Chapter 14: باب 14

نہیں بول دو منع کر دو سفیر زیادہ ضروری ہے اس پہ کیو اپ مت کرو تم اسکو نہیں چھوڑ سکتی اسکو چھو ڑنا تمھیں مار دے گا اس کے دماغ نے بے شمار دلیلیں دی تھیں لیکن نہیں اسکو دل کی سننی تھی

کیا میرے پاس کوئی اور آپشن ہے؟ وہ زخمی مسکراہٹ کے ساتھ بولی تھی

ٹھیک ہے پھر جائیں میں آج رات آپ کو ایک بار پھر بلاؤں گا اب آپ جا سکتی ہیں انہوں نےا یک بار بھی اسکو مڑ کر نہیں دیکھا تھا

اور چائے ؟

میں وہاج کی بیٹی کے ساتھ چائے کافی نہیں پی سکتا اسے لے جاؤ جب ثابت کر دو تم نگین سلطان کی بیٹی ہو تب چاہے زہر لے آنا یوسف سلطان پی لے گا

وہ بے بسی سے لب کچلتی اٹھی تھی اس نے اپنی متاع حیات کا سودا کیا تھا وہ بھی صرف کسی کے چند گھنٹوں کے لئے یہ محرومی کیا کیا کرواتی ہے؟

میں کیا کرتی حسن میرے پاس کوئی آپشن نہیں تھا وہ دونوں رات کی تاریکی میں چھت پہ ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے تھے مہر کےچہرے پہ چاند کی روشنی پڑ رہی تھی سفید مقدس روشنی میں تھک گئی تھی انکی نفرت سہتے سہتے کوئی راستہ کوئی جا فرار نہیں تھی میرے پاس سفیر کو اگر حاصل کر بھی لیتی تو خوشی نہیں ملتی مجھے میں تو سفیر کو بھی اس لئے پانا چاہتی تھی تاکہ مجھے ابا کی محبت مل جائے نگین کی بیٹی کو جو مقام نہ ملا وہ شاید سفیر کی بیوی کو مل جائے لیکن دیکھو نہ حسن میرے ہاتھ سے سب کچھ نکل گیا ریت کی طرح میں کچھ نہیں کر سکی میرے بس میں جو تھا میں نے وہ کیا حسن مجھ سے یہی ہو سکتا تھا حسن چپ چاپ اسکو دیکھے جا رہا تھا اسکے بڑے اس حد تک جا سکتے ہیں اس نے نہیں سوچا تھا اس رات وہ مہر کے ایسے راز کا امین بنا تھا جسے اسکو قیامت تک نہیں کھولنا تھا

بجو آپ نے جو بھی کیا سہی یا غلط میں نہیں جانتا لیکن آپ کو جب کبھی میری ضرورت پڑے میں آپ کے لئے موجود رہوں گا ہر جگہ ہر وقت مجھے نہیں پتہ میں سہی ہوں یا غلط لیکن میرے حساب سے محبت سودے بازیوں سے نہیں ملتی وہ آپ کا بخت ہوتی ہے ملی تو مل گئی اور نہ ملی تو آپ چاہے ایڑھیاں رگڑیں یا پھا نسی کے پھندے پہ چڑھ جائیں وہ آپ کو نہیں ملے گی اس وقت وہ مہر کو کوئی سولہ سال کا بچہ نہیں لگا تھا وہ بالکل معراج سلطان لگا تھا مہر نے سر جھٹکا تھا (یہ ٹین ایجرز کیا سمجھیں گے ہمارے روگ)حسن اٹھ کھڑا ہوا تھا وہ بھیا سکے ساتھ اٹھی تھی اسکا دل ہلکا ہو چکا تھا اس نے کسی عام ٹین ایجر کو اپنا راز دار نہیں بنا یا تھا وہ معراج سلطان کا بیٹا تھا

مر جائے گا لیکن قسم نہیں توڑے گا

◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾

وہ رات گرم اور حبس زدہ تھی ہارون شاہد سلطان منزل سے آ کر سیدھا اپنے کمرے میں گیا تھا اور ابھی تک باہر نہیں آیا تھا نو بجنے والے تھے جب نوال اس کے کمرے کا دروازہ ناک کرتے اندر داخل ہوئیں وہ غالبا فریش ہو رہا تھا تب ہی باتھ روم سے پانی گرنے کی آواز آ رہی تھی تھوڑی دیر بعد وہ باہر نکلا تو گھٹنوں سے ذرا نیچے تک آتے باتھ رب میں ملبوس تھا ماں کو دیکھ کر شرمندہ سا واپس ڈریسنگ میں گھس گیا اب باہر آیا تو بھو ری شرٹ اور پینٹ پہن رکھی تھی بال ابھی بھی گیلے تھے آنکھیں سرخ تھیں

آج پھر سارا دن اس خود غرض لڑکی کی وجہ سے خوار رہے ہو ناں ؟ سنا ہے منگنی کروالی ہم لوگوں کو بتانا تو دور بھیک تک نہ پڑنے دی واہ زبردست وہ سخت غصے میں تھیں

مما یہ سب بہت اچانک ہوا ورنہ پھپھو جان آپ کو ضرور بلاتیں وہ اپنے بال بناتے ہوئے کہہ رہا تھا

ہاں جیسے میں جانتی نہیں تمہاری پھپھو جان کو اور تم کس خوشی میں بن بلائے باراتی بن کر کھڑے ہو گئے تھے وہاں؟

مجھے وہاں رہنے کا کوئی شوق نہیں تھایہ بس ایک اتفاق تھا مجھے تو یہ تک نہیں پتہ تھا کہ و ہاں اسکی رسم ہوگی ورنہ میں وہاں کبھی نہ رکتا وہ واقعی نہ رکتا

ہارون میرے بیٹے کیوں کر رہے ہو یہ سب خود کو کیوں ازیت دیتے ہو؟ تم نہیں بھول سکو گے اسکو ساری زندگی اسی ازیت میں رہو گے کہ اسکو اپنا کیوں نہیں لیا ذرا سی زور زبردستی سے اگر وہ تمہاری بن سکتی ہے تو اس میں کیا قباحت ہے؟ ویسے بھی شادی کے بعد سب ٹھیک ہوجاتا ہے

اس نے خاموشی سے ساری بات سنی تھی اور پھر انکے پاس بیڈ پہ آ کر بیٹھ گیا تھا

اچھا کیا چاہتی ہیں آپ اسکو اغوا کر لوں ؟ وہ تحمل سے پوچھ رہا تھا زبردستی نکاح کر لوں بلکہ گن پائنٹ پہ نکاح کرتا ہوں لکین یہ طریقہ کام نہیں کرے گا مما کیونکہ وہ مر جائے گی لیکن قبول ہے نہیں بولے گی پھر کیا کروں اس نے سوچنے کی اداکاری کی تھی معراج انکل کے اوپر گن رکھ لوں گا؟ یا پھر حسن ؟ اگر وہ بھی نہیں تو پھپھو جان وہ تو ہیں ناں یا پھر پیا وہ بھی تو اسکے ماموں ہیں

