Chapter 15: باب 15

مجھے فائدہ نقصان نہیں چاہئے میں بس کفارہ ادا کرنا چاہتی ہوں اور عمر کے اسکول اور باقی اخراجات کے لئے مجھے ایک لاء کالج میں لیکچرر کی نوکری مل گئی ہے سب مینج ہوجائے گا پریشان مت ہوں آپ وہ تسلی دیتے ہوئے بولی تھیں

اور وہ مطمئن بھی ہوگئے تھے تھوڑی دیر بعد جب نفیسہ انکو گیٹ تک چھوڑنے گئیں تو وہ رک گئے ہمّت متجمع کی اور بولنا شروع کیا

قیسے تو زری کے لئے دعا کرنا وہ ٹھیک ہوجائے بس تیری دعاؤں میں بڑا اثر ہے بس یہ فالج اسکی جان چھوڑ دے قسمے میرے بچے رل گئے ہیں ان کے لہجے میں شرمندگی اور دکھ تھا

میں دعا کروں گی وہ انکی طرف دیکھے بغیر بولی تھیں انہوں نے کہہ دیا مطلب وہ دعا کریں

◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾

اوائل اپریل کے دن تھے حبس اور گرمی اپنے عروج پہ تھی شام کے چھ بجے کا وقت تھا معراج سلطان کمپنی کے آفس میں پاور چیئر پہ بیٹھے مینیجر کو کوئی ہدایات دے رہے تھے جب انکا سکریٹری فرہاد بنا ناک کئے آفس روم میں داخل ہوا اسکی رنگت اڑی ہوئی تھی اس نے کچھ بولنے کو منہ کھولا تھا کہ مینیجر کو دیکھ کر خاموش ہوگیا معراج سلطان نے ناگواری سے اس کو دیکھا تھا اور مینیجر کو باہر جانے کا اشارہ کیا تھا اس ادھیڑ عمر مینیجر کے جانے کے بعد انکا رخ اب فرہاد کی جانب تھا

ہاں تو مسٹر فرہاد غقّار آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ ایسی کون سی آفت آ گئی تھی کہ آپ بنا ناک کئے میرے آفس میں آگئے ایتھکس ہیں آپ کے اندر یا نہیں؟ انکا لہجہ اونچا نہیں تھا اس میں بس ناگواری تھی یٹر شمس سر نے ہیون سے ملحقہ ساری زمین مرزا صاحب کو بیچ دی ہے آج صبح ہی مجھے ان کی سیکر ینے اطلاع دی ہے سر سب ختم ہو گیا ہے وہ لوگ ایک بار وہاں آگئے تو ساری جگہ کا سکون خراب کر دیں گے وہ ہیون کو برزخ سے بھی بد تر بنا دیں گے کچھ کیجئے سر وہ سخت پریشانی کے عالم میں بولے چلا گیا جبکہ معراج سلطان کا چہرہ غصے سے سرخ ہو گیا تھا ہاتھ کانپنے لگے تھے انکا بی پی ہائی ہو گیا تھا

شمس کہاں ہے؟ وہ بدقت بول پائے تھے

وہ باہر ملازمین کے ساتھ ہیں تھوڑی دیر پہلے ہی اسلام آباد سے آئے ہیں فرہاد نے اطلاع دی تھی

معراج سلطان ایک جھٹکے سے اپنی جگہ سے اٹھے تھے انکا چہرہ غیض و غضب کی تصویر لگتا تھا اپنے آفس کا کمرہ ایک دھاڑ سے کھولتے وہ سیڑھیاں اترتے جا رہے تھے وہ یہ تک بھول گئے تھے کہ اتنی سیڑھیاں چڑھنے سے انکا سانس پھول جاتا ہے انکو لفٹ کا استعمال کرنا چاہیے تھا لیکن اس وقت ان کو کچھ یاد نہیں تھا شمس سلطان ہا لے اور سفیر کی منگنی کی رسم کے بعد ارجنٹ میٹنگ کے لئے اسلام آباد راوانہ ہوگئے تھے اور آج دو دن بعد انکی واپسی ہوئی تھی اس وقت وہ کچھ ملازمین کے ہمراہ کمپنی کے گیٹ پہ کھڑے تھے انکی گا ڑی تیار تھی وہ شاید کہیں جا رہے تھے لیکن کسی ملازم کی بات سننے رک گئے تھے اسی وقت معراج سلطان ہانپتے ہوئے ان تک پہنچے تھے شمس انکو دیکھ کر مسکرائے تھے معراج مسکرا بھی نہ سکے

ہمیں بات کرنی ہے شمس اندر چلو انکا لہجہ سنجیدہ تھا

بھائی میں آپ کو ایسی خبر سنانے والا ہوں کہ آپ سب کچھ بھول جائیں گے وہ بہت خوش نظر آتے تھے سب ادھر آجاؤ یہاں آؤ سب بات سنو میری انہوں نے با آواز بلند سب ملازمین کو اپنے قریب بلایا تھا ایک ایک کر کے سب جمع ہونے لگے تھے تھوڑی ہی دیر میں مجمع سا لگ گیا تھا

