Chapter 30: باب 30

ریستوران کی بالائی منزل کے ایک ٹیبل پہ اس وقت ہا لے سلطان اور عمر بیٹھے تھا یہ ریستوران جدید اور قدیم طرز کے مشترکہ کامبینیشن پہ بنایا گیا تھا اینٹوں والی رنگین دیواروں پہ آویزاں چنگیر جہاں قدیم لک دیتے تھے تو جدید طرز کے سٹائل پہ بنے میر اور کرسیاں اور چھت سے لٹکتے فانوس جیسے کسی امریکن ریستوران کی سیر کروا آتے منظر ہوں یہ ریستوران ہر آنے والے کو اپنے ٹرانس میں لے لیتا تھا لیکن ہا لے کے لئے یہ نیا نہیں تھا سو اسنے کسی چیز پہ زیادہ دھیان نہیں دیا اس نے ہاتھ کے اشارے سے ایک ویٹر کو پاس بلایا تھا

پچیس چھبیس سالہ ویٹر مودب سا آرڈر نوٹ کروانے کھڑا ہو گیا ہا لے نے ہاتھ

ھال کر منع کیا تھا

مجھے میںنیجر سے بات کرنی ہے کہاں ہیں وہ ؟ ان سے جا کر کہو ہا لے سلطان آئی ہے کچھ بات کر نی ہے ضروری وہ ہلکی آواز میں کہہ رہی تھی

آس پاس بیٹھے لوگوں کے ٹیبلز سے چھری اور کانٹوں کی آواز آتی تھی پس منظر میں کوئی سنگر گانا بھی گا رہا تھا ہلکی مدھم آواز سافٹ سا میوزک

اس سے پہلے کہ وہ کوئی جواب دیتا جب ایک خوش شکل سے می آد نے ہا لے کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا تھا اور دل سے مسکرایا تھا

ہا لے نے ویٹر کو جانے کا اشارہ کیا تھا

ہا لے جوابا مسکرائی تھی عمر ایک ایک چیز کو غور سے دیکھ رہا تھا جیسے آنکھوں سے ایکسرے کر رہا ہو

لانگ ٹائم مس ہا لے سلطان ؟ اس ریستوران اور اس کے کھانوں نے آپ کو بہت مس کیا ہے وہ اب میر کے قریب کھڑا خوشگوار لہجے میں کہہ رہا تھا شاید اسکو مسکرانے کی بہت عادت تھی

کاش کہ آپ کی یہ خوش آمد مجھ پہ کوئی اثر کرتی مینیجر صاحب وہ بھی اسی خو شگوار لہجے میں بولی تھی

اب کے اس آدمی کی مسکراہٹ سمٹی تھی جیسے کچھ یاد آیا ہو

آپ کے والد کی وفات کا سنا بہت دکھ ہوا مجھے مدحت(مدحت اسکی فرسٹ کزن تھی) نے بتایا تھا اللہ انکے درجات بلند کرے آپ کے بارے میں بھی سنا لیکن خیر اٹس پرسنل سو ہم اس بارے میں بات نہیں کریں گے وہ شائستگی سے کہہ رہا تھا

ہا لے کی آنکھوں میں کربناک سا تاثر ابھرا تھا لیکن بظاہر نارمل رہی

عمر بس یہاں وہاں دیکھ رہا تھا وہ شاید بور ہو رہا تھا آمین وہ بس اتنا ہی بول سکی تھی

اپنے والدین کی موت کا ذکر کرنا دنیا کا سب سے مشکل کام ہوتا ہے ہا لے نے اعتراف کیا تھا

خیر میں ایک کام سے آئی ہوں شہاب اصل میں مجھے آپ کے ریستوران کی ایک فوٹیج چاہئے آئی ہوپ آپ منع نہیں کریں گے وہ سیدھا معدے پہ آئی تھی

اچھا مجھے لگا آپ پھر ہماری کسی ڈش کو ورلڈ فیمس کروانے آئی ہیں اور آج آپ کے ساتھ ہارون بھی نہیں آیا کہاں ہے وہ ؟ وہ ہر بات میں اپنے مطلب کی بات نکال لیتے تھے

عمر نے گردن موڑ کر اسکو دیکھا تھا

ورلڈ فیمس ڈش کیسے ؟ اس نے چار لفظوں پہ مشتمل جملے میں سوال پوچھا تھا

شہاب پورا کا پورا عمر کی طرف مڑ گیا تھا

آپ نہیں جانتے ؟ اوہ میں آپ کو بتاتا ہوں اصل میں ہوا یہ تھا کہ جس دن ہمارے ریسیوران کی اوپیننگ تھی اس دن ہا لے ہمارے ہاں فرسٹ کسٹمر تھیں تب انکے ساتھ ہارون بھی آئے تھے سو ہوا یہ کہ ہم نے انکو چکن شاشلک سرو کیا انہوں نے کھایا لیکن جاتے وقت انہوں نے ہم سے کہا کہ کہ اس میں پیار کی مقد ار زیادہ ہے اگر ہم کم کرلیں تو یہ زیادہ اچھا بن سکتا ہے لیکن شیف نے زیادہ دھیان نہیں دیا اور پھر ہر بار یہی ہوتا لوگ شاشلک آرڈر کرتے لیکن انکو ٹیسٹ پسند ہی نہیں آتا وہ آدمی پوری فیلنگر کے ساتھ بتا رہا تھا اسکےیے چہرے کے زاو بتاتے تھے کہ وہ کہانی میں ڈوبا ہوا ہے

