بھیڑیا اپنی محرم مون پہ جھانکتا تک نہیں بھیڑیا قبر میں لیٹی عورتوں کو نکال کر زیادتی نہیں کرتا بھیڑیا اپنے بوڑھے ماں باپ کو ااولڈ ہوم نہیں چھوڑ کر آتا بلکہ جب اسکے ماں باپ بوڑھے ہو جائیں وہ انکے لئے کھانا لاتا ہے انکی خدمت کرتا ہے بھیڑیا اپنے شریک حیات سے بے وفائی نہیں کرتا وہ ایک مون بھیڑیا کے ہوتے ہوئے کبھی دوسری کو دیکھتا تک نہیں وہ ہر دوسرے مرد کی حطر اپنی بیوی کو دھوکہ نہیں دیتا وہ ہم اشرف المخلوق کی طرح اپنے دینی بھائیوں کو گدھے اور کتے کا گوشت نہیں کھلاتا وہ کبھی بھی مر دار نہیں کھاتا نہ کھلاتا ہے
بھیڑیا کبھی اپنی آزادی پہ سمجھوتہ نہیں کرتا یہ اسے جس دن قید کر لو وہ اسی دن کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے
وہ ہم لوگوں کی طرح غلامی پسند نہیں کرتا آزاد تو ہم پیدا ہوئے تھے عقل و شعور تو ہم میں ہونا چاہیے تھا ہم کیوں بن گئے غلام ؟
بھیڑیا تو انتہائی نفیس اور مہذب جانور ہے گند تو ہم انسانوں نے پھیلا یا ہے ظلم تو ہم انسان کر رہے ہیں سافاکی تو ہم پہ ختم ہے غلیظ ترین تو ہم ہوتے جا رہے ہیں آئندہ اگر کہیں کوئی ظلم کو ئی زیادتی ہو تو یہ مت کہئے گا کہ انسان بھیڑیا نکلا بلکہ یہ کہئے گا کہ انسان کی "انسانیت "ختم ہوگئی کیونکہ بھیڑیا برا نہیں ہو تا انسان زیادہ برا ہوتا ہے وہ بول کر خاموش ہو گیا تھا اسکی لہجے میں کبھی بھی طنز نہیں ہوتا تھا برتری کی خواہش نہیں ہوتی تھی اپنی بات منوانے کی ضد نہیں ہوتی تھی وہ ایسے بات کرتا تھا جیسے کسی بہت ہی عزیز چھوٹے بچے کو سوال سمجھایا جا رہا ہو ہا لے اسکو دیکھ کر رہ گئی تھی
وہ اپنی باتوں سے لا جواب کرتا تھا ہا لے نے اعتراف کیا تھا
شاہد ولا کی ساری بتیاں روشن تھیں ہارون شاہد اپنے کمرےمیں ایزل اور کینوس کے سامنے کھڑا ایک منظر پینٹ کر رہا تھا
گرے آنکھوں والا ایک لڑکا اور اسکے ہاتھ سے ہاتھ چھڑاتی سیاہ آنکھوں والی لڑکی لڑکے کی آنکھوں میں کرب تھا جبکہ مقابل کی آنکھیں سپاٹ تھیں
اب اسکے پاس رنگ بھی تھے برش بھی تھے اور رنگوں کی پہچان بھی بسآ نکھوں کی چمک جیسے کہیں کھو سی گئی تھی
اسی وقت اسکے کمرے کا دروازہ کسی نے ہلکے سے ناک کیا تھا ہارون کم ان کہہ کر پھر سے پینٹنگ میں محو ہو گیا تھا دروازہ کھلا تھا سامنے ایک سولہ سالہ لڑکا کھڑا تھا سیاہ خیبر شرٹ میں ملبوس وہ دروازے کی چو کھٹ میں کھڑا تھا تھوڑی دیر تک کوئی آواز نہ پا کر ہارون نے مڑ کر دیکھا تھا اور چونک گیا تھا
حسن تم ؟ . . . آؤ بچے اندر آؤ وہاں کیوں کھڑے ہو ہارون خوش دلی سے کہہ رہا تھا
