اب سلطان منزل سے نکل کر دبے پاؤں عمر کی اسٹڈی میں جاتے ہیں جہاں ہا لے سلطان بے دھم سی بیٹھی تھی حسن کی کال کاٹ کر اس نے موبائل دور پھینکا تھا اور اب کچھ سوچ رہی تھی عمر کے لیپ ٹاپ پہ نظر پڑتے ہی خون کھول سا گیا تھا یکدم وہ صوفے سے اٹھی تھی
یہ سمجھتا کیا ہے مجھے کیا اس کے بغیر میں کچھ نہیں کر سکتی اسکو اب میں بتاؤں گی یہ بگڑی ہوئی ایلیٹ کلاس کی لڑکی کیا کیا کر سکتی ہے
پیروں میں سلیپر اڑستے اس نے انٹر کام اٹھا کر شانو کو بلایا تھا
تب تک وہ نیچے نرم قالین پہ بیٹھی اپنا سیٹ اپ بنا چکی تھی بیٹھتے ہوئے اسکے سینے تک آتی چھوٹی ٹیبل پہ رکھا اسکا لیپ ٹاپ (جو کہ بخش آج ہی لایا تھا) پاس پڑی چھوٹی سی ڈائری ہاتھ میں پکڑا مو بائل اور سامنے کھڑی نیند سے بھری آنکھیں لئے شانو
باجی جی . . اس وقت کیا کر رہے ہو . ؟ اسکی آواز اب بھی نیند کا خمار تھا
پہلے تو تم جاؤ بخش کو اٹھا کر لاؤ
اسکے بعد جاؤ میرے لئے کافی کا ایک پورا تھرماس بنا کر لاؤ خیال رہے چینی ٹھیک ٹھاک ڈالنا اور دودھ بھی چلو اب جاؤ وہ لیپ ٹاپ پہ نظریں جمائے مصروف سی بولی تھی
اس وقت باجی ؟ . . اور خدا کی قسم میں بڑی گندی کافی بناتی ہوں . عمر صاحب کہتے ہیں . . میرے ہاتھ کی کافی سے بہتر ہے بندہ سقراط کا بچا ہوا زہر کا پیالہ پی لے وہ اپنی تعریف میں رطب الشان تھی
ہا لے نے لیپ ٹاپ سے نظر اٹھائی تھی اور اسکی طرف دیکھا تھا
آپ کو کیا لگتا ہے اس وقت میں اچھی کافی پی کر چل کرنے کے موڈ میں ہوں ؟ میں آپ کے ہاتھ کی بد مزہ کافی اسلئے پینا چاہتی ہوں تاکہ میرے دماغ کی تاریں ہل جائیں اور میں ساری رات سو نہ سکوں اب آپ جائیں گی یا گاڑی بلوا دوں ؟ وہ نرم مگر ٹھنڈے لہجے میں کہہ رہی تھی
شانو سر جھٹک کر بڑبڑاے ہوئے نکل گئی تھی
آدھا پاگل شوہر تھا بیوی پوری پاگل ہاں نہیں تو بھلا میری کافی ہی ملی ہے ان دونوں کو مذاق اڑانے کو ہنہہ ہا لے نے ڈائری سے ایک نمبر نکالا تھا اور اب اس پہ کال جا رہی تھی دوسری جانب کال پک کر لی گئی تھی سلام دعا کے بعد وہ سیدھا معدے پہ آئی تھی
ہاں فراز مجھے ایک کام تھا تم سے . . ہاں خیر ہی ہے کچھ گاڑیوں کی ڈیٹیلز چاہیے تھیں اور ایک نمبر بھیج رہی ہوں کام کر دو گے؟ وہ مصروف سی پوچھ رہی تھی
جواب میں کچھ کہا گیا تھا
ہاں اوکے میں تمھیں واٹس ایپ پہ بھیج دیتی ہوں ڈیٹیلز . . . نہیں نہیں بس یہی بہت ہے تھینکیو اس نے کال کاٹ دی تھی اور فوٹیج میں نظر آنے والی گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کی تصاویر فراز کو سینڈ کر دی تھیں
فراز اسکا کلاس قیلو تھا اسکے باپ اور بھائی کی گاڑیوں کی ایجنسی تھی خود وہ آئی ٹی کا کیڑا تھا یہ معلومات اسکے لئے کوئی بڑی بات نہیں تھیں
اب اس نے ایک اور کال ملائی تھی لیل کی نیند میں ڈوبی آواز گونجی تھی
کس کو موت پڑ گئی ہے؟ وہ سخت بے زار ہوئی تھی
آپ کو ایک گھنٹے کے چھ ہزار چاہئے ؟ ہا لے نے اسکی بات کا جواب نہیں دیا تھا
لیل اٹھ کر بیٹھ گئی تھی
الفا کی زوجہ بات کر رہی ہو؟ وہ سمنبھل کر پوچھ رہی تھی
میں ہا لے سلطان بات کر رہی ہوں عمر کو بیچ سے نکال کر میرے لئے کام کریں گی؟ اسکا لہجہ بے لچک تھا ساڑھے چھ ہزار لوں گی ایک گھنٹے کے اس کے علاوہ میرے کھانے کے لئے کچھ بھیجنا ہوگا کچھ بھی جو مرضی آرڈر کر دو میرے ادریس پہ آدھے گھنٹے تک میں تب تک کام شروع کرتی ہوں
وہ اپنے سانولے چہرے پہ ہاتھ پھیر تی اٹھی تھی چھوٹے کٹے بالوں کو ایک ہاتھ سے پیچھے کیا تھا اور اپنے کمرے کے ساتھ والے کمرے کی طرف بڑھ گئی تھی اس کمرے میں بیڈ پہ ایک لڑکی بیٹھی تھی ہاتھ میں موبائل باؤل میں رکھے چپس سے ایک ایک چپس کھاتی قدرے موٹی سی لڑکی
لیل نے ہاتھ کے اشارے سے اسکو باہر بلایا تھا
وہ لڑکی ذرا حیرت زدہ سی باہر آئی تھی
اوکے مل جائے گا شیر علی اور اس کے بھائی ندیم علی کی ساری ڈیٹیلز چاہیے مجھے کب کب کس کیس میں پھنسے کتنا عرصہ حیل ہوئی کب نکلے کس نے نکالا سب کچھ آج صبح ہونے سے پہلے ہی مجھے سب چاہیے
لیل اب اپنا سسٹم آن کر رہی تھی
