Chapter 13: باب 13

تمھیں پتا ہے سفیر میں پاگل ہوں یہ بات آدھا شہر جانتا ہے اور اگر تمھیں یقین نہیں تو پھر میں کروں گا یہ کہ وہ جو سامنے ان ڈور پلانٹس کے بڑے بڑے گملے ہیں ناں انگلی سے گملوں کی جانب اشارہ کیا تھا یہ گملے اٹھا کر تمہارے سر پہ دے ماروں گا اور اگر پھر بھی مجھے سکون نہیں ملا تو میں اس شاپ کی ہر دیوار میں تمہا را سر ماروں گا اور پتہ ہے کوئی مجھے کچھ نہیں کہے گا بتاؤں کیوں؟ اس لیے نہیں کہ میرا باپ سرکاری عہدید ار ہے بلکہ اس لئے وہ اسکے کان کے پاس جھکا تھا کیوں کہ میں پاگل ہوں وہ چبا چبا کر بولا تھا

پھر ہتھیلی کھول کر اس کے سامنے کی تھی ساتھ کن اکھیوں سے اشارہ کیا تھا

رنگ واپس کرو

سفیر آنکھوں میں خون لئے اسکو دیکھتا رہا اور پھر رنگ اٹھا کے اسکی ہتھیلی پہ دے ماری تھی

ایک بات بتاؤں سفیر تم چاہے کچھ بھی کہہ لو لیکن میں جانتا ہوں تم ہا لے سے محبت نہیں کرتے یہ فیلنگر کچھ بھی ہو سکتی ہیں اٹریکشن ۔ کرش برتری کی خواہش کچھ بھی لیکن محبت نہیں وہ خاندان کی سب سے حسین لڑکی ہے سٹرانگ۔ سٹریٹ فارورڈ ۔ وہ بات کرنے کا فن جانتی ہے وہ بات منوانا جانتی ہے وہ کسی بھی مرد کو زیر کر سکتی ہے وہ عام نہیں ہے اسلئے بس اسلئے تم اس سے شادی کرنا چاہتے ہو کیونکہ تمھیں شروع سے ہر بہتر ین چیز کو اپنا بنانے کی عادت ہے وہ چبا چبا کر کہہ رہا تھا

واہ یار تم تو جینیس ہو تو بی ااونسٹ محبت کیا ہوتی ہے مجھے تو یہ بھی نہیں پتہ مجھے سب کچھ پلیٹ میں رکھا ہوا ملا ہے پیار پیسہ مقام اور اب ہا لے وہ بھی مجھے مل جائے گی ہارون کیا ایسی کوئی چیز ہے جسکی میں نے خواہش کی ہو اور مجھے نہ ملی ہو؟ وہ مسکراتے ہوئے بول رہا تھا آئی نکلا ہر اور مجھے لگتا ہے یہ بہت ہے محبت کے چکر میں بے وقوف لوگ پڑتے ہیں تم جیسے پاگل میں ویسا نہیں ہوں میں ہر کام سوچ سمجھ کر کرتا ہوں ہا لے کو میں نے ہر زاویے سے دیکھا ہے وہ پر فیکٹ ہے اور ہر پر فیکٹ چیز پہ سفیر سلطان کا حق ہے اور اگر میں یہ بات ہا لے کو بتا دوں تو ؟

میں تو ڈر گیا دیکھو میں کانپ رہا ہوں وہ جیسے محضوض ہوا تھا وہ اس وقت میری محبت میں گرفتار ہے ہارون تم کیا عرش سے فرشتے بھی اگر اتر کر میرے بارے میں کچھ کہیں گے تو ہا لے یقین نہیں کرے میں نے کچی گولیاں نہیں کھیلیں ہارون میں نے اس کو قابو کر رکھا ہے ایسے کہ اسکو لگتا ہے اسکی مرضی چل رہی ہے حالانکہ وہ میرا حکم مانتی ہے لوگ کسی کے دماغ سے کھیلتے ہیں میں نے ہا لے کا دل قابو کر رکھا ہے میں اس کے دل کا حکمران ہوں اور عورت اپنے دل کے حکمران کے بارے میں کسی سنی سنائی پہ یقین نہیں کرتی اپنے من پسند مرد کےح گناہوں پہ وہ کبوتر کی طر آنکھیں میچ لیتی ہے اس کے عیوب ایسے چھپا لیتی ہےکہ فرشتوں کو بھی پتہ نہ چلے میں نے چار سال انگلیوں پہ گنوایا تھا چار سال اسکو وہی دکھایا ہے جو وہ دیکھنا چا ہتی تھی اسکو وہی سنایا جو وہ سننا چاہتی تھی اور اب نہ وہ کسی کی سنے گی نہ کسی کی دکھائی ہوئی چیز حقیقت مانے گی وہ دل جلانے والی مسکراہٹ کے ساتھ بول رہا تھا

ہارون نے جواب میں کچھ کہنے کو منہ کھولا ہی تھا کہ

تب ہی انہوں نے ہا لے کو اپنی جانب آتے دیکھا ہارون نے فورا خود کو کمپوز کر لیا تھا

تم نے یہ رنگ پسند کی ہے کیا ہارون ؟ وہ اسکے ہاتھ میں موجود انگوٹھی کو دیکھتی پوچھ رہی تھی