ہارون بکواس مت کرو

مما وہ مر جائے گی لیکن ایسی شادی قبول نہیں کرے گی میں چاہے اسکو اغوا کروں زبردستی کروں یا کچھ اور وہ ساری زندگی مجھ سے نفرت کرے گی معافی تو دور وہ میری شکل بھی نہیں دیکھے گی وہ آج کی لڑ کی ہے مما وہ اپنی عزت نفس کو محبت پہ ترجیح دے گی وہ ہا لے ہے وہ عزت کی موت پسند کرے گی ذلت کی زندگی نہیں میں ساری زندگی اس گلٹ میں نہیں گزار سکتا کہ میں نے جس سے محبت کی اس سے زبردستی کی میں اسکو محبت ہی نہیں مانتا اور اسکو گھر سے اٹھا لینا زبردستی نکاح اسکی عزت کی دھجیاں اڑانا اسکو سارے جہاں میں رسوا کرنا اسکی اپنی نظروں میں اسکی کوئی عزت نہ رہنے دینا اگر یہی محبت ہے تو میں نہیں کرتا محبت میں دستبرداری دیتا ہوں محبت سے وہ ہا لے سلطان ہے مما وہ زبردستی کا دیا ہوا جوڑا نہیں پہنتی شادی تو پھر دور کی بات ہے میں ساری زندگی اس دکھ کے ساتھ رہ سکتا ہوں کہ وہ مجھے نہ مل سکی لیکن یہ ازیت کہ وہ مجھ سے نفرت کرے یہ میں نہیں جھیل پاؤں گا ہزاروں لوگ ہیں اس دنیا میں حبکو انکی محبت نہیں ملی ایک میں بھی سہی لیکن ذلت میں ملی توجہ بھیک میں ملی محبت یہ میں نہیں لے سکتا وہ مجھے نہیں ملی یہ دکھ روز مجھے اندر سے کھا رہا ہے لیکن میں خود کو بے توقیر نہیں کروں گا اسکا نام سفیر کے ساتھ سن کر مجھے لگتا ہے جیسے کسی نے میرے منہ پہ تیزاب پھینک دیا ہو لیکن اسکو خوش دیکھ کر میں خوش ہو جاتا ہوں میں اسکی خوشی چاہتا ہوں چاہے وہ سفیر ہو یا کوئی اور ایک بات اور اگر میں اسکی خوشی نہیں چاہتا تو مجھے کوئی حق نہیں کہ میں اس سے محبت کے دعوے کروں محبت چھننے کا نام نہیں ہے یہ تو کچھ دینے کا نام ہے میں خود کو اس پہ وار دیا ہے مما اسکی خوشی کے لئے کچھ بھی کر سکتا ہوں میں آپ پلیز میرا حوصلہ بڑھا نہیں سکتیں تو میری محبت کی تزلیل بھی نہ کیا کریں بچپن سے لے کر آج تک ہم دونوں ساتھ ہیں اگر آج تک اسکو مجھ سے محبت نہیں ہوئی تو آگے جا کر بھی نہیں ہوگی وہ نرمی سے کہہ کر اٹھ گیا تھا تم کیوں ہو ایسے وہ نم آنکھوں سے بولی تھیں

پیا پہ گیا ہوں ناں اس لیے ویسے آپ نے کہیں پیا کو اغوا کر کے تو ان سے شادی نہیں کی تھی

دفع ہوجاؤ بدتمیز وہ روتے روتے ہنس پڑی تھیں

وہ بھی انکو دیکھ کر مسکرایا تھا

◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾

یہ ایک چھوٹے سے ڈھائے کا منظر تھا کچھ لوگ خوش گپیوں میں مصروف تھے تو کچھ کھانا کھا رہے تھے ہر طرف لکڑی کی چار کرسیوں کے درمیان ایک بڑی سی گول میر حائل تھی جنکی فیملی زیادہ ہوتی وہ دو میر وں کو ساتھ جوڑ دیتے اور کرسیاں لگا کر بیٹھ جاتے لیکن یہاں ایک ایسی میر بھی تھی جہاں صرف دو لوگ ہی بیٹھے تھے ایک سیاہ دوپٹے والی نفیسہ حیات اور انکے سامنے انکے کزن اور دودھ شریک بھائی رحمان وہ دونوں کھا نا نہیں کھا رہے تھے ان کے پاس کھانے سے زیادہ بڑے مسلے تھے

خدا کی قسم قیسے مجھے کچھ نہیں پتہ تھا اس بارے میں تو مجھ پہ یقین کر تیرا بھائی زہر کھا لے گا لیکن کسی کا خون نہیں بیچے گا وہ درمیانی عمر کے تھے نقوش کافی حد تک نفیسہ سے ملتے تھے خاص طور پر آنکھیں

میں جانتی ہوں آپ کو کچھ نہیں پتہ آپ اس معاملے سے لا علم ہیں بھائی وہ تھکی تھکی سی تھیں

یقین کر نفیسہ جب سے مجھے یہ سب کچھ پتا چلا ہے ناں جی نہیں چاہتا کہ اس کی شکل بھی دیکھوں میں اسکو طلاق ہی دے دیتا لیکن کیا کروں وہ میرے بچوں کی ماں ہے بچے رل جائیں گے حیا نہ آئی بے حیا کو جس دکان سے گھر چلتا ہے وہ تو نے ڈال کر دی جس گھر میں رہتے ہیں وہ تو نے دیا ارے بچوں کی فیس تک تو بھرتی رہی ہو اب تک اور وہ اسکی آنکھوں کی شرم مر گئی تھی اماں کہتی تھیں یہ کم نسلی ہے اس کو بیہا کر مت لا یہ پنی نسل دکھا دے گیا لیکن نہیں مجھ پہ تو بھوت سوار تھا محبت کا وہ تو جیسے بے بس تھے ان کو خود پہ غصہ تھا

چھوڑو بھائی کچھ اور بات کرو میں اسکی برائی نہیں سن سکتی ایک وقت میں وہ میری دوست رہی ہے انکا لہجہ سادہ سا تھا