وہ کمپیوٹر کے سامنے بیٹھی تھی موٹی لڑکی نے اسکے ساتھ والی سیٹ سنبھال لی تھی اسکے ہاتھ میں لیپ ٹاپ تھا بات سنو زوجہ . . . یہ کام کسی ایک آدمی کا نہیں ہے میں تمھیں شیر علی کے سارے کیسز کی تفصیل بھیجوں گی وہ ان سب سے کیسے نکلا کب نکلا یہ بھی بھیج دوں گی لیکن اسکے لئے مجھے اور لوگ بھی چاہیے ہوں گے میں انویسٹی گیٹر ہوں الہ دین کا چراغ نہیں تمھیں یا تو انتظار کرنا ہوگا یا پھر میرے دوسرے لوگوں کو پے کرنا ہوگا وہ سنجیدگی سے کہہ رہی تھی
اوکے میں نے کر دوں گی آپ بس اس امر کو یقینی بنائیں کہ مجھے صبح ہونے سے پہلے ساری ڈیٹیلز مل جائیں گی لیل نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلایا تھا
ایک اور بات میں پیسوں کے لئے صبح تک انتظار کر لوں گی لیکن باقی لوگ بغیر پیسوں کے کمپیوٹر کے سامنے بیٹھیں گے بھی نہیں میں تمھیں اکاؤنٹس کی ڈیٹیلز بھیجتی ہوں انکو پیسے ٹرانسفر کروا دو جتنا جلدی کرو گی کام اتنا ہی جلدی ہوگا
اب کے ہا لے کے چہرے پہ سایہ سا لہرایا تھا لیکن وہ نارمل رہی اس نے اوکے کہہ کر کال کاٹ دی تھی
اسکے پاس پیسے نہیں تھے اسکے پاس کوئی رقم نہیں تھی کیا کرے کہاں جائے
ہا لے نے کال کاٹ دی تھی سر ہاتھوں میں گرا لیا تھا
آج تک کبھی ایسا نہیں ہوا تھا کبھی اسکو پیسوں کے لئے پریشان نہیں ہونا پڑا تھا اگر کبھی معراج سلطان اسکی پاکٹ منی بند کر دیتے تھے تو اسکے پاس ہارون شاہد موجود ہوتا تھا وہ دونوں ایک دوسرے کے پیسوں سے کھانا کھاتے تھے گھومتے تھے شاپنگ کرتے تھے کبھی محسوس ہی نہیں ہوا تھا کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ ایک دن ہارون شاہد اسکے پاس نہیں ہوگا
سارا مسئلہ ہی یہی تھا کہ اسکے پاس اب "ہار ون شاہد "نہیں تھا
دوستوں کا "موجود "ہونا جتنی بڑی نعمت تھی انکا بچھڑنا اتنا ہی بڑا" عذاب" تھا
ہا لے نے سر جھٹک کر سارے خیالوں کو جھٹکا تھا جب تمام منفی خیال جھٹک دئیے تو دماغ کو ذرا تقویت ملی اور جب دماغ پر سکون ہوا تو اس نے ہا لے کے کان میں چپکے سے آ کر ایک حل پہنچا یا
ہا لے کے ہونٹوں پہ زخمی سی مسکراہٹ آئی تھی اس نے ایک بار پھر اپنا موبائل اٹھایا تھا اور ایک نمبر پہ کال کی تھی
اپنے کمرے میں ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے بیٹھی مدحت کا موبائل بجنے لگا تھا اس نے نمبر دیکھا تھا غیر شناسا تھا کچھ سوچ کر اس نے کال اٹھا ہی لی تھی
میں ہا لے بات کر رہی ہوں مدحت سپیکر سے ہا لے کی آواز آئی تھی
تم .. ؟ کیسی ہو تم ہا لے ؟ تم ٹھیک ہو ناں ؟ میں دو بار تمہارے گھر گئی ہوں . . تم نہیں تھیں اور تمہارا نمبر بھی نہیں دیا کسی نے . . . میں تمھارے لئے پریشان تھی مدحت جلدی جلدی بول مبادہ کہیں کال کی ہی نہ جائے ہا لے نے ایک گہری سانس بھری تھی
یہ سب چھوڑو تم یہ بتاؤ میرا وہ ڈائممنڈ سیٹ چاہیے تمھیں ؟ میری برتھ ڈے والا ؟
مدحت تھم سی گئی تھی
وہ . . . سیٹ وہ کیسے دے سکتی ہو تم ؟ قیمتی ہے بہت زیادہ اور تمہارا فیورٹ بھی تم شیور ہو؟ ۔
میں شیور ہوں تمھیں بس ایک دو اکاؤنٹس میں کچھ رقم بھیجنی ہوگی آج رات ہی کسی بھی طرح تم کر لو گی ناں ؟ ہاں میں کر لوں گی لیکن اس کے لئے تمھیں سیٹ دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے تم دوست ہو میری جتنی چاہو میں اتنی رقم تمھیں دے سکتی ہوں یار فارمیلٹی کی کوئی ضرورت نہیں ہے میں وہ سیٹ نہیں لے سکتی دوستی میں سودے بازی نہیں کر سکتی میں تم ایک ہزار بار میرے کام آئی ہو کیا اب میں تمھارے کام آنے کا معاوضہ لو ؟ وہ سخت غیر آرام دہ تھیں
اگر تم اس سیٹ کے بدلے رقم دے سکتی ہو تو میں لوں گی ورنہ ہا لے ایک پیسہ بھی نہیں لے گی مدحت یہ پیسہ اگر تمہارا ہوتا تو میں لے لیتی لیکن یہ تمھارے شوہر کی کمائی ہے میں نہیں چاہتی کل کو تمھیں کوئی طعنہ دے وہ ملائمت سے کہہ رہی تھی
دو سری طرف مدحت نے ہار مان لی تھی
کتنی رقم بھیجنی ہے؟ وہ بوجھل سی ہوگئی تھی
میں ڈیٹیلز سینڈ کرتی ہوں
اس نے کہہ کر کال کاٹ دی تھی دوسری طرف لیل کی طرف سے ای میل موصول ہوئی تھی
شیر علی کے ایک کیس کی ساری ڈیٹیلز
ہا لے سارے خیالات کو جھٹک کر ای میل پہ غور کرنے لگی
رات آہستہ آہستہ سرک رہی تھی . . .
