عشاء کو قضا ہوئے کئی ساعتیں ہوگئی تھیں سب لوگ اپنے اپنے کمروں میں تھے جنازے کے ساتھ گئے لوگ ذرا دیر قبل ہی لوٹے تھے کچھ دنوں میں سب کی زندگی نارمل ہوجاتی سوائے ان کے جن کے عزیز ان سے جدا ہوئے تھے ہا لے اب بھی لان کی گھاس پہ بیٹھی تھی ایسے کے ٹانگیں پیٹ سے لگا رکھی تھیں اور چہرہ گھٹنوں پہ گرا رکھا تھا وہ اب تک اپنی جگہ سے ہلی بھی نہیں تھی عمر گھر نہیں آیا تھا وہ وہیں سے ہسپتال چلا گیا تھا اسکی کچھ چیزیں وہاں باقی تھیں حسینہ غم سے نڈ ھال تھیں لیکن انہوں نے پھر بھی کئی بار ہا لے کو اپنے پاس بلایا تھا یوسف سلطان نے ہوش میں آتے ہی اسکا نام لیا تھا لیکن جیسے اسکو کسی سے فرق ہی نہیں پڑتا تھا اسے کسی کی کوئی پرواہ نہیں تھی مہر ماہ نے اپنے کمرے کی کھڑکی سے اسکو یہاں بیٹھے دیکھا تھا اب وہ اسکے پاس آ کر بیٹھ گئی تھی ہا لے نے گردن موڑ کر اسکو دیکھا تھا اسکی آنکھیں ہلکی نم تھیں ہا لے خاموشی سے اس کی گود میں لیٹ گئی تھی دل کو جیسے قرار سا آیا تھا مہر بھی چپ چاپ سی اسکے بالوں میں انگلیاں پھیر تی رہی حسن انکو دیکھ کر انکے قریب آ گیا تھا اسکی آنکھیں سوجھی ہوئی تھیں وہ دوسری طرف سے آ کر مہر کی گود میں لیٹ گیا تھا اب مہر بیچ میں بیٹھی تھی اور وہ دونوں اسکی گود میں سر رکھے لیٹے ہوئے تھے
آپی یہ سب کیا ہو گیا؟ بابا مجھے چھوڑ کر کیسے چلے گئے؟ حسن گلو گیر آواز میں بو لا تھا
یہی قسمت تھی بیٹا صبر کرو مہر اسکی طرف دیکھے بغیر بولی تھی
آپ لوگ بھی بہت عجیب ہیں میں رو رہا ہوں تو کہتے ہو صبر کرو اور ہا لے خاموش ہے تو کہتے ہو رو لو کوئی ہمیں ہمارے حال پہ کیوں نہیں چھوڑ دیتا تین روز کا سوگ تو دیں میں بھی جائز ہے ہمیں تو تین گھنٹے بھی نہیں ہوئے میں اپنے باپ کو اپنے ہاتھوں سے قبر میں سلا کر آیا ہوں اور صرف انکو نہیں میں نے خود کو بھی وہیں سلا دیا جب آپ کا باپ مر جاتا ہے ناں تو آپ کو اپنا باپ خود بننا پڑتا ہے میرا غم بہت بڑا ہے بجو میں اپنے باپ کو سہی سلامت چھوڑ کر آیا تھا میں ساری رات انکے پاس تھا انکو کچھ نہیں ہوا میں ذرا دیر کو گھر آیا تو مجھے یہ پتہ چلتا ہے کہ میرا باپ نہیں رہا مجھے بتائیں میں کیا کروں کیسے یقین کر لوں ؟ میں کس کو الزام دوں ؟ میں کہاں جاؤں بجو میں کہاں جاؤں وہ آسمان کو دیکھتا گیلی آواز میں کہہ رہا تھا
حسن کیاہم جانے والوں کو روک سکتے ہیں؟ ہم نے بس ہوتے ہیں اللہ کی مرضی کے آگے ہم معراج بابا کی کمی پوری نہیں کر سکتے لیکن دیکھو تمہارے پاس ہم سب تو ہیں ناں وہ اسکو بہلا رہی تھی جیسے عام بچوں کو بہلایا جاتا ہے
میرے لئے کوئی نہیں ہوگا بجو یہ خاندان والے ایک دو سپارے پڑھ کر چلے جائیں گے آپ کی اپنی دنیا ہے آپ کا شوہر ہے اب یوسف سلطان کے پاس اپنا غم اپنے پچھتاوے ہیں ہا لے سلطان کے اپنے گلٹ ہیں سفیر سلطان ساری دنیا سے ناراض ہے شمس چچا کے اپنے مسلے ہیں اماں کے وظائف مزید لمبے ہو جائیں گے آپ کو پتہ ہے سب سے زیادہ نقصان کس کا ہوا ہے؟ سب سے زیادہsuffer.کون کرے گا؟ ۔۔ ۔ حسن سلطان ۔۔۔۔۔ مجھ سے تو سب کچھ لے لیا گیا ہے آپ کا باپ ایک ہی انسان ہوتا ہے اور جب وہ مر جائے تو آپ کو اپنا باپ خود بننا پڑتا ہے بجو کوئی میرے لئے نہیں ہوگا کوئی نہیں وہ آنکھیں بند کئے بڑبڑا رہا تھا ہا لے چپ چاپ اسکو سنتی رہی
اسی وقت عمر گیٹ سے آتا دکھائی دیا وہ اسی صبح والے حلیے میں تھا بکھرے بال ستا ہوا چہرہ سرخ آنکھیں وہ بہت ڈسٹرب لگتا تھا
وہ قدم قدم چلتا ہا لے کے قریب آ کر رکا تھا اسکو دیکھ کر حسن طیش سے اٹھا تھا
کس کی اجازت سے آئے ہو تم یہاں ہمّب کیسے ہوئی؟ وہ سرخ آنکھوں سے غرایا تھا
عمر نے افسوس سے اسکو دیکھا تھا
میں تم سے عمر اور رتبے دونوں میں بڑا ہوں مجھے" آپ "کہو بچے وہ نرمی سے بولا تھا
میں تمھیں اپنے گھر میں نہیں برداشت کر رہا اور تم مجھ سے تعلقات بنا رہے ہو شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتا میں تمہا ری ابھی کے ابھی میرے گھر سے نکل جاؤ وہ انگلی اٹھا کر بولا تھا
