ہاں آپ لوگ ابھی ہارون کو کال کریں اور اس سے پوچھیں وہ سب جانتا ہے اسکو سب پتہ ہے وہ مال میں ہونے والی ملاقات کے بارے میں بھی جانتا ہے وہ یکدم پر جوش ہو گئی تھی
فروا نے ہارون کو کال ملائی تھی بیل جا رہی تھی
مہر حسینہ حسن سفیر شمس اور یوسف سلطان سب اس فون کے سپیکر سے نکلنے والی آواز کے منتظر تھے
ہارون نے کال پک کر لی تھی
ہیلو ؟ اسکی آواز نیند میں ڈوبی ہوئی تھی۔
ہارون میں فروا بات کر رہی ہوں بیٹے وہ مسکرا کر بولی تھیں دوسری طرف ہارون سیدھا ہو کر بیٹھ گیا تھا
جی بولیں آنٹی میں سن رہا ہوں ہا لے تو ٹھیک ہے ناں ؟ نکاح ہوگیا خیر سے ؟ وہ پریشان ہوگیا تھا
رات نکاح سے پہلے بات ہوئی تو تھی بیٹا تم دونوں کی پوچھا نہیں تم نے اسکا حال چال ؟ ۔
رات ؟ کی ؟ میری تو اس سے چار دن سے بات نہیں ہوئی
سفیر نے زخمی نظروں سے ہا لے کو دیکھا تھا یوسف سلطان نے آنکھیں میچ لی تھیں (پہلا)جھوٹ
اچھا مجھے غلط فہمی ہوئی ہوگی پھر انہوں نے بات سمنبھال لی تھی
ہا لے نے ان کے ہاتھ سے موبائل لے لیا تھا
ہارون ان کو انہیں بتاؤ اس رات کے بارے میں تم جانتے ہو ناں ؟ جب ہم دونوں ہسپتال میں تھے وہ لڑ کا عمر یاد ہے ناں تمھیں ؟ سچ بولنا ہارون انکو بتاؤ سب کچھ پلیز انہیں بتا دو کہ اس رات تم بھی مرے ساتھ تھے ہم نے اس لڑکے کا علاج کروایا تھا اور اگلے دن اس سے ملے بھی تھے اور وہ مال والی بات وہ بھی بتاؤ ہارون سب بتا دو اسکا لہجہ رندھا ہوا تھا ہارون کچھ دیر کو خاموش ہوگیا تھا اور جب بولا تو
کیا کہہ رہی ہو کون عمر حیات ؟(ہا لے کے قدم بے اختیار لڑکھڑآئے تھے) اسکی آنکھیں بے یقینی سے پھٹی رہ گئی
کونسی رات کونسا ہسپتال کیا بول رہی ہو تم ؟(اسکو لگا تھا جیسے کسی نے بھرے با زار میں اس کے منہ پہ جوتا دے)مارا ہو ایسی ازیت تو کبھی نہیں ہوئی تھی
ہم دونوں کسی کو اپنے ساتھ ہسپتال لے گئے آر یو کریزی ؟(رات سے لے کر ابھی تک اب تک بلکہ اپنی ساری زندگی میں ایسی ازیت ایسی ذلت ایسی رسوائی)اس نے نہیں دیکھی تھی
اس کے وجود میں کوئی جنبش نہ ہوتی تھی وہ پتھر کے مجسمے کی طرح ایک جگہ جم گئی تھی
کوئی مذاق کر رہی ہو پرینک کر رہی ہو ناں وہ ہنستے ہوئے پوچھ رہا تھا (ساری دنیا بھی اگر تمھیں چھوڑ دے تو)ہارون شاہد تمھارے ساتھ کھڑا ہوگا
سفیر نے آگے بڑھ کر موبائل اس کے ہاتھ سے کھینچ کر زمین پہ دے مارا تھا (ساری دنیا جب تمہارے خلاف بولے گی تو ہارون شاہد تمہارے حق میں بولے گا
سفیر بری طرح اس کے بازو جھنجھوڑ رہا تھا اسکو گالیاں دے رہا تھا (پوری دنیا اگر تمھیں دھتکا رے گی تو میں اپناؤں گا)سفیر کا ہاتھ اٹھا تھا اور ہا لے کے صبیح چہرے پہ اپنی چھاپ چھوڑ گیا تھا عمر فاصلے پہ کھڑا تھا وہ وہاں سے بھاگتا ہوا آیا تھا دو تین چار سفیر نے اس پہ تھپڑوں کی بارش کر دی تھی لیکن ہا لے کے منہ سے کوئی آواز نہیں نکلی تھی
(ہاتھ اٹھانا تو دور وہ مجھ سے اونچی آواز میں بات نہیں)کر سکتے
بے غیرت بے حیا لڑکی بد چلن ہو تم بد کردار تمہاری جرات کیسے ہوئی اسکو سفیر کی کوئی آو از نہیں آ رہی تھی اسکے کانوں کے پردوں پہ کسی اور آواز کا راج تھا (تم میری دنیا ہو ہا لے وہ مجھ پہ کبھی ہاتھ میں تمھیں اپناؤں گا وہ مجھ پہ ہاتھ اٹھانا تو دور آوازیں)گڈ مڈ ہو رہی تھی چہرے مکس اپ ہو رہے تھے
