عمر سر آپ پہ الزام ہے کہ آپ نے مشہور بزنس ٹائکون سفیر سلطان کی ہونے والی بیوی اور شاہد حسین صاحب کی بھانجی کو اغوا کر رکھا ہے؟ سر آپ اس بارے میں کیا کہنا چاہیں گے؟ کل رات سے آپ بغیر کسی اطلاع کے منظر عام سے غائب ہیں آپ کےپاس کوئی جواب ہے؟
سلطان فیملی سےآپ کا کیا تعلق ہے؟ مس ہا لے سلطان سے آپ کا کیا تعلق ہے سر جواب دیں کچھ بتائیں سر ؟ معتدد آوازیں ان گنت الزام اور طنزیہ جملوں کو نظر انداز کرتا وہ ہا لے کے بالکل قریب چلتا ہسپتال کے اندر داخل ہو گیا تھا ابھی وہ اور آگے جاتے جب ہا لے ان رپوٹرز کی جانب مڑی تھی اسکی آنکھیں پرسکون تھیں چہرہح ہر قسم کے جذبات سے عاری وہ سڑک پہ بیٹھی پاگلوں کی طرہنستی اور روتی ہوئی ہا لے سے بہت مختلف لگ رہی تھی وہ رکی تھی تو انکے پیچھے بھاگتے رپوٹرز بھی رکے تھے لیکن بس انکے قدم ہی رکے تھے زبانیں نہیں آپ کو جو کچھ پوچھنا ہے مجھ سے پوچھیں میں آپ کے تمام سوالات کا جواب دینے کو تیار ہوں وہا نکی جانب دیکھتی پر سکون لہجے میں کہہ رہی تھی باہر اب بھی بارش برس رہی تھی
میڈم آپ کا ایس پی عمر حیات سے کیا تعلق ہے کل رات آپ اپنی شادی سے کیوں غائب ہوئیں ؟
ایس پی عمر حیات سے کل تک میرا کوئی تعلق نہیں تھا لیکن آج اس نے عمر کی طرف طنزیہ سی نظر دیکھا تھا آج انکا اور میرا نکاح ہوگیاہے سو اس لحاظ سے یہ میرے شوہر ہیں اور رہی بات میری شادی سے غائب ہونے کی تو ایس پی سر نے مجھے میری شادی کی رات اغوا کر لیا اور ساری رات مجھے حبس بے جا میں رکھا (عمر نے بے اختیار اپنا ماتھا سہلایا تھا)انکی وجہ سے میری اور میرے خاندان کی بدنامی ہوئی ہمارے خاند ان کی نیک نامی پہ حرف آیا اور میں اب تک ٹراما کے زیر اثر ہوں انکی وجہ سے میرے والد کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے وہ اسی ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں وہ بول کر خاموش ہو چکی تھی
رپوٹرز کا شور ایک بار پھر بلند ہوا تھا
اگر آپ کے ساتھ اتنا ہی ظلم ہوا تھا تو آپ اب تک ان کے ساتھ کیوں ہیں اور آپ نے ان سے نکاح کیوں کیا؟ جسٹس معراج سلطان کی کنڈیشن اب کیسی ہے؟ کیا یہ شادی آپ کے والد کی مرضی سے ہوئی ہے کیا آپ مستقبل میں عمر صاحب کے ساتھ رہیں گی یا آپ دونوں اپنے راستے جدا کرنے والے ہیں؟ عمر حیات صاحب آپ ان الزامات کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ کیا آپ ان سب کو قبول کرتے ہیں اگر ہاں تو ان سب کے پیچھے کیا وجہ رہی؟
