب وہ اسکی آنکھوں میں دیکھتا نرم لہجے میں کہہ رہا تھا

میں . . . عمر حیات . . کل رات . . کے بولے گئے اپنے سارے الفاظ واپس لیتا ہوں . . . آپ سست نہیں ہیں . . میں نے مان لیا . . . آپ کو فیشن اور کھانوں کے علاوہ بھی بہت کچھ آتا ہے میں نے مان لیا اور آخری بات . . آپ کو میرے گھر میرے پیسوں اور میرے تعلقات کی ضرورت نہیں ہے مان لیا لیکن پھر بھی آپ یہ رکھ لیں اس نے اپنے جیب سے ایک چیک نکالا تھا اور جھک کر شیشے کی چھوٹی میر پہ رکھ دیا تھا

ہا لے نے مشتبہ نظروں سے اسکو دیکھا تھا

یہ ان زیورات کی قیمت ہیں جو آپ نے میرے پاس رکھوائے ہیں جب اپنے چچا سے اپنی دو لت لے لیں تو مجھے میرے پیسے ادا کر کے اپنے زیور لے لیجئے گا اور آئندہ کسی مدحت کو زیور دینے کی ضرورت نہیں ہے مجھے بیچ دیجئے گا . . . میرے پاس بہت پیسہ ہے خرید لوں گا وہ آخر میں ہلکا سا مسکرایا تو گال کا گڑھا بھی اس منظر میں شامل ہو گیا

اچھا تو اب تم میری جاسوسی کرنے لگے ہو تمھیں نہیں لگتا ہے یہ سب کر کے تم خود کو میری نظروں میں مزید گرا رہے ہو؟

میں آپ کو چوکیداری نہیں کر رہا نہ آپ کو اور نہ مجھے اسکی ضرورت ہے . . . یہ پولیس والے کا گھر ہے . . یہاں کی دیوار باقی دیواروں سے زیادہ بڑے کان رکھتی ہیں اور یہاں کے ملازم بس ایک ہی مالک کے وفا دار ہیں سو اگلی دفع جب کوئی بات مجھ سے چھپانی ہو تو میرے ملازمین کے سامنے وہی بات کرنے سے گریز کیجئے گا اسکا لہجہ نرم تھا

ہا لے نے ڈھیر سارا اشتعال اپنے اندر دبآیا تھا

وہا بھی کچھ سخت کہتی جب اسکا موبائل بجنے لگا تھا

آپی کالنگ . . . اسنے جلدی سے کال اٹینڈ کی تھی

ہیلو . .آپی کیسی ہیں آپ . . ؟ آپ ٹھیک ہیں ناں ؟

وہ بے قراری سے پوچھے گئی

دوسری طرف مہر نے کچھ کہا تھا . . . ہا لے کے ہاتھ سے موبائل گرتے گرتے بچا تھا اس نے کال کاٹ دی تھی اسکی رنگت زرد ہو چکی تھی

یہاں وہاں دیکھے بغیر

وہ فورا باہر کی طرف بھاگی تھی عمر حیران سا اسکو دیکھتا اسکے پیچھے گیا تھا

اب پھر کیا مصیبت آگئی ؟

ڈائیییگہال خالی ہو گیا تھا سب گھر والے یوسف سلطان کو لے کر ہسپتال گئے تھے حسن ابھی تک اسی فرش پہ پڑاح تھا اسکا سارا جسم پھوڑے کی طر دکھ رہا تھا شمس کے بھاری بوٹوں والے پیروں کی ضر بیں اسکے سینے اور کندھے پہ بڑی زور سے لگی تھی کچھ دیر اسی طرح پڑے رہنے کے بعد وہ آہستہ سے اٹھا تھا

جسم سے ٹیس سی اٹھی تھی وہ بے اختیار کراہا تھا اسے اپنے سینے میں درد ہوتا محسوس ہوا تھا

ہمت کرتے وہ اٹھا تھا ڈایئننگ ٹیبل کا سہارا لیتے ہوئے وہ آگے بڑھتا گیا اپنے کمرے کے دروازے پہ پہنچ کر اس نے دروازے کو ایک ہاتھ سے کھولا تھا

رات والے پھول اور گفٹ کا ڈبہ اب بھی بیڈ پہ پڑے تھے ایسی حالت میں بھی اسکے دل کو قرار سا آیا تھا . . . یہ پھول اور گفٹ اسکے باپ نے بھیجے تھے . . .

یہ خیال ہی اسکے دل کو راحت دیتا تھا بیڈ کے نزدیک پہنچ کر اس نے جیسے ہی اس ڈبے پہ لکھی تحریر پڑھی اسکی آنکھوں سے شعلےلپکنے لگے . .

تحریر اسکی سمجھ میں نہیں آئی تھی لیکن وہ نام . . . وہ نام اسکی رگوں میں بہتے خون کو کھولا گیا تھا اس نے دونوں ہاتھوں سے ڈبہ اٹھایا تھا اور اپنے کمرے کی بالکنی میں جا کر پوری قوت کے ساتھ اسے زمین پہ دے مارا تھا منحوس ہو تم . . . ساری دنیا کے سب سے بڑے منحوس . . میری زندگی برباد کر دی تم نے . . . میں تمھیں کبھی معاف نہیں کروں گا . . . . کبھی بھی نہیں . . . تم نے میرا ہر رشتہ سپوائل کر دیا تم نے میری بہن کو مجھ سے دور کر دیا . . . تم کیوں آئے ہماری زندگی میں کیوں کیوں . . کیوں . وہ اپنی بالکنی میں کھڑا چلا رہا تھا

تم نے سب برباد کر دیا . . سب کچھ چھین لیا ہم سے . . ہماری فیملی تھی . . ہم خوش تھے . . تم جس دن سے آئے ہو سب ختم ہو گیا تم نے . . سب خراب کر دیا سب سپوائل کر دیا . . . کیوں کیا تم نے ایسا ؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.