عمر باغور سن رہا تھا

اسی طرح ایک مہینہ گزر گیا لیکن ہمارا شاشلک کسی کو پسند نہ آتا اینڈون فائن ڈےہم نے ریسیپی چینج کردی ہم نے پیاز کم کر دئیے اینڈ گیس واٹ ؟ اسکی باچھیں تک کھل گئی تھیں

ہمارا شاشلک پورے ایریا میں مشہور ہوگیا

عمر کے چہرے پہ کوئی تاثر نہیں تھا وہ بس اس باتونی آدمی کو سنے جا رہا تھا

اس دن کے بعد ہا لے ہماری فیورٹ کسٹمر ہوگئیں اب ہم جو بھی نئی ڈش متعارف کرواتے ہیں مس ہا لے کو سب سے پہلے بلاتے ہیں ان کو ٹیسٹ کرواتے ہیں اصل میں ہمارے ریستوران کے جو مالک ہیں ناں وہ زرا وہمی سے . . . . ہیں انکو لگتا ہے کہ ہا لے سلطان ہمارے لئے خوش بخت ہیں یو نو ۔۔۔۔ ۔

وہ ابھی کچھ اور بھی کہتا جب

شہاب صاحب . . . فوٹیج ملے گی؟ ہا لے اسکی بات کاٹ کر ایک ایک لفظ پہ زور دیتی بولی تھی

جی جی چلیں میں آپ کو دیتا ہوں فوٹیج آپ کو کیسے انکار کر سکتا ہوں وہ اٹھتے ہوئے بولا تھا وہ دونوں بھی اسکے ساتھ ہی اٹھے تھے

تھوڑی دیر بعد وہ تینوں ریستوران کے سیکورٹی روم میں بیٹھے تھے ایک دیوار پہ بڑی سکرین نصب تھی اسکے سامنے ایک میر پہ درمیانے سائز کی تین چار اور سکرینزنصب تھیں

ہا لے اور عمر ان ہی درمیانے سائز کی سکرین کے سامنے کرسی پہ بیٹھے تھے شہاب نے مطلوبہ فوٹیج دکھائی تھی پچھلے آدھے گھنٹے سے وہ دونوں یہی فوٹیج دیکھے جا رہے تھے جس میں وہ ڈرائیور ایک آدمی کے ساتھ بیٹھا ہاتھ ہلا ہلا کر بات کر رہا تھا اسکے ساتھ بیٹھا آدمی چالیس کے لگ بھگ تھا سادہ سی قمیض شلوار پہنے بیٹھے اس شخص کے چہرے پہ برھمی تھی

اسی وقت ایک ویٹر انکا پارسل لے آیا تھا وہ دونوں خاموش ہوگئے تھے اسکے جاتے ہی ایک دو مزید با توں کے بات وہ دونوں اٹھ کھڑے ہوئے تھے

ہا لے باغور اس آدمی کو دیکھ رہی تھی البتہ عمر کے تاثرات اب بھی سپاٹ تھے

آپ اس آدمی کو جانتے ہیں شہاب ؟ ہا لے سکرین کو دیکھتے ہوئے پوچھ رہی تھی

میں جانتا ہوں شہاب کے بجائے عمر نے جواب دیا تھا یہ دو مہینے پہلے ہی جیل سے رہا ہوا ہے اس پہ سمگلنگ کا کیس تھا یہ اب بھی بیل پہ پھر رہا ہے اسکے کیس کا انچارج انسپکٹر محمد خان تھا میں اس سے ساری ڈیٹیلز لے لوں گا یہاں پہ اور کچھ بھی کام کا نہیں ہے چلنا چاہیے وہا ٹھ کھڑا ہوا تھا

ہا لے اسکے ساتھ اٹھی تھی اچانک ہی عمر کے ذہن میں کچھ کلک ہوا تھا

وہ واپس بیٹھ گیا تھا ہا لے نے اچھنبے سے اسکو دیکھا تھا

سر کچھ اور بھی چاہیے کیا آپ کو؟ شہاب نے سوال کیا تھا

ہاں آپ کے ریستوران کے باہر کی فوٹیج وہاں سے ساری سڑک کی فوٹیج آتی ہوگی ہے ناں ؟ آپ نے کیمرے تو لگائے ہیں ناں باہر ؟ ای میل بھی کرو ساری فوٹیج مجھے وہ عجلت میں کہہ رہا تھا

ہا لے اسکے کان کے پاس جھکی تھی

یہ میرا کیس ہے اس میں تم کچھ بھی میری مرضی کے بغیر نہیں کر سکتے تمھیں فوٹیج چاہیے تو پہلے مجھے بتانا ہوگا "کیوں "؟ وہ خشک لہجے میں کہہ رہی تھی

عمر نے اسکی طرف دیکھا تھا اور اپنی آواز ہلکی کر لی تھی

جس گاڑی میں آپ اغوا ہوئیں وہ گاڑی اسی سیلون والی گلی میں چھوڑ دی گئی تھی و ہاں سے آپ کو کسی اور گاڑی میں آگے لے جایا گیا تھا اور وہ گاڑی صرف ایک ہی جگہ سے گزر سکتی ہے اس ریستوران کے سامنے والی سڑک سے کیونکہ انکے پاس گزرنے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے گلی آگے بند ہے اب ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ اس واقعے کے اگلے تیس منٹ تک یہاں سے کون کون سی گاڑی گزری ہے انکی ڈیٹیلز میں نکلوا لوں گا بس ایک بار گاڑی مل جائے وہ اتنے آرام سے اور اتنی ہلکی آواز میں کہہ رہا تھا کہ ہا لے کے علاوہ کوئی اور سن ہی نہ سکے اور اگر وہ گاڑی ایک دو گھنٹے بعد گزری ہو؟ اور آدھے گھنٹے تک تو یہاں سے ایک سو گاڑیاں گزری ہوں گی ہم کس کس گاڑی کے مالک کے پاس جاتے رہیں گے کس کس کو بلیم کریں گے؟ وہ غیر آرام دہ تھی