حسن بغیر کچھ کہے اندر آ گیا تھا اور کونے میں رکھے شہانہ سے کاؤچ پہ بیٹھ گیا تھا
ہارون نے اپنے کمرے میں رکھی منی فرج سے دو سافٹ ڈرنک کے کین نکالے تھے ایک اس نے اپنے ہاتھ میں لیا اور دوسرا حسن کو تھماتے ہوئے اسکے سامنے دوسرے کاؤچ پہ بیٹھ گیا
اتنی رات میں کس کے ساتھ آئے ہو؟ اس نے جیسے بات کرنے کے لئے کوئی موضوع تلاش کیا تھا
ڈرائیور کےساتھ . . . اس نے ہلکی آواز میں جواب دیا تھا
اس وقت ؟ اگر کوئی کام تھا تو مجھے بلا لیتے تم اس وقت مت نکلا کرو حسن یہ ٹھیک نہیں ہے وہ تفکر سے کہہ رہا تھا آج میرا رزلٹ تھا میں نے میٹرک میں بورڈ ٹاپ کیا ہے پہلے نمبر پہ آیا ہوں میں وہ کین کو اپنے ہاتھ میں گھما تے ہوئے کہہ رہا تھا
ہارون خوش ہوگیا تھا
کیا واقعی . . چیمپئن تم نے پھر سے کر دکھایا یار آئی ایم پراوڈ آف یو چلو بتاؤ تمھیں کیا گفٹ چاہئے جو کہو گے وہی ملے گا . دل خوش کر دیا تم نے چیتے براوو وہ چہکتے ہوئے کہہ رہا تھا
حسن نے نظریں نہیں اٹھائی تھیں
اماں . . ماموں . . آپ . . مہر آپی . کسی کو بھی پتہ نہیں تھا ناں ؟ کسی کو میرا رزلٹ یاد نہیں تھا میں نے آج پورا دن انتظار کیا کسی نے مجھے مبارک باد نہیں دی ہا لے نے بھی نہیں اسکو دینی چاہیے تھی اسکو میرے پاس آنا چاہیے تھا بابا کو کبھی میرا ٹیسٹ تک نہیں بھولتا تھا وہ مجھے ہر دفع . . . کچھ نہ کچھ گفٹ کرتے تھے . . میرے رزلٹ والے دن . . وہ شام میں مجھے . . میری مرضی کی جگہ لے جاتے تھے میرے بابا کے بعد ہا لے کو یہ سب کرنا چاہیے تھا . . . وہ میری بڑی بہن ہے . . میں نے ان بچوں کی سٹورییز بھی دیکھی ہیں جو سیکنڈ آئے تھے وہ سب کہیں نہ کہیں گھومنے گئے ہیں . . . کہیں ڈنر کرنے گئے ہیں انکو گفٹس ملے ہیں اور میں فرسٹ آیا ہوں لیکن پھر بھی کسی نے مجھے پوچھا تک نہیں وہ چہرہ جھکائے کہہ رہا تھا ہارون کو اسکی آواز گلو گیر سی لگی
اسے بے اختیار پچھتاوا ہوا اس نے آگے بڑھ کر حسن کے کندھے پہ ہاتھ رکھا تھا
آئی ایم سوری حسن رئیلی آئی ایم میں کفارہ ادا کروں گا جیسے تم چاہو اور ہا لے سے ناراض مت ہو وہ ٹر اما سے گزر رہی ہے اسکے ساتھ کتنا برا ہوا ہے اسکو سمجھو یار حسن نے سرخ پڑتی آنکھیں اٹھائی تھیں
. .ٹراما میں ہے وہ ؟ ہاں ؟ . . . میں نے خود اپنی آنکھوں سے . . اسکو ریستوران جاتے دیکھا ہے . . . وہ بھی اس عمر کے ساتھ . . . جانتے ہیں آپ مجھے کتنی تکلیف ہوئی ہے میں تو اس سے ملنے جا رہا تھا لیکن . . . اسے اس آدمی کے ساتھ دیکھ کر میں واپس آ گیا اسکو اب ضرورت نہیں ہے میری ہارون بھائی وہ . . اپنی زندگی میں مگن ہے وہ غصے سے غرآیا تھا