بھائی جان میں نے اس زمین کا سودا کر دیا ہے وہ بھی مارکیٹ پرائز سے تین گنا زیادہ میں وہ جوش سے بتاتے ہوئے ان کے قریب آگئے تھے اور آپ کو پتہ ہے سفیر کی منگنی کی رات میں اسی کام کے لئے اسلام آباد گیا تھا میں آپ کو سرپرائز دینے والا تھا آپ دیکھیے گا اب ہم ملک کے سب سے بڑے۔۔۔۔ ۔ اور بس انکی بولتی زبان کو یہاں بریک لگا تھا

چٹاخ کی آواز سارے میں گونجی تھی معراج سلطان لال بھبھوکا چہرہ لئے انکو دیکھ رہے تھے جبکہ شمس سلطان اپنے گال پہ ہاتھ رکھے شاکی نظروں سے انکو دیکھے جا رہے تھے

ہمّت کیسے ہوئی تمہاری میری زمین کا سودا کرنے کی؟ وہ دھاڑے تھے وہ میں نے اپنی کمائی سے بنا ئی تھی ایک ایک ٹکا جوڑ جوڑ کر اپنے بچوں کا پیٹ کاٹ کاٹ کر وہ میری زمین تھی میری تمھیں کس نے حق دیا کہ تم میری اجازت کے بغیر اسکا سودا کر آؤ بولو ؟ مارکیٹ سے تین گنا پرائز پہ بیچ آ ئے ہو ناں میں اسکو ہزار گنا زیادہ پہ بھی نہ بیچتا لعنت ہو تم پہ شمس سلطان لعنت جس دن تم پیدا ہوئے اس دن پہ لعنت ہو انکا چہرہ سرخ ہو گیا تھا ماتھے پہ پورا جسم پسینے سے شرابور تھا انکے ہاتھ کانپ رہے تھے انکا پورا جسم کانپ رہا تھا انکا شوگر لیول ہا ئی ہونے لگا تھا سارے ملازمین انکو دیکھ رہے تھے کچھ کی آنکھوں میں افسوس تھا تو کچھ کی آنکھوں میں استہزاء کچھ کی زبانیں مقفل تھیں تو کچھ کی زبانوں پہ تبصرے شمس اب تک شاکڈ تھے انکو اب تک یقین نہیں آتا تھا کہ یہ وہی ٹھنڈے اور نرم مزاج معراج سلطان تھے جو بڑی بڑی باتوں کو پی جاتے تھے خاموش ہوجاتے تھے صبر کر لیتے تھے اور آج اتنی سی بات پہ سارے ملازمین کے سامنے اپنے چھوٹے بھائی پہ ہاتھ اٹھا لیا تھا

مجھے لگا تھا آپ خوش ہوں گے اتنے ارصے سے وہ زمین بکی نہیں اور اب جب میں نے اسکا سودا کیا تو تین گنا زیادہ میں اس کے علاوہ وہ لوگ ہمیں اس زمین پہ بننے والے پراجیکٹ سے دس فیصد دیں گے اور اس معا ہدے کی کوئی مدت نہیں یہ ہمیشہ کے لئے ہے بھائی ہماری نسلیں تک سنور جاتیں وہ شاک سے باہر آ چکے تھے اب انکی آواز میں افسوس تھا

وہ زمین اس لیے نہیں بکی کیونکہ میں میں خود نہیں بیچنا چاہتا تھا مجھے اسکے لئے مارکیٹ پرائز سے چھ فیصد زیادہ کا پروپوزل آ چکا ہے اور ہماری نسلوں کی بات کرتے ہو دوسروں کی نسلیں بے گھر کر کے ہماری نسل خوش نہیں رہ سکتی شمس کسی کی خوشیوں کی قبر پہ اپنا محل تعمیر کرو گے تو ڈھے جاؤ گے اسی محل سمیت وہ اولڈ ہوم کی زمین تھی شمس میں اگلے ہفتے وہاں کام شروع کروانے والا تھا یہ تم نے کیا کر دیا شمس یہ تم نے کیا کر دیا انہوں نے باقائدہ اپنا سر پکڑ لیا تھا