کہ تم مجھے دھوکہ دو گھٹیا لڑکی میں تمھیں زندہ نہیں چھوڑوں گا بے غیرت وہ چلا رہا تھا
حسینہ بیگم اور حسن نے آگے بڑھ کر اسکو روکنے کی کوشش کی تھی لیکن سفیر نے اسکو دھکا دے کر ہٹایا تھا اسکا سر بری طرح فرش پہ لگا تھا
حسینہ نے بھاگ کر حسن کو اٹھایا تھا مہر اپنی جگہ سن کھڑی تھی فروا کی آنکھوں میں تمسخر تھا
اسکے وجود میں کوئی حرکت نہیں ہوئی تھی سفیر ایک بار پھر اسکو مارتا کہ عمر نے اسکا ہاتھ روک لیا تھا وہ اسکے ہاتھ کو اسکی پشت پہ لے گیا تھا اور زور سے مروڑا تھا
یوسف سلطان وہاں سے آواز لگا رہے تھے
سفیر چھوڑ دو اسکو ہاتھ مت لگاؤ وہ کمزور تھے نحیف تھے یہاں انکا بس نہیں چلتا تھا
وہ چیخ رہا تھا چلا رہا تھا ہا لے کو گالیاں دے رہا تھا
حسینہ اور مہر اب فرش پہ گری ہا لے کو اٹھا رہے تھے
ایک لفظ اور نہیں ورنہ یہیں کھو پڑی کھول دوں گا عمر غرایا تھا اگر دوبارہ اس پہ ہاتھ اٹھایا تو یہ ہاتھ جڑ سے اکھاڑ دون گا نا مرد کہیں کا اس نے حقارت سے زمین پہ تھوکا تھا
شمس نے سفیر کو اس سے چھڑوانے کی کوشش کی تھی جسے عمر نے خود ہی کامیاب کر دیا اس نے سفیر کو دھکا دے کر دور ہٹایا تھا
اورخود ہا لے کے نزدیک زمین پہ بیٹھ گیا تھا
آپ ٹھیک ہیں آپ کو لگی تو نہیں زیادہ وہ اس کے پاس بیٹھا فکر مندی سے پوچھ رہا تھا
ہا لے کو اسکی آواز نہیں آ رہی تھی اسکو بس ایک ہی آواز آ رہی تھی (پوری دنیا بھی اگر تمھیں چھوڑ دے تو ہارون شاہد وہ واحد انسان ہوگا جو تمہارے ساتھ کھڑا ہوگا)اسکی آنکھوں کی پتلیوں میں کو حرکت نہیں ہوئی رہی تھی بے یقینی سی بے یقینی تھی شمس نے آگے بڑھ کر عمر کو اٹھایا تھا
نکل جاؤ ہمارے گھر سے اور اپنی اس بے حیا بیوی کو بھی لے جاؤ دفع ہوجاؤ دونوں تمہاری شکل نہیں دیکھنا چاہتا میں جاؤ یہاں سے وہ اس کے سامنے کھڑے دھاڑ رہے تھے حسن اب ہا لے کو اٹھا رہا تھا اسکا دوپٹہ اسکے کندھوں کے گرد پھیلا رہا تھا
ہا لے ساکت سی کھڑی تھی اسے سفیر کے بھاری ہاتھ کے تھپڑ بھی ہوش میں نہیں لا سکے تھے ہارون شاہد اسکو چھوڑ سکتا ہے یہ خیال ہی اسکی روح کھینچ رہا تھا
ہا لے تم چلی جاؤ اس لڑکے کے ساتھ چلی جاؤ جب تم نے اس کے ساتھ نکاح کر ہی لیا ہے تو اس کے ساتھ چلی جاؤ یہاں رہ کر تمھیں کچھ نہیں ملے گا حسینہ اس کے چہرے کو ہاتھوں میں لئے بول رہی تھی
ہا لے کی بے یقینی ٹوٹی تھی اب اسکی آنکھوں میں غم تھا درد تھا تکلیف تھی
میں کیوں ونجاں میڈا کوئی قصور نئیں اے میڈے بابا کوں سڈ و اے سب ان عمر نے کتیا ہے کوئی میڈی بھی سنڑوں میں بے قصور ہاں وہ اپنے بال نوچ رہی تھی پاگلوں کی طرح چلا چلا کر بول رہی تھی اس کے آنسو پھر سے بہنے لگے تھے میں ٹیڈی دھی ہاں اماں پیدا خون میں کیوں ونجاں کیڈے ونجاں؟ میڈا تساں کا علاوہ کوئی کائی نئیں میڈا اعتبار کرو کوئی میں بے گناہ ہاں اللہ اللہ میں بے قصور ہاں وہ اب اپنے چہرے پہ زور زور سے تھپڑ مارے جا رہی تھی حسن نے اس کے ہاتھ ہٹانے کی کوشش کی لیکن وہ کسی کو نہیں دیکھ رہی تھی ہارون کوڑا ہے چچی کوڑی ہے میں سچ گلہیندی پیاں میڈا یقین کرو وہ روتے ہوئے نیچے زمین پہ بیٹھ گئی تھی حسن نے اس کو گلے سے لگا لیا تھا
