ہارون ہوگا اور کون ہو سکتا ہے بھلا مری جا کر نمبر چینج کر لیا تھا ناں اس نے نیا نمبر سیو نہیں کیا میں نے تم پوچھ لو کیا کہہ رہا ہے ایسے تو وہ جان نہیں چھوڑے گا مہر نے تفصیلی جواب دیا تھا
ہاں میں اسکو کال کر لیتی ہوں اس نے موبائل اٹھا لیا تھا اور اب وہ ہارون کو کال کرنے لگی تھی کال اٹینڈ ہوتی تھی لیکن آواز نہیں آ رہی تھی وہ تنگ آ کر موبائل پھینکنے لگی تھی کہ
ہا لے تم باہر جا کر گاڑی میں بیٹھو جب تک تم کال کر لو گی تب تک میں آ جاؤں گی اوکے ؟ مہر اپنا میک اپآدھے میں چھوڑے اس سے بات کرنے لگی تھی
اچھا ٹھیک ہے آپ بھی جلدی آجائیے گا دیر مت کیجئے گا پلیز وہ عجلت میں بولتی چلی گئی تھی
سیلون والوں نے پروٹوکول کے طور پہ ایک لڑکی کو اس کے ساتھ کار تک بھیجا تھا ہا لے باہر آ گئی تھی اس لڑکی نے ہا لے کے غرارے کو سنمبھال رکھا تھا سیلون کے دروازے کے باہر ہا لے کی گاڑی کھڑی تھی سفیر نے ہا لے کو میسج کر دیا تھی کہ وہ نہیں آ رہا تھا اس نے ڈرائیور بھیج دیا تھا معراج سلطان نے ہا لے سے کہا تھا کہ وہ اسکو لینے آجائیں گے لیکن ہا لے نے منع کر دیا اسکو ابھی تک سفیر پہ غصہ تھا حسن پہ غصے کی وجہ سے وہ کسی گارڈ کو بھی اپنے ساتھ نہیں لائی تھی وہ میرج ہال پہنچنے کے لئے بھی لیٹ ہو رہی تھی اگر سفیر آجاتا تو اب تک انکا کپل شوٹ بھی ہوجاتا
گاڑی کا دروازہ ڈرائیور نے کھول دیا تھا ہا لے نے اسکو دیکھا نہیں تھا وہ ہا لے کی طرف پشت کئے کھڑا تھا وہ فون کان سے لگائے بیٹھ گئی تھی ڈرائیور دوسری طرف سے آ کر ڈرائیونگ سیٹ پہ بیٹھ گیا تھا ہا لے نے اب بھی اس پہ دھیان نہیں دیا تھا
بات سنو اے سی آن کر دو وہ فون کان سے لگائے مصروف سی بولی تھی
ہارون میرا صبر مت آزماو اب کچھ بولو بھی ایک تو کال اٹینڈ کر رہا ہے اور کچھ بول بھی نہیں رہا وہ خود سے کچھ بڑبڑارہی تھی
اسی وقت ڈرائیور نے گاڑی سٹارٹ کی تھی ہا لے کو لگا تھا وہ اے سی چلانے کے لئے گا ڑی سٹارٹ کر رہا ہے لیکن اسکو غلط لگتا تھا ڈرائیور نے گاڑی آگے بڑھانی شروع کر دی تھی ہا لے نے چونک کر اس کو دیکھا تھا
اور ہا لے کا سانس سینے میں اٹکا تھا یہ اسکا ڈرائیور نہیں تھا یا خدا یہ کون تھا وہ اتنی شاکڈ تھی کہ اسکو سمجھ میں نہیں آیا کہ کیا کرے
تمک۔ ۔ کو ۔۔ کون ہو کک کون ہو تم ۔۔ میری گاڑی میں کیسے ۔۔ آئے وہ حیرت شاک اور ڈر کے مارے اٹک اٹک کر اتنا ہی کہہ سکی
اور اس نے جب غور کیا تب اسکو پتہ چلا یہ اسکی گاڑی نہیں تھی اسکا رنگ اور ماڈل وہی تھا لیکن یہ گاڑی یہ ہا لے کی نہیں تھی
یہ خیال ہی ہا لے کی جان لے گیا تھا وہ بالکل سن ہوگئی تھی
اسی وقت ڈرائیور گاڑی روک کر نیچے اتر گیا ہا لے نے اترنے کی کوشش کی تھی لیکن اسکی ٹانگوں میں جان نہیں تھی اسی وقت دو نقاب پوش گاڑی میں آ کر بیٹھے تھے ایسے کہ ہا لے بیچ میں تھی اور وہ دونوں اسکے دائیں با ئیں ہا لے کو سوچنے سمجھنے کا موقع دئیے بغیر ان میں سے ایک نے ہا لے کے منہ پہ کپڑا رکھ دیا تھا اس نے خود کو چھڑوانے کی کوشش کی تھی لیکن وہ دونوں اس سے زیادہ طاقت ور تھے وہ تھوڑی ہی دیر میں بے ہوش ہو چکی تھی
یہاں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں تھے ان دونوں نے ہا لے کو اس گاڑی سے نکال کر دوسری گاڑی میں ڈالا تھی وہی گاڑی جس کے اندر بیٹھے وہ دونوں کافی دیر سے انتظار کر رہے تھے
ان دونوں نے اپنا نقاب اتار دیا تھا اب ان کے چہرے واضح تھے
نوح مرزا اور یاقوت مرزا
عمر اپنے بنگلے کے باہر کھڑا تھا یہ بنگلہ اسکو حکومت کی جانب سے الارٹ ہوا تھا یہاں اس کے لئے ایک شیف ڈرائیور اور چوکیدار بھی تھا بنگلہ سبز بیلوں سے ڈھکا ہوا تھا اور رات کے اس پہر تاریک اور خاموش تھا