حسن کالم ڈاؤں یار وہ اس آدمی کے ساتھ کسی کام سے ہی گئی ہوگی تم اسکو تھوڑا سپیس دو اور تم خود کو بھی کچھ وقت دو تم بالکل needyاور desperate
ہوتے جا رہے ہو ایسا مت کرو اپنے ساتھ اپنی بہن کو سمجھو اسکا غم تمھارے غم سے بڑا ہے آج میں بھی ملا تھا اس سے اس نے مجھ سے بھی یہی کہا کہ اسکا اور میرا کوئی تعلق نہیں اسکے سامنے نہ آ یا کروں مجھے دیکھ کر اسکو تکلیف ہوتی ہے تم سے کم از کم کچھ کہا تو نہیں ناں وہ اسکو سمجھا رہا تھا
حسن سب کچھ بھول کر اسکو دیکھے گیا
اس نے آپ سے دوستی ختم کر دی؟ مطلب اب آپ دونوں کبھی ساتھ نہیں ہوں گے؟ وہ آپ کو معاف نہیں کرے گی؟ اور آپ پھر بھی اتنے کول ہیں؟ آپ کو فرق نہیں پڑ رہا میری بہن نے آپ کے ساتھ ہر تعلق ختم کر دیا اور آپ کو کوئی فرق نہیں پڑتا مطلب آپ نے واقعی میری بہن کو دھوکہ دیا آپ ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟ وہ اٹھ کھڑا ہوا تھا اور اب بلند آواز میں کہہ رہا تھا
ہارون نہیں اٹھا تھا وہ اسی طرح بیٹھا تھا
اس نے کہا مجھے دیکھ کر اسکو" تکلیف" ہوتی ہے . . اسکا مطلب ہے ہم دونوں کا تعلق برقرار ہے . . وہ اب بھی میرے لئے فیل کرتی ہے . . جس دن اس نے یہ کہا کہ اسکو میرے ہونے نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا . . ہمارا تعلق تب ختم ہوگا اور اسکی نوبت میں آنے نہیں دوں گا
حسن بے دھم سا ہو کر بیٹھ گیا تھا
یہ تعلق میرے لئے زندگی ہے حسن میں نے اسکو اسکے حال پہ چھوڑ دیا میں نے اس سے زبردستی شادی نہیں کی صرف اسلئے کیونکہ میں چاہتا تھا کہ وہ مجھ سے نفرت نہ کرے یہ چیز مجھ سے برداشت نہ ہوتی لیکن دیکھو وہی ہوا مگر تم دیکھنا میں اسے کبھی نہیں چھوڑوں گا میں اس پہ گو اپ نہیں کروں گا مجھے ہماری دوستی اور ہا لے ہر چیز سے زیادہ عزیز ہے
میں اس تعلق کو دوبارہ بنا لوں گا چاہے جو مرضی کرنا پڑے وہ حسن کو دیکھتے ہوئے کہہ رہا تھا
حسن خاموشی سے اٹھ کھڑا ہوا تھا
میری بہن کو ہرٹ مت کرنا ہارون بھائی میں اس دفع معاف نہیں کروں گا اس نے انگلی اٹھا کر تنبیہ کی تھی ہارون نے اسکو آنکھیں دکھائی تھیں
اور ابھی ذرا دیر پہلے جو غیبت کر رہے تھے اسکا کیا ہاں ؟
غیبت نہیں تھی وہ بس اسکو عمر کے ساتھ دیکھ کر میرا خون کھول جاتا ہے ایک تو اس نے میری بہن کو اغوا کیا اور پھر اب پتہ نہیں کس بات سے اسکو اتنا دھمکا رکھا ہے کہ وہ اسکے ساتھ رہنے پہ مجبور ہے فراڈیا آدمی وہ سلگ کر بولا تھا
