اسی وقت ہا لے نے اسکو دروازے کی اوٹ میں کھڑے دیکھ لیا تھا تب ہی اسکی آنکھوں میں نفرت بھر نے لگی اسنے شانو کا بڑھا ہوا ہاتھ بری طرح جھٹکا تھا
نکل جاؤ یہاں سے وہ شانو کو دیکھے بغیر بولی تھی اسکی نظریں اب بھی عمر پہجمی تھیں
بی بی جی تھوڑا سا سوپ پی لیں آپ بہتر ہوجاؤ گی وہ لجاجت سے بولی تھی
میں اگر ایک بار کہہ دوں جاؤ تو چلی جایا کرو مجھے ملازموں پہ چلانا پسند نہیں ہے وہ اب کے نرمی سے بولی تھی شانو خاموشی سے برتن سمیٹتی چلی گئی تھی
عمر اب دروازے کی چوکھٹ پہ کھڑا تھا سینے پہ بازو باندھے نرم سی نظروں سے ہا لے کو دیکھتا
مجھے سسپنڈ کر دیا گیا ہے آپ نے کل جو بیان دیا اسکی وجہ سے اب مجھ پہ انکوائری بیٹھے گی اور پھر شاید تب ہی میں بحال ہو سکوں اس کے لہجے میں کوئی دکھ نہیں تھا وہ بس سنجیدگی سے بتا رہا تھا
مجھے تمہاری شکل دیکھنے کا اور تمہاری آواز سننے کا کوئی شوق نہیں ہے میرے سامنے کم سے کم آیا کرو جب جب تمھیں دیکھتی ہوں تمھیں قتل کرنے کا ارادہ مضبوط ہوتا جا تا ہے
آپ کے والد صاحب جج تھے ناں ؟ وہ اسکو دیکھتا اسکے قریب آتا کہہ رہا تھا
آپ کو اتنا تو پتہ ہی ہوگا کہ کسی کو سزا سنانے سے پہلے اسکو صفائی کا موقع دیا جاتا ہے اس کے خلاف ثبوت دیکھے جاتے ہیں اس کے خلاف گواہیاں لی جاتی ہیں پھر کہیں جا کر اسکو "مجرم "قرار دیا جاتا ہے آپ اب بتائیں آپ کے پاس کیا ثبوت ہیں؟ کونسی گواہی ہے؟ کیا چیز مجھے مجرم ثابت کرتی ہے وہ سکون سے پو چھ رہا تھا
ہا لے بیڈ سے اٹھی تھی (نقاہت اور درد کی وجہ سے اس سے کھڑا نہیں ہوا جا رہا تھا سر بری طرح گھوم رہا تھا لیکن وہ اپنے پیروں پہ زور دیئے کھڑی رہی)وہ اب اس کے بالکل سامنے کھڑی تھی بازو سینے پہ لپیٹے آنکھوں میں چبھن لئے
میری شادی سے کچھ دن پہلے تم مجھے پرپوز کرتے ہو پھر اچانک میں اپنی شادی کی رات پارلر سے اغوا ہوجاتی ہوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں اور کسی اور جگہ بھی کوئی سراغ نہیں ملتا میری فیملی کو ہسپتال کا اجازت نامہ ہماری تصاویر اور وہ ویڈیوز موصول ہوتی ہیں جو کہ میرے لئے متنازعہ ہیں اور ان سب تصاویر اور ویڈ یوز میں ،میں تمہارے ساتھ ہوں صبح کو میں تمہاری گاڑی کی ڈگی میں نیم مردہ سی پڑی ہوتی ہوں اور وہ گاڑی تمہارے گھر میں ہوتی ہے تم ساری رات منظر سے غائب ہوتے ہو یہ سارا کام اتنی پرفیشں سے ہوتا ہے کہ کسی کو ایک سراغ نہیں ملتا تمھارے علاوہ عمر ،تمہارے علاوہ اتنی پر فیکشن سے کون کام کر سکتا ہے؟ تم اگر یہ کہو گے کہ میری چچی تو تم جھوٹ بولو گے وہ الزام لگا سکتی ہیں میرے اغوا کا پلان بھی بنا سکتی ہیں لیکن وہ کر میل نہیں ہیں وہ زیادہ سے زیادہ کسی غنڈے کو ہائر کر سکتی ہیں اور غنڈے موالی ایسے پر فیکٹ کام نہیں کرتے وہ ستےہو ئے چہرے کے ساتھ بولتی اس کے سامنے سے ہٹی تھی اور باہر جانے کو قدم موڑے تھے جب اسکو عقب سے عمر کی آواز بلند ہوتی محسوس ہوئی
آپ کہاں جا رہی ہیں؟
ہا لے دروازے کی چوکھٹ پہ رک گئی تھی
تمھیں یہ حق کس نے دیا ہے کہ تم مجھ سے سوال جواب کرو ؟ تمھیں کیا لگتا ہے تم نے میرے ساتھ جو کچھ بھی کیا میں معاف کر دوں گی تمھیں تھانے جا رہی ہوں میں پہلے تم پہ اغوا کی ایف آئی آر کٹواؤں گی اور اس کے بعد تم سے خلع کا کیس دایر کروں گی میں تم سے گھر کی چار دیواری میں بھی طلاق لے سکتی ہوں لیکن اس میں مزہ نہیں آئے گا آخر کو تمھیں بھی وہ ذلت جھیلنی چاہیے جو میں نے جھیلی ہے یہ سب میں تمھیں اس لئے بتا رہی ہوں کیونکہ مجھے پیچھے سے حملہ کرنا پسند نہیں ہے
میں کل رات ہسپتال گیا تھا مجھے وہاں سے کچھ ملا ہے وہ اسکی بات کا جواب دئیے بغیر بول رہا تھا کچھ ایسا جس کے بعد آپ کے پاس مجھ سے زیادہ بڑے دشمن ہوں گے جس کے بعد آپ خود پہ کی گئی زیادتیاں بھول جائیں گی آپ کو چاہئے کہ ایک بار دیکھ لیں وہ کبھی بھی یہ بات نہ کرتا اگر اسکو ہا لے کے چلے جانے کا خوف نہ ہوتا ہا لے اسکی بات نظر انداز کرتی آگے بڑھنے لگی جب عمر نے ایک بار پھر آواز لگائی تھی
