عمر چند انیے اسکو دیکھتا رہا اور پھر اپنا موبائل اٹھا کر اس پہ انگلیاں چلانے لگا
ہا لے سلطان میرے پاس ثبوت ہے یہ میرے گھر کے داخلی درواز ہے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہے یہ دیکھیں اس نے موبائل ہا لے کے سامنے کیا تھا ہا لے نہ جانے کیوں بس اس ویڈیو کو دیکھے گئی
عمر چلتی ویڈیو پہ انگلی رکھ رکھ کر اسے بتاتا جا رہا تھا
یہ دیکھیں یہاں تو بج کے تیس منٹ ہوئے ہیں یہ آپ کے اغوا کا وقت ہے اور میں اس وقت گھر پہ تھا اپنے دوست کا کچھ سامان اپنی گاڑی میں رکھوا رہا تھا
ہا لے سکرین پہ چلتے مناظر دیکھے گئی
عمر اپنی گاڑی سے ذرا سے فاصلے پہ کھڑا تھا فون پہ کسی سے بات کرتا ہوا
اب اس نے ویڈیو ذرا آگے کی تھی
یہ بیس منٹ بعد کی فوٹیج تھی
جس میں عمر گھر کے اندر جاتا دکھائی دے رہا تھا
یہ دیکھیں یہاں میں گھر کے اندر چلا گیا تھا اور عثمان گاڑی لے کر سپر مارکیٹ گیا تھا وہ سکرین پہ انگلی رکھ کر بتا رہا تھا
ہا لے سانس روکے پلک جھٹکے بغیر سکرین کو دیکھتی رہی
اور یہ آخری ثبوت
یہ دیکھیں جب میری گاڑی اندر آئی تو اس میں بس عثمان ہی تھا اور میں اندر سو رہا تھا اب اس بیچ کس نے آپ کو میری گاڑی ڈالا اور کس نے یہ سب کچھ مجھ پہ پلانٹ کیا میں نہیں جانتا آپ بس ایک بات پہ یقین کر لیں کہ میں آپ کا مجرم نہیں ہوں اور اگر ہوں تو آپ مجھے ثبوت دیں اگر آپ میں اتنے گیس ہیں تو لائیں ثبوت ورنہ اس فوٹیج کی بنا پہ دنیا کی کوئی عدالت مجھے سزا نہیں دے سکتی
ہا لے نے سکرین سے نظریں اٹھا کر اسکو دیکھا تھا
اسکے بال بکھرے تھے حلیہ بے ترتیب تھا آنکھیں سوجی ہوئی تھیں
جس دن میں ثبوت لے آئی عمر اس دن کیا سزا دو گے خود کو؟ کیا تم تب اپنا گناہ قبول کر لو گے؟ کیا تب تمہاری گردن جھکے گی؟ بتاؤ کیا ایسا ہوگا کبھی ؟ وہ اسکی آنکھوں میں دیکھتی پوچھ رہی تھی
جس دن . . جس دن آپ کو میرے خلاف . . کوئی بھی ثبوت ملا . اس دن آپ میرے ساتھ وہ کیجئے گا کہ ساری دنیا دیکھے مجھے جو سزا دیں گی قبول ہے لیکن اس سے پہلے خود کو کھڑا کریں دماغ پہ زور دیں خود کو مضبوط کریں وہ نرمی سے بولا تھا
تم مجھے طلاق دے دو اسکی سوئی اب بھی ایک ہی جگہ اٹکی تھی
عمر نے گہری سانس بھری تھی
ٹھیک ہے دے دوں گا لیکن چھ ماہ بعد آپ مجھے چھ ماہ تک کا وقت دیں میں آپ کو طلاق دے دوں گا حسن کی جان کی گارنٹی میں دیتا ہوں اگر وہ کسی طبعی موت سے مرا تو یہ اللہ کی مرضی ہوگی لیکن ہمارا کو ئی بھی دشمن اسکو مار نہیں سکتا یہ آپ کو میں کہہ رہا ہوں عمر حیات کہہ رہا ہے اس پہ یقین کریں کیونکہ آپ کا باپ مجھ پہ یقین کرتا تھا ساری دنیا سے زیادہ یقین میں آپ کو فنانشلی سپورٹ کروں گا تعلقات میرے استمعال ہوں گے ایک ایک جگہ میں آپ کے ساتھ جاؤں گا پہلے ہم اس آدمی کو دھو نڈ یں گے جس نے آپ کو اغوا کیا اس کے بعد . .