آپ فکر نہ کریں میرے پاس ایک انویسٹی گیٹر ہے اسے میں سب گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بھیجوں گا لیکن وہ مجھے صرف ان لوگوں کی پروفائل بھیجے گی جن پہ شک کیا جا سکے وہ اپنے کام میں ماہر ہے اور مجھے اس پہ بہت اعتبار ہے وہ اب اسکو نہیں دیکھ رہا تھا اسکی نظریں سکرین پہجمی تھیں

اس نے پہلے ساری فوٹیج دیکھی اور پھر اسے اپنی ای میل پہ بھیج دیا اب وہ قدرے بہتر نظر آتا تھا وہ دونوں جانے کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے تھے

شہاب کے چہرے کے تاثرات صاف بتاتے تھے کہ اسے یہ عمر حیات کچھ خاص پسند نہیں آ یا

مجھے تو بولنے ہی نہیں دیا ہنہہ وہ بڑبڑاتے ہوئے باہر چلا گیا تھا

گاڑی میں بیٹھی ہا لے کھڑکی سے باہر دیکھ رہی تھی اسکی آنکھوں میں ایک اداسی سی تھی ہارون کو دیکھ کر دل چاہا تھا اس سے ہر بات کہہ دے لیکن پھر اگلے ہی لمحے جیسے دل سخت ہوگیا ہو اس وقت بھی وہا سی کے بارے میں سوچ رہی تھی آدھا شہر میں وہ ہارون کے ساتھ جاتی رہی تھی کیا اتنی جلدی وہ اسکا نام اپنے نام کے ساتھ سے ہٹا سکتی تھی؟ کیا کوئی ایسی جگہ ہوگی جہاں اسے ہارون ایک بار بھی یاد نہ آئےلا تعداد سوچیں تھیں جو اسکے دماغ میں تھیں

پھر ایک دم سے معراج سلطان کا خیال آیا تھا روح تک زخمی ہونے لگی تھی اسی وقت عمر نے اسکو مخاطب کر لیا تھا میرا فون مل سکتا ہے میں اس انویسٹی گیٹر سے بات کر لوں ؟ ابھی اتنی دیر نہیں ہوئی اسکے گھر چلتے ہیں؟

تم کیا سمجھتے ہو میں پاگل ہوں ؟ تمھارے ہائر کیے ہوئے انویسٹی گیٹر پہ یقین کر لوں گی میں ؟ وہ بھی تمہاری طرح کا ہوگا جھوٹا اور فراڈ مجھے تم سے جڑے لوگوں پہ بھی اعتبار نہیں ہے اپنا کام کر لوں گی میں وہ سپاٹ لہجے میں کہہ کر چپ ہوگئی تھی

وہ پیسوں اور اپنے کام کے معاملے میں اپنے باپ کی بھی نہیں مانتی اپنا غلط کام پو ری ایمانداری سے کرتی ہے اگر آپ اسے صرف پانچ ہزار زیادہ دے دیں تو وہ اپنی ماں کی ڈیٹیلز بھی بھیج دے گی وہ کام کے معاملے میں رشتے داریوں کی قائل نہیں ہے میں آپ کو اسلئے اسکا پتہ دے رہا ہوں کیونکہ میں یہاں کا حصہ ہوں اس سسٹم میں سانس لیتا ہوں میں مجھ سے بہتر یہاں کے لوگوں کو آپ نہیں جانتیں اپنی نفرت کو ایک طرف رکھیں اور ٹیم بن کر سوچیں

ہا لے نے جواب دئیے بغیر گاڑی کا شیشہ نیچے کر لیا تھا اے سی کے باوجود گھٹن سی ہو رہی تھی

کافی دیر کی خاموشی کے بعد وہ ایک بار پھر بولی تھی

جب اس دن . . میں نے نکاح کے لئے ہاں کہا تھا . . کیا تب میرے بابا خوش ہوئے تھے؟ کیا انہوں نے اس بارے میں تم سے کچھ کہا؟ اسکے لہجے میں انجانے سے خدشے تھے

عمر نے اسکو نہیں دیکھا وہ سامنے دیکھتا رہا بہت دیر بعد ہا لے کو اسکی آواز سنائی دی

وہ . . . بہت خوش تھے بہت زیادہ خوش انہوں نے مجھ سے کہا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں دوسری بار اتنے خوش ہوئے ہیں انہوں نے واقعی مجھ سے یہ کہا تھا