یوسف سلطان پتھرائی ہوئی آنکھوں سے اسکو دیکھ رہے تھے وہ پھوٹ پھوٹ کر رو رہی تھی حسن اسکو تھیک رہا تھا شمس نے آگے آ کر حسن کو اس سے دور ہٹایا تھا اور ہا لے کو بازو سے پکڑ لیا تھا فروا بھی ان کے ساتھ تھیں انہوں نے ہا لے کا دوسرا بازو پکڑا تھا سفیر بے زاری سے یہ منظر دیکھ رہا تھا اسکی آنکھوں میں طیش تھا مہر بے آواز روئے جا رہی تھی عمر نے ان کے قریب آ کر ہا لے کا ہاتھ چھڑوایا تھا اسی وقت فروا نے آگے بڑھ کر کھینچ کر ہا لے کو تھپڑ دے مارا تھا وہ دوسرا تھپڑ مارتیں کہ عمر انکے اور ہا لے کے بیچ دیوار بن کر کھڑا ہوگیا فروا کا اٹھتا ہاتھ اس نے روک لیا تھا
شمس بپھر ہی تو گئے تھے
تم ہوتے کون ہو ہمارے گھر کے معملات میں بولنے والے گھٹیا انسان دفع ہوجاو میرے گھر
میں وہی ہوتا ہوں جسکی آپ سب نے صبح سے رٹ لگا رکھی ہے "شوہر "یہی لگتا ہے ناں آپ سب کو پھر ٹھیک ہے یہی ہوں میں اور اگر اب کسی نے ہاتھ اٹھانا تو دور ایسا سوچنے کی کوشش بھی تو میں کسی کا لحاظ نہیں کروں گا وہ سنجیدگی سے بول رہا تھا جب حسینہ نے ہا لے کا رخ اپنی جانب کیا تھا
چلی جاؤ ہا لے خدا کے لیے چلی جاؤ اپنے شوہر کے ساتھ اگر تم یہاں رہی تو تمہارا بھی گھر خراب ہوجائے گا اور تمہاری بہن کا بھی سفیر اور مہر کا حنکا ہوگیا ہے کل رات اپنی بہن کا گھر خراب نہ کرو چلی جاؤ ہا لے وہ روتے ہوئے اسکی منت کر رہی تھیں
ہا لے کے دل کو دھکا سا لگا تھا
سفیر اور مہر کا نکاح ؟ وہ بے یقینی سے بڑبڑآئی تھی
ہاں بیٹی رات ان دونوں کا نکاح ہوگیا ہے اور تم تو پہلے ہی اس سے نکاح کر چکی ہو تم یہاں سے چلی جاؤ اپنے بابا کے پاس جاؤ انکے ساتھ بے شک واپس آجانا لیکن ابھی جاؤ پلیز
سب لوگ ان ماں بیٹی کو سن رہے تھے مہر گیلی آنکھوں سے سفیر نفرت سے فروا مطمئن اور شمس چبھتی نظروں سے ایک یوسف سلطان تھے جو اب تک اس شاک سے نہیں نکلے تھے کہ ان کے سامنے سفیر نے ہا لے پہ ہاتھ اٹھایا
ہا لے نے نفی میں سر ہلایا تھا
نہیں جاؤں گی کہیں بھی نہیں جاؤں گی جب تک میں بے گناہ ثابت نہیں ہوجاتی میں کہیں بھی نہیں جاؤں گی یہ کسی کے باپ کا گھر نہیں ہے میں نہیں رہوں گی اسکا لہجہ اٹل تھا
یہ میرا گھر ہے ہا لے یوسف سلطان کی با رعب آواز سارے میں گونجی تھی اور میں تمھیں کہتا ہوں کہ یہاں سے نکل جاؤ اور آئندہ مجھے اپنی شکل مت دکھانا تمہاری بس شکل ہی نگین پہ چلی گئی تم اس کے جیسا کردار نہ لا سکی چلی جاؤ وہ کہہ کر رکے نہیں تھے لمبے لمبےڈگ بھرتے اس منظر سے غائب ہو گئے تھے
ہا لے کی ساری دنیا برف ہو گئی تھی ٹھنڈی یخ
عمر افسوس سے اسکو دیکھتا رہا اور پھر اسکا ہاتھ پکڑ لیا پہلی دفع پہلا لمس وہ اسکا ہاتھ پکڑے اسکو وہاں سے لے جا رہا تھا حسن اس کے پیچھے گیا تھا
باہر آ کر عمر نے اسکا ہاتھ چھوڑ دیا تھا وہ ہلی تک نہیں تھی اسکا پورا جسم کانپ رہا تھا صدمہ درد تکلیف پچھتاوا دکھ غصہ بے بسی کیا تھا جو اس وقت اسکو محسوس نہیں ہو رہا تھا
میں تمہارے ساتھ جاؤں گا ہا لے حسن اس کے قریب آ کر بولا تھا ہا لے نے اسکو دیکھا تھا
یہ اسکا وہ بھائی تھا جو ہمیشہ اس سے لڑتا تھا جو اسکی ذرا سی غلطی بھی اپنے ماں باپ سے چھپا تا نہیں تھا کہ اسکو ڈانٹ پڑوانے کا موقع ہاتھ سے نہ چلا جائے یہ اسکی چوکلیٹ کھا جاتا تھا یہ اسکا چارجر چھپا دیتا تھا اس کے پیسے چوری کر لیتا تھا اسکو زچ کرتا تھا اس کے بنائے کھانے میں نقص نکالتا تھا اس کے بنے ہوئے بال بگاڑ دیتا تھا اسکی برتھ ڈے کے آدھے تحفے
