Chapter 28: باب 28

معراج نے کندھے اچکائے تھے

کرنا کیا ہے چوکیداری کرو گے اور کیا پہلے اپنی نیند سے لڑنا سیکھ لو پھر دنیا سے بھی لڑ لینا میں نفیسہ نہیں ہوں اس نے تمھیں cry baby

بنا دیا ہے میں نہیں بناؤں گا مجھ سے اگلی بار بات کرو تو اپنی نیند کو ہرا کر بات کرنا اس کے بعد آگے کا دیکھا جائے گا وہ احسان کرنے والے انداز میں بولے تھے

عمر حسب توقع بھڑک گیا تھا

میں خود سے بھی اپنا کام کر سکتا ہوں مجھے کسی کی ضرورت نہیں ہے میں نیند کا کچا ہوں آپ جانتے ہیں وہ تیوری چڑھائے کہہ رہا تھا

معراج نے سر جھٹکا تھا

یہاں سے (انگلی سے ذرا دور اشارہ کیا تھا)دو کلو میٹر دور بس اڈا ہے جاؤ گھر جاؤ یہ کام تمہارے بس کا نہیں اور اگر نہیں جانا چاہتے تو یہ ہاتھ سے ایک سلور گھڑی اتاری تھی یہ الارم واچ ہے ہر گھنٹے بعد اسکا الارم بجے گا میں سیٹ کر چکا ہوں آج رات یہ پہن کر چوکیداری کرنا نیند نہیں آئے گی اور اگر آ بھی گئی تو یہ سونے نہیں دے گی

وہ کہہ کر اپنی گاڑی کی طرف بڑھ گئے تھے

عمر بے بسی بھرے غصے سے انکو جاتے ہوئے دیکھتا رہا

میں جس دن کچھ بن گیا ناں آپ پہ چائلڈ لیبر کا کیس کروں گا یاد رکھیے گا اس نے پیچھے سے ہانک لگائی تھی تمہاری ماں کو اور تمھیں اس کے علاوہ آتا بھی کیا ہے وہ مڑے بغیر بولے تھے پھر گاڑی کے قریب رکے تھے اسکی طرف گھومے تھے

ویسے آپس کی بات ہے اتنا بڑا بچا میں نے پہلی بار دیکھا ہے وہ مسکراہٹ دبا کر بولتے گاڑی میں بیٹھ گئے تھے عمر پیچھے کلستا رہ گیا

ایج شیمنگ کا کیس بھی کرو گا میں وہ بڑبڑاتے ہوئے اندر چلا گیا تھا

اپنے کمرے کے بیڈ پہ بیٹھا عمر یاسین سے مسکرایا تھا

اس سلور گھڑی اور اس کے مالک نے اسے بہت "فیورز "دیں تھیں اب عمر حیات کی باری تھی

روتے روتے اسکی آنکھ کی لگی اسے پتہ نہیں چلا وہ جب اٹھی تو تھوڑی دیر قبل والا خواب ایک بار پھر یاد آیا لیکن اس بار اسکو ایک بات سمجھ آ گئی تھی

اسکے لئے کوئی شہزادہ نہیں آئے گا یہ زندگی تھی فیریٹیل نہیں وہ اٹھ کر سیدھا با تھ روم گئی تھی

تھوڑی دیر بعد جب وہ نکلی تو کافی فریش تھی

لوگ کہتے ہیں کسی بھی غم سے نکلنے کے لئے آپ کو کئی ہفتے کئی ماہ چاہیے ہوتے ہیں اصل میں ایسا نہیں ہوتا آپ "غم سے کبھی نہیں نکلتے اگر آپ کو واقعی غم "ہے تو آپ اس سے نہیں نکل سکتے نہ آج نہ کل نہ کبھی اور بس آپ اس غم کو لوگوں کے سامنے چھپانا شروع کر دیتے ہو آپ اسکا ذکر نہیں کرتے اسے سر پہ سوار نہیں کر لیتے اسے دل پہ قبضہ کرنے نہیں دیتے ہاں ٹھیک ہے اسکی دل میں ایک جگہ ہوتی ہے ایک کوزی سا کارنر لیکن جب وہ اس کارنر کی حدود کراس کرنے لگے تو اسکو روک دینا چاہیے اسے شروع دن سے اسکی باؤنڈری سمجھا دینی چاہیے جو لوگ سمجھا دیتے ہیں وہ خوش نہ سہی مطمئن ضرور ہوجاتے ہیں اور جو نہیں سمجھا پاتے وہ بد بخت ساری زندگی اسی غم کے ساتھ گزار دیتے ہیں

ہا لے نے اپنے دل کو یہ بات سمجھا لی تھی اسکا باپ مر گیا ہے اس نے یہ غم اپنے دل کے ایک کونے میں رکھ دیا تھا لپیٹ کر سمنبھال کر آپ ساری دنیا کے غم سمنبھال لیتے ہو جھیل لیتے ہو لیکن اپنے کسی عزیز کی موت کا غم یہ انسان کی کمر توڑ دیتا ہے

وہ ڈریسنگمرر کے سامنے کھڑی بال بنا رہی تھی اسے کام شروع کرنا تھا اپنی فیریٹیل کا شہزادہ بننے کے لئے اسے ہاتھ پاؤں مارنے تھے

اس نے سادہ براؤن رنگ کے شلوار قمیض پہ سفید دوپٹہ لے رکھا تھا (وہ اب تک سردار کی بیوی کے لئے لائے گئے کپڑے استمعال کر رہی تھی)وہ جب باہر گیٹ پہ آئی تو بدین (معراج سلطان کا ڈرائیور)انکی گاڑی لے آیا تھا ہا لے نے یاسین سے اس گاڑی کو دیکھا تھا یہ اس کے باپ کی پسند دیدہ گاڑی تھی

