Chapter 16: باب 16

حسینہ ان سب سے بے نیاز چائے کو گھونٹ گھونٹ اپنے حلق میں اتار رہی تھیں

میں چائے نہیں پیوں گی دادا جان کافی کا کہہ آئی ہوں نرگس کو آتی ہی ہوگی

پھر میں بھی چائے نہیں پیوں گا انہوں نے میر پہ رکھا کپ تھوڑا اور دور رکھ دیا تھا

مہر کو لگا تھا جیسے انہوں نے چائے کا کپ نہیں مہر کو بیچ سے ہٹایا ہو لیکن خاموش رہی

ہا لے تمہارے بابا اب تک کیوں نہیں آئے بیٹا ؟ حسینہ نے گردن موڑ کر پوچھا تھا

ہا لے نے کچھ کہنے کو منہ کھولا ہی تھا کہ فروا بول پڑی

آپ کے معراج سلطان صاحب نے میرے شوہر شمس سلطان پہ پوری فیکٹری کے سامنے ہاتھ اٹھایا اور پھر اپنا ہی بلڈ پریشر اور شوگر ہائی کروا کر ہسپتال پہنچ گئے میں مہر اور ہا لے وہیں سے تو آئے ہیں ابھی اور میرا بیٹا اب تک بھائی صاحب کی چاکری میں مصروف ہے میری ہونے والی بہو نے بتایا نہیں کیا آپ کو؟ وہ بظاہر مسکراتے ہوئے کاٹ دار لہجے میں بول رہی تھیں

ہا لے نے بے اختیار ماتھے کو ہاتھ لگایا تھا جبکہ یوسف سلطان اور حسینہ کو تو جیسے سانپ سونگھ گیا تھا

مہر بغیر کچھ بولے دادا جان کی چھوڑی ہوئی چائے پینے لگی تھی اسکا دل جل رہا تھا

چائے بد مزہ اور ٹھنڈی ہو چکی تھی لیکن اسکو جیسے فرق ہی نہ پڑتا ہو اسی وقت شمس کی گاڑی پو رچ میں رکی تھی وہ لمبے لمبےڈگ بھرتے اندر کی جانب جا رہے تھے فروا بھی اٹھ کر ان کے پیچھے چلی گئی تھیں

وہ زخمی شیر کی طرح اپنے کمرے میں یہاں سے وہاں چکر لگا رہے تھے کوٹ اتار کر دور پھینک دیا تھا چہرے پہ بے تحاشا غصہ تھا ڈریسنگ کی آدھی چیزیں زمین کی نذر ہو چکی تھیں وہ بار بار چہرے پہ ہاتھ پھیر کر خود کو پر سکون کرنے کی کوشش کرتے اسی وقت فروا کمرے میں داخل ہوئیں انکو دیکھ کر شمس نے چہرے کے زاویے بگاڑے تھے

میں اس وقت تمہاری مکروہ شکل نہیں دیکھنا چاہتا بہتر ہوگا تم یہاں سے دفع ہوجاؤ وہ اپنے لہجے کو با مشکل نارمل رکھتے بولے تھے

ایک ہزار وہ بازو سینے پہ باندھے عجیب سے لہجے میں بولی تھیں

شمس نے رک کر اچھنبے سے انکو دیکھا تھا

ایک ہزار لوگوں کے سامنے انہوں نے تمہارے منہ پر تھپڑ مارا تمھیں گالیاں دیں انکی آنکھوں کا تمسخر آہ شمس نے خود کو ذلت کی اتھاہ گہرائیوں میں ڈوبتا محسوس کیا اس دن تم نے سفیر کے رشتے کے لئے ہاں اسی لئے کی تھی ناں تاکہ تمھیں ہا لے کا حصہ بھی ملے تم جانتے تھے ہا لے کے حصے میں ہیون بھی آئے گا اور وہ زمین بھی تم نے اپنے بیٹے کو بیچا شمس تم کیسے کر سکتے ہو یہ ؟ تم اتنے لالچی اتنے اموشن لیس کیسے ہوگئے ؟

شمس چند لمحے خاموشی سے ان کو دیکھتے رہے اور جب بولے تو ان کے لہجے میں آگ سی تپش تھی

بیس سال پہلے اس ہوٹل روم میں جو کچھ میں نے دیکھا اس نے میرے اموشنز نوچ لئے اس منظر نے میرے دل سے محبت نوچ لی اس دن سے لے کر آج تک میں صرف اور صرف اپنی ذات اور پیسے کے لئے جیتا ہوں میرا واحد عشق میری کمپنی ہے

فروا نے ڈبڈبائی آنکھوں سے ان کو دیکھا تھا

میںنے وہ سب کچھ تمہارے لئے کیا تھا شمس میں وہاں تمہارے لئے گئی تھی اگر وہ جاپانی بز نس میں تم سے ڈیل نہ کرتا تو تم سڑک پہ آجاتے میں تمھیں برباد ہوتا نہیں دیکھ سکتی تھی تم میرا عشق ہو میں نے ہمیشہ تمہارا بھلا چاہا ہے انکا لہجہ رندھاہوا تھا مسکارے سے لدی آنکھوں میں آنسو تھے

کیا میں نے کہا تھا تمھیں یہ سب کرنے کو؟ وہ دھاڑے تھے اپنی بدکرداری کو مجھ پہ مت تھوپو جاہل عورت میں کنگال ہوجاتا دیوالیہ ہوجاتا سڑک پہ آجاتا یا بھیک مانگتا مجھے فرق نہ پڑتا اگر تم میرے ساتھ وفادار رہتی میں تمہاری وفاداری کو یہاں سینے پہ ہاتھ رکھا تھا یہاں رکھ کر کہتا میرے پاس سب کچھ ہے لیکن تم نے تم نے میرا مان توڑ دیا میرا غرور چھین لیا مجھے برباد تو تم نے کیا فروا اب تم مجھے اپنی بد کر داری کی جشٹیفکیسں دوگی ؟ اب تم کہہ رہی ہو تم شرمندہ ہو؟ انکے لہجے میں تنفر تھا دکھ تھا نفرت تھی

بلکہ نہیں تمہارا کوئی قصور نہیں فروا میں نے اپنے بھائی کا حق مارا تھا ناں میں نے اس کے ساتھ ظلم کیا تھا مجھے اسکا بدلہ مل گیا کسی کا حق مارنا اتنا آسان نہیں ہوتا میں نے جان لیا میں نے کئی بار وحید کو جواب میں دیکھا تھا اداس مغموم پریشان لیکن اس رات فروا اس رات وہ قہقہے لگا رہا تھا اسکی وہ کھوکھلی ہنسی میں آج تک نہیں بھول پایا تم نے میرے ساتھ بڑا ظلم کیا ہے فروا میں نے خود کے ساتھ بڑا ظلم کیا ہے میں بد نیت ہوگیا تھا بابا جان سہی کہتے تھے

بد نیتاں دے گھر نئیں وسدن

لیکن میں نہیں سمجھا میں نے خود کے ساتھ ظلم کیا

بڑا ظلم وہ آزردہ سے لگتے تھے

میں نے وہ سب کچھ ہماری فیملی کے لئے کیا ہمارے بیٹے کے لئے کیا شمس انکے آنسو مسلسل بہہ رہے تھے تم نے کچھ بھی میرے لئے نہیں کیا تمھیں نئے نئے مردوں کی عادت تھی پہلے وحید پھر میں اس کے بعد وہ جاپانی بزنس میں اور نہ جانے کتنے لوگ کتنےمرد اور ہوں گے اور کس بیٹے کی بات کر رہی ہو تم پتا نہیں وہ میرا بیٹا ہے بھی یا نہیں انہوں نے بول کر سر جھٹکا تھا اور بس یہ بات فروا کے دل میں نشتر کی طرح کھب گئی تھی