عثمان ڈگی میں ساری چیزیں رکھ دینا دھیان سے کوئی چیز باقی نہ رہ جائے وہ فون پہ بات کر رہا تھا ساتھ اپنے ڈرائیور کو ہدایات دیتا جا رہا تھا
ہاں ہاں بھائی سب رکھوا دوں گا ٹینشن مت لو اس نے فون پہ کسی کو تسلی دی تھی
سر گاڑی اوور ویٹ ہوجائے گی اتنا سامان ؟ آپ اگر کہیں تو کچھ چیزیں نکال لوں ؟ وہ پینتالیس سالہ ڈرائیور متذبذب لگتا تھا
عثمان تم کیوں اپنی جان کے دشمن بن گئے ہو؟ اگر سردار کو پتہ لگ گیا کہ تم نے اسکے سامان میں ہیرا پھیری کی ہے تو تم جانتے ہو نہ وہ کیا کرے گا؟
سر میں تو آپ کے لئے کہہ رہا تھا لیکن جو آپ کی مرضی وہ ایک بار پھر سامان رکھنا شروع ہوگیا تھا
سر آج جج صاحب کی بیٹی کی شادی ہے آپ نہیں جائیں گے؟ عثمان نے سامان رکھتے ہوئے سوال کیا تھا نہیں آج میرے دوست کی شادی ہے نواب شاہ میں مجھے وہاں جانا ہے اس نے عثمان سے زیادہ خود کو با ور کروایا تھا سر آج تو انکی منگنی تھی ناں ؟ اور آپ اتنا لمبا سفر نہ کریں سر آج تو بخار سے جان چھوٹی ہے ورنہ اس دن جب آپ ہوٹل گئے تھے اس دن سے لے کر آج تک کتنا بخار رہا ہے آپ کو میں تو ڈر گیا تھا
تم اپنے کام سے کام رکھو عثمان زیادہ بولا نہ کرو وہ اسکو جھڑک کر آگے جانے لگا جب عثمان نے اسکو پیچھے سے پکارا سر آپ تو فجر پڑھ کر نکلیں گے ناں ؟ کچھ سامان اب بھی رہتا ہے میں مارکیٹ جا کر لے آؤں ؟
عمر نے بس سر ہلایا تھا تب ہی اسکو معراج سلطان کی کال آنے لگی وہ نہیں اٹھا سکتا تھا معراج ایک بار پھر اس سے ہال آنے کی ضد کرتے وہ نہیں جا سکتا تھا
اس کے اپنے غم تھا فون بج بج کر خاموش ہوگیا تھا عمر نے موبائل پاور آف کر دیا تھا اور عثمان کو دیکھے بغیر بولا تھا میں سونے جا رہا ہوں اگر قیامت بھی آجائے تو مجھے اٹھانا مت کم از کم فجر سے پہلے تو بالکل نہیں کوئی اگر میرا پوچھنے آئے تو کہہ دینا میں شہر میں نہیں ہوں وہ بول کر جا چکا تھا اس بات سے لا علم کے حشر تو برپا ہو چکا ہے اب بس اپنے بچاو کا سامنا کرنا باقی تھا وہ نہیں جانتا تھا کہ آج کے بعد اسکو سکون کی نیند شاید ہی کبھی نصیب ہوگی
اس کے چہرے پہ ایک بار پھر ازیت تھی
سفیر سیاہ شیروانی میں ملبوس گاڑی کی پچھلی سیٹ پہ بیٹھا تھا آج بھوری آنکھو میں ایک الگ ہی چمک تھیں ڈرائیور گاڑی چلا رہا تھا وہ لوگ سیلون پہنچ گئے تھے سفیر نے مہر ماہ کو کال کی تھی وہ باہر نکل آئی تھی اس نے سرخ رنگ کی پلیں ساڑھی پہن رکھی تھی اس پہ کوئی کام نہیں ہوا تھا بالکل سادہ
گلے میں ہار اور کانوں میں آویزے بال بیچ والی مانگ نکال کر کس کے جوڑے میں باندھ رکھے تھے
وہ مسکراتی ہوئی آئی تھی ڈرائیور نے اس کے لئے دروازہ کھولا تھا وہ اندر سفیر کے ساتھ بیٹھ گئی تھی
ہا لے کہاں ہے مہر نے سفیر سے پوچھا تھا
سفیر کی مسکراہٹ سمٹی تھی
کیا مطلب وہ اندر ہوگی ناں سیلون میں اور کہاں ہوگی؟
مذاق نہ کریں وہ اندر کیسے ہوگی وہ تو باہر نکل آئی تھی
لیکن ڈرائیور تو میرے ساتھ تھا کوئی اور گاڑی تو یہاں آئی ہی نہیں
یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں وہ آدھا گھنٹہ پہلے سیلون سے جا چکی ہے ڈرائیور تم ہی تو آئے تھے ناں اسکو لینے ؟ اس نے مجھ سے خود کہا کہ وہ باہر جا رہی ہے گاڑی میں ویٹ کرے گی وہ روہانسی سی ہو گئی تھی
آرام سے مہر کالم ڈاؤن وہ اندر ہی ہوگی چل کر دیکھ لیتے ہیں سفیر گاڑی سے اتر آیا تھا مہر اس کے ساتھ اتری تھی وہ اندر نہیں ہے سفیر میں نے اندر دیکھا ہے وہ کہیں نہیں تھی باہر تھی وہ باہر اس نے بولا ہارون سے بات کرنے جا رہی ہے یہاں سگنل نہیں آ رہے یا خدا ہا لے تم کہاں ہو مہر کی آنکھوں میں آنسو آ گئے تھے