ہا لے بیٹی اگر آپ کہیں تو میں ڈرائیو کروں ؟ وہ پچاس سالہ ڈرائیور اپنے مالک کی گاڑی اسکی اولاد کو دینے سے بھی ہچکچا تا تھا

نہیں . میں خود ڈرائیو کروں گی آپ میری باقی چیزیں لے آئے ہیں؟ وہ اب بھی گاڑی کو دیکھ رہی تھی اس نے ایک بار بھی بدین کی طرف نہیں دیکھا تھا

اس نے اثبات میں سر ہلاتے ہوئے آگے بڑھ کر کچھ چیزیں اس کے ہاتھ میں دی تھی

اس میں ہا لے کا اے ٹی ایم کارڈ تھا گاڑی کی چابی تھی اور معراج سلطان کا اے ٹی ایم تھا (یہ سرا سامان اس نے مہر)ماہ سے کہہ کر منگوایا تھا

باقی چیزیں گاڑی میں رکھ دی ہیں بیٹی

ہا لے نے سر کے خم سے شکریہ ادا کیا تھا اور دروازہ کھولتی گاڑی میں آ کر بیٹھی تھی یکدم جیسے اسکا دم گھٹا تھا آنکھوں کے آگے ایک اور منظر ابھرا تھا

""گاڑی کے شیشے اور چھت پہ زور زور سے ہاتھ مارتی ہا لے بکھری حالت پل پل بڑھتا خوف

اس نے اپنے ذہن سے سارے خیال جھٹکے تھے ،ابھی یہ سب کچھ نہیں سوچنا تھا اس نے چابی گھما ئی تھی اور زن سے گاڑی بھگا کر لے گئی تھی

سب سے پہلے وہ بینک گئی تھی اس بینک میں معراج سلطان کے تین لاکرز تھے وہ چابی لے کر مینیجر کے ساتھ لاکر کھولنے لگی تھی

اس نے ایک لاکر کھولا تھا لیکن خالی لاکر اسکا منہ چڑا رہا تھا

ہا لے کو حیرت ہوئی وہ کئی بار اپنے باپ کے ساتھ آئی تھی لاکرز کبھی خالی نہیں رہے تھے

اس نے دوسرا لاکر کھولا تھا

اس میں پیسوں کی ایک گڈی تھی

لیکن ہا لے کو یہ نہیں چاہیے تھا اسکو اس سے کچھ زیادہ کی توقع تھی

اسنے تیسرا لاکر کھولا تھا وہ خالی تھا بالکل خالی وہ بے اختیار پیچھے ہٹی تھی آنکھیں حیرت سے کھلی کی کھلی رہ گئیں اگر یہ لاکر خالی تھے تو پلاٹ کے کاغذات گھر کے کاغذات گھر کی چابی سب کہاں تھا؟

وہ بھاگ کر باہر آئی تھی مینیجر اسکے پیچھے آیا تھا

اس نے اے ٹی ایم مشین میں کارڈ لگایا تھا

زیرو بیلنس

اسکا چہرہ زرد پڑنے لگا تھا

اس نے معراج سلطان کا اے ٹی ایم کارڈ لگایا تھا اب کے اسکےہاتھ کپکپا ئے تھے

زیرو بیلنس . . . . ان دو فقروں نے جیسے اس کے منہ پہ تھپڑ دے مارا تھا

پہلے وہ حیران ہوئی اگلے لمحہ غمگین پھر غصہ اور اب انتقام اس نے منٹ کے ہز ارویں حصے میں خود کو تین چار کیقیات سے گزار لیا تھا

اسکا آدھے سے زیادہ زیور ان لاکرز میں تھا اسکے باپ نے سارے کاغذات یہیں رکھے تھے وہ جانتی تھی انکو نکالا گیا تھا اس کے اکاؤنٹس منجمند کر دئیے گئے تھے

وہ انتقام کے سفر پہ نکلتے ہی بری طرح ناکام ہوئی تھی

اسکے پاس اور کیا تھا اور کیا تھا؟

وہ بینک کے باہر بینچ پہ بیٹھی سوچ رہی تھی ٹریفک اورآس پاس گزرتے لوگوں کا شور انکی باتیں اسکا ذہن مفلوج ہونے لگ گیا تھا

اس کے پاس کوئی اثاثہ نہیں تھا اسکے پاس کوئی رقم باقی نہیں تھی اسکے باپ کی gratuity

ملنے میں ایک عرصہ لگ جاتا اگر اسے انصاف یا انتقام لینا تھا تو سب سے پہلے فائیننشلی مضبوط ہونا تھا اور وہ پہلے ہی قدم پہ بری طرح گری تھی

وہ سر ہاتھوں میں گرائے بیٹھی رہی وہ کہاں جائے گی عمر کے گھر سے اسی لئے نکلی تھی کہا پنے باپ کے لئے گھر جائے گی لیکن اسکو تو یہ بھی نہیں پتہ تھا کہ وہ گھر کس ایریا میں تھا

اس نے بے بسی سے آسمان کی طرف دیکھا تھا

یہ کیسی آزمائش ہے میرے اللہ ؟ اور اگر آزمائش ہے تو سر خرو کرنا میں تیری بڑی کمزور بندی ہوں

اچانک اسکی نظر آس پاس گزرتے لوگوں پہ پڑی تھی

وہ اسے عجیب نظروں سے دیکھ رہے تھے کچھ طنزیہ تو کچھ استہزائیہ کچھ پر تجسس تو کچھ ملامت بھری نظریں ہا لے نے کراہ کر آنکھیں میچ لی تھیں اسکی تصویر دو دن سوشل میڈیا پہ ٹاپ ٹرینڈ رہی تھی کون بھول سکتا تھا وہ مرے مرے قدموں سے اٹھی اور پارکنگ ایریا کی طرف بڑھ گئی