شمسسس وہ چلا ئی تھیں

نہ نہ نہ نہ چلانا مت تم اس پوزیشن میں نہیں ہو ہنی آواز اٹھانے کوچلانے کو صاف ستھرا کردار چاہیے ہوتا ہے بات میں وزن پیدا کرنے کو دیانتداری چاہئے ہوتی ہے خود پہ اعتماد کروانے کو اپنی وفا ثابت کر نی پڑتی ہے اور تم تم میری جان تمہارے پاس یہ تینوں چیزیں نہیں ہیں اب تم اپنی شکل گم کرو میرے پاس تم سے زیادہ بڑے مسائل ہیں وہ بےزاری سے کہہ کر اپنا لیپ ٹاپ اٹھائے صوفے پہ جا بیٹھے تھے

وہ قدم قدم چلتی ڈریسنگ ٹیبل کے آئینے کے سامنے کھڑی ہوگئی تھیں

وہ خاموش تھیں بالکل خاموش جیسے پتھر کا بت ہو کافی دیر بعد جب وہ بولیں تو ان کی آواز میں برسوں کی تھکن تھی

میں نے اس شادی کو بچانے کی ہمیشہ کوشش کی تم سے محبت کی عشق کیا (انکا ہاتھ اپنی گر دن میں پہنے نازک سے ہیروں کے نیکلس پہ تھا)تمھارے لئے سب کچھ کیا یہاں تک کہ خود کو بھی بیچ دیا (اب وہ اس ییکلس پہ ہاتھ پھیر رہی تھیں محبت سے نرمی سے)مجھے لگا تھا تم ہمارے بیٹے کی وجہ سے اس تعلق کو نبھا رہے ہو لیکن نہیں تم تو اسکو اپنی اولاد ہی نہیں مانتے تم سب یوسف سلطان کی ساری اولاد کو اپنا بھرم بہت عزیز ہے تم مجھے اس لئے نہیں چھوڑتے کیونکہ تمہارا بھرم ٹوٹے گا تمہاری چوائس پہ بات آجائے گی وہ نگین اس نے وہاج کی ماریں برداشت کیں لیکن کبھی ایک روپیہ بھی مانگ کر نہیں لیا اسکو بھی اپنا بھرم رکھنا تھا اور وہ دی لیجنڈری معراج سلطان انکی بیوی انکو تو یہ تک نہیں پتہ ہوتا کہ انکا شوہر مرا یا زندہ ہے لیکن وہ افف تک نہیں کرتے تم لوگوں کی گردن نہیں جھکتی اکڑ نہیں ٹوٹتی لیکن اس بار گردن بھی جھکے گیا کڑ بھی ٹوٹے گی اس بار میں تمہاری شہ رگ کاٹوں گی (اور انہوں نے اتنی زور سے کھینچ کر نیکلس گر دن سے اتارا تھا کہ ہلکی ہلکی خراشیں پڑ گئی تھییں گردن سرخ ہونے لگی تھی)یہ نیکلس تم نے مجھے ہماری شادی پہ دیا تھا آج ہماری شادی ختم ہوگئی ہم دونوں کا تعلق ختم ہوگیا انکی آواز میں کرب تھا آنکھیں خشک ایسے جیسے دریا خشک ہوتے ہوں شمس خاموش مگر چبھتی نظروں سے انکی پشت کو دیکھ رہے تھے میں نے تم سے مہر سے اور سفیر سے بہت محبت کی لیکن تم سب نے مجھے دکھ دئیے سفیر نے میری بات نہ مان کر مہر نے اپنی مرضی کر کے اور تم تمھارے دکھوں کا کوئی حساب نہیں میرے پاس شمس تم نے مجھے سب سے زیادہ تکالیف دی ہیں بہت ہرٹ کیا ہے تم نے مجھے لیکن وہ اب انکی طرف مڑی تھیں لیکن میں شمس میں کبھی تم لوگوں کو نہیں چھوڑوں گی میں تمہا رے گناہ چھپاؤں گی میں تم لوگوں کو پروٹیکٹ کروں گی تمہاری غلطیاں معاف کروں گی تم سب کو تمہارے برے وقت سے کھینچ کر نکال لاؤں گی میں تم سب کا ساتھ دوں گی ہر وقت ہر معاملے میں ہر جگہ میں تمھارے ساتھ رہوں گی سائے کی طرح گناہوں کی طرح فرشتوں کی طرح شیطان کی طرح مجھے جو بننا پڑا میں تم تینوں کے لئے بنوں گی اس رات تم نے ہوٹل روم میں جو کچھ دیکھا میں اس کے لئے شرمندہ نہیں ہوں اگر دوبارہ موقع ملا اگر دوبارہ تم پہ وقت پڑا تو میں پھر وہی سب کروں گی کیونکہ میں تم تینوں سے محبت کرتی ہوں تمھیں ہیون چاہئے ناں میں تمھیں لا کر دوں گی مہر کو سفیر اور یوسف سلطان چاہئے میں لا کر دوں گی انکے رکے ہوئے آنسو پھر سے بہنے لگے تھے

شمس نے نا گواری سے سر جھٹکا تھا

تمہارا حسن اور جوانی تو ڈھل گئی ہے اب کیا بیچو گی؟ میں تمھیں وارن کر رہا ہوں فروا مرے معملات سے دور رہو ورنہ اچھا نہیں ہوگا ہاں مجھے ہیون چاہئے اور میں لے کر رہوں گا بہت کر لی غلامی اب میں اپنی سلطنت بناؤں گا تمھیں پتہ ہے میں نے بھائی جان سے بھی جھوٹ کہا میں نے اس زمین کا سودا پانچ گنا زیا دہ میں کیا تھا اور وہ لوگ وہاں ایک ہوٹل بنا رہے ہیں ایک سیون سٹار ہوٹل مجھے اس ھوٹل میں بیس فیصد دینے کو راضی ہیں فہیم صاحب دادا جان کو بھائی سے بڑا پیار تھا میں کبھی نہیں سمجھ سکا کیوں وہ ہمیشہ کہتے تھے اصلی سلطان تو معراج ہے میں انکی بات پہ غور نہیں کرتا تھا لیکن اب میں سب سمجھ گیا ہوں وہ ان سے اس لئے پیار کرتے تھے کیونکہ بھائی زہین تھے

بابا نے ساری زندگی پراپرٹی بنائی پیسہ جمع کیا لیکن بھائی نے ایک ہی بار پراپرٹی خریدی وہ بھی ایسی جگہ کہ سونے کے بھاؤ بکے جب بابا نے انکو فنڈز دینے چاہے تو انہوں نے میری کمپنی کے شیئرز خرید لئے اور جب دوبارہ ڈونیشن دی تب انہوں نے اپنے ہسپتال کے لئے مشینری خریدی میں کبھی ان کے جیسا ذہن نہیں پا سکا لیکن تم دیکھنا فروا ہیون میرا ہوگا میرا قلعہ بنے گا وہاں میں حکومت کروں گا وہاں اور تم میرے لئے کچھ نہیں کر سکتی سو بہتر ہے مجھے میرے حال پہ چھوڑ دو ملعون عورت

اب کسی اور کا حسن کسی اور کی جوانی بیچوں گی وہی جسکا حسن مجھ سے زیادہ مقبول ہے جس کی جو انی ابھی جوبن پہ ہے جس سے میرے کئی حساب باقی ہیں اپنے سارے حساب لوں گی میں وہ بول کر کمرے کا دروازہ کھو لتی باہر نکل گئی تھیں

