Chapter 18: باب 18

اسی بات سے یاد آیا تمھیں یہ پتہ ہے کہ یہ بات بجو کو بھی پتہ ہے انہوں نے اس دن مجھ سے پوچھا تھا اور میں نے بتا دیا

ہاں مجھے پتہ ہے وہ جیسے بے دھیانی میں بول گیا تھا

لیکن تمھیں کیسے پتا میں نے تو تمھیں نہیں بتایا ہا لے حیران ہوئی تھی

نہیں میرا مطلب ہے ظاہر ہے اسکو پتہ لگنا ہی تھا مدحت نے اسکو بتایا تھا کہ تم اسکی مایوں والی رات گھر پہ نہیں تھیں اس نے بات سنبھال لی تھی

اچھا خیر دفع کرو میں حسن کی ویڈیو انسٹا پہ لگا رہی ہوں وہ چہکتی ہوئی بولی تھی

ہا لے نے اسکے ماسک اتارنے والی ویڈیو انسٹاگرام پہ پوسٹ کر دی تھی وہ اپنے موبائل پہ لگی تھی جب اسکی نظر ایک ویڈیو پہ پڑی یہ انکی یونی ورسٹی قیلو کی کسی شادی کی ڈانس کلپ تھی ہا لے کو یکدم شر ارت سوجھی تھی یہ دیکھو ہارون میں بھی اپنی شادی پہ ایسا ڈانس کروں گی

میں ٹانگیں توڑ دوں گا وہ ویڈیو دیکھے بغیر بولا تھا

پہلے دیکھ تو لو وہ خفا ہوئی تھی

نہیں دیکھنی اور خبر دار جو تم نے ایسی کوئی حرکت کی ہا لے میں واپس آ کر چھوڑوں گا نہیں تمھیں وہ اسکو وارن کرتے ہوئے بولا تھا

جبکہ ہا لے یکدم سیدھی ہو کر بیٹھی تھی

واپس آ کر مطلب تم کہاں جا رہے ہو؟

اللہ کی زمین بہت وسیع ہے کہیں نہ کہیں چلا ہی جاؤں گا دو دن بعد جا رہا ہوں ٹینشن نہ لو وہ بظاہر ہلکے پھلکے لہجے میں بول رہا تھا لیکن اندر سے کوئی اسکا دل جکڑ رہا تھا

تم میری شادی پہ میرے اتنے بڑے دن پہ مجھے اکیلا چھوڑ کر چلے جاؤ گے تم ایسا کیسے کر سکتے ہو وہ بے یقینی سے بول رہی تھی

ہارون نے کندھے اچکائے تھے وہ اسکی طرف نہیں دیکھ رہا تھا اسکا سر جھکا ہوا تھا وہ اپنے مو بائل کی تاریک سکرین پہ انگلی پھیرتے ہوئے بول رہا تھا

اکیلی کب ہوگی تم سب لوگ ہیں تو سہی تمہارے ساتھ

اگر ہا لے کے ساتھ ہارون شاہد نہ ہو تو وہ اکیلی ہی ہوتی ہے یہ تمھارے الفاظ ہیں ہارون وہ دکھ سے کہہ رہی تھی تم کیا چاہتی ہو وہ تمہاری شادی پہ چنا میرےیا گاتا رہے ہا لے سلطان وہ فلم ہے ویلکم ٹو رئیلیٹی حسن باتھ روم کے)دروازے پہ کھڑا طنزیہ سا کہہ کر پھر سے اندر غائب ہوگیا تھا (ابھی چار دفع اور منہ دھونا تھا

میں یہاں نہیں رہ سکتا ہا لے تم سفیر سے شادی کر رہی ہو میں نے تمہارے فیصلے کا احترام کیا اب اگر میں یہاں سے جا رہا ہوں تو یہی شرط تم پہ بھی لاگو ہوتی ہے ہا لے میری شیچؤینسں سمجھو وہ اسکی آنکھوں میں می دیکھتا نر سے بولا تھا

ہا لے خاموش ہوگئی تھی اسکا دل دکھا تھا بہت بری طرح دکھا تھا

یہ ملاقات ایک ہوٹل سویٹ میں ہونا طے پائی تھی فروا نے وہی لباس پہن رکھا تھا جو صبح مہر کے ساتھ اس کیفے میں بیٹھے ہوئے پہن رکھا تھا البتہ میک آپ کو تازہ ٹچ ضرور دیا تھا لپسٹک صبح سے زیادہ ترو تازہ تھی فہیم مرزا اور فروا ایک دوسرے کے آمنے سامنے صوفوں پہ بیٹھے تھے بیچ میں شیشے کی میر حائل تھی فہیم کے صوفے سے ذرا دور اس کے گارڈز کھڑے تھے جبکہ ایک اٹھائیس انتیس سالہ لڑکا ان کے ساتھ بیٹھا تھا اس کی آنکھیں فہیم سے ملتی تھیں وہ انکا بھانجا تھا نوح مرزا اس نے پھولوں والی شرٹ کے ساتھ نیلی جینز پہن رکھی تھی گلے میں کئی طرح کی چین ہاتھ میں بریسلیٹ اسکی رنگت سانولی سی تھی آنکھیں سنہری شاطر سی بال ہلکے گھنگھریالے تھے وہ چبھتی ہوئی نظروں سے سامنے بیٹھی فروا کو دیکھ رہا تھا وہ غیر آرام دہ سا لگتا تھا

تو آپ یہ کہہ رہی ہیں کہ آپ مجھے ہیون دلوا سکتی ہیں میں یہ نہیں پوچھوں گا" کیوں " میں یہ ضرور " پوچھوں گا کیسے " وہ پچپن یا ساٹھ کے قریب کی عمر کا بال کلمؤں سے سفید تھے سیاہ کرتا سوٹ کے اوپر سفید کوٹ پہنے ہوئے وہ کافی ہینڈسم لگتا تھا

