Chapter 22: باب 22

میں تو لے لوں گا لیکن کیا تم میری خواہش پوری کرو گے کیا تم مجھے اسی ریلیشن شپ ٹائٹل سے پکا رو گے؟ جسکا میں دس سال سے انتظار کر رہا ہوں ؟ انکے انداز میں چیلنج تھا

دس منٹ کے اندر میں انکو لے آؤں گا آپ قاضی بلوا لیجئے وہ انکا ہاتھ نرمی سے چھڑا کر اٹھا تھا معراج نے اسکو جاتے دیکھا تھا وہ جانتے تھے دس منٹ بعد وہ ہا لے کو لے آئے گا

می مری کے اس سنسان روڈ پہ ہارون شاہد اپنی گاڑی سے اترا تھا وہ غصے میں لگتا تھا سامنے والے آد کے ہاتھوں میں ایک خون سے لت پت آٹھ نو سالہ بچہ تھا ہارون نے نظر چرا لی تھی

آپ میری گاڑی کے سامنے کیوں کھڑے ہیں؟ ہی جائیں یہاں سے مجھے کہیں پہنچنا ہے میں لیٹ ہو رہا ہوں بھائی وہ جھنجھلایا ہوا تھا

صاحب میرے بیٹے کو شکاریوں کی گولی لگ گئی ہے آپ کو خدا کا واسطہ ہے ہمیں ہسپتال چھوڑد و یہاں سے بہت دور ہے ہسپتال میرا بیٹا مر جائے گا خدا کے لئے رحم کرو صاحب وہ چالیس پینتالیس سالہ می آد روتے ہوئے ہارون کی منت کرنے لگا تھا

ہارون نے نفی میں سر کو ہلایا تھا

میں کوئی مدد نہیں کر سکتا آئی ایم سو سوری میرا نکاح ہے مجھے پہنچنا ہے میری فلائٹ مس ہو جائے گی آئی ایم سوری آپ کو جتنے پیسے چاہئے میں دے دیتا ہوں لیکن میں آپ کے ساتھ نہیں جا سکتا وہ جانے کو مڑا تھا

جب وہ آدمی گھگھیانے لگا

صاحب آپ کو خدا کا واسطہ ہے آپ کے گھر میں بھی بچے ہوں گے میرا بیٹا مر جائے گا یہ میری واحد اولاد ہے خدا کے لئے مجھے ہسپتال چھوڑ دو حنکا تو ہو ہی جائے گا آپ کا ہم پہ رحم کریں میرے بچے کی حالت خراب ہو رہی ہے آدھے گھنٹے سے یہاں کھڑا ہوں میں کوئی ایک گاڑی نہیں گز ری وہ باقائدہ رونے لگ گیا تھا

ہارون کے دل کو کچھ ہوا تھا لیکن وہ ڈھیٹ بنا رہا

آپ تھوڑی دیر ویٹ کر لیں کوئی اور آ جائے گا لیکن میں آپ کی کوئی مدد نہیں کر سکتا میری فلائٹ مس ہوجائے گی بھائی آپ سامنے سے ہٹیں وہ اب کے سختی سے بولا تھا

اسی وقت اس بچے کی ہلکی سی کراہنے کی آواز آئی تھی وہ آدمی تڑپ اٹھا تھا

رستم بیٹا کچھ نہیں ہوگا میں تمھیں کچھ نہیں ہونے دوں گا آنکھیں کھولو رستم ادھر دیکھو مجھے بیٹا میرا بیٹا ابو کی طرف دیکھو رستم وہ بار بار اپنے بے ہوش ہوتے بیٹے کو پکارے جا رہا تھا

ہارون شاہد وہیں جم گیا پتھر کے بت کی طرح اسکے کان سائیں سائیں کرنے لگے اسکاسا را جسم کانپنے لگ گیا تھا رستم ۔۔۔ رستم ۔۔۔ رستم بس ایک یہی نام اسکے کانوں میں گردش کر رہا تھا وہ مڑا تھا سفید لٹھے کی مانند چہرہ لئے وہ مڑا تھا

What did you just said?

وہ اس آدمی کو دیکھ کر بڑبڑآیا تھا

وہ نا سمجھی سے ہارون کو دیکھے گیا

صاحب آپ کیا کہہ رہے ہو؟

اسکا نام کیا ہے؟ وہ بچے کی طرف اشارہ کرتے بولا تھا

صاحب رستم رستم خان وہ رک رک کر بولا تھا

گاڑی میں بیٹو جلدی ہارون اسکو دیکھے بغیر بولا تھا اور خود جلدی سے ڈرائیونگ سیٹ سنمبھال لی تھی

وہ رستم کو مرنے نہیں دے سکتا تھا

تقریبا دو گھنٹے بعد وہ اس بچے کو ہسپتال پہنچا کر اسکے سارے ڈیوز کلیئر کر چکا تھا رستم کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی تھی اسکا باپ اور باقی رشتے دار ہارون کو دعائیں دیتے نہیں تھکتے تھے اب وہ موبائل کان سے لگائے ہسپتال کے پارکنگ ایریا میں کھڑی اپنی گاڑی کی طرف جا رہا تھا