اچھا یہ تو بتا تجھے یہ سب پتہ کیسے لگا ؟

جب میں امریکا سے آئی اس کے اگلے دن ہی مجھے زری کی حقیقت پتہ چل گئی تھی کیونکہ جو کچھ ہوا وہ کسی گھر والے کے ملوث ہوئے بغیر ممکن نہیں ہے کوئی اتنا دلیر نہیں تھا کہ نفیسہ کے گھر میں گھس کر اس کے بیٹے کو ڈرگز دے میں بیکری جا رہی ہوں یہ بات بس زری کو بتائی تھی اور نہیں اس روز انہوں نے میرا تعاقب نہیں کیا تھا وہ سب زری کی انفارمیشن تھی خیر کڑیاں ملتی گئی اور جو صورت سامنے آئی وہ آپ کی بیوی کی تھی

پھر تو نے نے اتنا انتظار کیوں کیا اسی دن کیوں سب کچھ نہیں بتا دیا ہمیں ؟

ایک چیز جو مجھے شک میں ڈال رہی تھی کہ زری کیوں چاہتی تھی میں امریکا جاؤں بس یہ معمہ مجھ سے حل نہیں ہو رہا تھا اور آخر کار میں نے یہ بھی جان لیا انکے ہونٹوں پہ طنزیہ مسکراہٹ تھی

زری جانتی تھی کہ وہ میرے سامنے رقم خرچ نہیں کر سکتی وہ میری نظروں میں آجائے گی میں اس کے لفظ پکڑ لوں گی اسکی چالیں پلٹ دوں گی گی تب ہی وہ چاہتی تھی کہ میں چلی جاؤں پتہ ہے بھائی وہ کہتی ہے اس نے میرا کوئی نقصان نہیں کیا لیکن میں آپ کو بتاؤں اس نے میرا کتنا نقصان کیا ہے انکی آنکھوں میں کرچیاں سی بھرنے لگی تھیں وہ میر پہ آگے کو ہوئے سرگوشی نما آواز میں کہہ رہی تھیں

اسکی وجہ سے میری اعتبار کرنے کی حس ہی مر گئی ہے مجھے لوگوں سے خوف آنے لگا ہے میں اب کافی عرصے تک کوئی دوست نہیں بنا پاؤں گی بلکہ شاید ساری زندگی میں دوستوں کے بغیر رہوں گی میں کسی سے راز نہیں کہہ سکوں گی اور اگر کہوں گی تو ساری ساری رات اور دن اس خوف میں رہوں گی کہ کہیں وہ میرا راز نہ فاش کر دے کہیں وہ بھی مجھے دھوکہ نہ دے دے وہ بہت ڈسٹرب ڈسٹرب سی تھیں میں سو نہیں پاتی ہوں میر دلا بہت دکھا ہوا ہے اگر ساری دنیا آپ کے ساتھ دھوکہ کرے دغا دے آپ کی پیٹھ میں خنجر گھو نپے یہاں تک کہ آپ کی فیملی آپ کا خاندان بھی اگر آپ کو کوئی تکلیف پہنچائے یا آپ کا محبوب آپ سے بے وفائی کر دے چاہے آپ کے ساتھ کچھ بھی ہوجائے تو آپ کے پاس ایک ایسا شخص ہوتا ہے جس کو آپ سب بتا سکیں جس سے بلا جھجھک سب کہہ سکیں اور وہ ہوتا ہے آپ کا "دوست" میں اب سوچ رہی ہوں آپ کا دوست ہی آپ سے دعا کرے آپ کو دھوکہ دے تو آپ کس سے جا کر کہیں گے؟ بھائی آپ بتائیں میں کس کے پاس جاؤں انکی آنکھوں کا کرب رحمان کو اپنا دل کٹتا محسوس ہوا تھا

قیسے تو غم نہ کراللّ ہے ناں وہ تیرے مجرموں کو ایسے نہیں چھوڑے گا تو اللہ کی بڑی لا ڈلی ہے اسکا تجھ پہ خاص کرم ہے تو نے اسکا کلام پڑھا اور پڑھایا ہے تجھے پتہ ہے اللہ کو تجھ سے اتنی محبت ہے کہ جو کوئی بھی تجھے دھوکہ دیتا ہے یا دینے لگتا ہے وہ اسکا چہرہ تیرے سامنے لے آتا ہے وہ تجھے کبھی مکمل دھوکہ کھانے نہیں دیتا وہ تیرے اوپر لوگوں کی حقیقتیں بڑی جلدی کھول دیتا ہے اور جس نے تیرے ساتھ برا کیا ہوتا ہے اس کے ساتھ تو وہ ہوتا ہی کہ خدا کی پناہ

تجھے یاد ہے جب تو نے وکالت کا پرچہ دیا تھا وہ جیسے یاد کر کے بتا رہے تھے ان کی آنکھیں چمک رہی تھیں تب اس حال کی سپریڈنٹ نے تجھ سے آدھے میں پرچہ چھین لیا تھا کیونکہ اسکو پتا چل گیا تھا تو نے اس کو اپنی خاندان کی کسی لڑکی کو نقل کرواتے دیکھ لیا تھا اس سے پہلے کہ تو اس کے خلاف کچھ کرتی اس نے با زی پلٹ دی لیکن پھر جب نتیجہ نکلا تو تو پاس ہو گئی تھی تیرا تو آدھا پرچہ ہوا تھا لیکن اس سپریڈنٹ کی لڑکی پورا پرچہ دے کر بھی فیل ہو گئی اور پھر اگلے کئی سال جب بھی اس نے پرچہ دیا فیل ہی ہوئی وہ کبھی پاس نہیں ہو سکی قیسے تیرے ساتھ نہ انصافی انکو مہنگی پڑ گئی

نفیسہ یک ٹک انکو بولتے ہوئے سن رہی تھیں انکی آنکھوں میں کسی قسم کا کوئی تاثر نہیں تھا

اور وہ فرقان وہ تمہارا بچپن کا منگیتر یاد ہے اس نے بھرے محلے میں یہ الزام لگایا تھا کہ تو وکا لت پڑھنے نہیں بلکہ آوارہ گرد یاں کرنے جاتی ہے باہر اور کئی بار تو اس نے خود تجھے لڑکوں کے ساتھ ہوٹلوں میں دیکھا ہے یاد کر سا کے بعد اس کے ساتھ کیا ہوا تھا اسکی بہن کی شادی عین نکاح کے وقت ٹوٹ گئی اسکا باپ اسی رات صدمے سے مر گیا ماں پاگل ہو گئی اور اسکی ہونے والی بیوی اپنے مایوں کے رات بھاگ گئی وہ آج تک کنوارہ ہے کسی نے اسکو اپنی لڑکی نہیں دی اس نے تیری کردار کشی کی اللہ نے اسکو کہیں کا نہ رہنے دیا

تیری نند اس نے تجھے دھکا دے کر تیرا پہلا بچہ مار دیا اور اس کے بعد تجھے کبھی اولاد نہ ہوئی اس کے ساتھ کیا ہوا یاد ہے ناں ؟ اسکے پانچ کے پانچ بچے ایک ہی سال میں اسکی آنکھوں کے سامنے دم توڑ گئے اور شوہر حادثے میں مر گیا وہ دیوانوں کی طرح گلی گلی روتی پھرتی تھی اسکو دیکھ کر کلیجہ منہ کو آتا تھا