میں آپ کو "کیوں "ویسے بھی نہیں بتاؤں گی لیکن میں آپ سے وعدہ کرتی ہوں کہ میں اس کام میں آپ کی مدد کر سکتی ہوں تو اب آپ یہ سنئے کے "کیسے "وہ مسکراتے ہوئے بول رہی تھیں

بات دراصل یہ ہے کہ معراج سلطان کی بیٹی کی شادی ہے دس دن بعد آپ نے بس کرنا یہ ہے کہ اسکی بیٹی کو ایک رات گھر نہیں پہنچنے دینا اور پھر باقی کا سارا کام میرا ہے

میں کچھ سمجھا نہیں اسکی بیٹی کا ہیون سے کیا تعلق وہ اگر گھر نہ بھی پہنچی تو اسکی ریال دہ سے زیادہ شادی کینس ہوجائے گی اس سے مجھے کیا فائدہ ہوگا معراج سلطان اپنی زمین مجھے کیوں دے گا اور اگر آپ یہ کہہ رہی ہیں کہ اس رات میں معراج کو بھی مار دوں تو نہیں میں اسکو ماروں گا نہیں وہ اچھا آدمی ہے فہیم سنجیدگی سے بولے تھے

میں نے کب کہا کہ اسکو مار دو ؟ میں نے کہا اسکی بیٹی گھر نہ پہنچے وہ ایک ایک لفظ پہ زور دیتی بول رہی تھیں جب بیٹی اپنی شادی کی رات گھر نہیں پہنچے گی تو معراج سلطان آدھا مر جائے گا اور آدھا مرا ہوا مرد کاروبار کے معملات نہیں سنمبھال سکتا وہ شرم کے مارے گھر سے نکلے گا بھی نہیں اور اس کے بعد اسکے وارث ہم ہوں گے میں اور میرا شوہر ہم آپ سے ہیون کے سارے معاملات طے کرنے کو تیار ہیں وہ مسکراتے ہوئے بو لی تھیں

ان سب میں آپ کو کیا فائدہ ہوگا مسز سلطان ؟ فہیم نے کافی دیر سے زبان پہ مچلتا سوال بلاخر پوچھ ہی لیا تھا اس لڑکی کی طرف کچھ بہت پرانے حساب ہیں میرے اس لڑکی کی طرف یا پھر شاید اس لڑکی کے چہرے کی طرف کچھ وعدے ہیں جو میں نے اپنے کسی عزیز سے گئے تھے انکی آنکھوں میں کر چیاں بھرنے لگی تھیں کہتے ہیں کسی سے اگر مرتے وقت کوئی وعدہ کرو تو اسکو پورا ضرور کرو مجھ پہ بھی کئی وعدوں کا قرض ہے کئی مظالم کے انتقام لینے کی آگ ہے لیکن بہت جلد میرے جلتے دل کو سکون ملے گا عالم ارواح میں موجود کسی کی پاک روح کو سکون ملے گا بہت جلد مجھ سے دور ہوئے میرے اپنوں کے قتل کا حساب ہوگا بہت جلد وہ سرد سے لہجے میں بول کر خاموش ہوئی تھیں

لڑکی کی تصویر دکھائیں فہیم مرزا کی جگہ وہی نوجوان بولا تھا

فروا نے اپنا موبائل اس نوجوان کے آگے کیا تھا اس میں ہا لے کی تصویر تھی یہ اسکے چہرے کا کلوز اپ تھا اس تصویر میں وہ مسکرا رہی تھی سیاہ آنکھوں میں جیسے خوشیوں کا جہاں آباد تھا اس نوجوان نے چند لمحے اس تصویر کو دیکھا تھا اور اچانک اس کے ذہن میں کچھ کلک ہوا تھا

کہتے ہیں انسان کا دماغ سب سے تیز رفتار ٹائم مشین ہوتا ہے ایک ہی لمحے میں آپ کو صدیوں آگے کی سیر کر وا دیتا ہے اور ایک ہی لمحے میں آپ کو کئی سال پیچھے لے جا کر آپ کے ساتھ ہونے والے اچھے یا برے واقعات آپ کے ذہن کے پردے پہ کچھ دن قبل دیکھی گئی فلم کی طرح دہرا دیتا ہے ایسے ہی ایک لمحے میں نوح مرزا کا دماغ اسکو ڈیڑھ سال پیچھے لے گیا تھا یہاں یہ تصویر والی لڑکی اس کے روبر و کھڑی تھی اسکی آنکھوں میں غصہ تھا چہرے پہ برہمی وہ اکیلی نہیں تھی اس کے ساتھ ایک گرے آنکھوں والا لڑکا بھی تھا نوح مرزا بھی اکیلا نہیں تھا اس کے ساتھ بھی ایک سیاہ آنکھوں والا لڑکا تھا یاقوت مرزا فہیم مرزا کا اکلوتا بیٹا وہ ہر وقت کسی نے کسی مسلے میں پھنس جاتا تھا کسی نہ کسی سے لڑ کر آجاتا تھا اور اگر کسی ہفتے میں یہ دونوں کام نہ کر تا تو اسکا کسی نہ کسی لڑکی سے بریک اپ ہوجاتا وہ لا ابالی سا تھا اس کے لئے زندگی کا مقصد بس لڑائی جھگڑا لڑکیاں اور باپ کا پیسہ بے جا اڑانا تھا نوح ہمہ وقت اسکا سا یہ بنا رہتا جب وہ لڑ کر آیا تو نوح اسکو بچاتا جب اسکا بریک اپ ہوتا تو نوح اسکو چیئر اپ کرتا اور اگر ممکن ہو تو پیچ اپ بھی کروا دیتا لیکن ایسا بس ایک دو بار ہی ہوا تھا ایلیٹ کلاس کی الٹرا ماڈرنل لڑکیاں یاقوت کی بچکانہ غصیاور لا ابالی طبیعت کو زیادہ جھیل نہیں پا تی تھیں مختصر یہ کہ نوح مرزا اسکا کزن کم باڈی گارڈ تھا اس وقت بھی اس نے اپنی عادت سے مجبور مال میں کھڑی اس سیاہ آنکھوں والی لڑکی سے جھگڑا مول لیا تھا