کسی کے گناہ سمیٹے تو کسی کے . . عیوب چھپائے
چاند کی روشنی سارے میں پھیلی ہوئی تھی قبرستان کی مٹی پہ ایک قبر کے قریب بیٹھے عمر کی آنکھوں میں سرخی تھی چہرے پہ دکھ تھا ملال تھا وہ ساری دنیا کے سامنے سینہ تان کر چلتا تھا سب کے سامنے وہ اپنے غم کا اشتہار نہیں لگاتا تھا لیکن دل کا کونہ کونہ زخمی تھا دل کے ہر حصے سے خون رستا تھا دنیا کو آتا ہو گا قبروں اور قبرستانوں سے خوف اسے نہیں آتا تھا
تازہ سرخ گلابوں کا بکے اس نے دو قبروں کے بیچ میں رکھ دئیے تھے ایک قبر پہ نگین سلطان کے نام کی تختی لگی تھی اور دوسری پہ معراج سلطان وہ ان دونوں قبروں کے بیچ میں بیٹھا تھا
اسکے سیاہ بال آج بھی ماتھے پہ بکھرے تھے
آپ کو پتہ ہے ماموں میں کتنا اکیلا ہو گیا ہوں ؟ وہ قبر پہ ہاتھ پھیرتے ہوئے کہہ رہا تھا میں اللہ کے فیصلوں پہ راضی ہوں لیکن میرا دل . . . میں اسکا کیا کروں . . . جب جب میں آپ کی قبر دیکھتا ہوں کلیجہ منہ کو آنے لگتا ہے . . . . مجھ سے اگر آج کوئی پوچھے درد کیا ہے تو میں ایک لمحہ ضائع کئے بغیر کہہ دوں گا
کسی اپنے کی قبر دیکھنا بس یہاں ہر درد ختم ہو جاتا ہے اسکے آگے کو ئی غم نہیں کوئی تکلیف نہیں یہ انتہا ہے . . کوئی مجھے بتائے انتہا پہ پہنچ کے کیا کیا جائے ؟ . . آپ کو پتہ ہے ہمارے دشمن کتنے طاقتور ہیں؟ انہوں نے نذیر کو گولیاں مار دیں وہ کوما میں ہے اسکے بغیر تو میں جیسے مفلوج ہوں لیکن فکر نہ کریں میں نے ڈاکٹر کو ڈھونڈ لیا ہے آپ کو یہی بتانے آیا ہوں وہ مجھے مل گیا ہے اس نے آپ کی پکار کو ضائع کیا تھا ناں اب میں بھی یہی کروں گا وہ اب کبھی کسی کی پکار پہ نہیں جا سکے گا . . . اسکو تھگنیا ہوگا آپ دیکھئے گا وہ کیسے بھگتے گا . . . وہ اٹھ کھڑا ہو تھا
میں جا رہا ہوں آپ کو اس طرح دیکھا نہیں جاتا . . . پھر آؤں گا اوکے ؟ وہ کہتے ہوئے جانے کو مڑا تھا جب اسکے پیر میں کچھ اٹکا تھا . . . وہ گرتے گرتے بچا تھا
مییکدم منظر بدلا تھا اس ایک ٹھوکر نے اسکو دس سال پیچھے پہنچا دیا تھا یہ قبر میں لیٹا آد اس وقت اپنے پیروں پہ کھڑا تھا صحت مند اور مطمئیں
حیؤن کی عمارت کے باہر چوکیدار کی کرسی پہ بیٹھا عمر حیات با مشکل اپنی آنکھیں کھولے ہوئے تھا پچھلے ایک مہینے سے اسکی یہی روٹین تھی وہ ساری ساری رات جاگتا تھا کیسے یہ بس وہی جانتا تھا سکی کرسی کے پاس پانی کیا بالٹی رکھی ہوتی تھی اگر اسکو ذرا سی بھی نیند آئی تو وہ اپنے منہ پہ چھینٹے مارتا اور اگر کبھی وہ خود نہ مارتا تو بشیر (اسکو عمر کی نگرانی پہ معمور کیا گیا تھا وہ اسے سونے نہیں دیتا تھا)پانی کا مگ اٹھا کر اسکے چہرے پہ ڈال دیتا لیکن ایسا صرف دو بار ہی ہوا تھا تیسری بار جب اسنے پانی پھینکا تو عمر نے ساری بالٹی اسکے اوپر ڈال دی تھی اور اپنے فولادی ہاتھ سے اسکے جبڑے پہ ایک مکا جڑا تھا جس کے بعد وہ عمر کے قریب آنے سے بھی ڈرتا تھا
اس وقت بھی وہ اپنی کرسی پہ بیٹھا تھا جب معراج سلطان کی گاڑی آ کر رکی ڈرائیور نے دروازہ کھو لا تھا
وہ مہربان چہرے والا آدمی باہر آیا تھا
عمر انکو دیکھ کر مسکرایا تھا (آج ذرا کریں یہ میری بے عزتی)معراج سلطان بھی مسکرائے تھے
یہ کیسا سکون تھا جو انہیں اس لڑکے کو دیکھ کر ملتا تھا وہ قدم قدم چلتے اسکے قریب آ کر کھڑے ہوگئے تھے اسکو دیکھ کر نہ جانے کیوں دل کیا تھا کہ اسکو گلے لگا لیں اور پھر دل کی خواہش پہ عمل کرتے انہوں نے آگے بڑھ کر اسکو گلے لگا لیا تھا
عمر ہونقوں کی طرح کھڑا رہ گیا اسکے دونوں ہاتھ اب بھی پہلو میں گرے تھے
ایک سکون سا تھا جو معراج سلطان کے رگ و پے میں دوڑ گیا تھا اس لڑکے سے کسی عزیز کی خوشبو آتی تھی لیکن کس کی؟
یکدم انہیں اپنی بے اختیاری کا اندازہ ہوا تھا وہ پیچھے ہٹے تھے عمر خاموشی سے انکو دیکھے گیا
کیا میری ڈیوٹی اتنی پسند آ گئی ہےجو گلے لگا رہے ہیں؟ اسکا انداز جلا کٹا سا تھا
معراج دھیمے سے مسکرائے تھے اور اسکی آنکھوں کو دیکھا تھا
وہ سرخ تھی بے بے انتہا سرخ اسکی آنکھوں کے نیچے ہلکے بھی تھے انکو کسی نے بتایا تھا کہ وہ دن میں زیادہ سوتا نہیں ہے
کیا تم نے اپنی نیند کو مات دے دی؟ انہو نے بات بدل لی تھیں
بشیر انکے لئے کرسی لے آیا تھا وہ وہیں عمر کی کرسی کے سامنے کرسی رکھے بیٹھ گئے تھے
عمر نے شانے اچکائے تھے
کچھ وقت اور لگے گا . اٹھارہ سال کی عادت ایک دن میں نہیں نکلتی . لیکن عمر حیات یہ کر لے گا اسکے لہجے میں اعتماد تھا
کیا تمھیں تکلیف نہیں ہوئی؟ تم ٹھیک ہو ناں ؟ انکے لہجے میں دور کہیں ہلکی فکرسی تھی