وہ دونوں کچھ ڈھونڈ رہے ہیں حسن اور مجھے لگتا ہے میں انکی مدد کر سکتا ہوں وہ باہر ڈھونڈ رہے ہیں جبکہ کھوئی ہوئی چیز کو سب سے پہلے اپنے گھر میں ڈھونڈنا چاہئے وہ سوچتے ہوئے کہہ رہا تھا
آپ کیسے ؟ . . آپ کیسے مدد کرسکتے ہیں؟
ہارون مسکرایا تھا دل کھول کر
کیونکہ میں سلطان منزل جا سکتا ہوں وہ دونوں نہیں اور گھر کا بھیدی ہی لنکا ڈھاتا ہے کیا تم نے سنا نہیں
حسن نے افسوس سے سر ہلایا تھا
ڈاین بھی سات گھر چھوڑ کر وار کرتی ہے
لیکن میں تو "پاگل "ہوں اور پاگل سب سے پہلے اپنے گھر والوں پہ ہی وار کرتے ہیں
خیر چلو تمھیں گھر چھوڑ آؤں وہ اسکی گردن میں بازو ڈالتے آگے بڑھ گیا تھا
جس کمرے میں ہا لے رہ رہی تھی یہ کمرہ عمر کے کمرے کے مقابلے ذرا چھوٹا تھا دروازے سے اندر آؤ تو سامنے والی دیوار کے ساتھ بیڈ رکھا تھا ایک طرف بڑا سا صوفہ اور بیڈ کے سامنے والی دیوار کے ساتھ ڈریسنگ ٹیبل رکھا تھا الماری میں اب کچھ کپڑوں کا اضافہ ہوا تھا جو کہ ہا لے نے شانو کو پیسے دےکر صبح منگوائے تھے کچھ کپڑے مہر نے بھیجے تھے اب بس شکر یہ تھا کہ اسے کسی اور کے کپڑے نہ پہننے پڑتے وہ اپنے بیڈ پہ لیٹی کچھ سوچ رہی تھی جب عمر بغیر دستک دئیے اندر داخل ہوا تھا اسکے ہاتھ میں لیپ ٹاپ تھا
ہا لے سیدھی ہو کر بیٹھی تھی عمر کو دیکھ کر ایک بار پھر اشتعال عود کر آیا تھا
تمھیں کسی نے تمیز نہیں سکھائی کیا کسی کے کمرے میں آنے سے پہلے ناک نہیں کرنا چاہیے کیا خیال ہے تمہارا ؟ وہ چبا چبا کر کہہ رہی تھی
اصل میں میری نوکری کی وجہ سے ہر جگہ بغیر اجازت جانے کا عادی ہوگیا ہوں کبھی ریڈ تو کبھی چھا پہ کبھی کسی کو اٹھا کر لانا ہے تو کبھی کسی کے اڈے پہ پولیس لے کر جاتی ہے اب اجازت لیتے ہوئے ہچکچاہٹ ہوتی ہے محسوس ہوتی ہے وہ عام سے لہجے میں کہہ رہا تھا
جبکہ ہا لے سلگ ہی تو گئی تھی
تم مجھے اپنی قابلیت اور مقبولیت کے قصے سنانے آئے ہو یا پھر میری وجہ سے اپنی جاب کے جانے کا حساب لینے آئے ہو؟
میری جاب آپ کی وجہ سے نہیں گئی وہ اسلئے گئی کیونکہ میں یہ "چاہتا "تھا آپ تو خاموشی سے گزر رہیں تھیں ان رپوٹرز کے سامنے بولنے کا مشورہ میں نے دیا تھا اب آپ پوچھیں گی میں نے ایسا کیوں کیا تو بتا دوں کہ میری)جاب بہت یف ہوتی ہے میں یا تو جاب کر سکتا تھا یا پھر (لیپ ٹاپ کو فضا میں بلند کیا تھا
"یا پھر "کام
.تم نے . . . . مجھے استمعال کیا؟ تمھیں شرم نہیں آئی تم نے ایک لڑکی کو استمعال کیا؟ . . مجھے تو یقین نہیں آ رہا بابا نے تم جیسے انسان کو اپنے قریب کیسے رہنے دیا ؟ تم جیسے فراڈ اور خود غرض آدمی کو وہ پہچان کیوں نہ سکے تم
