Chapter 25: باب 25

سر میں قسم کھا کر کہتا ہوں میں صرف سپر مارکیٹ گیا تھا گاڑی وہاں کے پارکنگ ایریا میں کھڑی کر کے میں سامان لایا اور اس کے بعد میں گھر آ گیا خدا کی قسم سر میں سچ کہہ رہا ہوں یقین کریں

تم سپر مارکیٹ جانے تک کہیں نہیں رکے رائٹ ؟ مطلب جو کچھ بھی ہوا پارکنگ ایریا میں ہوا؟ عثمان نے فورا اثبات میں سر ہلایا تھا

اوکے تو جب تم گاڑی پارک کر کے مارکیٹ گئے تب کیا ہوا ایک ایک سیکنڈ کی تفصیل دو مجھے اور اگر ایک بھی بات جھوٹی نکلی تو میں آج تمھیں زندہ گاڑ دوں گا وہ اسکو انگلی سے وارن کرتا کہہ رہا تھا

سر میں سب سچ ہی بتاتا ہوں میں گاڑی لاک کر کے مارکیٹ گیا اور پھر میں نے ایک سیکشن سے سارا ڈرائی فروٹ خریدا

عمر غور سے اسکی بات سن رہا تھا

اس کے بعد میں دوسرے سیکشن گیا وہاں سے میں نے آپ کے صبح کے نا شتے کے لئے سامان خریدے اور پھر میں تیسرے سیکشن گیا وہاں میٹ فروزن ایٹمز تھے اور ۔۔۔۔۔ ۔

ایک منٹ ایک منٹ وہ ابھی آگے کچھ بولتا کہ عمر نے اسکو ٹوکا تھا تم فروزن ایٹم کے سیکشن میں کیوں گئے؟ میں نے کبھی اپنے گھر میں باہر کا لایا گوشت نہیں بننے دیا میں وہی میٹ بنو اتا ہوں جسکو میں خود اپنے سامنے بنوا کر لاتا ہوں اور خود پکاتا ہوں اور یہ بات تم اچھے سے جانتے ہو (وہ کرسی سے اٹھ کھڑا ہوا تھا)تو اب عثمان . .صاحب تم مجھے یہ بتاؤ کہ تم . .فروزن ایٹم سیکشن کیوں . . گئے وہ آنکھوں میں تپش لئے ایک ایک لفظ پہ زور دے کر بولا تھا

عثمان گڑبڑا گیا تھا اس نے بے اختیار تھوک نگلا تھا

وہ سر ۔۔۔۔ دراصل ۔۔۔ میں آپ کو بتانے ہی والا تھا اصل میں ۔۔۔ ۔

عثمان میں اس وقت تمہاری کسی بکواس سننے کے موڈ میں نہیں ہوں جلدی بولو تم وہاں کیوں گئے عمر جیسے جھلا گیا تھا

عثمان فورا سنبھل گیا تھا

سوری سر اصل میں ایک لڑکا آیا تھا میرے پاس اسکی نئی نئی شادی ہوئی تھی سر اسکو گروسری کا پتہ نہیں تھا میں بس اسکو گائیڈ کرنے کے لئے اس کے ساتھ تھا لیکن وہ بہت شریف تھا بہت اچھا لڑکا تھا میں نے جیسے ہی اسکو سارے سامان لے کر دئیے اس نے شکریہ اداکیا اور چلا گیا وہ بہت اچھا تھا سر وہ۔ ۔۔ ۔

کیا وہ سارا وقت تمھارے ساتھ تھا اور کیا اسکی موجودگی میں تم نے اپنا والٹ یا کار کی چابی نکا لی ؟ عمر نے اسکی بات کاٹی تھی

اور عثمان کی ٹھوڑی سینے سے آ لگی تھی

وہ سر ۔۔۔۔ دراصل ۔۔ میرا والٹ ۔۔ وہ نیچے گر گیا تھا اس لڑکے نے مجھے اٹھا کر دیا تھا اور اس کے بعد وہ کہیں چلا گیا تھا لیکن سر دس منٹ بعد پھر واپس بھی آ گیا تھا عثمان تیز تیز بول رہا تھا

والٹ گرا تھا ناں گاڑی کی چابی تو نہیں؟ والٹ سے کیا ملنا تھا اسکو خیر کچھ اور یاد آئے تو بتا نا مجھے عمر جانے کو مڑا تھا جب پیچھے سے عثمان کی شرمندہ سی آواز آئی

سر وہ ۔۔۔۔ اصل میں ۔۔۔ دراصل بات یہ ہے کہ وہ رک رک کر بول رہا تھا جب میں مارکیٹ کے اندر گیا تھا تب میں نے چابی پینٹ کی سامنے والی جیب میں رکھی تھی لیکن جب میں وہاں سے نکلا تب چابی میری شرٹ کے سینے والے جیب میں تھی آئی ایم سو ری سر

عمر کرنٹ کھا کر مڑا تھا

لعنت ہو تم پہ عثمان لعنت وہ تمھیں بے وقوف بنا کر گیا ہے تم کیا ساری زندگی جھک مارتے رہے ہو تمھیں کسی چیز کا پتہ ہے بھی یا نہیں؟ وہ لڑکا تمہاری چابی لے اڑا اور تمہیں پتہ بھی نہیں چلا ڈوب مرو تم عثمان ڈوب مرو وہ اس کے سر پہ کھڑا دھاڑ رہا تھا

میں معذرت خوا ہوں سر مجھے اندازہ نہیں تھا وہ واقعی شرمندہ تھا

عمر نے اپنی کنپٹی سہلائی تھی اور عثمان کی جانب مڑا تھا

میں اس معاملے کو صبح دیکھوں گا صبح تک وہ باتیں بھی یاد کرو جو تمہارے فرشتوں کو بھی نہیں پتہ ہوں گی ورنہ یہاں سے دفع ہوجانا تمہاری وجہ سے اتنی بڑی مصیبت مرے گلے پڑ گئی وہ خود سے بڑبڑاتا ہوا با ہر نکل گیا تھا پیچھے عثمان شرمندہ سا کھڑا رہ گیا