میں تو ٹھیک ہوں لیکن اگر میری اماں میری آنکھوں کو دیکھ لیں تو آپ کی ساری زندگی جیل میں گزرے گی وہ آپ پہ ایسے ایسے کیس کریں گی کہ آپ پیشیاں بھگتنے میں ہی بوڑھے ہو جائیں گے وہ محضوض سا کہہ رہا تھا معراج ہلکے سے مسکرائے تھے
تمہاری ماں بھی یہی چاہتی ہے جو میں کر رہا ہوں
اس نے مجھے میسج کیا تھا اس نے کہا تھا
""میں عمر کو خدا کے بعد آپ کے حوالے کر رہی ہوں
اور میں اچھے سے جانتا ہوں نفیسہ حیات کا مطلب کیا تھا یقینا وہ یہ نہیں کہنا چاہ رہی تھی کہ میں تمھیں کمقرٹ کا عادی بناؤں تمھیں صبح نو بجے تک پڑے سونے دوں تمہاری ہاتھا پائی کو تمہاری جر ات سمجھ کر بڑھاوا دوں اپنے اورفیبح میں ایک شاہانہ سا کمرہ تمھیں آرام کرنے کے لئے دے دوں دن رات ملازم تمہاری خدمت کریں اونہوں وہ یہ نہیں کہنا چاہ رہی تھی جواس نے کہا ہے وہ میں سمجھ گیا ہوں اور جلد ہی تمھیں بھی سمجھا دوں گا سو عمر حیات تمہاری ماں مجھ پہ کوئی کیس نہیں کرے گی وہ ہنوز مسکرا رہے تھے
جبکہ عمر کی مسکراہٹ سمٹی تھی
ٹھیک ہے ہو گیا ناں ؟ جو آپ چاہتے تھے میں نے کر تو لیا ہے اب اور کیا چاہتے ہیں آپ ؟ مجھے میرا خاندان ڈھونڈنا ہے کالج میں داخلہ چاہیے مجھے کب تک آخر کب تک میں یہاں کھڑا پہرہ دیتا رہوں گا؟
معراج نے نا پسندیدگی سے اسکو دیکھا تھا
تمھیں غصہ بہت آتا ہے . . . وہ افسوس سے کہہ رہے تھے تم جاگ تو لیتے ہو لیکن پھر بھی تم اگلے دو مہینے اور یہی کام کروگے عادتوں کو پختہ ہونے میں وقت لگتا ہے لیکن تمھارے غصے پہ بھی کام کرنا ہوگا کیا کیا جائے ؟ وہ سوچتے ہوئے کہہ رہے تھے
عمر چبھتی نظروں سے انکو دیکھے گیا
آپ ایک کام کیوں نہیں کرتے . . یہاں جو چھوٹے چھوٹے بچے ہیں انکا کیئر ٹیکر بنا دیں مجھے سارا سارا دن انکے آگے پیچھے پھروں گا . . انکو نہ لاؤں گا دھلاؤں گا . . کھانا کھلاؤں گا . . با لکل انکی ماں کی طرح اور اگر ضرورت پڑی تو پھر انکو اپنے ساتھ یہاں اسی کرسی پہ سلا بھی لوں گا اس سے بہتر کام بھلا اور کیا ہوگا آپ کی نظروں میں ؟ صاف ظاہر تھا کہ وہ طنز کر رہا ہے لیکن معراج کے چہرے پہ خوش گوار سے تاثرات ابھرے تھے
گریٹ . . تم نے کیا حل نکالا ہے بھلا بچوں سے زیادہ غصہ کون دلاتا ہوگا؟ . تم آج سے دن میں دو گھنٹے کے لئے یہی کام کرو گے . . بشیر تمھیں اندر آیا سے ملوا دے گا کسی بھی بچے پہ ذرا سا بھی غصہ مت کرنا عمر نہ ڈانٹنا نہ جھڑ کنا اور انکی ہر بات کا جواب دینا ہوگا تمھیں چاہے سوال کتنا ہی بے تکا کیوں نہ ہو اور دوسرا تم یہ ساتھ والی ہسپتال کے میں ایک گھنٹے کے لئے ویٹر کا کام کرو گے بھلا ویٹر سے زیادہ لوگوں کے حکم کون سنتا ہوگا جب ہسپتال میں موجود بیمار اور معذور لوگوں کے پریشان اور جھنجھلائے ہوئے رشتے دار تمھیں جھڑ کیں گے یا پھر تم پہ غصہ کریں گے تب تمھیں خود کو کنٹرول کرنا ہوگا اور رات میں آخری پہر کی ڈیوٹی تمہاری ہوگی باقی وقت سوج ایا کرنا اوکے ؟ مہینہ بعد آؤں گا اور پھر دیکھوں گا آگے کیا کرنا ہے انہوں نے سارا پلان ترتیب دے دیا تھا عمر ہنسا تھا دل کھول کر گردن پیچھے پھینک کر وہ ہنستا گیا گال کا گڑھا بھی واضح ہوا تھا ہنستے ہنستے اسکی آنکھوں میں پانی بھر گیا تھا اس نے ایک ہاتھ سے اپنی آنکھیں صاف کی تھیں اور معراج کی جانب دیکھا تھا
آپ بہت فنی ہیں قسم سے بہت زیادہ . . . عمر حیات اب بچے سمنبھالے گا . . شاید میری اماں نے آپ کو بتایا نہیں ہے عمر حیات کو صرف ایک چیز . . سے نفرت ہے بچوں سے . . . مجھے بچے نہیں پسند آپ کو لگتا ہے عمر اب بچے پالے گا لوگوں کے حکم سنے گا انکی باتیں سنے گا . . . اوہ میرے خدا . . کیسی باتیں کر رہے ہیں آپ میری اماں نے مجھے کبھی بیڈ سے نیچے قدم رکھنے نہیں دیا اور یہاں میں یہ سب کچھ کروں گا ہر گز نہیں وہ انکی آنکھوں میں دیکھ کر کہتے ہوئے آگے بڑھنے لگا تھا جب اسکے پیر کے نیچے کوئی پتھر آیا تھا وہ گرنے ہی لگا تھا جب معراج نے برق رفتاری سے اٹھ کر اسکو تھام لیا تھا
مجھے لگا تھا نفیسہ نے بیٹے کو اپنے جیسا بنایا ہوگا
نا قابل تسخیر لیکن تم عمر تمھیں نفیسہ جیسا بننے میں صدیاں لگ جائیں گی جس کام کو تم حقیر سمجھتے ہو آج سے کئی یٹر سال پہلے جب تمہاری ماں اور میں امریکا میں پڑھتے تھے تب اس دیار غیر میں تمہاری ماں نے و کا کام کیا ہے وہ اسکالر شپ پہ گئی تھی اسے صرف رہائش اور داخلہ ملا تھا کھانا کھانے اور کتابیں لینے کوا سے کمانا پڑتا تھا اور وہ کماتی تھی ماتھے پہ شکن لائے بغیر اپنے مسائل کا اشتہار لگائے بغیر کیونکہ وہ نفیسہ حیات تھی ہر کوئی نفیسہ حیات نہیں ہوتا . . . . تم تو بالکل نہیں . . . . رہنے دو یہ سب کام میں اپنی دوست کی خاطر تمھیں تمہارا خاندان دھونڈنے میں مدد کر دوں گا آج بارہ بجے کورٹ آجانا لنچ بر یک میں بات ہوگی وہ اسکا کندھا تھتلکیے آگے بڑھ گئے تھے