خود رکھ لیتا تھا لیکن یہ وو بھی تھا جس نے آج اس کے لئے تھپڑ کھائے اسکا یقین کیا اس سے کو ئی صفائی نہیں مانگی اسکو گلے لگایا وہ جب گری تو اسکو اٹھایا وہ جب روئی تو چپ کروایا اس کے لئے لڑا اسکا محافظ بنا یہ کیسا پیار ہوتا ہے بہن بھائیوں کا جو خود تو آپ کو اتنا تنگ کرتے ہیں کہ آپ رونے لگ جاؤ لیکن یہی آنسو اگر کسی دوسرے کی وجہ سے نکلیں تو یہی بہن بھائی ان کو چیر نے کے لئے آ جاتے ہیں
تم اماں کے ساتھ رہو بجو کے ساتھ رہو اور دادا جان کا خیال رکھنا اوکے ؟ میں بابا کو لے کر آؤں گی پھر ہم یہاں سے چلے جائیں گے بہت دور ہم سب ہم ساری فیملی لیکن اس وقت تمھیں یہاں رہنا ہوگا تم سمجھ رہے ہو ناں وہ نم آنکھوں سے اسکو سمجھا رہی تھی عمر پاس ہی کھڑا تھا
وہ روتے ہوئے مسلسل نفی میں سر ہلا رہا تھا
ہا لے نے اسکے چہرے کو ہاتھوں کے پیالے میں بھر لیا تھا
میں بہت جلد واپس آؤں گی حسن تم میرا انتظار کرنا میں سب کچھ فکس کر لوں گی میں بابا کو لے کر آؤں گی پلیز تم اس وقت مجھے سمجھنے کی کوشش کرو مجھے جانے دو وہ بے بسی سے رو دی تھی
آئی ایم سوری ہا لے آئی ایم سوری میں اس وقت تمہارے ساتھ ہوتا تو یہ سب نہ ہوتا آئی ایم سوری مجھے جانا چاہیے تھا میں تمہارا بھائی تھا میں تمہارے لیے کچھ نہیں کر سکا لعنت ہو مجھ پہ لعنت
حسن حسن لسن ٹو می ہا لے نے اسکا جھکا ہوا چہرہ اوپر کیا تھا
ہان چیزوں کا وقت نہیں ہے مجھے کمزور مت کرو اس وقت بابا امپورٹنٹ ہیں جو کچھ ہوا ہم اسکو بدل نہیں سکتے تم اندر اماں کے پاس جاؤ اور مجھے ہسپتال جانے دو یہ میرا حکم ہے وہ تحکم سے بولی تھی ساتھ ذرا سے فاصلے پہ کھڑے بخش کو اشارے سے قریب بلایا تھا
وہ نم آنکھیں لئے قریب آ گیا تھا
بخش میری بات سنو تم حسن کا خیال رکھو گے کچھ بھی غلط ہو تو بس مجھے کال کرنا اوکے ؟
بی بی آپ کا موبائل تو نہیں ہے آپ کے پاس ؟ اور یہ جوتا اس نے ہا لے کے پیر کی جانب اشارہ کیا تھا یہ تو پھٹ گیا ہے وہ رو نا بھول کر حیرت سے بولا تھا آپ دو منٹ رک جائیں میں ابھی آتا ہوں وہ اسکی سنے بغیر سرونٹ کوارٹر کی طرف بھاگا تھا اور پھر دو منٹ بعد پھولے ہوئی سانسوں کے ساتھ واپس آیا تھا اس کے ہاتھ میں زرد رنگ کی ہیلز تھیں (یہ اس نے اپنی گاؤں میں رہنے والی منگیتر کے لئےخر)یدی تھیں
ہا لے نے خاموشی سے اس سے وہ ہیلز لے لی تھیں عمر نے گاڑی ان لاک کی تھی وہ اس کے ساتھ فر نٹ سیٹ پہ)بیٹھ گئی تھی (کیوں بیٹھی تھی؟ یہ فلحال وہ خود بھی نہیں جانتی تھی
عمر نے گاڑی سٹارٹ کی تھی اور کچھ ہی لمحوں بعد وہ بخش اور حسن کی نظروں سے اوجھل ہو گئے تھے
حسن بھائی اگر حالات نارمل ہوتے تو انکی جوڑی کتنی اچھی لگتی ناں بخش بے دھیانی میں کہہ گیا تھا حسن نے کوئی جواب نہیں دیا ایسا پہلی بار ہوا تھا
حالات واقعی نارمل نہیں تھے
ہارون شاہد ھوٹل کے کمرے میں بیٹھا چائے پی رہا تھا مری کا موسم ستمبر میںبھی اچھا خاصا سرد تھا اس نے گرے سوئیٹر کے نیچے نیلی جینز پہن رکھی تھی آنکھوں میں گہری اداسی تھی ساتھ تشویش بھی اس نے ہا لے کی کال پہ یہ سب بول کر سہی کیا ناں ؟ ہاں اسکو یہی تو کہا گیا تھا اس نے بالکل ٹھیک کیا وہ خود کو تسلی دے رہا تھا جب اسکو شاہد حسین کی کال موصول ہوئی سگنلز ذرا کمزور تھے وہ اپنے کمرے کی بالکنی میں جا کر کھڑا ہوگیا اور کال اٹینڈ کر لی