جج صاحب نے تمھیں یہ تو نہیں سکھایا ہوگا میں اس وقت تمہارے گھر میں "مہمان "ہوں اور تم مجھ سے اس طرح بات کرو گے؟ رہی بات تعلق کی تو وہ بن ہی چکا ہے بہنوئی ہوں میں تمہارا یقین نہیں آیا تو اپنی بہن سے پوچھ لو وہ جینز کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے سکون سے کہتا حسن کے ساتھ مہر ماہ کو بھی چونکا گیا تھا مہر ماہ اب اٹھ کھڑی ہوئی تھی ہا لے اسکے ساتھ ہی اٹھی تھی
(اس نے یہ سب کیوں کہا یہ وہ خود بھی نہیں جانتا تھا اسے بس ہا لے کو اپنے ساتھ رکھنا تھا اور اس کے لئے جو کرنا)پڑتا وہ کر جاتا
حسن کی آنکھیں بے یقینی سے پھیلی تھیں اس نے حیرانی سے ہا لے کو دیکھا تھا
یہ کیا کہہ رہا ہے ہا لے ؟ تم ۔۔۔ تم اس کے ساتھ نکاح کر کے آئی ہو؟
سچ کہہ رہا ہے آج بابا نے ہم دونوں کا نکاح کروایا ہے وہ بے تاثر لہجے میں بولی تھی
تم کیسے کر سکتی ہو یہ وہ پوری قوت سے دھاڑا تھا میں تمہارا بھائی ہوں ۔۔۔۔ تم میرے بغیر کیسے کسی سے نکاح کر سکتی ہو؟ وہ صدمے سے بولا تھا
مسٹر عمر اس وقت آپ یہاں سے جائیں کچھ دن بعد آئیے گا اس مسلے کا کوئی سدباب کر لیں گے اس وقت ہمارا خاندان ایک ٹراما سے گزر رہا ہے ہمارے گھر کے بڑے کوئی فیصلہ اس وقت نہیں کر سکتے مہر ماہ سینے پہ ہاتھ باندھے نرم لہجے میں بولی تھی
آپ کے گھر کے سو کالڈ بڑوں کو آج میں دیکھ چکا ہوں صبح انکے فیصلے بھی دیکھ چکا ہوں میں اور میں اپنی بیوی کو آپ کے گھر کے ایسے بڑوں کے پاس چھوڑ کر نہیں جا سکتا آپ کے گھر کے بڑے "ہاتھوں" سے فیصلہ کرتے ہیں جو کہ اس بار میں برداشت نہیں کروں گااس کے لہجے میں تپش تھی
ابھی مہر یا حسن کچھ کہتے جب ہا لے بول پڑی
مجھے جانا چاہئے کافی دیر ہوگئی ہے وہ نارمل لہجے میں بولی تھی
تم اس کے ساتھ جاؤ گی اسکا کیا بھروسہ ہے؟ ہا لے بے وقوفی مت کرو ابا کتنی دیر سے تمھیں بلا بلا کر تھک گئے ہیں اماں غم سے نڈھال ہیں لیکن پھر بھی تمہارا نام لئے جا رہی ہیں اور تم اس کے ساتھ جاؤ گی مہر بر ہمی سے بولی تھی
آپ کے ابا نے آج مجھے اس گھر سے نکال دیا ہے آپ کی اماں نے مجھے تب اس آدمی کے ساتھ بھیجا تھا جب ہمارا کوئی تعلق بھی نہیں تھا مجھے اب کچھ سخت کہنے پہ مجبور نہ کریں اور جانے دیں
تو تم سب سے بدلہ لو گی؟ وہ خفگی سے بھنویں بھینچے کھڑی تھی
پچھتاوں سے بڑا بدلہ کوئی نہیں ہوتا یوسف سلطان اور حسینہ معراج کو انکے پچھتاوں میں جینے دیں میں ہا لے سلطان ہوں میں نکالی ہوئی جگہ پہ دوبارہ نہیں آتی یہ گھر آج میرے باپ کے مرنے کے ساتھ میرے لئے جل کر راکھ ہوگیا اب میرا اس کے مکینوں سے کوئی تعلق نہیں
اور میں مجھ سے بھی کوئی تعلق باقی ہے یا نہیں؟ حسن دکھ سے بولا تھا
تم اور میں ایک خون ہیں حسن ہمیں کوئی جدا نہیں کر سکتا ہمارا تعلق کبھی ٹوٹ نہیں سکتا
تم اس آدمی کے لئے مجھے چھوڑ رہی ہو ہا لے ؟ میں تمہارا بھائی ہوں
میں اسی لئے یہاں سے جا رہی ہوں حسن کیوں کہ تم میرے بھائی ہو تم مجھے سمجھ سکتے ہو مجھے سمجھو خدا کے لئے مجھے جانے دو یہاں نہیں رہ سکتی میں
تم خود غرض ہو رہی ہو ہا لے تم بس اپنا سوچ رہی ہو تم میرا بھی تو سوچو بابا کے بعد میرا کون ہے؟ کچھ وقت کے لئے اپنی انا کو سلا نہیں سکتی تم ؟ میں تمہارا بھائی ہوں اسی لئے تمھیں کہتا ہوں مت جاؤ میں اکیلا ہوجاؤں گا اگر مجھ سے تعلق رکھنا ہے تو اس کے ساتھ نہیں جاؤ گی تم اور اگر آج تم اس کے ساتھ چلی گئی تو ہم دونوں کے درمیان کوئی تعلق نہیں بچے کا فیصلہ تمہارا ہے اسکا لہجہ دو ٹوک تھا
ہا لے کے دل پہ کسی نے پیر رکھا تھا
تمہارا ۔۔۔ اور میرا ۔۔۔ تعلق کوئی نہیں توڑ سکتا حسن تم خود بھی نہیں یہ تمہاری رگوں میں بہتا خون یہ ہمارے تعلق کی بنیاد ہے اور جب بنیادیں مضبوط ہوں تو گھر نہیں ٹوٹتے تم اس خون کو نکال کر نہیں پھینک سکتے تم ۔۔۔ ہمارا ۔۔۔ تعلق ۔۔۔ نہیں ختم کر سکتے وہ ایک ایک لفظ پہ زور دے کر بولتی آگے بڑھ گئی تھی