ہاں کی تھی لیکن ابھی اس پہ گند لگ گیا ہے اس لئے یہ نہیں لیں گے ہم کچھ اور دیکھ لیتے ہیں اوکے ؟ سفیر کا تو مانو خون ہی کھول گیا تھا جبکہ ہا لے نے محض سر ہلایا تھا

وہاں سے نکلنے کے بعد وہ سب مال گئے تھے کافی دیر کی خواری کے بعد حسن اور ہارون کی شا پنگ مکمل ہو گئی تھی مہر نے کچھ نہیں خریدا تھا کیوں کہ ہا لے نے جو کچھ اپنے لئے لیا تھا وہی سیم اسکے لئے بھی لیا تھا سفیر کو ہر دو منٹ بعد کوئی نہ کوئی کال آجاتی تھی جسکی وجہ سے اس نے ابھی اپنے لئے کچھ نہیں خریدا تھا وہ ابھی بھی کال سن کر آیا تھا حسن تو مہر کو لے کر فوڈ کورٹ چلا گیا تھا اس سے بھوک نہیں برداشت ہوتی تھی ہا لے ہارون اور سفیر وہ تینوں اب ساتھ ساتھ چل رہے تھے ایسے کہ ہارون بیچ میں تھا ہا لے اور سفیر اسکی دائیں اور بائیں طرف

ہارون یار ایک بات تو سنو سفیر ایک دکان کے سامنے رک گیا تھا تو ہارون اور ہا لے کو بھی رکنا پڑا

بولو ؟ وہ اکھڑااکھڑاسا تھا

یار تم تو جانتے ہی ہو ہم دونوں کی شادی ہونے والی ہے وہ ہا لے کو دیکھتے مسکراتے ہوئے بول رہا تھا تو شادی سے پہلے کا جو ٹائم ہوتا ہے یو نو گولڈن ٹائم ہم لوگوں کو وہ سینیٹ کرنا چاہیے تمھیں نہیں لگتا کہ ہمیں ذرا اکیلے میں ایک دوسرے کے ساتھ کچھ شاپنگ کر لینی چاہئے وہ ایسے کہہ رہا تھا جیسے وہ اور ہارون بچپن کے دوست ہوں شیور میں فوڈ کورٹ میں بیٹھا ہوں ہا لے تم فری ہو کر آجانا اوکے ؟ اپنا فون آن رکھنا اور یہ مجھے دے دو اس نے ہا لے کے ہاتھ سے وہ واحد شاپنگ بیگ بھی لے لیا تھا جس میں ہارون کا گفٹ تھا اور آگے بڑھ گیا تھا

آپ کو ایسے نہیں کہنا چاہیے تھا مجھے اچھا نہیں لگا ہم دونوں اس کے ساتھ بھی وہی باتیں کریں گے جو کہ اکیلے میں

یار پلیز اب میرا موڈ سپوایل مت کرو چلو آؤ تمھیں کچھ خرید کر دیتا ہوں وہ اسکا ہاتھ پکڑتے ہوئے بولا تھا ہا لے خاموشی سے اس کے ساتھ چل دی تھی کچھ ہی دیر میں اسکا موڈ ٹھیک ہوگیا تھا

سفیر یہ دیکھیں کتنا پیارا ہے ناں ؟ وہ گلابی رنگ کا ایک کامدار جوڑا سفیر کو دکھاتے ہوئے کہہ رہی تھی

انکے پیچھے ایک سیاہ آنکھوں والا دراز قد نوجوان بھی کھڑا تھا اس نے سر پہ پی کیپ پہن رکھی تھی سفیر کو دیکھ کر اسکی آنکھیں مشتبہ انداز میں سکڑی تھیں

ہاں ٹھیک ہے لیکن اتنا بھی اچھا نہیں ہے ویسے بھی تم پنک کلر بہت پہنتی ہو کچھ دفرنٹ ٹرآئے کرو یار لائف میں چینجر ضروری ہوتے ہیں ایک ہی جگہ اسٹک ہوجانا اچھا نہیں ہوتا وہ عام سے لہجے میں بول رہا تھا ہا لے کا رنگ البتہ پھیکا پڑا تھا اسی وقت سفیر کا موبائل ایک بار پھر بجا تھا اور وہ معذرت کرتا دکان سے با ہر نکل گیا تھا ہا لے بھی آگے بڑھ گئی تھی اسکا موڈ خراب ہو گیا تھا

اس سیاہ آنکھوں والے نوجوان نے اشارے سے سیلز مین کو اپنی جانب بلایا تھا اور وہی گلابی جوڑا پیک کرنے کو کہا تھا

ہا لے اب سامنے والے دکان میں داخل ہو گئی تھی اور بے دلی سے ڈریسز الٹ پلٹ کر دیکھ رہی تھی جب اس کو اپنے عقب سے ایک شناسا سی آواز سنائی دی

میں نے کہا تھا ناں ہم پھر ملیں گے اسکی آنکھوں میں چمک تھی لہجہ پر سکون سا ہا لے کرنٹ کھا کر مڑی تھی تم ؟ تم یہاں کیسے ؟ کیا اب ٹھیک ہو؟ تم نے مجھے کیسے پہچانا ؟ اوہ گاڈ ہارون تمھیں دیکھتا تو خوش ہوجاتا (کیا واقعی؟) وہ حیران سی تھی اور تھوڑی پر جوش بھی