ہیلو ہارون ؟ شاہد کی ذرا پر جوش سی آواز آئی
جی پیا بولیں وہ نارمل لہجے میں بولا تھا
تم کراچی آجاؤ بیٹے آج بلکہ ابھی فلائٹ نہیں مل رہی تو گاڑی سے آجاؤ لیکن آج کے آج کراچی پہنچو فرط جذبات سے انکی آواز کانپ رہی تھی
میں کل ترکی جا رہا ہوں پیا میں واپس نہیں آ سکتا فلحال
الو کے پٹھے تمہارا اور ہا لے کا نکاح ہونے جا رہا ہے وہ بلند آواز میں بولے تھے
اور ہارون شاہد نے سانس تک روک لی تھی
تم آجاؤ بس جلدی سے یوسف صاحب نے مجھے کال کی ہے ابھی بالکل ابھی انہوں نے کہا ہے ہارون کو بلا لو آج ہی ہا لے اور ہارون کا نکاح ہوگا معراج بھائی سے بھی بات ہوئی ہے میری وہ بھی کہہ چکےہیں انہوں نے مجھے خود کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی تم سے کروائیں گے تم آجاؤ بیٹا بس جلدی سے وہ وہ تیز تیز بول رہے تھے ہارون ششدر سا کھڑا تھا اسکو اب تک یقین نہیں آیا تھا
کل رات کیا ہوا تھا پیا ؟ اس نے خود کو بولتے سنا اسے اپنی آواز کسی کھائی سے آتی محسوس ہو ئی تھی
شاہد حسین بجھ سے گئے تھے اور پھر چند لمحوں بعد انہوں نے مختصرا ساری بات کہہ سنائی تھی ہارون کے کاٹو تو لہو نہیں بدن میں
یہ میں نے کیا کر دیا وہ بڑبڑایا تھا
کچھ کہا تم نے ؟ سپیکر سے آواز گونجی تھی
میں نے ظلم کر دیا ہے پیا بہت بڑا ظلم اس نے کال کاٹ دی تھی وہ بالکنی کے ٹھنڈے فرش پہ اکڑ وں بیٹھ گیا تھا اسکی آنکھیں بے یقینی سے پھٹی کی پھٹی رہ گئی تھیں کافی دیر تک وہ اسی طرح بیٹھا رہا اسکو اپنی سماعتوں پہ یقین نہیں آ رہا تھا اسے ایئر پورٹ پر کھڑی ہا لے یاد آ رہی تھی
نہ جاؤ نہ ہارون میری گٹ فیلنگر کہتی ہیں تمہارا جانا ٹھیک نہیں ہے تم مت جاؤ
اسے سپیکر سے آتی ہا لے کی آواز سنا ئی دے رہی تھی
سچ بولو ہارون سچ
یا خدایا یہ میں نے کیا کر دیا اس نے اپنا سر ہاتھوں میں گرا لیا تھا
اسکا موبائل ایک بار پھر بج رہا تھا اسکی موبائل کی جگمگاتی سکرین پہ "پیا کالنگ "لکھا آ رہا تھا
اسنے کپکپاتےہاتھوں سے کال اٹینڈ کی تھی
تم نے کال کیوں کاٹ دی یار اور کہاں ہو نکلے ہو یا نہیں وہ جھنجھلائے ہوئے تھے
میں آ آ رہا ہوں پیا اسکے حلق سے پھنسی ہوئی آواز نکلی تھی
شاہد نے غور نہیں کیا تھا وہ کال کاٹ چکے تھے
ہارون لڑکھڑاتے قدموں اور بھاری دل کے ساتھ اٹھا تھا
میں سب کچھ فکس کر لوں گا سب ٹھیک کر دوں گا میں ہا لے سے معافی مانگ لوں گا ہاں سہی ٹھیک بالکل سہی معافی کے بعد تو سب سہی ہوجاتا ہے (کیا واقعی)مجھے جانا ہوگا مجھے جانا ہوگا وہ خود سے بڑبڑا تے ہوئے بولا تھا اور پھر جلدی سے کمرے میں واپس آیا تھا اپنی ساری چیزیں وہیں چھوڑ کر وہ بھاگتا ہوا ہوٹل کیسیڑ ھیاں اتر رہا تھا اس کے ہاتھ میں بس ایک چیز تھی گاڑی کی چابی
ہا لے اسکی ہوجائے گی یہ اسکے لئے ساری دنیا مل جانے کے مترادف تھا اسے اور کیا چاہئے تھا؟
تھوڑی دیر بعد وہ مسرور سا گاڑی میں بیٹھا اسلام آباد جا رہا تھا وہاں سے ایئر پورٹ پھر سیدھا کراچی وہاں پہنچ کر بس ایک کاغذ پہ سائن اور ساری دنیا اسکی ہوجائے گی
فیٹیسی
ورلڈ کتنی حسین ہوتی ہے ناں ؟
اسی لمحے بالکل اسی لمحے "حقیقت" نے ہارون شاہد کو ایک زور دار تھپڑ رسید کیا تھا