میں اس خون کو نکال کر نہیں پھینک سکتا ہا لے لیکن میں اس خون کو" بے حس "کر سکتا ہوں اور ابھی تم نے حسن سلطان کی بے حسی نہیں دیکھی وہ پیچھے سے بولا تھا
ہا لے کے قدم ذرا دیر کو تھمے تھے لیکن پھر وہ آگے بڑھ گئی تھی حسن نے زخمی نظروں سے اسکو جاتے دیکھا تھا ہا لے نے ایک اجنبی کی خاطر اسکو چھوڑ دیا
وہ بد گمانی کی انتہا کو پہنچا ہوا تھا
ہارون شاہد اپنے کمرے میں بیڈ پہ بیٹھا تھا وہ غیر آرام دہ سا لگتا تھا ایک ٹانگ کو اضطرابی کیقیب میں ہلا رہا تھا اسکا دل چاہ رہا تھا کمرے کی ایک ایک چیز کو اٹھا اٹھا کر دیوار میں دے مارے وہ بار بار چہرے پہ ہاتھ پھیر کر خود کو پر سکون کرتا تھا وہ گہرے گہرے سانس لے رہا تھا اسکی آنکھیں بار بار بھر جاتیں حبکو وہ بے دردی سے رگڑتا جاتا تھا اسکی نظر ڈریسنگ ٹیبل پہ پڑتی تو اسکو لگتا جیسے یہ ڈریسنگ پہ پڑی ساری چیزیں اسکو کہہ رہی ہوں
آؤ ہارون شاہد آؤ پھینکو ہمیں زمین پہ کر چی کرچی کر دو ہمیں توڑ دو سب برباد کردو سب کچھ ظلم ہوا ہے تمھارے ساتھ آؤ ہمارے ساتھ ظلم کرو نکالو اپنے اندر کی آگ وہ جب ان سے نظر ہٹایا تو کمرے کی دیوار پہ لگا بک شیلف اس پہ ہنستا تھا وہ بھی کہتا تھا
کیا ہوا ہارون ہار گئے تم اٹھو ہم پہ غصہ اتارو ہم سےغم ہلکا کرو ہمیں نذر آتش کرو اٹھو ہارون پھینکو ہمیں تم ہارے ہوئے انسان ہو تم کبھی کچھ نہیں کر سکتے ہارون ہم تمہارا غم ہلکا کرنے کا واحد سہارا ہیں ہم تمھارے ساتھی ہیں آؤ ہمیں نیچے پھینکو ہمیں پھاڑ دو
وہ بار بار اپنے چہرے پہ دونوں ہاتھوں سے ہلکے ہلکے تھپڑ ما رتا
کنٹرول ہارون کنٹرول تم بہادر ہو تم اپنی سپر پاور ہو تم سروائیور ہو کنٹرول کسی چیز کو نہیں تو ڑو گے تم کچھ غلط نہیں کرو گے تم calm down haroon calm downایزی ہوجاؤ بالکل ایزی وہ بار بار خود کو تسلی دیتا دلاسا دیتا اپنے آنسو رگڑتا خود کو باز رکھے ہوئے تھا اسکا سینہ جل رہا تھا وہ بار بار اپنے سینے کو مسلتا تھا ہتھیلی کے مکے بنا بنا کر سینے پہ مارے جاتا
وہ جب سے گھر آیا تھا اسکی یہی حالت تھی
تھوڑی دیر بعد اس نے انٹر کام اٹھایا تھا اور اپنے ملا زم کو کمرے میں بلا لیا تھا
ملازم دوڑتا ہوا آیا تھا
عابد گھر میں کوئی کلرز رکھے ہیں تو لے آؤ وہ اسکی طرف دیکھے بغیر بولا تھا
سر گھر پہ تو کوئی کلرز نہیں ہیں میں مارکیٹ سے لے آتا ہوں ابھی وہ تابعداری سے بولا تھا
نہیں اتنا وقت نہیں ہے میرے پاس مجھے دو منٹ کے اندر رنگ چاہیے کچھ بھی کرو دو منٹ سے اگر تیسرا منٹ ہوگیا تو میں آج تمھیں مار دوں گا وہ غرایا تھا
سر میرا کیا قصور ہے رنگ تو آپ ہی کو پسند نہیں تھے ناں وہ اٹھارہ سالہ لڑکا رو دینے کو تھا
ہارون نے غصہ ضبط کر لیا اور یہاں سے وہاں چکر لگانے لگا
اچانک ہارون کے ذہن میں کچھ کلک ہوا تھا وہ پورا کا پورا عابد کی طرف مڑا تھا
تم تم ایسا کرو جاؤ ٹوتھ پیسٹ لے کر آؤ مما کے کمرے سے اپنے کمرے سے اور گارڈز کے کمر وں سے سب کے ٹوتھ پیسٹ لا کر دو مجھے پانچ منٹ کے اندر اندر
وہ تیز تیز بول رہا تھا
عابد بھاگتا ہوا گیا تھا اور جب پانچ منٹ بعد اسکی واپسی ہوئی تو اس کے ہاتھ میں مختلف قسم کے ٹوتھ پیسٹ تھے ہارون نے جلدی سے سب اس کے ہاتھ سے لے لئے تھے وہ ایزل اور کینوس پہلے ہی سیٹ کر چکا تھا یہ دونوں چیزیں اسکو ہا لے نے گفٹ کی تھیں اگر کوئی اور اسکو پینٹنگ سے متعلق کوئی چیز دیتا تو وہ اسکو پھینکنے میں ایک منٹ نہ لگاتا لیکن یہ ہا لے کا تحفہ تھا
اسنے سارے ٹوتھ پیسٹ ایک پلیٹ میں ذرا ذرا کر کے سجائے تھے اس کے پاس پینٹنگ برش تک نہیں تھے اس نے انگلیوں کے پوروں پہ ذرا سا پیسٹ اٹھایا تھا
َِ بسمِِ اللِّٰثِ الرَّحمں الرَّحیمِ اس نے زیر لب پڑھا تھا
اور پھر کانپتے ہاتھوں سے ایک اسٹروک لگایا تھا وہ رنگ نیلا تھا اسکی آنکھوں نے رنگ پہچان لیا تھا اس نے نم آنکھوں سے ایک اور اسٹروک لگایا تھا