پہلی بار کب ہوئے تھے؟ وہ شاید کچھ اور سننا چاہتی تھی

جب آپ پیدا ہوئی تھیں وہ عام سے لہجے میں بولا تھا

آپ کیوں پوچھ رہی ہیں؟ اس نے دوبارہ سوال کیا تھا

ہا لے نے گردن موڑ لی تھی

کافی دیر بعد جب وہ بولی تو عمر کو اسکی آواز گیلی سی لگی

میں . . اپنے گلٹ کو ختم کرنا چاہتی ہوں ورنہ یہ مجھے ختم کر دے گا . . میں آخری بار اپنے باپ کے گلے نہیں لگی یہ بات میرا دل چیر تی ہے ہرروز . . . ایسا لگتا ہے . . . جیسے کسی نے میرے جسم پہ تیز اب پھینک دیا ہو بالکل ویسی جلن ویسی ازیت ہوتی ہے ایسے میں مجھے ایک مرہم چاہئے جسے میں اپنے دل پہ رکھوں کوئی ایسی بات جس نے آخر میں میرے باپ کو خوشی دی ہو لیکن افسوس جس بات نے انکو خوشی دی ہے وہ میراسب سے بڑا غم ہے وہ ہنوز باہر دیکھتی بول رہی تھی

عمر نے گردن موڑ کر اسکو دیکھتے ہوئے بولنا شروع کیا تھا

کوئی بھی گلٹ کبھی دل سے ہمیشہ کے لئے نہیں نکالا جا سکتا وہ دل کے اندر کہیں نہ کہیں رہتا ہے کبھی اپنے دوستوں سے جھگڑے کا گلٹ کبھی محبوب کی باتیں نہ ماننے کا گلٹ اور کبھی اپنے مرے ہوئے ماں باپ کی کسی نہ مانی گئی بات یا کسی ادھوری رہی خواہش کا گلٹ انکی خدمت نہ کرنے کا گلٹ ان سے لڑنے یا اونچی آواز میں بات کرنے کا گلٹ یقین مانیں یہ گلٹ دنیا کے ہر گلٹ سے بڑا ہوتا ہے بات پھر وہی ہے ہم اسکو نکال نہیں سکتے کچھ بھی کر کے ہمیں کبھی کبھی اسکو "ڈیل "کرنا پڑتا ہے آپ کو پتہ ہے گلٹ کو ڈیل کیسے کرتے ہیں؟

ہا لے جو با غور اسکی بات سن رہی تھی اسکا سر بے اختیار نفی میں ہلا تھا

گلٹ کو ڈیل کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے وہی کام وہی "غلطی دوبارہ نہ "دہرانا "بس یہی کرنا ہوتا ہے

اگر دوست سے بنا بات جھگڑے ہیں تو اگلی بار ایسا نہ کرنے کا عہد معافی مانگ کر یا پھر دوبا رہ بات کر کے تعلق کو بہتر کر لیں

اگر محبوب کی کوئی بات نہیں مانی اسکی کوئی شرط پوری نہیں کی اسکی نصیحت نہیں مانی تو پہلے سوچیں کہ آیا وہ سہی تھا بھی یا نہیں؟ خود کو سمجھ نہیں آ رہی کسی سے بات کرو کسی سے شیئر کرلو اور پھر اپنی اصلاح کرو دوبارہ وہی عمل مت دہراؤ وہ سڑک کو دیکھتے ہوئے کہے جا رہا تھا

اب آتے ہیں ماں بات کے حوالے سے کوئی گلٹ یہ گلٹ بہت بڑا ہوتا ہے اگر ماں یا باپ سے جھگڑے یا بد تمیزی کا گلٹ ہے تو آئندہ ایسا نہ کرنے کی قسم کھا لو اور واقعی ایسا نہ کرو ان سے محبت سے بات کرو اور اگر ان میں سے کوئی ایک نہیں رہا تو دوسرے پیرنٹ کی وہی بات مان کر اپنے گلٹ سے ڈیل کرو اس طرح گلٹ ختم نہیں ہوگا لیکن آپ مصروف ہوجائیں گے ایک اچھے اور مثبت کام میں اور اس گلٹ کو آپ پہحملہ آور ہونے کا موقع نہیں ملے گا اور اگر مل بھی گیا تو آپ اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہہ سکتے ہو

کہ اب آپ خود پہ کام کر رہے ہو آپ خود کو بہتر بنا رہے ہو آپ وہی غلطی دوبارہ نہیں کر رہے تو اب اسے کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ تمھیں" ختم "کرے اسے اگر رہنا ہے تو دل کے کسی کونے میں پڑا سسکتا رہے لیکن آپ کو "ہرٹ "نہ کرے وہ بول کر خاموش ہوگیا تھا ایک طلسم سا تھا جو چھناکے کے ساتھ ٹوٹا تھا

ہا لے بس اسکو دیکھ کر رہ گئی

تمہارا بابا سے کیا تعلق تھا؟ ہا لے نے کافی دیر ایک بار پھر سوال کیا تھا

معلوم . . کریں وہ سڑک پہ نظریں جمائے کہہ رہا تھا ہر چیز تھالی میں پیش ہو کر نہیں مل سکتی آپ کو خود ڈھونڈیں معلوم کریں جان لگائیں کچھ سوالات کے جواب پوچھے نہیں جاتے ڈھونڈے جاتے ہیں یہ بھی ایک ایسا ہی سوال ہے

ہا لے نے کوئی جواب نہیں دیا وہ اس سے پوچھنا چاہتی تھی کہ وہ اس کہانی کا "وکٹم "کیسے ؟ ہے لیکن نہیں پوچھ سکی

وہ اسے کیا کہتی کہ اسکے باپ نے جواب میں آ کر یہ سب بتایا ہے؟ یا پھر یہ کہتی کہ اسے یہ بھی یاد نہیں کہ وہ خواب تھا بھی کہ نہیں اسکی بات کا کوئی لا جک نہیں تھا

وہ خاموش رہی عمر بھی خاموشی سے ڈرائیو کرتا رہا باہر آسمان سیاہ سے سیاہ تر ہو تا گیا