آپ کے . .. . . باپ کو قتل کیا گیا ہے ہا لے وہ بلند آواز میں بولا تھا
ہا لے جہاں تھی وہیں رک گئی
ساکت متحیر شل
وہ پھٹی پھٹی نظروں سے عمر کو دیکھے گئی
شاک بے یقینی صدمہ کیا تھا جو اس وقت اسکی آنکھوں میں نہیں تھا
تم ۔۔۔ تم ایسا ۔۔۔ کیسے کہہ سکتے ہو؟ اس نے خود کو بولتے سنا
میرے پاس ثبوت ہیں وہ اسکو دیکھتے ہوئے بولا تھا
ہا لے نے بے اختیار دروازے کا سہارا لیا تھا عمر نے فورا آگے بڑھ کر اسکا ہاتھ تھامنا چاہا جسے ہا لے نے جھٹک دیا آپ کو آرام کی ضرورت ہے آپ آرام کریں ہم اس بارے میں بعد میں بات کریں گے پلیز آپ لیٹ جائیں تھوڑی دیر وہ فکر مندی سے کہہ رہا تھا
مجھے دکھاؤ کیا ہے تمہارے پاس ۔۔۔۔ کس نے کیا ہے یہ سب سب بتاؤ مجھے وہ پھٹی ہوئی آواز میں چلائی تھی میں آپ کو کوئی بھی ثبوت صرف تب دوں گا جب آپ اپنے پیروں پہ چل کر میرے پاس آئیں گی صحت مند اور کنٹرولڈ اس سے پہلے میں آپ کو ایک چیز بھی نہیں دکھاؤں گا سو مسز ہا لے سلطان اپنے بیڈ پہ واپس جائیے اور اب صرف تب آئیے گا جب آپ کو کسی چوکھٹ کا سہارا نہ لینا پڑے لڑکھڑاتے قدم سچ نہیں سن سکتے آپ کےاغوا کا الزام تو پہلے ہی لگ چکا ہے مجھ پہ اب آپ کو سچ بتا کر قتل کا کیس خود پہ نہیں لگوا سکتا وہ بول کر رکا نہیں تھا لمبے لمبےڈگ بھرتا چلا گیا تھا
جبکہ ہا لے اسی دروازے کے ساتھ لگی بیٹھتی چلی گئی تھی اس وقت اس کو اپنے ساتھ ہونے و الا کوئی ظلم یاد نہیں تھا " اگر کچھ یاد تھا تو بس اپنا "باپ
کوئی کیسے کسی کا باپ اس سے چھین سکتا ہے؟
مہر ماہ ٹرالی میں چائے اور ناشتے کا سامان لئے یوسف سلطان کے کمرے میں جا رہی تھی اس نے سا دہ سبز رنگ کا لان کا سوٹ پہن رکھا تھا بھوری آنکھیں ہلکی سرخ تھیں شاید نیند نہ پوری ہونےکی وجہ سے اس نے کمرے کے دروازے پہ دستک دی تھی اور پھر دروازہ پورا کھول کر اندر چلی گئی یوسف سلطان اپنے بیڈ پہ بیٹھے تھے وہ دو دن میں ہی صدیوں کے بیمار لگ رہے تھے مہر نے ٹرالی انکے سامنے رکھی اور اب وہ ان کے لئے چائے بنا رہی تھی مہر میری ہا لے کہاں ہے؟ کچھ پتہ کرو اسکا کوئی لے آؤ اسکو میں نے رات معراج کو دیکھا ہے وہ میرے خواب میں آیا تھا وہ مجھ سے بڑا ناراض تھا میری ہا لے کی وجہ سے میں نے اسکو نکال دیا یہ میں نے کیسے کیا؟ خدا کے لئے اسے لے آؤ میں ساری زندگی تمہارا احسان نہیں بھولوں گا اسے لے آؤ وہ مہر کو دیکھتے رندھے ہوئے لہجے میں کہہ رہے تھے
چائے بن چکی تھی مہر نے چائے انکی سائیڈ ٹیبل پہ چائے کا کپ رکھا اور خود ان کے ساتھ بیڈ پہ جا بیٹھی انکا بوڑھا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیا یوسف سلطان نے جھٹکا نہیں اس کے اندر تک سرشاری پھیل گئی وہ اس کے لئے سفیر سے بھی بڑی نعمت تھے
ابا ۔۔۔ وہ چلی گئی ہے میں نے اسکو روکا حسن نے بھی روکا . . لیکن وہ نہیں رکی معراج بابا نے ۔۔۔۔ انہوں نے . . .کل ہا لے کا نکاح اس عمر حیات کے ساتھ کروا دیا تھا وہ اب یہاں نہیں آئے گی می ابا وہ بڑی ضدی ہے بالکل اح کی طر . . آپ صبر کریں کچھ وقت تک صبر میں اسے آپ کے پاس لے آؤں گی ۔۔ ۔ کیونکہ میں ابا میں مہر ماہ آپ سے ساری دنیا سے زیادہ محبت کرتی ہے۔ ۔ میرے پاس سب سے قیمتی تعلق" آپ" ہیں میں آپ کے لئے کچھ بھی کر سکتی ہوں میرا "خاندان" بس آپ ہیں میں اسے لے آؤں گی ابا آپ کے لئے وہ انکے ہا تھ پہ ہاتھ رکھے یقین دہانی کروا رہی تھی
یوسف سلطان نے اسکا ہاتھ ذرا سا اونچا کیا اور اپنے قریب لا کر چوم لیا
میں تم پہ بھروسہ کرتا ہوں مہر بس مجھے میری ہا لے لا دو تم لا سکتی ہو تم ہی لا سکتی ہو
مہر ماہ شل رہ گئی بالکل ساکن اس نے اپنا سانس تک روک لیا تھا