ہاں اگلی فلائٹ کب کی ہے؟ وہ مصروف سا پوچھ رہا تھا

سر کچھ ٹیکنکل ایشوز کی وجہ سے سب فلائٹس کینسل ہوگئی ہیں کل تک اگلی کوئی فلائٹ available نہیں ہے آئی ایم سوری فون سے آنے والی آواز نے جیسے ہارون کے دل پہ پیر رکھا ہو اس نے کچھ کہے بغیر کال کاٹ دی تھی

اسی وقت اسکا فون بجنے لگا تھا

اس نے کال اٹینڈ کی تھی

پیا میں گاڑی سے آ رہا ہوں فلائٹ نہیں ملی وہ مصروف سا بولا تھا

اب ضرورت نہیں رہی ہارون انکا لہجہ اداس تھا ہارون ٹھٹھکا تھا

کیا مطلب کچھ ہوا ہے کیا؟ ہا لے تو ٹھیک ہے ناں ؟ پیا کچھ بولیں یار میرا دل بیٹھا جا رہا ہے

معراج بھائی ہا لے کا نکاح اسی عمر حیات سے کروا رہے ہیں وہ کہتے ہیں جب تم مصیبت کے وقت نہیں پہنچ سکے تو تمھیں آنے کی کوئی ضرورت نہیں

آپ ان سے بات کریں وہ ایسا کیسے کر سکتے ہیں میں رات تک آجاؤں گا پلیز میرا انتظار کریں میں یہاں پرابلم میں پھنس گیا تھا پیا آپ انکو تھوڑی دیر روک لیں میں کچھ کرتا ہوں میں آجاؤں گا پلیز مجھے تھوڑا وقت دیں اسے لگا تھا جیسے کوئی اسکی روح کھینچ رہا ہو

میں سب کچھ کر کے دیکھ چکا ہوں ہارون اگر تم اب تک پہنچ گئے ہوتے تو یہ سب ہوتا ہی ناں تم نے دیر کر دی بیٹے اب تو قاضی بھی آ چکا ہے انہوں نے کال کاٹ دی تھی

ہارون شاہد کے منہ پہ جیسے کھولتا ہوا تیل ڈالا گیا تھا

اس کے سینے میں جیسے کوئی اسکو جکڑ رہا تھا

اس نے اپنا موبائل پوری قوت سے گاڑی کے شیشے پہ دے مارا تھا

اوہ شٹ اوہ شٹ شٹ شٹ شششٹ وہ حلق پھاڑ کر چلا رہا تھا یہ میں نے کیا کر دیا شٹ یہ نہیں ہو سکتا یہ نہیں ہو سکتا اللہ آپ ایسا کیسے کر سکتے ہیں آپ ایسا نہیں کر سکتے وہ زمین پہ بیٹھا چلا رہا تھا

یہ نہیں ہو سکتا اللہ آپ ایسا نہیں کر سکتے ہر بار میں ہی کیوں ہر بار ہارون شاہد ہی کیوں نہیں اللہ نہیں پلیز ایسا مت کریں آپ ہا لے کو مجھے دے کر پھر چھین رہے ہیں ایسا نہیں ہو سکتا وہ زمین سے اٹھ کر اب اپنی گاڑی کو بوٹ سے ٹھوکر مار رہا تھا کبھی ہاتھوں سے مکے بنا بناکر گاڑی پہ مارے جا تا اور چیختا جاتا

نہیں اللہ نہیں پلیز اسے مجھ سے مت چھینیں کوئی دے کر نہیں چھینتا ایسا کوئی نہیں کرتا اللہ ایسا کوئی نہیں کرتا اسکا غم بڑا تھا اسے وقت چاہیے تھا

وہ ہسپتال کے بینچ پہ بیٹھی چہرہ جھکائے روئے جا رہی تھی عمر خاموشی سے اس کے ساتھ ذرا سے فاصلے پہ بیٹھ گیا تھا اس نے کئی لوگوں کو روتے دیکھا تھا تڑپتے دیکھا تھا بلکہ اسکا جو کام تھا اس میں ہر آ ئے دن وہ ایسے لوگ دیکھتا تھا ایسی عورتیں دیکھتا تھا جن پہ ظلم ہوتا تھا جن کے ساتھ زیادتی ہوتی تھی جو روتی ہوئی تھا نے اور کچہری آتی تھیں لیکن جو تکلیف اسکو اس لڑکی کے آنسو دیتے تھے ایسی تکلیف اسے آج تک نہیں ہوئی تھی

آپ مجھے سزا دینا چاہتی ہیں ناں اس نے بات کا آغاز کیا تھا ہا لے نے اسکی طرف دیکھا بھی نہیں تھا مجھ سے بدلہ بھی چاہیے ہوگا آپ کو مجھے رسوا بھی کرنا ہوگا مجھ سے میرے محبوب لوگ بھیدح ور کرنے ہوں گے جس طر میں نے کیئے لیکن یہ سب آپ مجھ سے دور رہ کر نہیں کر سکتیں وہ سامنے دیکھتے ہوئے بول رہا تھا ہا لے نے مڑ کر اسکو دیکھا تھا

اس سب کے لئے آپ کو میرے ساتھ رہنا ہوگا ہر وقت ہر پل سایہ بن کر اور اس کے لئے آپ کو وہی کر نا ہوگا جو آپ کے بابا چا ہتے ہیں