سلطان منزل کی ویرانی قبر ستا نوں کے سناٹے کو مات دیتی تھی فروا اور مہر لان میں رکھی کر سیو ں پہ بیٹھی کافی پی رہی تھیں رات قطرہ قطرہ پگھل رہی تھی شمس سلطان اور سفیر اب تک گھر نہیں آئے تھے

یوسف سلطان تھوڑی دیر پہلے ہی سوئے تھے اس وقت کرسی پہ بیٹھی مہر ماہ دور آسمان کو تاریک ہوتا دیکھ رہی تھی

تمھیں پتہ ہے مہر میں کتنی خوش ہوں ؟ فروا کی طمانیت بھری آواز اسکی سماعتوں سے ٹکرائی

کیوں؟ مہر کی آواز بوجھل تھی

میرے پاس اب سب کچھ ہے تم میری بہو بن گئی میرے شوہر کو اسکا خواب مل گیا اس گھر سے نگین کی کار بن کاپی نکل گئی جیسا میں نے چاہا تھا سب ویسا ہی ہوا عالم ارواح میں موجود کئی روحوں کو سکون نصیب ہوا ہوگا وہ آنکھیں موندے پر سکون سی کہہ رہی تھیں

میری بہن کے بارے میں اس طرح مت بولیں مہر نے انکو ٹوکا تھا میں اسے بہت یاد کرتی ہوں پتہ نہیں وہ لڑکا اسکے ساتھ کیسا سلوک کرتا ہوگا وہ اسے پیسے تک نہیں دیتا آج اس نے اپنی ساری جیولری منگوائی ہے مجھ سے اللہ جانے کس حال میں ہوگی کیا ضرورت پیش آئی ہوگی اسے وہ آسمان کو دیکھتی بول رہی تھی

فروا نے نخوت سے سر جھٹکا تھا

میری بلا سے وہ بھاڑ میں جائے

سفیر ڈرنک کرنے لگے ہیں ممانی مجھے نہیں سمجھ آ رہی میں انکو کیسے روکوں وہ بہت اپ سیٹ ہیں ان کا دل بری طرح ٹوٹا ہے مجھے نہیں لگتا میں دوبارہ اسے جوڑ پاؤں گی مہر نے بات بدل لی تھی

فروا کے چہرے کا رنگ بدلہ تھا

مہر تم ایک عورت ہو تم سے ایک مرد قابو میں نہیں آ رہا ؟ کیا تمھیں یہ سب بھی میں بتاؤں ؟ اسے محبت دو اپنا عادی بناؤ وہ خود ہی تمہاری طرف مائل ہوجائے گا تم محنت کرو بغیر محنت کے گھر نہیں بنتے اسکے لئے اگر ہا لے سلطان کا lesser versionبننا پڑے تو بن جاؤ خیر یہ بتاؤ بابا جان کا کیا سلوک ہے تمہارے ساتھ ؟

مہر دل کھول کر مسکرائی تھی

ابا میرے ہیں ممانی . . . . . ان سب کرائسز میں ایک بات ہے جو اچھی ثابت ہوئی ہے مہر ماہ کو یو سف سلطان مل گئے ہیں . . آپ کو پتہ ہے وہ سارا سارا دن مجھ سے بات کرتے ہیں میرے ہاتھ سے چائے پیتے ہیں کھانا کھاتے ہیں اور تو اور انہوں نے میرا ہاتھ چوما کیں یو یلیواٹ انہوں نے میرا ہاتھ چوما مجھے میر باپ مل گیا ہے مجھے ابا ملا گئے ہیں نعمت تو اللہ نے مجھے دی ہے کرم تو اسکا مجھ پہ ہوا ہے آپ کیا خوش ہونگی جتنی میں ہوں

اور تمھیں خوش دیکھ کر میں خوش ہوں کیونکہ اس دنیا میں تمھیں فروا سے زیادہ محبت کوئی نہیں کر سکتا تم مجھے سفیر سے بھی زیادہ عزیز ہو فروا سلطان تمھارے لئے مر بھی سکتی ہے اور مار بھی سکتی ہے یاد رکھنا وہ اسکے ہاتھ پہ اپنا ہاتھ رکھے یاد دہانی کروا رہی تھیں

مہر دور آسمان کو دیکھتی مسکرا رہی تھی

وہ دونوں ایک تین منزلہ بلڈنگ کی دوسری منزل کے ایک فلیٹ کے دروازے پہ کھڑے تھے عمر نے بیل بجائی تھی تھوڑی دیر بعد دروازہ کھلا تھا اور ایک ستائیس اٹھائیس سالہ دبلی پتلی سی لڑکی دروازے پہ نمو دار ہوئی تھی عمر کو دیکھ کر وہ دل سے مسکرائی تھی

اسکی رنگت سانولی تھی آنکھیں سنہری بال چھوٹے کٹے ہوئے جو با مشکل گردن کو ڈھانپتے تھے اس نے ڈھیلی سفید شرٹ کے ساتھ ٹراؤزر پہن رکھا تھا وہ پر کشش تھی بہت زیادہ اتنی کہ اگر کو ئی اسکو ایک بار دیکھے تو دوبارہ ضرور دیکھنا چاہے

یےالفا عمر آج تمھیں میری یاد کیسے آ گئی ؟ وہ نروٹھے پن سے شکوہ کر رہی تھی (الفا اس بھیڑ کو کہا جاتا ہے جو سفر کے وقت) قافلے کا سردار ہوتا ہے