تقریبا ایک گھنٹہ ہونے کو آیا تھا مہر اور سفیر نے خود جا کر سیلون کا چپہ چپہ چھان مارا تھا سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ لی تھی لیکن ہا لے کا کوئی نام و نشان نہیں تھا
اب کے سفیر بھی پریشان ہوگیا تھا جبکہ مہر ماہ بس روئے ہی جا رہی تھی
اس نے سفیر کے ہاتھ تھام لئے تھے
کچھ کریں سفیر خدا کے لئے ہا لے کو لے آئیں کہیں سے میں مما کو کیا جواب دوں گی ابا سے کیا کہوں گی یا اللہ یہ کیا ہوگیا میں نے اسکو کیوں جانے دیا
مہر پلیز رونا بند کرو ہم اسکو ڈھونڈ لیں گے میں بڑے پاپا کو کال کرتا ہوں شاہد انکل کو کال کر تا ہوں کچھ نہ کچھ تو پتا لگ ہی جائے گا وہ کہاں جا سکتی ہے بھلا وہ سخت پریشان تھا ہا لے اسکی عزت تھی ظاہر ہے اس نے پریشان ہونا تھا وہ ہا لے کی تمام دوستوں کو کال کر چکا تھا وہ ہال بھی نہیں پہنچی تھی اب سفیر کی پریشانی غصے میں بدلنے لگی تھی
لیکن جو کچھ بھی ہو اسے ہال تو جانا ہی تھا مہر کو ساتھ لے کر وہ ہال کے لئے نکل چکا تھا یہاں سے تو کچھ نہیں ملا تھا شاید ہا لے وہاں پہنچ گئی ہو
مہر ماہ روتے ہو نے اس کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ گئی تھی انہوں نے ہال جانا تھا یہ ضروری تھا
ہا لے گاڑی کی پچھلی سیٹ پہ ہوش و خرد سے بےگانا پڑی تھی نوح گاڑی چلا رہا تھا یاقوت اس آگے بیٹھا تھا لیکن بار بار مڑ کر پیچھے دیکھتا تھا
نوح بھائی بات سنو اس نے سنجیدگی سے گاڑی چلاتے نوح کو پکارا تھا
بولو ؟ وہ سخت بے زار لگتا تھا اس نے یہ کام کرنے سے منع کیا تھا لیکن وہ کیا کرے کہ اسکی مجبوریاں تھیں مجھے نہ یہ لڑکی چاہئے چاہے کچھ دن کے لئے ہی سہی وہ بے ہوش پڑی ہا لے کو دیکھتے کہہ رہا تھا
یاقوت یہ نہیں یہ لڑکی کبھی بھی نہیں ہماری ڈیل یہ نہیں ہوئی تھی میں تمھیں ایسا ویسا کچھ نہیں کرنے دوں گا تمہیں اگر لڑکی ہی چاہیے تو تمھارے جیسی ہزار لڑکیاں اس وقت اویلیبل ہیں تم انکے ہی لائق ہو یہ لڑکی ایسی نہیں ہے اس کے بارے میں سوچنا بھی نہیں وہ دو ٹوک لہجے میں بولا تھا
میں نے کہا مجھے یہ لڑکی چاہئے مطلب چاہئے وہ برھمی سے بول رہا تھا ٹھیک ہے کچھ دنوں کے لئے نہیں لیکن کم از کم آج رات کے لئے یہ میری ہے تم ذرا دیکھو تو سہی اس کو کتنا کامل حسن ہے یار وہ گردن موڑے ہا لے کو دیکھتے ہوئے کہہ رہا تھا
دیکھو یاقوت یہ معصوم ہے ہم پہلے ہی اس کے ساتھ بہت ظلم کر رہے ہیں کچھ رحم کرو اس پہ ہماری بھی ایک بہن ہے
ہماری نہیں نوح تمہاری نرمین تمہاری بہن ہے وہ چبا چبا کر بولا تھا یہاں آگے پولیس کالونی میں صائم کا فلیٹ ہے وہاں روک دینا گاڑی ہم آج اس لڑکی کو وہیں رکھیں گے فارم ہاؤس نہیں جائیں گے ڈیڈ کو پتہ چل جائے گا صبح ہوتے ہی جو مرضی کرنا اسکا مجھے اس سے کوئی مطلب نہیں ہوگا بلکہ ابھی روکو گاڑی ایک منٹ اس نے ایک خالی سڑک پہ گاڑی رکوائی تھی
نوح نے نہ چاہتے ہوئے بھی گاڑی روک دی تھی یاقوت اتر کر پیچھے جا کر بیٹھ گیا تھا اس نے ہا لے کے ہاتھ کو چھونا چاہا جب نوح حلق کے بل غرایا تھا
ہاتھ مت لگانا اسکو یاقوت ورنہ بہت برا ہوگا وہ اچھی لڑکی ہے میں تمھیں اس کے ساتھ کچھ غلط نہیں کرنے دوں گا
یاقوت نے ظاہر نہیں ہونے دیا لیکن وہ اندر سے ڈر گیا تھا وہ نوح کو جانتا تھا وہ کسی کا لحاظ نہیں کرتا تھا
اوکے اوکے کول میں نہیں ہاتھ لگاتا ویسے بھی ہم گھر جا رہے ہیں ناں میں ڈیڈا سے بات کروں گا یہ لڑکی آج میری ہے نوح تم نے جو کرنا ہے تم کر لینا وہ چیلنجنگ انداز میں بولا تھا
نوح خاموش ہوگیا تھا وہ اس سے بحث نہیں کر سکتا تھا یاقوت کی سوچ بچکانہ تھی اور بچوں کو کیسے منایا جاتا ہے بھلا کھیل کھیل کر