ہا لے نے ہاتھ اٹھا کر انکو خاموش کروایا تھا عمر غیر آرام دہ سا اسکے ساتھ کھڑا تھا
میرے والد صاحب اب خطرے سے باہر ہیں اسکا لہجہ اب بھی پر سکون تھا اور مستقبل میں میں ہا لے سلطان عمر حیات کو کورٹ میں لے کر جانے والی ہوں انکو ہر زیادتی کا حساب دینا ہوگا میں ان پہ ہتک عزت کا دعوا کرتی ہوں اور مجھے اغوا کرنے اور حبس بے جا میں رکھنے کے لئے ان سے حساب مانگتی ہوں سی یو گائیز ان دی کورٹ وہ بول کر آگے بڑھ گئی تھی جبکہ عمر جینز کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے وہیں کھڑا رہ گیا تھا
سر آپ کچھ کہنا چاہیں گے؟ آپ کی منکوحہ نے جو الزام آپ پہ لگائے اور مستقبل میں آپ کا لائحہ عمل کیا ہوگا آپ کا نام کیا ہے؟ اس نے نیلی شرٹ پہنے مائیک پکڑے کھڑے لڑکے سے سوال کیا تھا
سنان غفار وہ بااعتماد سا بولا تھا
عمر نے سمجھنے کے انداز میں سر ہلایا تھا
میں پچھلے ہفتے کورنگی تھانہ گیا تھا دورے پہ آپ کو دیکھا تھا میں نے وہاں آپ کی بیوی نے آپ پہ ایف آئی آر کٹوئی تھی کہ آپ نے ان سے جھوٹے وعدے کئے اور فراڈ کر کے ان سے شادی کی کہ جس مکان میں آپ رہتے ہیں وہ آپ کا ذاتی ہے؟ اور یہ کہ آپ انکو ماہانہ خرچہ بھی پورا نہیں دیتے یہی ہوا تھا ناں ؟ وہ معصو میت سے پوچھ رہا تھا اس لڑکے کے کان سرخ ہوئے تھے
سر آپ پبلک فگر ہیں میں نہیں آپ میری ذاتی زندگی کو اس طرح ڈسکس نہیں کر سکتے
Ohh really ?i just did bro
وہ طنزیہ سی مسکراہٹ کے ساتھ بولا تھا مجمعے میں ہلکے ہلکے قہقہے گونجے تھے
اور آپ کا نام تو یاد ہے مجھے اس نے ایک ادھیڑ عمر رپوٹر کی جانب اشارہ کیا تھا آپ سے تو کورٹ میں ملا تھا میں آپ کی بیوی نے آپ پہ کیس کیا تھا ناں ؟ انکا کہنا تھا کہ آپ نے انکے ابا کا دکان جو کے ترکے میں آپ کی بیوی کو ملا بیچ دیا ہے اور اس کے علاوہ آپ نے انکا تمام زیور انکی اجازت کے بغیر کہیں گروی رکھوا دیا ہے کچھ یہی الزامات تھے آپ پہ وہ اب بھی مسکرا رہا تھا اس آدمی کا رنگ اڑ گیا تھا
سر آپ یہاں ہمارے سوالات کے جواب دینے کے لئے آئے ہیں یا ہم پہ طنز کر نے آپ یہ مت بھولیں کہ ہم پبلک فگر نہیں ہیں آپ ہیں ہم عام عوام ہیں اور آپ قوم کے رکھوالے اگر آپ جیسے لوگ ہی اغوا اور فو رس میرج کے جرم میں پھنسے ہوں گے تو ہمارا کیا ہوگا مجمعے میں سے ایک ستائیس اٹھائیس سالہ رپوٹر کی آواز آئی تھی اب کے عمر کھل کر مسکرایا تھا