میں آپ کو لاکھوں لوگوں کی بھیڑ میں بھی پہچان سکتا ہوں اسکا لہجہ سادہ سا تھا اس نے بس ایک ہی بات کا جواب دیا تھا

عمر تمھیں اس طرح دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے مجھے

مجھ سے زیادہ نہیں ہوئی ہوگی وہ اسکو دیکھتے ہوئے بولا تھا

یکدم ہا لے کو یاد آیا تھا کہ وہ یہاں اپنی فیملی کے ساتھ آئی ہے

اچھا خیر مجھے جانا ہوگا میرے کزن مجھے ڈھونڈ رہے ہوں گے تم سے مل کر خوشی ہوئی

یہ لے لیں پھر چلی جائیے گا اس نے ایک شاپنگ بیگ ہا لے کے سامنے کیا تھا

اس میں کیا ہے؟ وہ اس کے ہاتھ سے وہ بیگ لیتے ہوئے پوچھ بیٹھی لیکن وہ خا موش رہا تھا ہا لے نے اس نیلے رنگ کے بیگ کے اندر دیکھا تو اس میں وہی گلابی جوڑا تھا اسکے چہرے کے زاویے بگڑے تھے

تم ہماری باتیں سن رہے تھے؟ اور اگر سن بھی رہے تھے تو تمھیں یہ خوش فہمی کیوں ہوگئی کہ میں تم سے یہ ڈریس لے لوں گی وہ تب ہی تو گئی تھی جبکہ وہ بالکل پر سکون سا تھا

میں نے آپ کی کوئی بات جان بوجھ کر نہیں سنی اور یہ ڈریس میں شکریہ کے طور پہ دے رہا ہوں آپ نے اس رات میرے لئے جو کچھ بھی کیا میں آپ کا شکر گزار ہوں مجھے خون دینے کے لئے اور مجھے بچا نے کے لئے شکریہ میں یہ نہیں لوں گی تم سے اور ایک بات اور آج کے بعد اگر آئندہ کبھی بھی مجھے کہیں دیکھ بھی لو تو ایسے گزر جانا جیسے مجھے جانتے بھی نہیں ہو آئی سمجھ ؟ وہ کہہ کر رکی نہیں تھی دروازے کی جانب بڑھ گئی تھی

آپ کو پنک پسند ہو یا سیاہ کسی کو حق نہیں ہے کہ وہ آپ کو جج کرے جن سے آپ محبت کرتے ہیں انکو تو بالکل نہیں کیوں کہ جب آپ کسی کو جج کرنے لگ جاتے ہیں تو آپ کے پاس ان سے محبت کرنے کا وقت نہیں رہتا آپ ہر وقت انکے ہر کام میں کچھ نہ کچھ ایسا ڈھونڈنے لگتے ہیں جس کی بنا پہ آپ اسے جج کر سکیں اس طرح آپ کی نظر بس انکی خامیوں پہ ہوتی ہے آپ ان میں اچھائی نہیں دیکھ پاتے جن سے محبت کریں انکے سیاہ سے بھی محبت کریں ان کے پنک سے بھی محبت کریں اور اگر نہیں کر سکتے تو اسکو جج مت کریں اور اگر آپ یہ سب نہیں کر سکتے تو محبت کے جھوٹے دعوے نہ کریں اسکا لہجہ ویسا ہی تھا خوبصورت پر سکون ہا لے تو گویا بت بن گئی تھی پتھر کا بت کافی دیر بعد اس نے مڑ کر دیکھا تھا لیکن وہ جا چکا تھا وہ جانے کے لئے ہی آیا تھا

◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾

رات گہری سیاہ اور تاریک تھی یوسف سلطان کے کمرے میں اس وقت انکے دونوں بیٹے اور بہوئیں موجود تھیں شمس اور معراج سلطان بابا جان کے پاس بیڈپہ بیٹھے تھے جبکہ فروا اور حسینہ کمرے میں رکھے گرے رنگ کے صوفے پہ بیٹھی تھیں حسینہ مغموم سی تھیں جبکہ فروا غیر آرام دہ جب بابا نے بات کا آغاز کیا

میں نے یہاں آپ سب کو تمہید باندھنے کے لئے نہیں بلایا میں صاف اور سیدھی بات کرنے کا عادی ہوں ہا لے اور سفیر مجھے بہت عزیز ہیں میں چاہتا ہوں کہ ان دونوں کو ایک رشتے میں جوڑ دیا جائے وہ دونوں بھی ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اسی حوالے سے میں معراج اور اسکی گھر والی سے بات کر چکا ہوں اب میں تمہاری اور فروا کی رضا جاننا چاہتا ہوں فروا تم اپنے ذاتی اختلافات ایک طرف رکھ کر جو اب دینا یہ معاملہ تمہارے بیٹے کی ساری زندگی کا ہے اور اسکی خوشی کا بھی انکی آواز با رعب اور سنجیدہ تھی