یعنی تم خود کو دھونڈوگے ؟ وہ استہزائیہ ہنسی تھی
عمر نے گویا دھیان ہی نہیں دیا
پہلے ہم آپ کا مجرم ڈھونڈیں گے اس کے بعد ہم آپ کا حق لیں گے اس سب کے لئے پلان چاہیے دماغ کا "حاضر "ہونا چاہیے غم کو سائیڈ پہ رکھ کر سوچنا ہوگا آپ سمجھ رہی ہیں؟
تم میرے لئے اتنا کچھ کیوں کروگے میں تمہاری مدد تمہارا پیسہ تمھارے تعلقات کیوں اس تما ل کروں ؟ تم کہہ رہے ہو کہ تم میرے ساتھ جاؤ گے یعنی تم سارے ثبوت میرے ساتھ چل کر مٹاؤ گے کس خوشی میں کرو گے مجھ پہ یہ سارے احسان ؟ تم مجھے پاگل سمجھ رہے ہو تم مجھے پیسے دو گے میرے ساتھ رہو گے اور ایک دن تمھیں لگتا ہے میں سب کچھ بھول کر تمھارے ساتھ ہنسی خوشی رہنے لگ جاؤں گی کیا پلاننگ ہے بر اوو عمر براوو اس نے طنزیہ تالی بجائی تھی
میں آپ کے لئے کچھ نہیں کروں گا کچھ بھی نہیں آپ کو اپنے لئے جو بھی کرنا ہے خود کرنا ہے باپ آپ کا مرا ہے میرا نہیں اور اگر آپ ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھی رہیں تو آج باپ مرا ہے کل بھائی مارا جائے گا آپ کا ایک ایک دن خوف میں گزرے گا میں . . آپ پہ کوئی احسان نہیں کر رہا اس نے ایک ایک لفظ پہ زور دیا تھا نہ ہی میں آپ کو پاگل بنا رہا ہوں میں یہ سب کچھ آپ کا "احسان اتارنے کے لئے کر رہا ہوں اس رات آپ نے میری جان بچائی تھی اب مجھے موقع دیں کہ میں آپ کا خاندان بچانے میں آپ کی مدد کر وں ہر احسان کا بدلہ ہوتا ہے آپ مجھ سے اپنے احسان کا بدلہ لیں میں آپ کے ساتھ رہوں گا تو اس میں فا ئدہ صرف آپ کا ہے میں کیا کچھ کر سکتا ہوں آپ جانتی ہیں میں کن کن لوگوں کو جانتا ہوں میں کیا کچھ کروا اور منوا سکتا ہوں آپ کو سمجھنا چاہئے میں آپ کے لئے ضروری ہوں میرا کام میرے تعلقات سب کچھ آپ کے لئے ضروری ہے اور رہی بات ثبوت مٹانے کی تو کیا آپ اتنی بے وقوف ہیں کہ خود ثبوت تک نہیں لا سکتی یا پھر آپ یہ کہہ رہی ہیں کہ میں اتنا جینئیس ہوں کہ آپ کی آنکھوں کے سامنے ثبوت مٹا دوں گا یا آپ کو ڈاج دوں گا؟ بولیں مانتی ہیں مجھے جینئیس ؟ وہ چیلنج کر رہا تھا
تم یہ سب کیوں کر رہے ہو؟
عمر کے چہرے پہ زخمی سی مسکراہٹ آئی تھی
پہلی بات اگر سچ کہوں تو یہ سب اپنے لئے کر رہا ہوں جج صاحب میرے لئے میرا خاندان تھے . . . آپ انکی اولاد ہیں انہوں نے آپ کی ذمہ داری مجھ پہ ڈالی تھی میں انکی بات ان سے کیا وعدہ نبھانا چاہتا ہوں . . وہ مجھے اتنے ہی عزیز تھے جتنے آپ کو یا پھر شاید اس سے بھی زیادہ . . یہ بات مجھے آپ کو بتا نے کی ضرورت نہیں ہے انکی آخری ویڈیو میں آپ سن چکی ہوں گی جس شخص کو آپ مرتے وقت پکارتے ہیں وہ آپ کے لئے سب سے عز یز ہوتا ہے انکے معاملے میں ،میں آپ سے اتنا مخلص ہوں جتنی آپ خود بھی نہیں ہوں گی دوسری بات میں واقعی آپ کے احسان کے بدلے کچھ کرنا چاہتا ہوں اور اپنی پوزیشن کلیئر کرنا چاہتا ہوں میں . نے آپ کے . . . ساتھ کچھ غلط نہیں کیا . . میں آپ کا مجرم نہیں ہوں یہ بات میں آخری دفع منہ سے کہہ رہا ہوں اس کے بعد ثبوتوں کے ساتھ کہوں گا اور میرا قصور صرف یہ ہے کہ میں اس رات سو گیا تھا مجھے نہیں سوناچا ہیے تھا یہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی
اور تیسری وجہ عمر نے اس کے چہرے سے نظریں ہٹا لی تھیں
تیسری وجہ آپ ہیں میں آپ کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں کیوں یہ میں نہیں جانتا لیکن اب مجھے لگتا ہے میں آپ کو کبھی چھوڑ نہیں سکتا ان چھ مہینوں میں ،میں خود کو اور اس تعلق کو چانس دینا چاہتا ہوں یکطرفہ چانس شاید یہ پاگل پن ہے شاید بے وقوفی لیکن کبھی کبھی کسی عزیز کو قریب رکھنے کے لئے پاگل یا بے وقوف بننا اچھا ہوتا ہے ہا لے یک ٹک اسکو دیکھے گئی بے تاثر نگاہوں کے ساتھ