تھانے کا ماحول اس وقت بے زار سا تھا نائٹ ڈیوٹی کرتے پولیس افسران کے چہرے تھکے ہوئے سے تھے کچھ تو باقاعدہ اونگھ رہے تھے کچھ تاش کے پتوں پہ گزارا کر رہے تھے اے ایس آئی نذیر کوفت زدہ سا ایک فیمییسب کی ایف آئی آر لکھ رہا تھا

اسکا مدعا تھا کہ رات کے بارہ بجے بس میں سفر کرتے ہوئے اسکو ایک لڑکے نے بری نظر سے دیکھا اور چھونے کی کوشش کی ہے کافی دیر کئی مغز ماری کے بعد بلاخر نذیر ایف آئی آر کاٹنے کو تیار ہوگیا تھا ایک نا معلوم افراد پہ ایک ایسے آدمی پہ جسکی شکل مدعی کو خود بھی یاد نہیں تھی نذیر کا دل تو بس یہی کہنے کو چاہا تھا کہ

بی بی اگر اتنا ہی تنگ کر رہا تھا تو بس میں شور مچانا تھا یہاں آ کر ہمارا وقت کیوں برباد کر رہی ہو لیکن اسکی زبان سلی ہوئی تھی اس لیے نہیں کیونکہ وہ عورت تھی اسلئے کیونکہ اسکے ہاتھ میں موبائل تھا دس منٹ بعد وہ عورت سنیپ بنا کر اور ایک دو انسٹا سٹوریز لگانے کے بعد مسرور سی چلی گئی تھی اسکے جاتے ہی ایک دراز قد سیاہ آنکھوں والا نوجوان اندر آیا تھا وہ ایسے آ رہا تھا جیسے یہ اسکا گھر ہو

وہ اب کچھ دیر قبل والے حلیے میں نہیں تھا اب اس نے نیلی چیک شرٹ کے ساتھ نیلی ہی خیبر پہن رکھی شرٹ کے بٹن کھلے تھے اندر سے سفید گول گلے والی شرٹ نظر آتی تھی پیروں میں سلیپرز تھے اور ایک دو جگہ چھالے بھی تھے شاید اس نے اسی وجہ سے سلیپرز پہن رکھے تھے ورنہ وہ اپنے جوتوں کے معاملے میں بہت حساس تھا اسکے آتے ہی تمام سپاہی اور افسران کھڑے ہو گئے تھے اؤنگھنے والوں کو چٹکی مار کر اٹھا یا گیا تھا ذرا سی دیر میں اس چھوٹے سے تھانے میں ہل چل سی مچ گئی تھی کوئی اس کے لئے کرسی لا رہا تھا تو کوئی ٹیبل صاف کر رہا تھا کوئی بھاگ کر چائے لینے گیا تو کوئی اس سے اس وقت زحمت اٹھانے کی وجہ پوچھ رہا تھا

وہ اے ایس آئی نذیر کی کرسی پہ بیٹھ گیا تھا وہ ذرا جلدی میں لگتا تھا نذیر سا منے کھڑا تھا با ادب گھبرایا سا

سر آپ حکم کرتے بندہ حاضر ہوجاتا آپ نے کیوں ذحمت کی ہے وہ عمر کے سامنے کھڑا چاپلوسی کی تمام حدوں کو کراس کر رہا تھا عمر نے ایک ناپسندیدہ نظر اس پہ ڈالی تھی

میرے ساتھ بات کرتے وقت اس طرح کھڑے مت رہا کرو کرسی لاؤ اور میرے سامنے بیٹھو یہاں جتنی عزت میری ہے اتنی تمہاری بھی ہے آئندہ میں تمھیں اس طرح کھڑا نہ دیکھوں وہ انگلی اٹھاتا تنبیہ اند از میں کہہ رہا تھا

نذیر جزبز سا ہوگیا تھا پاس پڑی کرسی کھینچی اور بیٹھ گیا اب وہ پوری طرح عمر کی طرف متوجہ تھا

کل رات جس گونگے کو اٹھا کر لائے تھے وہ کہاں ہے؟ عمر اسکو دیکھتے ہوئے پوچھ رہا تھا اسکی آواز میں ایک رعب تھا دبدبہ سا تھا

سائیں کل سے تو دس گونگوں کو زبان دی ہے آپ کس والے کی بات کرتے ہو؟ نذیر کی جگہ ایک ادھیڑ عمر کانسٹیبل بولا تھا

عمر نے سنجیدگی سے اسکو دیکھا تھا

میں جج صاحب کے کیس والے گونگے کی بات کر رہا ہوں اور تم تمھیں میں آدھا گھنٹہ دیتا ہوںا سکی آواز نکلنی می چاہیے اگر آواز نہیں نکلتی تو لکھ کر دے لکھ کر نہیں دیتا تو اپنے پیروں پہ چل کر اس آد گھر لے کر جائے جس نے اسکو کل ہائر کیا تھا اور اگر تم سے یہ تینوں کام نہیں ہوئے تو خود کو ڈسمس سمجھو اور اگر وہ می آد یہ تینوں کام نہیں کرتا تو ہاتھ ۔ پیر اور زبان تینوں کاٹ کر پھینک دو آ ئی سمجھ ؟ وہ اسی ادھیڑ عمر کانسٹیبل کو دیکھتا وارننگ کے انداز میں کہہ رہا تھا

ہوجائے گا سائیں آپ فکر نہ کرو وہ مسکراتے ہوئے بولا تھا (آج بیوی کا سارا غصہ اسی پہ اترے گا)وہ سوچ کر ہی خوش ہوگیا تھا

اب اسکا رخ نذیر کی طرف تھا

اور تم نذیر تم میرے ساتھ جا رہے ہو جانتے ہو کیوں؟

جی سر جانتا ہوں آپ کو معلومات چاہیے ہوں گی میں اس علاقے کے چپے چپے سے واقف ہوں میں اگر کسی کی کتیا بچے جنے یا کسی کا بلا بھی مر جائے پہلی خبر مجھے ہی آتی ہے

میں اس وقت تمھارے کارنامے سننے کے لئے نہیں بیٹھا ہوں نذیر کل جس ہسپتال میں جج صاحب داخل تھے اسکی تفصیلات چاہئے مجھے وہ کوفت زدہ سا تھا