بابا جان مجھے تو بظاہر کوئی قباحت نہیں نظر آتی اس رشتے میں اور اگر سفیر کی پسند کی بات ہے پھر تو بات ہی ختم ہے جیسا آپ چاہیں میں راضی ہوں شمس خوش دلی سے بولے تھے جبکہ فروا نے کھا جانے والی نظر وں سے انکو دیکھا تھا (سفیر کی خوشی یا ہا لے کو ملنے والا حصہ سب سمجھتی ہوں میں)وہ دل ہی دل میں بولی تھیں

بابا جان آپ سب جانتے تو ہیں ہا لے کتنی بدتمیز اور اکھڑ ہے (معراج نے پہلو بدلہ تھا)وہ میری عزت بالکل نہیں کرتی اس کے لئے تو میں جیسے گھر کے بڑوں میں ہوں ہی نہیں کوئی اپنے گھر کے بچوں کو بھی اتنا ذلیل نہیں کرتا ہوگا جتنا وہ مجھے کرتی ہے (معراج کچھ بولنے لگے تھے کہ حسینہ نے انکو خاموش رہنے کا اشارہ کیا تھا)اور مہر وہ اس کے بالکل برعکس ہے انکے لہجے میں جیسے شیرنی سی گھل گئی تھی وہ بہت فرمانبر دار اور محبت کرنے والی بچی ہے اور وہ سفیر سے محبت کرتی ہی بن ماں باپ کی بچی ہے ہمیں اسکا حق نہیں مارنا چاہئے میں چاہتی ہوں سفیر اور مہر ماہ کی شادی ہوجائے

یوسف سلطان نے انکی ساری تقریر خاموشی سے سنی تھی اور جب بولے تو بس اتنا

سارا گھر جانتا ہے فروا ہا لے کیسی ہے اور تم کیسی میں محفل میں بیٹھ کر تمھیں کچھ سخت لفظ نہیں بولنا چاہتا لہٰذا تمہارا یہ اعتراض رد ہوا

فروا نے کلس کر پہلو بدلہ تھا

اور دوسری وہاج کی بیٹی کو بلواؤ یہاں میں اس سے بات کرتا ہوں اگر ایسا کچھ ہے تو پہلا حق اسی کا ہوگا باقی سب بعد میں فروا تمہارا بس اعتراض ہے ناں ؟ انکے لہجے میں بلا کا سکون تھا فروا تو مانو کھل اٹھی تھیں ظاہر ہے مہر ماہ سب بتا دیگی اور پھر بس ساری ٹینشن ختم زبردست ملاذمہ کے زریعے مہر کو پیغام بھجوادیا گیا تھا پانچ منٹ بعد وہ سیاہ رنگ کے شلوار قمیض میں ملبوس یوسف سلطان کے کمرے میں آتی دکھائی دی تھی اسکی آنکھوں کے پپوٹے سوجھے ہوئے تھے معمول سے کچھ زیادہ

وہ سلام کر کے خاموشی سے حسینہ اور فروا کے بیچ میں آ کر بیٹھ گئی تھی اسکا ایک ہاتھ سیاہ دوپٹے میں چھپا رکھا تھا ایسے کہ محسوس نہ ہوتا تھا

چند ایک غیر ضروری باتوں کے بعد وہ اصل معدے پہ آئے تھے

ہم سفیر اور ہا لے کی شادی کے بارے میں سوچ رہے ہیں اسی لئے آپ کی بھی مرضی جاننا چاہتے ہیں اگر آپ سفیر میں انٹرسٹڈ ہیں تو آپ ہمیں بتا سکتی ہیں یوسف سلطان لئے دیے لہجے میں بولے تھے جبکہ مہر تو اس پہ بھی کھل اٹھی تھی کہ کم از کم انہوں نے اسکو مخاطب تو کیا

فروا اور حسینہ نے اسکو امید سے دیکھا تھا

ایسی کوئی بات نہیں ہے ابا سفیر میرا کزن ہے دوست ہے اور بس اس سے زیادہ ہمارے درمیان کوئی اور تعلق نہیں ہے وہ ٹھہرے ہوئے لہجے میں پر سکون سی بول رہی تھی البتہ اسکی آنکھیںا سکا ساتھ نہیں دے رہی تھیں ان میں واضح کرب تھا وہ اپنی ساری زندگی کی جمع پونجی لٹا رہی تھی

حسینہ بیگم نے اسکو نم آنکھوں سے دیکھا تھا(میری بیٹی کا ظرف کتنا اعلی ہے) جبکہ فر وا وہ ابھی تک اس کے الفاظ ذہن میں جزب نہیں کر پائی تھیں

لیکن میں نے تو کچھ اور سنا ہے فروا نے مجھے ایک بالکل الگ کہانی سنائی ہے وہ سنجید گی کے ساتھ پوچھ رہے تھے معراج خاموش مگر چبھتی نظروں سے مہر کو دیکھ رہے تھے کچھ تھا جو ان کو شک میں ڈال رہا تھا کچھ تھا جو ان کو کھٹک رہا تھا یہ بات اتنی سیدھی نہیں تھا یہ معاملہ اتنا آسان نہیں تھا کوئی کیسے اپنی متاع حیات سے اتنی آسا نی سے دستبردار ہو سکتا ہے