اگر تم بے قصور نکلے اگر تم بے گناہ نکلے . . تب بھی عمر تب بھی میں تمہارے ساتھ . نہیں رہوں گی . . میں تم سے نفرت کرتی ہوں . . تم زم زم سے دھل کر بھی آجاؤ میں تب بھی تمھیں چھوڑ دوں گی . . . میرے دل میں نفرت کا بیج . جڑ پکڑ چکا ہے . . میری وراثت میں ہے جس سے ایک بار نفرت ہوجائے وہ ہم سلطانز کے دل میں دوبارہ نہیں آ سکتا . . جسے ہم دل سے نکال کر پھینک دیں اسے بس پھینک ہی دیتے ہیں میں اور تم . . . کبھی ساتھ نہیں ہو سکتے . میں تمھیں کبھی اپنے دل میں جگہ نہیں دوں گی . . میں نے زندگی میں ایک ہی انسان سے نفرت کی ہے اور وہ تم ہو . . اگر اس کے باوجود میرے ساتھ کام کرنا چاہتے ہو تو میں راضی ہوں آج سے ہم پارٹنرز ہیں ہم ٹیم ہیں لیکن میں تم سے اپنا انتقام لوں گی یاد رکھنا
عمر نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلایا تھا
ہم ٹیم ہیں اوکے لیکن میری ایک شرط ہے آپ ان چھ ماہ میں ایک بار بھی طلاق کا مطالبہ نہیں کریں گی آپ کو میرے ساتھ اس گھر میں رہنا ہوگا اور آپ کوئی بھی کام مجھے بتائے بغیر نہیں کریں گی اگر آپ کو کوئی ثبوت کوئی گواہ ملے گا تو آپ مجھے بتائیں گی اگر منظور ہے تو آج رات آٹھ بجے میری اسٹڈی میں آ جائیے گا ہم کام شروع کر دیں گے وہ کہہ کر رکا نہیں تھا لمبے لمبےڈگ بھرتا چلا گیا تھا
ہا لے نے گہری سانس بھری تھی آنکھوں میں کرچیاں سی بھر گئی تھیں اس نے چہرے پہ ہاتھ پھیر کر خود کو پر سکون کرنا چاہا وہ اس شخص سے نفرت کرتی تھی اس کے ساتھ کام کرنے کو حوصلہ چاہئے تھا ہمت چاہئے تھی اسے اپنے دل کو مضبوط کرنا تھا
وہ ایک بار پھر بیڈ پہ بیٹھ گئی تھی جسکو دیکھ کر وہ کرب کی انتہا کو پہنچ جاتی تھی وہ اس کے ساتھ کام کیسے کرے گی بابا . . یہ آپ مجھے . کیسی آزمائش میں ڈال کر گئے ہیں وہ ہولے سے بڑبڑائی تھی
ازیت سی ازیت تھی
سفیر کے کمرے سے ملحقہ اسٹڈی اس وقت خاموش پڑی تھی وہاں ایک واحد آواز بوتل سے گلاس میں سر کی آواز سے جاتے اس مشروب کی تھی جسے وقتا فوقتا سفیر حلق میں انڈیل رہا تھا دیوار گیر الماریوں میں رکھی صدیوں پرانی کتابیں کبھی افسوس تو کبھی غصے سے یہ منظر دیکھے جا رہی تھیں اسے آفس سے آئے کافی دیر ہوگئی تھی آجکل اسکی یہی روٹین تھی صبح آفس اور وہاں سے آتے ہی سیدھا اسٹڈی میں آ کر بیٹھنا اور رات کو دیر تک اسکی واحد "محبوبہ "اسکی بوتل ہوتی تھی اسی وقت اسکی اسٹڈی کے دروازے پہ ہلکی سی دستک ہوئی اور پھر دروازہ چر کی آواز سے کھلتا چلا گیا سفیر نے گردن موڑ کر دیکھا تھا سامنے مہر ماہ تھی کاسنی رنگ کے لان کے سوٹ میں ملبوس اور اسی رنگ کا دوپٹہ گلے میں جھول رہا تھا اسکے ہاتھ میں ٹرے تھی جس میں جا نے کے دو مگ تھے اس چائے کے ٹرے کو شیشے کی چھوٹی سی میر پہ رکھا تھا اور ایک مگ اٹھا کر سفیر کے پاس صوفے پہ بیٹھ گئی تھی اسکی بھو ری آنکھوں میں افسوس تھا
میں آپ کے لئے چائے لائی ہوں . . آپ کو بہت پسند ہے ناں ؟ اس کو تو ہٹائیں کیوں اپنا دل جلا رہے ہیں وہ اسکے ہاتھ سے گلاس لیتے ہوئے بول رہی تھی
سفیر نے ایک نا پسندیدہ نظر اس پہ ڈالی تھی اور گلاس پہ اپنی گرفت مزید سخت کر دی تھی
میرے. . معملات میں نہ بولا کرو مہر وہ درشتی سے کہہ کر ایک بار پھر گلاس کو منہ سے لگا گیا تھا
میں آپ کے لئے چائے لائی ہوں . اسے پی کر تو دیکھیں۔۔۔ ایک بار وہ ایک بار پھر مصر ہوئی تھی
کیا یہ . . چائے بالکل ویسی بنی ہے جیسی ہا لے بناتی تھی؟ اسکا لہجہ ایک دم بدل گیا تھا اسکی سرخ ہوتی آنکھوں میں اب کے حسرت تھی
مہر ماہ کو اپنا آپ وہاں فضول لگا
میں . . ہا لے جیسی چائے نہیں بنا سکتی سفیر اسکا لہجہ سپاٹ تھا
تو پھر پھینک دو اسکو مجھے نہیں چاہیے وہ جی بھر کر بد مزہ ہوا تھا
سفیر یہ سب کیوں کر رہے ہیں آپ اس سے بس آپ ہی کو تکلیف ہوگی موو آن کریں جو ہونا تھا مہر نے اب بھی ہار نہیں مانی تھی
