آپ کیا کہہ رہی ہیں میں کچھ نہیں سمجھ رہا میں دو دو بہنوں سے کیسے شادی کر سکتا ہوں وہ بے زار ہوگیا تھا وہ دونوں سگی بہنیں نہیں ہیں وہ ایک ایک لفظ پہ زور دیتی بولی تھیں
تم مہر اور ہا لے دونوں کو اپنے نکاح میں رکھ سکتے ہو جب تک ہا لے آجائے تب تک اپنی عزت بچا لو سفیر ہم نیوز چینلز سے کہہ دیں گے جو مسنگ ہے وہ تمہاری کزن ہے جس سے تمہاری شادی ہو رہی تھی وہ لڑکی مہر ماہ ہے
اسی وقت معراج اور شاہد واپس آئے تھے سفیر نے مڑ کر انکو دیکھا تھا وہ خالی ہاتھ تھے وہ واقعی آ دھے مردہ لگ رہے تھے گھر سے بھاگ جانے والی لڑکی گھر کے مردوں کو آدھا مار دیتی ہے اور اسکی واپسی یا تو اسکی اپنی جان لے لیتی ہی یا اس کے گھر کے مردوں کو پورا مار دیتی ہے
ہا لے کا کچھ پتہ چلا ؟ یوسف سلطان کی بے قرار سی آواز آئی تھی
معراج کرسی پہ ڈھے سے گے تھے جبکہ شاہد کی آنکھیں ضبط سے سرخ تھیں وہ انکی بھانجی تھی انکی بہن کی پہلی اولاد
شہر کے سارے اشتہاری ملزم شہر کے سارے دو نمبر لوگ سارے غنڈے بدمعاش سب کو پکڑ کر تھا نے میں بند کر دیا ہے مار پیٹ دھمکی کیا ہے جو نہیں کر کے دیکھا لیکن کوئی کچھ بتایا ہی نہیں کو ئی کچھ جانتا ہی نہیں وہ گاڑی جس میں ہا لے بیٹھی تھی وہ چوری کی گاڑی ہے اسکے مالک نے دو مہینے پہلے گاڑی کی رپورٹ درج کروا دی تھی یوسف صاحب ہم نے سب کر کے دیکھ لیا ہے ہا لے نہیں ملی شاہد نظریں جھکائے بول رہے تھے
معراج بھائی گھر چلتے ہیں کب تک یہاں بیٹھے رہیں گے؟ وہ ان کے کندھے پہ ہاتھ رکھتے بولے تھے
چلے جانا گھر بھی پہلے میرا نکاح تو ہوجائے وہ طنزیہ لہجے میں بولا تھا معراج نے تھکی تھکی نظروں سے اسکو دیکھا تھا کیا بکواس کر رہے ہو تم ہا لے نہیں ہے یہاں نکاح کیسے ہو سکتا ہے شمس نے اسکا بازو پکڑ کر اسکا رخ اپنی جانب کیا تھا
کیوں کیا ہا لے کے علاوہ کسی اور لڑکی سے نکاح نہیں ہو سکتا ؟ مہر ماہ سے ہوگا میرا نکاح بلائیں قاضی کو ابھی کے ابھی ہوگا نکاح فروا کھل کر مسکرائی تھیں
مہر نے آنسوؤں سے بھری آنکھوں سے اسکو دیکھا تھا حسن نے غصے سے معراج نے بے بسی سے اور یوسف سلطان وہ ہارے ہوئے تھے ان کے پاس منع کرنے کی جرات نہیں تھی
سفیر بیٹے تم جلد بازی کر رہے ہو ہا لے آ جائے گی تم صبر تو کرو شاہد نے سمجھانا چاہا تھا
آپ میرے گھر کے معملات سے دور رہیں یہ وقت عزت بچانے کا ہے اور میں آپ کی ہا لے سلطان کی و جہ سے ساری زندگی گردن جھکا کر نہیں چل سکتا وہ انکی آنکھوں میں دیکھتا تنفر سے بولا تھا نوال نے آگے بڑھ کر شاہد کو خاموش رہنے کا کہا تھا سب لوگ خاموش تماشائی بنے کھڑے تھے جب حسن کی کمزور سی آواز آئی
سفیر بھائی یہ نہ کریں پلیز میری بہن آجائے گی وہ مسنگ ہے وہ آ جائے گی
حسن اپنی بہن کے لئے بھیک مت مانگو معراج جھکے ہوئے کندھوں اور اٹھی ہوئی گردن کے ساتھ بولے تھے حسینہ دوپٹے کے پلو میں چہرہ چھپا کر رونے لگی تھیں مہر نے انکو روتے ہو ئے دیکھتی رہی اور پھر ہمت متجمع کرتی بولی تھی
میں یہ نکاح نہیں کروں گی وہ روتے ہوئے بولی تھی
کیا میرے کہنے پر بھی نہیں کروگی ؟ یوسف سلطان کی آواز پہ مہر نے کرب سے آنکھیں بند کر لی تھیں وہ انکو انکار نہیں کر سکتی تھی وہ اگر مہر کی جان بھی مانگ لیں وہ تب بھی انکار نہیں کریگی یہ طے تھا