اب اسکا رخ سلطان ہولڈنگز کی جانب تھا

وہ جب سلطان ہولڈنگز پہنچی تو کسی نے اسکو روکنے کی جرات نہیں کی شاید کسی کو یہ حکم نہیں تھا ریسپشن ڈیسک پہ بیٹھی لڑکی نے مسکرا کر اسے خوش آمدید کہا ہا لے نے سر کے خم سے جواب دیا اور آگے بڑھ گئی یہ سفر اسکی زندگی کا سب سے لمبا سفر تھا اسکے قدم من من بھر کے ہو رہے تھے دل میں ابال اٹھ رہا تھا مٹھی بھینچ رکھی تھی آنکھیں بار بار نم ہوتی تھیں جنہیں وہ بے دردی سے رگڑ رہی تھی

اسکے جاتے ہی ایک دراز قد سیاہ آنکھوں والا نوجوان ریسپشن ڈیسک تک آیا تھا ریشسنسٹ سے شمس سلطان کا پوچھا اور آگے بڑھنے لگا جب وہ اسے روکنے لگی تھی

سر پلیز آپ اس طرح نہیں جا سکتے مجھے پہلے شمس سر کو انفارم کرنا ہوگا وہ بوکھلا سی گئی تھی

وہ پورا کا پورا اسکی طرف مڑا تھا ہونٹ مسکراہٹ میں ڈھلے تھے گال کا گڑھا واضح ہوا تھا دونوں ہاتھ ریسپشن ڈیسک پہ رکھے وہ اسکی طرف جھکا تھا

کیا تم مجھے جانتی نہیں ہو؟ میں شمس سلطان اور معراج سلطان کا داماد ہوں یہاں کا اگلا باس ہاں ٹھیک ہے ابھی ہمارے تعلقات درست نہیں ہیں لیکن باسز ایک دن ٹھیک ہو ہی جاتے ہیں ملازمین کو چاہیے کہ انکے . . . معملات سے دور رہیں اور ہر باس کو ایک سی عزت اور احترام دیں کیا پتہ نئے آنے والے باس کا دماغ گھوم جائے اور وہ ریشپسنسب کو فائر ہی کر دے آخر میں معصومیت سے بول کر پیچھے ہٹا تھا

اس لڑکی نے بے اختیار تھوک نگلا تھا

آپ جا سکتے ہیں باس . . وہ سفید پڑتے ہوئے چہرے کے ساتھ بولی تھی (اس نے ہا لے سلطان کو اغوا کر رکھا تھا یہ بات ہی اس لڑکی کا)خون خشک کر رہی تھی

عمر نے افسوس سے سر کو نفی میں ہلایا تھا

اونہوں ایسے نہیں . . مسکرا کر کہو چلو جلدی پہلے کھل کر مسکراو اور پھر کہو

آپ . جا سکتے ہیں باس وہ جبرا مسکراتے ہوئے بولی تھی

عمر ایک نا پسندیدہ نظر اس پہ ڈالتا آگے بڑھ گیا تھا

اسکو تو مسکرانا بھی نہیں آتا آنے دو مجھے کمپنی سب سے پہلے اسی کو فائر کروں گا ہو نہہ

وہ سر جھٹکتے آگے بڑھ گیا تھا

ہا لے لفٹ سے نکلتے ہی شمس سلطان کے آفس کی جانب بڑھ گئی تھی اس نے آفس کا دروازہ کھولنا چاہا لیکن وہ لاکڈ تھا اس کے ابرو سکڑے تھے ساتھ ہی اسے اپنے باپ کے آفس سے کچھ آوازیں سنائی دیں شمس سلطان کے آفس کے ساتھ ہی معراج سلطان کا آفس تھا

اسکا باپ نہیں تھا تو اسکے آفس سے آواز ؟ ؟

اس نے کانپتے ہاتھوں سے دروازہ کھولا تھا لیکن سامنے کے منظر نے جیسے اسکی روح کھینچ لی ہو دل سے خون رسنے لگا تھا دل میں اٹھتے ابال مزید بڑھ گئے تھے

سامنے شمس سلطان پاور سیٹ سے ٹیک لگائے بیٹھے تھے فون کان سے لگائے وہ کسی سے ہنس ہنس کر بات کر رہے تھے ہا لے کو دیکھ کر انکی مسکراہٹ سمٹی تھی آنکھوں میں سرد مہری در آئی تھی

وہ اسی طرح چوکھٹ پہ کھڑی رہی شل بے حس و حرکت کرب کی انتہا کو پہنچی ہوئی

یہ اسکے باپ کی جگہ تھی ابھی اسکو مرے دو دن ہوئے تھے اور اس کے چچا نے اس آفس پہ قبضہ کر لیا تھا تمہاری جرات کیسے ہوئی میرے آفس میں قدم رکھنے کی؟ وہ پھنکارے تھے

ہا لے کے بے جان وجود کو جیسے کسی نے جھنجھوڑ کر جگایا تھا

.اسکے حلق میں آنسوؤں کا گولہ اٹکا تھا لیکن یہ طے تھا کہ وہ کم از کم اپنے باپ کے قاتل کے سامنے روئے گی نہیں

یہ میرے باپ کا آفس ہے آپ یہاں کیوں ہیں اسکی آواز میں واضح لرزش تھی

اوہ مجھے تو پتہ ہی نہیں تھا تمہارا شکریہ مجھے یہ بتانے کہ لئے کہ یہ تمھارے باپ کا آفس ہے لیکن تم ذرا اپنی معلومات اپ گریڈ کر لو وہ اپنی سیٹ پہ ٹانگ پہ ٹانگ چڑھائے مزید رعونت سے بیٹھ گئے تھے

