Chapter 27: باب 27

یہ ایک دو کمروں کا چھوٹا سا اپارٹمنٹ تھا دیواروں پہ جا بجا لگی پینٹنگز لگی تھیں چھوٹا سا لاؤنج اور اوپن کچن بس یہی نر مین اور نوح کی ساری دنیا تھی ان کے والدین ایک کار کریش میں مر گئے تھے تب نوح پندرہ سال کا تھا اور نر مین چھ سال کی تب سے لے کر اب تک نوح اور نر مین کی ساری ذمہ داری انکے خالو فہیم مرزا پہ آ چکی تھی وہ دونوں اس وقت لاونج میں رکھے صوفے پہ بیٹھے چائے پی رہے تھے جب ڈور بیل بجی نوح چا ئے کے کپ کو میر پہ رکھتا دروازے کی طرف بڑھ گیا لیکن اسکو دروازہ کھولنے کی ضرورت نہیں پڑی یاقوت اپنے ہا تھ میں موجود کارڈ سے دروازہ کھول کر اندر آ گیا تھا نوح کو دیکھتے ہوئے اس نے کارڈ ہوا میں لہرایا تھا اس نے سفید سلک شرٹ کے ساتھ سفید ہی جینز پہن رکھی تھی بال جیل سے پیچھے کو جمائے وہ کافی اچھا لگ رہا تھا

برو . تمھیں آنے کی کیا ضرورت تھی میرے پاس کارڈ تو تھا خوامخواہ زحمت کی تم نے وہ مصنوعی افسوس سے کہہ رہا تھا

نوح خاموشی سے اسکو دیکھتا رہا

کیوں آئے ہو یہاں ؟ کیا کام تھا؟ اسکا لہجہ بے لچک تھا

یار اس ایس پی کو سسپینڈ کر دیا گیا ہے سیلیبریشن پارٹی دے رہا ہوں میں انوائٹ کرنے آیا ہوں تمھیں وہ دونوں چلتے ہوئے لاؤنج میں آگئے تھے یاقوت ایک صوفے پہ دھپ سےگر گیا تھا اس کے ذرا فاصلے پہ نر مین بیٹھی تھی نر مین ایک دبلی پتلی سی صاف رنگت اور سیاہ لمبے بالوں والی خوش شکل سی لڑکی تھی اس کے چہرے میں سب سے زیادہ متاثر کن اسکی "سبز "آنکھیں تھی آنکھوں کا یہ رنگ اسکو اپنی ماں سے ملا تھا وہ پکی پٹھان تھیں اپنے پیرنٹس کی وفات کا حادثہ نر مین کے ذہن سے چپک کر رہ گیا تھا اسکا دماغ کمزور تھا وہ چھوٹی چھوٹی چیزوں سے ڈر جاتی تھی وہ اپنی عمر کی لڑکیوں جتنی چالاک نہیں تھی بلکہ یہ کہنا بہتر ہوگا کہ وہ معصوم تھی بے حد معصوم

یاقوت کو دیکھ کر اس نے سلام کیا تھا

نوح نے ناگواری سے یہ منظر دیکھا تھا

نر مین بیٹے تم اندر جاؤ اس نے نرمی سے اپنی بہن سے کہا تھا

یاقوت نے گردن موڑ کے نوح کو مسکرا کر دیکھا تھا

اور میرے لئے کافی کون بنائے گا؟ وہ ہنوز مسکرا رہا تھا

میں بنا دیتی ہوں یاقوت بھائی نر مین ہلکی آواز میں بولی تھی

تم کتنی سویٹ ہو یار وہ خوش دلی سے بولا تھا

میری بہن تمہاری نوکر نہیں ہے جو تمھارے لئے چائے کافی بناتی رہے نوح اکھڑ لہجے میں کہہ رہا تھا تم اندر جاؤ نیرو میں کافی بنا دوں گا بیٹا

نر مین خاموشی سے اپنے کمرے کی جانب بڑھ گئی تھی

یاقوت نے اپنے پیر اسی چھوٹی سی میر پہ کینچی کی صورت رکھ لئے تھے جہاں کچھ دیر قبل پی گئی چائے کے کپ رکھے تھے

نر مین نوکر نہیں ہے لیکن تم تو ہو ناں ؟ اچھا نوکر نہ سہی میرے باڈی گارڈ میرے keeper تو ہو ناں ؟ جاؤ تم کافی بنا کر لاؤ میرے لئے اس کا لہجہ نارمل تھا لیکن اسکی آنکھوں میں استہزا تھا

نوح نے چند لمحے چبھتی ہوئی نظروں سے اسکو دیکھا تھا اور پھر کچن کی طرف بڑھ گیا تھا

اسپریسو ڈبل شاٹ . یاقوت نے پیچھے سے ہانک لگائی تھی

تھوڑی دیر بعد نوح ایک ٹرے میں دو کافی کے مگ لئے آ رہا تھا صوفے پہ بیٹھتے ہوئے اس نے ایک مگ یاقوت کو تھمایا تھا اور دوسرا ٹرے میں ہی رکھا تھا وہ غیر آرام دہ سا بیٹھ گیا

واو یار کیا بات ہے تمہاری وہ کافی کا گھونٹ بھرتے ہوئے بولا تھا میں نے اتنی اچھی کافی زند گی میں دوسری بار پی ہے پہلی بار بتاؤں کب پی تھی؟

کب ؟ نوح نے بے زاری سے سوال کیا تھا

ایک ہفتہ پہلے جب میں ساشا کے ساتھ یہاں تمہارے گھر آیا تھا تب نیرو نے ہم دونوں کے لئے جو کافی بنائی تھی افف کیا بات تھی اسکی وہ آنکھیں بند کیئے محظوظ سا کہہ رہا تھا