یکدم جیسے بھگدڑ سی مچ گئی تھی قاضی کو بلا لیا گیا تھا مہر کے میک آپ کو نیا ٹچ دیا گیا تھا جو مہمان باقی تھے ان کو بٹھایا گیا تھا سفیر اور مہر کو اسٹیج پہ لے جایا گیا تھا
مہر ماہ ولد وہاج خان آپ کو سفیر سلطان ولد شمس سلطان حق مہر پچاس لاکھ سکہ رائج الوقت اپنے نکاح میں قبول ہے
اسکی آنکھوں کے گرد کئی منظر گھومے تھے
مال جانے سے پہلے اسکو منانے آتی ہا لے
آپی آپ میرے لئے ساری دنیا میں سب سے زیادہ اہم ہیں بابا کے بعد بس آپ مما حسن دادا جان سب آپ کے بعد آتے ہیں آپ ابھی کہہ دیں میں سفیر کو چھوڑ دوں گی آپ جو کہیں گی میں کر وں گی
قبول ہے ۔۔ ۔
یوسف سلطان کی ڈانٹ کھا کر آنے والی مہر کو دلاسہ دیتی ہا لے
آپی آئندہ سے میں بھی ان کے پاس نہیں جاؤں گی جو آپ سے اچھے سے بات نہیں کرے گا ہا لے اس سے بات نہیں کریگی بس بات ختم
قبول ہے
ہارون سے مہر کی خاطر لڑنے والی ہا لے
میرے لئے آپ سے زیادہ کوئی ضروری نہیں ہے ہارون بھی نہیں اگر وہ آپ کے ساتھ روڈ بیہیو کرے گا تو میں اسکے ساتھ اچھے سے نہیں رہ سکتی ہم دونوں دو جسم ایک جان ہیں آپ کو لگنے والا زخم میرے جسم کو بھی تکلیف دیتا ہے ہا لے آپ کے لئے ساری دنیا سے لڑ سکتی ہے جب تک میں زندہ ہوں کوئی آپ کے ساتھ کچھ غلط نہیں کر سکتا
قبول ہے
سفیر سلطان ولد شمس سلطان ۔۔۔۔۔ قاضی اب سفیر سے پوچھ رہا تھا لیکن مہر کے کان بند ہو گئے تھے
آوازوں کا راستہ رک گیا تھا اب بس خاموشی تھی گمبھیر خاموشی یکا یک پھر شور اٹھا تھا مبارک بعد سلامتی دعائیں کچھ حسد بھری نظریں تو کچھ تمسخر بھرے لہجے
اسی وقت سفیر نے اپنے مینیجر کو قریب بلایا تھا اور اپنا موبائل اس کے ہاتھ میں دیا تھا
میرے انسٹاگرام اور ٹویٹر دونوں اکاؤنٹس پہ ہم دونوں کی تصویر لگاؤ اور کیپشن لکھو
blessed ove of life hashtag hashtag l Blessed with the best hashtag my forever
اور نیچے ایک اور کیپشن لکھو میری کزن کے لئے اس میں جو مرضی لکھو میں نہیں جانتا لیکن آدھے گھنٹے کے اندر میڈیا پہ میرا کیپشن چلنا چاہیے نہ کہ میری کزن کے بھاگنے کی نیوز وہ اس کی آنکھوں میں دیکھتا ٹھنڈے ٹھار لہجے میں کہہ رہا تھا
فروا مسکرا مسکرا کر سب سے مبارک بعد وصول کر رہی تھیں شمس سنجیدہ تھے محض سر ہلا کر مبا رک وصول کرتے یوسف سلطان کو تو جیسے چپ لگ گئی تھی نوال اور شاہد ذرا دور کھڑے تھے ہا لے اور ہارون کے درمیان جو کچھ بھی ہوا ہو لیکن اس وقت نوال بار بار اپنی نم آنکھوں کو پونچھتی تھیں انکو برا لگ رہا تھا بہت برا
حسینہ نے مہر کو گلے لگا کر اسکا ماتھا چوم لیا تھا سفیر کو دعا دی تھی وہ سارے جہاں سے بے زار بیٹھا تھا معراج اٹھ کر ان دونوں کے قریب آئے تھے ان کے ہاتھ میں گاڑی کی چابی تھی وہ عجلت میں لگتے تھے
تم نے جو بھی کیا سہی یا غلط میں نہیں جانتا لیکن اب میری بیٹی کے واپس آنے کے بعد تمہا را اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا
سفیر استہزائیہ ہنسا تھا
آپ کی بد کردار بیٹی اب گھر واپس نہیں آئے گی سفیر نے زہر اگلا تھا
معراج نے چونک کر اس کو دیکھا تھا
بھاگ گئی ہے وہ اب ڈھونڈیں اس کے یار کو بلکہ ڈھونڈنے کی کیا ضرورت ہے وہ تو اس علاقے کا ایس پی ہے جانتے تو ہوں گے ہی آپ اس کو؟ عمر ۔ عمر حیات اسی کے ساتھ نکاح کر کے بھاگ گئی ہے آپ کی بیٹی
شمس نے آگے بڑھ کر اس کو روکنا چاہا تھا
بکواس کرتے ہو تم میری بیٹی میری بیٹی عمر کو نہیں جانتی