یہ آفس . تمہارے . . . باپ کا تھا انہوں نے تھا پہ زور دیا تھا اب یہ آفس میرا ہے شمس سلطان کا اور میں یہاں تم جیسی بد کردار لڑکیوں کے داخلے ممنوع قرار دیتا ہوں بہتر ہوگا کہ اپنی شکل لے کر یہاں سے دفع ہوجاؤ انکی آواز ٹھنڈی تھی ریڑھ کی ہڈیوں کو سرد کرنے جیسی ٹھنڈی

ہا لے دو تین قدم آگے آئی تھی شمس کی سرد آنکھوں میں دیکھتی بولی تھی

میں یہاں ہزار بار آؤں گی میرے باپ نے آپ کی کمپنی کے پچیس فیصد شیئرز خریدے تھے آپ کو چاہیے کہ مجھے ایک ایک پیسے کا حساب دیں مجھے اور میرے بھائی کو ہمارا حصہ دیں ہمارا حق دیں آپ نے ہما رے اکاؤنٹس فریز کروا دئیے ہیں آپ نے میرے باپ کے لاکر خالی کر دئیے ہیں میرے باپ کے آفس پہ قبضہ کر لیا آپ نے میرے . . (وہ یہ نہیں کہہ سکی کہ آپ نے میرے باپ کو قتل کر دیا وہ نہیں کہہ سکتی تھی اسکی اپنی مجبوریاں تھیں)اسکا بھائی تھا

شمس نے نا پسندیدگی سے اسکو دیکھا تھا

میں بالکل بھی نہیں جانتا تم کیا بکواس کر رہی ہو کس اکاؤنٹ اور کس لاکر کی بات کر رہی ہو میں نے یہ سب نہیں کیا اور رہی بات تمہارے حصے کی تو جاؤ ایک پیسہ بھی نہیں دوں گا بابا جان کی جائیداد کی اٹارنی میرے پاس ہے سو تم کچھ نہیں کر سکتیں ویسے تمھیں شرم آنی چاہئے باپ کو مرے جمعہ جمعہ آٹھ دن نہیں ہوئے اور آگئی ہو حصہ لینے تف ہے تم پہ

وہ حقارت سے بولے تھا

وہ کیسی دھٹآئی سے جھوٹ بول رہے تھے ہا لے کو رنج ہوا

میں آپ پہ کیس کر سکتی ہوں آپ اس طرح میرا حق غصب نہیں کر سکتے مرے بھائی اور میری پڑھا ئی رہتی ہے آپ کو شرم آنی چاہئے اپنے مرحوم بھائی کے بچوں کا حق کھاتے ہوئے

کیس کروگی اوکے انہوں نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلایا تھا

جاؤ کرو کیس ایک نہیں دس کیس کرو لیکن تمہاری سنے گا کون تمہاری کریڈیبلٹی کیا ہے ایک آوارہ گھر سے بھاگی ہوئی لڑکی اور پھر آتا ہوں میں شمس سلطان ایک با عزت اور معزز شہری ایک با وقار آدمی ایک کامیاب بزنس میں ایک ایسا عظیم آدمی جس نے اپنے بھائی کی وفات کے بعد بھی اپنی بھابی اور بھتیجے کو گھر میں رکھا ہوا ہے میرے مقابلے میں تمہاری کون سنے گا میں جج خرید لوں گا میں گواہوں کے منہ بند کر دوں گا ثبوت مٹا دوں گا تم کیا کروگی ہا لے ؟

ہر کوئی بکا و نہیں ہوتا آپ ہر کسی کو نہیں خرید سکتے اس نے جیسے کوئی امید کا سرا ڈھونڈنا چاہا

ہاں بالکل سہی کہہ رہی ہو جو بکا و نہیں ہوتا وہ ڈرا ہوا ہوتا ہے اپنی کسی کمزوری کسی فیملی ممبر کی وجہ سے میں انکی کمزوری خرید لوں گا میں انکی فیملی کو نقصان پہنچاؤں گا اپنا خاندان برباد کر کے کو ئی تمھیں انصاف نہیں دلوائے گا میں کورٹ میں ایسے لوگ لاؤں گا جو قرآن پہ ہاتھ رکھ کر کہیں گے کہ تم مجھ سے وقتافوقتا کا فی رقم لے چکی ہو اور بالفرض اگر کوئی تمہارا کیس لڑنے کو تیار ہو بھی جائے تو میں جج کو مجبور کر دوں گا کہ وہ تمھیں ڈیڑھ سال بعد کی تاریخ دے میں اس کیس کو بیس سال چلاؤں گا اور آخر میں

مھارے حصے میں کیا ائے گا؟ کچھ بھی نہیں تم خالی ہاتھ رہ جاؤ گی تمہاری فیملی تم سے منہ موڑ لے گی تمہارا سو کالڈ شوہر تمھیں چھوڑ دے گا اسلئے بہتر ہے گھر جاؤ اور آرام کرو اس وقت شمس سلطان ایسا فرعون بنا ہوا ہے کہ کوئی بھی موسیٰ مجھے روک نہیں سکتا وہ نخوت سے کہہ رہے تھے

ہا لے نے زخمی نظروں سے انکو دیکھا تھا

آپ . . ایسا کیسے کر سکتے ہیں آپ کو خود سے شرم نہیں آتی میں آپ کی بھتیجی ہوں میرا باپ آپ کا بھائی تھا آپ ایسا کیوں کر رہے ہیں اخر ؟