***
وہ ابھی کچھ اور بھی کہتی جب عمر نے اسکی بات کاٹی تھی
اس سے پہلے آپ میری شان میں مزید القابات کا اضافہ کریں میں آپ کو کچھ دکھانا چاہتا ہوں وہ پر سکون سا کہتا اسکے قریب آ کر بیٹھنے لگا تھا جب ہا لے نے اسکو ہاتھ کے اشارے سے روک دیا تھا اور خود بیڈ سے نیچے اتر آئی تھی
یہ میرا کمرہ ہے عمر حیات . . . مجھے یہاں تمہاری موجودگی نہیں چاہئے کرا ہیت آتی ہے مجھے تم سے . . . سو اگلی بار جب مجھ سے بات کرنی ہو تو اسٹڈی میں بلانا کیونکہ وہ ہماری ورک پلیس ہے . . یہ کمرہ . . . یہ میری پرسنل سپیس ہے آئندہ یہاں مت آنا وہ بولتے ہوئے کمرے سے با ہر نکل گئی تھی
عمر اسکے پیچھے گیا تھا
تھوڑی دیر بعد وہ دونوں اسٹڈی میں بیٹھے تھے لیپ ٹاپ عمر کی گود میں رکھا تھا ہا لے اسکے قریب رکھے سنگل صوفے پہ بیٹھی تھی عمر اسکو کچھ بتا رہا تھا
سکرین پہ وہی ریستوران کی فوٹیج والا آدمی تھا
یہ آدمی اسکا نام شیر علی ہے دو ماہ قبل منشیات کی سمگلنگ کے کیس سے اسکو بیل مل گئی تھی کیونکہ اسکے دوست طاقتور ہیں سسٹم میں انکے لوگ بیٹھے ہیں یہ نامی گرامی غنڈہ ہے اغوا۔ ۔ ریپ . قتل . .انسانی اسمگلنگ کوئی ایسا کام نہیں ہے جو اس نے نہ کیا ہو
ہا لے آنکھیں چھوٹی کئے اسکو دیکھے گئی
یہ آدمی جو ڈرائیور بن کر آیا تھا یہ شیر علی کا بھائی ہے ندیم علی اپنے بھائی کے ہر کام میں بر ابر کا شریک لیکن یہ اس طرح کام کرتا ہے جیسے انڈر کور پولیس افسر یہ کبھی سامنے نہیں آیا
تمہارا مطلب ہے اس بار یہ جان بوجھ کر سامنے آیا ہے؟ لیکن اسکی وجہ کیا ہو سکتی ہے؟ ہا لے نے اسکو بیچ میں ٹوکا تھا
درست یہ جان بوجھ کر سامنے آیا ہے یہ بس ایک ڈسٹریکشن ہے اسکے اوپر بہت لوگ ہیں اس نے شروع دن سے کچھ نہ بولنے کی قسم کھا رکھی ہے ہر قسم کے ٹارچر کے بعد بھی اس نے منہ سے ایک لفظ نہیں نکالا یہ اب تک گونگا ہونے کی اداکاری کر رہا ہے اب ہمیں یہ معلوم کرنا ہے کہ لاسٹ ٹائم شیر علی کو جیل سے نکلنے میں کس نے مدد کی جس نے بھی کی ہوگی ہمارا دشمن وہی ہے کیونکہ اسی فیور کے بدلے شیر علی اور اسکا بھائی یہ کام کر سکتے ہیں ورنہ جیل سے نکلنے کے بعد اتنی جلدی وہ کوئی دوسرا کرائم صرف پیسوں کی خا طر نہیں کر سکتے کوئی نہ کوئی ذاتی مفاد یا مجبوری ضرور ہوگی
عمر سنجیدگی سے بتا رہا تھا
اوہ مطلب بڑے ہی پروفیشنل لوگ ہائر کیے ہیں تم نے کیا بات ہے تمہاری تمھیں تو شروع سے ہی پتا ہوگا کہ یہ کچھ بولے گا ہی نہیں اور تم میرے ساتھ بیٹھ کر انکو ڈھونڈنے کا ڈرامہ کر وگے اور آخر میں ،میں خالی ہاتھ رہ جاؤں گی اور تم عمر حیات تم ہیرو بن جاؤ گے گریٹ اس نے دونوں ہاتھ اٹھا کر اسکو شاباش دی تھی