یہ رنگ سبز تھا اگلا رنگ سفید تھا اس سے اگلا رنگ نیلا تھا اگلا سٹروک ملٹی کلر تھا ہر رنگ اپنی جگہ پہ آ گیا تھا ہر رنگ تربیت پہ تھا ہارون شاہد کی نم آنکھیں چمکنے لگی تھیں خوشی سے تشکر سے
وہ اس ایزل اور کینوس کو اسی طرح چھوڑے رنگ والے ہاتھوں کو بغیر دھوئے اسی جگہ اپنے کمرے کے فرش پہ سجدہ رنر ہو چکا تھا وہ خوش تھا بے انتہا خوش وہ رو رہا تھا بلک بلک کر پھوٹ پھوٹ کر
اگر اس سے ہا لے لے لی گئی تھی تو اسکو رنگ واپس مل گئے تھے اسکو اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشی مل گئی تھی سب سے محبوب شوق واپس مل گیا تھا
اس سے اگر ہا لے سلطان لی گئی تھی تو اسکو ہارون شاہد تھما دیا گیا تھا اس نے اپنا ٹیلنٹ پا لیا تھا اس نے خود کو پا لیا تھا خود کو پا لینا سب سے بڑی نعمت ہوتی ہے
اب اسکو کسی اور محبت کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں تھی اسکو ایک محبت کے مقابلے میں اس سے ذرا کم سہی لیکن ایک ایسی محبت دی گئی تھی جو اسکو ہیل کر سکتی تھی جو ہارون شاہد کا غم ہلکا کر سکتی تھی جو اس کے جلتے دل پہ ٹھنڈی پھوار بن اسکا دل ٹھنڈہ کر سکتی تھی
تھوڑی دیر بعد وہ اٹھا تھا اور ایک کے بعد ایک اسٹروک لگانا شروع کر دیا تھا اس کے ہاتھ مہارت سے چل رہے تھے اسکی انگلیاں جیسے اس کام کی عادی تھیں اسکا ذہن اس کام کو کبھی بھولا ہی نہیں تھا یہ اسکا واحد ہنر تھا یہ اسکا محبوب شوق تھا یہ کام اسکا پہلا عشق تھا
رات کا نہ جانے کونسا پہر تھا جب اس نے پینٹنگ کو آخری ٹچ دیا تھا اس کے کمرے کی ساری بنیا ں روشن تھیں انکی روشنی پینٹ کئے ہوئے اس چہرے پہ پڑ رہی تھیں وہ وہی چہرہ تھا جو محبت کے قابل تھا جو قدر کے قابل تھا جو بے مول نہیں تھا جسکا دنیا بھر کی خوشی پہ حق تھا جسکا اداس رہنے پہ بھی حق تھا جس کا حق تھا کہ اسکو مانا جائے اسکو سنوارا جائے اسکا خیال رکھا جائے وہ چہرہ کس کا تھا؟ بھلا
وہ ہارون شاہد کا چہرہ تھا
مسکراتا ہوا پر سکون چہرہ
وہ اپنی گھر کے باہر گلی میں کھڑا تھا سٹریٹ پولز کی روشنی اسکے چہرے پہ پڑ رہی تھی اسکی آنکھیں سرخ تھیں فون کان سے لگا رکھا تھا فون کے اسپیکر سے نفیسہ حیات کی آواز آتی تھی
آپ کو آنا چاہئے تھا اماں وہ آپ کے دوست تھے آپ دونوں نے ایک بہت اچھا وقت گزارہ تھا ساتھ آج تو اجاتیں وہ دکھ سے کہہ رہا تھا
بیٹے میں اسلام آباد میں ہوں ساری فلائٹس کینسل ہوگئی آج کی میں گاڑی میں اتنا لمبا سفر نہیں کر سکتی تھی میری مجبوری سمجھو
عمر نے کوئی جواب نہیں دیا وہ بس نظریں جھکائے اپنے جوگرز کو دیکھتا رہا
عمر . . بیٹے ہمت کرو تم اب اکیلے نہیں ہو تم پہ ذمہ داری ہے ہا لے حیات کی ذمہ داری حسن سلطان کی ذمہ داری تم میرے بیٹے ہو عمر اس طرح تو ہمت نہیں ہارا کرتے تھے انکا لہجہ اداس تھا
اماں . . میں بہت اکیلا ہوگیا ہوں یہ شہر یہ سارا شہر مجھے کھانے کو آتا ہے میں بھرے جہاں میں خود کو تنہا محسوس کر رہا ہوں مجھے اب تک اس بات کا یقین نہیں آ رہا ہے کہ ۔۔۔ کہ وہ مجھے چھوڑ کر جا سکتے ہیں میرا دل زخمی ہو گیا ہے
یہی ہوتا ہے جب کوئی بہت قریبی چھوڑ کر چلا جائے تو یہی ہوتا ہے عمر دس سال پہلے میں نے بھی یہی محسوس کیا تھا لیکن وقت سب سے بڑا مرہم ہے یہ ہیل کر دے گا
وہ اب بھی خاموش رہا تھا نفیسہ نے بات پلٹ دی تھی
تم نے کچھ پتہ کیا ہا لے کے ساتھ یہ سب کچھ کس نے کیا ہے؟
کیسے پتہ کروں اماں ؟ صبح اٹھتے ہی یہ سب کچھ ہوگیا ذرا سی دیر گزری نہیں تھی کہ جج صاحب نے بھی مجھے چھوڑ دیا پانچ منٹ بھی مجھے یہ سوچنے کو نہیں ملے کہ ہا لے میری گاڑی میں آئیں کیسے میں اس سب کو فکس کرنا چاہتا ہوں لیکن میرے پاس ذرا سا بھی وقت نہیں ہے میرے دل میں جیسے آگ سی لگی ہے
ہا لے سے بات کرو اس سے پوچھو کوئی ہیٹ کوئی اشارہ کچھ تو ہوگا جو اسے معلوم ہوگا جو اسنے نوٹ کیا ہوگا؟
عمر نے تلخی سے سر جھٹکا تھا