جبکہ نوح مرزا کے چہرے کا رنگ یکدم بدلا تھا وہ ایک جھٹکے سے اٹھ کھڑا ہوا تھا

تم ساشا کو میرے گھر لائے تھے

تم . ؟ تمہاری ہمت کیسے ہوئی؟ تم اپنی گرل فرینڈ کو لے کر میرے گھر آئے میری غیر موجودگی میں ؟ . . میری بہن کی موجودگی میں ؟ . وہ بچی ہے معصوم کیا اثر پڑا ہوگا اس پر . . تمہاری جر . .ات کیسے ہوئی؟ اوہ خدایا وہ ساشا کتنی بد زبان ہے گالی دئیے بغیر نہ اسکی بات شروع ہوتی ہے اور نہ ختم ہر دس منٹ بعد وہ ایک سگر یٹ پیتی ہے تم . .ایسی لڑکی کو میرے گھر لے آئے ؟ میری بہن کے پاس کس کی اجازت سے ؟ وہ بول نہیں رہا تھا غرا رہا تھا اسکا بس نہیں چل رہا تھا کہ یاقوت کا منہ نوچ لے

ریلکس برو . . اب اتنی بھی بچی نہیں ہے تمہاری بہن اور کیا ہو گیا اگر میں اپنی گرل فرینڈ کو یہاں لے بھی آیا میں یہاں سے گزر رہا تھا سوچا تمہارے گھر سے ہوتا جاؤں تم نہیں تھے اور نیرو نے مجھے بزات خود دعوت دی تو میں آ گیا اندر بٹ آئی سویر ساشا نے سموکنگ نہیں کی تھی یار . . . وہ اٹھا تھا اور نوح کے پاس جا کر اسکے کان کے قریب جھکا تھا . .. اس نے . . . بس ایک . ڈرگ ڈوز لیا تھا وہ سرگوشی نما آواز میں کہہ کر ہٹا تھا

نوح کا رنگ سفید پڑنے لگا تھا اسکی آنکھیں بے یقینی سے پھیلی تھیں

اس نے بغیر یہاں وہاں دیکھے یاقوت کو بازو سے پکڑا تھا اور اسے تقریبا گھسیٹتا ہوا دروازہ کی جانب لے جانے لگا یاقوت ہنستے ہوئے اسکے ساتھ کھنچا جا رہا تھا نوح نے اسکو داروازے سے باہر دھکا دیا تھا اور در وازے پہ ہاتھ رکھے انگلی اٹھا کر اسکو وارن کیا تھا

یاقوت . . میری بہن اور میرے گھر سے دور رہو آج کے بعد اگر تم میرے گھر کے قریب بھی پھٹ کے تو خدا کی قسم میں تمھیں اپنے ہاتھوں سے مار دوں گا

ٹھاہ کی آواز سے دروازہ اس کے منہ پہ مارتے وہ اندر بڑھ گیا تھا

نر مین . . . نر مین . یہاں آؤ فورا وہ لاؤنج میں کھڑا دھاڑ رہا تھا نر مین فورا کمرے سے نکل آئی تھی اسکی آنکھوں میں استعجاب ابھرا تھا

تھوڑی دیر پہلے تو وہ اچھے موڈ میں تھا؟

اس دن یاقوت کو اندر کیوں آنے دیا تم نے اور مجھے بتایا کیوں نہیں؟

وہ بھائی انہوں نے کہا تھا کہ میں آپ کو نہ بتاؤں ورنہ . . .

ورنہ کیا بولو اب منہ کیوں بند کر لیا ہے

ورنہ . . . ورنہ وہ پھر کبھی بھی ہمارے گھر نہیں آئیں گے میں ڈر گئی تھی ان کے نہ آنے سے ڈر گئی تھی وہ مدھم سی آواز میں بولی تھی نوح کے جسم کا سارا خون اس کے چہرے پہ سمٹ آیا تھا اسکا دل ڈوب کر ابھرا تھا اسکی زبان گنگ ہوگئی تھی

وہ اسکے "نہ" آنے کے ڈر سے اتنا کچھ کر سکتی ہے تو اس کے" آنے "کے لئے کیا کچھ کرے گی اس خیال نے ہی نوح کو برف کر دیا تھا

یہاں آؤ اس نے خود کو بولتے سنا

نر مین مرے مرے قدم اٹھاتی اس کے قریب آ گئی تھی نوح نے نرمی سے اسکو اپنے کندھے سے لگایا تھا میری بات سنو بیٹے . وہ . یہاں . اب کبھی . بھی . نہیں آئے گا . کبھی بھی نہیں . اور تم . تم اب کبھی اسکا انتظار نہیں کرو گی وہ اچھا لڑکا نہیں ہے . . تم اسکے بارے میں نہیں سوچو گی . . وعدہ کرو بھائی سے . وہ نرمی اور محبت سے کہہ رہا تھا

نر مین نے معصومیت سے سر ہلا دیا تھا

جبکہ نوح نے اب بھی لب بھینچ رکھے تھے اوہ خدا یا یہ کیا ہو گیا تھا؟

رات کی تاریکی ہر لمحہ بڑھتی جا رہی تھی وہ اب تک خود کو اسی چھت پہ بیٹھا محسوس کر رہی تھی اسکا ذہن دل آنکھیں سب وہیں تھیں وہ اب رو نہیں رہی تھی اسکا دل حقیقت قبول کر چکا تھا

اب وہ "غم "میں تھی

اپنے کمرے کی بالکنی میں بیٹھی وہ ہر اس لمحے کو یاد کر رہی تھی جو اس نے اپنے باپ کے ساتھ گزارا جو اس نے اپنے چچا کے ساتھ گزارا وہ ذرا سخت تھے کبھی کبھی تلخ بھی ہوجاتے تھے لیکن "قتل "وہ اپنے ہی بھائی کا قتل کیسے کر سکتے تھے اسے رہ رہ کر تکلیف اٹھ رہی تھی اسے اپنا دل ڈوبتا محسوس ہو رہا تھا دو دن سے وہ جس حقیقت کو قبول نہیں کر رہی تھی وہ آج تھپڑ کی طرح اسکے چہرے پہ آ کر لگی تھی دل سے خون رسنے لگا تھا ذلت . . رسوائی . . باپ کی موت کیا کیا سہے ؟