. . .ابا نے مجھ سے . .یہ کہا؟ وہ اتنی ہلکی آواز میں بولی تھی کہ با مشکل خود سن پائے
مہر . تم بتاؤ نہ بیٹا وہ کیسی ہے؟ ٹھیک تو ہے ناں ؟ کل تم اس سے ملی تھی ناں ؟ انکی آواز بے تاب تھی
ابا . وہ جلدی نارمل ہوجائے گی وہ انکو دلاسا دیتی جانے کو اٹھ کھڑی ہوئی تھی
کہ کہاں جا رہی ہو تم ؟ اسکو اٹھتے دیکھ وہ ہراساں سے ہوگئے تھے
ابا . میرا وقت ختم ہوگیا ہے آپ نے مجھے اتنا ہی وقت دیا تھا اب ہم شام کی چائے پہ ملیں گے مجھے ساری ترتیب یاد ہے وہ نرمی سے کہہ رہی تھی اس کے لہجے میں بے پناہ محبت تھی
لعنت بھیجو ترتیب پہ تم یہاں بیٹھو میرے ساتھ مجھ سے باتیں کرو ہا لے کی بات معراج کی بات مت جاؤ تم وہ ایسی بے بسی سے بولے تھے کہ مہر کا دل پسیجا تھا
وہ بیٹھ گئی تھی اسے اس سے زیادہ کیا چاہئے ہوگا؟ یہ اسکی زندگی کی سب سے بڑی خواہش تھی
یہ بخت بھی عجیب سے ہے ایک سے اسکا "باپ "لیا گیا تھا تو ایک کو باپ کی شفقت مل گئی تھی
بخت نے اگر کسی کو" نوازا "تھا تو وہ مہر ماہ وہاج تھی
عمر کے جانے کے بعد ہا لے مرے مرے قدموں سے اٹھی تھی اور دراز پہ پڑی سب دوائیوں کو مٹھی میں بھر کر پھانک لیا تھا اسکا جسم اب بھی نقاہت زدہ تھا اسے کمزوری محسوس ہو رہی تھی وہ چند لمحے بیڈ پہ بیٹھی گہرے سانس لیتی خود کو پر سکون کرتی رہی اور پھر بیڈ پہ گرنے کے انداز میں لیٹ گئی شاید ان گولیوں میں کوئی نیند کی گولی بھی تھی جسکی وجہ سے اسکو لیٹتے ہی نیند آگئی تھی اس وقت جب اسکی آنکھ کھلی تو تو کروٹ کے بل اپنے بیڈ پہ لیٹی تھی کمفرٹر اسکے اوپر سیٹ تھا بخار اتر چکا تھا اور اب جسم کا درد بھی کافی حد تک کم ہوگیا تھا تھوڑی دیر تک اسی طرح پڑے رہنے کے بعد وہ اٹھ بیٹھی تھی صبح عمر کی بات ایک جھماکے کے ساتھ اس کے ذہن میں آئی تھی اسکی دھڑکن تیز ہونے لگی تھی دل میں درد سا اٹھنے لگا تھا وہ ہمت کرتی اٹھی تھی اور واش روم میں بند ہوگئی تھی تھوڑی دیر بعد جب وہ باہر نکلی تو کافی فریش لگ رہی تھی البت آنکھوں کا کرب واضح تھا وہ کمر سے نکل کرے نیچے چلی آئی شانو سے عمر کے بارے میں پوچھا وہ چھت پہ بیٹھا تھا شانو نے اسکو راستہ سمجھا دیا اس نے جیسے ہی چھت پہ قدم رکھا عمر سامنے ہی جائے نماز پہ بیٹھا نظر آیا ہا لے کی آنکھوں میں کرچیاں سی بھرنے لگیں
وہ خدا کے بندوں کو رسوا کرنے کا بعد اب خدا کو منانے میں لگا تھا وہ چلتی ہوئی اس کے بالکل پاس جا کر کھڑی ہوگئی عین اس کے عقب میں
اس نے عمر کی پیٹھ کو دیکھتے بولنا شروع کیا
بابا کہتے تھے حقوق العباد میں ہیرا پھیری کرنے والے حقوق اللہ بھی نہیں نبھا سکتے اللہ سے محبت کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اسکی مخلوق سے محبت کرو ان کے حق نہ کھاؤ ان پہ ظلم نہ کرو اسکی بنائی ہوئی چیزوں سے محبت کرو جن سے وہ محبت کرتا ہے ان سے محبت کرو اللہ نے مجھے بڑی محبت سے بنایا ہوگا وہ مجھ سے بھی ستر ماؤں جتنی محبت کرتا ہوگا تم میرے ساتھ ظلم کر کے اب اللہ کے آگے کیسے خود کو کلیئر کرنے آئے ہو؟ تمھیں خدا سے شرم نہیں آتی وہ طنزیہ سے لہجے میں کہہ رہی تھی
عمر نے اسکی جانب نہیں دیکھا تھا اسکی نظریں ڈوبتے سورج اور نارنجی سے سیاہ ہوتے آسمان پہجمی تھیں میری اماں کہتی ہیں اللہ کے ساتھ اپنا معاملہ ہمیشہ درست رکھو بندوں کا کیا ہے شکوہ شکایت کر نا انکا کام ہے حقوق العباد کبھی نہ کبھی ٹھیک ہوجاتے ہیں یا کر لئے جاتے ہیں حقوق اللہ نہ خراب ہو کسی بھی نفرت یا محبت کی و جہ سے جو اللہ ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہے وہ بندوں کے دل آپ کے لئے نرم کر ہی دے گا ان سے آپ کے معملات درست کروا ہی دے گا آپ کے دل سے بھی مہریں ہٹا دے گا بس شرط یہ ہے کہ اسکو نہ چھوڑو اس سے تعلق جوڑے رکھو درد میں مصیبت میں غم میں خوشی میں ہمیشہ اور بات اگر شرم کی ہے تو اماں کہتی ہیں