انکو لگتا ہے یہ سب میں نے کیا ہے انکو لگتا ہے اپنے سب سے قیمتی رشتے کو میں اپنے ہاتھوں سے مار چکا ہوں اماں وہ ہر بات کا الزام مجھے دیتی ہیں اور میں سن لیتا ہوں اسلئے نہیں کیونکہ وہ معراج سلطان کی بیٹی ہیں اسلئے کیونکہ انکا دل ہلکا کرنا چاہتا ہوں اس وقت ان سے زیادہ ازیت میں میں ہوں کیونکہ میرے پاس کوئی ایسا نہیں ہے جس کو الزام دے کر میں بری الذمہ ہوجاؤں سب سےزیادہ گلٹ میں میں ہوں اگر میں ہا لے کی ضد نہ مانتا تو یہ سب نہ ہوتا اگر ایک رات میں نہ سوتا تو کونسی قیامت آجاتی اگر اس ایک رات میں اپنا فون آف نہیں کرتا تو یہ سب نہ ہوتا میں اس رات خود غرض نہ ہوتا تو آج جج صاحب زندہ ہوتے اسکا گلٹ ایک بار پھر عود آیا تھا لیکن تم کچھ تو جانتے ہوگے عمر ؟ کوئی انسان کوئی دھمکی آخر کس نے قتل کیا معراج کو؟ وہ اب بھی متفکر تھیں عمر کرنٹ کھا کر سیدھا ہوا تھا
قتل ؟ آپ نے قتل کہا؟ آپ ایسا کیسے کہہ سکتی ہیں اماں ؟ وہ بے قراری سے پوچھنے لگا
نفیسہ متعجب ہوئی تھیں
تو کیا تمھیں یہ قدرتی موت لگتی ہے؟ عمر Are you kidding me انکو دوسرا ہارٹ اٹیک آیا ہی کیوں؟ وہ اپنی بیٹی کو اس کے حوالے کر چکے تھے جس پہ وہ آنکھیں بند کر کے اعتبار کرتے تھے اور اب پلیز یہ مت کہنا کہ بدنامی کا خوف انکی جان لے گیا he was not that type(وہ اس قسم کے آدمی نہیں تھے)اگر ایسا ہو تا تو کل رات ہی مر جاتے ذلت آن دا سپاٹ جان لیتی ہے اگر اسکو دس منٹ کے لئے جھیل گئے تو ساری زندگی بھی جھیل سکتے ہو تو اب تم عمر حیات تم مجھے یہ بتاؤ کہ معراج سلطان کی جان کس نے لی ؟ انکی آنکھیں بند تھیں وہ فیٹیسی ورلڈ میں تھیں وہ یہ باتیں عمر حیات سے نہیں کر رہی تھیں وہ یہ بات کورٹ میں کھڑے ہو کر وہاں بیٹھے جج وکلاہ اور وہاں بیٹھے لوگوں سے کر رہی تھیں
عمر شل سا انکو سنے گیا
آپ شیور ہیں اماں ؟ وہ بدقت بول پایا
If nafeesa says it’s a murder then it’s a murder
یہ بات میں نہیں کہتی یہ بات میرے ہر کیس کا ہر جج کہتا تھا میں نے ایک عمر خرچ کی ہے ان کاموں میں ایسے ہزار قتل میں ثابت کر چکی ہوں وہ سکون سے بول رہی تھیں
میں ۔۔۔ تھوڑی دیر ۔۔ پہلے ہسپتال اسی لئے گیا تھا اماں لیکن مجھے لگا تھا یہ بس میرے دماغ کا فتور ہے مجھے لگا کہ میری جاب نے مجھے ہر کسی پہ شک کرنا سکھا دیا ہے لیکن نہیں میں سہی تھا اماں میرے اندازے میرے دل کی گواہی درست تھی وہ پر جوش ہوگیا تھا اب آپ دیکھئے گا اماں جس نے بھی یہ کیا ہے میں اسکا کیا کرتا ہوں اسکی آنکھوں سے شرارے پھوٹ رہے تھے
ہا لے سے نرمی سے پیش آنا عمر اسکا غم بہت بڑا ہے وہ تھوڑی دیر بعد بولی تھیں
عمر گردن اونچی کئے آسمان کو دیکھنے لگا
وہ واحد عورت ہے جس سے میں چاہ کر بھی سختی نہیں کر سکتا میں خود کو اس کے سامنے بے بس محسوس کرتا ہوں اماں وہ جادو کرتی ہے وہ مجھے ہپناٹائیز کر دیتی ہے وہ آسمان کو دیکھتا آنکھیں بند کئے کہے گیا
وہ اس وقت کہاں ہے؟
میرے گھر میں ہے
لیکن کیوں؟ وہ تمہارے ساتھ آ کیسے گئی ؟
عمر کے ہونٹوں پہ استہزئیہ مسکراہٹ آئی تھی
وہ اپنے گلٹ سے جان چھڑوانا چاہتی ہیں آخری بار جج صاحب نے انکو میرے ساتھ جانے کا کہا تھا وہ نہیں آ سکیں اور اب وہ یہاں بس اپنے باپ کی آخری خواھش پوری کرنے آئی ہیں وہ صبح ہوتے ہی یہاں سے چلی جائیں گی اور میں انکو روک نہیں پاؤں گا
تم کون ہو؟ نفیسہ نے عجیب سے لہجے میں سوال کیا تھا عمر چونک اٹھا تھا وہ جانتا تھا نفیسہ اس سے اسکا نام ۔ ۔ ذات ۔۔ یا پیشہ نہیں پوچھ رہیں وہ اس سے آگے کی بات کر رہی ہیں
میں سمجھا نہیں وہ سیدھا ہوگیا تھا
میں جانتی ہوں تم نے صبح سے لے کر اب تک "مجھے سب پتہ ہوتا ہے "ایک بار بھی نہیں کہا ہو گا