میں . گلٹ سے . مو آن کیسے کروں ؟ وہ آنکھیں بند کیے بڑبڑآیا تھا
کیسا گلٹ ؟ آپ نے کیا کیا ہے ایسی باتیں سوچ کر خود کو ہلکان کر رہے ہیں آپ
اس نے آنکھیں کھول لی تھیں اب وہ سہمی سی نظروں سے مہر کو دیکھ رہا
میں نے . . . مجھ سے . مہر مجھ سے . قت . قتل ہو گیا ہے . میں نے . . وہ اٹک اٹک کر بول رہا تھا میں نے بڑے پاپا کو مار دیا ہے . . . مجھ سے قتل ہو گیا ہے . مہر . . اس نے مہر کے دونوں ہا تھ اپنے ہاتھوں میں پکڑ لئے تھے اسکی آنکھوں میں تھوڑی دیر پہلے والی سختی مفقود تھی اب وہ ڈرا ہوا تھا
تم بتاؤ نہ میں کیا کروں . . کیا کچھ ٹھیک ہو سکتا ہے . کچھ ایسا کرو کہ میں سب ٹھیک کر دوں . میں ان سے بہت پیار کرتا تھا . . مارنا نہیں چاہتا تھا . بس . بس مجھ سے یہ ہوگیا می. . بلیو . میں مارنا نہیں چاہتا تھا میں . ٹرسٹ می مہر پلیز مہر کی آنکھیں بے یقینی سے پھٹی کی پھٹی رہ گئی تھیں
آ . آپ ایسا کیسے کہہ سکتے ہیں؟ آپ نے کیا کیا ہے؟ وہ بدقت بول پائی تھی
سفیر نے کچھ نہیں کہا اس نے ہارے ہوئے انداز میں سر جھکا لیا تھا البتہ مہر کے ہاتھ اب بھی تھام رکھے تھے آپ . . آپ کا کوئی قصور نہیں سفیر . . اس رات آپ غصے میں تھے . . غم میں تھے کہہ دیا آپ نے کچھ . . آپ کی شادی ٹوٹ رہی تھی آپ ٹراما سے گزر رہے تھے اس سب کے لئے خود کو قصور وار ٹھہرانا بند کر دیں سفیر کا جھکا ہوا سر مزید جھک گیا تھا
میں . . اس صبح . میں . وہاں گیا تھا میں ہسپتال گیا تھا . جب مجھے کسی سے پتہ چلا کہ بڑے پاپا نے ہا لے کا نکاح کروا دیا ہے تو . . مجھے بہت غصہ آ گیا . . میں کنٹرول نہیں کر سکا اور . . اور پھر میں نے وہاں جا کر انکو مار دیا . . . میں مارنا نہیں چاہتاتھا . .آئی سویر میں مارنا نہیں چاہتا تھا . . یہ بس ہوگیا . . میں کیا کروں مہر اب میں کیا کروں . میں قاتل بن گیا ہوں میں نے اپنے بڑے پاپا کو مار دیا . . میں آفس جاتا ہوں تو وہ مجھے ہر جگہ نظر آتے ہیں میں گھر آتا ہوں حسن کو دیکھتا ہوں تب وہ مجھے ملا مت کر تے ہیں . . راتوں کی نیند اڑ گئی ہے میری . ایک پل کے لئے چین نہیں آتا . . ہا لے کی بے وفائی کا غم اور میرے قاتل ہونے کا گلٹ یہ ختم نہیں ہو رہا مہر ان سب سے چھٹکا رے کی ایک ہی راہ ہے اس نے بوتل کی جانب اشارہ کیا تھا
میں جب اسکو پیتا ہوں تو سب کچھ بھول جاتا ہے ساری دنیا اس کے بعد بس سکون ہوتا ہے مجھ سے میرا ذرا سا سکون بھی چھیننا چاہتی ہو؟ اس کے لہجے میں بے قراری تھی
مہر ماہ ہونقوں کی طرح اسکو دیکھے گئی
بنا ہوا مرد ہونے کے ساتھ ساتھ وہ ایک قاتل بھی تھا کیا اب بھی وہ اس سے محبت کرے گی؟ کیا اسکے ساتھ گزارا اب بھی ممکن ہے؟ اس نے دل سے پوچھا تھا
جواب "ہاں "میں آیا تھا
جائے نماز پہ بیٹھی حسینہ بیگم کی آنکھیں نم تھیں وہ نماز پڑھ چکی تھیں اب دعا کے لئے ہاتھ اٹھا رکھے تھا یا اللہ . آپ تو سب جانتے ہو نہ ؟ میں کتنی مجبور ہوں کتنی بے بس ہوں آپ سے بہتر کون جانتا ہوگا میری بیٹی میری ہا لے اللہ سائیں اسکی حفاظت کرنا اسے ہر برائی سے محفوظ رکھنا
انکی ہچکی بندھ گئی تھی
اللہ پاک اسکو لگتا ہے کہ اسکی ماں نے اسے گھر سے نکال دیا اسکی ماں نے اسکی نہیں سنی لیکن بس آپ بس آپ جانتے ہیں کہ میں نے اسے کیوں بھیجا یا اللہ اگر وہ یہاں رہتی تو ازیت میں رہتی غیر محفوظ رہتی جو آدمی میرے سامنے میری بیٹی کو جانوروں کی طرح مار سکتا ہے وہ بعد میں اس کے ساتھ کیا نہیں کر سکتا ؟ یا اللہ میں نے بس اپنی بیٹی کی بھلائی چاہی تھی وہ لڑکا وہ عمر مجھے یقین ہے وہ ہا لے کو کبھی نہیں چھوڑے گا اللہ پاک میں نے تو اپنی بیٹی کے لئے درست فیصلہ کیا لیکن اس فیصلے نے مجھ سے میری بیٹی چھین لی لیکن کوئی بات نہیں بس وہ خوش رہے اللہ اسکی شکل بھلے نگین پہ چلی گئی ہو اسکا نصیب اسکے جیسا مت کرنا اگر وہ یہاں رہتی تو سفیر وہاج بن جاتا اور میری ہا لے دوسری نگین میں دو سری نگین کو نہیں دیکھ سکتی تھی اللہ میں اپنی بیٹی کی تکلیف نہیں دیکھ سکتی تھی جتنی محبت اس سے معراج کرتے تھے اتنی میں بھی کرتی ہوں ہاں معراج نے اسکو ماں اور باپ دونوں کا پیار دیا ہے لیکن جب معراج سو جاتے تھے تب اسکے ساتھ راتوں میں ،میں جاگتی تھی جب وہ بیمار ہوتی تھی تو اسکا سکون میری گود ہوتی تھی یا اللہ کوئی کیسے کہہ سکتا ہے کہ میں اس سے پیار نہیں کرتی ؟ میں نے اسے نو مہینے اپنے پیٹ میں رکھا ہے میں نے اسکو پیدا کرنے کی تکلیف اٹھائی ہے کوئی بھی باپ ماں نہیں بن سکتا کوئی بھی انسان کسی کی ماں نہیں بن سکتا میں اسکی ماں ہوں کوئی میرے دل سے پوچھے میں نے کس طرح اپنی بیٹی کو پٹتے دیکھا ہے یا اللہ اسکا نصیب اچھا کرنا چاہے وہ مجھ سے نفرت کرے میں ہمیشہ اس سے محبت کروں گی اور اگر سو بار ایسا موقع ملا تو سو بار اسکو عمر جیسے مرد کے ساتھ بھیجوں گی کیونکہ اسکی ماں میں ہوں
اور ماں سے زیادہ کوئی بھی آپ کا غم خوار یا آپ کا محسن نہیں ہوتا میری بچی کی حفاظت کرنا اللہ
انہوں نے دعا مانگ کر چہرے پہ ہاتھ پھیرا تھا
اب وہ کافی پر سکون تھیں
باتھ روم میں لگے دیوار گیر آئینے کے سامنے کھڑی وہ خود کو غور سے دیکھ رہی تھی رات کے آٹھ بج چکے تھے لیکن وہ اب تک نہیں تھی اس نے سفید رنگ کا سادہ جوڑا پہن رکھا تھا ساتھ ہم رنگ دوپٹہ وہ بار بار اپنے منہ پہ پانی کے چھینٹے مارتی خود کو پر سکون کرنے کی کوشش کر رہی تھی یکایک اسکی آنکھیں نم ہوئیں اور وہ وہیں واش بیسن پہ جھکی رونے لگ گئی اسے ا "پنا باپ شدت سے یاد آ رہا تھا اور دوسری وجہ "عمر تھا
میرے خدا یا میں کیسے اس آدمی کے ساتھ کام کروں جس نے میری عزت دو کوڑی کی کر دی؟ میں کیا کروں میرے پاس تو کوئی جا فرار بھی نہیں ہے اسکو دیکھتی ہوں تو میرا دل نفرت سے بھرنے لگتا ہے اسکو سنتی ہوں تو ایسے لگتا کانوں میں جیسے پگھلا ہوا سیسہ ڈالا گیا ہو اسکی موجودگی سے مجھے کرا ہیت آ تی ہے میں اس سے نفرت کرتی ہوں وہ ہنوز نیچے جھکی روتی جاتی اور واش بیسن پہ ہاتھ مار مار کر کہے جاتی
مجھے اتنا مجبور کیوں کر دیا ہے اللہ ؟ میرے باپ کو مرنے نہ دیتے تو یہ سب نہ ہوتا اللہ میں . . کیا کروں کیا کیا کروں اللہ ہیون کو بچاؤں یا پھر اپنا مجرم ڈھونڈوں اللہ میرے بابا نے مجھے بوجھ کی طرح عمر کے حوالے کر دیا اس نے میرے ساتھ بڑا ظلم کیا ہے میں نے اسکو خون دیا تھا . . . اسکو پھر بھی شرم نہیں آئی اور میں ؟ میں یہاں سے نہیں جا سکتی " اللہ جب جب یہاں سے جاتی ہوں مجھے میرے بابا کی آواز آتی ہے "عمر کو بلاؤ یہ آواز مجھے ہتھوڑے کی طرح لگتی ہے انہوں نے کیوں بلایا اسکو کیوں کیوں؟ اللہ مجھے صبر دینا مجھے ہمت دینا اس شخص کو برداشت کرنے کی ہمت اپنے خاندان کو جوڑنے کی ہمت پلیز مجھے مت چھوڑنا پلیز اس نے اب اپنا جھکا ہوا سر اوپر اٹھایا تھا دیوار گیر آئینے میں اب اسکا عکس نظر آ رہا تھا
سرخ متورم آنکھیں سرخ ہوتی ناک اور بکھرے بال ملگجہ سا لباس کیا وہ اس طرح "کام" کرے گی؟ او نہوں اسے سب سے پہلے اپنی حالت ٹھیک کرنی تھی یہ ضروری تھا
تھوڑی دیر بعد جب وہ باتھ روم سے باہر آئی تو اس نے فیروزی قمیض کے ساتھ سفید ٹراؤزر پہن رکھا تھا ساتھ ہم رنگ دوپٹہ بالوں کو جوڑے میں باندھ رکھا تھا جس سے نکلتی دو لٹیں چہرے پہ جھول رہی تھیں اسی وقت بیرونی دروازے پہ دستک ہوئی اس نے اپنے کمرے کی کھڑکی سے جھانک کر دیکھا بخش دروازے پہ کھڑا تھا اور چوکیدار سے کوئی بات کر رہا تھا اس کے پاس دو بڑے بڑے ڈبے تھے حبکو زمین پہ رکھا ہوا تھا ہا لے نے وہیں سے اسکو نیچے ٹھہرنے کا اشارہ کیا اور خود سیڑھیاں چڑھتی نیچے آ گئی
اب وہ دروازے کے باہر کھڑی تھی بخش سے کوئی بات کر رہی تھی