عمر بغیر جواب دئیے اندر داخل ہوگیا تھا اسی وقت اس لڑکی کی نظر ہا لے پہ پڑی تھی چونکہ وہ عمر کے پیچھے کھڑی تھی سو اسکو نظر نہیں آئی تھی یا پھر اس نے دیکھنا نہیں چاہا تھا

تم بھی آجاؤ اس نے اب ہا لے کے اندر بلا لیا تھا اندر آو تو فلیٹ کی ساری دیوا روں پہ جا بجا آسٹکی نوٹس لگے تھے فلیٹ کی حالت ابتر تھی صوفے پہ رکھے کشن اب زمین کی زینت بنے پڑے تھے کافی کے خالی مگ اور آرڈر کئے ہوئے کھانے کے ڈبے میر پہ پڑے تھے وہ لڑکی جتنی خوبصورت تھی اتنی ہی پھو ہڑ تھی

عمر نے نا پسندیدگی سے اپنے اطراف میں نظر دوڑائی تھی وہ لڑکی اب بھی چبھتی نظر وں سے عمر کو دیکھ رہی تھی مس لیل سکندر میں نے آدھا گھنٹہ پہلے تمھیں کال کی تھی اگر تم چاہتی تو گھر کو صاف بھی کر سکتی تھیں وہ کھانے کے ڈبے اٹھاتا ہوا بول رہا تھا

مجھے کیا پتہ تھا الفا عمر اپنی زوجہ کے ساتھ تشریف لا رہے ہیں ورنہ ضرور سارے گھر کو رگڑ رگڑ کے صاف کرتی وہ اب نیچے پڑے کشن اٹھاتی کہہ رہی تھی

ہا لے خاموشی سے ان دونوں کو دیکھ رہی تھی اسکے پاس بولنے کو کچھ نہیں تھا

عمر بغیر کچھ کہے ڈبوں کو کچرا میں پھینک آیا تھا

آپ یہاں آکر بیٹھ جائیں وہ سنگل صوفے کی طرف اشارہ کرتا ہا لے سے کہہ رہا تھا وہ بغیر کچھ کہے بیٹھ گئی تھی غیر آرام دہ سی

چند منٹ تک عمر اور لیل چیزیں سمیٹتے رہے اب لیلا کا فلیٹ ذرا بیٹھنے کے قابل ہو گیا تھا

عمر ہا لے کے سامنے والے صوفے پہ بیٹھ گیا تھا لیلا اسکے ساتھ کاؤچ پہ بیٹھی تھی بیچ میں لکڑی کی میر رکھی تھی یہ میری بیوی ہیں ہا لے سلطان عمر نے گلا کھنکھار کر تعارف کروایا تھا (ہا لے نے سلگ کر اسکو) دیکھا تھا

لیل اب غور سے اسکو دیکھ رہی تھی

ظاہر ہے میں جانتی ہوں اسے رپوٹرز کو جو تعارف کروایا تھا تمہاری بیوی نے اسے کون بھول سکتا ہے اسکے لہجے میں طنز نہیں تھا اسکا لہجہ عام سا تھا

میں یہاں آپ کے پاس ایک کام کے سلسلے میں آئی ہوں اگر ہم میری پرسنل لائف کو ڈسکس کرنے کے بجائے وہی بات کر لیں تو زیادہ بہتر ہوگا ہا لے اس سارے وقت میں وہ پہلی بار بولی تھی

لیل سکندر نے جانچتی نظروں سے اسکو دیکھا تھا

میں نے سوچا کچھ باتیں پہلے ہوجائیں تو بہتر ہے کیونکہ کام کے وقت میں کوئی فضول بات نہیں کرتی لیکن خیر جو تم چاہو بتاؤ کیا کام ہے کیا مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ عمر نے تمھیں اغوا کیسے کیا تھا؟ وہ ہتھیلی تھوڑی تلے جما ئے پر تجسس انداز میں پوچھ رہی تھی

عمر آپ کا دوست ہے کیا آپ اسکے بارے میں بھی مجھے معلومات دیں گی؟ ہا لے ذرا حیران ہوئی تھی

میرے کام میں کوئی دوست دشمن نہیں ہوتا اگر تم کہو تو میں اپنے باپ کی ڈینیل بھی دے دوں گی اور ایک اور بات الفا عمر میرا صرف دوست نہیں ہے اگر تم نہ آئی تو اب تک میں اس سے شادی کر چکی ہوتی وہ ہا لے کو دیکھتے ہوئے کہہ رہی تھی

عمر جو جتا تی نظروں سے ہا لے کو دیکھ رہا تھا لیل کی آخری بات پہ گڑبڑا گیا تھا

میری طرف سے ابھی قاضی بلوا لیں

اوکے سو مجھے کچھ گاڑیوں کی ڈینیل چاہئے اور ایک آدمی ہے اسکے بارے میں بھی معلومات چاہئے لیکن زرا جلدی میرے پاس زیادہ وقت نہیں ہے میرے پاس فوٹیج ہے آپ کو بھیج دیتی ہوں اوکے ؟ ہا لے نے آ خر میں سوالیہ نظروں سے اسکو دیکھا تھا

میں گاڑیوں کو نہیں لوگوں کو انویسٹی گیٹ کرتی ہوں یہ میرا کام نہیں ہے لیکن خیر تمہارا یہ کام میں کسی اور سے کروا دوں گی اور جس آدمی کی ڈینیل تمھیں چاہیے کچھ دنوں تک مل جائیں گی میں اپنی پوری کوشش کروں گی کہ اس کام کو جلد از جلد کر لوں یہ تمھیں میرا فیور ہوگا وہ سوچ سوچ کر کہہ رہی تھی