بی بی میں طنز تو نہیں کر رہا اور میں یہ بھی نہیں کہہ رہا کہ میں پبلک فگر نہیں ہوں بات صرف یہ ہے کہ پبلک فگرز کی بھی "بیویاں "ہوتی ہیں اور وہ ناراض بھی ہوتی ہیں جس طرح ان دونوں بھائیوں کی بیویاں ہوئی تھیں اور جس طرح آپ دونوں کی بیویوں نے صلح کے پرچم بلند کئے ہیں اسی طرح میری زوجہ کا غصہ بھی ٹھنڈہ ہو جائے گا بیویاں تو الزام لگاتی رہتی ہیں اصل مرد وہی ہے جو سروائیو کر جائے منیر اور محبت سے بیوی کو سمجھائے جس طرح ان دونوں بھائیوں نے کیا کیوں بھائی اب جا سکتا ہوں میں باقی بات آپ دو نوں سمجھا ہی دیں گے اپنے ساتھیوں کو وہ اسی مسکراہٹ کے ساتھ بولتا آگے بڑھ گیا تھا
مجمعے میں کئی اوازیں ابھری تھیں حبکو وہ پیچھے سے ہاتھ ہلایا
todayThat’s all for
کہتا آگے بڑھ گیا تھا
ہا لے اسکے قریب ہی دیوار کی اوٹ میں کھڑی تھی وہ اکیلی نہیں تھی اسکی سہیلی مدحت پاس کھڑ تھی وہ اسی سے کچھ پوچھ رہی تھی پریشانی سے تشویش سے ہا لے نارمل انداز میں جواب دے رہی تھی جیسے جو کچھ بھی ہوا عام سی بات تھی (تو یہ طے تھا کہ) سلطان خاندان کا بھرم نہیں ٹوٹے گا؟
چلیں ؟ وہ اس کے قریب کھڑا ہو کر بس ایک ہی لفظ بولا تھا ہا لے نے ایک قہر آلود نظر اس پر ڈالی تھی مدحت سے کوئی بات کی تھی اور پھر عمر کو جواب دئیے بغیر آگے بڑھ گئی تھی وہ اسکے پیچھے چلنے لگا تھا وارڈ کے قریب پہنچ کر انکو کچھ غیر معمولی سا احساس ہوا کچھ تھا جو نارمل نہیں تھا ہا لے کا دل زور سے دھڑکا تھاا سی وقت ڈاکٹر عبدالحفیظ باہر آئے تھے انکا چہرہ ستا ہوا تھا
کیا ہوا ہے ڈاکٹر ؟ جج صاحب کی طبیعت پھر سے خراب ہوئی ہے کیا؟ کیسے ہیں وہ ؟ عمر بے قراری سے پوچھ رہا تھا ہم نے آپ کو کئی دفع کالز کیں . . سر آپ نے اٹینڈ نہیں کی جج صاحب کو آپ دونوں کے جاتے ہی ہارٹ اٹیک ہوگیا تھا ہم نے اپنی پوری کوشش کی لیکن ہم انکو نہیں بچا سکے الفاظ تھے کہ پگھلا ہوا سیسہ ہا لے کو اپنی ساری دنیا گھومتی ہوئی محسوس ہوئی اس نے بے یقینی سے اپنا دل تھام لیا تھا
کیا بکواس کر رہے ہو تم بالکل ٹھیک تھے میرے ماموں بالکل ٹھیک کچھ نہیں ہو سکتا انکو آگ لگا دوں گا تمھارے سارے ہسپتال کو اس نے ڈاکٹر کو کالر سے پکڑ کر دیوار سے لگا لیا تھا انکو کچھ نہیں ہو سکتا وہ میرا واحد خاندان ہیں میں مار دوں گا تم سب کو بکواس کرتے ہو تم میرے ماموں بالکل ٹھیک تھے وہ انکو دیوار سے لگائے ان پہ غرا رہا تھا اسکی آنکھوں میں شاک تھا لوگ جمع ہونے لگے تھے وہ عمر کو ہٹانے کی کوشش کر رہے تھے بول کون آیا تھا اندر بتاو مجھے ؟ منع کر کے گیا تھا ناں میں کیا تھا یا نہیں بولا تھا نہ میں نے میرے علاوہ کسی کو اندر مت جانے دینا کیوں جانے دیا بولو کیوں؟ وہ بری طرح چلا رہا تھا چیخ رہا تھا جبکہ ہا لے اس کے منہ سے ایک لفظ بھی نہیں نکلا تھا وہ اسی طرح کھڑی تھی