ممانی جان کو ضرور کوئی مغالطہ ہوا ہوگا ایسی کوئی بات نہیں ہے

بابا جان بس اب یہ بات ختم کر دیں نہ بچی کہہ تو رہی ہے ایسی کوئی بات نہیں ہے یہ شمس تھے انکو ڈر تھا کہ کہیں ہا لے جیسا اچھا چانس ان کے ہاتھ سے نہ نکل جائے

ٹھیک ہے مہر بیٹا تم اب جاؤ ہا لے اور سفیر کو بلا کر لاؤ اب کے یوسف سلطان کا لہجہ نارمل تھا وہ ڈائریکٹ آپ سے تم پر آ گئے تھے مہر خاموشی سے اٹھ کر چلی گئی تھی

فروا اب تو کوئی اعتراض نہیں ہے نہ تمھیں ؟ بابا جان کی بھاری آواز ایک بار پھر گونجی تھی فروا نے با مشکل جواب دینے کو منہ کھولا تھا

مجھے کچھ وقت چاہئے بابا جان مجھے اس بارے میں سوچنا ہوگا تب ہی کوئی موزوں جواب دے پاؤں گی

تم نے جو سوچنا ہے سوچتی رہو میں آج ہی ہا لے اور سفیر کی رسم کروں گا نہیں اسی کمرے میں انکا لہجہ دو ٹوک تھا تھوڑی دیر بعد ہا لے اور سفیر آ گئے تھے ساتھ حسن اور ہارون بھی تھے شاپنگ سے واپسی پہ ہارون اپنے گھر نہیں گیا تھا ہا لے نے اس کو روک رکھا تھا

تھوڑی دیر پہلے جس صوفے پہ حسینہ اور فروا بیٹھے تھے اب اسی صوفے پہ یوسف سلطان بیٹھے تھے

آؤ بیٹا ہا لے اور سفیر تم دونوں میرے پاس آ کر بیٹھو دادا جان نے محبت سے ان دونوں کو پاس بلایا تھا

سفیر مطمئن سا جبکہ ہا لے جھجھکتی ہوئی ان کے پاس جا کر بیٹھ گئی تھی اس نے میرون رنگ کی لمبی قمیض کے ساتھ سفید ٹراؤزر پہن رکھا تھا اور سفید ہی دوپٹہ سر پر اوڑھ رکھا تھا بال بیچ والی مانگ نکال کر کھلے چھوڑ دئیے تھے جبکہ سفیر گرے ڈنر سوٹ میں ملبوس تھا وہ ابھی آفس سے آیا تھا اور ابھی تک چینج بھی نہیں کیا تھا کہ اسے دادا جان کا پیغام موصول ہوا

وہ دونوں دادا جان کے دائیں بائیں بیٹھ گئے تھے ہارون مہر اور حسن ایک طرف الماری سے ٹیک لگائے کھڑے تھے مہر خاموش سی تھی جبکہ ہارون بے چین وہ یہ سب نہیں دیکھ سکتا تھا اس سے دیکھا ہی نہ جاتا معراج شمس اور باقی سب ایک طرف بیڈ پہ بیٹھے تھے

تساں میڈی مرضی دے بغیر میڈی منگنی کرویندے پیے

ہو میں تساں کوں sue کر سکدی ہاں (آپ میری مرضی کے بغیر میری منگنی کروا رہے ہیں میں آپ کو sue کر سکتی ہوں) وہ جھک کے دادا جان کے کان میں بولی تھی

میں جج ہی خرید گھنسان ول کیا کریسو بیٹا جی ؟

)(میں جج خرید لوں گا پھر کیا کر لوگی بیٹا جی

سفیر اور ہا لے بیٹے آپ دونوں اس رشتے پہ راضی ہو؟ دادا جان نے ان دونوں کو مخاطب کیا تھا

سفیر گہرا مسکرا یا تھا

میں تو راضی ہوں اسکے لہجے میں بے حد اطمینان تھا جبکہ ہا لے نے بس جی کہنے پہ اکتفا کیا تھا

اب دادا جان نے سفیر کے ہاتھ میں ایک انگوٹھی دی تھی اور ہا لے سے اسکا ہاتھ آگے کرنے کو کہا تھا ہا لے نے ادھر ادھر نظر دوڑ آئی اور معراج پہ اسکی نظر ٹک گئی وہ اسکا مطلب سمجھتے ہوئے اٹھے تھے اور اس کے قریب آ کر اسکا ہاتھ سفیر کے ہاتھ میں دیا تھا سفیر نے . مسکراتے ہوئے انگو ٹھی پہنا دی تھی