مہر اور سفیر ہال پہنچ گئے تھے معراج سلطان کو ساری بات بتا دی گئی تھی انکی حالت ایسی تھی جیسے کاٹو تو لہو نہیں بدن میں حسینہ یوسف سلطان شمس حسن سب پریشان تھے سب کو ہا لے کی فکر تھی حسینہ اور مہر کا تو رو رو کر برا حال تھا فروا بھی پریشان ہونے کی اداکاری کر رہی تھیں جب مہر ماہ انکو ذرا سائیڈ پہ لے کر گئی تھی اب وہ دونوں ایک دوسرے کے آمنے سامنے تھیں
یہ سب آپ نے کیا ہے؟ بتائیں مجھے ؟ اگر ان سب میں میری بہن کو کچھ بھی ہوا تو آپ دیکھ لیجئے گا میں آپ کے ساتھ کیا کرتی ہوں اگر آپ کچھ جانتی ہیں تو صاف صاف بتا دیجئے خدا کے لئے بتا دیں میری بہن کہاں ہے وہ سرخ آنکھوں کے ساتھ حلق کے بل چلا رہی تھی
کیا بکواس کر رہی ہو تم مہر میرا بھلا اس لڑکی سے کیا واسطہ جب میں شادی کے لئے مان گئی تو میں بھلا ایسی حرکت کیوں کروں گی تمہارے لئے بہتر ہے کہ اپنی اپنی بہن کو ڈھونڈو نہ کہ میرے سر پہ سوار ہوجاؤ ٹھیک ہے میں اسکو پسند نہیں کرتی ہوں لیکن یہ سب کچھ یہ سب بہت زیادہ ہے میں اس کے ساتھ ایسا کبھی نہیں کر سکتی ذرا سے فاصلے پہ کھڑے یوسف سلطان اور سفیر نے انکی باتیں سن لی تھیں وہ دونوں ابھی کچھ اور بھی بول رہی تھیں لیکن سفیر وہاں سے ہٹ گیا تھا
سفیر نے پولیس کو کال کر دی تھی اس وقت ایس ایچ او اور ڈی آئی جی ہال پہنچ گئے تھے سفیرا ور معراج سلطان ان سے بات کر رہے تھے
آپ نے سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی ہے؟ ایسے کیسے میری بیٹی کہیں جا سکتی ہے آپ شہر میں ناکہ بندی کروا دیں ہر گاڑی کی چیکنگ شروع کردیں مجھے میری بیٹی چاہئے وہ برہم تھے وہ شاک تھے وہ غمگین تھے
انکو لگتا تھا جیسے کسی نے انکے دل کو کسی تیز دھار برچھی سے کاٹ دیا ہو
جج صاحب ایک ہی فوٹیج کو ایک ہزار بار دیکھ چکا ہوں ہا لے بیٹی خود گاڑی میں جا کر بیٹھی ہیں گاڑی کی نمبر پلیٹ فوٹیج میں نہیں دکھ رہی میں نے بزات خود ہر زاوے سے دیکھا ہے آپ کی بیٹی خود اس گاڑی میں جا کر بیٹھی تھیں اوراس گاڑی کو بھی زیادہ ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں پڑی سیلون سے ذرا آگے جا کر جہاں سی سی ٹی وی کمرہ کی رینج ختم ہوتی ہے گاڑی ہم نے وہاں سے برآمد کر لی ہے ڈرائیور بھی ہمیں مل گیا ہے لیکن بد قسمتی سے وہ گونگا ہے لیکن آپ فکر نہ کریں ایسے گونگوں کو زبان دینا آتا ہے ہمیں
حسن گاڑی کی چابی لاؤ میں خود ڈھونڈ کر لاؤں گا اپنی بیٹی کو وہ کہیں نہیں جا سکتی مجھے یقین ہے وہ میری بیٹی ہے میں اسکو ڈھونڈ لاؤں گا
حسن چابی لینے چلا گیا تھا
سفیر لب بھینچے یہاں سے وہاں چکر لگا رہا تھا
اے بات سنو اس نے ایس ایچ او کو انگلی کے اشارے سے پاس بلایا تھا
جی سر وہ تابعداری سے بولا تھا
وہ لڑکی وہ مجھے چاہئے (اسکا لاکھوں کا ہیئر کٹ بکھرا ہوا تھا)کہیں سے بھی لاؤ کیسے بھی لاؤ جتنا پیسہ چاہئے لے لو جتنی فیروز چاہئے میں دوں گا وہ چبا چبا کر بول رہا تھا (اسکی برانڈڈ شیروانی پہ سلوٹیں پڑ گئی تھیں)چاہے تم اسکو زندہ لاؤ یا مردہ اسکی مسخ شدہ لاش لاؤ یا اسکا کیا ہوا جسم (اسے زندگی میں کبھی کسی چیز کے لئے اتنا انتظار اتنی محنت نہیں کرنی پڑی تھی وہ کبھی کسی چیز کے لئے اتنا نہیں تڑپا تھا وہ فاتح تھا)مجھے وہ چاہئے وہ کہیں نہیں جا سکتی اسکو آنا ہوگا اپنے پیروں پہ چل کر آئے یا اسکو اسٹریچر پہ ڈال کر لاؤ اسکو حساب دینا ہوگا اسے ذلت کا نشان بنا دوں گا میں اسکی زندگی جہنم سے بھی بد تر بناؤں گا میں اس نے مجھے دھوکہ دیا ہے میں اسکو عبرت کا نشان بنا دوں گا اسے لے کر آؤ جاؤ اسکی آنکھیں سرخ تھیں جیسے ابھی خون ٹپک پڑے گا
ایس ایچ او نے سر ہلایا تھا
سر میں اپنی پوری کوشش کروں گا
سفیر ایک بار پھر یہاں سے وہاں چکر لگا رہا تھا