سارا سا مان لے آئے ہو؟ وہ نیچے پڑے ڈبوں کو دیکھتی پوچھ رہی تھی
جی بی بی مہر باجی بہت غصہ ہوئیں انہوں نے کہا سامان قیمتی ہے لیکن پھر حسن بھائی آ گئے اور انہوں نے آپ کی الماری سے سارا سامان نکال کر دیا اور آپ کو پتہ ہے انہوں نے کہا میں سامان کو رکشے میں نہ لے کر جا ؤں خود آئے تھے وہ ڈرائیور کے ساتھ ابھی بالکل ابھی گئے ہیں اسے تفصیلی جواب کی عادت تھی
ہا لے کے آنکھوں میں زخمی سا تاثر آیا تھا
وہ اندر کیوں نہیں آیا ؟ اس نے میرا انتظار بھی نہیں کیا؟ وہ کیسا ہے؟ اسکے لہجے میں بے قراری تھی
وہ . . اصل میں انکو کام تھا ورنہ وہ ٹھہرتے انتظار کرتے آپ کا بہت یاد کرتے ہیں آپ کو سچ کہہ رہا ہوں بخش "جب بھی جھوٹ بولتا تھا وہ آخر میں یہی کہتا تھا "سچ کہہ رہا ہوں
اچھا ٹھیک ہے تم جاؤ اور اماں کا خیال رکھنا ہا لے نے بات بدل لی تھی
وہ خاموشی سے کھڑا رہا اسی وقت ہا لے کی نظر اس کے پیروں میں رکھے سفری بیگ پہ پڑی
کیا تم گاؤں جا رہے ہو؟ اس کے ابرو تفکر سے سکڑے تھے
بی بی میں . میں یہاں رہنا چاہتا ہوں آپ کی خدمت کرنا چاہتا ہوں میں وہاں واپس نہیں جاؤں گا . میں ان لوگوں کے ساتھ نہیں رہ سکتا جنہوں نے میرے مالک پہ ہاتھ اٹھایا مجھے اور میری ماں کو معراج صاحب نے رکھا تھا مرے مالک وہ تھے یا پھر آپ . . میں وہاں واپس نہیں جاؤں گا . اگر آپ نے مجھے وہاں بھیجا تو میں گاؤں چلا جاؤں گا لیکن اس گھر میں قدم نہیں رکھوں گا . . وہاں کا کھانا کھاتا ہوں تو اب گلے میں اٹکتاہے . . خود کو بے غیرت محسوس کرتا ہوں . . . یا تو آپ مجھے یہاں رکھ لیں . یا پھر مجھے گاؤں جانے دیں اس نے ہنوز گردن جھکا رکھی تھی
ہا لے اسکو دیکھ کر گہرا مسکرائی تھی
ٹھیک ہے تم اندر آجاؤ . . وہ بلاخر مان گئی تھی
بخش کی باچھیں کھل گئی تھیں
سچی بی بی جی ؟ وہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہا تھا
یہ لائنز یاد کرنے میں کتنا وقت لگا تھا تمھیں ؟ وہ اسکو باغور دیکھتی پوچھ رہی تھی
بخش گڑبڑا گیا تھا
ک . کیا مطلب ؟ یہ میری اپنی لائنز ہیں
ہا لے نے سمجھنے والے انداز میں آنکھیں گھمائی تھیں
تمھیں پتہ ہے بخش یہ جس فلم کے ڈائیلوگز ہیں وہ فلم میں نے اور حسن نے سات بار دیکھی ہے سو مجھے بے وقوف مت بناؤ
تو کیا اب میں یہاں نہیں رہ سکتا ؟ اس کے ارمانوں پہ اوس سی پڑ گئی تھی
میں اپنی بات سے مکرتی نہیں ہوں وہ بول کر مڑ گئی تھی دروازے پہ رک کر چوکیدار کو مخاطب کیا تھا
شانو سے کہو اسے کوارٹر میں ایک کمرہ دے دیں اور یاد رہے اس کے کمرے میں کوئی اور نہ رہے اسے پڑھائی بھی کرنی ہوتی ہے یہ سامان بھی اندر پہنچا دو وہ تحکم مگر نرمی سے بولتی اندر بڑھ گئی تھی
گلی کے کونے میں گاڑی کے شیشے سے جھانکتے حسن نے پر سکون ہو کر سیٹ پہ ٹیک لگا لی تھی
ڈرائیور گاڑی آگے بڑھا لے گیا تھا
اسٹڈی کا دروازہ کھول کر وہ جب اندر داخل ہوئی تو اسے تینوں دیواروں پہ بس ریکس میں سجی کتابیں ہی نظر آئیں ایک دیوار بس ایک دیوار مختلف تھی اس دیوار پہ پینٹنگز لگی تھی باقی تینوں دیواریں جیسے حسرت سے اسکو دیکھ رہی ہوں اسٹڈی کافی کشادہ تھی عین بیچ میں ایک لکڑی کی میر رکھی تھی اس کے ایک راکنگ چیئر اور اس سے ذرا سے فاصلے پہ دو سنگل صوفے جن کے درمیان میں چھوٹی سی شیشے کی گول میر حائل تھی
عمر اسی سنگل صوفے پہ لیپ ٹاپ گود میں رکھے بیٹھا تھا ہا لے کی موجو دگی محسوس کرتے ہوئے بھی وہ مڑا نہیں تھا
آپ پندرہ منٹ لیٹ ہیں عمر حیات کا وقت بہت قیمتی ہے آئندہ دھیان رکھیے گا وہ لیپ ٹاپ پہ نظر یں جمائے سنجیدگی سے بولا تھا
تم نے کہا تھا کہ میں ان چھ ماہ میں ایک بار بھی تم سے طلاق کا مطالبہ نہیں کروں گی اور مجھے یہاں تمہارے گھر میں رہنا ہوگا منظور ہے
وہ کتابوں کے ریکس کے قریب کھڑی ایک کتاب پہ نظریں جمائے بول رہی تھی