شمس نے انکی طرف دھیان ہی نہیں دیا تھا

تقریبا آدھا گھنٹہ بعد انکی انگلیوں نے کوئی پیغام ٹائپ کیا تھا اور پھر سینڈ کا بٹن دبا دیا تھا وہ ایک لائن پہ مشتمل پیغام اڑتا ہوا گیا تھا اور مطلوبہ شخص کو موصول ہوا تھا اس پیغام میں لکھا تھا

میں شمس سلطان کی بیوی فروا سلطان ہوں مجھے فہیم مرزا سے ملنا ہے ارجنٹ اپنے باس سے کہو میرے لئے وقت نکالے

اب انکی مطمئن نظریں دور دور تک پھیلے سیاہ ہوتے آسمان پہجمی تھیں

◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾

چھیلے ہوئے آلو میں میں نے کہا ناں تم آج کے بعد اس سے نہیں ملو گے ایک بات سمجھ نہیں آ تی ؟ معراج سلطان ہسپتال سے گھر آ چکے تھے اب وہ دونوں ان کے دائیں بائیں بیڈ پہ بیٹھے لڑنے میں مصروف تھے بابا آپ دیکھ رہے ہیں ناں اس کو یہ مجھے میرے دوست سے ملنے سے منع کر رہی ہے حسن معراج کو بیچ میں گھسیٹ لایا تھا

غلام حسن بابا کو بیچ میں مت لاؤ انکی طبیعت ٹھیک نہیں ہے وہ غرآئی تھی

بیٹے آپ دونوں میرے سر پہ تو ویسے ہی سوار ہو جب سے آئے ہو خدمت کم اور لڑائی زیادہ کی ہے اب مجھے مسئلہ بتاؤ دوستوں سے کیوں نہیں ملنے دیتی تم اسکو ؟ وہ اٹھ کر بیٹھ گئے تھے

بابا آپ کو پتہ بھی ہے وہ لڑکا سموکنگ کرتا ہے میں نے خود اسکی انسٹاگرام کی سٹوریز دیکھی ہیں یار وہ جھنجھلا سی گئی تھی

وہ بہت پہلے کی بات ہے بابا اب اس نے یہ سب کچھ چھوڑ دیا ہے وہ بہت نیک ہو گیا ہے چار وقت کی نماز پڑھتا ہے بس فجر قضا ہوجاتی ہے لیکن اسکی تو خیر ہے ناں آہستہ آہستہ مینج کر ہی لے گا

ایک نشئی کبھی نہیں سدھر سکتا جس نے ایک بار شراب یا سگریٹ پی لیا وہ اسکو چھوڑ ہی نہیں سکتا تم جھوٹ بول رہے ہو وہ اس پہ چڑھ دوڑی تھی

پھر تو تم اپنے بابا کو دیکھو بیٹے وہ سینے پہ بازو باندھے سنجیدہ سے سے لہجے میں بولے تھے

کیا مطلب ؟ ان دونوں کی آنکھوں میں حیرت تھی

تمہارا باپ بھی ایک نشئی ہی تھا ایک شرابی وہ شرمندہ سے لہجے میں بولے تھے

آپ مذاق کر رہے ہیں ناں بابا ایسا ہو ہی نہیں سکتا آپ میری وجہ سے ایسا کہہ رہے ہوں گے ہیں ناں ؟ حسن حیرت زدہ سا کہہ رہا تھا جبکہ ہا لے خاموش تھی اسکو پتہ تھا اسکا باپ ایسے مذاق نہیں کرتا

انہوں نے حسن کی بات کا کوئی جواب نہیں دیا تھا

یس میری شادی کو تقریبا نو سال ہونے والے تھے اور میری کوئی اولاد نہیں تھی تمہاری ماں بہت ڈپر رہتی تھیں میں بھی بہت ڈپریس تھا بہت پریشان تھا عورت اگر پریشان ہو تورو دھو کر گھر کے کام کاج تیاگ کر سوگ منا سکتی ہے مرد بہت مجبور ہوتا ہے وہ رو نہیں سکتا وہ کام کاج نہیں تیاگ سکتا اسکو لڑنا پڑتا ہے میں بھی لڑا لیکن ایک جگہ آ کر میں تھک گیا میری ہمت جواب دینے لگی وہ ان دونوں کی طرف نہیں دیکھ رہے تھے وہ سامنے دیوار کو دیکھتے بول رہے تھے ان ہی دنوں کچھ دوستوں کی سنگت میں میں نے ڈرنک کرنا شروع کر دیا اور رات کو نشے میں دھت واپس اتا تھا اس طرح میری پریشانی وقتی طور پہ کم ہوجاتی تھی وقتی سکون مل جاتا تھا گناہ میں لزت ہوتی ہے میں اس لذت کا عادی ہوتا گیا یہاں تک کہ میرا کام ڈسٹرب ہونے لگا میں چڑچڑا ہوگیا اسی طرح کافی عرصہ گزر گیا میری یہی روٹین رہی اور پھر ایک دن میں اپنی جونیئر نفیسہ حیات سے ملا ہم دونوں ایک جگہ بیٹھے باتیں ہوئیں کافی پی گئی میں نے اس کو اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بتایا اپنی پرابلمز شیئر کیں نفیسہ کی ایک عادت بہت اچھی تھی وہ آپ کو جج نہیں کرے گی اگر آپ قتل کر دو اور پھر اس کے سامنے چلے جاؤ وہ تب بھی آپ کو جج نہیں کرے گی اس نے مجھے بھی جج نہیں کیا اس نے مجھے ایک حل بتایا

وہ دونوں بہت غور سے ان کو سن رہے تھے

اس نے کہا کہ اگر کوئی انسان اپنی ایک برائی یا بری عادت کو اللہ کے لئے چھوڑ دے تو اللہ اسکو بدلے میں اس سے بہتر نوازتا ہے اللہ اسکو انعام دیتا ہے اللہ خوش ہوتا ہے وہ بول کر چلی گئی میں سوچ میں پڑ گیا کہ آخر میرے اندر کون سی بری عادت ہے سوچ سوچ کر میرا دماغ پھٹنے لگا کیونکہ نہ میں جھوٹ بولتا تھا نہ رشوت لیتا تھا نہ کسی کا حق مارا تھا نہ کبھی بیوی والدین رشتے دار یا پڑوسیوں کے حقوق کھائے تھے پانچ وقت کا نمازی تھا میں باقایدگی سے قرآن پڑھتا تھا پھر ایسا کونسا گناہ تھا کونسی برائی میرے اندر تھی اور پھر میرے دل سے آواز آئی

مئے" خرم "وائن "شراب

چار مختلف الفاظ لیکن معنی ایک ہی

گناہ

اور پھر اس دن اس کیفے میں بیٹھ کر میں نے شراب کو اللہ کے لئے چھوڑا یہ آسان نہیں تھا مجھے خود پہ بند بٹھانے پڑے خود پہ پہرے دینے پڑے خود کو ازیت دی کافی لوگوں نے کہا کہ اس طرح تم اس سے پیچھا نہیں چھڑا سکتے اس کو خود سے آہستہ آہستہ دور کرو لیکن میں سمجھ گیا تھا کچھ برائیوں کو نوچ کر انکی جڑوں سے کھینچ کر نکالنا پڑتا ہے اور میں نے یہ کیا تمھارے باپ نے یہ کیا اس کے دو مہینے بعد مجھے پتہ چلا کہ میں باپ بننے والا ہوں وہ فیلنگر وہ کیقیب وہ بیان سے باہر ہے ساری دنیا مجھ سے پوچھتی ہے معراج سلطان تم ہا لے سے اتنی محبت کیوں کرتے ہو میں انہیں کیا بتاؤں اولاد سے تو محبت ہوتی ہی ہے لیکن ہا لے تو انعام بھی ہے خدا کا تحفہ میرے اللہ نے مجھے برائی چھوڑنے کا بدلہ اتنا اچھا دیا کہ میں آج تک اسکا شکر گزار ہوں