کڈ شا
اسکی آنکھیں خشک تھیں زبان مقفل تھی قدم برف تھے اسکی ساری دنیا راکھ ہوگئی تھی وہ دھیرے دھیرے ہسپتال کے ٹھنڈے فرش پہ بیٹھتی چلی گئی اسکی آنکھیں پتھرا گئی تھیں وہ سانس تک نہیں لے پا رہی تھی (میں بابا کو لے کر آؤں گی حسن)اس کے حلق میں آنسوؤں کا پھندہ سا اٹکا تھا
(میرے گلے تو لگ جاؤ بیٹا)اسکے ذہن میں کئی آوازیں گونج رہی تھیں
عمر اب بھی چلا رہا تھا شاید رو بھی رہا تھا لیکن وہ عمر کو نہیں دیکھ رہی تھی وہ کسی کو نہیں دیکھ رہی تھی وہ کچھ نہیں سن رہی تھی اسکو ایسے لگ رہا تھا جیسے کسی نے اسکے دل میں کوئی تیز دھار برچھی گھسیڑ دی ہو یا پھر کوئی زہر بھرا تیر تکلیف سی تکلیف تھی
عمر اب وارڈ کے اندر آ گیا تھا سامنے بیڈ پہ معراج سلطان کا بے جان وجود تھا عمر نے بے اختیار دیوار کا سہارا لیا تھا اسکی آنکھیں نم ہونے لگی تھیں وہ بھاگ کر ان کے قریب پہنچا تھا اور دیوانہ وار انکی نبض ٹوٹل رہا تھا انکے دل پہ اپنا کانپتا ہوا ہاتھ رکھ رہا تھا
اور دیکھتے ہی دیکھتے اسکی آنکھوں سے آنسو رواں ہو گئے تھے وہ کبھی نہیں روتا تھا نفیسہ کہتی تھیں عمر کی آنکھوں میں ایسے پتھر ہیں جن سے کبھی چشمہ نہیں پھوٹ سکتا
. . .میں نہیں مانتا میں ما .ن ہی نہیں سکتا آپ کو کچھ نہیں ہو سکتا آپ نہیں مر سکتے . . . . . میں آپ کو مرنے نہیں دوں گا ۔۔۔۔۔۔ ماموں آپ یہ نہیں کر سکتے پلیز یہ نہ کریں یار مجھے اکیلا نہ چھوڑیں میں کہاں جا ؤں گا میرا کون ہے آپ نے مجھے ہا لے کے ساتھ کیوں بھیجا ؟ وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا تھا میرے تو واحد دوست آپ ہیں میرا بھائی میرا باپ سب کچھ آپ ہیں آپ مجھے نہیں چھوڑ سکتے آپ یہ نہیں کر سکتے دیکھیں میں ریلیشن شپ ٹائٹل استعمال کر رہا ہوں یار میں اکیلا ہو جاؤں گا مجھے مت چھوڑیں وہ انکے پاس بیڈ پہ بیٹھا انکے ہاتھ پہ چہرہ گرائے روتے ہوئے کہہ رہا تھا اللہ میرے ساتھ ایسا نہ کریں میں اتنا مضبوط نہیں ہوں میں کیا کروں اللہ آپ نے کیوں کر دیا ایسا میں نہیں سنبھال سکتا ہا لے کو حسن کو میں انکو کیسے سنمبھالوں ماموں میں خود اکیلا ہوجاؤں گا آپ نے وعدہ کیا تھا آپ نے کہا تھا مجھے نہیں چھوڑیں گے آپ نہیں چھوڑ سکتے وہ کبھی بچپن میں بھی ایسا نہیں رویا تھا جس طرح وہ آج رو رہا تھا