میں ایسا اسلئے کر رہا ہوں کیونکہ مجھے تم سے سخت نفرت ہے تم نے جو کچھ کیا اس عمل سے تم نے میرے دل میں اپنی عزت اور اپنی محبت ختم کروادی تم ایک بد کردار لڑکی ہو اور شمس سلطان کو بد کر داروں سے سخت نفرت ہے ٹھیک ہے میں سخت تھا غصیل تھا لیکن میں تمھیں پسند کرتا تھا تم سے محبت کرتا تھا اور تم تم نے کیا کیا سارے خاندان کی نیک نامی پہ دھبہ لگا دیا تم ہا لے تم نے اپنی عزت اور محبت میرے دل سے خود ختم کی ہے اور اب یہاں سے دفع ہوجاؤ میں تمہاری شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتا اپنے بھائی کے لئے پریشان ہو نے کی ضرورت نہیں ہے اسکی فیس اور اسکی پڑھائی کے اخراجات میں دیکھ لوں گا وہ میرا بھتیجا ہے وہ احسان کر نے والے انداز میں کہہ رہے تھے اسی وقت کھلے دروازے سے عمر حیات اندر داخل ہوا تھا وہ دونوں ایک ساتھ مڑے تھے اوہ تو یہ جناب بھی تشریف لائے ہیں مطلب یہ سارا پلان تھا شرم کرو ہا لے شرم انکے لہجے میں تضحیک تھی

ہا لے تو گویا بپھر ہی گئی تھی

ہر بار میں ہی کیوں شرم کروں آپ نے اپنی شرم کہاں بیچ کھائی ہے؟ ہمارے اثاثے چھپا لئے ہمارے اکاؤنٹس فریز کر دے میرے باپ کو ہسپتال میں . . . عمر نے آگے بڑھ کر اسکے منہ پہ اپنا بھاری ہاتھ رکھ دیا تھا وہ جھٹپٹانے لگی تھی لیکن اسکی گرفت مضبوط تھی

اصل میں یہ صدمے میں ہیں انکی وجہ سے میں معذرت کرتا ہوں آپ پلیز ان باتوں کو دل پہ نہ لیجئے گا میں انہیں لے جاتا ہوں آپ اپنا کام کریں پلیز وہ ہنوز ہا لے کے منہ پہ ہاتھ رکھے کہہ رہا تھا

شمس نے بس سر ہلایا تھا ح

عمر اسی طر ہا لے کو کھینچتے ہوئے باہر لے گیا تھا

وہ عمر کے بازو پہ ناخن مار رہی تھی لیکن اسکو تو جیسے پرواہ ہی نہیں تھی لفٹ میں آ کر عمر نے اسکو آزاد کیا تھا وہ زخمی شیرنی کی طرح اس پہ جھپٹی تھی

تم . تمہاری ہمت کیسے ہوئی ہاتھ کیسے لگایا تم نے مجھے ؟ میں تمھیں چھوڑوں گی نہیں اپنے ہاتھوں سے تمہاری جان لے لوں گی تم نے مجھے روکا ؟ کیوں روکا ؟ وہ مجھے بے شرم کہہ رہے ہیں بے غیرت کہہ رہے ہیںا ور وہ خود کیا ہیں میرے باپ کو ہسپتال میں گھس کر مار دیا اور تم تمہاری جرات کیسے ہوئی مرے معاملے میں دخل دینے کی بولو ؟ کس نے حق دیا تمھیں ؟ وہ حلق کے بل چلاتے ہوئے عمر پہ چڑھ دوڑی تھی

عمر نے تندہی سے اسکو گھورا تھا

صدمہ آپ کے دماغ پہ چڑھ گیا ہے اس لئے انکے سامنے یہ ساری بکواس کرنے گئی تھیں آپ کیا لگتا ہے آپ کو ہاں وہ شرمندہ ہو کر آپ کے قدموں میں گر جائیں گے؟ یا پھر آپ کے حصہ مانگنے پہ فورا سے اٹھ کر آپ کو حصہ دے دیں گے؟ یہ لگا تھا آپ کو؟ وہ اسی وقت آپ کا گلا گھونٹ کر آپ کو مار دیتے آپ کی لاش تک نہ ملتی وارثوں کو یا پھر وہاج کے آج حسن کو مار دیتے آپ کی ماں کو مار دیتے وہ ایک قتل کر چکےہیں دوسرا کوئی مسئلہ نہیں انکے لئے بدلہ لیں گی انتقام لیں گی اس طرح لیں گی؟ یہ پلان ہے آپ کا؟ وہ سخت غصے میں تھا اسکا چہرہ سرخ ہو رہا تھا

ہا لے کے اوپر جیسے کسی نے ٹھنڈا برف پانی ڈال دیا تھا لیکن بظاہر گردن کڑآ ئے رکھی

تم میرے معملات سے دور رہو عمر حیات میں جو چاہے کروں تم ہوتے کون ہو مجھ پہ حق جمانے والے ؟ تمہا ری حیثیت کیا ہے؟ باپ میرا مرا ہے ناں تمہارا نہیں تکلیف میں جانتی ہوں تم نہیں اگر میرا بھائی مرتا ہے تو مار دیں لیکن میں خاموش نہیں بیٹھوں گی اور تم آئندہ میرے معملات سے دور رہنا انگلی اٹھا کر اسکو وارن کیا تھا جج صاحب کی موت آپ سے زیادہ میرا معاملہ ہے یہ بات آپ اپنے ذہن میں بٹھا لیں اور اگر آئندہ آپ نے میرے معملات کو خراب کرنے کی کوشش کی تو اچھا نہیں ہوگا ہا لے خاموش بیٹھنے کا کون کہہ رہا ہے آپ کو ہر کام کو کرنے کی ایک "آسٹریٹجی "ہوتی ہے آپ کو ایک حساب سے چلنا ہوگا ورنہ باپ تو مر ہی گیا ہے باقی خاندان کی لاشیں بھی جلد مل جائیں گی اب کے اسکا لہجہ بلند نہیں تھا اسکے لہجے میں کاٹ سی تھی