اسکی گاڑی کے سامنے ایک آدمی کسی بچے کو گود میں لئے کھڑا تھا ہارون شاہد نے پر یک لگا ئی تھی گاڑی کے ٹائر بری طرح چچرآئے تھے
حقیقت کا لگایا ہوا تھپڑ کتنی زور سے لگتا ہے ناں ؟
وہ دونوں ہسپتال میں داخل ہوتے ہی ریسیپشن ڈیسک کی طرف بھاگے تھے ڈیسک پہ بیٹھی لڑکی نے انکو تمام معلومات فراہم کر دیں تھیں گھر سے ہسپتال کے راستے میں عمر ایک جگہ رکا تھا اسکا موبائل بری طرح ٹوٹ گیا تھا راستے میں جہاں وہ رکا تھا وہاں سے واپسی پہ اس کے ہاتھ میں ایک نیا موبائل تھا اور کچھ اور بھی تھا جسکو اس نے مٹھی میں دبا رکھا تھا ہا لے نے سوال نہیں کیا وہ اسکی آواز بھی نہیں سننا چاہتی تھی وہ اس کے ساتھ بس اس لیے تھی کہ وہ اپنے باپ کے سامنے اسکی اصلیت کھول سکے وہ دونوں جب مطلو بہ وارڈ تک پہنچے سامنے سے شاہد حسین نے انکو دیکھ لیا تھا ہا لے ٹھہر سی گئی وہ تقریبا دوڑتے ہوئے ہا لے کے قریب پہنچے تھے اور ہا لے کو گلے لگایا تھا کافی دیر تک اس کو تھنک تھنک کر تسلی دیتے رہے انہوں نے عمر کو دیکھ کر بھی نظر انداز کیا تھا
بھائی جان اندر ہیں آؤ وہ اسکو بازو کے حلقے میں لئے اندر چلے گئے عمر نے اندر آنا چاہا لیکن شاہد نے اس کے منہ پہ دروازہ دے مارا وہ لب کچلتا وہیں کھڑا رہ گیا
ہا لے کو اندر چھوڑ کر وہ خود باہر نکل گئے تھے
ہا لے کے سامنے وہ وجود تھا جس نے اسکو صرف باپ ہی نہیں ماں بن کر بھی پالا تھا حسینہ نے بس اسکو پیدا کیا تھا اس کے ساتھ راتوں میں جاگنے والے معراج تھے اسکو گھنٹوں اپنے سینے پہ سلانے والے معراج تھے اسکا کھانا پینا سونا جاگنا سب انہوں نے ہی کیا تھا وہ شخص ہا لے کے لئے کیا تھا یہ تو کوئی اس سے پوچھتا وہ اسکا محافظ تھا اگر آج وہ ہا لے کے ساتھ کھڑا ہوتا تو کسی کی جرات تھی جو ہا لے پہ ہاتھ اٹھائے وہ ہا لے کے لئے بھڑ جاتے تھے لڑ جاتے تھے
وہ ہسپتال کے پرائیویٹ وارڈ کے اندر کھڑی تھی منہ پہ ہاتھ رکھ کر ہچکیوں کو روکنے کی کوشش کرتی اور پھر بری طرح ناکام ہوتی اسکی آہٹ پہ معراج نے آنکھیں کھولی تھیں
وہ ایک ہی رات میں کمزور اور نحیف ہو گئے تھے انکی حالت رات کے مقابلے اب بہت بہتر تھی
وہ تکیوں کے سہارے لیٹے تھے ہا لے کو اپنے سامنے دیکھ کر ان کو جیسے نئی زندگی مل گئی ہو انہوں نے ہا لے کو قریب بلایا تھا ہا لے وہیں جمی کھڑی رہی اس کے قدم ہلنے سے انکاری تھےا سکے آنسو روانی سے بہہ رہے تھے اپنے والدین کو اپنے اوپر غصہ یا سختی کرتے دیکھ کر برا لگتا ہے لیکن اپنے والدین کو ہسپتال کے بیڈ پے لیٹے دیکھ کر سانس رکتا ہے دل بند ہوتا ہے سینے میں جیسے کوئی جکڑنے لگتا ہے
ہا لے یہاں آجاؤ بیٹے انکی کمزور سی آواز پہ وہ بھاگ کر ان کے پاس گئی تھی اور انکے سینے سے لگ گئی تھی بابا میرے بابا وہ پھوٹ پھوٹ کر رو رہی تھی
اسکا پورا جسم ہچکولے کھا رہا تھا
وہ اسکا سر تھیک رہے تھے اسکا سر چوم رہے تھے
میری ہا لے میرا بچہ
میں بھاگی نہیں تھی بابا وہ ہچکیوں کے درمیان بولی تھی
آئی ٹرسٹ یو بیٹے اور بس یہ الفاظ ان الفاظوں نے اسکو نئی زندگی عطاء کر دی تھی اس کے پاس اسکا باپ تھا ہا لے کو ساری دنیا بے کار لگی تھی