یہ شرٹ پہلے میں نے لی تھی تم نے اسکو میرے ہاتھ سے لیا ہے اس لئے بہتر یہی ہوگا کہ اسکو واپس کر دو وہ انگلی سے شرٹ کی طرف اشارہ کرتی بولی تھی

یاقوت گہرا مسکرایا تھا

میں تو تمھیں یہ شرٹ واپس نہیں کر رہا اب بتاؤ کیا کر لوگی تم بلکہ چلو لے ہی لو ظاہر ہی تم نے یہ شرٹ پہلے لی تھی تو اس پہ تمہارا زیادہ حق ہوا ناں وہ اچانک پینترا بدلتا شرافت سے بولا تھا

نوح نے اسکو غور سے دیکھا تھا اسے پتہ تھا یاقوت اب پھر کچھ نہ کچھ ضرور کرے گا وہ اسکو روک نہیں سکتا تھا "اسے اجازت نہیں تھی وہ بس مسئلہ ہونے کے بعد اسکو "فکس "کر سکتا تھا اسے "حفاظتی اقدام کی اجازت نہیں تھی

گرے آنکھوں والے لڑکے نے بھی مشتبہ نظروں سے اسکو دیکھا تھا

یاقوت نے شرٹ ہا لے کے چہرے کے سامنے کی تھی ہا لے نے شرٹ کو لینے کے لئے ہاتھ بڑ ھآیا تھا جب یاقوت نے مسکرا تے ہوئے اپنا ہاتھ ہا لے کے ہاتھ سے ٹچ کیا تھا ہا لے نے کرنٹ کھا کر ہاتھ پیچھے کیا تھا جبکہ ہارون نے ہتھیلی کا مکا بنا کر سیدھا یاقوت کی ناک پہ دے مارا تھا اسکی ناک سے خون بہنے لگا تھا اسی وقت ہا لے نے جھک کر اپنی ہیل والی سینڈل اتاری تھی اور یاقوت کے سر پہ دے ماری تھی یہ سب اتنا اچانک ہوا کہ نوح کچھ سمجھ ہی نہیں پایا ہارون اسکو دوبارہ مارنے کے لئے آگے بڑھا تھا جب اس کے گارڈ نے اسکو پیچھے سے پکڑ لیا وہ اسکو گھسیٹتے ہوئے دور لے کر جا رہے تھے یاقوت ماربل کے فرش پہ پڑا گالیاں بکتا جا رہا تھا

ہاو ڈئیر یو وچ میں تمھیں چھوڑوں گا نہیں لڑکیاں میری قربت کو ترستی ہیں اور تم تم نے مجھ پہ ہاتھ اٹھایا وہ منہ سے کف نکالتے چلا رہا تھا

ہارون نے خود کو اپنے گارڈ سے چھڑوالیاتھا اور ایک بار پھر اس کے اوپر جھپٹا تھا نوح کا دماغ تھوڑی دیر اور اس فلم کو چلنے دینا چاہتا تھا لیکن فہیم مرزا کی آواز اسکو حال میں لے آئی تھی

کیا تم جانتے ہو اس لڑکی کو؟ وہ نوح سے پوچھ رہے تھے

جی یہ وہی لڑکی ہے جس کے بوائے فرینڈ نے یاقوت کو مارا تھا آپ کو یاد ہے ناں ؟ وہ ان کے کان کے پاس جھک کر بولا تھا فہیم کیسے بھول سکتے تھے

اس واقعے کے بعد تو یاقوت نے گھر میں ایک قیامت برپا کر دی تھی یہاں تک کہ اس نے نوح پہ ہاتھ بھی اٹھایا تھا کہ اس نے وہاں اس لڑکی یا اس کے بوئے فرینڈ کو کچھ کہا کیوں نہیں خیر یہ ماضی تھا ہمارے حال میں ہمارے پاس اس سے زیادہ بڑے مسئلے ہیں

مسز سلطان ہمیں آپ کی یہ ڈیل منظور ہے اس لڑکی سے ہمارے اپنے بھی کچھ حساب باقی ہیں یہ لڑکی اپنی شادی کی رات گھر نہیں پہنچے گی یہ میرا وعدہ ہے لیکن اگر آپ نے وعدہ خلافی کی تو آپ مجھے جانتی تو ہوں گی ہی سلطانز اپنے وعدوں سے نہیں پھرتے تسلی رکھیں آپ فروا اٹھ کھڑی ہوئی تھیں فہیم اور نوح بھی اٹھے تھے تو میں ڈیل ڈن سمجھوں ؟ وہ بھوری آنکھوں کو ان کے چہرے پہ مرکوز کئے پوچھ رہی تھیں

فہیم مرزا نے ہاتھ آگے بڑھایا تھا فروا نے انکا بڑھا ہوا ہاتھ تھام لیا تھا

دن وہ کھل کر مسکرائے تھے

فروا نے اپنا بیگ کہنی پہ اٹکا یا تھا اور اس ہوٹل سویٹ سے باہر نکلتی چلی گئی تھیں

جس دروازے سے وہ باہر نکلی تھیں اسی دروازے سے یاقوت مرزا اندر داخل ہوا تھا فروا کو دیکھ کر ایک آ نکھ دبائی تھی اور ہونٹوں کو سیٹی کے انداز میں گول کیا تھا