تم نے کہا مجھے اگر کوئی ثبوت کوئی گواہ کوئی کلیو ملے گا تو میں تمھیں بتاؤں گی مجھے نہیں منظور
عمر نے گردن موڑ کر اسکو دیکھا تھا یہاں سے اسکا نیم رخ نظر آتا تھا
وہ پر سکون سی کہے جا رہی تھی
تم نے کہا تم اپنے تعلقات اپنی رقم مجھ پہ خرچ کرو گے کیونکہ میں نے تم پہ احسان کیاا ور اب تم بدلہ اتارو گے نہیں منظور
میں نے تم پہ احسان اس لئے نہیں کیا تھا کہ کبھی بدلہ لوں میں نے وہ سب اللہ کے لئے کیا تھا اور اس کے لئے کئے کام کے بدلے وہ خود دیتا ہے
اور رہی رقم کی بات تو وہ جھکی تھی اور کاٹن میں سے مطلوبہ ڈبے نکالے تھے وہ شاید جیولری کے ڈبے تھے ایک نیلا اور ایک سرخ اس نے دونوں ڈبے عمر کے سامنے رکھ دئیے تھے
عمر نے اچھنبے سے ان دونوں ڈبوں کو دیکھا تھا
اس میں کیا ہے اور مجھے کیوں دیا ہے؟ وہ حیران تھا
اس میں میری جیولری ہے میرے ڈائمنڈذ میرے پاس انکی رسید نہیں ہے ورنہ میں انکو بیچ کر اپنا کام کرتی لیکن خیر تم تو میرے سو کالڈ شوہر ہو ناں تمھیں بھلا رسیدوں کی کیا ضرورت ہے ناں ؟ وہ آنکھیں پٹپٹاتی معصومیت سے پوچھ رہی تھی
میں نے سنا ہے عورتیں جس کے پاس اپنا زیور رکھتی ہیں اسکو سب سے زیادہ قابل اعتبار سمجھتی ہیں تو کیا میں اپنے بارے میں بھی یہی سمجھوں ؟
ہا لے نے طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ اسے دیکھا تھا
تمھارے مقابلے میں ،میں گلی سے گزرتے کسی راہ گیر پہ بھی اعتبار کر سکتی ہوں لیکن تم پہ نہیں میرے لئے تم دنیا کے سب سے زیادہ نا قابل اعتبار آدمی ہو وہ خشک لہجے میں بولی تھی
عمر کی آنکھوں میں رنج اترا تھا
پھر کیوں دے رہی ہیں مجھے اپنا قیمتی زیور بقول معراج سلطان آپ مر سکتی ہیں لیکن اپنے ڈائمنڈز کسی کو نہیں دے سکتیں تو مجھ پہ یہ نوازش کیوں؟
کیونکہ تم ساری دنیا کو دھوکہ دے سکتی ہو ساری دنیا کے ساتھ فراڈ کر سکتے ہو لیکن معراج سلطان کے معاملے میں تم مخلص ہو تم چاہ کر بھی انکا گفٹ کیا ہوا زیور گھما نہیں سکتے نہ اس کے زریعے مجھے دھو کہ دے سکتے ہو اب تم اسکی حفاظت مجھ سے زیادہ کرو گے میں جانتی ہوں
خیر سیلون کے باہر والی فوٹیج دکھاؤ مجھے وہ اسکے ساتھ صوفے پہ بیٹھتی بولی تھی
عمر نے خاموشی سے ایک دو بٹن دبائے تھے اور اب سکرین پہ سیلون سے باہر نکلتی ہا لے کی فوٹیج چل رہی تھی تھوڑی دیر بعد وہ گاڑی میں بیٹھتی دکھائی دے رہی تھی
ہا لے بغور ایک ایک چیز کو نوٹ کرتی گئی
ویسے ایک بات ہے آپ کی گاڑی کا رنگ وائٹ ہے اور یہ گاڑی آف وائٹ ہے آپ اس میں کیسے بیٹھ گئیں کیا آپ نے کلر پہ غور نہیں کیا وہ سکرین کو دیکھتا نارمل لہجے میں پوچھ رہا تھا
ہا لے کی گر دن میں گلٹی سی ابھر کر معدوم ہوئی تھی
تمہاری پلاننگ اتنی شاندار تھی کہ مجھے کسی چیز پہ غور کرنے کا موقعہ ہی نہیں ملا وہ اپنی خفت چھپانے کو سارا الزام اس پہ ڈال گئی تھی
عمر نے گہری سانس بھری تھی
(اب اگلے کئی سال تک جو بھی لڑکی اغوا ہوگی اسکا الزام انہوں نے مجھ پہ ڈالنا) ہے؟
آدھا گھنٹہ پیچھے کرو اسے وہ حکم دے رہی تھی
عمر نے ویڈیو ریوائینڈ کی تھی
یہاں وہ ڈرائیور گاڑی کے اوپر کوئی پارسل کا ڈبہ لئے اس سے کچھ کھا رہا تھا ہا لے کے ابرو سکڑے تھے
زوم کرو زوم وہ اسی طرح سکرین کو باغور دیکھتے ہوئے کہہ رہی تھی
یہ جو کھا رہا ہے اس پارسل پہ زوم کرو
عمر نے زوم کیا تھا چونکہ فوٹیج ایچ ڈی تھی سو پارسل پہ لکھا ریستوران کا نام واضح تھا
پارس فوڈز
یہ ریستوران میں جانتی ہوں اس سیلون کے آگے جہاں گلی ختم ہوتی ہے اس سے ذرا آگے یہ ریسیوران ہے یہاں اس علاقے کا سب سے بہترین لزانیہ ملتا ہے ملتی ہے وہ اپنی دھن میں تو لے گئی
ہمارے پاس اس وقت لزانیہ سے زیادہ بڑے مسلے ہیں اگر آپ غور فرمائیں وہ جل کر بولا تھا
ہا لے نے قہر آلود نظروں سے اسکو دیکھا تھا