اندر وہ جو آدمی ہے ناں وہ میری فیملی ہے میرا بھائی باپ دوست سب کچھ ہے وہ اسکو پلیز بچا لیں جو وہ چاہتےہیں وہ کر لیں میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں جس دن وہ ٹھیک ہو کر آ گئے اس دن آپ کو طلاق کا کاغذ ہاتھ میں تھما دوں گا جیسے آپ کہیں گی میں ویسا کروں گا آپ جو چاہیں گی بدلے میں دوں گا لیکن اندر اس بیڈ پہ لیٹے آدمی کو بچا لیجئے وہ میرا خاندان ہے وہ آپ کا خاندان ہے آپ ان کے سامنے مجھے ذلیل کرنا چاہتی ہیں ناں میں خود سب کچھ قبول کر لوں گا بس ایک مہربانی کر دیں انکو بچا لیں آپ کا انکار ان کو مار دے گا اور انکا مر نا بہت کچھ مار دے گا

ہا لے بغیر کچھ کہے اٹھ کھڑی ہوئی تھی

میں تمھیں کبھی معاف نہیں کروں گی عمر تم نے مجھے بے بس کر دیا ہے میں اتنی مجبور ہوگی ہوں کہ مجھے اپنے باپ کی خواہش ماننی پڑے گی تم نے مجھ سے جو کچھ چھینا ہے تمھیں سب کا حساب دینا ہوگا یہ مت سمجھنا کہ تم مجھے آج حاصل کر لو گے آج کے بعد تمہارا ہر دن جہنم ہوگا ہر رات آگ جیسی میں تمھیں نہ زندہ رہنے دوں گی نہ خدا تمھیں موت نصیب کرے گا تمھیں حساب دینا ہوگا عمر مجھ سے میرے عزیز رشتوں کو بد ظن کرنے کا حساب بابا کو اگر میں تپتی دھوپ کو رات کہنے کا کہتی تو وہ کہہ دیتے تھے لیکن آج تمہاری وجہ سے صرف تمہاری وجہ سے ان کو میرا اعتبار نہیں ہے انکو تم پہ یقین ہے لیکن تم دیکھنا عمر میں تمھیں کہیں کا نہیں رہنے دوں گی آج کے بعد سے میرا ہر دن تم سے انتقام کے نام ہوگا تم دیکھنا

عمر نے اسکو دور جاتے دیکھا تھا اور گہری سانس بھرتا اٹھ کھڑا ہوا تھا

کیا انتقام اتنے حسین بھی ہوتے ہیں؟ وہ بس سوچ ہی سکا

آدھا گھنٹہ بعد

ہسپتال کے پرائیویٹ وارڈ میں بس ایک چیز کا اضافہ ہوا تھا "صوفہ "اس صوفے پہ اس وقت ایک بار یش سفید داڑھی والا قاضی بیٹھا تھا عمر حیات سیاہ ٹی شرٹ میں اس کے ساتھ بیٹھا تھا ہا لے معراج سلطان کے ساتھ ان کے بیڈ پہ بیٹھی تھی وہ تکیوں کے سہارے بیٹھے ہوئے تھے ہلکا سا مسکرا بھی رہے تھے

گواہ کے طور پہ شاہد حسین اور معراج کے ایک قریبی دوست ملک فرقان تھے عمر سنجیدہ سا بیٹھا تھا جبکہ ہا لے کا چہرہ ہر قسم کے جذبات سے عاری تھا اسی وقت قاضی صاحب نے کچھ دعاؤں کے بعد ہا لے سے اسکی رضا مندی مانگی تھی

ہا لے سلطان ولد معراج سلطان آپ کو عمر حیات ولد وہاج علی خان باعوض دس لاکھ روپے حق مہر سکہ رائج الوقت اپنے نکاح میں قبول ہے

ہا لے کا ذہن کہیں ا)ور تھا وہ کوئی اور آواز سن رہا تھا (عمر ایسا نہیں کر سکتا

قبول ہے اس نے سر گوشی کی تھی

)(کون عمر حیات ؟ کیا تم کوئی مذاق کر رہی ہو؟

قبول ہے

)(بے غیرت بے حیا بد چلن تمہاری جرات کیسے ہوئی مجھے دھوکہ دینے کی

قبول ہے سے

اب وہ آدمی ایسے ہی کچھ قلمات عمرکے سامنے دہرا رہا تھا لیکن ہا لے اسکے جیسے کا نوں پہ پردہ پڑ گیا تھا بیٹھی رہی چپ گم سم خاموش اس سے کسی کاغذ پہ سائن لئے جا رہے تھے وہ کئے جا رہی تھی

نکاح کی رسم ختم ہوگئی تھی معراج اب عمر کو گلے لگا رہے تھے اسکو دعائیں دے رہے تھے عمر جواب میں کچھ کہہ رہا تھا ہا لے کو ساری آوازیں بے معنی لگی تھیں

معراج نے ہا لے کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا اسکا سر ہنوز جھکا ہوا تھا