اولڈ بیوٹی وہ انکو دیکھتے زیر لب بولا تھا فروا اسکو دیکھ کر مسکراتی ہوئی آگے بڑھ گئی تھیں وہ بازو وا کئے اندر آیا تھا فہیم مرزا کی آنکھیں اسکو دیکھ کر چمک اٹھی تھیں

ڈیڈا ڈیڈا ڈیڈا وہ انکو پکارتا آگے آیا تھا اس نے سیاہ سلک شرٹ کے ساتھ سیاہ ہی خیبر پہن رکھی تھی بالوں کو جیل سے جمائے پیچھے کر رکھا تھا

آئی مسڈ یو ہینڈسم ڈیڈا

میرا بیٹا وہ محبت سے بولے تھے یاقوت نے انکے پاس جا کر انکو گلے سے لگایا تھا اورا نکو زمین سے ذرا سا اوپر اٹھایا تھا

نیچے اتارو مجھے گدھے وہ خفگی سے بولے تھے

ان سے مل کر وہ نوح کی جانب آیا تھا

وہ کچھ خاموش سا تھا یاقوت نے اس سے پنجا ملایا تھا اور پھر اسکو بھی گلے لگایا تھا

کیسے ہو بھائی ؟ وہ ہشاش بشاش سا تھا

بالکل ٹھیک تم سناؤ چھٹی یاں انجوائے کیں ؟

یہ میں تمھیں بعد میں بتاؤں گا پرسنل ہے اس نے آنکھ دبائی تھی پہلے تم مجھے یہ بتاؤ یہ تم موبائل میں ایسا کیا دیکھ رہے تھے کہ مجھے دیکھ کر بھی خوش نہیں ہوئے اس نے موبائل نوح کے ہاتھ سے اچک لیا تھا

نوح نے کوئی مزاحمت نہیں کی

اس کے موبائل میں اسی سیاہ آنکھوں والی لڑکی کے چہرے کا کلوز اپ تھا نوح نے فروا کے موبائل سے یہ تصویر لے لی تھی

یہ لڑکی یہ آئی ریممبر یہ وہی ہے ناں مال والی تم نے کہا تھا یہ پاکستان میں نہیں رہتی اسکی تصو یر کیا کر رہی ہے تمہارے پاس ؟ وہ بپھر گیا تھا

کام ڈاؤن یاقوت اب یہ لڑکی بہت جلد ہمارے ہاتھ آنے والی ہے تم اس سے اپنے بدلے لے سکتے ہو فہیم نے اسکو نا گواری سے ٹوکا تھا

انکل یہ غلط ہے وہ ایک لڑکی ہے ہمیں یہ ڈیل نہیں کرنی چاہیے تھی کچھ بھی ہوجائے کسی لڑکی کی عزت خراب کرنا یہ کچھ ٹھیک نہیں لگتا مجھے وہ بے چین سا لگتا تھا

نوح کیا اب تم مجھے سکھاو گے؟ انکے لہجے میں تمسخر تھا

نوح نے اپنے لب بھینچ لئے تھے

جبکہ یاقوت کھل کر مسکرایا تھا

ڈیڈا مجھے بتائیں آپ نے کیا ڈیل کی ہے اٹس گوئنگ ٹو بی سو مچ فن وہ سوچ کر ہی محضوض ہو رہا تھا

اب وہ دونوں باپ بیٹا صوفے پہ بیٹھ کر کچھ دیر قبل فروا سے ہونے والی ملاقات کو ڈسکس کر رہے تھے

نوح خاموشی سے موبائل کی سکرین پہ اس سیاہ آنکھوں والی لڑکی کی تصویر کو دیکھے گیا

یہ ریستوران ساحل سمندر کے سامنے بنایا گیا تھا باہر جتنی می حبس اور گر تھی اندر کا ماحول اتنا ہی مختلف تھا سفیر نے جس ٹیبل کی ریزرویش کروائی تھی وہ ریستوران کی گلاس وال کے بالکل سامنے تھا ہا لے کو ڈرائیور دس منٹ پہلے یہاں چھوڑ کر گیا تھا سفیر کو ہا لے سے پہلے پہنچنا تھا لیکن اب تک اسکا کوئی اتا پتا نہیں تھا ہا لے کا شدت سے جی چاہ رہا تھا کہ میر پہ سر رکھ کر ذرا دیر کو گردن ہی سیدھی کر لے لیکن اس ریسیوران کا ماحول ایسا تھا کہ تھوڑی ہی دیر میں سب اس پہ ہنسنے لگ جاتے یا تو وہ کسی کی انسٹاگرام سٹوری کا حصہ بن جا تی اس نے آج سیاہ رنگ کا پلیں شفون کا جوڑا پہن رکھا تھا جس کے گلے پہ موٹے موٹے سلور اسٹونز لگے تھے کانوں میں ڈائیمنڈ ائیر رنگ اور گلے میں چین بالوں کو ڈھیلے جوڑے میں باندھ رکھا تھا ہلکے سے میک اپ میں وہ بہت خوب صو رت لگ رہی تھی اس کے سامنے والی میر پہ تین لڑکوں کا گروپ بیٹھا تھا ان میں سے ایک لڑکا کھانا کھا تے ہوئے بار بار مڑ کر اسکی طرف دیکھتا تھا اس ریستوران میں سارے ٹیبل اسی ترتیب سے تھے ایک کرسی بیچ میں جیسے کہ سر براہی کرسی ہو اور اور اس کے دائیں بائیں دو اور کرسیاں رکھی گئی تھیں اس لڑکے کو ہا لے نے بس نوٹ کیا تھا لیکن نظر انداز کر گئی ہا لے کی دائیں جانب والی میر پہ بیٹھے کسی کی سیاہ آنکھوں نے بھی یہ منظر دیکھا تھا اس نے اپنے ساتھ بیٹھے شخص سے الوداعی مصافحہ کیا تھا اب وہ قدم قدم چلتا ہا لے کی ٹیبل کے سامنے جا کر کھڑا ہوگیا تھا ہا لے جو کہ گلاس وال سے باہر دیکھ رہی تھی اسکی موجود گی محسوس نہ کر سکی عمر حیات نے دو انگلیوں سے اسکی ٹیبل پہ ہلکی سی دستک دی تھی ہا لے چونک کر مڑی تھی نظر سے نظر ملی عمر اسکو دیکھ کر گہرا مسکرایا تھا اسکے گال کا گڑھا واضح ہوا تھا ہا لے مسکرا بھی نہ سکی تھی