مجھے تو یہ نہیں سمجھ آ رہی کہ میں اپنے اصل اغوا کار کے ساتھ مل کر اپنے نقلی اغوا کار کو کیوں ڈھونڈ رہی ہوں ؟ میری عقل پہ کیسے پتھر پڑ گئے ہیں میرا دماغ چل گیا ہے وہ بلند آواز میں بول رہی تھی
عمر لب بھینچے اسکو دیکھے گیا پھر یکدم وہ اٹھا تھا
صوفے کے ہتھے پہ اپنا ایک ہاتھ رکھ کر وہ ہا لے کی جانب جھکا تھا وہ دم سادھے بیٹھی رہی
ہا لے معراج سلطان میں . . . نے . . آپ کو . اغوا نہیںکیا . . یہ بات آپ اپنے چھوٹے سے فتنہ دماغ میں بیٹھا لیجئے . . اور آپ میرے ساتھ کام اسلئے کر رہی ہیں کیونکہ آپ کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے کیونکہ آپ کے باپ نے آپ کو میرے ساتھ رہنے کا کہا ہے کیونکہ آپ کے پاس جانے کو کوئی جگہ نہیں ہے کیونکہ آپ کے پاس . . . اپنا حق لینے کے لئے تعلقات یا پیسہ نہیں ہے آپ بس ایک بگڑی ہوئی رئیس زادی ہیں جسے بس فیشن اور کھانوں کے علاوہ کسی چیز کا علم نہیں ہے جو کہ ہاتھ پاؤں مار کر اپنا مجرم ڈھونڈنے کی بجائے . . سارا الزام ایک ایسے شخص پہ لگا رہی ہے جس کے خلاف اسکے پاس ایک ثبوت بھی نہیں ہے اصل میں ،آپ کو میں بتاؤں آپ کیا ہیں؟
آپ ایک سست لڑکی ہیں . . جس سے کام نہیں ہوتا . . . آپ کا دماغ آپ کو غلط گائیڈ کر رہا ہے . . . آپ ہر قصور ہر غلطی کو میرے کھاتے میں ڈالتی ہیں کیونکہ میں آسان ہدف ہوں . . . آپ مشکل کام کرنے سے ڈرتی ہیں وہ پیچھے ہٹا تھا بازو سینے پہ باندھ لئے تھے اور کہنا جاری رکھا
سو اب . . . اگر آپ کہہ رہی ہیں کہ میں نے آپ کو اغوا کیا زبردستی آپ کو اپنے پاس رکھا تو ٹھیک ہے میں نے یہ کیا اب بتائیں کیا کریں گی؟ کیا ثبوت ہے؟ کون گواہ ہے؟ کس عدالت میں جا کر میرے خلاف بات کریں گی؟ کون سے مارننگ شو میں جا کر اپنے دکھڑے سنائیں گی کیونکہ میں سمجھ گیا ہوں آپ صرف یہی کر سکتی ہیں اسکے لہجے میں تپش تھی
ہا لے کی رنگت سفید پڑنے لگی تھی
آپ کے غم نے آپ کے دماغ کو بند کر دیا ہے ہا لے اسکو کھولیں اس سے کام لیں منہ سے بولنے سے کچھ نہیں ہوگا ثبوت لا کر میرے منہ پہ ماریں آپ مضبوط ہیں با ہمت ہیں آپ وہی ہیں جس نے ایک چھ فٹ ایک انچ کے مرد کو اکیلے ہسپتال پہنچایا تھا آپ وہی ہیں جس نے اپنے خاندان کی جدائی کو سروائیو کیا ہے آپ وہی ہیں جس نے ذلت جھیلی ہے جو عورت ذلت جھیل لیتی ہے وہ سب کچھ جھیل لیتی ہے خود کو زائع مت کریں اب کی بار اسکا لہجہ نرم ہو گیا تھا
ہا لے بغیر کچھ بولے شاکی آنکھوں سے اسکو دیکھے گئی