اس نے سر آسمان کی جانب اٹھایا تھا اسکی آنکھیں نم ہونے لگی تھیں

یا اللہ . . . یہ کیا ہو گیا ہے؟ اس کے لب پھڑپھڑآئے تھے

گلابی ہوتی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے تھے

میں . اتنی اچھی مسلمان کبھی نہیں تھی لیکن . . میں نے کبھی کسی کا دل نہیں توڑا تھا . . . میں نے کبھی . کبھی کسی کے عیب ظاہر نہیں گئے تھے . . . . . میں نے کبھی خاندان نہیں توڑے . . پھر میرا دل کیوں ٹوٹا اللہ ؟ . . میں کیوں رسوا ہوئی . . ؟ میرا خاندان کیوں چھوٹ گیا . . . میرے اپنے مجھ سے کیوں الگ ہوئے ؟ . . اسکی آواز بہت ہلکی اور زکام زدہ تھی میرا باپ . . . وہ تو بہت اچھے انسان تھے اللہ کوئی . . کوئی انکو قتل کیسے کر سکتا ہے . . . انکا بھائی . میرے چچا . وہ قتل کیسے کر سکتے ہیں اللہ ؟

میں کیا کروں . ؟ کہاں جاؤں . . میرے دل میں شدید درد ہے اللہ . . مجھے صبر دے میرے بھائی کو صبر دے میرے بھائی کو . . وہ کہتے کہتے رکی تھی ٹھٹھکی تھی اٹھ کھڑی ہوئی تھی

اسکا بھائی . . اسکا بھائی اب بھی وہاں تھی اسکے باپ کے قاتلوں کے قریب یا اللہ اسکا بھائی ؟

وہ آنکھوں کو خشک کرتی لڑکھڑاتے قدموں سے کمرے سے باہر آئی تھی ہر چیز جیسے سلو موشن میں ہو رہی تھی وہ سیڑھیاں اتر رہی تھی وہ پیر کہیں رکھ رہی تھی اور پڑ کہیں رہا تھا

وہ اب پتھریلیروش پہ چلتی بیرونی دروازے کی طرف جا رہی تھی اسکے پیروں میں جوتے نہیں تھے اسکے سر پہ دوپٹہ نہیں تھا اسکا دل اور دماغ صرف ایک جگہ تھا

اسکا . . بھائی . . .۔۔ ۔

وہ اس کے باپ کے قاتلوں کے قریب تھا . . بے حد قریب . اسکی آنکھوں کے آگے سارے منظر دھندھلے پڑ رہے تھے اسکا چہرہ گیلا تھا نہ جانے کیوں؟

وہ اب دروازہ کھول رہی تھی کوئی اس سے کچھ پوچھ رہا تھا اسکا چہرہ بھی دھندھلا تھا وہ شاید عمر کا کوئی ملازم تھا ہا لے نے ہاتھ کے اشارے سے اسکو دروازہ کھولنے کا کہا اسکی زبان جیسے مفلوج ہوگئی تھی وہ آدمی اب پھر اس سے کچھ کہہ رہا تھا ہا لے نہیں سن رہی تھی وہ کچھ بھی نہیں سن رہی تھی اسکی سماعتوں میں ایک ہی فقرا گونج رہا تھا آپ کے . . بچوں کو مر جانا . چاہئے بھائی

اسکی آنکھوں میں ایک ہی منظر تھا

اسکے باپ کا ہسپتال کے بیڈ پہ پڑا بے جان وجود اسے باپ سے زبردستی سائن لیتا اسکا چچا

اسی وقت اسے عمر اپنے قریب آتا دکھائی دیا وہ کچھ پریشان سا تھا ہا لے کو دیکھ کر فکر مندی سے اسکے قریب آیا وہ اب کچھ پوچھ رہا تھا

گھر . حسن . . . چلو . میرے گھر . . میرا . بھائی . میرے بھائی کو اسکے الفاظ ٹو ٹے پھوٹے تھے اسکی باتیں بے ربط تھیں عمر نے تفکر سے اسکو دیکھا تھا اور پھر نیچے جھکا تھا

اپنے جوتے اتار کر باری باری اسکے پیروں میں ڈالے تھے

وہ ساکن کھڑی رہی

اوکے اوکے ایزی ہوجائیں ہم چل رہے ہیں میں ساتھ چل رہا ہوں وہ کھڑے ہوتے ہوئے اسکو تسلی دے رہا تھا گارڈ سے کچھ کہہ رہا تھا

ہا لے نے آنکھیں بند کر کے کھولی تھیں رکے ہوئے آنسو بہہ نکلے تھے منظر صاف ہوا تھا

وہ اب عمر کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی تھی وہ بار بار نظریں موڑ کر اسکو دیکھتا تھا وہ نہیں دیکھ رہی تھی اسے کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا

اسے اپنے بھائی کے پاس جانا تھا جلد از جلد

ہارون شاہد گاڑی کی چابی ہاتھ میں لئے نیچے جا رہا تھا جب نوال بیگم نے اسکو روک لیا آج اس نے سادہ سی بھوری شلوار قمیض پہن رکھی تھی گرے آنکھوں میں اداسی تھی اگر آج ہا لے اس کے ساتھ ہوتی تو اسکی پینٹنگ دیکھ کر کتنی خوش ہوتی ؟ وہ بس سوچ ہی سکا

کہاں جا رہے ہو تم ؟ نوال اسکو دیکھتے ہوئے پوچھ رہی تھیں

بہت ضروری کام ہے وہیں جا رہا ہوں اس نے بہا نہ بنایا تھا

اور یہ ضروری کام یقینا ہا لے سلطان ہوگی؟ انکے لہجے میں طنز نہیں تھا وہ بس پوچھ رہی تھیں