میں بیٹھ جاؤں ؟ اس نے اجازت چاہی تھی ہا لے کچھ نہیں بولی عمر نے اسکے بائیں جانب رکھی کرسی کو اٹھا کر ہا لے کی کرسی کے بالکل سیدھ میں رکھا تھاوہ اب اس کے سامنے بیٹھ گیا تھا پیچھے کا منظر اسکے وجود کے سامنے چھپ سا گیا تھا وہ لڑکا اب یہاں نہیں دیکھ سکتا تھا

میں نے تمھیں بیٹھنے کو نہیں کہا وہ لوگوں کی موجودگی کو نوٹ کرتی دبی دبی آواز میں بولی تھی

عمر نے کندھے اچکائے تھے

جیسے کہ مجھے ضرورت تھی وہ بے نیازی سے بولا تھا

تم یہاں کیوں آئے ہو؟ دیکھو

تم سمجھو میری بات ہم دونوں کا ملنا ٹھیک نہیں ہے اس رات کی بات اب تم بھول جاؤ جو کچھ بھی ہوا وہ بس ایک اتفاق تھا تم تو اس بات کو سیریس ہی لے گئے ہو اب میری بات سنو تم ابھی کے ابھی اٹھو اور یہاں سے جاؤ میں تمھیں اس بار نرمی سے سمجھا رہی ہوں لیکن اگلی بار میں سختی سے پیش آؤں گی تم مجھے ہراس کر رہے ہو وہ برھمی سے بولتی چلی گئی

اس سارے وقت میں عمر نے ادھر ادھر نہیں دیکھا تھا وہ بس اسکو دیکھ رہا تھا اسی کو سن رہا تھا

آپ کو ہراس میں نہیں وہ براؤن شرٹ والا لڑکا کر رہا تھا وہ جو اس وقت میرے پیچھے بیٹھا ہے اور اس رات جو کچھ بھی ہوا میں نے تو اسکی بات بھی نہیں کی آپ پہلے خود اس بات کو اپنے ذہن سے نکال لیں میرے دماغ سے باتیں نہیں نکلتیں وہ سنجیدگی سے کہہ رہا تھا

ہا لے کے چہرے پہ سایہ سا لہرایا تھا

تم مجھ سے کیا چاہتے ہو؟

عمر چند لمحے اسکو دیکھتا رہا

میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں ہا لے کو لگا تھا جیسے کسی نے اس کےسر پہ دھماکہ کر دیا تھا اس دن میں نے آپ سے کہا تھا نہ میں اب جینا چاہتا ہوں اس کا مطلب یہی تھا میں آپکو دیکھ کر جینا چاہتا ہوں آپ کے ساتھ جینا چاہتا ہوں اور اگر ایسا نہیں ہوا تو میں بس زندہ رہ سکتا ہوں لیکن جی نہیں سکتا آپ کے بغیر زندگی گزر سکتی ہے جی نہیں جا سکتی وہ اسکو دیکھتے ہوئے نرمی سے کہہ رہا تھا اسکا لہجہ کسی کو بھی پگھلا سکتا تھا لیکن سامنے بھی ہا لے سلطان تھی

ہاؤ ڈئیر یو وہ اسکی آنکھوں میں دیکھتی عجیب سے لہجے میں بولی تھی تمہاری ہمّت کیسے ہوئی؟ وہ دبا دبا غرائی تھی تم نے سمجھ کیا لیا ہے مجھے پہلے تم مجھے سٹاک کرو گے پھر مجھ سے چند اچھی اچھی باتیں کروگے میں تم سے ایمپریس ہو جاؤں گی اور پھر تم آ کر مجھے پرپوز کردو گے اور میں ہنسی خوشی ہاں بول دوں گی کس فلم کی سٹو ری ہے یہ ؟ پاگل بنا رہے ہو مجھے سمجھ کیا رکھا ہے تم نے مجھے تم جیسے غنڈے موالیوں سے شادی کر وں گی میں دو جزباتی ڈائلوگ بول دو گے اور میں تمہارے آگے پیچھے چلنے لگوں گی مسٹر عمر حیات میں ہا لے سلطان ہوں ایک دنیا ہے جسکو میری آرزو ہے سب کی جھولی میں نہیں کرتی میں وہ اس پاس کے لوگوں پہ لعنت بھیجتے ہوئے بلند آواز میں بول رہی تھی