اس ریستوران میں کوئی بھی مڈل کلاس آدمی نہیں جاتا اور یہ ڈرائیور اس کے پاس یہ پارسل ہے مطلب یہ وہاں کسی سے ملنے گیا یا پھر کوئی اس کے لئے کھانا لایا اب ہم ریستوران کی فوٹیج میں یہ دیکھیں گے کہ کون اسکے لئے کھانا لا یا یا پھر وہ کس سے ملنے اس ریستوران میں آیا وہ سنجیدگی سے کہہ رہی تھی
عمر نے سراہتی نظروں سے اسکو دیکھا تھا وہ ان مردوں میں سے نہیں تھا حبکو اگر خود سے زیادہ زہین عورت مل جائے تو اسکو ڈی گریڈ کرنے لگ جائیں
میں فوٹیج کے لئے کال کر لوں انکو وہ اپنا موبائل اٹھاتا کہہ رہا تھا
اونہوں ضرورت نہیں ہے یہ لوگ مجھے ویسے بھی فوٹیج دے دیں گے میں انکی فیورٹ اور فرسٹ کسٹمر ہوں ہر ہفتے میں یہاں جاتی تھی وہ اٹھتے ہوئے بولی تھی
عمر نے سر ہلادیا تھا
گاڑی نکالو ہم ابھی چل رہے ہیں
ابھی ؟ اس وقت ؟ وہ حیران ہوا تھا
کیوں کیا صبح تک فوٹیجز ڈیلیٹ کروانے کا ارادہ رکھتے ہو؟ وہ طنز سے بولی تھی
عمر کے چہرے کا رنگ بدلہ تھا
وہ بغیر کچھ کہے اٹھ کھڑا ہوا تھا
ایک منٹ اپنا فون مجھے دو ہا لے نے اپنی ہتھیلی اسکے آگے پھیلائی تھی
لیکن کیوں؟ اسکے لہجے میں تعجب تھا
کیونکہ میں ہا لے سلطان میں تم پہ اعتبار نہیں کرتی مجھے کیا پتہ کہ تم یہاں سے ریستوران جاتے جاتے اپنے لوگوں کو بھیج کر ساری فوٹیج ڈیلیٹ کروا دو اس لئے اپنا موبائل مجھے دو
عمر چند انیے اسکو دیکھتا رہا اور پھر موبائل اسکی ہتھیلی پہ رکھ دیا
وہ اس عورت کو ناں نہیں کہہ سکتا تھا اسکی اپنی مجبوری تھی
وہ دونوں جب گیٹ کے باہر جب نکلے تو ہارون سامنے ہی گاڑی کے بونٹ سے ٹیک لگائے کھڑا نظر آیا ہا لے کو دیکھ کر وہ تیز تیز قدم اٹھاتا اسکے قریب آیا تھا خلاف توقع ہا لے رک گئی تھی
ہا لے میری بات سن لو ایک بار پلیز وہ اسکے قریب کھڑا ملتجی سا کہہ رہا تھا
بولو ہارون شاہد کیا کہنا چاہتے ہو؟ اسکی آواز سپاٹ تھی
عمر اتنا مہذب تو تھا ہی کہ وہاں کھڑا نہ رہتا وہ اپنی گاڑی میں جا کر بیٹھ گیا تھا
ہم کہیں بیٹھ کر بات کر سکتے ہیں؟ میں تمھیں اکسپلین کر سکتا ہوں سب کچھ تم ایک بار میرے ساتھ بیٹھ تو جاؤ میری سنو اپنی سناؤ ہم دونوں کو اسکی ضرورت ہے ہا لے
تمھیں کچھ کہنا ہے تو کہو ہارون مجھے اپنی سنانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے میں اپنے لئے خود کافی ہوں اور تم سے کوئی وضاحت نہیں چاہیے مجھے جو کچھ ہوا اسے بھول جاؤ اسکا لہجہ سنجیدہ تھا
ہارون بے چین ہوا تھا
مجھے معاف کر دو ہا لے جو کچھ بھی ہوا وہ ایک غلط فہمی تھی میں ،میں نے وہ سب کچھ تم سے انتقام کے لئے نہیں کیا میں مجبور تھا مجھ سے ناراض مت ہو ہم دونوں دوست ہیں مجھے سمجھو مجھے حالات کا اندازہ ہی نہیں تھا میں نے تمھیں معاف کیا ہارون ہر چیز کے لئے تم آزاد ہو میں تم سے ناراض نہیں ہوں کیونکہ ناراض ان سے ہوا جاتا ہے جب سے کوئی تعلق ہو . . . ہمارا ہر تعلق تمہاری اس گواہی نے ختم کر دیا تھا اب تم میرے لئے کچھ بھی نہیں ہو تم مجھے وضاحت مت دو مجھ سے معافی مت مانگو میں نے تمہاری وجہ سے جو کچھ جھیلا اسکا تمھیں اندازہ بھی نہیں ہے اور اب مجھے فرق بھی نہیں پڑتا کیونکہ اب میرے پاس تمھارے دکھ سے زیادہ بڑے دکھ ہیں تمھارے دھوکے سے بڑے دھوکے ہیں تمھارے غم سے زیادہ بڑے غم ہیں تم ہارون تم اب میرے لئے کچھ بھی نہیں ہو معافی چاہیے ناں ؟ جاؤ میں نے معاف کیا آئندہ مجھے یہاں نظر مت آنا پلیز تمھیں دیکہھ کر مجھے تکلیف ہوتی ہے اور آخری بات ہم دوست "تھے "اب نہیں ہیں وہ کہہ کر رکی نہیں تھی گاڑی کی طرف بڑھ گئی تھی
ہارون ششدر سا کھڑا رہ گیا تھا تھوڑی دیر بعد جب وہ بولا تو ہا لے بہت دور جا چکی تھی
تم . ہماری دوستی ختم نہیں . . کر سکتی ہا لے یہ حق تمھیں نہیں ہے اس نے ہا لے سے ذیا دہ خود کو یقین دلایا تھا جھوٹی گواہیاں آپ کو اپنی ہی نظر میں گرا دیتی ہیں آج ہارون شاہد کو اندازہ ہوا تھا