نہیں ماما میں اسکا سامنا نہیں کر سکتا اسکو بہت تکلیف دی ہے میں نے میں اسکو وقت دینا چاہتا ہوں اور وہ اس وقت بہت بڑے غم میں ہے میرا جانا ٹھیک ہوگا بھی کہ نہیں وہ ہائپر ہوجائے گی وہ خود کو نقصان نے پہنچا لے گی میں اس سے معافی مانگنا چاہتا ہوں لیکن مجھے لگتا ہے یہ وقت نہیں مناسب

تمھیں کس نے کہا ہے تم اس سے معافی مانگو جا کر یا پھر اسکے تمھیں بلا نے کا انتظار کرو کون کہتا ہے اسے وقت دو ؟ وہ سنجیدگی سے کہہ رہی تھیں

کیا مطلب ؟ وہ متعجب ہوا

دوست کی خوشی میں اسکی مرضی سے جاؤ لیکن دوست کے غم میں اپنی مرضی کے بغیر بھی جاؤ وہ دھکا دے کر نکالے تب بھی جاؤ وہ گالیاں دے تو سنتے رہو وہ مارے تو مار کھا لو کیونکہ وہ غم میں ہے اور غم سو چنے سمجھنے کی صلاحیت چھین لیتا ہے اگر غم کو" سنا "نہ جائے تو وہ ناسور بن جاتا ہے اور ناسوروں کے ساتھ زندگی بہت مشکل ہوجاتی ہے بیٹے اپنے مفاد اپنی معافی کے لئے مت جاؤ اسکے "دل "کو ہلکا کرنے کے لئے جاؤ اسکو "سننے "جاؤ

ہارون نے تلخی سے سر جھٹکا تھا

آپ کو لگتا ہے وہ مجھے سنائے گی؟ مجھ سے بات کرے گی؟ وہ مجھ سے نفرت کرتی ہوگی

نہ سنائے نہ کہے کچھ نہ تم کچھ کہو دوست کی مصیبت یا غم میں اس کے ساتھ "بیٹھنا "بھی بہت ہوتا ہے وہ بولے نہ بولے اسکو ایک آسرا ہوگا ایک سہارا ہوگا کہ "میرے پاس میرا دوست ہے "بیٹے دوستوں سے نفرت نہیں کی جاتی اور کر رہے ہو تو کبھی سچی دوستی کی ہی نہیں ہوگی آپ کا دوست وہ واحد انسان ہوتا ہے جو آپ کے ساتھ غلط بھی کر دے تو آپ خود کو سمجھاتے ہو تسلی دیتے ہو کہ اسکی کوئی مجبوری ہوگی کوئی وجہ ہوگی آپ کبھی اسکو بلیم نہیں کرتے ہو کرتے ہوگے اس کے منہ پہ لیکن "دل "میں نہیں دل میں آپ ہمیشہ اسکے حق میں بو لتے ہو دوستوں کے درمیان دوریاں آجاتی ہیں پرابلم آجاتے ہیں اختلافات آجاتے ہیں لیکن نفرت نہیں نفرت دوستی میں کبھی نہیں آتی تم نے دیکھا ہوگا ہم سب دیکھتے ہیں محسوس کرتے ہیں ہمارا کوئی بچھڑا ہوا کوئی پرانا کوئی ناراض دوست جب سامنے آتا ہے تو دل بے اختیار اسکے گلے لگنے کو چاہتا ہے اس سے بات کرنے کو چاہتا ہے ہاں ہم نہیں کرتے دل کو دپٹ دیتے ہیں سمجھا دیتے ہیں لیکن دل "چاہتا "ضرور ہے

مطلب وہ مجھ سے نفرت نہیں کرتی ؟ مما میں اسکو سن لوں گا جو کچھ وہ کہے گی جو بھی بولے گی میں سب سن لوں گا بس وہ ایک بار مجھے خود کے قریب تو آنے دے

نوال اسکو دیکھ کر مسکرائی تھیں

تمھیں لگتا ہے "سننا "آسان ہوتا ہے؟ بالکل نہیں سننا بہت مشکل ہوتا ہے سننا بہت ظرف کا کام ہوتا ہے سنانے والے کو آپ پورے کے پورے "موجود "چاہیے ہوتا ہے سنانے والے کو آپ کی توجہ چاہیے ہوتی ہے وہ آپ سے اپنی مرضی کے ایکسپریشن چاہتے ہوتے ہیں وہ آپ کی دلچسپی نوٹ کر تا ہے وہ آپ پہ غور کرتا ہے اور جہاں کہیں سنانے والے کو یہ لگا کہ آپ "سن "نہیں رہے تو وہ سنانا چھوڑ دیتا ہے اور جب کوئی آدھے میں سنانا چھوڑ دے تو غم کو ناسور بننے میں ایک سیکنڈ سے بھی کم کا وقت لگتا ہے نہ سننا خود کشیا ں کروا دیتا ہے نہ سننا قتل کروا دیتا ہے نہ سننا کسی کی زندگی خراب کر دیتا ہے یہ زخموں کو ناسور بناتا ہے کسی کے زخمو کو ناسور نہ بننے دوں بیٹے اگر نہیں سن سکتے تو سننے کی اداکاری بھی مت کرو وہ نرمی سے کہہ کر چلی گئی تھیں

جبکہ ہارون کئی سوچوں میں گھرا وہیں کھڑا رہ گیا یہ کام اتنا آسان نہیں تھا جتنا اس نے سوچا تھا

گاڑی جیسے ہی سلطان منزل کے باہر آ کر رکی ہا لے فورا سے پہلے اترتی دروازے کی طرف بڑھی تھی اس سے پہلے وہ اندر جاتی جب اسکو روک لیا گیا