لوگ مڑ مڑ کر ان کو دیکھنے لگے تھے

عمر نے اسکو افسوس سے دیکھا تھا

چہ چہ چہ مجھے لگا تھا آپ میچ یور ہیں خیر وقت کے ساتھ ساتھ ہو جائیں گی یہ کوئی اتنی بڑی بات نہیں ہے آپ نے یہ جو ساری بات اتنا چیخ چیخ کر آدھے ریستوران کو سنائی ہے وہی سب اگر آپ آرام سے بھی بو لتیں تو میں سن لیتا اور سمجھ بھی لیتا رہی بات جزباتی ڈائیلوگز کی تو مجھ سے زیادہ تو آپ بول چکی ہیں میں کوئی غنڈہ موالی نہیں ہوں الحمدللّٰ میں ایک ڈیسنٹ آدمی ہوں سرکاری جاب ہے میری اس شہر میں ایس پی تعینات ہوں پچھلے دو مہینوں سے اس سے پہلے میں کسی اور شہر میں تھا جس دن ہم ملے تھے اس سڑک پہ اس دن میں ڈیوٹی جوائن کرنے آ رہا تھا لیکن دیکھیں کیسے ظالم لوگ ہیں آپ کے شہر کے پہلے ہی دن مجھ پہ حملہ کر دیا ہاو روڈ ناں اس نے جیسے تائید چاہی تھی خیر آپ سوچ لیں میرے بارے میں پھر فیصلہ کیجئے گا وہ ایسے بول رہا تھا جیسے وہ دونوں کوئی بہت اچھے دوست رہے ہوں

میں سوچ سمجھ کر بھی ناں ہی بو لوں گی وہ چبا چبا کر بولی تھی

میں وجہ جاننا چاہتا ہوں

میں کسی اور سے محبت کرتی ہوں اور ہماری شادی ہو رہی ہے دس دن بعد یہ وجہ کافی ہے وہ چیخ کر بولی تھی عمر کے دل کو دھکا سا لگا تھا

کون ہے وہ ؟ وہ بدقت بول پایا تھا

تمھیں بتانا ضروری نہیں سمجھتی میں اور اب اب تمھیں چاہئے کہ تم میچیورٹی کا مظاہرا کرتے ہوئے میرا پیچھا چھوڑ دو وہ ایک ایک لفظ پہ زور دیتی بولی تھی

عمر نے ایک گہری سانس بھری تھی

اگر وہ شخص سفیر ہے تو آپ سے غلطی ہونے جا رہی ہے وہ سہی انسان نہیں ہے کم از کم محبت یا شادی کے معاملے میں تو بالکل نہیں

وہ اس غلط چو ایس کی تکرار سے تھک گئی تھی تب ہی ہارے ہوئے انداز میں بولی

کیسے ؟ ثابت کرو مجھے ؟

وہ میر پہ آگے کو ہوا تھا اسکی آنکھوں میں دیکھا تھا اور بولنا شروع کیا

وہ کرپٹ ہے آپ اسٹریٹ ہیں سیدھی وہ لالچی ہے آپ بے غرض اسکو ہر بات میں فائدہ چاہئے ہوتا ہے آپ مختلف ہیں آپ ایک آزاد پنچھی جیسی ہیں آپ ایک کام کر لیتی ہیں فائدہ اور نقصان بعد میں سوچتی ہیں خیر یہ بھی کوئی اچھی عادت نہیں ہے لیکن آپ ایسی ہیں (ہا لے نے کلس کر اسکو دیکھا تھا)اسے اپنی برتری ثابت کرنے کا بہت شوق ہے اسے ہر وقت اپنے ارد گرد ایسے لوگ چاہئے جو اسکی واہ واہ کریں اسکو مانیں اسکی سنی جائے وہ آپ سے محبت بھی نہیں کرتا آپ سے متاثر ہے اٹریکٹڈ ہے حاصل کرنے کا خواہش مند ہے لیکن محبت بالکل نہیں وہ آپ سے محبت نہیں کرتا اسے لوگوں کو جج کرنے کی عادت ہے آپ کو لوگوں میں اچھائی ڈھونڈنا پسند ہے وہ چاہتا ہے سب اس سے کم تر رہیں آپ دوسروں کی کامیابی سے بھی خوش ہو تی ہیں آپ دونوں میں زمین آسمان کا فرق ہے آپ کی شادی اگر ہو بھی گئی تو نبھانا مشکل ہوجائے گا بہت مشکل وہ نرمی سے کہہ رہا تھا ہا لے غور سے اسکو سنتی رہی

میں انہیں نہیں چھوڑ سکتی اس نے بولنا شروع کیا تھا

اس لئے نہیں کیونکہ میں انکو پسند کرتی ہوں بلکہ اس لئے کیونکہ اب بہت دیر ہو چکی ہے ہما ری شادی فکس ہو چکی ہے آدھے شہر کو یہ بات پتہ چل گئی ہے میرا خاندان کوئی عام خاندان نہیں ہے میرا باپ جج ہے میرے چچا اور میرے کزن شہر کے سب سے بڑے بزنس مین شمار ہوتے ہیں میرے ماموں ایم این اے ہیں اس نے بولنا جاری رکھا میں خود کو اور اس رشتے کو چانس دینا چاہتی ہوں آگے جو کچھ بھی ہوگا دیکھا جائے گا لیکن اس وقت میں اس پوزیشن میں نہیں ہوں کہ اسکو انکار کر دوں میں راضی ہوں تیار ہوں وہ میری چوائیس ہے اگر مجھے خسارہ بھی ہوا تو کم از کم کسی کو الزام نہیں دوں گی اسکا لہجہ نارمل تھا

میں آپ سے پھر بھی یہی کہوں گا کہ سوچ لیں ابھی شادی کچھ وقت کے لئے ملتوی کر دیں خود کو وقت دیں اس تعلق کو وقت دیں بعد میں پچھتانے سے بہتر ہے آپ ابھی سے خود کو تیار کر لیں میں آپ کا انتظار کروں گا ان دس دنوں میں ہر دن ہر گھنٹہ ہر منٹ آپ مجھے مل جائیں تو میرے لئے اس سے بڑی خوشی کوئی نہیں ہوگی یاد رکھیئے گا اگر آپ پہ کوئی ایسا وقت آیا جب آپ کے اپنے بھی آپ کے سا تھ نہ رہیں تب مجھے پکاریے گا تب عمر حیات آپ کے ساتھ ہوگا اس کے لہجے میں ایسا مان تھا کہ ہا لے کو یقین آنے لگا لیکن نہیں ابھی کہاں