ابھی شمس کچھ کہتے کہ معراج سلطان کی طبیعت خراب ہونے لگی انکا سانس اٹک رہا تھا انکا دل زور زور سے دھڑک رہا تھا ان سے اپنے قدموں پہ ٹھہرا نہیں جا رہا تھا شمس نے آگے بڑھ کر انکو سہارا دیا تھا ملازمین میں سے چند ایک نے انکی مدد کی تھی اور معراج سلطان کو گاڑی میں بٹھایا تھا گاڑی اب ہسپتال کی جانب روانہ تھی شمس نے فورا سفیر کو کال کر کے ہسپتال پہنچنے کا کہا تھا اور خود بار بار پریشا نی سے اپنے بڑے بھائی کو دیکھتے جاتے معراج سلطان نے اپنی پڑھائی ختم کرنے کے بعد اپنے والد سے اپنا حصہ طلب کر لیا تھا جو کہ انکو مل بھی گیا لیکن آدھا انہوں نے ان پیسوں سے شہر کے بیچوں بیچ کئی ایکڑز پہ پھیلی ہوئی زمین خریدی تھی انہوں نے اپنا حصہ کاروبارکے لئے مانگا تھا لیکن بعد میں انہوں نے وہی پیشہ اپنایا جو کہ انکو شروع سے پسند تھا وہ زمین دو سال تک اسی طرح پڑی رہی اور پھر دو سال بعد معراج سلطان نے اپنا باقی کا حصہ بھی لے لیا اور اس زمین پہ کنسرٹ کشن کا کام شروع کروا دیا اصل میں انہوں نے چھوٹے سے پیمانے پہ ایک یتیم خانہ بنو ایا تھا جسکا نام انہوں نے ہیون ()Heavenرکھا تھا آہستہ آہستہ انکے اس کام میں برکت ہوتی گئی انکو ڈو نیشنز ملنے لگیں اور انہوں نے ہیون کے ساتھ ملحقہ زمین پہ ان ہی یتیم بچوں کے لئے ایک اسکول اور ہسپتال بنوا لیا تھا جب یوسف سلطان کو اس بات کا پتہ چلا تو انہوں نے ڈونیشن کے طور پہ کچھ رقم دینے کی پیشکش کی جسے معراج سلطان نے اپنی کچھ رقم مزید شامل کر کے شمس کے ساتھ کاروبار میں لگا لیا وہ کمپنی سے پچیس فیصد حصہ لیتے تھے جس میں سے پندرہ فیصد ہیون پراجیکٹ پہ خرچ ہوتا اور باقی دس میں سے پانچ وہ اپنے بچوں پہ خرچ کرتے اور باقی پانچ فیصد کا انہوں نے کبھی حساب نہیں دیا تھا وہ کہتے تھے

وہ پانچ فیصد حقداروں کو ملتا ہے اب وہ حق دار کون تھے یہ بات تو معراج سلطان ہی جانتے تھے

کچھ عرصے سے ایک کامیاب ریستوران چین چلانے والے برطانوی ساتھ پاکستانی ریسیو رانز اونر فہیم مرزا نے ان سے ہیون خریدنے کی بات کی تھی اور معراج سلطان نے اسی وقت شائستگی سے معذرت کر لی تھی لیکن اس موٹے دماغ کے آدمی کو یہ صاف انکار حضم نہیں ہوا تھا اب وہ بار بار کالز کر کے ہیون کو خریدنے کی خواھش ظاہر کرتے اور معراج سلطان ہر بار منع کر دیتے کچھ عرصہ سے وہ دھمکیوں پہ بھی اتر آئے تھے لیکن معراج نے خاطر خوا اثر نہیں لیا تھا

ہیون کے بالکل قریب انکی کچھ زمین اب بھی خالی تھی جس پہ انہوں نے ایک اولڈ ہوم بنو انے کا سوچا تھا لیکن تھینکس ٹو شمس سلطان انہوں نے اپنی بے وقوفی کی وجہ سے کیا کچھ برباد کیا تھا ان کو اندازہ بھی نہیں تھا ◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾

سفیر اس وقت ہا لے کے ساتھ گاڑی میں تھا آج ہا لے کو ایک سیمنار میں جانا تھا وہاں سے فارغ ہوتے ہی اس نے سفیر کو کال کر لی تھی اور وہ اسکو لینے آ بھی گیا تھا وہ لوگ گھر سے تھوڑا ہی دور تھے سفیر کو شمس سلطان کی کال موصول ہوئی اس کے چہرے پہ سایہ سا لہرایا تھا لیکن وہ جلد ہی خود کو کمپوز کر گیا تھا اور بس اوکے ڈیڈ میں پہنچ رہا ہوں کہہ کر کال کاٹ دی تھی ہا لے اپنے موبائل پہ لگی تھی اس نے دھیان نہیں دیا تھا

از ایوری تھنگ فائن اس نے سکرین سے نظریں ہٹائے بغیر سوال کیا تھا

سفیر کچھ سوچ رہا تھا اس نے جواب نہیں دیا ہا لے نے سر اٹھایا تھا

سفیر میں آپ سے بات کر رہی ہوں سب ٹھیک ہے؟ اب کے وہ ذرا بلند آواز میں بولی تھی

ہاں سب ٹھیک ہے وہ مسکرایا تھا ہا لے بھی اسکو دیکھ کر مسکرائی تھی تب ہی اس کو اپنے پیر کے نیچے کچھ محسوس ہوااس نے جھک کر چیک دیکھا تو اسکو ایک بوتل دکھی وہ اسکو ہاتھ میں لے کر سیدھی ہوئی لیکن جیسے ہی اس پہ لکھی تحریر پہ نظر گئی ہا لے نے گویا کرنٹ کھا کر اس بوتل کو دور پھینکا تھا اور اپنے بیگ سے ٹشو نکال کر اپنے ہاتھوں کو رگڑنے لگی تھی

سفیر نے اچھنبے سے اسکو دیکھا تھا لیکن کچھ بولا نہیں

یہ کسکی ہے؟ اس نے نیچے پڑی بوتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پوچھا تھا

جسکی یہ گاڑی ہے بلا کا سکون تھا اسکی آواز میں

آپ۔۔ ۔ آپ ڈرنک کرتے ہیں؟ وہ مارے حیرت کے بس اتنا ہی بول پائی تھی

یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے میرا جو کام ہے اور جن پارٹیز میں میں مدعو ہوتا ہوں وہاں یہ سب عام ہے میں اگر ان سب سے دور بھاگوں گا تو سب مجھے دقیانوس سمجھیں گے ہا لے ٹرائے ٹو انڈرسٹینڈ وہ عام سے لہجے میں کہہ رہا تھا جبکہ ہا لے پر تو حیرتوں کے پہاڑ ہی ٹوٹ پڑے تھے