اللہ سے کچھ بھی کہنے میں شرم نہ محسوس کرو اس سے کہہ دو جو دل میں ہے جو دماغ میں ہے سب کہہ دو وہ خدا ہے اسے ہمارے بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے ہمیں ہے اگر حل چاہیے تو اس سے بات کرو بغیر شرم ائے بغیر جھحھکے اس سے مدد مانگو اسے پکارو حقوق اللہ میں کوتاہی نہ کرو حقوق العباد خود با خود درست ہونے لگیں گے کیونکہ جو خدا کے سامنے جھکتا ہے اس سے محبت کرتا ہے اس سے ڈرتا ہے وہ اس کے بندوں کے ساتھ غلط کر ہی نہیں سکتا اللہ اسکا دل خود ہی نرم کر دیتا ہے بالکل چڑیوں کی طرح آپ ۔۔۔۔ ۔
مجھے تمہاری باتوں سے کوئی سروکار نہیں ہے عمر ادھر دیکھو مجھے میں اپنے قدموں پہ کھڑ . .ی ہوں . . مجھے بتاؤ . میرے .. باپ کے .ساتھ کیا ہوا ہے آخر میں اسکی آواز کا نپی تھی اپنے والدین کی بیما ری یا موت کے بارے میں بات کرنا کسی بھی اولاد کے لئے سب سے مشکل کام ہوتا ہے
وہ خاموشی سے اٹھا تھا جائے نماز طے کی تھی اور نیچے چلا گیا تھا تھوڑی دیر بعد جب وہ واپس آیا تو اس کے ہاتھ میں ایک لیپ ٹاپ اور یو یسا بی تھی وہ وہیں چھت پہ پڑے ایک میٹ پہ بیٹھ گیا تھا ہا لے کو اشارے سے بیٹھنے کا اشارہ کیا تھا وہ مارے بندھے اس سے ذرا فاصلے پہ بیٹھ گئی تھی
وہ واقعی اپنے خاندان کے آدمی کو وہاں اکیلا چھوڑ کر نہیں آیا تھا وہ کسی ایسے کو چھوڑ کر آیا تھا جو کبھی "جھوٹ ""نہیں بولتا " جو چاہ کر بھی جھوٹ نہیں بول سکتا تھا جس کی وفاداری غیر مشروط تھی اسنے وہاں کیمرہ "چھوڑا تھا اس نے وہاں مشین چھوڑی تھی انسان جھوٹ بول سکتے تھے مشین نہیں
عمر نے یو ایس بی کنیکٹ کی تھی فائلز پہ کلک کر کے اس نے یو ایس بی میں موجود واحد ویڈیو پہ پلے کا بٹن دبایا تھا لیپ ٹاپ کی سکرین پہ ایک منظر ابھرا تھا معراج سلطان تکیوں سے ٹیک لگائے ٹیم دراز تھے
(ہا لے نے بے اختیار اپنے دل پہ ہاتھ رکھا تھا وہ اب کبھی ان کو اس طرح نہیں دیکھ پائے گی اسکا دل ڈوب کر ابھرا تھا)
اسی وقت ہسپتال کے اس پر تعیش وارڈ میں شمس سلطان داخل ہوئے ان کے ہاتھ میں ایک آسمانی رنگ کی موٹی فائل تھی ویڈیو کلیئر تھی اس ویڈیو سے ابھرتی آوازیں کلیئر تھیں "کانوں میں پگھلا سیسہ ڈالتی آوازیں روح کھینچتے "منظر سب کلیئر تھے
)(ہا لے بغیر پلک جھٹکے سانس روکے اس منظر کو دیکھے گئی
وہ معراج سلطان کے پاس رکھے صوفے پہ بیٹھ گئے تھے عمر نے کچھ مناظر سکپ کیئے تھے اب اس نے دوبارہ وڈیو کو چند منٹ آگے سے شروع کیا تھا شمس سلطان اب کہہ رہے تھے
بھائی جان میں آپ سے ایک بات کرنا چاہتا ہوں جانتا ہوں سہی وقت نہیں ہے لیکن بہرحال کرنا تو ہے ہی کاروبار کو ڈیلے نہیں کیا جا سکتا اصل میں بات یہ ہے مجھے کچھ پیسہ چاہیے میں کہیں انویسب کرنا چاہتا ہوں اور مجھے آپ کی مدد چاہیے
میں ۔۔؟ کیا کر سکتا ہوں شمس تمہارے پاس مجھ سے زیادہ پراپرٹی ہے میرے پاس تو بس ایک گھر ہے اور ایک دو پلاٹس گھر میں ہا لے کے نام کر چکا ہوں اور دونوں پلاٹس حسن کی پڑھائی اور شادی کے لئے ہیں وہ میرے بچوں کی سیفٹی ہے تم مجھ سے کیا چاہتے ہو؟ انکا لہجہ سنجیدہ تھا
شمس مسکرائے تھے
آپ "بھول رہے ہیں بھائی جان آپ کے پاس ”heavenہے اب بھی لوگ اسکو مارکیٹ پرائز سے ڈبل پرائز پہ خریدنے کو تیار ہیں اور وہ وہ ہسپتال اور ہیون کے ساتھ والی زمین آپ یہ سب کیسے بھول گئے بھائی ؟ اگر ان سب میں سے کوئی ایک جگہ بھی بیچ دی جائے تو ہمیں کروڑوں کا فائدہ ہو سکتا ہے آپ میرے ساتھ مل جائیں بھائی پھر دیکھئے گا ہمارا کاروبار کہاں سے کہاں پہنچ جائے گا
معراج سلطان سیدھے ہو کر بیٹھ گئے تھے
کس نے کہا کہ اب وہ کاروبار "ہمارا "ہے ؟ انکی ٹھنڈی آواز نے جیسے شمس کو برف کر دیا تھا