لیکن میں آپ کو پھر بھی پے کروں گی ہا لے مصر ہوئی تھی

لیل اپنی جگہ سے اٹھ کر اسکے سامنے کھڑی ہوگئی تھی

ہنی میں نے کب کہا میں تمہارا کام فری میں کروں گی؟ فیور کا مطلب تھا میں تمہارا کام جلدی کر وں گی پیسوں کے معاملے میں ،میں اپنے باپ کو بھی نہیں بخشتی ایک گھنٹے کا تین ہزار چارج کروں گی میں منظور ہے تو ڈیٹیلز ای میل کر دو وہ کہتی کچن کی طرف بڑھ گئی تھی

اوکے مجھے منظور ہے ہا لے نے پیچھے سے آواز لگائی تھی

عمر ان دونوں سے بے نیاز اپنے موبائل پہ کسی کو میسج کر رہا تھا

ای میل ادریس لکھو پھر وہ وہیں سے بول رہی تھی

اپنا ادریس لکھوانے کے تھوڑی دیر بعد وہ ٹرے میں تین مگ لئے چلی آئی تھی

لیل کے کافی پیتے ہوئے ہا لے نے اسکو فوٹیج بھیج دی تھی باقی سارے معملات بھی طے ہو گئے تھے تب ہی ہا لے اٹھ کھڑی ہوئی اس نے کافی نہیں پی تھی اسکا کپ ان چھوا رکھا تھا

عمر اسکو دیکھ کر اٹھا تھا وہ دونوں دروازے کے باہر تھے جب لیل نے عمر کو کہنی سے پکڑ کرر وک لیا ہا لے نے اس طرف نہیں دیکھا تھا وہ آگے بڑھ گئی تھی

وہ اب عمر کی طرف دیکھ رہی تھی جانچتی ایکسرے کرتی نظریں

اسکو اس سب میں کیوں گھسیٹ رہے ہو الفا ؟ تمھیں نہیں لگتا یہ اسکا ٹائپ نہیں ہے؟ وہ ایک مغر ور ایلیٹ کلاس کی لڑکی ہے اسے فیشن اور کھانوں تک رکھو وہ اس ماحول میں سروائیو نہیں کر سکے گی اسکے اندر اب بھی معصومیت باقی ہے وہ یہ سب نہیں جھیل سکے گی اسکی آنکھوں میں تفکر تھا

عمر نے نرمی سے اپنی کہنی چھڑوائی تھی اسکی آنکھوں میں دیکھا تھا اور بولنا شروع کیا تھا

جو عورت ذلت جھیل لیتی ہے وہ پھر سب کچھ جھیل سکتی ہے تمھیں پتہ تو ہوگا وہ معراج سلطان کی بیٹی ہے انہوں نے آخری وقت پہ مجھ سے کہا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کو خدا کے بعد میرے حوالے کر رہے ہیں

تم جانتی ہوگی انکا مطلب یہ ہر گز نہیں تھا کہ میں انکی بیٹی کو روٹی کپڑا اور مکان یہ سب کچھ دوں یا پھر انکو ل ٹیپیک بیوی بنا کر رکھوں انکا مطلب میں سمجھ گیا تھا اور اب میں وہی کر رہا ہوں تم مجھے کرنے دو انکو اپنے پیروں پہ کھڑا ہونے دو معصوم تو تم بھی تھی لیل تم نے بھی تو سروائیو کیا ہے ناں اسکا لہجہ نرم تھا

جبکہ لیل اب بھی متذبزب تھی

میں یتیم تھی عمر میں نے اپنے ماں باپ کو دیکھا تک نہیں تھا میرے آگے پیچھے کوئی نہیں تھا مجھے اپنے لئے خود کھڑا ہونا پڑا وہ جھنجھلائی تھی

بس پھر فکر مت کرو اب وہ بھی یتیم ہے اور اس نے اپنے ماں باپ کو دیکھ رکھا ہے ایسا یتیم زیادہ خطرناک ہوتا ہے تم اسکو چھوڑو اسکے لئے عمر حیات ہے اپنا کام کرو اوکے ؟

وہ اسکو اسی دروازے پہ چھوڑ کر آگے بڑھ گیا تھا

رات کے تقریبا بارہ بج رہے تھے جب وہ دونوں لیل کے فلیٹ سے نکل کر گاڑی میں آ کر بیٹھے ہا لے نے آتے ہی شیشہ کھول دیا تھا اس نے شام میں بھی یہی کیا تھا عمر نے نوٹ کیا تھا لیکن کچھ کہا نہیں

آپ کو گرمی لگ رہی ہے کیا؟ بلاخر اس نے پوچھ لیا تھا

تم مجھ سے صرف کام کے وقت مخاطب ہوا کرو مجھے تمہاری آواز سے کوفت ہوتی ہے اور میرے معملات میں دخل مت دیا کرو تمہارا اور میرا تعلق صرف کام تک ہے آئندہ کسی کے سامنے مجھے اپنی بیوی متعا رف مت کروانا تمھارے لئے بہتر ہوگا وہ کھڑکی سے باہر دوڑتی گاڑیوں کو دیکھتی کہہ رہی تھی

آپ کو صرف میرا ہی قصور کیوں لگتا ہے آپ کی شادی سفیر سے نہ ہو اسکے لئے آپ کی چچی بھی تو آپ کے اغوا میں شامل ہو سکتی ہیں