آپ گناہ کو عام کہہ رہے ہیں سفیر ؟ اگر یہ عام ہے پھر تو وہاں اور بھی بہت کچھ عام ہوگا اس کے بارے میں کیا خیال ہے آپ کے ؟ آخرمیں اسکا لہجہ طنزیہ ہوگیا تھا

اگر تمہارا اشارہ عورتوں سے تعلقات کی طرف ہے تو ہاں میرے لئے یہ سب بھی عام ہے مجھے تو یہ نہیں سمجھ آ رہا کہ تم اتنا ری ایکٹ کیوں کر رہی ہو یار گرو اپ مجھے یہ لگا تھا کہ تم ماڈرن ہو ہر چیز سمجھتی ہو تم میرا سرکل سمجھ لوگی اور تم مجھ سے محبت بھی تو کرتی ہو نہ یار کیا ہوگیا ہے تمھیں محبت میں تو لوگ قاتلوں کو بھی قبول کر لیتے ہیں اور ایک تم ہو اس نے افسوس سے سر جھٹکا تھا

میں نے کب کہا کہ میں آپ سے محبت کرتی ہوں؟ اسکا لہجہ ٹھنڈہ تھا آپ نے کہا تھا آپ مجھ سے محبت کرتے ہیں اور اگر میں محبت کرتی بھی ہوں تو میں اس میں آپ کا ماضی قبول کر سکتی ہوں لیکن آپ کا داغ دار حال نہیں میں غلط کو غلط کہوں گی چاہے جتنی مرضی ماڈرن ہوجاؤں میرے نزدیک یہ سب گناہ ہیں اگر آپ ان کو چھوڑنے پہ راضی ہیں تو میں آپ کے ساتھ زندگی گزارنے پہ راضی ہوں لیکن اگر آپ اس سب کو دیفیٹد کرتے رہیں گے تو ہمارا تعلق مشکل میں پڑ جائے گا اسکا لہجہ نرم اور دو ٹوک تھا

اور اگر میں یہ سب نہ چھوڑوں تو ؟

تو پھر میں آپ کو چھوڑ دوں گی اسکا لہجہ سپاٹ تھا

تم مجھے چھوڑ دوگی کیا یہ اتنا آسان ہے تمہارے لئے تم مجھے جج کر رہی ہو ہا لے کیا تم اتنی نیک ہو؟ کیا تم یہ سمجھتی ہو کہ تمھارے اندر کوئی برائی نہیں ہے؟ تم کلیئر ہو؟

نہیں میں بالکل بھی نیک نہیں ہوں میں تو پانچ نمازیں بھی مشکل سے پڑھتی ہوں میں قرآن ہفتے میں ایک بار پڑھتی ہوں چیریٹی بھی کبھی کبھی کرتی ہوں جھوٹ بھی بولتی ہوں ضرورتا لیکن سفیر میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ یہ سب ٹھیک ہے گڈ ہے میں ساری زندگی ایسے ہی گزاروں گی اگر یہ سب نہیں کروں گی تو معاشرہ کیا کہے گا میں اس پہ کام کر رہی ہوں ان عادات کو چھوڑنے کی کوشش بھی کر رہی ہوں میرا ہر گزرتا دن اپنی بری عادتوں کے خلاف ایک جنگ ہے اور ایک دن میں یہ جنگ جیت بھی جاؤں گی وہ سانس لینے کو رکی تھی سفیر بھنویں بھینچے اسکو سنے جا رہا تھا نگاہیں سڑک پہ مرکوز تھیں

سفیر میں اسٹریٹ ہوں اور مجھے اپنا لائف پارٹنر بھی ایسا ہی چاہیے میں یہ نہیں کہتی کہ اس میں کوئی برائی نہ ہو وہ کوئی امام کعبہ ہو لیکن وہ کم از کم اپنی برائی کو قبول کرے اپنا گناہ مان لے اور دوبارہ وہ سب نہ کرنے کا عہد کرے اپنے گناہ اور غلطی کی کا الزام کسی اور کو نہ دے کوئی آپ کا ہاتھ پکڑ کر آپ سے غلطی یا گناہ نہیں کرواتا آپا پنی مرضی سے یہ کرتے ہیں آپ کے دل و دماغ میں کہیں نہ کہیں ہاں ہوتی ہے تب ہی آپ کوئی بھی غلط کام یا گناہ کرتے ہیں

اوکے میں سمجھ گیا ہوں ہا لے تم کیا کہنا چاہتی ہو میں یہ سب چھوڑ دوں گا اب خوش ؟

نہیں سفیر آپ نہیں سمجھے یہ سب آپ بس بات ختم کرنے کو کہہ رہے ہیں آپ میرے لئے یہ سب مت چھوڑیں اللہ کے لئے چھوڑیں گناہ کسی انسان کے لئے نہیں چھوڑا جاتا گناہ اللہ کے لئے چھو ڑا جاتا ہے نہیں میں آپ کو جج نہیں کر رہی میں بس ایک بات کر رہی ہوں اسکا لہجہ نرم اور سادہ تھا کو ئی طنز کوئی برتری کی خواہش اسکے لہجے میں ایسا کچھ نہیں تھا