آج اسکو پتہ چلا تھا عرش سے فرش پہ گرنا کیسا ہوتا ہے
تب ہی اس کے موبائل پہ یب ہوئی دو بار زوں زوں کی آواز آئی اور پھر سکرین تاریک ہوگئی
ایسے جیسے غاریں تاریک ہوتی ہوں سفیر نے موبائل پہ انگلیاں چلائیں میسج کھولا وہ ایک غیر شناسا نمبر تھا جس سے سفیر کو ایک ویڈیو اور کچھ تصاویر موصول ہوئی تھیں
تصویر میں نظر آنے والا چہرہ شناسا تھا وہ اس چہرے کو کیسے بھول سکتا تھا وہ ہا لے کا چہرہ تھا
حسن ہال کے ایک کونے میں گھاس پہ نفل پڑھ رہا تھا اس نے بھورے رنگ کی شیروانی پہن رکھی تھی اس کے جوتے وہیں گھاس پہ اس کے قریب رکھے تھا اس نے سلام پھیرا تھا اور پھر دعا کے لئے ہاتھ اٹھا لئے تھا وہ زارو قطار رو رہا تھا روتے ہوئے اسکی ہچکیاں بندھ گئی تھیں
یا اللہ میری بہن کو واپس لے آئیں میں جانتا ہوں میں نے کبھی بہت زیادہ اچھے کام نہیں گئے لیکن اب کروں گا میں نے کبھی پابندی سے نماز نہیں پڑھی لیکن اب پڑھوں گا میں اس سے بہت لڑتا تھا ناں اب نہیں لڑوں گا بس ایک بار صرف ایک بار اسکو واپس لے آئیں اسکو سہی سلامت واپس لے آئیںا للّ آئی سویر آئی پر و میس میں ہر وہ کام کروں گا جو آپ کو پسند ہے بس میری بہن کو واپس لے آئیں میں مر جاؤں گا اللہ میں مر جاؤں گا پلیز اسکو واپس لے آئیں پلیز اس نے مجھ سے کہا تھا اس نے کہا تھا میں اس کے ساتھ چلوں میں نہیں گیا اللہ میں کیوں نہیں گیا میں کیوں نہیں گیا لعنت ہو مجھ پہ میرے پیدا ہونے پہ لعنت میں کیوں نہیں گیا وہ چیخ چیخ کر رو رہا تھا اسکا دل پھٹ رہا تھا یا اللہ میں اب کبھی کسی چیز کے لئے اسکو منع نہیں کروں گا چاہے کچھ بھی ہوجائے بس ایک بار صرف ایک بار اسکو واپس لا دو میں کیوں نہیں گیا اس کے ساتھ کیوں کیوں کیوں وہ گھاس پہ ہاتھ مار مار کر رو رہا تھا
وہ کبھی دعا کرتا کبھی روتا اور کبھی خود کو کوستا وہ وقت کو پیچھے نہیں لے جا سکتا تھا جہاں وہ ہا لے کے ساتھ جانے کو منع نہ کرتا
کتنے بے بس ہوتے ہیں ناں انسان ؟
عثمان نے گاڑی پارکنگ ایریا میں کھڑی کی تھی اسکی گاڑی کے پیچھے ہی یاقوت اور نوح کی گا ڑی تھی شہر میں ہر جگہ ناکہ بندی تھی اس لئے نوح نے ہا لے کو ڈگی میں ڈالا اور یہاں لے آیا یہ سپر مارکیٹ اس کے دوست کی تھی یہ پارکنگ ایریا سیف تھا پولیس ہر کہیں ڈھونڈ لیتی لیکن یہاں آنے کے با رے میں وہ سوچتے بھی نہیں ہم یہاں کیوں ہیں نوح یار میں بور ہو گیا ہوں یہاں بیٹھے بیٹھے چلو نہ صائم کے فلیٹ پہ چلتے ہیں یا پھر کہیں اور لیکن کم از کم اس غار سے نکالو مجھے وہ کوفت زدہ تھا
مجھے انکل نے یہاں ٹھہر نے کو کہا ہے اور اگر اب تم کچھ بھی بولے تو میں انکو بتا دوں گا کہ تم اپنے دوستوں کے ساتھ نہیں ہو بلکہ اس لڑکی کو اغوا کرنے میں میرے ساتھ شامل رہے ہو وہ سامنے دیکھتے ہوئے بول رہا تھا تم کچھ بھی کہو مجھے اس لڑکی سے بدلہ لینا تھا اور ابھی بھی میرا دل ٹھنڈہ نہیں ہوا میں تو اس کے ساتھ وہ کرنا چاہتا ہوں کہ یہ لڑکی ساری زندگی یاد رکھے اور تم چاہے مجھے چار گھنٹے بھی یہاں بٹھا کر رکھو میں اس کے ساتھ وہ سب ضرور کروں گا جسکی یہ حقدار ہے میں اپنا بدلہ لوں گا وہ تنفر سے کہہ رہا تھا
نوح نے جیسے اسکی بات سنی ہی نہیں ہو
ہاں تم اس سے بدلہ لو گے کیونکہ تمہارا بس ہی اسی پہ چلتا ہے بلکہ اس پہ بھی نہیں چلتا یہ لڑ کی اگر ہوش میں ہوتی تب تمھیں بتاتی کہ وہ کیسی آفت ہے تمہارا بس صرف کمزور لوگوں پہ چلتا ہے میرے بھائی لو بدلہ لو شاباش تم اپنے قد سے بڑے دشمن کو چھوڑ دیتے ہو کیونکہ تم اس سے ڈرتے ہو لیکن تم فکر نہ کر و تم اس کمزور سے بدلہ لو میں تمھارے طاقتور دشمنوں سے نمٹ لوں گا کیونکہ میں مرد ہوں عورتوں سے مقابلہ نہیں کرتا میں وہ آنکھوں میں تمسخر لئے بول رہا تھا