اسی وقت سفیر اور شمس ایک ساتھ اندر داخل ہوئے تھے انکے پیچھے ہی ہارون اور شاہد بھی آئے تھے
سفیر نے آتے ہی عمر کو گردن سے پکڑ کر دور ہٹایا تھا
گھٹیا انسان تمہاری جرات کیسے ہوئی یہاں آنے کی دفع ہوجاؤ یہاں سے تمہاری وجہ سے میرے بڑے پاپا چلے گئے تم انکے وارث نہیں ہو انکا وارث میں ہوں تم کس حق سے انکے پاس بیٹھے ہو؟ کس نے دیا تمھیں یہ حق ؟ وہ سرخ آنکھوں کے ساتھ چلا رہا تھا
عمر کے کانوں میں کئی سال پرا نی ایک آواز گونجی تھی
(میرے ساتھ گھر چلو اور فیملی کا حصہ بنو ورنہ ایک دن جب میں مر جاؤں گا تمھیں میرے جنازے پہ بھی کوئی)نہیں چھوڑے گا
مجھے بس تھوڑی دیر انکے پاس رہنے دو پلیز وہ چہرہ جھکائے گیلی آواز میں بولا تھا
شمس رو رہے تھے ہارون کی آنکھیں نم تھیں
تم یہاں سے خود جاؤ گے یا میں تمھیں دھکے مار کر نکالوں تمہاری وجہ سے میری بہن بیوہ ہوگئی نکے بچے یتیم ہوا گئے اب اور کیا چاہتے ہو شاہد حسین روتے ہوئے اس پہ چیخ رہے تھے
ان کے بچے ؟ اوہ خدایا ان کے بچے ؟ عمر کے دماغ میں یکدم ہا لے کا خیال آیا تھا وہ وارڈ کے با ہر ہی تھی کیا ان لوگوں نے اسے دیکھا نہیں؟ وہ انکی طرف دیکھے بغیر باہر بھاگا تھا
وہ باہر نہیں تھی وہ ہر وارڈ میں اسکو ڈھونڈ رہا تھا ہر ایک کو روک روک کر اسکا پوچھ رہا تھا وہ وہاں نہیں تھی وہ کہیں نہیں تھی اس نے تمام باتھ رومز چیک کر لئے وہ وہاں بھی نہیں تھی
وہ ہسپتال کے کوریڈور میں سر پکڑے کھڑا تھا
)(میں حسن اور ہا لے کو خدا کے بعد تمھارے حوالے کر رہا ہوں عمر
یہ کیا کر گئے ہیں آپ یہ کیسی ذمہ داری مجھ پہ ڈال گئے ہیں دیکھیں میں تو ایک دن بھی نہیں نبھا سکا میں نہیں کر سکتا بے بسی کے مارے اسکی آنکھیں ایک بار پھر نم ہونے لگیں تب ہی اسکو سیڑھیوں کے قریب ایک سیاہ دوپٹہ نظر آیا وہ آہستگی سے چلتا اس کے قریب گیا وہ ہا لے تھی سیڑھیوں پہ بیٹھی ہراساں نظر وں سے یہاں وہاں دیکھتی ہا لے عمر اسکے قریب ہی ایک سٹیپ پہ بیٹھ گیا ہا لے کو دیکھ کر اس نے شکر کا کلم پڑھا تھا
ہا لے نے مڑ کر اسکو دیکھا تھا اس کی سیاہ آنکھیں ضبط سے سرخ پڑ رہی تھیں
ہا لے آپ یہاں کیوں بیٹھی ہیں؟ وہ بدقت بول پایا تھا
ہا لے نے اسکی آنکھوں میں دیکھا تھا