میرے پاس ایسے ہزار قصے ہیں میں کیا کیا یاد دلاؤں

مجھے بہت ڈر لگتا ہے قیسے یکدم انکی آنکھیں نم ہوئی تھیں انکا لہجہ کانپا تھا بڑا ڈر لگتا ہے مجھے زری کے انجام سے پتہ نہیں اس کے ساتھ کیا ہوگا دیکھ تو اسکو معاف نہ کر بے شک لیکن اس کے لئے دعا کرنا اسکا کیا میری اولاد پہ نہ آجائے مجھے میری اولاد بڑی پیاری ہے اس کے لئے دعا کرنا وہ کمبخت حاسد ہوگئی ہی اسکا پیٹ نہیں بھرتا اب اسکا حسد اسکو کھا نہ جائے قیسے اسکے لئے دعا کرنا وہ آخر میں جیسے رو پڑے تھے اس نے تجھ سے تیرا کیریئر چھین لیا اس نے ۔۔۔۔ وہ ابھی بول رہے تھے کہ نفیسہ نے انکی بات کا ٹی تھی

اس نے مجھ سے میرا کیریئر نہیں چھینا مجھ سے میرا کیریئر میرے ایمان کی کمزوری نے چھینا ہے عزت ذلت موت زندگی یہ سب تو اللہ کے ہاتھ میں ہوتی ہے لیکن میں میں لوگوں سے ڈر گئی مجھے لگا وہ لوگ میرے بیٹے کو مار دیں گے میں نے یہ نہیں سوچا کہ اگر عمر کی زندگی لکھی ہوگی تو وہ لوگ چاہے اسکو گولی مار یں یا زہر دے دیں وہ بچ جائے گا زری اور ان دس لوگوں کا پلان بالکل پرقیکب تھا میرے بیٹے کی بیماری میرا امریکا جانا میری لائیسنس لکینسہوجانا اور وہاں دیار غیر میں جا کر ہمت ہار جانا اور پھر شرم سے کبھی واپس نہ آیا وہ طنزیہ مسکرائی تھیں لیکن ان لوگوں سے ایک غلطی ہوگئی بس ایک غلطی اب انکی آنکھوں میں سرد سا تاثر تھا اور لہجے میں تپش سی

ان لوگوں نے غلط عورت چن لی انہوں نے نفیسہ حیات کو چن لیا اب میں ان کو بتا ؤں گی کہ میں کیا چیز ہوں میرے باپ کی خون پسینے کی کمائی سے میں نے وکالت کا امتحان دیا تھا بسوں کے دھکے کئی کئی گھنٹوں کی بھوک یہ سب میں نے اس لئے نہیں برداشت کی تھی کہ ایک دن کوئی بھی ایرا غیرا آئے گا اور مجھ سے میرا حق چھین لے گا نہ میں یہ ہونے نہیں دوں گی ایک ایک کو گھسیٹوں گی ایک ایک سے حساب لوں گی میرے دنوں کی ازیت کا میرے راتوں کے عذاب کا حساب میں کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑوں گی بھائی کسی ایک کو بھی نہیں انکو لگا تھا کہ وہ لوگ مجھ سے میرا واحد رشتہ زری کو چھین لیں گے اور بس نفیسہ ہارجائے گی لیکن ان کو نہیں پتہ میرا واحد اور مضبوط رشتہ تو میرے اللہ سے ہے اور جس انسان کا اللہ کے سوا کو ئی نہ ہو اس سے ڈرو اس کے قہر سے ڈرو اسکی نرمی سے ڈرو اسکی چپ سے ڈرو اس کے بولنے سے ڈرو اور جب اسکو ستاو تو خدا کے عذاب سے ڈرو وہ سرد سے لہجے میں بول کر خاموش ہوئی تھیں

تو کیا کرنے والی ہے قیسے ؟ وہ با مشکل بول پائے تھے

نفیسہ گہرا مسکر آئی تھیں

وہی جس میں نفیسہ ماہر ہے

میں ایک ایک کو کورٹ میں گھسیٹنے والی ہوں وہ بول کر آسودگی سے آنکھیں موند چکی تھیں

◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾

یوسف سلطان کا کمرہ اس وقت بکھرا سا تھا تھوڑی دیر پہلے سفیر اور ہا لے کی رسم کے بعد گھر کے سارے افر اد ایک ایک کرتے اپنے کمروں کو چلے گئے تھے اب کافی کے بھاپ اڑاتے مگر تھے پلیٹ میں رکھے ڈرائی فروٹس تھے اور دادا پوتی کی نہ ختم ہونے والی باتیں تھیں یوسف سلطان بیڈ سے ٹیک لگائے پیر لمبے کئے ٹیم دراز تھے جبکہ ہا لے آلتی پالتی مارے بیٹھی تھی کچھ دیر پہلے کھلے ہوئے بال اب ڈھیلے جوڑے میں باندھ رکھے تھے اسکے چہرے پہ خوشی تھی اسکی آنکھوں میں چمک تھی اچھا باقی سب باتیں چھوڑیں دادا جان آپ یہ بتائیں کہ چچی جان اور پھپھو ایک دوسرے سے اتنی نفرت کیوں کرتی تھیں ؟ اسکے لہجے میں تجسس تھا

یوسف سلطان نے گہری سانس بھری تھی

فروا اور نگین کی بہت اچھی دوستی تھی دونوں ایک دوسرے پہ جان دیتی تھیں انہوں نے بولنا شروع کیا تھا ہا لے غور سے ان کو سن رہی تھی ان ہی دنوں میرا بھتیجا وحید گاؤں سے یہاں پڑھنے آیا تھا میں نے اس کو اپنے گھر میں رکھ لیا وہ نگین کے ساتھ یونیورسٹی جانے لگا وہاں اسکی ملاقات فروا سے ہو اور وہ دونوں ایک دوسرے کوئی پسند کرنے لگے وحید اسکے لئے لڑنے مرنے کو تیار ہوجاتا اس نے مجھ سے بات کی میں فر وا کے گھر رشتہ لے جانے کو راضی ہوگیا ان دنوں فروا کے بھائی کا رشتہ نگین کے لئے آگیا میں نے نگین سے س بارے میں بات کیا اس نے مجھ سے سوچنے کے لئے وقت مانگا تب ہی اچانک سے فروا کا التفات وحید سے ہٹ کر شمس پہ جا ٹھہرا وہ دونوں اکثر ملنے لگے بات یہاں تک آگئی کہ وحید اور شمس کی ایک دوسرے کے ساتھ جھڑپ ہوگئی میں نے کئی بار شمس کو سمجھانا چاہا لیکن وہ جواب تھا گرم خون تھا گھر چھوڑنے کی بات کر دیتا اور میں ہار جا تا اسی طرح ایک دن شمس اور فروا باہر ملنے گئے اور وحید نے انکو دیکھ لیا وہ جزباتی سا بندہ تھا اس نے شمس پہ ہاتھ اٹھا دیا بس پھر کیا تھا فروا نے اسی وقت اسی جگہ وحید کو تھپڑ مارا اور اس سے یہ کہہ دیا کہ وہ اب شمس سے شادی کرے گی فر وا نے یہ سب پیسے کے لئے کیا تھا سب جانتے تھے وحید یہ صدمہ برداشت نہیں کر سکا اور اس نے خود کشی کر لی دادا جان سانس لینے کو رکے تھے ہا لے بے چینی سے آگے کو ہوئی تھی پھر کیا ہوا بنائیں نہ دادا جان ؟