جی سر جیسا آپ کہیں آدھے گھنٹے تک ہوجائے گا وہ تابعداری سے بولا تھا

عمر اٹھ کھڑا ہوا تھا باقی سب اس کے ساتھ اٹھے تھے

ایک اور بات کل صبح تک میں معطل ہوجاؤں گا مجھے یہ سارا کام آج کی رات کرنا ہے تم سب جاگو گے آج کی رات کوئی نہیں سوئے گا کوئی چونکا نہیں تھا اتنا اندازہ تو ان سب کو تھا کہ میڈیا کے سامنے ہا لے کے اتنے بڑے الزام کے بعد یہ سب تو ہونا ہی تھا

اؤرنگی تھانے کے شبیر کو کال کرو اس سے کہو میں کچھ نمبرز بھیج رہا ہوں انکی ڈیٹیلز چاہئے مجھے وہ اپنے ساتھ ساتھ چلتے نذیر سے کہہ رہا تھا

اور فرقان سے کہو فہیم مرزا کی ایک مہینے کی رپورٹ مجھے دے وہ کس سے ملا کہاں گیا کتنی دیر گیا کیوں گیا اور وہاں کیا کھایا کیا پیا مجھے سب چاہئے نذیر

نذیر ایک چھوٹی سی نوٹپیڈ پہ سب نوٹ کرتا جا رہا تھا (نذیر عمر کا سب سے خاص آدمی تھا اسے شہر کے چپے چپے سے واققیب تھی شہر کے سارے اشتہاری اور فرار ملزم اسکی جیب میں تھے وہ عمر کا وفادار تھا اور اس نے یہ بات)کئی دفع ثابت بھی کی تھی

وہ دونوں اب گاڑی میں بیٹھ چکے تھے نذیر کے منع کرنے کے باوجود ڈرائیونگ سیٹ عمر نے خود سنبھالی تھی اب وہ سامنے سڑک پہ دیکھتے ہوئے کہے جا رہا تھا

ایس ایچ او کو کال کرو اس سے کہو اپنے بندے اس سیلون بھیجے جہاں جج صاحب کی بیٹی تیار ہو نے گئی تھی اور مجھے وہاں کی وہ فوٹیج چاہئے جو انہوں نے ڈیلیٹ کر دی ہے

اوکے سر ہوجائے گا ویسے ہم جا کہاں رہے ہیں سر ؟

جس نے میری نیند حرام کی ہے اسے سکون سے کیسے سونے دے سکتا ہوں ؟ ہم اسکی نیند خراب کر نے جا رہے ہیں اسکا لہجہ اب بھی بے لچک تھا

سر ایک بات پوچھوں ؟ تھوڑی دیر بعد نذیر کی آواز گونجی تھی عمر نے جواب نہیں دیا وہ جانتا تھا نذیر منع کرنے پر بھی پوچھے گا ضرور

آپ نے بی بی کو واقعی اغوا کیا تھا کیا؟ جج صاحب سے تو آپ کی اچھی خاصی سلام دعا تھی پھر بھلا ایسا کیوں کیا آپ نے ؟ اس کے لہجے میں تجسس تھا

میرے باپ کا نام کیا ہے نذیر ؟ وہا سکی بات کا جواب دئیے بغیر بولا تھا

سر ۔۔۔ وہاج علی۔ ۔ خان وہ کچھ حیرت سے بولا تھا

عمر نے ابرو اچکائی تھی اچھا مجھے لگا تم "نذیر" تم میرے باپ ہو اسلئے تو مجھ سے ایسے سوال کر رہے ہو آئندہ میرا باپ بننے کی کوشش مت کرنا جتنا بتانا ہے اتنا ہی بتاؤں گا تم مجھ سے باتیں نہیں نکلوا سکتے

نذیر گڑبڑا سا گیا تھا خود پہ دو حرف بھیج کر وہ موبائل کی طرف متوجہ ہوگیا تھا

اتنے میں وہ لوگ شہر کے ایک پوش علاقے میں داخل ہو چکے تھے پانچ منٹ مزید ڈرائیو کے عبدل وہ "امی ولا "کے باہر کھڑے تھے عمر نے گاڑی اس ولا کے بالکل سامنے کھڑی کر دی تھی گاڑی کو گیٹ کے بالکل سامنے کھڑے دیکھ چوکیدار بھاگتا ہوا آیا تھا

سر کس سے ملنا ہے آپ کو؟

ملنا تو تمہارے صاحب سے ہے لیکن اگر وہ گھر پہ نہیں ہیں تو مالکن سے ملنے میں بھی کوئی قباحت نہیں ہے نذیر دانت نکوستا کہہ رہا تھا عمر نے تنبیہی نظروں سے اسکو دیکھا تھا

کسی عورت کے بارے میں ایسی بات نہیں کرتے

نذیر خاموش ہوگیا تھا

سکندر شاہ کو بھیجو بولو عمر حیات آیا ہے عمر اب چوکیدار کو دیکھتے ہوئے بولا تھا

سر وہ تو دو دن سے گھر پہ نہیں ہیں کہیں باہر گئے ہوئے ہیں جب آئیں گے آپ کا پیغام پہنچا دوں گا آپ فکر مت کریں وہ رٹے رٹائے سبق کی طرح دہرا رہا تھا

عمر بغیر کچھ کہے گاڑی تک واپس گیا تھا ونڈو سے ہاتھ اندر کر کے گاڑی کے ہارن پہ ہاتھ رکھ دیا تھا اب وہ زور زور سے بغیر رکے ہارن بجائے جا رہا تھا ڈرائیور ہارن کو بند کرنے کے لئے اسکی منت کر رہا تھا قریب ایک دو گھروں سے کھڑکی سے جھانک کر اسکو ملامت بھی کی گئی تھی لیکن اس نے تو گویا کان لپیٹ لئے تھے وہ بغیر رکے ہارن بجائے گیا بجائے گیا تقریبا پانچ منٹ بعد گیٹ کے کھلنے کی آواز آئی تھی عمر کی آنکھوں میں تپش سی بھر گئی تھی