بابا ۔۔۔ ۔ وہ رکی تھی .کیا بابا . . کیا واقعی وہ ؟ وہ الفاظ ادا بھی نہیں کر پائی تھی کوئی بھی اولاد نہیں کہہ سکتی کیا تم .. نے خود دیکھا ؟ تم . . . . . نے چیک . . کیا؟ اسکی آنکھوں میں خوف تھا امید تھی
عمر کی آنکھوں میں کرب اتر آیا تھا
میں نے ۔۔ میں نے دیکھا انکو میں نے ۔۔۔۔ محسوس کیا وہ سانس نہیں لے رہے تھے وہ نہیں رہے ہا لے وہ نہیں رہے میں کیا کر وں وہ نہیں رہے اس نے سر دونوں ہاتھوں میں گرا لیا تھا
عمر کیا کیا تھوڑی دیر کے لئے انکو زندہ نہیں کر سکتے ؟ وہ ایسے لہجے میں بو لی تھی کہ عمر کا کلیجہ کٹ کر رہ گیا میں ان کے گلے نہیں لگی تھی عمر کاش میں لگ جاتی کاش میں وقت کو پیچھے کر پاتی کیا تم کر سکتے ہو؟ میں ان سے ان سے ناراض نہ ہوتی کاش وہ رک رک کر بول رہی تھی اسکی آنکھوں سے ایک قطرہ بھی نہیں گرا تھاح لیکن رو جیسے قبض ہو رہی تھی
ہمارے کسی اپنے کے چلے جانے کے بعد انکی کسی نہ مانی گئی بات کا گلٹ دنیا کے ہر گلٹ سے بڑا ہوتا ہے آپ آپ رو لیں پلیز وہ عجیب سے لہجے میں بولا تھا
ہا لے نے نظر اٹھا کر اسکو دیکھا تھا
تم کتنے منحوس ہو عمر وہ اسکو دیکھتے ہوئے کرب سے کہہ رہی تھی تم جب سے میری زندگی میں آئے ہو تم سب کچھ کھا گئے تم بہت منحوس ہو آسیب ہو تم آسیب
میڈے کول ہکڑا واحد رشتہ ہا پیا توں انہی کوں بھی کھا گی ائین عمر ٹیکوں اللہ پوچھے
عمر شل سا اسکو دیکھے گیا اس کے پاس کہنے کو کچھ نہیں تھا اس کے پاس الزام دینے کو کوئی نہیں تھا
سلطان منزل میں صف ماتم بچھی تھی بڑے سے لان میں بیچ و بیچ رکھا معراج سلطان کا بے جان وجود اور ان کے بالکل قریب بیٹھی پھوٹ پھوٹ کر روتی حسینہ یوسف سلطان کو بار بار غشی کے دورے پڑتے تھے مہر بھی عورتوں کے ہجوم میں بیٹھی بار بار اپنی نم آنکھوں کو صاف کرتی تھی حسن ذرا دور مردوں کے ساتھ بیٹھا تھا سوگوران آکر شمس کے بعد اسکو پرسا دیتے تھے اسکے آنسو بہہ رہے تھے جنہیں وہ بار بار اپنی آستین سے رگڑتا تھا عمر کو دروازے کے باہر ہی روک لیا گیا تھا وہ بے بسی اور غصے کے مارے چکر پہ چکر لگا رہا تھا عورتوں کے ہجوم میں ایک سیاہ آنکھوں والی لڑکی بھی تھی اسکی آنکھیں اب بھی خشک تھیں وہ رو نہیں رہی تھی وہ کسی کو دیکھ نہیں رہی تھی عورتوں نے اسکو کئی بار رلانے کی کوشش کی تھی اسکے چہرے پہ ہلکے تھپڑ مارے تھے لیکن وہ ایسے بیٹھی رہی جیسے کوئی پتھر کا مجسمہ اسکی نظریں کسی غیر مرئی نکتے پہجمی تھیں