اور میں یہ بھی مان نہیں سکتی کہ تم اپنے خاندان کے ایک آدمی کو ہسپتال میں اکیلا چھوڑ کر آ ئے ہو تم یاد کرو عمر تم نے کسی وفادار کو تو وہاں چھوڑا ہوگا کوئی تو ایسا ہوگا جو جھوٹ نہ بولے جو چاہ کر بھی جھوٹ نہ بول سکے کیا تم نے ایسا کوئی کوئی بھی اس ہسپتال میں نہیں چھوڑا ؟ اور اگر نہیں چھوڑا تو یہ وہ عمر نہیں ہے جو میرا بیٹا تھا جسکو میں نے پالا جسکی تربیت میں نے کی جس عمر کو معراج سلطان نے گر سکھائے جس کو معراج نے دنیا دکھائی اس عمر کو "سب پتا ہوتا تھا "وہ سب کچھ کر سکتا تھا تم اس محلے میں نہیں کھڑے ہو عمر اس فیز سے نکل آؤ تم اس سے کافی آگے نکل آئے ہو اپنے دل سے اپنے دماغ سے وہ سوچیں نکال دو جو تمھیں کمزور کر رہی ہیں ہا لے کو طاقت بناؤ کمزوری نہیں وہ ایسی لڑکی نہیں ہے جسکو کمزوری بنایا جائے وہ ہا لے سلطان ہے بیٹے وہ معراج سلطان کی بیٹی ہے تم اسکا مت سوچو وہ کیا کرے گی کہاں جائے گی تم یہ سوچو عمر کیا کرے گا ہا لے کو کہاں لے کر جائے گا تم یہ مت سوچو کہ ہا لے صبح کیا کرے گی تم یہ سوچو کہ عمر حیات صبح "تک" کیا کچھ کر سکتا ہے تم فوکس لوز مت کرو بیٹے گلٹ کو نوچ کر پھینکو اور اپنے قدموں پہ کھڑے ہوجاؤ ابھی بارہ بجنے میں دس منٹ ہیں اور صبح ہونے میں چھ گھنٹے باقی ہیں
تم چھ گھنٹوں میں کیا کر سکتے ہو عمر یہ تمھیں پتہ ہونا چاہیے
عمر جیسے ایک خواب سے جاگا تھا اس سیریس حالات میں بھی اس کے لب مسکراہٹ میں ڈھلے تھے ایک زخمی مسکراہٹ
میں سمجھ گیا ہوں اماں میں جانتا ہوں اب کیا کرنا ہے مجھے چیزیں وہیں سے فکس کرنی ہے جہاں سے خراب ہوئی تھیں مجھے پتہ لگ گیاہے ہا لے کو کیسے روکنا ہے میں جانتا ہوں وہاں میرے بعد کون آیا ہوگا
تمھیں کیسے پتہ ؟ فون کے سپیکر سے آواز آئی تھی مجھے ۔۔۔ سب . ۔ پتہ۔ ۔ ہوتا۔ ۔ ہے وہ ایک ایک لفظ کو توڑ کر ادا کرتا فون کاٹ چکا تھا
وہ اپنی جون میں واپس آ گیا تھا
رات ہر گزرتے پل کے ساتھ گہری ہوتی جا رہی تھی ہا لے عمر کے ساتھ اس کے گھر آ گئی تھی سا را راستہ ان دونوں کی کوئی بات نہیں ہوئی تھی عمر خاموش تھا غمزدہ تھا ہا لے اب تک شاک تھی معراج سلطان جا چکے ہیں اسکا باپ اب اس دنیا میں نہیں ہے اسکا دل اور دماغ اس حقیقت کو تسلیم کرنے سے انکاری تھے وہ عمر کے گھر کے ایک کمرے میں بیڈ کی پائی نتی سے ٹیک لگائے ٹھنڈے فرش پہ بیٹھی تھی جب عمر ہاتھ میں ایک ٹرے لئے اس کے پاس آیا ٹرے میں ایک بھاپ اڑاتا چائے کا مگ اور سینڈوچ رکھا تھا ہا لے کے قریب ٹرے رکھ کر وہ کھڑا ہو گیا تھا ہا لے نے اسکو نہیں دیکھا تھا
یہ کھا لیجئے اس کے بعد میں نے ڈاکٹر کو بلایا ہے آپ کا چیک اپ ضروری ہے وہ سپاٹ سے انداز میں بول رہا تھا ہا لے نے اب بھی اسکی طرف نہیں دیکھا تھا اس نے خاموشی سے چائے کا مگ اٹھا لیا تھا
عمر اسکو دیکھے گیا اور پھر یکدم ہا لے نے کھولتا ہوا چائے کا مگ عمر کے پیر وں پہ اچھال دیا تھا دونوں پیروں پہ چائے گری تھی عمر کے لبوں سے ہلکی "سی "کی آواز نکلی تھی اس نے تکلیف سے آنکھیں میچ لی تھیں لیکن اپنی جگہ سے ہلا بھی نہیں تھا
میں جب جب تمھیں دیکھتی ہوں ناں عمر میری تکلیف نئے سرے سے شروع ہوجاتی ہے وہ دیوار کو دیکھتے ہوئے بول رہی تھی جب جب تمھیں دیکھتی ہوں دل چاہتا ہے ۔۔۔۔۔ دل چاہتا ہے تمھارے ٹکڑے ٹکڑے کر کے کتوں کے آگے ڈال دوں ۔۔ تمہارا سر کاٹ کر چوراہے پہ لٹکا دوں تمہیں اتنی گولیاں ماروں کہ تمہارا جسم چھلنی ہوجائے لیکن میں ۔۔۔۔ میں بس نہ کروں دل کرتا ہے تمھیں زہر دے دوں اور پھر تمھیں تڑپتا دیکھوں جی چاہتا ہی تمہارا گلہ اپنے ہاتھوں سے دبا دوں تم کیسے انسان ہو عمر ؟ تم نے ایک دن میں سب برباد کردیا سب کھا گئے تم میں نے تم جیسا آسیب نہیں دیکھا تم جیسا منحوس انسان نہیں دیکھا کبھی تم میری عزت کھا گئے میرا خاندان برباد کر دیا میرے باپ کو مار دیا تم نے میں نے تمھیں خون دیا تھا عمر تم نے اسکی لاج بھی نہیں رکھی ؟ اگر اس رات میں نے کسی کتے کی جان بھی بچائی ہوتی تو وہ بھی تم سے زیادہ وفادار ہوتا تم نے میرے ساتھ اتنا برا کیا تم ایسا کیسے کر سکتے ہو؟ تمہاری وجہ سے میں آخری دفع اپنے باپ کے گلے نہیں لگ سکی یہ گلٹ میرے دل میں برچھی کی طرح کھب گیا ہے تم ایک دن میں میری ساری دنیا کھا گئے میں کیا کروں عمر کہاں جاؤں بھرے مجمعے میں صفائی دے کر بھی خود کو بے گناہ نہ ثابت کر پانا کیسی ازیت ہے تمھیں کیا پتہ ذرا دیر کو نظروں سے اوجھل ہونے اور واپسی پہ کسی اپنے کی لاش دیکھنا کیسی ازیت ہے تم کیا جانو میں اگر تمھیں مار بھی دوں تو میں اپنا باپ واپس نہیں لا سکتی اس نے بازو آنکھوں پہ رکھ لیا تھا