گیٹ سے نکلنے والا آدمی کوئی ساٹھ کے ہندسے کو عبور کرنے کے قریب تھا اس نے نیلا سلک کا نائٹ گاؤن پہن رکھا تھا اور آنکھوں میں غصہ لئے وہ باہر آیا تھا

کیا . . بکواس .. ہے یہ شرم نہیں آتی گھٹیا لوگوں کسی کی نیند برباد کرتے ہو؟ وہ آتے ساتھ ہی دھاڑے تھے لیکن عمر کو سامنے دیکھ کر جیسے خون خشک ہو گیا ہو اس نے واپس جانا چاہا لیکن بے سود

ایس پی سر آپ یہاں سب خیریت تو ہے؟ وہ قریب آ کر پوچھ رہا تھا

نذیر ڈالو اسکو گاڑی میں عمر اسکی بات کا جواب دئیے بغیر بولا تھا اور پھر سکندر شاہ کے لاکھ جھٹپٹانے اور چیخنے پکارنے کا اثر لئے بغیر نذیر انکو گاڑی کی پچھلی سیٹ پہ بٹھا چکا تھا وہ ابھی اور شور کرتے جب نذیر ان کے کان کے پاس جھکا تھا

چپ چاپ بیٹھ جاؤ شاہ صاحب ورنہ میرے پاس آپ کی رنگین راتوں کے ثبوت موجود ہیں اور آپ کی بیوی اور بیٹی کا نمبر بھی نسرین کو جانتے تو ہوں گے آپ ؟ وہی جسکو ڈیفنس میں کوٹھی دے رکھی ہے نذیر انکے کانوں میں زہر انڈیل کر دور ہٹا تھا

سکندر صاحب کا چہرہ لٹھے کی مانند سفید ہو گیا تھا انہوں نے بے اختیار تھوک نگلا تھا

کیا ۔۔۔ چاہتے کیا . ہیں آپ ؟ انکی ساری ہوا نکل گئی تھی اب وہ جلد از جلد اس صورتحال سے چھٹکا را چاہتے تھے جس ہسپتال کے آپ مالک ہیں اسکی سی سی ٹی وی فوٹیج اور میری ایک چیز رہ گئی ہے آپ ؟ کے ہسپتال میں وہ بھی چاہیے عمر سکون سے بولا تھا

اتنی سی بات کے لئے آپ لوگوں نے اتنی بے ادبی کی ہے میرے ساتھ میں ایک ازت دار آدمی ہوں ایس پی صاحب میں ابھی ڈی آئی جی صاحب کو کال کروں گا عجیب غنڈہ گردی ہے اندھیر نگری مچا رکھی ہے آپ نے وہ غصے سے سرخ چہرہ لئے غرا رہے تھے عمر نے ڈرائیونگ کرتے ہوئے ایک نمبر ملایا تھا اور موبائل پیچھے نذیر کو تھما دیا تھا

پہلی ہی بیل پہ کال ریسیو ہوگئی تھی

ہاں بول بھائی ؟ کسی کی نیند میں ڈوبی آواز گاڑی میں گونجی تھی

ڈی آئی جی سر میں عمر حیات بات کر رہا ہوں عمر نے بیٹھے ہوئے ہانک لگائی تھی سکندر شاہ نے موبائل نذیر کے ہاتھ سے اچک لیا تھا

ڈی آئی جی سریہ آپ کے ایس پی مجھے ڈرا دھمکا کر میرے گھر سے اٹھا کر لائے ہیں اور اب یہ چاہتے ہیں کہ میں اپنے ہسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج انکے حوالے کروں نہ انکے پاس کوئی اجازت نامہ ہےا ور نہ ۔۔۔ وہ کچھ اور بھی کہہ رہے تھے جب انکی بات کاٹی گئی تھی

اے زیادہ بولو مت فوٹیج دے دو گے تو مر نہیں جاؤ گے تم اور میں جانتا ہوں سب کچھ کتنا ڈرا دھمکا کر لائے ہوں گے یہ لوگ عمر کو جو کچھ چاہیے دے دو ورنہ بہت برا ہوگا اور اب رکھ فون نیند خراب کر دی میری وہ جھنجھلائے ہوئے تھے عمر یار کیا ہے اب یہ برساتی مینڈکوں سےبھی میں بات کروں ؟ وہ اب عمر سے کچھ کہہ رہے تھے عمر نے بات ختم کر کے کال کاٹ دی تھی

سکندر صاحب کا سارا رنگ نچڑ گیا تھا (کتنا بھتہ دیتا تھا میں اس ڈی آئی جی کو) وہ بس سوچ ہی سکے

جی تو شاہ صاحب اور کس سے بات کرنی ہے؟ اگر کہیں تو آئی جی سے بات کرا دوں ان سے بھی اچھی خاصی بات چیت ہے میری ارے آپ کے رنگ کو کیا ہوا چہ چہ چہ دکھ ہوا؟ دیکھیں پولیس والے کی نہ دوستی اچھی نہ دشمنی وہ آپ کا ہر بات میں ساتھ دیں گے لیکن جب اپنے وردی والے بھائی کی آگئی ناں تب وہ اپنے گھر والوں کے بھی نہیں ہوتے عمر فخریہ سا کہہ رہا تھا

اب آپ بتائیں خاموشی سے ہمارا کام کریں گے یا اور چک چک کرنی ہے؟ دیکھیں آپ کے ہسپتال جا نے ہم فضول بحث کرنی پڑتی ایک ایک سے اب آپ چلیں گے تو کتنی عزت اور احترام سے ہوگا ہمارا کام ؟ آپ کو نیکی کا موقع ملے گا اور ہمارا وقت بچے گا کتنا اچھا ہوگا ناں ؟ وہ عام سے انداز میں کہہ رہا تھا