میرے پاس ساتھ دینے کو بہت لوگ ہیں عمر مجھے تمہاری ضرورت نہیں پڑے گی کبھی اور تم میرا انتظار مت کرنا کیونکہ ہا لے کے پاس تم سے زیادہ بہتر آپشنز موجود ہیں اور میں آج کے تمھارے پروپوزل کو "ناں "کہتی ہوں وہ مسکراتے ہوئے بولی تھی

عمر بھی مسکرایا تھا اسی وقت کسی کے موبائل کے کیمرے نے اس منظر کو تصویر میں قید کر لیا تھا وہ کوئی نسوانی وجود تھا اسکی آنکھیں بھوری تھیں

عمر اٹھ کھڑا ہوا تھا اس نے سفیر کو سامنے سے آتے ہوئے دیکھ لیا تھا

میں آپ کا انتظار کروں گا آپ کے پاس بہتر آپشنز ہیں جب بہتر آپشنز چھوڑ جائیں تب مجھے یاد کیجئے گا کیونکہ وہ میر پہ ہاتھ رکھے اس کے قریب جھکا تھا

میں آپ کے لئے بہترین ہوں وہ مسکراتے ہوئے چلا گیا تھا سفیر اسکا چہرہ نہیں دیکھ سکا تھا وہ ہا لے کے قریب آیا تب تک وہ جا چکا تھا

یہ کون تھا؟ وہ اسکی پشت کو دیکھتے ہوئے پوچھ رہا تھا وہ اس کرسی پہ نہیں بیٹھا تھا جہاں عمر بیٹھا تھا جہاں سے باقی کوئی ہا لے کو نہ دیکھ سکتا ہو وہ سربراہی کرسی کے ساتھ والی کرسی پہ بیٹھا تھا

تھا کوئی خیر خوا آپ نہیں جانتے

سفیر نے زیادہ سوال کرنا مناسب نہیں سمجھا تھا

وہ خاموشی سے ویٹر کو بلا کر آرڈر نوٹ کروانے لگا تھا

عمر جیسے ہی اس ریستوران سے باہر نکلا اسکو نفیسہ کی کال موصول ہوئی تھی

اسکا چہرہ وہ نہیں تھا جس کے ساتھ وہ ریستوران میں بیٹھا ہا لے کے ساتھ باتیں کر رہا تھا اسکی آنکھیں سرخ تھیں وہ ڈسٹرب سا لگتا تھا

اس نے کال اٹینڈ کر لی تھی

ہیلو اسکی آواز بوجھل تھی

کیسے ہو بیٹے انکی آواز بے تاب تھی

عمر نے چند لمحے کوئی جواب نہیں دیا تھا

میں ٹھیک نہیں ہوں اماں بہت دیر بعد وہ بولا تھا

اس لڑکی نے منع کر دیا ؟ انہوں نے بوجھ لیا تھا عمر کو حیرت نہیں ہوئی وہ اب عادی ہو گیا تھا جو بات بھی وہ معراج سلطان کو بتایا تھا وہ نفیسہ حیات تک لازمی جاتی تھی

وہ کہتی ہے اسکو کسی اور سے محبت ہے بہت دیر بعد وہ بولا تھا

وہ کہتی ہے یا واقعی محبت ہے انہوں نے لفظوں پہ زور دیا تھا

مجھے نہیں پتہ وہ آسمان کو دیکھتا بول رہا تھا

تمھیں نہیں پتہ ؟ یا تم جاننا نہیں چاہتے

اماں اس نے "ناں "کہا ہے اس نے ناں پہ زور دیا تھا اور میں کسی عورت کے "ناں "کو سمجھتا ہوں لیکن میرا دل پتہ نہیں کیوں بیٹھا جا رہا ہے مجھے بہت برالگ رہا ہے ایسا لگ رہا ہے جیسے دل میں آگ سی لگی ہو آپ دعا کریں ناں وہ مجھے مل جائے اللہ آپ کی بہت سنتا ہے اور اگر نہیں مل سکتی تو میرے دل کو ہیل کر دے وہ تھک کر بولا تھا

وہ تمہاری بھی سنتا ہے

آپ سے زیادہ نہیں وہ فورا بولا تھا

میں دعا کروں گی بیٹے

آپ میرے پاس آ جائیں اماں کب تک اکیلی رہیں گی اس نے بات بدل لی تھی

تم کیوں نہیں آجاتے ؟ ہم دونوں کے حصے میں ہجر تم نے لکھا ہے عمر واپس تمھیں آنا ہوگا تم نے جاتے وقت کہا تھا ناں میں ضدی عورت ہوں تو اب تم میری ضد دیکھو میں تو وہاں نہیں آؤں گی وہ عام سے لہجے میں کہہ رہی تھیں

It has been ten bloody years عمر سامنے دیکھتے ہوئے بولا تھا

No It has been ten years five months and twelve days

وہ ایسے لہجے میں بولی تھیں کہ عمر کا دل کی کر رہ گیا

عمر اگر دس صدیاں بھی ہو جائیں تب بھی میں یہاں سے نہیں جاؤں گی لیکن اگر تم خود آ کر مجھے یہاں سے لے جاؤ تو نفیسہ حیات دنیا کے آخری کونے میں جانے کو بھی تیار ہے

عمر نے کچھ کہے بغیر کال کاٹ دی تھی

وہ نہیں جا سکتا تھا اسکا ناک آڑے آتا تھا

شاہد ولا میں ڈنر ٹیبل سجی تھی انواع اقسام کے کھانے میر پہ چن دئیے گئے تھے ہارون شاہد کھا نہیں رہا تھا وہ بس پلیٹ میں چمچ گھما رہا تھا