جس دن میں یہاں سے باہر آؤں گا میں تمہاری کمپنی سے اپنے شیئرز نکال لوں گا میں اپنا پچیس فیصد لے لوں گا کیونکہ اب میں مزید تمہارے ساتھ کوئی کاروبار نہیں کرنا چاہتا جو لوگ میری اولاد کے نہ ہو سکے وہ میرے کیا ہوں گے؟ تم لوگوں نے میرے بچوں پہ ہاتھ اٹھایا ہے وہ بھی تب جب میں صرف ہسپتال میں ایڈمٹ تھا اگر میں مر گیا تم لوگ تو میرے بچوں کی بوٹیاں نوچ لو گے شمس میں اب سلطان منزل بھی واپس نہیں آؤں گا میں اپنے بچوں اور بیوی کے ساتھ کہیں اور شفٹ ہو رہا ہوں تمہارے اور میرے راستے آج کے بعد علیحدہ ہیں . . . .نہیں بھائی آپ ایسا نہیں کر سکتے اس وقت اگر آپ نے اپنے شیئرز نکال لئے . . . تو . تو میں برباد ہوجاؤں گا میں آپ کو ہرگز ایسا نہیں کرنے دوں گا میں آپ کا بھائی ہوں آپ میرے ساتھ ایسا کیسے کر سکتے ہیں وہ مارے بوکھلاہٹ کے یہاں سے وہاں چکر لگانے لگے تھے
ٹھیک ہے میں تمھیں وقت دیتا ہوں تم اس ٹیبل ہوجاؤ میں بھائی ہوں تمہارا تمھیں برباد ہوتا نہیں دیکھ سکتا لیکن تمہارے پاس بس چھ مہینے ہیں اس کے بعد میرا تمہارے کاروبار سے کوئی تعلق نہیں ہوگا اور اگر تمھیں پیسوں کی ضرورت ہے تو تم میرا ایک پلاٹ بیچ دو اور جب تم اس ٹیبل ہوجاؤ تب واپس کر دینا وہ سہولت سے کہہ رہے تھے
مجھے آپ کا پلان نہیں چاہیے مجھے ہیون چاہیے آپ کو ایک بات کیوں سمجھ نہیں آتی ؟ ہا لے میرے گھر آئی تو ہیون مجھے مل جاتا لیکن آپ کی بد کردار بیٹی سے یہ برداشت نہ ہوا اور بھاگ کھڑی ہوئی لیکن اب اب آپ کو میرا کام کرنا ہوگا ہیون مجھے دینا ہوگا بھائی اگر میں آپ کے بچوں پہ ہاتھ اٹھا سکتا ہوں تو انہیں جان سے بھی مار سکتا ہوں اگر اپنے بچوں کو بچانا چاہتے ہیں تو خاموشی سے ہیون کو میرے نام کر دیں بھائی آپ کے لئے اور آپ کے خاندان کے لئے یہی بہتر ہوگا وہ طیش سے چلا رہے تھے
جبکہ معراج ٹھنڈی اور پر سکون نظروں سے انکو دیکھ رہے تھے
تم میرے بچوں کو مارنے کی بات کر رہے ہو شمس ؟ کچھ دیر قبل تو تم یہ کہہ رہے تھے کہ تم میرے بھائی ہو انکے لہجے میں افسوس تھا
شمس کی آنکھوں کا تاثر یکدم بدلہ تھا اب ان آنکھوں میں بے حسی اور سرد مہری تھی
ترک کہاوت ہے جب کوئی کہے میں تمہارا بھائی ہوں تو پو چھ لینا . . . . ہاییل یا قاییل
میں قابیل بن گیا ہوں بھائی
آپ نے بنا دیا ہے ۔۔۔۔ ہمیشہ آپ سے برتری کی خواہش کو دل میں دبا کر رکھا لیکن آج نہیں ہمیشہ آپ کی کامیابی کو اپنی کامیابی سمجھا لیکن اب نہیں اب آپ کو میرے لئے کچھ کرنا ہوگا بھائی ساری زندگی میں کیوں قربانی دوں کبھی معراج سلطان کیوں قربانی نہ دے ؟ ہمیشہ میں ہی کیوں ناکام رہوں کبھی آپ کیوں ناکامی کا منہ نہ دیکھیں میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں بھائی لیکن اب اور نہیں اب آپ کو میرے لئے کچھ کر نا چاہئے آپ آدھے مر چکے ہیں اب آپ کو پورا مر جانا چاہیے یا پھر آپ کے بچوں کو ہاں انکو مر جانا چاہیے میں آپ کے بچوں کو مار دوں گا بھائی وہ پاگلوں کی طرح تیز تیز بولتے اس وقت کوئی جنونی لگ رہے تھے
معراج سلطان کے اطمینان میں کوئی فرق نہیں آیا تھا
جاؤ شمس مار دو ایک گولی نہیں چار چار مارو اگر میرے بچوں کی موت تمہارے ہاتھوں لکھی ہے تو مار دو جا کر اور اگر انکی زندگی لکھی ہے تو تم چاہے پورا پسٹل ان پہ خالی کر دو وہ بچ جائیں گے انکا بال بھی باکا نہیں کر سکتے تم شمس . . . تم مجھے میرے بچوں کی موت سے نہیں ڈرا سکتے میرے پاس دن میں دس لوگ آتے ہیں . . بالکل تمھارے جیسے ایسی دھمکیاں مجھے روز ملتی ہیں تم مجھے ڈرا نہیں سکتے سو بہتر ہے یہاں سے چلے جاؤ get lost
شمس ہنسنے لگے تھے زور زور سے یہاں سے وہاں گھومتے وہ ہنستے جاتے تھے