میڈم پلیز رک جائیں آپ اندر نہیں جا سکتی شمس صاحب کا حکم ہے اور سفیر صاحب نے بھی سختی سے منع کر رکھا ہے پلیز میڈم میری نوکری کا سوال ہے وہ لجاجت سے کہہ رہا تھا

اے زیادہ بکواس نہ کرو آرام سے دروازہ کھولو ورنہ ابھی کھوپڑی کھول دوں گا عمر قریب آتا برہمی سے کہہ رہا تھا ہا لے نے ہاتھ کے اشارے سے اسکو روک دیا تھا

ٹھیک ہے میں اندر نہیں آ رہی آپ اندر جا کر حسن کو بلا دیں یا پھر یہاں سے کسی ملازم کو فون کر لیں وہ نارمل لہجے میں کہہ رہی تھی

آپ اس کی بات سن رہی ہیں اس کے باپ کا گھر ہے جو اندر نہیں جانے دیگا ؟ ہاں ؟ ابھی دیکھتا ہوں میں اسکو عمر نے بولتے ہوئے گارڈ کو گردن سے دبوچ لیا تھا بول اب اندر جانے دے گا یا نہیں؟ وہ اس پہ غرا رہا تھا جب ہا لے نے اس کو چھڑوانے کی کوشش کی تھی

تم اسے چھوڑو گے یا میں چلی جاؤں کیوں میری مشکلات بڑھا رہے ہو جان کیوں نہیں چھوڑ دیتے ؟ وہ بلند آواز میں بولی تھی

عمر کی گرفت اسکی گردن پہ ڈھیلی پڑی تھی وہ ایک جھٹکے سے اسکو چھوڑتا ذرا دور جا کر کھڑا ہوگیا تھا گارڈ اب کھانسنے لگ گیا تھا تھوڑی دیر بعد جب وہ نارمل ہوا تو اس نے اندر کال کر کے حسن کو پیغام بھیج دیا تھا تقریبا پانچ منٹ بعد حسن سلطان منزل

کا محل نما دروازہ کھولتا باہر آیا تھا

ہا لے کو دیکھ کر متفکر سا آگے بڑھا تھا

تم اس وقت یہاں ؟ سب ٹھیک ہے؟ یہ کیا حالت بنا رکھی ہے؟ اوہ کیا تم میرے پاس واپس آ رہی ہو؟ تم اسے چھوڑ کر آئی ہو؟ بولو ناں ؟ اس نے آتے ہی سوالات کی بوچھاڑ کر دی تھی ہا لے خاموش رہی حسن کی نظر اسکے کندھے سے ہوتی ذرا فاصلے پہ کھڑے عمر حیات پہ گئی تھی

اسکی آنکھوں کی جوت بجھ گئی تھی

تم اس وقت کیوں آئی ہو؟ اب کے اسکا لہجہ بے تاثر تھا ہا لے نے لپک کر اسکے ہاتھ تھامے تھے

تمھیں لینے آئی ہوں حسن یہ جگہ سیف نہیں ہے تم میرے ساتھ چلو میں تمھیں یہاں سے دور لے جاؤں گی تم سمجھ رہے ہو ناں ؟ یہ جگہ یہاں کے لوگ یہ سب کچھ ٹھیک نہیں ہے تم سیف نہیں ہو تم میرے ساتھ چلو یہاں خطرہ ہے یہاں کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے ہمیں یہاں سے جانا ہوگا وہ اسکے ہاتھ پکڑے جلدی جلدی بول رہی تھی حسن اسی سنجیدگی سے اسکو دیکھتا رہا

اور یہ جگہ کیوں سیف نہیں ہے بتانا پسند کروگی ؟ ۔

تمہاری جان کو خطرہ ہے حسن . . میں اس وقت تمھیں سمجھا نہیں سکتی . تم یہاں سیف نہیں ہو بس یہ سمجھ لو . . میرے ساتھ چلو پلیز یہ وقت سوال جواب کا نہیں ہے تم سمجھتے کیوں نہیں ہو

وہ چند لمحے ہا لے کو دیکھتا رہا اپنے ہاتھ نرمی سے چھڑائے اور پھر کہنے لگا

ٹھیک ہے میں چلتا ہوں جہاں تم کہو گی وہاں چلے جائیں گے اوکے ؟ ہا لے نے فورا اثبات میں سر ہلایا تھا

عمر بے زاری سے یہ سارا منظر دیکھے گیا

(جج صاحب کی اولاد اور اتنے سیدھے طریقے سے مان)جائے ہو ہی نہیں سکتا

تم مجھے لکھ کر دے دو کہ جہاں تم مجھے لے جاؤ گی وہاں میں مروں گا نہیں وہاں میری جان سیف رہے گی وہاں جا کر میری لکھی ہوئی موت ٹل جائے گی اگر تم لکھ کر دے سکتی ہو تو میں چلتا ہوں

ہا لے کے اوپر جیسے گڑھوں پانی ڈال دیا گیا ہو

میں . . یہ نہیں کر سکتی یہ سب تو اللہ کے ہاتھ میں ہے اس نے خود کو بولتے سنا

That’s the poit

یہ اللہ کے کام ہیں ہا لے بابا نے مجھے سکھایا ہے کہ موت سے جتنا بھاگو گے وہ آپ کو ڈھونڈ ہی لے گی آپ کسی پہاڑ کسی غار کسی سمندر میں چھپ جاؤ وہ آپ کو نکال لے گی اس سے بھاگو مت اس سے حفاظتی اقدام نہ کرو اس نے جب آنا ہوگا وہ آ کر رہے گی سو تم ہا لے سلطان . تم مجھے موت سے نہیں ڈرا سکتی اور میں حسن سلطان موت کے ڈر سے یہاں سے بھاگ نہیں سکتا