حسن نے ڈبڈبائی آنکھوں سے اپنے بابا کو دیکھا تھا

اور میری باری تب کیا ہوا تھا وہ بھی بتائیں ناں ؟ اسکے لہجے میں اشتیاق تھا

دونوں باپ بیٹی نے ایک دوسرے کو دیکھا تھا اور پھر معراج سلطان نے نفی میں گردن ہلائی تھی

تمہاری باری پہ تو کچھ خاص نہیں ہوا بیٹے

کچھ تو ہوا ہوگا کچھ خاص اماں سے پوچھیں ناں شاید ان کو کچھ پتہ ہو

میں ان کے ساتھ ہی ہوتا ہوں بچے تم نارمل ہو لیکن میرے لئے بہت خاص ہو

اور حسن کی آنکھوں کی جوت بجھ گئی تھی جبکہ ہا لے نے مسکراہٹ دبائی تھی

میں نہیں بول رہا آپ لوگوں سے اسکی باری پہ تو اتنی بڑی فلم بنا لی اور میں ؟ میری باری پہ ایک چھوٹا سا ٹریلر بھی نہ دکھا سکے آپ میں ناراض ہوں ہا لے میرا فون دو مجھے بس میں جا رہا ہوں وہ نرو تھے پن سے بولا تھا

میرے پاس کوئی فون نہیں ہے نکلو یہاں سے اس نے گویا ناک سے مکھی اڑآئی تھی

ہا لے کی عادت تھی اسکی اور حسن کی جب بھی لڑائی ہوتی تھی وہ اسکا موبائل کہیں چھپا دیتی تھی

ٹھیک ہے نہ دو ایک دن ایسا پھسو گی ناں میرا موبائل چھپانے کے چکر میں یاد رکھو گی اس نے دھمکا یا تھا اچھا میری رہنمائی فرما دیں مستقبل کے پیر صاحب کہ ایسا کیا ہوگا میرے ساتھ وہ آنکھیں پٹپٹاتے ہوئے بولی تھی

پہلی بات اللہ نہ کرے کچھ ہو دوسری بات اگر کچھ ہو گیا نہ تو جب وہاں سے کالز کر تی رہو گی ناں تب پتہ لگے گا تمھیں کیونکہ مس ہا لے سلطان آپ کو صرف اور صرف حسن سلطان کا نمبر زبانی یاد ہے وہی حسن جس کا موبائل آئے دن کہیں نہ کہیں چھپا دیتی ہو ہنہہ

دیکھ رہے ہیں بابا یہ کس طرح بددعا دے رہا ہے

اسی وقت حسینہ کمرے میں داخل ہوئی تھیں ان کے پیچھے نرگس سوپ کا باؤل لئے آ رہی تھی

چلو دونوں یہاں سے دفع ہوجاؤ اب اپنے بابا کو تنگ نہ کرو انہوں نے آتے ہی جھڑ کا تھا

وہ دونوں بھی خاموشی سے اٹھ کر نکل گئے تھے ابھی حسن نے ہا لے کو مو بائل واپس دینے کے لئے منانا بھی تھا ◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾

اٹھارہ سالہ عمر حیات اپنی ہیوی بائیک پہ کالج سے گھر جا رہا تھا اس نے کالج یونی فارم پہن رکھا تھا دھوپ کی تمازت سے چہرہ تمتما رہا تھا اس سے گرمی برداشت نہیں ہوتی تھی ذرا سی بھی نہیں نفیسہ اسکی اسی عادت سے پریشان تھیں وہ اگر گرمی میں ذرا دیر کو بھی باہر نکلتا تو واپسی پہ یا تو غصے سے بھرا ہوا آتا یا پھر نڈھال گزرتے وقت کے ساتھ اسکا قد کافی نکل آیا تھا سیاہ آنکھوں میں سنجیدگی اتر آئی تھی بال مزید گھنے ہوگئے تھے اور ہمہ وقت ماتھے پہ گرے ہوئے ہوتے تھے اسکے ہاتھ کی نسیں ابھری ہوئی تھیں وہ اپنی جسامت کی وجہ سے اپنی عمر سے ایک دو سال بڑا ہی لگتا تھا وہ اپنے گھر سے ذرا دور ہی تھا جب ایک گرلز کالج سے گزرتے ہوئے ایک لڑکی اس کی بائیک کے بالکل سامنے آ کر ٹھہر گئی اگر وہ پر وقت بائیک کو نہ سنبھال لیتا تو آج اس لڑکی یا عمر میں سے کوئی ایک ہی بچتا وہ حسب معمول غصے میں آگیا تھا وہ بائیک کو اسٹینڈ پہ لگا کر اتر آیا تھا اب وہ اس لڑکی کے سامنے کھڑا تھا وہ لڑکی سیاہ رنگ کے عبایا میں ملبوس تھی

یہ کیا حرکت تھی بی بی آپ کو دیکھ کر چلنا چاہیے اگر آپ کو لگ جاتی تو ہم دونوں کتنی مصیبت میں پھنس سکتے تھے آپ کو اندازہ بھی ہے؟ اسکا لہجہ تیز نہیں تھا وہ بس جھنجھلایا ہوا تھا

عمر میں اقصیٰ ہوں اس لڑکی کی باریک سی آواز پہ عمر کے تنے اعصاب ڈھیلے پڑے تھے

تم یہاں کیوں کھڑی ہو اب تک گھر کیوں نہیں گئی ؟ تمہاری چھٹی کو تو کافی ٹائم گزرگیا ہے اب کے اسکا لہجہ نرم تھا میری وین والا نہیں آیا آج سب لڑکیاں بھی چلی گئی ہیں میں اکیلی کیسے جاتی میں نے تمھیں آتے دیکھا تو سامنے ٹھہر گئی مجھے ساتھ لے چلو پلیز وہ رو دینے کو تھی

اچھا رکو میں تمہارے لئے رکشہ کرواتا ہوں کوئی پریشان مت ہو میں نہیں کھڑا ہوں اس نے تسلی دی تھی اور رکشہ ڈھونڈنے سڑک کی جانب بڑھنے لگا تھا کہ اقصیٰ نے اسکو پیچھے سے پکا را

نہیں عمر تم مجھے اپنے ساتھ لے چلو ابا مجھے مار دیں گے اگر ذرا سی بھی اور دیر ہوگئی وہ میرا کا لج بند کر دیں گے پلیز تم مجھے اپنے ساتھ لے چلو وہ اب رونے

دینے کو تھی

اچھا رکو میں تمہارے لئے رکشہ کرواتا ہوں کوئی پریشان مت ہو میں نہیں کھڑا ہوں اس نے تسلی دی تھی اور رکشہ ڈھونڈنے سڑک کی جانب بڑھنے لگا تھا کہ اقصیٰ نے اسکو پیچھے سے پکا را

نہیں عمر تم مجھے اپنے ساتھ لے چلو ابا مجھے مار دیں گے اگر ذرا سی بھی اور دیر ہوگئی وہ میرا کالج بند کر دیں گے پلیز تم مجھے اپنے ساتھ لے چلو وہ اب رونے لگی تھی

عمر تذبذب میں پڑ گیا

لیکن میرے پاس تو بائیک ہے میں تمھیں اس پہ کیسے لے جاؤں سارا محلہ باتیں کرے گا یہ تمھارے لئے مناسب نہیں ہے ندیم بھائی مجھے ویسے بھی پسند نہیں کرتا اف اب تم رو تو مت وہ عجیب صورتحال میں پھنس گیا تھا