اچھا تو پھر کہاں ہے وہ عمر جب آدھی پولیس فورس یہاں موجود ہے تو وہ عمر حیات کیوں نہیں ہے کیوں وہ ڈی آئی جی تک کی کالز ریسیو نہیں کر رہا کیوں اسکا گھر خالی ہے؟
تم بکواس کرتے ہو وہ بدقت بول پائے تھے
اچھا تو ابھی پروف کر دیتا ہوں میں وہ چبھتے ہوئے لہجے میں بولا تھا فروا نے بازو سینے پہ باندھ لئے تھے ابھی تو کھیل شروع ہوا تھا
سفیر بھائی وہ سب جھوٹ ہے میری بہن ایسی نہیں ہے
کیا پروف ہے بتاؤ مجھے ؟ بولو
جبران میرا موبائل لاؤ یہاں وہ دھاڑا تھا
وہ انکی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے کھڑا تھا جبران بھاگتا ہوا آیا تھا اور موبائل سفیر کے ہاتھ میں دیا تھا
بھائی جان آپ کی طبیعت خراب ہو جائے گی آپ مت دیکھیں یہ سب ہم چلتے ہیں اس یسا پی کے گھر چلتے ہیں آئی جی صاحب نے کہا تو ہے وہ صبح تک ہماری لڑکی کو ڈھونڈ دیں گے شاہد نے انکو باز رکھنا چاہا لیکن وہ کسی کی نہیں سن رہے تھے
سفیر نے اپنے موبائل پہ انگلیاں چلائی تھیں اور کچھ دیر قبل ایک غیر شناسا نمبر سے موصول ہونے والی تمام تصاویر اور ویڈیوز باری باری انکو دکھاتا گیا وہ جیسے جیسے انکو دیکھتے جاتے انکا رنگ سفید پڑتا جا رہا تھا انکا چہرہ پسینے سے بھیگتا جا رہا تھا بے اختیار انکا ہاتھ اپنے دل کے مقام پہ گیا تھا ان کے دل میں یک دم تنا درد شروع ہوا تھا کہا کوئی حد نہیں
انکا سانس رک رہا تھا حسن نے آگے بڑھ کر انکو سمبھالنا چاہا لیکن وہ گرے تھے وہ زمین بوس ہو ئے تھے شاہد اپنی جگہ سے ایک ہی جست میں ان کے قریب آ گئے تھے سفیر اور شمس بھی گھبرا گئے تھے سفیر نے جلدی سے جھک کر انکو اپنے بازوؤں میں بھر لیا تھا وہ تنو مند سے تھے انکا جسم بھاری تھا لیکن سفیر کو جیسے فرق ہی نہ پڑتا ہو
گاڑی نکالو وہ دھاڑ رہا تھا
بڑے پاپا میں آپ کو کچھ نہیں ہونے دوں گا وہ خود سے بڑبڑایا تھا
ااسکی آنکھ جب کھلی تو کافی دیر تک وہ خالی خالی ذہن سے یہ سوچتی رہی کہ وہ کہاں ہے اسکا سر بھاری ہو رہا تھا جسم پسینے سے شرابور تھا بال بکھر گئے تھے اسکا ذہن اب بھی کچھ یاد کرنے سے انکاری تھا اسکا جسم سن تھا کافید یر تک اسی طرح پڑے رہنے کے بعد اسکو احساس ہوا کہ کچھ غلط ہے اور یکدم اس کے ذہن میں ایک جھما کا سا ہوا سیلون سے باہر نکلتا ہارون کی کال اٹینڈ کرتا اسکا وجود وہ سفید وردی والا ڈرائیور دو نقاب پوش اور اسکی شادی اوہ خدایا وہ کہاں تھی اسکا دم گھٹ رہا شاید وہ کسی گاڑی میں تھی بلکہ نہیں وہ گا ڑی کی ڈگی میں تھی اس نے اٹھنے کی کوشش کی اسکا جسم اکڑ گیا تھا وہ یہاں کیوں تھی کب سے تھی کون یہاں لا یا تھا اسے نہیں پتہ تھا
دس منٹ مزید اسی طرح پڑے رہنے کے بعد اس نے ہمت کی تھی اور اٹھ کر بیٹھی تھی سکڑ کر سمٹ کر اسکی ٹانگیں بری طرح درد کر رہی تھیں وہ جگہ کافی تنگ نہیں تو اتنی کھلی بھی نہیں تھی وہ اپنی پوری طاقت متجمع کرتی اٹھی تھی اور سیٹ پھلانگ کر آگے آ کر بیٹھی تھی اتنی سی کوشش میں وہ ھانپنے لگی تھی صبح کی بھوکی پیاسی اوپر سے جسم کا جوڑ جوڑ دکھ رہا تھا
صبح سے شادی کی تیاریوں میں اسکو بھوک کا احساس ہی نہیں ہوا تھا "شادی "اوہ خدا یا شادی اسکی آج شادی تھی وہ اغوا ہو چکی تھی