اگر میری موت نہیں لکھی ہے تو یہاں رہ کر بھی بچ جاؤں گا اور اگر لکھی ہے تو تم مجھے دنیا کے آخری کونے میں بھی لے جاؤ میں مر ہی جاؤں گا اسکے لہجے میں طنز نہیں تھا اسکا لہجہ ہو بہو معراج سلطان جیسا تھا نرم دو ٹوک ہا لے نے بغیر کچھ کہے واپسی کے لئے قدم موڑے تھے

وہ معراج سلطان کا بیٹا تھا وہ اسے موت سے نہیں ڈرا سکتی تھی

مت جاؤ ہا لے . مجھے تمہاری ضرورت ہے . . میرے ساتھ رہو . یہاں نہیں رہ سکتی تو کسی اور جگہ لے جاؤں گا تمھیں لیکن اس کے ساتھ مت جاؤ اس نے پیچھے سے پکارا تھا

ہا لے بغیر جواب دئیے گاڑی میں بیٹھ گئی تھی حسن نے لب بھینچ لئے تھے

تم نے یہ دوسری بار کیا ہا لے تم نے مجھے دوسری باراس آدمی کے لئے چھوڑا وہ بس سوچ ہی سکا

"خون" کا بد گماں ہونا بہت بڑی ازیت ہوتی ہے

وہ ساری رات نہیں سو سکی تھی غم غصہ خوف بے بسی ہر طرف سے گھیرے ہوئے تھی سوچ سوچ کر اسکا دماغ پھٹا جا رہا تھا غم کے ساتھ ساتھ انتقام کا جذبہ بھی سر اٹھا رہا تھا وہ سوئی جاگی کیقیب میں بیڈ پہ پڑی تھی اسی وقت اسے اپنے کمرے میں بیڈ پہ بالکل قریب ایک ہیولہ سا دکھائی دیا

ہا لے کا سانس جہاں تھا وہیں رک گیا اس کے لب بے یقینی کی کیقیب میں کھلے تھے

بابا . . . وہ اتنی ہلکی آواز میں بولی تھی کہ با مشکل خود سن پائی ہو

وہ بالکل ویسے ہی تھے تروتازہ صحت مند پر سکون

ہا لے ششدر سی انکو دیکھے گئی

یہ کیا حالت بنا رکھی ہے بچے ؟ انکی آواز میں فکر تھی تم میری مضبوط بیٹی ہو تم ہار نہیں سکتی میں نے تمھیں ہارنا نہیں سکھایا

اسکی آنکھیں نم ہونے لگی تھیں

آپ مجھے چھوڑ کے چلے گئے تھے . . بابا مجھے لگا آپ اب نہیں آئیں گے . . میں ڈر گئی تھی . . . آپ اب واپس تو نہیں جائیں گے ناں ؟ وہ انکے قریب نہیں جا رہی تھی اسے خوف تھا کہیں وہ انکے پاس جا کر انہیں کھو نہ دے مجھے جانا تھا بیٹے . . . میرا وقت آ گیا تھا . . میں یہاں مزید نہیں رہ سکتا تھا . . . میرا یقین کرو میں یہاں سے بہتر جگہ پہ ہوں لیکن تم ہا لے تم نے خود کو کیا کر لیا ہے یہ تم نہیں ہو یہ میری مضبوط بیٹی نہیں ہے

اسکے آنسو مزید روانگی سے بہنے لگے تھے

میرا . . خاندان ٹوٹ گیا ہے بابا . آپ چلے گئے . حسن میرے ساتھ نہیں آنا چاہتا . . میں انتقام لینا چاہتی ہوں . لیکن میں اتنی مضبوط نہیں ہوں میں کیسے اپنے حق واپس لوں میں کیسے اپنا خاندان جوڑوں آپ کو مرنا نہیں چاہیے تھا کسی بھی باپ کو مرنا نہیں چاہیے

معراج سلطان نے افسوس سے اسکو دیکھا تھا

میں نہیں بتاؤں گا تمھیں کیا کرنا ہے تمھیں خود کرنا ہوگا ہا لے اپنے لئے لڑنا ہوگا کوئی تمہا را ساتھ نہیں دے گا یہ کوئی فیریٹیل نہیں ہے جہاں کوئی شہزادہ آ کر تمھارے غم سمیٹ لے گا تمھیں اندھیری غار سے نکال لے گا یا پھر تھما رے فرعون جیسے چچا سے تمہارا محل واپس دلوائے گا اونہوں یہ زندگی ہے

یہاں تمھیں خود کرنا ہوگا خود اٹھنا ہوگا خود اپنے زخموں پہ مرہم رکھنا ہوگا تمھارے لئے صرف تم ہو ہا لے صرف تم تمھیں اپنے گدھ جیسے چچا سے اپنی زمین اپنے دم پہ لینی ہوگی اپنی فتنہ چچی کا الزامات کا سامنا اکیلے کرنا ہوگا انکو جھوٹا اپنے دماغ سے ثابت کرنا ہوگا تمھارے لئے ہر دفع سفیر کا اٹھتا ہاتھ عمر حیات نہیں روکے گا اپنے بھائی اپنے خاندان کو خود جوڑنا ہوگا یاد رکھو ہا لے یہ فیریٹیل نہیں ہے زندگی ہے یہاں تمھیں اپنا شہزادہ خود بننا ہوگا انتقام کے پیچھے مت جاؤ یہ سکون چھین لیتا ہے اپنےحق کے پیچھے جاؤ یہ زندگی نڈر بنا دیتا ہے تم فیریٹیل کی سنڈریلا نہیں ہو جس کے پیچھے کوئی جوتا لے کر آئے گا تمھیں اپنے قدموں پہ خود ٹھہرنا ہوگا تم رپنزل نہیں ہو تمھیں کوئی محل کی قید سے نکالنے نہیں آئے گا تمھیں اپنی دنیا اپنی آنکھوں سے دیکھنی ہوگی تم سنو وائٹ نہیں ہو جسکی ماں کے جادو سے بچانے کے لئے سات بونے آئیں گے تمھیں اپنا خاندان خود بچانا ہے تمھیں اپنے بقا کی جنگ خود لڑنی ہوگی تم ایک عام لڑکی ہو بیٹا