می میری طرف دیکھو ہا لے انہوں نے پر سے پکارا تھا

ہا لے نے نم آنکھیں اٹھا کر انکو دیکھا تھا

مجھ سے ایک وعدہ کرو کروگی ؟

ہا لے نے اثبات میں سر ہلایا تھا وہ اس وقت انکو کسی چیز کے لئے منع نہیں کر سکتی تھی

وعدہ کرو چاہے کچھ بھی ہوجائے چاہے میں زندہ رہوں یا مر جاؤں تم عمر کو نہیں چھوڑو گی

چاہے دنیا ادھر کی ادھر ہوجائے چاہے تمہارے ساتھ کچھ بھی ہوجائے تم اسے نہیں چھوڑو گی اسے میری وصیت سمجھو ہا لے عمر کو مت چھوڑنا

انکے لہجے میں التجا سی تھی

ہا لے نے انکی طرف دیکھا تھا دل میں اٹھتے ابال کو با مشکل دبایا تھا اور ہلکی آواز میں بولی تھی

وعدہ کرتی ہوں بابا جیسا آپ چاہیں گے ویسا ہی کروں گی اور بس

وہ اٹھ کھڑی ہوئی تھی اس وعدے کے بعد اسکی برداشت جواب دے گئی

مجھے گھر جانا ہے بابا وہ سپاٹ لہجے میں بولی تھی

میرے گلے تو لگ جاؤ بیٹا انہوں نے بازو وا کئے تھے

جن لوگوں پہ آپ کو اعتبار ہے انکو تو گلے لگا چکے ہیں آپ میں ایسے ہی ٹھیک ہوں وہ تلخی سے بولی تھی

معراج کی چہرے کا رنگ پھیکا پڑا تھا

جاؤ عمر تم پہلے ہا لے کو گھر چھوڑ کر آجاؤ انہوں نے عمر کی طرف دیکھ کر کہا تھا

میں خود جا سکتی ہوں

ہا لے یہ میرا حکم ہے وہ سختی سے بولے تھے

ہا لے نے زخمی نظروں سے عمر کو دیکھا تھا جیسے کہہ رہی ہو

میرے باپ نے کبھی مجھ سے سختی سے بات نہیں کی

وہ بغیر کچھ کہے آگے بڑھ گئی تھی عمر اس کے پیچھے گیا تھا لیکن پھر دروازے پہ رکا تھا اسکی اوٹ میں کچھ فکس کیا معراج کو دیکھا

ہا لے اور حسن کو خدا کے بعد تمہارے حوالے کر رہا ہوں عمر خیال رکھنا وہ دھیمے لہجے میں بولے تھے

عمر نے سر ہلایا تھا اور باہر نکل گیا

گاڑی میں ہولناک خاموشی تھی ہا لے سیٹ کی پشت سے سر ٹکا ئے آنکھیں موندے ہوئے تھی کل رات سےح لے کر اب تک کے مناظر اسکی آنکھوں میں کسی فلم کی طر چل رہے تھے اسکی بند آنکھوں سے نکلتے آنسو اسکے چہرے پہ قطار کی صورت بہہ رہے تھے عمر بار بار نظر اٹھا کر اسکو دیکھتا اور لب بھینچ لیتا جتنی تکلیف اسے اس لڑکی کے آنسو دیتے تھے وہ اتنا ہی روئے جا رہی تھی

آپ کچھ کھانا پسند کریں گی؟ یہاں قریب ہی ایک بہت اچھا ریستوران ہے وہ سامنے سڑک پہ نظر جمائے بول رہا)تھا (اسکو رونے سے باز رکھنے کا ایک یہی طریقہ اس کے ذہن میں آیا تھا

زہر لا دو مجھے کم از کم اس ذلت سے تو جان چھوٹ جائے گی وہ بند آنکھوں سے بڑبڑ آئی تھی پھر یکدم آنکھیں کھول کر اسکی جانب رخ پھیر لیا تھا

تم تو آج بہت خوش ہوگے ہیں ناں ؟ مجھے ذلیل کروا لیا میری عزت نفس ختم کر دی میرے خاندان میں میری عزت دو کوڑی کی کر دی ایک ایک نیوز چینل پہ میری تصویر دکھائی جا رہی ہے میں بدنام ہو کر رہ گئی اور سب سے بڑی بات تم سے نکاح ہوگیا میرا اسکے گلے میں آنسوؤں کا پھندہ سا اٹکا تھا یہ نکاح نہیں ہے عمر یہ میری تذلیل ہے تم نے آج مجھے میری نظروں میں گرا دیا جس آدمی نے مجھے اتنا ذلیل کیا بدنام کیا سا ری رات مجھے اپنی گاڑی میں قید رکھا جسکی وجہ سے میرا خاندان مجھ سے چھوٹ گیا آج وہی انسان میرا شوہر بن کر میرے پہلو میں بیٹھا بے شک یہ ایک کاغذی رشتہ ہے لیکن یہ "ہے "اور جب تک یہ ہے تب تک میں روز مرتی رہوں گی لیکن زندہ میں تمھیں بھی نہیں چھوڑوں گی دیکھ لینا تم وہ کہہ کر رخ پھیر گئی تھی

عمر لب بھینچے سنتا رہا

آپ کے پاس کیا ثبوت ہے کہ یہ سب کچھ میں نے کیا ہے؟ اسکا لہجہ سپاٹ تھا

گاڑی روکو وہ دو ٹوک لہجے میں بولی تھی عمر نے اچھنبے سے اسکو دیکھا تھا لیکن گاڑی نہیں روکی