یاقوت حسب توقع بپھر گیا تھا
کیا مطلب ہے تمہاری بات کا میں سب سے بدلہ لے سکتا ہوں میں بھی مرد ہوں اور میں اپنا بدلہ خود لے سکتا ہوں مجھے تمہاری ضرورت نہیں ہے وہ غصے سے کہہ رہا تھا
یار ہم دونوں بھائی ہیں میں بدلہ لے لوں یا تم اس میں کیا فرق ہے اور ویسے بھی تم لڑکی کو سمنبھال لو یہ بہت بڑی بات ہے جس کی بات میں کر رہا ہوں وہ تم سے بہت اوپر کی چیز ہے یار میں ہوں ناں اس کے لئے تم دیکھنا میں لوں گا اس سے بدلہ تمہارا بدلہ کیونکہ میں عورتوں سے بدلے نہیں لیتا مجھ میں مردوں سے لڑنے کی ہمت ہے وہ اسکو اکسا رہا تھاا ور وہ اس میں کامیاب بھی ہو رہا تھا
نوح مجھے بتاؤ مجھے کیا کرنا ہوگا یہ ثابت کرنے کے لئے کہ میں یاقوت مرزا اپنا بدلہ لے سکتا ہوں مجھے کسی کی ضرورت نہیں ہے میں کسی سے بھی لڑ سکتا ہوں اور یہ ثابت کرنے کے لئے کہ میں مرد ہوں وہ ایک ایک لفظ پہ زور دیتے ہوئے بول رہا تھا اسکی آنکھیں سرخ ہو چکی تھیں
چھوڑو یار رہنے دو روتے رہو گے پھر یا پھر انکل سے جا کر میری شکایت کرو گے لڑکیوں کی طرح مرد بننے کو ہمّب چاہیے ہوتی ہی جگرا چاہیے ہوتا ہے اور تم تم تو ابھی بچے ہو چلو ہم صائم کے فلیٹ پہ چلتے ہیں وہ گاڑی سٹارٹ کرنے لگا تھا یاقوت نے اسکا ہاتھ پکڑ لیا تھا
مجھے بتاؤ مجھے کیا کرنا ہوگا اس نے ایک ایک لفظ پہ زور دیا تھا نوح نے کندھے اچکائے تھے
اوکے کول تو یہ سامنے جو ایس پی گاڑی کھڑی ہے جانتے ہو کس کی ہے؟ عمر حیات عمر حیات وہ بول رہا تھا اور یاقوت غور سے سن رہا تھا یاد ہے عمر کون ہے؟ اسکے لہجے میں استہزا تھا وہی جس نے پچھلے مہینے تمہاری پارٹی پہ ریڈ لگایا تھا اور تمہاری ساری سٹاک ڈرگز اور امپورٹڈ شراب ضبط کر لی تھی(یاقوت نے غصے سے مٹھی بھینچ لی تھی) کتنی مشکل سے نکلے تھے تم اس کیس سے اف مجھے تو سوچ کر بھی جھرجھری آ رہی ہے کتنی بےعزتی ہوئی تھی تمہاری کتنے دن انکل نے تمھیں گھر سے نکلنے نہیں دیا تھا اور اسی کی وجہ سے تو سینا نے تم سے بریک اپ کیا تھا کیونکہ وہ اس ایس پی کو دیکھ کر اسکی گرویدہ ہوگئی تھی (یاقوت کی آنکھوں میں مرچیں بھر نے لگی تھیں وہ)اسکی سب سے محبوب گرل فرینڈ تھی
لیکن خیر تم کیا کر سکتے ہو تم بھلا کر ہی کیا سکتے ہو بھائی لیکن ٹینشن نہ لو میں ہوں ناں ایسا بدلہ لوں گا یاد رکھے گا یہ ایس پی
اگر تم میری جگہ ہوتے تو کیا کرتے ؟ وہ مشکوک لہجے میں پوچھ رہا تھا
نوح مسکرایا تھا تیر نشانے پہ لگا تھا وہ اسکی کمزوری جانتا تھاآہ بس کبھی کسی کی کمزوری نہ کسی کے ہاتھ لگے میں وہ کھل کر مسکرایا تھا میں یہ کرتا کہ یہ جو لڑکی ہے ناں پیچھے اسکو اٹھاتا اور اس ایس پی کی گاڑی میں ڈال دیتا پھر میں یہ کرتا کہ صبح ہونے سے پہلے اس لڑکی کے باپ اور منگیتر کو کال کرتا اور انکو بتاتا کہ انکی لڑ کی کہاں ہے تم جانتے تو ہو گے وہ لوگ کون ہیں ایک یوایس پی کی نوکری جاتی اور دوسرا اسکی سارے شہر میں ر یپوٹیشن خراب ہوتی تیسرا وہ لوگ اسکے ساتھ وہ کرتے کہ اس ایس پی کی نسلیں یاد رکھتی چوتھا یہ آفت می لڑکی اس آد کی زندگی حرام کر دیتی نہ اسکو زندہ لوگوں میں چھوڑتی نہ مردوں میں اور آخری اور سب سے بڑی بات وہ ایک ایسے گناہ کی سزا بھگتتا جو اس نے کبھی کیا ہی نہ ہوتا کسی بھی انسان کے لئے سب سے بڑی سزا یہی ہوتی ہے کہ وہ کسی ایسے جرم کی سزا کاٹے جو اس سے سر زد ہی نہ ہوا ہو یہ سزا یا تو انسان کو پاگل کردیتی ہے یا مار دیتی ہے میں تو اپنے دشمن کے ساتھ یہی کرتا وہ سامنے گاڑی کو دیکھتے ہوئے بول رہا تھا