تمھیں اپنی کہانی کا شہزادہ خود بننا ہوگا تم ہا لے سلطان ہو میںنے تمھیں سہا روں کے ساتھ چلنا نہیں سکھایا میں نے تمھیں زخمی ٹانگوں کے ساتھ لڑکھڑا کر چلنا ضرور سکھایا ہے لیکن جہاں کہیں کوئی بھی ترحم سے ہاتھ دے کر آگے بڑھانا چاہے اس ہاتھ کو جھٹکا بھی سکھایا ہے وہ بے حد نرمی سے کہہ رہے تھے

ہا لے نے گلابی پڑتی آنکھوں سے انکو دیکھا تھا

اور عمر . . آپ نے اسے میرے ساتھ کیوں بھیجا ہے؟

وہ مسکرائے تھے

عمر شہزادہ نہیں ہے بیٹے عمر کہانی کا دوسرا "وکٹم" ہے یہ اسکے بقا کی جنگ بھی ہے جہاں آج تم ہو کئی سال پہلے وہ یہاں سے گزرچکا ہے تم دونوں اس جنگ کو ساتھ لڑو گے تو جیت جاؤ گے الگ ہوجاؤ گے تو کاٹ دئیے جاؤ گے کچل دئیے جاؤ گے ساتھ رہنا سیکھو ساتھ لڑنا سیکھو میں بار بار تمہارے پاس نہیں آ سکتا میرے پاس اتنا ہی وقت تھا مجھے جانا ہوگا تم عمر کو مت چھوڑنا کبھی نہیں کبھی بھی نہیں ہیولہ مدھم ہو کر غائب ہو گیا تھا

ہا لے متوحش سی چلانے لگی تھی

میں آپ کے بغیر نہیں رہ سکتی میں کچھ نہیں کر سکتی میں فیریٹیل کی شہزادی ہوں میرے لئے کسی کو بھیج دیں بابا یا پھر آپ آ جائیں آپ میرا سپورٹ سسٹم تھے آپ کو آجانا چاہیے

بابا . . . . وہ چیخ مارتی ایک جھٹکے سے اٹھ بیٹھی تھی اسکا سارا جسم کانپ رہا تھا اے سی کے باوجود اسکا سارا بدن پسینہ پسینہ ہوگیا تھا

اس نے یہاں وہاں دیکھا ہراساں نظروں سے متلاشی نظروں سے وہ بیڈ سے اٹھ کر دیوانہ وار کھڑکی کی جانب بھاگی تھی اسکا باپ نہیں تھا وہ کہیں نہیں تھا

وہ وہیں زمین پہ بیٹھتی چلی گئی اسکے آنسو ایک بار پھر روانی سے بہنے لگے تھے

آنسوؤں کا" بہنا" ازیت نہیں ہوتی انکو پونچھنے کے لئے کسی کا نہ ہونا "ازیت "ہوتی ہے

عمر کے بنگلے کا سب سے بڑا اور نفیس کمرہ وہ تھا جس میں عمر رہتا تھا

کنگ سائز لکڑی کا سادہ بیڈ جس پہ کسی قسم کی کوئی ڈیزائن نہیں تھی وہ سادہ تھا بالکل سادہ کمرے میں ایک طرف بڑا سا صوفہ رکھا تھا سرمی رنگ کا کھڑکیوں پہ لگے پردے بھی گرے تھے اور بیڈ کی شیٹ بھی گرے اس کمرے "میں ایک واحد سفید چیز "ماربل کا سفید فرش تھا

دیوار گیر الماریاں بھی گرے رنگ کی ہی تھیں شاید اسے اس رنگ سے بہت پیار تھا کمرے کا مالک اس وقت باتھ روم سے باہر آیا تھا اسکے بال گیلے اور ہمیشہ کی طرح ماتھے پہ بکھرے ہوئے تھے وہ تو لیے سے انکو خشک کرتا باہر آیا تھا

اب وہ اپنے بیڈ کی دراز پہ جھکا کچھ ڈھونڈ رہا تھا جب اسکی نظر ایک گھڑی پہ پڑی اس نے گھڑی کو ہاتھ میں اٹھا لیا تھا اور بیڈ کے کنارے بیٹھ گیا تھا

اور اس گھڑی پہ ہاتھ پھیرے گیا نرمی سے محبت سے وہ اسے دیکھے دکھ سے یاسین سے

کبھی کبھی کوئی بے جان چیز کوئی نام کوئی پکار کوئی اچھا یا برا ذائقہ کوئی بات کو ئی چہرہ آپ کو کئی سال پیچھے ماضی میں لے جا کر چھوڑ آتا ہے آپ جانا چاہیں یا نہیں وہاں سے آپ کی واپسی تب ہی ہوتی ہے جب آپ کا دل یا دماغ واپس آنا چاہیں

عمر حیات کو بھی ایک ایسا ہی لمحہ کہیں دور بہت دور ماضی میں لے گیا تھا

شاید اچھے وقتوں میں یا شاید برے وقتوں میں

وہ دروازے کے سامنے رکھی پلاسٹک کی کرسی پہ بیٹھا تھا ایسے کے سر دیوار سے لگا تھا فجر کی اذان میں دس منٹ باقی تھے اور وہ ابھی سے سو رہا تھا اسکی آنکھیں بند تھیں ٹانگیں ذرا سکڑی ہوئی شاید اسکو سر دی لگ رہی تھی کہ صبح میں ہلکی ہلکی خنکی ہو ہی جاتی ہے

معراج سلطان آج ہی اسلام آباد سے واپس آئے تھے گھر جانے کی بجائے انہوں نے ہیون کا چکر لگانا ضروری سمجھا وہ کار سے اتر کر نیچے آئے تب بھی عمر دیوار سے سر لگائے سو رہا تھا