عمر چند قدم آگے آیا تھا لیپ ٹاپ اٹھایا تھا اور ہا لے کی گود میں رکھا تھا
اس میں . . شیر علی کے سارے کیسز کی ساری ڈیٹیلز ہیں پڑھیں اور کس کیس سے کس نے اسکو نکالا ہے اسکی ڈینیل یہ (اپنا فون ہاتھ میں اٹھا کر اسکے ہاتھ میں تھمایا تھا)میرے کنٹیکٹ لسٹ میں سدو اں نمبر لیل کا ہے اور بیسواں ایک دوسرے انویسٹی گیٹر کا جس کسی نے بھی شیر علی کو اسکے کیسز سے نکالا ہے ساری ڈیٹیلز آپ کو مل جائیں گی آج رات ہی میں جا رہا ہوں صبح آؤں گا اگر آپ نے کام کر لیا تو ہم ٹیم رہیں گے اور اگر نہیں کر سکیں یا نہیں کرنا چاہتیں تو جیسا آپ چاہیں گی میں کروں گا بس ایک بات یاد رکھیں ساری دنیا آپ کی دشمن ہو سکتی ہے لیکن عمر حیات نہیں وہ نرمی سے کہتا چلا گیا تھا
ہا لے وہیں بیٹھی رہ گئی
ساکت شل
حسن سلطان جب اپنے کمرے میں آیا تو اسکے بیڈ پہ پھولوں کا ایک بکے رکھا تھا ایک بڑا سا گفٹ کا ڈبہ بھی ساتھ ہی رکھا تھا حسن متحیر سا چوکھٹ پہ کھڑا رہ گیا اور پھر اگلے لمحے وہ لپک کر اپنے بیڈ کے پاس آگیا تھا اس نے بکے اٹھا کر دیکھا تھا اس میں ایک ننھا سا کارڈ لگا تھا اس پہ بھیجنے والے کا نام لکھا تھا
معراج سلطان
حسن جہاں تھا وہیں تھم گیا . . . اسکی سانس تک رک گئی تھی وہ پھٹی پھٹی آنکھوں سے کارڈ کو دیکھے گیا اور پھر بے دھم سا ہو کر بیڈ پہ گرا تھا
اسکا دل زور زور سے دھڑک رہا تھا آنکھوں میں نمکین پانی بھرنے لگا تھا اس نے کارڈ کو ایک بار پھر اٹھایا تھا اور اس پہ لکھا نام ایک دفع پھر پڑھا تھا
ایک دفع دو دفع تین دفع اور پھر وہ پڑھتا ہی گیا
پہلے زیر لب پھر سرگوشی کی صورت اور پھر بلند آواز میں زور زور سے پڑھتا گیا . . . وہ شاید خود کو یقین دلانا چاہتا تھا
کارڈ کے کونے میں ایک اس شاپ کا نمبر لکھا تھا جہاں سے پھول لئے گئے تھے اس نے جیتیں ٹوٹل کر اپنا موبائل باہر نکالا تھا اور کارڈ کو دیکھتے کانپتے ہاتھوں سے نمبر ڈائل کیا تھا
کال کے پک ہوتے ہی کسی کی پروفیشنل سی آواز اس کے کانوں سے ٹکرائی تھی اپنی شاپ اور بات کرنے والے کا تعارف کروایا گیا تھا
حسن کے مانو سماعتوں پہ پردے پڑ گئے تھے
میں . . حسن سلطان بات کر رہا ہوں . . . . سلطان منزل سے . . . مجھے آج . . آپ لوگوں کی طرف سے . . . ایک بکے ملا ہے جس پہ معراج . . . معراج سلطان لکھا ہے کیا آپ بتا سکتی ہیں . . . یہ پھول بھیجنے کے لئے آپ سے کس نے کہا تھا . . حسن نے رک رک کر شستہ انگلش میں سوال کیا تھا
آواز سفر کرتی فون کے اس پار گئی تھی فون کان سے لگائے بیٹھی لڑکی کے کا نوں میں سرگوشی سی کر کے کہیں معدوم ہوگئی تھی