جب عمر نے پیچھے سے پکارا تھا
میں . . . آج سے . . کام کروں گا . . . ہسپتال میں کس سے ملنا ہوگا؟ میرا کام کون سمجھائے گا؟ وہ انکی پشت کو دیکھتے ہوئے پوچھ رہا تھا
معراج کے ہونٹوں پہ دبی دبی مسکراہٹ آئی تھی جسے وہ چھپا گئے تھے وہ مڑے تھے وہیں سے
تم بس کینٹین چلے جانا باقی سب تمھیں سمجھا دیا جائے گا . فکر نہ کرو . . وہ وہیں سے کہہ رہے تھے میں عمر حیات ہوں میں اپنی اماں کا بیٹا ہوں . . میں وہ سب کچھ کر سکتا ہوں جو میری ماں نے کیا ہے . . ماتھے پہ شکن لائے بغیر اپنے مسائل کا اشتہار لگائے بغیر آپ دیکھ لیجئے گا وہ ان سے دور کھڑا تھا تب ہی اسکو زرا بلند آواز میں کہنا پڑ رہا تھا
معراج ہاتھ ہلا تے آگے بڑھ گئے تھے پیچھے عمر سوچ میں گھرا کھڑا رہ گیا تھا
وہ بچے سمنبھالے گا وہ لوگوں کے لئے کھانا لائے گا
کیا عمر حیات کو یہ دن بھی دیکھنا تھا؟
ماضی کو فراموش کر کے وہ حال میں آیا تھا
آج عمر کے پاس اس ٹھوکر سے بچانے والا نہیں تھا
آج حسن کے پاس اسکو شاباش دینے والا اسکو سپورٹ کرنے والا نہیں تھا
آج ہا لے کے پاس اسکے مسائل حل کرنے والا نہیں تھا
وہ ایک شخص مر کر کئی لوگوں کو مار گیا تھا
سفید پینٹ والا بنگلا اپنی پوری شان سے کھڑا تھا عمر حیات خیبر کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے چبھتی نظروں سے اس شاندار عمارت کو دیکھے گیا اسکی سماعتوں میں ایک ہی فقرہ گونج رہا تھا ایک نحیف سی آواز
ڈاکٹر . . کو . بلاؤ
چند لمحے مزید اسی طرح کھڑے رہنے کے بعد وہ دروازے کی طرف بڑھ گیا تھا پی کیپ کو تر چھا کر کے چہرے کی جانب جھکا دیا تھا ایسے کہ اب اسکا چہرہ صاف نظر نہیں آتا تھا
مسلح گارڈ نے اسکے لئے دروازہ کھول دیا تھا عمر نے تشکر بھری نظروں سے اسکو دیکھا تھا جو اب میں اس نے سینے پہ ہاتھ رکھ کر جیسے کوئی حق ادا کیا تھا
عمر دروازے سے اندر داخل ہو گیا تھا خیبر کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے سارے میں طائرانہ نظر ڈالتا وہ آگے بڑھتا گیا سیڑھیوں سے اوپر جاؤ تو دو کمرے آتے تھے وہ دائیں کمرے کی جانب بڑھ گیا تھا دروازہ کھول کر وہ اندر داخل ہوا تو وہاں کو آٹھ نوسالہ بچہ بیڈ پہ سو رہا تھا عمر اسکے قریب بیڈ پہ بیٹھا تھاا ور ہاتھ بڑھا کر اس بچے کوئی اٹھانے کی کوشش کی تھی بچے کی نیند شاید کچی تھی وہ کسمساتے ہوئے اٹھ بیٹھا تھا اور اپنی گول گول معصوم آنکھوں سے عمر کو دیکھے گیا
عمر مسکرایا تھا
کیا تم میرے ساتھ ایک گیم کھیلنا چاہو گے؟
بچے کی نیند بھری آنکھیں چمک اٹھی تھیں
اس نے اثبات میں سر ہلایا تھا
تقریبا آدھا گھنٹہ بعد عمر اس کمرے سے نکل کر ساتھ والے کمرے میں داخل ہوا تھا
دروازہ نیم وا تھا
می عمر نے اسکو کھولا تو کھلتا چلا گیا بیڈ پہ سامنے ایک چالیس سالہ آد کروٹ کے بل سو رہا تھا
سائیڈ ٹیبل پہ پانی کا جگ رکھا تھا عمر قدم قدم چلتا اسکے قریب آیا تھا اس نے آگے بڑھ کر وہ جگ اٹھایا تھا اور سارے کا سارا پانی اس آدمی پہ پھینک دیا تھا وہ آدمی ہڑ بڑا کر اٹھ بیٹھا تھا
ک . کون . کون ہے؟ . . وہ بوکھلا تے ہوئے یہاں وہاں دیکھ رہے تھے لیکن اپنے سا منے عمر حیات کو کھڑے دیکھ انکا سانس سینے میں اٹک گیا تھا . .
وہ بے اختیار پیچھے ہٹے تھے انکی کمر بیڈ سے جا لگی تھی
کیا مجھے پہچانا نہیں ڈاکٹر عبدالحفیظ صاحب ؟ میں وہی عمر ہوں جسکا خاندان تم نے چند ٹکوں کے لئے بیچ دیا . . . اب تمہاری باری بھی تو آنی ہی تھی ناں ؟ وہ انکی خوف زدہ آنکھوں میں دیکھتا پوچھ رہا تھا
تم . . تم یہاں کیا کر رہے ہو . . تم آئے کیسے ؟ میری فیملی . . میری فیملی کہاں ہے؟ . . تم نے کیا کیا ہے ان کے ساتھ ؟ . . کیا تم نے کچھ کیا ہے؟ . . . اندر کیسے آئے تم ؟ وہ دبی دبی آواز میں غرا رہے تھے
عمر سکون سے انکو دیکھے گیا پھر ڈریسنگ ٹیبل کی کرسی گھسیٹ کر بیڈ کے بالکل سا منے رکھی اور ٹانگ پہ ٹانگ چڑھائے انکے بالکل سامنے بیٹھ گیا اور جب بولا تو اسکی آواز میں ایک کاٹ سی تھی
میں تمہاری بکواس سننے نہیں آیا ہوں . . . مجھے کچھ جوابات چاہیے جلدی جلدی بتاؤ تاکہ میں جا سکوں . . ورنہ ساتھ والے کمرے میں سوتا ہوا تمہارا بیٹا ہمیشہ کے لئے سو جائے گا
عمر تمھیں ضرور کچھ غلط فہمی ہوئی ہوگی . . . دیکھو میں . . . میں بے قصور ہوں میں نے کچھ نہیں کیا . . . خدا کے لئے یہاں سے چلے جاؤ . . . میری واحد فیملی میرا بیٹا ہے . . . . . تم پلیز یہاں سے چلے جاؤ