نذیر اپنے موبائل پہ ساری ڈیٹیلز جمع کر رہا تھا

ہوجائے گا آپ کا کام ہسپتال چلیں اب کے انکا انداز سپاٹ تھا

تقریبا آدھا گھنٹہ بعد وہ تینوں لوگ ہسپتال کے سیکیورٹی روم میں بیٹھے صبح نکاح کے بعد والی فوٹیج دیکھ رہے تھے لیکن کوئی فائدہ نہیں تھا ڈیڑھ گھنٹے کی فوٹیج غائب تھی جس وقت ہا لے اور عمر اس سڑک پہ بیٹھے تھے وہ فوٹیج غائب تھی

شاہ صاحب ڈیڑھ گھنٹے کی فوٹیج کہاں ہے؟ عمر انکی طرف دیکھتا سنجیدگی سے پوچھ رہا تھا

دیکھیں عمر صاحب میں آپ کو سچ بتاتا ہوں جس طرح آپ زور زبردستی ہمیں یہاں لے آئے ہیں ح اسی طر آج دوپہر بھی کسی نے بالکل اسی طرح ڈیڑھ گھنٹے کی فوٹیج میرے سیکورٹی چیف سے ڈیلیٹ کروا دی اور اسے آج شام کی فلائٹ سے دبئی بھجوا دیا آپ اب چاہے مجھے مار دیں یا میرے ہسپتال کو آگ لگا دیں جو سچ ہے سو ہے اس سسٹم میں سروائیو کرنے کے لئے ہم سب کو کافی دفع ایسے کام کرنے پڑتے ہیں مجھے پتہ تھا آپ چپ نہیں بیٹھیں گے اسی لئے میں آپ سے چھپتا پھر رہا تھا سکندر شاہ نرمی سے کہہ رہے تھے

آپ کا سیکورٹی چیف فوٹیج ڈیلیٹ کر دیتا ہے آپ کا ڈاکٹر میری اجازت کے بغیر ہمارے مریض کے کمرے میں کسی کو بھی جانے دے دیتا ہے آپ کے ہسپتال سے ہماری چیزیں مسنگ ہوتی ہیں اور پھر آپ کہتے ہیں کہ ہم پولیس والے غنڈے ہیں یہ تو کھلم کھلا تضاد ہے شاہ صاحب عمر انکو دیکھتا چبھتے لہجے میں کہہ رہا تھا

آپ کی چیز مسنگ نہیں ہے عمر صاحب میں نے آپ کی چیز سنبھال کر رکھی ہے میرا اور آپ کا کوئی ذاتی عناد نہیں تھا مجھ سے جتنا ہو سکے گا میں آپ کو اتنی فیورز دوں گا میں ایک ذمہ دار شہری ہوں آپ کو مجھ سے شکایت نہیں ہوگی (ساتھ ہی ایک لڑکے کو اشارہ کیا تھا)جج صاحب بہت اچھے آدمی تھے اللہ انکی مغفرت فرمائے کیا یہ ہے آپ کی مسنگ چیز ؟ گو کہ یہ الیگل ہے لیکن خیر وہ اس لڑکے کے ہاتھ سے ایک چھوٹی سی ڈبیا لے کر اسکو کھولتے ہوئے کہہ رہے تھے اب ان کے ہاتھ میں ایک ننھا سا کیمرہ تھا عمر بے تاثر چہرے کے ساتھ انکو دیکھتا رہا اسکی نظریں اب بھی متلاشی تھیں اب بھی اسکی کھوج مکمل نہ ہوئی ہو

عمر اٹھ کھڑا ہوا تھا انکے ہاتھ سے کیمرہ لے لیا نذیر بھی عمر کے ساتھ کھڑا ہوا تھا

شاہ صاحب میں نے بہت کوشش کی کہ میں آپ کا "خاندان "بچا سکوں جس طرح میں اپنا نہیں بچا سکا لیکن آپ ۔۔۔ آپ بکاؤ نکلے اب آپ مجھ سے شکایت مت کیجئے گا میں آپ کے پاس آیا آپ سے عزت سے می بات کی پر سے اپنی چیزیں مانگیں لیکن آ . . .پ نے نہیں دیں اب آپ خود آئیں گے اور مجھے میری چیز واپس کریں گے میں آپ پہ حالات اتنے تنگ کر دوں گا کہ آپ کو آنا پڑے گا شاہ صاحب وہ کہہ کر رکا نہیں تھا لمبے لمبےڈگ بھرتا وہاں سے نکل گیا تھا

پیچھے سکندر شاہ نے بے اختیار اپنا ماتھا مسلا تھا

لعنت ہو تم لوگوں پہ کس پاگل آدمی کے ساتھ پھنسا دیا ہے مجھے اب نہ یہ خود چین سے بیٹھے گا اور نہ مجھے بیٹھنے دے گا وہ سخت پریشان تھے

ذرا دور ہسپتال کے پارکنگ ایریا میں جھانکو تو عمر حیات اپنی گاڑی میں بیٹھتا دکھائی دے رہا تھا اس بار ڈرائیونگ سیٹ پہ نذیر تھا ساتھ نذیر کو ہدایات دے رہا تھا

اس سیکورٹی چیف کیا نام ہے اسکا ؟ عبدل ہاں اسکی فیملی کا پتہ لگاؤ نذیر اور شاہ صاحب کی ساری ویڈیوز انکی بیٹی اور بیوی کو بھیج دو کل تک کسی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پہ بھی پوسٹ کر دو میرا خاندان نہیں بچے گا تو میں کسی اور کا بھی رہنے نہیں دوں گا

سر بیوی کو بھیجنے کا کیا فائدہ کیوں نہ اسکی محبوبہ کو بھیج دیں ؟ نذیر چمکتی آنکھوں کے ساتھ کہہ رہا تھا

عمر نے ایک نظر اسکو دیکھا تھا اور پھر موبائل پہ نظریں جمائے بولنا شروع کیا تھا

باہر والی خود بے وفا ہوتی ہے اسلئے بے وفائی معاف کر دیتی ہے لیکن گھر والی وہ چاہے خود دھوکے باز ہو لیکن اسکو اپنا مرد وفادار چاہئے ہوتا ہے ویڈیو بھیجو اور پھر دیکھو کس طرح ٹوٹتے ہیں خاندان خیر اپ ڈیٹس دو مجھے وہ اب بھی موبائل کو دیکھ رہا تھا اس میں کسی طرح اس ننھے کمیرے کا سسٹم آن کر رہا تھا