عمر اس کے پاس آ کر بیٹھ گیا تھا (پیروں میں اتنی جلن ہو رہی تھی کہ خدا کی پناہ)میں سمجھتا ہوں بھرے مجمع میں اپنی صفائی دینا کیسا ہوتا ہے (اسکی آنکھوں کے سامنے کئی سال پہلے کا منظر گھوما تھا محلے کے لوگوں کے درمیان کھڑا چیخ چیخ کر اپنی صفائی دیتا عمر حیات)میں محسوس کر سکتا ہوں ذرا سی دیر پہلے کسی اپنے کو زندہ سلامت دیکھنا اور کچھ دیر کے بعد اسکی لاش دیکھنا کیسا ہوتا ہے (اسکی آنکھوں کے سامنے اب ڈاکٹر کھڑا تھا دیکھیں ہم نے اپنی پوری کوشش کی لیکن ہم انکو بچا نہیں سکے)میں سب سمجھتا ہوں سب محسوس کر سکتا ہوں ہا لے لیکن میں آپ کی طرح کسی کو الزام نہیں دے سکتا آپ بڑی خوش قسمت ہیں آپ کے پاس الزام دینے کو عمر حیات ہے کوئی عمر حیات سے پوچھے وہ کہاں جائے ؟ وہ کس کو الزام دے ؟ اسکا دکھ کون سنے ؟ میں آپ کو اپنی صفائی میں کیا کہوں ؟ میرے لفظوں کی کوئی حیثیت نہیں آپ کی نظر میں میری کوئی کریڈیبلٹی نہیں ہے آپ مجھ پہ اعتبار نہیں کرتیں مجھے آپ کا اعتبار کمانا ہوگا اور میں تب ہی کچھ کہوں گا اب عمر حیات آپ سے تب بات کرے گا جب اسکی بات کی وقعت ہوگی جب اسکی کریڈیبلٹی ہوگی آپ کا غم اب تک شاک سے نکل کر گلٹ کے مرحلے میں ہے میرا غم ان سب مراحل سے نکل کر انتقام کے مرحلے میں ہے میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں ہا لے جس نے بھی آپ کو تکلیف دی ہے میں ان سب کو چوک پہ کھڑا کر کے درے ماروں گا میں ایک ایک کی روح تک کو ایسی ازیت دوں گا کہ آئندہ کسی کو اسکے خاندان سے جدا کرنے کا سوچ کر بھی انکی روح کانپ جائے اسکا لہجہ سرد تھا برف جیسا
ہا لے نے کوئی جواب نہیں دیا تھا عمر اٹھ کھڑا ہوا تھا
وہ اسکے گلٹ کا کچھ نہیں کر سکتا تھا اسے انتظار کرنا تھا اسکے گلٹ کے "دکھ "میں بد لنے کا انتظار وہ چلا گیا تھا پیچھے پچھتاوں کے ناگ تھے جو ذرا ذرا دیر بعد ڈستے تھے
کاش میں بابا کے گلے لگ جاتی کاش میں ان سے ناراض نہ ہوتی یا پھر انکو چھوڑ کر جاتی ہی نہ
کاش ہم سب کے پاس کوئی ٹائم مشین ہوتی جس کے زریعے ہم اپنی غلطیوں کو سدھار سکتے کچھ "کاش "ہمیشہ "کاش "ہی رہ جاتے ہیں
آج کی رات ایسی سیاہ اور تاریک تھی جیسے کسی جنگل کی رات ایسی خاموشی تھی جیسی قبروں میں ہوتی ہو لیکن یہ رات سلطان منزل کے ایک کمرے کے لئے بہت مختلف تھی یہاں کسی کی ساری زندگی کی دعائیں پوری ہوئی تھیں کسی کی قربانیوں کا بدلہ دیا گیا تھا
یہ مہر ماہ اور سفیر کا کمرہ تھا
وہ سفیر کے کمرے میں بیڈ پہ بیٹھی انگلیاں چٹخا رہی تھی ہا لے کو عمر کے ساتھ گئے کا فی دیر ہو چکی تھی وہ تب سے لے کر اب تک سفیر کے انتظار میں بیٹھی تھی اسی وقت کمرے کا لاک باہر سے کھلنے کی آواز آئی سفیر بکھری ہوئی حالت میں اندر داخل ہوا اسکے سیاہ کرتے پہ جا بجا سلوٹیں تھیں بھورے بال بکھرے ہوئے تھے بڑھی ہوئی شیو اور ہاتھ میں ایک شیشے کی بوتل مہر کو دیکھ کر اس نے بوتل والا ہاتھ پیچھے کیا تھا اور سر جھکائے مہر کے قریب سے گزرتا اپنے بیڈ پہ آ کر بیٹھ گیا تھا آج مہر کو اس کے پرفیوم کی خوشبو بھی نہیں محسوس ہوئی تھی سفیر کبھی بھی بغیر پرفیوم کے سوتا تک نہیں تھا اسے خوشبو سے عشق تھا
کافی دیر کی خاموشی کے بعد سفیر نے بولنا شروع کیا تھا
آئی ایم سوری مہر میں تمہارے لئے وہ سب کچھ نہیں کر سکا جو تم ڈیزرو کرتی تھیں اس دن میری عزت کی خاطر تم نے جو کچھ کیا وہ پرائز لیس تھا اسکی پشت کو دیکھتا بول رہا تھا مہر نے رخ موڑ کر اسکو دیکھا تھا
اٹس اوکے سفیر میں آپ کو سمجھ سکتی ہوں وہ نرمی سے بولی تھی
تم فکر مت کرو مہر میں بہت جلد تمھیں اس رشتے سے آزاد کر دوں گا تمھیں کوئی ضرورت نہیں ہے ایک ان چاہے رشتے سے بندھے رہنے کی بس ایک بار حالات نارمل ہوجانے دو