میں بھلا ایسی کوئی حرکت کیوں کروں گا اس بات کا کوئی لا جک ہی نہیں ہے آپ ایک بار ٹھنڈے دماغ سے سوچیں تو سہی تصویر کا دوسرا رخ بھی دیکھیں وہ اسکو دیکھ کر کہہ رہا تھا

جب کوئی لڑکی سارے جہاں میں بدنام ہوجاتی ہے جب اسکی شادی ٹوٹ جاتی ہے جب اسکی محبت اس سے چھین لی جاتی ہے اسکے خاندان والے اسکو ڈساون کر دیتے ہیں اسکا باپ اسکی شادی اسی کے مجرم سے کروا دیتا ہے تو تصویر کا کوئی اور رخ نظر نہیں آتا پھر چیزوں میں لا جک نہیں نظر آتا بس جو چیز نظر آتی ہے وہی حقیقت ہوتی ہے اور میں نے خود کو تمہاری گاڑی میں تمہارے گھر میں دیکھا ہے اسلئے میرے لئے یہی حقیقت ہے تم پہ عمر میں تم پہ اعتبار نہیں کرتی سو اگر تم چاہتے ہو کہ میں تمہارا اعتبار کروں تو تمھیں اسکو کما نا ہوگا اعتبار بھیک میں نہیں ملتا تم میرے پاس کوئی ٹھوس ثبوت لاؤ میں کر لوں گی اعتبار میں مان لوں گی تمہاری بات وہ اب بھی باہر ہی دیکھ رہی تھی اسکے لہجے میں تپش تھی

آپ اپنے معاملے میں نہ سہی جج صاحب کے معاملے میں تو مجھ پہ اعتبار کر ہی سکتی ہیں وہ مصر ہوا تھا

ہا لے نے چہرہ اسکی جانب موڑ لیا تھا اسکی آنکھ یوں میں سرخ ڈوریاں تھیں عمر نے بے اختیار نظر یں چرائیں تھیں اس دن میرے باپ کے آفس میں میرے چچا اور میرے باپ کے قاتل کو دیکھ کر تمہارا خون نہیں کھو لا ؟ تم نے ان سے معذرت کی تم انکے سامنے جھکے عمر اس دن تم نے اپنا رہا سہا مقام بھی کھو دیا ایک ذرا سا جو کہیں اعتبار تھا نہ کہ تم میرے باپ کے ساتھ مخلص ہو تم نے اسکو بھی ختم کر دیا تم ان سے محبت نہیں کر تے تھے تم سہی کہہ رہے تھے مرنے والا میرا باپ ہے تمہارا نہیں اس دن میں نے دیکھ لیا اسکے لہجے میں کاٹ سی تھی

عمر کے چہرے کے تا ثرات سخت ہوگئے تھے جیسے بہت سارا اشتعال اندر دبا لیا ہو

آپ کو کوئی حق نہیں کہ آپ میری جج صاحب سے محبت کو جج کریں

اس دن . . . مسز ہا لے اس دن شمس کو وہاں دیکھ کر . . میرا خون بھی کھولا تھا . میرا دل بھی کیا تھا کہ میں چیخوں چلاؤں غصہ کروں روؤں یا پھر شمس کو مار دوں ہاں یہ آسان تھا میں نے جب وہ ویڈیو دیکھی تھی تب میں آپ کی طرح رو نہیں رہا تھا میں اپنی گن لوڈ کر کے سلطان منزل گیا تھا

وہ بول رہا تھا اور ہا لے سن رہی تھی

لیکن پھر میں نے سوچا اس طرح تو وہ ایک ہی بار مر جائے گا . . . . یہ موت تو بس خدا کے اختیار میں ہے کیا ہوگا کہ بچ جائے ؟ . . نہیں میں اسکو ایسے نہیں مار سکتا تھا میں اسکو تڑپا تڑپا کر ماروں گا میں دو قدم پیچھے ہٹا ہوں اسلئے نہیں کیونکہ میں بزدل ہوں اسلئے کیونکہ میں بھیڑیا ہوں اور میں بھیڑیے کی طرح شکار کروں گا دو قدم پیچھے ہو کر وار کروں گاا سکی آنکھوں میں جیسے چنگاریاں پھوٹ رہی تھیں

ہا لے نے تاسف سے اسکو دیکھا تھا افسوس سے سر کو نفی میں ہلایا تھا اور پھر بولی تھی

تمھیں شرم نہیں آتی ایک ایسے جانور سے خود کو ملاتے ہوئے جسکا نام ہم تب لیتے ہیں جب کسی کے ساتھ انتہا کا ظلم ہوا ہوتا ہے جہاں بے حسی کی داستان رقم ہوئی ہوتی ہے جہاں سفاکی ہو جہاں بے جا دہشت ہو وہ ایک غلیظ جانور ہے تم اشرفالمخلوق ہو کر خود کو ایک جانور سے ملا رہے ہو؟ اسکی آواز میں ملا مت تھی

عمر نے اسکی طرف نہیں دیکھا تھا اس نے سامنے دیکھتے ہوئے بولنا شروع کیا تھا

بھیڑیا ظالم ہے سفاک ہے بے حس بھی ہے لیکن صرف اور صرف اپنے دشمن کے لئے بھیڑیا جنگلوں سے نکل کر ریپ نہیں کرتا بھیڑیا ایٹم بم نہیں گراتا بھیڑیا گن اٹھا کر لوگوں کو نہیں مارتا بھیڑیا بم دھماکے نہیں کرتا آپ کہتی ہیں بھیڑیا غلیظ ہے کیا ہم انسانوں سے زیادہ ؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.