اتنے میں وہ لوگ ہسپتال پہنچ گئے تھے یہ وہی ہسپتال تھا جہاں ہا لے کبھی عمر کو لے کر آئی تھی

ہا لے نے حیرت سے ادھر ادھر نظر ڈور آئی تھی

ہم یہاں کیوں آئے ہیں سب ٹھیک تو ہے ناں ؟ اس کے لہجےمیں پریشانی تھی

سفیر نے گہری سانس بھری تھی

اگر تم پینک نہ کرو تو بتاؤں گا

بتائیں سفیر میرا دل بیٹھا جا رہا ہے

بڑے پاپا کا بی پی شوٹ کر گیا تھا ڈیڈ انکو ہسپتال لے کر آئے ہیں مہر اور ممی بھی نہیں ہیں تو میں تمھیں بھی لے آیا اور پھر ہا لے نے کچھ اور نہیں سنا تھا وہ فورا گاڑی سے اتری تھی اور بھاگتی ہوئی اندر کی جانب گئی تھی سفیر اس کے پیچھے بھاگا تھا

تھوڑی دیر بعد وہ معراج سلطان کے بیڈ کے پاس بیٹھی خفگی سے ان کو دیکھ رہی تھی وہ اب بہت بہتر تھے انکا شوگر اور بلڈ پریشر ہائی ہوگیا تھا کچھ ضروری ٹیسٹس کے بعد ان کو جانے کی اجازت دے دی گئی تھی

آپ مجھے یہ بتائیں کہ یہ سب ہوا کیسے ؟ ایسے تو نہیں شوگر ہائی ہوجاتا آپ نے ضرور کچھ میٹھا کھایا ہوگا ہیں ناں ؟ می بچے میں نے کوئی میٹھا نہیں کھایا یہ ایک الگ معاملہ ہے گھر چلیں تو سب بتا دیتا ہوں وہ پر سے گویا ہوئے تھے میں بہت پریشان ہوگئی تھی بابا میں ڈر گئی تھی

آپ منگنی والے دن سے کچھ پریشان ہیں بابا کیا آپ خوش نہیں ہیں؟

میں خوش ہوں بیٹے لیکن میں نے تمہارے لئے کچھ اور سوچ رکھا تھا (ذہن کے نہاں خانوں پہ ایک دراز قد سیاہ آنکھوں والے نوجوان نے دستک دی تھی)کوئی ایسا جو مجھ سے بھی زیادہ تمہاری حفاظت کرتا اور مجھ سے زیادہ محبت اور عزت دیتا تمھیں لیکن خیر بخت کے آگے کس کی چلتی ہے

اسی وقت انکا سیکریٹری فرہاد ناک کرتے ہوئے اندر آیا تھا

سر کوئی حیات صاحب آپ سے ملنے آئے ہیں

وہ چونکے تھے لیکن ظاہر نہیں ہونے دیا انہیں پانچ منٹ بعد لے آؤ فرہاد سے کہہ کر وہ اب ہا لے کی طرف متوجہ ہو چکے تھے

بیٹے اب تم گھر جاؤ ابا اور اپنی ماں کو کچھ نہ بتانا میں سفیر کے ساتھ آجاؤں گا ٹھیک ؟

ہا لے سمجھ گئی تھی وہ اس حیات صاحب سے اکیلے میں ملنا چاہتے ہیں

خیال رکھیے گا وہ انکا ہاتھ چومتی بولی تھی اور پھر اپنا بیگ اٹھا کر چلی گئی تھی مہر اور فروا چچی ویٹنگ روم میں اسکا انتظار کر رہے تھے اسکو آتے دیکھ دونوں کھڑے ہوگئے تھے

کیسے ہیں اب معراج بابا ؟ مہر نے پریشانی سے استسقار کیا تھا

ٹھیک ہیں بالکل بلکہ تھوڑی دیر تک گھر آجائیں گے ابھی ہم سب گھر جا رہے ہیں ڈرائیور کو کال کر دی ہے آپ نے ؟ اس نے سوال کیا تھا

ہاں وہ باہر کھڑا ہے چلو چلتے ہیں

میڈم آپ وہی ہو ناں جو اس دن اپنے شوہر کے ساتھ آئی تھی؟ اب کیسے ہیں جی وہ اللہ بھلا کرے انکا جاتے جاتے مجھے میرے بیٹے کے اسکول کی فیس کے لئے دس ہزار دے گئے تھے ایک ادھیڑ عمر نرس ہا لے کو غور سے دیکھتی پوچھ رہی تھی

ہا لے کا رنگ اڑ سا گیا تھا لیکن ظاہر نہ ہونے دیا

اے کیا بکواس کر رہی ہو اس کی ابھی شادی بھی نہیں ہوئی مہر نے اسکو ڈیٹا تھا جبکہ فروا نے سو چیت نظروں سے ہا لے کا جائزہ لیا تھا وہ فروا تھیں انہوں نے ہا لے کی اڑی ہوئی رنگت دیکھ لی تھی