تمھیں اللہ کا واسطہ ہے مجھے ساتھ لے چلو ابا مجھے مار دیں گے وہ اب ہچکیوں سے روتے ہوئے بول رہی تھی اچھا اچھا تم رو مت آجاؤ میں تمھیں لے چلتا ہوں لیکن گلی میں پہنچ کر تمھیں اتار دوں گا آگے تم خود ہی جانا وہا تنے پہ ہی خوش ہو گئی تھی

عمر نے اپنا کالج بیگ اپنے پیچھے رکھ لیا کہ ان دونوں کے درمیان مناسب فاصلہ رہے اسکا ارادہ تھا کہ گلی میں پہنچتے ہی وہ اقصیٰ کو اتار دے گا لیکن شاید آج رازوں سے پردہ اٹھنے کا دن تھا

وہ جیسے ہی گلی میں داخل ہوا ندیم سامنے ہی پر خون کی دکان پہ کھڑا تھا عمر کے پیچھے بائیک پہ اقصیٰ کو بیٹھے دیکھ کر اسکا خون کھول اٹھا عمر نے بھی اسکو دیکھا تھا لیکن رکا نہیں اس نے با ئیک کو سیدھا اپنے گھر کے سامنے لا کر روکا تھا اقصیٰ کا گھر ساتھ ہی تھا

ندیم پیچھے سے بکتا جھکتا آ رہا تھا

اقصیٰ کا خون خشک ہونے لگا تھا

تم مجھے وہیں اتار دیتے عمر ابا تمھیں نہیں چھوڑے گا اب وہ سخت پریشان تھی

تم گھر جاؤ ندیم بھائی کو دیکھ لیتا ہوں میں وہ سنجیدگی سے بولا تھا

تب تک ندیم بھی وہاں پہنچ گیا تھا عمر کو دیکھتے ہی وہ اس کے قریب آیا اور کھینچ کر ایک تھپڑ عمر کے چہرے پہ دے مارا ابھی اس نے ایک اور تھپڑ مارنے کو ہاتھ اوپر کیا تھا کہ عمر نے پر وقت اسکا ہاتھ پکڑ لیا

اسکا چہرہ سرخ ہوگیا تھا

جرات کیسے ہوئی تمہاری مجھ پہ ہاتھ اٹھانے کی؟ وہ غرایا تھا اور ندیم کو دونوں ہاتھوں سے دھکا دیا تھا عمر جوان تھا صحت مند تھا ایک ہی دھکے سے ندیم لڑھکتا ہوا دور جا گرا

چیخ و پکار کی آواز پہ محلے کے لوگ نکل نکل کر آ رہے تھے ندیم کی بیوی سینے پہ دوہتڑے مار کر لوگوں کو جمع کر رہی تھی

ندیم دوبارہ اٹھ کر آیا تھا اور عمر کو گلیاں بکنے لگا تھا

ارے گندہ خون نہ جانے کہاں سے اٹھا کر لے آئی نفیسہ اب یہ ہمارے گھروں کی عزتوں پہ ہاتھ ڈالنے لگ گیا ہے اس نے میری بیٹی کو اغوا کرنے کی کوشش کی ہے میری بیٹی کی عزت پہ ہاتھ ڈالا ہے وہ چیخ چیخ کر لوگوں کے ہجوم کو بتا رہا تھا

بکواس کرتے ہو تم جھوٹ ہے یہ میں نے بس تمہاری بیٹی کو لفٹ دی ہے پورا محلہ گواہ ہے سب نے اسکو میرے ساتھ آتے دیکھا ہے وہ اپنی مرضی سے میرے ساتھ آئی تھی بلاؤ اسکو پوچھو اس سے وہ برہمی سے بولا تھا ارے تم سب تو جانتے ہو نہ میری بیٹی کیسی پارسا ہے اور یہ یہ تو ہی ہی گندہ خون ارے اس کے ماں باپ کا بھی پتہ نہیں ہے نہ جانے کہاں سے اٹھا کر لائی تھی اسکو نفیسہ وہ اب بھی چیخ رہا تھالیکن عمر کے کان سائیں سائیں کرنے لگے تھے

میں اپنی اماں کا بیٹا ہوں اس نے ان لوگوں سے زیادہ خود کو یقین دلایا تھا

کونسی اماں کونسی ماں ؟ ہاں ؟ تجھے تو کوڑے کے ڈھیر سے اٹھا کر لائی تھی نفیسہ اللہ جانے کس کا گناہ ہمارے سر تھوپ دیا میری بیٹی کی عزت خراب کر دی ہم تو کسی کو منہ دکھانے لائق نہیں رہے یاا للّ اب ہم کہاں جائیں گے کون کرے گا ہماری بیٹی سے شادی ندیم کی بیوی اب زمین پہ بیٹھ کر زور زور سے چیخ رہی تھی

ندیم الگ سے عمر کو گالیاں دئیے جا رہا تھا سب کو ندیم کی بات پہ اعتبار تھا کسی کو عمر پہ یقین نہیں تھا خالہ کچھ نہیں ہوا تمہاری بیٹی کی عزت کو وہ پاک ہے خدا کی قسم میں نے کچھ نہیں کیا میں نے بس اسکو لفٹ دی ہے کیوں اپنی بیٹی کی عزت یہاں اچھال رہے ہو وہ شریف لڑکی ہے کچھ خدا کا خوف کرو وہ غصے اور افسوس کے ملے جلے تاثرات لئے بول رہا تھا اپنی صفائی دے رہا تھا اسکو اس وقت بھی اندر بیٹھی اس لڑکی کی فکر تھی

نفیسہ تو تھی ہی ۔۔۔۔۔ گالی ۔۔۔ گالی

اسی وقت ہجوم میں کسی نے نفیسہ کو گالی دی تھی

اور بس عمر کے صبر کی حد ختم ہو چکی تھی اس نے نیچے پڑی اینٹ اٹھائی اور اس آدمی کو دے ماری وہ درد سے دوہرا ہو کر گر پڑا اس کے سر سے خون بہہ رہا تھا

عمر اسکے اوپر بیٹھ کے اسکو اسی اینٹ کے ساتھ مارے گیا میری ماں کو گالی دی جر ات کیسے ہوئی میں تمھیں جان سے مار دوں گا زندہ نہیں چھوڑوں گا وہ جنونی سا ہو گیا تھا ہمّت کیسے ہوئی میری ماں کے بارے میں بو لنے کی تم سب لوگ جلتے ہو میری ماں سے ایک خود مختار عورت ہے وہ اور یہی بات تم لوگوں کو ہضم نہیں ہوتی اسی لئے الزام لگاتے ہو میری ماں پہ کئی لوگ اس کے ہاتھ سے اینٹ لینے کی کوشش کر رہے تھے کوئی اسکو ہٹا رہا تھا لیکن وہ جنونی بنا اس آدمی کو مارے جا رہا تھا

کوئی نہیں جلتا تیری ماں سے جا کر پوچھ اپنی ماں سے کون ہے تیرا باپ کسکی اولاد ہے تو یہاں مردانگی دکھا رہا ہے اتنا مرد ہے تو جا کر اپنے باپ کا پتہ تو لگا بلکہ تیرے جیسوں کے تو نہ جانے کتنے باپ ہوں گے ندیم نے زہر اگلا تھا عمر خون سے تر ہاتھوں کے ساتھ اٹھا تھا اور زخمی شیر کی طرح ندیم پہ جھپٹا تھا لاتیں مکے تھپڑ اسکو جو سمجھ آتا وہ اس کو مارے جاتا وہ کراٹے چیمپئن

تھا اس نے کئی اور ایسے کورسز کر رکھے تھے وہ باقایدگی سے جم جاتا تھا ان لوگوں سے نپٹنا اس کے لئے اتنا مشکل نہیں تھا لیکن وہ انکی زبانیں نہیں بند کر سکتا تھا