اسکا دماغ چکرانے لگا اس نے اپنا فون ڈھونڈنے کو یہاں وہاں نظر دوڑائی لیکن بے سود تب ہی اسکی نظر گاڑی کے دیش بورڈ پہ پڑے چھوٹے بٹنوں والے موبائل پہ گئی اس نے فورا آگے بڑھ کر موبائل اٹھا لیا تھا سب سے پہلے وقت دیکھا تھا صبح کے پانچ بج رہے تھے
اس کے آنسو بے اختیار بہنے لگے دل حلق میں آ گیا تھا یا اللہ میرے بابا انکی عزت اس کیز بان سے بس یہی پھسلا تھا یہ رونے کا وقت نہیں تھا یہ وقت یہاں سے نکلنے کا تھا اسکو یہاں سے جانا تھا فورا کس کو کال کرے کس کو اس نے مہر کو کال کرنے کے لئے موبائل چہرے کے آگے کیا نمبر ڈائل کرنا چاہا لیکن ذہن ایسے تھا جیسے خالی سلیب اسے خود پہ غصہ آیا اور ترس بھی اس نے سفیر کا نمبر ڈائل کرنا چاہا لیکن انگلیوں نے دو ہندسوں کے بعد کچھ بھی لکھنے سے انکار کردیا وہ پھر سے رونے لگی تھی بلک بلک کر یکدم اس کے ذہن میں کچھ کلک ہوا حسن اسکو حسن کا نمبر یاد تھا
اس نے دھڑادھڑ نمبر ڈائل کرنا شروع کیا بیل جا رہی تھی ایک بار دو بار تین بار اور پھر
آپ کے مطوبہ نمبر سے اس وقت جواب موصول نہیں ہو رہا برائے مہر بانی تھوڑی دیر بعد کوشش کریں اس آواز نے اس کے کانوں میں صور پھونک دیا تھا
جب کہیں پھنسوگی نہ تب کرتی رہنا مجھے کالز
آنسو ابل ابل کر اسکی آنکھوں سے نکل رہے تھے
کیونکہ تمھیں صرف حسن سلطان کا نمبر زبانی یاد ہے
اس نے موبائل زور سے گاڑی کے سامنے والے شیشے پہ دے مارا تھا
وہی حسن جس کا موبائل آئے دن کہیں نہ کہیں چھپا دیتی ہو
اس کے ذہن کے پردوں پہ ایک ہی آواز لہرا رہی تھی
اس نے گاڑی کے شیشوں کو زور زور سے بجانا شروع کر دیا تھا وہ کبھی گاڑی چھت کو زور زور سے مارتی تو کبھی شیشوں کو بجاتی ایک گھنٹے تک وہ اسی طرح چیختی چلاتی رہی کبھی روتی اور کبھی با ہر پھیلتی سفیدی کو دیکھتی یہ ابھرتا ہوا سویرا اسکی ساری زندگی پہ کالک مل دے گا وہ جانتی تھی اس کے ہاتھ سرخ ہو چکے تھے حلیہ ابتر آنکھیں سوجھ گئی تھیں اس نے تھک کر سیٹ کی پشت سے سر ٹکا دیا تھا جب اس نے ایک سیاہ آنکھوں والے نوجوان کو گاڑی کی طرف آتے دیکھا اسے زندگی میں کسی چہرے سے اتنی نفرت نہیں ہوئی جتنی اس وقت اس شخص سے ہوئی تھی وہ شاید ابھی نیند سے جاگا تھا
اسے دس دن قبل کا وہ پروپوزل یاد آیا اپنا انکار یاد آیا اس کا مسکرا تا چہرہ یاد آیا وہ ڈرائیور وہ نقاب پوش یاد آئے وہ بالکل سن سانس روکے اسکو قریب آتے دیکھتی رہی وہ سیاہ ٹی شرٹ میں ملبوس تھا بال بکھرے ہوئے تھے آنکھیں سرخ تھیں وہ اس حلیے میں بھی وجیہہ لگ رہا تھا
اس نے گاڑی ان لاک کی تھی اور گردن اندر کر کے گاڑی کے اندر دیکھنا چاہا لیکن اندر بیٹھے وجود کو دیکھ کر اسکا سانس تک رک گیا وہ آف وائٹ کام دار غرارے میں ملبوس الجھی لٹوں اور بے حال چہرے والی لڑکی اس وقت یہاں کیوں تھی اسے یہاں نہیں ہونا چاہیے تھا وہ یہاں تھی مطلب بہت کچھ غلط تھا بلکہ سب کچھ غلط تھا وہ اسکو دیکھتے آنکھوں میں خون لئے نیچے اتری تھی عمر اپنی جگہ سے ہلا بھی نہیں تھا وہ اس کے سامنے کھڑی تھی آنکھوں میں غضب لئے
آپ یہاں کیا کر . رہی . ہیں اس نے اٹک اٹک کر پوچھا تھا
میری شادی کی رات تم مجھے اغوا کر کے لاتے ہو صبح تک مجھے اپنی گاڑی میں قید رکھتے ہو اور اب مجھ سے یہ پوچھ رہے ہو کہ میں یہاں کیا کر رہی ہوں وہ ہزیانی انداز میں چیخ رہی تھی
آپ آپ کی شادی نہیں ہوئی؟
ہا لے نے قہر برساتی نظروں سے اس کو دیکھا تھا اور پھر ایک دم سے اس کے سینے پہ تھپڑوں اور مکوں کی بارش کر دی وہ جو ابھی ایک شاک سے نہیں نکلا تھا حیرت سے اسکو مارتے دیکھتا رہا