ہارون کی آنکھوں میں مرچیں سی بھرنے لگی تھیں اس سے وہاں کھڑے ہونا دو بھر ہوگیا تھا جبکہ مہر بالکل پر سکون سی کھڑی تھی جیسے اسکو فرق ہی نہ پڑتا ہو حسن کی آنکھیں نم ہوئی تھیں حبکو وہ بے دردی سے رگڑ گیا تھا اب سفیر نے اپنا ہاتھ آگے کیا تھا معراج نے انگوٹھی نکال کر ہا لے کے ہاتھ میں دی تھی ہا لے نے سفیر کی طرف دیکھا تھا سفیر نے آنکھوں سے اشارہ کیا تھا جیسے کہہ رہا ہو ڈو اٹ اس نے جھحھکتے ہوئے انگوٹھی پہنا دی تھی نہ کسی نے تالیاں بجائیں نہ مبارک باد دی سب کے اپنے غم تھے سب کے اپنے مسلے تھے سوائے شمس اور معراج کے شمس سلطان نے آگے بڑھ کر ہا لے کا سر چوما تھا اور کچھ پیسے اسکی گود میں رکھ دئیے تھے معراج نے ان دونوں پہ پیسے وار کر حسن کو تھمائے تھے کہ نرگس کو دے دے

ہارون کی اپنی جگہ پہ کھڑے ٹانگیں کانپنے لگی تھیں اس سے مزید کھڑے رہنا دو بھر ہو گیا تھا وہ فورا دروازے کی طرف بڑھا تھا جب اسکو سفیر کی آواز سنائی دی

ہارون یار پکچرز تو لے لو ہماری یاد گار مومنٹ ہے وہ مسکرا کر کہہ رہا تھا

ناٹ ناؤ سفیر ناٹ ناؤ اس نے بے بسی سے سرگوشی کی تھی

ہا لے کا اس طرف دھیان نہیں تھا وہ اماں کی کوئی بات سن رہی تھی فروا اپنی جگہ پتھر کا بت بنی بیٹھی تھیں مہر نے قریب آ کر ہا لے کو مبارک دی تھی ساتھ اسکے ہاتھ چومے تھے

ہارون میرے بھائی تم سے کہہ رہاہوں سفیر نے ایک بار پھر اسکو آواز دی تھی اس بار ہارون مڑ اتھا اسکی آنکھیں سرخ ہو رہی تھیں ہا لے نے بے اختیار نظریں چرا لی تھیں ہارون نے اپنا موبائل نکالا تھا اور ان دونوں کی ایک ساتھ تصویر کھینچی تھی اسکے ہاتھ کانپ رہے تھے تصویر بلر ہوئی تھی سفیر نے اب سب کو ساتھ کھڑا کر لیا تھا فیملی فوٹو کے لئے ہارون نے ایک دو تصاویر اور اتاری تھیں جب سفیر نے اسکو تصا ویر دکھانے کو پاس بلایا ہارون اس کے قریب گیا تھا اور تصویر دکھانے کے بجائے اس کے کان کے پاس جھکا تھا

کسی انسان کو اتنا ستاؤ جتنا بعد میں خود بھی برداشت کر سکو ہم جیسے پاگل اللہ کو بہت عزیز ہوتے ہیں سفیر ہم سے مت الجھو ہمیں مت ستاو ورنہ خود بھی ستائے جاؤ گے وہ بول کر پیچھے ہٹا تھا سفیر نے لب بھینچ لئے تھے ہارون خاموشی سے کمرے سے نکل گیا تھا

گینڈے تمھیں دعوت نامہ دوں کی یہاں آنے کا ہا لے نے دانت کچکچائے تھے

میں نہیں آؤں گا تمہارے پاس وہ ہا لے کی طرف دیکھے بغیر بولا تھا

کیوں کیا تکلیف ہے آجاؤ میرے پاس بیٹھو

میں نے کہا ناں میں نہیں آؤں گا میں آ گیا تو رو دوں گا وہ نم آنکھوں سے بولا تھا ہا لے اور معراج کو اس پہ پیار آیا تھا اماں نے آگے بڑھ کر اسکو سینے سے لگایا تھا

میرا بیٹا ماں صدقے جائے

اسی وقت مہر ماہ کمرے سے باہر نکلی تھی حسن نے اسکو جاتے ہوئے دیکھا تھا وہ نرمی سے ماں کے حصار سے نکلا تھا اور مہر کے پیچھے گیا تھا حسینہ اب فروا کے پاس جا بیٹھی تھیں اور ان سے کچھ کہہ رہی تھیں

مہر تیز تیز قدم اٹھاتی جا رہی تھی اسکا رخ اپنے کمرے کی طرف نہیں تھا وہ چھت پہ جا رہی تھی حسن نے اسکو سیڑھیاں پھلانگتے دیکھ لیا تھا وہ بھی اس کے پیچھے گیا تھا مہر نے جیسے ہی چھت پہ قدم رکھا آنسو اسکی آنکھوں سے ابل ابل کر باہر آنے لگے وہ گھٹنوں کے بل بیٹھ کر زور زور سے رونے لگی تھی حسن بھی اسی وقت چھت پہ پہنچا تھا مہر کے رونے کی آواز سن کر وہ بھاگ کر اس کے پاس پہنچا تھا

بجو کیا ہوا ہے آپ آپ رو رہی ہو؟ وہ بوکھلا سا گیا تھا جبکہ مہر کے رونے میں مزید روانی آ چکی تھی

پلیز مجھے بتایں کچھ کیا ہوا ہے آپ کو کسی نے کچھ کہا ہے؟ حسن نے اسکے ہاتھ تھام لئے تھے