خیر چلو صائم کے فلیٹ چلتے ہیں ورنہ تم پھر بچوں کی طرح رونے لگو گے وہ اب اسکے چہرے کو دیکھتے ہوئے بولا تھا تم اندر جا کر اس کے ڈرائیور کو مصروف رکھو میں یہاں سنبھال لوں گا وہ اب گا ڑی کو دیکھ رہا تھا اسکی آنکھوں سے شعلے نکل رہے تھے
لیکن تم اکیلے کیسے میں تمہارے ساتھ یہاں ۔۔ ۔ یاقوت نے اسکی بات کاٹی تھی
بس میں نے جو کہا ہے وہ کرو میں مرد ہوں اپنا بدلہ اکیلے بھی لے سکتا ہوں میں اپنے سے ہزار گنا طاقت ور دشمن سے اپنا بدلہ خود لے سکتا ہوں مجھے اپنے سینے پہ انگلی رکھی تھی یاقوت مرزا کوا پنا بدلہ لینے کے لئے کسی نوح مرزا کی ضرورت نہیں
اور اسکا مکمل حسن جو تمھیں کچھ دیر قبل اٹریکٹ کر رہا تھا اسکا کیا؟ وہ سنجیدہ تھا
ارے لعنت بھیجو حسن پہ پہلے میں یہ تو ثابت کر دوں کہ میں "مرد "ہوں
وہ کہہ کر گاڑی سے اتر گیا تھا
نوح بھی گاڑی سے نیچے اترا تھا ابھی اسکو بہت کام کرنے تھے ڈرائیور سے گاڑی کی چابی لا نی تھی سی سی ٹی وی فوٹیج ڈیلیٹ کروانی تھی عمر کی گاڑی کی ڈگی سے اسکا سامان نکال کر اسکی جگہ ایک جیتا جا گیا وجود اندر ڈالنا تھا افف اللہ ایک نوح اور اپنے کام
اس نے ایک مرد سے بچا کر ہا لے کو دوسرے مرد کے حوالے کیوں کیا تھا؟ کیونکہ اس رات اس ریسیوران میں نوح مرزا بھی موجود تھا اس نے عمر کو ہا لے کے ساتھ بیٹھے دیکھ لیا تھا اس نے عمر کی آنکھیں پڑھ لی تھیں وہ ہا لے کو ایسے مرد کے حوالے کر رہا تھا جو خود تو مر جاتا لیکن اس لڑکی پہ حرف نہ آنے دیتا وہ ہا لے کو ایک جانور سے بچا کر ایک انسان کے حوالے کر رہا تھا اس لئے نہیں کیونکہ وہ عظیم تھا
بلکہ اس لئے کیونکہ اس کے گھر میں اسکی بہن تھی
سفیر نے اس ویڈیو پہ پلے کا بٹن دبایا تھا ویڈیو چلنے لگی تھی منظر ابھر ابھر کر آ رہے تھے وہ کسی ہسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج تھی اس فوٹیج میں چار لوگ نظر آتے تھے ایک ہا لے سلطان دوسرا ڈاکٹر تیسری سسٹر اور چھوتا اسٹریچر پہ لیٹا عمر حیات وہ زرد لباس والی لڑکی ہاتھ ہلا ہلا کر ڈاکٹر سے کچھ کہہ رہی تھی اس کے چہرے پہ برہمی تھی ویڈیو یہیں ختم ہوجاتی ہے سفیر نے کانپتے ہاتھوں سے دوسری ویڈیو چلائی تھی اس میں وہی لڑکا اب ہسپتال کے بیڈ پہ لیٹا تھا پچھلی فوٹیج میں نظر آنے والی لڑکی نے اس فوٹیج میں میرون لباس پہن رکھا تھاوہ اس کے پاس بیٹھی کوئی بات کر رہی تھی یہ ویڈیو بھی بس پینتالیس سیکنڈ کی تھی سفیر نے اب دھڑادھڑ تصویروں کو کھولنا شروع کیا تھا اس لڑکی نے یہاں سیاہ لباس پہن رکھا تھا سامنے بیٹھا لڑکا اور وہ اس تصویر میں مسکرا رہے تھے چند اور اگلی تصویر شاید ایک مال کی تھی وہ لڑکا اس تصویر میں ہا لے کو کوئی شاپنگ بیگ تھما رہا تھا اگلی تصویر جان لیوا تھی وہ کسی ہسپتال کی consent form کی تصویر تھی
اجازت نامہ برائے انتقال خون
اس فارم میں مریض کے رشتے داروں کے خانے میں ہا لے سلطان کا نام لکھا تھا اور مریض سے تعلق نوعیت کے کے خانے میں "بیوی "لکھا تھا مریض کا نام عمر حیات تھا سفیر نے بے اختیار دیوار کا سہارا لیا تھا اسکو کسی چیز کا یقین نہیں آ رہا تھا اس کے کان سائیں سائیں کر رہے تھے اسکی آنکھیں شاک سے پھیل گئی تھیں یہ کیا ہو گیا تھا اس کے ساتھ ؟ وہ فاتح تھا اس نے جس چیز کی آرزو کی تھی اس کو ہر وہ چیز ملی تھی آج کیسے کس مقام پہ اس سے کیا چھینا گیا تھا آہ یہ کیسی تکلیف تھی یہ کیسی ازیت تھی اسکو سمجھ نہیں آ رہا تھا اسکو کیسے ہینڈل کرنا ہے اسکو پتہ نہیں تھا اسے بس جیت کا جشن منانا آتا تھا ہارنے کا دکھ کبھی جھیلا ہی نہیں تھا آج تک کبھی کچھ ہارا ہی نہیں تھا مات تو آج تک کبھی کھائی ہی نہیں تھی اس کے دل سے خون رسنے لگا تھا وہ نیچے زمین پہ بیٹھتا چلا گیا فروا اس کے پاس بیٹھی اس سے کچھ پوچھ رہی تھیں یوسف سلطان کیا کہہ رہے تھے وہ کچھ نہیں سن رہا تھا وہ کچھ نہیں دیکھ رہا تھا سارے منظر دھندھلےتھے ساری آوازیں نوحہ لگتی تھیں اس کی آنکھیں ویران تھیں بنجر اسکے ہونٹ مقفل تھے