وہ اب بھی رو رہی تھی اسکے آنسوؤں نے معراج کی ہسپتال والی شرٹ گیلی کر دی تھی لیکن اس کے آنسو جیسے ختم ہی نہیں ہوتے تھے معراج نے اسکو روکا نہیں وہ روتی رہی اور معراج اسکا سر تھتلکیے رہے تقریبا دس منٹ بعد اس نے اپنا سر اٹھایا تھا اسکی آنکھوں میں سرخ ڈورے تھے رو رو کر اسکی آنکھیں سرخ ہو چکی تھیں لیکن وہ اسکی آنکھیں نہیں دیکھ رہے تھے وہ اسکے گالوں کو دیکھ رہے تھے اسکی رنگت کی وجہ سے اور سفیر کے بھاری ہاتھوں کی وجہ سے اس کے چہرے پہ نشان پڑ گئے تھے معراج کو یہی نشان اپنے دل پہ پڑتے محسوس ہو ئے
کس نے کیا ہے یہ ؟ وہ بدقت بول پائے تھے
ہا لے نے نظریں جھکا لی تھیں
میں پوچھ رہا ہوں کس نے کیا ہے یہ ؟ وہ برہمی سے بولے تھے
سفیر اور چچی جان وہ رندھی ہوئی آواز میں بولی تھی
میں سب سے حساب لوں گا ہا لے کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑوں گا یہ تھپڑ تمہارے چہرے پہ نہیں میرے دل پہ لگے ہیں ایک ایک کو حساب دینا ہوگا وہ اسکے گال کو انگلیوں کے پوروں سے چھو تے ہوئے بول رہے تھے ہا لے نے کوئی جواب نہیں دیا ان دونوں کے درمیان خاموشی کا لمبا وقفہ آیا تھا
عمر کو کیسے جانتی ہو تم ؟ انہوں نے خاموشی کو توڑا تھا
"ہا لے چونکی تھی ("عمر)وہ اسکا نام اتنا فری نکلی کیسے لے رہے تھے
ہا لے کی آنکھوں سے شعلے نکلنے لگے اسکے لہجے میں نفرت خود پہ خود دوڑتی چلی آئی تھی
اس گھٹیا انسان نے مجھے کڈنیپ کیا ہے بابا اس نے مجھے ساری رات اپنی گاڑی میں قید رکھا اس نے مجھے کہیں کا نہیں چھوڑا میں اسکو کبھی معاف نہیں کروں گی اسکی دو ٹکے کی سو کالڈ محبت نے میری عزت خراب کر دی مجھے میرے خاندان ساری دنیا کے سامنے رسوا کر دیا آپ بس ٹھیک ہو جائیں پھر ساری دنیا دیکھے گی میں اس کے ساتھ کرتی کیا ہوں اس کے لہجے میں ڈھونڈنے سے بھی نفرت کے علاوہ کچھ اور نہیں ملتا تھا
معراج خاموشی سے اس کو سنتے رہے اور جب بولے تو بس اتنا
عمر ایسا نہیں کر سکتا انکا لہجہ حتمی تھا
ہا لے نے شاکی نظروں سے اپنے باپ کو دیکھا تھا
عمر کہاں ہے ہا لے کیا وہ یہاں آیا ہے؟ کل رات تم اس کے ساتھ تھیں ؟ وہ کہاں ہے ہا لے بولو بیٹا ؟ اوہ میرے خدا یا تم عمر کے ساتھ تھیں پھر تو تم بالکل سیف تھیں
آپ اسکو کیسے جانتے ہیں آپ کے اس کے ساتھ فرسٹ نیم ٹرمز ہیں بابا ؟ وہ کون ہے؟ آپ مجھ سے کیا چھپا رہے ہیں اس نے انکی کسی بات کا جواب نہیں دیا تھا
ہا لے اگر میں تم سے ایک چیز مانگوں تو دوگی ؟ انہوں نے بھی اسکی بات کا جواب دیے بغیر سنجیدگی سے پوچھا تھا ہا لے نے کوئی جواب نہیں دیا وہ بس انکو دیکھتی رہی معراج نے اسکے ہاتھ اپنی گرفت میں لئے تھے اور سکون سے بولے تھے
تم عمر حیات سے نکاح کر لو ہا لے یہ میری خواہش ہے شاید آخری خواہش انکے لہجے میں کچھ ایسا تھا کہ ٹھٹھکا جائے لیکن ہا لے اس وقت انکی کوئی بات نہیں سن رہی تھی وہ بس ششدر سی انکو دیکھے گئی غم بے بسی غصہ کیا تھا جو اسکی آنکھوں میں نہیں تھا
آپ ایسا کیسے ۔۔۔ کر سکتے ۔۔ ہیں وہ بے یقینی سے بولی تھی ہاتھ چھڑا لئے تھے اور اٹھ کھڑی ہوئی تھی آنسو ایک بار پھر بہنے لگے تھے آپ بدنامی سے ڈر رہے ہیں ناں ؟ آپ کو لگتا ہے میری شادی نہ ہوئی تو آپ بد نام ہو جائیں گے؟ میں آپ پہ بوجھ بن گئی ہوں ہے ناں ؟ مجھ سے بے زار ہو گئے ہیں آپ ؟ اس نے مجھے کڈنیپ کیا ہے مجھے حبس بے جا میں رکھا مجھ سے میرا سب کچھ چھین لیا اور آپ کہتے ہیں میں اس سے نکاح کر لوں کیوں بابا کیوں کیا اتنی بھاری ہوگئی میں آپ پہ اتنا بے مول کردیا آپ نے مجھے کیوں وہ پھٹی ہوئی آواز میں چلائی تھی اس کے چلانے کی آواز باہر تک گئی تھی عمر دروازہ کھول کر اندر داخل ہوا تھا