تم نے میری زندگی خراب کر دی تم نے میری عزت کہ خراب کر دی تمہاری دو ٹکے کی محبت نے مجھ سے میرا سب کچھ چھین لیا وہ اسکو مارتی جاتی اور چلاتی جاتی میں تمھیں جان سے مار دوں گی میں چھوڑوں گی نہیں تمھیں گھٹیا انسان عمر نے اسکو روکا نہیں تھا وہ خاموشی سے مار کھاتا رہا
دو تین منٹ بعد وہ تھک گئی تھی اس نے اپنے ہاتھ پہلو میں گرا دئیے تھے عمر کو بھی ہوش آیا تھا
آپ رات گھر نہیں پہنچیں ؟ وہ حیرت سے پوچھ رہا تھا اسکی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں
یا اللہ آپ رات گھر نہیں گئیں اس نے اپنے ماتھے کو چھوا تھا وہ ہا لے کے "یہاں "ہونے کے شاک سے ابھی نکلا ہی تھا کہ اسکو ہا لے کے "وہاں "نہ ہونے کا شاک لگ گیا تھا اس نے اپنی جیب ٹٹولی تھی اور موبائل باہر نکالا تھا اب وہ یہاں سے وہاں چکر لگا رہا تھا ہا لے خاموش مگر چبھتی نظروں سے اسکو دیکھتی رہی
اس نے جیسے ہی موبائل آن کیا اسکو معراج سلطان کی پینتالیس مسڈ کالز موصول ہوئیں ڈی آئی جی کی دس اور باقی لوگوں کو اس نے نہیں دیکھا تھا اس نے فورا یوٹیوب پہ جا کر نیوز چینل ڈھونڈا تھا
ہائی کورٹ جج معراج سلطان کی بیٹی اور مشہور بزنس ٹائیکون سفیر سلطان کی کزن ہا لے سلطان کل رات ایک سیلون سے غائب ہوگئی ہیں کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنی شادی سے خوش نہیں تھیں اور ان پہ اس شادی کے لئے دباو ڈالا جا رہا تھا لہٰذا وہ رپوٹر ابھی کچھ اور بھی کہہ رہی تھی جب ہا لے نے اسکا موبائل فون اسکے ہاتھ سے لے کر زور سے زمین پہ پٹخا تھا
میری بربادی کا تماشا دیکھنا چاہتے ہو ہاں ؟ بہت سکون آ رہا ہے تمھیں بہت مزہ آرہا ہے اور یہ کیاا داکاری کر رہے ہو میرے سامنے جیسے تمھیں کچھ پتہ ہی نہ ہو کیوں کیا تم نے ایسا کیوں وہ اس کے سر پہ کھڑی غرا رہی تھی عمر نے اس کو افسوس سے دیکھا تھا
مجھے نہیں پتہ آپ کے ساتھ کیا ہوا ہے کس نے کیا ہے لیکن اس وقت صلح صفائی کا وقت نہیں ہے چلیں میں آپ کو گھر چھوڑ آتا ہوں جج صاحب پریشان ہوں گے
تمہارے ساتھ جاؤں گی میں ؟ تم لے کر جاؤ گے مجھے ؟ لعنت بھی نہیں بھیجتی میں تم پہ میں تمھیں چھوڑوں گی نہیں عمر میں اپنے ہاتھوں سے تمھیں مار دوں گی بس ایک بار ایک بار میں اپنے خاندان کو تمہاری حقیقت بتا دوں پھر تم دیکھنا میں تمھارے ساتھ کیا کرتی ہوں وہ سرخ ہوتی آنکھوں کے ساتھ دھاڑ رہی تھی
یا تو آپ میرے ساتھ جائیں گی یا پھر میں ابھی اور اسی وقت آپ کو اپنے گھر کے اسٹور روم میں بند کر دوں گا آخر کو اغوا کار تو میں ھوں ناں ؟ پھر کیا کریں گی آپ کس کو جا کر صفائی دیں گی وہ اسکی آنکھوں میں دیکھتا ایسے ٹھنڈے لہجے میں بولا تھا کہ ہا لے کو اپنی ریڑھ کی ہڈی میں سنسنی سی محسوس ہوئی
وہ خاموشی سے آگے بڑھنے لگی جب عمر کی آواز نے اسکو روکا تھا
اس حالت میں گھر جائیں گی؟ اوپر کچھ کپڑے رکھے ہیں جائیں چینج کر کے آئیں وہ اسکی طرف دیکھے بغیر بولا تھا تب ہی شانو اپنی آنکھیں مسلتی گیٹ کے سامنے لگا جنگلا پار کرتی اندر داخل ہوئی تھی
ہا لے کو دیکھ کر چونکی تھی
عمر بھی اسکو دیکھ چکا تھا
شانو انہیں اندر لے جاؤ اور جو کپڑے سردار لایا تھا ان میں سے کچھ انکو نکال کر دو جلدی وہ نرم مگر تحکم بھرے لہجے میں بولا تھا