حسن نے اسکو دیکھا تھا وہ اپنی جگہ سے اٹھ کر اسکے قریب آیا تھا ہا لے کو اس طرح دیکھ کر اسکا دل مزید کٹتا تھا اسکی جان نکل رہی تھی وہ آہستگی سے اس کے پاس آ کر بیٹھا تھا اسکو کچھ کہنے کی بجائے وہ چہرہ جھکائے روتا گیا روتا گیا یہاں تک کہ اسکی ہچکیاں بندھ گئیں ہارون اسکو دیکھتے ہوئے آیا تھا اور اسکے کندھے پہ ہاتھ رکھے کچھ کہہ رہا تھا کوئی تسلی کوئی دلاسا کوئی صبر کی تلقین ہا لے نے ایک جھٹکے سے ہارون کا ہاتھ حسن کے کندھے سے ہٹایا تھا
.میرے۔۔ ۔ بھائی کو اور مجھے ۔۔۔ تمہارے سہا روں کی ضرورت نہیں ہے ہارون شاہد وہ کاٹ دار لہجے میں بولتی حسن کو اپنے ساتھ لپٹا گئی تھی سہارا ملتے ہی حسن پھوٹ پھوٹ کر رونے لگ گیا تھا
تم . .نے کہا تھا تم بابا کو لے کر آؤ گی تم نے کہا تھا ہا لے تم نہیں لا سکی تم . . . تم جھوٹی ہو تم سب جھوٹے ہو کوئی . . . . .مجھے میرا باپ نہیں لا کر دے سکا تم لوگوں کے۔۔۔ ۔ مسلے میرا باپ کھا گئے . . . تم لوگوں کی دشمنیاں میرے باپ کی جان لے گئیں وہ روتے ہوئے خود کو ہا لے کے حصار سے نکالنے کی کوشش کر رہا تھا جسے ہا لے ناکام بنائے ہوئے تھی
تم سب لوگ . تم سب ایک دن سیٹ ہو جاؤ گے تم سب اس ٹیبل ہوجاؤ گے۔۔ ظلم تو میرے ساتھ ہوا ہے ہا لے میں کہاں جاؤں وہ چلا نہیں رہا تھا اسکی آواز دھیمی تھی اتنی کہ بس ہا لے ہی سن سکے (وہ ہجوم میں اپنی بہن کو برا)نہیں کہہ سکتا تھا
اسی وقت میت کو اسکی آخری آرام گاہ تک لے جانے کا شور بلند ہوا تھا ہا لے کے دل سے جیسے خون رسنے لگا تھا حسن بے اختیار سیدھا ہوا تھا
یہ لے جائیں گے ہا لے یہ بابا کو لے جائیں گے ہم یتیم ہو جائیں گے میں یتیم ہو جاؤں گا میرا دل پھٹ رہا ہے یار اسکے آنسوؤں میں روانی آ گئی تھی شاہد نے اسے کندھوں سے تھام کر اٹھایا تھا نوال اب ہا لے کے پاس آ گئی تھیں اور اسکو سینے سے لگا لیا تھا کچھ بھی ہو یہ وہی بچی تھی جس کو انہوں نے اپنی گود میں کھلایا تھا جس کی شرارتوں سے انکا گھر گونجتا تھا جو ہمیشہ ان سے حساب بے باک کرتی تھی جسکی وجہ سے انکا بیٹا ازیب میں تھا لیکن ہا لے کی یہ حالت دیکھ کر انکا دل کٹ رہا تھا
تم رو لو میری جان میرا بچہ دل ہلکا کر لو وہ اسکو سینے سے لگائے نم آنکھوں سے کہہ رہی تھیں
ہا لے جواب دئیے بغیر اسی طرح انکے سینے سے لگی رہی اسکو دیکھ کر نوال رونے لگی تھیں ہا لے کی نظریں ذرا فاصلے پہ کھڑے عمر حیات پہجمی تھیں وہ ابھی ابھی آیا تھا شاید گارڈ سے لڑ جھگڑ کر گارڈ اب اسکے پیچھے آیا تھا وہ سفیر کو کچھ بتا رہا تھا شاید یہی کہ عمر زبردستی اندر گھس آیا ہے وہ دونوں اب آمنے سامنے تھے عمر کی آنکھیں سرخ تھیں ضبط سے غم سے سفیر کی آنکھوں میں گلٹ سا تھا غم سے زیادہ گھبراہٹ تھی