ہونا کیا تھا شمس اور فروا کی شادی ہوگئی اور نگین کو فروا سے سخت نفرت وہ اسکو دیکھتی تو منہ پھیر لیتی یہاں تک کہ اس نے شمس سے بھی بات کرنی چھوڑ دی تھی اور نگین کے بھائی کے رشتے کو بھی منع کر دیا وہ نگین سے بے تحاشا محبت کرتا تھا لیکن نگین کی یہی رٹ تھی

میں اس خاندان میں شادی نہیں کروں گی سانپ کے بل سے سانپ ہی نکلتا ہے وہ بیچارہ نیم پاگل سا ہوگیا تھا نگین کی محبت میں ہر روز وہ ہمارے دروازے پہ آ کر کھڑا ہوجاتا اور نگین سے معافی مانگتا ایک ایسے گناہ کی جو اس نے کیا ہی نہیں تھا فروا کو اپنے بھائی سے محبت تھی بہت زیادہ محبت اس نے نگین کے پیر تک پکڑ لئے تھے لیکن وہ ٹس سے مس نہ ہوئی نگین کی یہ بہت بری عادت تھی وہ جب کسی ضد پہ اڑ جا تی تو چاہے غلط بھی ہوتی تو اس ضد کو چھوڑتی نہ تھی خیر قصہ مختصر نگین نے وہاج سے شادی کر لی اور اس کے اگلے ہفتے فروا نے زبردستی اپنے بھائی کی شادی کہیں کروا دی لیکن وہ بیچارہ با مشکل چند ہی مہینے جی سکا نگین کی محبت لیو جانا تھی وہ جب مرا تو اس کے منہ سے خون نکلتا اور نگین کا نام نکلتا فروا اس کے بعد سے نگین سے اس درجہ متنفر ہوگئی کہ نگین کو دیکھتی تو خود کو کمرے میں بند کر دیتی

یا چیخنے چلانے لگتی اور نگین کو گالیاں بکتی

لیکن ان سب میں پھپھو کا کوئی قصور تو نہیں تھا انکی شادی ہے انکی مرضی وہ جس سے چاہے کریں چچی کو بھی کچھ سوچنا چاہیے تھا وہ انکی بات کے بیچ میں بولی تھی

بیٹے جب کسی کا کوئی عزیز مرتا ہے ناں تب وہ غلطی اور قصور نہیں دیکھتا وہ کوئی ایسا بندہ ڈھونڈتا ہے جس کو الزام دیا جا سکے جیسے نگین نے وحید کی موت کا الزام فروا کو دیا اسی طرح فروا آج بھی اپنے بھائی کی موت کا ذمہ دار نگین کو سمجھتی ہے وہ اس سے نفرت کرتی ہے بے تحاشا بے انداز نفرت یہ میں جانتا ہوں اور نگین جانتی تھی اور میں میرا کیا قصور مجھ سے کیوں چڑتی ہیںوہ ؟

کیونکہ تم نگین جیسی ہو تمہارا چہرہ تمہارا بولنا تمہارا ہسنا تمہارا رونا تمہارا ہر انداز نگین جیسا ہے تمھیں پتہ ہے فروا نے نگین کی موت پہ ایک آنسو تک نہیں گرایا بلکہ اس ہفتے اس نے کچی بستی میں جا کرد یگیں بانٹی تھیں تم سوچو ذرا اندازہ کرو اس نفرت کا جو انسان سے اسکی انسانیت چھین لے جب نگین کی طلاق ہوئی تھی ناں اس دن فروا نے ایک پوری بیکری کی مٹھائی خرید کر ہر آتے جاتے کو بانٹی تھی میں فروا کے سب راز جانتا ہوں مجھے اس کے بارے میں وہ بھی پتا ہے جو کہ فروا خود بھی نہیں جانتی

آپ نے انکو کچھ کہا نہیں مرنے والی اور طلاق یافتہ آپ کی بیٹی تھی ہا لے کے لہجے میں افسوس تھا جبکہ یوسف سلطان کی آنکھیں ہر قسم کے جذبات سے عاری تھیں

اگر وہاج چوہڑا مرتا تو میں بھی دیگیں بانٹتا اگر اسکو کوئی بھی تکلیف ہوتی تو میں بھی مٹھا ئی بانٹتا مہر کی پیدائش کے بعد وہاج سدھر گیا تھا لیکن میں نے اسکو کبھی معاف نہیں کیا میرے لئے وہ ساری زند گی وہی وہاج رہا جس نے میری بیٹی پہ ہاتھ اٹھایا تھا میں جب جب اسکو دیکھتا تھا میرا خون کھولتا تھا جب میں اپنی نفرت پہ قابو نہیں رکھ سکتا تو مجھے کوئی حق نہیں کے میں دوسروں کو درس دیتا پھروں

اللہ اللہ کیسی ہٹلر فیملی میں پیدا ہوگئی میں بس مرنے مارنے کی باتیں میں تو جا رہی ہوں بھئی وہ مٹھی میں ڈرائی فروٹس بھرتی بیڈ سے اترتی بولی تھی دادا جان اسکو دیکھ کر مسکرائے تھے

اس وقت نہ جانا فروا کا غم تازہ ہے انہوں نے دروازہ کھولتی ہا لے کو پیچھے سے ہانک لگائی تھی