وہ لجاجت سے کہہ رہے تھے
عمر نے بے زاری سے انکو دیکھا تھا
ایک فرض شناس ڈاکٹر کا کیا کام ہوتا ہے حفیظ صاحب ؟
وہ خاموش رہے
میں بتاتا ہوں عمر نے بولنا شروع کیا تھا
ایک فرض شناس ڈاکٹر وہ ہوتا ہے جس کے لئے مریض کی جان اپنی جان سے زیادہ قیمتی ہو جوا پنے مریض کو بچانے کے لئے ہر حد تک جائے بغیر کسی کی پرواہ کیئے جسے اگر اپنے مریض کے لئے کسی سے بھی ذرا سی بھی خطرے کی بو محسوس ہو تو وہ اپنے مریض کے ساتھ ساے کی حطر رہے ایک ماں کی حطر اسکا خیال رکھے خدا کے بعد لوگ ڈاکٹر پہ یقین رکھتے ہیں کہ چاہے وہ قصائیوں کی حطر اپنے اپریشن ٹیبل پہ لیٹے ہمارے عزیز کو کاٹ دے لیکن وہ اندر موجود انکے عزیز کو زندگی دے گا کیونکہ خدا نے اسے وسیلہ بنایا ہوتا ہے تم میرے لئے خدا کا وسیلہ تھے تم نے میرے عزیز کو میری فیملی کو کیسے مرنے دے دیا ؟ وہ افسوس سے پوچھ رہا تھا
عبدلحفیظ کی آنکھوں میں غصہ در آیا تھا وہ ایک جھٹکے سے اپنی جگہ سے اٹھے تھے اور عمر کے سامنے آ کر کھڑے ہوگئے تھے
بکواس بند کرو تم اپنی . . . دفع ہوجاؤ یہاں سے ابھی کے ابھی . . . ہاں جانے دیا میں نے شمس سلطان کو جانے دیا سفیر سلطان کو جانے دیا . . . . اب کیا کرو گے تم کیا ثبوت ہے تمہارے پاس ؟ مار دو گے مجھے آؤ مارو . . آؤ نہ مارو مجھے . . . ارے مر گیا وہ بوڑھا ناگ اب کیا کروں ؟ . . . پھانسی چڑھ جاؤں ؟ . . اتنے دنوں سے خوف میں ہوں میں گھر سے نکلتا نہیں ہوں میں صرف اسلئے کہیں تم مجھے مار نہ دو لیکن آج . آج مارو مجھے آؤ عمر حیات مارو مجھے ہے ہمت مار دو ؟ ہے غیرت ؟ انکے منہ سے جھاگ نکل رہا تھا آنکھوں سے شعلے لپک رہے تھے
عمر اسی طرح ٹانگ پہ ٹانگ رکھے انکو دیکھے گیا اس نے کوئی جواب نہیں دیا تھا بس اپنا موبائل نکالا تھا اور ایک ویڈیو انکی آنکھوں کے سامنے کی تھی
اس ویڈیو میں وہی آٹھ سالہ بچا تھا جسکو کرسی سے باندھ رکھا تھا اور جو بری طرح رو رہا تھا . . . اسکے سرسے خون بہہ رہا تھا . . آنکھ کے قریب زخم کا نشان تھا کپڑے پھٹے ہوئے تھے . . .دروازے پہ کھڑا رہنے والا گارڈ اسی بچے پہ بندوق تانے کھڑا تھا وہ روتے ہوئے بس ایک ہی بات بول رہا تھا
)پلیز کال دا ڈاکٹر آئی ایم ان پین(پلیز ڈاکٹر کو بلا دیں مجھے درد ہو رہا ہے
پلیز کال دا ڈاکٹر آئی ایم ان پین
اب کے عبدلحفیظ کے چہرے کا رنگ متغیر ہوا تھا انکا چہرہ لٹھے کی مانند سفید ہو گیا تھا وہ بے دھم سے ہو کر بیڈ پہ گرے تھے
. . . . ، . میرا بیٹا . . . ، میرا برہان . .
وہ عمر کی طرف دیکھتے با مشکل بولے تھے
میرے بیٹے کو چھوڑ دو بچوں سے دشمنی نہ کرو میرا بیٹا میرا واحد خاندان ہے . . . . چھوڑ دو اسے خدا کے لئے عمر وہ بہت چھوٹا ہے اسکی تو ماں بھی نہیں ہے . . .وہ جیسے بے بسی سے بو لے تھے
عمر نے زخمی نظروں سے انکی جانب دیکھا تھا
جج صاحب میرا خاندان تھے . . . تمہارے بیٹے کی ماں نہیں ہے اور میں میرا باپ نہیں تھا تمھیں پتہ ہے میں نے اٹھارہ سال اپنے باپ کے بغیر گزارے تھے . . اٹھارہ سال بعد مجھے میرا باپ ملا تھا تم نے اسکو مار دیا ؟
کیا . . معراج سلطان تمہارے والد تھے؟ وہ سب کچھ بھول کر حیرت سے پوچھ رہے تھے لیکن عمر انکو نہیں سن رہا تھا
میں نے اٹھارہ سال بھائی کے بغیر گزارے تھے اتنے سالوں بعد مجھے میرا بھا ئی ملا تھا میں نے اپنی زندگی میں دوست نہیں بنائے جج صاحب میرے واحد دوست تھے تم نے کیسے انکو مرنے دیا ؟
وہ تمہارے کیا لگتے تھے آخر ؟ وہ جھنجھلا سے گئے تھے
میں آج تک خود بھی نہیں سمجھ سکا . . کہ وہ مرے باپ زیادہ تھے یا بھائی یا پھر دوست یا پھر سارا خاندان وہ کیا تھے؟ وہ کیسے ان سب رشتوں کی کمی پوری کرتے تھے؟ بتاؤ ناں ؟ وہ انکو دیکھتے ہوئے پوچھ رہا تھا
تم . . . تمھیں انکی قسم ہے میرے بیٹے کو چھوڑ دو . . . . جو بولو گے میں کر وں گا تم جیسا چاہو گے ویسا ہی ہوگا بس میرے بیٹے کو جانے دو اسکا کوئی قصور نہیں ہے اسکے آگے زندگی پڑی ہے اسکے ذہن پہ اس واقعے کا اثر ہوجائے گا وہ ساری زندگی ان سب سے نہیں نکل سکے گا پلیز اسے جانے دو میں
مھا رے آگے ہاتھ جوڑتا ہوں انہوں نے واقعی ہاتھ جوڑ لئے تھے
تم چاہو تو پیر بھی پکڑ سکتا ہوں میں تمہارے پیر پکڑتا ہوں وہ واقعی اس کے پیروں میں آ کر بیٹھ گئے تھے میرے بیٹے کو چھوڑ دو خدا کے لئے اسے چھوڑ دو
وہ روتے ہوئے کہہ رہا تھا
عمر اسکو دیکھتے نا گواری سے اٹھا تھا
آئندہ یہ حرکت مت کرنا وہ دبے دبے غصے سے کہہ رہا تھا تمہارے بیٹے کو چھوڑ دوں گا لیکن ایک شرط ہے وہ سوچ سوچ کر کہہ رہا تھا