ہجوم میں سے کئی لوگ اسکی ماں کے بارے میں بات کر رہے تھے کوئی اسکے باپ کا پوچھ رہا تھا کوئی گالی دے رہا تھا لیکن وہ بس یہی پکارے جاتا

میں عمر حیات ہوں میں اپنی اماں کا بیٹا ہوں تم سب جھوٹے ہو

اس کے گھر کا دروازہ توڑو نکالو اسکی ماں کو باہر آج دیکھ لیں گے اسکو بھی یہ ندیم کا بھائی تھا جو عمر کے گھر کے دروازے کی جانب بڑھا تھا (سندھ کے لوگوں میں کسی کے گھر کا دروازہ توڑنا یا گھر میں گھسنا بہت بڑی بات سمجھی جاتی ہے اس پہ قتل تک ہوجاتے ہیں یہ انکی عزت کا معاملہ بن جاتا ہے)عمر نے ندیم کو دور دھکیلا تھا اب وہ اس کے بھائی کی جانب بڑھا تھا

میرے گھر کے دروازے کو ہاتھ مت لگانا وہ غرایا تھا

کیوں تیری وہ ۔۔۔۔۔۔ گالی ۔۔۔ ماں گھر پہ کیوں چھپی بیٹھی ہے ذرا نکل کر ائے نہ ہم بھی تو اس سے پوچھیں تیرے جیسا بد ذات کہاں سے اٹھا کر لائی کس باپ کا خون ہے تو یا پھر کتنے باپ ہیں تیرے وہ بکے گیا اس نے جیسے ہی عمر کے گھر کے دروازے کو ہاتھ لگایا تھا

تھا عمر ایک ہی جست میں اس تک پہنچا تھا اسکا وہی ہاتھ اسکی کمر کی جانب موڑ کر اتنی زور سے جھٹکا دیا تھا کہ ہڈی ٹوٹنے کی آواز آئی تھی

ندیم سڑک پہ پڑا کراہ رہا تھا اسکی بیوی اس کے پاس بیٹھی عمر اور نفیسہ کو بددعائیں دے رہی تھی جس آدمی نے نفیسہ کو گالی دی تھی اسکی حالت بہت خراب ہو چکی تھی ندیم کے بھائی کا بازو ٹوٹ گیا تھا لیکن عمر کا غصہ اور غم کسی طور ختم نہ ہوتا تھا

اب وہ اپنے درواذے پہ کھڑا تھا کسی محافظ کی طرح وہ وہاں کھڑا غرا رہا تھا

میں عمر حیات ہوں نفیسہ حیات کا بیٹا یہی میرا خاندان ہے اور یہی میرا نام میں اپنیا ماں کا بیٹا ہوں میں خدا کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں میں نے ندیم کی بیٹی سے کسی قسم کی کوئی بھی بدتمیزی نہیں کی میں نے اسکی عزت پہ ہاتھ نہیں ڈالا وہ پاک ہے یا کردار ہے تم لوگوں کو اگر یقین آتا ہے تو یہی سچ ہے اور اگر نہیں آتا تب بھی یہی سچ ہے آج سے کئی سا منظرل پہلے نفیسہ بھی اپنے دروازے پہ کھڑی ہو کر اسی طرح دھاڑ رہی تھیں آج وہ ایک بار پھر تازہ ہوا تھا اسی وقت پولیس موبائل وہاں آ کر رکی تین چار سپاہی اور ایک اے ایس آئی مستعدی سے پولیس موبائل سے باہر نکلے تھے محلے والوں نے شور مچا مچا کر ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا انہوں نے پولیس سے عمر کو گرفتار کرنے کو کہا پولیس کے پوچھنے پہ عمر نے بس اتنا کہا تھا

ان لوگوں نے میری ماں کو گالی دی میں نے انکو مارا ہے میں قبول کرتا ہوں وہ سنجیدگی سے کہہ کر پولیس موبائل میں بیٹھ گیا تھا زخمیوں کو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا عمر کے ہاتھوں پہ اب بھی خون لگا تھا اسکی وردی پہ بھی خون کے چھینٹے تھے تھانے میں لے جا کر اسکو لاک اپ میں بند کر دیا گیا تھا لیکن ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی تھی

پولیس نے اس سے کسی کو فون کر کے بلانے کو کہا تھا اس نے زری کو کال کروائی تھی زری کو آئے بھی دو گھنٹے ہو گئے تھے وہ آ کر جا بھی چکی تھیں لیکن نفیسہ کا کوئی پتہ نہیں تھا

◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾

دوپہر سے رات ہوگئی تھی اور پھر تقریبا رات کے دس بجے نفیسہ آئی تھیں ان کے سا تھ کوئی آدمی بھی تھا عمر پینتالیس یا پچاس کے قریب سوٹڈ بوٹڈ سا وہ آدمی کوئی اعلی عہدے دار لگتا تھا ایس ایچ او بہت ادب کے ساتھ اس آدمی سے بات کر رہا تھا

سائیں اس لڑکے پہ اقدام قتل اور ریپ کیس بنتا ہے پورا محلہ گواہ ہے اس بات کا کہ اس نے وہاب نامی آدمی کو اتنا مارا ہے کہ وہ مرتے مرتے بچا ہے اس لڑکی کا باپ اس نے اسکی ہڈی پسلی ایک کردی ہے اور اس لڑکی کے چچا کا بازو توڑ دیا ہے سائیں کھلم کھلا غنڈہ گردی کر رہا تھا یہ لڑکا وہ تو آپ کے حکم پہ میں نے ایف آئی آر نہیں کاٹنے دی ورنہ محلے والے تو اتنے مشتعل تھے کہ میرے دس دس افسر بھی انکو سنبھال نہیں پا رہے تھے وہ تو چاہتے تھے کہ میں لڑکے کو ان کے حوالے کر دوں تا کہ وہ اسکو بھی اسی طرح ماریں جیسے اس نے ان لوگوں کے عزیزوں کو مارا ہے وہ بات کو بڑھا چڑھا کر بتا رہے تھے وہ یہ ثابت کرنا چاہتے تھے کہ وہ ان پہ کوئی عظیم احسان کر رہے ہیں تاکہ مستقبل میں اپنے کام نکلوا سکیں

اگر ان لوگوں میں اتنا ہی دم ہوتا تو اس وقت دکھا دیتے اب انکی مثال خالی بر تن جیسی ہے وہ بس شور ہی کر سکتے ہیں اور بات اگر کیس کی ہے تو میں کرتی ہوں ان پہ کیس بات ایف آئی آر کی ہے ہے تو کاٹیں میری ایف آئی آر لکھیں ندیم نامی شخص اپنے بھائی وہاب کے ساتھ میرے گھر میں چوری کرنے گھسا اور جب میرے بیٹے نے انکو پکڑا تو انہوں نے شور مچایا اور میرے بیٹے پہ زیادتی کا الزام لگا دیا اس وقت میرے گھر سے پانچ لاکھ کیس اور دس تولہ سونا غائب ہے اور وہ تیسرا آدمی اس پہ لکھیں اب وہ تیسرا آدمی ہر دوسرے دن کوئی نہ کوئی عورت اٹھا کر لایا تھا اور اپنے گھر میں عیاشی کرتا تھا اسکا گھر میرے گھر کے بالکل ساتھ ہے میرا گھر آج بند تھا میں شہر سے باہر تھی اور میرا بیٹا کالج گیا تھا تو اس آدمی نے یہ موقع غنیمت جانا اور یہی عمل میرے گھر میں دہر ایا اس کے اس عمل میں ندیم اور وہاب دونوں شامل تھے تو جب میرا بیٹا گھر آیا اور اس آدمی کو یہی عمل کرتے دیکھا وہ مشتعل ہوگیا اور جب اسکو گھر سے نکالنے لگا تو اس نے میرے بیٹے پہ حملہ کر دیا اور پھر میرے بیٹے نے جو کچھ بھی کیا سیلف ڈیفنس میں کیا اور رہی بات اس لڑکی کی تو لکھیں وہ لڑکی روز میرے بیٹے کو محبت بھرے رقعے می بھیجتی تھی اور اسکو ورغلانے کی کوشش کرتی تھی اور جب میرے بیٹے نے اسکی پیش قد کو ٹھکرا دیا تو وہ لڑکی ان اوچھے ہتھکنڈوں پہ اتر آئی وہ دبا دبا سا غرا رہی تھیں