گاڑی روکو وہ اب کے ذرا بلند لہجے میں بولی تھی مقابل کے کان تو گویا بند ہی تھے

I said stop the bloody car

وہ پوری قوت سے چلائی تھی عمر نے گاڑی روک دی تھی گاڑی کے رکتے ہی ہا لے نے سیٹ بیلٹ اتارا تھا اور ٹھا کی آواز سے دروازہ مارتی اتر گئی تھی عمر گہری سانس بھرتا اسکے ساتھ ہی اترا تھا سڑک ایسے سنسان تھی جیسے کوئی ڈائن گھوم گئی ہو ہا لے تیز تیز قدموں سے چلتی جا رہی تھی

ہا لے کیا کر رہی ہیں آپ کہاں جا رہی ہیں یہ علاقہ سیف نہیں ہے رک جائیں وہ پیچھے سے پکار رہا تھا

میرے پیچھے مت آؤ چلے جاؤ یہاں سے وہ مڑے بغیر بولی تھی

اسکی رفتار ہا لے سے تیز تھی وہ جلد ہی اسکے پاس پہنچ گیا تھا اب وہ اسکے برابر چل رہا تھا

میری بات سنیں یہاں پچھلے دو ہفتوں میں تین حادثات ہو چکے ہیں دو ڈکیتی کے اور ایک اغوا کا یہ علاقہ عورتوں کے لئے سیف نہیں ہے مجھے مجبور نہ کریں کہ میں جج صاحب کو کال کروں عمر نے موبائل فون ہاتھ میں لے لیا تھا اب وہ دبے دبے غصے سے بولا تھا

ہا لے پوری کی پوری اسکی طرف مڑی تھی نظریں اسکے ہاتھ میں پکڑے موبائل فون پہ گئی تھیں

)عمر مبہم سا مسکرایا تھا (یہ دھمکی تو کام کر گئی زبردست

ہا لے دو قدم آگے آئی تھی اب وہ اسکے سامنے کھڑی گردن اونچی کئے اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے وہ اس سے قد میں کافی بڑا تھا اسی اثناء میں اس نے پھرتی سے عمر کا موبائل اسکے ہاتھ سے لیا تھا اور پوری قوت سے زمین پہ دے مارا تھا اور اسکی طرف دیکھے بغیر آگے بڑھ گئی تھی

عمر بھونچکا رہ گیا

وہ نیچے جھکا اپنے موبائل کے پرزے اٹھانے لگا تب تک ہا لے کافی آگے نکل گئی تھیا سی وقت گلی کے ایک چھوٹے سے مکان کی اوٹ سے ایک گنجا سا آدمی نکلا تھا عمر نے اس آدمی کو دیکھا تھا لیکن آگے نہیں بڑھا ہا لے نے اس آدمی کو دیکھ کر بھی نظر انداز کیا تھا وہ آگے بڑھتی گئی می جب وہ آد پوری طرح پھیل کر اس کے سامنے دیوار کی طرح کھڑا ہو گیا ہا لے نے رک کر اسکو دیکھا تھا گلی کے آدھے کچے آدھے پکے مکان منظر دلچسپی سے یہ دیکھے گئے

یہ تو گیا عمر ہولے سے بڑبڑایا تھا اسی وقت ہلکی ہلکی بوندا باندی شروع ہو چکی تھی

چلو بی بی جلدی سے نکالو جو کچھ بھی ہے چلو جلدی کرو ٹیم نہیں ہے زیادہ اسکے ہاتھ میں ایک چھوٹا سا خنجر تھا میرے پاس تو بس ایک سونے کی پازیب ہے وہ اپنی آواز کے اندر مصنوعی سا خوف پیدا کرتی بولی تھی

جو بھی ہے نکالو جلدی وہ خنجر کو گھماتے ہوئے کہہ رہا تھا وہ نیچے جھکی تھی اور جب اوپر اٹھی تو اسکی زرد ہیل اسکے ہاتھ میں تھی اس آدمی کو سوچنے سمجھنے کا موقع دئیے بغیر ہا لے نے ہیل اسکے سر پہ دے ماری تھی اسکے جوتے میں شاید کوئی کیل تھی جو اس آدمی کے سر پہ لگی تھی خون کا ایک فوارہ تھا جو اسکے سر سے پھوٹا تھا خنجر اس کے ہاتھ سے چھوٹ کر گرا تھا ہا لے نے اس پہ بس نہیں کی تھی وہ اپنی ہیل سے دھڑادھڑ اسکے سر کندھو اور سینے پہ مارے گئی وہ شاید دہشت زدہ سا ہوگیا تھا تب ہی کوئی جوابی کارروائی کئے بغیر بھاگنے لگا ہا لے اسکے پیچھے بھاگی تھی جب اس آدمی کا پیر رپٹا تھا وہ منہ کے بل سڑک پہ گرا تھا اسکے سر سے نکلتا خون اب اسکے چہرے پہ پھیل چکا تھا نیچے بارش تیز ہو چکی تھی خون پانی کے ساتھ مل کر زمین پہ پھیلنے لگ گیا تھا ہا لے اب بھی جھکی اسکو مارے جا رہی تھی