مہر کا دل جیسے کسی نے چیر کر رکھ دیا ہو وہ اٹھ کھڑی ہوئی تھی
کیا۔ ۔ میں نے۔ ۔ آزادی ۔۔ مانگی ؟ وہ چبا چبا کر بولی تھی سفیر نے حیرت سے اسکو دیکھا تھا
آپ کو کیا لگتا ہے جب آپ کا دل کرے گا آپ مجھ سے شادی کر لیں گے اور جب دل چاہے گا آپ مجھے چھوڑ دیں گے؟ سفیر مہر ماہ کو کوئی مجبور نہیں کر سکتا میں نے اپنی مرضی سے آپ سے نکاح کیا ہے کیونکہ وہ بولتے بولتے رک گئی تھی کیونکہ میں ۔۔ آپ سے ۔۔ محبت کرتی ہوں بلاخر اس نے اعتراف کر دیا تھا
سفیر ہونقوں کی طرح اسکو دیکھے گیا
.یہ قید میرے لئے من چاہی ہے یہ رشتہ میرے لئے آب حیات ہے . آپ میرے لئے عشق ہیں آج یا کل سے نہیں تب سے جب سے مجھے محبت کا مطلب بھی نہیں پتہ تھا اور اب جب میری ساری دعائیں پوری ہوئی ہیں تب آپ مجھے کہہ رہے ہیں کہ آپ مجھے چھوڑ دیں گے آپ ایسا کیسے کہہ سکتے ہیں وہ غم و غصے کے ملے جلے تاثرات لئے بول رہی تھی
سفیر گہری سانس بھرتا اٹھا تھا
مہر . میں اب تک ایک دھوکے سے باہر نہیں آیا اور ایک صدمے سے بھی ہا لے کا دھوکہ اور بڑے پاپا کی موت میں ان دونوں چیزوں میں اسٹک ہو کر رہ گیا ہوں تمہارے یہ سارے الفاظ میرے لئے کسی ڈائیلوگ سے زیادہ کی حیثیت نہیں رکھتے تمہارے لئے بہتر ہے کہ مجھے چھوڑ دو اور اگر نہیں چھوڑ سکتی تو پھر تمھیں ایک بٹے ہوئے مرد کے ساتھ رہنا ہوگا ایک ایسا مرد جو اب کبھی اعتبار نہیں کر سکے گا اور مجھ سے کو ئی امید مت رکھنا یہ تمھارے لئے بہتر ہوگا اگر تمھیں طلاق چاہئے تو جس دن کہو گی دے دوں گا لیکن میں کم از کم اس لڑکی پہ اعتبار نہیں کر سکتا جس کی بہن میری عزت اور ریپوٹیشن کو خاک میں ملا کر گھر سے بھاگ گئی ہو میرے لئے تم دونوں ایک جیسی ہو "خود غرض " وہ مہر کے بالکل قریب کھڑا بول رہا تھا اسکی آنکھیں سرد تھیں
لیکن ان سب میں میرا کیا قصور ہے؟ آپ مجھے کس گناہ کی سزا دے رہے ہیں؟ کیا ہا لے کے بھاگ جانے میں میرا ہاتھ تھا؟ یا میں اس کے کسی عمل میں شامل رہی ہوں ؟ وہ گلابی ہوتی آنکھو کے ساتھ کہہ رہی تھیں سفیر اسکی بات کا جواب دئیے بغیر اپنی جگہ پہ واپس گیا تھا بیڈ کی سائیڈ ٹیبل کھول کر بوتل باہر نکالی اب اسکے انداز میں کوئی جھجھک نہیں تھی کوئی خوف نہیں تھا کچھ دیر قبل وہ اس بوتل کو ایک "کزن اور بیوی "سے چھپا رہا تھا اب اسکےسامنے وہ لڑکی تھی جو گوڈے گوڈے اس کے عشق میں ڈوبی تھی اس کے سامنے کونسی جھجھک کیسی حیا
مرد اس عورت کے سامنے سب سے زیادہ نڈر ہوتا ہے جو اس سے محبت کرتی ہو کیونکہ وہ اسے ٹوکتی نہیں سہی غلط سے برے اچھے سے کیونکہ وہ ڈرتی ہے اپنے محبوب کی ناراضگی سے سفیر جانتا تھا مہر بھی کچھ نہیں کہے گی سو بوتل اٹھائے کمرے سے ملحقہ اسٹڈی کی طرف بڑھ گیا
آج کی رات اس حرام مشروب کے نام
پیچھے مہر تھی اور اس کے لا تعداد دکھ وہ مل کر بھی اسکو نہ مل سکا مل کر نہ ملنے کی ازیت بہت بڑی ہوتی ہے عمر اپنے بنگلے کے سرونٹ کوارٹر میں بیٹھا تھا یہ عثمان کا کمرہ تھا جس میں ایک طرف گد ا رکھا تھا اس سے ذرا فاصلے پہ ایک پانی والا کولر اور ایک کونے میں کپڑوں کی ایک ٹرنک یہی اس کمرے کی کل متاع تھی لیکن اس وقت یہاں ایک چیز کا اضافہ تھا "لکڑی کی کرسی "وہی کر سی جس پہ عمر بیٹھا تھا عثمان اس کے سامنے کھڑا تھا
عثمان کل گھر سے نکلنے کے بعد تم کہاں کہاں گئے؟ وہ تندہی سے پوچھ رہا تھا
سر میں تو بس سپر مارکیٹ گیا تھا وہاں سے سامان لیا اور واپس آ گیا مجھے کچھ نہیں پتا بی بی صاحبہ کب اور کیسے گاڑی میں آ گئیں میں تو کہیں اور رکا بھی نہیں تھا سر مجھے معاف کر دیں وہ شر مندہ تھا
عثمان تم مجھے پاگل بنا رہے ہو؟ سامان لے کر گھر سے نکلتے ہو اور واپسی پہ گاڑی میں ایک لڑ کی آتی ہے میرا دماغ اب مزید مت گھماؤ اور صاف صاف بتاؤ وہ . . لڑکی ۔۔ گاڑی میں کیسے آئی ؟ تم راستے میں کہاں رکے کس سے بات کی کتنی دیر بات کی اور کیا بات کی؟ تمھیں وزن میں تبدیلی بھی محسوس نہیں ہوئی؟