بی بی خدا کا خوف کرو وہ لڑکی با کردار ہے ایس ایچ او نے انکو ٹوکا تھا

اور میرا بیٹا وہ بد کردار ہے؟ وہ مرد ہے تو اسکا یہ مطلب ہوا کہ وہی گناہ گار ہے خوب کہی آپ نے بھیا گر بات میرے بیٹے کے کردار پہ آئی تو سارے محلے کو بد کردار ثابت کر دوں گی میں ایک ایک کو تھانے میں گھسیٹوں گی سمجھ کیا رکھاہے مجھے عدالت میں کھڑے ہونا چھوڑا ہے میں نے میرے اندر سے عدالتوں میں ہونے والی مکاری نہیں گئی مجھے قانون مت سکھائیں

اور کوئی ہے باقی ؟ کسی اور کو کوئی تکلیف ہے میرے بیٹے سے ؟ وہ انکو دیکھتے ہوئے چبا چبا کر پوچھ رہی تھیں بی بی آپ کیا چاہتی ہیں اب ایس ایچ او گویا عاجز آگیا تھا

میں یہ چاہتی ہوں کہ میرے بیٹے کو میرے ساتھ جانے دیا جائے اس کے خلاف کوئی ایف آئی آر نہ کاٹی جائے اور اس سارے معاملے سے اسکو نکال دیا جائے محلے والوں سے صلح نامے پہ دستخط چاہئے مجھے ڈنڈ ۔ دبی ۔ قصاص ۔ جرم انا سب بھرنے کو تیار ہوں میں انکے ہسپتال کے بلز ادا کرنے کو تیار ہوں میں جو کچھ میرے بیٹے نے کیا اس کا کفارہ اس سے ہوجائے گا

نفیسہ آپ اطمینان رکھیں سب ہو جائے گا میں آپ کے ساتھ ہوں ہم جیسے دوستوں کے ہوتے ہوئے آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے وہ سوٹڈ بوٹڈ می آد اس سارے وقت میں پہلی بار کچھ بولا تھا ہم دوست نہیں ہیں کرنل محمد دین صاحب میں نے انگلی سے سینے پہ دستک دی تھی آپ کو ایسے ہزار مسلوں سے نکالا ہے اور اب آپ میرے بیٹے کو اس سارے میس سے نکالیں گے میں باہر اپنی گاڑی میں بیٹھی ہوں میرا بیٹا دس منٹ تک میرے ساتھ گاڑی میں ہونا چاہئے وہ نرم مگر دو ٹوک لہجے میں بول کر باہر چلی گئی تھیں عمر سے ملی تک نہیں تھیں اور پھر دس منٹ بعد عمر ان کے ساتھ گاڑی میں بیٹھا تھا

وہ نہ ڈرا ہوا تھا نہ اداس تھا اس کے چہرےپہ کوئی تاثر نہیں تھا بس خاموشی تھی سرد مہری تھی

طوفان سے پہلے کی خاموش

یوسف سلطان کے کمرے میں ایک بار پھر عدالت لگی تھی وہ بھی صبح صبح ابھی مہر ہا لے اور حسن سو رہے تھے جب دادا جان نے گھر کے سارے بڑوں کو اپنے کمرے میں بلوا لیا تھا حسینہ اور فروا صوفے پہ بیٹھی تھیں جبکہ شمس اور معراج ایک دوسرے کے سامنے کرسیوں پہ بیٹھے تھے معراج ذرا نڈھال سے لگتے تھے جبکہ شمس بے بسی بھرے غصے سے غیر آرام دہ سے بیٹھے تھے

کل شام تم نے کمپنی کے تمام ملازمین کے سامنے اپنے بھائی پہ ہاتھ اٹھا یا معراج میں وجہ جان سکتا ہوں ؟ چند ایک غیر ضروری باتوں کے بعد یوسف سلطان نے با رعب سے لہجے میں سوال کیا تھا

بابا جان میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ میرے دونوں بچوں کو یہاں بلایا جائے میں انکے سامنے ساری بات کرنا چاہتا ہوں

یہ باتیں بچوں کو بیچ میں بٹھا کر نہیں کی جاتیں معراج یہ بڑوں کے معاملے ہیں تم مجھے جو اب دو کس نے تمھیں یہ حق دیا ہے کہ تم میرے بیٹے اور اپنے چھوٹے بھائی کو اس طرح ذلیل کرو اب کی بار انکا لہجہ سخت تھا

بابا جان شمس نے میری اجازت کے بغیر میری زمین کا سودا کردیا اور مجھے اس بات پہ غصہ آگیا لیکن میں شرمندہ ہوں مجھے شمس پہ ہاتھ نہیں اٹھانا چاہئے تھا میں معذرت کرتا ہوں وہ نرمی سے بول کر خاموش ہوگئے تھے لیکن شمس نے صرف بات کی تھی سودا نہیں اور اگر تم اپنے غصے پہ قابو نہیں رکھ سکتے تو تمھارے لئے بہتر ہے کہ گھر بیٹھ جاؤ کمپنی میں ہزار معملات ایسے ہوتے ہیں حبکو ٹھنڈے دماغ سے حل کیا جاتا ہے تم نے اٹھتے ہی اپنے بھائی پہ ہاتھ اٹھا لیا اور ایسا بھی کیا ہے اس زمین میں اگر اسکا اچھا پرافٹ مل رہا ہے تو بیچ دو

بابا جان میں وہ زمین ہرگز نہیں بیچوں گا میں نے دو سال اس زمین کو خریدنے کے لئے تلوے گھسا ئے ہیں اول تو اسکا مالک راضی نہیں تھا اور جب وہ راضی ہوا میرے پاس اتنی رقم نہیں تھی تب میں نے مسجد میں جا کر اللہ سے دعا کی تھی کہ اگر مجھے یہ زمین مل جائے تو میں اس پہ ایک اور بھلائی کا کام کروں گا میں اس پہ ایک اولڈ ہوم بناؤں گا اور پھر اللہ نے اپنے غیب کے خزانے کھولے اسی دن میرے پاس کہیں سے اتنے پیسوں کا انتظام ہوگیا کہ میں وہ جگہ خرید سکوں اور اب جب میں اللہ سے وعدہ کر چکا ہوں تو میں اس وعدے کو کسی صورت نہیں توڑ سکتا چند پیسوں کے لئے تو ہر گز نہیں وہ لوگ اگر مجھے ہزار گنا زیادہ بھی دیں تب بھی میں اس زمین کو اور ہیون کو نہیں بیچوں گا آخری الفاظ توڑ توڑ کر ادا کیئے تھے

اور انہوں نے جو آپ کو دھمکی دی ہے اسکا کیا بھائی جان ؟ اگر وہ لوگ ان اوچھے ہتھکنڈ وں پہ اتر آئے تو آپ کیا کریں گے کیسے بچائیں گے اپنے گھر کی عزت اور اپنے بچوں کو؟ زمین کے ایک ٹکڑے کے لئے اپنی اولاد قربان کر دیں گے؟ یہ الفاظ شمس کے تھے وہ اصل میں یوسف سلطان تک دھمکی کی بات پہنچانا چاہتے تھے