تمھیں میں ہی ملی تھی ستانے کو ہاں ؟ اور کم مسلے ہیں میرے ساتھ جو اب تم بھی آگئے ہاں ؟ رات سے لے کر اب تک کیا کیا لٹا کر آئی ہوں میں بچا ہی کیا تھا میرے پاس جو اب تم لینے آ گئے ذلیل انسان گھٹیا انسان شرم نہیں آتی تمھیں وہ چلاتی جاتی اور مارے جاتی پتہ بھی ہے میرے ساتھ ہوا کیا ہے کیا کیا جھیل می چکی ہوں میں جانتے بھی ہو کسی لڑکی کو سکون کی سانس نہیں لینے دو گے تم ہیں ناں ؟ وہ آد اب بری طرح کراہ رہا تھا ہا لے بھی شاید مار مار کر تھک چکی تھی تب ہی اس کے قریب ہی بیٹھ گئی عمر ذرا سے فاصلے پہ کھڑا اسکو دیکھ رہا تھا فلحال وہ کسی قسم کی بد مزگی نہیں چاہتا تھا ہا لے کو دل ہلکا کرنے کی ضرورت تھی

تم جانتے ہو میں کون ہوں ؟ ہا لے اس زخمی آدمی کے پاس بیٹھی پوچھ رہی تھی بارش تیز ہونے لگی تھی

اس آدمی نے کوئی جو اب نہیں دیا تھا وہ اسی طرح پڑا کراہتارہا

درد ہو رہا ہوگا ناں ؟ وہ اب ہمدردی سے پوچھنے لگی تھی مجھے بھی تو ہو رہا ہے میں بھی تو تکلیف میں ہوں تمھیں بھلا زیب دیتا تھا اس طرح کسی لڑکی کا راستہ روکنا ؟ کوئی شرم حیا کچھ باقی رہا ہے تم میں یا نہیں؟

معاف کر دو بی بی جان چھوڑ دو میری وہ رک رک کر بولا تھا

کیوں چھوڑ دوں جان ہاں میری بات کون سنے گا پھر ؟ وہ غرائی تھی عمر بے تاثر چہرے کے ساتھ اسے دیکھے گیا یہ یہ جو آدمی ہے ناں اس نے مجھ سے سب کچھ چھین لیا (اسکی آنکھیں نم ہونے لگی تھیں)اس نے مجھ سے میری عزت چھین لی مجھے جگہ جگہ بدنام کر دیا مجھے میری شادی سے اغوا کر کے لے گیا (آنکھیں اب ڈبڈبانے لگی تھیں)میری شادی ٹوٹ گئی میرے منگیتر نے مجھ پہ ہاتھ اٹھایا اس آدمی کی آنکھیں بند ہونے لگی تھی جب ہا لے بلند آواز میں چلائی تھی

آنکھیں کھولے رکھو تمھیں سننا ہوگا مجھے وہ اب دوبارہ آنکھیں کھول چکا تھا

اس نے مجھ سے میرے گھر والے چھین لئے تمھیں پتہ ہے یہ بات اب میں کس کو بتا رہی ہوتی ؟ ذرا دیر کو رکی تھی میں یہ بات مہر آپی کو بتاتی میں ان سے بہت محبت کرتی ہوں بہت زیادہ (اسکی آنکھوں سے بے اختیار آنسو بہنے لگے تھے عمر نے رخ پھیر لیا تھا)یا پھر بابا کو بتاتی اس نے مجھ سے بابا کو بھی چھین لیا یا پھر ہارون کو بتاتی میں اس نے مجھ سے ہارون بھی چھین لیا (وہ بری طرح رونے لگی تھی بلند آواز میں)اس نے ہاتھ سے عمر کی جانب اشارہ کیا تھا اس نے میری زندگی برباد کردی ہے کل تک میں ایک ملکہ تھی لوگ میرے ہاتھ چومتے تھے لڑکیاں میرے جیسی قسمت کی دعا کرتی تھیں لیکن ایک ہی رات میں پتا ہے ایک ہی رات میں اس نے مجھے تخت سے زمین پہ پھینک دیا (وہ)بلک بلک کر رو رہی تھی اسکی آنکھیں سرخ ہوگئی تھیں عمر کے برداشت کی حد ختم ہو گئی تھی تب ہی اٹھ کھڑا ہوا

چلیں ہا لے اب بس بہت ہو گیا ہم لیٹ ہو رہے ہیں وہ سنجیدگی سے بولا تھا اسی وقت بارش ایک دم سے تیز ہوگئی تھی بوندیں تڑاتڑ برسے جا رہی تھیں ہا لے بھیگ گئی تھی لیکن اسکو جیسے فرق نہ پڑتا ہو