سر فہیم مرزا ایک مہینے سے سوائے شمس سلطان کے اور کسی سلطان سے نہیں ملا اور فروا سلطان کا کال ریکارڈ چیک کروایا ہے میں نے لیکن کوئی فہیم مرزا یا کسی ایسے آدمی سے انکی بات نہیں ہوئی جسکی بنا پہ ان پہ شک کیا جائے سیلون والوں نے ساری فوٹیج بھیج دی ہے آپ کو ای میل کر دی ہے میں نے اور وہ عبدل اسکا ابھی کچھ کرتا ہوں کوئی دبئی نہیں گیا ہوگا وہ یہیں لالو کھیت میں اس کے کوئی رشتے داروں کے گھر چھپا بیٹھا ہوگا صبح تک اسکو بھی دیکھ لوں گا میں سر اور کچھ چاہئے تو بتائیں ؟ وہ ساری تفصیل بتا کر اب تابیداری سے پوچھ رہا تھا

تمھیں کیا لگتا ہے یہ ساری انفارمیشن سچی ہے؟

سو فیصد جھوٹ ہے سر بک گئے ہیں سارے یا پھر سہی جگہ چیک نہیں کر رہے آپ مجھے دو دن کا وقت دیں میں سب چیزیں معلوم کر لوں گا آپ اگر کہتے ہیں کہ فہیم مرزا فروا سلطان سے ملا ہے کب کہاں کیسے مجھے نہیں پتہ لیکن وہ ملا ہے سیلون والوں نے اتنے آرام سے فوٹیج کیسے دے دی؟ اور عبدل اسے آج کی رات ہی ملنا ہوگا اسے ڈھونڈ لوں گا میں مجھ پہ اعتبار کریں وہ یقین دہانی کرا رہا تھا

مجھے تم سے یہی امید ہے وہ موبائل کو دیکھتے ہوئے بولا تھا

عمر نے اب سسٹم کو موبائل پہ آن کر لیا تھا

گاڑی کو قبرستان کی طرف موڑو اس نے موبائل سے نظریں ہٹا لی تھیں

سر ۔ ۔ اس وقت ؟

نذیر تم کیوں آج اپنی موت میرے ہاتھوں لکھوانا چاہتے ہو؟ تمھیں کتنی دفع کہا ہے کم بولا کر و

سوری سر اب ایسا نہیں ہوگا وہ شرمندگی سے بولا تھا

اور پھر واقعی قبرستان پہنچنے تک وہ کچھ نہیں بولا تھا وہاں پہنچ کر عمر اندر چلا گا تھا جبکہ نذیر کو باہر ہی کھڑا کر دیا تھا تھوڑی دیر بعد وہ ایک تازہ گیلی مٹی والی قبر کے قریب بیٹھا تھا اس قبر پہ اب تک چڑھائے گئے پھول تازہ تھے عمر آنکھوں میں کرب لئے اس قبر پہ ہاتھ پھیر تا رہا پھیر تا رہا اسکی آنکھو میں ہلکی نمی تھیں

ماموں . . بڑی دیر بعد اس نے قبر میں سوئے می آد کو مخاطب کیا تھا آئی مس یو یار . . . آپ ہوتے تھے تو پتہ ہی نہیں چلتا تھا مشکل کیا ہے مصیبت کیا ہے عمر کو آپ کا بڑا سہارا ہوتا تھا ۔۔۔ لیکن اب ۔۔ اب سب چیزیں مرے ہاتھ سے نکلنے لگی ہیں حسن اور ہا لے مجھ سے نفرت کرتے ہیں۔ ۔ ثبوت مل نہیں رہے ۔۔۔ اور آپ سے کیا وعدہ میں نبھا نہیں پا رہا ہوں میں ہا لے کو کیسے روکوں ؟ انکا غم بہت بڑا ہے آپ کو مجھے چھوڑنا نہیں چاہیے تھا ۔۔۔ میں اکیلا ہو گیا ہوں ہا لے اور حسن کا تو بس باپ مرا ہے شمس سلطان کا بھائی یوسف سلطان کا بیٹا لیکن عمر حیات

عمر حیات کا تو باپ ۔۔ بھائی ۔۔ دوست خاندان سب مر گئے ہیں آپ کا جانا میرے لئے ۔۔۔ میرے لئے سب سے بڑا دکھ ہے لیکن میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں میں کسی ایک کو بھی نہیں بخشوں گا کسی ایک کو بھی نہیں ہر بار عمر سے ہی کیوں اس کا خاندان چھینا جائے ہر بار فروا کیوں کامیاب ہو اس نے مجھے میرے خاندان سے دور کیا میری ماں کو اپنی اولاد سے دور کیا اور آج آج تو اس نے میرا سب کچھ ختم کر دیا یہ آپ کی قبر نہیں ہے یہ عمر حیات کے جذبات کی قبر ہے اسکے اندر کے انسان کی قبر ہے ان لوگوں نے پتہ ہے مجھے آپ کے جنازے سے بھی دور رکھا ہے آپ کا وارث میں بھی تھا کاش میں نے آپ کی بات مانی ہوتی اور اپنا حق لیا ہوتا اب اسکی آنکھیں بند تھیں وہ اس منظر کو بھلا کر دس سال پیچھے چلا گیا تھا

یہ رات ظالم اور سفاک تھی اس رات عمر نے نفیسہ حیات کو چھوڑا تھا وہ اپنا سفری بیگ کندھے سے لگائے رات کے اس پہر سڑک کے ایک کنارے بیٹھا تھا اسکی آنکھیں پتھر آئی ہوئی تھیں اور چہرے کے تاثرات سخت تھے وہ اجنبی نظروں سے بار بار سڑک کے چاروں اطراف میں نظر دوڑاتا اور پھر سر کو ہاتھوں میں گرا دیتا اسکو نیند آ رہی تھی وہ نیند اور بھوک کا بہت کچا تھا اس وقت بھی اسکی آنکھیں بند ہوتی جا رہی تھیں جب اسکے بالکل پاس ایک بڑی سی گاڑی آ کر رکی عمر فورا الرٹ ہوگیا تھا اور نیند بھگا کر اٹھ کھڑا ہوا تھا