اور اسکی آخری بات نے ہا لے کا دل بری طرح دکھا دیا تھا اسکے پاس بولنے کو کچھ نہیں تھا

وہ اپنی جلد بازی کی وجہ سے اپنے خاندان کو کھونے لیو جا رہی تھی یہ خیال ہی جانا تھا

اسی وقت لفٹ کھلی تھی وہ گرینڈ فلور پہ آ گئے تھے ہا لے بہت سی امیدوں کے ساتھ اوپر گئی تھی لیکن واپس پہ وہ اسکے ہاتھ خالی تھے وہ بے خوف گئی تھی واپسی پہ اپنے خاندان کی موت کا خوف ساتھ لائی تھی اس نے جس غم اور ڈپریشن کو کھینچ کر خود سے الگ کیا تھا وہ ایک بار پھر ایک چور دروازے سے اسکے دل میں داخل ہوگیا تھا اب کی بار زیادہ تیزی سے اور زیادہ شدت سے ہا لے کو لگا تھا جیسے وہ اب کبھی اپنے خاندان کے لئے کچھ نہیں کر سکے گی اگر کچھ کیا تو وہ انہیں کھو دے گی

خاندان کو کھو دینے کا خوف ہر خوف سے بڑا ہوتا ہے

معراج سلطان کے قتل کے ایک ہفتہ بعد

وہ صبح ذرا خوش گوار سی طلوع ہوئی تھی لیکن بس کچھ ہی لوگوں کے لئے اگر عمر کے بنگلے میں آ کر ہا لے کے کمرے میں جھانکو تو وہ اپنے بیڈ پہ چت لیٹی رو رہی ہے ایک ہفتے سے اسی کمرے میں بند تھی

ہارون ہر روز آتا اور اس کے دروازے پہ ٹھہر کر چلا جاتا ہا لے اس کے سامنے بھی نہیں جاتی تھی بخش ایک دو بار آیا تھا وہ ہا لے کو کچھ سامان دے کر گیا تھا اور ایک موبائل بھی وہ اب یا تو روتی رہتی یا اس موبائل میں نہ جانے کس کس کو کالز کرتی کیا کیا پوچھتی لیکن جب بھی کال بند ہوتی اسکے چہرے پہ مایوسی ہی ہوتی عمر کی نوکری جا چکی تھی لیکن پھر بھی وہ روز صبح کہیں نہ کہیں جاتا تھا اور شام کو واپس آجاتا تھا اپنے باپ کی موت کو قبول کرنے کے بعد اس نے غم کو بھی قبول کر لیا تھا اب یہی غم اسکی زندگی تھا اسی وقت دروازہ ایک ہلکی سید سکت کے بعد کھلا تھا چوکھٹ میں عمر کھڑا تھا سفید شرٹ کے ساتھ نیلی جینز پہنے اسکے بال آج بھی ماتھے پہ بکھرے تھے آنکھوں میں سنجیدگی کے ساتھ گہری اداسی بھی تھی اسکی موجودگی محسوس کرتے ہا لے کے جبڑے تن گئے تھے آنکھوں کے تاثرات یکدم بدلے تھے ان میں غصہ غم

نفرت بیک وقت در آئے تھے

لفٹ والے واقعے کےبعد وہ آج اسکے سامنے آیا تھا

وہ ہا لے کے پاس بیڈ پہ آ کر بیٹھ گیا تھا کھڑکی کے بلائنڈز سے آتی روشنی عمر کے چہرے پہ پڑ رہی تھی اسکی شیو کافی دنوں کی بڑھی ہوئی لگتی تھی کافی دیر خاموش رہنے کے بعد اس نے بولنا شروع کیا تھا

آپ کب تک اس طرح خود کو ازیت دیتی رہیں گی؟ آگے کا کچھ تو سوچا ہوگا ناں آپ نے ؟ اپنے باپ کی زمین انکا حق آپ کا حق سب کچھ کس طرح واپس لینا ہے انتقام کیسے لینا ہے کیا آپ کے پاس کوئی پلان ہے؟ وہ اپنے ازلی مدھم لہجے میں پوچھ رہا تھا اسکی آواز صحرا کے پیاسوں کی تاثیر مٹاتی تھی

میں آج جا رہی ہوں تمہارے گھر سے وہ چھت پہ نظریں جمائے بولی تھی مدھم سا

میں یہ تو نہیں کہہ رہا ؟ اور یہاں سے جا کر کریں گی کیا؟ کہاں جائیں گی؟

جہنم میں چلی جاؤں گی لیکن تمہارے گھر نہیں رکوں گی تمہاری شکل دیکھ کر مجھے ازیت ہوتی ہے مرے زخم تازہ ہوتے ہیں جی چاہتا ہے تمھیں جان سے مار دوں بابا کی آخری خواہش پوری ہوگئی ہے اب میں تمہاری شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتی مجھے ابھی اور اسی وقت طلاق دو میں جانا چاہتی ہوں

عمر بھنویں بھینچے اسکو دیکھے گیا

طلاق تو میں مر کر بھی نہیں دوں گا یہ بات آپ اپنے خرافاتی ذہن میں بٹھا لیں میں جج صاحب سے وعدہ کر چکا ہوں انہوں نے آپ کی ذمہ داری مجھے دی تھی میں آپ کو نہیں چھوڑ سکتا آپ چاہیں تب بھی نہیں اورا گر خود چاہوں تب بھی نہیں اسکا لہجہ حتمی تھا