اس آدمی کا خون اب اسکے سر پہ جم گیا تھا ہا لے کی نظر جیسے ہی اسکےسر پہ پڑی یکایک وہ ہنسنے لگی پیٹ پہ ہاتھ رکھے گردن پیچھے پھینکے وہ ہنستی جا رہی تھی کرب ناک ہنسی (عمر کو اس وقت اسکی ہنسی ر)ونے سے زیادہ بری لگی . . .جتنا درد تمھیں ہو رہا ہے .. . ناں اس سے . .اس سے زیادہ مجھے ہو رہا ہے وہ ہنستے ہوئے با مشکل بول رہی تھی میرا دل . میرا دل .پھٹ رہا ہے ذلت بڑی گندی چیز ہوتی ہی . . بڑی گندی اور مجھے یہ جھولی بھر کر دے دی گئی ہے اسکی ہنسی تھمی تھی آنسو ایک بار پھر آنکھوں میں بھرنے لگے تھے

تم جانتے ہو مجھے سب سے زیادہ دکھ کس بات کا ہے وہ اب اس آدمی کو دیکھتی پوچھ رہی تھی تمھیں کیسے پتہ ہوگا میں بتاتی ہوں اسکے حلق میں آنسوؤں کا ایک گولہ سا اٹکا تھا سب سے زیادہ دکھ مجھے اس بات کا ہورہا ہے کہ بجو کو میرا خیال نہیں آیا نکاح کرتے ؟ آنسو بہہ رہے تھے یا بارش کے قطرے پتہ نہیں چلتا تھا اس بر ستی بارش نے اسکے آنسو چھپا لئے تھے

اور سب سے زیادہ دکھ ہو رہا ہے دادا جان کا انہوں نے کہا . . کہا کہ نکل جاؤ ہاں انہوں نے یہی کہا اس نے روتے ہوئے ہچکی لی تھی اور سب سے زیادہ دکھ ہو رہا ہے اماں کا انہوں نے کہا چلی جاؤ ہا لے یہ نہیں سوچا کہ ہا لے کہاں جائے ؟ اسکا ہے ہی کون؟ اگر میری جگہ بجو ہوتیں تو کیا اماں انکو گھر سے نکا لتیں ؟ تم خود بتاؤ وہ اس آدھے مرے وجود سے پوچھنے لگی خیر چھوڑو اسکی طرف سے کوئی جواب نہ پا کر وہ پھر شروع ہو چکی تھی عمر بارش میں بھیگتا اسکو دیکھتا رہا وہ اسکا دل ہلکا ہونے دینا چاہتا تھا

اور ہا ہارون اسکا کیا؟ وہ آدمی اس سارے وقت میں اب بولا تھا ہا لے نے مڑ کر اسکو دیکھا تھا اور مسکر ائی تھی وہ دکھ نہیں ہے . وہ . ناسور ہے وہ زخم ساری زندگی نہیں بھرے گا ساری دنیا آپ کو چھوڑ دے دوست کو نہیں چھوڑنا چاہئے وہ چھوڑتا ہے ناں تو ایسا لگتا ہے جیسے کسی نے بھرے بازار میں آپ کے منہ پہ جوتا مارا ہو جیسے کسی نے آپ کے دل کو مٹھی میں لے کر اتنا دبایا ہو کہ خون رسنے لگے وہ آسمان کی طرف منہ کئے کہے جا رہی تھی جیسے کسی نے آپ کے جسم کے ایک تیز دھار آلے سے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے ہوں بڑی تکلیف ہوتی ہے بڑی تکلیف اللہ کسی دشمن کو بھی دوستوں کے دکھ نہ دکھائے میں تمھیں بتاؤں کسی سے گر بدلہ لینا ہو تو کیا کروا ؟ اس سے اسکا دوست چھین لو وہ خود ہی مر جائے گا اس می آد نے اس نے مجھ سے میرا دوست چھینا ہے اسکو اللہ پوچھے گا اس نے مجھ سے میرے باپ کو چھینا ۔۔۔۔ ارے ہاں میرا باپ تو ہسپتال میں ہے وہ ماتھے پہ ہاتھ مارتے ہوئے اٹھ کھڑی ہوئی تھی اسکے بال موٹی موٹی لٹوں کی صورت اسکے چہرے کے اطر اف میں چپکے ہوئے تھے

مجھے جانا ہوگا بھائی سوری خون کے لئے تھینکو مجھے سننے کے لئے تما یک بہت اچھے listner ہو اللہ تمہارے کانوں کو سلامت رکھے مجھے جانا ہوگا میں اپنے باپ سے ناراض ہو کر آئی ہوں انکے گلےمی لگنا ہوگا اوکے ؟ وہ آد خاموشی سے اسکو دیکھتا رہا ہا لے نے اس پہ ایک نظر ڈالی اور آگے بڑھ گئی عمر بھی اس کے پیچھے گیا تھا

اس کے ہاتھ میں اب چھوٹا بھدا سا موبائل تھا جس پہ ہا لے ٹرک بھی چڑھا لے تو ٹوٹ ہی نہ سکے

سلطان منزل میں ایسا سناٹا تھا جیسے کوئی ڈائن گھوم کر گئی ہو ایسی ہولناک خاموشی جیسے قبر ستا نوں پہ ہوتی ہو ہر کوئی ایک دوسرے سے چھپتا پھر رہا تھا اسی وقت فروا اپنے لان کے ایک کونے میں فون کان سے لگائے کھڑی تھیں ان کے چہرے پہ برہمی تھی بھوری آنکھوں میں غصہ تھا