تم یہاں سے چلے جاؤ عمر ورنہ میں تمھیں دھکے مار مار کر نکلوا دوں گا میں تمھیں بڑے پاپا کی میت کے قریب بھی نہیں پھٹکنے دوں گا وہ انگلی اٹھائے اسکو وارن کرتا ہوا بول رہا تھا
عمر کی آنکھوں کا گلابی پن مزید بڑھ گیا تھا چہرہ دہک رہا تھا وہ سفیر کے کان کےپاس جھکا تھا
میری اماں کہتی ہیں جب عمر کو غصہ آیا ہو تو اس کے منہ مت لگو اور جب وہ غم میں ہو تو تو اسکے قریب بھی مت جاؤ اس وقت مجھ پہ دونوں کیقیات طاری ہیں مجھ سے دور رہو وہ بول کر آگے جانے لگا جب سفیر نےا سکی کہنی پکڑ لی تھی
میں نہیں جانے دوں گا تمھیں نکل جاؤ یہاں سے
عمر نے گہری سانس بھری تھی اور دونوں ہاتھ سفیر کے کندھوں پہ رکھ لئے تھے
سفیر ۔۔ یہ آدمی یہ وہ واحد آدمی تھا جو مجھے روک سکتا تھا میرے ارادے بدل سکتا تھا میرا ذہن تبد یل کر سکتا تھا میرا غصہ ٹھنڈہ کر سکتا تھا میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے کول ڈاؤن کر سکتا تھا اور یہ امید . . اب مر گیا ہے اسکی آواز میں سرد پن در آیا تھا اب میرے ہاتھ آزاد ہیں اب میرے ذہن پہ کوئی پابندی نہیں ہے اب میرا غصہ میرے قا بو میں بھی نہیں ہے یہ وہ واحد شخص تھا جس نے عمر حیات کو سنوارا ہے جس نے عمر حیات کو "ایسا ن "بنایا ہے اب اس کے جانے کے بعد مجھے دوبارہ سے بھیڑیا مت بناؤ آج یا تو میں ان کے جنازے کو کندھا دوں گا یا پھر یہاں سے ایک ایک سلطان کی لاش نکلے گی تم بتا دو تم کیا چاہتے ہو؟ وہ اسکی آنکھوں میں دیکھتا ٹھنڈے ٹھار لہجے میں کہہ رہا تھا سفیر کو بے اختیار اس سے خوف محسوس ہوا وہ اس پہ دو حرف بھیج کر آگے بڑھ گیا تھا
آخری بار تمام گھر والوں کو میت کا آخری دیدار کروایا گیا تھا پورے سلطان منزل میں سسکیوں اور ما تم کی آواز گونج اٹھی تھی فروا بہت مشکل سے حسینہ کو سنبھالے ہوئے تھیں یوسف سلطان کو سکون اور دوا دے کر انکے کمرے میں سلا دیا گیا تھا حسن نے روتے ہوئے جنازے کو کندھا دیا تھا ایک طرف ہارون تھا دوسری طرف سفیر اور تیسری طرف عمر فضا میں کلمہ شہادت کی آوازیں گونجی تھیں کئی عورتوں نے اب بھی ہا لے کو رلانے کی کوشش کی تھی لیکن وہ خاموش کھڑی رہی بے جان ساکت اسکی روح کھینچی گئی تھی اسکے دل میں خنجر گھونپا گیا تھا اسکا باپ مر گیا تھا اسکی ساری دنیا ختم ہوگئی تھی