میڈم میری آنکھیں دھوکہ نہیں دے سکتیں میں نے خود ہی تو انکو انجیکشن لگایا تھا زرد جوڑا پہن رکھا تھا انہوں نے مجھے سب یاد ہے وہ عورت تو جیسے اپنی بات منوانے پہ تل ہی گئی تھی

دیکھو ہم تمہاری شکایت کر دیں گے انتظامیہ سے خاموشی سے جاؤ یہاں سے تنگ نہ کرو مہر نے جھنجھلا کر کہا تھا وہ عورت کچھ بڑبڑاتی ہوئی چلی گئی تھی ہا لے نے سکون کا سانس لیا تھا جبکہ فروا مسکراتے ہوئے آگے بڑھ گئی تھیں انکا ذہن کسی اور نہج پہ سوچ رہا تھا

دوسری طرف معراج سلطان ہسپتال کے بیڈ پہ نیم دراز تھے جب ہلکی سی دستک ان کے کانوں میں پڑی دو انگلیوں سے ٹک ٹک کی آواز اور پھر بغیر اندر سے کوئی آواز سنے وہ دروازہ کھول کر آ گیا تھا

جب اسکو اجازت چاہئے ہی نہیں ہوتی تو وہ دستک دیتا کیوں تھا؟

اس نے آج سیاہ ٹی شرٹ کے ساتھ نیلی خیبر پہن رکھی تھی سر پہ پی کیپ شیو ہلکی بڑھی ہوئی بال ماتھے پہ بکھرے ہوئے آنکھیں سپاٹ سی

اندر قدم رکھتے ہی اس نے دونوں ہاتھ خیبر کی جیبوں میں ڈال لئے تھے وہ قدم قدم چلتا انکے بیڈ کے پاس رکھی کرسی پہ بیٹھ گیا تھا بولا کچھ بھی نہیں

تم آج کل میری فیملی کے کچھ زیادہ ہی آس پاس نظر آنے لگے ہو خیر تو ہے؟ انکا انداز مشکوک سا تھا

بھولیں مت یہ صرف "آپ "کی فیملی نہیں ہے میرا بھی اتنا ہی حق ہے ان سب لوگوں کو دیکھنے اور ملنے کا خیر یہ بتائیں آج یہ عمر رسیدہ جج صاحب نے ہسپتال کا رخ کیوں کر لیا ؟ اسکا انداز لا پرواہ سا تھا جبکہ اسکی آنکھوں میں فکر واضح تھی

جیسے تم تو نہیں جانتے ہو گے؟

جانتا تو میں ہوں لیکن پھر بھی بیمار کے منہ سے اسکا حال سننا ایک الگ چیز ہے وہ سائیڈ ٹیبل پہ رکھی دوا کی شیشیوں کی جگہ آگے پیچھے کرتا بول رہا تھا

معراج سلطان سے بات کرتے وقت وہ انکی آنکھوں میں نہیں دیکھتا تھا اسے شاید ڈر رہتا تھا کہ وہ اسکی آنکھیں پڑھ لیں گے

شمس نے میری زمین بیچ دی ہے انکے لہجے میں غصہ اور افسوس بیک وقت در آئے تھے

غلط مسٹر شمس نے آپ کی زمین کا بس سودا کیا ہے بیچی نہیں اب تک کاغذات آپ کےپاس محفوظ ہیں چونکہ اس زمین کی اٹارنی آپ کے پاس ہے تو کوئی کیسے اسے بیچ سکتا ہے؟ آپ کا بھائی پارٹی سے مل سکتا ہے سودا کر سکتا ہے لیکن بیچ نہیں سکتا وہ اب بھی دوائیوں کی شیشیوں کے ساتھ لگا تھا

تمھیں کیسے پتہ ؟ انکے لہجے میں حیرت تھی اور خوشی بھی

مجھے سب پتہ ہوتا ہی وہی بے نیاز لہجہ

لیکن فرہاد نے تو تو کچھ اور ہی بتایا

فرہاد کو یہ آدھی ادھوری خبر بھی میں نے دی تھی وہ ایسے بتا رہا تھا جیسے ابھی معراج سلطان اسکو کوئی تمغہ دیں گے اور ایک اور بات آپ کا سیکرٹری کسی کام کا نہیں ہے ایسا کریں اسکو نکال دیں اور مجھے اسکی تنخواہ جتنے پیسے دے دیا کریں کیا خیال ہے؟ ویسے بھی اس سے زیادہ تو آپ کے کام میں کر دیتا ہوں

کیا کرو گے اتنے پیسے ؟ وہ مسکرائے تھے

پیسوں میں کھیلوں گا آپ کو پتہ تو ہے میں کتنا پیسہ پرست ہوں ؟ ویسے میں سوچ رہا تھا کبھی کمپنی چکر لگاؤں اور شمس سے کہوں ذرا میرا حصہ تو رکھیں مرے ہاتھ پہ سچ ہاتھ بہت تنگ ہے آج کل

بدتمیز ریلیشن شپ ٹائٹل نہیں استمال کر سکتے تو جناب یا سر ہی کہہ لو

اس نے تو جیسے سنا ہی نہیں

معراج نے بات بدل لی تھی

میں ہیون کو ہا لے اور حسن کے نام کرنا چاہتا ہوں ہا لے کی شادی پہ اسکو یہ گفٹ دینا چاہتا ہوں ویسے بھی میں بوڑھا ہو رہا ہوں میں چاہتا ہوں کہ اب وہاں کی باگ ڈور کسی جوان اور مضبوط ہاتھوں میں دے دوں