آپ وعدہ خلافی کیسے کر سکتے ہیں مرزا صاحب یہ عمر حیات کون ہے؟ اور اس سب میں وہ کیسے شامل ہو گیا جو کچھ آپ نے کیا ہے وہ ڈیل کا حصہ نہیں تھا وہ ہسپتال کی فوٹیجز اور ریسیوران والی تصاویر آپ کو یہ سب کچھ کر نے کی کیا ضرورت تھی آخر ؟ آپ کو کیا لگتا ہے وہ لڑکا عمر وہ خاموش بیٹھے گا نہیں مرزا صاحب نہیں وہا یسی قیامت برپا کرے گا کہ سارا جہان دیکھے گا مجھے جواب دیجئے کہ آپ نے مجھے ڈبل کراس کیوں کیا آپ مجھے جواب دہ ہیں وہ دبا دبا غرا رہی تھیں

دیکھیں مسز سلطان میں خود نہیں جانتا کہ عمر حیات کو بیچ میں کون لایا اور کیسے لایا اس نے کچھ عرصہ قبل میرے بیٹے کی پارٹی پہ ریڈ مارا تھا ہو سکتا ہے نوح نے بدلہ لیا ہو اور اگر لیا بھی ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے ایسی قیامتیں ہم جیسے فرعونوں نے بہت دیکھ رکھی ہیں اور آپ کو کیا میں کوئی پروفیشنل اغوا کار لگتا ہوں ؟ جو اتنی پلاننگ کے ساتھ اس لڑکی کو اغوا کروں گا آپ کس فوٹیج کی بات کر رہی ہیں کونسی تصاویر میں کچھ نہیں جانتا آپ کی اور میری ڈیل اس لڑکی کو ایک رات گھر نہ پہنچنے دینے کی ہوئی تھی اور یہ کام میں نے کر دیا اب وہ کس کے سا تھ آئی کیوں آئی اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے امید ہے اب تک آپ میرا کام کر چکی ہوں گی انکا لہجہ بے لچک تھا ہوجائے گا آپ کا کام پیپرز بنوا لئے ہیں میں نے بس سائن چاہئے انکا دھیان بٹا ہوا تھا لہجہ بجھا ہوا تھا کچھ تھا جو انکو تنگ کر رہا تھا اسی وقت انہوں نے سفیر کو اپنی گاڑی کی طرف جاتے دیکھا انہوں نے سفیر کو آواز دے کر روکا تھا وہ بادل نخواستہ رک گیا تھا فروا تیز تیز قدم چلتی اس کے قریب آئی تھیں اب وہ دونوں ایک دوسرے کے سا منے کھڑے تھے

کہاں جا رہے ہو تم ؟ خود کو با مشکل نارمل رکھتے وہ پوچھ رہی تھیں

بڑے پاپا کے پاس ہسپتال جا رہا ہوں وہ سخت بے زار تھا

تم باپ بیٹا پاگل ہو گئے ہو؟ انکی بیٹی ہمارے منہ پہ کالک مل کر چلی گئی ہے اور تم لوگوں کی خد متیں ہی نہیں ختم ہو رہیں ؟ ابھی تھوڑی دیر پہلے تمہارا باپ گیا ہے اور اب تم ؟ بیٹے ضرورت کیا ہے آخر ؟ وہ سخت کوفت زدہ تھیں ممی وہ میرے بڑے پاپا ہیں کل رات جو کچھ بھی میں نے کہا وہ اسی وجہ سے ہسپتال میں ہیں انکی گھٹیا بیٹی کی وجہ سے میں انکو نہیں چھوڑ سکتا آپ اپنی سازشیں خود تک محدود رکھیں تو بہتر ہوگا اور میرے معملات سے دور رہیں وہ کاٹ دار لہجے میں کہتا لمبے لمبےڈگ بھرتا وہاں سے چلا گیا تھا

فروا خاموشی سے واپس چلی گئی تھیں انکا ذہن الجھا ہوا تھا

سارے راستے ان دونوں کے درمیان کوئی بات نہیں ہوئی تھی ہا لے خاموشی سے کھڑکی کے باہر بھا گتی ٹریفک کو دیکھتی رہی بارش اپنے جوبن پہ تھی جیسے آج ہی سارے بادلوں نے ایک ساتھ برسنے کا تہیہ کر لیا ہو جیسے ہی انکی گاڑی ہسپتال کے باہر آ کر رکی سامنے سے ہی رپوٹرز کا ایک ہجوم انکو اپنی طرف آتا دکھا ئی دیا عمر نے بے زاری سے انکو دیکھا تھا اور پھر ہا لے کی طرف دیکھا کر بولا تھا

آپ ان کے سامنے کچھ نہیں کہیں گی اوکے ؟ عمر اسکی طرف دیکھتا تنبیہی انداز میں بو لا تھا ہا لے بغیر جواب دئیے گاڑی سے اتر گئی تھی وہ بھی دوسری طرف سے اتر آیا تھا ہا لے کا لباس اب بھی ہلکا ہلکا گیلا تھا سیاہ دوپٹہ سر پہ جما رکھا تھا آنکھوں میں گہرا کرب لئے وہ عمر کی معیت میں رپوٹرز کے ہجوم میں راستہ بناتی چلتی جا رہی تھی ایس پی صاحب کل رات سے آپ اپنی غیر موجودگی کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے؟ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.