گرم لوہے پہ چوٹ مارنے کا تو الگ ہی مزہ ہے وہ مڑے بغیر کہتی باہر نکل گئی تھی

◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾

رات آہستہ آہستہ سرک رہی تھی یوسف سلطان کے کمرے سے آنے کے بعد سے فروا اب تک ایک ہی پوزیشن میں بیٹھی تھیں ان کو یقین نہیں آتا تھا کہ جو ابھی کچھ دیر قبل ہوا وہ سب ایک حقیقت تھی انکی آنکھیں پتھرائی ہوئی تھیں ان میں غصہ تھا شاک تھا انکو رہ رہ کر مہر پہ غصہ آ رہا تھا وہ کیسے انکی بازی پلٹ گئی وہ اب تک شاک میں تھیں کہ وہ چھٹانگ بھر کی لڑکی ہا لے کس طرح ان کو مات دے گئی صدمہ شدید تھا اسی و قت ان کے کمرے کے دروازے پہ ہلکی سی دستک ہوئی وہ اسی طرح بیٹھی رہیں مڑ کر دیکھا تک نہیں لیکن وہ اس چاپ کوح پہچانتی تھیں اچھی طرح بہت اچھی طر

چچی جان میں آجاؤں ؟ وہ ادھ کھلے دروازے پہ کھڑی پوچھ رہی تھی

ہا لے میں کم از کم اس وقت تمہاری شکل نہیں دیکھنا چاہتی وہ مڑے بغیر بولی تھیں

لیکن میں آپ سے بات کرنے آئی ہوں آپ سے معافی مانگنے اور صلح کرنے سب سورٹ آوٹ کرتے ہیں ناں کب تک آپ اس طرح مجھ سے چڑتی رہیں گی وہ بولتی ہوئی فروا کے پاس آ کر بیٹھ گئی تھی اسکا لہجہ ہلکا پھلکا سا تھا جیسے ان دونوں کے درمیان کسی گڈے گڑیا کی سی لڑائی ہو

فروا نے پورے کا پورا گھوم کر اسکو دیکھا تھا

مجھے تم سے چڑ نہیں ہے مجھے تم سے نفرت ہے اتنی کہ اگر تم میرے سامنے مر بھی جاؤ تو میری آنکھ سے آنسو نہ نکلے اتنی کہ اگر کوئی تمھیں میرے سامنے زندہ جلا ڈالے تو میں اسکو روکوں ناں وہ اسکے پاس اس کے بہت قریب بیٹھی غرا رہی تھیں

ہا لے کا سانس سینے میں اٹکا تھا لیکن بظاہر وہ مسکراتی رہی

چلیں چھوڑیں یہ نفرت محبت مجھے یہ بتائیں آپ اس رشتے کی مخالفت کیوں کر رہی ہیں میں نہیں چاہتی کہ میری اور سفیر کی شادی آپ کی مرضی کے بغیر ہو آپ میری ماں جیسی ہیں میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں اور یہ صرف لفاظی نہیں ہے آئی مین اٹ اسکا لہجہ سادہ تھا پر خلوص اس نے چند لمحے پہلے والی فر وا کی بات کا اثر زائل کرنا چاہا وہ آج جھگڑا کرنے نہیں آئی تھی

فروا اٹھ کھڑی ہوئی تھیں انکی آنکھوں میں ایسا سرد تاثر تھا کہ خدا کی پناہ

میں بتاؤں تمھیں کیوں کر رہی ہوں میں اس رشتے کی مخالفت ؟ کیوں ہوں میں اس کے خلاف کیونکہ میں جب جب تمھیں دیکھتی ہوں ناں مجھے تمہاری مکروہ شکل پھپھی یاد آجاتی ہے اور میرا جی چاہتا ہے کہ میں اپنے ہاتھوں سے تمہارا گلہ دبا دوں

میری پھپھو کے بارے میں اس طرح بات مت کریں چچی ہا لے نے انکو ٹوکا تھا

اور بتاؤں ؟ تم دوغلی ہو ہا لے تم گولڈ ڈگر ہو پہلے ہارون کو دوستی کا جھانسہ دیا اور کئی سال اس کے پیسوں سے عیش کرتی رہی اور جب شادی کی باری آئی تو تم نے شہر کا ایک بہترین بزنس میں پھانس لیا تم اس ہارون کے ساتھ سارا دن سڑکوں کی خاک چھان سکتی ہو اس کے ساتھ شہر کے ایک ایک ریستوران میں کھانا کھا سکتی ہو لیکن شادی نہیں شادی تم اس سے نہیں کر سکتی کیونکہ تمھیں اس سے محبت نہیں ہے مجھے کیا سمجھ رکھا ہے تم نے پاگل ہوں میں ہاں ؟

چچی آپ اس طرح میرے کردار پہ بات نہیں کر سکتیں میں آپ کو یہ حق نہیں دیتی میں یہاں صلح کر نے آئی ہوں آپ بات بڑھا رہی ہیں آپ ۔۔۔ ۔

تیسری وجہ بتاؤں وہ تو جیسے اسکی سن ہی نہیں رہی تھیں

تمہاری ماں کے خاندان میں اولاد ہوتی ہی نہیں اور اگر کسی کی ہو بھی جائے تو دس پندرہ سال تو کہیں نہیں گئے کیا میرے بیٹے کو بھی بے اولاد رکھنے کا ارادہ ہے؟ تمہاری ماں نے دس سال بعد اولاد پیدا کی تم کتنے سال لگاؤ گی؟ پندرہ یا بیس بلکہ ایسا کرنا سفیر کے بچوں کو میری قبر پہ لے آیا وہاں کھیل لیں گے مجھ سے وہ زخمی ناگن کی طرح پھنکار رہی تھیں

ہا لے کا دل جیسے کسی نے زور سے دبایا ہو

ایسے تو نہ کہیں یہ سب تو اللہ کے اختیار میں ہوتا ہے اماں کے بس کی بات تو نہیں تھی یہ

ارے رہنے دو تم تمہاری ماں کو شادی کے پہلے ہفتے ہی طلاق ہوگئی تھی اب میرے بیٹے کے لئے ایسی نسلی بد کردار عورت بچی ہے تمھیں گھر لاؤں گی میں ؟ جیسی بد کردار تمہاری ماں تھی ویسی ہی۔۔۔۔ ۔

ہا لے جھٹکے سے اپنی جگہ سے اٹھی تھی

بس بہت بول چکیں آپ اور بہت سن چکی میں اب اگر آپ کے منہ سے ایک لفظ بھی نکلا تو میں بھول جاؤں گی آپ کے ساتھ میرا کیا تعلق ہے اگر میری ماں اور میرا کردار صاف نہیں تو آج آپ کے کردار کی بھی بات کر ہی لیتے ہیں

آپ وہی ہیں ناں جنہوں نے پیسے کے لالچ میں ایک بھائی سے رشتہ توڑ کر دوسرے بھائی سے جوڑ لیا تھا دو بھائیوں کو ایک دوسرے سے متنفر کر دیا یہاں تک کہ ان میں سے ایک نے خود کشی کر لی آپ کی اپنی دوست نے آپ کو اس لیے چھوڑا کیونکہ آپ کردار کی اچھی نہیں تھیں لڑکوں کو کپڑوں کی طرح بدلتی تھیں چلیں یہ سب تو آپ کی شادی کے پہلے کے قصے ہیں ناں آپ نے شادی کے بعد کیا کیا میں یاد دلاؤں ؟ وہ آنکھوں میں غضب لئے انکے سامنے کھڑی غرا رہی تھی