ہا لے نے کوئی جواب نہیں دیا وہ اسی طرح لیٹی رہی عمر یاسین سے اسکو دیکھتا رہا

آپ کیوں خود کو ازیت دے رہی ہیں؟ میں آپ کو ایسے نہیں دیکھ سکتا آپ کیا بنتی جا رہی ہیں؟ یہ ہا لے سلطان نہیں ہے وہ جو کبھی کسی مصیبت سے ڈرتی نہیں تھی جو نڈر تھی جو بہادر تھی جو اپنے ساتھ برا کرنے والوں کو قبر تک نہیں چھوڑتی تھی وہ ہا لے نہیں ہے یہ آپ کوکیا ہو گیا ہے؟ اپنا انتقام کیوں نہیں لے رہیں آپ ؟

اس طرح تو سب سے پہلا بدلہ تم سے لینا چاہیے عمر تم نے جو کچھ بھی کیا میرے ساتھ اس سب کا حساب دینا تو دور تم تو اپنا گناہ تک نہیں مانتے تمھیں گھن نہیں آتی خود سے میرا باپ مرتے وقت بھی تمھیں پکار رہا تھا وہ میرے خواب میں آ کر مجھے کہتا ہے عمر کے ساتھ رہو میں نہیں جانتی انکا تمھارے ساتھ کیا تعلق تھا لیکن جو بھی تھا بہت گہرا تھا بہت مضبوط تھا آج تک مجھے لگا تھا وہ سب سے زیادہ محبت مجھ سے کرتے ہیں لیکن نہیں تم تو شروع سے میرے رقیب ہو میرے باپ کی محبت میں تمہارا حصہ ہے جانتے ہو اتنے دنوں میں کتنی بار تمہاری جان لینے کا سوچا ہے؟ وہ اس سے پوچھ رہی تھی عمر خاموش رہا جب جب میرا دل دھڑکتا ہے تب تب لیکن میں کیوں کچھ نہیں کرتی پتہ ہے؟ کیونکہ مجھے ہر بار میرے باپ کی آواز سنائی دیتی ہے

،،عمر کو بلاؤ ،،عمر کو مت چھوڑنا

انکا تمھیں بلانا میرے دل کو مار گیا ہے مجھے بے بس کر گیا ہے میں اس انسان کو کیسے مار دوں جسکو آخری وقت میں میرے بابا نے پکارا جسکو بابا نے اپنا پروٹیکٹر سمجھا میں تمھیں نہیں مار سکتی عمر کیونکہ ابھی میرا غم تازہ ہے لیکن جس دن میرا غم ذرا دیر کو مجھے بھولا اس دن میں تمھیں مار دوں گی اور میں نہیں چا ہتی وہ دن کبھی آئے میں قیامت کے دن اپنے باپ کے سامنے سر جھکائے نہیں رکھنا چاہتی میں انکی آخری پکار کو "ر ائیگاں "نہیں جانے دے سکتی تمہارے لئے بہتر ہے مجھے طلاق دو تاکہ میں یہاں سے جا سکوں اسکا لہجہ ہموار تھا

اور آپکا بدلہ آپ کے باپ کا قتل سب معاف ہے؟ ہاں وہ تندہی سے بولا تھا

تمھیں کیا لگتا ہے میرا دل نہیں چل رہا مجھے تکلیف نہیں ہو رہی میرا دل کرتا ہے میں انکا گلا دبا دوں ایک ایک سڑک پہ انکو گھسیٹوں انکو گولیاں ماروں کیا کروں میں ہاں کیا کروں ؟ کس سے بدلہ لوں چچا سے ؟ باپ مر گیا اب وہ میری ماں کو بھی مار دے گا وہ میرے . . . . میرے بھائی کو مار دے گا وہ لوگ طاقتور ہیں میرا بھائی بہت معصوم ہے کم عمر ہے میں اسکو کیسے ان سب میں گھسیٹوں تم نے دیکھا نہیں اس نے کیسے میرے باپ کو مار دیا ؟ ڈاکٹر پولیس فوٹیج سب کچھ بک گیا خرید لیا گیا چپ کروا دیا گیا ڈیلیٹ کروا دیا گیا اور بلفرض اگر میں بدلہ لینے کے لئے راضی ہو بھی جاؤں تو کیا کروں گی؟ میں ایک عام لڑکی ہوں نہ میں فنانشلی سٹر انگ ہوں نہ میرے پاس تعلقات ہیں نہ ثبوت نہ گواہ یہ ایک ویڈیو کو کس کس عدالت میں لے کر پھرتی رہوں گی جو لوگ میرے باپ کو ہسپتال میں گھس کر مار سکتے ہیں وہ اس ویڈیو کے لئے مجھے یا میرے بھائی کو بھی مار سکتے ہیں میرا بھائی اس گھر میں رہتا ہے ایک منٹ ایک منٹ سے بھی کم وقت میں مار دیں گے ایک ہفتہ میں نے صرف غم نہیں منایا میں نے ہر جگہ چیک کیا ہے میں نے ہر راستہ دیکھا ہے

میرے چچا نے ہمارے اکاؤنٹس فریز کروا دئیے ہیں اور اب میرے پاس کوئی رقم نہیں ہے بابا کے پلا ٹس بابا کا گھر اس کے سارے کاغذات مسنگ ہیں میرے پاس جو واحد پیسہ ہے وہ میرے باپ کی پنشن ہے اتنے پیسے تو کیس کی ایک سماعت میں لگ جاتے ہیں