حسن مجھے بہت بہت تکلیف ہو رہی ہے میں ٹوٹ گئی ہوں کیا کروں میں کیا کروں میری محبت چھن گئی مجھ سے آج میرا سب کچھ ختم ہو گیا ہے سب کچھ وہ زور زور سے روتے ہوئے بول رہی تھی حسن کی گرفت اس کے ہاتھوں پر ڈھیلی پڑی تھی نیچے ہا لے اور سفیر کی منگنی کی رسم اور یہاں مہر کی یہ حالت اس نے کڑیاں ملائی تھیں وہ اتنا بھی بچہ نہیں تھا کہ کچھ سمجھ نہ پاتا وہ سولہ سال کا ضرور تھا لیکن تھا تو مرد

کیا سس سفیر بھائی ؟ اس نے بے یقینی سے لفظ توڑ توڑ کر ادا کیئے تھے

ہاں حسن ہاں سفیر میں اسکو بہت چاہتی ہوں میرے بھائی مجھے بہت تکلیف ہو رہی ہے بہت زیادہ میرا دل جل رہا ہے یا اللہ میں کیا کروں مجھے صبر دے اللہ حسن کچھ کرو پلیز میں تمہاری بہن ہوں میرے لئے کچھ کرو حسن نے نرمی سے اس کو گلے لگایا تھا

وہ بھی میری بہن ہے اس نے جیسے سرگوشی کی تھی

بجو خود کو سنمبھالیں کوئی دیکھ لے گا آپ نے دادا جان سے بات کیوں نہیں کی ان کو بتاتیں ناں آپ سب ٹھیک ہوجاتا بلکہ اٹھیں ابھی چل کر بتاتے ہیں ہا لے سمجھ جائے گی وہ آپ کے لئے کچھ بھی کر سکتی ہے ابا ہی کی خاطر تو قربان کیا ہے سب کچھ وہ گیلی آنکھوں سے ہارے ہوئے لہجے میں بولی تھی حسن نے اچھنبے سے اس کو دیکھا تھا

میں سمجھا نہیں کیا مطلب ؟

میں نے ایک محبت کے لئے دوسری محبت قربان کر دی مجھے کرنی پڑی حسن میں مجبور تھی

کیا کیا ہے آپ نے مجھے بتائیں وہ فکرمند ہوا تھا

وہ کچھ بولی نہیں تھی خاموشی سے اس کو دیکھتی رہی حسن شاید سمجھ گیا تھا تب ہی بولا

میں قسم کھاتا ہوں کسی کو کچھ نہیں بتاؤں گا آپ مجھ پہ یقین کر سکتی ہیں اسکے لہجے کا مان اسکی آنکھوں کی یقین دہانی وہ کیسے نہ بتاتی

چند گھنٹے پہلے

ان لوگوں کو مال سے واپس آئے گھنٹہ بھر ہو چکا تھا مہر واپسی پہ سیدھی اپنے کمرے میں آئی تھی اور ابھی تک وہیں تھی وہ اپنے بیڈ پہ چت لیٹی چھت پہ لگے پنکھے کو گھورے جا رہی تھی جب نرگس نے اس کے کمرے کا دروازہ ہلکا سا بجایا

باجی آپ کو بڑے صاحب اپنے کمرے میں بلا رہے ہیں ساتھ آواز لگائی تھی

ہا لے کو بلایا ہوگا نرگس جاؤ اسکو بتاؤ وہ لیٹے لیٹے بولی تھی

لو میں بھلا کیا کم سنتی ہوں ابھی تو میں صرف تیس سال کی ہوں کان بھلے چنگے ہیں میرے (اسکا بڑا بیٹا20 سال کا تھا)آپ کو بلایا ہے جی آپ کو انہوں نے بولا وہاج کی بیٹی کو بلا کر لاؤ

مہر ماہ ایک جھٹکے) سے اٹھی تھی (وہ مجھے کبھی نہیں بلائیں گے ہا لے کبھی نہیں

اس نے تیزی سے دروازہ کھولا تھا اتنی تیزی سے کہ دروازے سے لگی کھڑی نرگس گرتے گرتے بچی تھی ہاے اللہ باجی ساہ نکال دیا میرا تو وہ ہول کر بولی تھی مہر نے جیسے سنا ہی نہیں

انہوں نے اور کیا بولا نر گس مجھے لفظ با لفظ بتاؤ وہ بے تابی سے پوچھ رہی تھی

)(کم از کم اس زندگی میں تو نہیں

ہور بھلا کیا کہنا تھا جی یہی کہا کہ وہاج کی بیٹی کو بولو دو کپ چئے (چائے)بنا کر میرے کمرے میں آجائے مہر کا چہرہ دمک اٹھا تھا وہ بھاگتی ہوئی کچن میں گئی تھی فرج سے دودھ نکال کر چائے کا پانی چڑاھایا تھا پانی ابلنے لگا تھا اس میں پتی ڈالی تھی اس کے ہاتھ بری طرح کانپ رہے تھے اسکا دل زور زور سے دھڑک رہا تھا (ابا کا فی نہیں)پیتے ابا چائے پیتے ہیں