آپ نہیں جانتے میں کیا کیا کر سکتا ہوں بھائی میں آپ کے بچوں کو گولی سے نہیں ماروں گا ۔۔۔ میں ہا لے اور اس لڑکے کی تصاویر سوشل میڈیا پہ ڈال دوں گا ساری دنیا اس پہ تھو تھو کرے گی اسکی دو ستیں اسکا خاندان ہر کوئی اس کے کردار کی بات کرے گا وہ باہر جانے سے کترائے گی اسکا شخصیت مسخ ہوجائے گی آپ کی بیٹی جیتے جی مر جائے گی بھائی ذلت سے بڑی موت کوئی نہیں ہوتی آپ کا بیٹا ہر روز اپنی بہن کو دیکھے گا تو اسکو سب کچھ یاد آئے گا اس کے دوست اسکا سرکل ہر کوئی اسے طنزیہ نظروں سے دیکھے گا ہر کوئی اسکی بہن کی بات کرے گا پہلے وہ دیفیٹد کرے گا پھر غصہ کرے گا اور ایک دن وہ اس سب سے بے زار ہوجائے گا وہ سوشل ہونا چھوڑ دے گا وہ کالج چھوڑ دے گا وہ اپنی بہن سے لڑے گا خود سے منہ چھپائے گا وہ ڈیمح ہوجائے گا بھائی اور اس سے بڑی موت کونسی ہوگی؟ وہ ہنسے تھے زہر چند ہنسی
آپ . . کو . چاہئے ۔۔ کہ ہیون کو خاموشی سے میرے نام کریں بھائی آپ کو چاہئے کہ اب آپ قربانی دیں ۔۔ یا تو اپنے بچوں کی یا پھر اپنی جائیداد کی کیونکہ اب شمس سلطان کو کوئی روک نہیں سکتا . میں قا بیل بن گیا ہوں بھائی اب آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آج قابیل کے ہاتھوں کس کی موت ہوگی اگر آپ کے بچوں کی نہ ہوئی تو ۔۔۔۔ وہ رکے تھے بس ایک لمحے کو تو آپ کی موت ہوگی بھائی میں آپ کو مار دوں گا لیکن ہیون نہیں چھو ڑوں گا معراج سلطان نے شاکی نظروں سے شمس کو دیکھا تھا
میں . . تمہارا بھائی ہوں شمس وہ ایک ایک لفظ پہ زور دے کر بو لے تھے
تم مجھے مار دو گے؟ تم میرے بچوں کو مار دو گے؟ تم کیا بن رہے ہو یار کیا ہو گیا ہے تمھیں ہم دو نوں کے درمیان ایسا کیا آ گیا ہے؟ تم میرے بھائی ہو شمس میرا وارث تم مجھے مار دو آؤ مار دو مجھے فرق نہیں پڑے گا لیکن تم ،تم برباد ہوجاؤ گے تمہارا سکون ختم ہوجائے گا تمہاری نیندیں اڑ جائیں گی گلٹ تمھیں مار دے گا مجھے مار کر اپنے ساتھ ظلم مت کرو میرے بچوں کے ساتھ ظلم مت کرو حسن بہت چھوٹا ہے ہا لے کے بغیر میری سانس اکھڑتی ہے اپنے اور میرے ساتھ ظلم مت کرو ہر ظلم کا بدلہ دینا پڑتا ہے یہ مت کرو میرے بھائی میری بات سنو تمھیں پیسے چاہئے ہیں؟ تم میرا پچیس فیصد لے لو یہ میں موت کے ڈر سے نہیں کہہ رہا یہ میں اپنے بھائی کو گناہ سے بچانے کے لئے کہہ رہا ہوں تم میرے پلاٹس بیچ دو میرا گھر بیچ دو میں تمھیں ہیون بھی دے دیتا خدا کی قسم میں دے دیتا لیکن شمس میں نے مسجد میں بیٹھ کر اپنے خدا سے وعدہ کیا تھا کہ میں ہیون پراجیکٹ کو کبھی بھی اپنے ذاتی مفادات کے لئے استمعال نہیں کروں گا کوئی محبت کوئی چاہت کسی بھی جذبے کو خود پہ حاوی نہیں ہونے دوں گا میں خدا کے ساتھ کیا وعدہ نہیں توڑ سکتا اور تمھیں خود کے ساتھ اور اپنے ساتھ ظلم کرنے نہیں دے سکتا میرے بھائی خود کے ساتھ ظلم مت کرو قابیل مت بنو وہ انکو دیکھتے ہوئے نرمی سے کہہ رہے تھے انکے لہجے میں بھائی کے لئے محبت تھی فکر تھی خلوص تھا
شمس نے چند لمحہ انکو سنا تھا دیکھا تھا انکی باتیں اپنے ذہن میں جزب کرنے کی کوشش کی تھی لیکن نہیں اب نہیں . . . انہوں نے زور زور سے اپنی گردن نفی میں ہلائی تھی
آپ کی جزباتی تقریر مجھے متاثر نہیں کر سکتی میں ایک مشین ہوں ایک روبوٹ میرا مقصد بس پیسہ ہے میرا عشق میرا جنون بس پیسہ ہے ایسی لفاظیوں نے کئی سال پہلے ہی مجھ پہ اثر انداز ہونا چھوڑ دیا تھا میرے سینے میں کوئی دل نہیں ہے جو پگھل جائے
آپ مجھے نہیں روک سکتے بھائی ۔۔۔ آپ نے ہمیشہ اپنی ان ہی باتوں کی وجہ سے مجھ پہ برتری حا صل کی مجھ سے بہتر پایا میں نے سب کچھ برداشت کیا کیا آپ کو حق پہنچتا تھا کہ آپ مجھے ہزاروں لوگوں کے بیچ میں کھڑے ہو کر تھپڑ ماریں ؟ میں کتنے دن شرمندہ رہا آپ کو اندازہ ہے؟ آپ نے مجھ سے معافی تک نہیں ما نگی بھائی ۔۔۔۔ ہمیشہ آپ نے ہمیشہ . . میرے ساتھ یہی کیا ہے خود کو بہترین ثابت کیا اور مجھے لوزر مجھے قیلئیر انہوں نے اپنی پیشانی پہ آیا پسینہ صاف کیا تھا آج نہیں آپ کی باتیں آج نہیں سنوں گا میں آپ کو بس ایک کام کرنا ہے بس ایک (انہوں نے لپک کر وہ آسمانی فائل اٹھائی تھی اور معراج کے بالکل سامنے جا کر کھڑے ہوگئے تھے)