وہ سر ہلاتی ہا لے کو لئے اندر چلی گئی تھی تھوڑی دیر بعد جب وہ واپس آئی تو اس نے کاٹن کا سیاہ سوٹ پہن رکھا تھا مٹا مٹا سا میک اپ اب مکمل طور پہ غائب تھا عمر گاڑی کے اندر بیٹھا تھا وہ خاموشی سے
گاڑی کا دروازہ کھول کر اندر بیٹھ گئی تھی فلحال وہ کوئی ایسا قدم نہیں اٹھا سکتی تھی جس سے اسکی اور بد نامی ہو اسے بس گھر پہنچنا تھا کسی بھی طرح کچھ بھی کر کے
ہسپتال کا ماحول ویسا ہی تھا دم گھٹ اتا سانس روکتا معراج سلطان کو ہارٹ اٹیک ہوا تھا سفیر شمس اور شاہد حسین ساری رات ہسپتال میں ان کے ساتھ رہے تھے حسن کو تھوڑی دیر پہلے گھر بھیج دیا گیا تھا دس منٹ پہلے ڈاکٹر نے معراج سلطان کے ری کور ہونے کی نوید سنائی تھی جس سے سفیر کے اعصاب ڈھیلے پڑے تھے
جبکہ معراج سلطان نے ہوش میں آتے ہی جو پہلا نام لیا تھا وہ "عمر "تھا انکی بار بار یہی تکرار تھی
کوئی عمر کو بلا دو میرے عمر کو بلاؤ میری ہا لے کو وہی لا سکتا ہے اسکو بلا دو وہ ہر آتے جاتے کو یہی کہتے سفیر انکی اس تکرار سے حیران بھی تھا اور غصے میں بھی لیکن ڈاکٹرز کے یہ کہنے پر کہ وہ اب تک دوائیوں کے زیر اثر ہیں وہ خاموش ہو گیا تھا
شاہد نے اسکو اور شمس کو گھر جانے کو کہا تھا وہ خودبھی ذرا سکون چاہتا تھا تب ہی شمس کو لے کر سلطان منزل کی جانب روانہ ہوگیا
اسکی گاڑی سلطان منزل کے گیٹ کے آگے رکی تھی لیکن نہیں صرف ایک گاڑی نہیں رکی تھی وہاں اسی وقت اسی لمحہ ایک اور گاڑی بھی رکی تھی عمر حیات کی گاڑی سفیر گاڑی کی پچھلی سیٹ پہ بیٹھا تھا گا ڑی سے نکلتے عمر حیات کو دیکھ کر اسکا خون کھول اٹھا وہ بپھر کر نیچے اترا تھا لیکن اس سے پہلے عمر گھر کے اندر داخل ہو گیا تھا سفیر تیز تیز چلتا اس کے قریب پہنچا تھا اسکو پیچھے سے پکڑ کر اسکا رخ اپنی جانب کیا تھا اور اسے مارنے کے لئے اپنا ہاتھ بلند کیا تھا جسے عمر نے برق رفتاری سے پکڑ لیا
ہا لے نے اسکو دیکھا تھا اسکی بکھری حالت دیکھ کر دل دکھا تھا وہ سادہ سے سیاہ کرتے میں ملبوس تھا
تمہاری ہمت کیسے ہوئی میرے گھر میں داخل ہونے کی میں جان لے لوں گا تمہاری پہلے میری منگیتر کو ورغلا کر میری شادی کی رات مجھے ذلیل کر دیا اور اب میرے گھر میں گھس آئے ہو وہ بلند آواز میں چلا رہا تھا
عمر نے کوئی جواب نہیں دیا تھا
اسکی آوازیں سن کر گھر کے سارے مکین باہر نکل آئے تھے مہر نے یوسف سلطان کا ہاتھ پکڑ رکھا تھا وہ ہا لے کو دیکھ کر رونے لگے تھے اور وہیں سے اپنے بازو وا کیئے تھے
میڈا ساہ میڈی ہا لے میڈا سکون وہ روتے ہوئے بول رہے تھے
ہا لے بھاگتی ہوئی ان کے قریب گئی تھی اور انکے سینے سے لگ کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی تھی یوسف سلطان بھی رو رہے تھے سفیر ذرا دیر کو تھم گیا تھا
ان سے الگ ہو کر ہا لے مہر کے گلے لگ گئی تھی مہر اسکو تسلی دے رہی تھی اسکا سر چوم رہی تھی وہ رو رہی تھی ہا لے حسینہ بیگم سے ملنے کے لئے آگے بڑھی تھی جب فروا کی آواز بلند ہوئی
یہاں یہ میلو ڈرامہ ہی ہوتا رہے گا یا
کوئی اس سے یہ پوچھے گا کہ یہ کہاں رات گزار کر آ رہی ہے یا پھر اس کو معاف ہے سب سلطانز کی عزت کو نیلام کر نا بھی ہمیں ذلیل اور رسوا کرنا بھی چھپ کر نکاح کرنا بھی
نکاح ؟ ہا لے نے مڑ کر انکو دیکھا تھا
کس نکاح کی بات کر رہی ہیں آپ ؟ وہ حیران تھی