ہا لے کی شادی ؟ انکا رشتہ کب ہوا؟ اس نے گردن اٹھائی تھی باقی ساری باتیں جیسے بے معنی تھیں

دو دن پہلے اسکی منگنی ہوگئی ہے سفیر کے ساتھ بہت خوش ہے وہ وہ عام سے لہجے میں بتا رہے تھے

عمر دوبارہ گردن جھکائے ان شیشیوں پہ جھک گیا تھا لیکن اس بار اسکو ساری ترتیب بھول گئی تھی کون سی شیشی کہاں رکھنی ہے؟

آپ نے بتایا نہیں وہ بہت دیر بعد بولا تھا اسکو کچھ برا لگا تھا بہت برا

تمھیں تو سب پتہ ہوتا ہے انہوں نے طنز کیا تھا

عمر پھیکا سا مسکرایا تھا

آپ ہیون کو بے شک ہا لے کے نام کردیں لیکن پاور آف اٹارنی مجھے دے دیں اسکا لہجہ سادہ تھا وہ انکی آنکھوں میں دیکھ کر بولا تھا انہوں نے اسکی آنکھیں پڑھ لی تھیں وہاں کوئی سازش کوئی لالچ کوئی مفاد نہیں تھا بس فکر تھی مخلصی تھی

کیوں؟ انہوں نے سوال کیا تھا

کیونکہ ہاتھ وہی مضبوط ہوتے ہیں حبکو کسی ہاتھ کے چھوٹنے کا خوف نہیں ہوتا میرے ہاتھا سنے دونوں ہاتھ اوپر اٹھائے تھے یہ بے خوف ہیں یہ نڈر ہیں ان کے پاس کھونے کو کچھ نہیں آپ کی بیٹی ان کے دونوں ہاتھ خوف زدہ ہیں انکے پاس کھونے کو بہت کچھ ہے آپ کو شمس اور سفیر پہ اعتبار نہیں کرنا چاہیے آپ اپنی بیٹی کو ایسے گھر میں بھیج رہے جس گھر کا ایک فرد آپ کیز مین کا سودا آپ کی اجازت کے بغیر کر آتا ہے کل کو یہ زمین انکی بہو کی پراپرٹی ہوگی سوچیں وہ لوگ کیا کیا کر سکتے ہیں وہ اپنے ازلی با اعتماد لہجے میں بول رہا تھا

میں اس بارے میں سوچوں گا معراج سلطان نے گویا بات ہی ختم کر دی تھی

ویسے تم میری پراپرٹی کے معملات پہ اتنی نظر کیوں رکھے ہوئے ہو؟ انکی آنکھیں مشکوک انداز میں سڑکیں تھیں

ظاہر ہے آپ کا وارث ہوں آپ خود ہی تو کہتے ہیں آپ کا بیٹا ہوں میں پھر آپ کی پراپرٹی میں میرا بھی حصہ ہوا ناں میں تو بس اپنے حصے پہ نظر رکھے ہوئے ہوں وہ ہلکا سا مسکراتے ہوئے بول رہا تھا گال کا گڑ ھا واضح ہوا تھا ایک دھیلا نہیں دوں گا میں تمھیں سمجھے وہ خفگی سے بولے تھے

دیکھ لیں گے ویسے یہ مرزا کے کچھ زیادہ ہی پر پرزے نکلنے لگے ہیں آپ اجازت دیں تو گو ور نر ہاؤس کی ہوا کھلواؤں اسکو یا پھر دو دن کے لئے اٹھوا لیتے ہیں؟ کیا خیال ہے

معراج سلطان نے اس کو افسوس سے دیکھا تھا

جب میں تم سے پہلی بار ملا تھا تب تم ایسے تو نہیں تھے عمر تم کیا بنتے جا رہے ہو ان کے لہجے میں رنج سا تھا وہ تلخی سے مسکرایا تھا

جانتا ہوں میں معصوم تھا ہیں ناں ؟ اس دنیا میں آپ کو قدم قدم پہ بھیڑیے ملیں گے جج صاحب ان بھیڑ یوں سے مقابلہ کرنے کے لئے ان سا بڑا بھیڑیا بننا پڑتا ہے میں نے بھی بس وہی کیا میں اب وہ معصوم عمر نہیں رہا اب میں ایک ایسا بھیڑیا بن گیا ہوں کہ اگر کسی سے ذرا بھی خطرے کی بو محسوس ہوئی تو چیر پھاڑ دوں گا مجھے ایسا وقت نے بنایا ہے جج صاحب کوئی بھی شوق سے ایسا نہیں بنتا وہ انکو دیکھ نہیں رہا تھا اسکی نظریں اپنے جوگرز پہجمی تھیں کہا ناں وہ انکی طرف دیکھ کر بات نہیں کرتا تھا

خیر شادی کی کر رہے ہو؟

آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے مجھے ایک لڑکی پسند ہے کچھ دنوں میں اس کو پروپوز کر وں گا شادی کے لئے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے اس کا لہجہ عام تھا لیکن اسکی آنکھیں ان میں الوہی سی چمک تھی