کیا مطلب ہے تمہاری بات کا شمس ؟ مجھے پوری بات بتاؤ صاف صاف الفاظ میں کیا کہا ہے انہوں نے ؟ یوسف سلطان غصے سے بولے تھے

معراج پر سکون سے تھے جیسے انکو کسی بات کے کھلنے کا ڈر ہی نہیں تھا

بابا جان ان لوگوں نے بھائی سے کہا ہے کہ اگر انہوں نے ہیون اور اس سے ملحقہ زمین انکو نہ بیچی تو وہ لوگ ہیون میں رہنے والے اٹھا رہ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کے کھانوں میں زہر ملا دیں گے اور اٹھارہ سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو ڈرگز پہ لگا دیں گے اور یہ کام ان کے لئے بالکل بھی مشکل نہیں انکو بس وہاں کام کرنے والے چند لوگوں کو خریدنا ہوگا اور اگر اس کے بعد بھی بات نہ بنی تو وہ لوگ بھائی جان کے بچوں تک بھی جا سکتے ہیں میں نے تو بس اپنے گھر کے بچوں کو بچانے کے لئے کیا تھا سب کچھ لیکن بھائی جان مجھے ہمیشہ سے کم عقل ہی سمجھتے ہیں انہوں نے سارے جہاں کی خیر خوآہی کا ذمہ گویا اپنے سر لے رکھا تھا

انہوں نے ہمارے گھر کے بچوں کا نام لیا اور تم خاموش رہے ؟ کیا کوئی گرے پڑے ہیں ہم لوگ وہ شاید جانتا نہیں ہے ہمیں اگر آج بھی میں اپنی پہ آگیا تو اس مرزا کے سارے خاندان کو تباہ کر دوں گا اب تو یہ میری ضد ہے جاؤ اس مرزا سے جا کر کہو نہیں بیچتا میں اسکو زمین نہ ہیون کا سودا ہوگا وہ جو کچھ کر سکتا ہے کر لے اگر میرے بچوں کو خراش بھی آئی تو میں اسکی نسلوں کو ختم کر دوں گا ابھی وہ سلطانز سے واقف نہیں ہے یوسف سلطان طیش میں آگئے تھے

شمس نے یہ کب چاہا تھا وہ فورا سے بولے تھے

بابا جان آرام سے ہمارے بچوں کی بات ان لوگوں نے نہیں کی بس ایک اشارہ دیا تھا اور ایک زمین ہی تو ہے اس موٹی کھو پڑی کے آدمی کو چاہئے تو دے دیتے ہیں یہ زمین اب اسکی ضد بن گئی ہے بابا ہمارے لئے بہتر یہی ہے کہ ہیون اور زمین کا سودا کر لیں ان یتیم بچوں کا کیا ہے کہیں اور شفٹ کر دیں گے انکو کم از کم ہمارے بچے تو سیف رہیں گے ناں

شمس اگر میرے بچوں کی موت اس مرزا کے ہاتھوں لکھی ہے تو ٹھیک ہے وہ آئے اور انکو مار دے لیکن میں اپنی پراپرٹی کا سودا نہیں کروں گا وہ چبا چبا کر بولے تھے اگر میرے بچوں کی زندگی لکھی ہے تو کو ئی بھی انکو ایک خراش بھی نہی پہنچا سکتا اور اب میں اس بارے میں کوئی بات نہیں کروں گا اب اگر کوئی بات ہوگی بھی تو میرے بچوں کے سامنے ہوگی کیونکہ میں ہیون کو اپنے بچوں کے نام کر رہا ہوں انکا لہجہ دو ٹوک تھا

معراج میں چاہتا ہوں کہ پاور آف اٹارنی شمس کو دے دوں ویسے بھی اگر تم اپنا غصہ نہیں سنمبھال سکتے تو تو تمھیں چاہئے کہ کچھ دن آرام کرو گھر پہ رہو یا کہیں گھوم آؤ لیکن ان معملات سے دور رہو وہ زمین اور یتیم خانہ تم اسکو بیچو یا آگ لگاؤ لیکن اگر اسکی وجہ سے میرے بچوں کو کوئی نقصان ہوا تو میں کسی کو بھی معاف نہیں کروں گا انکا لہجہ حتمی تھا

فروا اور شمس کے چہروں پہ طمانیت سی اتری تھی

کیا شمس کو اٹارنی دینے کا مقصد اور وجہ صرف یہی ہے؟ انکا لہجہ چبھتا ہوا سا تھا

یوسف سلطان کے چہرے پہ سایہ سا لہرایا تھا منظر تبدیل ہوا تھا صبح کی سفیدی کی جگہ رات کے اندھیرے نے لے لی تھی جس صوفے پہ اس وقت فروا اور حسینہ بیٹھی تھیں اس تبدیل ہوئے منظر میں اسی صوفے پہ حسینہ کی جگہ یوسف سلطان بیٹھے تھے سامنے فروا تھیں

مطلب تم یہ چاہتی ہو کہ میں اپنی ساری جائیداد کی پاور آف اٹارنی شمس کو دے دوں تب تم ہا لے اور سفیر کے رشتے کے لئے رضا مندی دو گی؟ اور اگر میں ایسا نہ کروں تو کیا کروگی سفیر کی شادی میں تمہاری غیر موجودگی میں بھی کروا سکتا ہوں فروا کی پوری بات سننے کے بعد وہ تحمل سے بولے تھے

جی بابا جان میں یہی چاہتی ہوں اور ہاں میں جانتی ہوں آپ میری غیر موجود گی میں سفیر کی شادی کر سکتے ہیں لیکن آپ کریں گے نہیں کیونکہ آپ کسی قسم کی بد مذگی نہیں چاہتے آپ یہ نہیں چاہتے کہ آپ کے گاؤں سے آئے ہوئے رشتے دار آپ کے دوست آپ کے بزنس پارٹنرز اور آپ کے عزیز یہ سمجھیں کہ یوسف سلطان بہو کو شادی کے لئے راضی نہیں کر سکے آپ اپنا بھرم رکھنا چاہیں گے آپ یہ نہیں چاہیں گے کہ کوئی یہ سوچے کہ یوسف سلطان کی سو کالڈ ہیپی فیملی میں دراڑ آگئی ہے اور اگر آپ کو اپنا بھرم رکھنا ہے تو میری بات ماننی ہوگی انکا لہجہ حتمی تھا

میں اٹارنی سفیر کو دے دیتا ہوں انہوں نے ایک اور حل نکالا تھا

کم آن بابا اگر آپ مجھے بے وقوف سمجھتے ہیں تو میں وہ ہوں نہیں میں نے شمس کا نام لیا ہے سفیر کا نہیں آپ بس یہ بتائیں کہ آپ کو منظور ہے یا نہیں؟ وہ گویا بے زاری سے بولی تھیں

یوسف سلطان نے ایک گہری سانس بھری تھی

ٹھیک ہے میں تمہاری بات مان لوں گا لیکن اگر اسکے بعد کسی بھی قسم کی کو ئی بد مذگی ہوئی تو اچھا نہیں ہوگا فروا دل سے مسکر ائی تھیں بس اب ایک اور شخص ایک اور ترپ کا پتہ بس ایک اور چال ایک اور آدھا ادھو را سچ اور بازی پلٹ جاتی

منظر تحلیل ہوا تھا اب یوسف سلطان کے سامنے معراج اور شمس بیٹھے تھے

تمھیں اپنے باپ کے فیصلوں پہ شک ہے معراج ؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.