آپ کو یہ بتاؤں کہ کیوں شمس چچا کو آپ کی اس مکروہ شکل سے بھی نفرت ہے کیونکہ انکے کان کے پاس جھکی تھی آواز سرگوشی جتنی دھیمی کر لی

کیونکہ بیس سال قبل شمس چچا نے آپ کو ایک جاپانی بزنس ٹآئکون کے ساتھ ھوٹل کے ایک کمرے میں ایسی حالت میں دیکھا تھا کہ زبان کو بیان کرنے کی تاب نہیں لفظوں کو مفہوم دینے کی جرات نہیں اس دن سے لے کر آج تک اس گھر میں آپ کی حیثیت شمس چچا کی نظروں میں آپ کی حییتد و ٹکے کی بھی نہیں رہی اسلئے کہتی ہوں چچی بد کردار لوگوں کو چاہئے کسی دوسرے کے کردار کی بات نہ کریں وہ بول کر پیچھے ہٹی تھی جبکہ فروا کے کاٹو تو لہو نہیں بدن میں انکا رنگ نچڑ گیا تھا انکا چہرہ سفید تھا لٹھے کی مانند سفید

تمہاری جرات کیسے ہوئی ہاو ڈئیر یو لٹل بچ وہ بہت دیر بعد پھنکاری تھیں

چلائیں مت چچی وہ ان سے زیادہ تیز آواز میں دھاڑی تھی جنکا اپنا ماضی داغ دار ہو انکو چاہیے کے دوسر وں کے حال پہ تبصرے نہ کریں اسکا لہجہ ٹھنڈہ تھا برف جیسا

تم نے مجھے تنہائی میں ذلیل کیا ہے میں تمھیں محفل میں رسوا کروں گی تم میرا داغ دار ماضی اٹھا کر لائی ہو ناں میں تمہارے حال کو ذلت کا نشان بنا دوں گی میں تمھارے ساتھ وہ کروں گی کہ ساری دنیا دیکھے گی تم سے وہ چھینوں گی جسکا تم نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا تمہاری قسمت اب سے میں لکھوں گی ہا لے اور میں تمہارے بخت میں وہ ذلت لکھوں گی کہ تم مر کر بھی اس داغ کو دھو نہیں سکو گی یاد رکھنا وہ ہا لے کے بالکل قریب کھڑی دبا دبا سا غرا رہی تھیں انکے لہجے میں کاٹ سی تھی جبکہ ہا لے دونوں ہاتھ سینے پہ باندھے خامو شی سے ان کو سنتی رہی اور جب بولی تو بس اتنا

وتعز من تشاء، وتزل من تشاء

(اللہ جسے)چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے

وہ بول کر رکی نہیں تھی

دروازہ ٹھا کی آواز سے مارتی کمرے سے نکل گئی تھی فروا کو یوں لگا تھا جیسے یہ دروازہ ان کے منہ پہ مارا گیا ہو انکے جسم کا سارا خون نچڑ کر ان کے چہرے پر آ چکا تھا ازیت سی ازیت تھی ذلت سی ذلت تھی

◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾

آج اس چھوٹے سے ڈھابے پہ ہونے والی ملاقات کو تین سال بیت چکے تھے نفیسہ نے اپنے لا ئسنس کی بحالی کے لئے کیس دائر کر دیا تھا اس کے بعد ان کو تین سالوں کے لئے عدالت کے دھکے کھانے پڑے تھے کئی ثبوت اکھٹے کرنے پڑے تھے کئی سفر طے کرنے پڑے تھے ایسے میں عمر کی ساری ذمہ داری انکے بھائی رحمان پہ آ چکی تھی اسکو اسکول سے لانا لے کر آیا اسکے باقی چھوٹے موٹے کام وہی کرتے جب تک نفیسہ گھر نہ آجاتیں تین سال کی لمبی خواری کے بعد آج ان کے کیس کا فیصلہ ہوگیا تھا نفیسہ حیات کو بے گناہ قرار دے کر انکا لائسنس بحال کر دیا گیا تھا اس سارے عرصے میں انکی ساری جمع پونجی اس کیس پہ لگ چکی تھی لیکن بلاخر وہ آزاد تھیں بے گناہ تھیں

اس وقت وہ اپنے کمرے میں بیڈ پہ بیٹھی عمر کو ہوم ورک کروا رہی تھیں

عمر اب کافی بڑا ہو گیا تھا اسکا قد نکل آیا تھا صحت بھی اچھی خاصی تھی اسکی سیاہآ نکھیں مزید چمک

دار اور زہین ہو گئی تھیں لیکن اسکی ضد اور ہٹ دھرمی آج بھی ویسی ہی تھی وہ آج بھی اپنی مرضی ہی کرتا تھا چاہے اسکو ہزار بار روکا جائے وہ بیڈ پہ بیٹھا خاموشی سے اپنا ہوم ورک کر رہا تھا جب رحمان ایک دھاڑ سے دروازہ کھولتے اندر داخل ہوئے وہ بے حد غصے میں لگتے تھے

قیسے یہ میں جو سن کر آیا ہوں کیا یہ سب سچ ہے؟ وہ با مشکل خود پہ قابو رکھتے بولے تھے

پہلے یہ تو پتہ لگے آپ نے سنا کیا ہے؟ وہ مطمئین سی بولی تھیں

تو نے استعفیٰ دے دیا ؟ اور اگر یہی کرنا تھا تو کیوں اتنے سال کورٹ کچہریوں کے چکر لگائے کیوں خود کو خوار کیا اپنے پیسے برباد کیئے یا اللہ قیسے تو کیسے اتنی بے وقوف ہو سکتی ہے مجھے تو سمجھ نہیں آ رہی میں تجھ سے کچھ پوچھ رہا ہوں جواب دے مجھے انکا بس نہیں چلتا تھا کہ اپنے بال نوچ ڈالیں

عمر نے کاپی پہ جھکی نظر اٹھائی تھیں اسکی نظروں میں نا گواری تھی

آپ مجھے لکھنے دیں گے یا میں باہر چلا جاؤں ؟ اس کے لہجے میں بدتمیزی نہیں تھی وہ بس پو چھ رہا تھا وہ واقعی بس پوچھ ہی رہا تھا