گاڑی کی پچھلی سیٹ سے ایک مہربان چہرے والا آدمی باہر آیا تھا

عمر چبھتی آنکھوں سے اسکو دیکھے گیا وہ آدمی اب عمر کے قریب آ کر رکا تھا

کیا ہوا برخوردار رات کے اس پہر گھر سے باہر اس سڑک پہ بیٹھے ہو نکالے گئے ہو یا بھاگ کر آئے ہو؟ وہ سنجیدگی اور نرمی سے پوچھ رہے تھے انکی آنکھیں عمر کی آنکھوں سے ملتی تھیں

سنجیدہ اور گہری سیاہ آنکھیں

نہ نکالا گیا ہوں اور نہ بھاگا ہوں میں گھر" چھوڑ "کر آیا ہوں وہ چھوڑ پہ زور دیتے ہوئے بولا تھا

اچھا ؟؟ مطلب باغی ہو پھر تو تمھیں چاہئے کہ میرے ساتھ چلو میرے پاس تمہارے لئے ایک بہتر ین جگہ ہے اور آپ کو ایسا کیوں لگتا ہے کہ میں اس آدمی کے ساتھ چلا جاؤں گا جس سے ملے ابھی مجھے پانچ منٹ بھی نہیں ہوئے اسکا لہجہ اب مشکوک تھا

ٹھیک ہے پھر تم بتاؤ تمہارے ماں باپ کہاں ہیں میں تمھیں لے چلتا ہوں صلح ح صفائی کروا دوں گا اس طر راتوں کو گھر سے باہر نہیں رہتے وہ اپنائیت سے بولے تھے

میرے ماں باپ نہیں ہیں وہ انکی طرف دیکھے بغیر بولا تھا

کیا یتیم ہو؟

.ہاں . .شاید ایسا ہی ہے وہ اٹکا تھا

شاید کیوں؟ کیا تمھیں یقین نہیں ہے؟ گفتگو اب دلچسپ ہوتی جا رہی تھی

میں یہاں اپنی پہچان ڈھونڈنے آیا ہوں اور شاید اپنے خاندان کو بھی مجھے نہیں پتہ میں یہاں کیوں آیا ہوں وہ جھنجھلا سا گیا تھا

آج کے بعد تمھیں سب پتہ ہوگا میرے ساتھ چلو میرے پاس تمھیں دینے کے لئے چھت بھی ہے اور تمہاری پہچان ڈھونڈنے کے می لئے تعلقات بھی یقین کرو سیف رہو گے کراچی کا سب سے اچھا آد ہوں میں آخر میں انکا لہجہ ذرا شوخ ہوا تھا

میں آپ پہ اعتماد نہیں کرتا اسلئے میں آپ کے ساتھ نہیں جاؤں گا میں اپنے دم پہ اپنا خاندان ڈھونڈ لوں گا اسکا لہجہ دو ٹوک تھا

یہ کراچی ہے بیٹا لوگوں کا سمندر رہتا ہے یہاں ایک دوسرے کو کچل کر دھکیل کر آگے بڑھنے کی ریس ہے یہاں اگر چاہتے ہو کہ نہ دھکیلے جاؤ اور نہ کچلے جاؤ تو میرے ساتھ چلو اور کس نے کہا تمہاری کوئی مدد کرے گا؟ میں تو ہرگز نہیں انہوں نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھا لئے تھے میں تمھیں فیور دوں گا اور بدلے میں فیور لوں گا اب اگر چلنا ہے تو چلو ورنہ یہاں بیٹھے رہ جاؤ گے ہر کوئی معراج سلطان جتنا نیک دل نہیں ہوتا جو تمھارے لئے گاڑی سے اتر آئے

عمر چند لمحے خاموشی سے انکو دیکھتا رہا

اور کہاں لے کر جائیں گے آپ مجھے ؟

تم نے خود ہی کہا تم یتیم ہو تو پھر یتیم خانے کے علاوہ کہاں لے کر جا سکتا ہوں

کیوں لے جائیں گے مجھے ؟ میں اٹھارہ سال کا ہوں یتیم نہیں ہوں بالغ ہوں کما سکتا ہوں کھا سکتا ہوں آپ کی خیرات کیوں لوں وہ تیوری چڑھائے بولا تھا

میں تمھیں خیرات دے بھی نہیں رہا جس طرح یہاں بیٹھے خالی سڑک پہ پہرا دے رہے ہو اسی طرح میرے اورفیبح کے گیٹ پہ دے دیا کرنا اور کمائی ہوئی روٹی کھانا

عمر حیات نے مشکوک نظروں سے دیکھتا رہا اور پھر کندھے ڈھیلے چھوڑ دئیے

اگر آپ نے مجھے ڈاج دینے کی کوشش کی تو اچھا نہیں ہوگا اور آپ نے مجھ سے وعدہ کیا ہے آپ مجھے فیور دیں گے اگر نہیں دی تو میں آپ کے خلاف کورٹ میں جاؤں گا آپ مجھے جانتے نہیں ہیں وہ انکو وارن کر تا بول رہا تھا)(انہوں نے وعدہ نہیں کیا تھا وہ لفظوں کو اپنی مرضی کے مطلب دے رہا تھا

معراج نے طنزیہ نظروں سے اسکو دیکھا تھا (بلیک میلر کی اولاد نہ) ہو تو

اوکے سو مسٹر عمر حیات اب چلیں میری بیٹی اندر سو رہی ہے وہ مصالحت جو انداز میں بولے تھے

عمر بغیر جواب دئیے انکے ساتھ چلنے لگا تھا گاڑی کے اندر بیٹھتے ہی معراج سلطان نے ایک میسج ٹائپ کیا تھا اور اسکو "جونیئر "کے نمبر پہ بھیج دیا تھا