ہارون کچھ کھا کیوں نہیں رہے ہو نوال نے اسکو ٹوکا تھا

میں کل جا رہا ہوں مما اس نے پلیٹ پہ نظریں جھکائے اعلان کیا تھا

کہاں ؟ شاہد نے سوال کیا تھا

نہیں پتا لیکن یہاں سے چلا جاؤں گا دور بہت دور اور ایک مہینے تک واپس نہیں آؤں گا پیا آپ بندوبست کر لیں تم مجھے بتا رہے ہو یا اجازت لے رہے ہو؟ وہ برھمی سے بولے تھے

نہ بتا رہا ہوں نہ اجازت مانگ رہا ہوں میں آپ سے التجا کر رہا ہوں مجھے بھیج دیں دور بہت دور کم از کم وہاں جہاں مجھے ہا لے نہ یاد آ سکے جہاں میرا دل بے سکون نہ ہو جہاں سفیر نہ ہو وہ میرے دل کو جلاتا ہے پیا میرا دل کرتا ہے یا تو میں اسکو شوٹ کر دوں یا پھر خود کو اگر آپ نے مجھے نہیں بھیجا تو میں مر جاؤں گا یا پھر سفیر کو مار دوں گا اسکی آنکھیں ضبط سے سرخ پڑ گئی تھیں

کیا کرو گے جا کر کیا مل جائے گا جہاں بھی جاؤ گے دل تو یہی رہے گا اسکو نکال کر پھینک کر جاؤ گے کیا؟ اگر یہ خوش نہیں ہے تو تم کہیں بھی خوش نہیں رہ سکتے چاہے تم دنیا کے آ خری کونے میں کیوں نہ چلے جاؤ ہارون میری واحد اولاد ہو تم مجھے زچ کرنا چھوڑ دو خدا کے لئے وہ عاجز آ گئے تھے

آپ رستم کو بھی اس طرح منع کرتے ؟ وہ تلخی سے بولا تھا

آپ مجھے اس لئے نہیں جانے دے رہے ناں کیونکہ میں کبھی اکیلے کہیں گیا نہیں ہوں یہ دس دس گارڈز کے ساتھ گھومنے والا ہارون شاہد اکیلے دنیا گھومے گا آپ اس تصور سے بھی ڈرتے ہیں ناں ؟ مجھے بھیج دیں پیا ورنہ میں پاگل ہو جاؤں گا رستم کو کھو چکے ہیں آپ دونوں مجھے سنبھال لیں اسکی قبر بن گئی ہے میری نہ بننے دیں خود پہ اور مجھ پہ رحم کریں مجھے جانے دیں اسکا لہجہ ایسا تھا کہ نوال اور شاہد کا دل کٹ رہا تھا

کل تک ہوجائے گا بندوبست شاہد کھانے کی میر سے اٹھتے ہوئے بولے تھے انکا لہجہ کسی بھی قسم کے جذبات سے عاری تھا

ہارون نے سر میر پہ گرا دیا تھا

یہ سفر اس سے کیا کچھ چھین لے گا اسکو اندازہ نہیں تھا

""پچیس اپریل ہا لے کا نکاح اور سالگرہ کا دن

یہ ایک ایسی صبح تھی جو نا جانے کتنی زندگیوں کو بدلنے جا رہی تھی ایک ایسی نحس زدہ صبح کہ اس کے آغاز میں بھی نوحے پڑھے جائیں اور اس کے اختتام پہ بھی ماتم کیا جائے آج صبح سے ہی سلطان منزل میں ہر بڑی سی مچ گئی تھی ہر کوئی یہاں سے وہاں بھاگتا نظر آ رہا تھا

صبح سے شام ہوگئی تھی لیکن اس گھر کے مکینوں کو اب تک ٹک کر بیٹھنا نصیب نہ ہوا تھا وجہ وہ مہمان تھے حبکو خاص طور پہ فروا نے باہر ملک سے اصرار کر کے بلا رکھا تھا حسینہ کے منع کرنے پہ انہوں نے بس اتنا کہا تھا یہ دن بہت یا دگار ہوگا میں چاہتی ہوں ہمارا ہر عزیز اس دن ہمارے ساتھ ہو

ہا لے کو سیلون کے لئے دیر ہو رہی تھی مہر نے اس کے ساتھ جانا تھا وہ کب کی گاڑی میں جا کر بیٹھ گئی تھی ہا لے نے حسن کی میتیں کی تھیں کہ وہ اس کے ساتھ چلے لیکن اس نے یہ کہہ کر منع کر دیا کہ

چار گھنٹےتک اندر لینا پوتی ہوتی رہے گی میں اتنی دیر انتظار نہیں کر سکتا جس پہ ہا لے نے اسکا موبائل اپنے کمرے کی الماری میں چھپا دیا تھا بخش نے ہا لے کا سارا سامان گاڑی میں رکھ دیا تھا ہا لے بھی تھوڑی دیر بعد گاڑی میں جا کر بیٹھ گئی تھی واپسی پہ اسکو لینے سفیر نے جانا تھا

پارلر جانے کے تین گھنٹے بعد ہا لے تیار ہو چکی تھی ہا لے نے آف وائٹ غرارے کے ساتھ سرخ دوپٹہ اوڑھ رکھا تھا بالوں کو جوڑے میں باندھ رکھا تھا گلے میں گلو بند کانوں میں جھمکے اور ماتھے پہ ٹیکا لگائے وہ تیار تھی بیوٹیشن نے اسکے میک آپ کو آخری ٹچ دے دیا تھا اب اس نے خود کو آئینے میں دیکھا تو حیران ہوئی تھی وہ آج تک اتنی حسین کبھی نہیں لگی تھی اسکا موبائل مہر کے پاس تھا اور بار بار بجے جا رہا تھا ہا لے جھنجھلا سی گئی تھی

آپی کس کی کال ہے؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.