کتنے نکاح کر رکھے ہیں تم نے ؟ میں اسی نکاح کی بات کر رہی ہوں ہا لے سلطان جو تم نے اس لڑ کے عمر کی طرف ہاتھ سے اشارہ کیا تھا اس ایس پی سے کر رکھا ہے
مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہی آپ کیا کہہ رہی ہیں میں اس آدمی کو ٹھیک سے جانتی بھی نہیں ہوں میرا یقین کریں خدا کی قسم میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے
اچھا تو پھر یہ کیا ہے فروا نے موبائل کی سکرین اس کے آگے کی تھی
ہسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہسپتال کا اجازت نامہ ریسیوران میں کھینچی گئی تصا ویر یا اللہ یہ وہ کس سازش میں پھنس گئی تھی وہ سن سی موبائل کو دیکھے گئی وہ بے اختیار دو قدم پیچھے ہٹی تھی
یہ یہ سب سب کچھ جھ جھوٹ ہے وہ اٹک اٹک کر بول رہی تھی سچ مختلف ہے آپ لوگ میرا یقین کر یں خدا کے لئے کوئی میری بھی سنو یہ جھوٹ ہے دھوکہ ہے
بکواس کرتی ہو تم جھوٹی ہو آوارہ بد کردار پہلے منہ کالا کروا لیا اور اب واپس آگئی ہو کس لئے آئی ہو اب ہاں ؟ دفع ہوجاؤ یہاں سے کوئی جگہ نہیں ہے یہاں تمہاری خدا کی لعنت ہو تم پہ ہا لے فروا چنگھاڑ رہی تھیں
فروا اسکو صفائی کا موقع تو دے دو تم اسکو بولنے تو دو وہ میری بیٹی ہے ایسی کوئی حرکت نہیں کر سکتی حسینہ رات سے لے کر اب پہلی بار بولی تھیں
اگر یہ سچی ہے تو لائے کو ئی گوا ہی کو ئی ثبوت کچھ ہے اس کے پاس جھٹلائے ان سارے ثبوتوں کو لائے کوئی گواہ یہ ایک بھاگی ہوئی لڑکی ہے ایک بد کردار لڑکی
چچی اپنی حد میں رہیں وہ با مشکل بولی تھی
میں چپ رہوں ہاں بھائی گھر سے تو میں بھاگی تھی نہ مجھے ہی چپ رہنا چاہیے مجھے ہی حد میں رہنا چاہئے اب ایک بھاگی ہوئی بے حیا لڑکی مجھے بتائے گی کہ مجھے کیا کرنا ہے پہلے تم خود کو تو سچا ثابت کر دو
سفیر عمر کو وہیں چھوڑے آگے بڑھ آیا تھا
ممی اسکو بولنے دیں شاید وہ سچ کہہ رہی ہو سفیر پگھلنے لگا تھا ہا لے نے اسکو تشکر سے دیکھا تھا
ہا لے تم بتاؤ کیا ہوا تھا وہ ذرا نرمی سے بولا تھا
میرا اس سے کوئی نکاح نہیں ہوا وہ اب بھی حیران تھی دادا جان اس نے مجھے اغوا کیا ہے اس نے مجھے پوری رات اپنی گاڑی کی ڈگی میں بند رکھا اور
تمھیں لگتا ہے ہم تمہارا اعتبار کر لیں گے فروا نے اسکی بات کاٹی تھی ثبوت دو ہا لے سلطان ثبوت باقی سب خاموش تھے بالکل چپ
ہا لے سچ بتاؤ سب کچھ سچ اگر ایک لفظ بھی جھوٹ یا دھوکہ ہوا تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا یہ لڑکا کون ہے اور تم کل رات کہاں تھیں ؟ یوسف سلطان کی سنجیدہ سی آواز آئی تھی اسی وقت حسن بھی کمرے سے آگیا تھا وہ ہا لے کے گلے لگنا چاہتا تھا لیکن یہ وقت نہیں تھا
میں آپ کو سب بتاتی ہوں دادا جان سب کچھ سچ یہ لڑکا میں اسکو ٹھیک سے جانتی بھی نہیں ہوں یہ مجھے مجھے ایک سڑک پہ زخمی ملا تھا وہ ہاتھ اٹھا کر تیز تیز بولے جا رہی تھی میں اسکو ہسپتال لے گئی اور اسکا علاج کروایا ہارون بھی میرے ساتھ تھا میں اکیلی نہیں تھی میرا اور اسکا کوئی نکاح نہیں ہوا کچھ دن پہلے اس نے مجھے پرپوز کیا تھا میں نے منع کر دیا اور وہ رونے لگی تھی اور اس نے مجھے مجھ سے بدلا لیا دادا یہ مجھے اپنے گھر لے گیا دادا اس نے مجھے اپنی گاڑی میں بند کر دیا اسکو پولیس کے حوالے کریں اسکو سزا دلوائیں اس نے میری عزت خراب کی ہے وہ اجازت نامہ اور باقی سب کچھ بھی سچ نہیں ہے میں نے بس اسکا علاج کروانے کو جھوٹ بولا تھا مجھ سے غلطی ہوگئی وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی تھی اس کے جملے بے ترتیب تھے