عمر مجھے مل گیا ہے وہ میرے ساتھ ہے فکر مت کرو تم

انہوں نے میسج کر کے موبائل رکھ دیا تھا

تھوڑی دیر بعد گاڑی ہیون کی طرف روانہ تھی

پچھلی سیٹ پہ بیچ میں معراج سلطان بیٹھے تھے انکی دائیں طرف بارہ سالہ ہا لے سو رہی تھی جسکو انہوں نے اپنے سینے سے لگایا ہوا تھا دوسری طرف عمر حیات بیٹھا تھا آنکھوں میں بھری نیند چہرے پہ بے زار لئے البتہ اسی نے دو بار نظر اٹھا کر بارہ سالہ ہا لے کو دیکھا تھا لیکن بس رشک کی نظر سے

اسکی نیند کتنی بے فکر تھی

سر ۔۔۔ سر عمر سر

نذیر کے کندھا ہلانے پر وہ ہوش میں آیا تھا منظر بلبلے کی طرح تحلیل ہوا تھا وہ مہربان چہرہ اب اس کے ساتھ نہیں تھا اور یہی حقیقت تھی بے حد تلخ حقیقت

ہا ۔۔ ہاں بولو ؟ وہ نذیر کو دیکھ کر بولا تھا

سر صبح ہونے والی ہے اب چلنا چاہئے ابھی بہت کام رہتے ہیں

عمر نے آخری نظر اس قبر کو دیکھا تھا اور اٹھ کھڑا ہوا تھا

میں بہت جلد دوبارہ آؤں گا جب میں سب کچھ فکس کر لوں گا اوکے ؟ وہ جیسے انکو تسلی دے رہا تھا

صبح کی پو پھوٹنے والی تھی اسکو گھر جانا تھا ابھی واقعی بہت کام باقی تھے

سورج کی روشنی چاروں اور پھیل گئی تھی پیلی چمکیلی دھوپ نے سارے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا ہر گزرتے لمحے دھوپ کی گرمی اور تپش بڑھتی جاتی تھی اسی وقت عمر حیات اپنے بنگلے کی چار دیواری کا جنگلہ پار کرتا اندر داخل ہوا اسکی آنکھیں سرخ تھیں وہ رات بھر سویا نہیں تھا اور ابھی اندر جانے پہ ایک اور آز مائش اس کے لئے تیار تھی یہ سوچ ہی اسکو تھکا دیتی تھی وہ آتے ہی اس کمرے کی جانب گیا تھا جہاں ہا لے تھی دروازہ اندر سے لاک تھا اس نے دستک دی ایک بار دو بار تین بار اور پھر آواز لگائی ایک بار دو بار تین بار اب جواب ندارد اب کے وہ پریشان ہوا تھا اور بلند آواز میں ہا لے کو پکارتا زور زور سے دروازہ بجانے لگا لیکن اندر سے کوئی جواب نہ پا کر وہ بھاگ کر کمرے کے لاک کی چابی لے آیا تھا اس نے کانپتے ہاتھوں سے لاک میں چابی گھسا ئی اسکا دل بری طرح سے دھڑک رہا تھاح وہ جیسے ہی لاک کھول کر اندر آیا اسکو لگا جیسے کسی نے اسکی رو کھینچ لی ہو

ہا لے اسی چائے گرے فرش پہ بے سدھ پڑی تھی اے سی کی ٹھنڈک سے کمرہ جیسے برف ہو رہا ہو وہ دیوانہ وار ہا لے کی طرف لپکا تھا اس کے ہونٹ نیلے پڑ رہے تھے اسکا جسم تپ رہا تھا وہ بخار سے ٹھیک رہی تھی وہ اسکو آوازیں دے رہا تھا اسکے چہرے کو تھپتھپا رہا تھا ہا لے نے زرا کی ذرا آنکھیں کھولی تھیں لیکن عمر کو قریب دیکھ کر اس نے پھر رخ موڑ لیا تھا

عمر نے فورا موبائل نکالا تھا اور ایک نمبر ڈائل کیا تھا وہ تیز تیز بول رہا تھا ہا لے کو بس اس کے ہونٹ ہلتے معلوم ہوتے تھے اسکو دیکھتے دیکھتے وہ ایک بار پھر ہوش و خرد سے بے گانہ ہو گئی تھی

اسکی آنکھ اب سوئی کی چبھن سے کھلی تھی وہ خالی ذہن سے چھت کو دیکھے جا رہی تھی ڈاکٹر اس کے بازو میں کینولہ لگا رہا تھا اسے اپنا سارا جسم ٹوٹتا محسوس ہوا اسکا جسم ذرا سا ہلنے سے بھی قاصر تھا

ڈاکٹر اب عمر سے کچھ کہہ رہا تھا جسے وہ غور سے سن رہا تھا

عمر سر آپ کی مسز نے کسی بات کا بہت گہرا صدمہ لیا ہے ان کی زیادہ سے ذیادہ کیئر کریں اور انکو ٹینشن نہ دیں انکا بخار تھوڑی دیر تک اتر جائے گا اس کے بعد آپ انہیں کوئی نرم غذا کھانے کو دیں یقینا انہوں نے کل سے کچھ کھایا نہیں ہے جسکی وجہ سے انکو کمزوری ہورہی ہے اور اسی وجہ سے وہ بے ہوش بھی ہوگئیں اگر کچھ پرابلم ہو تو مجھے کال کیجئے گا

عمر نے انکا شکریہ ادا کیا تھا اور انکو دروازے تک چھوڑ کر آیا تھا تھوڑی دیر بعد ہا لے کو ہوش آ گیا تھا

شانو (ملاذمہ) اس کے پاس بیڈ پہ بیٹھی اسکو چمچ کے ساتھ سوپ پلا رہی تھی ہا لے خاموشی سے پی رہی تھی اسکا رنگ زرد تھا آنکھیں سوجی ہوئی سرخ بھورے لمبے بال کندھوں پہ پھیلے تھے وہ دو دنوں کی بھوکی تھی اس وقت وہ کچھ بھی کھا لیتی

بھوک واحد چیز ہے جو غم یا خوشی نہیں دیکھتی عمر دروازے کی اوٹ سے کھڑا اسکو دیکھ رہا تھا اس کیمرے سے جو کچھ اسکو ملا تھا اس نے عمر کے حواس معطل کر دئیے تھے وہ یہ سب کچھ ہا لے کو کیسے دکھائے گا؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.