چائے بن چکی تھی اس نے جیسے ہی کپڑے سے پتیلی اتارنی چاہی اسکا ہاتھ بری طرح آگ میں جل گیا اسکی آنکھوں میں پانی بھر گیا تھا جلن شدید تھی وہ نیچے بیٹھتی چلی تھی منہ پہ ہاتھ رکھ کر تکلیف ضبط کرنی چاہی وہ دیر نہیں کر سکتی تھی تب ہی تھوڑی دیر بعدوہ اٹھی تھی چائے برتن میں ڈالی ٹرے سجا یا اور یوسف سلطان کے کمرے کی جانب بڑھ گئی دو منٹ کی دوری صدیوں پہ مہیط تھی اس نے دروازے پہ پہنچ کر ہلکا سا ناک کیا تھا اندر سے اجازت مل گئی تھی وہ دھڑکتے دل کے ساتھ اندر داخل ہوئی

یوسف سلطان کھڑکی کے پاس رکھی کرسی پہ بیٹھے تھے نظریں باہر سڑک پہجمی تھیں مہر چند لمحے متذبذ سی کھڑی رہی پھر خاموشی سے چلتی ہوئی ان کے سامنے رکھی دوسری کرسی پہ بیٹھ گئی ٹرے کرسیوں کے بیچ میں رکھے ٹیبل پہ رکھ دی تھی چند لمحے مزید سرکے وہ خاموشی سے بیٹھی رہی

آپ کو ہمیشہ مجھ سے یہی شکایت رہی ہے ناں کہ میں آپ کو نگین کی بیٹی نہیں سمجھتا میں آپ کو اپنا خون نہیں مانتا انہوں نے بات کا آغاز کیا تھا

ابا مجھے بس یہ آرزو رہی ہے کہ آپ مجھے انکی بیٹی تسلیم کریں میں آپ سے شکایت کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی وہ بے قراری سے بولی تھی

آپ کے پاس ایک موقع ہے مجھے ثابت کر دیں کہ آپ اس کم ظرف وہاج کے ساتھ نگین سلطان کی بھی اولاد ہیں انکا لہجہ ٹھہرا ہوا تھا

)(جلے ہوئے ہاتھ کی تکلیف کی تکلیف کم ہوئی تھی

کیا کیسے می میں کیا کر سکتی ہوں میں سب کچھ کر لوں گی وہ تو جیسے تیار بیٹھی تھی

سوچ لیں آپ کر سکیں گی وہ تول تول کر بول رہے تھے

آپ مجھے تم کہہ سکتے ہیں ابا میں سب کر لوں گی آپ حکم کریں

میں آپ کو تب تم پکاروں گا جب مجھے یقین ہوجائے کہ آپ واقعی نگین کی بیٹی ہیں اسی کی حطر اعلی ظرف اسی کی حطر با وقار

آپ بتائیں مجھے کیا کرنا ہوگا

سفیر کی محبت سے دستبرداری دینی ہوگی وہ بے لچک لہجے میں بولے تھے

)(یکدم جلے ہوئے ہاتھ میں جلے ہوئے دل کا درد بھی شامل ہوا تھا

ابا وہ بے یقینی سے بڑبرائی تھی

سفیر آپ کو نہیں چاہتا آپ کو قربانی دینی ہوگی آپ کو ثابت کرنا ہوگا کہ آپ با وقار ہیں اگر یہاں نگین ہوتی تو قربانی دیتی وہاج جیسا چوہڑا قربانی نہیں دیتا نگین با وقار بنتی وہاج ذلیل ہوتا آپ کو مہرماہ وہاج آپ کو ثابت کرنا ہوگا کہ آپ نگین سلطان کی بیٹی ہیں اسی کی طرح با وقار اسی کی طرح عظیم انکا لہجہ سرد تھا بے حد سرد

اس سے مجھے کیا ملے گا ابا اسکی آواز رندھی ہوئی تھی

میری محبت آپ کو نہیں مل سکتی کیوں کہ یہ آپ کا بخت ہے آپ کو میرے دن کے چند گھنٹے مل سکتے ہیں ہم صبح اور شام کی چائے ساتھ پی سکتے ہیں ہم ساتھ واک کر سکتے ہیں میں آپکی بنائی چائے پی سکتا ہوں آپ کا لایا کھانا کھا سکتا ہوں آپ کے ہاتھ سے دوائی لے سکتا ہوں آپ کے مخاطب کرنے پہ نرمی سے جواب دے سکتا ہوں آپ کو تم بلا سکتا ہوں بولیں آپ کو منظور ہے

آپ چاہتے ہیں کہ مجھے دل دے دیں لیکن اس میں خون کی فراہمی روک دیں اور میں پھر بھی زندہ رہوں خون کے بغیر دل پانچ سیکنڈ میں بند ہو جائے گا ابا لیکن میں کوشش کروں گی کہ اس کو بند نہ ہونے دوں آپ چاہتے ہیں کہ ایک نیا پودا لگایا جائے اور اسکو پانی نہ دیا جائے ابا وہ جل جائے گا لیکن نہیں مجھے آپ کے چند گھنٹے چاہیے ابا میں یہ چانس نہیں چھوڑ سکتی چاہے آپ میرا دل کیوں نہ بند کر دیں ہاتھ بری طرح جلنے لگا تھا اس میں ایسی تکلیف اٹھی تھی کہ الامان

مطلب آپ راضی ہیں؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.