اسی وقت شمس ہسپتال سے واپس آئے تھے
ہا لے اور عمر کو دیکھ کر انکا چہرہ سرخ ہوگیا تھا وہ طیش سے اسکی جانب آئے تھے
کہاں تھیں تم بد ذات سارے شہر میں ہمیں رسوا کر کے چین نہیں ملا جو اب یہاں آگئی ہو ذلیل لڑکی باپ کو مرنے کے لئے چھوڑ کر چلی گئی میرا بھائی ہسپتال میں مر رہا ہے اور تم اس دو ٹکے کے ایس پی کے ساتھ وہ اسکا بازو بری طرح جھنجھوڑ تے چلا رہے تھے
میری بہن کو چھوڑیں چچا جان حسن نے انکا بازو پکڑ کر انکو دور کرنا چاہا جسے شمس نے بری طر جھٹک دیا تھا بے غیرت تم نے اپنی غیرت بیچ کھائی ہے کیا تمہاری بہن گھر سے بھاگ گئی تھی کیا سب کچھ بھول گئے ہو وہ دھاڑے تھے
میری بہن نہیں بھاگی جو کچھ بھی ہوا ہے ایک حادثہ ہے میری بہن جھوٹ نہیں بولتی آپ خود کو غیرت مند کہتے ہیں یہ ہے آپ کی غیرت میری بہن پہ ہاتھ اٹھانا اسکو ذلیل کرنا اور بس یہاں شمس کا ہاتھ اٹھا تھا اور حسن کے گال کو سرخ کر گیا تھا
حسینہ نے فورا اسکو دور کیا تھا اور اپنے پیچھے چھپا لیا تھا وہ چپ نہیں ہوا تھا وہ اب بھی بول رہا تھا
یتیم نہیں ہیں ہم جو یوں مار پیٹ کریں گے آپ میری بہن کو ہاتھ بھی لگایا تو میں سب کو مار دوں گا چھوڑوں گا نہیں کسی کو یتیم نہیں ہوں میں مرا نہیں ہے میرا باپ وہ روتے ہوئے چلا رہا تھا جبکہ ہا لے ٹھہر سی گئی تھی عمر کو بھی کچھ گڑبڑ کا احساس ہوا تھا شمس یہاں تھے سفیر یہاں تھا تو پھر معراج کہاں تھے؟
بابا کہاں ہیں وہ سفیر کی طرف دیکھتے بدقت بول پائی تھی
ہسپتال میں ہے تمہارا باپ مر رہا ہے وہ تمہارے کرتوتوں کی سزا بھگت رہا ہے میرا بھائی وہ بری طرح چیخ رہے تھے ہا لے نے خاموشی سے اپنا ہاتھ چھڑایا تھا
عمر کو بے اختیار جھٹکا لگا تھا اس نے جانے کو قدم موڑے تھے لیکن پھر رک گیا وہ ہا لے کوا یسے چھوڑ کر نہیں جا سکتا تھا وہ بھرے مجمعے میں اس پہ الزام لگا سکتی تھی لیکن وہ اسے اس مجمعے میں اکیلا چھوڑ کر نہیں جا سکتا تھا اسکی اپنی سوچ تھی عمر کی اپنی مجبوری تھی
میں بابا کے پاس جا رہی ہوں مجھے جانا ہوگا وہ اپنے چہرے پہ ہاتھ پھیر تی خود کو با مشکل نارمل رکھتی بولی تھی وہ آگے بڑھی تھی جب سفیر نے اسکی کلائی دبوچ لی تھی
تمھیں پہلے اپنی بے گناہی ثابت کرنی ہوگی ہا لے وہ سپاٹ سے لہجے میں بولا تھا
میں بے گناہ ہوں سفیر میرا یقین کریں وہ بہتے ہوئے آنسوؤں سے بولی تھی
ثابت کرو حتمی لہجہ
اگر تم اتنی ہی نیک ہو تو رات اس گاڑی میں اپنی مرضی سے کیوں بیٹھی تھی؟ سب دیکھ چکے ہیں ہم بے وقوف سمجھ رکھا ہے کیا؟ شمس نے اسکو جھڑ کا تھا
میں اس وقت ہارون سے بات کر رہی تھی چچا جان میرا اس طرف دھیان نہیں تھا
آپ لوگ میرا یقین کیوں نہیں کرتے یہ آدھی فوٹیج ہے اس رات میرے ساتھ ہارون بھی تھا میں اکیلی نہیں تھی میرا یقین کریں اس لڑکے سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے رو رو کر اسکی آنکھیں سرخ ہوگئی تھیں
ٹھیک ہے ایسا کرتے ہیں ہارون سے پوچھ لیتے ہیں فروا مطمئن سی بولی تھیں ہا لے نے مڑ کرا نکو دیکھا تھا اسکی آنکھیں چمکنے لگی تھیں آنسو ذرا دیر کو تھم گئے تھے یہ اسکو پہلے کیوں یاد نہیں آیا ؟ ۔