فروا نے نیچے گرا اسکا موبائل اٹھایا تھا اس پہ چلنے والا منظر اس نے یوسف سلطان کی روح کھینچ لی تھی پاس کھڑی حسینہ نے منہ پہ ہاتھ رکھ لیا تھا مہر پھٹی پھٹی آنکھوں سے اس منظر کود یکھ رہی تھی
مہر تم جانتی ہو یہ لڑکا کون ہے؟ سفیر کی پھٹی ہوئی آواز بلند ہوئی تھی
مہر نے آنسو پونچھے تھے کچھ بولی نہیں سفیر یکدم اٹھ کھڑا ہوا تھا
اس نے مہر کا بازو سختی سے دبوچ لیا تھا
میں پوچھ رہا ہوں کیا تم جانتی ہو یہ لڑکا کون ہے وہ بلند آواز میں چلایا تھا
وہ ۔۔ وہ ہا لے کا دوست ہے اس نے مجھے یہی بتایا تھا وہ روتے ہوئے بولی تھی یوسف سلطان کا دل جیسے کسی نے چیر کر رکھ دیا ہو وہ گرنے لگے تھے جب حسن نے انکو سہارا دیا اور پاس رکھے صوفے پہا نکو بٹھا دیا ہا لے کو غائب ہوئے چار گھنٹے ہونے کو آئے تھے مہمانوں کو رخصت کر دیا گیا تھا اب ہال میں بس اکا دکا لوگ تھے معراج اور شاہد ابھی تک واپس نہیں آئے تھے وہ اب تک ہا لے کو ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے تھے معراج بار بار عمر کو کال کرتے تھے لیکن اسکا نمبر بند تھا وہ اس کے بنگلے پہ بھی گئے تھے لیکن نہ اسکی گاڑی وہاں تھی اور نہ وہ خود اسکا گھر تاریکی میں ڈوبا تھا ساتھ والوں کے چوکیدار سے پوچھنے پہ پتہ چلا تھا کہ وہ آج نواب شاہ کے لئے نکل گیا ہے اس کو عثمان نے یہی بتایا تھا سو اس نے بتا دیا جیسے ہی معراج سلطان اپنی گاڑی میں وہاں سے نکلے عثمان گاڑی لئے آ دھمکا تھا لیکن اس بار صورتحال مختلف تھی گاڑی میں گیا سامان تھا لیکن جو واپس آیا تھا وہا یک انسان کا وجود تھا فروا سفیر کا بازو پکڑے اسکو ذرا فاصلے پہ لے گئی تھیں وہ ہارے ہوئے انداز میں ان کے ساتھ گھسٹتا چلا گیا اس نے کندھے ڈھیلے چھوڑ رکھے تھے آنکھیں بالکل ویران تھیں جیسے کوئی صحرا ہو
سفیر بیٹے ہوش کرو کیا ہو گیا ہے تمھیں وہ ایک بد کردار لڑکی تھی بھاگ گئی ہے وہ اب تم بھی اس پہ لعنت بھیجو سمبھالو خود کو تم میرے بیٹے ہو تم سفیر سلطان ہو تم شیر ہو یوں ہمت نہیں ہار سکتے تم
یہ سب کیا ہو گیا ممی ؟ میں برباد ہوگیا ہوں سب خاک ہو گیا ہے میں فاتح تھا میں کنگ تھا یہ میرے ساتھ کیا ہو گیا ہے اس لڑکی نے میرے ساتھ کیا کر دیا ہے؟ میں کس منہ سے باہر جاؤں گا کیسے لوگوں کا سامنا کروں گا میری عزت مٹی میں ملا دی ہے اس نے وہ دھیمے مگر ہا رے ہوئے لہجے میں بول رہا تھا
شمس ذرا فاصلے پہ کھڑے یوسف سلطان کو سنمبھالنے کی کوشش کر رہے تھے انکو بس دو ہی لوگ ہینڈل کر سکتے تھے ایک موجود نہیں تھا دوسرا اس پوزیشن میں نہیں تھا
کچھ نہیں ہوا ہے بیٹے اب بھی سب کچھ ہمارے ہاتھ میں ہے ہم سب کچھ فکس کر سکتے ہیں نیوز پیپرز وہی چھا پیں گے جو ہم کہیں گے ٹی وی پہ وہی دکھایا جائے گا جو ہم انکو دکھانا چاہیں گے اب یہ تمھارے ہاتھ میں ہے کہ تم اپنی عزت بچانا چاہتے ہو یا پھر خود کو برباد کرنا چاہتے ہو وہ اسکو سمجھا رہی تھیں
کیا کہنا چاہتی ہیں آپ وہ شکست خوردہ لگتا تھا
تمہاری شادی تمہاری کزن سے ہوتی ہے ہر کسی کو یہی بات پتہ ہے کارڈ پہ ہا لے کا نام نہیں تھا یہا سکی خواہش تھی کارڈ پہ "بنت معراج "لکھا ہے اور مہر اسکی ولدیت کے خانے میں بھی ہم نے آج تک معراج ہی لکھو ایا ہے انکی آنکھیں چمک رہی تھیں تم مہر سے نکاح کر لو سفیر نے اپنی کہنی چھڑوائی تھی
یہ نہیں ہوگا ممی میں ہا لے کے علاوہ کسی اور سے شادی نہیں کروں گا وہ سختی سے بولا تھا
تو کون کہتا ہے کہ تم اس سے شادی نہ کروا ؟