جی سر وہ پھول آپ کو ہماری ہی شاپ سے بھیجے گئے ہیں اصل میں ایک مہینہ پہلے معراج سلطان صاحب خود آئے تھے اور آج کی ڈیٹ پہ ایک ادریس پہ پھول بھیجنے کا کہا تھا انہوں نے پیمنٹ کر دی تھی ہم شرمندہ ہیں سر ہمیں ذرا دیر ہوگئی
حسن کے ہاتھ سے موبائل چھوٹ کر نیچے گرا تھا آنکھوں سے دو موٹے موٹے آنسو گرے تھے
سر آپ سن رہے ہیں . ہیلو سر . . . ہم معذرت خوا ہیں سر
فون کے سپیکر سے آوازیں آ رہی تھیں لیکن حسن کو کوئی پرواہ نہیں تھی اسے اب کسی کی پر واہ نہیں تھی وہ پھولوں کو سینے سے لگائے کارڈ پہ لکھے معراج سلطان کے نام کو دیوانہ وار چومتا جاتا اور روتا جاتا ساتھ ساتھ پکارتا جاتا تھا
آپ کو . . . نہیں مرنا چاہیے تھا بابا . . . آپ کو نہیں مرنا چاہئے تھا . . . آپ کے جانے سے سب سے زیادہ نقصان میرا ہوا ہے . . . . آپ نے مجھے اکیلا کر دیا ہے . . یہ پھول آپ کی طرف سے ملنے والے آخری پھول ہوں گے بابا . . . . کاش میں انکو کبھی . . . مرجھانے نہ دے سکتا . . . کاش آپ نہ مرتے نیچے
اسکی آواز بلند ہوتی جا رہی تھی اور آنکھیں سرخ یکدم اس نے اپنے آنسو صاف کئے تھے گرا موبائل اٹھا لیا تھا اب اسکی انگلیاں ہا لے سلطان کا نمبر ڈائل کر رہی تھیں وہ ایک ہاتھ سے آنکھوں کو صاف کر تا اور دوسرے ہاتھ سے موبائل پکڑ رکھا تھا
بیل جا رہی تھی . . .
سلطان منزل سے کئی کلو میٹر دور جاؤ تو اسٹڈی میں بیٹھی ہا لے سلطان کا موبائل تھرتھرا رہا تھا عمر کے جا نے کے بعد وہ اب تک اسی طرح بیٹھی تھی کال کی آواز پہ اس نے تکان سے کال اٹینڈ کر کے فون کان سے لگایا تھا اپنے بیڈ پہ بیٹھے حسن سلطان نے کال ملتے ہی پر جوش سا بولنا شروع کر دیا تھا
ہا لے تمھیں پتہ ہے . . . . بابا نے . . میرے لئے انہوں نے میرے لئے . . .
حسن میں بات نہیں کر سکتی فون رکھو اس نے تھکے تھکے انداز میں کہہ کر کال کاٹ دی تھی
حسن شل رہ گیا اسکا فون والا ہاتھ بے دھم ہو کر اسکے پہلو میں آ کر گرا تھا اسکے ہونٹ بے یقینی سے پھڑپھڑائے تھے
تم نے . . یہ . ایک دفع پھر کیا . . .
کارڈ کو ہاتھ میں لئے اس نے خود کو بیڈ پہ پھینکنے کے اندر میں گرایا تھا اب اسکی آ نکھوں میں آنسو نہیں تھے اسکی آنکھیں خشک تھیں
بیڈ پہ پڑا نیلے کور میں لپٹا گفٹ کا ڈبہ اپنی نا قدری پہ ناراض سا لگتا تھا اسکے سر پہ لگا اسکے بھیجنے والے کا نام تک نہیں پڑھا گیا تھا ناٹ فیئر
ڈبے کے اوپر بھلا کونسا نام لکھا تھا؟ ڈبے پہ چپکے کارڈ پہ فارسی میں ایک سطر لکھی تھی
موققیب شمارا تبریک می گوتم
عمر حیات
)(تمہاری کامیابی پہ سب سے سے زیادہ خوش
عمر حیات