اس فائل پہ سائن کر دیں بھائی . . آپ کو کرنا ہوگا کیونکہ اب اب آپ مجھے نہیں روک سکتے آپ کو چاہئے کہ اب گھر بیٹھنا چاہئے ویسے بھی آپ کی بیٹی نے جو کچھ بھی کیا ہے اس کے بعد سارا شہر ہم پہ تھو تھو کر رہا ہے بس آپ سائن کر دیں پلیز وہ انکے ہاتھ میں زبردستی پین تھماتے ہوئے کہہ رہے تھے
یہ کس چیز کے پیپرز ہیں؟ انکے سکون میں رتی برابر فرق نہیں آیا تھا
شمس دل کھول کر مسکرائے تھے
ان پیپرز میں صاف صاف لکھا ہے کہ آپ ۔۔۔۔۔ معراج سلطان اپنا ہیون پراجیکٹ مجھے یعنی شمس سلطان کو "بیچ "رہے ہیں اور اس کے بدلے میری کمپنی میں پچیس فیصد شیئرز خرید رہے ہیں میں جانتا ہوں میری کمپنی کے پچیس فیصد شیئرز کی ویلیو با مشکل، با مشکل آپ کے ہیون کے پراجیکٹ کی قیمت کے چالیس فیصد کے برابر ہوجائیں آپ کی پراپرٹی زیادہ قیمتی ہے وہ ہیرا ہے اور آپ اسکو کوڑیوں کے دام بیچ رہے ہیں لیکن ہم تو بھائی ہیں ناں ؟ اخر میں طنزیہ سے ہنسے تھے سائن کریں بھائی سائن
اب کے معراج کے چہرے پہ اضطراب پھیلا تھا
یہ جھوٹ ہے . . بالکل جھوٹ بکواس ہے یہ ۔۔۔ میں نے وہ پچیس فیصد خریدے ہیں ۔۔۔ ۔ میں تمھیں پے کر چکا ہوں شمس تم جھوٹ بول رہے ہو۔ . . میں نے تمھیں رقم دی تھی میں نے اپنے اثاثے دئیے تھے۔ . . یہ بکواس ہے ۔۔۔ جھوٹ ہے انکی آواز کہلانے لگی تھی
شمس نے استہزائیہ نظروں سے انکو دیکھا تھا
اچھا کیا واقعی ؟ کیا ثبوت ہے آپ کے پاس کہ آپ نے مجھ سے وہ شیئرز خریدے تھے؟ اور آپ نے رقم بھی ادا کی تھی؟ کوئی معاہدہ کوئی کاغذ کا ٹکرا کچھ تو ہوگا؟ کہاں ہے؟ ہے کچھ ؟ بتائیں بھائی کیا ثبوت ہے آپ کے پاس ؟ آج تک میری کمپنی کے سب شیئرز میرے نام پہ ہیں بھائی آپ کو جو پچیس فیصد دیتا رہا ہوں اسے میری امداد سمجھ لیں
اور معراج سلطان کو جیسے ٹرک نے کچل دیا ہو وہ ساکت ہوگئے بالکل برف
میں . نے . میں نے کہا تھا . . شمس ہم معاہدا کر لیتے ہیں . لیکن تم نے بس رقم لی . تم نے کہا تھا تم میرے بھائی ہو انکی آواز ٹوٹی پھوٹی تھی
شمس کے چہرے پہ مکروہ سی مسکراہٹ آئی تھی وہ ان کے قریب جھکا تھا بالکل کان کے پاس
جب . . کوئی . آپ سے . کہے . میں آپ کا بھائی ہوں . تو پہلے پوچھ لینا ہا بیل یا قاییل
وہ ان کے کانوں میں صور پھونک کر پیچھے ہٹے تھے
معراج سلطان کا ہاتھ سیدھا اپنے دل پہ گیا تھا
(کئی سال قبل جب معراج سلطان نے شمس سے انکی کمپنی جو کہ یوسف سلطان کے نام تھی لیکن وراثت میں شمس کے حصے میں آئی تھی ابھی اسکی کاغذی کاروائی نہیں ہوئی تھی اس کمپنی کے شیئرز خر یدنے چاہے تھے تب شمس نے ان سے کوئی معاہدہ نہیں کیا تھا بس لفظی باتیں ہوئیں اور معراج سلطان نے ساری رقم شمس کے)حوالے کر دی کمپنی سے ملنے والا منافع کا پچیس فیصد معراج سلطان کو مل جایا کرتا تھا
معراج کے سینے میں درد شروع ہو گیا تھا وہ اپنے سینے پہ ہاتھ رکھے دوہرے ہونے لگے انکا سا نس اکھڑ رہا تھا ڈاکٹر . . . ڈاک . ڈاکٹر کو بلاؤ . شمس ۔۔ مجھے درد ہو ۔۔۔ درد ہو ۔۔۔ رہا ہے . . . عمر . کو عمر کو . بلاؤ . شمس . عمر کو بلاؤ . بہت درد ہو . رہا ہے . شمس . بھائی . . جاؤ . ڈاکٹر . بلاؤ شمس . . میرا مال غصب نہیں کر سکتے تم . غاصب مت بنو . . میرے بچوں کا حق ہے یہ . میرا حسن . . وہ چھوٹا ہے بہت . . مجھے مرنے مت دو . ڈاکٹر کو بلاؤ . . ہا لے کے کیا ہوگا شمس . . . . .میرے بچے رل جائیں گے ڈاکٹر . . کو بلاؤ . حسن . . بہت . چھوٹا ہے
ان کے الفاظ ٹوٹے پھوٹے تھے درد شدید تھا وہ اپنے سینے کو مسل رہے تھے انکا چہرہ سرخ ہو نے لگا تھا جسم پسینے سے شرابور تھا
شمس بھنویں بھینچے انکو دیکھے گئے
آپ کا داماد آ ہی جائے گا بھائی لیکن آج آپ کو سائن کرنے ہی ہوں گے شمس نے انکے ہاتھ میں زبردستی پین تھمائی تھی اور فائل اپنے ہاتھ میں لے رکھی تھی