تمھیں ایک ویڈیو بنانی ہوگی تم اس میں اعتراف کرو گے کہ تم نے تمہاری غیر ذمہ داری نے انکی جان لی تم اپنا فرض نہیں نبھا سکے تم وقت پہ نہیں پہنچے تم بک گئے تم نے ان لوگوں کو اندر آنے دیا جو انکے دشمن تھے ان لوگوں کا نام بے شک مت لینا لیکن تم اپنی ویڈیو میں اپنے جرم کا اعتراف کرو گے اور آئندہ اس مقدس پیشے سے دور رہو گے اگر تم ابھی یہ ویڈیو بنانے کو تیار ہو تو میں تمہارے بیٹے کو چھوڑ دوں گا اور کیا مجھے یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ میں اس ویڈیو کا کیا کروں گے؟ خیر ہے تو نہیں لیکن پھر بھی سن لو
ایک نجی نیوز ایجنسی میں میرا ایک بہت اچھا دوست کام کرتا ہے یہ ویڈیو میں اسکو بھیجوں گا اسے میں ٹویٹر پہ پوسٹ کروں گا انسٹاگرام پہ اپلوڈ کروں گا میں سارے سوشل میڈیا پلاٹ فارمز پہ تمہاری ویڈ یو چلاؤں گا تمہارے پاس صرف اور صرف پانچ منٹ ہیں سوچ لو ورنہ چھٹے منٹ میرا آدمی تمہارے بیٹے کی کھوپڑی کھول دے گا وہ ایسی سفاکی سے کہہ رہا تھا کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ کا دل دہل گیا تھا
انکی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے تھے حلق میں جیسے کانٹے اگ آئے تھے
یہ مت کرو عمر میرا کیریئر تباہ ہوجائے گا میری ساکھ خراب ہوجائے گی سارا شہر مجھ پہ تھو تھو کرے گا میں اس مقام پہ بڑی مشکلوں سے پہنچا ہوں میں نے خود کو بنانے میں یہ نام کمانے میں ایک عمر لگائی ہے پیسہ لگایا ہے سب تباہ ہوجائے گا سب برباد ہوجائے گا میرا بیٹا اسکی زندگی خراب ہوجائے گی یہ گھر یہ مجھے ہسپتال کی طرف سے ملا ہے یہ چھن جائے گا میں سڑک پہ آجاؤں گا مت کرو ایسا میں معافی مانگتا ہوں اپنے کئے کی جو کچھ بھی میں نے کیا اس سب کے لئے میں معافی مانگتا ہوں معاف کر دو خدا کے لئے مجھ پہ رحم کرو
عمر لب بھینچے یہ سارا منظر دیکھے گیا
یہ ڈرامہ یہ رونا پیٹنا یہ سب کچھ مجھ پہ اثر نہیں کرے گا . . کرتا ضرور کرتا اگر میں انسان ہوتا اس وقت میں بھیڑیا ہوں سو اپنے آنسو اور اپنی توانائی کو مجھ پہ زائع مت کرو امیں ہر روز تھانے میں تم جیسے ہزار لوگ دیکھتا ہوں روتے پیٹتے اپنے گناہ کی معافی مانگتے اور جب وہ وہاں سے نکل جاتے ہیں تو پھر سے وہی کام کرنے لگ جاتے ہیں ور اب اگر تم نے اپنے منہ سے معافی کا ایک لفظ بھی نکالا تو میں اپنے آدمیوں سے کہہ کر تمھارے بیٹے کی کھوپڑی کھلوا دوں گا یا پھر تمہاری دونوں ٹانگوں کو مفلوج کر دوں گا کیونکہ اب تم ہسپتال نہیں جا سکتے یہ طے ہے میں تمھیں کسی دوسرے خاندان کو تباہ کرنے نہیں دے سکتا بد دیانت ڈاکٹر کی ہسپتال میں کوئی جگہ نہیں ہے سو اب تم اٹھو اور ویڈیو بناؤ اسکا لہجہ دو ٹوک تھا
ڈاکٹر عبدالحفیظ نے بے بسی سے اسکو دیکھا تھا
عمرا یک بار میری بات سن لو پلیز وہ گھگھیائے تھے
عمر نے نفی میں سر ہلاتے فون کان سے لگایا تھا
ہاں . . . حیدر . . بچے کے سارے اعضاء ایک ایک کر کے کاٹ . . . . وہ ابھی کچھ اور کہتا جب ڈاکٹر نے دیوانہ وار لپک کر فون اسکے کان سے ہٹا کر کال بند کر دی تھی
نہیں نہیں . . . نہیں نہیں . . . خدا کے لئے نہیں وہ متوحش سا چلا رہے تھے تم جو کہو گے میں سب کچھ کروں گا . . . .جیسا کہو گے ویسا کروں گا بس میرے بیٹے کو کچھ مت کرنا وہ میری واحد فیملی ہے اسے کچھ مت کرنا وہ روتے ہوئے نیچے زمین پہ بیٹھ گئے تھے انکے بال بکھرے ہوئے تھے آنکھیں سرخ ہوگئی تھیں دل میں درد اٹھ رہا تھا اتنے سالوں کا بنایا ہوا نام . . . اتنی سالوں کی محنت . . عزت ساکھ سب مٹ جائے گا سب تباہ ہوجائے گا کاش انہوں نے اس دن وہ سب نہ کیا ہوتا اس دن اگر وہ یہ سب کچھ کرتے ہوئے سوچ لیتے کہ ہر برے عمل کا رد عمل اس سے بھی برا ہوتا ہے تو کبھی بھی مر کر بھی وہ اس دن کسی کو اندر نہ جا نے دیتے اگر اس دن انہوں نے اپنی لالچ اور سر پہ قابو پا لیا ہوتا تو آج یہ سب نہ ہوتا
میں چاہتا تو آج اپنی بندوق کی ساری گولیاں تمہارے سینے میں اتار دیتا لیکن میں یہ نہیں کروں گا میں تمہاری جان نہیں لے سکتا کیونکہ یہ خدا کا کام ہے میں تمہارے بچے کو یتیم نہیں کر سکتا کیونکہ میرے دل میں اب بھی رحم ہے تم خدا کا شکر ادا کرو کہ تمہارا بیٹا تمہاری لاش پہ روئے گا نہیں جس طرح تم نے میرے عزیزوں کو رلآیا تم زندہ رہ جاؤ گے کیونکہ تمہاری سزا یہی ہونی چاہیے موت آزادی ہے زندگی قید ہے تمھیں قید میں ہی رہنا چاہیے اوراب تم اس ڈرامے کو مزید کتنی دیر چلانا چاہتے ہو؟ اب بہت ہو گیا ختم کرو یہ سب ویڈیو بناؤ ڈاکٹر ویڈیو عمر اسکے سر پہ کھڑا غراتے ہوئے کہہ رہا تھا