چل نکل ادھر سے آیا بڑا مامے کو آنکھیں دکھاتا ہے انہوں نے جھڑ کا تھا

اماں اپنے بھائی سے کہیں جھوٹ نہ بولیں میں نے آنکھیں نہیں دکھائیں

بیٹے آپ باہر جاؤ میں تھوڑی دیر میں آتی ہوں پھر اسکو کمپلیٹ کریں گے اوکے ؟ وہ نرمی سے بولی تھیں اوکے اس نے خلاف معمول آج ضد نہیں کی تھی خاموشی سے اٹھ کر چلا گیا تھا

بھائی میں یہ نہیں کر سکتی تھی مجھے خود سے شرم آنے لگی تھی اس بار اگر عمر کی بیماری وجہ بنی تھی تو اگلی بار کچھ اور وجہ بنتی میں نے اس پیشے کا تقدس پا مال کیا تھا مجھے کوئی حق نہیں تھا کہ میں دوبارہ اس عدالت میں قدم رکھتی اس لڑکی کے قتل میں کہیں نہ کہیں میرا بھی ہاتھ ہے اگر میں لوگوں سے خوف نہ کھاتی اور عمر کی زندگی اور موت کو اللہ کے ہاتھ میں دے دیتی تو یہ سب نہ ہوتا کبھی بھی نہ ہوتا میں نے جو کچھ کیا ہے اسکی سزا خود کو اسی صورت دوں گی اللہ کو چھوڑ کر اس کے بندوں سے ڈرنے والوں کے ساتھ یہی ہوتا ہے یہ میری سزا ہے پلیز مجھے اسکو بھگتنے دیں انکا لہجہ سادہ سا تھا

رحمان کے کندھے ڈھیلے پڑے تھے

پھر کیا کرے گی تو قیسے ؟ کیا گھر بیٹھی رہے گی؟ اب کے انکا لہجہ فکر مند سا تھا

نفیسہ مسکرائی تھیں

میں گھر بیٹھنے والیوں میں سے نہیں ہوں بھائی جو گھر میں نے عمر اور اپنے لئے لیا تھا کل اسکو بیچ آئی ہوں اور اسکی جگہ میں نے ایک جم کے مالک سے بات کی ہے وہ اس جگہ کو بیچنے کے لئے راضی ہے میں وہاں لڑکیوں کے لئے سیلف ڈیفنس کلاسز ارینج کروں

میں ان کو ایسا ٹرینڈ کروں گی ان کے لئے ایسے کوچ رکھوں گی کہ وہ پانچ پانچ درندوں کا اکیلے مقابلہ کر سکیں میں ایک لڑکی کو نہیں بچا سکی لیکن میں کوشش کروں گی کہ کسی اور کو اس ظلم سے بچا سکوں میں اپنے گناہ کا کفارہ ادا کروں گی اور یہی میرے لئے اچھا رہے گا

اور تجھے لگتا ہے کہ یہاں کے لوگ اپنی بچیوں کو ایسے کراٹے کلاس لینے بھیجیں گے؟ کس خوش فہمی میں رہ رہی ہے تو؟ یہاں لوگ اپنی بچیوں کو اسکول کالج نہیں بھیجتے اس ڈر سے کہ کہیں وہ ہاتھ سے نہ نکل جائیں کہیں ان کو پڑھ لکھ کر پر نہ لگ جائیں اور تو تجھے لگتا ہے کہ وہاں لڑکیاں کراٹے کلا سز لینے آئیں گی تو اپنی عقل کدھر بیچ آئی ہے قیسے ؟ وہ افسوس سے پوچھ رہے تھے

میں نے کب کہا کہ لڑکیاں وہاں کراٹے کلاس لینے آئیں گی؟ وہ مسکراتے ہوئے پوچھ رہی تھیں لڑکیاں وہاں سلائی کڑھائی سیکھنے آئیں گی لڑکیاں وہاں کوکنگ کلاسز لینے آئیں گی لیکن میں وہاں انکو وہی سکھاؤں گی جو میں چاہوں گی جس کے لئے میں نے وہ جگہ خریدی ہے وہ چمکتی آنکھوں کے ساتھ بتا رہی تھیں

مطلب تو لوگوں کو دھوکہ دے گی اور اگر کسی

نے گھر جا کر بتا دیا تو کیا کریگی تو ؟ قیسے دیکھ مت پڑ ان کاموں میں انہوں نے جیسے باز رکھنا چاہا

میں نے کب کہا کہ میں کسی کو دھوکہ دوں گی؟ وہاں کوکنگ کلاسز ہی ہوں گی وہاں سلائی کلاس بھی ہوگی لیکن اسکی فیس ہوگی اور جو میں کروانا چاہتی ہوں وہ مفت ہوگا وہاں آنے والی ہر لڑکی ہر عورت سلائی اور کوکنگ پہ کم دھیان دے گی اور سیلف ڈیفنس کلاس پہ زیادہ دھیان کیونکہ میں عورتوں کی فطرت سے واقف ہوں مفت کا اگر زہر بھی دے دو تو عورتیں گھر لے جائیں گی یہ سوچ کر کہ چوہے مارنے کے کام تو آ ہی جائے گا عورتوں کو مفت کی چیزیں فیسیییب کرتی ہیں اٹریکٹ کرتی ہیں

کیا کہہ رہی ہے مجھے سمجھ نہیں آ رہی صاف صاف لفظوں میں بتا دے مجھے وہ الجھ سے گئے تھے

دیکھیں آپ نے بازار میں عورتوں کو دیکھا ہوگا جہاں بھی جس بھی دکان کے سامنے سیل لگی ہوگی عورتوں کا سب سے بڑا ہجوم وہیں ہوگا حلانکہ سیل میں رکھے کپڑے اتنے بے کار ہوتے ہیں کہ دو دھلایوں میں خراب ہوجائیں گے وہ سیل میں رکھا ہوا ایک ہزار والا جوڑا تو لے لیں گی لیکن دکان میں رکھا پندرہ سو والا سوٹ لیتے انکی جان جائے گی حلانکہ وہ زیادہ پائیدار بھی ہوگا اور اسکی کوالٹی بھی اچھی ہوگی میں یہ نہیں کہہ رہی کہ عورتیں بے وقوف یا لالچی ہوتی ہیں وہ بس کم پیسوں میں زیادہ چیزیں چاہتی ہیں وہ تعداد چاہتی ہیں معیار نہیں اب جب انکو کوکنگ اور سلائی کلاسز کے ساتھ فری جم بھی ملے گا تو آپ دیکھئے گا کیسے اور کہاں کہاں سے لڑکیاں اور عورتیں آئیں گی

لیکن اس سب سے تجھے کیا فائدہ ہوگا تیرا تو گھر بھی بہت مشکل سے چلے گا عمر کا اسکول اسکے باقی اخراجات وہ سب کہاں سے پورے ہوں گے؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.