ہا لے نے مڑ کر نفرت سے اسکو دیکھا تھا عمر نے نظریں چرا لی تھیں
اوہ تو آپ بھی آگئے دی لیجنڈری دی گریٹ عمر حیات صاحب وہ استہزائیہ ہنسی تھی آئیں آپ ہی کی تو کمی ہے جناب میرے گھر میں تو میری عزت کا تماشا بنتے دیکھ ہی چکے ہو اب یہاں میرے باپ کا مجھ سے بے زار ہونا بھی دیکھو مبارک ہو عمر حیات مبارک تم نے مجھ سے میرا آخری رشتہ بھی چھین لیا اس کے آخری جملے میں ایسا درد تھا کہ عمر نے آنکھیں اٹھا کر اسکو دیکھا تھا لیکن وہ دروازہ ٹھا کی آواز سے مارتی جا چکی تھی
عمر نے اپنے سامنے بیڈ پہ لیٹے معراج کو دیکھا انکی آنکھوں میں زخمی سا تاثر تھا انکی آنکھوں میں شکایت تھی عمر کے دل کو کچھ ہوا تھا
وہ مرے مرے قدموں سے ان کے قریب بیڈ پہ بیٹھ گیا تھا انکا ایک ہاتھ اپنی گرفت میں لے لیا تھا اور آنکھیں اٹھا کر انکی آنکھوں میں دیکھا تھا
تم ہا لے کو جانتے تھے اور تم نے مجھ سے چھپایا وہ زخمی لہجے میں بولے تھے
میں نہیں بتا سکا اسکا لہجہ دھیما تھا شرمندہ سا
میں نے کل رات تمھیں اتنی کالز کیں ایک اور گلہ
میں ہر پکار کا ازالہ کروں گا
تمھیں میرے ساتھ ہونا چاہیے تھا
میں شرمندہ ہوں وہ واقعی شرمندہ تھا
میں تمہارے گھر بھی آیا تھا
عمر نے آنکھیں میچ لی تھیں
اگر تم مجھے بتا دیتے تو یہ سب نہیں ہوتا عمر میری بیٹی کی بہت رسوائی ہوئی ہے اسکا دل ٹوٹ گیا ہے میں اسکا دل کیسے جوڑوں گا؟ انکی آنکھیں نم ہونے لگی تھیں
عمر لب کاٹتا رہا خاموش بالکل چپ
سفیر نے میری بیٹی پہ ہاتھ اٹھایا تم نے اسکا چہرہ دیکھا تھا عمر ؟ اس کے چہرے پہ کیسے نشان ہیں تم نے دیکھا ناں ؟ اسکے ہاتھ نہیں ٹوٹے اسکے ہاتھ ٹوٹ جاتے عمر وہ بچوں کی طرح عمر کی شکایت کر رہے تھے
ایسے ہاتھوں کو ٹوٹ جانا چاہیے اس نے تائید کی تھی
تم جانتے ہو یہ سب کس نے کیا ہے؟
فہیم مرزا نے اور اس نے یہ سب مسز سلطان کے کہنے پہ کیا ہے اسکے لہجے میں یکدم تپش سی در آئی تھی تم ایسا کیسے کہہ سکتے ہو کوئی ثبوت ہے؟ وہ حیران نہیں ہوئے تھے یہ انکے دل کی بات تھی جسے کرنے سے وہ ہچکچا رہے تھے لیکن عمر نے کہہ دیا تھا
نہ میرے پاس کوئی ثبوت ہے نہ گواہ میرے پاس بس ایک گواہی ہے میرے دل کی گواہی اور یہاں دلوں کی گواہی پہ کوئی یقین نہیں کرتا لیکن جج صاحب آپ دیکھئے گا ایک دن میرے پاس گواہ بھی ہوں گے اور ثبوت بھی اور اس دن انکا فیصلہ عمر کی عدالت میں ہوگا آپ دیکھئے گا اسکا لہجہ برف جیسا ٹھنڈہ تھا
میری ایک بات مانو گے؟ انکے لہجے میں آس تھی
میں مان لوں گا وہ نہیں مانیں گی وہ انکے بولنے سے پہلے سمجھ گیا تھا
وہ کبھی نہیں مانیں گی نفرت کرتی ہیں وہ مجھ سے
تم مناؤ اسکو عمر میرے پاس زیادہ وقت نہیں ہے کچھ کرو میں اسکو محفوظ ہاتھوں میں دینا چاہتا ہوں میں نے آج تک تم سے کچھ نہیں مانگا آج میں اپنی بیٹی کی وجہ سے مجبور ہوں عمر اسے مناؤ میرے پاسز یادہ وقت نہیں ہے عمر کو لگا تھا جیسے کوئی اسکے دل کو آری سے کاٹ رہا ہو
نکاح کے لئے آپ کو میرا اصل نام لینا ہوگا کیا آپ لے سکتے ہیں؟