اسکے بال ماتھے پہ بکھرے تھے مغرور ناک سوتے ہوئے بھی اکڑی کھڑی تھی

معراج اسکو دیکھ کر مسکرائے تھے اگر یہ کہا جائے کہ وہ گھر جانے سے پہلے اسکو دیکھنے آئے تھے تو غلط نہ ہوگا اس لڑکے سے انکو پتہ نہیں کیوں ایک انسیت سی محسوس ہوتی تھی جیسے کبھی کہیں پہلے بھی ملے ہوں وہ اسکے بچپن میں بھی جب اس سے ملے تھے تب بھی واپس جاتے وقت عمر کا چہرہ انکا دل یونہی جکڑ لیتا تھا وہ جا نہیں پاتے تھے تب ہی انہوں نے نفیسہ سے زیادہ ملنا بھی چھوڑ دیا تھا

اسی وقت اس نے ہلکی ہلکی آنکھیں کھولی تھیں اور اپنے بازو پہ ہاتھ مارا تھا شاید مچھر تھا معراج کو سامنے دیکھ کر اسکی آنکھیں پوری کھل گئیں وہ اٹھ کھڑا ہوا تھا گھبرا کر نہیں شرمندگی سے بھی نہیں بس کھڑا ہوا تھا

تم روز اسی طرح سو جاتے ہو؟ انہوں نے قریب آ کر پوچھا تھا

جی بالکل جواب فورا آیا تھا

اسکی آنکھوں میں سرخی تھی شاید نیند کی وجہ سے

معراج نے اسکو گھور کر دیکھا تھا

باس کے سامنے اپنی غلطی چھپاتے ہیں لڑکے جھوٹ بول کر یا بہانہ بنا کر ملازمت میں یہ attitude

نہیں چلتا "جی بالکل "انہوں نے جی بالکل پہ زور دیا تھا

مجھے جھوٹ سے سخت نفرت ہے اور بہانہ میں بناتا نہیں رہی بات ملازمت کی تو میں آپ کا ملازم بھی نہیں ہوں اسکا لہجہ عام تھا اس میں ڈھونڈنے سے بھی تلخی یا بدتمیزی نہیں تھی

کیونکہ آپ نے مجھے ایک بار بھی نے نہیں کیا اور آپ کو پتہ ہے کہ میں ہر روز رات کو سوج اتا ہوں لیکن آپ نے مجھے ایک بار بھی نہیں ٹوکا اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آپ مجھے ملازم نہیں سمجھتے آپ مجھے "فیور "دے رہے ہیں اور آخری بات میں نے اس دن آپ کو اپنی اماں کو میسج کرتے دیکھ لیا تھا میں انکا نمبر جانتا ہوں سو اب آپ مجھے یہ بتائیں کہ اب میں ملازم ہوں یا آپ اب بھی مجھے" فیور "دینا چاہتے ہیں وہ انکے قریب کھڑا انکی آنکھوں میں دیکھتا پوچھ رہا تھا

اور اگر میں کہوں میں فیور دے رہا ہوں تو ؟ انکا انداز پر تجسس تھا

عمر نے کندھے اچکائے تھے

تو میں آج ہی یہاں سے چلا جاؤں گا میں یہاں فیورز لینے نہیں آیا میں جس مقصد کے لئے آیا ہوں وہ خود ہی کر لوں گا یہاں چوکیدار بننے نہیں آیا میں اسکا لہجہ بے تاثر تھا

معراج کھل کر مسکرائے تھے

تمھیں میں کوئی پاگل بڈھا لگتا ہوں یا تمھیں لگتا ہے کہ میں سٹھیا گیا ہوں ؟ میں کیوں تم پہ روک ٹوک نہیں کرتا میں کیوں تمھیں ملازم نہیں سمجھتا پتہ ہے کیوں؟ وہ اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے پوچھ رہے تھے

)(یہ وہ وقت تھا جب عمر بھی انکی آنکھوں میں دیکھ کر بات کرتا تھا

کیونکہ میں تمھیں "چیک "کر رہا تھا بیٹا میں تمھیں کمقرٹ دینا چاہتا تھا من پسند ماحول دینا چاہتا تھا تاکہ تم اس کے عادی ہوجاؤ یا پھر نہ ہو لیکن کم از کم مجھے یہ پتہ چل جائے کہ تم جس کام کے لئے آئے ہو اس میں یس سیر ہو بھی کہ نہیں اگر تم اس کمقرٹ کے عادی ہوجاتے تو میں کچھ ہی دن میں تمھیں اپنے گھر بھیج دیتا کیونکہ میرے تعلقات اور میرا پیسہ میں کبھی ضائع نہیں ہونے دیتا دوسرا میں تمہا ری حاضر دماغی چیک کر رہا تھا مجھے یہ جانتا تھا کہ تم کیا کیا چیزیں نوٹ کرتے ہو میں نے وہ میسج تمھیں دکھانے کو ہی کیا تھا تمھیں کیا لگتا ہے آگے والی سیٹ خالی ہونے کےّ باو جود میں تمھیں پیچھے بٹھا ؤں گا؟ اونہوں

میں تمھیں نہیں ٹوکتا تھا تاکہ تم نوٹ کرو میں تمھیں پے نہیں کرتا تھا تاکہ تم نوٹ کر و میں تم سے بے خبر نہیں تھا عمر حیات میں تمھیں "چیک "کر رہا تھا اور اب ،اب مجھے لگتا ہے کہ تم میرا وقت پیسہ اور تعلقات ضائع نہیں کرو گے سو اب میں تمھیں" فیور " دوں گا لیکن یاد رکھنا بدلے میں "فیور "لوں گا

عمر آنکھیں سکیڑے انکو دیکھتا رہا اور چند لمحے بعد بولا

خیر اب مجھے بتائیں مجھے کرنا کیا ہوگا ہم کہاں سے شروع کریں گے؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.