وہ اٹھے تھے انکی چال شکستہ سی تھی چہرہ ایسے جیسے کوئی ہارا ہوا جواری وہ مرے مرے قد موں سے اٹھ کر ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے رکھی کرسی پہ بیٹھ گئے تھے عمر نے موبائل آن کر کے انکے سامنے رکھ دیا تھا ایک نظر انکو دیکھا تھا نا پسندیدگی سے پھر نفی میں سر ہلاتے ہوئے ٹیبل پہ رکھا ہیئر برش اٹھا کر انکے بالوں میں پھیرا تھا اپنے دونوں ہاتھ انکے چہرے پہ پھیرے تھے اب وہ بہتر لگ رہے تھے عمر مسکرایا تھا
اب وہ مطمئین تھا
چلو اب بولنا شروع کرو عمر نے ایک پرچہ انکے سامنے رکھ دیا تھا جسکو دیکھتے ہوئے انکو بو لنا تھا
ڈاکٹر عبدالحفیظ نے ایک آخری بے بسی اور غصے بھری نظر عمر پہ ڈالی تھی اور پھر بولنا شروع کیا تھا
تھوڑی دیر بعد عمر اپنے موبائل میں ریکارڈڈ ویڈیو کو دیکھ اور سن رہا تھا
موبائل کی سکرین پہ ڈاکٹر عبدالحفیظ کا چہرہ تھا
وہ ہارے ہوئے انداز میں بول رہے تھے
میں ڈاکٹر عبدالحفیظ پیرزادہ ہوں . . . میں جناح اسپتال میں سینئر ڈاکٹر کے طور پہ اپنی خدمات انجام دیتا رہا ہوں . . میں آپ سب کو آج ایک حقیقت بتانا چاہتا ہوں کچھ دن قبل . . . میرے پاس ایک مریض کو لایا گیا آپ سب انکو جانتے ہوں گے
معراج سلطان میرے پاس معراج سلطان کو لایاگیا انہیں ہارٹ اٹیک ہوا تھا میں نے انکا ٹریٹمنٹ کیا اور وہ صبح تک اس ٹیبل ہوگئے لیکن بات یہ نہیں ہے جو بات میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ اگلی صبح . . . وہ رکے تھے اگلی صبح کچھ مسلح افراد نے مجھے مجبور کیا کہ میں انکو اپنے مریض کے کمرے میں جانے دوں . . . اگر میں چاہتا تو اسٹینڈ لے لیتا لیکن میں نے نہیں لیا . . . میں نے اپنے مریض کو ایک ایسے لوگوں کے حوالے کر دیا جو کہ انکے دشمن تھے میں انکے نام نہیں جانتا میں انکا کام نہیں جانتا لیکن وہ جو کوئی بھی تھے وہ اندر گئے اور انہوں نے میرے مریض کی جان لے لی انہوں نے میرے مریض کا گلہ گھونٹ کر انہیں جان سے مار دیا معراج سلطان نے مجھے کئی بار آوازیں دیں بطور ڈاکٹر میرا فرض تھا کہ میں اپنی جان جوکھم میں ڈال کر انکو بچا تا لیکن میں نے یہ نہیں کیا میں۔ نے اپنے فرض کے ساتھ غداری کی میں نے ان سے کچھ رقم لی اور اپنا منہ بند کر لیا لیکن میرا ضمیر میرا ضمیر مجھے سکون لینے نہیں دے رہا اسلئے آج میں آپ سب کے سامنے اپنے جرم کا اظہار کرتا ہوں کیونکہ میں اپنے ضمیر پہ مزید کوئی بوجھ برداشت نہیں کر سکتا میں امید کرتا ہوں آپ لوگ مجھے معاف کر دیں گے اور میری بہتری کے سفر میں میری مدد کریں گے
ویڈیو بند ہوگئی تھی
ویسے تو تم نے کچھ زیادہ ہی بکواس کی ہے اور خود کو مظلوم ثابت کرنے کی کوشش بھی کی ہے لیکن خیر ہے میرے لئے اتنا بہت ہے ویسے تم نے انکی موت کے بارے میں کیوں بکواس کی؟ صاف صاف ہارٹ اٹیک بھی کہہ سکتے تھے تم کہانی میں تھرل لانا کیا ضروری تھا عمر اسکو دیکھتے ہوئے نا پسندیدگی سے کہہ رہا تھا
جبکہ عبدلحفیظ اسکو نہیں دیکھ رہے تھے انکے کندھے جھکے ہوئے تھے آنکھیں پتھرا ئی ہوئی تھیں چہرہ ایسا تھا جیسے کسی نے ٹرک سے کچل دیا ہو
اسی وقت برہان اچھلتا کودتا کمرے میں داخل ہوا تھا عمر نے گھٹنوں کے بل جھک کر اسکی بند مٹھی سے اپنی مٹھی ٹکرائی تھی
ڈاکٹر عبدالحفیظ اپنی جگہ سے اٹھے تھے دیوانہ وار دوڑتے ہوئے آئے تھے اور اسکو اپنے سینے میں بھینچ لیا تھا میرا بیٹا . . . . . میرا برہان . . . پاپا کی جان تم ٹھیک ہو ناں ؟ میرا بچہ تم ٹھیک ہو ناں ؟ اوہ میرے خدا میرا بیٹا ٹھیک ہے میرے خدا میرا بیٹا . . . . میرا برہان میرا بیٹا وہ روتے ہوئے اسکو چومتے جا رہے تھے کبھی اسکے گال پہ ہاتھ پھیرتے اور کبھی اسکے سینے پہ
میرا برہان میرا بیٹا
انہوں نے بس ان دو الفاظ کی گردان لگا رکھی تھی
برہان کی شرٹ پہ جگہ جگہ سرخ دھبے تھے جو زخم نیل کا نشان لگ رہا تھا وہ اب قریب سے ایک آرٹ معلوم ہوتا تھا . . . .
کیا ہوا ہے پاپا ؟ یہ بس ایک گیم تھا میں ٹھیک ہوں مجھے بس کڈنیپ ہونے کی ایکٹنگ کرنی تھی . . . دیکھیں میں نے آپ کو رلا دیا ناں ؟ اب تو آپ مانتے ہیں ناں کہ برہان پیر زادہ ایک اچھا ایکٹر ہے . . . .
وہ اپنے باپ کے چہرے پہ ہاتھ پھیر تا پوچھ رہا تھا جبکہ ڈاکٹر عبدالحفیظ کو لگا تھا جیسے انکے سر پہ ساتوں آسمان گر پڑے ہوں
وہ کیسے بھول گئے کہ انکا بیٹا نیشنل ٹی وی پہ ایکٹنگ کرتا ہے انکا بیٹا ایک چائلڈ آ ٹرسٹ ہے اسکی ایکٹنگ کے تو لاکھوں لوگ مداح ہیں وہ کیسے بھول گئے؟ ۔