میرے پاس تعلقات نہیں ہیں کون میرا ساتھ دے گا میں اکیلی ہوں میں یہ نہیں کہہ رہی کہ میں اکیلی کچھ نہیں کر سکتی کروں گی انتقام یا انصاف لوں گی لیکن پہلے میں حسن کو اس ملک سے باہر بھیجوں گی اس کے بعد خود کو مضبوط کروں گی پھر میں ان لوگوں سے انتقام لوں گی کیونکہ اب میرا مقصد بس یہی ہے لیکن تب تک کے لئے کوئی زمین نہیں چاہئے مجھے کوئی حق نہیں چاہئے مجھے میرا بھائی چاہئے میری ماں چاہئے بس وہ اب بھی چھت کو گھور رہی تھی

؟ اپنی زمین خیرات میں دے دی کیسی بزدلی ہے یہ ؟ اپنے حق سے پیچھے ہٹنا بزدلی ہوتی ہے اپنا حق بغیر لڑے کسی کو دے دینا قا ئر لوگوں کا کام ہے آپ کیوں ایسی بن رہی ہیں جس ہا لے کو میں جانتا ہوں وہ ایسی نہیں تھی وہ ایک انجان آدمی کو آدھی رات کے وقت اکیلی ہسپتال لے گئی تھی اس ہا لے نے اسکو اپنا خون دیا تھا وہ ہا لے بہادر تھی بے خوف نڈر تھی یہ ہا لے کمزور کیوں ہے کیا بنتی جا رہی ہے یہ ؟ آپ نے میرے پیروں کو جھلسا دیا حلانکہ آپ تو کسی کو تکلیف میں دیکھ بھی نہیں سکتی تھیں اب آپ کو کسی کو تکلیف دینے میں مزہ آنے لگا ہے آپ کا دوست ہر روز آ کر یہاں صبح سے شام تک کھڑا رہتا ہے دھوپ گرمی بارش کیا ہے جو وہ برداشت نہیں کرتا لیکن آپ اسکو دیکھنا تک نہیں چاہتیں آپ کا بھائی وہ کتنا معصوم اور کمسن ہے اسکو آپ کی ضرورت ہے لیکن آپ آپ کا تو اپنا غم ختم نہیں ہو رہا آپ خود کو ازیت دیتے دیتے اسکی عادی ہوتی جائیں گی ٹھیک ہے جب کوئی اپنا مر جائے تو مناؤ سوگ رہو گلٹ میں رہو غم میں روو ماتم کرو لیکن ایک اسٹیج "ریکووری "کا بھی تو ہونا چاہیے ناں ؟ ریکوور کریں ہا لے یہ بہت ضروری ہے مرنے والوں کے ساتھ مر نہیں جاتا باقی رہا جانے والوں سے منہ موڑا نہیں جاتا مجھے سزا دینا چاہتی ہیں دیں کوئی ایسا ثبوت میرے منہ پہ لا کر ماریں کہ اگلی سانس لیتے ہوئے بھی شرمندگی محسوس کروں میں یہ آپ کے خالی خولی الزام پہ کوئی یقین نہیں کرے گا آپ کا باپ مر گیا ہے ماں مر جائے تو اپنے لئے دعائیں خود کرنی پڑتی ہیں باپ مر جائے تو اپنا باپ خود بننا پڑتا ہے (کہتے ہوئے دل سو بار ڈوب کر ابھرا تھا)اب اپنا باپ خود بنیں جانتی ہیں باپ کون ہوتا ہے وہ دھیمے لہجے میں بول رہا تھا ہا لے لا شعوری طور پہ اسکو دیکھے گئی

وہ جو ساری دنیا سے بیسٹ دے جو اپنا غم چھپا کر اولاد کی خوشی منائے جو آپ کے لئے ہمیشہ بہترین سوچے کسی کام سے روکے تو کسی پہ فل سپورٹ کرے ماں کو دیکھا ہے کبھی اولاد کی سچی جھوٹی ہر بات پہ یقین کر لیتی ہے لیکن باپ وہ ہر بات پہ یقین نہیں کرتا اسکو یقین دلانے کے لئے ثبوت لانے پڑتے ہیں جان مارنی پڑتی ہے وہ ہر بات پہ ہاں نہیں کہہ دیتا اس سے ہاں کروانے کے لئے محنت کرنی پڑ تی ہے کبھی جھوٹ تو کبھی بہانے بنانے پڑتے ہیں وہ آپ سے سارا دن لڑے گا ڈانٹے گا لیکن دنیا کے سا منے وہ آپ کو دیفیٹد کرے گا ہر کوئی آپ کا باپ نہیں بن سکتا بلکہ کوئی بھی آپ کا باپ نہیں بن سکتا اس کے مرنے کے بعد بس آپ خود صرف آپ اپنے باپ ہوتے ہو آپ کی ماں ہر جگہ بنا سوچے سمجھے آپ کے لئے لڑنے پہنچ جا تی ہے لیکن آپ کا باپ وہ پہلے سارا مسئلہ دیکھتا ہے پھر سوچتا ہے پھر ثبوت یا گواہ لاتا ہے اور پھر جا کر ان لوگوں کا گریبان کھینچتا ہے جنہوں نے آپ کے ساتھ غلط کیا ثبوت لائیں ہا لے میرے خلاف ثبوت لائیں پھر لڑیں سزا دیں گریبان پکڑیں اسکی آواز میں نرمی تھی

ہا لے اٹھ کر بیٹھ گئی تھی

تمھارے پاس کیا ثبوت ہے کہ تم بے گناہ ہو؟ تمہارے پاس بھی تو بس الفاظ ہیں تم کیوں کوئی ثبوت نہیں دیتے عمر ؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.