معراج کے ہاتھ سے پین چھوٹا تھا انکے ہاتھ کانپ رہے تھے وہ بار بار نفی میں سر ہلاتے تھے
عمر . کو عمر . بلاؤ . . . ڈاکٹر کو . بلاؤ . شمس . میں بھائی ہوں . تمہارا . درد ۔۔۔ ہو ۔۔ رہ . رہا ہے ۔۔ بب ۔۔ بلا . بلاؤ ڈاکٹر کو
لیکن شمس تو جیسے انکی سن ہی نہیں رہے تھے انہوں نے معراج کے سینے پہ دباؤ ڈال کر انکو ہسپتال کے بیڈ پہ دھکا دیا تھا وہ اپنے سینے پہ ہاتھ رکھے نیم مردہ سے کر گئے تھے
انکی آنکھوں میں شاک تھا بے یقینی تھی . بے بسی تھی غصہ تھا وہ اٹھ نہیں پا رہے تھے . . انہوں نے خود کو آج تک اتنا کمزور محسوس نہیں کیا تھا وہ اٹھ کے شمس کو دور ہٹانا چاہتے تھے لیکن ہلنے جلنے سے انکاری تھے
شمس انکو گرا کر خود ان پہ حاوی ہوگئے تھے اور انکا ایک ہاتھ پکڑ کر اس میں ایک بار پھر پین یھمآیا تھا اب کی بار انہوں نے معراج کا ہاتھ چھوڑا نہیں تھا بلکہ اپنے ہاتھ سے اسکو پکڑ رکھا تھا
معراج سلطان کے جسم سے جیسے ساری توانائی نکل گئی تھی وہ بے دھم ہو کر گر پڑے
انکا دل رکنے لگا تھا درد ایسا تھا کہ الامان
شمس نے انکا ہاتھ پکڑ کر ایک جگہ سائن . . . کیا تھا
(وہ سارا دن ساتھ ہوتے تھے انکی) سائن سے واقف تھے
یہ ہیون کے کاغذات تھے
انہوں نے صفحہ پلٹ آیا تھا اور ایک اور مطلوبہ جگہ سائن کیا تھا
یہ . ہیون سے ملحقہ زمین کے کاغذ تھے
صفحے پلٹے تھے اور دو آخری سائن ہوئے تھے
یہ . ہیون ہسپتال اور ہیون اسکول کے کاغذات تھے
شمس پیچھے ہٹ چکے تھے انکا کام ہو گیا تھا
معراج سلطان کی عمر بھر کی کمائی لٹ چکی تھی
شمس سلطان نے فاتحانہ نظروں سے اس آسمانی فائل کو دیکھا تھا اور ایک نظر معراج سلطان کے بے جان وجود کو بھی دیکھا تھا
ایک لمحے کو بس ایک لمحے کو انکا دل ڈوبا تھا لیکن اگلے ہی لمحے انکی آنکھیں سفاک ہوگئی تھیں ہر قسم کے جذبات سے عاری
اسی وقت ویڈیو بند ہوگئی تھی لیپ ٹاپ کی سکرین تاریک ہوگئی تھی
لیپ ٹاپ کی سکرین کو دیکھتی ہا لے کے کاٹو تو لہو نہیں بدن میں وہ ششدر سی بیٹھی تھی اسکا سارا جسم کانپ رہا تھا اسکی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئی تھیں وہ شاکڈ تھی اسکے باپ کو گھیر کر مارا گیا تھا وہ کرب کی انتہا پہ تھی
پاس بیٹھے عمر کے تاثرات سپاٹ تھے البتہ اسکی آنکھوں کا زخمی پن دل دہلا دیتا تھا
ہا لے کا شاک اور گلٹ ختم ہو گیا تھا اور اب "قبول "کرنے کا مرحلہ تھا اس نے قبول کر لیا تھا اسکا باپ مر گیا ہے ہا لے کی آنکھوں میں ہلکی سی نمی آئی تھی پھر اسکی آنکھیں ڈبڈبآئی تھیں اور یکدم اسکی آنکھوں سے پانی کا ریلا سا بہنے لگا وہ زور زور سے رونے لگی جیسے بچے روتے ہیں عمر اسکو روتے ہوئے دیکھتا رہاا سے آج یہ آنسو برے نہیں لگے تھے
آج یہ آنسو نعمت لگے تھے
بابا . . . بابا . میرے بابا مر گئے وہ مر گئے عمر تم نے دیکھا ؟ تم نے دیکھا وہ مر گئے؟ انکو مار دیا گیا . . ہمیں یتیم کر دیا گیا . . میرا بھائی . یتیم ہو گیا . میں یتیم ہوگئی میرے باپ کو مار دیا
اللہ اللہ کوئی ایسا کیسے کر سکتا ہے؟ . . . کوئی کسی کے باپ کو کیسے مار سکتا ہے؟ . . . اللہ میں کہاں جاؤں . میرا باپ مر گیا یا اللہ کوئی ایسا کیسے کر سکتا ہے . . میرا باپ مر گیا . . وہ تو میرے چچا تھے وہ ایسا کیسے کر سکتے ہیں اللہ
وہ آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے زور زور سے روتی جاتی اور کہے جاتی
میرا دل بند ہو رہا ہے اللہ . . کوئی کسی کے باپ کو کیسے مار سکتا ہے . . آپ ایسا کیسے ہونے دے سکتے ہیں . . کسی کا باپ کیسے مار سکتا ہے کوئی آپ کیسے ایسا ہونے دے سکتے ہیں یہ ظلم ہے اللہ آپ کسی کو کیسے مجھ پہ ظلم کرنے دے سکتے ہیں کیوں اللہ میں ہی کیوں میرا ہی باپ کیوں . . . وہ چیخ رہی تھی . وہ رو رہی تھی اسکا باپ مر گیا تھا یہ غم تھا اسکے باپ کو قتل کیا گیا تھا یہ ناسور تھا اور ناسور کبھی ختم نہیں ہوتا