معراج سلطان خوش ہوئے تھے بے حد خوش

تمھیں یقین ہے وہ ہاں کر دے گی؟

مجھے یقین ہے وہ نہ کر دے گی وہ فورا سے پہلے بولا تھا

انکی خوشی ماند پڑ گئی تھی جوش ٹھنڈہ پڑ گیا تھا

تو پھر پروپوز کرنے کا مطلب ؟ انہوں نے دانت کچکچائے تھے

میں رسک لینا چاہتا ہوں تاکہ بعد میں یہ پچھتاوا نہ رہے کہ میں نے اپنے لئے کچھ نہیں کیا

مجھے بھی لے چلو ساتھ میں اسکو دیکھ ہی لوں گا شاید میرے بات کرنے سے مان جائے

آپ سے بات ہی تو نہیں کروا سکتا وہ اتنا ہلکا بڑبڑایا تھا کہ با مشکل خود سن پایا ہو

کچھ کہا؟

جی میں نے کہا کہ آپ جیسے عمر رسیدہ لوگوں کا ہم جیسے جری جوانوں کے ساتھ کیا کام ؟ ۔

ویسے سنا ہے اس جری جوان کو جب گولیاں لگی تھیں تو ایک لڑکی اسکو کندھے پہ ڈال کرہسپتال لے گئی تھی انہوں نے مسکرا ہٹ دبائی تھی

میں نے تو یہ بھی سنا ہے کہ جج صاحب سے انکی محبوب بیوی ناراض ہیں اسی لئے وہ آج کل ذرا اکھڑے اکھڑے رہتے ہیں اس نے بھی تاک کر نشانہ لگایا تھا

ابھی وہ کچھ کہتے کہ سفیر اور بخش دروازہ کھول کر اندر داخل ہو عمر نے پی کیپ چہرے پہ آگے کو کرلی اور لمبے لمبےڈگ بھرتا وہاں سے نکل گیا

سفیر نے اسکو جاتے دیکھا تھا بخش کے ہاتھ میں کچھ دوائیوں کے شاپر تھے اس نے بھی مڑ کر اس سیاہ شرٹ والے نوجوان کو دیکھا تھا

یہ کون تھا بڑے پاپا ؟

ہے ایک بہت قریبی تم نہیں جانتے بیٹے

سفیر نے مزید کوئی سوال نہیں کیا تھا وہ خاموشی سے انکو اٹھانے لگا تھا انکو گھر جانا تھا

◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾

یوسف سلطان اپنے کسی دوست کی عیادت کو گئے ہوئے تھے جب واپس آئے تب تک مہر ہا لے اور فروا کے ساتھ گھر آ چکی تھی دادا جان لان میں بیٹھے تھے جب مہر ان کے اور اپنے لئے چائے بنا کر لے آئی تھی فروا اور حسینہ بیگم بھی اس وقت لان میں موجود کرسیوں پہ بیٹھی تھیں وہ اپنے وعدے کے مطابق اس کے ساتھ صبح واک بھی کرتے چائے بھی پیتے اس کا لایا کھانا بھی کھاتے غرض کہ ان دونوں کے درمیان کشیدگی ختم ہو چکی تھی جس طرح گھر والوں نے انکی ناراضگی پہ سوال نہیں اٹھایا تھا بالکل اسی طرح سلطان منزل کے مکین اس صلح پہ بھی خاموش تھے

مہر نے یوسف سلطان کے لئے چائے بنا کر کپ انکو تھمایا تھا اسی وقت ہا لے لان کی جانب آتی دکھائی دی ہا لے کو دیکھ کر دادا جان کی آنکھیں چمک اٹھی تھیں وہ اب ان کے نزدیک آگئی تھی دادا جان نے ہمیشہ کی طرح اسکے لئے اپنے بازو وا کئے تھے مہر کا تھمایا ہوا کپ انہوں نے میر پہ رکھ دیا تھے ہا لے ان کے پاس آتے ہی جھک کر انکے گلے لگ گئی تھی

میڈا سکون یوسف سلطان پورا سارا تئیں تے قربان ونجے میڈی آل اولاد تئیں تے گھور ان (میرا سکون یوسف سلطان پورا کا پورا تم پہ قربان اسکی آل اولاد تم پہ واری جائے)

میکوں مکھنڑ لاندے پئے ہو تساں سب سمجھ آندا ہے میکوں (مجھے مکھن لگا رہے ہیں آپ سب سمجھتی ہوں میں)وہ ان سے الگ ہوتے ہوئے انکے ساتھ رکھی کرسی پہ بیٹھتی بولی تھی

فروا نے مہر کو دیکھا تھا انکی آنکھوں میں تمسخر تھا گویا کہہ رہی ہوں

وہ ہا لے کے ہوتے ہوئے تمھیں نہیں دیکھیں گے مہر نے نظروں کا زاویہ بدل لیا تھا

مہر ماہ ہا لے کے لئے بھی چائے بنا دو وہ اسکی طرف دیکھے بغیر بولے تھے ہا لے کے ہوتے ہو ئے وہ کسی کو کیسے دیکھ سکتے ہیں؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.